جماعت کی دینی تعلیم کے لئے مجلس انصار اللّٰہ کی ذمہ داری
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول
۳۴
جماعت کی دینی تعلیم کے لئے مجلس انصاراللہ
کی ذمہ داری
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج دوست معمول سے زیادہ تعداد میں جمع ہیں اور مستورات بھی پہلے سے زیادہ معلوم ہوتی
ہیں۔کیونکہ ان کی طرف سے اس قدر شور و ہنگامہ کی آواز میں آرہی ہیں کہ غالباً دائیں طرف ہیں۔کیونکہ
ان کی طرف کے ایک حصہ کے لئے خطبہ کا سننا بالکل ناممکن ہو جائیگا۔یہ اجتماع ہمارے عام محاورہ کے
مطابق رمضان کو وداع کرنے کے لئے ہے۔چنانچہ آپ لوگوں میں سے کئی تو وہ ہیں جنہوں نے رمضان کا
استقبال کیا اور پھر رمضان کی صحبت میں مہینہ بھر رہے اور اس کی برکتوں کو انہوں نے حاصل کیا وہ آج اس
شوق سے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ جس مہینہ نے ہم پر اتنا بڑا احسان کیا ہے آؤ ہم اس کو رخصت بھی کریں تا
وہ ہماری محبت کے جذبہ کو دیکھ کر ہمیں اپنی برکتوں سے پھر بھی حصہ دے اور اپنی روحانی نعمتوں سے ہمیں
پھر مالا مال کرے۔مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے رمضان کا استقبال نہیں کیا تھا اور نہ انہوں نے اس کی
برکات سے کوئی فائدہ اٹھایا وہ بھی آج اس مہینہ کو رخصت کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔مگر ان کا آنا
بالفاظ دیگر اس لئے ہے کہ وہ رمضان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہوا جو تم جار ہے
ہو۔تمہارے آنے کی وجہ سے ہم مصیبت میں پھنس گئے تھے اور ہمیں خواہ مخواہ لوگوں کی شرمندگی سے بچنے
کے لئے بھوکا اور پیاسا رہنا پڑتا تھا اب اچھا ہوا جو تم جارہے ہو اور ہمیں اس بلا سے نجات ملی۔دونوں قسم
کے لوگ اپنی اپنی نیتوں کے مطابق پھل کھالیں گے۔وہ جس نے رمضان
کو پایا اور اس کی برکات سے اس
نے پورا پورا فائدہ اٹھایا اس کا وداع برکت والا وداع ہے اور وہ ایسا ہی وداع ہے جیسے ایک دوست
دوسرے دوست کو الوداع کہتا ہے۔اس کا وداع کرنے جاتا ہے تا اس کا دوست اس پر پھر بھی مہربان رہے
اور وہ پھر بھی اس کے پاس آتا رہے۔مگر وہ جنہوں نے رمضان سے تو کوئی فائدہ نہیں اٹھایا مگر آج اسے
وداع کرنے کے لئے آگئے ہیں۔ان کے وداع کے معنے یہ ہیں کہ اچھا ہوا جو تجھ سے چھٹکارا حاصل
۳۵
ہوا۔ان دونوں قسم کے آدمیوں کو ان کی نیتوں کے مطابق بدلہ ملے گا۔وہ جو پہلا گر وہ ہے جس نے رمضان
سے پورا پورا فائدہ اٹھایا اور جو محبت اور اخلاص کے جذبات کے ساتھ اسے وداع کرنے کے لئے آیا
اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کے لئے دعا کریں گے اور کہیں گے خدا تجھے اور بھی کئی رمضان نصیب کرے اور
تجھے توفیق دے کہ تو اس کی برکتوں سے فائدہ حاصل کرے۔مگر وہ آج رمضان کو اس نیت سے الوداع
کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ انہیں ایک مصیبت سے نجات ملی۔ان کو آج کی نماز کوئی فائدہ نہیں
پہنچائے گی کیونکہ وہ رمضان کی عزت کرنے نہیں بلکہ اس کی ہتک کرنے کے لئے آئے ہیں۔اس کے بعد میں ایک اور امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ چند دن
ہوئے ہماری جماعت کے ایک دوست نے مجھے ایک خط لکھا، جس کا مضمون یہ تھا کہ میں بازار میں سے
گذر رہا تھا کہ مجھے ایک مخالف شخص نے کچھ ٹریکٹ دینے چاہئے جن کے لینے سے میں نے انکار
کر دیا۔لیکن اس نے اصرار کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کو چاہئے کہ ہماری باتوں کو سنیں اور ٹریکٹ لینے سے
انکار نہ کریں۔اس دوست نے لکھا ہے کہ مجھے ایک عام اعلان کے ذریعہ جماعت کے دوستوں کو ایسے
لوگوں
کا لٹریچر پڑھنے سے روک دینا چاہئے کیونکہ اس طرح جماعت کا کمزور طبقہ متاثر ہوتا ہے اور خطرہ ہوتا
ہے کہ کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔میں اس بارہ میں پہلے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ میرے نزدیک پبلک
جگہوں میں یا ایسے مقامات میں جہاں کسی خاص قوم کو کوئی امتیازی حق حاصل نہ ہو اس کا کوئی جتھہ نہ ہو اور
بظاہر امن میں خلل واقع ہونے کا کوئی اندیشہ نہ ہو، ہر شخص آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کو پھیلانے کا حق
