خلافت احمدیہ سے کامل وابستگی۔ انصار اللّٰہ کی اہم ذمہ داری
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول, حصہ 2
۱۱۴
تعلیم کو لیا جائے ، طب کو لیا جائے یا کسی اور پیشہ کو لیا جائے۔یہ لوگ سلسلہ کی مدد کے بغیر اپنے پاؤں پر
کھڑے ہی نہیں ہو سکتے تھے۔مگر اس ساری کوشش کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب یہ لوگ سلسلہ احمدیہ کو ہی تباہ کرنے
کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔مگر سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے۔جسے کوئی تباہ
نہیں کر سکتا۔یہ سلسلہ ایک چٹان ہے جو اس پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا اور جو اس کو مٹانا چاہئے گا وہ
خودمٹ جائے گا اور کوئی شخص بھی خواہ اس کی پشت پناہ احراری ہوں یا پیغامی ہوں۔اس کو نقصان پہنچانے
میں کامیاب نہیں ہوگا۔اس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرنے والے ذلیل اور خوار ہوں گے اور قیامت تک
ذلت اور رسوائی میں مبتلاء ر ہیں گے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
عزت اور رفعت دیتا چلا جائے گا اور تمام دنیا میں آپ کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ
پھیلتا چلا جائے گا اور جب آپ کے ذریعہ ہی اسلام بڑھے گا تو لازمی طور پر جو لوگ آپ کے ذریعہ اسلام
قبول کریں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں گے۔وہ آپ پر بھی ایمان لائیں گے لیکن
اس سلسلہ کی تباہی کا ارادہ کرنے والے ابھی زندہ ہی ہونگے۔کہ ان کی عزتیں ان کی آنکھوں کے سامنے
خاک میں مل جائیں گی اور پیغامیوں نے جو ان سے مدد کا وعدہ کیا ہے وہ وعدہ بھی خاک میں مل جائے
گا۔مولوی محمد علی صاحب سے ان لوگوں نے جو وعدہ کیا تھا کیا وہ پورا ہوا۔ان کا انجام آپ لوگوں کے
سامنے ہے۔اب ان لوگوں کا انجام مولوی محمدعلی صاحب سے بھی بدتر ہوگا۔اس لئے کہ جب انہوں نے
سلسلہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور انجمن اشاعت اسلام کی بنیاد رکھی تھی۔تو انہوں نے سلسلہ احمدیہ کی ایک
عرصہ کی خدمت کے بعد ایسا کیا تھا۔انہیں دنیا کی خدمت کا موقع ملا تھا۔رسالہ ریویو آف ریلجیز دنیا میں
بہت مقبول ہوا اور وہ اس کے ایڈیٹر تھے۔پھر انہوں نے اپنے خرچ سے پڑھائی کی تھی لیکن ان لوگوں نے
اپنے یا اپنے باپ کے پیسے سے پڑھائی نہیں کی۔بلکہ غریب لوگوں کے پیسے سے کی۔جو بعض دفعہ رات کو
فاقہ سے سوتے ہیں اور اس سارے احسان کے بعد انہوں نے یہ کیا کہ وہ سلسلہ احمدیہ کو تباہ کرنے کے لئے
کھڑے ہو گئے۔یا در کھو
تمہارا نام انصار اللہ ہے
یعنی اللہ تعالیٰ کے مددگار۔گویا تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام کی طرف منسوب کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ از لی اور
۱۱۵
ابدی ہے۔اس لئے تم کو بھی کوشش کرنی چاہئے کہ ابدیت کے مظہر ہو جاؤ تم اپنے انصار ہونے کی علامت
یعنی خلافت کو ہمیشہ ہمیش کے لئے قائم رکھتے چلے جاؤ اور کوشش کرو کہ یہ کام نسلاً بعد نسل چلتا چلا جاوے
اور اس کے دو ذریعے ہو سکتے ہیں۔ایک ذریعہ تو یہ ہے کہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کی جائے اور اس میں
خلافت کی محبت قائم کی جائے۔اسی لئے میں نے اطفال الاحمدیہ کی تنظیم قائم کی تھی اور خدام الاحمدیہ کا قیام
عمل میں لایا گیا تھا۔یہ اطفال اور خدام آپ لوگوں کے ہی بچے ہیں۔اگر اطفال الاحمدیہ کی تربیت صحیح
ہوگی۔تو خدام الاحمدیہ کی تربیت صحیح ہوگی اور اگر خدام الاحمدیہ کی تربیت صحیح ہوگی تو اگلی نسل انصار اللہ کی اعلیٰ
ہوگی۔میں نے سیڑھیاں بنادی ہیں۔آگے کام کرنا تمہارا کام ہے۔پہلی سیڑھی اطفال الاحمدیہ ہے۔دوسری سیڑھی خدام الاحمدیہ ہے۔تیسری سیڑھی انصار اللہ ہے اور چوتھی سیڑھی خدا تعالیٰ ہے۔تم اپنی اولاد
کی صحیح تربیت کرو اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگو تو یہ چاروں سیٹرھیاں مکمل ہو جائیں گی۔اگر
تمہارے اطفال اور خدام ٹھیک ہو جائیں اور پھر تم بھی دعائیں کر اور خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرلو۔تو پھر
تمہارے لئے عرش سے نیچے کوئی جگہ نہیں اور جو عرش پر چلا جائے وہ بالکل محفوظ ہو جاتا ہے۔دنیا حملہ کرنے
کی کوشش کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ سو دو سوفٹ پر حملہ کر سکتی ہے۔وہ عرش پر حملہ نہیں کرسکتی۔پس اگر تم
اپنی اصلاح کر لو گے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو گے تو تمہارا اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہو جائے گا اور اگر تم
حقیقی انصار اللہ بن جاؤ اور
خدا تعالیٰ سے تعلق
پیدا کرلو تو تمہارے اندر خلافت بھی دائمی طور پر رہے گی اور وہ عیسائیت کی خلافت سے بھی لمبی چلے
گی۔عیسائیوں کی تعداد تو تمام کوششوں کے بعد مسلمانوں سے قریباً دو گنی ہوئی ہے۔مگر تمہارے متعلق تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تعدا کو اتنا بڑھا دے گا کہ ایک
زمانہ ایسا آئے گا کہ دوسرے تمام مذاہب ہندو ازم ، بدھ مت، عیسائیت اور شنٹو ازم وغیرہ کے پیرو
تمہارے مقابلہ میں بالکل ادنی اقوام کی طرح رہ جائیں گے۔یعنی ان کی تعداد تمہارے مقابلہ میں ویسی
ہی بے حقیقت ہوگی۔جیسے آج کل ادنی اقوام کی دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں ہے۔وہ دن جس کا تمہیں
وعدہ دیا گیا ہے یقیناً آئے گا۔لیکن جب آئے گا۔تو اس کے ذریعہ سے آئے گا کہ
١١٦
خلافت کو قائم رکھا جائے
تبلیغ اسلام کو قائم رکھا جائے ،تحریک جدید کو مضبوط کیا جائے، اشاعت اسلام کے لئے جماعت میں شغف
زیادہ ہو اور دنیا کے کسی کونہ کو بھی بغیر مبلغ کے نہ چھوڑا جائے۔مجھے بیرونی ممالک سے کثرت سے چٹھیاں
آرہی ہیں کہ مبلغ بھیجے جائیں۔اس لئے ہمیں تبلیغ کے کام کو بہر حال وسیع کرنا پڑے گا اور اتنا وسیع کرنا
پڑے گا کہ موجودہ کام اس کے مقابلہ میں لاکھواں حصہ بھی نہ رہے۔میں نے بتایا ہے کہ خلافت کی وجہ سے
رومن کیتھولک اس قدر مضبوط ہو گئے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے پڑھا کہ ان کے ۵۴لا کھ مبلغ ہیں۔ان سے
اپنا مقابلہ کرو اور خیال کرو کہ تم سو ڈیڑھ سو مبلغوں کے اخراجات پر ہی گھبرانے لگ جاتے ہو۔اگر تم ان
سے تین چار گنے زیادہ طاقت ور بنا چاہتے ہو، تو ضروری ہے کہ تمہارا دو کروڑ مبلغ ہو۔لیکن اب یہ حالت
ہے کہ ہمارے سب مبلغ ملالئے جائیں۔تو ان کی تعداد دوسو کے قریب بنتی ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ
عیسائیوں کو مسلمان کر لیں۔بدھوں کو مسلمان کر لیں۔شنٹوازم والوں کو مسلمان کر لیں۔کفیوشس ازم کے
پیروؤں کو مسلمان کر لیں۔تو اس کے لئے دو کروڑ مبلغوں کی ضرورت ہے اور ان مبلغوں کو پیدا کرنا اور
پھر ان سے کام لینا بغیر خلافت کے نہیں ہو سکتا۔ہمارے ملک میں ایک کہانی مشہور ہے کہ ایک بادشاہ جب
مرنے لگا۔تو اس نے اپنے تمام بیٹوں
کو بلایا، اور انہیں کہا۔ایک جھاڑ ولا ؤ۔وہ ایک جھاڑ ولے آئے۔اس
نے اس کا ایک تنکا انہیں دیا اور کہا اسے توڑو اور انہوں نے اسے فورا تو ڑ دیا۔پھر اس نے سارا جھاڑ وا نہیں
دیا کہ اب اسے توڑو۔انہوں نے باری باری پورا زور لگایا مگر وہ جھاڑو ان سے نہ ٹوٹا۔اس پر اس نے
کہا۔میرے بیٹو دیکھو میں نے تمہیں ایک ایک تنکا دیا۔تو تم نے اسے بڑی آسانی سے توڑ دیا۔لیکن جب
سارا جھاڑو تمہیں دیا تو با وجود اس کے تم نے پورا زور لگایا، وہ تم سے نہ ٹوٹا۔اسی طرح اگر تم میرے مرنے
کے بعد بکھر گئے تو ہر شخص تمہیں تباہ کر سکے گا لیکن اگر تم متحد رہے تو تم ایک مضبوط سوٹے کی طرح بن جاؤ
گے جسے دنیا کی کوئی طاقت تو ڑ نہیں سکے گی۔اسی طرح اگر تم نے خلافت کے نظام کو توڑ دیا تو تمہاری کوئی
حیثیت باقی نہیں رہے گی اور تمہیں دشمن کھا جائیگا۔لیکن اگر تم نے خلافت کو قائم رکھا تو دنیا کی کوئی طاقت
تمہیں تباہ نہیں کر سکے گی۔تم دیکھ لو۔ہماری جماعت کتنی غریب ہے لیکن خلافت کی وجہ سے اسے بڑی
حیثیت حاصل ہے اور اس نے وہ کام کیا ہے جو دنیا کے دوسرے مسلمان نہیں کر سکے۔مصر کا ایک اخبار الفتح
ہے جو سلسلہ کا شدید مخالف ہے۔اس میں ایک دفعہ کسی نے مضمون لکھا کہ گذشتہ ۱۳۰۰ سال میں مسلمانوں
112
میں بڑے بڑے بادشاہ گذرے ہیں مگر انہوں نے اسلام کی وہ خدمت نہیں کی جو اس غریب جماعت نے
کی ہے اور یہ چیز ہر جگہ نظر آتی ہے۔یورپ والے بھی اسے مانتے ہیں اور ہمارے مبلغوں کا بڑا اعزاز
کرتے ہیں اور انہیں اپنی دعوتوں اور دوسری تقریبوں میں بلاتے ہیں۔۔۔یہ صرف
خلافت ہی کی برکت
تھی۔جس نے احمدیوں کو ایک نظام میں پرو دیا اور اس کے نتیجہ میں انہیں طاقت حاصل ہوگئی میرے
سامنے اس وقت چوہدری غلام حسین صاحب بیٹھے ہیں۔جو مخلص احمدی ہیں اور صحابی ہیں۔یہ اپنی آواز کو
امریکہ کس طرح پہنچا سکتے ہیں۔یہ اپنی آواز کو انگلینڈ کیسے پہنچ سکتے ہیں۔یہ اپنی آواز کوفرانس، جرمنی اور
سپین میں کیسے پہنچا سکتے ہیں۔یہ بے شک جو شیلے احمدی ہیں مگر یہ اپنی آواز دوسرے ملک میں اپنے
دوسرے احمدی بھائیوں کے ساتھ مل کر ہی پہنچا سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔اسی مل کر کام کرنے سے اسرائیل کو ڈر
پیدا ہوا اور اسی مل کر کام کرنے سے ہی پاکستان کے مولوی ڈرے اور انہوں نے ملک کے ہر کونہ میں یہ جھوٹا
پراپیگنڈہ شروع کر دیا کہ احمدیوں نے ملک کے سب کلیدی عہدے سنبھال لئے ہیں انہیں اقلیت قرار دیا
جائے اور ان عہدوں سے انہیں ہٹا دیا جائے۔حالانکہ کلیدی عہدے انہی کے پاس ہیں۔ہمارے پاس
نہیں۔یہ سب طاقت خلافت کی وجہ سے ہے۔خلافت کی وجہ سے ہی ہم اکٹھے رہے ہیں اور ایک دوسرے
کی مدد کی ہے۔اب اس فتنہ کو دیکھو جوسن ۵۳ ء کے بعد جماعت میں اٹھا۔اس میں سارے احراری فتنہ پردازوں کے
ساتھ ہیں۔تمہیں یاد ہے کہ سن ۳۴ء میں بھی احراری اپنا سارا زور لگا چکے ہیں اور بُری طرح ناکام ہوئے
ہیں اور اس دفعہ بھی وہ ضرور نا کام ہوں گے۔اس دفعہ اگر انہوں نے یہ خیال کیا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح
اول کی اولاد ان کے ساتھ ہے، اس لئے وہ جیت جائیں گے۔تو انہیں جان لینا چاہئے کہ جماعت کے
اندر ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کے مقابلہ میں خواہ کوئی اٹھے، جماعت
احمد یہ اس کا کبھی ساتھ نہیں دے گی۔کیونکہ انہوں نے دلائل اور معجزات کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو مانا ہے۔ان میں سے ہر شخص نے اپنے اپنے طور پر تحقیقات کی ہے۔کوئی گوجرانوالہ میں
تھا۔کوئی گجرات میں تھا۔کوئی شیخو پورہ میں تھا۔وہاں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتا بیں پہنچیں اور
آپ کے دلائل نقل کر کے بھجوائے گئے، تو وہ لوگ ایمان لے آئے۔پھر ایک دھاگہ میں پروئے جانے کی
۱۱۸
وجہ سے انہیں طاقت حاصل ہو گئی۔اب دیکھ لو۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام کی ہی طاقت تھی کہ
آپ نے اعلان فرما دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔بس حضرت مسیح علیہ السلام کی موت
سے ساری عیسائیت مرگئی۔اب یہ کتنا صاف مسئلہ تھا مگر کسی اور مولوی کو نظر نہ آیا۔سارے علماء کتابیں
پڑھتے رہے۔لیکن ان میں سے کسی کو یہ مسئلہ نہ سوجھا اور وہ حیران تھے۔کہ عیسائیت کا مقابلہ کیسے
کریں۔حضرت مرزا صاحب نے آکر عیسائیت کے زور کو توڑ دیا۔اور وفات مسیح کا ایسا مسئلہ بیان کیا کہ
ایک طرف مولویوں کا زور ٹوٹ گیا۔تو دوسری طرف عیسائی ختم ہو گئے۔بھیرہ میں ایک غیر احمدی حکیم الہ
دین صاحب ہوتے تھے۔وہ اپنے آپ کو حضرت خلیفہ اسیح اول سے بھی بڑا حکیم سمجھتے تھے۔ایک دن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی حکیم فضل دین صاحب انہیں ملنے کے لئے گئے اور
انہوں نے چاہا کہ وہ انہیں احمدیت کی تبلیغ کریں۔حکیم الہ دین صاحب بڑے رعب والے شخص تھے وہ
جوش میں آگئے اور کہنے لگے۔تو کل کا بچہ ہے اور مجھے تبلیغ کرنے آیا ہے۔تو احمدیت کو کیا سمجھتا ہے۔میں اسے خوب سمجھتا ہوں۔حضرت مرزا صاحب نے اپنی مشہور کتاب براہین احمدیہ کھی جس سے اسلام
تمام مذاہب پر غالب ثابت ہوتا تھا۔مگر مولویوں نے آپ پر کفر کا فتویٰ لگا دیا۔حضرت مرزا صاحب کو غصہ
آیا اور انہوں نے کہا۔اچھا تم بڑے عالم بنے پھرتے ہو۔میں حضرت عیسی علیہ السلام کو قرآن کریم سے
فوت شدہ ثابت کر دیتا ہوں تم اسے زندہ ثابت کر کے دکھاؤ۔گویا آپ نے یہ مسئلہ ان مولویوں کو ذلیل
کرنے کے لئے بیان کیا تھا۔ورنہ در حقیقت آپ کا یہی عقیدہ تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر
موجود ہیں۔پھر حکیم صاحب نے ایک گندی گالی دے کر کہا۔کہ مولوی لوگ پور از ور لگا چکے ہیں مگر حضرت
مرزا صاحب کے مقابلہ میں ناکام رہے ہیں۔اس کا اب ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ ہے۔کہ سب مل کر
حضرت مرزا صاحب کے پاس جائیں اور کہیں۔کہ ہم آپ کو سب سے بڑا عالم تسلیم کرتے ہیں۔ہم ہارے
اور آپ جیتے اور اپنی پگڑیاں ان کے پاؤں پر رکھ دیں اور درخواست کریں کہ اب آپ ہی قرآن کریم سے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی ثابت کر دیں۔ہم تو پھنس گئے ہیں ،اب معافی چاہتے ہیں اور آپ کو اپنا
استاد تسلیم کرتے ہیں۔اگر مولوی صاحب ایسا کریں، تو دیکھ لیتا حضرت مرزا صاحب نے قرآن کریم میں
سے ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو زندہ ثابت کر دینا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو وہ عظمت دی ہے کہ آپ کے مقابلہ میں اور کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔چاہے وہ کتنا ہی بڑا ہو۔کیونکہ اگر وہ
جماعت میں بڑا ہے تو آپ کی غلامی کی وجہ سے بڑا ہے۔آپ کی غلامی سے باہر نکل کر اس کی کوئی حیثیت
119
نہیں رہتی۔مجھے یاد ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب چشمہ معرفت لکھی تو
کسی مسئلہ کے متعلق آپ کو خیال پیدا ہوا کہ آپ حضرت خلیفۃ اسیح اول کی بھی کوئی کتاب پڑھ لیں اور
دیکھیں کہ انہوں نے اس کے متعلق کیا لکھا ہے۔آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا۔محمود ذرا مولوی صاحب کی
کتاب تصدیق براہین احمدیہ لاؤ اور مجھے سناؤ۔چنانچہ میں وہ کتاب لایا اور آپ نے نصف گھنٹہ تک کتاب
سنی۔اس کے بعد فرمایا اس کو وہیں رکھ آؤ اس کی ضرورت نہیں۔اب تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتاب چشمہ معرفت کو بھی پڑھو اور حضرت خلیفہ اسی اول کی کتاب تصدیق براہین احمدیہ کو بھی
دیکھو اور پھر سوچو کہ کیا ان دونوں میں کوئی نسبت ہے اور کیا آپ نے کوئی نکتہ بھی اس کتاب سے اخذ کیا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب میں پیدائش عالم اور حضرت آدم علیہ السلام کے
متعلق ایسے مسائل بیان فرمائے ہیں کہ ساری دنیا سر دھنتی ہے اور تسلیم کرتی ہے کہ یہ لامحل عقدے
تھے۔جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حل کر دیا۔یہ سب برکت جو ہمیں ملی ہے
محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ملی ہے۔اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ اپنی ساری
زندگی آپ کے لائے ہوئے پیغام کی خدمت میں لگادیں اور کوشش کریں کہ آپ کے بعد آپ کی
اولاد، پھر اس کی اولا د اور پھر اس کی اولاد بلکہ آپ کی آئندہ ہزاروں سال تک کی نسلیں اس کی خدمت میں
لگی رہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت کو قائم رکھیں۔مجھے پر بہتان لگایا گیا ہے کہ
گویا میں اپنے بعد اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا چاہتا ہوں۔یہ بالکل غلط ہے۔اگر میرا کوئی بیٹا ایسا خیال بھی
دل میں لائے گا تو وہ اسی وقت احمدیت سے نکل جائیگا۔بلکہ میں جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ دعائیں
کرے کہ خدا تعالیٰ میری اولاد کو اس قسم کے وسوسوں سے پاک رکھے۔ایسا نہ ہو کہ اس پروپیگنڈہ کی وجہ
سے میرے کسی کمزور بچے کے دل میں خلافت کا خیال پیدا ہو جائے۔حضرت خلیفہ اسی اول تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام تھے۔میں سمجھتا ہوں کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو آقا
تھے، اگر ان کی اولاد میں بھی کسی وقت یہ خیال پیدا ہوا کہ وہ خلافت کو حاصل کریں تو وہ بھی تباہ ہو جائے
گی۔کیونکہ یہ چیز خدا تعالیٰ نے اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کے مال کو اپنے قبضہ میں لینا چاہتا
ہے وہ چاہے کسی نبی کی اولاد ہو یا کسی خلیفہ کی، وہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے گھر میں چوری
۱۲۰
نہیں ہوسکتی۔چوری ادنیٰ لوگوں کے گھروں میں ہوتی ہے اور قرآن کریم کہتا ہے۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُو ا مِنْكُمْ وَعَمَلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (سورة النور آیت ۵۶)
کہ مومنوں سے خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں اس طرح خلیفہ بنائے گا جیسے اس نے ان سے پہلے
لوگوں کو خلیفہ بنایا۔گویا
خلافت خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے
اور اس نے خود دینی ہے۔جو اسے لینا چاہتا ہے چاہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا ہویا
حضرت خلیفہ ایسی اول کا ، وہ یقینا سزا پائے گا۔پس یہ مت سمجھو کہ یہ فتنہ جماعت کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔لیکن پھر بھی تمہارا یہ فرض ہے کہ تم اس کا
مقابلہ کرو اور سلسلہ احمدیہ کو اس سے بچاؤ۔دیکھو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ کیا
تھا کہ
وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (سورة المائدة آيت (۶۸)
وہ آپ کو لوگوں کے حملوں سے بچائے گا اور اللہ تعالیٰ کے وعدہ سے زیادہ سچا اور کس کا وعدہ ہوسکتا ہے۔مگر
کیا صحابہ نے کبھی آپ کی حفاظت کا خیال چھوڑا۔بلکہ صحابہ نے ہر موقع پر آپ کی حفاظت کی۔ایک دفعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر سے باہر ہتھیاروں کی آواز سنی تو آپ باہر نکلے اور دریافت کیا۔کہ یہ
کیسی آواز ہے؟ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم انصار ہیں۔چونکہ اردگرد دشمن جمع ہے، اس لئے ہم
ہتھیار لگا کر آپ کا پہرہ دینے آئے ہیں۔اسی طرح جنگ احزاب میں جب دشمن حملہ کرتا تھا۔تو وہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کی طرف جاتا تھا۔آپ کے ساتھ اس وقت صرف سات سو صحابہؓ
تھے۔کیونکہ پانچ سو صحابہ کو آپ نے عورتوں کی حفاظت کے لئے مقرر کر دیا تھا اور دشمن کی تعداد اس
وقت سولہ ہزار سے زیادہ تھی لیکن اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح ہوئی اور دشمن ناکام و نا مرا درہا۔میور جیسا
دشمن اسلام لکھتا ہے کہ اس جنگ میں مسلمانوں کی فتح اور کفار کے شکست کھانے کی یہ وجہ تھی کہ کفار نے
مسلمانوں کی اس محبت کا جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تھی ، غلط اندازہ لگایا تھا۔وہ
خندق سے گزر کر کر سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کا رخ کرتے تھے۔جس کی وجہ سے
۱۲۱
مسلمان مرد، عورتیں اور بچے سب مل کر ان پر حملہ کرتے اور ایسا دیوانہ وار مقابلہ کرتے کہ کفار کو بھاگ
جانے پر مجبور کر دیتے۔وہ کہتا ہے کہ اگر کفار یہ غلطی نہ کرتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کی
بجائے کسی اور جہت میں حملہ کرتے تو وہ کامیاب ہوتے۔لیکن وہ سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
خیمے کا رخ کرتے تھے اور مسلمانوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت محبت تھی۔وہ برداشت نہیں
کر سکتے تھے کہ دشمن آپ کی ذات پر حملہ آور ہو۔اس لئے وہ بے جگری سے حملہ کرتے اور کفار کا مونہ توڑ
دیتے۔ان کے اندر شیر کی سی طاقت پیدا ہو جاتی تھی اور وہ اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں کرتے تھے۔یہ سچی محبت تھی۔جو صحابہ کورسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی۔آپ لوگ بھی ان جیسی محبت اپنے اندر
پیدا کریں۔جب
آپ نے انصار کا نام
قبول کیا ہے تو ان جیسی محبت بھی پیدا کریں۔آپ کے نام کی نسبت اللہ تعالیٰ سے ہے اور خدا تعالیٰ ہمیشہ
رہنے والا ہے۔اس لئے تمہیں بھی چاہئے کہ خلافت کے ساتھ ساتھ انصار کے نام کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھو
اور ہمیشہ دین کی خدمت میں لگے رہو۔کیونکہ اگر خلافت قائم رہے گی تو اس کو انصار کی بھی ضرورت
ہوگی۔خدام کی بھی ضرورت ہوگی اور اطفال کی بھی ضرورت ہوگی۔ورنہ اکیلا آدمی کوئی کام نہیں
کر سکتا۔اکیلا نبی کوئی کام نہیں کر سکتا۔دیکھو حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حواری دئے ہوئے تھے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ نے صحابہ کی جماعت دی۔اسی طرح اگر خلافت قائم
رہے گی۔تو ضروری ہے کہ اطفال الاحمدیہ۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ بھی قائم رہیں اور جب یہ ساری
تنظیمیں قائم رہیں گی تو خلافت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم رہے گی۔کیونکہ جب دنیا دیکھے گی
کہ جماعت کے لاکھوں لاکھ آدمی خلافت کے لئے جان دینے پر تیار ہیں تو جیسا کہ میور کے قول کے
مطابق جنگ احزاب کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ پر حملہ کرنے کی وجہ سے حملہ آور
بھاگ جانے پر مجبور ہو جاتے تھے۔اسی طرح دشمن ادھر کا رخ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔وہ سمجھے گا کہ
اس کے لئے لاکھوں اطفال، خدام اور انصار جانیں دینے کے لئے تیار ہیں۔اس لئے اگر اس نے حملہ کیا
تو وہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔غرض دشمن کسی رنگ میں بھی آئے جماعت اس سے دھوکہ نہیں کھا ئیگی۔کسی
شاعر نے کہا ہے۔
۱۲۲
بہر رنگے کہ خواہی جامہ مے
من انداز قدت را مے
شناسم
کہ تو کسی رنگ کا کپڑا پہن کر آ جائے۔تو کوئی بھیس بدل لے۔میں تیرے دھو کے میں نہیں آسکتا کیونکہ
میں تیرا قد پہنچانتا ہوں۔اسی طرح چاہے خلافت کا دشمن حضرت خلیفتہ المسیح اول کی اولاد کی شکل میں
آئے اور چاہے وہ کسی بڑے اور مقرب صحابی کی اولاد کی شکل میں آئے۔ایک مخلص آدمی اسے دیکھ کر
یہی کہے گا کہ
بہر رنگے کہ خواہی جامہ مے پوش
من انداز قدت رامے
یعنی تو کسی رنگ میں بھی آ اور کسی بھیس میں بھی آ۔میں تیرے دھو کہ میں نہیں آ سکتا۔کیونکہ میں تیری چال
اور قد کو پہچانتا ہوں۔تو چاہے مولوی محمد علی صاحب کا جبہ پہن لے۔چاہے احمد یہ انجمن اشاعت اسلام کا
جبہ پہن لے یا حضرت خلیفہ اسیح اول کی اولاد کا جبہ پہن لے۔میں تمہیں پہچان لوں گا اور تیرے دھوکہ
میں نہیں آؤں گا۔مجھے راولپنڈی کے ایک خادم نے ایک دفعہ لکھا تھا کہ شروع شروع میں اللہ رکھا میرے
پاس آیا اور کہنے لگا کہ مری کے امیر کے نام مجھے ایک تعارفی خط لکھ دو۔میں نے کہا میں کیوں لکھوں۔مری
جا کر پوچھ لو کہ وہاں کی جماعت کا کون امیر ہے۔مجھے اس وقت فورا خیال آیا کہ یہ کوئی منافق ہے۔چنانچہ
میں نے لاحول پڑھتارہا اور سمجھا کہ شاید مجھ میں بھی کوئی نقص ہے جس کی وجہ سے یہ منافق میرے پاس آیا
ہے۔تو احمدی عقلمند ہوتے ہیں ، وہ منافقوں کے قریب میں نہیں آتے۔کوئی کمزور احمدی ان کے قریب میں
آجائے تو اور بات ہے، ورنہ اکثر احمدی انہیں خوب جانتے ہیں۔اب انہوں نے لاہور میں اشتہارات
چھاپنے شروع کئے ہیں۔جب مجھے بعض لوگوں نے اطلاع دی تو میں نے کہا گھبراؤ نہیں۔پیسے ختم
ہو جائیں گے تو خود بخود اشتہارات بند ہو جائیں گے۔مجھے لاہور سے ایک دوست نے لکھا کہ ان لوگوں
نے یہ سکیم بنائی ہے کہ وہ اخباروں میں شور مچائیں اور اشتہارات شائع کریں۔وہ دوست نہایت مخلص ہیں
اور منافقین کا بڑے جوش سے مقابلہ کر رہے ہیں۔مگر منافق اسے کذاب کا خطاب دیتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ یہ شخص یونہی ہمارے متعلق خبریں اڑاتا رہتا ہے۔لیکن ہم اسے جھوٹا کیوں کر کہیں۔ادھر ہمارے پاس
یہ
خبر پہنچی کہ ان لوگوں نے یہ سکیم بنائی ہے کہ اشتہارات شائع کئے جائیں اور ادھر لاہور کی جماعت نے
ہمیں ایک اشتہار بھیج دیا جو ان منافقین نے شائع کیا تھا اور جب بات پوری ہوگئی تو ہم نے سمجھ لیا کہ اس
دوست نے جو خبر بھیجی تھی وہ سچی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو
۱۲۳
حقیقی انصار
بنائے۔چونکہ تمہاری نسبت اس کے نام سے ہے۔اس لئے جس طرح وہ ہمیشہ زندہ رہے گا، اسی طرح وہ
آپ لوگوں
کی تنظیم کو بھی تا قیامت زندہ رکھے اور جماعت میں خلافت بھی قائم رہے اور خلافت کی سپاہ بھی
قائم رہے لیکن ہماری فوج تلواروں والی نہیں۔ان انصار میں سے تو بعض ایسے ضعیف ہیں کہ ان سے ایک
ڈنڈا بھی نہیں اٹھایا جاسکتا لیکن پھر بھی
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فوج ہیں۔اور ان کی وجہ سے احمدیت پھیلی ہے اور امید ہے کہ آئندہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ اور زیادہ پھیلے گی اور اگر
جماعت زیادہ مضبوط ہو جائے تو اس کا بوجھ بھی انشاء اللہ ہلکا ہو جائے گا۔ورنہ انفرادی طور پر کچھ دیر کے
بعد آدمی تھک جاتا ہے۔پس تم اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں احمدیت کی اشاعت کی کوشش کرو اور
انہیں تبلیغ کرو تا کہ اگلے سال ہماری جماعت موجودہ تعداد سے دوگنی ہو جائے اور تحریک جدید میں حصہ لینے
والے دو گنا چندہ دیں اور پھر اپنی دعاؤں اور نیکی اور تقویٰ کے ساتھ نوجوانوں پر اثر ڈالو تا کہ وہ بھی
دعائیں کرنے لگ جائیں اور صاحب کشوف و رویاء ہو جائیں۔جس جماعت میں صاحب کشوف و رویاء
زیادہ ہو جاتے ہیں، وہ جماعت مضبوط ہو جاتی ہے۔کیونکہ انسان کی دلیل سے اتنی تسلی نہیں ہوتی جتنی تسلی
کشف اور رویا سے ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔(اقتباس افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله مرکز یہ مورخہ ۲۶۔اکتوبر ۱۸۵۶ء
بحوالہ الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۵۷ء اور ۲۴ مارچ ۱۹۵۷ء)