1998ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2

474
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرما رہے ہیں۔فرماتے ہیں " اس جگہ شیطان سے مراد وہی لوگ ہیں جو بدی
کی تعلیم دیتے ہیں "۔اب یہ خیال نہ گزرے کہ کوئی خیالی شیطان ہے جس سے ہر آدمی سمجھتا ہے میں بچا ہوا
ہوں۔اس کے گردو پیش ، اس کے ماحول میں ، اس کو برے کاموں کی طرف بلانے والے وہ شیطان ہیں۔پس جس نے اپنی گردن خدا کی راہ میں دے رکھی ہو وہ ان کی باتیں کب سنے گا وہ ان کو مردود کر کے اپنی طرف
سے ہٹادے گا ایسے لوگوں کی دوستی کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ سب کچھ تو خدا کے حضور انہوں نے پیش کر رکھا
ہو اور اس میں سے حصہ مانگ رہے ہوں۔ایسے ہی لوگوں کے لئے اَعُوذُ باللهِ منَ الشيطن
الرجیم کا کلام ہمیں سکھایا گیا کہ تلاوت سے پہلے ضرور پڑھ لیا کرو کیونکہ جب تلاوت کرتے ہوتو گویا خدا
کے ہو جاتے ہو اور شیطان کوشش کرے گا کہ تمہارا کوئی حصہ بھی خدا کے فضل سے باہر رہ جائے اور یہ اسے
ایک لے۔پس وہ لوگ زندہ آپ کے ارد گرد پھرتے ہیں ، آپ ان کو جانتے ہیں، دیکھتے ہیں، ان سے مراسم
رکھتے ہیں جو خدا کی مرضی کے خلاف بھی آپ
کو تعلیمیں دیتے ہیں، کہتے ہیں یہ جھوٹ بولوتو یہ فائدہ ہو جائے گا
یہاں پیسہ لگاؤ خواہ پیسہ لگانا حرام ہو اس سے فائدہ پہنچے گا اس طرح رزق کماؤ۔یہ حقائق ہیں روز مرہ گزرنے
والے حقائق ہیں، کوئی فرضی باتیں نہیں ہیں۔آپ ان کو دیکھتے ہیں اور پہچانتے نہیں۔پس جس نے خدا کی راہ
میں اپنی گردن ڈالی ہو وہ ضرور پہچانے گا۔اس آئینہ میں اپنے آپ کو دیکھیں اور خود اپنا اپنا جائزہ لیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں، "جو شخص اپنے وجود کو خدا کے آگے رکھ دے
نہ اس کی گردن اپنی رہی نہ اس کے پاؤں کے ناخن اپنے رہے کچھ بھی باقی نہ رہا۔اور اپنی زندگی اس کی راہوں
میں وقف کر لے اور نیکی کرنے میں سرگرم ہو، سو وہ چشمہ قرب الہی سے اپنا اجر پائے گا۔ایسے شخص کو قرب
الہی کے سرچشمے سے پلایا جائے گا جس کو ہم کوثر کہتے ہیں یہ وہی کوثر ہے اللہ کے قرب کا سر چشمہ، جس کو یہ
سر چشمہ نصیب ہو جائے اسے ایک آب حیات اور آب بقامل گئی۔ایسے شخص پر کبھی موت وارد نہیں ہوا کرتی۔اور ان لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم ہے"۔جن پر سے موت اٹھالی گئی ہو، جن کو ہمیشہ کی بقاء
کا وعدہ دے دیا گیا ہو یعنی خدا کی طرف سے ان لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم۔" یعنی جو شخص اپنے تمام
قویٰ کو خدا کی راہ میں لگا دے اور خالص خدا کے لئے اس کا قول اور فعل اور حرکت اور سکون اور تمام زندگی
ہو جائے اور حقیقی نیکی کے بجالانے میں سرگرم رہے تو اس کو خدا اپنے پاس سے اجر دے گا اور خوف اور حزن
سے نجات بخشے گا۔یادر ہے کہ یہی اسلام کا لفظ کہ اس جگہ بیان ہوا ہے دوسرے لفظوں میں قرآن شریف
میں اس کا نام استقامت رکھا ہے"
میں نے عرض کیا تھا کہ پہلے جو لفظ استقامت گزرا ہے اس کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ

475
والسلام کے الفاظ ہی میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔پس اس اقتباس کے بعد میں اس خطبہ جمعہ کو ختم
کروں گا۔فرمایا ” دوسرے لفظوں میں قرآن شریف میں اس کا نام استقامت رکھا ہے جیسا کہ وہ یہ دعا
سکھلاتا ہے۔اھدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ صِراطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم ، یعنی ہمیں
استقامت کی راہ پر قائم کر اور ان لوگوں کی راہ جنہوں نے تجھ سے انعام پایا۔ان لوگوں کی راہ استقامت
کی راہ تھی جو انبیاء تھے اور ان لوگوں کی راہ استقامت کی راہ تھی جو صدیق تھے جو کامل وفا کے ساتھ اپنے انبیاء
کے پیچھے چلتے رہے اور ان لوگوں کی راہ استقامت کی راہ پر تھے جو اس قافلے کے پیچھے پیچھے آرہے تھے مگر تھے
اسی قافلے کا حصہ۔وہ آگے تو نہ بڑھ سکے مگر پہلوں کی قدموں کی خاک چومتے ہوئے اسی راہ پر انہوں نے
اپنی زندگی ختم کی۔فرمایا یہ ہے استقامت کی راہ۔دعا کا ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں یہ ہے " ہمیں استقامت کی راہ پر
قائم کر ، ان لوگوں کی راہ جنہوں نے تجھ سے انعام پایا اور جن پر آسمانی دروازے کھلے۔واضح رہے کہ ہر ایک
چیز کی وضع استقامت اس کی علت غائی پر نظر کر کے کبھی جاتی ہے"۔اب یہ بہت گہرا کلام ہے جسے لازماً
سمجھائے بغیر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔"ہر ایک چیز کی وضع استقامت اس کی علت غائی پر نظر رکھ کے سمجھی جاتی
ہے "۔استقامت کے لئے پہلے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اس چیز کا مقصد کیا تھا، اس کے بنانے کا مقصد کیا تھا،
اس کی استقامت اس مقصد کے مطابق ڈھالی جائے گی یعنی اس کی استقامت کی صلاحیتیں جو اس کا مقصد
تھا اس کے مطابق بنائی جانی ضروری ہیں۔انسان کے وجود کی علت غائی یہ ہے کہ نوع انسان خدا کے لئے پیدا کی گئی ہے۔پس انسانی وضع
استقامت یہ ہے کہ جیسا کہ وہ اطاعت ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے ایسا ہی درحقیقت خدا کے لئے
ہو جائے"۔پیدا کرنے کی غرض یہ تھی کہ ہمیشہ خدا کی عبادت کرے، ہمیشہ اس کی پیروی کرے۔اگر اس
غرض کے مطابق وہ ہو جاتا ہے تو یہ اس کی استقامت ہے۔محض راہ کی تکلیفوں کو برداشت کرنا استقامت انام
نہیں ہے۔یہ تشریح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہمیں بتلا رہی ہے کہ اگر ہم عبادت کی خاطر پیدا
کئے گئے تھے تو ہماری استقامت کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا سارا وجود عبادت کی خاطر خاص ہو جائے اور کلیۂ
اللہ کا ہو جائے۔اور جب وہ اپنے تمام قومی سے خدا کے لئے ہو جائے گا تو بلا شبہ اس پر انعام نازل ہوگا جس کو
دوسرے لفظوں میں پاک زندگی کہہ سکتے ہیں۔صِراطَ الذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم ميں أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِم کا ترجمہ ہے۔تو یقیناً اس پر انعام نازل ہوگا۔اب انعام کا عام معنی یہ لیا جا تا ہے کہ اس کوکئی قسم کی
نعمتیں ملیں گی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ معنے نہیں فرما ر ہے " جس کو دوسرے لفظوں میں پاک

476
زندگی کہہ سکتے ہیں"۔یعنی انعام سے مراد ہی پاک زندگی ہے۔جب خدا کی طرف سے پاک زندگی مل گئی تو
یقین کرو کہ یہ انعام ہے اور اگر پاک زندگی نہیں ملی اور دنیا کی نعمتیں ملی ہیں تو محض اس دھو کے میں مبتلا نہ رہنا
کہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جس نے ثابت کر دیا کہ آپ صراط مستقیم پر قائم تھے۔پس پاک زندگی اصل مقصود ہے ، اصل مطلوب ہے اگر پاک زندگی ہم سب کو نصیب ہو
جائے تو یہی زندگی کا وہ مقصد ہے جو ہم نے پالیا پھر ہم یہ کہتے ہوئے جان جان آفریں کے سپر د کر
سکتے ہیں کہ فُرْتُ بِرَبِّ الكَعْبَةِ خدا کی قسم میں رب
کعبہ کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ میں کامیاب
ہو گیا۔اللہ ہمیں یہ کامیابی عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 3 جولائی 1998ء)
انصا را گر اپنی صحت کا خیال نہ رکھیں گے تو جماعت کا کام بھی اچھی طرح نہ
کر سکیں گے
خصوصی ملاقات ممبران عاملہ انصار اللہ و ناظمین جرمنی بر موقع سالانہ اجتماع 1998ء)
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ کی عمومی صحت دیکھ کر فرمایا کہ آپ میں سے کئی انصار
صحت کے لحاظ سے fit نظر نہیں آتے۔آپ کو اپنی صحت کا بے حد خیال رکھنا چاہئے۔حضور اقدس نے فرمایا کہ
میں 4 میل سیر کرتا ہوں کم از کم دو میل کی سیر سے تو شروع کریں۔" حضور نے فرمایا کہ آپ کے لئے ہلکی ورزش کی بھی بے حد ضرورت ہے جسم کے ہر حصے کی علیحدہ
علیحدہ ورزش ہوتی ہے۔حتی کہ ہاتھ کی انگلیوں اور اسی طرح پاؤں کے ٹخنوں کی ، پنڈلیوں کی۔پنڈلیوں کے
متعلق حضور اقدس نے فرمایا کہ اس کو دوسرا دل کہتے ہیں اور یہ خون کے دوران کو نیچے سے اوپر کی طرف
pump کرنے کا کام کرتی ہیں اور پنڈلیوں کو مساج کے ذریعہ بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔مزید فرمایا کہ اگر آپ
اپنی صحت کا خیال نہیں رکھیں گے تو آپ جماعت کا کام بھی اچھی طرح نہیں کر سکیں گے اور آپ اچھے صحت مند
ہونے کے سبب جماعت کو زیادہ وقت دے سکیں گے۔مزید حضور اقدس نے خوراک کے متعلق ہدایات سے
نوازا۔فرمایا کہ متوازن خوراک استعمال کیا کریں۔مچھلی اور مرغی کا گوشت زیادہ استعمال کریں او فرمایا کہ
گائے کا گوشت کھانے سے پر ہیز کریں۔چھوٹی عمر کے بکرے کا گوشت کھا ئیں Red Meat کا استعمال
کم کردیں۔White Meat استعمال کریں یعنی چکن اور وہ بھی چھوٹی عمر کے سبزیاں بھی اچھی ہیں۔

477
انسانی جسم میں Filling میں بے حد مفید ثابت ہوتی ہیں اور فرمایا کہ Oil کا ستعمال کم کر دیں۔"
(ماہنامہ الناصر نومبر 2000ء)
اس مجلس کی رپورٹنگ ماہنامہ الناصر مئی، جون 1998 ء نے یوں کی ہے
تمام انصار کو صحت مند اور چاک و چوبند رہنا چاہئے۔اس ضمن میں آپ نے بعض زریں نصائح
سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ متوازن غذا کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے کے لئے
ضروری ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہر ناصر کو روزانہ سوائے کسی اشد مجبوری کے صبح کی سیر کرنی چاہئے اور کم از کم
2 میل پیدل چلنا چاہئے آپ نے فرمایا میں روزانہ 4 میل پیدل چل کر سیر کرتا ہوں۔ایک مشہور محق برنارڈ شا سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی لمبی عمر اور اچھی صحت کا کیا راز ہے تو اس نے
کہا کہ سرکوٹھنڈا ر کھنے اور پاؤں کو گرم رکھنے میں ہے۔یعنی بلا وجہ غصہ نہ کرنا اور پیدل چلنا۔روزانہ پیدل چلنا ایک شخص کی زندگی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔ایک تحقیقی جائزے نے یہ
ثابت کیا ہے کہ جو لوگ ہر روز دو میل پیدل چلتے ہیں خواہ بہت ہی سست رفتاری ہی سے ہے۔تو بھی ان کے
مرنے کے امکان میں تقریباً 50 فیصدی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ بیان کرتی ہے کہ بالکل پیدل نہ چلنے
والے لوگوں میں ان کی نسبت جو دن میں کم از کم 2 میل پیدل چلتے تھے ہر طرح کے کینسر کے باعث مرنے کا
امکان 25 گنا زیادہ تھا۔ایک طبی جائزے نے یہ بھی ثابت کیا کہ عمر رسیدہ لوگوں کو پیدل چلنے کے لئے
حوصلہ افزائی کرنا ان کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔"
(ماہنامہ الناصر جرمنی جولائی 1998ء)

آج 10 میں سے 10 باقی