خلافت احمدیہ سے کامل وابستگی۔ انصار اللّٰہ کی اہم ذمہ داری

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۱۰۲
خلافت احمدیہ سے کامل وابستگی
انصار اللہ کی اہم ذمہ داری
افتتاحی تقریر دوسرا سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔يَاتِهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنْصَارُ اللَّهُ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِيِّ إِلَى
الله قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ الله (سورۃ الصف آیت (۱۵)
اس کے بعد فرمایا:
آپ لوگوں کا نام انصار اللہ
رکھا گیا ہے۔یہ نام قرآنی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا ہے اور احمدیت کی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا ہے۔قرآنی
تاریخ میں ایک دفعہ تو حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں کے متعلق یہ الفاظ آتے ہیں۔چنانچہ جب آپ
نے فرما یا مَنْ أَنصَارِى إِلَى الله تو آپ کے حواریوں نے کہا نَحْنُ أَنْصَارُ الله کہ ہم اللہ تعالیٰ کے
انصار ہیں۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے صحابہ کے متعلق فرماتا ہے۔کہ ان میں سے
ایک گروہ مہاجرین کا تھا اور ایک گروہ انصار کا تھا۔گویا یہ نام قرآنی تاریخ میں دو دفعہ آیا ہے۔ایک جگہ پر
حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں کے متعلق آیا ہے اور ایک جگہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ
کے ایک حصہ کو انصار کہا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بھی انصار اللہ کا دوجگہ ذکر آتا ہے۔ایک دفعہ
جب حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی پیغامیوں نے مخالفت کی تو میں نے انصار اللہ کی ایک جماعت
قائم کی اور دوسری دفعہ جب جماعت کے بچوں ، نوجوانوں، بوڑھوں اور عورتوں کی تنظیم کی گئی تو
چالیس سال سے اوپر کے مردوں کی جماعت کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔گویا جس طرح قرآن کریم میں

۱۰۳
دوگروہوں کا نام انصار اللہ
رکھا گیا ہے۔اسی طرح جماعت احمدیہ میں بھی دو زمانوں میں دو جماعتوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔پہلے
جن لوگوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا ان میں سے اکثر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحابہ تھے۔کیونکہ یہ جماعت ۱۴ ۱۹۱۳ء میں بنائی گئی تھی اور اس وقت اکثر صحابہ زندہ تھے اور اس جماعت میں بھی اکثر
وہی شامل تھے۔اسی طرح قرآن کریم میں بھی جن انصار کا ذکر آتا ہے ان میں زیادہ ترمحمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے صحابہ شامل تھے۔دوسری دفعہ جماعت احمدیہ میں آپ لوگوں کا نام اسی طرح انصار اللہ رکھا گیا
ہے جس طرح قرآن کریم میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ادنی نبی حضرت مسیح ناصرٹی کے
ساتھیوں کو انصار اللہ کہا گیا ہے۔آپ لوگوں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کم ہیں اور زیادہ
حصہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے میری بیعت کی ہے۔اس طرح حضرت مسیح علیہ السلام والی بات بھی پوری
ہوگئی۔یعنی جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھیوں کو انصار اللہ کہا گیا تھا۔اسی طرح مثیل مسیح موعود
کے ساتھیوں کو بھی انصار اللہ کہا گیا ہے۔گویا قرآنی تاریخ میں بھی دو زمانوں میں دوگروہوں کا نام انصار
اللہ رکھا گیا اور جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بھی دوگروہوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ اب بھی زندہ ہیں مگر اب ان کی تعداد بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔صحابی
اس شخص کو بھی کہتے ہیں جو نبی کی زندگی میں اس کے سامنے آ گیا ہو۔گوزیادہ تر یہ لفظ انہی لوگوں پر اطلاق
پاتا ہے جنہوں نے نبی کی صحبت سے فائدہ اٹھایا ہو اور اس کی باتیں سنی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام ۱۹۰۸ء میں فوت ہوئے ہیں۔اس لئے وہ شخص بھی آپ کا صحابی کہلا سکتا ہے جس نے خواہ آپ کی
صحبت سے فائدہ نہ اٹھایا ہو لیکن آپ کے زمانہ میں پیدا ہوا ہو اور اس کا باپ اسے اٹھا کر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے سامنے لے گیا ہو۔لیکن یہ ادنی درجہ کا صحابی ہوگا۔اعلیٰ درجہ کا صحابی وہی ہے جس نے آپ
کی صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں سنیں۔ان کی تعداد اب بہت کم رہ گئی ہے۔اب صرف تین چار
آدمی ایسے رہ گئے ہیں جن کے متعلق مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں سنیں ہیں۔ممکن ہے اگر زیادہ تلاش کیا جائے۔تو ان کی
تعداد میں یا چالیس تک پہنچ جائے۔اب ہماری جماعت لاکھوں کی ہے اور لاکھوں کی جماعت میں اگر ایسے
تمیں چالیس صحابہ بھی ہوں ، تب بھی یہ تعداد بہت کم ہے۔اس وقت جماعت میں زیادہ تر وہی لوگ ہیں

۱۰۴
جنہوں نے ایسے شخص کی بیعت کی۔جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا منبع تھا اور ان کا نام اسی طرح انصار
اللہ رکھا گیا ، جس طرح حضرت
مسیح علیہ السلام کے حواریوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا تھا۔حضرت مسیح علیہ
السلام کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَوْ كَانَ مُوسَىٰ وَعِيْسَىٰ حَيَّيْنِ لَمَا وَ
سِعَهُمَا إِلَّا اتِّباعی کہ اگر موسیٰ اور عیسی علیهما السلام میرے زمانہ میں زندہ ہوتے تو وہ میرے متبع
ہوتے۔غرض اس وقت جماعت کے انصار اللہ میں دوباتیں پائی جاتی ہیں۔ان میں وہ لوگ بھی شامل
ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک متبع اور مثیل کے ذریعہ اسلام کی خدمت کا موقعہ ملا اور وہ
آپ لوگ ہیں۔گویا حضرت عیسی علیہ السلام کی مثال آپ لوگوں میں پائی جاتی ہے۔جس طرح ان کے
حواریوں کو انصار اللہ کہا گیا ہے۔اسی طرح مثیل مسیح موعود کے ساتھیوں کو انصار اللہ کہا گیا ہے۔پھر آپ
میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے انصار اللہ کی بات بھی پائی جاتی ہے۔جس طرح انصار اللہ
میں وہی لوگ شامل تھے جو آپ کے صحابہ تھے۔اسی طرح آپ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ شامل ہیں۔گویا آپ لوگوں میں دونوں مثالیں پائی جاتی ہیں۔آپ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ بھی ہیں۔جنہیں انصار اللہ
کہا جاتا ہے۔جیسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو انصار کہا گیا پھر جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت عیسی علیہ السلام کو اپنا متبع قرار دیا ہے اوان کے صحابہ کو بھی انصار اللہ کہا گیا ہے۔اسی
طرح حضرت مسیح موعود السلام کے ایک
کہا گیا ہے۔تبع کے ہاتھ بیعت کرنے والوں
کو بھی انصار اللہ
شاید بعض لوگ یہ سمجھیں کہ یہ درجہ کم ہے لیکن اگر چالیس سال اور گذر گئے ، تو اس زمانہ کے لوگ
تمہارے زمانہ کے لوگوں کو بھی تلاش کریں گے اور اگر چالیس سال اور گذر گئے تو اس زمانہ کے لوگ
تمہارے ملنے والوں کو تلاش کریں گے۔اسلامی تاریخ میں صحابہؓ کے ملنے والوں کو تابعی کہا گیا ہے۔کیونکہ
وہ صحابہ کے ذریعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہو گئے تھے اور ایک تبع تابعی کا درجہ ہے۔یعنی
وہ لوگ جو تا بعین کے ذریعہ صحابہ کے قریب ہوئے اور آگے صحابہ کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ

۱۰۵
وسلم کے قریب ہوئے۔اس طرح تین درجے بن گئے۔ایک صحابی دوسرے تابعی اور تیسرے تبع تابعی۔صحابی وہ جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں سنیں۔تابعی وہ جنہوں نے آپ سے باتیں سننے والوں کو دیکھا اور تبع تابعی وہ جنہوں نے آپ سے باتیں سننے
والوں کے دیکھنے والوں کو دیکھا۔دنیوی عاشق تو بہت کم حوصلہ ہوتے ہیں۔کسی شاعر نے کہا ہے۔تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
میرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
مسلمانوں کی محبت رسول دیکھو
جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ قوت ہوئے۔تو انہوں نے آپ سے قریب ہونے کے
لئے تابعی کا درجہ نکال لیا اور جب تابعی ختم ہو گئے۔تو انہوں نے تبع تابعین کا درجہ نکال لیا۔اس شاعر نے تو
کہا تھا۔تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
میرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
مگر یہاں یہ صورت ہوگئی کہ تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں اور پھر ان کے چاہنے
والوں کو بھی چاہوں اور پھر تیرہ سو سال تک برابر چاہتا چلا جاؤں۔انہوں نے یہ نہیں کہا کہ
میرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
بلکہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ہم آپ کے چاہنے والوں کو چاہتے ہیں چاہے وہ صحابی ہوں۔تابعی
ہوں۔تبع تابعی ہوں۔یا تبع تبع تابعی ہوں اور ان کے بعد یہ سلسلہ خواہ کہاں تک چلا جائے۔ہم کو وہ
سب لوگ پیار لگتے ہیں۔کیونکہ ان کے ذریعہ ہم کسی نہ کسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
قریب ہو جاتے ہیں۔محدثین کو اس بات پر پڑا اخر ہوتا تھا کہ وہ تھوڑی سی سندات سے محمد رسول اللہ صلی
اللہ وآلہ وسلم تک پہنچ گئے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح اول فرمایا کرتے تھے۔کہ میں گیارہ بارہ راویوں کے
ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ وآلہ وسلم تک جا پہنچتا ہوں۔آپ کے بعض ایسے اساتذہ مل گئے تھے جو آپ کو
گیارہ بارہ روایوں کے بعد محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دیتے تھے اور آپ اس بات پر بڑا فخر کیا
کرتے تھے۔اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اتباع نے آپ کی صحابیت کو بارہ تیرہ درجوں

1۔7
تک پہنچا دیا ہے اور اس پر فخر کیا ہے۔تو آپ لوگ یا صحابی ہیں۔یا تابعی ہیں۔ابھی تبع تابعین کا وقت
نہیں آیا ان دونوں درجوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں انصار کا ذکر فرمایا ہے اور پھر ان کی
قربانیاں بھی اللہ تعالیٰ کو بہت پسند تھیں۔چنانچہ جب ہم انصار کی تاریخ کو دیکھتے ہیں۔تو ہمیں معلوم ہوتا
ہے کہ ان لوگوں نے ایسی قربانیاں کی ہے کہ اگر آپ لوگ جو انصار اللہ ہیں ان کے نقش قدم پر چلیں تو یقیناً
اسلام اور احمدیت دور دور تک پھیل جائے اور اتنی طاقت پکڑ لے کہ دنیا کی کوئی طاقت اس کے مقابلہ پر ٹھہر
نہ سکے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو شہر کی تمام عورتیں
اور بچے با ہر نکل آئے۔تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے جاتے ہوئے خوشی سے گاتے
چلے جاتے تھے کہ
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِياتِ الْوَدَاع
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس جہت سے مدینہ میں داخل ہوئے۔وہ وہی جہت تھی جہاں سے قافلے
اپنے رشتہ داروں سے رخصت ہوا کرتے تھے۔اس لئے انہوں نے اس موڑ کا نام ثنیات الوداع رکھا ہوا
تھا۔یعنی وہ موڑ جہاں سے قافلے رخصت ہوتے ہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس موڑ سے
مدینہ میں داخل ہوئے۔تو مدینہ کی عورتوں اور بچوں نے یہ گاتے ہوئے آپ کا استقبال کیا کہ
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِياتِ الْوَدَاعِ
یعنی ہم لوگ کتنے خوش قسمت ہیں کہ جس موڑ سے مدینہ کے رہنے والے اپنے رشتہ داروں کو رخصت
کیا کرتے تھے۔اس موڑ سے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بدر یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظاہر
کر دیا ہے۔پس ہمیں دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل ہے۔اس لئے کہ وہ تو اس جگہ جا کر اپنے رشتہ داروں اور
عزیزوں کو رخصت کرتے ہیں۔لیکن ہم نے وہاں جا کر سب سے زیادہ محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو وصول کیا ہے۔پھر ان لوگوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گردگھیرا ڈال لیا اور ان میں
سے ہر شخص کی خواہش تھی۔کہ آپ اس کے گھر میں ٹھہریں۔جس جس گلی میں سے آپ کی اونٹنی گذرتی
تھی۔اس گلی کے مختلف خاندان اپنے گھروں کے آگے کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
استقبال کرتے تھے اور کہتے تھے یا رسول اللہ یہ ہمارا گھر ہے جو آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔یا رسول
اللہ آپ ہمارے پاس ہی ٹھہریں۔بعض لوگ جوش میں آگے بڑھتے اور آپ کی اونٹنی کی باگ پکڑ

۱۰۷
لیتے۔تا کہ آپ کو اپنے گھر میں اتر والیں۔مگر آپ ہر شخص کو یہی جواب دیتے تھے کہ میری اونٹنی کو چھوڑ دو
یہ آج خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہے۔یہ وہیں کھڑی ہوگی جہاں خدا تعالیٰ کا منشاء ہوگا۔آخر وہ ایک
جگہ پر کھڑی ہوگئی۔رسول کریم اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔سب سے قریب گھر کس کا ہے؟
حضرت ابوایوب انصاری نے فرمایا۔یا رسول اللہ میرا گھر سب سے قریب ہے اور آپ کی خدمت کے لئے
حاضر ہے۔حضرت ابوایوب انصاری کا مکان دو منزل تھا۔انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
اوپر کی منزل تجویز کی۔مگر آپ نے اس خیال سے کہ ملنے والوں کو تکلیف ہوگی نچلی منزل کو پسند
فرمایا۔حضرت ابوایوب انصاری رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصرار پر مان تو گئے کہ آپ نچلی منزل
میں ٹھہریں لیکن ساری رات میاں بیوی اس خیال سے جاگتے رہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے
نیچے سورہے ہیں۔پھر وہ کس طرح اس بے ادبی کے مرتکب ہو سکتے ہیں کہ وہ چھت کے اوپر سوئیں۔اتفاقاً
اسی رات ان سے پانی کا ایک برتن گر گیا۔حضرت ابو ایوب انصاری نے دوڑ کر اپنا لحاف اس پانی پر ڈال کر
پانی کی رطوبت کو خشک کیا تا کہ چھت کے نیچے پانی نہ ٹپک پڑے۔صبح کے وقت وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارے حالات عرض کئے۔جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم اوپر کی منزل پر رہنے میں راضی ہو گئے۔اب دیکھو یہ اس عشق کی ایک ادنی سی مثال ہے جو صحابہ کو حمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تھا۔پھر یہ واقعہ کتنا شاندار ہے کہ جب جنگ احد ختم ہوئی اور مسلمانوں
کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعض صحابہ کو اس بات پر مامور فرمایا
کہ وہ میدان جنگ میں جائیں اور زخمیوں کی خبر لیں۔ایک صحابی میدان میں تلاش کرتے کرتے ایک زخمی
انصاری کے پاس پہنچے۔دیکھا کہ ان کی حالت نازک ہے اور وہ جان تو ڑ رہے ہیں۔اس نے زخمی انصاری
سے ہمدردی کا اظہار کرنا شروع کیا۔انہوں نے اپنا کانپتا ہوا ہاتھ مصافحہ کے لئے آگے بڑھایا اور اس کا
ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر کہا میں انتظار کر رہا تھا کہ کوئی بھائی مجھے مل جائے۔انہوں نے اس صحابی سے
پوچھا کہ آپ کی حالت خطر ناک معلوم ہوتی ہے اور بچنے کی امید نہیں کیا کوئی پیغام ہے جو آپ اپنے رشتہ
داروں کو دینا چاہتے ہوں۔اس مرنے والے صحابی نے کہا ہاں ہاں میری طرف سے میرے رشتہ داروں
کو سلام
کہنا اور انہیں کہنا کہ میں مر رہا ہوں مگر میں اپنے پیچھے خدا تعالیٰ کی ایک مقدس امانت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوڑے جارہا ہوں۔میں جب تک زندہ رہا اس نعمت کی اپنی جان کو خطرہ ڈال کر بھی
حفاظت کرتا رہا۔لیکن اے میرے بھائیو اور رشتہ داروئیں اب مر رہا ہوں اور خدا تعالیٰ کی یہ مقدس امانت

۱۰۸
تم کو چھوڑ رہا ہوں۔میں آپ سب
کو اس کی حفاظت کی نصیحت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اگر آپ سب
کو اس کی حفاظت کے سلسلہ میں اپنی جانیں بھی دینی پڑیں تو آپ اس سے دریغ نہیں کریں گے اور میری
اس آخری وصیت کو یا درکھیں گے۔مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے اندر ایمان موجود ہے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ سب کو محبت ہے۔اس لئے تم ضرور آپ کے وجود کی حفاظت
کے لئے ہر ممکن قربانی کرو گے اور اس کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرو گے۔اب دیکھو ایک شخص مر رہا
ہے۔اسے اپنی زندگی کے متعلق یقین نہیں۔وہ مرتے وقت اپنے بیوی بچوں کو سلام نہیں بھیجتا۔انہیں کوئی
نصیحت نہیں کرتا۔بلکہ وہ اگر کوئی پیغام بھیجتا ہے تو یہی کہ اے میری قوم کے لوگو! تم محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت میں کوتا ہی نہ کرنا۔ہم جب تک زندہ رہے۔اس کے رستہ میں اپنی جانوں کی قربانی
بھی پیش کرنی پڑے۔تو اس سے دریغ نہ کریں۔میری تم سے یہی آخری خواہش ہے اور مرتے وقت میں
تمہیں اس کی نصیحت کرتا ہوں۔یہ تھا