رکھتا ہے اوراگر ہم اسے روک دیں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ بیرونی مقامات میں جب ہمارا کوئی احمدی
ٹریکٹ وغیرہ تقسیم کرنے لگے اور دوسرے لوگ اسے روک دیں یا ٹریکٹ لینے سے انکار کر دیں تو وہ بھی
اپنے رویہ میں حق بجانب سمجھے جائیں۔حالانکہ اگر کسی جگہ ہمارا کوئی احمدی اپنے ٹریکٹ تقسیم کرتا ہے اور
لینے والا نہیں
لیتا تو یہ امر اس کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔مگر بہر حال ہم غیروں کو اپنے ٹریکٹ دیتے ہیں اور
جب دیتے ہیں تو جو حق ہمیں حاصل ہے وہی حق دوسروں کو بھی حاصل ہونا چاہئے۔مذہب دنیا میں امن
پیدا کرنے کے لئے آتے ہیں فساد پیدا کرنے کے لئے نہیں آتے اور اگر ہم ایک بچے مذہب پر قائم ہیں تو
لازماً ہمیں دنیا کو وہ حریت اور آزادی دینی ہوگی جس کے بغیر دنیا کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔یہ تو لینے والے کا
اختیار ہے نا۔وہ چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے۔مثلا فرض کرو کسی کے ہاتھ میں پہلے ہی بہت سی کتابیں
۳۶
ہوں یا اور کوئی سامان اس نے اٹھایا ہوا ہوتو وہ کہ سکتا ہے کہ میں اس وقت نہیں لے سکتا۔یا ممکن ہے وہ
ٹریکٹ اس نے پڑھا ہوا ہو، تو اس صورت میں بھی وہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے اس ٹریکٹ کی ضرورت نہیں اس
طرح اگر اسے پڑھنے کی فرصت ہی نہیں۔تو اس عذر کی بناء پر بھی وہ کوئی ٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتا
ہے۔لیکن اگر دینے والا دیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ دوسرا شخص غلطی پر ہے اور میرا فرض ہے کہ اس کی اصلاح
کروں تو اگر دیانتداری کے ساتھ اس کی نیت اسی حد تک ہے اور وہ دوسرے کی خیر خواہی واصلاح کے
جذبہ کے ماتحت اپنا کوئی ٹریکٹ دوسرے کو پڑھنے کے لئے دیتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسے تقسیم کرنے یا
اپنی جماعت کے دوستوں کو ان کے لینے اور پڑھنے سے منع کریں۔جس چیز کو اسلام نا جائز قرار دیتا ہے اور
جسے ہم نا پسند کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ اشتہار بازی یا ٹریکٹوں کی تقسیم وغیرہ سے کوئی فتنہ اٹھایا جائے اور یا پھر
ہم اس امر کونا پسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص رات کو اٹھ کر کسی کے خلاف کارٹون لگا دے۔اگر اس میں جرات
اور دلیری ہے تو یہ کیوں اپنی پنچائت، اپنی مجلس، اپنی جماعت اور اپنی قوم کے بزرگوں کے سامنے اس
معاملہ
کو نہیں رکھتا اور انہیں کیوں نہیں کہتا کہ فلاں خرابی کو دور کرنا چاہیے۔اس کے معانی تو یہ ہیں کہ اس نے
ایک بے دلیل بات بیان کر دی۔مگر جو جواب دینے والا ہے وہ حیران ہے کہ وسوسہ ڈال کر وہ بھاگ کہاں
گیا۔تو یہ چیزیں ہیں جنہیں ہم نا پسند کرتے ہیں۔لیکن علی الاعلان کسی کو اشتہار یا ٹریکٹ دینا ہرگز کوئی
نا پسندیدہ طریق نہیں بشرطیکہ اس میں گالیاں نہ ہوں اور بشر طیکہ اس کی نیت فساد کی نہ ہو۔اگر اس طریق
کو روک دیا جائے تو مذہب دنیا میں کبھی پھیل ہی نہیں سکتا۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جو مخالف
تھے انہیں آپ
کی باتیں سننانا گوار ہی گزرتا تھا۔مگر کیا اس وجہ سے انہیں حق تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو اپنی باتوں کے پھیلانے سے روک دیتے۔یا اس زمانہ میں تو پریس نہیں تھا مگر کیا موجود زمانہ میں غیر
احمد یوں کو حق حاصل تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ کہتے کہ آپ ہم میں اپنے اشتہار یا ٹریکٹ
کیوں تقسیم کرتے ہیں۔پس اس قسم کی باتوں کو روکنا حماقت کی بات ہے۔ہر قوم کا حق ہے کہ وہ اپنے
خیالات کو احسن طریق پر دنیا میں پھیلائے اور چاہے تو اشتہار تقسیم کرے اور چاہے تو ٹریکٹ دے۔یہ لینے
والے کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے۔مگر کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے
کو اپنے لٹریچر کی تقسیم سے روک دے۔یہ تو اشاعت لٹریچر کے متعلق میں نے ایک اصول بیان کیا ہے لیکن
میں اسی حد تک اپنی بات کو محدود نہیں رکھتا بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ میرے نزدیک کسی قوم کو
بھورے میں بٹھا دینا اس سے انتہا درجہ کی دشمنی اور اس کی ترقی کی جڑ پر اپنے ہاتھوں سے تبر رکھنا ہے۔جو
۳۷
قوم بھورے میں بند کر کے بٹھا دی جائے وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی اور نہ کبھی عزت اور عروج کو حاصل کر سکتی
ہے۔ہم نے بار ہا دیکھا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے بچوں کو گھروں میں سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں اور انہیں
تاکید کرتے رہتے ہیں کہ دیکھنا با ہر نہ جانا ، دیکھنا فلاں فلاں سے نہ ملنا، وہ اپنے ماں باپ کی موجودگی میں تو
الگ تھلگ رہتے ہیں لیکن جب ان کے سروں سے ماں باپ کا سایہ اٹھ جاتا ہے تو وہ اول درجہ کے آوارہ
ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان کے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ نہ معلوم فلاں
فلاں لڑکے میں کیا بات ہے کہ ہمارے ماں باپ ہمیں ان سے ملنے نہیں دیتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب ماں
باپ سر پر نہیں رہتے تو چونکہ ان کے دل میں مدتوں سے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں وہ ان سے ایسے
شوق اور ایسی محبت سے ملتے ہیں کہ بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔لیکن دوسرا لڑکا جس کی گو جائز نگرانی کی
جاتی ہو مگر اسے لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے بھی منع نہ کیا جاتا ہو وہ جب آوارہ لڑکوں کو دیکھتا اور ان کے
انجام پر نظر دوڑاتا ہے تو کبھی غلطی نہیں کرتا اور بالعموم اس کا ایسا مضبوط کیریکٹر رہتا ہے کہ لوگ اس پر
ڈورے نہیں ڈال سکتے۔مسلمانوں کے تنزل کا بھی زیادہ تر یہی سبب ہوا کہ وہ غیر مذاہب کی کتب کے
پڑھنے سے غافل ہو گئے۔چنانچہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ مسلمان کسی عیسائی کی کتاب نہیں پڑھیں
گے، کسی ہندو کی کتاب نہیں پڑھیں گے کسی اور مذہب والے کی کتاب نہیں پڑھیں گے، صرف اپنے
مذہب کی کتاب پڑھتے رہیں گے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چونکہ انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ عیسائی کیا کہتے
ہیں ، ہندو کیا با تیں پیش کرتے ہیں۔اس لئے جب ہند و یا عیسائی ان سے کسی مذہبی مسئلہ پر گفتگو کرتے ہیں
تو وہ آسانی سے ان کا شکار ہو جاتے ہیں۔لیکن عیسائی دوسرے مذاہب کی کتب کو خوب غور سے پڑھتے ہیں
اور خواہ ان کے سامنے کتنی ہی زبر دست دلیلیں پیش کی جائیں ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔پس بجائے اس کے
کہ میں اس قسم کے لٹریچر کی اشاعت کو نا پسند کروں اور جماعت کو اس کے پڑھنے سے روک دوں ،ہمیں
تحریک کرتا ہوں کہ جماعت کو اپنی فرصت کے اوقات میں اس قسم کا لٹریچر ضرور پڑھنا چاہئے۔اگر تمہیں
معلوم ہی نہیں کہ مخالف کیا کہتا ہے تو تم اس کا جواب کیا دو گے؟ اور اگر ہماری جماعت کے بعض لوگ اتنے
ہی کمزور ہیں کہ وہ مخالف کی ایک کتاب پڑھ کر اپنا ایمان چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔تو ایسے
لوگوں کو سنبھالنے سے کیا فائدہ۔ایک شاعر نے طنزاً کہا ہے کہ
کیا ڈیڑھ چلو پانی سے ایمان بہہ گیا
اس نے تو ایک نا جائز چیز کا ذکر کر کے کہا ہے کہ کیا میں اس کا ڈیڑھ چلو پی کر ہی کا فر ہو گیا۔مگر جو جائز باتیں
٣٨
ہیں ان کے متعلق ہم یہ کہاں فرض کر لیں کہ ہماری جماعت میں کوئی شخص ایسا بھی ہے جس کا ایمان مخالفوں
کا ایک اشتہا ر یا صرف ایک ٹریکٹ یا ایک کتاب پڑھنے سے ہی ضائع ہو جائے گا اور وہ ایسا متاثر ہوگا کہ
احمدیت کو چھوڑ دے گا اور اگر کوئی متاثر ہوگا تو اسی وجہ سے کہ ہم نے اسے احمدیت کی حقانیت کے دلائل
پوری طرح نہیں سمجھائے ہوں گے۔حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی قوم دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے غافل
ہو جاتی ہے تو وہ اپنی اس ذمہ داری کو جو قوم کے تمام افراد کو صحیح تعلیم دینے سے تعلق رکھتی ہے ادا کرنے میں
سست ہو جاتی ہے۔اس قوم کے افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ جب ہم نے دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے
اپنی تمام قوم کو منع کر دیا ہے تو وہ غیر کے اثرات سے متاثر ہی کب ہوگی گویا اوہ اصطلاح کا ایک شارٹ کٹ
تجویز کرتے ہیں۔حالانکہ اس سے زیادہ خطرناک اور تباہ کن راستہ اور کوئی نہیں۔جب ہم اپنی جماعت
کے افراد کو یہ آزادی دیں گے کہ وہ دوسروں کے لٹریچر کو بھی پڑھیں تو لازما ہمیں یہ فکر ر ہے گا کہ ہم دوسروں
کے پیدا کردہ شبہات کا بھی ازالہ کریں اور اس کے تردیدی دلائل ان کے ذہن نشین کریں۔لیکن اگر ہم
انہیں دوسروں کا لٹریچر پڑھنے سے ہی منع کر دیں گے تو لازماً ہم تعلیمی پہلو میں سُست ہو جائیں گے اور
ہمیں یہ احساس نہیں رہے گا کہ دوسروں کے دلائل کا جواب بھی اپنے افراد کو سکھانا چاہئے۔چنانچہ فرض کرو
اگر ہم کہہ دیں کہ جماعت کا کوئی شخص دوسروں کا لٹریچر نہ پڑھے تو چونکہ حیات مسیح کے دلائل جو وہ پیش
کرتے ہیں انہیں کی کتب میں سے مل سکتے ہیں اس لئے یہ دلائل ہماری جماعت کی نظروں سے مخفی رہیں
گے اور ان کا کوئی جواب ہمارے افراد کو نہیں آئے گا۔اسی طرح ہم وفات مسیح کے دلائل بھی زیادہ توجہ سے
اپنے افراد کو نہیں سکھا سکیں گے۔کیونکہ وفات مسیح کے دلائل کی ضرورت بھی حیات مسیح کے دعوی کے مقابلہ
میں ہی پیش آیا کرتی ہے۔لیکن اگر دوسرا شخص حیات مسیح کے دلائل پیش کرے اور وہ دلائل ہماری جماعت
کے افراد کے سامنے آتے رہیں تو ہم اس بات پر مجبور ہونگے کہ انہیں وفات مسیح کے دلائل بھی
سمجھا ئیں۔اسی طرح اگر ہم کہ دیں کہ مسئلہ نبوت کے بارہ میں کسی مخالف کی کوئی کتاب نہ پڑھی جائے تو
نتیجہ یہ ہوگا کہ اپنی جماعت کو اپنے عقیدہ کے دلائل بتانے میں بھی ہم سست ہو جائیں گے اور جولوگ
وفات مسیح یا مسئلہ ختم نبوت کو ہم میں ماننے والے ہوں گے وہ بھی علی وجہ البصیرت ان مسائل پر قائم نہیں
ہوں گے بلکہ تقلیدی رنگ میں ہوں گے۔حالانکہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دلائل اور شواہد کی بناء پر
اپنے تمام اعتقادات رکھے۔چنانچہ قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی دعوی بیان ہوا ہے کہ
میں اور میرے متبع دلائل سے اسلام کو مانتے ہیں مگر تم اپنی باتوں پر بے دلیل قائم ہو اور جو قوم کسی بات کو
۳۹
بے دلیل مان لیتی ہے وہ کبھی برکت حاصل نہیں کر سکتی۔برکت اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بادلیل مانے
چاہے وہ بچے مذہب میں ہی کیوں شامل نہ ہو۔اگر ایک مسلمان اس لئے خدا کو ایک سمجھتا ہے کہ اس کے
ماں باپ خدا کی وحدانیت پر ایمان رکھتے تھے۔اگر ایک مسلمان اس لئے نمازیں پڑھتا ہے کہ اس نے
اپنے ماں باپ
کو ہمیشہ نمازیں پڑھتے دیکھا۔اگر ایک مسلمان اس لئے روزے رکھتا ہے کہ اس نے اپنے
ماں باپ اور اپنی قوم کے افراد کو روزے رکھتے دیکھا۔اگر ایک مسلمان اس لئے زکوۃ دیتا ہے کہ اس کی قوم
زکوۃ دیتی ہے اور اگر ایک مسلمان اس لئے حج کرتا ہے کہ اور لوگوں
کو بھی وہ حج کرتے دیکھتا ہے، تو قیامت
کے دن اس کی توحید ، اس کی نمازیں، اس کے روزے، اس کی زکوۃ اور اس کا حج اسے کوئی فائدہ نہیں
پہنچائیں گے۔بلکہ خدا کہے گا کہ بیشک تم نے توحید کے عقیدہ پر ایمان رکھا مگر میں اس کا ثواب تمہارے
ماں باپ کو دوں گا جنہوں نے دلائل سے میری وحدانیت پر ایمان رکھا تھا۔اسی طرح بے شک تم نے
نمازیں بھی پڑھیں تم نے روزے بھی رکھے تم نے زکوۃ بھی دی ہم نے حج بھی کیا مگر چونکہ یہ تمام اعمال تم
نے دوسروں
کو دیکھ کر کئے اور خودان اعمال کی حقیقت اور حکمت کو نہ سمجھا اس لئے جو لوگ نمازیں سمجھ کر پڑھا
کرتے تھے، روزے سمجھ کر رکھا کرتے تھے، زکوۃ سمجھ کر دیا کرتے تھے اور حج سمجھ کر کیا کرتے تھے، میں ان
تمام نیکیوں کا ثواب ان
کو دوں گا نہ کہ تمہیں۔اس طرح ہر نیکی کا ثواب مارا جائے گا اور وہ ان لوگوں کو دیا
جائے گا جنہوں نے سوچ سمجھ کر نیکیاں کی ہونگی۔پس یہ طریق بڑا خطرناک ہے جو قوموں کو تباہ و برباد کر دینے والا ہے اور یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے
جس کو جلد سے جلد دور کرنا چاہئے۔بیشک ایسی باتیں جن سے فتنہ پیدا ہونے کا امکان ہو ان سے روکنا
ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے مگر لٹریچر ایسی چیز نہیں کہ اس کے پڑھنے سے کسی کو روکا جاسکے۔بلکہ میں تو
کہوں گا کہ ہماری جماعت کے افراد میں سے جن کو بھی فرصت ہو وہ مخالفین کے لٹریچر کو ضرور پڑھیں۔ہاں
ہمارا یہ مطالبہ ہر وقت رہے گا کہ وہ صرف مخالفانہ لٹریچر کو ہی نہ پڑھیں بلکہ اپنے لٹریچر کو بھی بار بار
