جماعت کی دینی تعلیم کے لئے مجلس انصار اللّٰہ کی ذمہ داری
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول, حصہ 2
۴۶
ان اعتراضات کے کیا کیا جوابات ہیں۔یہ تعلیم کا سلسلہ زبانی ہونا چاہئے اور پھر زبانی ہی ان کا امتحان بھی لینا چاہئے تا جماعت میں بیداری پیدا ہو
اور وہ دوسروں کے ہر حملہ سے اپنے آپ کو پوری ہوشیاری سے بچا سکے۔مگر یہ نہ ہو کہ تم اپنی کتابیں پڑھنی
چھوڑ دو اور دوسروں کی کتابیں پڑھنے میں ہی مشغول ہو جاؤ۔پہلے اپنے سلسلہ کی کتابیں پڑھو۔ان کو یاد
کروان کے مضامین کو ذہن نشین کرو اور جب تم اپنے عقائد میں پختہ ہو جاؤ تو مخالفوں کی کتابیں پڑھو۔ان
کو یاد کروان کے مضامین کو ذہن نشین کرو اور جب تم اپنے عقائد میں پختہ ہو جاؤ تو مخالفوں کی کتابیں پڑھو
مگر چوری چھپے نہ پڑھو بلکہ علی الاعلان پڑھو اور سب کے سامنے پڑھو اور پھر مخالف کے دلائل کا پوری
مضبوطی سے رد کرو اور دوسروں کے مقابلہ میں ایک شیر کی طرح کھڑے ہو جاؤ تا تمہارے متعلق کسی کو یہ
و ہم نہ ہو کہ دوسرا تمہیں ورغلا سکے گا۔بلکہ جب وہ تمہیں چھیڑے تو ہر شخص کا دل اس یقین سے بھرا ہوا ہو کہ
اب تم ضرور کوئی نہ کوئی شکار پکڑ کر لے آؤ گے۔پس تم اپنے آدمیوں
کو شیر کی طرح دلیر بناؤ۔انہیں بلوں میں چھپنے والے چوہے نہ بناؤ تم تجربہ کے
بعد خود بخود دیکھ لو گے کہ اس کے بعد جماعت روحانی لحاظ سے کتنی مضبوطی حاصل کر لیتی ہے۔حقیقت یہ ہے
کہ اگر ہمارے پاس سچائی ہے تو ہمیں مخالف کی کسی بات کیا خوف ہوسکتا ہے۔وہ لاکھ اعتراض کرے خدا
اس کے تمام اعتراضات کو باطل کر دے گا۔میرا اپنا تجربہ ہے کہ مخالف خواہ کیسا ہی اعتراض کرے
خدا تعالیٰ اس کا کوئی نہ کوئی جواب ضرور سمجھا دیتا ہے۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا چھوٹی مسجد میں ایک شخص آیا اور مجھ
سے کہنے لگا کہ میں نے آپ سے ایک سوال کرتا ہے۔میں نے کہا کرو۔وہ کہنے لگا۔میں چاہتا ہوں کہ
آپ مرزا صاحب کی صداقت قرآن کریم سے ثابت کریں۔میں نے کہا سارا قرآن مرزا صاحب کی
صداقت سے بھرا پڑا ہے۔میں کس کس آیت کو پڑھوں۔وہ کہنے لگا آخر کوئی آیت تو پڑھیں میں نے کہا
جب ہم نے کہہ دیا ہے کہ سارا قرآن ہی آپ کی صداقت سے بھرا ہوا ہے تو کسی ایک آیت کا سوال ہی کیا
ہے۔تم خود کوئی آیت پڑھ دو میں اس سے حضرت مرزا صاحب کی صداقت ثابت کرنے کے لئے تیار
ہوں۔قرآن کی بعض آیتیں لمبے چکر سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت
بنتی ہیں اور بعض
آیتوں سے سیدھے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت ثابت ہو جاتی ہے مگر مجھے یقین تھا کہ خدا
اس کی زبان پر کوئی ایسی آیت لائے گا جس سے وہ فوراً پکڑا جائے گا۔
۴۷
چنانچہ اس نے جھٹ یہ آیت پڑھ دی کہ
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ امَنَّا بِالله وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (سورة البقره آیت ۹)
اور کہا کہ اس سے مرزا صاحب کی صداقت ثابت کیجئے۔میں نے کہا اس آیت میں کن لوگوں کا ذکر
ہے۔کہنے لگا مسلمانوں کا۔میں نے کہا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسلمان بگڑ سکتے تھے
تو اب کیوں نہیں بگڑ سکتے اور جب آج بھی مسلمان بگڑ سکتے ہیں تو ان کی اصلاح کے لئے خدا کی طرف سے
کسی کو آنا چاہئے یا نہیں ؟ تمہاری دلیل یہی ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مصلح اور مامور کے آنے کی
ضرورت ہی کیا ہے۔مگر قرآن کہتا ہے کہ محمد صلی اللہ علی علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی بعض لوگ گمراہ تھے اور
جب آپ کے زمانہ میں بھی بعض لوگ گمراہ تھے تو آپ کے بعد تو بدرجہ اولیٰ مسلمان گمراہ ہو سکتے ہیں اور
جب گمراہ ہو سکتے ہیں تو لازماً خدا کی طرف سے مصلح بھی آسکتا ہے۔پس یا تو یہ مانو کہ امت محمدیہ کبھی گمراہ
نہیں ہو سکتی اور اگر ایسا کہو تو قرآن کے منشاء کے خلاف ہوگا کیونکہ جو آیت تم نے پڑھی ہے، اس میں یہی
ذکر ہے کہ مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مونہہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں مگر حقیقت میں وہ مومن
نہیں اور جب امت محمدیہ گمراہ ہو سکتی ہے تو اس کی اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور بھی
آسکتا ہے۔یہ بات جو میں نے اس کے سامنے کبھی یونہی مشغلہ کے طور پر نہیں کہہ دی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے
کہ قرآن سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔جس طرح تو رات کا جتنا
سچا حصہ ہے وہ سارے کا سارا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہے۔جس طرح انجیل کا جتنا سچا
حصہ ہے وہ سارے کا سارا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہے۔اسی طرح قرآن سارے
کا سارا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی سچائی کا ثبوت ہے قرآن سارے کا سارا حضرت
عیسی علیہ السلام کی سچائی
کا ثبوت ہے۔قرآن سارے کا سارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ہے۔جس طرح
قرآن سارے کا سارا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہے۔اس کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ کان خلقه القرآن یعنی قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں کوئی فرق نہیں بلکہ قرآن کی ہر آیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرتی ہے۔پس جماعت میں بیداری پیدا کرو
انہیں دینی اور مذہبی مسائل سکھاؤ۔انہیں دوسروں کے خیالات کو پڑھنے دو اور اگر وہ خود نہیں پڑھتے تو خود
۴۸
انہیں پڑھ کر سناؤ اور پھر ان کے ہر اعتراض کا انہیں جواب بتاؤ۔مگر بالعموم ایک غلطی یہ کی جاتی ہے کہ اپنے
جواب کو تو مضبوط رنگ میں بیان کیا جاتا ہے اور دوسروں کے اعتراض کو بودا کر کے پیش کیا جاتا ہے۔نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ جب لوگ اصل اعتراض کو دیکھتے ہیں تو خیال کر لیتے ہیں کہ ہمارے لوگ بھی جھوٹ بولتے
ہیں۔یہ طریق بالکل غلط ہے تمہیں چاہئے کہ مخالف کی دلیل کو پوری مضبوطی سے بیان کرو اور اس کا کوئی
پہلو بھی ترک نہ کروتا اپنے اور بیگانے یہ نہ کہہ سکیں کہ اعتراض کے ایک حصہ کو تو لے لیا گیا اور دوسرے
حصوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔میں ایک دفعہ لاہور گیا اور وہاں مذہب کی ضرورت پر میں نے ایک تقریر
کی۔ابتدائی تقریر میں میں نے بیان کیا کہ مذہب پر آج کل کیا کیا حملے کئے جارہے ہیں اور کون کون سے
اعتراضات کئے جاتے ہیں جن کی رُو سے یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ دنیا کو مذہب کی ضرورت نہیں۔اس
کے بعد میں نے ان تمام اعتراضات کے جواب دیئے۔اسی دن شام کو یا دوسرے دن ایک ایم۔اے کا
غیر احمدی سٹوڈنٹ مجھے ملنے کے لئے آیا اور کہنے لگا۔میں نے کل آپ کی تقریر سنی ہے۔آپ نے جو
اعتراضات بیان کئے تھے وہ تو اتنے زبر دست تھے کہ میں نے سمجھا کہ جتنے اعتراض مذہب پر کئے جاتے
ہیں وہ سب کے سب بیان کر دیے گئے ہیں۔مگر آپ کے بعض جوابات سے میری پوری تشفی نہیں
ہوئی۔میں نے اسے کہا کہ اپنی تشفی کو سردست رہنے دو مگر یہ بتاؤ کہ کوئی اعتراض میں نے چھپایا تو
نہیں۔کہنے لگا۔ہم نے جس قدر اعتراضات مذہب کے متعلق سنے ہوئے تھے وہ سب کے سب آپ نے
بیان کر دئے ہیں۔میں نے کہا تو خیر جواب کسی اور وقت سمجھ آجائیں گے۔تو مخالف کے دلائل کو پورے
طور پر کھول کر بیان کرنا ضروری ہوتا ہے۔مثلا کفارے کا مسئلہ ہے اسے جس رنگ میں ہمارے علماء کی
طرف سے پیش کیا جاتا ہے وہ بالکل غلط ہے۔آج کل عیسائی کفارہ کو اس طریق پر پیش نہیں کرتے بلکہ
انہوں نے آہستہ آہستہ اسے ایک فلسفیانہ مضمون بنایا ہے۔اسی طرح تناسخ کا مسئلہ بیان کرتے وقت عام
طور پرسنی سنائی باتیں بیان کر دی جاتی ہیں حالانکہ جس رنگ میں آج کل تناسخ کا مسئلہ پیش کیا جاتا ہے وہ
بالکل اور ہے۔اسی طرح شرک کے مسئلہ کو فلسفیانہ رنگ دے دیا گیا ہے مثلا فلسفی دماغ والے بت پرست
آج کل یہ نہیں کہتے کہ ہم بتوں کو سجدہ کرتے ہیں۔بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی توجہ قائم
رکھنے کے لئے بت کی طرف اپنا مونہ کرتے ہیں۔اسی طرح وہ کہتے ہیں یہ بت خدا کی بعض صفات کے
قائمقام ہیں۔اب اگر شرک کے مسئلہ کو صرف اس رنگ میں بیان کر دیا جائے کہ بعض لوگ خدا کی بجائے
بتوں کی پرستش کرتے ہیں تو اس سے بت پرستوں کی پوری تسلی نہیں ہوسکتی۔پس مخالفین کے اعتراضات کو
۴۹
کھول کھول کر بیان کرنا چاہئے اور ان کے اعتراض کی کسی شق کو چھپانا نہیں چاہئے۔اس غرض کے لئے
میں نے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کو
ہر سال ایک ہفتہ ایسا منانا چاہیئے
جس میں خدا تعالیٰ کی ہستی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
صداقت ، خلافت اور دیگر مسائل اسلامی کے متعلق احمدیت کے عقائد کو دلائل کے ساتھ بیان کیا جائے اور
پھر بتایا جائے کہ ان اعتقادات پر مخالفین کی طرف سے یہ یہ اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ان
اعتراضات کے یہ یہ جوابات ہیں۔اس کے بعد لوگوں کا زبانی امتحان لیا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ
انہوں نے ان باتوں کو کہاں تک یا درکھا ہے۔چونکہ صرف ایک ہفتہ میں ان تمام مسائل کے متعلق جماعت
کے دوستوں کو پوری واقفیت حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے ہر سال یہ طریق جاری رہنا چاہئے اور کبھی کوئی
مسائل بیان کر دیے جائیں اور کبھی کوئی اور۔یہاں تک کہ ہماری جماعت کا ہر فردا تنا ہوشیار ہو جائے کہ اگر
اسے کسی وقت مخالفین کی لائبریری میں بھی بٹھا دیا جائے تب بھی وہ وہاں سے فاتح ہوکر نکلے۔مفتوح اور
مغلوب ہوکر نہ نکلے۔( خطبه جمعه فرموده یکم نومبر ۱۹۴۰ء۔بحوالہ الفضل ۱۷ اگست ۱۹۶۰ء)