وہ عشق و محبت جو صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے تھا پھر جب آپ کی جنگ بدر کی جنگ کے لئے مدینہ سے صحابہ ضمیت باہر نکلے۔تو آپ نے نہ چاہا کہ
کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف جنگ پر مجبور کیا جائے۔چنانچہ آپ نے اپنے ساتھیوں کے سامنے یہ
سوال پیش کیا۔کہ وہ اس بارہ میں آپ کو مشورہ دیں کہ فوج کا مقابلہ کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ایک کے بعد
دوسرا مہاجر کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسول اللہ اگر دشمن ہمارے گھروں پر چڑھ آیا ہے تو ہم اس سے ڈرتے
نہیں۔ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔آپ ہر ایک کا جواب سن کر یہی فرماتے چلے جاتے کہ
مجھے اور مشورہ دو۔مجھے اور مشورہ دو۔مدینہ کے لوگ اس وقت تک خاموش تھے۔اس لئے کہ حملہ آور فوج
مہاجرین کی رشتہ دار تھی وہ ڈرتے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ ان کی بات سے مہاجرین کا دل دُکھے۔جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ مجھے مشورہ دو۔تو ایک انصاری سردار کھڑے ہوئے اور
عرض کیا یا رسول اللہ مشورہ تو آپ کومل رہا ہے۔مگر پھر بھی جو آپ بار بار مشورہ طلب فرما رہے ہیں تو شاید
آپ کی مراد ہم انصار سے ہے۔آپ نے فرمایا، ہاں۔اس سردار نے جواب میں کہا کہ یا رسول اللہ شاید
آپ اس لئے ہمارا مشورہ طلب فرمارہے ہیں۔کہ آپ کے مدینہ تشریف لانے سے پہلے ہمارے اور آپ
کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا اور وہ یہ تھا کہ اگر مدینہ میں آپ پر اور مہاجرین پر کسی نے حملہ کیا تو ہم آپ

۱۰۹
کی حفاظت کریں گے۔مدینہ سے باہر نکل کر ہم دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔لیکن اس وقت آپ مدینہ سے
باہر تشریف لے آئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ہاں یہ درست ہے۔اس نے کہایا
رسول اللہ جس وقت وہ معاہدہ ہوا تھا۔اس وقت تک ہم پر آپ کی حقیقت پورے طور پر روشن نہیں ہوئی
تھی۔لیکن اب ہم پر آپ کا مرتبہ اور آپ کی شان پورے طور پر ظاہر ہو چکی ہے۔اس لئے یا رسول اللہ اب
اس معاہدہ کا کوئی سوال ہی نہیں۔ہم موسی" کے ساتھیوں کی طرح آپ کو یہ نہیں کہیں گے کہ
فَاذْهَبُ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلاَ إِنَّا هُنَا قَاعِدُونَ (سورة المائدة آیت ۲۵)
کہ تو اور تیرا رب جاؤ اور دشمن سے جنگ کرتے پھرو۔ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔بلکہ ہم آپ کے دائیں بھی
لڑئیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور یا رسول اللہ دشمن جو آپ
کو نقصان پہنچانے کے لئے آیا ہے۔وہ آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ
گذرے پھر اس نے کہا یا رسول اللہ جنگ تو ایک معمولی بات ہے۔یہاں سے تھوڑے فاصلہ پر سمندر
ہے۔(بدر سے چند منزلوں کے فاصلہ پر سمندر تھا اور عرب تیر نا نہیں جانتے تھے۔اس لئے پانی سے بہت
ڈرتے تھے ) آپ ہمیں سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دینے کا حکم دیجئے۔ہم بلا چوں و چرا اس میں اپنے
گھوڑے ڈال دیں گے۔یہ وہ فدائیت اور اخلاص کا نمونہ تھا جس کی مثال کسی سابق نبی کے ماننے والوں
میں نہیں ملتی۔اس مشورہ کے بعد آپ نے دشمن سے لڑائی کرنے کا حکم دیا اور اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ
کو نمایاں فتح عطا فرمائی۔حضرت مسیح ناصری کے انصار کی وہ شان نہیں تھی۔جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے انصار کی تھی۔لیکن پھر بھی وہ اس وقت تک آپ کی خلافت کو قائم رکھے ہوئے ہیں اور یہ ان کی ایک
بہت بڑی خوبی ہے۔مگر تم میں سے بعض لوگ پیغامیوں کی مدد کے لالچ میں آگئے اور انہوں نے خلافت کو
مٹانے کی کوششیں شروع کر دیں اور زیادہ تر افسوس یہ ہے کہ ان لوگوں میں اس عظیم الشان باپ کی اولاد
بھی شامل ہے۔جس کو ہم بڑی قدر اور عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حضرت خلیفہ اسی اول کی وفات پر
۴۲ سال کا عرصہ کا گذر چکا ہے۔مگر میں ہر قربانی کے موقع پر آپ کی طرف سے قربانی کرتا ہوں۔تحریک
جدید ۱۹۳۴ ء سے شروع ہے اور اب ۱۹۵۶ء ہے گویا اس پر ۲۲ سال کا عرصہ گذر گیا ہے۔شاید حضرت
خلیفہ اسح اول کی اولاد خود بھی اس میں حصہ نہ لیتی ہو۔لیکن میں ہر سال آپ کی طرف سے اس میں چندہ
دیتا ہوں۔تا کہ آپ کی روح کو بھی ثواب پہنچے۔پھر جب میں حج پر گیا۔تو اس وقت بھی میں نے آپ کی
طرف سے قربانی کی تھی اور اب تک عید کے موقع پر آپ کی طرف سے قربانی کرتا چلا آیا ہوں۔غرض

11+
ہمارے دل میں حضرت خلیفتہ المسیح اول کی بڑی قدر اور عظمت ہے۔لیکن آپ
کی اولا د نے جو نمونہ دکھایا وہ
تمہارے سامنے ہے۔اس کے مقابلہ میں تم حضرت
مسیح علیہ السلام کے ماننے والوں کو دیکھو کہ وہ آج تک
آپ کی خلافت کو سنبھالے چلے آتے ہیں۔ہم تو اس مسیح کے صحابہ اور انصار ہیں جس کو مسیح نا صرٹی پر فضلیت
دی گئی ہے۔مگر ہم جو افضل باپ کے روحانی بیٹے ہیں۔ہم میں سے بعض لوگ چند روپوں کے لالچ میں
آگئے۔شاید اس طرح حضرت
مسیح علیہ السلام سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ مماثلت بھی پوری ہونی
تھی کہ جیسے آپ کے ایک حواری یہودا اسکر یوطی نے رومیوں سے تمیں روپے لے کر آپ کو بیچ دیا تھا اور
اس طرح اس مسیح کی جماعت میں بھی بعض ایسے لوگ پیدا ہونے تھے جنہوں نے پیغامیوں سے مدد لے کر
جماعت میں فتنہ کھڑا کرنا تھا۔لیکن ہمیں عیسائیوں کے صرف عیب ہی نہیں دیکھنے چاہئیں۔بلکہ ان کی
خوبیاں بھی دیکھنی چاہئیں۔جہاں ان میں ہمیں یہ عیب نظر آتا ہے کہ ان میں سے ایک نے تمیں روپے لے
کر حضرت مسیح علیہ السلام کو بیچ دیا۔وہاں ان میں یہ خوبی بھی پائی جاتی ہے۔کہ آج تک جب کہ حضرت مسیح
علیہ السلام پر دو ہزار سال کے قریب عرصہ گذر چکا ہے، وہ آپ کی خلافت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔چنانچہ
آج جب میں نے اس بات پر غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس چیز کا وعدہ بھی حواریوں نے کیا تھا۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود السلام نے جب کہا۔مَنْ أَنْصَارِى إِلَى الله کہ خدا تعالیٰ کے رستہ میں میری کون مدد کریگا
تو حواریوں نے کہا نَحْنُ أَنْصَارُ اللہ ہم خدا تعالیٰ کے رستہ میں آپ کی مدد کریں گے۔انہوں نے اپنے
آپ
کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کیا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔پس اس کے معنی یہ ہیں کہ
ہم وہ انصار ہیں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف نسبت دی گئی ہے۔اس لئے جب تک خدا تعالیٰ زندہ ہے۔اس
وقت تک ہم بھی اس کی مدد کرتے رہیں گے۔چنانچہ دیکھ لو۔حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر تقریباً
دو ہزار سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔لیکن عیسائی لوگ برابر عیسائیت کی تبلیغ کرتے چلے جارہے ہیں اور اب
تک ان میں خلافت قائم چلی آتی ہے۔اب بھی ہماری زیادہ تر ٹکر عیسائیوں سے ہورہی ہے۔جو مسیح علیہ
السلام کے متبع اور ان کے ماننے والے ہیں اور جن کا نام رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال رکھتے ہوئے
فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے سارے نبی اس فتنہ کی خبر دیتے چلے آئے ہیں۔غرض وہ مسیح ناصری جن کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ان پر فضلیت عطا فرمائی ہے۔ان
کے انصار نے اتنا جذ بہ اخلاص دکھایا کہ انہوں نے دو ہزار سال تک آپ کی خلافت کو مٹنے نہیں دیا کیونکہ
انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اگر مسیح علیہ السلام کی خلافت مئی۔تو مسیح علیہ السلام کا خود اپنا نام بھی دنیا سے مٹ

جائے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شروع عیسائیت میں حضرت
مسیح علیہ السلام کے ایک حواری نے آپ کو
تمیں روپے کے بدلہ میں دشمنوں کے ہاتھ بیچ دیا تھا۔لیکن اب عیسائیت میں وہ لوگ پائے جاتے ہیں جو
مسیحیت کی اشاعت اور حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا کا بیٹا منوانے کے لئے کروڑوں روپیہ دیتے ہیں۔اسی
طرح اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نے اپنے زمانہ میں
بڑی قربانی کی ہے۔لیکن آپ کی وفات پر ابھی ۴۸ سال ہی ہوئے ہیں کہ جماعت میں سے بعض ڈانواں
ڈول ہونے لگے ہیں اور پیغامیوں سے چند روپے لے کر ایمان کو بیچنے لگے ہیں۔حالانکہ ان میں سے بعض
پر سلسلہ نے ہزار ہا روپے خرچ کئے ہیں۔میں پچھلے حسابات نکلوار ہا ہوں اور میں نے دفتر والوں سے کہا
ہے
کہ وہ بتائیں کہ صدرانجمن احمدیہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کی کتنی خدمت کی
ہے اور حضرت خلیفہ اسی اول کے خاندان کی کتنی خدمت کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے فوت ہوئے ۴۸ سال ہو چکے ہیں اور حضرت خلیفہ اسیح اول کی وفات پر ۴۲ سال کا عرصہ گذر
چکا ہے۔گویا حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فاصلہ زیادہ ہے اور پھر آپ کی اولاد بھی زیادہ ہے لیکن
اس کے باوجود میں نے حسابات نکلوائے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ صدرا من احمدیہ نے حضرت خلیفہ
اسیح اول کے خاندان کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان پرکم خرچ کیا ہے لیکن پھر
بھی حضرت خلیفہ اسیح اول کی اولاد میں یہ لالچ پیدا ہوئی کہ خلافت کو سنبھالو، یہ ہمارے باپ کا حق تھا جو
ہمیں ملنا چاہئے تھا۔چنانچہ سندھ سے ایک آدمی نے مجھے لکھا کہ یہاں میاں عبدالمنان صاحب کے
بھانجے مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا ایک پروردہ شخص بشیر احد آیا اور اس نے کہا کہ خلافت تو حضرت
خلیفتہ اسیح اول کا مال تھا اور ان کی وفات کے بعد ان کی اولاد کو ملنا چاہئے تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی اولاد نے اسے غصب کر لیا۔اب ہم سب نے مل کر یہ کوشش کرنی ہے کہ اس حق کو دوبارہ
حاصل کریں۔پھر میں نے میاں عبدالسلام صاحب کی پہلی بیوی کے سوتیلے بھائی کا ایک خط پڑھا جس میں
اس نے اپنے سوتیلے ماموں کولکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ مشرقی بنگال کی جماعت نے ایک ریز ولیشن پاس
کر کے اس فتنہ سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔ہمیں تو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے تھا۔ہمارے لئے تو موقع تھا
کہ ہم کوشش کر کے اپنے خاندان کی وجاہت کو دوبارہ قائم کرتے۔یہ ویسی ہی نا معقول حرکت ہے جیسی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی وفات پر لاہور کے بعض مخالفین نے کی تھی۔انہوں نے آپ کے
نقلی جنازے نکالے اور آپ کی وفات پر خوشی کے شادیانے بجائے۔وہ تو دشمن تھے۔لیکن یہ لوگ احمدی

۱۱۲
کہلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اپنے خاندان کی وجاہت کو قائم کرنا
چاہئے۔حالانکہ حضرت خلیفہ اول کو جو عزت اور درجہ ملا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
طفیل ملا ہے۔اب جو چیز آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ملی تھی وہ ان لوگوں کے
نزدیک ان کے خاندان کی جائیداد بن گئی۔یہ وہی فقرہ ہے جو پرانے زمانے میں ان لڑکوں کی والدہ نے
مجھے کہا کہ پیغامی میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خلافت تو حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی تھی۔اگر
آپ کی وفات کے بعد آپ کے کسی بیٹے کوخلیفہ بنا لیا جاتا تو ہم اس کی بیعت کر لیتے۔مگر مرزا صاحب کا
خلافت سے کیا تعلق تھا کہ آپ کے بیٹے کو خلیفہ بنا لیا گیا۔اُس وقت میری بھی جوانی تھی میں نے انہیں کہا
کہ آپ کے لئے راستہ کھلا ہے۔تانگے چلتے ہیں ( اُن دنوں قادیان میں ریل نہیں آتی تھی ) آپ چاہیں
تو لاہور چلے جائیں۔میں آپ کو نہیں روکتا۔وہاں جا کر آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ وہ آپ کی کیا امداد
کرتے ہیں۔وہاں تو مولوی محمد علی صاحب کو بھی خلافت نہیں ملی۔انہیں صرف امارت ملی تھی اور امارت
بھی ایسی کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں انہیں وصیت کرنی پڑی کہ فلاں فلاں شخص اُن کے جنازے پر نہ
آئے۔اُن کی اپنی تحریر موجود ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مولوی صدرالدین صاحب، شیخ عبد الرحمن
صاحب مصری اور ڈاکٹر غلام محمد صاحب میرے خلاف پروپیگنڈہ میں اپنی پوری قوت خرچ کر رہے ہیں اور
انہوں نے تنکے کو پہاڑ بنا کر جماعت میں فتنہ پیدا کرنا شروع کیا ہوا ہے اور ان لوگوں نے مولوی محمد علی
صاحب پر طرح طرح کے الزامات لگائے۔یہاں تک کیا کہ آپ نے احمدیت سے انکار کر دیا ہے اور
انجمن کا مال غصب کر لیا ہے۔اب بتاؤ جب وہ شخص جو اس جماعت کا بانی تھا، اسے یہ کہنا پڑا کہ جماعت
کے بڑے بڑے آدمی مجھ پر الزام لگاتے ہیں اور مجھے مرتد اور جماعت کا مال غصب کرنے والا قرار دیتے
ہیں تو اگر وہاں دودھ پینے والے چھو کرے چلے جاتے تو کیا ملتا؟ زیادہ سے زیادہ یہی ہوسکتا تھا کہ انہیں
پانچ پانچ روپے کے وظیفے دے کر کسی سکول میں داخل کر دیا جا تا۔مگر ہم نے تو اس
کی تعلیم پر بڑا روپیہ خرچ
کیا اور اس قابل بنایا کہ یہ بڑے آدمی کہلا سکیں لیکن انہوں نے یہ کیا کہ جس جماعت نے انہیں پڑھایا تھا
اُس کو تباہ کرنے کے لئے حملہ کر دیا۔اس سے بڑھ کر اور کیا قساوت قلبی ہوگی کہ جن غریبوں نے انہیں پیسے
دے کر اس مقام پر پہنچایا، یہ لوگ انہی کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگ جائیں۔جماعت میں ایسے ایسے
غریب ہیں کہ جن کی غربت کا کوئی اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔مگر وہ لوگ چندہ دیتے ہیں۔ایک دفعہ قادیان
میں ایک غریب احمدی میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آپ اُمراء کے ہاں دعوتیں کھاتے ہیں ایک دفعہ آپ

میرے گھر بھی تشریف لائیں اور میری دعوت کو قبول فرمائیں۔میں نے کہا تم بہت غریب ہو میں نہیں چاہتا
کہ دعوت کی وجہ سے تم پر کوئی بوجھ پڑے۔اُس نے کہا میں غریب ہوں تو کیا ہوا آپ میری دعوت ضرور
قبول کریں۔میں نے پھر بھی انکار کیا۔مگر وہ میرے پیچھے پڑ گیا۔چنانچہ ایک دن میں اُس کے گھر گیا تا کہ
اُس کی دلجوئی ہو جائے۔مجھے یاد نہیں اُس نے چائے کی دعوت کی تھی یا کھانا کھلایا تھا۔مگر جب میں اُس
کے گھر سے نکلا تو گلی میں ایک احمدی دوست عبد العزیز صاحب کھڑے تھے۔وہ پسر در ضلع سیالکوٹ کے
رہنے والے تھے اور مخلص احمدی تھے لیکن اُنہیں اعتراض کرنے کی عادت تھی۔میں نے انہیں دیکھا تو میرا
دل بیٹھ گیا اور میں نے خیال کیا کہ اب یہ دوست مجھ پر ضرور اعتراض کریں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب
میں ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا۔حضور آپ ایسے غریبوں کی دعوت بھی قبول کر لیتے ہیں۔میں نے
کہا عبدالعزیز صاحب میرے لئے دونوں طرح مصیبت ہے۔اگر میں انکار کروں تو غریب کہتا ہے میں
غریب ہوں اس لئے میری دعوت نہیں کھاتے اور اگر میں اس کی دعوت منظور کر لوں تو آپ لوگ کہتے ہیں
غریب کی دعوت کیوں مان لی۔اب دیکھو اس شخص نے خود مجھے دعوت پر بلایا تھا۔میں نے بارہا انکار کیا
لیکن وہ میرے پیچھے اس طرح پڑا کہ میں مجبور ہو گیا کہ اُس کی دعوت مان لوں لیکن دوسرے دوست کو اس
پر اعتراض پیدا ہوا۔غرض جماعت میں ایسے ایسے غریب بھی ہیں کہ ان کے ہاں کھانا کھانے پر بھی دوسروں
کو اعتراض پیدا ہو جاتا ہے۔ایسی غریب جماعت نے ان لڑکوں کی خدمت کرنے اور انہیں پڑھانے پر
ایک لاکھ روپیہ سے زیادہ خرچ کیا۔میاں عبدالسلام کو وکیل بنایا۔عبدالمنان کو ایم۔اے کر وایا مگر اسے خود
تعلیم کا شوق نہیں تھا۔اس لئے وہ زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکا لیکن پھر بھی جماعت نے اسے پڑھانے میں
کوتا ہی نہ کی۔بعد میں میں نے معقول گزارہ دے کر اسے دہلی بھجوایا اور کہا کہ تمہارے باپ کا پیشہ طب
تھا۔تم بھی طب پڑھ لو۔چنانچہ اسے حکیم اجمل خاں صاحب کے کالج میں طب پڑھائی گئی۔گو اُس نے
وہاں بھی وہی حرکت کی کہ پڑہائی کی طرف توجہ نہ کی اور فیل ہوا لیکن اُس نے اتنی عقلمندی کی کہ اپنی بیوی کو
بھی ساتھ لے گیا۔چنانچہ بیوی پاس ہو گئی اور امتحان میں اول آئی۔اب سلسلہ کے لئے روپیہ کی وجہ سے
جو اس پر خرچ کیا گیا وہ اپنا گزارہ کر رہا ہے اور اُس نے اپنے دواخانہ کا نام دواخانہ نور الدین رکھا ہوا
ہے۔حالانکہ در اصل وہ دواخانہ سلسلہ احمدیہ ہے کیونکہ سلسلہ احمدیہ کے روپیہ سے ہی وہ اس حد تک پہنچا ہے
کہ دواخانہ کو جاری رکھ سکے۔اب وہ لکھتا ہے کہ میری بیوی جو گولڈ میڈلسٹ ہے وہ علاج کرتی ہے۔وہ یہ
کیوں نہیں لکھتا کہ میری بیوی جس کو سلسلہ احمدیہ نے خرچ دے کر پڑھایا ہے علاج کرتی ہے۔غرض چاہے

آج 10 میں سے 10 باقی