مجلس انصار اللّٰہ کا قیام

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

مجلس انصار اللہ کا قیام
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے متعلق
ایک دعا
کی تھی جس کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے اور وہ دعا یہ تھی کہ
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ
وَيُزَكِّيهِمْ (البقره آیت ۱۳۰)
اے میرے رب! تو ان میں ایک نبی مبعوث فرما۔جس کا کام یہ ہو کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وہ
تیری آیتیں انہیں پڑھ کر سنائے وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ اور شریعت کے احکام اور ان کی
حکمتیں انہیں سمجھائے۔وَيُزَكِّيهِمُ اور انہیں پاک کرے بایز تیمم کے دوسرے معنوں کے مطابق
انہیں ادنیٰ حالتوں سے ترقی دیتے دیتے اعلیٰ مقامات تک پہنچا دے۔یہ دعا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی ہے اس کے مقابل انہوں نے اپنی اولاد کے متعلق ایک
عام دعا بھی کی ہے۔چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کے بعض احکام کی انہوں نے فرمانبرداری کی اور اللہ تعالیٰ نے
ان کی خدمت کو قبول کیا اور فرمایا کہ ہم تم کو امام بناتے ہیں تو انسی جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا کی خبر سنتے
کے بعد انہوں نے فرمایا وَ مِن ذُرِّيَّتِى (البقرہ آیت ۱۲۵) میری امامت تو میرے زمانہ کے لوگوں تک ختم
ہو جائے گی لیکن دنیا تو اماموں کی ہمیشہ محتاج رہے گی اور جب دنیا ہمیشہ اماموں کی محتاج رہے گی تو اے خدا
میری ذریت میں سے بھی امام مقرر کئے جائیں۔گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس امر کو تسلیم کیا ہے کوئی نبی ہمیشہ ہمیش کے لئے دنیا کے لئے
رہبر نہیں رہ سکتا۔بلکہ بار بار خدا کی طرف سے امام آنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اب ایک طرف وہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے بار بار امام آنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی اولاد میں سے

۲
متواتر امام بنائے جانے کی درخواست کرتے ہیں اور دوسری طرف مکہ سے تعلق رکھنے والے سلسلہ کے
متعلق یوں دعا فرماتے ہیں۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمُ کہ اے میرے رب ان میں ایک رسول
بھیج۔اب سوال یہ ہوتا ہے کہ یہاں انہوں نے صرف ایک رسول مبعوث کئے جانے کی کیوں دعا کی۔جبکہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام خود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ایک رسول کافی نہیں ہوتا۔بلکہ دنیا ہمیشہ رسولوں کی محتاج
رہتی ہے اور اسی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ میری امامت کبھی اچھے نتیجے پیدا نہیں کر
سکتی۔جب تک میری اولاد میں سے بھی امام نہ ہوں اور جب تک ہدایت کا وہ بیچ جو میرے ہاتھوں سے
بویا جائے اس کا بعد میں بھی نشو ونما نہ ہوتا رہے۔میں تو امام ہو گیا لیکن اگر بعد میں دنیا گمراہ ہوگئی تو میری
امامت کیا نتیجہ پیدا کرے گی۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو آپ کی ذریت سے تعلق رکھنے والے اماموں میں سے ایک امام ہیں۔ان
کے متعلق بھی قرآن کریم میں ذکر آتا ہے کہ قیامت کے دن جب خدا تعالیٰ ان سے پوچھے گا کہ تیری قوم
جس شرک میں مبتلا ہوئی کیا اس کی تو نے لوگوں کو تعلیم دی تھی اور کیا تو نے یہ کہا تھا کہ میری اور والدہ کی
پرستش کرو تو اس کے جواب میں وہ کہیں گے
وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمُ (المائدة آيت ۱۱۸)
کہ جب تک میں ان میں رہا ان کی نگرانی کرتا رہا مگر جب مجھے وفات دے دی گئی تو حضور پھر میں کیا کر سکتا
تھا اور مجھے کیونکر معلوم ہوسکتا تھا کہ میری قوم بگڑ گئی ہے۔گویا حضرت عیسی علیہ السلام بھی یہ امر تسلیم کرتے
ہیں کہ نبی کا اثر ایک عرصہ تک ہی چلتا ہے اس کے بعد اگر قوم بگڑ جاتی ہے تو كُنتُ اَنتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمُ
خدا تعالیٰ کو ان کی ہدایت کا کوئی اور سامان کرنا پڑتا ہے۔یہ بھی تصدیق ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
اس دعا کی کہ وَمِنْ ذُرِّيَّتِی یعنی میری ذریت میں سے بھی ایسے لوگ ہونے چاہیں۔ورنہ دنیا کی ہدایت
قائم نہیں رہ سکتی۔تو حضرت عیسی علیہ السلام کا بیان ایک اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا دو۔یہ اس بات کے
شاہد ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی کہ دنیا میں ہدایت کے قیام کے لئے متواتر اماموں کا ہونا ضروری
ہے۔جب متواتر اماموں کا ہونا ضروری ہے اور اس کے بغیر ہدایت قائم نہیں رہ سکتی تو پھر حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی

اس دعا کے کیا معنی ہوئے
که رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمُ اے میرے رب ان میں ایک رسول بھیج۔پھر تو انہیں یہ دعا مانگنی
چاہئے تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُلاً مِّنْهُمْ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُوْنَهُمُ الْكِتَابَ
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّوْنَهُمُ کہ اے میرے رب ان میں بہت سے انبیا ھیچیو۔جو تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر
انہیں سنائیں اور تیری شریعت کے احکام اور ان کی حکمتیں انہیں بتا ئیں اور انہیں اپنی قوت قدسیہ سے
پاک کرتے رہیں۔مگر وہ تو یہی دعا کرتے ہیں کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمُ اے میرے رب
ان میں ایک رسول بھیج۔يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وہ تیری آیتیں پڑھے نہ کہ پڑھیں وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ
وَالْحِكْمَة اور وہ ان کو کتاب اور حکمت سکھائے نہ کہ سکھائیں۔وَيُزَکیهِمُ اور وہ ان کو پاک کرے۔نہ
کہ پاک کریں۔مگر خود ہی دوسرے موقعہ پر دعا کے ذریعہ اس امر کا اقرار کر چکے ہیں کہ میری نبوت کافی
نہیں ہوسکتی۔جب تک میری اولاد میں سے بھی انبیاء نہ ہوں اور جب تک نبیوں کا ایک لمبا سلسلہ دنیا میں
قائم نہ ہو۔اس ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
یہ کیوں دعا کی
کہ ان میں ایک نبی مبعوث کی جیو۔یہ ایک سوال ہے۔جس کو اگر ہم قرآن کریم سے ہی حل نہ کر سکیں تو
حضرت ابراہیم علیہ السلام پر خطر ناک الزام آتا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی دعا کی جس سے دنیا کو
ہدایت کامل نہیں مل سکتی تھی اور دنیا کے لئے نور کا ایک رستہ کھولتے ہوئے انہوں نے اسے معا بند کر دیا۔یہ تو
کہا جاسکتا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذہن آگے کی طرف گیا ہی نہیں۔انہوں نے صرف یہ چاہا کہ
میرے بعد ایک نبی آجائے اور آئندہ کے متعلق وہ خود دعا کرتا رہے۔مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی دوسری دعا نے بتا دیا کہ ان کے دل میں یہ خیال آیا اور انہوں نے اس کے متعلق دعا بھی کی۔چنانچہ
فرمایا ومن ذریتی کہ میری اولاد میں سے بھی ائمہ ہوتے رہیں۔تو یہ کہنا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا
اپنے بعد کے زمانہ کی ضروریات کی طرف ذہن ہی نہیں گیا بالکل غلط ہے کیونکہ ان کی دوسری دعا
نے بتا دیا کہ انہیں قیامت تک لوگوں کی ہدایت کا خیال تھا اور جب انہیں اس امر کا خیال تھا اور وہ
سمجھتے تھے کہ ائمہ کا ہمیشہ آتے رہنا ضروری ہے۔تو پھر اس دعا پر انہوں نے کیوں کفائت کی کہ خدایا ان

میں ایک رسول بھیج جو انہیں تیری آیات پڑھ پڑھ کر سنائے انہیں کتاب اور حکمت سکھائے اور انہیں پاک
کرے۔اس سوال کا جواب
ہمیں قرآن کریم سے ہی معلوم ہوتا ہے چنانچہ سورہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي
السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔هُوَ الَّذِى
بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ (سورۃ جمعہ آیات 2 - 3)
یہ وہی الفاظ ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کرتے ہوئے استعمال کئے تھے فرماتا ہے وہ خدا
بڑی بلندشان والا ہے۔جس نے ابراھیم علیہ السلام کی دعا کو سن کر امن میں اپنا رسول مبعوث کیا