پڑھیں۔پس میں تمہیں دوسروں کے اشتہارات یا پمفلٹ یا کتب پڑھنے سے منع نہیں کرتا۔بلکہ میں تمہیں
کہتا ہوں کہ تم عیسائیوں کی کتابیں بھی پڑھو تم یہودیوں کی کتابیں بھی پڑھو تم آریوں کی کتابیں بھی پڑھو
اور جتنی جتنی تمہیں فرصت ہو اس کے مطابق ان کے لٹریچر کا مطالعہ جاری رکھو۔یہ مطالعہ تمہارے لئے مضر
نہیں بلکہ مفید ہے اور جتنا زیادہ مطالعہ بڑھے گا اتنا ہی تمہارا کیریکڑ مضبوط ہوگا اور دوسروں کے حملوں سے
تم محفوظ رہو گے کیونکہ تم جانتے ہوگے کہ تمہارا مخالف کیا کہتا ہے اور تمہارے پاس اس کا کیا جواب
۴۰
ہے؟ اب اگر میرے سامنے کوئی عیسائی آئے اور کہے کہ مسیح ابن اللہ تھے تو مجھ پر اس کی اس بات کا کوئی اثر
نہیں ہوگا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ مسیح کو کن معنوں میں ابن اللہ کہا گیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ مسیح ایک بشر
تھا۔میں جانتا ہوں کہ اس کے ابن اللہ ہونے کے کیا دلائل ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جن قرآنی
آیات سے وہ مسیح کے ابن اللہ ہونے کا استدلال کرتے ہیں ان کا کیا مفہوم ہے؟ میں نے ان کے
اعتراضوں کو پڑھا۔ان کے جوابات کو سمجھا اور مجھے یقین حاصل ہو گیا کہ جن آیات سے وہ حضرت مسیح کے
ابن اللہ ہونے کا استدلال کرتے ہیں ان کے معنی وہ نہیں جو وہ کرتے ہیں بلکہ اور ہیں۔مثلاً اگر کوئی عیسائی
کہے کہ قرآن کریم میں حضرت مسیح کے متعلق رُوح منہ کے الفاظ آتے ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ
روح اللہ تھے تو میں اس سے قطعا نہیں گھبراؤں گا کیونکہ مجھے اس اعتراض کا جواب آتا ہے اور جب آتا ہے
تو میرے لئے گھبرانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔تو غیروں کی باتوں کا پڑھنا بشر طیکہ جس مذہب میں انسان داخل ہواس کی اسے پوری واقفیت حاصل
ہو نہ صرف جائز ہے بلکہ نہایت ضروری اور مفید ہے۔بلکہ اگر کبھی فرصت ہو تو اس قسم کے ٹریکٹوں کو مساجد
میں پڑھ کر سنا دینا چاہئے اور جماعت کے دوستوں کو بتانا چاہئے کہ دوسروں نے یہ یہ اعتراض کیا ہے اور
ان اعتراضات کے یہ یہ جوابات ہیں۔مگر اس قسم کے ٹیکٹوں کا سنانا باقی تمام ضروریات پر مقدم نہیں کر لیتا
چاہئے۔یعنی یہ نہیں ہونا چاہئے کہ قرآن کا درس چھوڑ دیا جائے ، حدیث کا درس چھوڑ دیا جائے ، حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی کتب کا درس چھوڑ دیا جائے ، اسی طرح اور وعظ ونصیحت کی باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور
مخالف ٹریکٹوں کو سنانا شروع کر دیا جائے۔یہ سخت بد دیانتی ہے کہ انسان جس مذہب میں شامل ہو اس کے
متعلق تو ابھی اسے پوری واقفیت حاصل نہ ہو اور دوسروں کے لٹریچر کو پڑھنے میں وہ مشغول ہو جائے۔تم
پہلے اپنی جماعت کے لٹریچر کو پڑھو اور جب احمدیت کے عقائد، احمدیت کی تعلیم اور احمدیت کے دلائل سے
تم پوری طرح آگاہ ہو جاؤ تو پھر تمہارا حق ہے کہ دوسروں کی کتابوں
کو بھی پڑھو اور اگر تمہیں اپنے مذہب کی
تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ تمہارا مذ ہب سچا نہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم سچائی کو کسی اور
مذہب میں تلاش کرو تا کہ اگر تم سچ پر قائم نہیں تو کم از کم تم خدا سے یہ کہہ سکو کہ تم نے بیچ کو تلاش کرنے کی
کوشش کی تھی۔میں اس بارہ میں
۴۱
جماعت کے اندر بیداری پیدا کرنے کے لئے
انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ سے یہ کہتا ہوں کہ وہ ہر سال ایک ہفتہ ایسا منایا کریں جس میں وہ جماعت کے
افراد کے سامنے مختلف تقاریر کے ذریعہ نہ صرف اپنی جماعت کے عقائد بیان کیا کریں بلکہ یہ بھی بیان کیا
کریں کہ دوسروں کے کیا اعتراضات ہیں اور ان اعتراضات کے کیا جوابات ہیں؟ ہر مسجد میں اس قسم کی
تقریریں ہونی چاہئیں اور جماعت کے دوستوں کو بتانا چاہئے کہ لوگ یہ یہ اعتراضات کرتے ہیں اور ان
اعتراضات کے یہ جوابات ہیں۔فرض کر و خلافت کا مسئلہ جس رنگ میں ہماری جماعت کی طرف سے پیش
کیا جاتا ہے وہ غلط ہے تو کیوں کسی کا حق نہیں کہ وہ ہمیں سمجھائے ؟ یا فرض کرو کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نبی نہیں تو جو شخص ہمیں سمجھاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں وہ ہمارا محسن ہے نہ کہ دشمن
بشرطیکہ وہ شرارت یا بد دیانتی نہ کر رہا ہو۔مگر مشکل یہ ہے کہ ہمارے بعض مخالف سنجیدگی اور شرافت کے
ساتھ بات نہیں کرتے اور پھر جو حوالے پیش کرتے ہیں ان میں بھی دیانت سے کام نہیں لیا جاتا۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے کچھ لکھا ہوتا ہے اور وہ کسی اور رنگ میں اسے پیش کر رہے ہوتے ہیں۔اگر وہ
شرافت کے ساتھ اپنے عقائد کو پیش کریں تو ہم ان کی باتیں خوشی کے ساتھ سننے کے لئے تیار ہیں۔قادیان
میں ایک دفعہ آریوں کے جلسہ پر دیانند کالج کے ایک پروفیسر صاحب آئے ان دنوں میں اسی مسجد اقصیٰ
میں درس دیا کرتا تھا۔جلسہ سے فارغ ہو کر مجھے ملنے کے لئے اسی مسجد میں آگئے۔میں نے ان سے کہا کہ
قادیان ایسا مقام ہے جس میں ہماری تعداد دوسروں کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔پس یہاں آپ کا آنا
اسی صورت میں فائدہ بخش ہو سکتا تھا جب آپ اپنے خیالات سے ہمیں آگاہ کرتے ورنہ آپ کے اپنے
آدمی تو جانتے ہی ہیں کہ آپ کے کیا عقائد ہیں اور ان عقائد کے کیا دلائل ہیں۔اگر یہاں آ کر بھی آپ
نے اپنے آدمیوں کے سامنے ہی ایک تقریر کر دی تو اس کا کیا فائدہ ہوا۔فائدہ تو تب ہوتا جب آپ ہمیں
بتاتے کہ آپ کے مذاہب کی کیا تعلیم ہے۔وہ کہنے لگے بات تو ٹھیک ہے مگر میں نے سمجھا کہ آپ اپنے
آدمیوں کو ہماری باتیں سننے کے لئے کب اکٹھا کر سکتے ہیں؟ میں نے ان سے کہا یہ غلط ہے۔مسجد ہمارا
سب سے مقدس مقام ہوتا ہے اور پھر یہ مسجد تو وہ ہے جسے ہم مسجد اقصی قرار دیتے ہیں۔آپ آئیں اور اس
مسجد میں تقریر کریں۔میں اپنی جماعت کے دوستوں سے کہوں گا کہ وہ آپ کی تقریر کوسنیں۔چنانچہ اس مسجد
میں دیا نند کالج کے پروفیسر صاحب نے تقریر کی اور حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے ان سے تبادلہ
۴۲
خیالات کیا۔تو خیالات کا تبادلہ بابرکت چیز ہے۔اگر ہماری جماعت التزام کے ساتھ دوسروں کے
خیالات کو سنے۔ان کے لٹریچر کو پڑھے اور ان کے دلائل کو معلوم کر کے ان کے جوابات کو جماعت کے ہر
فرد کے ذہن میں اچھی طرح راسخ کر دے۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا ہر فرد ایمانی لحاظ
سے اتنا مضبوط ہو جائے کہ کوئی شخص اسے ورغلا نہ سکے۔اگر خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق اسے کوئی دھوکا دینا
چاہے گا تو وہ فوراً ہوشیار ہو جائے گا اور کہے گا مجھے خوب معلوم ہے کہ تم اعتراض کرنا چاہتے ہو۔تم بے شک
اعتراض کر دمگر مجھے ان کے جوابات بھی معلوم ہیں اور ان جوابات کے سامنے تمہارے اعتراضات کوئی
حقیقت نہیں رکھتے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کی صفات کے متعلق اگر کوئی اعتراض کرے گا
تو وہ گھبرائے گا نہیں بلکہ ان کا جواب دینے کے لئے فوراً تیار ہو جائے گا۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی رسالت، اسلام کی صداقت، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت اور جماعت احمدیہ کی حقانیت
کے متعلق جب بھی کوئی اس کے دل میں وسوسہ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا وہ عمدگی کے ساتھ اس کے
وساوس کا ازالہ کر دیگا اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی ادھر ادھر نہیں ہوگا۔یہ وہ مقام ہے جس پر اگر ہم اپنی
جماعت کو کھڑا کر دیں تو ہم اس سے حقیقی نیکی کرنے والے ہونگے۔یہ کوئی نیکی نہیں کہ ہم پچاس یا ساٹھ یا
سو آدمیوں کو دوسروں سے چھپا کر خدا تعالیٰ کے پاس لے جائیں۔کیونکہ خدا چوروں کی طرح دوسروں کی
نظر سے چھپ چھپ کر آنے والوں کو پسند نہیں کرتا بلکہ وہ ان کو پسند کرتا ہے جو دھڑلے سے سب کے
سامنے آئیں اور علی الاعلان آئیں۔اگر تم خدا کے پاس ایک بھی ایسا شخص لے کر حاضر ہوتے ہو جسے دنیا کا
کوئی آدمی گمراہ نہیں کر سکتا تو خدا بہت زیادہ خوش ہوگا بہ نسبت اس کے کہ تم سو یا ہزار ایسے آدمی اس کے
سامنے پیش کرو جنہیں دوسروں کے عقائد سے بے خبر رکھا گیا ہو اور جنہیں چوری چھپے اپنے مذہب میں
شامل کر لیا گیا ہو۔خدا تعالیٰ تعداد کی زیادتی کو دیکھ کر خوش نہیں ہوگا بلکہ وہ کہے گا کہ میں ان سو یا ہزار کو کیا
کروں، ان میں سے تو ہر شخص آسانی سے دوسروں کا شکار ہو سکتا اور گمراہی اور ضلالت کے گڑھے میں
گر سکتا ہے۔پس یا درکھو خدا کے حضور وہی مقبول ہوتے ہیں جن کا ایمان علی وجہ البصیرت ہو اور جو دوسرے کے ہر
اعتراض کا جواب دینے کی طاقت رکھتے ہوں۔چنانچہ قرآن کریم میں اس امر کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے۔قُلْ هَذِهِ سَبِيْلِيِّ اَدْعُو إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي (سوره یوسف آیت ۱۰۹)
۴۳
کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو لوگوں سے کہہ دے کہ میری سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ تم
جو باتیں کہتے ہو اس کی تمہارے اپنے آدمی کوئی دلیل نہیں جانتے۔اس کے مقابلہ میں ہمیں اور میرے پیرو
ہر بات کی دلیل رکھتے ہیں اس لئے ہم بچے ہیں اور تم سچے نہیں۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے
تمام افراد کا ایمان بصیرت پر قائم کریں
اور یہ وہ ذمہ داری ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہے اور ذمہ داری سے بچنا نیکی نہیں ہوتی
بلکہ ذمہ داری کو ادا کرنا نیکی ہوتی ہے۔پس ہمارے ذمہ یہ فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے تمام افراد کو دینی
مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں ان مسائل میں ایسا پختہ کریں کہ انہیں کوئی گمراہ نہ کر سکے۔اگر ہم افراد کی
اس رنگ میں تربیت نہیں کریں گے اور پھر یہ امید رکھیں گے کہ کسی مخالف کی باتوں سے وہ متاثر بھی نہ ہوں
تو یہ ایسی ہی بات ہوگی جیسے کہتے ہیں کہ آپے میں رجی پیچی آپے میرے بچے جیون یعنی خود بخود دگھر میں
بیٹھے فرض کر لیا کہ ہمارا ہر فرد دینی مسائل سے آگاہ ہے اور پھر خود بخود یہ نتیجہ نکال لیا کہ اب انہیں کوئی گمراہ
نہیں کر سکتا۔حالانکہ جب تک انہیں دوسرے کے لٹریچر کا علم نہیں ہوگا اور انہیں معلوم نہیں ہوگا کہ اس کے
اعتراضات کے کیا جوابات ہیں۔اس وقت تک بالکل ممکن ہے کہ وہ اس کا شکار ہو جائیں اور اسکی فتنہ انگیز
باتوں سے متاثر ہو جائیں۔پس ہماری جماعت کے افراد کو شکاری پرندے بنا چاہئے۔انہیں وہ باز بننا
چاہئے جو روحانی لحاظ سے اپنے شکار پر حملہ آور ہوتا اور اسے اپنے قبضہ و تصرف میں لے آتا ہے۔چوہوں
کی طرح اپنی بلوں میں سر چھپانے والی قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔بلکہ کامیاب وہی قوم ہوا کرتی ہے جو
بازوں اور شکروں کی طرح ہوتی ہے۔مجھے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے عہد میں جب کبھی باہر تقریر
کے لئے جانا پڑتا تو مجھے یہ بات بیان کرتے وقت ہمیشہ مزا آ جاتا کہ لوگ یہ شور مچاتے ہیں کہ انہوں نے
مرزا صاحب کو شکست دے دی۔حالانکہ جب آپ نے دعوی کیا اس وقت آپ اکیلے تھے مگر جس طرح
شیر بھیڑوں کے گلے پر حملہ کرتا اور ان میں سے کئی بھیڑیں اٹھا کر لے جاتا ہے اسی طرح حضرت مرزا
صاحب نے ہزاروں نہیں لاکھوں کو اپنے ساتھ ملا لیا۔اب فرض کرو بھیٹرمیں ایک کروڑ ہوں اور شیر صرف
ایک ہولیکن وہ ان کی کروڑ بھیڑوں میں سے سو کو اٹھا کر لے جائے تو بہر حال فاتح شیر ہی کہلائے گا نہ کہ
بھیڑیں۔اسی طرح بے شک مخالف زیادہ ہیں اور احمدی کم مگر دیکھنا یہ ہے کہ کیا جس کثرت کے ساتھ
۴۴
غیر احمدیوں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آدمی کھینچے اس کا سینٹر واں حصہ بھی کوئی مخالف ہم میں
سے لوگوں کو لے گیا۔اگر نہیں تو کامیاب وہ کس طرح ہو گئے ؟ کامیاب تو وہی ہوا جوا کیلا اٹھا اور لاکھوں کو
اس نے اپنے ساتھ ملا لیا۔پھر اگر کوئی برگشتہ بھی ہوا خدا نے اس کی جگہ ہمیں
کئی مخلصین دے دئے۔قرآن
کریم خود بچے سلسلہ کی صداقت کا معیار بیان فرماتا ہے کہ اگر اس میں سے ایک شخص بھی مرتد ہوتا ہے تو اس
کی جگہ ہم ایک قوم کو لے آتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے۔پس یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔کیونکہ ہم تھوڑے ہو کر جیتتے چلے جاتے
ہیں۔آخری زمانہ میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام امرتسر شریف لے گئے تو بڑی سخت مخالفت ہوئی اور
لوگوں نے آپ پر پتھر پھینکے۔ان دنوں امرتسر میں ہماری جماعت کے ایک دوست تھے جو کچھ پڑھے لکھے تو
نہیں تھے مگر یوں سمجھ دار آدمی تھے۔پرانے زمانہ میں ایک دستور تھا جسے شاید آج کل کے احمدی نہ جانتے
ہوں اور وہ یہ کہ جب لڑکے والے لڑکی لینے جاتے تھے تو جو مستورات لڑکی والوں کے گھر میں اکٹھی ہوتی
تھیں وہ لڑکے والے کو خوب گالیاں دیا کرتی تھیں۔ان گالیوں کو پنجابی میں سٹھنیاں کہا کرتے تھے۔وہ
خیال کرتی تھیں کہ ان سٹھنیوں سے نکاح بابرکت ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب امرتسر
تشریف لے گئے تو وہاں کے ایک رئیس محمد شریف صاحب کے ہاں ٹھہرے جو کشمیری خاندان میں سے
تھے۔لوگوں کو جب آپ کی آمد کا علم ہوا تو انہوں نے آپ کو خوب گالیاں دیں، سیاپے کئے اور جہاں آپ
ٹھہرے ہوئے تھے وہاں بھی آکر گالیاں دیتے رہے۔جب آپ وہاں سے تشریف لے آئے تو کسی
مخالف نے اس احمدی سے کہا کہ دیکھا تمہارے مرزا کو کیسی گالیاں ملیں۔وہ کہنے لگا گالیوں کا کیا ہے آخر تم
میں سے ہی اتنے آدمیوں نے بیعت بھی تو کی ہے؟ رہا گالیاں سوان کا کیا ہے۔سٹھنیاں تو تم نے دینی ہی
تھیں کیونکہ مرزا صاحب تمہارے آدمی جو لے گئے۔تو جو قوم خدا تعالیٰ کی برکت کے نیچے ہوتی ہے وہ
لوگوں کو کھینچے چلی جاتی ہے۔ہم دوسروں کے مقابلہ میں مال و دولت اور تعداد کے لحاظ سے بہت کمزور
ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ اسلام کے میدان میں ہمارا اس قدر رعب ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کی
طرف سے ایک کمیٹی اس غرض کے لئے بٹھائی گئی تھی کہ وہ یہ تحقیق کرے کہ افریقہ میں عیسائیت کی ترقی
کیوں رک گئی ہے۔اس کمیٹی نے جو رپورٹ شائع کی ہے اس میں سات مقامات پر یہ ذکر کیا گیا ہے کہ
احمدی اب لوگوں کو عیسائی نہیں ہونے دیتے بلکہ جو عیسائی ہو چکے ہیں ان کو بھی ہم سے چھین کر لے جاتے
ہیں۔چرچ آف انگلینڈ کی سالانہ آمد ساٹھ کروڑ روپیہ تک ہے مگر ہمیں ہزاروں روپے بھی بمشکل میسر آتے
۴۵
ہیں اور پھر ہمیں ان ممالک میں کام کرنا پڑتا ہے جہاں سینکڑوں سال سے عیسائی اپنی تبلیغ کرتے چلے
آ رہے ہیں۔مگر باوجود اس کے سات جگہ انہوں نے تسلیم کیا کہ احمدیوں نے ان کی ترقی بند کر دی ہے۔تو
کثرت سے اس قسم کی مثالیں پائی جاتی ہیں جہاں عیسائیوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ احمدیت نے عیسائیت کو
بڑھنے سے روک دیا ہے۔حالانکہ عیسائی چالیس کروڑ کے قریب ہیں۔پھر انہیں حکومت حاصل ہے۔ان
کے پاس روپیہ اور طاقت ہے مگر پھر بھی ہر جگہ انہیں شکست ہوتی چلی جاتی ہے۔ابھی سیرالیون میں، میں
نے اپنا ایک مبلغ بھجوایا تھا جس کی رپورٹیں الفضل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ان رپورٹوں میں بھی یہی لکھا
ہوتا ہے کہ فلاں عیسائی رئیس مسلمان ہو گیا اور فلاں معزز عیسائی نے اسلام کا مقابلہ کرنے سے انکار
کر دیا۔پادریوں نے جب یہ حالت دیکھی تو وہ کمشنر کے پاس پہنچے اور پہلے تو یہ کہا کہ یہ باغی ہیں اور پھر یہ
شور مچایا کہ ان کی تقریروں سے ملک میں فتنہ پیدا ہوتا ہے انہیں روکا جائے۔اس پر ہمارے مبلغوں نے
جب اصل حقیقت بتائی تو کمشنر نے کہا کہ میں اب اس علاقہ کا دورہ کروں گا اور پادریوں کو ڈانٹوں گا کہ وہ
آپ لوگوں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیوں کرتے ہیں۔اگر انہیں مقابلہ کا شوق ہے تو مذہبی رنگ میں
مقابلہ کر لیں۔یہی حال یہاں ہے چنانچہ کوئی سال ایسا نہیں گذرتا جس میں چار پانچ ہزار کے قریب آدمی
ان میں سے نکل کر ہم میں شامل نہ ہو جاتے ہوں۔لیکن ہم سے شاذ و نادر کے طور پر ہی کوئی ادھر جاتا ہے
اور اگر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ اور کئی آدمی بھجوا دیتا ہے۔یہ فوقیت اور برتری جو ہماری جماعت کو
حاصل ہے درحقیقت اس علم وجہ سے ہے جو جماعت کو دیا جاتا ہے اور جس کے بعد کوئی شخص دوسروں کے
فریب میں نہیں آتا۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے
تمام افراد کو دوسروں کے دلائل سے آگاہ رکھیں
اور ہر فرد کے یہ ذہن نشین کریں کہ دوسرا کیا کہتا ہے اور اسکے اعتراضات کا کیا جواب ہے اور میں اس غرض
کے لئے انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ سے کہتا ہوں کہ وہ سال میں ایک ایسا ہفتہ مقرر کریں جس میں ان کی
طرف سے یہ کوشش ہو کہ وہ جماعت کے ہر فرد کو نہ صرف اپنی جماعت کے مسائل سے آگاہ کریں بلکہ یہ بھی
بتائیں کہ دوسروں کے کیا کیا اعتراضات ہیں اور