جماعت احمدیہ میں خدام الاحمدیہ، انصار اللّٰہ اور لجنہ اماء اللّٰہ کے قیام کی ضرورت و اہمیت

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول, حصہ 2

۸۶
ہیں۔یہ نہیں کہتا کہ ان میں انحطاط واقعہ ہو جاتا ہے۔انحطاط نہیں بلکہ قوائے دماغیہ ایک پردہ کے اندر
رہتے ہیں۔یہ زمانہ وہ ہوتا ہے جو چھپیں سال سے چالیس سال تک کی عمر کا ہے۔لیکن پھر اس کے بعد ایک
زمانہ ایسا آتا ہے جب جسم میں نشو و ارتقاء کی طاقت تو نہیں رہتی مگر اسے جو کمال حاصل ہو چکا ہوتا ہے وہ
قائم رہتا ہے۔جیسے کسی چیز میں جب ابال شروع ہو تو جب اس کا ابلنا بند ہو جائے ،مگر ابھی وہ اہال بیٹھے
نہیں، جو کیفیت اس وقت ہوتی ہے وہی کیفیت چالیس سال سے اوپر عمر والوں کی ہوتی ہے کہ ان کا ابال تو
بند ہو جاتا ہے مگر ان کی بلندی میں کمی نہیں آتی۔یہی وہ زمانہ ہے جس میں خدا تعالیٰ عام طور پر نبیوں کو
اصلاح خلق کے لئے کھڑا کیا کرتا ہے۔گویا یہ زمانہ بلغ اشدہ کا زمانہ ہوتا ہے۔طاقتیں اپنے کمال کو پہنچ
جاتی ہیں مگر جو ابال کی صورت ہوتی ہے وہ مٹادی جاتی ہے۔پس جب میں نے انصار اللہ میں شمولیت کے
لئے چالیس سال سے اوپر کی شرط رکھی تو اس کے معنے یہ تھے کہ کام کرنے کا بہترین زمانہ انہیں حاصل
تھا۔بشرطیکہ اس عمر والوں سے فائدہ اٹھایا جاتا۔مگر مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے اس حکمت کو نہ سمجھا اور کام
انہیں لوگوں کے سپر د رکھا جو زیادہ عمر کے ہیں۔حالانکہ اگر سارے کے سارے کام انہیں لوگوں کے سپرد
کر دئے جائیں جو ساٹھ سال سے اوپر اور ستر سال کے قریب ہوں، تو نتیجہ یہ ہوگا کہ ان لوگوں کے پاس
دماغ تو ہوگا مگر چونکہ کام کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں نہیں ہوں گے، اس لئے وہ کام خراب ہو جائے
گا۔مفید نتائج کا حامل نہیں ہوگا۔پس انہیں چاہئے تھا کہ وہ ہر محکمہ کے ہر سیکرٹری کے ساتھ نائب سیکرٹری
ان لوگوں کو مقرر کرتے جو تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ہمت رکھتے اور ان کے پاس صرف دماغ ہی نہ
ہوتے بلکہ کام کر نیوالے ہاتھ اور پاؤں بھی ان کے پاس ہوتے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب تک انسان کے اندر دماغی انحطاط پیدا نہیں ہو جاتا اس کا دماغ ترقی کرتا
چلا جاتا ہے۔خواہ اس کی عمر کس قدر زیادہ ہو۔اس لئے
زیادہ عمر کے لوگ تجربہ کار، صائب رائے رکھنے والے
اور نفع ونقصان کو عمدگی کے ساتھ سمجھنے والے ہوتے ہیں اور ضروری ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کے
تجربہ، اصابت رائے اور خوبی دماغ سے فائدہ اٹھایا جائے۔مگر بہر حال وہ نگران یا سیکرٹری ہی مقرر ہو سکتے
ہیں۔سوائے ایسی عمر کے جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارذَلِ الْعُمر قرار دیا ہے اور جن میں
جسمانی قومی کے انحطاط کے ساتھ دماغی انحطاط بھی شروع ہو جاتا ہے۔ایسی عمر میں انسان کسی کام کا بھی

AL
نہیں رہتا۔مگر جب تک کسی کا دماغی انحطاط شروع نہ ہو جائے اس وقت تک ایسے آدمی کی رائے صائب
ہوتی ہے۔اس کے تجربہ سے دوسرے لوگ بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کی راہنمائی لوگوں
کے لئے مفید ہوسکتی ہے لیکن بہر صورت ایسے لوگ نگران ہی مقرر ہو سکتے ہیں۔نائب سیکرٹری وہی لوگ
مقرر ہونے چاہئیں جو دوڑ سکتے ہوں، بھاگ سکتے ہوں، جلدی جلدی کام کر سکتے ہوں، لوگوں کو
یاددہانیاں کرا سکتے ہوں ، ان کی نگرانی کا کام کر سکتے ہوں۔اگر انصار اللہ اس طرح کام کرتے تو ان کا کام
یقیناً اب تک نمایاں ہو چکا ہوتا مگر انہوں نے بجائے یہ طریق اختیار کرنے کے، جن لوگوں کا نام میں نے
اپنے ایک پہلے خطبہ (۲۶۔جولائی سن ۴۰ء) میں لیا تھا۔انہی کے سپر د تمام کام کر دیا۔حالانکہ میں نے وہ
نام اس لئے لئے تھے کہ میرے نزدیک وہ اچھا دماغ رکھنے والے تھے۔ان کی رائے صائب اور سلجھی ہوئی
تھی اور وہ مفید مشورہ دینے کی اہلیت رکھتے تھے۔اس لئے نام نہیں لئے تھے کہ ان میں کام کرنے کی
ہمت اور قوت بھی نوجوانوں والی موجود ہے اور وہ دوڑ بھاگ بھی سکتے ہیں۔ان کا کام صرف نگرانی
کرنا تھا اور ضروری تھا کہ ان کے ماتحت ایسے نوجوان لگائے جاتے جو دوڑنے بھاگنے کا کام کر سکتے۔اب
بھی اگر وہ اچھا کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سابق سیکرٹریوں کے ساتھ بعض نوجوان مقرر کر دینے
چاہئیں، چاہے نائب سیکرٹری بنا کر یا جائنٹ سیکرٹری بنا کر ، تا کہ انصار اللہ میں بیداری پیدا ہو اور ان پر
غفلت اور جمود کی جو حالت طاری ہو چکی ہے وہ دور ہو جائے۔ورنہ یا درکھیں عمر کا تقاضا ایک قدرتی چیز
ہے۔بیشک بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر عمر میں خدا تعالیٰ کی حفاظت کے نیچے ہوتے ہیں۔مگر عام
طور پر دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے، ہاتھ پاؤں رہ جاتے ہیں۔البتہ دماغ
موجود ہوتا ہے جو ہر وقت سوچنے کا کام کرتا رہتا ہے۔گویا اس عمر والوں کی ایسی ہی حالت ہوتی ہے جیسے
بھاگنے والے کی حالت ہوتی ہے۔جب کوئی شخص مکان میں سے نکل کر بھاگنا چاہے تو پہلے وہ ایک پیر نکالتا
ہے، پھر دوسرا پیر نکالتا ہے، پھر دھڑ نکالتا ہے اور بھاگنا شروع کر دیتا ہے۔اسی طرح روح جب طبعی موت
کے ذریعہ انسانی جسم میں سے بھاگتی ہے تو یہی طریق اختیار کرتی ہے۔پہلے وہ انسان کے ہاتھوں اور
پاؤں سے نکلتی ہے۔انسان زندہ ہوتا ہے مگر اچھی طرح نہ ہاتھ ہلا سکتا ہے، نہ پاؤں ہلا سکتا ہے اور اس کی
آخری حالت یہ ہوتی ہے کہ وہ دل اور دماغ میں سے بھی نکل جاتی ہے اور انسان اگلے جہان میں چلا جاتا
ہے۔پس یہ بھاگنے کا سا وقت ہوتا ہے اور انسان دنیا کو چھوڑ رہا ہوتا ہے اور جو شخص دنیا کو چھوڑ رہا ہوا سے

۸۸
دوسروں کی اصلاح
کا اتنا فکر نہیں ہوتا جتنا اسے اپنے نفس کا فکر ہوتا ہے۔وہ سوچتا بے شک ہے کیونکہ اس
نے اپنا ماضی بھی دیکھا ہوا ہوتا ہے۔اس نے دوسروں کا ماضی بھی دیکھا ہوا ہوتا ہے۔لوگوں کی خوبیاں اور
برائیاں اور ان خوبیوں اور برائیوں کے نتائج سب اس کی آنکھوں کے سامنے ہوتے ہیں۔اس کے اپنے
حالات زندگی بھی ایک ایک کر کے اس کے سامنے آتے ہیں اور دوسروں کے گذرے ہوئے واقعات
بھی اس کی آنکھوں کے سامنے چکر لگاتے ہیں اور وہ ان سب حالات
کو دیکھ کر سوچتا، غور کرتا، ان سے نتائج
اخذ کرتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے، اب میں جانے کے لئے تیار ہوں۔اب میرا کام یہی ہے کہ میں نے
جو کچھ کیا ہے اس کا حساب کرلوں۔پس اس وقت وہ حساب کر رہا ہوتا ہے اور جو شخص حساب کر رہا ہو اس کی
توجہ کسی اور طرف نہیں ہوتی۔رات کو سوتے وقت جب بنیا اپنے تمام دن کی آمد کا حساب کر رہا ہو، اس
وقت اگر تم بننے سے سودا مانگو تو تم دیکھو گے کہ وہ اس وقت سخت چڑ چڑا ہوتا ہے۔کیونکہ وہ اس وقت حساب
کر رہا ہوتا ہے۔سودا دینے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس وقت اس کی جگہ کوئی اور آدمی دوکان
پر ہو۔پس ایسے آدمی، جہاں تک حساب کا تعلق ہے، بے شک مفید ہوتے ہیں۔مگر ایسی عمر والوں سے یہ
توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ کبھی لاہور جائیں کبھی پشاور جائیں کبھی انبالے جائیں کبھی گوجرانوالہ جائیں
اور سب لوگوں سے کہتے پھریں کہ اٹھو اور بیدار ہو جاؤ! اسلام پر بڑا نازک وقت آیا ہوا ہے۔جماعت پر
بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔اگر تم اس ذمہ داری کو ادا نہ کرو گے تو خدا تعالیٰ کے حضور کیا جواب دو گے۔یہ
کام وہ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا یہ زمانہ گذر چکا ہوتا ہے۔پس میں نے انصار اللہ کے لئے چالیس سال سے
او پر عمر کی شرط لگائی تھی۔اس کی وجہ یہی تھی کہ میں چاہتا تھا کہ ان کو کام کرنے کے لئے وہ جوان ہمت لوگ
بھی مل جائیں جن پر ابھی جوانی جیسا ہی زمانہ ہوتا ہے اور جو اپنے اندر کام کرنے کی کافی طاقت رکھتے ہیں
اور ایسے آدمی بھی میسر آجائیں جن کے دماغ اعلیٰ درجہ کے ہوں اور جولوگوں کی نگرانی کا کام پوری احتیاط
کے ساتھ کر سکیں۔مگر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا اور صرف ایسے ہی لوگوں کو لے لیا گیا ، جن کا نام میں نے
لیا تھا۔حالانکہ میں نے وہ نام اس لئے لئے تھے کہ میرے نزدیک وہ نگران اور محافظ بن سکتے تھے۔نہ اس
لئے کہ وہ دوڑنے بھاگنے کا کام بھی کر سکتے تھے۔اس قسم کے کام کرنے کے لئے انہیں چاہئے تھا کہ وہ ایسے
لوگ سیکرٹریوں کے ساتھ مقرر کر دیتے ، جن کے قومی میں طاقت ہوتی۔جن کے ہاتھوں اور پاؤں میں چلنے پھر
نے اور دوڑنے بھاگنے کی ہمت ہوتی تاکہ وہ اپنے مفوضہ فرائض کو عمدگی سے سرانجام دے سکتے۔میں سمجھتا

ہوں
۸۹
انصار اللہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔وہ اپنی عمر کے آخری حصہ میں سے گزر رہے ہیں۔اور یہ آخری حصہ وہ ہوتا ہے جب انسان دنیا کو چھوڑ کر
اگلے جہان جانے کی فکر میں ہوتا ہے اور جب کوئی انسان اگلے جہان جارہا ہو تو اس وقت اسے اپنے
حساب کی صفائی کا بہت زیادہ خیال ہوتا ہے اور وہ ڈرتا ہے کہ کہیں وہ ایسی حالت میں اس دنیا سے کوچ نہ
کر جائے کہ اس کا حساب گندہ ہو، اس کے اعمال خراب ہوں ، اور اس کے پاس وہ زادراہ نہ ہو جو اگلے
جہاں میں کام آنے والا ہے۔جب احمدیت کی غرض یہی ہے کہ بندہ اور خدا کا تعلق درست ہو جائے ، تو
ایسی عمر میں اور عمر کے ایسے حصہ میں اس کا احساس جس قدر احساس ایک مومن کو ہونا چاہئے ، وہ کسی شخص
سے مخفی نہیں ہوسکتا۔نو جوان تو خیال بھی کر سکتے ہیں کہ اگر ہم سے
خدمت خلق
میں کوتا ہی ہوئی تو انصار اللہ اس کام کو ٹھیک کر لیں گے مگر انصار اللہ کس پر انحصار کر سکتے ہیں۔وہ اگر اپنے
فرائض کی ادائیگی میں کوتا ہی سے کام لیں گے اور اگر
دین کی محبت
اپنے نفوس میں اور پھر تمام دنیا کے قلوب میں پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہونگے ، وہ اگر احمدیت کی
اشاعت کو اپنا اولین مقصد قرارد نہ دیں گے، اور اگر وہ اس حقیقت سے اغماض کر لیں گے کہ انہوں نے
اسلام
کو دنیا میں پھر زندہ کرنا ہے
تو انصار اللہ کی عمر کے بعد اور کون سی عمر ہے جس میں وہ کام کریں گے۔انصار اللہ کی عمر کے بعد تو پھر ملک
الموت کا زمانہ ہے اور ملک الموت اصلاح کے لئے نہیں آتا۔بلکہ وہ اس مقام پر کھڑا کرنے کے لئے آتا
ہے جب کوئی انسان سزایا انعام کا مستحق ہو جاتا ہے۔پس میں ایک دفعہ پھر انصار اللہ کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ

وہ اپنے فرائض کو سمجھیں۔ایک دفعہ پہلے بھی میں نے انہیں کہا کہ وہ بھی خدام الاحمدیہ کی طرح سال میں ایک دفعہ خاص طور پر باہر سے
لوگوں کو بلوایا کریں۔تا کہ ان کے ساتھ مل کر اور گفتگو اور بحث و تمحیص کر کے انہیں دوسروں کی مشکلات کا
احساس ہو اور وہ پہلے سے زیادہ ترقی کی طرف قدم اٹھا سکیں۔پھر بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوسروں
کے مشورہ سے انسان بہت کچھ فائدہ اٹھالیتا ہے۔غالباً ایک سال ہوا جب میں نے اس امر کی طرف انہیں
توجہ دلائی تھی مگر اب تک انصار اللہ کا کوئی جلسہ نہیں ہوا۔یہ بات بھی ان کی مردنی پر دلالت کرتی ہے۔پچھلی دفعہ جب خدام الاحمدیہ کا جلسہ ہوا تو میں نے بعض انصار اللہ کی آواز میں سنیں کہ ہم کو بھی آئندہ
ایسا جلسہ کرنا چاہئے۔مگرعمر کا تقاضا تھا کہ انہوں نے کہنے کو تو یہ بات کہہ دی لیکن چونکہ ان کے ہاتھ پاؤں
چلتے نہیں تھے اس لئے وہ کوئی عملی قدم نہ اٹھا سکے۔حضرت خلیفہ اسیح اول رضی اللہ عنہ سنایا کرتے تھے کہ کوئی
بوڑھا شخص کسی طبیب کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے یہ تکلیف ہے، وہ تکلیف ہے، یہ عارضہ ہے، وہ عارضہ
ہے، طبیب نے دیکھا کہ اس کی عمر بڑی ہو چکی ہے اور یہ تکلیفیں اب مستقل شکل اختیار کر چکی ہیں ، دواؤں
سے جانے والی نہیں۔اس لئے جب بھی وہ کوئی تکلیف بیان کرتا ، طبیب کہہ دیتا ہاں ٹھیک ہے، تقاضائے
عمر ہے۔پانچ سات دفعہ اس نے شکائتیں بیان کیں۔اور پانچ سات دفعہ ہی طبیب یہی کہتا رہا کہ آپ
درست کہتے ہیں۔مگر عمر کا تقاضا ہی ایسا ہے۔جب بار بار طبیب نے ایسا کہا تو اسے غصہ آگیا کہ یہ عجیب
طبیب ہے اور اسے گالیاں دینے لگ گیا کہ تو بڑا خبیث اور بے ایمان ہے۔تیرا کام نسخہ لکھ کر دینا ہے یا ہر
بات پر یہ کہہ دینا ہے کہ تقاضائے عمر ہے۔جب وہ اپنا جوش نکال چکا تو طبیب کہنے لگا یہ بھی تقاضائے عمر
ہے۔تو ان کے اندر جوش تو پیدا ہوا مگر جلسہ نہ ہوا۔یہ بھی تقاضائے عمر ہی تھا۔مگر بہر حال میں نے جان
بوجھ کر انصار اللہ میں ایک طبقہ ایسے لوگوں کا بھی رکھا تھا جن کا تقاضائے عمر کام کرنا ہو۔تقاضائے عمر کام
نہ کرنا نہ ہو۔میں نے چالیس سال سے اوپر عمر والوں کو انصار اللہ میں شامل کیا ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ ایک
بڑا طبقہ ایسے لوگوں کا ان کے پاس موجود ہے جو اپنے اندر کام کرنے کی روح رکھتا ہے اور طاقت وقوت
کے لحاظ سے بھی وہ نوجوانوں سے کم نہیں۔ساٹھ سال سے اوپر جا کر انسان کے قومی میں انحطاط شروع ہوتا
ہے۔بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ تریسٹھ سال سے اوپر کی عمر
والوں کے متعلق بھی یہ خیال کیا جاسکتا ہے کہ اب اس عمر والوں
کا بیٹھنے کا زمانہ ہے کام کرنے کا نہیں۔اس

۹۱
سے نیچے نیچے ہر شخص سوائے کسی معذور یا بیمار کے اپنے اندر کام کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔پس جو عمران
کے لئے رکھی گئی ہے، اس کے لحاظ سے ایک بہت بڑا حصہ جواں ہمت لوگوں کا ان کے اندر پایا جاتا ہے اور
وہ اگر چاہیں تو اچھی طرح کام کر سکتے ہیں۔اگر ایسے لوگوں کو آگے آنے اور کام کرنے کا موقعہ دیا جاتا اور
زیادہ عمر کے لوگ صرف نگرانی اور محافظت کا کام کرتے تو اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ ایک طرف تو نوجوان بڑوں
کی نگرانی میں کام کرنے کا طریق سیکھ جاتے اور دوسری طرف وہ جوش سے کام لے کر لوگوں کے اندر
بیداری بھی پیدا کر دیتے۔مگر چونکہ ایسے لوگوں کو آگے آنے کا موقعہ نہیں دیا گیا اس لئے ” تقاضائے عمر“
سمجھ کر ہی بات ختم کر دی گئی اور انصار اللہ میں بیداری پیدا نہ ہوئی۔پس میں ایک دفعہ پھر جماعت کے
مخلصین کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے۔یاد رکھو! اگر اصلاح جماعت کا سارا
دارو مدار نظارتوں پر ہی رہا تو جماعت احمدیہ کی زندگی کبھی لمبی نہیں ہو سکتی۔یہ خدائی قانون ہے جو کبھی بدل
نہیں سکتا کہ ایک حصہ سوئے گا اور ایک حصہ جاگے گا۔ایک حصہ غافل ہوگا اور ایک حصہ ہوشیار
ہوگا۔خدا تعالیٰ نے دنیا کو گول بنا کر فیصلہ کر دیا ہے کہ اس کے قانون میں یہ بات داخل ہے کہ دنیا کا ایک
حصہ سوئے اور ایک حصہ جاگے۔کبھی دنیا کا ایک حصہ جاگتا ہے اور دوسرا سوتا ہے۔کبھی دوسرا جاگتا ہے اور
پہلا سوتا ہے۔چاہے تم ساری دنیا کو فرشتوں سے بھی لا کر بھر دو پھر بھی ایسا ہی ہوگا کہ آدھی دنیا سوئے گی
اور آدھی دنیا جاگے گی۔ایسی صورت میں
کام
کو زندہ اور جاری رکھنے کا بہترین طریق
یہ ہوا کرتا ہے کہ کام دونوں کے سپرد کر دیا جائے۔اس دنیا کے بھی سپر د کر دیا جائے جو ایک طرف ہے اور
