جماعت احمدیہ میں خدام الاحمدیہ، انصار اللّٰہ اور لجنہ اماء اللّٰہ کے قیام کی ضرورت و اہمیت

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۷۴
جماعت احمدیہ میں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور
لجنہ اماءاللہ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کے کام کو چلانے کے لئے
دوقو تیں
پیدا کی ہیں اور ان دو قوتوں کے پیدا کرنے کا سبب یہی ہے کہ ایک قوت دوسری قوت کی نگران ہوتی
ہے۔جب ایک میں کوئی کمزوری پیدا ہو جاتی ہے، خواہ جان کر یا نہ جانتے ہوئے ، تو دوسری طاقت اپنے
آپ
کو نمایاں کرنا شروع کر دیتی ہے۔ان دو قوتوں میں سے
ایک قوت تقدیر کی ہے اور ایک قوت تدبیر
کی ہے۔خدا تعالیٰ کا کوئی فعل نہ جانتے ہوئے نہیں ہوتا۔اس لئے تقدیر خاص تو جب بھی دنیا سے اپنا پر تو
ہٹاتی ہے، کسی مصلحت کے تحت ہٹاتی ہے۔لیکن تدبیر بھی جانتے ہوئے ہٹ جاتی ہے اور کبھی نہ جانتے
ہوئے ہٹ جاتی ہے اور اس طرح دنیا کا کام صحیح طور پر چلتا چلا جاتا ہے۔کبھی دنیا پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ
لوگ تدبیر کو روحانیت کی ترقی اور اس کی درستی کے لئے بالکل چھوڑ دیتے ہیں۔مثلاً روحانیت کی درستی کے
لئے نماز کی ضرورت ہے۔مگر لوگ یا تو بہت ہی کم نمازیں پڑھتے ہیں اور جو پڑھتے ہیں وہ بھی ریا اور ظاہر
داری کے لئے پڑھتے ہیں، خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے نمازیں
نہیں پڑھتے۔روحانیت کی درستی کے لئے روزوں کی ضرورت ہے مگر لوگ یا تو روزے رکھنے میں سُست
ہو جاتے ہیں، یا دکھاوے کے لئے روزے رکھتے ہیں، یا روزے تو رکھتے ہیں مگر ان کے روزے صرف
بھوک اور پیاس کی تکلیف ہی کہلا سکتے ہیں۔اس سے زیادہ روزوں کا نہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔کیونکہ روزہ

۷۵
رکھنے کے باوجود وہ جھوٹ بول لیتے ہیں، وہ لڑائی جھگڑوں میں حصہ لیتے ہیں، وہ ایک دوسرے کو گالیاں
دیتے ہیں ، وہ فساد کرتے ہیں، وہ غیبت میں حصہ لیتے ہیں اور اس لئے نہیں کہا جاسکتا کہ ان کا روزہ ، روزہ
ہے۔وہ با وجود روزہ رکھنے کے خدا تعالیٰ کے حضور روزہ دار نہیں ہوتے اور یا پھر لوگ روزہ رکھتے ہی نہیں۔زکوۃ انسان کے نفس کی پاکیزگی اور اس کے قلب کے تزکیہ کے لئے ایک نہایت ہی ضروری چیز
ہے۔مگر ایک زمانہ ایسا آجاتا ہے جب کہ لوگ یا تو زکوۃ دیتے ہی نہیں اور اگر دیتے ہیں تو اسے اپنے
دنیوی مقاصد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنالیتے ہیں اور یہ دونوں صورتیں ایسی ہیں جو ان
کو نیکی سے محروم رکھتی
ہیں۔یعنی یا تو وہ ایسا کرتے ہیں کہ اپنے مال کو زکوۃ دینے کے بغیر حرام مال بنا لیتے ہیں اور یا اگر دیتے ہیں
تو اس زکوۃ کو ایسی طرز پر تقسیم کرتے ہیں جس میں ان کی نفسانی خواہشات کا دخل ہوتا ہے مثلاً کسی سکول
کے لئے چندہ کی تحریک ہوئی تو ہزار دو ہزار روپیہ دے دیا۔اس پر لوگ بڑے جوش سے اعلان کرتے ہیں
کہ فلاں سکول کے لئے فلاں تاجر صاحب نے دو ہزار روپیہ چندہ دیا۔حالانکہ وہ زکوۃ کا روپیہ ہوتا ہے
اور ان کا کوئی حق ہی نہیں ہوتا کہ وہ اسے اپنی ذاتی خواہشات کو پورا کر نیکا ذریعہ بنائیں۔وہ غرباء کا مال
ہوتا ہے اور غرباء کی طرف ہی لوٹائے جانے کا اسلام حکم دیتا ہے۔تا کہ مال کو پاکیزگی حاصل ہو اور ان کا
نفس تزکیہ حاصل کرے۔مگر بجائے اس کے کہ وہ زکوۃ کو اپنے مال یا اپنے قلب کی پاکیزگی کا ذریعہ
بنائیں ، وہ اسے اپنی عزت بڑھانے کا ذریعہ بنالیتے ہیں۔یا زکوۃ کا مال تو الگ کر لیتے ہیں، مگر ان کے
دل میں یہ ارادہ مخفی ہوتا ہے کہ کبھی ڈپٹی کمشنر سے ملے اور اس نے چندہ کی تحریک کی تو اس موقعہ پر اس
روپیہ میں سے ایک خاص رقم دے دیں گے اور اس طرح عزت اور شہرت میں اضافہ ہوگا۔حالانکہ زکوۃ
غرباء کے لئے ہوتی ہے، اس لئے نہیں ہوتی کہ اس روپیہ کو انسان اپنی ذاتی اغراض کے لئے استعمال
کرے۔مگر انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی۔ڈپٹی کمشنر تحریک کرتا ہے اور وہ چندہ میں ایک بہت بڑی
رقم دینے کے بعد اس سے یہ درخواست کر دیتے ہیں۔کہ حضور ہماری ” خان صاحب یا خان بہادر کے
خطاب کے لئے یا فلاں ٹھیکہ کے لئے سفارش کر دی جائے۔ہم نے گورنمنٹ کی اس قدر خدمت سرانجام
دی ہے۔حالانکہ وہ روپیہ جس کی بناء پر گورنمنٹ کی خدمت کا انہیں دعویٰ ہوتا ہے ان
کا ہوتا ہی نہیں ،غرباء
کا روپیہ ہوتا ہے اور یا پھر اس روپیہ کو وہ پبلک میں اپنی عزت بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔مثلاً
کہیں کوئی انجمن اسلامیہ ہوئی اور اس کے پریذیڈنٹ یا سیکرٹری یا مربی بنے کا سوال زیر غور ہوا، زکوۃ کے
روپیہ میں سے دو ہزار روپیہ اس انجمن اسلامیہ کو دے دیا اور پھر مونچھوں پر تاؤ دیتے ہوئے کہنا شروع

۷۶
کر دیا کہ ہمیں اسلام کی خدمت کا کس قدر احساس ہے ، ہم نے اپنے دن رات کی محنت سے کمایا ہوا روپیہ
انجمن کے سپرد کر دیا۔حالانکہ مقصد یہ ہوتا ہے کہ پبلک میں ان کی عزت بڑھے اور لوگ یہ کہنا شروع
کر دیں فلاں میر صاحب یا فلاں مرزا صاحب یا فلاں چود ہری صاحب نے دو ہزار رو پیدا انجمن اسلامیہ کو
دے دیا۔حالانکہ وہ روپیہ اس میر یا مرز ایا چوہدری کا تھا ہی نہیں۔وہ تو بہر حال اس نے دینا ہی تھا اور دینا
بھی غرباء کو تھا۔مگر بجائے اس کے کہ اسے اس مقام پر خرچ کیا جاتا جس مقام پر خرچ کرنے کا اسلام نے
حکم دیا ہے، وہ اس روپیہ کو دنیوی وجاہت اور اعزاز حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور یا پھر
دیتے ہی نہیں اور یا اس قسم کی ٹھگیاں کرتے ہیں جو نہایت ہی قابل شرم ہوتی ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے۔کہ ایک سیٹھ صاحب تھے۔میں ان کے
متعلق یہ سمجھا کرتا تھا کہ وہ زکوۃ دیا کرتے ہیں۔مگر مجھے لوگوں نے بتایا کہ وہ زکوۃ کہاں دیتا ہے وہ تو
دھوکا بازی کرتا ہے۔چنانچہ انہوں نے بتایا کہ جب زکوۃ دینے کا وقت آتا ہے تو وہ زکوۃ کا تمام روپیہ
ایک گھڑے میں بھر دیتا ہے۔مثلاً دو ہزار یا تین ہزار یا چار ہزار زکوۃ کا روپیہ ہوا تو وہ سب روپیہ ایک
گھڑے میں بھر دیا اور اس کے اوپر دانے ڈال دئے۔اس کے بعد وہ کسی غریب طالب علم کو بلاتا ، اسے
نہایت اچھا کھانا کھلاتا ، اور جب وہ کھانا کھا کر فارغ ہو جاتا تو اسے کہتا کہ اس گھڑے میں جو کچھ ہے یہ
میں نے آپ کی ملکیت میں دے دیا ہے۔پھر تھوڑی دیر کے بعد کہتا۔آپ یہ گھڑا اٹھا کر کہاں لے جائیں
گے اسے واپس میرے پاس ہی فروخت کر دیجئے۔فرمائیے آپ اس کی کیا قیمت لیں گے۔طالب علم بھی
اپنے ذہن میں اندازہ لگا لیتا کہ کتنی قیمت مانگوں گا تو مل جائے گی اور کتنی قیمت مانگوں گا تو مجھے دھکے دے
کر باہر نکال یا جائے گا۔اسے علم ہوتا کہ اس گھڑے میں ہزاروں روپے ہیں مگر وہ کیا کرسکتا تھا۔آخر یہی
کہتا کہ میں پانچ یا دس روپے میں یہ گھڑا آپ کے پاس فروخت کرتا ہوں۔چنانچہ پانچ دس جتنے روپے وہ
مانگتا ، اتنے روپے اسے دے دیتا اور گھڑا اٹھا کر گھر میں رکھ لیتا اور جب کوئی کہتا کہ آپ نے زکوۃ کا مال تو
پھر اپنے گھر میں رکھ لیا ہے۔تو وہ کہتا یہ مال تو میں نے خریدا ہے زکوۃ میں نے دے دی تھی۔تو وہ تمام
ذرائع جو اللہ تعالیٰ نے قومی پاکیزگی کے لئے یا دل کی پاکیزگی کے لئے یا دماغ کی پاکیزگی کے لئے یا
خیالات کی پاکیزگی کے لئے یا افکار کی پاکیزگی کے لئے مقرر کئے ہیں، ان کو لوگ چھوڑ بیٹھتے ہیں اور اپنے
نفس کی خرابی اور گندگی کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے دور ہو جاتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ کی تقدیر جوش میں آتی
ہے اور وہ اپنے کسی مامور اور مرسل کو لوگوں کی ہدایت کے لئے مبعوث فرماتا ہے۔وہ مامور اور مرسل دنیا

22
میں آتا اور تقدیر کے ماتحت لوگوں کو کھینچ کر خدا تعالیٰ کے پاس لے جاتا ہے۔تب ایک نیا تعلق خدا اور اس
کے بندوں کے درمیان پیدا ہو جاتا ہے۔اس تغیر کے ماتحت پھر دنیا اٹھتی ہے اور تدبیر میں منہمک ہو جاتی
ہے۔مگر میری مراد اس تدبیر سے دنیوی کام نہیں۔نہ تجارت زراعت یا صنعت و حرفت کے کام مراد ہیں
بلکہ میری مرادند بیر سے یہ ہے کہ
نبی کی بعثت کے بعد لوگ روحانی تدابیر کی طرف متوجہ
ہو جاتے ہیں اور پھر ہمیں یہ نظارہ نظر آنے لگتا ہے کہ لوگ قوم کی اصلاح میں لگے ہوئے ہیں۔وہ ان کے
افکار کو درست کرتے ہیں، وہ ان کے اعمال کو درست کرتے ہیں، وہ ان کے اخلاق کو درست کرتے
ہیں، وہ انہیں ضبط نفس کی تعلیم دیتے ہیں، ان پر اللہ تعالیٰ کے نشانات اور اس سے تعلق رکھنے کی برکات
ظاہر کرتے ہیں، ان کے اندر دین کی محبت پیدا کرتے ہیں، اور انہیں اخلاص اور ایمان کا ایک نمونہ بناتے
ہیں۔اسی طرح ہمیں یہ نظارہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ لوگ نمازوں میں مشغول ہوتے ہیں، روزے رکھتے
ہیں ، حج کرتے ہیں ، زکوۃ دیتے ہیں، چندوں کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور کوشش کرتے
ہیں کہ ان کا ہر قدم پہلے قدم سے آگے ہو۔ان کا ہر دن پچھلے دن سے زیادہ ترقی کے میدان میں بڑھانے
والا ہو۔غرض پھر تد بیر کا زور شروع ہو جاتا ہے اور اس تدبیر کے نتیجہ میں دنیا میں ایک عام بیداری پیدا
ہو جاتی ہے۔گویا پہلے تقدیر بیداری پیدا کرتی ہے اور پھر تد بیر بیداری پیدا کرتی ہے۔پہلے تقدیر جوش میں
آکر بندوں اور خدا میں اتصال پیدا کرتی ہے اور پھر تدبیر جوش میں آکر خالق اور مخلوق کو ملا دیتی ہے۔اس
تدبیر کے زمانہ میں بھی گوخدا کے فضل نازل ہوتے ہیں۔مگر اس دور میں فضل کی بنیا د نیچے سے شروع ہوتی
ہے اور اس طرح خدا اور بندوں کے تعلق کی مثال وہی ہو جاتی ہے جو ماں اور بچے کے تعلق کی ہوتی ہے۔کسی وقت بچہ ماں کو یاد کرتا ہے اور کسی وقت ماں بچہ کو یاد کرتی ہے۔کبھی بچہ ماں کو آکر چھٹ جاتا ہے۔وہ
کھیل رہا ہوتا ہے کہ کھیلتے کھیلتے ایک دم اس کے دل میں ماں کی محبت پیدا ہوتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ مجھے
اپنی ماں سے ملے دیر ہوگئی۔چنانچہ وہ کھیلتا کھیلتا دوڑتے ہوئے آتا ہے اور اپنی ماں کے گلے میں محبت
سے ہاتھ ڈال دیتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچے کو احساس نہیں ہوتا مگر ماں کو احساس ہو جاتا ہے۔وہ کام
کرتی کرتی یک دم اسے چھوڑ دیتی ہے اور ادھر ادھر تلاش کرتی پھرتی ہے کہ اس کا بچہ کہاں گیا اور جب وہ
ملتا ہے تو اسے اپنی چھاتی سے چمٹالیتی ہے۔یہی مثال عالم روحانی کی ہے۔کبھی خدا کے دل میں بندوں کی

ZA
محبت کا جوش پیدا ہوتا ہے اور کبھی بندوں کے دلوں میں خدا کی محبت کا جوش پیدا ہوتا ہے۔کہا جاتا ہے اور
خدا کی محبت کو تقدیر
بندے کی محبت کومد بیر
کہا جاتا ہے۔جس طرح ماں بعض دفعہ محبت سے بے تاب ہو کر بچے کی طرف دوڑتی اور اسے اپنے سینہ
سے لگا لیتی ہے۔اسی طرح کی محبت جب خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہو تو اسے تقدیر کہا جاتا ہے اور ویسی
ہی محبت لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی پیدا ہو ، جیسے بچہ کے دل میں بعض دفعہ اپنی ماں کی محبت جوش میں
آتی ہے تو اسے روحانی دنیا میں تدبیر کا نام دیا جاتا ہے۔یہ سلسلہ چلتا ہے اور چلتا چلا جاتا ہے۔کبھی اس
طرف سے اور کبھی اس طرف سے۔کبھی تقدیر کے زور سے اور کبھی تدبیر کے زور سے اور اس طرح بندوں
اور خدا کے تعلق میں کمی واقع ہونے میں نہیں آتی۔جب انسان خدا تعالیٰ کو بھول جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی
تقدیر جوش میں آجاتی ہے اور جب خدا تعالیٰ اپنی تقدیر کسی مامور اور مرسل کے ذریعہ ایک دفعہ ظاہر کر دیتا
ہے تو گو وہ بندوں
کو بھولتا نہیں مگر اس کی بعض صفات میں ایک قسم کا سکون واقع ہو جاتا ہے۔اس وقت
بندوں کی طرف سے تدبیر شروع ہو جاتی ہے۔یہ قانون دنیوی قانون میں سے ڈیما کرسی سے ملتا ہے۔یعنی
حکومت ہوتی تو ویسی ہی ہے جیسے اور حکومتیں۔اس حکومت کے جو ذمہ وار افراد ہوتے ہیں وہ بھی ویسے ہی
قانون بناتے ہیں جیسے اور حکومتیں قانون بناتی ہیں۔وہ بھی اپنے قوانین کا ویسی ہی سختی سے نفاذ کرتے
ہیں۔جیسے اور افراد حکومت اپنے قوانین کا سختی سے نفاذ کرتے ہیں۔غرض ظاہری لحاظ سے قانون کی تشکیل
اور اس کے نفاذ کے لحاظ سے اس حکومت کو دوسری حکومتوں سے کوئی امتیاز حاصل نہیں ہوتا۔اگر کوئی امتیاز
ہوتا ہے تو یہ کہ عوام یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کسی غیر کی حکومت ہے۔بلکہ وہ سمجھتے ہیں یہ ہماری حکومت ہے اور اس کی
خرابی ہماری خرابی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ادھر حاکم دن رات ایسی تدابیر میں مشغول رہتے ہیں جن
کے ماتحت ان کی قوم کے افراد کی ترقی ہو۔انہیں عزت حاصل ہو، ان کے رتبہ اور ان کی وجاہت میں
زیادتی ہو اور دوسری طرف عوام اس بات کے نگران ہوتے ہیں کہ کہیں ان کے حاکم سُست نہ ہو جائیں
اور اس طرح ان کی حکومت ان کے لئے فائدہ رساں ہونے کی بجائے مہلک اور ضرر رساں نہ ہو جائے۔

۷۹
غرض دونوں ایک دوسرے کے نگران ہوتے ہیں۔حکام عوام کے نگران ہوتے ہیں اور عوام حکام کے نگران
ہوتے ہیں۔اگر کبھی حاکموں میں سے کوئی حاکم غافل ہو جائے یا سُست ہو جائے یا ایسا حاکم مقرر ہو جو
حکومت کے لحاظ سے اس کا اہل نہ ہو، تو عوام میں شور پڑ جاتا ہے کہ ہماری حکومت یوں کیوں کر رہی ہے،
یوں کیوں نہیں کرتی اور جب عوام سُست ہو جائیں تو حکام ان کی ستی کو دور کرنے کے لئے موجود ہوتے
ہیں۔یہ نظارہ بھی وہی ہوتا ہے جسے روحانی دنیا میں تقدیر اور تدبیر کا نام دیا جاتا ہے۔جیسے کبھی تدبیر کازور
ہوتا ہے اور کبھی تقدیر کا زور ہوتا ہے۔اسی طرح چونکہ ایسی حکومت در حقیقت عوام کی حکومت ہوتی ہے، اس
لئے جب حکومت میں کوئی نقص پیدا ہو جاتا ہے تو عوام الناس میں جوش پیدا ہو جاتا ہے اور جب عوام میں
کوئی نقص پیدا ہوتو حکومت اس نقص کے ازالہ کے لئے مستعد ہو جاتی ہے۔اس طرح وہ دونوں ایک
دوسرے کو جگانے اور بیدار رکھنے کا ذریعہ بن جاتے ہیں اور در حقیقت یہ تقدیر اور تدبیر کا ہی ایک مظاہرہ
ہے جو دنیا میں اس رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔اسی نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے جماعت میں
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے قیام کی تحریک
،،
کی تھی۔یوں تو جماعت کی اصلاح خلیفہ کے ذمہ ہے اور یا پھر خلیفہ کے نائب جو ناظر وغیرہ ہیں ان کے
ذمہ ہے۔مگر دنیا میں یہ ہمیں قانون قدرت دکھائی دیتا ہے کہ کبھی ایک پر نیند آجاتی ہے اور کبھی دوسرے پر
نیند آجاتی ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام بھی اس حقیقت پر روشنی ڈالتا ہے۔آپ کا
الہام ہے ” أفطِرُ وَاصْوْمُ “ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں کبھی افطار کرتا ہوں اور کبھی روزہ رکھتا ہوں۔اب
واقعہ یہ ہے کہ خدا نہ روزہ رکھتا ہے نہ افطار کرتا ہے۔مگر الہام یہ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ روزہ بھی رکھتا ہے اور
افطار بھی کرتا ہے۔پس در حقیقت اس الہام کا بھی وہی مفہوم ہے، جس کی طرف میں نے ابھی اشارہ کیا
ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کبھی ایسا زمانہ آتا ہے کہ میری صفات جوش میں آجاتی ہیں اور میں خود لوگوں کے
دلوں میں اپنی محبت پیدا کرنے کیلئے تقدیر کو عمل میں لاتا ہوں اور کبھی ایسا زمانہ آتا ہے کہ میں اپنی ان
صفات کو ٹھہرا دیتا ہوں اور بندہ جوش میں آکر میری ملاقات کے لئے تدابیر اور جد و جہد میں مشغول ہو جاتا
ہے اسی طرح انسانی حکومتوں میں بھی کبھی ایک طرف غفلت طاری ہو جاتی ہے اور کبھی دوسری طرف غفلت
طاری ہو جاتی ہے۔تب جو جو حصہ بیدار ہوتا ہے وہ غافل حصہ کو چست اور ہوشیار کرنے میں مشغول ہو جاتا
ہے اور جب کسی دوسرے وقت وہ چست اور ہوشیار حصہ غافل ہو جاتا ہے تو جو حصہ بیدار ہو چکا ہوتا ہے وہ

۸۰
اس کی غفلت کو دور کرنے میں حصہ لینے لگ جاتا ہے۔جب تک کسی قوم میں یہ دونوں حصے متوازی اور ایک
دوسرے کے بالمقابل نہ ہوں۔اس وقت تک وہ قوم کبھی لمبی زندگی حاصل نہیں کر سکتی۔زندگی تو اسے ملتی
ہے مگر دو متوازی اور متقابل حصوں کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بہت جلد مرجاتی ہے مثلاً جس قوم میں سارا
انحصار حاکموں پر ہو ، اس قوم کے افراد بھی بہت جلد مرجاتے ہیں۔کیونکہ کبھی حکام بھی مست ہو جاتے
ہیں اور جس قوم میں سارا انحصار عوام پر ہوتا ہے اس قوم کے افراد بھی بہت جلد مرجاتے ہیں۔کیونکہ کبھی
عوام بھی غافل، سُست اور لاپر واہ ہو جاتے ہیں اور ان کو بیدار کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ ان کی نیند مبدل بہ موت ہو جاتی ہے لیکن جب کوئی قوم یا جماعت یہ بجھتی ہو کہ ایسے حکام مقرر ہونے
چاہئیں جو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں
کو بخوبی سمجھنے والے ہوں اور دوسری طرف افراد یہ مجھتے ہوں کہ ان
پر قومی لحاظ سے کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہیں اور یہ کہ بعض افراد کو اگر حکومت کا کام سپرد کیا گیا ہے تو اس لئے
نہیں کہ حکومت ان کا حق ہے، بلکہ اس لئے کہ وہ حکومت کے دوسروں کی نسبت زیادہ اہل ہیں۔پس ان کی
حکومت اپنے اندر نیابتی رنگ رکھتی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اگر کسی وقت وہ غافل ہو جائیں تو ہم ان کو
بیدار کریں۔کیونکہ حکومت ہماری ہے۔تو ایسی صورت میں وہ قوم زندہ رہتی ہے اور موت کا دن اس سے
زیادہ سے زیادہ دور ہوتا چلا جاتا ہے۔عوام سُست ہوں تو حکام ان پر نگرانی کے لئے موجود ہوتے ہیں اور
حکام سُست ہوں تو عوام ان پر نگرانی کے لئے موجود ہوتے ہیں۔اس نکتہ کو مدنظر رکھ کر میں نے جماعت
میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دو الگ الگ جماعتیں قائم کیں۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں، ایسا ہوسکتا ہے کہ
کبھی حکومت کے افراد سُست ہو جائیں اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کبھی عوام سست ہو جائیں۔عوام کی
غفلت اور ان کی نیند کو دور کرنے کے لئے جماعت میں ناظر وغیرہ موجود تھے۔مگر چونکہ ایسا بھی ہوسکتا تھا
کہ کبھی ناظر سُست ہو جائیں اور وہ اپنے فرائض کو کما حقہ ادا نہ کریں۔اس لئے ان کی بیداری کے لئے
بھی کوئی نہ کوئی جماعتی نظام ہونا چاہئے تھا جو ان کی غفلت کو دور کرتا اور اس غفلت کا بدل جماعت کو مہیا
کرنے والا ہوتا۔چنانچہ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ اسی نظام کی دوکڑیاں ہیں اور ان کو اسی
لئے قائم کیا گیا ہے تا کہ وہ نظام کو بیدار رکھنے کا باعث ہوں۔میں سمجھتا ہوں اگر عوام اور حکام دونوں اپنے
اپنے فرائض کو سمجھیں تو جماعتی ترقی کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ایک نہایت ہی مفید اور خوش کن لائحہ
عمل ہوگا۔اگر ایک طرف نظارتیں جو نظام کی قائم مقام ہیں عوام کو بیدار کرتی رہیں اور دوسری طرف خدام
الاحمدیہ اور انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ جو

ΔΙ
عوام کے قائم مقام
ہیں، نظام کو بیدار کرتے رہیں۔تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کسی وقت جماعت کلی طور پر گر جائے اور اس کا
قدم ترقی کی طرف اٹھنے سے رک جائے۔جب بھی ایک غافل ہوگا دوسرا اسے جگانے کے لئے تیار
ہوگا۔جب بھی ایک سست ہوگا دوسرا اسے ہوشیار کرنے کے لئے آگے نکل آئے گا۔کیونکہ وہ دونوں ایک
ایک حصہ کے نمائندے ہیں۔ایک نمائندہ ہیں نظام کے اور دوسرے نمائندہ ہیں عوام کے۔بعض دفعہ اگر
نظام کے نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں غفلت اور کوتا ہی سے کام لیں گے تو عوام کے
نمائندے ان کو بیدار کر دیں گے اور جب عوام کے نمائندے غافل ہوں گے۔تو نظام کے نمائندے ان کی
بیداری کو سامان پیدا کریں گے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت تک پورے طور پر اس حقیقت کو سمجھا نہیں
گیا اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ میں وہ بیداری پیدا نہیں ہوئی، جس بیداری کو پیدا کرنے کے لئے ان
دونوں جماعتوں کو معرض وجود میں لایا گیا تھا۔خدام الاحمدیہ میں کسی قدر زیادہ بیداری ہے۔مگر انصار اللہ
میں بیداری کے آثار بہت ہی کم دکھائی دیتے ہیں۔گذشتہ ایام میں مجھے ان کی بعض رپورٹوں سے یہ محسوس
ہوا تھا کہ ان میں بیداری پیدا ہورہی ہے۔مگر یہ کہ انہوں نے واقعہ میں کوئی ایسا کام بھی کیا ہے یا
نہیں، جس کی بناء پر انہیں بیدار سمجھا جاسکے، اس کا ابھی تک مجھے کوئی ثبوت نہیں ملا۔حالانکہ کام کرنے والی
جماعت تو جس جگہ موجود ہو، وہاں اس کا وجود خود بخود نمایاں ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ کسی کو بتائے یا نہ
بتائے ہر شخص کو محسوس ہونے لگ جاتا ہے کہ یہاں کوئی
زندہ اور کام کر نیوالی جماعت
موجود ہے اور در حقیقت کام کرنے والی جماعت کی علامت بھی یہی ہے کہ بغیر لوگوں کو بتانے اور ان کا علم
دینے کے وہ خود بخود معلوم کر لیں کہ یہاں کوئی کام کرنے والی جماعت موجود ہے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ
ایک پھڑ گھر میں آجائے تو کس طرح گھر کے ہر فرد کو معلوم ہو جاتا ہے کہ گھر کے اندر کوئی بھڑ آ گئی ہے۔وہ
کبھی ایک کی طرف ڈسنے کے لئے جاتی ہے اور کبھی دوسرے کی طرف ڈسنے کے لئے بڑھتی ہے اور گھر
بھر میں شور مچ جاتا ہے کہ اس بھڑ کو مارو، یہ کسی کو کاٹ نہ لے۔ایک شہد کی مکھی گھر میں آجائے تو چاروں
طرف اس سے بچنے کے لئے پگڑیاں اور ہاتھ اور پنکھے اور رومال وغیرہ ہلنے لگ جاتے ہیں۔ایک پھول

۸۲
کسی گھر میں لگا ہوا ہو تو تمام گھر کے افراد کو اس کے وجود کا احساس ہو جاتا ہے اور ہر شخص کے ناک میں
جب ہوا داخل ہوتی ہے وہ فور آناک سمجھ جاتا ہے کہ اس گھر میں گلاب لگا ہوا ہے یا موتیا لگا ہوا ہے یا چنبیلی کا
پودا لگا ہوا ہے۔تو زندگی کے آثار ہونے ضروری ہیں۔ان آثار کے بغیر کوئی شخص زندہ نہیں کہلا سکتا، چاہے
بظاہر وہ زندہ ہی دکھائی دے۔جب کوئی شخص اس دنیا میں آتا ہے تو اسے دنیا میں اپنی زندگی کا کوئی ثبوت
دینا چاہئے اور ایسے نقوش چھوڑ نے چاہئیں جن سے دنیا اس کی زندگی کا احساس کر سکے اور اسے معلوم ہو کہ
اس دنیا میں فلاں شخص آیا تھا۔اور اس نے فلاں فلاں کام کیا۔پس کام کرنے والی جماعت وہ نہیں ہو سکتی
جو چندر پورٹیں شائع کر دے۔بلکہ کام کرنے والی جماعت وہ کہلا سکتی ہے کہ جب کوئی غیر شخص قادیان میں
آئے تو بغیر اس کے کہ اسے کوئی بتائے کہ یہاں خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ کی جماعتیں ہیں، اسے خود بخود
محسوس ہونے لگے کہ یہاں کوئی کام کرنے والی جماعت موجود ہے۔جب کوئی لاہور میں جائے یا امرتسر
میں جائے یا اور کسی شہر میں جائے تو اس شہر میں داخل ہوتے ہی اسے محسوس ہونے لگ جائے کہ وہ کسی
ایسے شہر میں آیا ہے، جہاں کوئی نمایاں کام کرنے والی زندہ جماعت موجود ہے۔مگر جہاں جا کر یہ پستہ نہ
لگے اور دوسروں کو خود اس بات کی ضرورت محسوس ہو کہ وہ اسے بتائیں کہ یہاں انصار اللہ یا خدام الاحمدیہ
کی جماعت ہے تو اس کے معنے یہ ہونگے کہ وہ لوگ مردہ ہیں اور اپنے اند زندگی کے کوئی آثار نہیں رکھتے۔یہ چیز ہے جو میں انصار اللہ میں پیدا کرنا چاہتا ہوں۔مگر میں نہیں دیکھتا کہ یہ چیز ان میں پیدا ہوگئی ہے۔سوائے اس کے کہ کبھی کبھی میرے پاس ان کی طرف
سے رپورٹ آجاتی ہے، حالانکہ رپورٹوں کی مثال تو ایسی ہی ہوتی ہے جیسے ہماری پنجابی زبان میں کہتے
ہیں۔آپے میں رجی پیچی آپے میری بچے جیون بھلا رپورٹوں میں یہ لکھ لینا کیا مشکل ہے کہ فلاں
صاحب نے یہ کام کیا اور فلاں صاحب نے وہ کام کیا۔اگر اس طرح کی خدمات ہم گنے لگ جائیں تو ہر
شخص اپنی خدمات کی تعداد جتنی چاہے بڑھالے گا اور یہ سمجھے گا کہ اس نے بہت بڑا کام کیا۔حالانکہ اگر غور
سے دیکھا جائے تو وہ کام ایسا ہو گا جسے کسی صورت میں بھی خدمت قرار نہیں دیا جاسکتا۔مثلاً ہر قدم جو تم
اٹھاتے ہو اس کے اٹھاتے وقت تمہارے پیروں کے نیچے ضرور چونٹیاں آجاتی ہیں۔آج کل کے موسم میں
تو خصوصیت سے چیونٹیاں زیادہ پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لئے آج کل تو بالعموم ہر شخص کے پاؤں کے نیچے
کچھ نہ کچھ چیونٹیاں ضرور آجاتی ہیں۔پھر یہ بھی ایک ثابت شدہ بات ہے کہ تم قدم پاس پاس نہیں رکھ سکتے

۸۳
ہر دو قدم کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے اور اس فاصلہ کے اندر آنے والی چیونٹیاں نہیں مرتیں۔پس جب تم
چلتے ہو تو کچھ چیونٹیاں مرجاتی ہیں اور کچھ بچ رہتی ہیں۔اب اگر اسی قسم کی خدمات کا رپورٹوں میں ذکر
ہونے لگے تو ایک شخص کہہ سکتا ہے میں نے مخلوق خدا کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔آج میں نے اتنے ہزار
یا اتنے لاکھ چیونٹیوں کی جانیں بچائیں۔حالانکہ یہ صاف بات ہے کہ جس قد ر چیونٹیاں چلتے ہوئے ملیں گی
ان میں سے ساری تو مریں گی نہیں۔کچھ مریں گی اور زیادہ تر بچ جائیں گی۔چاہے کسی کا چیونٹیوں سے
سارا گھر بھرا ہوا ہو۔پھر بھی یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ اس کے پاؤں کے نیچے سب چیونٹیاں آجائیں اور
مر جائیں۔لاز ما کئی ہزار بلکہ کئی لاکھ چیونٹیاں بچ جائیں گی۔اب اگر اسی قسم کے کاموں کو خدمت خلق قرار
دے دیا جائے تو کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ مجھ سے بڑھ کر اور کس نے خدمت خلق کی ہے۔میں نے آج اتنے
لاکھ چیونٹیوں کی جان بچائی ہے۔اگر اس رنگ کی خدمات شمار میں آنے لگ جائیں تو ہر شخص کی خدمات کی
ایک بڑی بھاری فہرست روزانہ تیار ہو سکتی ہے اور وہ رپورٹ میں اپنا کام ظاہر کرنے کے لئے کافی سمجھی
جاسکتی ہے لیکن اس کے مقابلہ میں اگر ہم گناہ گنے لگ جائیں تو ان گناہوں کی بھی ایک لمبی فہرست روزانہ
تیار ہوسکتی ہے۔پس یہ رپورٹیں کچھ چیز نہیں۔اصل چیز بیداری ہے
جو ہر شخص کو نظر آجائے۔کسی شخص نے یہ کیا ہی لطیف مثال بنادی ہے۔جو آج ساری دنیا میں نقل کی جاتی
ہے کہ
مشک آنست که خود ببوید نه که عطار بگوید
مشک پہچاننے کے لئے اگر عطار کی تعریف کی ضرورت ہو اور وہ کہے کہ یہ مشک فلاں جگہ سے آیا ہے اس کا
نافہ ایسا عمدہ ہے لیکن ناک میں خوشبو نہ آئے تو ایسے مشک کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔مشک تو وہی ہے کہ عطار
چپ کر کے بیٹھ جائے اور خریدار مشک کی خوشبو سونگھ کر ہی بتیاب ہو جائے اور کہے کہ یہ مشک نکالومیں اسے
خریدنا چاہتا ہوں، یہ بڑا اعلیٰ مشک ہے۔تو اصل خوبی کام کی یہی ہوتی ہے۔اگر ایک غیر اور اجنبی شخص بھی
آجائے تو اسے پتہ لگ جائے کہ یہاں کوئی

۸۴
فعال اور کام کرنے والی جماعت
موجود ہے۔باقی کسی کا اپنی ہفتہ وار یا ماہوار یا سالانہ رپورٹ شائع کر دینا کوئی بڑی بات نہیں اور نہ
اس سے کام کے متعلق کوئی صحیح اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اگر ہم دنیا میں یہ اعلان کرنا شروع کر دیں کہ اس
دنیا کے پردہ پر ایک احمدیہ جماعت بھی موجود ہے تو یہ اعلان بالکل مضحکہ خیز ہوگا۔لیکن اگر جہاں جہاں بھی
ہماری جماعتیں موجود ہیں وہ اپنے وجود کو نمایاں کرنا شروع کر دیں۔یہاں تک کہ ہر شخص کہے کہ ہمارے
شہر میں ایک عجیب جماعت پیدا ہوگئی ہے۔اس کے افراد لوگوں
کو تبلیغیں کرتے
تعلیمیں دیتے
ہیں، بڑی بڑی نیک اور اچھی باتیں بتاتے ہیں۔لوگوں سے کہتے رہتے ہیں کہ دیکھو تم نمازیں
پڑھو، روزے رکھو، زکوۃ دو، حج کرو، سچ بولو، امن سے رہو۔تو بے شک یہ تعریف صحیح تعریف ہوگی اور
بے شک اس اشتہار سے بڑھ کر جماعت کی نیک نامی کا اور کوئی اشتہار نہیں ہوگا۔لیکن اگر ہم ایسا تو نہ کریں
اور صرف ہفتہ وار، ماہوار، یا سالانہ یہ اعلان کر دیں کہ احمد یہ جماعت بھی دنیا پر موجود ہے تو اس کا کیا فائدہ
ہو سکتا ہے۔پس میرا مقصد ان جماعتوں کے قیام سے ہر فرد کے اندر ایک بیداری پیدا کرنا تھا۔مگر یہ
بیداری ابھی تک پیدا نہیں ہوئی۔خدام میں ایک حد تک بیداری کا رنگ پایا جاتا ہے، مگر وہ رنگ بھی تھوڑا
بلکہ بہت ہی تھوڑا ہے۔شاید دس فیصدی بیداری ہے جو ابھی تک خدام میں پیدا ہوئی ہے۔لیکن انصار اللہ
میں ابھی تک صرف ایک فیصدی بیداری پیدا ہوئی ہے۔پس جتنی بیداری خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے
ذریعہ جماعت میں پیدا ہوئی ہے، وہ ہرگز کافی نہیں۔بلکہ کافی کا ہزارواں حصہ بھی نہیں۔ضرورت اس
بات کی ہے کہ
انصار اللہ خصوصیت کے ساتھ اپنے کام کی عمدگی سے نگرانی کریں۔تا کہ ہر جگہ اور ہر مقام پر ان کا کام نمایاں ہو کر لوگوں کے سامنے آجائے اور وہ محسوس کرنے لگ جائیں کہ
یہ ایک زندہ اور کام کرنے والی جماعت ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں ، جب تک انصار اللہ اپنی ترقی کے لئے صحیح
طریق اختیار نہیں کریں گے۔اس وقت تک انہیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔مثلاً میں نے
انہیں توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے

۸۵
کام کی توسیع
کے لئے روپیہ جمع کریں اور اسے مناسب اور ضروری کاموں پر خرچ کریں۔مگر میری اس ہدایت کی طرف
انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی۔اب میں دوسری بات انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں گو غالبا میں ایک دفعہ پہلے بھی کہہ
چکا ہوں، کہ اگر انہیں مالی مشکلات ہوں تو سلسلہ کی طرف سے کسی حد تک انہیں مالی مدد بھی دی جاسکتی
ہے۔مگر بہر حال پہلے انہیں خود عملی قدم اٹھانا چاہئے اور روپیہ خرچ کر کے اپنے کام کی توسیع کرنی
چاہئے۔میں سمجھتا ہوں بڑی عمر کے لوگوں کو ضرور یہ احساس اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے کہ وہ شباب کی عمر
میں سے گذر کر اب ایک ایسے حصہ عمر میں سے گزر رہے ہیں جس میں دماغ تو سوچنے کے لئے موجود ہوتا
ہے، مگر زیادہ عمر گزرنے کے بعد ہاتھ پاؤں محنت مشقت اور کام کرنے کے قابل نہیں رہتے اس کی وجہ
سے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاموں کے سرانجام کے لئے
کچھ نو جوان سیکرٹری
چالیس سال کے اوپر کے مگر زیادہ عمر کے نہ ہوں ) مقرر کریں۔جن کے ہاتھ پاؤں میں طاقت ہو اور وہ
دوڑنے بھاگنے کا کام آسانی سے کر سکیں۔تاکہ ان کے کاموں میں سستی اور غفلت کے آثار پیدا نہ ہوں
میں سمجھتا ہوں اگر چالیس سال سے پچپن سال کی عمر تک کے لوگوں پر نظر دوڑاتے تو انہیں ضرور اس عمر
کے لوگوں میں سے ایسے لوگ مل جاتے ، جن کے ہاتھ پاؤں بھی ویسے ہی چلتے جیسے ان کے دماغ چلتے
ہیں۔مگر انہوں نے اس طرف توجہ نہ کی اور صرف انہی کو سیکرٹری مقرر کر دیا جن کا نام میں نے ایک دفعہ لیا
تھا۔حالانکہ ہر سیکرٹری کے ساتھ انہیں ایسے آدمی لگانے چاہئے تھے جو اپنی عمر کے لحاظ سے گو خدام الاحمدیہ
میں شامل نہ ہو سکتے تھے مگر اپنے اندر نو جوانوں کی سی ہمت اور طاقت رکھتے ، دوڑنے بھاگنے کی قوت ان
میں موجود ہوتی محنت و مشقت کے کام وہ با آسانی کر سکتے ، لوگوں کو بار بار جگاتے اور بار بار انہیں بیدار
کرنے کی کوشش کرتے۔اگر اب بھی وہ ایسا کریں اور جوان ہمت انصار اللہ کو سیکرٹریوں کے نائب مقرر
کر دیں۔تو میں امید کرتا ہوں کہ ان کے اندر وہ بیداری پیدا ہوسکتی ہے جس بیداری کو پیدا کرنے کے بغیر
محض نام کا انصار اللہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔یہ ایک الہی قدرت کا کرشمہ ہے کہ ایک زمانہ انسان پر ایسا
آتا ہے جب اس کے جسمانی قوی تو نشو ونما پاتے ہیں۔مگر اس کے دماغی قومی ابھی پردہ میں ہوتے

آج 10 میں سے 10 باقی