دائمی روحانی زندگی کے لئے خلافت احمدیہ کی اہمیت

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

۱۴۳
دائمی روحانی زندگی کے لئے خلافت احمدیہ کی اہمیت
اختتامی خطاب دوسرا سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں تقریر شروع کرنے سے پہلے انصار اللہ کا عہد دہراتا ہوں سب دوست کھڑے ہو جائیں اور
میرے ساتھ ساتھ عہد دہراتے جائیں۔حضور کے اس ارشاد پر سب دوست کھڑے ہو گئے اور حضرت
امیر المؤمنین خلیفہ اسی الثانی نے
مندرجہ ذیل
عہد دہرایا۔يَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحَدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
میں اقرار کرتا ہوں کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کے لئے انشاء اللہ
آخر دم تک جد و جہد کرتا رہوں گا اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار
رہوں گا نیز میں اپنی اولا د کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا
اس کے بعد حضور نے فرمایا:
کل کی تقریر کے بعد کھانے میں کچھ بد پرہیزی ہو گئی۔جس کی وجہ سے اسہال آنے شروع ہو گئے اور
پھر رات بھر اسہال آتے رہے۔جسکی وجہ سے میں اس وقت بہت زیادہ کمزوری محسوس کر رہا ہوں لیکن
چونکہ احباب باہر سے تشریف لائے ہوئے ہیں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ یہاں آ کر جو کچھ بھی کہہ
سکوں بیان کر دوں۔میں نے کل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ کا نام انصار اللہ ہے۔یعنی نہ صرف آپ
انصار ہیں بلکہ آپ انصار اللہ ہیں، یعنی اللہ تعالیٰ کے مددگار۔اللہ تعالیٰ کو تو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن
اس کی نسبت کی وضاحت سے یہ بتایا گیا ہے کہ

۱۴۴
آپ ہمیشہ اس عہد پر قائم رہیں گے
کیونکہ اللہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔اس پر موت نہیں آتی۔اس لئے آپ کے عہد پر کبھی موت نہیں آنی
چاہئے۔چونکہ موت سے کوئی انسان بچ نہیں سکتا، اس لئے انصار اللہ کے معنی یہ ہوں گے کہ جب تک آپ
زندہ رہیں گے، اس عہد پر قائم رہیں گے اور اگر آپ مر گئے تو آپ کی اولاد اس عہد کو قائم رکھے گی۔یہی
وجہ ہے کہ اس عہد میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ
خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین
کرتا رہوں گا۔اور اگر اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کو اس بات کی توفیق دے دے۔تو پھر کوئی بعید نہیں کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں یہ توفیق مل جائے کہ ہم عیسائیوں سے بھی زیادہ عرصہ تک خلافت کو قائم رکھ
سکیں۔خلافت کو زیادہ عرصہ تک قائم رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ
تنظیم سلسله
ایسی مضبوط رہے
کہ تبلیغ احمدیت اور تبلیغ اسلام دنیا کے گوشہ گوشہ میں ہوتی رہے جو بغیر خلافت کے نہیں ہو
سکتی۔کیونکہ کوئی ایک آدمی اس بات کی توفیق نہیں رکھتا کہ وہ ہالینڈ، انگلینڈ، جرمنی ، سپین، فرانس، سکنڈے
نیویا، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ممالک میں مشنری بھیج سکے۔یہ کام تبھی ہو سکتا ہے جب ایک تنظیم ہو اور کوئی ایسا
شخص ہو جس کے ہاتھ پر ساری جماعت جمع ہو اور وہ آنه آنه، دو دو آنه، چار چار آنه، روپیه دو روپیه
جماعت کے ہر فرد سے وصول کرتا رہے اور اس دود و آنہ، چار چار آنہ اور روپیہ دورو پیر سے اتنی رقم جمع ہو
جائے کہ ساری دنیا میں تبلیغ ہو سکے۔دیکھو عیسائیوں کی تعداد ہم سے زیادہ ہے۔وہ اس وقت ۶۰ کروڑ کے
قریب ہیں۔پوپ جو عیسائی خلیفہ ہے، اس نے اس وقت یہ انتظام کیا ہوا ہے کہ ہر عیسائی سال میں ایک
ایک آنہ بطور چندہ دیتا ہے اور اس کو عیسائی پوپ آنہ (Pope's penny) کہتے ہیں اور اس طرح وہ
پونے چار کروڑ روپیہ جمع کر لیتے ہیں لیکن آپ لوگ باوجود اس کے کہ اتنا بوجھ اٹھاتے ہیں کہ کوئی اپنی
ماہوار تنخواہ کا ۲ فیصدی چندہ دیتا ہے اور کوئی دس فیصدی چندہ دیتا ہے اور پھر بارہ ماہ متواتر دیتا ہے۔آپ کا
چندہ پندرہ ہیں لاکھ بنتا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہماری تعداد عیسائیوں سے بہت تھوری ہے۔اگر

۱۴۵
ہمارے پاس پونے چار کروڑ روپیہ ہو جائے تو شائد ہم دو سال میں عیسائیت کی دھجیاں بکھیر دیں۔اس
تھوڑے سے چندہ سے بھی ہم وہ کام کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ گئی ہے۔چنانچہ عیسائیوں نے اپنی کتابوں
میں لکھا ہے جن کے اقتباسات الفضل میں بھی چھپتے رہتے ہیں کہ احمدیوں نے ہمارا ناطقہ بند کر دیا ہے۔جہاں بھی ہم جاتے ہیں، احمدیت کی تعلیم کی وجہ سے لوگ ہماری طرف توجہ نہیں کرتے اور نہ صرف نئے
لوگ عیسائیت میں داخل نہیں ہوتے بلکہ ہم سے نکل نکل کر لوگ مسلمان ہو رہے ہیں۔نائجر یا اور گولڈ
کوسٹ کے متعلق تو یہ رپورٹ آئی ہے کہ وہاں جو لوگ احمدی ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر تعداد
عیسائیوں سے آئی ہے۔سیرالیون اور لائبریا سے بھی رپورٹ آئی ہے کہ عیسائی لوگ کثرت سے احمدیت
کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اور سلسلہ میں داخل ہورہے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان میں لوگ زیادہ تر
مسلمانوں سے آئے ہیں کیونکہ یہاں مسلمان زیادہ ہیں اور عیسائی کم ہیں لیکن وہاں چونکہ عیسائی زیادہ ہیں
اور اس لئے زیادہ احمدی عیسائیوں سے ہی ہوئے ہیں۔چنانچہ مغربی افریقہ میں احمدیت کی ترقی کے متعلق
گولڈ کوسٹ یو نیورسٹی کالج کے پروفیسر ہے ہی۔ولیم سن نے اپنی ایک کتاب مسیح یا محمد “ میں لکھا
ہے کہ
اشانٹی گولڈ کوسٹ کے جنوبی حصوں میں عیسائیت آج کل ترقی کر رہی ہے لیکن
جنوب کے بعض حصوں میں خصوصاً ساحل کے ساتھ ساتھ احمد یہ جماعت کو عظیم فتوحات
حاصل ہو رہی ہیں۔یہ خوشکن تو قع کہ گولڈ کوسٹ جلد ہی عیسائی بن جائے گا، اب
معرض خطر میں ہے اور یہ خطرہ ہمارے خیال کی وسعتوں سے کہیں زیادہ عظیم ہے۔کیونکہ تعلیم یافتہ نو جوانوں کی خاصی تعداد احمدیت کی طرف کھینچی چلی جارہی ہے اور
یقیناً ( یہ صورت ) عیسائیت کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے۔“
پھر جو لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں ان کے اخلاص کی یہ حالت ہے کہ سیرالیون کے مشن نے
لکھا کہ یہاں ایک عیسائی سردار تھا۔جس کو یہاں چیف کے نام سے پکارا جاتا ہے۔درحقیقت ان کی
حیثیت ہمارے ملک کے ذیلداروں کی سی ہوتی ہے۔مگر وہاں کی گورنمنٹ نے ان چیفس کو بہت زیادہ
اختیارات دے رکھے ہیں۔ان کے پاس مقدمات جاتے ہیں اور گورنمنٹ نے ایک خاص حد تک ان کو
سزا دینے کا بھی اختیار دیا ہوا ہے۔وہاں ملک کے رواج کے مطابق چیف کو خدا تعالیٰ کا قائم مقام سمجھا جاتا
ہے۔اس لئے ان کے ہاں ہماری طرح خدا تعالیٰ کی قسم کھانے کا رواج نہیں بلکہ وہاں یہ رواج ہے کہ جب

۱۴۶
کسی سے قسم لینی ہو تو چیف کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنا سٹول جس پر وہ بیٹھتا ہے سامنے رکھ دیتا ہے اور مدعی یا
اس کا نمائندہ اس پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے چیف کے اس سٹول کی قسم کہ میں نے فلاں
بات کی ہے یا نہیں کی اور اس کی بات مان لی جاتی ہے۔ہمارے احمدیوں نے چیف کے سٹول پر ہاتھ رکھ کر
اس کی قسم کھانے سے انکار کرنا شروع کر دیا اور کہا یہ شرک ہے۔ہم تو خدا تعالیٰ کی قسم کھائیں گے لیکن چیف
نے کہا میں تو خدا تعالیٰ کی قسم نہیں مانتا۔ہمارے باپ دادا سے یہ رواج چلا آ رہا ہے کہ اس سٹول کی قسم کھائی
جاتی ہے، اس لئے میں اس سٹول کی قسم لوں گا لیکن احمدیوں نے ایسی قسم کھانے سے انکار کر دیا چنانچہ وہاں
ایک کے بعد دوسرے احمدی کو سزاملنی شروع ہوئی لیکن احمدی سٹول کی قسم کھانے سے برابر انکار کرتے
گئے۔آخر گورنمنٹ ڈرگئی اور اس نے کہا آخر تم کتنے احمدیوں کو جیل میں بند کرو گے۔احمدیت تو اس علاقہ
میں پھیل رہی ہے اور اس کے ماننے والوں کی تعدا در روز بروز زیادہ ہورہی ہے۔چنانچہ تنگ آگر گورنمنٹ
نے چیف کو حکم دے دیا کہ اگر کسی مقدمہ میں کسی احمدی سے قسم لینے کی ضرورت پڑے تو اسے چیف کے
سٹول کی قسم نہ دی جائے بلکہ اسے خدا تعالیٰ کی قسم دی جائے۔کیونکہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور کی قسم
نہیں کھا سکتے۔تو دیکھو وہاں احمدیت نے کایا پلٹ دی ہے۔سیرالیون میں ہمارا ایک اخبار چھپتا ہے۔اس
کے متعلق ہمارے مبلغ نے لکھا کہ چونکہ ہمارے پاس کوئی پر لیس نہیں تھا۔اس لئے عیسائیوں کے پریس میں
وہ اخبار چھپنا شروع ہوا۔دو چار پر چوں تک تو وہ برداشت کرتے چلے گئے لیکن جب یہ سلسلہ آگے بڑھا تو
پادریوں کا ایک وفد اس پریس کے مالک کے پاس گیا اور انہوں نے کہا تمہیں شرم نہیں آتی کہ تم اپنے
پر لیس میں ایک احمدی اخبار شائع کر رہے ہو جس نے عیسائیوں کی جڑوں پر تبر رکھا ہوا ہے۔چنانچہ اسے
غیرت آئی اور اس نے کہہ دیا کہ آئندہ میں تمہارا اخبار اپنے پریس میں نہیں چھاپوں گا کیونکہ پادری برا
مناتے ہیں۔چنانچہ اخبار چھپنا بند ہو گیا۔تو عیسائیوں کو اس سے بڑی خوشی ہوئی اور انہوں نے ہمیں جواب
دینے کے علاوہ اپنے اخبار میں بھی ایک نوٹ لکھا کہ ہم نے تو احمدیوں کا اخبار چھاپنا بند کر دیا ہے اب ہم
دیکھیں گے کہ اسلام کا خدا ان کے لئے کیا سامان پیدا کرتا ہے۔یعنی پہلے ان کا اخبار ہمارے پر لیس سے
چھپ جایا کرتا تھا۔اب چونکہ ہم نے انکار کر دیا ہے اور ان کے پاس اپنا کوئی پر لیں نہیں۔اس لئے اب ہم
دیکھیں گے کہ یہ جو مسیح کے مقابلہ میں اپنا خدا پیش کیا کرتے ہیں اس کی کیا طاقت ہے اگر اس میں کوئی
قدرت ہے تو وہ ان کے لئے خود سامان پیدا کرے۔وہ مبلغ لکھتے ہیں کہ جب میں نے یہ پڑھا تو میرے
دل کو سخت تکلیف محسوس ہوئی۔میں نے اپنی جماعت کو تحریک کی کہ وہ چندہ کر کے اتنی رقم جمع کر دیں کہ ہم

۱۴۷
اپنا پر لیس خرید سکیں۔اس سلسلہ میں میں نے لاری کا ٹکٹ لیا اور پونے تین سومیل پر ایک احمدی کے پاس
گیا تا کہ اسے تحریک کروں کہ وہ اس کام میں حصہ لے۔میں اس کی طرف جارہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ایسا
فضل کیا کہ ابھی اس کا گاؤں آٹھ میل پرے تھا کہ وہ مجھے ایک دوسری لاری میں بیٹھا ہوا نظر آ گیا اور
اس نے بھی مجھے دیکھ لیا۔وہ مجھے دیکھتے ہی لاری سے اتر پڑا اور کہنے لگا آپ کس طرح تشریف لائے
ہیں؟ میں نے کہا اس اس طرح ایک عیسائی اخبار نے لکھا ہے کہ ہم نے تو ان کا اخبار چھاپنا بند کر دیا ہے۔اگر مسیح کے مقابلہ میں ان کے خدا میں بھی کوئی طاقت ہے تو وہ کوئی معجزہ دکھا دے۔وہ کہنے لگا آپ یہیں
بیٹھیں میں ابھی گاؤں سے ہو کر آتا ہوں۔چنانچہ وہ گیا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی اس نے پانچ سو پونڈ لا کر
مجھے دے دیئے۔پانچ سو پونڈ وہ اس سے پہلے دے چکا تھا۔گویا تیرہ ہزار روپیہ کے قریب اس نے رقم دے
دی اور کہا میری خواہش ہے کہ آپ پریس کا جلدی انتظام کریں تا کہ ہم عیسائیوں کو جواب دے سکیں کہ اگر
تم نے ہمارا اخبار چھاپنے سے انکار کر دیا تھا تو اب ہمارے خدا نے بھی ہمیں اپنا پر لیس دے دیا ہے۔جماعت کے دوسرے دوستوں نے بھی اس تحریک میں حصہ لیا ہے اور اس وقت تک ۱۸۰۰ پونڈ سے زیادہ رقم
جمع ہو چکی ہے اور انگلینڈ میں ایک احمدی دوست کے ذریعہ پریس کے لئے آرڈر دے دیا گیا ہے۔ی شخص جس کے پاس ہمارا مبلغ گیا کسی زمانہ میں احمدیت کا شدید مخالف ہوا کرتا تھا۔اتنا سخت مخالف
کہ ایک دفعہ کوئی احمدی اس کے ساتھ دریا کے کنارے جارہا تھا کہ اس احمدی نے اسے تبلیغ شروع کر دی۔وہ دریا کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا کہ دیکھو یہ دریا ادھر سے ادھر بہ رہا ہے۔اگر یہ دریا یک دم اپنا
رخ بدل لے اور نیچے سے اوپر کی طرف الٹا بہنا شروع کر دے تو یہ ممکن ہے لیکن میرا احمدی ہونا ناممکن
ہے۔مگر کچھ دنوں کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ کوئی بڑا عالم فاضل نہیں بلکہ ایک لوکل افریقن احمدی اس سے ملا
اور چند دن اس سے باتیں کیں تو وہ احمدی ہو گیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے بھی اس کی مدد کی اور اس کی مالی حالت
پہلے سے بہت اچھی ہو گئی۔اب دیکھ لو ان لوگوں کے اندر جو اسلام اور احمدیت کے لئے غیرت پیدا ہوئی
ہے۔وہ محض
احمدیت کی برکت
کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔دنیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الزام لگاتی تھی کہ آپ عیسائیت کے
ایجنٹ ہیں۔مگر خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ایجنٹ ہیں۔

۱۴۸
اگر آپ مخالفوں کے قول کے مطابق عیسائیت کے ایجنٹ تھے تو عیسائیوں کو مسلمان بنانے کے کیا معنی۔اگر
آپ عیسائیوں کے ایجنٹ ہوتے تو آپ مسلمانوں کو عیسائی بناتے نہ کہ عیسائیوں کو مسلمان۔کیونکہ کوئی
شخص اپنے دشمن کی تائید کے لئے تیار نہیں ہوتا۔جو شخص عیسائیت کی جڑوں پر تبر رکھتا ہے عیسائی لوگ اس کی
مدد کیوں کریں گے؟ حضرت مسیح ناصری سے بھی بالکل اسی طرح کا واقعہ ہوا تھا۔آپ پر یہودیوں نے
الزام لگایا کہ انہیں بعل بت سکھاتا ہے۔اس پر حضرت مسیح علیہ السلام نے انہیں جواب دیا کہ میں تو بعل
بت کے خلاف تعلیم دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ایک خدا کی پرستش کرو۔پھر تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ بعد مجھے
سکھاتا ہے اور میری تائید کرتا ہے۔اب دیکھو یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کتنا بڑ انشان ہے کہ
آپ کی زندگی میں تو مخالف کہتے رہے کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ ہیں لیکن آپ کی وفات کے بعد آپ
کے ماننے والی غریب جماعت کو اس نے یہ توفیق دی کہ وہ عیسائیت کو شکست دے۔اس نے چندے دیئے
اور تبلیغ کا جال پھیلا دیا۔اگر وہ چندے نہ دیتے اور ہمارے مبلغ دنیا کے مختلف ممالک میں نہ جاتے ، تو یہ
لوگ جو احمدیت میں داخل ہوتے ہیں، کہاں سے آتے ؟ اور عیسائیت کا ناطقہ کیسے بند ہوتا ؟ جیسا کہ میں
نے پہلے بتایا ہے انہی چندوں کی وجہ سے یہ حالت ہوگئی کہ اب عیسائیوں کو ایک ملک کے متعلق یہ کہنا پڑا کہ
یہ خوشکن امید کہ یہ ملک عیسائی ہو جائے گا، پوری نہیں ہو سکتی۔اب غالباً اسلام جیتے گا اور عیسائیت شکست
کھائے گی۔کیونکہ اب عیسائیت کی جگہ اس ملک میں اسلام ترقی کر رہا ہے۔احمدی جماعت کی طرف سے
سکول جاری ہو رہے ہیں۔کالج قائم کئے جارہے ہیں۔مساجد تعمیر ہو رہی ہیں۔چنانچہ گولڈ کوسٹ کے
علاقہ میں کماسی مقام پر ہمارا سیکنڈری سکول قائم ہے۔کہتے تو اسے کالج ہیں۔لیکن وہاں صرف
ایف۔اے تک تعلیم دی جاتی ہے۔کئی کئی میل سے لوگ اپنے بچے اس کا لج میں بھیجتے ہیں۔ان لوگوں کو
دین پڑھنے کا اتنا شوق ہے کہ پچھلے سال ایک لڑکا یہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آیا۔اس کے متعلق
وہاں کے مبلغ نے لکھا کہ اس کی والدہ میرے پاس آئی اور اس نے مجھے دو سو پونڈ کی رقم دی اور کہا میرے
اس بچے کو ربوہ بھیجنے کا انتظام کریں تا کہ یہ وہاں تعلیم حاصل کرے۔مبلغ نے کہا بی بی تو بیوہ عورت ہے اتنا
بوجھ کیوں اٹھاتی ہے۔یہ رقم تیرے کام آئے گی۔شاید تو خیال کرتی ہو کہ ربوہ میں تیرا لڑکا بی۔اے یا
ایم۔اے ہو جائے گا۔وہاں تو لوگ دبینیات پڑھاتے ہیں۔اس پر وہ عورت کہنے لگی، میں تو اپنے لڑکے کو
ربوہ بھیجتی ہی اس لئے ہوں کہ وہ وہاں جا کر دین کی تعلیم حاصل کرے۔آپ اسے وہاں
بھیجئے، خرچ میں
دوں گی۔چنانچہ وہ لڑکا یہاں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد واپس اپنے ملک جائے

۱۴۹
گا تو وہاں کا مبلغ بن جائے گا۔اسی طرح ایسٹ افریقہ سے امری عبیدی آئے تھے۔وہ عیسائیوں میں سے
احمدی ہوئے ہیں۔حبشیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ کم عقل ہوتے ہیں لیکن وہ شخص اتناذہین ہے کہ اس
نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔کراچی میں پچھلے دنوں نوجوانوں کی ایک انجمن کی کانفرنس ہوئی تھی۔اس میں انہوں نے ہمیں نہیں بلایا تھا لیکن ہم نے خود بعض لڑکے وہاں بھیج دیئے تھے۔ان میں سے ایک
امری عبیدی بھی تھے۔بعد میں وہاں سے رپورٹ آئی کہ وہ ہر بات میں امری عبیدی سے مشورہ لیتے تھے
اور اس کو آگے کرتے تھے۔گویا وہ تو ہمیں بلاتے بھی نہیں تھے لیکن جب ہمارے نوجوان وہاں گئے تو وہ
ہر بات میں ہمارے اس نوجوان سے مشورہ کرتے تھے اور اسے آگے کرتے تھے۔اب وہ واپس پہنچ گئے
ہیں اور ان کی طرف سے چٹھی آئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے تبلیغ کا کام شروع کر دیا ہے۔خدا تعالیٰ وہ دن جلد لائے ، جب یہ ساری قوم احمد بیت کو قبول کر لے تو یہ جو کچھ ہو رہا ہے محض نظام کی
برکت کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اس
نظام کا ہی دوسرا نام خلافت
ہے۔خلافت کوئی علیحدہ چیز نہیں بلکہ خلافت نام ہے نظام کا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی
کتاب الوصیت میں فرماتے ہیں کہ
”سواے عزیز و! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں
دکھلاتا ہے۔تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں
ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو
میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں۔کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے
لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے، جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور وہ دوسری
قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری
قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا۔“
اب دیکھو قدرت ثانیہ کسی انجمن کا نام نہیں۔قدرت ثانیہ خلافت اور نظام کا نام ہے کیونکہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میں تو کچھ مدت تک تمہارے اندر رہ سکتا ہوں مگر یہ قدرت ثانیہ

۱۵۰
دائی ہوگی اور اس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور قیامت تک نہ کوئی نبی رہ سکتا ہے اور نہ کوئی خلیفہ
رہ سکتا ہے۔ہاں خلافت قیامت تک رہ سکتی ہے۔نظام قیامت تک رہ سکتا ہے۔پس یہاں قدرت ثانیہ سے خلافت ہی مراد ہے کیونکہ خلیفہ تو فوت ہو جاتا ہے لیکن خلافت قیامت
تک جاسکتی ہے۔اگر جماعت ایک خلیفہ کے بعد دوسرا خلیفہ مانتی چلی جائے اور قیامت تک مانتی چلی
جائے تو ایک عیسائیت کیا ہزاروں عیسائیتیں بھی احمدیوں کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتیں۔کیونکہ ہمارے پاس
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دیا ہوا دلائل و براہین کا وہ ذخیرہ ہے، جو کسی اور قوم کے پاس نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ آپ اسلام کو ساری دنیا پر غالب
کر دیں۔اب وہ زمانہ جب اسلام تمام دنیا پر غالب ہو گا، کسی ایک آدمی کی کوشش سے نہیں آ سکتا۔بلکہ
اس کے لئے ایک لمبے زمانہ تک لاکھوں آدمیوں کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔پس یہ کام صرف خلافت کے ذریعہ ہی پورا ہو سکتا ہے لیکن اس کا سارا کریڈٹ صرف مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو ملے گا۔جن کے دئے ہوئے ہتھیار ہم استعمال کرتے ہیں۔باقی باتیں محض خوشہ چینی
ہیں۔جیسے کوئی شخص کسی باغ میں چلا جائے اور اس کے پھل کھالے۔تو وہ پھلوں کا مزہ تو اٹھالے گا لیکن
اصل مزہ اٹھانا اس کا ہے، جس نے وہ باغ لگایا۔لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی شخص سل کے عارضہ سے بیمار ہو گیا۔اس نے بہتیرا علاج کرایا مگر اسے کوئی فائدہ نہ ہوا۔جب ڈاکٹروں نے اسے لا علاج قرار دے دیا، تو وہ
اپنے وطن واپس آ گیا۔وہ شخص وزیر آباد کے قریب سڑک پر جارہا تھا کہ اسے ایک پہلوان ملا جومتکبرانہ طور
پر سڑک پر چل رہا تھا۔اس نے اس عام دستور کے مطابق کہ پہلوان اپنا سر منڈا لیتے ہیں۔تا کہ کشتی میں ان
کا مد مقابل ان کے بال نہ پکڑے اپنے بال منڈائے ہوئے تھے۔اس بیمار شخص کی حالت بہت کمزور تھی
لیکن اس پہلوان
کو دیکھ کر اسے شرارت سوجھی اور اس نے آہستہ سے جا کر اس کے سر پر ٹھینگا مارا۔اس پر
اس پہلوان کو غصہ آ گیا اس نے سمجھا کہ اس شخص نے میری ہتک کی ہے۔چنانچہ اس نے اسے ٹھڈوں سے
خوب مارا۔جب وہ اسے ٹھڈے مار رہا تھا۔تو وہ کہتا جاتا تھا کہ تو جتنے ٹھڈے چاہے مارے جتنا مزہ مجھے
اس ٹھینگا مارنے میں آیا ہے، تجھے ٹھڈوں میں نہیں آسکتا۔اسی طرح جو مزہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے دلائل میں آیا ہے۔وہ عیسائیت کو اپنی طاقت کے زمانہ میں بھی نہیں آیا۔دیکھ لوعیسائی
ہم پر حاکم تھے اور ہم کمزور اور ماتحت رعا یا تھے۔ہمارے پاس نہ تلوار تھی اور نہ کوئی مادی طاقت لیکن
خدا تعالیٰ کا ایک پہلوان آیا اور اس نے ہمیں وہ دلائل دئے کہ جن سے اب ہم امریکہ، انگلینڈ اور

۱۵۱
دوسرے سب ممالک کو شکست دے رہے ہیں۔یہ جو ٹھینگے کا مزہ ہے، وہ ان کے ٹھڈوں میں نہیں۔تو یہ
برکت جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دی ہے۔محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل دی ہے اور
جوں جوں ہمارے مبلغ کام کریں گے اور احمدیت ترقی کرے گی۔ہمیں اور زیادہ برکت ملے گی ،محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تیرے ذریعہ اسلام کو دنیا پر غالب کروں گا۔اب جو شخص بھی اسلام کی تبلیغ کے لئے باہر نکلتا ہے اور جو شخص بھی تبلیغ کے لئے ایک پیسہ بھی دیتا ہے،
در حقیقت اپنے دائرہ میں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے اور جو وعدے خدا تعالیٰ کے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھے، وہ اپنے درجہ اور مقام کے
لحاظ سے اس کے ساتھ بھی ہوں گے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ ال
والسلام تو فوت ہو گئے اور قرآن کریم ایک کتاب ہے جو بولتی نہیں۔اب جو مبلغ ہیں وہی بولیں گے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد ایک رنگ میں آپ کے
الصلاة
نائب ہوں گے۔پس جوں جوں وہ امریکہ، انگلستان اور دوسرے ممالک میں تبلیغ کریں گے اور اسلام بڑھے گا۔خلافت محمد یہ ظلی طور پر خدا تعالیٰ انہیں دیتا چلا جائے گا لیکن ان کی وہاں خلافت قائم رکھنے کے لئے ضروری
ہے کہ یہاں مرکز میں بھی خلافت قائم ہو جو تمام احمد یوں کو اکٹھارکھے اور انہیں خرچ بھجوائے تا کہ وہ اپنی
اپنی جگہ کام کر سکیں۔پھر جوں جوں چندے بڑھتے جائیں تبلیغ کے نظام کو وسیع کرتے چلے جائیں۔میں
نے کل بتایا تھا۔عیسائی خلافت نے ۵۲ لاکھ مبلغ تبلیغ کے لئے تیار کیا ہوا ہے اور اس کے مقابلہ میں ہماری
طرف سے صرف سو ڈیڑھ سو مبلغ ہے۔جس دن مسیح محمدی کو ۵۲ لاکھ مبلغ مل گئے ، اس دن بھاگتے ہوئے
عیسائیت کو رستہ نہیں ملے گا۔کیونکہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہ دلائل اور براہین دئے
ہیں، جو عیسائیت کے پاس نہیں۔مثلاً لنڈن میں ایک جلسہ ہوا۔اس میں ہمارے مبلغوں نے تقاریر کیں اور
بتایا کہ مسیح ناصری فوت ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسیح ناصری صلیب سے بیچ کر کشمیر کی طرف چلے گئے
تھے اور وہیں انہوں نے وفات پائی ہے اور اب تک ان کی قبر سرینگر میں پائی جاتی ہے۔اس پر ایک پادری
کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ اگر مسیح فوت ہو گئے ہیں تو ہماری عیسائیت مرگئی۔آگے وہ کشمیر چلے گئے یا کسی
اور جگہ، اس کا کوئی سوال نہیں۔یہ تو ایک علمی سوال ہے جو اٹھایا گیا ہے۔ان کا وفات پا جانا ہی عیسائیت
کے ختم ہو جانے کے لئے کافی ہے۔کیونکہ ہم حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا مانتے ہیں اور اگر وہ مرگئے ہیں تو

۱۵۲
خدا نہ رہے اور اس طرح عیسائیت بھی باقی نہ رہی۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کو
ایسے ایسے معرفت کے نکتے دیئے ہیں، جن کا مقابلہ عیسائیت کے بس کی بات نہیں۔۱۳۰۰ سال سے
مسلمان اس دھو کہ میں مبتلا چلے آتے تھے کہ مسیح علیہ السلام زندہ آسمان پر ہیں اور اس کی وجہ سے عیسائیت کو
مد دل رہی تھی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کی وفات ثابت کر کے عیسائیت کو ختم کر
دیا۔حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔مسلمانوں
تب ادبار آیا
کہ جب قرآن کو بھلایا
رسول حق کو مٹی میں سلایا
مسیحا کو فلک پر ہے
بٹھایا۔عیسائی ہمیشہ کہتا تھا کہ میرا مسیح آسمان پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ بیٹھا ہے اور تمہارا رسول محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
زمین میں دفن ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک ہی جھٹکے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو آسمان پر چڑھا دیا اور مسیح ناصری کو زمین میں دفن کر دیا۔یہی چیز تھی جس نے احمدیت کو عیسائیت پر
غلبہ دیا ہے۔جس وقت تک یہ تعلیم موجود ہے اور انشاء اللہ قیامت تک رہے گی ، دنیا میں عیسائیت پنپ نہیں
سکتی۔عیسائیت کو یہی فخر تھا کہ مسلمان کہتے ہیں کہ مسیح ناصری علیہ السلام زندہ ہیں اور اس سے ان کے دعوئی
کی تائید ہوتی تھی لیکن اب تو انہیں بھی سمجھ آگئی ہے اور وہ اس عقیدہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔میں جب
مری گیا تو وہاں عیسائی مشن میں ہمارا مبلغ اور میرا ایک بیٹا عیسائیوں کو تبلیغ کرنے کے لئے جاتے تھے۔جب ہمارے مقابلہ میں ان کا پہلو کمزور ہو گیا۔تو انہوں نے لاہور سے کچھ دیسی مشنری بلائے اور مشنریوں
نے آکر چالاکیاں شروع کر دیں اور مسلمانوں کو یہ کہہ کر بھڑ کا نا شروع کیا کہ مرزا صاحب تو مسیح علیہ السلام
سے بڑا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔اس طرح انہوں نے غیر از جماعت مسلمانوں کو ہمارے خلاف جوش
دلانا چاہا۔مگر وہ روزانہ تبلیغ کے بعد سمجھ چکے تھے کہ احمدی جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔اس سے اسلام
کی فضیلت عیسائیت پر ثابت کی جاسکتی ہے اس لئے جب عیسائیوں نے احمدیت کے خلاف شور مچانا شروع
کیا تو انہوں نے کہا تمہیں اس سے کیا واسطہ مرزا صاحب اپنے آپ کو حضرت
مسیح علیہ السلام سے افضل
سمجھتے ہیں یا نہیں ، یہ تو ہمارے گھر کا جھگڑا ہے۔تم ان اعتراضات کا جواب دو جو عیسائیت پر ہوتے ہیں اور
اپنے عقائد کی حقانیت کو ثابت کرو۔یہ لوگ ہماری طرف سے نمائندے ہیں، جو تمہارے ساتھ بحث کر

۱۵۳
رہے ہیں۔جو یہ بات کریں گے، وہ ہماری طرف سے ہی سمجھی جائے گی۔غرض مسلمان حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش کردہ دلائل اور براہین کو سمجھ چکے ہیں اور جوں جوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تعلیم پھیلتی جائے گی ، عیسائیت مغلوب ہوتی جائے گی۔دوسرا پہلوروحانیت کا ہے۔عیسائیوں کی سیاست کا پہلو تو حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے مسئلہ
سے ختم ہو گیا۔مذہبی پہلو میں یہ نقص تھا کہ علماء نے یہ تسلیم کر لیا تھا کہ قرآن کریم کی بعض آیات منسوخ
ہیں۔اس کی وجہ سے مسلمانوں کا قرآن کریم پر ایمان کامل نہیں رہا تھا۔ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ جس قرآن
میں ایک آیت بھی منسوخ ہے، مجھے اس کا کیا اعتبار ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
مشکل کو بھی دور کر دیا اور فیصلہ کر دیا کہ قرآن کریم کی ہر آیت قابل عمل ہے۔بسم اللہ کی ب سے لے کر
والناس کی س تک کوئی حصہ بھی ایسا نہیں جو قابل عمل نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ جب میں نے تفسیر کبیر لکھی تو لوگ
اسے پڑھ کر حیران ہو گئے اور کہنے لگے کہ پہلے علماء نے تو وہ باتیں نہیں لکھیں، جو آپ نے لکھی ہیں۔مجھے
کئی غیر احمدیوں کی چٹھیاں آئیں کہ ہم نے تفسیر کبیر کو پڑھا ہے۔اس میں قرآن کریم کے اتنے معارف
لکھے گئے ہیں کہ حد نہیں رہی۔ضلع ملتان کے ایک غیر احمدی دوست ایک احمدی دوست سے تفسیر کبیر پڑھنے
کے لئے لے گئے اور اسے پڑھنے کے بعد انہوں نے کہا ہمیں وہ سمندر دیکھنا چاہئے ، جہاں سے یہ تفسیر نکلی
ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ یہ سمندر کہاں سے آگیا ؟ یہ محض اس نکتہ کی وجہ سے آیا ہے کہ قرآن کریم کی ہر آیت
قابل عمل ہے۔مفسرین کو جس آیت کی سمجھ نہ آئی اسے انہوں نے منسوخ قرار دے دیا لیکن ہم چونکہ سمجھتے
ہیں کہ قرآن کریم کی ہر آیت قابلِ عمل ہے، اس لئے ہم ہر آیت پر فکر کرتے ہیں اور غور وفکر کے بعد اللہ
تعالیٰ کے عطا کردہ نور اور برکت کی وجہ سے اس کو حل کر لیتے ہیں اور اس کی ایسی لطیف تفسیر کرتے ہیں جو
۱۳۰۰ سال میں کسی عالم نے نہیں کی۔گزشتہ علماء نے اگر بعض آیتوں کی تفسیر نہیں لکھی تو اس کی وجہ یہی تھی کہ
وہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ قرآن کریم میں بعض آیات منسوخ بھی ہیں۔اس لئے جب کوئی مشکل آیت
آجاتی وہ اس پر غور نہیں کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اگر بعد میں پتہ لگ گیا کہ یہ آیت منسوخ ہے، تو ساری
محنت اکارت چلی جائے گی۔لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن کریم کی کوئی آیت بھی منسوخ نہیں۔اس لئے
ہم ہر آیت پر غور کرتے ہیں اور اس کی صحیح تشریح تلاش کرنے میں ہمت نہیں ہارتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارا
ایمان بالقرآن روز بروز ترقی کرتا جاتا ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کسی پرانے
بزرگ کا ذکر سنایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اس بزرگ سے کسی نے درخواست کی کہ قرآن کریم کی

۱۵۴
تفسیر سنائیے۔تو وہ کہنے لگے یہ قرآن تو سارا ابو جہل کے لئے نازل ہوا ہے۔ابوبکر کے لئے نازل ہوتا تو
اس کی ب ہی کافی تھی۔کیونکہ ب کے معنے ساتھ کے ہیں اور ابو بکر کے لئے یہ کافی تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے
ساتھی بن جائیں۔باقی ابو جہل نہیں مانتا تھا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سارا قرآن اس کے لئے نازل کیا
ہے۔ورنہ ابو بکر کے لئے اتنے بڑے قرآن کی ضرورت نہیں تھی۔تو حقیقت یہی ہے کہ قرآن کے معارف
اور حقائق سکھانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے اندر ایک نئی روح پھونک دی
ہے۔آپ نے بتایا کہ قرآن کریم میں کوئی آیت منسوخ نہیں اور تم قرآن کے جتنے حصے پر عمل کرو گے
اتنے ہی تم خدا تعالیٰ کے قریب ہو جاؤ گے اور عملی طور پر دیکھا جائے تو قرآن کریم کسی فلسفہ کی کتاب نہیں
بلکہ یہ ایک آسمانی کتاب ہے۔اس کی ایک ایک آیت پر عمل کرو گے تو تم ولی اللہ بن جاؤ گے اور خدا تعالیٰ
کی برکتیں تم پر نازل ہوں گی اور جب خدا تعالی کی برکتیں تم پر نازل ہوں گی۔تو تمام آفات اور مصائب
تمہیں اپنی نظروں میں بیچ نظر آنے لگ جائیں گے۔گزشتہ تیرہ سوسال کے عرصہ میں جس نے بھی
قرآن کریم پر سچے دل سے عمل
کیا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد ہمیشہ اس کے شامل حال رہی ہے اور مصائب اور مشکلات کے ہجوم میں وہ اس کی
تائیدات کا مشاہدہ کرتا رہا ہے۔ایک بزرگ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کرتے تھے۔ان کی
بیوی ان کے ایک دوست کے پاس گئی ، جو خود بھی بڑے بزرگ اور عالم تھے، اور کہنے لگی آپ اپنے دوست
کو سمجھائیں وہ کوئی کام نہیں کرتے۔اس بزرگ نے کہا بہت اچھا میں ان کے پاس جاؤں گا اور انہیں
سمجھاؤں گا کہ وہ کوئی کام کریں۔چنانچہ وہ وہاں گئے اور کہنے لگے دیکھو بھائی مجھے پتہ لگا ہے کہ آپ کوئی
کام نہیں کرتے حالانکہ آپ عالم ہیں اور دوسرے لوگوں کو پڑھا کر بھی آپ اپنی روزی کما سکتے ہیں۔انہوں نے جواب میں کہا بھائی میرے دل میں آپ کی بڑی قدر ہے لیکن مجھے افسوس ہوا کہ آپ نے ایسا
مشورہ کیوں دیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم کسی کی مہمان نوازی کو رد نہ کرو اور میں تو
خدا تعالیٰ کا مہمان ہوں۔پھر میں خدا تعالیٰ کی مہمان نوازی کو کیوں رد کروں۔اگر میں اس کی مہمان نوازی
کو رد کر دوں تو وہ خفا ہو جائے گا۔دوسرے بزرگ بھی ہوشیار تھے۔انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ مہمان نوازی صرف تین دن کی ہوتی ہے اس کے بعد صدقہ ہوتا ہے۔آپ کو خدا تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی