سیر روحانی (۱ )تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)

اَعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ (۱)
تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسه سالانه قادیان)
میں نے پا لیا۔میں نے پالیا
تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : -
وو
ایک اہم تاریخی سفر ” میرا آج کا مضمون میرے اُس سفر سے تعلق رکھتا ہے جو اس سال
اکتوبر کے مہینہ میں مجھے پیش آیا۔میں پہلے کام کے لئے قادیان سے
سندھ کی طرف گیا اور وہاں کچھ دن ٹھہر کر سمندر کی ہوا کھانے کے لئے کراچی چلا گیا کیونکہ
میرے گلے میں مزمن خراش کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے مجھے سالہا سال تک کا سٹک لگوانا پڑتا
رہا ہے۔کچھ عرصہ ہوا مجھے ڈاکٹروں نے کہا کہ اب آپ کا سٹک لگانا چھوڑ دیں ورنہ گلے کا
گوشت پا لکل جل جائے گا۔چنانچہ میں نے اُس وقت سے کاسٹک لگوا نا تو ترک کر دیا ہے مگر اور
علاج ہمیشہ جاری رکھنے پڑتے ہیں ورنہ گلے اور سر میں درد ہو جاتی ہے۔چونکہ ڈاکٹروں کی
رائے میں اس مرض کیلئے سمندر کا سفر خاص طور پر مفید ہے اس لئے گزشتہ دو سال میں میں نے
کراچی سے بمبئی کا سفر جہاز میں کیا۔پہلے سفر میں اوّل تو تکلیف بڑھ گئی مگر بعد میں نمایاں فائدہ
ہوا اور روزانہ دوائیں لگانے کی جو ضرورت محسوس ہوتی تھی اُس میں بہت کمی آ گئی اس لئے اس
سال میں نے پھر موقع نکالا۔اس سفر میں مجھے یہ بھی خیال آیا کہ حیدر آباد دکن کے دوست مجھے
ہمیشہ کہتے رہتے ہیں کہ میں کبھی وہاں بھی آؤں سو اس دفعہ حیدر آباد کے دوستوں کی اگر یہ
خواہش پوری ہو سکے تو میں اسے بھی پورا کر دوں۔چنانچہ میں سندھ سے کراچی گیا ، کراچی سے

بمبئی بمبئی سے حیدر آباد، حیدرآباد سے آگرہ ، آگرہ سے دہلی اور دہلی سے قادیان آ گیا۔حیدر آباد کا تاریخی گولکنڈہ کا قلعہ حیدرآباد میں میں نے بعض نہایت اہم تاریخی
یادگاریں دیکھیں جن میں سے ایک گولکنڈہ کا قلعہ
بھی ہے۔یہ قلعہ ایک پہاڑ کی نہایت اونچی چوٹی پر بنا ہوا ہے اور اس کے گر دعالمگیر کی لشکر کشی کے
آثار اور اہم قابل دید اشیاء ہیں۔یہاں کسی زمانہ میں قطب شاہی حکومت ہو ا کرتی تھی اور اس
کا دارالخلافہ گولکنڈہ تھا۔یہ قلعہ حیدر آباد سے میل ڈیڑھ میل کے فاصلہ پر واقع ہے ایک نہایت
اونچی چوٹی پر بڑا وسیع قلعہ بنا ہوا ہے۔یہ قلعہ اتنی بلند چوٹی پر واقع ہے کہ جب ہم اس کو دیکھنے
کے لئے آگے بڑھتے چلے گئے تو حید ر آباد کے وہ دوست جو ہمیں قلعہ دکھانے کے لئے اپنے ہمراہ
لائے تھے اور جو گورنمنٹ کی طرف سے ایسے محکموں کے افسر اور ہمارے ایک احمدی بھائی کے
عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ اب آپ نے اسے کافی دیکھ لیا ہے آگے نہ جائے اگر آپ گئے تو
آپ کو تکلیف ہوگی۔چنانچہ خود انہوں نے شریفے لئے اور وہیں کھانے بیٹھ گئے مگر ہم اس قلعہ کی کی
چوٹی پر پہنچ گئے ، جب میں واپس آیا تو میں نے دریافت کیا کہ مستورات کہاں ہیں ؟ انہوں نے کہا
کہ وہ بھی اوپر گئی ہیں۔خیر تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس آ گئیں، میں نے اُن سے کہا کہ تم کیوں گئی
تھیں؟ وہ کہنے لگیں انہوں نے ہمیں روکا تو تھا اور کہا تھا کہ اوپر مت جاؤ اور حیدر آبادی زبان میں
کوئی ایسا لفظ بھی استعمال کیا تھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ اوپر گئے تو بڑی تکلیف ہوگی مگر ہمیں تو کوئی
تکلیف نہیں ہوئی شاید حیدر آبادی دوستوں کو تکلیف ہوتی ہو۔تو خیر ہم وہاں سے پھر پھرا کر
واپس آ گئے۔یہ قلعہ نہایت اونچی جگہ پر ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نہایت شاندار اور
اسلامی شان وشوکت کا ایک پُر شوکت نشان ہے۔اس قلعہ کی چوٹی پر میں نے ایک عجیب بات
دیکھی اور وہ یہ کہ وہاں ہزاروں چھوٹی چھوٹی مسجد میں بنی ہوئی ہیں ان میں سے ایک ایک مسجد
اس سٹیج کے چوتھے یا پانچویں حصہ کے برابر تھی ، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ مقبرے ہیں مگر جب میں نے
کسی سے پوچھا تو اُس نے بتایا کہ یہ سب مسجدیں ہیں اور اُس نے کہا کہ جب عالمگیر نے اس جگہ
حملہ کیا ہے تو اسے ریاست کو فتح کرنے کے لئے کئی سال لگ گئے اور مسلسل کئی سال تک لشکر کو یہاں
قیام کرنا پڑا اس وجہ سے اُس نے نمازیوں کے لئے تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر ہزاروں مسجدیں بنا
دیں۔مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میرا دل بہت ہی متاثر ہوا اور میں نے سوچا کہ اُس وقت کے
مسلمان کس قدر با جماعت نماز ادا کرنے کے پابند تھے کہ وہ ایک ریاست پر حملہ کرنے کے لئے کی
پر

آتے ہیں مگر جہاں ٹھہرتے ہیں وہاں ہزاروں مسجدیں بنا دیتے ہیں تا کہ نماز با جماعت کی ادائیگی
میں کوئی کوتا ہی نہ ہو۔اسی طرح آگرہ اسلامی دنیا کے عظیم الشان آثار کا مقام ہے۔وہاں کا تاج محل
دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک عجوبہ سمجھا جاتا ہے، وہاں کا قلعہ فتح پور سیکری اور سلیم چشتی
صاحب جو خواجہ فرید الدین صاحب گنج شکر پاکپٹن کی اولاد میں سے تھے ان کا مقبرہ عالم ماضی کی
کیف انگیز یادگاریں ہیں۔میں نے ان میں سے ایک ایک چیز دیکھی اور جہاں ہمیں یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ
اسلامی بادشاہ نہایت شوکت اور عظمت کے ساتھ دنیا پر حکومت کرتے رہے ہیں وہاں یہ دیکھ کر
رنج اور افسوس بھی ہو ا کہ آج مسلمان ذلیل ہورہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔فتح پور سیکری
کا قلعہ در حقیقت مغلیہ خاندان کے عروج کی ایک حیرت انگیز مثال ہے۔چند سال کے اندراندر
اکبر کا اِس قدر ز بر دست قلعہ اور شہر تیار کر دینا جس کے آثار کو اب تک امتدادِ زمانہ نہیں مٹا سکا
بہت بڑی طاقت اور سامانوں کی فراوانی پر دلالت کرتا ہے۔یہ اتنا وسیع قلعہ ہے کہ دُور بین سے
ہی اس کی حدوں کو دیکھا جا سکتا ہے خالی نظر سے انسان اس کی حدوں کو اچھی طرح نہیں دیکھ سکتا
اور اب تک اس کے بعض حصے بڑے محفوظ اور عمدگی سے قائم ہیں۔یہ باتیں بتاتی ہیں کہ
مسلمانوں کو بہت بڑی طاقت اور سامانوں کی فراوانی حاصل تھی ورنہ چند سالوں کے اندر اندر
اکبر اس قدر وسیع شہر اور اتنا وسیع قلعہ ہرگز نہ بنا سکتا۔مغلیہ خاندان کے جو قلعے میں نے دیکھے
ہیں ان میں سے در حقیقت یہی قلعہ کہلانے کا مستحق ہے ورنہ آگرہ کا قلعہ اور دہلی کا قلعہ صرف محل
ہیں قلعہ کا نام انہیں اعزازی طور پر دیا گیا ہے۔قلعہ کی اغراض کو دکن کے قلعے زیادہ پورا کرتے
ہیں اور یا پھر فتح پور سیکری کے قلعہ میں جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔دہلی میں میں نے
جامع مسجد دیکھی ، دہلی کا قلعہ دیکھا ، خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء کا مقام دیکھا، منصور اور
ہمایوں کے مقابر دیکھے، قطب صاحب کی لاٹ دیکھی، حوض خاص دیکھا، پرانا قلعہ دیکھا ، جنتر منتر
دیکھا، تغلق آباد اور اوکھلا بند دیکھا۔ہم نے ان سب چیزوں کو دیکھا اور عبرت حاصل کی ، اچھے
کاموں کی تعریف کی اور لغو کاموں پر افسوس کا اظہار کیا۔مسلمانوں کی ترقی کا خیال کر کے دل
میں ولولہ پیدا ہوتا تھا اور ان کی تباہی دیکھ کر رنج اور افسوس پیدا ہوتا تھا۔جن لوگوں نے ہمت
سے کام لیا ان کے لئے دل سے آفرین نکلتی تھی اور جنہوں نے آثار قدیمہ کی تحقیق کی بعض گڑی
ہوئی عمارتوں کو کھودا، پرانے سکوں کو نکالا اور جو آثار ملے انہیں محفوظ کر دیا ان کے کاموں کی ہمت

تعریف کرتے تھے۔ان میں سے بعض مقامات میرے پہلے بھی دیکھے ہوئے تھے جیسے دہلی اور آگرہ کے
تاریخی مقامات ہیں مگر بعض اس دفعہ نئے دیکھے اور ہر ایک مقام سے اپنے اپنے ظرف کے
مطابق ہم نے لطف اُٹھایا۔میں نے اپنے ظرف کے مطابق ، میرے ساتھیوں نے اپنے ظرف
کے مطابق اور مستورات نے اپنے ظرف کے مطابق۔عبرتناک نظارہ یوں تو ہر جگہ میری طبیعت ان نشانات کو دیکھ دیکھ کر ماضی میں گم ہو جاتی تھی۔میں مسلمانوں کے ماضی کو دیکھتا اور حیران رہ جاتا تھا کہ انہوں نے کتنے
بڑے بڑے قلعے بنائے اور وہ کس طرح ان قلعوں پر کھڑے ہو کر دنیا کو چیلنج کیا کرتے تھے کہ کوئی
ہے جو ہمارا مقابلہ کر سکے۔مگر آج مسلمانوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔پھر میں ان کے حال کو دیکھتا
اور افسردہ ہو جاتا تھا، لیکن تغلق آباد کے قلعہ کو دیکھ کر جو کیفیت میرے قلب کی ہوئی وہ بیان سے
باہر ہے۔یہ قلعہ غیاث الدین تغلق کا بنایا ہوا ہے اور اس کے پاس ہی غیاث الدین تغلق کا مقبرہ
بھی ہے۔یہ قلعہ ایک بلند جگہ پر واقع ہے، خاصا اوپر چڑھ کر اس میں داخل ہونا پڑتا ہے جہاں
تک ٹوٹے پھوٹے آثار سے میں سمجھ سکا ہوں اس کی تین فصیلیں ہیں اور ہر فصیل کے بعد زمین
اور اُونچی ہو جاتی ہے جب ہم اس پر چڑھے تو میرے ساتھ میری بڑی ہمشیرہ بھی تھیں جن کے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے کہ نواب مبار کہ بیگم سے ، اسی طرح میری
چھوٹی بیوی اور امتہ الحی مرحومہ کے بطن سے جو میری بڑی لڑکی ہے وہ بھی میرے ہمراہ تھیں ہمشیرہ
تو تھک کر پیچھے رہ گئیں۔مگر میں ، میری ہمرا ہی بیوی اور لڑ کی ہم تینوں اوپر چڑھے اور آخر ایک
عمارت کی زمین پر پہنچے جو ایک بلند ٹیکرے پر بنی ہوئی تھی۔یہاں سے ساری دہلی نظر آتی تھی۔اس کا قطب اس کا پُرانا قلعہ نئی اور پرانی دہلی اور ہزاروں عمارات اور کھنڈر چاروں طرف سے
آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اسے دیکھ رہے تھے اور قلعہ ان کی طرف گھور رہا تھا۔میں اس جگہ پہنچ کر کھڑا
ہو گیا اور پہلے تو اس عبرتناک نظارہ پر غور کرتا رہا کہ یہ بلند ترین عمارت جو تمام دبلی پر بطور پہرہ دار
کھڑی ہے اس کے بنانے والے کہاں چلے گئے ، وہ کس قدر اولوالعزم ، کس قدر با ہمت اور کس قدر
طاقت وقوت رکھنے والے بادشاہ تھے جنہوں نے ایسی عظیم الشان یادگاریں قائم کیں، وہ کس
شان کے ساتھ ہندوستان میں آئے اور کس شان کے ساتھ یہاں مرے ، مگر آج ان کی
اولا دوں کا کیا حال ہے، کوئی ان میں سے بڑھتی ہے، کوئی لوہار ہے، کوئی معمار ہے، کوئی موچی

ہے اور کوئی میراثی ہے۔میں انہی خیالات میں تھا کہ میرے خیالات میرے قابو سے باہر نکل گئے اور میں کہیں
کا کہیں جا پہنچا ، سب عجائبات جو سفر میں میں نے دیکھے تھے میری آنکھوں کے سامنے سے گزر
گئے ، دہلی کا یہ وسیع نظارہ جو میری آنکھوں کے سامنے تھا میری آنکھوں کے سامنے سے غائب ہو
گیا اور آگرہ اور حیدر آباد اور سمندر کے نظارے ایک ایک کر کے سامنے سے گزرنے لگے۔آخر
وہ سب ایک اور نظارہ کی طرف اشارہ کر کے خود غائب ہو گئے۔میں اس محویت کے عالم
میں کھڑا رہا ، کھڑا رہا اور کھڑا رہا اور میرے ساتھی حیران تھے کہ اس کو کیا ہو گیا ؟ یہاں تک کہ
مجھے اپنے پیچھے سے اپنی لڑکی کی آواز آئی کہ ابا جان ! دیر ہوگئی ہے میں اس آواز کو سن کر پھر واپس
اسی مادی دنیا میں آ گیا، مگر میرا دل اُس وقت رقت انگیز جذبات سے پر تھا، نہیں وہ خون ہورہا
تھا اور خون کے قطرے اس سے ٹپک رہے تھے مگر اس زخم میں ایک لذت بھی تھی اور وہ غم سرور
سے ملا ہو ا تھا۔میں نے افسوس سے اس دنیا کو دیکھا اور کہا کہ ”میں نے پالیا۔میں نے پالیا۔جب میں نے کہا ”میں نے پالیا۔میں نے پالیا تو اُس وقت میری وہی کیفیت تھی جس طرح
آج سے دو ہزار سال پہلے تکیا کے پاس ایک بانس کے درخت کے نیچے گوتم بدھ کی تھی جب کہ وہ
خدا تعالیٰ کا قرب اور اُس کا وصال حاصل کرنے کے لئے بیٹھا اور وہ بیٹھا رہا اور بیٹھا رہا یہاں
تک کہ بدھ مذہب کی روایات میں لکھا ہے کہ بانس کا درخت اُس کے نیچے سے نکلا اور اُس کے
سر کے پار ہو گیا، مگر محویت کی وجہ سے اس کو اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔یہ تو ایک قصہ ہے جو بعد میں
لوگوں نے بنالیا۔اصل بات یہ ہے کہ بدھ ایک بانس کے درخت کے نیچے بیٹھا اور وہ دنیا کے
را ز کو سوچنے لگا یہاں تک کہ خدا نے اُس پر یہ راز کھول دیا۔تب گوتم بدھ نے یکدم اپنی آنکھیں
کھولیں اور کہا ”میں نے پالیا۔میں نے پالیا۔میری کیفیت بھی اُس وقت یہی تھی۔جب میں
اس مادی دنیا کی طرف واپس لوٹا تو بے اختیار میں نے کہا ”میں نے پالیا۔میں نے پالیا۔“
اُس وقت میرے پیچھے میری لڑکی امتہ القیوم بیگم چلی آرہی تھی اُس نے کہا ، ابا جان ! آپ
نے کیا پا لیا ؟ میں نے کہا، میں نے بہت کچھ پالیا مگر میں اس وقت تم کو نہیں بتا سکتا۔اگر اللہ تعالیٰ
نے چاہا تو میں جلسہ سالانہ پر بتاؤں گا کہ میں نے کیا پایا؟ اُس وقت تم بھی سُن لینا۔سو آج میں
آپ لوگوں کو بتا تا ہوں کہ میں نے وہاں کیا پایا اور وہ کیا تھا جسے میری اندرونی آنکھ نے دیکھا۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو کچھ میں نے اُس وقت وہاں دیکھا وہ وہی تھا جو میں آج بیان
"

کرونگا اُس وقت میری آنکھوں کے سامنے سے جو نظارے گزرے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے
جور از مجھ پر کھولا گیا گو وہ تفصیل کے لحاظ سے بہت بڑی چیز ہے اور کئی گھنٹوں میں بھی بیان نہیں
ہو سکتی مگر چونکہ فکر میں انسان جلدی سفر طے کر لیتا ہے اس لئے اُس وقت تو اس پر چند منٹ شاید
دس یا پندرہ ہی خرچ ہوئے تھے پس جو انکشاف اُس وقت ہوا وہ بطور پیج کے تھا اور جو کچھ
میں بیان کروں گا وہ اپنے الفاظ میں اُس کی ترجمانی ہوگی اور اُس کی شاخیں اور اُس کے پتے
اور اُس کے پھل بھی اپنی اپنی جگہ پر پیش کئے جائیں گے۔اس سفر میں میں نے کیا کچھ دیکھا اب میں قدم بقدم آپ کو بھی اپنے اُس وقت
کے خیالات کے ساتھ ساتھ لے جانے کی کوشش
کرتا ہوں اور آپ کو بھی اپنی اس سیر میں شامل کرتا ہوں۔جب میں اُس وسیع نظارہ کو دیکھ رہا تھا
اور سلف کے کارنامے میرے سامنے تھے، میرے دل نے کہا میں کیا دیکھتا ہوں اور رکن گزشتہ
دیکھی ہوئی چیزوں کی یاد میرے دل میں تازہ ہو رہی ہے کہ نہ صرف وہ نظارے بلکہ ابتدائی حصہ سفر
کے نظارے بھی میری آنکھوں کے سامنے آگئے ، اُس وقت مجھ پر ایک ربودگی کی حالت طاری تھی،
مجھے کراچی کے نظارے بھی یاد آ رہے تھے، مجھے حیدر آباد کے نظارے بھی یاد آ رہے تھے ، مجھے
آگرہ کے نظارے بھی یاد آ رہے تھے اور دہلی کے نظارے بھی میری آنکھوں کے سامنے تھے۔یہ
تمام نظارے ایک ایک کر کے میری آنکھوں کے سامنے سے گزرنے لگ گئے اور مجھے یوں معلوم
ہؤا کہ گویا میں کہر میں کھڑا ہوں اور ہر چیز دھندلی ہو کر میری آنکھوں کے سامنے سے گزر رہی
ہے۔غرض میرے دل نے کہا کہ میں کیا دیکھتا ہوں اور رکن گزشتہ نظاروں کی یا دمیرے دل میں
تازہ ہو رہی ہے جب یہ سوال میرے دل میں پیدا ہوا تو میرے دل نے جواب دیا کہ :-
ا۔میں نے قلعے دیکھے ہیں جن کے دو اثر میرے دل پر پڑے ہیں۔ایک یہ کہ ان قلعوں کے
ذریعہ کیسے کیسے حفاظت کے سامان مسلمان بادشاہوں کی طرف سے پیدا کئے گئے تھے
دوسرے یہ کہ کس طرح یہ حفاظت کے سامان خود مٹ گئے اور ان کو دوبارہ بنانے والا کوئی
نہیں کیونکہ ان حکومتوں کا نام لیوا اب کوئی نہیں۔۲۔پھر میں نے کہا دوسری چیز جو میں نے دیکھی ہے مُردہ بادشاہوں کے مقابر ہیں ، اُن
بادشاہوں کے جو فوت ہو چکے ہیں مگر اُن کے مقبرے اُن کی یاد دلا رہے ہیں اور اُن کی
شوکت کو ہماری آنکھوں کے سامنے لا رہے ہیں۔

۳۔تیسرے میں نے مساجد دیکھی ہیں ، نہایت خوبصورت مساجد، چھوٹی بھی اور بڑی بھی جو
ہزاروں آدمیوں کو خدا تعالیٰ کے ذکر کے لئے جمع کرنے کے لئے کہیں سُرخ اور کہیں سفید
پتھر سے تیار کی گئی ہیں۔۴۔چوتھے میں نے ایک وسیع اور بلند مینار دیکھا ہے، آسمان سے باتیں کرتا ہو اجس کی بلندی کو
دیکھ کر انسانی نظر مرعوب ہو جاتی ہے۔۵۔پانچویں میں نے نوبت خانے دیکھے ہیں جہاں موسیقی سے لوگوں کے جذبات کو ابھارا جاتا تھا،
جہاں طبل اور نفیریاں بجتیں اور سپاہیوں کے دل اُچھلنے لگتے اور وہ جنگ کو جنگ نہیں بلکہ بچوں کا
کھیل سمجھتے ، اُن کے گھوڑے ہنہنانے لگتے اور اُن کا خون گرم ہو کر جسم میں دوڑنے لگتا اور جہاں
سے بادشاہ کے اعلان کو گر جتے ہوئے بادلوں کی طرح نو بتوں کے ذریعہ دنیا کو سُنایا جاتا تھا۔۔چھٹے میں نے باغات دیکھے ہیں جو کسی وقت اپنی سرسبزی و شادابی کی وجہ سے جنت نگاہ تھے
اور آنکھوں کو سرور اور دلوں کو لذت بخشا کرتے تھے۔ے۔ساتویں میں نے کہا۔میں نے دیوانِ عام دیکھے ہیں جہاں بادشاہ اپنے انصاف اور عدل
سے اپنی رعایا کی تکلیفوں کو دُور کیا کرتے تھے اور آتے ہی اعلان کر دیا کرتے تھے کہ جس
شخص پر کوئی ظلم ہو ا ہو وہ ہمارے پاس فور آشکایت کرے جس پر امیر وغریب مٹی کہ بھنگی اور
چمار بھی آتا اور بادشاہ کے سامنے فریاد کرتا۔۔آٹھویں میں نے دیوان خاص دیکھتے ہیں جہاں بادشاہ اپنے خاص درباریوں سے راز و نیاز
کی باتیں کیا کرتے تھے۔۹۔نویں میں نے نہریں دیکھی ہیں جو ادھر سے اُدھر پانی پہنچایا کرتی تھیں اور پیاسے درختوں
کو نئی زندگی بخشتی تھیں اور جن سے سیراب ہو کر درخت لہرا لہرا کر اپنی بہار دکھایا کرتے تھے۔۱۰۔دسویں میں نے لنگر خانے دیکھے ہیں جن سے بادشاہوں کے ہم مذہبوں اور اُس کے
مذہبی مخالفوں کو بھی الگ الگ کھانے تقسیم ہوا کرتے تھے۔مسلمانوں کے الگ لنگر خانے
ہوا کرتے تھے اور غیر مذاہب والوں کے الگ۔مسلمانوں کے لنگر خانوں میں مسلمان تقسیم
کرنے والے ہوتے اور غیر مذاہب کے لنگر خانوں میں غیر مسلم تقسیم کرنے پر مقرر ہوتے۔۱۱۔گیارہویں میں نے دفتر دیکھے ہیں جہاں تمام ریکارڈ رکھے جاتے تھے اور ہر ضروری امر کو
محفوظ رکھا جاتا تھا۔

۱۲۔بارھویں میں نے کتب خانے دیکھے ہیں جہاں پرانی کتب کے تراجم ہوتے تھے اور
پرانے علوم کو محفوظ کیا جاتا تھا۔۱۳۔تیرھویں میں نے بازار دیکھے ہیں جہاں ہر چیز جس کی انسان کو ضرورت ہو فر وخت ہوتی تھی۔۱۴۔چودھویں میں نے جنتر منتر دیکھا ہے جو ستاروں کی گردشیں معلوم کرتا تھا اور حساب سنین
کو بتا تا تھا یا آئندہ کے تغیر پر روشنی ڈالتا تھا۔۱۵۔پندرھویں میں نے ایک وسیع سمندر بھی دیکھا ہے جس کا کنارہ تو ہے مگر اُس کا اندازہ لگانا
انسانی فطرت کی طاقت سے بالا ہے اور جہاز میں بیٹھنے والا اُسے بے کنا ر ہی سمجھتا ہے جس
کے راز دریافت کرنے اور اُس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ہزاروں بڑے بڑے جہاز
جو بعض دفعہ ایک ایک گاؤں کے برابر ہوتے ہیں اور دو دو ہزار آدمی اس میں بیک وقت
بیٹھ جاتے ہیں ہر وقت اُس میں چلتے رہتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک وسیع شہر میں
ایک چیونٹی پھر رہی ہے۔۱۶۔سولھویں میں نے آثار قدیمہ کے محکموں کے وہ کمرے دیکھے ہیں جہاں قدیم چیزیں انہوں
نے جمع کر رکھی ہیں، کہیں زمین کھود کر انہوں نے سکے نکالے، کہیں زمین کھود کر انہوں نے
پرانے کاغذات دستیاب کئے اور کہیں زمین کھود کر انہوں نے پرانے برتن نکالے اور اس
طرح پرانے زمانہ کے تمدن اور تہذیب کا نقشہ انہوں نے ان چیزوں کے ذریعہ ہمارے
سامنے رکھا۔یہ تمام چیزیں ایک ترتیب کے ساتھ رکھی تھیں۔پس میں نے آثار قدیمہ کی
ان محنتوں کو بھی دیکھا اور پرانے آثار کو نکال کر دنیا کے سامنے پیش کرنے پر میرے دل
نے ان کے کام پر آفرین کہی۔ایک نئی دنیا جو میری آنکھوں کے سامنے آئی یہ امور تفصیلاً یا اجمالاً اُس وقت
میرے ذہن میں آئے اور پھر
میرے دل نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا یہ تیری زندگی کا بہترین تجربہ ہے، کیا ان سے بڑھ کر ایسی
ہی چیزیں تو نے نہیں دیکھیں ، کیا ان سے بڑھ کر مفید کام تو نے نہیں دیکھے اور کیا ان سے بڑھ کر
عبرت کے نظارے تو نے نہیں دیکھے ؟ اور اس سوال کے پیدا ہوتے ہی وہ تمام نظارے جو میری
آنکھوں کے سامنے تھے غائب ہو گئے اور ایک اور نظارہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا اور ایک
نئی دنیا میری آنکھوں کے سامنے آہستہ آہستہ گزرنے لگ گئی۔میں اس نئی دنیا کے آثارِ قدیمہ کو ی

دیکھنے میں مشغول ہوا تو میں نے ایسے ایسے عظیم الشان آثار قدیمہ دیکھے جو ان آثار قدیمہ سے
بہت زیادہ شاندار تھے جن کے خیال میں میرا دل محو تھا بلکہ ایک فوق العادت کا رنامہ آثار قدیمہ
کی دریافت کا میرے سامنے آ گیا، ایک بڑا جنتر منتر جس کا اندازہ لگانا بھی انسانی طاقت سے
بالا ہے میری آنکھوں کے سامنے پیدا ہوا، بڑے بڑے غیر معمولی خوبصورتیوں والے باغات،
عدیم المثال نہریں، بے کنا رسمندر، عالیشان قصر، ان کے لنگر خانے ، دیوانِ عام ، دیوان خاص،
بازار ہنگر خانے ، کتب خانے ، دفتر ، بے انتہاء بلند مینار اور غیر محدود وسعت والی مسجد ، دلوں کو
دہلا دینے والے مقبرے اور مسمار شدہ یادگاریں ایک ایک کر کے میری نگاہوں کے آگے پھرنی
شروع ہوئیں اور میں نے کہا اُف میں کہاں آ گیا۔یہ چیزیں میرے پاس ہی موجود تھیں ، تمام
دنیا کے پاس موجود ہیں، لیکن دنیا ان کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتی اور بچوں کی طرح
کھلونوں کے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے۔میرا دل خون ہو گیا اپنی بے بسی پر کہ میں یہ چیزیں دنیا کو
دکھانے سے قاصر ہوں، میرا دل خون ہو گیا دنیا کی بے توجہی پر ، مگر میرا دل مسرور بھی تھا اُس و
خزانے کے پانے پر ، اُن امکانات پر کہ ایک دن میں یا خدا کا کوئی اور بندہ یہ خفی خزانے دنیا کو
دکھانے میں کامیاب ہو جائے گا اور میں نے جب ان چیزوں کو دیکھا تو بے اختیار یہ الفاظ میری
زبان پر جاری ہوئے کہ میں نے پالیا۔میں نے پالیا۔ہاں ہاں یہ یقینی بات ہے کہ تغلق کے
قلعہ میں میں نے ایک اور دنیا کو پالیا، ایک بالا دنیا ، ایک بالا طاقت کے نشانات اور میں پہلے
اس دنیا میں کھویا گیا ، پھر میں نے ایک اور دنیا کو جو اس سے کہیں زیادہ شاندار کہیں زیادہ
وسیع ، کہیں زیادہ پائیدار اور پھر ایک لحاظ سے بوسیدہ کھنڈر اور تباہ حال تھی ، اُسے دیکھا اُسے
پایا۔اس خستہ حالی پر میرا دل رویا اس کی شان اور پائیداری سے میرا دل مسرور ہوا۔اب آؤ
میں اس کے کچھ حصہ کی آپ کو سیر کراتا ہوں۔-۱- آثار قدیمہ
پہلے میں آثار قدیمہ کو لیتا ہوں ، مگر چونکہ ہماری جماعت کے بہت سے زمیندار اصحاب
آثار قدیمہ کا مفہوم نہیں سمجھتے ہوں گے اس لئے اُن کی واقفیت کے لئے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں
کہ یہ لفظ عربی زبان کا ہے۔اثر کے معنے نشان کے ہوتے ہیں ، اُردو میں بھی کہتے ہیں کہ فلاں چیز

کا کوئی اثر باقی نہیں رہا، آثار اس کی جمع ہے اور اس کے معنے ہیں بہت سے نشانات ، قدیمہ کے
معنی پُرانے کے ہیں۔پس آثار قدیمہ کے معنی ہوئے پُرانی چیزوں کے نشانات ، وہ عمارتیں جو
زمین میں دب کر نظروں سے غائب ہو جاتی ہیں یا پُرانے سکوں ، پرانے کپڑوں ، پرانے برتنوں کی
اور پُرانے کاغذوں کو مہیا کرنے کے لئے یہ محکمہ گورنمنٹ نے بنایا ہوا ہے اور اس کا کام ہے کہ
خواہ اسے زمین میں دبی ہوئی عمارتیں مل جائیں یا کا غذات مل جائیں یا سکتے مل جائیں انہیں محفوظ
کر دے۔پس یہ محکمہ پرانی یادگاروں کو تلاش کر کے ان سے پرانے تمدن ، پُرانے حالات اور
پرانی ترقیات پر روشنی ڈالتا ہے اور ان کو دنیا میں قائم اور زندہ رکھتا ہے۔ایسے آثار قدیمہ کے
کمروں میں بعض بوسیدہ کپڑے رکھے ہوئے ہوتے ہیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ یہ
فلاں زمانہ کے ہیں اور ان کو دیکھ کر لوگ اندازہ لگاتے ہیں کہ اُس وقت کے لوگ کس قسم کے
کپڑے بنا کرتے تھے ، صناعی کیسی تھی ، یا کچھ پرانے سکے رکھے ہوئے ہوتے ہیں، کچھ پرانے
ہتھیار رکھے ہوئے ہوتے ہیں، کچھ پرانے کاغذات رکھے ہوئے ہوتے ہیں ، کچھ پرانے ٹوٹے
ہوئے گھڑے اور برتن رکھے ہوئے ہوتے ہیں، کچھ ٹوٹی ہوئی چپلیاں ہوتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ
کپڑا دو ہزار سال پہلے کا ہے، یہ سکہ آج سے تین ہزار سال پہلے استعمال ہوتا تھا۔غرض ان
سب چیزوں کو اکٹھا کر کے ایک عجائب خانہ بنا دیتے ہیں۔امریکہ تک سے لوگ آتے ہیں اور ان
چیزوں کو دیکھ دیکھ کر تعریف کرتے ہیں اور جس کسی نے کوئی پرانا چیتھڑا یا کوئی دوئی اٹھتی تلاش کر
کے دی ہوتی ہے اس کی بڑی تعریف ہوتی ہے۔کہتے ہیں فلاں تو علامہ ہیں ان کا کیا کہنا ہے،
انہوں نے آج سے دو ہزار سال پہلے کی استعمال ہونے والی اٹھتنی بڑی تلاش سے دستیاب کی
ہے اور فلاں عجائب خانہ میں پڑی ہے۔غرض چند ٹوٹی ہوئی عمارتیں جو زمین میں دب کر نظروں
سے غائب ہو گئی تھیں ، چند ٹوٹے ہوئے کتبے ، کچھ بوسیدہ کپڑے، کچھ گھسے ہوئے سکتے ہٹی اور
پتھر کے برتن ، پھٹے ہوئے بوسیدہ کا غذات اور دستاویزات محکمہ آثار قدیمہ کی کل کائنات ہوتے
ہیں ، جن کو جوڑ جاڑ کر زمانہ سلف کے حالات کو یہ محکمہ اخذ کرتا اور دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے اور
عالم و جاہل اس کی محنت کی داد دیتے اور اس کے کارناموں کو عزت سے بیان کرتے ہیں۔میں
بھی ان سے متاثر ہوا، مگر تغلق کے قلعہ میں جو آثار قدیمہ میں نے دیکھے انہوں نے ان
آثار قدیمہ کو میری نگاہ میں بالکل بے حقیقت بنا دیا کیونکہ وہ ان سے بہت پُرانے ، بہت وسیع ،
بہت متنوع اور بہت ہی مفید تھے۔

"
اور
اب میں اس آثار قدیمہ کے دفتر میں آپ کو بھی لے جاتا ہوں اور اس کی ایک دریافت
اور تحقیق کو کسی قدر بسط سے آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور بعض کو اختصار سے پیش کرتا ہوں۔یہ امر ظاہر ہے کہ انسانی آثار میں سے سب سے پرانے آثار وہی ہیں جو انسان کی
ابتدائی پیدائش اور اس کے ابتدائی کاموں سے تعلق رکھتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی آثار ہوں
خواہ وہ ہزاروں سال کے ہوں بہر حال بعد ہی کے ہوں گے اور آثارِ قدیمہ کے نقطہ نگاہ سے
گھٹیا قسم کے۔پس میں اس محکمہ کی ایسی ہی تحقیقات کو آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔اس محکمہ آثار قدیمہ کا نام ہے قرآن اور اس کے انچارج کا نام ہے محمد صلی اللہ
علیه وسلم۔اس محکمہ میں جو آثار قدیمہ میں نے سب سے پہلے زمانے کے دیکھے اور جن کی گرد
کو بھی موجودہ آثار قدیمہ نہیں پہنچتے ، ان کی ایک مثال ذیل میں میں پیش کرتا ہوں۔دُنیا کس طرح پیدا ہوئی؟ لوگ حیران ہیں کہ دنیا کس طرح پیدا ہوئی ؟ پہلا انسان
کون تھا ؟ وہ کس تمدن پر عمل پیرا تھا ؟ وہ کس طرح اس دنیا
میں پیدا ہوا؟ اور اس نے کس طرح اس دنیا کو چلایا ؟ میں نے قرآن کریم کا درس دیتے وقت
ہمیشہ دیکھا ہے،مشکل سے مشکل آیت کا میں مفہوم بیان کر رہا ہوتا ہوں تو لوگ بڑے مزے سے
اُسے سنتے رہتے ہیں ، مگر جہاں آدم اور شیطان کا قصہ آیا سوالات کی مجھ پر یوں بھر مار شروع ہو
جاتی ہے کہ میں خیال کرتا ہوں آدم کے بچے مجھے نوچ نوچ کر کھا جائیں گے اور ان کی خواہش یہ
ہے کہ جلد سے جلد انہیں ان کے ابا جان کی گود میں بٹھا آؤں تو لوگوں کے دلوں میں آدم والے
واقعہ کے متعلق بے انتہاء جستجو پائی جاتی ہے۔وہ سوچتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا کیا کھاتے تھے،
کیا پہنتے تھے کہاں رہتے تھے؟ اور یہ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں
میں جستجو پائی جاتی ہے۔ہندوؤں کا نظریہ انسانی پیدائش کے متعلق ہندوؤں کی تو ساری میتھالوجی اور ان
کی ساری بحثیں ہی دنیا کی پیدائش پر
ہیں۔کہیں لکھا ہے کہ بر ہما جی نہانے گئے تو اُن کی جٹا میں سے جو قطرے گرے اُس سے گنگا بہہ
نکلی، کہیں دنیا کی پیدائش کا ذکر آتا ہے تو اس رنگ میں کہ فلاں دیوتا کی فلاں سے لڑائی ہوئی ،
دوسرا د یو تا جب مارا گیا تو اُس کی ٹانگوں سے زمین اور اُس کے ہاتھوں سے چاند وغیرہ بن گئے،
گویا ہر شخص کے دل میں یہ خواہش پائی جاتی ہے کہ وہ معلوم کرے یہ دنیا کس طرح پیدا ہوئی ؟

۱۲
پہلا انسان کون تھا ؟ وہ کس طرح اس دنیا میں پیدا ہوا؟ اور کس طرح اس نے اس دنیا کو چلایا ؟
تورات کا نظریہ انسانی پیدائش کے متعلق تو رات نے اس بارے میں جو نظر یہ دنیا
کے سامنے پیش کیا ہے ، میں سب۔ہے۔پہلے وہی آپ لوگوں کو سناتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ تو رات دنیا کی پیدائش کس طرح بتاتی ہے۔تو رات میں لکھا ہے :-
زمین ویران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح
پانیوں پر جنبش کرتی تھی اور خدا نے کہا کہ اُجالا ہو اور اُجالا ہو گیا اور خدا نے
اُجالے کو دیکھا کہ اچھا ہے اور خدا نے اُجالے کو اندھیرے سے جُدا کیا اور خدا نے
اُجالے کو دن کہا اور اندھیرے کو رات کہا ، سوشام اور صبح پہلا دن ہوا۔اور خدا نے کہا
کہ پانیوں کے بیچ فضا ہو وے اور پانیوں کو پانیوں سے جُدا کرے۔تب خدا نے فضا
کو بنایا اور فضا کے نیچے کے پانیوں کو فضا کے اوپر کے پانیوں سے جُدا کیا اور ایسا ہی
ہو گیا اور خدا نے فضا کو آسمان کہا سوشام اور صبح دوسرا دن ہوا۔اور خدا نے کہا کہ
آسمان کے نیچے کے پانی ایک جگہ جمع ہو دیں کہ خشکی نظر آ وے اور ایسا ہی ہو گیا اور خدا
نے خشکی کو زمین کہا اور جمع ہوئے پانیوں کو سمندر کہا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے اور
خدا نے کہا کہ زمین گھاس اور نباتات کو جو پیج رکھتیں اور میوہ دار درختوں کو جو اپنی اپنی
جنس کے موافق پھلتے جو زمین پر اپنے آپ ہی میں بیج رکھتے ہیں اُگا دے اور ایسا ہی
ہو گیا۔تب زمین نے گھاس اور نباتات کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق پیج رکھتیں اور
درختوں کو جو پھل لاتے ہیں جن کے بیج اُن کی جنس کے موافق اُن میں ہیں اُگایا اور
خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے سوشام اور صبح تیسرا دن ہوا۔اور خدا نے کہا کہ آسمان کی فضا
میں نیر ہوں کہ دن اور رات میں فرق کریں اور وے نشانوں اور زمانوں اور دنوں
اور برسوں کے باعث ہوں اور وے آسمان کی فضا میں انوار کے لئے ہوویں کہ زمین
پر روشنی بخشیں اور ایسا ہی ہو گیا ، سوخدا نے دو بڑے نور بنائے ، ایک نیرِ اعظم جو دن
پر حکومت کرے اور ایک نیر اصغر جو رات پر حکومت کرے اور ستاروں کو بھی بنایا اور
خدا نے ان کو آسمان کی فضا میں رکھا کہ زمین پر روشنی بخشیں اور دن پر اور رات پر
حکومت کریں اور اُجالے کو اندھیرے سے جدا کر یں اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے سو

10 von 10 heute frei