سیر روحانی (۱ )تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)

حصہ 3

۲۵
اور قانون کی ترقی نے لے لی اور پارٹی سسٹم شروع ہو گیا اور اب بجائے اس کے کہ ہر
انسان الگ الگ کام کرتا جیسے بندر اور سو راور گتے وغیرہ کرتے ہیں۔انسان نے مل کر کام
کرنا شروع کر دیا اور نظام اور قانون کی ترقی شروع ہوئی۔یہ چار بڑے بڑے دور ہیں جو قرآن کریم سے معلوم ہوتے ہیں یعنی :-
(۱) جمادی دور (۲) حیوانی دور (۳) عقل کا دور اور (۴) متمدن انسان کا دور۔ان کے درمیان اور بھی کڑیاں ہیں لیکن وہ حذف کر دی گئی ہیں۔اس تمہید کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انسانی دور دراصل وہی کہلا سکتا ہے جب کہ بشر
نے عقل حاصل کی۔جب تک اسے عقل حاصل نہیں تھی وہ ایک حیوان تھا گو خدا کے مد نظر یہی تھا
کہ وہ اسے ایک باشعور اور متمدن انسان بنائے مگر بہر حال جب تک اس میں عقل نہیں تھی وہ
انسان نہیں کہلا سکتا تھا اُس وقت اس کی ایسی ہی حالت تھی جیسے ماں کے پیٹ میں بچہ ہوتا ہے۔اب ماں کے پیٹ میں جب بچہ ہوتا ہے تو وہ انسانی بچہ ہی ہوتا ہے گتا نہیں ہوتا مگر چونکہ اس میں
ابھی بہت کچھ کمزوری ہوتی ہے اس لئے وہ کامل انسان بھی نہیں ہوتا۔اسی طرح انہیں انسانی شکل
تو حاصل تھی مگر انسانیت کے کمالات انہوں نے حاصل نہیں کئے تھے اور نہ ابھی تک ان میں عقل
پیدا ہوئی تھی۔انسان کہلانے کا وہ اُسی وقت مستحق تھا جب کہ اس نے عقل حاصل کی لیکن اس دور کی
کو بھی حقیقی معنوں میں دور انسانیت نہیں کہا جا سکتا کیونکہ انسان کی کامل خصوصیت عقل نہیں بلکہ
نظام اور قانون کے ماتحت زندگی بسر کرنا ہے اور یہی انسانی پیدائش کا مقصود ہے اسی لئے
میں اصطلاحا عقل والے دور کو بشری دور اول کہوں گا اور نظام والے دور کو انسانی دور کہوں
گا۔یعنی پہلے دور میں وہ صرف بشر تھا اور دوسرے دور میں بشر وانسان دونوں اُس کے نام تھے۔آدم سب سے پہلا کامل انسان تھا اس وقت تک جو مضمون بیان ہوا ہے اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ انسان کا عقلی دور دوحصوں میں
منقسم تھا ایک حصہ تو وہ تھا کہ اس میں عقل تو تھی مگر انفرادی حیثیت رکھتی تھی حمد کی جس نے ترقی نہ کی
تھی اور وہ اکیلے اکیلے یا جوڑوں کی صورت میں زندگی بسر کرتا تھا۔دوسرا دور وہ آیا جبکہ تمدنی
جس ترقی کر گئی تھی اور وہ ایک قانون کے تابع ہونے کا اہل ہو گیا یعنی وہ اس بات کے لئے تیار
ہو گیا کہ ایک قانون کے ماتحت رہے جب قانون یہ فیصلہ کر دے کہ کسی پر حملہ نہیں کرنا تو ہر ایک کا
فرض ہو کہ کسی پر حملہ نہ کرے، جب قانون یہ فیصلہ کر دے کہ فلاں کو یہ سزا ملنی چاہئے تو اس کا

۲۶
فرض ہو کہ وہ اس سزا کو بخوشی برداشت کرے، جب یہ حس اس میں ترقی کر گئی اور وہ قانون کے
تابع ہونے کا اہل ہو گیا تو اُس وقت انسانِ کامل بنا اور قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ جب انسانوں کی
کے اندر یہ مادہ پیدا ہو گیا کہ وہ نظام اور قانون کی پابندی کریں اور انسانی دماغ اپنی تکمیل کو پہنچ
گیا تو اُس وقت سب سے پہلا شخص جس کا دماغ نہایت اعلیٰ طور پر مکمل ہو ا اُس کا نام آدم تھا۔گویا آدم جو خلیفہ اللہ بنا وہ نہیں جس کے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اسے مٹی۔گوندھا اور پھر اس میں پھونک مار کر اُسے یکدم چلتا پھرتا انسان بنا دیا بلکہ جب انسانوں میں
حمد نی روح پیدا ہو گئی تو اُس وقت جو شخص سب سے پہلے اس مقام کو پہنچا اور جس کے دماغی قوی
کی تکمیل سب سے اعلیٰ اور ارفع طور پر ہوئی اُس کا نام خدا تعالیٰ نے آدم رکھا ، مگر جب دیر سے
ایک طریق چلا آ رہا ہو اُس میں تبدیلی لوگ آسانی کے ساتھ برداشت نہیں کر سکتے اسی لئے جب
کامل انسانیت کی ابتداء ہوئی ناقص انسانوں کا بقیہ اس کے ساتھ تعاون کرنے سے قاصر
تھا کیونکہ گوان میں عقل تھی مگر مادہ تعاون و تمدن ان میں مکمل نہ تھا۔پس یقیناً اُس وقت بہت بڑا
فساد ہوا ہو گا جیسے اگر ایک سیدھا ہوا گھوڑا بے سدھے گھوڑے کے ساتھ جوت دیا جائے تو
دونوں مل کر کام نہیں کر سکتے۔بے سدھا گھوڑا لاتیں مارے گا ، اُچھلے گا ، کو دے گا اور وہ کوشش
کرے گا کہ نکل کر بھاگ جائے اسی طرح اُس وقت بعض لوگ متمدن ہو چکے تھے اور بعض کہتے
تھے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اکٹھے رہیں اور قانون کی پابندی کریں۔لفظ آدم میں حکمت قرآن کریم نے جو پہلے کامل انسان کا نام آدم رکھا تو اس میں بھی
ایک حکمت ہے عربی زبان میں آدم کا لفظ دو مادوں سے نکلا ہے ،
ایک مادہ اس کا ادیم ہے اور ادیم کے معنے سطح زمین کے ہیں اور دوسرا مادہ اُدمہ ہے اور اذمہ
کے معنے گندمی رنگ کے ہیں۔پس آدم کے معنے سطح زمین پر رہنے والے یا گندمی رنگ والے کے
ہیں اور دونوں کا مفہوم ایک ہی ہے کیونکہ کھلی ہوا اور زمین پر رہنے کی وجہ سے دھوپ کے اثر سے
اس کے رنگ پر اثر پڑا۔حقیقت یہ ہے کہ جب آدم کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے تمدن کی بنیاد رکھی تو اُس وقت آدم
اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگوں نے یہ فیصلہ کیا کہ بجائے زمین کی غاروں میں رہنے کے
ہمیں سطح زمین کے اوپر رہنا چاہئے اور پندرہ پندرہ بیس ہیں گھروں کا ایک گاؤں بنا کر اس میں آباد
ہو جانا چاہئے اس سے پہلے تمام انسان غاروں میں رہتے تھے اور چونکہ سطح زمین پر ا کیلے اکیلے رہنے کی

۲۷
میں خطرہ ہوسکتا تھا کہ کوئی شیر یا چیتا حملہ کرے اور انسانوں کو پھاڑ دے اس لئے وہ آسانی کے
ساتھ سطح زمین پر رہنے کو برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ تبھی سطح زمین پر رہنا برداشت کر سکتے تھے
جب کہ بہت سے آدمی ایک جگہ اکٹھے ہوں اور وہ متحدہ طاقت سے خطرہ کا مقابلہ کرنے کے لئے
تیار ہوں مگر یہ صورت اُسی وقت ہو سکتی تھی جب انسانوں میں اکٹھا ر ہنے کی عادت ہو اور وہ ایک
قانون اور نظام کے پابند ہوں۔جب تک وہ ایک نظام کے عادی نہ ہوں ، اُس وقت تک اکٹھے
کس طرح رہ سکتے تھے۔پس اُس وقت آدم اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم
آئندہ غاروں میں نہیں رہیں گے بلکہ کھلے مکانوں میں رہیں گے اور چونکہ انہوں نے با ہر سطح زمین
پر رہنے کا فیصلہ کیا اس لئے ان کا نام آدم ہو اچھنے سطح زمین پر رہنے والے۔اور کھلی ہوا میں رہنے
کا یہ لازمی نتیجہ ہو ا کہ ان کا رنگ گندمی ہو گیا۔پس آدم اس کا نام اس لئے رکھا گیا کہ وہ کھلی زمین میں مکان بنا کر رہنے لگا اور کھلی
زمین پر رہنے کے سبب سے اس کا جسم گندمی رنگ کا ہو گیا جیسا کہ سورج کی شعائیں پڑنے سے
ہو جاتا ہے اور ادیم اور اُڈرمہ جو لفظ آدم کے مادے ہیں ان دونوں کا مفہوم بھی ایک ہی ہے یعنی
کھلی ہوا اور زمین پر رہنے کی وجہ سے اس کے رنگ پر اثر پڑا۔زمانہ آدم کی تمدنی حالت اس آدم کے زمانہ میں لازم ابشری دور اول کے زمانہ کے بھی
کچھ لوگ تھے جو تمدنی قوانین کی برداشت نہیں کر سکتے تھے اور
لا ز ما وہ سطح زمین پر سہولت سے نہیں رہ سکتے تھے کیونکہ جو طاقت مجموعی طاقت سے مل سکتی ہے اور
جو انسان کو کھلے میدانوں میں رہنے میں مدد دیتی ہے وہ انہیں حاصل نہ تھی پس وہ غاروں
میں رہتے تھے جیسا کہ جانور وغیرہ رہتے ہیں اور چونکہ ان میں تمدن نہ تھا ان کے لئے کوئی
قانون بھی نہ تھا۔حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ لوگ سطح زمین پر
رہیں اور غاروں میں رہنا چھوڑ دیں۔تو وہ لوگ جو سطح زمین پر نہیں رہنا چاہتے تھے انہوں نے
آپ کی مخالفت کی جیسے افریقہ کے حبشی پہلے ننگے رہا کرتے تھے۔شروع شروع میں جب انگریزی
آئے ہیں تو انہوں نے کوشش کی کہ حبشیوں کو کپڑے پہنائے جائیں۔چنانچہ انہوں نے شہر کے
دروازوں پر آدمی مقرر کر دیئے اور انہیں کپڑے دے کر حکم دیدیا کہ جب کوئی حبشی شہر کے اندر
داخل ہونا چاہے تو اُسے کہا جائے کہ وہ ننگا شہر میں داخل نہ ہو بلکہ تہہ بند باندھ کر اندر جائے۔چونکہ
وہ ہمیشہ ننگے رہتے چلے آئے تھے اور کپڑے پہنے کی انہیں عادت نہ تھی اس لئے وہ بڑے لڑتے

۲۸
اور کہتے کہ ہم سے یہ بے حیائی برداشت نہیں ہو سکتی۔کہ ہم کپڑے پہن کر شہر میں داخل ہوں ،
ہمارے بھائی بند اور دوست ہمیں دیکھیں گے تو کیا کہیں گے۔مگر انہیں کہا جاتا کہ ننگے جانے کی
اجازت نہیں ، کپڑے پہن لو اور چلے جاؤ۔چنانچہ مجبوراً وہ کپڑے پہنتے مگر جب شہر میں سے
گزرتے تو ادھر اُدھر کنکھیوں سے دیکھتے بھی جاتے کہ کہیں ان کا کوئی دوست انہیں اس بے حیائی
کی حالت میں دیکھ تو نہیں رہا، چنانچہ بڑی مشکل سے وہ شہر میں کچھ وقت گزارتے اور جب شہر
سے باہر نکلنے لگتے تو ابھی پچاس ساٹھ قدم کے فاصلہ پر ہی ہوتے تو تہہ بندا تا ر کر زور سے پھینک
دیتے اور ننگے بھاگتے ہوئے چلے جاتے۔تو جس چیز کی انسان کو عادت نہیں ہوتی اُس سے وہ
گھبراتا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں بھی چونکہ ایسے لوگ تھے جو قانون کی پابندی
نہیں کر سکتے تھے اس لئے انہوں نے سطح زمین پر رہنا پسند نہ کیا اور وہ بدستور غاروں میں رہتے
رہے۔جنس ایک ہی تھی ، لیکن اس کا ایک حصہ تو سطح زمین پر آ گیا دوسرا سطح زمین پر نہ آیا اس کا
لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ جس طرح انسانِ کامل باہر رہنے کی وجہ سے آدم نام پانے کا مستحق بنا اسی طرح
انسان ناقص غاروں میں رہنے کی وجہ سے جن نام پانے کا مستحق ہوا کیونکہ جن کے معنی پوشیدہ
رہنے والے کے ہیں۔پس اُس وقت نسلِ انسانی کے دو نام ہو گئے ایک وہ جو آ دم کہلاتے تھے
اور دوسرے وہ جو جن کہلاتے تھے۔آدم کے ساتھ تعلق رکھنے والے جو لوگ تھے اُنہوں نے
میدان میں جھونپڑیاں بنا ئیں ، مکانات بنائے اور مل جل کر رہنے لگ گئے۔پس سطح زمین پر
رہنے اور سورج کی شعاعوں اور کھلی ہوا میں رہنے سے گندم گوں ہو جانے کی وجہ سے وہ آدم
کہلائے ، اسی طرح وہ انسان بھی کہلائے کیونکہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے اُنس کرتے اور
متمدن اور مہذب انسانوں کی طرح زمین پر مل جُل کر رہتے اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے۔اس کے مقابلہ میں دوسرے لوگ جو گو اسی جنس میں سے تھے مگر چونکہ وہ قربانی کرنے کے لئے تیار
نہ ہوئے اور غاروں میں چھپ کر رہے اس لئے وہ جن کہلاتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ عربی زبان
میں بعد میں بھی بڑے آدمی جو اندر چُھپ کر رہتے ہیں انہیں جن کہا جانے لگا کیونکہ ان کی
ڈیوڑھیوں پر دربان ہوتے ہیں اور ہر شخص آسانی سے اندر نہیں جا سکتا۔اسی طرح غیر اقوام کے
افراد کو بھی ”جن“ کہا جاتا ہے چنانچہ قرآن کریم میں صاف الفاظ میں غیر قوموں کے افراد کے
لئے بھی جن کا لفظ استعمال کیا گیا ہے مگر چونکہ یہ تفصیل کا وقت نہیں ہے اس لئے میں وہ آیات
بیان نہیں کر سکتا ، ورنہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے قرآن کریم سے ایسے قطعی اور یقینی ثبوت

۲۹
نکال لئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن کریم میں جن کا لفظ انسانوں کے لئے استعمال ہوا
ہے۔میں نے اُن آدمیوں کا بھی پتہ لے لیا ہے جنہیں قرآن کریم میں جن کہا گیا۔اُن
شہروں کا بھی پتہ لے لیا ہے جن میں وہ جن رہتے تھے اور تاریخی گواہیاں بھی اس امر کے ثبوت۔کے لئے مہیا کر لی ہیں کہ وہ جن انسان ہی تھے کوئی غیر مرئی مخلوق نہ تھی۔اب میں آیات قرآنیہ سے اُن مسائل کے دلائل بیان کرتا ہوں جن کا اس وقت میں نے
ذکر کیا ہے۔آدم پہلا بشر نہیں میرا پہلا دعوئی یہ تھا کہ قرآن کریم سے یہ امر ثابت ہے کہ آدم پہلا بشر
نہیں یعنی یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے یکدم پیدا کر دیا ہو اور پھر اس
سے نسلِ انسانی کا آغاز ہوا ہو، بلکہ اس سے پہلے بھی انسان موجود تھے۔چنانچہ اس کا ثبوت
قرآن کریم سے ملتا ہے اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ میں آدم کے ذکر میں فرماتا ہے کہ اس نے فرشتوں
سے کہا۔اِنِّی جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ " میں زمین میں ایک شخص کو اپنا خلیفہ بنانے والا
ہوں۔اگر آدم پہلا شخص تھاجسے اللہ تعالیٰ ن
پیدا کیا تو اے فرشتوں سے یوں کہنا چاہئے تھا کہ میں
زمین میں ایک شخص کو پیدا کرنے والا ہوں مگر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ میں پیدا کرنے والا ہوں
بلکہ یہ کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اور لوگ پہلے
سے زمین میں موجود تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان میں سے آدم کو اپنا خلیفہ بنانے کا فیصلہ کیا۔پس یہ
پہلی آیت ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق آتی ہے اور یہاں پیدائش کا کوئی ذکر ہی نہیں۔دوسری آیت جس سے اس بات کا قطعی اور یقینی ثبوت ملتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام
سے پہلے بھی آدمی موجود تھے سورہ اعراف کی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ثُمَّ
صَوَّرُ نَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُو الأدَمَ یعنی ہم نے بہت سے انسانوں کو پیدا کیا، پھر
ان
کو مکمل کیا پھر ان کے دماغوں کی تعمیل کی اور انہیں عقل والا انسان بنایا اور پھر ہم نے کہا کہ آدم کو
سجدہ کرو۔یہ نہیں کہا کہ میں نے آدم کو پیدا کیا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ اسے سجدہ کریں۔بلکہ یہ
فرماتا ہے کہ اے نسلِ انسانی ! میں نے تم کو پیدا کیا اور صرف پیدا ہی نہیں کیا بلکہ صَوَّرُ نَكُمْ
میں نے تمہیں ترقی دی تمہارے دماغی قوی کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور جب ہر لحاظ سے تمہاری
ترقی مکمل ہو گئی تو میں نے ایک آدمی کھڑا کر دیا اور اس کے متعلق حکم دیا کہ اسے سجدہ کرو۔اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہلے کئی انسان پیدا ہو چکے تھے کیونکہ خَلَقْنكُمُ اور صَوَّرُ نَكُمْ

پہلے ہوا ہے اور آدم کا واقعہ بعد میں ہوا ہے حالانکہ اگر وہی خیال صحیح ہوتا جو لوگوں میں پایا جاتا
ہے تو خدا تعالیٰ یوں کہتا کہ میں نے پہلے آدم کو پیدا کیا اور فرشتوں کو اُسے سجدہ کرنے کا حکم دیا۔پھر میں نے تم کو اس سے پیدا کیا۔مگر خدا تعالیٰ یہ نہیں فرما تا بلکہ وہ یہ فرماتا ہے کہ میں نے پہلے
انسانوں کو پیدا کیا ، ان کی صورتوں کی تکمیل کی اور پھر ان میں سے آدم کے متعلق ملائکہ کو حکم دیا
کہ اسے سجدہ کریں۔پس یہ آیت اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ پہلے کئی انسان پیدا ہو چکے تھے۔آدم اور ابلیس دونوں نسلِ انسانی میں سے تھے میرا دوسرا دعوئی یہ تھا کہ آدم اور
ابلیس در حقیقت نسلِ انسانی میں
سے ہی تھے اس بات کا ثبوت بھی قرآن کریم سے ملتا ہے۔(1) اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ میں جہاں اس نے آدم کی پیدائش کا ذکر کیا ہے فرماتا ہے۔فَازَلَّهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا فَاَخْرَجَهُمَامِمَّا كَانَا فِيهِ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ
عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلى حِينٍ ٢٣ کہ آدم اور اُس کی بیوی دونوں کی
کو شیطان نے ورغلا دیا اور دھوکا دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ ہماری ناراضگی ہوئی اور ہم نے کہا کہ
اهْبِطُوا تم اے شیطان کے لوگو اور اے آدم کے ساتھیو! سارے کے سارے یہاں سے چلے
جاؤ۔جمع کا صیغہ ہے جو خدا تعالیٰ نے استعمال کیا۔اگر اس سے مراد صرف آدم اور حوا ہوتے تو وہ
تو دو ہی تھے ان کے لئے جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا جاتا۔انہیں زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاتا کہ تم
دونوں چلے جاؤ مگر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا بلکہ فرماتا ہے ساری کی ساری جماعت یہاں سے
چلی جائے۔آدم حوا اور ان کے ساتھیوں کو بھی یہ حکم دیتا ہے اور ابلیس اور اس کے ساتھیوں کو بھی
دیتا ہے اور سب سے کہتا ہے کہ اس علاقہ سے چلے جاؤ کیونکہ اب تمہاری آپس میں
عداوت ہو چکی ہے۔یہ آیت اس بات کا یقینی ثبوت ہے کہ آدم اور ابلیس دونوں نسلِ انسانی میں
سے ہی تھے۔ایک شبہ کا ازالہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کریم میں ایک اور مقام پر اهبِطُوا کی
بجائے اھیکا کا لفظ استعمال کیا گیا ہے مگر وہاں بھی قرآن کریم نے اس
مشکل کو آپ ہی حل کر دیا ہے اللہ تعالیٰ سورۃ طہ میں فرماتا ہے۔قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا
بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ " کہ ہم نے کہا دونوں یہاں سے چلے جاؤ تم دونوں ایک دوسرے کے
دشمن رہو گے۔اب اگر دونوں سے مراد آدم اور حوا لئے جائیں تو اس آیت کا مطلب یہ بنتا ہے
۲۴۔

کہ آدم اور حوا آپس میں دشمن رہیں گے حالانکہ یہ معنے بالبداہت غلط ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اس
جگہ دونوں سے مراد دونوں گروہ ہیں نہ کہ آدم اور حوا۔اور اللہ تعالیٰ نے اهْبِطَا مِنْهَا
جَمِيعًا کہہ کر یہ حکم دیا ہے کہ اے آدم کے گروہ اور اے شیطان کے گروہ ! تم دونوں اِس جگہ
سے چلے جاؤ۔اب تم دونوں گروہ آپس میں ہمیشہ دشمن رہو گے ، پھر اس بات کا ایک اور ثبوت
کہ ان دو سے مراد دو گروہ ہیں نہ کہ آدم اور حوا۔یہ بھی ہے کہ اهْبِطَا کے ساتھ جَمِیعًا کا لفظ
بھی آتا ہے ، حالانکہ دو کے لئے عربی زبان میں جَمِیعًا کبھی نہیں آ سکتا۔پس چونکہ آدم کے بھی
کئی ساتھی تھے اور شیطان کے بھی کئی ساتھی تھے اس لئے دونوں کے لئے اهْبِطَامِنُها جَمِيعًا
کے الفاظ استعمال کئے گئے۔اسی طرح جہاں دشمنی کا ذکر ہے وہاں بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ کے الفاظ
ہیں اور کم کے لفظ نے بھی جو تین یا تین سے زیادہ کے لئے بولا جاتا ہے بتا دیا ہے کہ جن کو نکلنے
کا حکم دیا ہے وہ ایک جماعت تھی نہ کہ دو شخص۔پھر اس آیت سے یہ پتہ بھی لگتا ہے کہ آدم کی نسل اور شیطان کی نسل دونوں نے ایک جگہ
اکٹھا رہنا تھا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ - که
اے شیطان کے ساتھیو اور اے آدم کے ساتھیو! تم دونوں نے دنیا میں اکٹھا رہنا ہے پس ہم تمہیں
نصیحت کرتے ہیں کہ تم دونوں ایک دوسرے کی دشمنی سے بچتے رہنا اور اتحاد پیدا کرنے کی کوشش
کرنا۔پھر اس سے بھی بڑھ کر ایک اور بات ان آیات سے نکلتی ہے اور وہ یہ کہ یہ دونوں کوئی
الگ الگ جنس نہیں تھے بلکہ ایک ہی جنس میں سے تھے چنانچہ سورۃ بقرہ میں ہی اللہ تعالیٰ شیطان
کے ساتھیوں اور آدم کے ساتھیوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا فَإِمَّا
يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۲۵ کہ اے آدم کے
ساتھیو! اوراے ابلیس کے ساتھیو تم سب یہاں سے چلے جاؤ مگر یا درکھو کہ کبھی کبھی تمہارے پاس
میرے نبی بھی آیا کریں گے جو لوگ ان انبیاء کو مان لیں گے وہ ہر قسم کے روحانی خطرات سے
محفوظ رہیں گے مگر وہ لوگ جو ان کو نہیں مانیں گے وہ میری ناراضگی کے مورد ہونگے۔اس آیت
سے یہ معلوم ہوا کہ آدم کی اولاد کبھی شیطان کی ساتھی بن جایا کریگی اور کبھی شیطان کی اولاد
آدم کی اولاد بن جایا کریگی کیونکہ اس آیت سے یہ امر مستنبط ہوتا ہے کہ ابلیس اور نسلِ ابلیس کے
لئے بھی ایمان لانا ممکن تھا اور جب کہ نسل ابلیس کے لئے بھی ایمان لانا ممکن تھا اور یہ بھی امکان تھا
کہ کبھی آدم کی اولا دکسی نبی کا انکار کر دے تو صاف معلوم ہوا کہ یہ دونوں نسلیں آپس میں تبادلہ

۳۲
کرتی رہیں گی۔کبھی شیطان کی نسل آدم کی نسل ہو جائے گی اور کبھی آدم کی نسل شیطان کی نسل ہو
جائے گی کیونکہ ابلیس اور نسل ابلیس کے لئے اس آیت سے ایمان لا ناممکن ثابت ہوتا ہے کیونکہ
اگر ان کا ایمان لا ناممکن ہی نہ ہوتا تو ان کی طرف ہدایت کے آنے کے کوئی معنے نہ تھے۔پھر سورہ اعراف میں اس مضمون کے بعد یہاں تک بیان فرمایا ہے کہ اے آدم کی نسل اور
اے ابلیس کی نسل ! فِيْهَا تَحْيَوْنَ وَفِيْهَاتَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ " تم دونوں اسی
زمین کے اندر زندہ رہو گے، یہیں مرو گے اور اسی زمین سے تمہارا حشر ہو گا یعنی بنو آدم کے
ساتھ ابلیس اور اس کے ساتھی نہ صرف رہیں گے بلکہ بنو آدم کی طرح زمین پر زندگی بسر کریں
گے، انہی کی طرح مریں گے اور زمین میں دفن ہونگے اور پھر انہی کی طرح ان کا قبور سے حشر ہو
گا پس معلوم ہو ا کہ یہ جن کسی اور جنس کے لوگ نہیں بلکہ نسلاً یہ لوگ وہی ہیں جو بنو آدم ہیں کیونکہ
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ صاف بتا دیا ہے کہ جس طرح آدم کی نسل زمین میں زندہ رہے گی
اسی طرح ابلیس اور اس کی نسل زمین میں زندہ رہے گی ، جس طرح آدم کی نسل کھائے پئے گی اسی
طرح ابلیس کی نسل کھائے بیٹے گی۔جس طرح آدم کی نسل مرے گی اور زمین میں دفن ہوگی اسی
طرح ابلیس کی نسل مرے گی اور زمین میں دفن ہو گی۔اور پھر یہ بھی بتا دیا کہ جب ہمارے انبیاء
آئیں گے تو وہ ان دونوں کو مخاطب کرینگے ، پھر جو لوگ انہیں مان لیں گے وہ آدم کی حقیقی اولاد
کہلائیں گے اور جو لوگ نہیں مانیں گے وہ ابلیس بن جائیں گے پس معلوم ہو ا کہ آدم کے مقابلہ
میں جو لوگ تھے خواہ انہیں ابلیس اور نسل ابلیس کہہ لو اور خواہ جن کہ لو بہر حال جنس کے لحاظ سے
وہ بشر ہی تھے۔فرق صرف اخلاق ، تمدن ، اور شریعت کا تھا جس کی وجہ سے ان دونوں میں آپس
میں امتیاز کر دیا گیا۔آدم اور جن کی بجائے انہیں مؤمن اور کافر کیوں نہ کہا گیا اب ایک سوال پیدا
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے ان ناموں سے انہیں یاد کیوں کیا ؟ کیوں سیدھے سادھے الفاظ میں انہیں کافر اور مؤمن
نہیں کہہ دیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ آپ لوگوں کے لئے سیدھا سادہ لفظ کا فر اور مؤمن ہے اور
ان کے لئے سیدھا سادہ لفظ آدم اور ابلیس یا انس اور جن تھا۔آج انسان کا دماغ اس قدر ترقی
کر چکا ہے کہ وہ شریعت کے باریک دربار یک مسائل کو سمجھنے کی اہلیت رکھتا ہے ، مگر آدم کے زمانہ
میں جو شریعت آئی اس کا تعلق صرف تمدن اور رہائش انسانی کے ساتھ تھا اور اس وقت کے

۳۳
لوگوں کے لئے بار یک مسائل کا سمجھنا بالکل ناممکن تھا وہ اگر سمجھ سکتے تھے تو صرف موٹی موٹی باتیں
سمجھ سکتے تھے۔پس کافر و مؤمن کی جگہ جن و انس دو نام ان کے رکھے گئے تا کہ اُس وقت کے
تمدن اور بنائے اختلاف کو بھی ظاہر کر دیا جائے اور اس وقت کے لوگوں کی سمجھ میں بھی یہ بات
آ جائے۔آج چونکہ انسانی دماغ بہت ترقی کر چکا ہے اس لئے جب کسی کو مؤمن یا کافر کہا جاتا
ہے تو وہ سمجھ جاتا ہے کہ ان الفاظ کا کیا مفہوم ہے مگر اُس زمانہ میں اگر انہیں کا فر کہا جاتا اور بتایا
جا تا کہ تم اس لئے کا فر ہو کہ تم آدم کی بات کو نہیں مانتے تو وہ اس بات کو سمجھ ہی نہ سکتے کہ آدم کی
بات کو نہ ماننے کی وجہ سے ہم کا فر کس طرح ہو گئے۔پس اُس وقت ان لوگوں کا نام جنہوں نے
آدم کو مانا اور تمدن کی زندگی کو قبول کر لیا انس رکھا گیا اور اُن لوگوں کا نام جنہوں نے آدم کی
بات کو نہ مانا اور غاروں میں ہی چھپے رہنے کا فیصلہ کر لیا جن رکھا گیا اور یہ ایسی بات تھی جسے وہ
آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ واقع میں ان میں سے کچھ لوگ زمین پر رہتے
ہیں اور کچھ زمین کے اندر غاروں میں رہتے ہیں۔پس جب انہیں جن کہا جاتا تو وہ کہتے ٹھیک
ہے ہم واقع میں غاروں سے نہیں نکلنا چاہتے اور جب دوسروں کو جو سطح زمین پر رہتے ہیں انس کہا
جاتا تو یہ بات بھی ان کی سمجھ میں آجاتی اور وہ کہتے کہ واقع میں وہ سطح زمین پر رہتے ہیں اور اس
وجہ سے جن نہیں کہلا سکتے۔پس جس طرح موجودہ زمانہ میں کافر اور مؤمن دو ناموں سے انسانوں
کو یاد کیا جاتا ہے اسی طرح اُس زمانہ میں جن و انس دو ناموں سے انسانوں کو یاد کیا جاتا تھا
کیونکہ اُس زمانہ میں اختلاف کی بنیاد تمدن تھی۔پس مؤمن و کافر کی جگہ انس وجن دو نام ان
کے رکھے گئے تا کہ اُس وقت کے تمدن اور بنائے اختلاف کو بھی ظاہر کر دیا جائے اور بتایا جائے
کہ انس وہ تھے جنہوں نے الہی حکم کے مطابق با ہمی اُنس اختیار کر کے متمدن زندگی کی بنیاد رکھی
اور جن وہ تھے جنہوں نے اس سے انکار کر کے اطاعت سے باہر رہنے اور تمدنی زندگی اختیار نہ
کرنے کا فیصلہ کیا۔پس وہ جنہوں نے تمدنی زندگی اختیار کر لی اور سطح زمین پر رہنے لگ گئے وہ
انس کہلائے اور جنہوں نے سطح زمین پر رہنے اور تمدنی زندگی اختیار کرنے سے انکار کر دیا اور
یہ فیصلہ کر لیا کہ وہ غاروں میں ہی رہیں گے وہ جن کہلائے۔آج یورپ کے ماہرینِ آثار قدیمہ اس بات سے پھولے نہیں سماتے کہ انہوں نے
انیسویں صدی میں ہزار تحقیق و تجس کے بعد یہ راز دریافت کر لیا ہے کہ ابتداء میں انسان غاروں
میں رہا کرتے تھے مگر ہمارے قرآن نے آج سے تیرہ سو سال پہلے ایسے لوگوں کا نام جن رکھ کر بتا

۳۴
دیا کہ وہ غاروں میں رہا کرتے تھے۔آج پُرانے سے پرانے آثارِ قدیمہ کو
آثار قدیمہ سے قرآنی نظریہ کی تصدیق زمینوں میں سے کھو دکھود کر اس بات کا
اعلان کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی انسان غار میں رہا کرتا تھا۔پھر بعد میں وہ سطح زمین پر رہنے لگا ، مگر
ہمارے قرآن نے آج سے تیرہ سو سال پہلے یہ بتا دیا تھا کہ انسان پہلے جن بنا اور بعد میں انسان
بنا۔پہلے وہ غاروں میں رہا مگر بعد میں سطح زمین پر آ کر بسا۔جب تک وہ غاروں میں رہا وہ جن
نام کا مستحق تھا مگر جب وہ سطح زمین پر آکر بسا تو وہ آدم اور انسان کہلانے لگ گیا۔لوگ سر دُھنتے ہیں اُن کتابوں کو پڑھ کر جو آج سے صرف سو سال پہلے لکھی گئی ہیں اور وہ
نہیں دیکھتے اُس کتاب کو جو آج سے تیرہ سو سال پہلے سے یہ مسئلہ پیش کر رہی ہے پس جن کا لفظ
تیرہ سو سال پہلے سے اس ” کیومین“ (Caveman) کی خبر دیتا ہے جسے یورپ نے بارہ سو سال
ند دریافت کیا ہے۔ہمارے قرآن نے اس کیو مین کا ذکر جن کے نام سے جس کے
قریباً لفظی معنے ”کیو مین کے ہی ہیں آج سے صدیوں پہلے کر دیا تھا۔پس وہ جس کا نام لوگوں
نے ”کیومین“ رکھا ہے اُس کا نام قرآن نے جن رکھا ہے یعنی غاروں کے اندر چُھپ کر
رہنے والا۔جب اس نے سطح زمین پر رہنا شروع کیا تو اس کا نام آدم ہوا اور آدم کے لفظی معنے
یہی ہیں کہ سطح زمین پر رہنے والا۔اگر کہا جائے کہ ابلیس تو کہتا ہے کہ اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِى مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ -
میں آدم سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا ہے اور آدم کو پانی ملی ہوئی مٹی سے ، تو جب ان
کی پیدائش مختلف اشیاء سے ہے تو وہ ایک کس طرح ہوگئے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب قرآن
سے یہ بات ثابت ہے کہ دونوں ایک جگہ رہیں گے، ایک ہی جگہ مریں گے ، ایک ہی زمین
میں دفن ہو نگے اور دونوں کی طرف خدا تعالیٰ کے انبیاء آئیں گے جن کو قبول کر کے بعض دفعہ
شیطان کی اولاد آدم کی اولاد بن جائے گی اور انکار کر کے آدم کی اولا د شیطان کی اولاد بن
جائے گی تو پھر وہی معنے اس آیت کے درست ہونگے جو دوسری آیات کے مطابق ہوں۔سو ہم
دیکھتے ہیں کہ ان معنوں کو ترک کرتے ہوئے جو عام لوگ اس آیت کے سمجھتے ہیں ایک اور معنے
بھی بن سکتے ہیں جن سے یہ آیت باقی تمام آیات کے مطابق ہو جاتی ہے اور قرآن کریم کی کسی
آیت میں اختلاف نہیں رہتا۔۔۲۷

۳۵
عربی زبان کا ایک محاورہ عربی زبان کا ایک محاورہ ہے جو قرآن کریم میں بھی استعمال ہوا
ہے کہ خُلِقَ مِنْهُ اِس سے یہ مراد نہیں ہوتا کہ فلاں شخص فلاں مادہ
سے بنا ہے بلکہ اس سے یہ مراد ہوتا ہے کہ یہ امر اس کی طبیعت میں داخل ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم
میں یہ محاورہ سورہ انبیاء میں استعمال ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ سَأُوْرِيْكُمُ ايَتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ که انسان
جلدی سے پیدا کیا گیا۔اب جلدی کوئی مادہ نہیں ہے جسے گوٹ کوٹ کر اللہ تعالیٰ نے انسان بنا
دیا ہو، بلکہ یہ ایک محاورہ ہے جو استعمال ہوا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان بہت جلد باز ہے
اور اس کی فطرت میں جلد بازی کا مادہ رکھا گیا ہے۔جب پیشگوئیاں ہوتی ہیں تو کئی لوگ اس
گھبراہٹ میں کہ نہ معلوم یہ پیشگوئیاں پوری ہوں یا نہ ہوں ، مخالفت کرنے لگ جاتے ہیں اور
کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ جھوٹا ہے یہ جھوٹا ہے۔اللہ تعالیٰ اسی امر کا اس جگہ ذکر کرتے ہوئے
فرماتا ہے سَأُورِيكُمُ ايَتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُون تم ہمارے انبیاء کی پیشگوئیاں سنتے ہی اُسے
جھوٹا جھوٹا کیوں کہنے لگ جاتے ہو؟ تم جلدی مت کرو ہماری پیشگوئیاں بہر حال پوری ہو کر
رہیں گی۔اسی طرح قرآن کریم میں ایک اور جگہ بھی یہ محاورہ استعمال کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ
ضُعْفَ وَّ شَيْبَةً ٢٩ کہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ضعف سے پیدا کیا۔اب بتاؤ کہ کیا ضعف کوئی مادہ
ہے؟ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ انسان کی طبیعت میں کمزوری ہوتی ہے چنانچہ جب بچہ پیدا ہوتا
ہے فطری طور پر سخت کمزور ہوتا ہے۔پھر ہم بچے کو جوان بنا کر اس کے قومی کو مضبوط کرتے ہیں ،
پھر اور بڑھا کر اُسے بڑھا کر دیتے ہیں پس یہاں خَلَقَكُمُ مِنْ ضُعْفٍ سے مراد بچے کے قوی
کی کمزوری اور اس کی دماغی طاقتوں کا ضعف ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی طبیعت
میں کمزوری ہوتی ہے نہ یہ کہ کمزوری کوئی مادہ ہے جس سے وہ پیدا ہوتا ہے۔ان دونوں آیتوں
سے خُلِقَ مِنْہ کے معنے بالکل واضح ہو جاتے ہیں اور انہی معنوں میں ابلیس اللہ تعالیٰ کو خطاب کر
کے کہتا ہے کہ اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِى مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينِ " اے اللہ ! تو نے میری طبیعت
میں تو آگ کا مادہ رکھا ہے اور اُس میں طین کا۔یعنی تو نے میری طبیعت تو ناری بنائی ہے اور آدم
کی طینی، یہ تو غلام فطرت ہے اور یہ تو ممکن ہے دوسرے کی بات مان لے لیکن میں جو ناری طبیعت
رکھتا ہوں دوسرے کی غلامی کس طرح کر سکتا ہوں۔اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کا مطلب یہ ہے میں تو خر

۳۶
ہوں دوسرے کی غلامی نہیں کر سکتا یہی اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کا دعوی ہے جو آجکل انارکسٹ وغیرہ کرتے
رہتے اور کہتے ہیں ہم سے دوسرے کی غلامی برداشت نہیں ہو سکتی ہم تو بغاوت کریں گے اور
دوسرے کی غلامی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔دنیا پر نگاہ دوڑا کر دیکھ لو آج بھی تمام دنیا میں
اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کے نعرے لگ رہے ہیں۔انہی معنوں میں ابلیس اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ
اے اللہ ! تو نے مجھے ناری طبیعت بنایا ہے اور آدم کی طبیعت طینی ہے۔مجھے تو کوئی بات کہے تو
آگ لگ جاتی ہے۔میں تو آدم کی طرح دوسرے کی بات کبھی مان نہیں سکتا۔اُردو میں بھی یہ محاورہ استعمال ہوتا ہے کہتے ہیں فلاں شخص تو آگ ہے۔اب اس کے بہ
معنے تو نہیں ہوتے کہ اس کے اندر کوئی دیا جل رہا ہوتا ہے یا آگ کے شعلے اس کے منہ سے نکل رہے
ہوتے ہیں؟ مطلب یہی ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کی بات مان نہیں سکتا۔اسے کوئی نصیحت کی جائے تو
آگ لگ جاتی ہے۔انگریزی میں بھی کہتے ہیں کہ فلاں شخص’ فائر برینڈ“ (FIREBRAND)
ہے مطلب یہ کہ وہ شرارتی آدمی ہے حالانکہ اس کے لفظی معنے یہ ہیں کہ جو چیز جل رہی ہو۔مگر
مفہوم یہ ہے کہ فلاں شخص ایسا شرارتی ہے کہ ہر جگہ آگ لگا دیتا ہے۔یہی معنے اس آیت کے بھی
ہیں اور ابلیس کہتا ہے کہ خدایا میری طبیعت اطاعت کو برداشت نہیں کر سکتی۔دنیا میں بھی روزانہ
ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ایک شخص کی دوسرے سے لڑائی ہو جاتی ہے تو بعض لوگ
چاہتے ہیں ان کی آپس میں صلح ہو جائے۔اب ایک شخص تو صلح کے لئے تیار ہوتا ہے مگر دوسرے کو
جب صلح کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے میں اس سے صلح کرنا کسی صورت میں برداشت نہیں کر
سکتا۔میں تو ایک لفظ بھی سننا نہیں چاہتا۔وہ ناری طبیعت ہوتا ہے اور اسی طبیعت کے اقتضاء کے
ماتحت اس قسم کے الفاظ اپنی زبان پر لاتا ہے لیکن دوسرا جس کی طینی طبیعت ہوتی ہے وہ کہتا ہے کہ
میں تو ہر وقت صلح کے لئے تیار ہوں۔گویا جس طرح گیلی مٹی کو جس سانچے میں چاہو ڈھال لو اسی
طرح اس سے جو کام چاہو لے سکتے ہو تو خَلَقْتَنِی مِنْ نَّارِ کے یہ معنے ہیں کہ میں کسی کی بات کی
ماننے کے لئے تیار نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جب انسانی نسل ترقی کرتے کرتے ایک ایسے مقام کی
پر پہنچی کہ اس میں مادہ تعاون و تمدن پیدا ہو گیا اور اس میں یہ طاقت پیدا ہو گئی کہ وہ دوسرے کی
اطاعت کا جوا اپنی گردن پر اُٹھائے تو خدا تعالیٰ نے ان میں سے ایک بہترین آدمی کا انتخاب کر
کے اس پر اپنا الہام نازل کیا اور اُسے کہا کہ اب نظام اور تمدن کی ترقی ہونی چاہئے اور انسانوں
کو غاروں میں سے نکل کر سطح زمین پر مل جل کر رہنا چاہئے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی