دائمی روحانی زندگی کے لئے خلافت احمدیہ کی اہمیت
سبیل الرّشاد۔ حصہ اول, حصہ 2
۱۵۵
کے مہمان بنے ہیں سال ہو گئے ہیں۔پھر کیا ابھی مہمان نوازی ختم نہیں ہوئی ؟ وہ بھی ہوشیار تھے۔کہنے
لگے کیا قرآن کریم نے نہیں فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا ایک دن ہزار سال کے برابر ہوتا ہے۔گویا قرآن کریم کی
رو سے تو میں تین ہزار سال تک خدا تعالیٰ کا مہمان رہونگا اور اس کا دیا کھاؤں گا۔تو حقیقت یہی ہے کہ جو
خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے، وہ اس کے لئے روزی کے مختلف رستے کھول دیتا ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اس نے
انسان کے اندر روحانیت پیدا کرنے کے لئے فرمایا ہے کہ تم میرے حضور دعائیں کیا کرو۔کیونکہ جب کوئی
انسان بحجز اور انکسار کے ساتھ دعائیں کرتا ہے تو اس کے دل میں محبت الہی بڑھتی ہے۔بے شک ظاہری
کسب بھی ایک ضروری چیز ہے لیکن دعا ئیں بھی روحانیت پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔مومن کسب تو
کرتا ہے لیکن وہ سمجھتا ہے کہ در حقیقت مجھے دیتا خدا تعالیٰ ہی ہے۔یہ کبھی نہیں سمجھتا کہ جو کچھ مجھے ملا ہے، وہ
میری محنت کے نتیجہ میں ملا ہے لیکن ایک مالدار کا فر یہ سمجھتا ہے کہ مجھے جو کچھ ملا ہے میرے ذاتی علم اور
ذہانت اور محنت کی وجہ سے ملا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں صاف لکھا ہے کہ جب قارون سے کہا گیا یہ
دولت تمہیں خدا تعالیٰ نے دی ہے، تو اس نے کہا کہ
إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِي (سورة القصص آیت ۷۹)
کہ میری یہ دولت مجھے میرے علم کی وجہ سے ملی ہے۔تو اسلام کمائی سے منع نہیں کرتا لیکن وہ کہتا ہے کہ تم خواہ
کتنی محنت کرو یہ یقین رکھو کہ اس کا نتیجہ خدا تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے۔مثلاً کوئی لوہار ہے تو وہ جتنی چاہے محنت
کرے لیکن جو بھی کمائے ، اس کے متعلق یہ خیال نہ کرے کہ وہ اسے لوہارے کی وجہ سے ملا ہے۔بلکہ سمجھے
کہ یہ سب کچھ اسے خدا تعالیٰ نے دیا ہے۔آخر ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ ایک شخص سارا سال لو ہارے کا کام
سیکھتا ہے لیکن وہ سیکھ نہیں سکتا۔پھر ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ ایک کاریگر ہوتا ہے لیکن اسے کوئی کام نہیں ملتا۔پھر
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ رو پیدل جائے تو رستہ میں کوئی ڈاکو اس کا سارا روپیہ چھین لے پھر یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ
وہ گھر کما کر روپیہ لے آئے لیکن گھر میں آتے ہی پیٹ میں درد اٹھے اور وہ جانبر ہی نہ ہو سکے۔پھر یہ بھی تو
ہو سکتا ہے کہ اسے ایسی جلدی بیماری پیدا ہو جائے کہ وہ کپڑا نہ پہن سکے۔تو جو کچھ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل۔سے ہوتا ہے۔اگر کوئی انسان اپنی محنت سے بھی روزی کمائے ، تب بھی اسے جو کچھ ملتا ہے۔خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہی ملتا ہے۔یہ چیز ایسی ہے کہ اگر انسان اس پر غور کرے تو اسے معلوم ہوسکتا ہے کہ اسے جو کچھ
۱۵۶
ملا ہے۔خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کی وجہ سے ملا ہے اور خدا تعالیٰ سے تعلق قرآن کریم سے پیدا
ہوتا ہے۔یہ ہمیں حضرت مرزا صاحب نے بتایا ہے۔اصل سبق تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا
لیکن اسے مسلمان بھول گئے تھے۔حضرت مرزا صاحب نے آکر اسے دوبارہ تازہ کیا اور کہا کہ قرآن پر
عمل کرو اور دعائیں کرو اور تقویٰ اختیار کرو اور سمجھو کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ تمہیں خدا تعالیٰ نے ہی دیا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ایک شعر ہے کہ
یعنی
ہر ایک نیکی کی جڑ
اگر
جڑ رہی سب
ہے
کچھ رہا ہے
تمام نیکیاں تقویٰ سے پیدا ہوتی
ہیں اگر تقوی باقی رہے تو ایسے انسان کو کوئی چیز ضائع نہیں کر سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور
دوسرے بزرگوں کی مثالیں موجود ہیں کہ کبھی مومن خدا تعالیٰ کے فضل سے مصائب اور آفات سے نہیں
ڈرتے مثلاً حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کے متعلق مشہور ہے کہ آپ کے حاسدوں نے آپ کے
خلاف بادشاہ کے کان بھرے اور وہ آپ سے بدظن ہو گیا اور آپ کو سزا دینے پر تیار ہو گیا لیکن اس نے کہا
میں ابھی جنگ کے لئے باہر جارہا ہوں۔واپس آؤں گا تو انہیں سزا دوں گا۔جب وہ واپس آ رہا تھا تو
حضرت نظام الدین اولیاء کے مرید آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے بادشاہ واپس آ رہا ہے، آپ کوئی
سفارش اس کے پاس پہنچائیں تا کہ وہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء
نے فرمایا۔ہنوز دلی دور است ابھی دلی بہت دور ہے۔جب وہ دلی کے اور قریب آ گیا تو مریدوں نے
پھر بتایا حضور اب تو بادشاہ بالکل قریب آگیا ہے اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صبح دلی میں داخل ہو جائے
گا۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے پھر فرمایا کہ ” ہنوز دلی دور است ابھی دلی بہت دور ہے۔چنانچه مرید خاموش ہو کر واپس چلے گئے۔رات کو بادشاہ کے بیٹے نے شہر کے باہر والے محل پر ایک بہت بڑا
جشن کیا۔ہزاروں لوگ اس جشن میں شرکت کے لئے آئے اور وہ محل کی چھتوں پر چڑھ گئے۔چھت کا کچھ
حصہ بوسیدہ تھا اس لئے وہ اس بوجھ کو برداشت نہ کر سکا اور گر پڑا۔بادشاہ اور اس کے ساتھی چھت کے نیچے
بیٹھے تھے۔اس لئے وہ اس کے نیچے ہی دب گئے اور مر گئے۔چنانچہ صبح بجائے اس کے کہ بادشاہ شہر میں
۱۵۷
داخل ہوتا ، اس کی لاش شہر میں لائی گئی۔حضرت نظام الدین صاحب نے مریدوں سے فرمایا۔دیکھو میں
نے کہا تھا کہ ہنوز دلی دور است کہ ابھی دلی بہت دور ہے۔پھر تین سال ہوئے اس قسم کا ایک واقعہ
آپ لوگوں نے بھی دیکھا ہے۔اس وقت احمدیوں کو لاریوں اور گاڑیوں سے کھینچ کھینچ کرا تا را جا تا تھا اور
انہیں مارا پیٹا جاتا تھا۔اس وقت میں نے اعلان کیا کہ
گھبراؤ نہیں۔میرا خدا میری مدد کے لئے دوڑا چلا آ رہا ہے۔“
چنانچہ تم نے دیکھا کہ تین دن کے اندر اندر نقشہ بدل گیا۔لوگ اس وقت کہہ رہے تھے کہ اب
احمدیوں کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں۔ہر طرف ان میں جوش بھرا ہوا تھا اور نعرے لگ رہے تھے کہ
احمدیوں کو قتل کر دو۔اس وقت میں نے کہا کہ میرا خدا میری مدد کے لئے دوڑا آ رہا ہے۔وہ مجھ میں ہے، وہ
میرے پاس ہے۔پھر دیکھو میرا خدا میری مدد کے لئے دوڑ کر آیا یا نہیں۔اب سارے مولوی تسلیم کر رہے
ہیں کہ وہ اپنے مطالبات کے تسلیم کروانے میں ناکام رہے ہیں۔اب بھی جماعت میں منافقین نے فتنہ پیدا
کیا تو گجرات کے ایک آدمی نے مجھے لکھا کہ مجھ سے ایک منافق نے ذکر کیا کہ ہم سے غلطی ہو گئی کہ ہم نے
خلافت کا سوال بہت پہلے اٹھا دیا۔اب ہمیں احمدیوں کے پاس جانے کا کوئی موقع نہیں ملتا۔جہاں ہم
جاتے ہیں دھتکار دیئے جاتے ہیں۔اگر ہم چپ رہتے اور خاموشی سے کام کرتے تو ہم ہر ایک احمدی کے
پاس جا سکتے تھے اور اسے اپنی بات سنا سکتے تھے لیکن اب ہمیں ایسا کرنے کی جرات نہیں۔جس کی وجہ سے
ہماری ساری سکیم فیل ہوگئی ہے۔پھر دیکھو میں بیماری کی وجہ سے لمبا عرصہ باہر رہا تھا اور ان منافقین کے
لئے موقع تھا کہ وہ میری غیر حاضری میں شور مچاتے لیکن خدا تعالیٰ نے انہیں دبائے رکھا اور جب میں
واپس آیا تو اس نے ایک بیوقوف کے منہ سے یہ بات نکلوا دی کہ ہم دو سال کے اندر اندر خلافت کو ختم کر
دیں گے۔میں نے اس کے بیان کو شائع کر دیا۔اس پر کئی لوگوں نے اعتراض کیا کہ یونہی ایک بے وقوف
کی بات کو بڑھا دیا گیا ہے۔اس سے اسے شہرت اور اہمیت حاصل ہو جائے گی لیکن اس کا یہ نتیجہ نکلا کہ یہ
لوگ ننگے ہو گئے۔چنانچہ ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ آپ نے اپنی بیالیس سالہ خلافت میں بڑے
بڑے عظیم الشان کارنامے کئے ہیں لیکن اب جو آپ نے کام کیا ہے اور جماعت کو
وقت پر فتنے سے آگاہ کر دیا ہے
اور اسے بیدار کر دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سے بڑا آپ
کا اور کوئی کارنامہ نہیں۔آج ہمیں سب
۱۵۸
منافقوں کا پتہ لگ گیا ہے اور آج ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے شیطان کو مار دیا ہے اور اسے نئے نئے طریقوں
سے جماعت کے اند رفتنہ پیدا کرنے سے روک دیا ہے۔آپ کے اس بات کو شائع کر دینے سے جماعت
کے اندر ایک نئی روح اور نئی امنگ پیدا ہو گئی ہے اور اب ہر احمدی خلافت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے
لئے تیار ہے۔اگر آپ وقت پر اعلان نہ کرتے ، آپ لحاظ کر جاتے اور چپ کر جاتے تو یہ فتنہ بہت بڑھ
جاتا۔آپ نے بہت بڑے بڑے کام کئے ہیں۔تبلیغ اسلام کا کام کیا ہے، غیر ممالک میں مساجد بنائی
ہیں۔مگر مجھے یقین ہے کہ آپ کا موجودہ فتنہ کو دبا لیتا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔کیونکہ اس کے ذریعہ آپ
نے جماعت کو محفوظ کر دیا ہے اور جماعت کے اندر ایک نئی بیداری اور جوش پیدا ہو گیا ہے۔پہلے یہ بات
نہیں تھی۔پہلے جماعت کے اندرستی پائی جاتی تھی اور ہم سمجھتے تھے کہ ہم بالکل محفوظ ہیں۔اگر یہ فتنہ یکدم
پھیل جاتا تو جماعت غفلت میں بیٹھی رہتی اور فتنہ پرداز اسے نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے لیکن
آپ نے ادھر فتنہ پیدا ہوا اور ادھر اعلان شائع کر کے، جماعت کو وقت پر بیدار کر دیا۔چنانچہ اب وہ اس
فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر طرح تیار ہے۔اگر آپ وقت پر جماعت کو بیدار نہ کر دیتے تو ان لوگوں نے
جماعت کو پیغامیوں کی جھولی میں ڈال دینا تھا اور وہ ساری کوشش جو آپ کی ، نبوت اور ماموریت کی سچائی
کے لئے ۴۲ سال تک کی گئی تھی ، ضائع ہو جانی تھی۔مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو وقت پر ہوشیار کر دیا اور با وجود
اس کے کہ وہ بات بظاہر چھوٹی نظر آتی تھی اور بعض احمدی بھی خیال کرتے تھے کہ یہ معمولی بات ہے۔آپ
نے اس کے ضرر کو نمایاں کر کے دکھایا اور اس طرح تمام احمدی دنیا سمجھ گئی کہ کیا بات ہے اور وہ اس فتنہ کا
مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گئی۔چنانچہ دنیا کے سب ممالک سے جہان جہاں ہماری جماعتیں قائم ہیں مثلاً
امریکہ سے، افریقہ سے، دمشق سے، انڈونیشیا سے اور دوسرے تمام ممالک سے مجھے چٹھیاں آ رہی ہیں کہ
ہم خلافت سے سچے دل کے ساتھ وابستہ ہیں اور جن لوگوں نے اس فتنہ کو اٹھایا ہے، انہیں منافق خیال
کرتے ہیں۔اب وہ ہم میں شامل ہو کر کوئی رتبہ اور فضیلت حاصل نہیں کر سکتے۔اب دیکھو یہ ساری چیزیں
خدا تعالیٰ کے نشان کے طور پر ہیں۔اگر اس
فتنہ کا مجھے وقت پر علم نہ ہوتا، تو شاید وہ شان پیدا نہ ہوتی جواب
ہے۔مگر اب جماعت کے اندر وہی بیداری پیدا ہوگئی ہے جو سن ۴۱ء میں پیدا ہوئی تھی۔آپ لوگ اس
وقت جوان تھے ، اب بڑھے ہو چکے ہیں لیکن اس وقت نو جوانوں والا عزم آپ کے اندر دوبارہ پیدا ہو گیا
ہے اور پھر جوانوں کے اندر بھی عزم پیدا ہو چکا ہے اور جماعت کا ہر فرد اس بات کے لئے تیار ہے کہ وہ
خلافت کے لئے اپنی جان دے دے گالیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچنے دے گا اور جب کوئی شخص
۱۵۹
خدا تعالیٰ کے دین کی تائید اور نصرت کے لئے عزم
کر لیتا ہے۔تو خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کی مدد کرتے ہیں۔میں نے پچھلے ماہ خواب میں دیکھا تھا کہ
آیتیں پڑھ پڑھ کر سنا رہے ہیں، جو قرآن شریف میں یہودیوں اور منافقوں کے لئے آئی ہیں اور جن
میں یہ ذکر ہے کہ اگر تم کو مدینہ سے نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ ہی مدینہ سے نکل جائیں گے اور اگر
تم سے لڑائی کی گئی تو ہم بھی تمہارے ساتھ مل کر مسلمان سے لڑائی کریں گے لیکن قرآن کریم منافقوں سے
فرماتا ہے کہ نہ تم یہودیوں کے ساتھ مل کر مدینہ سے نکلو گے اور نہ ان کے ساتھ مل کر مسلمانوں سے لڑو
گے، یہ دونوں جھوٹے دعوے ہیں اور صرف یہودیوں کی انگیخت کرنے کے لئے اور فساد پر آمادہ کرنے
کے لئے ہیں۔اب دیکھو وہی کچھ ہو رہا ہے۔جو خدا تعالیٰ نے مجھے رویاء میں بتایا تھا۔ایک طرف یہ منافق معافی
مانگتے ہیں اور پھر اخبار میں شائع کرا دیتے ہیں کہ ہم نے تو معافی نہیں مانگی۔اگر انہوں نے واقعہ میں کوئی
معافی نہیں مانگی تھی تو غیر احمدی اخبارات نے یہ کیوں لکھا تھا کہ دیکھو کتنا ظلم ہورہا ہے۔ان لوگوں کی معافی
مانگتے مانگتے ناکیں بھی رگڑی گئی ہیں لیکن انہیں معافی نہیں ملتی۔اگر وہ بعد میں معافی کا انکار نہ کرتے ، تو
جماعت کے کئی کمز ور لوگ کہتے کہ جب یہ معافی مانگتے ہیں تو انہیں معاف کر دیا جائے لیکن انہوں نے پہلے
خود معافی مانگی، پھر ڈر گئے اور سمجھا کہ کہیں غیر احمدی یہ نہ سمجھ لیں کہ یہ اب ڈر گئے ہیں اور اس طرح ان کی
مدد سے محروم نہ ہو جائیں۔اس لئے انہوں نے پھر لکھ دیا کہ ہم نے تو معافی نہیں مانگی۔مگر اس جھوٹ کے
نتیجہ میں وہی مثال ان پر صادق آئے گی جو کسی لڑکے کے متعلق مشہور ہے کہ وہ بھیڑیں چرایا کرتا تھا۔ایک
دن اسے گاؤں والوں سے مذاق سوجھا تو اس نے پہاڑی پر چڑھ کر شور مچا دیا کہ شیر آیا۔شیر آیا۔گاؤں کے
لوگ لاٹھیاں لے کے اس کی مدد کے لئے آئے لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو وہاں شیر وغیرہ کوئی نہیں تھا۔لڑکے نے انہیں
بتایا کہ اس نے ان سے یونہی مذاق کیا تھا۔دوسرے دن وہ بھیڑیں چرا رہا تھا تو واقع میں
شیر آ گیا اور لڑکے نے پہاڑی پر چڑھ کر شور مچایا کہ شیر آیا۔شیر آیا۔لیکن گاؤں سے اس کی مدد کے لئے کوئی
نہ آیا۔انہوں نے سمجھا کہ لڑکا کل کی طرح آج بھی مذاق کر رہا ہوگا۔چنانچہ شیر نے اسے پھاڑ کر کھا لیا۔اسی
طرح جب غیر احمد یوں
کو محسوس ہوا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں تو وہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے
اور یہ لوگ اپنی آنکھوں سے اپنی ناکامی کا مشاہدہ کریں گے۔آج ہی مجھے میرے نائی نے ایک لطیفہ سنایا۔
17۔اس نے بتایا کہ میں میاں عبدالمنان صاحب کی حجامت بنانے گیا تو انہوں نے کہا کیا تم ڈر گئے تھے کہ
حجامت بنانے نہ آئے یا تمہیں کسی نے روکا تھا۔میں نے کہا مجھے تو کوئی ڈر نہیں اور نہ کسی نے مجھے روکا ہے۔حجامت بنانا تو انسانی حق ہے اس سے مجھے کوئی نہیں روکتا اس لئے میں آگیا ہوں۔پھر میں نے کہا میاں
صاحب میں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں کہ پشاور سے ایک احمدی قادیان میں آیا اور وہ میاں شریف احمد
صاحب سے ملنے کے لئے ان کے مکان پر گیا۔اتفاقاً میں بھی اس وقت حجامت بنانے کے لئے ان کے
دروازہ پر کھڑا تھا۔ہمیں معلوم ہوا کہ میاں صاحب اس وقت سور ہے ہیں۔اس پر میں نے کہا کہ میں تو
حجامت بنانے کے لئے آیا ہوں انہیں اطلاع دے دی جائے لیکن وہ دوست مجھے بڑے اصرار سے کہنے
لگے کہ ان کی نیند خراب نہ کریں لیکن میں نے نہ مانا اور میاں صاحب کو اطلاع بھجوا دی۔جس پر انہوں نے
مجھے بھی اور اس دوست کو بھی اندر بلا لیا۔وہاں ایک چارپائی پڑی ہوئی تھی۔میں نے انہیں کہا کہ اس پر بیٹھ
جائیے۔کہنے لگے میں نہیں بیٹھتا۔میں نے سمجھا کہ شاید یہ چار پائی پر بیٹھنا پسند نہیں کرتے۔اس لئے
میں ان کے لئے کرسی اٹھا لیا لیکن وہ کرسی پر بھی نہ بیٹھے اور دروازہ کے سامنے جہاں جو تیاں اُتار کر رکھی
جاتی ہیں وہاں پائیدان پر جا کر بیٹھ گئے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ نے یہ کیا کیا ؟ میں نے چار پائی دی لیکن
آپ نہ بیٹھے۔پھر کرسی دی تب بھی آپ نہ بیٹھے اور ایک ایسی جگہ جا کر بیٹھ گئے جہاں بوٹ وغیرہ رکھے
جاتے ہیں۔کہنے لگے میں تمہیں ایک قصہ سناؤں۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا صحابی ہوں۔میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو ملنے کے لئے آیا۔آپ مسجد مبارک میں بیٹھے تھے اور
دروازہ کے پاس جو تیاں پڑی تھیں۔ایک آدمی سیدھے سادھے کپڑوں والا آ گیا اور آ کر جوتیوں میں
بیٹھ گیا۔میں نے سمجھا یہ کوئی جوتی چور ہے۔چنانچہ میں نے اپنی جوتیوں کی نگرانی شروع کر دی کہ کہیں وہ
لے کر بھاگ نہ جائے۔کہنے لگے اس کے کچھ عرصہ بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو گئے
اور میں نے سنا کہ آپ کی جگہ کوئی اور شخص خلیفہ بن گیا ہے۔اس پر میں بیعت کرنے کے لئے آیا۔جب
میں نے بیعت کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ وہی شخص تھا جس کو میں نے اپنی بیوقوفی سے
جوتی چور سمجھا تھا، یعنی حضرت خلیفہ اسی اول اور میں اپنے دل میں سخت شرمندہ ہوا۔آپ کی عادت تھی کہ
آپ جو نتیوں میں آ کر بیٹھ جاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آواز دیتے تو آپ ذرا آگے
آ جاتے۔پھر جب کہتے مولوی نورالدین صاحب نہیں آئے تو پھر کچھ اور آگے آجاتے۔اس طرح بار بار
کہنے کے بعد کہیں وہ آگے آتے تھے۔یہ قصہ سنا کر میں نے انہیں کہا۔میاں آپ کے باپ نے جوتیوں
۱۶۱
میں بیٹھ بیٹھ کے خلافت لی تھی لیکن تم زور سے لینا چاہتے ہو۔اس طرح کام نہیں بنے گا۔تم اپنے باپ کی
طرح جو تیوں میں بیٹھو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل طلب کرو۔اس پر وہ چپ کر گیا اور میری اس بات کا
اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ہم نے خود حضرت خلیفہ اول کو دیکھا ہے۔آپ مجلس میں بڑی مسکنت سے
بیٹھا کرتے تھے۔ایک دفعہ مجلس میں شادیوں کا ذکر ہو رہا تھا۔ڈپٹی محمد شریف صاحب جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی ہیں، سناتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول اکڑوں بیٹھے ہوئے تھے یعنی آپ نے
اپنے گھٹنے اٹھائے ہوئے تھے اور سر جھکا کر گھٹنوں میں رکھا ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے
فرمایا۔مولوی صاحب جماعت کے بڑھنے کا ایک ذریعہ کثرت اولا د بھی ہے۔اس لئے میرا خیال ہے
کہ اگر جماعت کے دوست ایک سے زیادہ شادیاں کریں تو اس سے بھی جماعت بڑھ سکتی ہے۔حضرت
خلیفہ اول نے گھٹنوں پر سے سر اٹھایا اور فرمایا۔حضور میں تو آپ کا حکم ماننے کے لئے تیار ہوں لیکن اس عمر
میں مجھے کوئی شخص اپنی لڑکی دینے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہنس
پڑے۔تو دیکھو یہ انکسار اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب تھا جس کی وجہ سے انہیں یہ رتبہ ملا۔اب با وجود اس کے کہ آپ کی اولاد نے جماعت میں فتنہ پیدا کیا ہے لیکن اب بھی جماعت آپ کا احترام
کرنے پر مجبور ہے اور آپ کے لئے دعائیں کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں اس انکسار اور
محبت کی ، جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تھی وہ عظمت ڈالی ہے کہ باوجود اس کے کہ
آپ کے بیٹوں نے مخالفت کی ہے۔پھر بھی ان کے باپ کی محبت ہمارے دلوں سے نہیں جاتی۔پھر بھی ہم
انہیں اپنی دعاؤں میں یا در کھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے کیونکہ انہوں نے
اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا، جب ساری دنیا آپ کی مخالف تھی۔اسی طرح آج
کل ضلع جھنگ کے بعض نئے احمدی ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک مولوی عزیز الرحمن صاحب ہیں جو عربی
کے بڑے عالم ہیں اور ان کا ایک عربی قصیدہ الفضل میں بھی چھپ چکا ہے۔ان کے والد جو اپنے بیٹے کی
طرح عالم نہیں ، وہ یہاں آئے۔وہ کہیں جارہے تھے تو کسی نے میاں عبدالمنان کو آتا دیکھ کر انہیں بتایا کہ
وہ میاں عبدالمنان ہیں۔اس پر وہ دوڑتے ہوئے اس کے پاس پہنچے اور کہنے لگے میاں۔تیرے باپ کو
اس در سے خلافت ملی تھی اب تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو بھاگ رہا ہے۔پھر پنجابی میں کہا کہ جا اور جا کر معافی
مانگ۔عبدالمنان نے کہا۔بابا جی میں نے تو معافی مانگی تھی۔وہ کہنے لگے اس طرح نہیں۔تو جا کر ان کی
دہلیز پر بیٹھ جا اور وہاں سے ہل نہیں۔تجھے دھکے مار کر بھی وہاں سے نکالنا چاہیں تو اس وقت تک نہ اٹھ ،
۱۶۲
جب تک کہ تجھے معافی نہ مل جائے۔مگر عبدالمنان نے اس نو احمدی کی بات بھی نہ مانی۔پھر میں نے بھی
مری میں خطبہ دیا اور معافی کا طریق بتایا لیکن اس نے نہ تو اس طریق پر عمل کیا جو میں نے خطبہ میں بیان
کیا تھا اور نہ اس طریق پر عمل کیا جو اس نئے احمدی نے اسے بتایا تھا اور اخباروں میں شور مچایا جارہا ہے۔بے شک وہ اور اس کے ساتھی اخباروں میں جتنا چاہیں شور مچالیں۔وہ اتنا شور تو نہیں مچاسکتے جتناسن ۶۵۳
میں جماعت کے خلاف مچایا گیا تھا۔مگر جو خد اسن ۵۳ء میں میری مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا تھا، وہ خدا
اب بڑھا نہیں ہو گیا کہ وہ سن ۵۳ء میں دوڑ سکتا تھا اور اب نہیں دوڑ سکتا بلکہ وہ اس وقت بھی دوڑ سکتا تھا
اور اب بھی دوڑ سکتا ہے اور قیامت تک دوڑ سکے گا۔جب بھی کوئی شخص احمدیت کو کچلنے کے لئے آگے آئے
گا میرا خدا دوڑتا ہوا آ جائے گا اور جو شخص احمدیت کو مٹانے کے لئے نیزہ مارنے کی کوشش کرے گا۔میرا خدا اپنی چھاتی اس کے سامنے کر دے گا اور تم یہ جانتے ہی ہو کہ میرے خدا کو نیزہ نہیں لگتا۔جو شخص
میرے خدا کے سینہ میں نیزہ مارنے کی کوشش کرے گا۔وہ نیزہ الٹ کر خود اس کے سینہ میں جالگے گا اور
جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنے ایمان کی وجہ سے محفوظ رہتی چلی جائے گی۔ضرورت اس بات کی ہے
کہ آپ لوگ اپنے
ایمان کو قائم رکھیں۔حضرت خلیفہ امسیح اول سنایا کرتے تھے۔جب میں بھوپال میں پڑھا کرتا تھا تو وہاں ایک بزرگ تھے۔جنہیں میں اکثر ملنے جایا کرتا تھا۔نیک آدمی تھے اور مجھ پر انہیں اعتماد تھا۔ایک دن کچھ وقفہ کے بعد میں
انہیں ملنے کے لئے گیا، تو کہنے لگے میاں تم سے ہم محبت کرتے ہیں۔جانتے ہو کیوں محبت کرتے ہیں؟ ہم
اس لئے تم سے محبت کرتے ہیں کہ کبھی کبھی تم آجاتے ہو، تو خدا تعالیٰ کی باتیں کر لیتے ہیں۔اس کے بعد پھر
دنیا کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں لیکن تم بھی کچھ عرصہ سے میرے پاس نہیں آئے۔تم نے کبھی قصاب کی
دکان دیکھی ہے؟ میں نے کہا ہاں دیکھی ہے۔اس بزرگ نے کہا۔تم نے دیکھا نہیں کہ قصاب کچھ دیر
گوشت کاٹنے کے بعد دو چھریوں کو آپس میں رگڑ لیتا ہے۔پتہ ہے وہ کیوں اس طرح کرتا ہے وہ اس لئے
ایسا کرتا ہے کہ گوشت کاٹتے کاٹتے چھری پر چربی جم جاتی ہے اور وہ کند ہو جاتی ہے۔جب وہ اسے دوسری
چھری سے رگڑتا ہے تو چہ بی صاف ہو جاتی ہے۔اسی طرح جب تم یہاں آتے ہو تو میں تم سے خدا تعالیٰ کی
باتیں کرتا ہوں اور تم بھی مجھ سے خدا تعالیٰ کی باتیں کرتے ہو۔اس طرح وہ چہ بی جو دنیوی باتوں کی وجہ
سے جم جاتی ہے۔دور ہو جاتی ہے۔اس لئے ناغہ نہ کیا کرو یہاں آتے رہا کرو۔آپ لوگ بھی اپنے بیوی
بچوں کو خدا تعالیٰ کی باتیں سناتے رہا کریں اور اللہ تعالیٰ کی یاد دلاتے رہا کریں۔تا کہ خدا تعالیٰ ہمارے
دلوں میں ہمیشہ ہمیش رہے اور اس کی محبت ہمارے دل میں اتنی تیز ہو جائے کہ نہ صرف ہم اس کے عاشق
ہوں بلکہ وہ بھی ہمارا عاشق ہو اور یا درکھو کہ کوئی شخص اپنے محبوب کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔اگر تم خدا تعالیٰ
کے محبوب ہو جاؤ گے تو خدا تعالیٰ بھی تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔بلکہ ابھی دشمن اپنے گھر سے نہیں نکلا ہوگا کہ
تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ عرش سے بھی نیچے اتر آیا ہے اور وہ خود تمہارے گھروں کا پہرہ دے گا۔دیکھو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت کی۔بعض دشمن منصوبہ کر کے تنگی تلوار میں لئے کھڑے تھے۔مگر آپ
سامنے سے نکل گئے۔بعد میں لوگوں نے ان سے کہا کہ تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو۔مگر تمہارے سامنے
سے
محمد رسول
اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) گذر گئے اور تم سے کچھ نہ ہو سکا۔وہ کہنے لگے خدا کی قسم وہ ہمیں نظر ہی
نہیں آیا۔پس اگر خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو گا تو دشمن تمہارے گھر پر آئے گا تو تم ان کو نظر نہیں آؤ گے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت بڑے انسان تھے۔ہم نے اپنی جماعت میں بھی اس قسم کے نظارے دیکھے
ہیں۔مولوی عبدالرحمان صاحب کشمیر کے ایک مخلص احمدی تھے۔میں نے انہیں مبلغ بنا کر وہاں رکھا ہوا تھا۔وہ مسلمانوں میں اثر رکھتے تھے اور ان کی تنظیم کرتے تھے۔اس لئے ان پر ریاست جموں کی گورنمنٹ نے
بعض الزامات عاید کر دیئے اور کہا کہ فلاں موقعہ پر جو چوری ہوئی ہے وہ انہی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان
کے متعلق وارنٹ فوجداری جاری کر دیئے۔ایکدن وہ کشمیر میں میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے ان
کے کان میں کہا کہ باہر پولیس کھڑی ہے۔وہ اٹھے اور رومال ڈال کر پولیس کے سامنے سے گذر گئے۔میں
نے بعد میں کسی سے پوچھا کہ مولوی صاحب کا کیا بنا ہے۔تو دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے
سے گذر گئے اور کسی کو نظر نہیں آئے۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی شان تھی۔مولوی عبد الرحمان
صاحب صحابی بھی نہیں تھے۔تابعی تھے۔ان کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہوا کہ پولیس وارنٹ لے کر
کھڑی تھی لیکن وہ سامنے سے گذر گئے اور جب پولیس سے پوچھا گیا کہ تم نے انہیں پکڑا کیوں نہیں تو کہنے
لگے ہم نے انہیں دیکھا ہی نہیں۔تو جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق رہے گا، خدا تعالیٰ کا تعلق بھی ہمارے ساتھ رہے گا اور اللہ
تعالیٰ ہمیشہ اپنی غیرت ہمارے لئے دکھاتا رہے گا اور کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ ہماری طرف ترچھی آنکھوں
۱۶۴
سے دیکھے کیونکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً آگے بڑھیں گے اور ہمارے اور اس کے درمیان حائل ہو
جائیں گے اور وہ مدد ہمیں حاصل ہو گی جس کو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ بھی ترستے ہیں۔اللہ تعالیٰ
تمہارے ساتھ ہو اور تمہاری مدد کرے۔اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی اور پھر انصار اللہ کا عہد دہرایا۔خطاب فرموده ۲۷ /اکتوبر ۱۹۵۶ء۔بحوالہ الفض ۲۶ را در ۲۷ / مارچ ۱۹۵۷ء)