1996ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2
449
لیکن وہ ایسا ہی تھا جس کو خدا نے ساتویں آسمان سے بھی بلند کر دیا۔جب وہ جھکا تو ان لوگوں پر جھک گیا جو
پستیوں کی انتہا تک پہنچے ہوئے تھے۔مومنوں پر بھی جھکا اور غیروں پر بھی جھکا۔لیکن مومنوں کے متعلق تو اس
کے دل کی کیفیت ہی اور تھی۔یہ وہ حقیقت ہے جو مصطفوی حقیقت ہے جس میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی
تعلیم کی جان ہے۔پس اس پہلو سے ہرا میر کا کام ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں سے نرمی اور محبت اور بجز کا سلوک کرے اور
ان کی خاطر نہیں بلکہ محض اللہ کی خاطر۔ان کی خاطر تو کرے گا مگر ان کی خاطر خدا کی خاطر۔اب یہ ایک اور
سلسلہ بیچ میں داخل ہو جاتا ہے۔بندوں سے پیار ہے بندوں کی خاطر مگر بندوں سے بندوں کی خاطر جو پیار
ہے اس کا آغاز اللہ کے پیار سے ہوا۔اور یہ وہ مضمون ہے جسے قرآن کریم کی ایک اور آیت بڑی وضاحت کے
ساتھ بیان فرما رہی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دنی فتدلی فکان قاب قوسین او ادنی که محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عظیم الشان وجود ہیں دنی“ وہ خدا کی طرف بڑھا اور اتنا قریب ہو گیا کہ اس سے زیادہ
قرب
الہی ممکن نہیں رہا۔اتنے قرب کے باوجود وہ ٹھہر نہیں گیا۔فتدلی“ پھر وہ نیچے اترا اور بنی نوع انسان
کو اس قرب ، اس عظیم ذات کے لئے بلانے کے لئے نیچے اترا۔وہ عظمتیں اور رفعتیں جو اس نے اپنے رب
سے حاصل کیں اپنے آپ تک محدود نہیں رکھیں بلکہ اس کی خاطر اس کے بندوں میں تقسیم کرنے کے لئے وہ
رحمتیں بانٹنے کے لئے نیچے اترا اور اس کی مثال ایسی ہوگئی "كَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى جیسے دو قوسیں
ہوں یعنی کمانیں جن کا ایک ہی وتر ہو ، ان کے درمیان ایک ہی تنی ہو۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کما نہیں کس شکل کی ہو سکتی ہیں؟ عام طور پر اس کی جوشکل بیان کی جاتی
ہے وہ یہ ہے کہ ایک طرف کمان نیچے سے آرہی ہے اوپر کی طرف ایک اوپر سے کمان اتری ہے اللہ کی محبت کی
اور بیچ میں ایک ہی وتر ہے۔وہ تنی ایک ہی ہے۔یہ مضمون بھی بہت باریک اور لطیف ہے لیکن میں جو سمجھتا ہوں
وہ اس سے مختلف ہے۔اس کو غلط نہیں سمجھتا کیونکہ قرآن کریم کے بہت سے بطون ہیں۔مگر میرے نزدیک ان
دونوں کمانوں کا رخ ایک ہی طرف ہے۔یعنی ان کا جو بیچ کا دھاگہ یاتنی ہے اس سے ایک کمان محمد رسول اللہ
کی کمان اور ایک خدا کی کمان ہے وہ اس طرح ایک سمت میں ہیں کہ ناممکن ہے کہ محمد رسول اللہ کی کمان چلے اور
خدا کی کمان میں حرکت نہ آئے۔ناممکن ہے کہ اللہ کی کمان کو کھینچا جائے اور وہ پہلی کمان اس کے ساتھ حرکت
میں نہ آئے کیونکہ دونوں کا ایک ایسا گہرا اٹوٹ رشتہ قائم ہو چکا ہے کہ جب ایک کو کھینچا جائے دوسری کھینچ جاتی
ہے جب دوسری کو کھینچا جائے تو پہلی کھینچ جاتی ہے اور اس تنی سے جو تیر نکلتا ہے وہ بیک وقت محمد رسول اللہ کی
طرف سے نکلا ہوا تیر بھی ہوتا ہے اور اللہ کی طرف سے نکلا ہوا تیر بھی ہوتا ہے۔اس تفسیر کی تائید کرنے والی میرے نزدیک وہ آیت کریمہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَارَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَ اللَّهَ رَمَى اگر کمانوں کو بر عکس سمت میں رکھا جائے تو وہ دونوں کا چلایا ہوا
450
تیرا ایک دوسرے کی طرف جائے گا۔اگر تیرے چلانے کا مضمون اس سے نکالا جائے تو سوائے اس کے ممکن ہی
نہیں کہ جو نقشہ میں نے ذہن میں رکھا اور آپ کے سامنے پیش کیا اسے قرآن کریم کی اس آیت کریمہ کی تائید
میں سمجھا جائے تو بات یہ بنے گی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان سے چلا ہوا ہر تیر اللہ کی کمان سے چلا ہوا
تیر تھا۔اللہ کی کمان سے جو تیر چلتا تھا محمد رسول اللہ کی وساطت سے چلتا تھا۔پس اس پہلو سے دن
فتدلی کا مضمون یہ بنا کہ اتنا وہ قریب ہو گیا کہ جس سے زیادہ ممکن نہیں تھا اور ” تدلی“ پھر وہ جھک گیا اور
اس جھکنے کے نتیجے میں وہ ” قاب قوسین ہو گیا۔اب قوسین کا مضمون یہاں ایک اور معنے اختیار کر جاتا ہے۔فرماتا ہے انسانیت کے ساتھ اس کا تعلق اس کے جھکنے کے نتیجے میں خدا کے تعلق کے ساتھ ایسا مدغم ہو گیا کہ
ایک کو دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔اس کی بشریت نور ہو گئی ،اس کا نور بشریت بن گیا۔پس اس پہلو
سے وہ بندوں پر جب جھکا ہے تو خدا کا نور بن کر اپنے ہم جنسوں پر تو جھک گیا اور اس کی بشریت نے وہ علاقہ
قائم کر دیا۔جیسے ایک تنی دو کمانوں کے درمیان علاقہ بن جاتی ہے۔پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنی نوع
انسان پر جھکنا ان کی خاطر تھا مگر خدا کی خاطر ان کی خاطر ہوا۔یہ وہ مشکل فقرہ جو میں نے آپ کے سامنے پیش
کیا اس کی تشریح ہے۔ورنہ بندے کی خاطر بھی ایک انسان رحمت کا سلوک کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نبوت سے پہلے ذاتی شفقت سے لوگوں پر اسی طرح جھکا کرتے تھے۔مگر جب ”نور علی نور“ ہوئے
تب کیفیت بدل گئی۔اس کے بعد ہر رافت ، ہر شفقت، ہر رحمت خدا کے تعلق سے اوپر سے اترا کرتی تھی۔اور
بنی نوع انسان سے آپ
کی محبت کو الہی محبت کی تائید حاصل ہوگئی۔اور آپ کی الہی محبت بنی نوع انسان کی محبت
میں تبدیل ہونے لگی۔یہ وہ پہلو ہے جو امارت کی عظمت ظاہر کرنے کے لئے قرآن کریم نے ہمارے سامنے
رکھا ہے اور اسی پہلو کو ہر صاحب امر کو سمجھنا ضروری ہے۔امیر سے مراد ہر وہ شخص ہے جسے کوئی امر سونیا گیا ہے
میں جب امیر کہتا ہوں تو ہر گز مراد یہ نہیں کہ محض وہ امیر جوملکوں یا شہروں یا محلوں کے بنائے جاتے
ہیں۔امیر سے مراد ہر وہ شخص جسے کچھ بھی امر سونپا جائے اور خدا کی خاطر سونپا جائے اور خدا کے نام پر سونیا
،
جائے۔اس کی تربیت کے لئے یہ مضامین ہیں جو قرآن کریم نے ہم پر کھولے ہیں۔فرمایا کہ تم امیر ہومگر اب
یاد رکھنا کہ اللہ کی خاطر جس طرح محمد رسول اللہ ان پر جھک گئے تھے جن کے سرخدا کی خاطر ان کے سامنے
جھکائے گئے تھے تم بھی ان پر جھک جانا اور ان کی خاطر نہیں ، للہ۔کیونکہ ان کی خاطر جھکو گے تو تمہارے اندر
شرک کے شائبہ داخل ہو جائیں گے۔شرک کے خطرات تمہیں ہو سکتا ہے واقعتہ ہلاک کردیں کیونکہ جب بھی
انسان کسی سے رحمت کا تعلق رکھتا ہے یہ خطرہ موجود رہتا ہے کہ اس کے نتیجے میں جو پیار اور محبت کا سلوک اس
سے کیا جاتا ہے وہ ان دونوں کو ایسے رشتوں میں باندھ دے کہ خدا کا مضمون بیچ میں سے غائب ہو جائے۔اسی
451
لئے قرآن کریم نے ہمیں خوب اچھی طرح وضاحت کے ساتھ یاد کرایا۔میرے وہ بندے جو میری خاطر بنی
نوع انسان کی خدمت کرتے ہیں اور ان سے محبت کا سلوک کرتے ہیں جب ان کا شکر یہ ادا کیا جاتا ہے تو کہتے
ہیں لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شَكُورا کہ کیا کر رہے ہو ہم تو خدا کی خاطر تم سے پیار کر رہے تھے تم
شکریے ادا کر کے ہمارے پیار کو کیوں میلا کرتے ہو۔ہمیں تم سے کسی خیر کی توقع نہیں۔یعنی توقع سے مراد یہ
ہے کہ چاہتے نہیں ہیں کہ تم ہم سے کوئی سلوک کرو، ہماری نیکی محض اس کی خاطر تھی جس کی ہماری نیکی پر نظر
ہے۔اسی سے ہم پیار چاہتے ہیں۔اسی کی رضا تلاش کرتے ہیں۔پس شکریے ادا کر کے ہماری نیکی کومیلا نہ
کر دینا۔اور پھر قرآن کریم نے اسی مضمون کو ایک دوسری جگہ یوں فرمایا لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ تو اس وجہ سے
کسی پر احسان نہ کر کہ اس کے بدلے میں تجھے زیادہ دیا جائے گا۔پس نہ ان کی نیت میں کچھ زیادہ لینا شامل
ہوتا ہے نہ ان کی نیت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ خدا کی رضا کی بجائے کسی اور خاطر ان پر جھکیں۔اور
جب کلیتہ خدا کی خاطر جھکتے ہیں تو ان کا احسان ، ان کا شکریہ، ان کا تشکر بجائے دل کو ایک غذا دینے کے لئے
اندر ایک قسم کا ایک زلزلہ طاری کر دیتا ہے کہ یہ کیا ہو گیا۔ہم تو بہت بالا قیمت چاہ رہے تھے۔ہم نے تو اپنے
اللہ کی خاطر یہ کیا تھا۔ان کے شکریے کہیں ہمارے نفس کو موٹا نہ کر دیں۔تو واقعتا ان کے دل پر ایک زلزلے کی
سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور وہ گھبراتے ہیں اور لازم نہیں کہ وہ اس بات کو ظاہر کریں۔مگر قرآن کریم نے
ان کی زبان سے ظاہر کیا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی اس سوسائٹی میں ہمیشہ یہ نہیں ہوا کرتا تھا کہ ہر وہ
شخص جس کا شکریہ ادا کیا جائے وہ آگے سے انہی الفاظ میں جواب دیا کرتا تھا۔بعض باتیں ایسی ہیں جوصحابہ
کے دل میں وارد ہوتی تھیں اور اللہ کے پیار کی نظر ان پر پڑتی تھی اور وہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر روشن کر دیا
کرتا تھا کہ اے میرے پاک غلام ، غلام کامل تو نے آگے بھی دیکھو کیسے کیسے پیارے غلام پیدا کر دیئے ہیں۔تیرے ہی رنگ میں رنگین ہیں۔ان کا شکریہ ادا کیا جائے تو ان کا دل آواز میں دیتا ہے کہ نہ نہ ہمارا شکر یہ ادانہ
کر و و ہم تو محض خدا کی خاطر ایسا کرتے تھے۔پس اگر وہ خدا کی خاطر ہی یعنی ہر صاحب امر خدا کی خاطر اپنے ماتحتوں سے پیار اور محبت کا سلوک
کرتا ہے تو ان کے شکریے کی نہ تو اسے توقع ہوتی ہے اور نہ اسے پرواہ ہوتی ہے۔جب توقع نہیں تو اس کے
بر کس پہلو بھی ہے اور وہ ہے پر واہ بھی کوئی نہیں۔اس لئے کہ اگر جب ذاتی تعلق ان سے نہیں تھا جس کی خاطر
ان پر رحمت کی جارہی تھی تو اللہ سے اگر وہ دور ہیں گے تو یہ شفقت کرنے والا اسی حد تک ان سے دور ہٹ
جائے گا اور ان کی اس بارے میں کچھ بھی پرواہ نہیں کرے گا کہ وہ اس سے کیسا پیار کا تعلق رکھتے تھے۔بے انتہا
محبت اور فدائیت کا اظہار کرنے والے بھی جب ایسی روش اختیار کرتے ہیں جس سے خدا ناراض ہو تو جن کو
452
پیار دیا جاتا ہے ان کو اس بات کی کوڑی کی بھی پرواہ نہیں رہتی کہ یہ تو مجھ سے محبت کرنے والا تھا۔وہ اسی طرح
جیسا کہ خدا کی آنکھ انہیں دیکھتی ہے انہیں ناراضگی سے دیکھتا ہے اور ان کے چھوڑ کے چلے جانے کی ادنیٰ بھی
پر واہ نہیں کرتا۔پس تو حید کا یہ مضمون بالآخر تو کل پر منتج ہو جاتا ہے۔چنا نچہ قرآن کریم اس کے بعد فرماتا ہے فَإِنْ عَصَوكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيٌّ مِمَّا تَعْمَلُونَ تمہیں
کیوں وہم ہو گیا ہے کہ میں تم پر رحمت سے جھکا ہوا تھا اس لئے کہ تم مجھے ذاتی طور پر پیارے لگتے ہو۔وہ تو اللہ