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وہ ان کو اس کی آیات پڑھ پڑھ کر سناتا ہے۔وَيُزَعِيْهُمُ اور ان کو پاک کرتا
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ اور ان کو آسمانی کتاب سمجھا تا اور شرائع کی بار یک دربار یک
حکمتیں بتا تا ہے۔یہ بتا کر کہ حضرت ابراھیم علیہ السلام کی دعا قبول ہوگئی اور اب اس اعتراض کا ازالہ کرتا ہے۔جو بعض
طبائع میں پیدا ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا نا مکمل ہے۔کیونکہ جہاں اپنی اولاد کے متعلق
عام دعا انہوں نے یہ کی تھی کہ ان میں متواتر رسول آتے رہیں وہاں مکہ والوں کے متعلق انہوں نے صرف
یہ دعا کی کہ ان میں سے ایک رسول مبعوث ہو۔چنانچہ فرماتا ہے وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
(سورہ جمعہ آیت 4) ان دعاؤں میں بے شک ایک فرق ہے۔مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ابراہیمی اولاد کے بعض
حصوں میں ایسے نبی آنے تھے جنہوں نے اپنی ذات میں مستقل ہونا تھا۔مگر ابراھیم نے مکہ والوں کے
متعلق جو دعا کی وہ صرف ایسے رسول کے متعلق تھی۔جس نے ایک ہی رہنا تھا اور جس کے متعلق یہ مقدر تھا
که آئندہ دنیا میں ہمیشہ اس کے اظلال و ابتاع پیدا ہوتے رہیں۔پس چونکہ یہ خدا کا فیصلہ تھا کہ اس رسول
نے بار بار متبع اطلال کے ذریعہ دنیا میں ظاہر ہوتے رہنا تھا اس لئے بالفاظ دیگر اماموں کا سلسلہ بھی ہمیشہ
قائم رہنا تھا اور رسول بھی ایک ہی رہتا تھا کیونکہ ان کی امامت اور رسالت جدا گانہ نہیں ہوئی تھی بلکہ

محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت ورسالت میں شامل ہوئی تھی۔یہ وجہ ہے کہ اس دعا کے نتیجہ میں چونکہ ایک
ایسا رسول آنا مقدر تھا۔جس نے بار بار اپنے اظلال کے ذریعہ دنیا میں آنا تھا۔اس لئے رُسُلاً کہنے کی
ضرورت نہ تھی۔بلکہ رَسُؤلا ہی کہنا چاہئے تھا۔تو اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوابِهِمُ میں اس اعتراض کا
جواب دے دیا گیا ہے کہ جہاں انہوں نے اپنی اولاد کے متعلق عام دعا کی۔وہاں تو ان میں بار بار رسول
اور امام بھیجنے کی التجا کی۔مگر جہاں مکہ والوں کے متعلق خاص طور پر دعا کی تو وہاں صرف ایک رسول بھیجنے کی
دعا کردی۔اس اعتراض کا جواب اللہ تعالیٰ نے یہ دیا ہے کہ بے شک مکہ والوں کے متعلق انہوں نے بھی دعا کی
تھی کہ ان میں ایک رسول آئے۔مگر اس کی وجہ یہ تھی کہ رسول ایسا کامل تھا کہ اس پر اس قسم کی موت آہی
نہیں سکتی تھی کہ اس
کی تعلیم کا اثر لوگوں کی طبائع پر سے کلیہ جاتا رہے۔بلکہ مقدر یہ تھا کہ جب طبعی طور پر یہ
اثر جاتا رہے گا۔خدا اسی رسول کو دوبارہ مبعوث کر دے گا اور چونکہ اس رسول نے اپنے متبع اظلال کے
ذریعہ بار بار دنیا میں آنا تھا۔اس لئے حضرت ابراھیم علیہ السلام کو بہت سے رسول مانگنے کی کوئی ضرورت نہ
تھی۔غرض اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ حضرت ابراھیم علیہ السلام نے جب یہ دعا کی تھی کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ
فِيهِمْ رَسُولاً مِنْهُم تو اس رَسُولاً مِنْهُمُ سے مراد خاتم النبین تھا اور چونکہ خاتم النبین کی نبوت میں
بعد میں آنے والے تمام نبیوں اور رسولوں کی نبوت شامل تھی۔اس لئے یہ ضرورت ہی نہ تھی کہ رَسُولاً
منهم کی بجائے رُسُلا منھم کہا جاتا۔پس ہمیں اس آیت سے یہ نکتہ معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی بعثت اپنی ذات میں ہی بعد میں آنے والے رسولوں اور اماموں کی خبر دیتی تھی۔آپ کے علاوہ دنیا
میں اور کوئی ایسا رسول نہیں جو اپنی ذات میں آنے والے انبیاء کی خبر دیتا ہو۔موسیٰ" کا نفس اپنی ذات میں
منفرد تھا۔داؤد کا نفس اپنی ذات میں منفر د تھا۔اسی طرح اور انبیاء کے نفوس اپنی اپنی ذات میں منفرد
تھے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد انبیاء آئے مگر وہ ان کے ظل نہیں تھے بلکہ
تابع تھے۔عیسی ، موسیٰ" کے ظل ان معنوں میں نہیں تھے ، جن معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظل ہیں۔یوں تو ظل پہلوں کے بھی ہوتے رہے ہیں۔مگر اس ظلیت
کے معنے صرف مشابہت کے ہوا کرتے تھے۔جیسے حضرت عیسی الیاس کے ظل تھے۔مگر فل کے یہ معنی نہیں
تھے کہ وہ الیاس کے ماتحت تھے وہاں ایک تابع ہوسکتا تھا جو ل نہ ہو اور ایک ظل ہوسکتا تھا جو تابع نہ ہو۔عیسیٰ

ظل تھے الیاس کے ہنگر الیاس کے تابع نہ تھے۔بلکہ تابع وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہی تھے۔تو ظلیت اور اتباع الگ الگ چیزیں
ہوا کرتی تھیں۔ظلیت کے معنی صرف اس جیسا کے ہوا کرتے تھے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خبر
دی کہ میرے بعد ایک میرے جیسا رسول آئے گا۔اب اس سے مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ" کے تابع نہیں تھے۔پس پہلے انبیاء میں یہ ہو سکتا تھا کہ ایک نبی کسی دوسرے نبی کاظل تو ہو مگر تابع نہ ہو، یا تابع تو ہو مگر
ظل نہ ہو۔جیسے حضرت عیسی علیہ السلام تابع تھے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے۔مگر وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے ظل نہیں تھے۔اس طرح وہ ظل تھے الیاس کے مگر وہ ان کے تابع نہ تھے بلکہ تابع حضرت موسیٰ علیہ
السلام کے تھے۔مگر یہاں جو خبر دی گئی کہ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ اس میں کام بھی وہی رکھا گیا ہے جو محمد
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا اور نام بھی وہی رکھا گیا ہے جو آپ کا تھا۔کیونکہ فرمایا وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمُ وہی رسول پھر آخرین میں مبعوث ہوگا اور وہی رسول“ کے معنی یہی ہو سکتے ہیں کہ صفات
بھی ویسی ہوں گی۔کام بھی وہی ہوگا اور نام بھی وہی ہوگا۔گویا صفات کے لحاظ سے وہ ظل ہوگا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا اور کاموں کے لحاظ سے وہ تابع ہوگا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا۔جس طرح وہ
نمازیں پڑھا کرتے تھے اسی طرح یہ نمازیں پڑھے گا۔جس طرح وہ روزے رکھا کرتے تھے اسی طرح یہ
روزے رکھے گا۔جس طرح وہ زکوۃ دیا کرتے تھے ، اسی طرح یہ زکوۃ دے گا۔جس طرح وہ احکام الہیہ پر
چلتے تھے اسی طرح یہ احکام الہیہ پر چلے گا۔یہ تابعیت ہے جو اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاصل
ہوگی اور دوسری طرف جو آپ کی خصلتیں ہوں گی وہی اس کی خصلتیں ہوں گی اور جو آپ کے اخلاق ہوں
گے وہی اس کے اخلاق ہوں گے اور یہ اس کے ظل ہونے کا ثبوت ہوگا۔مگر حضرت
عیسی علیہ السلام نے
الیاس والے کام نہیں کئے۔الیاس نے اپنے زمانہ کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دی اور حضرت عیسیٰ علیہ
السلام نے اپنے زمانہ کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دی۔پس گو وہ ظل تھے الیاس کے مگر الیاس کے تابع
نہیں تھے۔بلکہ تابع حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہی تھے لیکن محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرما دیا کہ آپ کی
نیابت میں جولوگ کھڑے ہوں گے وہ آپ کے ظل بھی ہونگے اور آپ کے تابع بھی ہوں گے اور یہ

دونوں باتیں ان میں پائی جاتی ہوں گی۔اسی وجہ سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں بارہا
اپنے متعلق یہ ذکر فرمایا ہے کہ میں امتی نبی ہوں۔یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقطہ نگاہ سے میں امتی
ہوں
مگر تم لوگوں کے نقطہ نگاہ سے میں نبی ہوں۔جہاں میرے اور تمہارے تعلق کا سوال آئے گا وہاں تمہیں
میری حیثیت وہی تسلیم کرنی پڑے گی جو ایک نبی کی ہوتی ہے۔جس طرح نبی پر ایمان لانا ضروری ہوتا ہے
اسی طرح مجھ ایمان لانا ضروری ہوگا۔جس طرح نبی کے احکام کی اتباع فرض ہوتی ہے اس طرح میرے
احکام کی اتباع تم پر فرض ہوگی۔مگر جب میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف مونہہ کر کے کھڑا ہوں گا تو
اس وقت میری حیثیت ایک امتی کی ہوگی اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر فرمان میرے لئے واجب التعمیل
ہوگا اور آپ کی رضا اور خوشنودی کا حصول میرے لئے ضروری ہوگا۔گویا جس طرح ایک ہی وقت میں دادا
اور باپ اور پوتا اکٹھے ہوں تو جو حالت ان کی ہوتی ہے وہی محمدصلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی ہے۔ایک باپ جب اپنے باپ کی طرف مونہ کرتا ہے تو وہ باپ کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ بیٹے کی
حیثیت رکھتا ہے لیکن وہی باپ جب اپنے بیٹے کی طرف مونہہ کر کے کھڑا ہوتا ہے تو اس کی حیثیت باپ کی
ہو جاتی ہے اور بیٹے کا فرض ہوتا ہے کہ اس کا ہر حکم مانے۔بیٹا یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب تم اپنے باپ کی طرف
منہ کر کے کھڑے تھے تو اس وقت تمہاری حیثیت بیٹے کی تھی نہ کہ باپ کی تو اب تمہاری حیثیت باپ کی کس
طرح ہو سکتی ہے۔کیونکہ اب اس کا منہ اپنے باپ کی طرف نہیں بلکہ اپنے بیٹے کی طرف ہوگا۔یہی حیثیت
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی عطا فرمائی ہے۔وہ
امتی بھی ہیں اور نبی بھی
وہ نبی ہیں ہم لوگوں کی نسبت سے اور وہ امتی ہیں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے۔عیسی علیہ السلام نبی
تھے ، موسیٰ کی طرف مونہہ کر کے بھی۔صرف اپنی امت کی طرف مونہہ کر کے ہی نبی نہیں تھے۔اسی طرح
داؤد نبی تھے موسیٰ کی طرف مونہہ کر کے بھی۔صرف اپنی امت کی طرف مونہہ کر کے نبی نہیں تھے۔اسی
طرح سلیمان ذکریا اور بیچی نبی تھے موسیٰ کی طرف مونہہ کر کے بھی۔یہ نہیں کہ صرف اپنی امت کی طرف
مونہ کر کے نبی ہوں اور موسیٰ" کی طرف مونہہ کر کے امتی۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ یہ
عجیب قسم کی نبوت جاری ہوئی کہ ایک ہی نبی جب ہماری طرف مخاطب ہوتا ہے تو وہ نبی ہوتا ہے اور جب
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مخاطب ہوتا ہے تو امتی بن جاتا ہے اور وہ کسی ایسے کام کا دعویدار نہیں ہو سکتا جو

Δ
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کیا بلکہ اس کا فرض ہوتا ہے کہ اسی کام کو چلائے جس کام کو محمد صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے چلایا۔کیونکہ فرماتا ہے۔وَاخْرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ اللہ تعالیٰ اسے آخرین میں بھی
مبعوث کرے گا جو بھی پیدا نہیں ہوئے۔گویا محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوبارہ بعثت ہوگی اور یہ ظاہر ہے
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دو کام نہیں ہو سکتے۔وہی کام جو آپ نے پہلے زمانہ میں کئے وہی آخری زمانہ
میں کریں گے اس جگہ یہ نکتہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مسیح ناصری کے بھی ظل
یا مثیل تھے۔مگر آپ سے ان کو صرف ظلیت
کا تعلق تھا تا بعیت کا نہیں۔کیونکہ گو آپ
کو نام مسیح کا دیا گیا تھا،
کام آپ کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا سپر د کیا گیا تھا۔جیسا کہ سورہ جمعہ سے ثابت ہے۔پس حضرت
مسیح موعود
کو جو مشابہت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہے وہ زیادہ شدید ہے بہ نسبت اس کے جو آپ کو
مسیح ناصری سے حاصل ہے۔اسی وجہ سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
پر مسیحا بن کے میں بھی دیکھتا روئے صلیب
گر نہ ہوتا نام احمد جس پہ میرا سب مدار
پس ہماری جماعت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لاتی ہے، اس کے افراد کو یہ
امرا چھی طرح یا د رکھنا چاہیئے کہ یا تو وہ یہ دعوی کریں کہ حضرت مرزا صاحب کو وہ کوئی ایسا نبی سمجھتے ہیں
جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع اور آپ کی غلامی سے آزاد ہو کر مقام نبوت حاصل کیا
ہے۔اس صورت میں وہ بے شک کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ ہمارا نبی آزاد ہے اس لئے ہم نئے قانون بنائیں
گے اور جو کام ہماری مرضی کے مطابق ہوگا وہی کریں گے۔اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کریں گے۔پس
اگر ہمارا یہ عقیدہ ہو کہ ہمارا نبی مستقل ہے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی اور آپ کے احکام
کی اتباع سے آزاد ہے، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا صحابہ کے نقش قدم پر
چلنے کی ضرورت نہیں۔جو باتیں ہمیں اچھی لگیں گی اور جو ہماری مرضی کے مطابق ہوں گی ،صرف ان میں
حصہ لیں گے باقی کسی میں حصہ نہیں لیں گے لیکن اگر ہمارا یہ دعوئی ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
سورہ جمعہ کے مطابق امتی نبی ہیں اور ہمارا یہ عقیدہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی وہ رسولا ہیں
جن کی نبوت ورسالت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت شامل ہے تو پھر ہمیں یہ بھی ماننا
پڑے گا کہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کام کئے ، وہی کام مسیح موعود کے سپرد ہیں اور جو کام صحابہ نے کئے
وہی کام جماعت احمدیہ کے ذمہ ہیں مگر میں تعجب سے دیکھتا ہوں کہ ایک طرف تو ہماری جماعت کے

۹
دوست یہ دعوی کرتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے کامل حل اور
امتی نبی ہیں۔اور وہی شریعت جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمائی اسی کو دوبارہ
قائم کرنا ہماری جماعت کا فرض ہے۔اور دوسری طرف جماعت کا ایک حصہ صحابہ کے طریق عمل کی جگہ ایک نئی راہ پر چلنا چاہتا ہے اور اس راستہ کو
اختیار ہی نہیں کرتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے اختیار کی۔گویا ان کی مثال بالکل شتر
مرغ کی سی ہے کہ جہاں درجوں اور انعامات کا سوال آتا ہے وہاں تو کہہ دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی الگ وجود نہیں۔بلکہ آپ کی بعثت در حقیقت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی بعثت ثانیہ ہے اس وجہ سے جو صحابہ کا مقام وہی ہما را مقام۔چنانچہ وہ
اس قسم کے استدلال کرتے ہیں کہ قرآن کریم میں آتا ہے
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ۔(الواقعہ آیت 40-41)
کہ جیسے اولین میں سے ایک بہت بڑی جماعت نے خدا کا قرب حاصل کیا اسی طرح آخرین خدا کی بہت
بڑی رحمتوں کے مستحق ہوں گے۔پس جیسے صحابہ کی جماعت تھی ویسی ہی ہماری جماعت ہے جیسے وہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اولی سے مستفیض ہوئے ، اسی طرح ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کی بعثت ثانیہ سے مستفیض ہوئے۔پس ہم میں اور صحابہ میں کوئی فرق نہیں۔مگر جب قربانی کا سوال آتا
ہے تو ایسے لوگ کہتے ہیں کہ وہ زمانہ اور تھا اور یہ زمانہ اور ہے۔گویا وہ بالکل شتر مرغ کی طرح ہیں۔جو اپنی
دونوں حالتوں سے فائدہ تو اٹھالیتا ہے مگر کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔کہتے ہیں کسی شتر مرغ سے کسی
نے کہا کہ آؤ تم پر اسباب لادیں۔کیونکہ تم شتر ہو (شتر کے معنی اونٹ ہیں اور مرغ کے معنی ہیں پرندہ ) وہ
کہنے لگا، کیا پرندوں پر بھی کسی نے اسباب لا دا ہے؟ اس نے کہا، اچھا تو پھر اڑ کر دکھاؤ۔وہ کہنے لگا، کبھی
اونٹ بھی اڑا کرتے ہیں۔پس جس طرح شتر مرغ اڑنے کے وقت اونٹ بن جاتا ہے اور اسباب لا دتے
وقت پرندہ۔اسی طرح ہماری جماعت کا جو حصہ کمزور ہے، کرتا ہے۔جب قربانی کا وقت آتا ہے تو وہ کہتا
ہے ہمارا حال اور ہے اور صحابہ کا حال اور مگر جب درجوں اور انعامات اور جنت کی نعماء کا سوال آتا ہے

تو کہتا ہے، سبحان
اللہ ! حضرت صاحب تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے کل تھے۔پس جو حال صحابہ
کا وہی حال ہمارا۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ کوئی پور بیا مر گیا تھا۔پورپہیئے عام طور پر دھوبی ہوتے ہیں۔اس کی عورت
نے باقی دھوبیوں کو اطلاع دی اور سب اکٹھے ہو گئے۔رسم و رواج کے مطابق عورت نے ان سب کے
سامنے رونا پیٹنا شروع کر دیا۔ان میں طریق یہ ہے کہ جب کوئی مرجاتا ہے تو عورتیں اور لڑکیاں اکٹھی
ہو کر پیٹتی ہیں اور مرد انہیں تسلی دیتے ہیں۔اس پوریئے کی عورت نے بھی رونا پیٹنا شروع کر دیا اور روتے
روتے اس قسم کی باتیں شروع کیں کہ ارے اس نے فلاں کی جگہ سے اتنا روپیہ لیتا تھا۔اسے اب کون
وصول کرے گا۔ایک پور بیا آگے بڑھ کر کہنے لگا۔اری ہم ری ہم۔وہ کہنے لگی ارے اس نے ادھیارے پر
گائے دی ہوئی تھی۔اب اسے کون لائیگا۔وہی پور بیا پھر بولا اور کہنے لگا اری ہم ری ہم۔پھر وہ روئی اور
کہنے لگی ارے اس کی تین ماہ کی تنخواہ مالک کے ذمہ تھی اب وہ کون وصول کرے گا۔وہ پور بیا پھر آگے بڑھا
اور کہنے لگا اری ہم ری ہم۔پھر وہ عورت رو کر کہنے لگی ارے اس نے فلاں کا دوسور و پیہ قرض دینا تھا اب وہ
قرض کون دے گا۔اس پر وہ پور بیا باقی قوم کی طرف مخاطب ہو کر کہنے لگا۔ارے بھئی میں ہی بولتا جاؤں
گا یا برادری میں سے کوئی اور بھی بولے گا۔ان کمزور احمدیوں کی بھی یہی حالت ہے۔جہاں جنت کی نعماء
اور مدارج کا سوال آتا ہے۔وہاں تو کہتے ہیں ارے ہم رے ہم۔مگر جب یہ کہا جاتا ہے کہ صحابہ نے
بھی قربانیاں
کی تھیں تم بھی قربانیاں کرو تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ ہم ہی بولتے جائیں یا برادری میں سے
کوئی اور بھی بولے گا۔یہ حالت بالکل غیر معقول ہے اور اسے کسی صورت میں برادشت نہیں کیا جاسکتا۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مستقل نبی تھے تو بے شک کسی نئی شریعت نئے نظام اور نئے قانون
کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اگر وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تابع اور امتی نبی ہیں۔تو پھر جومحمد صلی
اللہ علیہ وسلم کا حال تھا۔وہی مسیح موعود کا حال ہے اور جو ان کے صحابہ کا حال تھا وہی ہمارا حال ہے۔مگر یہ
کمزور لوگ جب اپنی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں تو اس وقت تو قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے الہامات پڑھ پڑھ کر اپنے سر ہلاتے چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں۔ہمارے لئے یہ
انعام بھی ہے اور ہمارے لئے وہ انعام بھی ہے۔مگر جب کام کا سوال آتا ہے تو کوئی یہ کہنے لگ جاتا ہے کہ
اگر میں کام پر گیا تو میری دوکان خراب ہو جائے گی اور کوئی یہ عذر کرنے لگ جاتا ہے کہ میں اپنے بیوی
بچوں کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔حالانکہ صحابہ کی بھی دوکا نہیں تھیں اور صحابہ کے بھی بیوی بچے تھے۔مگر

11
انہوں نے ان باتوں کی کوئی پروانہیں کی تھی۔پھر اگر ہم بھی صحابہ کے نقش قدم پر ہیں تو ان باتوں سے
ڈرنے اور گھبرانے کے معنے کیا ہوئے۔ہمارا مذ ہب یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کل اور آپ کے تابع تھے۔ان کی تمام عزت اور ان کا تمام رتبہ اسی
میں تھا کہ خدا نے ان
کو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عکس بنا دیا تھا اور وہ اسی کام کے لئے مبعوث کئے گئے
تھے۔جس کام کے لئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم آج سے ساڑھے تیرہ سوسال پہلے معبوث ہوئے۔بلکہ قرآنی
اصطلاح میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ زندہ ہو کر تشریف لے آئے اور یہ ایک بہت بڑی
عزت کی بات ہے۔مگر ساتھ ہی بہت بڑی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ اگر محمدصلی اللہ علیہ
وسلم دوبارہ زندہ ہو کر تشریف لے آئے ہیں، تو صحابہ کو بھی تو دوبارہ زندہ ہو کر دنیا میں آجانا چاہئیے۔پس اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ کام کئے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئے
تھے تو ہمارے کام وہ ہیں جو صحابہ نے کئے۔صحابہ کو ہر سال چار چار، پانچ پانچ لڑائیاں لڑنی پڑتی تھیں اور
بعض لڑائیوں میں مہینہ ڈیڑھ مہینہ صرف ہو جاتا تھا۔گویا بعض سالوں میں انہیں آٹھ آٹھ ، نو نو مہینے گھروں
سے باہر رہنا پڑا ہے۔پھر انہیں کوئی گزارہ نہیں ملتا تھا۔دال روٹی اور نمک کے لئے بھی پیسہ تک نہیں ملتا
تھا۔بیوی کا کام تھا کہ وہ بعد میں اپنی روزی آپ کمائے اور جانے والوں کا فرض تھا کہ وہ اپنے خرچ پر
جائیں۔حتی کہ لڑائی پر جانے والوں کو راشن تک نہیں ملتا تھا بلکہ ہر شخص کا فرض ہوتا تھا کہ وہ اپنی روٹی کا
آپ انتظام کرے۔اس کے مقابلہ میں، میں دیکھتا ہوں۔ہماری جماعت میں ان باتوں کا احساس ہی
نہیں یہ تو میں نہیں کہتا کہ سب میں احساس نہیں۔مگر بہر حال جن کے دلوں میں یہ احساس ہے، ان کے
مقابلہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے دلوں میں کوئی احساس نہیں اور اس وجہ سے ہم محض اس بات سے تسلی
نہیں پاسکتے کہ جماعت کے ایک حصہ میں ان باتوں کا احساس ہے۔جب تک جماعت کا ایک حصہ ہمیں
ایسا بھی نظر آتا ہے۔جو اس احساس سے بالکل خالی ہے اور دعویٰ یہ کرتا ہے کہ اسے صحابہ کی مماثلت حاصل
ہے۔خواہ وہ کتنا بھی تھوڑا ہے۔جب تک اس کے اس غیر معقول رویہ کی اصلاح نہ کی جائے گی ، اس وقت
تک ہم چین اور آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔میں نے سب نو جوانوں کی اصلاح اور دوسروں کو مفید دینی کاموں میں لگانے کے لئے
مجلس خدام الاحمدیہ

۱۲
قائم کی تھی۔مگر ان کی رپورٹ ہے کہ بعض نوجوان ایسے ہیں کہ جب ہم کوئی کام ان کے سپرد کرتے ہیں تو
پہلا قدم ان کا یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کام کے کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم یہ کام نہیں کر سکتے
لیکن اگر زور دیا جائے تو وہ مان تو لیتے ہیں اور کہتے ہیں اچھا ہم یہ کام کریں گے۔مگر پھر دوسرا قدم ان کا یہ
ہوتا ہے کہ وہ اس کام کو کرتے نہیں۔یہی کہتے رہتے ہیں کہ ہم کریں گے۔کریں گے۔مگر عملی رنگ میں کوئی
کام نہیں کرتے۔اس کے بعد جب ان کے لئے سزا مقرر کی جاتی ہے تو وہ اس سزا کو قبول کرنے سے انکار
کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم استعفیٰ دے دیں گے ہمگر سزا برداشت نہیں کریں گے۔اس قسم کے لوگوں کو
یا درکھنا چاہئے کہ وہ اپنے عمل سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ بچے احمدی نہیں۔کیا منافقوں کے سوا مخلص
صحابہ میں سے تم کوئی مثال ایسی پیش کر سکتے ہو کہ ان میں سے کسی نے کام کرنے سے اس طرح انکار کر دیا
ہو۔یا کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اس بات کو برداشت کیا ؟ پھر اس جماعت میں سے ایسا نمونہ
دکھانے والوں کو ہم صحابہ کانمونہ کس طرح قرار دے سکتے ہیں ہم تو ان کو انہیں میں شامل کریں گے جو صحابہ
کے زمانہ میں ایسے کام کرتے رہے ہیں۔یعنی منافق لوگ۔اس میں شبہ نہیں کہ اس زمانے میں تلوار کا
جہاد تھا اور آج تلوار کا جہاد نہیں لیکن ہر زمانہ کا جہاد الگ الگ ہوتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں تلوار کا جہاد تھا اور ممکن ہے اس قسم کے لوگ یہ سمجھتے ہوں کہ اگر کسی وقت تلوار کے جہاد کا موقعہ آیا تو
وہ سب سے آگے آگے ہوں گے لیکن میں سمجھتا ہوں اگر کبھی تلوار کے جہاد کا موقعہ آیا تو ایسے لوگ سب
سے پہلے بھاگنے والے ہوں گے۔پس جب وہ کہتے ہیں کہ یہاں
کونسا تلوار کا جہاد ہورہا ہے۔اگر تلوار کا
جہاد ہوتو وہ شامل ہو جائیں۔تو یا تو وہ اپنے نفس کو دھوکا دیتے ہیں یا جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں اور میرے
خیال میں تو وہ جھوٹ ہی بول رہے ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک شخص مہینہ میں دودن
دوکان بند کرنے کے لئے تو تیار نہ ہو اور وہ جہاد کے لئے سال میں سے آٹھ ماہ گھر سے باہر رہ سکتا ہے۔یہ
فیصلہ کرنا کہ اس زمانہ میں کس قسم کے جہاد کی ضرورت ہے، خدا کا کام ہے اور یہ خدا کا اختیار ہے، کہ وہ
چاہے تو ہمارے ہاتھ میں تلوار دے دے۔چاہے تو قلم دے دے اور چاہے تو تبلیغ اور تعلیم وتربیت کا جہاد
مقرر کر دے اور اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں تلوار کا جہاد نہیں رکھا۔بلکہ تبلیغ اور تعلیم وتربیت کا جہا درکھا ہے
اور یہی وہ جہاد ہے جس کا سورہ جمعہ کی ان آیات میں ذکر ہے جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
ثانیہ کی خبر دی گئی ہے۔چنانچہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِہ میں ہر مومن کا یہ فرض مقرر کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے
سامنے نشانات الہیہ کو بیان کرے، یعنی انہیں تبلیغ کرے۔پر تیهِمُ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ انہیں

آج 10 میں سے 10 باقی