1998ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
462
$1998
آئے دن اللہ تعالیٰ اپنے تازہ نشان آپ کو دکھاتا ہے اور اسکے باوجود
اگر خدانخواستہ آپکے قدم ڈگمگائیں تو بہت بڑی محرومی ہوگی
(خطبہ جمعہ 15 مئی 1998ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار الله جرمنی، بمقام باد کر وٹس ناخ ، جرمنی )
یہ آیات(البقرہ 208 تا 210) جن کی آج میں نے اس جمعہ میں تلاوت کی ہے جمعہ کے پیش
نظر بھی اور مجلس انصار اللہ کے اجتماع کے پیش نظر بھی ان آیات کا انتخاب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،
اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضَاتِ اللہ جو اپنی جان تک بیچ ڈالتے
ہیں اللہ کی رضا کی نگاہوں کی خاطر وَاللَّهُ رَءُوفٌ بالعِبَاد اور اللہ اپنے بندوں پر بڑی شفقت فرمانے
والا ہے۔يَآتِهَا الذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِى السّلْمِ كَافةً اے لوگو جوایمان لائے ہوفرمانبرداری کے
دائرے میں تمام تر داخل ہو جاؤ۔وَلَا تَتبَعُوا خُطُواتِ الشيطن اور شیطان کے نقوش قدم کی پیروی
نه كرو إنهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ یقیناوہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔فَاِنْ زَلَلْتُمْ اس کے باوجود اگر تمہارے قدم
ڈگمگا جائیں اور تم پھسل جاؤ بعد اس کے کہ کھلے کھلے نشانات تم تک آچکے ہوں فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ
حَكِيمٌ تو خوب جان
لو کہ اللہ بہت غالب اور بزرگی والا اور بہت حکمت والا ہے۔ان آیات میں جو طرز بیان ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ خدا کی مرضی کو چاہنے والے لمحہ لمحہ اس کا انتظار
کرتے ہیں۔مرضات کا لفظ جمع ہے اسے محض رضا کہنا کافی نہیں۔اگر چہ رضا بھی جمع کے مضمون یا معنوں
میں بعض دفعہ استعمال کی جاتی ہے مگر میرے نزدیک مرضات کا استعمال واضح طور پر یہ بتا رہا ہے کہ لمحہ لمحہ
اس کی رضا کی نظروں کی خاطر اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں۔یہ بہت عظیم کلام ہے جو خاص طور پر انصار اللہ
کے لئے ایک بہت بڑی نصیحت ہے۔انصار اللہ وہ خدا کے بندے ہیں جو عمر کے ایسے گروہ میں داخل ہو چکے
ہیں جہاں سے پھر خدا ہی کے حضور پیشی ہے اس کے بعد اور کوئی مقام نہیں۔پس کتنے سانس باقی ہیں کہ
انہیں غیر اللہ کی خاطر لو گے۔جتنے بھی سانس نصیب ہیں وہ سارے کے سارے اللہ کی رضا کی خاطر اس
طرح پیش کر دینے چاہئیں کہ گویا اپنی جان بیچ ڈالی۔یہی وہ وقت ہے جب آپ توجہ کے ساتھ اپنی زندگی
کے لمحے لمحے پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ کیا واقعہ آپ کی زندگی کا ہرلمحہ اللہ کی رحمت کا اور اس کی رضا کا انتظار کر
رہا ہے کہ نہیں۔پشرِی نَفْسَہ کے بعد باقی اپنا تو کچھ بچتا نہیں جو کچھ ہے وہ گویا بیچ ڈالا اور سودا یہ ہے کہ جب
463
بھی خدا کی نظر پڑے محبت کی نظر پڑے۔اس کی خاطر جب اپنی جان بیچ ہی ڈالی تو رہا کیا باقی ، اختیار تو کوئی
نہیں اور اگر یہ نہیں تو پھر آپ نے اپنی زندگی کا مقصد پورا نہ کیا۔پس اگر چہ اس آیت کا اطلاق تمام مومنوں پر
جو شعور رکھتے ہیں کسی بھی عمر کے ہوں ان پر ہوتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انصار اللہ پر اس کا اطلاق
بہت زیادہ شدت کے ساتھ ہوتا ہے۔صحابہ رسول ہر وقت انحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سننے کا شوق رکھتے تھے
حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانے میں بہت سے صحابہ تھے جو یہی کیا کرتے تھے
کہ لمحہ لحہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا انتظار رہتا تھا کہ اب کوئی ایسی بات کہیں جو
ہمارے لئے از دیا دایمان کا موجب بنے یا اس آیت کے اطلاق کے طور پر میں یہ کہوں گا کہ شاید ہماری کسی ادا
پر محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے پیار کی نگاہیں ہم پر پڑیں اور جیسا کہ میں نے احادیث کا مطالعہ کیا
ہے بکثرت ایسے صحابہ تھے جو خصوصیت کے ساتھ رسول
اللہ کی محبت کی نظر کی تلاش میں آپ کے سامنے بیٹھا
کرتے تھے شاید کوئی ایسی ادا ہو جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پیار سے دیکھ لیں۔تو وہ لوگ جو خدا کی خاطر ہمیشہ اس انتظار میں رہتے ہیں یا خدا کے پیار کی نظروں کے لئے ہمیشہ
اس انتظار میں رہتے ہیں ان پر پھر اللہ تعالیٰ پیار کی نظریں ڈالا بھی کرتا ہے۔یہ خوشخبری ہے جو اس کلام میں مضمر
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی جانتے تھے کہ کون کون آپ کی پیار کی نظروں کا خواہاں ہے اللہ تو
بہت زیادہ جانتا ہے۔پس اگر اپنی باقی زندگی ایسے حال میں صرف کریں کہ آپ
کو یہ امیدر ہے، یہ انتظار رہے
کہ کبھی تو کوئی ایسی بات ہم سے ظہور ہو کہ خدا کے پیار کی ہم پر نظر پڑے۔تو یاد رکھیں کہ یہ بعید نہیں ہے۔جس کی اپنے رب سے یہ توقع ہے اللہ ان توقعات کو پورا کرنا جانتا ہے۔توفیق بھی وہی دیا کرتا ہے۔پس اس پہلو سے حقیقت میں سلم یعنی مقام امن، وہ فرمانبرداری کا دائرہ جس کو سلم کا گیا
ہے جس کو دوسرے معنوں میں مقام امن ، مقام محبت سرائے ما بیان کرتا ہوں۔پس يَأَيّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
ادْخُلُوا فِي السّلْم كَافةً پس اے لوگو جو ایمان لائے ہو اس مسلم یعنی خدا کی محبت کے امن کے
دائرے میں تمام تر داخل ہو جاؤ۔گافہ کے دو معنے ہیں۔ایک یہ کہ ہر داخل ہونے والا یہ دیکھے کہ اس کا کوئی
دامن کا حصہ باہر تو نہیں رہا وہ پورے کا پورا خدا کی محبت کے امن کے دائرے میں داخل ہو چکا ہے کہ نہیں
کیونکہ ایک ذرہ بھی اس کا اس دائرے سے باہر رہا تو وہ خطرے میں ہے۔دوسرے گاف سے مراد یہ ہے کہ تمام مومن چھوٹے ہوں یا بڑے ہوں وہ سارے کے سارے
داخل ہوں تا کہ مومنوں کی ایک جماعت خدا تعالیٰ کی محبت کی طالب بن کر اپنی زندگی بسر کرے اور اس کا نتیجہ
یہ نکلے گا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطن ایسے لوگ جو اس محفوظ دائرے میں آجائیں گے ان کے لئے
464
وو
ممکن ہی نہیں رہتا کہ وہ شیطان کے قدموں کی پیروی کریں۔پس اگر چہ یہ ایک زائد بات معلوم ہوتی ہے۔اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو“ مگر یہ حقیقت میں اس کا نتیجہ ہے کہ ایسا کرو گے تو تمہیں یہ تو فیق
نصیب ہوگی کہ جو خدا کے محبت کے دائرے میں بیٹھا ہے اس کے لئے ممکن ہی کیسے ہے کہ وہ باہر نکل کر شیطان
کے قدموں کی پیروی کرے۔یہ دو متضاد باتیں ہیں بیک وقت ہو ہی نہیں سکتیں۔ماں کی طرح بچوں کو سنبھالیں
اور شیطان کے متعلق فرمایا إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبین" جہاں بھی تم نے اسے موقعہ دیا کہ تمہیں
پھسلائے جان لو کہ وہ ضرور تمہیں ہلاکت میں مبتلا کرے گا کیونکہ وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔تو اس واضح تنبیہ
کے بعد کسی مومن کے لئے یہ امکان ہی باقی نہیں رہتا کہ وہ خدا کی محبت کے دائرے سے باہر کوئی سانس
لے کیونکہ وہ جانتا ہے جب شیطان کو موقع ملا وہ اسے اچک لے گا۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے مرغی کے
پروں کے نیچے اس کے چوزے آجایا کرتے ہیں۔وہ تو نکل کے باہر بھی جاتے ہیں اور ادھر ادھر پھرتے ہیں
لیکن اللہ کی پناہ میں جو ایک دفعہ آ جائے ، اس کی رحمت کے پروں کے نیچے آجائے وہ نکلنے کا تصور بھی
نہیں کر سکتا۔لیکن مرغی کے چوزوں کو بعض انسانوں سے زیادہ سمجھ ہے۔جب خطرہ درپیش ہو، کسی چیل کا
سایہ دیکھیں جو سر پر منڈلا رہی ہو تو وہ دوڑ کر اپنی ماں کے پروں کے نیچے آجاتے ہیں اور وہیں اپنا امن
دیکھتے ہیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ چیل باوجود اس کے کہ بہت خونخوار ہے اور چوزے پر ذرہ بھی رحم نہیں کرتی
اور جانتی ہے۔کہ مرغی کی اس کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں مگر پھر بھی اسے یہ جرات نہیں ہوتی کہ اس کے
پروں کے اندر سے اس کا بچہ نوچ لے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ فطرت بخشی ہے کہ وقت پر جب اسے اپنے عزیزوں کے نقصان کا اپنے
پیاروں کے نقصان کا خطرہ ہو تو انسان بھر جاتا ہے اور سب سے زیادہ ماں بھرتی ہے اور مختلف
Naturalist جن کو کہتے ہیں یعنی جانوروں کی زندگی کا مطالعہ کرنے والے، بتاتے ہیں کہ بظاہر کمزور نظر
آنے والی مائیں بھی ایسے موقعوں پر ایسا بھرتی ہیں مثلاً شیرنی کہ اس کے مقابل پر بہت بڑے بڑے شیر بھی
ڈر کے بھاگ جایا کرتے ہیں۔تو سوچیں کہ ایک مرغی کے بچے کو اگر یہ امن نصیب ہو تو وہ جو اللہ کے پیارے
ہیں ان کو کیسا امن نصیب نہیں ہوگا۔مگر وہ چوزہ جو باہر رہ جائے، جو سمجھے کہ کوئی ایسی بات نہیں ، وہ ضرور اچکا
جاتا ہے۔، چیل اس پر جھپٹتی ہے اور اس کو اڑا لے جاتی ہے۔تو آپ لوگ مرغی کے چوزوں سے تو زیادہ عقل دکھا ئیں۔اول تو خدا کی پناہ میں آکر شیطان کے
ہر خطرے سے آپ بچ سکتے ہیں اور بچیں گے اور لازماً بچیں گے لیکن اگر یہ بے پرواہی ہوئی ، اس دائرے سے
باہر نکل کر اپنی قسمت آزمائیں گے تو جان لیں کہ یقینا آپ کی قسمت ہلاک شدہ لوگوں کی قسمت ہے۔جو نہی
465
آپ نے یہ آزمائش کی اس آزمائش میں آپ مارے جائیں گے۔پس قرآن کریم نے انهُ لَكُمْ عَدُوّ
مبین کہہ کے بتا دیا کہ وہ تو تاک میں بیٹھا ہے۔شیطان کو تو ذرہ بھی تم نے موقع دیا تو وہ تمہیں اچک
کے لے جائے گا۔پس اس پہلو سے اپنی ساری زندگی کی ، اپنے لحد لحد کی حفاظت ضروری ہو جاتی ہے۔فَإِنْ زَلَلْتُم اگر تم ڈگمگائے بعد اس کے کہ کھلے کھلے نشان تمہارے پاس آچکے ہیں فَاعْلَمُوا أَن
اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ تو جان
لو کہ اللہ تعالیٰ بہت غالب حکمت والا اور بزرگی والا ہے۔احمدیوں کے لئے اس
میں خصوصیت سے یہ سبق ہے کہ ان کے پاس اس کثرت سے اس دور میں نشان آئے ہیں کہ ان کے
ڈگمگانے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔آئے دن اللہ تعالیٰ اپنے تازہ نشان آپ کو دکھاتا ہے اور اس کے باوجوداگر
خدانخواستہ آپ کے قدم ڈگمگا ئیں تو بہت بڑی محرومی ہوگی۔ان آیات کی تشریح کے طور پر میں حضرت اقدس
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ایک حدیث اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض
اقتباسات آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔سنن الترمذی سے یہ حدیث لی گئی ہے۔انس بن مالک سے روایت ہے کہ عہد نبوی میں دو بھائی
تھے ان میں سے ایک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حاضر رہتا تھا، میں نے خصوصیت سے اس لئے یہ
حدیث چنی ہے کہ بعض لوگوں کے ذہن میں صرف ابو ہریرہ کا نام آتا ہے کہ گویا وہی رہتے تھے مسجد میں۔ابو ہریرہ تو دن رات وہیں رہتے تھے باہر نکلتے ہی نہیں تھے مگر بکثرت ایسے صحابہ تھے جو جتنا بھی ان کو وقت
میسر ہو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خدمت میں رہا کرتے تھے اور ابو ہریرہ کے علاوہ بھی بعض ان
میں سے ایسے تھے جنہوں نے اپنا روز مرہ کا کام چھوڑ دیا تھا۔یعنی بظاہر سکتے تھے کچھ کمانے والے نہیں تھے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خدمت میں ایک
بھائی حاضر رہتا تھا اور دوسرا کام میں مصروف رہتا تھا۔کام کرنے والے نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
سے اپنے بھائی کی شکایت کی کہ مجھ اکیلے پر ہی بوجھ ڈالا ہوا ہے۔ہر وقت یہ آپ کے پاس بیٹھا رہتا ہے اور
میں اکیلا گھر چلانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہوں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا "لعَلكَ
تُرزَقُ به “ کیا خبر عین ممکن ہے کہ تجھے جو رزق عطا کیا جا رہا ہے اس کے سبب سے ہو۔بہت عظیم الشان
ایک ستر وابستہ ہے اس حدیث میں، ایک ستر چھپا ہوا ہے اور وہ سب خدمت دین کرنے والوں کے لئے اور
ان کے خاندانوں کے لئے ہے اور اسی طرح ان واقفین زندگی کے لئے ہے جنہوں نے کلیہ اپنے آپ کو خدا
کے حضور پیش کر دیا ہے۔بہت سے ان کے خاندان والے، رشتہ دار یہ سمجھتے ہونگے کہ ہم ان پر احسان کر رہے
ہیں ، ہم نے ان کے بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں ، ان کے بیوی بچوں کا خیال رکھتے ہیں اور اسی طرح آج
جماعت جرمنی میں بکثرت ایسے بڑے اور بچے اور جوان اور عورتیں ہیں جن کو اپنے گھروں کی ہوش نہیں اور جو
466
کلیۂ دین کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں واقعہ ان میں سے بعض کے بھائی یا اقرباء سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی
خدمت کر رہے ہیں گویا کہ ہم نے ان کے بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کے اس فرمان کو پلے باندھ لو کہ تمہیں کیا پتہ کہ تمہارے رزق میں ان کی وجہ سے برکت ہے۔اگر
یہ دین کی خدمت چھوڑ دیں تو پھر دیکھنا کہ تمہارا کیا حال باقی رہ جاتا ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا یہ فرمان جیسا اس وقت سچا تھا ویسا ہی آج بھی سچا ہے۔بعینہ
اپنی پوری شان کے ساتھ آج کے زمانے کے خدمت کرنے والوں پر بھی اور ان کے رشتہ داروں پر بھی
اطلاق پاتا ہے۔پس يَشرِی نَفْسَهُ میں یہ سارے لوگ داخل ہیں جنہوں نے اپنی جانیں بیچ ڈالیں۔اللہ تعالیٰ ان کو یقین دلا دے اور ان کے اعزاء اور اقرباء کے دماغ میں وہ ہم تک بھی نہ گزرے کہ ان کی وجہ سے
ان کے خاندانوں
کو کوئی نقصان پہنچ رہا ہے۔حضرت مسیح موعود کی تشریحات
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی آیت کی مختلف تشریحات پیش فرماتے ہیں، مختلف
تحریروں میں آپ نے مختلف پہلوؤں پر زور دیا ہے۔مثلاً فرمایا ” یعنی انسانوں میں سے وہ اعلی درجہ کے
انسان ہیں جو خدا کی رضا میں کھوئے جاتے ہیں۔اپنی جان بیچ دی تو باقی کیا رہا ان کے پاس۔وہ دنیا سے
غائب ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی یاد میں کھوئے جاتے ہیں وہ اپنی جان بیچتے ہیں اور
خدا کی مرضی کو مول لیتے ہیں۔یہ مول لیتے ہیں بہت پیارا اظہار ہے۔یعنی فرمایا کہ جیسے سودا کرنے والے کو
جو وہ خرچ کرتا ہے اس کے نتیجے میں وہ سودا دیا جاتا ہے جس کی خاطر وہ خرچ کرتا ہے۔تو مول لیتے ہیں
سے مراد یہ ہے کہ اللہ کے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ اپنی رضا سے ان
کو تمتع فرمائے کیونکہ گویا انہوں
نے اس کی رضا خرید لی۔اب اللہ سے تو کوئی ویسے سودا نہیں کر سکتا، اس کی رضا خریدی نہیں جاسکتی مگر جب وہ
خود کہے کہ کون ہے جو میری رضا خرید نے والا ہے اور کچھ لوگ اس کے جواب میں آگے بڑھیں اور کہیں
ہم ہیں تیری رضا خریدنا چاہتے ہیں تو پھر کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے اس ادعا سے پیچھے ہٹ جائے وہ
لازماً اپنی رضا ان کو عطا فرماتا ہے۔وہ اپنی جان بیچتے ہیں اور خدا کی مرضی کو مول لیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا کی رحمت ہے
ایسا ہی وہ شخص جو روحانی حالت کے مرتبے تک پہنچ گیا ہے خدا کی راہ میں فدا ہو جاتا ہے۔اب مول لینا جو
ہے یہ فدا ہونے سے ورے ورے نہیں ہو سکتا۔فرمایا " جو شخص روحانی حالت کے مرتبے تک پہنچتا ہے خدا کی
راہ میں فدا ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ تمام دکھوں سے وہ شخص نجات پاتا ہے جو میری راہ
میں اور میری رضا کی راہ میں جان کو بیچ دیتا ہے اور جانفشانی کے ساتھ اپنی اس حالت کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ خدا
467
کا ہے۔'
جانفشانی عمر بھر کرنی پڑتی ہے۔جان جو بیچی جاتی ہے کوئی ایک لمحے کا سود انہیں ساری زندگی کا
سودا ہے۔مرتے دم تک، آخری سانس تک جو جان بیچی ہے اب بیچنے والے کی نہیں رہی۔پس یہ کوئی ایسا سودا
نہیں جو اچانک کسی بکری کو کسی کے پاس بیچ دیا تھوڑا سا صدمہ اگر ہوا بھی تو اس کے بعد چھٹی کر لی۔یہ تو ایک
ایسی جان کا سودا ہے جولمحہ لمحہ جینے والی جان ہے اور لحہ لمحہ مرنے والی جان ہے۔ہزار موتیں اسے خدا کی خاطر
قبول کرنی ہونگی اور ہزار زندگیاں ہر موت کے بدلے اسے ملیں گی۔پس یہ ہے مَن يُشْرِی نَفْسَه کہ
جو اپنے نفس کو اللہ کی خاطر بیچ دیتا ہے۔فرمایا " جانفشانی کے ساتھ اپنی اس حالت کا ثبوت دیتا ہے"۔یہ نہیں کہ ایک دفعہ بیچ دیا اور بات ختم
ہوگئی۔بہت سے واقفین زندگی ہم نے دیکھے ہیں جنہوں نے کسی خاص لمحہ عشق میں اپنی جان کو خدا کے سپر د کر
دیا اور اس کے بعد چھٹی کر لی۔پھر ساری عمر ایسی حرکتیں کرتے رہے جو جان بیچنے والے نہیں کیا کرتے۔اللہ
تعالیٰ ایسوں کو پکڑتا ہے اور لازماً ان کا بدانجام ہوتا ہے۔کبھی بھی وہ اس حالت میں نہیں مرتے کہ گویا جان
بیچنے والے تھے۔تو جان کا سودا تو پہلے کا ہے اور اس سودے کے حق میں ثبوت بعد میں مہیا ہوتے ہیں۔ساری
زندگی مہیا ہوتے رہتے ہیں۔" اس حالت کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ خدا کا ہے اور اپنے تمام وجود کو ایک ایسی چیز سمجھتا ہے جو طاعت
خالق اور خدمت مخلوق کے لئے بنائی گئی ہے "۔اب ایک اور پہلو بھی خدا کی خاطر جان بیچنے کا حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے سامنے کھول دیا۔فرمایا کہ وہ خدا کی خاطر جان بیچتا ہے تو خدا کی مخلوق کی
خاطر بھی بیچتا ہے۔خدا کی خاطر اس کا جان بیچنا تو شاید بعض نگاہوں کو دکھائی نہ دے مگر اس کی مخلوق کی خاطر
جو جان بیچتا ہے وہ تو سب کو دکھائی دیتا ہے، ساری مخلوق اس پر گواہ ہو جاتی ہے۔اور اس بات پر بھی گواہ ہو
جاتی ہے کہ وہ ان سے فائدے کی خاطر کچھ نہیں کرتا کیونکہ وہ فائدہ اٹھاتا نہیں۔وہ جب شکر یہ ادا کرتے ہیں تو
کہتے ہیں ہمارا شکر یہ ادا نہ کرو۔ہم تو رضائے باری تعالیٰ کی خاطر یہ کام کر رہے ہیں۔تم شکر یہ ادا کرتے ہو تو
ہمیں کوفت ہوتی ہے۔ہم نے تو اپنا سودا اللہ سے کیا ہے۔تو یہ دعویٰ محض دعویٰ نہیں رہتا لمحہ لمحہ اس دعوے کا
ثبوت ان کی زندگی مہیا کرتی ہے۔وہ جب بنی نوع انسان کی خدمت کرتے ہیں تمام بنی نوع انسان گواہ ہو
جاتے ہیں کہ یہ اپنی خاطر خدمت نہیں کر رہے تھے ہم سے کچھ لینے کی خاطر خدمت نہیں کر رہے تھے بلکہ اللہ
سے کچھ لینے کی خاطر خدمت کر رہے تھے تو محض دعوئی ، دعوی نہیں رہتا بلکہ ایک قطعی ثبوت اس کی تائید میں اٹھ
کھڑا ہوتا ہے جس کو رد نہیں کیا جاسکتا۔اور پھر حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے متعلق ہیں ایسے ذوق وشوق اور حضور دل سے بجالاتا ہے
468
کہ گویا وہ اپنی فرمانبرداری کے آئینے میں اپنے محبوب حقیقی کو دیکھ رہا ہے "۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ارشادات کو آپ غور سے پڑھا کریں تو پھر آپ کو ان ارشادات کی لطیف باتیں
سمجھ آ سکتی ہیں۔اپنے تمام وجود کو سر سے پاؤں تک ، تمام وجود کو، جو جان بیچتا ہے وہ اس میں سے کچھ بھی نہیں رکھتا۔" جو طاعت
خلق اور خدمت خلق اور خدمت مخلوق کے لئے بنائی گئی ہے"۔پھر حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے متعلق ہیں
یعنی انسان کو اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی صلاحیتیں بخشی ہیں ان تمام صلاحیتوں سے کام لیتے ہوئے وہ اللہ کے دین
اور اس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے اور ہر ایک کی صلاحیتیں الگ الگ ہیں مگر جس چھا بڑے میں جو کچھ ہو گا
وہی تو بیچے گا۔پس ایک غریب انسان بھی اسی طرح اپنا سب کچھ بیچنے والا بن جاتا ہے جس طرح ایک امیر انسان
اپنا سب کچھ بیچنے والا بن جاتا ہے۔توفیق تو اس کی اپنی بنائی ہوئی نہیں، توفیق تو اللہ تعالیٰ سے حاصل ہوتی
ہے۔پس مِما رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کا یہ معنی ہے کہ جو کچھ وہ بیچتا ہے وہ وہی کچھ ہے جو ہم نے اس کو دیا تھا
اس میں سے پھر کچھ اپنے لئے نہیں رکھتا تمام تر پیش کر دیتا ہے۔پس اگر کسی کی قسمت میں کسی کے مقدر میں
ایک کھوٹی کوڑی بھی ہو یعنی کچھ بھی نہ ہو تو اپنا خالی دامن لے کر اس میں خدا کی محبت اور تمناؤں سے جھولی بھر کر
بظاہر خالی دامن میں اپنی محبت اور نیک تمناؤں کی جھولی اٹھائے ہوئے خدا کی خدمت میں حاضر ہو جاتا ہے
وہ بھی وہی ہے جس نے سب کچھ بیچ دیا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں " ایسے ذوق وشوق اور حضور دل سے
بجالاتا ہے"۔میں نے جو یہ کہا تھا تمنا ئیں اور محبتیں لے کے حاضر ہوتا ہے یہ اس کا ترجمہ ہے، حضور دل سے
بجالاتا ہے اس کا دل تمام تر یہ چاہتا ہے کہ جس حد تک خدمت ممکن ہے میں کروں۔" گویا وہ اپنی فرمانبرداری
کے آئینے میں اپنے محبوب حقیقی کو دیکھ رہا ہے"۔اس کی فرمانبرداری کا ایک شیشہ اس کے سامنے ہے اور اس
میں اسے اپنی ذات دکھائی نہیں دیتی وہ محبوب دکھائی دیتا ہے جس کی خاطر اس نے اپنی ساری زندگی کو ایک نئی
صورت میں ڈھال دیا۔" اور ارادہ اس کا خدا تعالیٰ کے ارادے سے ہم رنگ ہو جاتا ہے "۔جو اللہ کا ارادہ وہی اس کا ارادہ،
جو مالک کا ارادہ وہی غلام کا ارادہ۔" اور تمام لذت اس کی فرمانبرداری میں ٹھہر جاتی ہے "۔اب یہ لفظ " ٹھہر
جاتی ہے " قابل غور ہے۔فرمایا کہ اس کو اللہ تعالیٰ کی رضا میں ایسی لذت نہیں ملتی کہ جو آئے اور چلی جائے وہ
لذت اس کے دل میں پناہ گزین ہو جاتی ہے۔وہ لذت ایسی ٹھہرتی ہے کہ پھر جانے کا نام نہیں لیتی۔پس وہ
سب لوگ مستثنی ہیں جو
کبھی اللہ کی رضا میں محبت پاتے ہیں، مزہ دیکھتے ہیں اور
کبھی نہیں دیکھتے۔بہت سے ایسے
انسان ہیں، کثرت سے ایسے انسان ہیں جو اللہ کی رضا سے کبھی نہ کبھی تو ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اپنی
469
جان نہیں بیچی ہوتی اس لئے وہ محبت آ کر ٹھہر نہیں جاتی ، آئی اور چلی گئی اور دوسری لذتیں پھر اس کی جگہ اپنا
ٹھکانہ دل میں بنا لیتی ہیں اور اس طرح وہ خدا کے بندے جو جان بیچنے والے ہیں دوسرے بندوں سے ممتاز
ہو کر الگ ہو جاتے ہیں۔یہ ایک بہت گہری حقیقت ہے جس کی طرف میں آپ کو خصوصیت سے متوجہ کرتا ہوں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ حقیقت بیان کر کے ہماری آنکھوں سے پردے اٹھا دیئے ہیں۔ہم میں سے
بکثرت ایسے ہیں جنہوں نے کبھی نہ کبھی اللہ کی رضا کے نتیجے میں دل کو لذت سے معمور ہوتے ہوئے
دیکھا ہے۔بعض ایسے ہیں جن کے بدن پہ جھر جھری طاری ہو جاتی ہے جب وہ خدا کے کسی خاص انعام پر
غور کرتے ہیں یا کسی خاص مصیبت سے اللہ تعالیٰ ان کو نجات بخشتا ہے تو واقعہ ان کے دل میں اللہ کا پیار ایک
لذت بن کے اترتا ہے لیکن ٹھہرتا نہیں۔آیا اور چلا گیا اور پھر دنیا کی لذتیں دل میں قرار پکڑ لیتی ہیں تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک ایک لفظ قابل توجہ ہے۔"تمام لذت اس کی فرمانبرداری میں ٹھہر جاتی ہے"۔اب کوئی دنیا کا چوٹی کا ادیب بھی ایسی تحریر
نہیں لکھ سکتا کہ ہر ہر لفظ با معنی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فصاحت و بلاغت سچائی پر مبنی ہے
ایک لفظ بھی بے حقیقت نہیں، کوئی لفظ نہیں جو سچائی سے نور یافتہ نہ ہو۔اور یہی سچائی ہے جو آپ کی تحریروں
کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر رہی ہے۔" اور تمام اعمال صالحہ نہ مشقت کی راہ سے بلکہ تلذذ اور احتظاظ کی کشش
سے صادر ہونے لگتے ہیں"۔جب دل میں خدا کی محبت کا لطف ٹھہر جاتا ہے تو اس لطف کو بڑھانے کی خاطر،
اس کو ہمیشہ اپنا راہنما بنانے کی خاطر ویسے ہی لطف کے لئے وہ کوشش کرتے ہیں اور انسان جولذت کے لئے
کوشش کرتا ہے وہ مشقت نہیں ہوا کرتی۔ہماری جتنی عبادتیں، جتنی خدمتیں مشقت کا رنگ رکھتی ہیں وہ لذت
سے محروم ہیں۔کوئی چیز جس میں لذت ساتھ ساتھ حاصل ہو رہی ہوا سے مشقت نہیں کہا جا تا۔دنیا کا ادنیٰ
دوکاندار بھی دیکھیں کتنی محنت کر رہے ہیں، اپنے تھوڑے سے پیسے کمانے کی خاطر لیکن چونکہ ان پیسوں میں مزہ
آ رہا ہے اس لئے دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ بڑی مشقت ہے۔ان کی بلا سے ان کو ذرہ بھی اس میں مشقت
محسوس نہیں ہوتی۔کوئی شخص جو صبح اٹھتا ہے، دوکان کھولتا ہے، کوئی بنیا دیکھیں ،سوچیں ذرا وہ رات کے بارہ
بجے تک حساب نہی کرتا رہتا ہے اگر اس کو آپ جا کے ہمدردی کریں ، کہیں میاں بس کرو تھک گئے ہو گے دو پہر
ہوگئی ہے اب آرام کرو تو کیسی کڑی نظروں سے تمہیں دیکھے گا کہ جاؤ جاؤ اپنی راہ لو مجھ کو میرے حال
پہ رہنے دو
مجھے مزہ آرہا ہے اس چیز میں اور مزے کے بغیر وہ کام کر ہی نہیں سکتا۔تو فرمایا، " اعمال صالحہ نہ مشقت کی راہ سے بلکہ تلذذ اور احتظاظ کی کشش سے صادر ہونے لگتے
ہیں "۔تمام اعمال صالحہ میں ان کو اللہ کی رضا کا مزہ دکھائی دے رہا ہوتا ہے، مزہ محسوس ہو رہا ہوتا ہے اور وہ اس
470
وجہ سے خود بخود صادر ہونے لگتے ہیں۔" یہی وہ نقد بہشت ہے"۔یہ نقد بہشت " یہ اب قابل غور بات ہے
سودا نقد انقدی ہے۔یہ نہ سمجھو کہ اس دنیا میں تو نہیں ملی اور اگلی دنیا میں مل جائے گی۔اللہ ادھار نہیں رکھتا وہ
بہشت جو خدا کی محبت کی اعلی لذات کی بہشت ہے وہ تو نقد انقدی تمہیں اس دنیا میں ملتی ہے۔یہی وہ نقد بہشت ہے جو روحانی انسان کو ملتا ہے اور وہ بہشت جو آئندہ ملے گا وہ درحقیقت اسی کی
اظلال و آثار ہے"۔اس دنیا میں جس نے بہشت دیکھ لی اس کا ظل ہے ایک جو اخروی زندگی میں ملے گا۔آثار ہیں اس کے یعنی اسکے گویا سائے ہیں جیسے نقش قدم انسان چھوڑتا ہے تو قدم تو نہیں ہوتا مگر گزرے ہوئے
قدم کے لئے اس کا نقش قدم را ہنمائی کر رہا ہوتا ہے۔تو اگلی دنیا میں جو بہشت ہوگا وہ یہ بہشت تو نہیں ہوگا جو
یہاں حاصل ہے کیونکہ اس سے بہت زیادہ بلند ہے مگر جسے اسی دنیا میں یہ اللہ کی محبت کی لذت کا بہشت
نصیب ہو جائے اور یہ نقد انقد سودا ہے جو ا سے مل جائے وہ ہے جو کامل یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ اب جب
بھی میں مرا مجھے اسی بہشت کے سائے کے طور پر بہت اعلیٰ چیز میں نصیب ہوگی جن کا میں تصور بھی نہیں کر سکتا۔اب دنیا میں جتنے بھی مذہب کی معرفت بیان کرنے والے حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کے بعد گزرے ہیں ان میں سے کسی کی ایسی تحریر نکال کے دکھاؤ۔یہ بد بخت ملاں ایک ایسے
عارف باللہ کے پیچھے پڑ کے کیوں اپنی آخرت خراب کرتے ہیں، اس کے متعلق بد کلامی کرتے ہیں جو ہمیں اللہ
کی محبت کی راہیں کھول کھول کر دکھا رہا ہے۔فرمایا ”جس کو دوسرے عالم میں قدرت خداوندی جسمانی
طور پر متمثل کر کے دکھلائے گی۔اظلال و آثار جو ہیں وہ جسمانی طور پر متمثل نہیں ہوا کرتے کسی چیز کا سایہ
ہے تو سایہ ہی ہوگا اصل تو نہیں ہو سکتا۔فرمایا یہ وہ سائے نہیں۔خدا تعالیٰ کی قدرت کاملہ اُس دنیا میں اس دنیا
کی جنت کو متمثل کر کے دکھائے گی وہ واقعتا نظر آنے والی محسوس ہونے والی ،سونگھنے والی خوشبوؤں سے معطر،
مزوں سے بھری ہوئی جنت حقیقت کا روپ اوڑھ لے گی اور وہ حقیقت جو ہے اس کی تفصیل بیان نہیں کی جا
سکتی کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ کوئی آنکھ ایسی نہیں جس نے وہ جنت دیکھی ہو، کوئی کان ایسا نہیں جس نے
اس جنت کا بیان سنا ہو۔پس حقیقت میں وہ جو کچھ بھی ہے یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر اس دنیا کی جو خدا کی محبت کی لذتیں
ہیں وہ اتنی زیادہ ہیں کہ ان کی خاطر انسان تمام دنیا کو ایک طرف پھینک دیتا ہے اور ان کو قبول کرتا ہے ان
لذتوں کی شدت کا یہ اثر ہے کہ ہر دوسری لذت بیچ ہو جاتی ہے تو اس سے لاکھوں کروڑوں گنا بڑھ کر جو لذت
آئندہ مقدر ہے اس کا تصور باندھا جائے۔وہ اگر اور کچھ نہیں تو ان لذتوں کی خاطر ہی اپنی دنیا کو بدلومگر اگر اس
دنیا میں جنت نصیب نہ ہوئی تو ان لذتوں کی خاطر جو کچھ بھی کرو گے وہ سب بے کار جائے گا۔یہ پیغام ہے
جس کو آپ کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے۔
471
عموماً بعض لوگ سختی کر کے بھی محنت کر کے بھی بظاہر اگلی دنیا کمانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔بعض ایسے مشقت کرنے والے ہیں جن کے کھڑے کھڑے ٹانگیں سوکھ جایا کرتی ہیں جو ہاتھ اونچا کرتے ہیں
تو ہاتھ شل ہو جاتے ہیں مگر حاصل کچھ نہیں ہوتا کیونکہ مرنے کے بعد کی جو زندگی ہے وہ ان کو ملے گی جن کو ان
چیزوں میں گہری لذت ملتی ہے جو ایک لذت کے خیال سے مصیبت اٹھاتے ہیں ان کو نہیں مل سکتی۔اس
اقتباس کے بعد جو یہ رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب صفحہ 131 132 سے اقتباس لیا گیا تھا اب اسی رپورٹ
سے میں ایک اور اقتباس آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔فرماتے ہیں : " یعنی خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ میں دیتا ہے اور اس کے عوض میں خدا کی
مرضی خرید لیتا ہے وہی لوگ ہیں جو خدا کی رحمت خاص کے مورد ہیں۔غرض وہ استقامت جس سے خدا ملتا ہے
اس کی یہی روح ہے جو بیان کی گئی جس کو سمجھنا ہو سمجھے"۔(رپورٹ جلسہ اعظم مذاہب صفحہ 188)
اب استقامت کے متعلق، وہ کیا چیز ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات
میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اب وقت چونکہ تھوڑا رہ رہا ہے اس لئے مجھے نسبتاً جلدی گزرنا ہوگا۔اللہ کے بندے جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں"۔یہ تحریر ہے جلد نمبر 4 صفحہ 29 ، 6 اگست
1900 ء کی۔" اللہ کے بندے جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں ان کے ساتھ وہ رافت اور محبت کرتا ہے۔چنانچہ خود فرماتا ہے وَاللهُ رَءُوفٌ بالعِبَادِ کہ اللہ اپنے بندوں پر یا خالص بندوں پر بہت مہربان ہے یہ
وہی لوگ ہیں جو اپنی زندگی کو جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دی ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیتے ہیں اور اپنی جان
کو خدا کی راہ میں قربان کرنا، اپنے مال کو اس کی راہ میں صرف کرنا اس کا فضل اور اپنی سعادت سمجھتے ہیں"۔پس وہ ساری دنیا کی جماعتیں جو قربانی کے اس عظیم دور میں داخل ہو چکی ہیں اور ان جماعتوں میں
اللہ تعالیٰ نے جماعت جرمنی کو بھی ایک مقام عطا فرمایا ہے ان کے لئے اس تحریر میں یہ سبق ہے کہ جتنی بھی
قربانی دیں اس
قربانی کو اللہ تعالیٰ کی رافت کا حصہ سمجھیں محض اللہ کا احسان سمجھیں کہ خدا ان کو یہ توفیق دے
رہا ہے اور بھولے سے بھی دل میں یہ خیال نہ گزرے کہ شاید ہم کچھ کر رہے ہیں خدا کی خاطر ، خدا کی خاطر ہویا
خدا کے لئے بنی نوع انسان کی خاطر ہو ، دونوں صورتوں میں خدمت اپنی ذات میں اعزاز ہے اور اسی کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نقد سودا بیان فرما رہے ہیں۔ہر خدمت اپنی ذات میں اپنی جزاء ہے
اور جزاء پر انسان کسی پر احسان نہیں رکھا کرتا جس کو جزا ہل رہی ہو ساتھ ساتھ وہ کیسے کسی گردن پر احسان رکھ
سکتا ہے۔" اپنے مال کو اس کی راہ میں صرف کرنا اس کا فضل اور اپنی سعادت سمجھتے ہیں مگر جو لوگ دنیا کی
املاک و جائیداد کو اپنا مقصود بالذات بنا لیتے ہیں وہ ایک خوابیدہ نظر سے دین کو دیکھتے ہیں "۔"دنیا کی املاک
472
و جائیداد کو اپنا مقصود بالذات بنا لیتے ہیں"۔دنیا کمانے سے تو احتر از ممکن ہی نہیں ہے اگر اور کچھ نہیں تو خدا کی
راہ میں یا بنی نوع انسان کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ہی انسان دنیا کمائے گا اور جس کی نیت یہ ہو کہ وہ مجھے
اتنا ملے کہ میں زیادہ سے زیادہ اللہ اور اس کے دین کی اور اس کے بندوں کی خدمت کرسکوں وہ اس دنیا کی
کمائی کو بالذات نہیں سمجھتے یعنی یہ کمائی ہے۔ہے تو ہے نہیں تو نہ سہی اللہ کی مرضی۔اگر اللہ کی مرضی پر نگاہیں
ہیں تو خدا تعالیٰ اگر چاہے تو ان کو سب کچھ چھین کر اس ابتلاء میں بھی آزما سکتا ہے کہ جب ان سے سب کچھ
چھین لیا جائے تو دیکھیں ان کے چہرے پر یا ان کے دل پر ملال تو نہیں آجاتا۔جو اللہ کی خاطر جو کچھ ان کے پاس ہے فدا کرتے رہتے ہیں وہ زیادہ فدا تو نہیں کر سکیں گے مگر جو
کچھ تھوڑا بہت ان کے پاس بچ جائے گا وہی پیش کرتے رہیں گے۔اس کے برعکس بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں
جن کو اللہ تعالیٰ جب کشائش سے آزماتا ہے تو اس وقت وہ کچھ نہ کچھ خدا کی راہ میں خرچ کرتے رہتے ہیں اور
جب ان پر مالی تنگی کے دن آتے ہیں تو اجازتیں لیتے ہیں کہ اب ہمیں توفیق نہیں رہی۔حالانکہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو مضمون پیش فرما رہے ہیں اس کے مطابق دنیا بالذات نہیں ہوتی۔اصل میں اللہ کی
رضا حاصل کرنا اور اس کی خاطر اس کا دیا ہوا خرچ کرنا ہے۔پس اگر اس نے کم کر دیا تو کم میں سے دو۔اگر
زیادہ دیا ہے تو زیادہ میں سے دو۔یہ وہ لوگ ہیں جن کا دین دنیا پر مقدم رہتا ہے۔فرمایا: " ایسے لوگ دین کو ایک خوابیدہ نظر سے دیکھتے ہیں"۔یہ خوابیدہ نظریں بھی ہر انسان پہچان
سکتا ہے۔کم سے
کم اپنی خوابیدہ نظر کو پہچاننے کی انسان میں صلاحیت ضرور موجود ہے۔دینی امور جتنے بھی اسکے
گردو پیش واقع ہو رہے ہیں وہ ان کو ایک اتفاقاً حادثاتی طور پر ساتھ ساتھ چلنے والے امور سمجھتا ہے،
براہ راست اس کا دل ان امور میں نہیں ہوتا۔احمدیت ترقی کر رہی ہے ، لوگ نیک بنتے چلے جارہے ہیں ،
سب میں قربانی کی روح بیدار ہورہی ہے اسے یہ محسوس نہیں ہوتا کہ یہ سارے میرے لئے خدا تعالیٰ کی نعمتیں
ہیں۔ہر بات جو میں ایسی سنتا ہوں جو دین کی ترقی کی ہے وہ میرے دل میں بے انتہا لذت پیدا کرتی ہے۔سبحان الله، بسم اللہ کہتے ہیں کہ اچھا یہ ہورہا ہے مگر براہ راست دل پر وہ لذت کی کیفیت طاری
نہیں ہوتی جیسی اپنی تجارت کے چمکنے کے نتیجے میں ان کے دل پر ایک لذت کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے
اگر کوئی ان کو خبر سنائے کہ جو روپیہ تم نے فلاں جگہ لگایا تھا وہ ایسا ہوا کہ تجارت میں کہ وہ بہت بڑھ چکا ہے۔دنیا میں ایسے حادثات ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں بعضوں کی معمولی تجارتیں بھی ایک دم چمک
اٹھتی ہیں۔اگر وہ ایسا دیکھیں تو دیکھیں ان کا دل اس بات کو کبھی بھی خوابیدہ نظر سے نہیں دیکھے گا ، بے انتہا
خوشیوں سے بھر جائے گا، لذتیں دل میں سمائی ہی نہیں جائیں گی۔اتنا گہرا اثر پڑے گا اس خبر کا کہ اگر اس کو
احمدیت کی کامیابیوں کی خبر کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھیں تو وہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گی۔پس یہ بہت لطیف
473
باتیں ہیں جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چند لفظوں میں بیان کرتے ہیں۔اب جب میں نے سمجھا دیا تو پھر
دوبارہ سنیں اس تحریر کو تو معلوم ہوگا کہ خوابیدہ نظر کیا معنے رکھتی ہے۔" مگر جولوگ دنیا کی املاک و جائیداد کو اپنا مقصود بالذات بنا لیتے ہیں وہ ایک خوابیدہ نظر سے دین کو
دیکھتے ہیں۔مگر حقیقی مومن اور صادق مسلمان کا یہ کام نہیں ہے۔سچا اسلام یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی
ساری طاقتوں
اور قوتوں کو مادام الحیات وقف کر دے"۔جب تک زندگی باقی ہے ان سب چیزوں کو وقف کر
دے۔" تا کہ وہ حیات طیبہ کا وارث ہو"۔جن لوگوں کے حق میں یہ فرمایا گیا ہے کہ ان کو حیات طیبہ عطا ہوئی
ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کی زندگی کا لمحہ محہ موت تک خدا کی راہ میں وقف رہتا ہے۔یہ یادداشتیں، براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 21 تا 30 ، پیغام صلح صفحہ 48 سے یہ عبارت لی گئی ہے۔پھر فرمایا "اے ایمان والو! خدا کی راہ میں اپنی گردن ڈال دو اور شیطانی راہوں کو اختیار مت کرو۔جیسا کہ کلام
الہی سے میں نے یہ ثابت کر کے دکھایا تھا کہ اور کا لفظ بظاہر ایک زائد بات کا تقاضا کر رہا ہے مگر حقیقت میں
پہلی بات ہی کی تشریح ہے۔بعینہ اسی رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ عبارت ہے کہ ” اے
ایمان والو خدا کی راہ میں اپنی گردن ڈال دو۔گردن دو طرح سے ڈالی جاتی ہے۔ایک بیل جس کے اوپر، جس
کی گردن میں خدمت کا جو اڈالا جاتا ہے وہ بیل جس کو عادت پڑ چکی ہوتی ہے جب جو ا اٹھا کر زمیندار اس کی
طرف چلتا ہے گردن پر ڈالنے کے لئے تو میں نے خود دیکھا ہے ایسے بیلوں کو وہ سر نیچے کر دیتے ہیں اور وہ
بیل زمنیدار کو بہت پیارے ہوتے ہیں اور کچھ بیل ایسے ہیں جو سینگ مارتے ہیں اور بڑی مشکل سے ان کو
قابو کرنا پڑتا ہے رسی کے پھندے ان کے سینگوں پر ڈالنے پڑتے ہیں اور ایک آدمی ایک طرف سے گھسیٹ
رہا ہے دوسرے نے جا کر جو اڈال دیا۔تو یہ سلوک تو نہ کرو اپنے اللہ سے۔اس کے بیل ہو اس کے لئے اپنی
جان بیچ ڈالی اور گردن جو اکے لئے خم نہ کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما رہے ہیں خدا کی راہ میں
اپنی گردن ڈال دو۔ایک یہ معنی ہیں۔دوسرا ذبح ہونے کے لئے گردن ڈال دو جیسے حضرت اسماعیل نے اپنی گردن ڈالی تھی۔تو یہ دونوں
طریق ایسے ہیں جن میں آپ اپنی جان کے ذریعے اس بات کا اقرار کر رہے ہونگے کہ میں نے یہ جان بیچی
ہوئی ہے میری نہیں رہی۔اس کے بعد " اور شیطانی راہوں کو اختیا ر مت کرو" کا یہ مطلب ہو ہی نہیں سکتا تھا
کہ ایسا گردن ڈالنے والا احتمالاً بھی شیطان کی راہ اختیار کر سکتا ہے۔مراد یہ ہے کہ وہ الگ بات ہے، یہ اور
بات ہے۔شیطانی راہیں اختیار کرنے والے اور لوگ ہیں اور یہ بالکل اور لوگ ہیں۔اگر شیطان سے بچنا ہے
تو گردن ڈالنا ضروری ہے۔لازم ہے کہ خدا کے سامنے اپنی گردن ڈال دو۔"شیطان تمہارا دشمن ہے " وہی آیت کریمہ ہے جو میں نے پہلے پڑھی تھی اسی کا تشریحی ترجمہ ہے