مجلس انصار اللّٰہ کا قیام
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول, حصہ 2
۱۳
پاک کرے، یعنی دعاؤں کے ذریعے تزکیہ نفوس کرے یا یزکیھم کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ وہ لوگوں کو
بڑھائے اگر وہ دنیوی علوم میں دوسروں سے پیچھے ہوں تو اس میدان میں ان کو آگے لے
جائے۔تعداد میں کم ہوں، تو تعداد میں بڑھائے۔مالی حالت کمزور ہو تو اس میں بڑھائے۔غرض جس
رنگ میں بھی ہو، انہیں بڑھاتا چلا جائے۔گویا لوگوں کی مالی اور اقتصادی ترقی میں حصہ لے۔يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ان کو قرآن سکھائے۔وَالْحِكْمَةَ میں یہ بیان کیا
گیا ہے کہ احکام شریعت کی حکمتوں اور ان کے اسرار سے لوگوں کا آگاہ کرے۔اس آیت کے اور بھی معنی
ہیں جن کو میں نے تفصیل کے ساتھ اپنی اس تقریر میں بیان کیا ہوا ہے جو خلافت کے آغاز میں میں نے کی
تھی اور جو منصب خلافت“ کے نام سے چھپی ہوئی ہے لیکن
یہ پانچ موٹی موٹی باتیں ہیں۔(۱) تبلیغ (۲) قرآن پڑھانا (۳) شرائع کی حکمتیں بتانا (۴) اچھی تربیت کرنا (۵) قوم کی دنیوی کمزوریوں کو
دور کر کے انہیں اس ترقی کے میدان میں بڑھانا۔یہ پانچ ذمہ داریاں صحابہ پر تھیں اور یہی پانچوں ذمہ
داریاں ہم پر عائد ہیں۔تبلیغ ہمارے ذمہ ہے، تعلیم ہمارے ذمہ ہے،احکام کی حکمتیں بتانا ہمارے ذمہ
ہے، اور جماعت کی مالی اور اقتصادی حالت کی درستی اور اس کی پستی کو دور کرنا ہمارے ذمہ ہے۔اگر ہم یہ
پانچ کام نہیں کرتے تو ہم جھوٹے اور کذاب ہیں ، اگر ہم اپنے آپ کو صحابی کہتے ہیں۔انہی کاموں میں
سے ایک کام کے متعلق میں نے کچھ عرصہ ہوا قادیان کی جماعت کو توجہ دلائی تھی اور میں نے کہا تھا کہ کم
سے کم قادیان میں کوئی ان پڑھ نہیں رہنا چاہئے۔مگر خدام الاحمدیہ کی طرف سے مجھے رپورٹ ملی ہے کہ
جہاں باقی سب محلوں نے کام ختم کر لیا ہے۔وہاں مسجد فضل سے تعلق رکھنے والے تعاون نہیں کر رہے۔اس سے مراد دار الفضل والے نہیں۔بلکہ وہ محلہ ہے جسے محلہ ارائیاں بھی کہتے ہیں۔اس محلہ کے لوگ
نہ تو نمازوں کے لئے باقاعدہ جمع ہوتے ہیں، نہ پڑھانے کے لئے جاتے ہیں اور نہ ہی پڑھنے کے لئے
آتے ہیں۔اسی طرح مجھے ہیں لوگوں کی ایسی لسٹ دی گئی ہے جنہیں اس محلہ کے ان پڑھوں
کو تعلیم دینے
کے لئے مقرر کیا گیا مگر کسی نے کوئی عذر کر دیا اور کسی نے کوئی اور جس نے مان بھی لیا وہ بھی پڑھانے کے
لئے نہیں گیا اور جب ان میں سے بعض کو کہا گیا کہ تمہیں اس جرم کی سزا دی جائے گی تو ان میں سے دونے
کہا ہم خدام الاحمدیہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔مگر انہیں یا درکھنا چاہئے وہ خدام الاحمدیہ سے استعفی نہیں
۱۴
دے سکتے بلکہ انہیں احمدیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔یہ پانچ کام ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
گئے۔یہی پانچ کام ہیں جو صحابہ نے کئے اور یہی پانچ کام ہیں جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
کئے۔ہر شخص جو يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِہ کے مطابق تعلیم قرآن کا کام نہیں کرتا بلکہ تعلیم قرآن کے کام سے
گریز کرتا ہے۔وہ اس سے گریز نہیں کرتا بلکہ احمدیت سے گریز کرتا ہے۔ہر شخص جو تبلیغ سے گریز کرتا
ہے، وہ تبلیغ سے گریز نہیں کرتا بلکہ احمدیت سے گریز کرتا ہے۔ہر شخص جو دوسروں کی تربیت سے گریز کرتا
ہے، وہ تربیت کرنے سے گریز نہیں کرتا بلکہ احمدیت سے گریز کرتا ہے۔ہر شخص جو شرائع کی حکمتیں بتانے
سے گریز کرتا ہے، وہ شرائع کی حکمتیں بتانے سے گریز نہیں کرتا بلکہ وہ احمدیت سے گریز کرتا ہے اور ہر وہ
شخص جوتز کیہ نفوس یا جماعت کی اقتصادی اور مالی ترقی کی تجاویز میں حصہ لینے سے گریز کرتا ہے، وہ تزکیۂ
نفوس یا جماعت کی اقتصادی اور مالی ترقی کی تجاویز میں حصہ لینے سے گریز نہیں کرتا بلکہ احمدیت سے گریز
کرتا ہے۔ایسے شخص کی نہ احمدیت کو کوئی ضرورت ہو سکتی ہے اور نہ اس کے لئے کوئی وجہ ہے کہ وہ احمدیت
میں داخل رہے۔وہ یہ کہہ کر کہ وہ احمدی ہے، اپنے نفس کو دھوکا دیتا ہے۔یا اگر اپنے نفس کو دھوکا نہیں دیتا تو
جھوٹا اور مکار ہے اور ہر گز اس قابل نہیں کہ وہ مومنوں کی جماعت میں شامل رہ سکے۔یہ پانچ کام ضروری ہیں اور جماعت کے ہر فرد کو ان میں حصہ لینا پڑے گا
اور جب تک وہ طوعا یا کر ہا ان کاموں میں حصہ نہیں لیں گے۔وہ کبھی صحیح معنوں میں صحابہؓ کے
مثیل نہیں کہلا سکیں گے۔آخر تمہیں غور کرنا چاہئے کہ کیا صحابہ اپنی مرضی سے ہی تمام کام کیا کرتے تھے۔وہ
اپنی مرضی سے کوئی کام نہیں کرتے تھے۔بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام کی متابعت میں تمام
کام کرتے تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے جہاد کے لئے چلو اور سب چل پڑتے تھے اور جونہ
چلتا تھا اسے جبری طور پر لے جایا جاتا تھا۔میں نے چاہا تھا کہ طوعی طور پر جماعت کو ان قربانیوں میں حصہ لینے کے لئے آمادہ کیا جائے۔مگر
معلوم ہوتا ہے ساری جماعت طوعی طور پر قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں۔بلکہ اس کا ایک حصہ منافقوں
پر مشتمل ہے اور وہ ہمیں اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ ہم اسے اپنی جماعت میں سے خارج کر دیں۔یا اگر
وہ منافق نہیں تو ایسے کون لوگ ہیں جو ڈنڈے کے محتاج ہیں اور جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ان لوگوں کو سزا دی تھی جو جہاد کے لئے نہیں گئے تھے۔اسی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں سزادی
۱۵
جائے اور جبر ان سے احکام کی تعمیل کرائی جائے۔ڈنڈے سے میری مراد سوٹا نہیں۔جبر اور حکم مراد
ہے۔بہر حال ان لوگوں نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں جماعت کے سامنے یہ اعلان کر دوں کہ آج سے
قادیان میں خدام الاحمدیہ کا کام طوعی نہیں بلکہ جبری ہوگا۔ہر وہ احمدی جس کی پندرہ سے چالیس سال
تک عمر ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر خدام الاحمدیہ میں اپنا نام لکھا دے۔اگر
۱۵ سے ۴۰ سال تک کی عمر کا کوئی احمدی ۱۵ دن کے اندر اندر خدام الاحمدیہ میں اپنا نام نہیں لکھائے گا تو پہلے
اسے سزادی جائے گی اور اگر اس سے بھی اس کی اصلاح نہ ہوئی تو اسے جماعت سے خارج کر دیا جائے
گا۔اس کے لئے کسی کو تحریک کرنے کی ضرورت نہیں۔خدام الاحمدیہ ہرگز کسی کے پاس نہ جائیں، ہاں ہر
مسجد میں وہ اپنے بعض آدمی مقرر کر دیں اور ہر نماز کے بعد اعلان ہوتا رہے کہ فلاں وقت سے لے کر فلاں
وقت تک ہمارا آدمی مسجد میں بیٹھے گا جس نے خدام الاحمدیہ میں اپنا نام لکھا نا ہو وہ اسے نام لکھا دے اور
محلوں کے پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کا فرض ہے کہ اس کے متعلق خدام الاحمدیہ کی طرف سے جو بھی
اعلانات آئیں ، ان کے سنانے کا فوری طور پر انتظام کریں۔جو پریذیڈنٹ یا سیکرٹری اس میں غفلت سے
کام لے گا وہ مجرم سمجھا جائے گا اور اسے سزا دی جائے گی۔غرض تمام مساجد میں خدام الاحمدیہ اعلان کر دیں کہ فلاں وقت سے لے کر فلاں وقت تک اس مسجد
میں ہمارا فلاں آدمی بیٹھے گا اسے نام لکھا دیا جائے۔بلکہ انہیں اپنے بعض آدمی قریب کے دیہات میں بھی
مقرر کر دینے چاہئیں، جیسے نواں پنڈ وغیرہ ہے۔اس پندرہ دن کے عرصہ میں جو شخص خدام الاحمدیہ میں اپنا
نام نہیں لکھائے گا ہم پہلے اس پر کیس چلائیں گے۔اگر کوئی معذور ثابت ہوا، مثلاً ان دنوں وہ قادیان میں
موجود نہ تھا یا چار پائی سے ہل نہیں سکتا تھا تو اس کو خدام الاحمدیہ میں شامل ہونے کا دوبارہ موقعہ دیتے
ہوئے ، باقی ہر ایک کو جس نے ان دنوں خدام الاحمدیہ میں اپنا نام نہیں لکھایا ہوگا ، سزادی جائے گی اور اگر
وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوگا تو اسے جماعت سے خارج کر دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی
میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے یہ کہا ہے کہ ہم سزا نہیں لیتے ، ہم خدام الاحمدیہ کے مبر نہیں رہنا
چاہتے۔ان کے متعلق خدام الاحمدیہ فورا ایک کمیٹی بٹھا دیں، جو تحقیق کرے کہ ان پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ
درست ہے یا نہیں۔پھر جن کا جرم ثابت ہو جائے، انہیں تین تین دن کے مقاطعہ کی سزا دی جائے۔ان
تین دنوں میں کسی کو اجازت نہیں ہوگی کہ ان سے بات چیت کرے۔نہ باپ کو اجازت ہوگی ، نہ ماں کو
اجازت ہوگی، نہ بیوی کو اجازت ہوگی، نہ بیٹے کو اجازت ہوگی اور نہ کسی اور قریبی رشتہ دار اور دوست کو
۱۶
اجازت ہوگی۔اسی طرح ان دنوں میں انہیں قادیان سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔مبادا وہ
خیال کر لیں کہ ان دنوں وہ قادیان سے چلے جائیں گے اور اس طرح اپنے جرم کو چھپالیں گے۔بلکہ انہیں
قادیان میں رہتے ہوئے یہ تین دن پورے کرنے پڑیں گے اور ان کی کسی قریب ترین ہستی کو بھی ان سے
بولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہاں انہیں صبح شام روٹی پہنچانا خدام الاحمدیہ کا کام ہو گا۔اسی طرح جن لوگوں
نے وعدہ کر کے کام نہیں کیا، ہوائے دسویں جماعت کے طلباء کے (جن کو مقرر کرنے میں خود خدام الاحمدیہ
کے افسروں کی غلطی ہے ) ، ان کے الزام کی بھی تحقیق کی جائے اور جب الزام ان پر ثابت ہو جائے تو
ان کو بھی ایک دن کے مقاطعہ کی سزادی جائے گی۔اس عرصہ میں ماں اور باپ اور بیوی اور بچوں اور
دوسرے تمام رشتہ داروں کا فرض ہے کہ جس طرح ایک گندا چیتھڑا اپنے گھر سے نکال کر باہر پھینک دیا جاتا
ہے۔اسی طرح وہ اسے اپنے گھر سے نکال دیں۔باپ بچے کو نکال دے، بھائی دوست وغیرہ سب اس دن
کے لئے اس سے قطع تعلق کر لیں اور وہ گھر چھوڑ کر مسجد یا کسی اور مناسب مقام پر چلا جائے اور چوبیس گھنٹے
لگا تارو ہیں رہے۔ہاں ان لوگوں کو بھی کھانا پہنچا نا خدام الاحمدیہ کا کام ہوگا۔مگر میں سمجھتا ہوں کام کی ذمہ
داری صرف پندرہ سے چالیس سال کی عمر والوں پر ہی نہیں بلکہ اس سے اوپر اور نیچے والوں پر بھی ہے۔اس
لئے میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ ایک مہینہ کے اندراندر خدام الاحمدیہ
آٹھ سے پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں
کو منظم کریں اور اطفال الاحمدیہ
کے نام سے ان کی ایک جماعت بنائی جائے اور میرے ساتھ مشورہ کر کے ان کے لئے مناسب پروگرام
تجویز کیا جائے۔اسی طرح
چالیس سال سے اوپر عمر والے جس قدر آدمی ہیں۔وہ انصار اللہ
کے نام سے اپنی ایک انجمن بنائیں اور قادیان کے وہ تمام لوگ جو چالیس سال سے اوپر ہیں اس میں
شریک ہوں۔ان کے لئے بھی لازمی ہوگا کہ وہ روزانہ آدھ گھنٹہ خدمت دین کے لئے وقف کر یں۔اگر
مناسب سمجھا گیا تو بعض لوگوں سے روزانہ آدھ گھنٹہ کام لینے کی بجائے ، مہینہ میں تین دن یا کم و بیش اکٹھے
بھی لئے جاسکتے ہیں۔مگر بہر حال تمام بچوں، بوڑھوں اور نو جوانوں
کا بغیر کسی استثناء کے قادیان میں منظم
ہو جانا لازمی ہے۔
۱۷
مجلس انصار الله
کے عارضی پریذیڈنٹ مولوی شیر علی صاحب ہوں گے اور سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے کے لئے میں
مولوی عبدالرحیم صاحب درد، چوہدری فتح محمد صاحب اور خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کو مقرر کرتا
ہوں۔تین سیکرٹری میں نے اس لئے مقرر کئے ہیں کہ مختلف محلوں میں کام کرنے کے لئے زیادہ آدمیوں کی
ضرورت ہے۔ان کو فوراً قادیان کے مختلف حصوں میں اپنے آدمی بٹھا دینے چاہئیں اور چالیس سال سے
او پر عمر رکھنے والے تمام لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنا چاہئے۔یہ بھی دیکھ لینا چاہئے کہ لوگوں کو کس قسم کے
کام میں سہولت ہو سکتی ہے اور جو شخص جس کام کے لئے موزوں ہو اس کے لئے اس سے نصف گھنٹہ روزانہ
کام لیا جائے۔یہ نصف گھنٹہ کم سے کم وقت ہے اور ضرورت پر اس سے بھی زیادہ وقت لیا جاسکتا ہے۔یا یہ
بھی کیا جا سکتا ہے کہ کسی سے روزانہ آدھ گھنٹہ لینے کی بجائے مہینہ میں دو چار دن کے لئے جائیں۔جس
دن وہ اپنے آپ کو منظم کرلیں، اس دن میری منظوری سے نیا پریذیڈنٹ اور نئے سیکرٹری مقرر کئے جاسکتے
ہیں۔سردست میں نے جن لوگوں کو اس کام کے لئے مقرر کیا ہے وہ عارضی انتظام ہے اور اس وقت تک
کے لئے ہے جب تک سب لوگ منتظم نہ ہو جائیں۔جب منظم ہو جائیں تو وہ چاہیں تو کسی اور کو پریذیڈنٹ
اور سیکرٹری بنا سکتے ہیں مگر میری منظوری اس کے لئے ضروری ہوگی۔میرا ان دونوں مجلسوں سے ایسا ہی تعلق
ہوگا جیسے مربی کا تعلق ہوتا ہے اور ان کے کام کی آخری نگرانی میرے ذمہ ہوگی ، یا جو بھی خلیفہ وقت ہو۔میرا
اختیار ہوگا کہ جب بھی میں مناسب سمجھوں ان دونوں مجلسوں کا اجلاس اپنی صدرات میں بلالوں اور اپنی
موجودگی میں ان کو اپنا اجلاس منعقد کرنے کے لئے کہوں۔یہ اعلان پہلے صرف قادیان والوں کے لئے
ہے۔اس لئے ان کو میں پھر متنبہ کرتا ہوں کہ کوئی فرد اپنی مرضی سے ان مجالس سے باہر نہیں رہ سکتا۔سوائے
اس کے جو اپنی مرضی سے ہمیں چھوڑ کر الگ ہو جانا چاہتا ہو۔ہر شخص کو حکما اس تنظیم میں شامل ہونا پڑے گا
اور اس
تنظیم کے ذریعہ علاوہ اور کاموں کے، اس امر کی بھی نگرانی رکھی جائے گی کہ کوئی شخص ایسا نہ رہے جو
مسجد میں نماز با جماعت پڑھنے کا پابند نہ ہو۔سوائے ان زمینداروں کے جنہیں کھیتوں میں کام کرنا پڑتا ہے
یا سوائے ان مزدوروں کے جنہیں کام کے لئے باہر جانا پڑتا ہے۔گوایسے لوگوں کے لئے بھی میرے
نزدیک کوئی نہ کوئی ایسا انتظام ضرور ہونا چاہئے جس کے ماتحت وہ اپنی قریب ترین مسجد میں نماز با جماعت
پڑھ سکیں۔اس کے ساتھ ہی میں بیرونی جماعتوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کی مجالس تو
۱۸
اکثر جگہ قائم ہی ہیں۔اب انہیں ہر جگہ چالیس سال سے زائد عمر والوں کے لئے مجالس انصار اللہ قائم کرنی
چاہیں۔ان مجالس کے وہی قواعد ہوں گے جو قادیان میں مجلس انصاراللہ کے قواعد ہوں گے۔مگر سر دست
باہر کی جماعتوں میں داخلہ فرض کے طور پر نہیں ہوگا۔بلکہ ان مجالس میں شامل ہونا ان کی مرضی پر موقوف
ہوگا لیکن جو پریذیڈنٹ یا امیریا سیکرٹری ہیں، ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ کسی نہ کسی مجلس میں شامل
ہوں۔کوئی امیر نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ کا مبر نہ ہو۔کوئی
پریذیڈنٹ نہیں ہوسکتا، جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ کا ممبر نہ ہو اور کوئی
سیکرٹری نہیں ہوسکتا، جب تک وہ اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ کا نمبر نہ ہو۔اگر اس کی عمر
۱۵ سال سے اوپر اور چالیس سال سے کم ہے تو اس کے لئے خدام الاحمدیہ کا نمبر ہونا ضروری ہوگا اور اگر وہ
چالیس سال سے اوپر ہے تو اس کے لئے انصار اللہ کا نمبر ہونا ضروری ہوگا۔اس طرح سال ڈیڑھ سال
تک دیکھنے کے بعد خدا نے چاہا تو آہستہ آہستہ باہر بھی ان مجالس میں شامل ہونا لازمی کر دیا جائے
گا۔کیونکہ احمدیت صحابہ کے نقش قدم پر ہے۔صحابہ سے جب جہاد کا کام لیا جاتا تھا تو ان کی مرضی کے
مطابق نہیں لیا جاتا تھا بلکہ کہا جاتا تھا کہ جاؤ اور کام کرو۔مرضی کے مطابق کام کرنے کا میں نے جو موقع
دینا تھا۔وہ قادیان کی جماعت کو میں دے چکا ہوں اور جنہوں نے ثواب حاصل کرنا تھا انہوں نے ثواب
حاصل کر لیا ہے۔اب پندرہ سے چالیس سال تک کی عمر والوں کے لئے خدام الاحمدیہ میں شامل ہونا لازمی
ہے اور اس لحاظ سے اب وہ ثواب نہیں رہا جو طوعی طور پر کام کرنے کے نتیجہ میں حاصل ہوسکتا تھا۔بیشک
خدمت کا اب بھی ثواب ہو گا لیکن جو طوعی طور پر داخل ہوئے اور وفا کا نمونہ دکھایا وہ سابق بن گئے۔البتہ
انصار اللہ کی مجلس چونکہ اس شکل میں پہلے قائم نہیں ہوئی اور نہ کسی نے میرے کسی حکم کی خلاف ورزی کی
ہے۔اس لئے اس میں جو شامل ہوگا، اسے وہی ثواب ہوگا جو طوعی طور پر نیک تحریکات میں شامل ہونے
والوں کو ہوتا ہے۔میں ایک دفعہ پھر جماعت کے کمزور حصہ کو اس امر کی طرف توجہ دلا دیتا ہوں کہ دیکھوشتر
مرغ کی طرح مت بنو۔جو کچھ بنو اس پر استقلال سے کاربند رہو۔اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے کہ تم رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے مثیل ہوتو تمہیں اپنے اندر صحابہ کی صفات بھی پیدا کرنی چاہئیں اور صحابہ کے
متعلق یہی ثابت ہے کہ ان سے دین کا کام حکماً کیا جاتا تھا۔پس جب صحابہ کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ
دینی احکام کے متعلق کسی قسم کی چون و چرا کریں تو تمہیں یہ اختیار کس طرح حاصل ہو سکتا ہے یا تو یہ کہو کہ
حضرت مرزا صاحب نبی نہیں تھے اور چونکہ وہ نبی نہیں تھے اس لئے ہم صحابی بھی نہیں اور نہ صحابہ سے ہماری
۱۹
مماثلت کے کوئی معنے ہیں۔مگر اس صورت میں تمہارا مقام قادیان میں نہیں بلکہ لاہور میں ہوگا کیونکہ وہی
لوگ یہ کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل کامل نہیں تھے۔جس کے لازمی
معنی یہ بنتے ہیں کہ جب مرزا صاحب نبی نہیں تھے تو وہ صحابی بھی نہیں۔مگر ان میں بھی شتر مرغ والی
بات ہے کہ وہ دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ مرزا صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل کامل یعنی نبی نہیں
تھے۔مگر کہتے اپنے آپ کو صحابی ہی ہیں۔حالانکہ اگر مرزا صاحب نبی نہیں تو وہ صحابی کس طرح ہو گئے۔چنانچہ بار بار ہمارے مقابلہ میں غیر مبایعین نے اپنے اکابر کو صحابہ کے طور پر پیش کیا ہے۔گویا مولوی محمد علی
صاحب تو صحابی بن گئے مگر مرزا صاحب ان کے نزدیک مخصوص عالم ہی رہے۔پس ایسے لوگوں کا مقام
لا ہور ہے، قادیان نہیں۔ہر چیز جہاں کی ہو وہیں سجتی ہے۔ان کو بھی چاہئے کہ قادیان سے اپنا تعلق تو ڑ کر
لاہور سے اپنا تعلق قائم کر لیں۔پھر ہم ان کاموں کے متعلق ان سے کچھ نہیں کہیں گے۔مگر جب تک وہ ہم
میں شامل رہیں گے، ہم ان سے دین کی خدمت کا کام نظام کے ماتحت ضرور کرائیں گے اور اگر انہوں نے
اپنی اصلاح نہ کی تو ہم اس بات پر مجبور ہوں گے کہ ایسے کمزور لوگوں کواپنی جماعت سے خارج
کر دیں۔میں نے متواتر بتایا ہے کہ
کوئی جماعت کثرت تعداد سے نہیں جیتی
قرآن کریم نے بھی اس حقیقت کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ
كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةً بِاذْنِ اللهِ (البقره آیت 250)
یعنی کئی دفعہ قلیل التعداد جماعتیں کثیر تعد ا در رکھنے والی اقوام پر غالب آجایا کرتی ہیں۔پس محض کثرت کچھ
چیز نہیں اگر اس کثرت میں ایمان اور اخلاص نہیں۔پھر میں کہتا ہوں اگر یہ لوگ ہم میں شامل ہی رہیں تو
کسی قوم کے مقابلہ میں بھلا ہمیں کون سی غیر معمولی فوقیت حاصل ہو سکتی ہے۔ہندوستان میں سب سے کم
تعداد سکھوں کی سمجھی جاتی ہے مگر وہ بھی تمیں چالیس لاکھ ہیں اور ہم تو ان سکھوں کے مقابلہ میں بھی کوئی
حیثیت نہیں رکھتے۔آج سے چھ سال پہلے مئی ۱۹۳۴ء میں سردار کھڑک سنگھ صاحب جو سکھوں کے بے تاج بادشاہ کہلایا
کرتے تھے، یہاں آئے۔اور انہوں نے بسراواں میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا قادیان میں احمدی
سکھوں پر سخت ظلم کر رہے ہیں۔اگر احمدی اس ظلم سے باز نہ آئے تو قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادی
۲۰
جائے گی۔بلکہ ان کے ایک ساتھی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ قادیان کی اینٹیں سمندر میں پھینک دی جائیں
گی۔مجھے جب یہ رپورٹ پہنچی تو میں نے ایک اشتہار لکھا ، جس میں میں نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہ احمدیوں کے مظالم کی داستان بالکل غلط ہے۔اگر آپ اس علاقہ کے سکھوں کو قسم دے کر پوچھیں تو ان
میں سے نانوے فیصدی آپ کو یہ بتائیں گے کہ میں اور میرا خاندان اور میرے ساتھ تعلق رکھنے
والے، ہمیشہ سکھوں سے محبت کا برتاؤ کرتے چلے آئے ہیں۔چنانچہ میں نے اپنے حسن سلوک کے کئی
واقعات تفصیل کے ساتھ ان کے سامنے پیش کئے۔اس ضمن میں مجھے یہ رپورٹ بھی ملی کہ ایک احراری نے
ان کے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سکھ بڑے بے غیرت ہیں کہ احمدی ان کے گرو کو مسلمان کہہ کر ان
کی ہتک کرتے ہیں اور پھر بھی ان کو جوش نہیں آتا۔میں نے ان کو سمجھایا کہ رسول کریم صلی اللہ وسلم کے
بعثت کے بعد مسلمانوں کے نزدیک دنیا میں دو ہی گروہ ہیں۔یا مسلمان یا کافر۔اس احراری کے نزدیک
با وا صاحب کو مسلمان کہنے سے ان کی ہتک ہوتی ہے تو اس سے پوچھیں کہ وہ با واصاحب کو کیا سمجھتا ہے۔اگر تو وہ مسلمان ولی اللہ سے بڑھ کر با وا صاحب کو کوئی درجہ دے، تو آپ سمجھ لیں کہ وہ آپ کا خیر خواہ ہے
اور اگر اس کا یہ مطلب ہو کہ با وا صاحب چونکہ بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر تھے اس لئے کا فر تھے، تو
یہ بتائیں کہ باوا صاحب کی بہتک کرنے والا وہ ہو یا ہم۔ہم تو انہیں مسلمان، ولی اللہ کے معنوں میں کہتے
ہیں اور مسلمان ولی اللہ سے اوپر مسلمانوں کے نزدیک صرف رسول اور پیغمبر ہی ہوتے ہیں۔پس ہمارا ان کو
مسلمان
کہنا کسی تحقیر کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ہم ان کو ویسا ہی قابل عزت سمجھتے ہیں
جیسے ہمارے نزدیک مسلمان اولیاء قابل عزت ہوتے ہیں۔ہمارا انہیں مسلمان کہنے سے یہ مقصد نہیں ہوتا
کہ وہ نعوذ باللہ ان ادفی لوگوں کی طرح تھے جو سکھوں کے گاؤں میں بستے ہیں اور گو مسلمان کہلاتے ہیں مگر
اسلام سے انہیں کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا۔کیونکہ ہم ان کی دنیا وی حیثیت سے ان کو مسلمان نہیں کہتے
بلکہ ان کو دینی لحاظ سے مسلمان کہتے ہیں اور دینی لحاظ سے مسلمان کے معنی ولی اللہ کے ہوا کرتے ہیں۔مگر
عام طور پر چونکہ سکھوں کے گاؤں میں مسلمان کمین ہوا کرتے ہیں اور دنیا داروں کی نگاہ میں کمین حقیر خیال
کئے جاتے ہیں۔اس لئے وہ خیال کر لیتے ہیں کہ جیسے ہمارے گاؤں کے کمین مسلمان ہیں ویسا ہی مسلمان
یہ ہمارے با وا صاحب کو سمجھتے ہیں۔حالانکہ ہم اس نقطہ نگاہ سے انہیں مسلمان نہیں کہتے۔بلکہ مسلمان کا لفظ
ان کے ولی اللہ ہونے کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ
کو یہ لفظ بر امحسوس ہوتا ہے تو آپ ہی
بتائیں کہ ہم انہیں کیا کہیں۔ہمارے نزدیک تو مسلمانوں کے سوا جتنے لوگ ہیں، سب کافر ہیں اور دوہی
۲۱
اصطلاحیں مسلمانوں میں رائج ہیں یا کافر کی اصطلاح یا مسلمان کی اصطلاح۔اگر با واصاحب مسلمان بمعنے
ولی اللہ نہیں تو دوسرے لفظوں میں وہ نعوذ باللہ کا فر اور خدا سے دور تھے۔اب آپ ہی سوچ لیں کہ بادا
صاحب کو مسلمان کہنے سے ان کی بہتک ہوتی ہے یا ان کو مسلمان نہ کہنے سے ان کی ہتک ہوتی ہے۔احرار کا
تو اس اعتراض سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ احمدی باوا صاحب کی تعریف کیوں کرتے ہیں۔مگر سکھ نا واقفیت
کی وجہ سے یہ خیال کر لیتے ہیں کہ احرار ان کی تائید کر رہے ہیں اور احمدی انہیں گالی دے رہے ہیں۔میں نے جب یہ اشتہار شائع کیا تو چونکہ وہ آدمی سمجھ دار تھے، اس لئے انہوں نے دوسرے ہی دن
جلسہ گاہ میں سٹیج پر کھڑے ہو کر لوگوں سے کہا کہ تم نے مجھے سخت ذلیل کرایا ہے۔کیونکہ جو باتیں تم نے مجھے
بتائی تھیں وہ اور تھیں اور جو باتیں اس اشتہار میں
لکھی ہیں وہ بالکل اور ہیں۔میر امنشاء اس مثال سے یہ ہے
که با وجود اس بات کے کہ سکھ تمام قوموں میں سے کم ہیں ، پھر بھی وہ اپنے آپ
کو اتنا طاقتور سمجھتے ہیں کہ
انہوں نے ایک موقعہ پر ہمیں یہ نوٹس دے دیا کہ وہ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور ایک نے تو
یہاں تک کہ دیا کہ قادیان کی اینٹیں سمندر میں پھینک دی جائیں گی۔تو قومی لحاظ سے غیر اقوام کے مقابلہ
میں ہم پہلے ہی تھوڑے ہیں۔پھر اگر ان منافق طبع لوگوں کو اپنی جماعت سے نکال دینے پر بھی ہم تھوڑے
ہی رہتے ہیں اور ان کے ساتھ رہنے سے زیادہ نہیں ہو سکتے تو کوئی وجہ نہیں کہ جب ان کا وجود دوسرے
لوگوں کے لئے مضر ثابت ہورہا ہو، انہیں جماعت سے خارج نہ کیا جائے لیکن اگر خدا کے رسولوں کی
جماعتیں کثرت تعداد کی بناء پر نہیں بلکہ خدا کی نصرت اور اس کی مدد کے ساتھ جیتا کرتی ہیں۔تو اس صورت
میں خواہ یہ لوگ نکل جائیں ، پھر بھی گو ہم موجودہ وقت سے تھوڑے ہو جائیں گے مگر شکست نہیں
کھا سکتے ممکن ہے پیغامی یہ کہنا شروع کر دیں کہ پہلے تو اپنے زیادہ ہونے کو صداقت کی دلیل قرار دیتے
تھے اب کہتے ہیں کہ تھوڑے ہو کر بھی ہم ہی حق پر رہیں گے۔ایک ہی وقت میں یہ تمہاری دونوں باتیں کس
طرح درست ہو سکتی ہیں۔سو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ میری دونوں باتیں درست ہیں۔جب میں یہ کہتا
ہوں کہ ہم تھوڑے ہو کر بھی شکست نہ کھائیں گے ، اس وقت بھی میں ایک حقیقت بیان کرتا ہوں اور جب
میں کہتا ہوں کہ ہم زیادہ ہیں اس لئے حق پر ہیں۔تو اس وقت بھی میں ایک حقیقت بیان کیا کرتا ہوں۔ہم
تھوڑے ہیں غیر اقوام کے مقابلہ میں۔اور ہم زیادہ ہیں اس لحاظ سے کہ نبی کی جماعت کی اکثریت
ہمارے ساتھ ہے۔پس جب میں نے یہ کہا کہ ہم تھوڑے ہو کر بھی شکست نہیں کھا سکتے ، تو اس کے یہ معنی نہیں کہ حضرت مسیح
۲۲
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کا زیادہ حصہ ہم سے الگ ہو جائے گا اور قلیل حصہ ہمارے ساتھ رہ
جائے گا۔کیونکہ جماعت کی اکثریت بہر حال ہمارے ساتھ رہے گی اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نبی کی جماعت
کی اکثریت گمراہ ہو جائے۔اگر کسی وقت اکثریت کو غلطی لگے تو وہ غلطی پر قائم نہیں رہ سکتی بلکہ چند دنوں میں
ہی اسے غلطی کی اصلاح کا موقعہ مل جاتا ہے۔جیسا کہ صحابہ کے زمانہ میں حضرت
علی کی خلافت کے عہد میں
ہوا۔پس میں نے اپنے آپ کو تھوڑا دنیا کی اور اقوام کے مقابلہ میں قرار دیا ہے اور میں نے یہ نہیں کہا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت قلیل رہ جائے گی۔کیونکہ جب تک جماعت کے دلوں میں
نور ایمان باقی ہے یہ ناممکن ہے کہ اس کی اکثریت بگڑ جائے۔پھسلنے والے پھلیں گے گرنے والے گریں
گے اور جدا ہونے والے جدا ہوں گے، مگر اکثریت پھر بھی ہمارے ساتھ ہی رہے گی۔پس پیغامی یا ان کے
گماشتے مصری، میرے ان الفاظ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔اکثریت ہمارے ساتھ رہے گی اور انشاء اللہ
ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔اگر بعض منافق یا کمزور طبع لوگ اپنی ایمانی کمزوری کا ثبوت دیتے ہوئے ہم
سے الگ ہو جائیں گے تو وہ پھر بھی اکثریت قرار نہیں پائیں گے۔بلکہ اکثریت ہمارے ساتھ رہے گی اور
وہ ہمارے مقابلہ میں تھوڑے ہی رہیں گے۔کیونکہ نبیوں کی جماعتوں کے اندر شروع زمانہ میں منافق اور
فتنہ وفساد پیدا کرنے والے لوگ تھوڑے ہوتے ہیں اور مومن زیادہ ہوتے ہیں۔پس جب میں اپنے متعلق
تھوڑے کا لفظ بولتا ہوں تو اس سے مراد یہ نہیں ہوتی کہ ہم احمدی کہلانے والوں کے مقابلہ میں تھوڑے
ہیں۔بلکہ غیر اقوام مراد ہوتی ہیں اور میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم ان کے مقابلہ میں بالکل قلیل ہیں لیکن
احمدی کہلانے والے غیر مبایعین کے مقابلہ میں ہم زیادہ ہیں اور زیادہ ہی رہیں گے۔انشاء اللہ
پس میں اس خطبہ کے ذریعہ جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی جو پوزیشن ہم نے دیانت داری کے ساتھ تسلیم کی ہوئی ہے۔ہمیں اس کے مطابق اپنے
اعمال میں تغیر پیدا کرنا چاہئے۔اسی طرح صحابہ کی جو پوزیشن ہمارے نزدیک مسلّم ہے۔وہی پوزیشن ہمیں
اختیار کرنی چاہئے۔صحابہ کی پوزیشن یہ تھی کہ انہیں حکم دیا جاتا اور وہ فوراً اطاعت کے لئے کھڑے ہو
جاتے اور یہی پوزیشن ہماری ہونی چاہئے۔جو شخص یہ پوزیشن اختیار نہیں کرتا، ہم یہ تسلیم نہیں کر سکتے کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امتی نبی مانتا ہے۔کیونکہ امتی نبی ماننے کا یہ لازمی نتیجہ ہے کہ جو کچھ
صحابہ نے کیا وہی ہم کریں اور اگر کوئی شخص صحابہ کے سے کام نہیں کرتا تو اس کے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آزاد نبی مانتا ہے۔اس صورت میں اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق
۲۳
نہیں ہوسکتا۔کیونکہ ہم جسے مسیح موعود تسلیم کرتے ہیں۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہے۔ہم کسی
ایسے شخص پر ایمان لانے کے لئے تیار نہیں جو اپنے آپ کو مستقل نبی قرار دے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی غلامی سے آزاد ہو کر نبوت کا دعویٰ دنیا کے سامنے پیش کرے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی
نہیں کہتے کہ مرزا صاحب نبی نہیں تھے ، چونکہ آپ کو خدا نے بھی نبی قرار دیا اور اس کے رسول نے بھی نبی
قرار دیا اور ہمارے نزدیک ایسا شخص جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کو کلیپ تسلیم کرنے سے انکار
کرتا ہے وہ خدا کو بھی جھوٹا کہتا ہے اور خدا کے رسول کو بھی جھوٹا کہتا ہے۔اس لئے ان کا راستہ اور ہے اور
ہمارا راستہ اور۔پس میں قادیان کی جماعت کو آئندہ تین گروہوں میں تقسیم کرتا ہوں۔اول اطفال الاحمدیہ ۸ سے ۱۵ سال تک
دوم خدام الاحمدیہ ۱۵ سے ۴۰ سال تک
سوم: انصار الله ۴۰ سے اوپر تک
ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی عمر کے مطابق ان میں سے کسی نہ کسی مجلس کا ممبر بنے۔خدام
الاحمدیہ کا نظام ایک عرصہ سے قائم ہے۔مجالس اطفال الاحمدیہ بھی قائم ہیں۔البتہ انصار اللہ کی مجلس اب
قائم کی گئی ہے اور اس کے عارضی انتظام کے طور پر مولوی شیر علی صاحب پریذیڈنٹ اور مولوی عبدالرحیم
صاحب در دایم۔اے۔خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب اور چوہدری فتح محمد صاحب کو سیکرٹری بنایا گیا
ہے۔یہ اگر کام میں سہولت کے لئے مزید سیکرٹری یا اپنے نائب مقرر کرنا چاہیں تو انہیں اس کا اختیار
ہے۔ان کا فرض ہے کہ تین دن کے اندراندر مناسب انتظام کر کے ہر محلہ کی مسجد میں ایسے لوگ مقرر کر دیں
جو شامل ہونے والوں کے نام نوٹ کرتے جائیں اور پندرہ دن کے اندر اندر اس کام کو تکمیل تک پہنچایا
جائے۔اس کے لئے قطعا اس بات کی ضرورت نہیں کہ وہ محلوں میں پھر کر لوگوں کو شامل ہونے کی تحریک
کریں۔بلکہ وہ مسجد میں بیٹھ رہیں جس نے اپنا نام لکھانا ہو وہاں آجائے اور جس کی مرضی ہو مبر بنے اور
جس کی مرضی ہو نہ بنے۔جو ہمارا ہے وہ آپ ہی ممبر بن جائے گا اور جو ہمارا نہیں اسے ہمارا اپنے اندر شامل
رکھنا بے فائدہ ہے۔پندرہ دن کے بعد مردم شماری کر کے یہ تحقیق کی جائے گی کہ کون کون شخص باہر رہا
ہے۔اگر تو کوئی شخص دیدہ دانستہ باہر رہا ہو گا تو اسے کہا جائے گا کہ چونکہ تم باہر رہے ہو۔اس لئے اب تم
باہر ہی رہومگر جو کسی معذوری کی وجہ سے شامل نہ ہو سکا ہوگا۔اسے ہم کہیں گے کہ گھر کے اندر تمہارے تمام
بھائی بیٹھے ہیں۔آؤ اور تم بھی ان کے ساتھ بیٹھ جاؤ۔اس طرح پندرہ دن کے اندر اندر قادیان کی تمام
۲۴
جماعت کو منظم کیا جائے گا اور ان سے وہی کام لیا جائے گا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے
لیا گیا۔یعنی کچھ تو اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ لوگوں
کو تبلیغ کریں، کچھ اس بات پر مقرر کئے
جائیں گے کہ وہ لوگوں کو قرآن اور حدیث پڑھائیں، کچھ اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ لوگوں کو
وعظ و نصیحت کریں کچھ اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ تعلیم وتربیت کا کام کریں، اور کچھ يزكيهم
کے دوسرے معنوں کے مطابق اس بات پر مقرر کئے جائیں گے کہ وہ لوگوں کی دنیوی ترقی کی تدابیر عمل
میں لائیں۔یہ پانچ کام ہیں جو لازماً ہماری جماعت کے ہر فرد کو کرنے پڑیں گے۔اسی طرح جس طرح جماعت فیصلہ کرے اور جس طرح نظام ان سے کام کا مطالبہ کرے۔جو شخص کسی واقعی عذر کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکتا۔مثلاً وہ مفلوج ہے یا اندھا ہے یا ایسا بیمار ہے کہ چل
پھر نہیں سکتا۔ایسے شخص سے بھی اگر عقل سے کام لیا جائے تو فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔الا ماشاء اللہ۔مثلاً
اسے کہہ دیا جائے کہ اگر تم کچھ اور نہیں کر سکتے ، تو کم سے کم دو نفل روزانہ پڑھ کر جماعت کی ترقی کے لئے
دعا کر دیا کرو۔پس ایسے لوگوں سے بھی اگر کچھ اور نہیں تو دعا کا کام لیا جاسکتا ہے۔درحقیقت دنیا میں کوئی
ایسا انسان نہیں جو کوئی نہ کوئی کام نہ کر سکے۔قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں وہی شخص زندہ رکھا
جاتا ہے جو کسی نہ کسی رنگ میں کام کر کے دوسروں کے لئے اپنے وجود کو فائدہ بخش ثابت کر سکتا ہے اور ادنیٰ
سے
ادنی حرکت کا کام جس میں جسمانی محنت سب سے کم برداشت کرنی پڑتی ہے، دعا ہے۔ہاں بعض کے
کام بالواسطہ بھی ہوتے ہیں۔جیسے پاگل نہ دعا کر سکتے ہیں اور نہ کچھ کام کر سکتے ہیں۔ایسے لوگ صرف
عبرت کا کام دیتے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ کر نصیحت حاصل کرتے ہیں۔مگر ایسا معذور میرے خیال
میں قادیان میں کوئی نہیں۔نیم فاتر العقل دو چار ضرور ہیں۔مگر پورا پاگل میرے خیال میں قادیان میں کوئی
نہیں لیکن یہ لوگ بھی اتنا کام تو ضرور کر رہے ہیں کہ لوگوں کے لئے عبرت کا موجب بنے ہوئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اپنے مقام کو سمجھتے ہوئے ایسے رنگ میں کام کریں گے کہ
ان میں سے کوئی بھی باغیوں کی صف میں کھڑا نہیں ہوگا۔اگر کوئی شخص ان مجالس میں سے کسی مجلس میں
بھی شامل نہیں ہوگا، تو وہ ہرگز جماعت میں رہنے کے قابل نہیں سمجھا جائے گا۔پس ان مجالس میں
شامل ہونا در حقیقت اپنے ایمان کی حفاظت کرنا اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا عملی رنگ میں اقرار