کی خاطر تھا۔اگر تم خدا کی نافرمانی کرو گے یہاں عصول میں محمد رسول
اللہ پیش نظر ہیں۔لیکن آپ کی
نافرمانی خدا کی نافرمانی ہے۔اس کے سوا کوئی اور نافرمانی ممکن ہی نہیں کہ انسان حضرت محمد رسول اللہ سے
نافرمانی کرے اور وہ آپ کی نافرمانی ہو، خدا کی نہ ہو۔اس مضمون کو قرآن بھی کھول چکا ہے بار بار رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اس مضمون کو کھول چکے ہیں۔اس لئے اس
کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ، مزید
دلائل پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ایک مسلمہ غیر مبدل حقیقت ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ کی نافرمانی لازماً
خدا کی نافرمانی ہے اور اس کے سوا اس نافرمانی کو کوئی اور معنے نہیں پہنائے جاسکتے۔”فــان عـصـوك“ میں
اس لئے مخاطب " تجھے کہ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا گیا ہے کہ آپ لوگوں پر جھک رہے تھے ،
آپ لوگوں سے رحمت کا سلوک فرما رہے تھے، یہ گواہی دینا مقصود ہے کہ محمد رسول اللہ کی رافت ، آپ کی
شفقت اللہ کی خاطر تھی ، ان کی خاطر نہیں تھی۔فرمایا پس جب یہ تیری نافرمانی کریں تو ان کی پہلی اطاعتوں کی،
ان سے پہلے تعاون
کی کچھ بھی پرواہ نہ کر۔تو کہہ دے میں تم سے بیزار ہوں۔تم یہ جوحرکتیں کر رہے ہو یہ میرے
محبوب آقا کی مرضی کے خلاف ہیں اس لئے تم بھی میری مرضی کے خلاف ہو گئے ہو۔اگر ایسا کرو گے تو ان
کے چھوڑ جانے کا تمہیں کوئی بھی غم نہیں ہونا چاہئے۔وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ جب تو یہ کرے تو یاد
رکھ اللہ جو عزیز ہے، اللہ جو رحیم ہے، جو غالب اور بزرگی والا ہے ، جو بار بار رحم فرمانے والا ہے اس پر تو کل
رکھ۔وہ تجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔کیونکہ جس سفر کا آغاز توحید سے ہوا، جس کا بنی نوع انسان سے تعلقات کا
آغاز اس طرح ہوا کہ خدا کی خاطر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر دور کر دیا، جو قریب آئے ان کو بھی جب بھی وہ خدا سے
دور ہوئے اپنی ذات سے دور کر دیا جب یہ سلوک ہو تو پھر تو کل علی اللہ کا ایک لازمی نتیجہ ہے۔اس کے سوا کوئی
نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا۔پس ہر وہ صاحب امر جو اس اسلوب پر چل پڑے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت کو
اپنالے اس کوئی بھی خطرہ نہیں۔وہ جب سزا دے گا تو خدا کی خاطر دے گا ، جب تعلق بڑھائے گا تو خدا کی
خاطر بڑھائے گا اور ان لوگوں کو اس تعلق
کی پرواہ نہ کرنایا نہ کرنا اس کی نظر میں کوئی بھی حقیقت نہیں رکھے گا۔اور یہ وہ امارت ہے جو غیر متزلزل ہے کیونکہ اس کلیتہ اللہ تعالیٰ کی تائید حاصل ہوگی۔اور جیسا کہ میں نے پہلے
453
بھی کہا ہے کہ اس امارت کا تعلق ایک چھوٹے سے معمولی افسر کے حکم سے بھی ہو جو کسی خاص معین کام پر مامور
کیا گیا ہے۔اگر اس کی نافرمانی کرو گے تو یاد رکھو یہ سلسلہ آخر خدا تک پہنچے گا۔اور جہاں تک اس شخص کی ذات
کا تعلق ہے اس
سمجھنا چاہئے کہ بڑے بڑے لوگ جو میرے سامنے جھک رہے ہیں اس میں میری تو کوئی بڑائی
نہیں ، میری تو کوئی بھی حیثیت نہیں ، خدا کی خاطر میری طرف جھک رہے ہیں۔پس اسے مزید خدا کے حضور
جھکنا چاہئے۔اور پھر نا فرمانی کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔"
الفضل انٹر نیشنل 9 اگست 1996 ء )