اس دنیا کے بھی سپر د کر دیا جائے جو دوسری طرف ہے۔اگر ایک طرف سوئے گی تو دوسری طرف جائے گی
اور اگر دوسری طرف سوئے گی تو پہلی طرف اس کام کو زندہ رکھے گی۔یہی تقدیر اور تدبیر کا باریک نکتہ
ہے۔خدا تعالیٰ سوتا نہیں مگر خدا کبھی سونے والے کی طرح ہو جاتا ہے جیسے فرمایا افطِرُ وَ أَصُومُ تا کہ دنیا کو
بیداری کا موقع دے اور جب دنیا تھک جاتی ہے تو خدا اپنا کام شروع کر دیتا ہے
یہی نظام اور عوام کے کام کا تسلسل
دنیا میں دکھائی دیتا ہے۔جو در حقیقت پر تو ہیں تقدیر اور تدبیر کے۔کبھی عوام سوتے ہیں اور نظام جاگتا ہے،

۹۲
اور کبھی نظام سوتا ہے اور عوام جاگتے ہیں، اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ نظام بھی جاگتا ہے اور عوام بھی جاگتے
ہیں اور وہ وقت بڑی بھاری کامیابی اور فتوحات کا ہوتا ہے۔وہ گھڑیاں جب کسی قوم پر آتی ہیں جب نظام
بھی بیدار ہوتا ہے اور عوام بھی بیدار ہوتے ہیں۔تو وہ اس قوم کے لئے فتح کا زمانہ ہوتا ہے۔وہ اس قوم
کے لئے کامیابی کا زمانہ ہوتا ہے۔وہ اس قوم کے لئے ترقی کا زمانہ ہوتا ہے۔وہ شیر کی طرح گرجتی اور
سیلاب کی طرح بڑھتی چلی جاتی ہے۔ہر روک جو اس کے راستہ میں حائل ہوتی ہے اسے مٹا ڈالتی ہے۔ہر
عمارت جواس کے سامنے آتی ہے اسے گرا دیتی ہے۔ہر چیز جو اس کے سامنے آتی ہے اسے بکھیر دیتی ہے
اور اس طرح وہ دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف، اس طرف بھی اور اس طرف بھی، بڑھتی چلی جاتی ہے اور
دنیا پر اس طرح چھا جاتی ہے کہ کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔مگر پھر ایک وقت ایسا آجاتا ہے جب نظام
سو جاتا ہے او ر عوام جاگتے ہیں۔یا عوام سو جاتے ہیں اور نظام جاگتا ہے اور پھر آخر میں وہ وقت
آتا ہے۔جب نظام بھی سو جاتا ہے اور عوام بھی سو جاتے ہیں۔تب آسمان سے خدا تعالیٰ کا فرشتہ اترتا ہے
اور اس قوم کی روح کو قبض کر لیتا ہے۔یہ قانون ہمارے لئے بھی جاری ہے، جاری رہیگا اور بھی بدل نہیں
سکے گا۔پس اس قانون کو دیکھتے ہوئے ہماری پہلی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ
ہمارا نظام بھی بیدار ر ہے اور ہمارے عوام بھی بیدار ر ہیں۔اور درحقیقت یہ زمانہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے۔خدا کا مسیح ہم میں ابھی قریب ترین زمانہ میں گذرا
ہے۔اس لئے اس زمانہ کے مناسب حال ہمارا نظام بھی بیدار ہونا چاہئے اور ہمارے عوام بھی بیدار ہونے
چاہئیں۔مگر چونکہ دنیا میں اضمحلال اور قوتوں کا انکسار انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔اس لئے عوام کی کوشش
یہ ہونی چاہئے کہ یہ نظام کو جگاتے رہیں اور نظام کی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ وہ عوام کو جگاتا رہے۔تا
خدانخواستہ اگر ان دونوں میں سے کوئی سو جائے ، غافل ہو جائے اور اپنے فرائض کو بھول جائے تو دوسرا
اس کی جگہ لے لے اور اس طرح ہم زیادہ سے زیادہ اس دن کو بعید کر دیں جب نظام اور عوام دونوں سو
جاتے ہیں اور خدائی تقدیر موت کا فیصلہ صادر کر دیتی ہے۔پس دونوں کو اپنے اپنے فرض ادا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے تا کہ اگر دونوں نہ جاگیں تو کم از کم ایک تو جاگے اور اس طرح وہ دن ، جو موت کا دن
ہے ہم سے زیادہ سے زیادہ دور رہے۔

۹۳
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ سب کام خدا کے اختیار میں ہے اور انسان اگر کامیاب ہونا چاہئے تو اس کا
فرض ہے کہ وہ بجز اور انکسار کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرے۔مگر دعاؤں کے ساتھ انسان کا اپنا ارادہ اور اس کی امنگ بھی شامل ہونی چاہئے تب دعاؤں کا فائدہ حاصل
ہوتا ہے۔جیسے میں نے ابھی بتایا ہے کہ جب تقدیر اور تدبیر جمع ہو جاتی ہیں تو اس وقت برکات کا ظہور اپنے
کمال کو پہنچ جاتا ہے۔یا جیسے میں نے بتایا ہے کہ عوام اور نظام دونوں بیدار ہوں تو وہ وقت قوم کی فتح کا
اور وہ گھڑیاں اس کی کامرانی کی گھڑیاں ہوتی ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ ایسا ہی زمانہ تھا کہ تقدیر
الہی آسمان سے جاری تھی اور زمین پر تدبیروں کا ڈھیر لگایا جارہا تھا۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے ملاقات کرنے کے لئے ایک وفد آیا۔وفدا بھی پیچھے ہی تھا کہ ان میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے کے لئے آگیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تم
بہت جلدی آگئے۔تمہاری قوم نہیں آئی۔اس کی کیا وجہ ہے؟ وہ کہنے لگا یا رسول اللہ وہ اپنے اونٹ باندھ
رہے ہیں مگر میں اپنے اونٹ خدا کے سپرد کر کے آ گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور اپنے
اونٹ کی رسی باندھو۔اس کے بعد اپنے رب پر توکل کرو۔تو وہ زمانہ ایسا تھا جب تقدیر اور تد بیر دونوں اپنے
انتہاء کو پہنچی ہوئی تھیں۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں اسلام کو وہ فتوحات اور کامیابیاں حاصل ہوئیں جن کی مثال
نہ پہلے کسی زمانہ میں ملتی ہے اور نہ بعد میں کسی زمانہ میں نظر آتی ہے۔اس وقت آسمان سے خدا تعالیٰ کے
فرشتے ہی دشمنوں پر حملہ نہیں کر رہے تھے بلکہ زمین پر مسلمانوں کے ہاتھ سے بھی کفار مارے جارہے تھے
اور جب دو طرف سے حملہ ہو، تو تم جانتے ہو کہ درمیان میں آنے والی کوئی چیز بیچ نہیں سکتی۔پس جب
خدا کی تقدیر اور بندے کی تدبیر
جمع ہو جاتی ہے تو اس وقت ہر چیز جو درمیان میں آتی ہے، ہٹتی چلی جاتی ہے اور ہر کامیابی اور ہر فتح حاصل
ہوتی چلی جاتی ہے۔پس اصل کامیابی تو اسی بات میں ہے کہ ہم کوشش کریں کہ آسمان سے خدائی تقدیر بھی
ہمارے حق میں جاری رہے، اور زمین پر ہماری تدبیریں بھی ہمیں کامیابی کے قریب تر کرتی رہیں۔لیکن
اگر یہ نہ ہو تو کم سے کم اتنا تو ہونا چاہئے کہ اگر ہمارے نظام میں خرابی آجائے تو عوام بیدار ہوں ، جو اس

۹۴
خرابی کو دور کر سکیں اور اگر عوام میں کوئی خرابی واقع ہو جائے تو نظام اس کی اصلاح کے لئے جاگ رہا ہو۔یہ کم سے کم توقع ہے۔جو ہم سے ہر شخص کو رکھنی چاہئے۔تا کہ ہماری قومی اور جماعتی زندگی ہموت کے دن
سے زیادہ سے زیادہ دور رہے۔پس میں اس
نصیحت
کے ساتھ انصار اللہ کو بیدار کرنا چاہتا ہوں اور خدام الاحمدیہ کو بھی بیدار کرنا چاہتا ہوں۔خدام الاحمدیہ بیشک
نسبتا زیادہ بیدار ہیں مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ بھی قشر کی طرف زیادہ متوجہ ہیں۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ یہ
کوئی خوبی نہیں کہ کسی قوم کے تین یا چار پانچ آدمی مل کر اچھا مارچ کر سکتے یا کوئی اور دنیوی کام کر سکتے
ہیں۔بلکہ خوبی تو یہ ہے کہ جماعت میں تین یا چار یا پانچ آدمی پیدا کر دیئے جائیں جن کی روحیں اکٹھی
ہوں اور جو روحانی میدان میں مل کر قدم اٹھا سکتے ہوں۔مذہبی دنیا میں کبھی قدموں کو ملا کر چلنے سے کامیابی
نہیں ہوا کرتی بلکہ مذہبی دنیا میں
روحوں کے متحد ہونے سے کامیابی
حاصل ہوا کرتی ہے۔مگر اس میں ابھی بہت بڑی کو تا ہی پائی جاتی ہے۔ہر شخص دوسرے پر اعتراض کرتا اور
اعتراض کرنے کو ہی اپنی خوبی اور کمال سمجھتا ہے۔ایک افسر دوسرے افسر کی جگہ مقرر کیا جاتا ہے تو ہمیشہ اس
کا یہ طریق نظر آتا ہے کہ وہ کہتا ہے میں نے یہ کام کیا مگر دوسرے کے کام میں یہ یہ نقص تھا۔اسے کبھی یہ
خیال ہی نہیں آتا کہ میں اس قسم کے الفاظ کہہ کر اپنے نقص کا آپ اظہار کر رہا ہوں۔بے شک دوسرے
افسر کے کام میں کوتا ہی ہو گی مگر جب یہی اس کا نقص بیان کرتا اور اپنی خوبیاں شمار کرتا ہے تو یہ اس بات کا
ثبوت بہم پہنچارہا ہوتا ہے کہ اگر پہلے افسر کا کوئی عمل ناقص تھا تو اس کا ایمان ناقص ہے۔پس مادی حالات
کی درستی نہیں بلکہ روحوں کی درستی سے مذہبی جماعتیں دنیا میں کامیاب ہوا کرتی ہیں۔مگر اس طرف خدام
کی توجہ ا بھی کم ہے۔لیکن بہر حال انصار اللہ سے وہ کچھ زیادہ بیدار ہیں۔اگر یہ دونوں یعنی
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ مل کر جماعت میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش
کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ اگر خدانخواستہ کسی وقت ہمارا نظام

۹۵
سو جائے تو یہ لوگ اس کی بیداری کا باعث بن جائیں گے اور اگر یہ خود سو جائیں گے تو نظام ان کو بیدار کرتا
رہے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان ذمہ واریوں کی ادائیگی میں ہماری مدد فرمائے اور ہمیں
ایسی توفیق عطا فرمائے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے ذاتی فرائض کو ادا کرتے ہوئے اپنے دوسرے بھائیوں
کو بھی اٹھانے اور ان کو بیدار کرنے کا باعث ہو۔تا کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے بیدار اور ہوشیار سپاہیوں کی
صورت میں پیش ہوں۔مردار اور بے کا رلوگوں کی صورت میں پیش نہ ہوں۔( خطبه جمعه فرموده ۲۲ اکتوبر ۱۹۴۳ء بحواله الفضل ۱۷۔نومبر ۱۹۴۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی