سیر روحانی (۱ )تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)

حصہ 2

شام اور صبح چوتھا دن ہوا کے (گویا تو رات کے بیان کے مطابق رات دن پہلے
بنے ہیں مگر سورج چاند بعد میں بنے ہیں ، اسی طرح گھاس نباتات اور درخت پہلے
اُگے ہیں مگر سورج وغیرہ جن کی شعاعوں کی مدد سے یہ چیزیں اُگتی ہیں بعد میں بنائے
گئے ہیں ، کیونکہ لکھا ہے کہ جب گھاس اُگ چُکا، میوه دار درخت تیار ہو چکے، نباتات
ظاہر ہو گئی رات دن بن گئے تو اس کے بعد خدا نے دو بڑے نور بنائے۔ایک
نیر اعظم جو دن پر حکومت کرے اور ایک نیر اصغر جورات پر حکومت کرے )
تب خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت اور اپنی مانند بناویں کہ وے سمندر
کی مچھلیوں پر اور آسمان کے پرندوں پر اور مویشیوں پر اور تمام زمین پر اور سب
کیڑے مکوڑوں پر جو زمین پر رینگتے ہیں سرداری کریں اور خدا نے انسان کو اپنی
صورت پر پیدا کیا۔خدا کی صورت پر اس کو پیدا کیا ،نرو ناری ان کو پیدا کیا اور خدا
نے ان کو برکت دی اور خدا نے انہیں کہا کہ پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمور کرو اور اس
کو محکوم کرو اور سمندر کی مچھلیوں پر اور آسمان کے پرندوں پر اور سب چرندوں پر جو
زمین پر چلتے ہیں سرداری کرو
اور خدا وند خدا نے عدن میں پورب کی طرف ایک باغ لگایا اور آدم کو جسے
اس نے بنایا تھا وہاں رکھا ہے
اور خداوند خدا نے آدم کو حکم دے کر کہا کہ تو باغ کے ہر درخت کا پھل کھایا کر،
لیکن نیک و بد کی پہچان کے درخت سے نہ کھانا کیونکہ جس دن تو اس سے کھائے گا تو
ضرور مرے گا اور خداوند خدا نے کہا کہ اچھا نہیں کہ آدم اکیلا رہے میں اس کے لئے
ایک ساتھی اس کی مانند بناؤں گا اور خداوند خدا نے میدان کے ہر ایک جانور اور
آسمان کے پرندوں کو زمین سے بنا کر آدم کے پاس پہنچایا تا کہ دیکھے کہ وہ ان کے کیا
نام رکھے سو جو آدم نے ہر ایک جانور کو کہا وہی اُس کا نام ٹھہرا اور آدم نے سب
مویشیوں اور آسمان کے پرندوں اور ہر ایک جنگلی جانور کا نام رکھا۔پر آدم کو اس کی
مانند کوئی ساتھی نہ ملا اور خداوند خدا نے آدم پر بھاری نیند بھیجی کہ وہ سو گیا اور اُس نے
اُس کی پسلیوں میں سے ایک پہلی نکالی اور اس کے بدلے گوشت بھر دیا اور خداوند خدا
نے اُس پسلی سے جو اُس نے آدم سے نکالی تھی ایک عورت بنا کے آدم کے پاس لایا

۱۴
اور آدم نے کہا کہ اب یہ میری ہڈیوں میں سے ہڈی اور میرے گوشت میں سے
گوشت ہے اس سبب سے وہ ناری کہلا دے گی کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی ھے
یہ تو رات کا نظریہ ہے جو اس نے پیدائش عالم کے متعلق دنیا کے سامنے پیش کیا۔ڈارون کی تھیوری انسانی پیدائش کے متعلق انیسویں صدی عیسوی میں جب اس
مسئلہ پر زیادہ غور کیا گیا اور علومِ جدیدہ کی
کے ذریعہ نئ نئی تحقیقا تیں ہوئیں تو سب سے پہلے ایک انگریز نے جس کا نام ڈارون تھا انسانی پیدائش
کے متعلق ایک نئی تھیوری پیش کی۔اُس کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ : -
(۱) انسان ارتقائی قانون کے مطابق بنا ہے یکدم اپنی موجودہ حالت کو نہیں پہنچا اور یہ خیال جو
بائبل میں پیش کیا گیا ہے کہ یکدم اللہ تعالیٰ نے انسان کی صورت میں ایک شخص کو بنا کر کھڑا کر دیا
یہ درست نہیں بلکہ آہستہ آہستہ لاکھوں بلکہ کروڑوں سالوں میں انسان تیار ہوا ہے۔(۲) دوسرے اُس نے یہ مسئلہ نکالا کہ انسان نے جو ترقی کی ہے یہ جانوروں سے کی ہے پہلے
دنیا میں چھوٹے جانور بنے ، پھر اس سے بڑے جانور بنے ، پھر اس سے بڑے جانور بنے اور پھر
ان جانوروں میں سے کسی جانور سے ترقی کر کے انسان بنا۔مگر جس جانور سے ترقی کر کے انسان
بنا ہے وہ اب نہیں ملتا کیونکہ یہ کڑی غائب ہے ہاں اتنا پتہ چلتا ہے کہ اسی جانور کی ایک اعلی قسم
بندر ہے۔گویا ڈارون نے دوسرا نظریہ یہ پیش کیا کہ انسان گوارتقائی قانون کے مطابق بنا ہے
مگر اس کا یہ ارتقاء بندروں کی قسم کے ایک جانور سے ہوا ہے جس کی آخری کڑی اب مفقود ہے
جس میں سے بعض خاص قسم کے بندر اور انسان نکلے۔پہلے امر کی دلیل کہ انسان یکدم اپنی موجودہ حالت کو نہیں پہنچا بلکہ ہزاروں لاکھوں
سالوں میں تیار ہو ا ہے وہ یہ دیتا ہے کہ مختلف زمانوں کے انسانوں کی جو کھو پڑیاں اور جسم وغیرہ
ملے ہیں ان کے دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کھوپڑیوں اور جسموں کا آپس میں بہت
بڑا فرق ہے پس یہ خیال کرنا کہ آج سے لاکھوں سال پہلے بھی انسان اسی طرح تھا جس طرح
آج ہے غلط ہے اگر یہ بات صحیح ہوتی تو جسموں ، ہڈیوں اور کھوپڑیوں وغیرہ میں کوئی فرق نہ
ہوتا ، مگر انسانی جسم کی جو بہت پرانی ہڈیاں نکلی ہیں ان ہڈیوں کے دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ ان اور موجودہ انسانی جسم کی ہڈیوں میں بہت بڑا فرق ہے۔اسی طرح موجودہ انسانی دماغ
اور پرانے انسانی دماغ میں بھی بہت بڑا فرق نظر آتا ہے پس مختلف زمانوں کے انسانوں کی

۱۵
کھوپڑیوں اور جسم کی ہڈیوں کا اختلاف اس امر کا یقینی اور قطعی ثبوت ہے کہ انسان ارتقائی قانون
کے ماتحت بنا ہے یکدم اپنی موجودہ حالت کو نہیں پہنچا۔دوسری دلیل اس فلسفہ کے معتقد اس ارتقاء
کی یہ دیتے ہیں کہ ماں کے پیٹ میں جب جنین کی ترقی کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس
جنین کو اپنی ابتدائی حالتوں میں مختلف قسم کے جانوروں سے مشابہت ہوتی ہے۔کبھی وہ جنین
خر گوش سے مشابہ ہوتا ہے۔کبھی مچھلی سے مشابہ ہوتا ہے اور کبھی کسی اور جانور سے۔یہ رحم مادر میں
بچے کی پیدائش کی مختلف کیفیات در اصل ابتدائے خلق کی ہی کیفیات ہیں۔یعنی پچھلے زمانہ میں
جن جن جانوروں کی شکل میں سے انسان گزرا ہے ، ان ساری شکلوں میں سے ایک بچے کو رحم مادر
میں سے گزرنا پڑتا ہے۔تیسری دلیل اس ارتقاء کی یہ دی جاتی ہے کہ انسان اور دوسرے
جانوروں میں ایسی کئی مشابہتیں پائی جاتی ہیں جو اس امر کو ثابت کرتی ہیں کہ یہ دونوں ایک ہی
چیز ہیں اور انسان کو جسم اپنی منفردانہ حیثیت میں نہیں ملا بلکہ جانوروں کے جسم سے ترقی کر کے
اُسے ایک اور جسم حاصل ہوا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس امر کے ثبوت کے لئے گوریلا وغیرہ قسم کے
بندروں کو دیکھ لیا جائے اُن کی انسان سے اتنی شدید مشابہت ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ الگ
بنے ہیں اور یہ الگ، گویا ارتقاء کی تیسری دلیل وہ مشابہتیں دیتے ہیں جو انسان کو بعض دوسرے
جانوروں سے اور دوسرے جانوروں کو آپس میں یا اپنے سے نیچے کے جانوروں سے ہیں۔دوسرا دعوئی ڈارون نے یہ کیا تھا کہ انسان اور بندر کا ارتقاء ایک جانور سے ہوا ہے جو
اب مفقود ہے۔اس کے ثبوت میں وہ یہ امر پیش کرتا ہے کہ بندروں کی بعض اقسام کو انسان سے
انتہائی مشابہت ہے مگر وہ کہتا ہے کہ درمیان میں ایک کڑی غائب ہوگئی ہے اور اس مفقودکٹری کا
ثبوت وہ فاصلہ ہے جو طبعی طور پر بندروں کی موجودہ قسم اور انسان میں ، اور بندروں اور ان سے
ادنیٰ قسم کے جانوروں میں نہ پایا جانا چاہئے تھا مگر چونکہ ہمیں ایک طرف بندروں اور انسان
میں انتہائی مشابہت نظر آتی ہے اور دوسری طرف بندروں اور ان سے نچلے درجہ کے جانوروں
میں ایک فاصلہ نظر آتا ہے جو طبعی طور پر نہیں پایا جانا چاہیئے تھا اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ درمیان کی
میں سے کوئی کڑی غائب ہوگئی ہے جس سے انسان اور بندر نے ترقی کر کے اپنی موجودہ شکل کو
اختیار کیا تھی یہ زنجیر مکمل نہیں بنتی۔ہیکل کا نظریہ انسانی پیدائش کے متعلق ہیکل کے ایک اور مفکر ہے وہ ڈارون کے اس
فلسفہ پر غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا

۱۶
ہے کہ وہ جانور جو ہمیں نہیں ملتا اُس کا نام لیپوٹائیلو (LIPOTYLU) ہے۔یہ جانور درمیان
میں سے غائب ہو گیا ہے اگر یہ مل جائے تو وہ کڑی جو درمیان سے ٹوٹتی ہے مکمل ہو جائے اور و
انسانی ارتقاء کے مسئلہ میں کوئی بات منہم نہ رہے۔اس قسم کے اکثر مفکر گوریلا اور چمپنزی
(CHIMPANZEE) قسم کے بندروں کے آباء کو انسانی نسل کے آباء قرار دیتے ہیں۔جب ڈارون نے انسانی پیدائش کے متعلق یہ فلسفہ پیش کیا تو انگریزوں میں سے ہی بعض کی
نے اس فلسفہ پر اعتراض کیا اور کہا کہ انسان اور گوریلا میں اس قدر اختلاف ہے کہ اس کی
موجودگی میں کسی صورت میں بھی یہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ گوریلا وغیرہ اقسام کے بندروں کے آباء
ہی انسانی نسل کے آباء تھے اس پر ہکسلے نے انہی اختلافات کو جو انسان اور گوریلا میں ہیں اور جو
پہلے ارتقاء کے خلاف پیش کئے جاتے تھے ارتقاء کے ثبوت میں پیش کر دیا اس طرح کہ اس نے کہا
کہ جو اختلاف انسان اور گوریلا میں ہے اس سے بہت زیادہ اختلاف گوریلا اور بعض دوسری قسم
کے بندروں میں ہے۔اب بتاؤ کہ اس اختلاف کے باوجود تم ان سب کو بندر مانتے ہو یا نہیں؟ جب
مانتے ہو تو اگر ارتقاء میں بعض بندر بعض دوسرے بندروں سے اس قدر دُور جا سکتے ہیں تو کیوں
انسان گوریلا سے دور نہیں جاسکتا۔پس یہ اختلاف ارتقاء کے خلاف نہیں بلکہ اس کا ایک ثبوت ہے۔موجودہ زمانہ کی تحقیق موجودہ تحقیق جو قریب زمانہ میں ہوئی ہے اور جس کے مؤید ایک
تو پر و فیسر جونز ہیں اور ایک ڈاکٹر آسبرن۔وہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ
گوانسان نے ارتقائی قانون کے ماتحت ہی ترقی کی ہے مگر وہ حیوانات کی نسل سے بہت پہلے سے
جُدا ہو چکا تھا اور اُس وقت سے آزادانہ ترقی کر رہا تھا۔گویا انسان کی جانوروں سے جدائی اُس
بندر سے نہیں ہوئی جس بندر سے جُدائی ڈارون پیش کرتا ہے بلکہ اس سے بہت پہلے ہو چکی تھی مگر
بہر حال انسانی ترقی ارتقاء کے ماتحت ہوئی ہے یکدم نہیں ہوئی۔انسانی تہذیب کے تین بڑے دور اس کے ساتھ ہی آثار قدیمہ والوں نے یہ دریافت
کیا ہے کہ انسانی تہذیب پر تین دور آئے ہیں۔(۱) ایک دور تو پتھروں کے استعمال کرنے کا تھا یعنی ابتداء میں جب انسان نے تہذیب و تمدن
کے دور میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے تو اُس وقت چونکہ یہ جانوروں سے ہی ترقی کر کے انسان کی
بنا تھا اور اس کے پنجے نہیں تھے جن سے دوسرے جانور کام لے لیا کرتے ہیں اور نہ ان کی
طرح اس کے تیز دانت تھے اس لئے اس نے اپنی حفاظت کیلئے پتھروں کا استعمال شروع کر

دیا۔پس پہلا دور انسانی تہذیب پر پتھروں کے استعمال کا آیا ہے۔(۲) پھر پیتل کے استعمال کا دور آیا۔یعنی جب انسان نے اور زیادہ ترقی کی تو اس نے اپنی
حفاظت کے لئے ڈھالیں وغیرہ بنا لیں۔(۳) اور تیسرا دور لوہے کے استعمال کرنے کا تھا جب کہ انسان نے اپنی حفاظت کے لئے
نیزے اور تلوار میں وغیرہ ایجاد کیں۔آثارِ قدیمہ والوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ پُرانی عمارتوں کے کھودنے سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ انسان قدیم زمانہ سے کسی نہ کسی تہذیب کا حامل ضرور رہا ہے۔پیدائش انسانی کے متعلق قرآنی نظریہ اب میں آن آثار قدیمہ کو پیش کرتا ہوں
جنہیں قرآن کریم نے انسان کی پیدائش اور
اس کی تہذیب کے بارہ میں پیش کیا۔پہلا حوالہ اس بارہ میں سورۃ نوح کا ہے جہاں آثارِ قدیمہ کی کچھ مثالیں پیش کی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مَالَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا - اَلَمْ تَرَوُا
كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ
سِرَاجًا - وَاللهُ أنْبَتَكُم مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتاً ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجَاك
موجودہ زمانہ میں جو تحقیق انسانی پیدائش کے متعلق کی گئی ہے اس کے مقابلہ میں قرآن کریم کی
جو تحقیق ہے اس کا کچھ ذکر ان آیات میں ہے جو ابھی میں نے پڑھی ہیں ، ان آیات میں اللہ تعالیٰ
حضرت نوح علیہ السلام کی زبان سے یہ کہلواتا ہے کہ اے انسا نو ! تمہیں کیا ہو گیا کہ تم یہ خیال نہیں
کرتے کہ اللہ تعالیٰ بے حکمت کام نہیں کیا کرتا اور جب بھی وہ کوئی کام کرتا ہے حکمت سے کرتا
ہے تم اپنے متعلق تو یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی شخص
تمہیں یہ کہے کہ تم نے فلاں کام بیوقوفی کا
کیا اور اگر کوئی کہے تو اس پر بُر امناتے ہو مگر تم خدا کے متعلق یہ کہتے رہتے ہو کہ اُس نے انسان کو
بغیر کسی غرض کے پیدا کر دیا۔تمہیں کیا ہو گیا کہ تم اتنی موٹی بات کو بھی نہیں سمجھتے کہ وَقَدْ خَلَقَكُمْ
اَطوَارًا اُس نے تمہیں یکدم پیدا نہیں کیا بلکہ قدم بقدم کئی دوروں میں سے گزارتے ہوئے بنایا
ہے۔اَلَمْ تَرَوُاكَيْفَ خَلَقَ اللهُ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا
وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ه
کیا تمہیں دکھائی نہیں دیتا کہ اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کو ایک دوسرے کی مطابقت کی

۱۸
میں رہنے والا بنایا ہے اسی طرح اُس نے چاند بنایا اُس نے سورج بنایا۔وَاللهُ أَنْبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا - ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيْهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْوَاجًا
اور انہیں دوروں میں سے جن میں خدا تعالیٰ نے تمہیں گزارا، ایک دور یہ بھی تھا کہ خدا
نے تمہیں زمین میں سے نکالا اور آہستہ آہستہ تمہیں اپنے موجودہ کمال تک پہنچایا۔پیدائش انسانی کے مختلف دور یہ ابتدائی پیدائش کا نقشہ ہے جو قرآن کریم نے کھینچا۔اس سے ظاہر ہے کہ ارتقاء کا وہ مسئلہ جسے یورپ والے
آج پیش کر رہے ہیں قرآن کریم نے آج سے تیرہ سو سال پہلے ظاہر کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ یہ
صحیح نہیں کہ انسان یکدم پیدا ہو گیا یا خُدا نے یوں کیا ہو کہ مٹی گوندھی اور اُس سے ایک انسانی بُبت
بنا کر اُس میں پھونک ماردی اور وہ چلتا پھرتا انسان بن گیا بلکہ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا اُس نے کئی
دوروں میں سے گزارتے ہوئے تمہیں یہاں تک پہنچایا ہے۔وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا۔اور یہ جو درجہ بدرجہ ترقی ہوئی ہے اس میں انسان کی پیدائش دراصل زمین سے شروع ہوتی ہے۔پھر ہم اسے بڑھاتے بڑھاتے کہیں کا کہیں لے گئے ہیں۔گویا اسلام نے صاف طور پر آج سے
تیرہ سو سال پہلے بتا دیا تھا کہ انسان یکدم نہیں بنا بلکہ وہ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا کے مطابق کئی دوروں
میں تیار ہوا ہے اور وَاللهُ أَنْبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا کے مطابق سب سے پہلے وہ زمین سے تیار
ہوا ہے مگر کیا ہی عجیب بات ہے کہ قرآن کریم نے تو یہ دو باتیں پیش کی تھیں کہ انسان آہستہ آہستہ
تیار ہوا ہے اور دوسرے یہ کہ وہ زمین میں سے پیدا ہوا ہے مگر مسلمانوں نے ان دونوں باتوں
کورڈ کر دیا اور ایک طرف تو انہوں نے یہ خیال کر لیا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے یکدم بنادیا تھا اور
دوسری طرف اس امر کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ یہ کہہ رہا ہے کہ ہم نے انسان کو زمین
میں سے تیار کیا ہے یہ کہنا شروع کر دیا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے پہلے جنت سماوی میں پیدا کیا پھر
زمین پر پھینک دیا اور تیسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کے پاس ایک روحوں کی تھیلی ہے وہ جس شخص کو زمین
پر بھیجنا چاہتا ہے اُس کی روح چھوڑ دیتا ہے گویا جس طرح بٹیرے پکڑنے والے اپنی تھیلیوں
میں سے ایک ایک بٹیرہ نکالتے جاتے ہیں ، اسی طرح خدا پہلے ایک رُوح چھوڑتا ہے پھر دوسری پھر
تیسری گویا اس زمانہ کے علماء نے یہ ٹھیکہ لے لیا ہے کہ قرآن کریم میں جو بات لکھی ہوگی اس کے وہ کی
ضرور خلاف کریں گے۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں تسلیم کیا ہے کہ انسانی پیدائش آہستگی سے ہوئی

۱۹
ہے اور فرمایا ہے کہ اس میں حکمت تھی۔اگر پیدائش اس رنگ میں نہ ہوتی تو بہت سے نقائص رہ
جاتے مگر آجکل کے علماء اس بارہ میں جو کچھ عقیدہ رکھتے ہیں اس کا پتہ اس سے لگ جاتا ہے کہ
مولوی سید سرور شاہ صاحب سنایا کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ان کے ایک اُستاد نے لڑکوں کو بتایا کہ
دنیا میں جو ہمیں بہت بڑا تفاوت نظر آتا ہے، کوئی خوبصورت ہے کوئی بدصورت اور کوئی درمیانی
صورت رکھتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کرنا چاہا تو اُس نے کہا کہ
آؤ میں انسان بنانے کا کسی کو ٹھیکہ دے دوں۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے فرشتوں کو ٹھیکہ دے دیا اور
اُن سے کہا کہ میں شام تک تم سے اتنے آدمی لے لوں گا۔خیر پہلے تو وہ شوق اور محنت سے کام
کرتے رہے اور انہوں نے بڑی محنت سے مٹی گوندھی پھر نہایت احتیاط سے لوگوں کے ناک،
کان ، آنکھ ، منہ اور دوسرے اعضاء بنائے اور اس طرح دو پہر تک بڑی سرگرمی سے مشغول
رہے ، اِس دوران میں جو آدمی ان کے ذریعہ تیار ہو گئے وہ نہایت حسین اور خوبصورت بنے مگر
جب دو پہر ہوگئی اور انہوں نے دیکھا کہ ابھی کام بہت رہتا ہے اور وقت تھوڑا رہ گیا ہے تو انہوں
نے جلدی جلدی کام شروع کر دیا اور کچھ زیادہ احتیاط اور توجہ سے کام نہ لیا اور اس طرح عصر کی
تک کام کرتے رہے اس دوران میں جو لوگ تیار ہوئے وہ درمیانی شکلوں کے تھے مگر جب کو
انہوں نے دیکھا کہ عصر ہوگئی ہے اور اب سورج غروب ہی ہونے والا ہے اور ٹھیکہ کے مطابق
تعداد تیار نہیں ہوئی تو انہوں نے یوں کرنا شروع کر دیا کہ مٹی کا گولہ اُٹھا ئیں اور اُسے دو تھپکیاں
دے کر بُت بنا کر منہ کی جگہ ایک اُنگلی ماردیں اور آنکھوں کی جگہ دو انگلیاں اور اس طرح جلدی
جلدی آدمی بناتے جائیں یہ آدمی بدصورت بنے جو بد صورت قوموں کے آباء ہو گئے۔اب یہ ہے تو دین سے تمسخر اور استہزاء مگر حقیقت یہ ہے کہ عام طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں
میں پیدائش انسانی کے متعلق ایسے ہی خیالات رائج ہو چکے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے
انسان کو اسی طرح بنایا ہے کہ مٹی کو گوندھا اور انسانی بُت بنا کر اس کے سوراخ بنا دیئے اور پھر
ایک پھونک ماری اور وہ جیتا جاگتا انسان بن گیا ، مگر اسلام یہ نہیں کہتا۔وہ کہتا ہے کہ ہم نے تم کو
کئی دوروں سے گزارا ہے اور خاص حکمت کو مد نظر رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ بنایا ہے یہ نہیں کہ
تمہیں یکدم بنا دیا ہو۔انسانی پیدائش کا دور اول عدم سے شروع ہوا دوسری بات قرآن کریم ہے ،
معلوم ہوتی ہے کہ انسانی پیدائش کا

دور اول عدم تھا۔یہ اختلاف دنیا میں ہمیشہ سے چلا آیا ہے کہ دنیا کی ابتداء کس طرح ہوئی ؟
آریہ کہتے ہیں کہ مادہ جس سے تمام دنیا کی تخلیق ہوئی یہ ازلی ہے۔خدا نے صرف اتنا کیا ہے کہ
مادہ اور رُوح کو جوڑ جاڑ دیا اور اس طرح انسان بن گیا ، مگر قرآن کریم کہتا ہے کہ یہ عقیدہ غلط
ہے مادہ از لی نہیں بلکہ اسے خدا نے پیدا کیا ہے اور یہ کہ پہلے کچھ نہ تھا پھر خدا نے انسان کو پیدا
کیا۔چنانچہ فرماتا ہے۔اَوَلَا يَذْكُرُ الْإِنْسَانُ انَّا خَلَقْهُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْئًا کہ کیا انسان کو
یہ بات معلوم نہیں کہ ہم نے جب اُسے پیدا کیا تو وہ اُس وقت کوئی شئے بھی نہیں تھا۔آجکل کی
پیدائش اور قسم کی ہے آجکل نطفہ سے انسان پیدا ہوتا ہے۔اس آیت میں جس خلق کی طرف اشارہ
کیا گیا ہے وہ موجودہ دور سے بہت پہلے کی ہے۔گویا ابتدائی حالت انسان کی عدم تھی۔پھر خدا
اسے عالم وجود میں لایا مگر یہ یا درکھنا چاہئے کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ عدم سے وجود پیدا ہوا بلکہ وہ
کہتا ہے کہ پہلے عدم تھا پھر وجود ہوا۔یہ دھوکا زیادہ تر سے" کے لفظ سے لگتا ہے کیونکہ ” سے کا
لفظ اُردو زبان میں مادہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے۔کہتے ہیں لکڑی سے کھلونا بنایا یا لوہے سے
زنجیر بنائی۔جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ پہلے لکڑی اور لوہا موجود تھا جس سے اور چیزیں بنائی
گئیں۔اس لئے جب مسلمانوں کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو عدم سے
بنایا تو غیر مذاہب والے اعتراض کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ جب کچھ بھی نہیں تھا تو اس سے خدا نے
انسان کو بنا یا کس طرح؟ پس یا د رکھنا چاہئے کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ عدم سے انسان بنا ہے بلکہ وہ
کہتا ہے کہ پہلے عدم تھا پھر اس کا وجود ہو ا۔پس خدا نے عدم سے انسان کو نہیں بنایا بلکہ اپنے حکم
کے ماتحت بنایا ہے مگر یہ کہ اُسے کس طرح بنایا ہے اس کا ذکر خدا تعالیٰ نے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس
کے سمجھنے کی انسان میں قابلیت نہیں۔اگر انسان اس کو سمجھ سکتا تو وہ بھی انسان بنانے پر قادر ہوتا۔وجو د انسانی کے دور ثانی کی کیفیت انسان کا دورثانی قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ
ایک زمانہ میں انسانی وجود تو تھا مگر بلا دماغ کے۔گویا انسانی وجود تو تھا مگر انسان نہ تھا اور نہ اس کی حالت کو سوچنے والا کوئی دماغ تھا ، گویا دماغی ارتقاء
سے پہلے کی حالت میں تھا۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اُس وقت جمادی رنگ میں تھا یا نباتی رنگ
میں۔مگر بہر حال خواہ وہ اُس وقت جمادی رنگ میں ہو خواہ نباتی رنگ میں ، حیوانی رنگ میں نہیں
تھا اور اس کا پتہ بھی قرآن کریم سے لگتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ
حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنُ شَيْئًا مَّدُ كُورًا " کہ کیا انسان کو یہ معلوم ہے یا نہیں کہ انسان کے

۲۱
پر یقیناً ایک ایسا زمانہ گزر چکا ہے جب کہ وجودِ انسانی تو موجود تھا مگر مذکور نہیں تھا وہ یاد نہیں کیا
جاتا تھا۔گویا حس شناخت جو انسان میں موجود ہے وہ اُس وقت نہیں تھی۔ایک وجود موجود تھا
مگر بغیر عقل اور بغیر شعور کے ، ایک دوسرے کے متعلق اسے کوئی واقفیت نہ تھی۔اسے کوئی علم نہ تھا
کیونکہ یہ باتیں دماغ سے تعلق رکھتی ہیں اور دماغ دورثانی میں نہیں تھا۔انسانی پیدائش کا تیسرا دور تیرا دور قرآن کریم سے انسانی پیدائش کے متعلق وہ معلوم
ہوتا ہے جب کہ وہ ایسی شکل میں آیا کہ اس کی پیدائش نطفہ
سے ہونے لگی یعنی مرد و عورت کے تعلق سے اور اُس وقت سے اس کے مزاج میں تنوع پیدا ہوا۔حیوانوں میں سے بھی بعض حیوان نر و مادہ نہیں ہوتے ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر انسان پر وہ
دور آیا جب کہ اُسے نر و مادہ میں تقسیم کر دیا گیا یعنی حیوان بنا اور حیوان سے ترقی کر کے اُس
حالت کو پہنچا کہ جب تناسل نطفہ سے شروع ہو جاتی ہے جو بات کہ اعلیٰ درجہ کے حیوانوں میں
پائی جاتی ہے اور پھر اس سے ترقی کر کے وہ ایسا حیوان بنا جو نطفہ امشاج سے بنتا ہے یعنی اس
کے اندر مختلف قومی پیدا کئے گئے۔اللہ تعالیٰ اس امر کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا
إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَّبْتَلِيْهِ ا کہ ہم نے انسان کو نطفہ سے پیدا کیا جو
مرکب تھا اور جس کے اندر بہت سے اجزاء ملائے گئے تھے کیونکہ ہم نے اس سے مرکب قسم کا
کام لینا تھا۔پس چونکہ ہم نے اس سے مرکب کام لینا تھا اس لئے ہم نے نطفہ میں بھی مرتب کی
طاقتیں رکھ دیں یہ تیسرا دور ہے جو انسانی پیدائش پر آیا۔ہے۔انسانی پیدائش کا چوتھا دور چوتھا دور انسانی پیدائش پر وہ آیا جب کہ انسانی دماغ کامل
ہو گیا اور اس میں سمجھ اور ترقی کا مادہ پیدا ہو گیا گویا اب
دماغی ارتقاء اور دماغی قوتوں کے ظہور کا زمانہ آ گیا اور وہ سامع اور باصر وجود سے سمیع اور
بصیر وجود بنا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا اس دور میں جب کہ
انسانی پیدائش نطفہ سے ہونے لگ گئی تھی اور وہ ذَكَر وانثی بن گئے تھے ابھی ان میں انسانیت
نہیں آئی تھی بلکہ حیوانیت ہی تھی کیونکہ گونر و مادہ کی تمیز پیدا ہوگئی تھی مگر یہ تمیز حیوانوں میں بھی پائی
جاتی ہے اس طرح گو اُس دور میں انسان باصر اور سامع تھا جیسا کہ حیوان بھی باصر اور سامع ہوتا
ہے حیوان بھی دوسروں کو دیکھتا اور حیوان بھی آہٹ کو سُن لیتا ہے پس اس دور میں وہ ایک حیوان
تھا مگر اس کے بعد دور رابع اس پر وہ آیا جب کہ دماغی اور ذہنی ارتقاء کی وجہ سے تحقیق اور

۲۲
تجسس کا مادہ اس میں پیدا ہو گیا اور وہ بصیر اور سمیع بن گیا۔دیکھتا تو ایک جانور بھی ہے مگر وہ
باصر ہوتا ہے بصیر نہیں ہوتا۔بصیر وہ ہوتا ہے جو عقل سے کام لے اور گرید، تحقیق اور ایجاد کا مادہ
اس میں موجود ہو اور یہ انسانی صفات ہی ہیں حیوانی نہیں۔پس چوتھا دور انسان پر وہ آیا جب کہ
وہ سامع اور باصر وجود سے سمیع و بصیر بنا یعنی گرید، تحقیق ایجاد اور ترقی کا مادہ اس میں پیدا ہو گیا کی
اور وہ حیوانی حالت سے ترقی کر کے حیوانِ ناطق بن گیا۔یہ سب دوروں کی ابتدائی کڑیاں ہیں، درمیانی زمانوں کا ذکر خدا تعالیٰ نے چھوڑ دیا ہے
کیونکہ قرآن کوئی سائنس کی کتاب نہیں وہ ضروری باتوں کا ذکر کر دیتا اور باقی امور کی دریافت
کو انسانی عقل پر چھوڑ دیتا ہے پس ان چار دوروں کا یہ مطلب نہیں کہ انسان پر یہی چار دور آئے
بلکہ یہ چار دوروں کی ابتدائی کڑیاں ہیں ان کے درمیان اور بھی بہت سی کڑیاں ہیں چنانچہ بعض
درمیانی کڑیوں کا حال بھی قرآن کریم کی بعض اور آیات سے معلوم ہوتا ہے مثلاً فرما تا ہے۔وَاللهُ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا " پہلے اللہ تعالیٰ نے یہ
فرمایا تھا کہ وَاللهُ أَنْبَتَكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا کہ خدا نے تمہیں زمین میں سے نکالا ہے اور
یہاں یہ فرمایا ہے کہ خدا نے تمہیں خشک مٹی میں سے پیدا کیا ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ پھر نطفہ سے پیدا کیا
یہاں پھر درمیانی دوروں اور درمیانی دوروں کی مختلف کڑیوں کا ذکر چھوڑ دیا ہے۔چنانچہ میں
آگے چل کر ثابت کرونگا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واقع میں بعض دور چھوڑ دیئے
ہیں۔غرض فرماتا ہے پھر ہم نے نطفہ بنایا اور تم نرومادہ سے پیدا ہونے لگ گئے۔ثُمَّ جَعَلَكُمْ
اَزْوَاجًا پھر ہم نے تم کو انسانِ کامل بنایا ، ایک ایسا انسان جو تمدنی صورت اختیار کر گیا اور
با قاعدہ نظام میں منسلک ہو گیا۔لفظ ازواج کی تشریح یہاں ازواج کے معنے مرد عورت کے نہیں کیونکہ پہلے نطفے کا ذکر کیا
ہے اور اس کے بعد فرمایا ہے کہ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا اس نے تم کو
ازواج بنایا۔اگر ازواج کے معنے مرد عورت کے ہی ہوں تو ان الفاظ کے الگ لانے کی کوئی
ضرورت نہ تھی۔نطفہ کے ذکر میں ہی یہ بات آ سکتی تھی کیونکہ نطفہ سے اسی وقت پیدائش ہوتی ہے
جب مرد عورت دونوں موجود ہوں مگر اللہ تعالیٰ نے پہلے نطفہ کا ذکر کیا ہے اور اس کے بعد فرمایا ہے
کہ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ ازواج سے مراد مرد و عورت
نہیں بلکہ کچھ اور مراد ہے۔

۲۳
حقیقت یہ ہے کہ یہاں اَزْوَاجاً سے مراد اقسام ہیں نہ کہ مرد وعورت ، ورنہ نطفہ تو ہوتا ہی
زوج کے وقت سے ہے اور اس کی تصدیق اس امر سے بھی ہوتی ہے کہ زوج کے معنے عربی زبان
میں صنف کے بھی ہوتے ہیں اور یہی معنے اس جگہ مراد ہیں ، پس اَزْوَاجًا سے مراد اَصْنَافًا ہیں
نہ کہ مرد و عورت اور مطلب یہ ہے کہ جب تمہاری دماغی ترقی ہوئی تو تم میں مختلف قسم کے گروہ پیدا کی
ہو گئے اور پارٹیاں بنی شروع ہو گئیں غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ پہلے انسان
خرابی حالت میں تھا یعنی جمادی حالت میں پھر اس پر ایک زمانہ آیا ( درمیانی زمانہ کا ذکر اس
جگہ چھوڑ دیا ہے ) کہ وہ حیوانی صورت اختیار کر گیا اور مرد و عورت سے اس کی پیدائش ہونے
لگی ( پھر درمیانی زمانہ کا ذکر چھوڑ دیا ہے ) پھر وہ زمانہ آیا کہ وہ ترقی کر کے تمدنی صورت
اختیار کر گیا اور باقاعدہ ایک نظام میں منسلک ہو گیا۔اسی طرح درمیانی کڑیوں میں سے ایک کڑی طینی حالت بھی ہے جب کہ شراب سے پانی
ملا، چنا نچہ حیات انسانی کا مادہ پانی ہونے کے متعلق فرماتا ہے وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيَ
اَفَلَا يُؤْمِنُونَ ۵ کہ کیا تمہیں معلوم نہیں ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندگی بخشی ہے اگر پانی نہ ہوتا تو
حیات انسانی کا مادہ بھی پیدا نہ ہوتا، پھر یہ کڑی کہ پانی مٹی سے ملا اور اس سے پیدائش ہوئی اس
کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ
وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِ نُسَانِ مِنْ طِينِ ) کہ خدا نے انسان کو طین سے پیدا کیا۔گویا پانی اور مٹی
باہم ملائے گئے اور ان دونوں کے ملانے سے جو حالت پیدا ہوئی اس کے نتیجہ میں زندگی کا ذرہ
پیدا ہوا اور ترقی کرتے کرتے انسان اپنے معراج کمال کو پہنچ گیا۔اس بات کا ثبوت کہ کڑیاں درمیان سے حذف بھی کر دی جاتی ہیں اس بات سے ملتا ہے
کہ اوپر کی آیت میں بتایا ہے کہ انسان کی پیدائش اول طین سے ہوئی اس کے بعد فرماتا ہے۔ثُمَّ
جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُللَةٍ مِّنْ مَّاءٍ مَّهِيْنِ که پیدائش ثانی طین سے نہیں بلکہ مَاءٍ مَّهِينٍ
یعنی نطفہ سے ہوئی ہے اور ہم نے بجائے مٹی اور پانی کے نسل انسانی کے لئے نطفہ کا سلسلہ جاری
کر دیا۔جیسا کہ ایک اور موقع پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَلَمْ نَخْلُقُكُمْ مِّنْ مَّاءٍ مَّهِينٍ۔فَجَعَلْنَهُ
فِي قَرَارٍ مَّكِيْنِ إِلَی قَدَرٍ مَّعْلُومٍ 11 یعنی کیا ہم نے تم کو ایک کمزور اور حقیر پانی کی بوند سے پیدا
نہیں کیا اور پھر اس کمزور اور حقیر بوند کو ایک قرار وثبات کی جگہ میں ایک زمانہ تک رکھ کر پیدا نہیں
کیا ؟ پس صاف معلوم ہو گیا کہ مٹی کی حالت ایک وقت کی تھی پھر وہ وقت آیا جب کہ مٹی اور پانی

۲۴
ملایا گیا، مگر نسل انسانی جو پیدا ہوئی ہے یہ مٹی سے نہیں بلکہ نطفہ سے ہوئی ہے پس مٹی والا زمانہ اور
ہے پانی والا زمانہ اور ہےاور نطفے والا زمانہ اور ہے۔پیدائشِ انسانی کے متعلق عام قرآنی اصول پھر عام اصول پیدائش کا قرآن کریم نے
یہ بتایا کہ وَاَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنْتَهى۔وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى وَأَنَّهُ هُوَاَمَاتَ وَاَحْيى۔وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْا نُثَى۔نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنى۔وَ أَنَّ عَلَيْهِ النَّشَاةَ الأخرى 19 که دیکھو تمہاری ابتداء خدا سے ہوئی اور
تمہاری انتہاء بھی خدا تک جاتی ہے تمہاری حالت ایسی ہی ہے جیسے قوس کے درمیان وتر ہوتا ہے
جس طرح کمان کو خم دیدیا جائے تو اس کے دونوں اطراف آپس میں مل جاتے ہیں۔اسی طرح
اگر تم اپنی پیدائش کی طرف چلتے چلے جاؤا اور دیکھو کہ تم کس طرح پیدا ہوئے تو تمہیں ایک خدا اس
تمام خلق کے پیچھے نظر آئے گا۔اور اگر تم دیکھو کہ مرنے کے بعد انسان کہاں جاتا ہے تو وہاں بھی
تمہیں خدا ہی دکھائی دے گا، گویا انسان کی پیدائش بھی خدا تعالیٰ سے شروع ہوتی ہے اور اس کی
انتہا بھی خدا تعالیٰ پر ہے اور بار یک در باریک ہوتے ہوئے آخر خدا تعالیٰ پر سبپ اولی ختم ہو
جاتا ہے۔یہ اوپر کی آیات جو میں نے پڑھی ہیں ان سے یہ نتائج نکلتے ہیں کہ : -
(۱) انسان مادہ ازلی نہیں ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے ہاتھوں سے پیدا کیا گیا ہے۔(۲) دوسرے یہ کہ انسان کی پیدائش ارتقاء سے ہوئی ہے یہ نہیں ہوا کہ وہ یکدم پیدا ہو گیا۔(۳) تیسرے یہ کہ انسان ، انسان کی حیثیت سے ہی پیدا کیا گیا ہے۔یہ خیال صحیح نہیں کہ
بندروں کی کسی قسم سے ترقی کر کے انسان بنا جیسا کہ ڈارون کہتا ہے۔(۴) چوتھے یہ کہ پہلے وہ جمادی دور سے گزرا ہے یعنی ایسی حالت سے جو جمادات والی حالت تھی۔(۵) پانچویں یہ کہ اس کے بعد وہ حیوانی حالت میں آیا جب کہ اس میں زندگی پیدا ہوگئی تھی ،
لیکن ابھی اس میں عقل پیدا نہ ہوئی تھی۔وہ جانوروں کی طرح چلتا پھرتا اور کھا تا پیتا تھا۔(۶) اس کے بعد اس میں عقل پیدا ہوئی اور وہ حیوانِ ناطق ہو گیا مگر ابھی چونکہ اس میں کچھ کسر
باقی تھی اس لئے پھر
(۷) اُس نے اور زیادہ ترقی کی اور وہ اس حالت سے بڑھ کر متمدن انسان ہو گیا جس کا
اشارہ اللہ تعالیٰ نے ثُمَّ جَعَلَكُمُ اَزْوَاجًات میں کیا ہے یعنی انفرادی ترقی کی جگہ نظام

·

آج 10 میں سے 10 باقی