سیر روحانی (۱ )تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)
حصہ 7
کہ اس سے مشرکوں کی بے وقوفی پر خوب روشنی پڑتی ہے۔وہ قصہ یہ ہے کہ فرانس میں دو پادری
ایک دفعہ سفر کر رہے تھے کہ سفر کرتے کرتے رات آ گئی اور انہیں ضرورت محسوس ہوئی کہ کہیں
رات آرام سے بسر کریں اور صبح پھر اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہو جائیں۔انہوں نے ایک
مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے ایک عورت نکلی، انہوں نے کہا ہم مسافر ہیں ، صرف رات کاٹنا
چاہتے ہیں اگر تکلیف نہ ہو تو تھوڑی سی جگہ کا ہمارے لئے انتظام کر دیا جائے ، ہم صبح چلے جائیں
گے۔اس نے کہا جگہ تو کوئی نہیں ، ایک ہی کمرہ ہے جس میں ہم میاں بیوی رہتے ہیں مگر چونکہ
تمہیں بھی ضرورت ہے اس لئے ہم اس کمرہ میں ایک پردہ لٹکا لیتے ہیں ایک طرف تم سوتے
رہنا ، دوسری طرف ہم رات گزار لیں گے۔چنانچہ اس نے پردہ لٹکا دیا اور وہ دونوں اندر
آگئے۔اتفاق یہ ہے اُن کے پاس کچھ روپے بھی تھے ، اب جب وہ سونے کے لئے لیٹے تو انہیں
خیال آیا کہ کہیں یہ گھر والے ہماری نقدی نہ چرا لیں۔اس لئے انہوں نے ایک دوسرے سے کہا
کہ ذرا ہوشیار رہنا اور جاگتے رہنا ، ایسا نہ ہو کہ ہم کوئے جائیں۔ادھر میاں جو پیشہ میں قصاب
تھا اس خیال سے کہ ہمارے مہمانوں کی نیند خراب نہ ہو بیوی سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگا ان
پادریوں کے پاس چونکہ روپیہ تھا انہوں نے سوچا کہ کہیں یہ لوگ ہمیں کوٹنے کی تجویز تو نہیں کر
رہے اور کان لگا کر باتیں سننے لگے۔اُن دونوں میاں بیوی نے دوسو ر پال رکھے تھے جو سور خانے
میں تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان میں سے ایک کو دوسرے دن ذبح کر دیں۔اتفاق کی بات ہے
کہ ایک سور موٹا تھا اور ایک دبلا تھا۔اسی طرح ایک پادری بھی موٹا تھا اور ایک ڈبلا۔جب
پادریوں نے کان لگا کر سُنا شروع کیا تو اُس وقت میاں بیوی آپس میں یہ گفتگو کر رہے تھے کہ
اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کو ذبح کر دیا جائے ، خاوند کہنے لگا کہ میری بھی یہی صلاح ہے کہ ایک
کو ذبح کر دیا جائے۔پادریوں نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے سمجھا کہ بس اب ہماری خیر نہیں ،
ضرور چھر الے کر ہم پر حملہ کر دیں گے اور ہمیں مار کر نقدی اپنے قبضہ میں کر لیں گے مگر انہوں نے
کہا ابھی یہ فیصلہ کرنا ٹھیک نہیں ذرا اور باتیں بھی سُن لیں۔پھر انہوں نے کان لگائے تو
انہوں نے سُنا کہ بیوی کہہ رہی ہے پہلے کس کو ذبح کریں؟ میاں نے کہا پہلے موٹے کو ذبح کرو پتلا
جو ہے اُسے چند دن کھلا پلا کر پھر ذبح کر دینگے۔یہ بات انہوں نے جو نہی سنی وہ سخت گھبرائے اور
انہیں یقین ہو گیا کہ اب ہمارے قتل کی تجویز پختہ ہو چکی ہے چنانچہ انہوں نے چاہا کہ کسی طرح اس
مکان سے بھاگ نکلیں۔دروازے چونکہ بند تھے اس لئے دروازوں سے نکلنے کا تو کوئی راستہ نہ
۷۴۔تھا۔وہ بالا خانہ پر لیٹے ہوئے تھے انہوں نے نظر جو ماری تو دیکھا کہ ایک کھڑ کی کھلی ہے بس
انہوں نے جلدی سے اُٹھ کر کھڑکی میں سے چھلانگ لگا دی جو موٹا پادری تھا وہ پہلے گرا اور جو
ڈ بلا پادری تھا وہ اس موٹے پادری کے اوپر آپڑا۔ڈبلے کو تو کوئی چوٹ نہ لگی ، مگر موٹا جو پہلے گرا
تھا اس کے پاؤں میں سخت موچ آ گئی اور وہ چلنے کے ناقابل ہو گیا۔یہ دیکھ کر دُبلا پادری فوراً
بھاگ کھڑا ہوا اور ساتھی کو کہتا گیا کہ میں علاقہ کے رئیس سے کچھ سپاہی مدد کے لئے لاتا ہوں تم
فکر نہ کرو اور اِدھر اُدھر چمٹ کر اپنے آپ کو بچاؤ۔اُدھر موٹے پادری کو یہ فکر ہوا کہ کہیں گھر
والے چھری لے کر نہ پہنچ جائیں اور مجھے ذبح نہ کر دیں۔چنانچہ اُس نے آہستہ آہستہ گھٹنا
شروع کیا اور گھسٹتے گھسٹتے وہ اُس سورخانہ کے پاس جا پہنچا جس میں میزبان کے سور بند تھے
مگر اسے کچھ پتہ نہ تھا کہ اندر سو ر ہیں یا کیا ہے، اُس نے خیال کیا کہ میں یہاں چُھپ کر بیٹھ جاتا
ہوں تا کہ گھر والے میرا تعاقب کرتے ہوئے مجھے دیکھ نہ لیں۔جب اُس نے سؤرخانہ کا دروازہ
کھولا تو سور ڈر کے مارے نکل بھاگے اور یہ اندر چھپ کر بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ
قصاب چُھری لے کے موٹے سور کو ذبح کرنے کے لئے وہاں پہنچ گیا۔پادری نے سمجھا کہ اب
میری خیر نہیں یہ ضرور مجھے مار ڈالے گا۔چنانچہ وہ اور زیادہ دبک کر کونے میں چھپ گیا قصاب
نے ڈنڈا ہلایا اور کہا نکل نکل ، مگر وہ اور زیادہ سمٹ سمٹا کر ایک طرف ہو گیا وہ حیران ہوا کہ سور
نکلتا کیوں نہیں مگر خیر اس نے اور زیادہ زور سے ڈنڈا پھیرا اور آواز دے کر سو ر کو باہر نکالنا چاہا تو
اور آخر گھسیٹ کر باہر نکال لیا۔پادری نے سمجھ لیا کہ اب کوئی چارہ نجات کا نہیں اب میرے ذبح
ہونے کا وقت آ گیا ہے اور وہ آخری کوشش کے طور پر قصاب کے آگے ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے
بل بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ میں پادری ہوں میں نے تمہارا کوئی قصور نہیں کیا۔خدا کے لئے معاف
کرو۔ادھر قصاب نے جب دیکھا کہ سور کی بجائے اندر سے ایک آدمی نکل آیا ہے تو وہ سخت
حیران ہوا اور اس نے سمجھا کہ یہ کوئی فرشتہ ہے جو میری جان نکالنے کے لئے یہاں آیا ہے چنانچہ
وہ ڈر کر دوزانو ہو کر اس کے سامنے بیٹھ گیا اور ہاتھ جوڑ کر درخواست کرنے لگ گیا کہ خدا کے
لئے مجھ پر رحم کرو ابھی میں مرنے کے قابل نہیں مجھے اپنے کام درست کر لینے دو اور اپنے گنا ہوں
سے تائب ہو لینے دو۔اب یہ عجیب نظارہ تھا کہ ایک طرف پادری ہاتھ جوڑے جا رہا تھا اور کہہ
رہا تھا کہ خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو اور دوسری طرف وہ قصاب ہاتھ جوڑ رہا تھا اور کہہ رہا تھا خدا
کے لئے مجھ پر رحم کرو۔تھوڑی دیر تو وہ اسی طرح ایک دوسرے کی منتیں سماجتیں کرتے رہے اور
۷۵
گھبراہٹ میں نہ وہ اس کی سنتا تھا اور نہ یہ اس کی مگر آخر دونوں کے ہوش کچھ بجا ہونے لگے اور
انہوں نے دیکھا کہ نہ وہ اس کو ذبح کرتا ہے اور نہ یہ اس کی جان نکال رہا ہے بلکہ دونوں ایک
دوسرے کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں یہ دیکھ کر اُن کی عقل کچھ ٹھکانے لگی اور
حیرت سے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور قصاب نے جو غور کیا تو اپنے سامنے رات والا
پادری بیٹھا دیکھا اور حیرت سے پوچھا کہ تم یہاں کہاں؟ اس نے کہا کہ رات کو ہم نے تم
میاں بیوی کو یہ کہتے ہوئے سن پایا تھا کہ موٹے کو صبح ذبح کر دینگے اور ڈبلے کو کچھ دن کھلا پلا کر۔اس لئے ہم کھڑکی سے گود کر بھاگے اور میرا چونکہ پاؤں چوٹ کھا گیا تھا میں اس سو رخانہ میں
کر بیٹھ گیا اور میرا ساتھی فوج کی مدد لینے گیا ہے۔اس پر قصاب نے بے اختیار ہنسنا شروع
کیا اور بتایا کہ ان کے دوسو ر ہیں ایک موٹا اور ایک دُبلا۔وہ تو ان سؤروں میں سے موٹے کے ذبح
کرنے کی تجویز کر رہے تھے اور آہستہ آہستہ اس لئے بول رہے تھے کہ مہمانوں کی نیند خراب نہ
ہو۔اتنے میں سرکاری سوار بھی آگئے اور اس حقیقت کو معلوم کر کے سب ہنستے ہنستے لوٹ گئے۔یہی
حال ستارہ پرستوں کا ہے۔اللہ میاں نے ان کو انسانوں کی خدمت کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ
انسان کی خدمت کر رہے ہیں مگر انسان ہے کہ ان کے آگے ہاتھ جوڑ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ خدا
کے لئے ہم پر رحم کرو۔گویا ستارے اس کے غلام بن رہے ہیں اور یہ ان کا غلام بن رہا ہے۔یہی
بات اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے آخر میں بیان کی ہے کہ اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
یہ سب انسانوں کے خدمتگذار تو ہیں مگر انہی کے لئے جو ان امور کو دیکھیں اور عقل اور سمجھ سے کام
لیں ایسے لوگ کبھی بھی ان کو خدائی صفات والا قرار نہیں دے سکتے۔ہاں اگر کوئی اس
فرانسسکن (FRANCISCAN) پادری کی طرح بلا وجہ ڈر کر ہاتھ جوڑ نے لگ جائے تو
اور بات ہے۔سب اجرام فلکی ایک عالمگیر قانون کے تابع ہیں! (۲) دوسری بات مجھے
معلوم ہوئی کہ سورج چاند اور
ستارے سب ایک عالمگیر قانون کے ماتحت چل رہے ہیں اور اس امر کا ثبوت ہیں کہ ایک
زبر دست هستی ان سب پر حاکم ہے۔چنانچہ میں نے قرآن کریم کو دیکھا تو وہاں یہ لکھا ہوا تھا کہ
اَلَمْ تَرَاَنَّ اللهَ يَسْجُدُلَهُ مَنْ فِى السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِى الْاَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَ الدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ وَكَثِيرٌ حَقَّ
عَلَيْهِ الْعَذَابُ۔وَمَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَالَهُ مِنْ مُّكْرِمٍ۔إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ عَ
یعنی اے بیوقوفو! کیا تمہیں معلوم نہیں آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے اور سورج ، چاند،
ستارے، پہاڑ، درخت، چوپائے اور انسانوں میں سے بھی بہت سے لوگ سب خدا تعالیٰ کی
اطاعت میں لگے ہوئے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے لئے عذاب مقرر ہو چکا ہے اور
جسے خدا ذلیل کرے اُسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔غرض بتایا کہ
دنیا میں جس قدر چیزیں ہیں وہ سب ایک قانون کے ماتحت چل رہی ہیں ، سورج کیا اور چاند کیا
اور ستارے کیا اور پہاڑ کیا اور درخت کیا سب ایک خاص نظام کے ماتحت حرکت کرتے ہیں اور
ہر ایک کے منہ میں لگام پڑی ہوئی ہے پھر تم ان چیزوں کو جن کو خود لگا میں پڑی ہوئی ہیں خدا کس
طرح قرار دیتے ہو۔یہ چیزیں تو خود تمہارے آگے آگے بطور خدمت گا رچل رہی ہیں مگر تم ایسے
احمق ہو کہ تم انہی کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑے ہو اور اس طرح اپنے آپ کو ذلیل کر رہے ہو اور
یہ اس امر کی سزا ہے کہ تم نے اپنے پیدا کرنے والے خدا کو چھوڑ دیا۔پس اُس نے تم کو تمہارے
ہی غلاموں کا غلام بنا دیا وَ مَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَالَهُ مِنْ مُّكْرِم اور جسے خدا ذلیل کر دے اسے
کوئی عزت نہیں دے سکتا۔(۳) تیسری بات مجھے یہ معلوم ہوئی کہ سورج کو ضیاء اور چاند کوٹو ر بنایا گیا ہے۔سورج اپنی ذات میں روشن ہے اور چاند
دوسرے سے روشنی اخذ کرتا ہے چنانچہ میں نے دیکھا کہ قرآن مجید میں لکھا ہوا ہے۔هُوَ الَّذِى
جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاء وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَ الْحِسَابَ
مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ۔يُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ^
کہ خدا ہی ہے جس نے سورج کو ضیاء بنایا اور چاند کونور۔ضیاء کے معنے ہیں اپنی ذات
میں جلنے والی اور روشن چیز۔اور نور اُسے کہتے ہیں جو دوسرے کے اثر کے ماتحت روشن ہو۔پس
خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بتادیا کہ سورج تو اپنی ذات میں روشن ہے مگر چاند سورج سے
اکتساب نور کرتا ہے۔پھر اسی مضمون کو میں نے ایک اور لطیف طرز میں بھی قرآن کریم میں موجود پایا چنانچہ میں
نے دیکھا کہ قرآن مجید میں لکھا ہے۔اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَا قَاً
وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ۲۹
کہ کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو کس طرح تہہ بہ تہ بنایا ہے اور چاند کو اُس کی
-
نے نور اور سورج کو اس نے سراج بنایا ہے، سراج اُس دیے کو کہتے ہیں جس میں بتی روشن ہو۔پس سراج کا لفظ استعمال کر کے بھی اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ سورج کے اندر خود ایک آگ ہے جس کی
کی وجہ سے اس کی روشنی تمام جہان پر پھیلتی ہے۔موجودہ تحقیق نے بھی یہی ثابت کیا ہے کہ سورج
میں ریڈیم کے اجزاء کی وجہ سے ایک جلتی ہوئی آگ ہے اور اسی وجہ سے وہ روشن ہے۔اب
دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے صرف سراج کے لفظ میں ہی آج سے تیرہ سو سال پہلے وہ نکتہ بتا دیا تھا جسے
تیرھویں صدی ہجری میں یورپین محققین نے دریافت کیا اور بتا دیا تھا کہ سورج کی روشنی ذاتی ہے
اور چاند کی طفیلی۔جس طرح دیے کی بتی جلتی ہے اسی طرح سورج میں ایک ایسی آگ ہے جس
کی وجہ سے وہ ہر وقت روشن رہتا ہے مگر چاند میں ایسی کوئی روشنی نہیں وہ جو کچھ حاصل کرتا ہے
سورج سے حاصل کرتا ہے اسی لئے سورج کو تو سراج کہا مگر چاند کو نور قرار دیا۔(۴) چوتھی بات قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ سورج اور چاند کی بناوٹ اس
امر پر دلالت کرتی ہے کہ آخر یہ بھی فنا ہو جائیں گے، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اللَّهُ الَّذِى
رَفَعَ السَّمَواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ۔كُلٌّ يَجْرِى لَاَجَلٍ مُّسَمًّى ٤٠
کہ خدا ہی ہے جس نے آسمانوں
کو بغیر کسی ستون کے بلند کیا۔پھر وہ عرش پر جاگزیں ہو
گیا اور اس نے سورج اور چاند کو انسانوں کی خدمت کے لئے مقرر کر دیا ، ان میں سے ہر ایک
اپنے اپنے دائرہ میں حرکت کر رہا ہے مگر یہ تمام حرکات لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ایک وقت مقررہ تک
ہیں ، جب مقررہ وقت ختم ہو گیا تو اس کے بعد ان پر تباہی آجائے گی ، آجکل اہل یورپ کی
تحقیقات سے بھی یہی ثابت ہوا ہے کہ یہ تمام چیزیں ایک دن تباہ ہو جائیں گی ، پہلے یورپین لوگ
قیامت کے منکر ہو ا کرتے تھے اور وہ اسلام کے اس عقیدہ کو تسلیم نہیں کرتے تھے کہ کسی دن تمام
کارخانہ عالم درہم برہم ہو جائے گا اور سورج ، چاند اور ستارے سب فنا ہو جائیں گے مگر موجودہ
تحقیق سے وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ستاروں، چاند اور سورج کی گردش ایک دن یقیناً ٹوٹ
جائے گی اور دنیا پر قیامت آ جائے گی۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں یہی فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو
تمہارے لئے مسخر تو کیا ہے مگر ان تمام کی رفتار میں ایک دن ختم ہونے والی ہیں یہ نہیں کہ یہ کوئی
دائمی چیز ہیں۔
۷۸
سورج اور چاند کا حساب اور تاریخ سے تعلق (۵) پھر میں نے یہ معلوم کر م کرنا
چاہا کہ ان رصد گاہوں سے جو
حساب وغیرہ نکالتے ہیں۔کیا یہ صحیح ہے اور کیا قرآنی رصد گاہ میں اس کو تسلیم کیا گیا ہے، میں نے
جب غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ قرآن اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہے اور وہ فرماتا ہے کہ سورج اور
چاند یہ دونوں حساب اور تاریخ بتانے کے لئے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِى
جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءَ وَالْقَمَرَ نُورًا وَّ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ -
کہ ہم نے سورج کو ضیاء اور قمر کو نور بنایا ہے اسی طرح سورج اور چاند کی ہم نے منازل
مقرر کر دی ہیں تا کہ تمہیں سالوں کی گنتی اور حساب معلوم ہو ا کر ے گو یا سورج اور چاند دونوں
سالوں کی گنتی اور حساب کا ایک ذریعہ ہیں ، اسی طرح فرمایا۔فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ اللَّيْلَ
سَكَناً وَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَاناً ذلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ - ا
کہ خدا صبح کو نکالنے والا ہے۔اسی نے رات کو سکون کا موجب اور سورج اور چاند کو
حساب کا ذریعہ بنایا ہے اور یہ فیصلہ ایک غالب اور علم رکھنے والے خدا کا ہے پھر فرمایا الشَّمسُ
وَالْقَمَرُ بحُسْبَان ۲
سورج اور چاند دونوں ہم نے حساب کے کام پر لگائے ہوئے ہیں۔میں نے جب قرآن کریم میں ان آیات کو دیکھا اور ان پر غور و تدبر کیا تو میں اس نتیجہ پر
پہنچا کہ واقع میں تاریخ اور حساب کے ساتھ سورج اور چاند دونوں کا بہت بڑا تعلق ہے اور یہ علوم
کبھی ظاہر نہیں ہو سکتے تھے اگر سورج اور چاند کا وجود نہ ہوتا۔حقیقت یہ ہے کہ حساب کی وسعت
ستاروں کی رفتار سے ہوئی ہے اور جس قدر باریک حساب ہیں وہ علم ہیئت کی وجہ سے ہی ہیں۔اگر
علم ہیئت نہ ہوتا اور ستاروں کی گردشیں اور ان کی رفتار میں مقرر نہ ہوتیں تو اربوں کھربوں کے جس
قدر حسابات ہیں وہ کبھی صحیح طور پر نہ ہو سکتے۔اسی طرح سورج اور چاند اگر نہ ہوتے تو دنوں اور
سالوں کا اندازہ نہ ہو سکتا اس لئے کہ اندازہ اور فاصلہ معلوم کرنے کے لئے کسی مستقل چیز کا موجود
ہونا ضروری ہوتا ہے جیسے پٹواری جب حساب لگاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ فلاں زمین فلاں کنویں
سے اتنے کرم کے فاصلہ پر ہے یا فلاں درخت سے اتنے کرم کے فاصلہ پر ہے پس کسی مستقل چیز کے
بغیر فاصلے کا معلوم کرنا ناممکن ہوتا ہے اسی وجہ سے سالوں اور دنوں کا بھی اندازہ نہ ہو سکتا اگر
سورج اور چاند نہ ہوتے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر سورج اور چاند نہ ہوتے اور یونہی روشنی ہو
۷۹
جاتی یا تاریکی ہو جاتی تو اس طرح بھی دن رات ہو سکتے تھے مگر سوال یہ ہے کہ اگر یونہی روشنی ہو
جاتی تو اس کا مستقل کنارہ کونسا ہوتا اور کیونکر معلوم ہوتا کہ فلاں مستقل کنارے سے فلاں سال
شروع ہوا ہے اور فلاں مستقل کنارے سے فلاں سال۔تقویم شمسی کی ضرورت اور اس کی اہمیت بہر حال چاند اور سورج دونوں کا
سالوں مہینوں اور دنوں کے حساب سے
تعلق ہے، لیکن مجھے خیال آیا کہ چاند سے تو ہم پھر بھی کچھ نہ کچھ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہجری قمری
ہم میں جاری ہے جس سے لوگ بہت کچھ فائدہ اُٹھاتے ہیں مگر سورج سے تو ہم بالکل فائدہ نہیں
اُٹھا ر ہے حالانکہ جیسا کہ قرآن کریم بیان کرتا ہے سورج اور چاند دونوں ہی حساب کے لئے مفید
ہیں اور دوسری طرف عقلی طور پر بھی اگر دیکھا جائے تو ان دونوں میں فوائد نظر آتے ہیں۔چنانچہ
وقت اور زمانہ کی تعیین کے لحاظ سے سورج مفید ہے اور عبادتوں کو شرعی طریق پر چلانے کے لئے
چاند مفید ہے اس لئے کہ چاند کے لحاظ سے موسم بدلتے رہتے ہیں اور انسان سال کے ہر حصہ میں
اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا قرار پا سکتا ہے۔مثلاً رمضان ہے اب اس کا انحصار چونکہ قمری مہینوں
پر ہے اس لئے ۳۶ سال میں ایک دور ختم ہو جاتا ہے اور سال کے بارہ مہینوں میں ہی رمضان
کے ایام آ جاتے ہیں کبھی جنوری میں آ جاتا ہے، بھی فروری میں آجا تا ہے کبھی مارچ میں آجاتا
ہے، کبھی اپریل میں آجاتا ہے غرض وہ کبھی کسی مہینہ میں آجاتا ہے اور کبھی کسی مہینہ میں اور اس
طرح سال کے تین سو ساٹھ دنوں میں ہر دن ایسا ہوتا ہے جس میں انسان نے روزہ رکھا ہوتا ہے
لیکن اگر قمری مہینوں کی بجائے شمسی مہینوں پر روزے مقرر ہوتے تو اگر ایک دفعہ جنوری میں
روزے آتے تو پھر ہمیشہ جنوری میں ہی روزے رکھنے پڑتے اور اس طرح عبادت کو وسعت
حاصل نہ ہوتی۔پس عبادت کو زیادہ وسیع کرنے کے لئے اور اس غرض کے لئے کہ انسان اپنی
زندگی کے ہر لحظہ کے متعلق یہ کہہ سکے کہ وہ اس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزارا ہے ، عبادت کا
انحصار قمری مہینوں پر رکھا گیا ہے، لیکن وقت کی تعیین صحیح کے لئے سورج مفید ہے اور سال کے
اختتام یا اس کے شروع ہونے کے لحاظ سے انسانی دماغ سورج سے ہی تسلی پاتا ہے۔بہر حال مجھے
خیال آیا کہ ہم مسلمانوں نے قمری تاریخوں سے تو فائدہ اُٹھایا ہے لیکن شمسی تاریخوں سے فائدہ
نہیں اٹھایا ، حالانکہ قمری شمسی دونوں میں فوائد ہیں اور چونکہ ہر انسان شمسی حساب پر مجبور ہوتا ہے
اس لئے مسلمانوں نے بھی مجبور عیسوی سن استعمال کرنا شروع کر دیا حالانکہ اگر ہم ہجری قمری کے کی
۸۰
ساتھ ہجری شمسی بھی بناتے اور ہجری قمری تاریخوں کے بالمقابل ہجری شمسی تاریخیں بھی ہوتیں
تو قطعاً کوئی جھگڑا نہ ہوتا۔اب اگر کوئی شخص یہ معلوم کرنا چاہے کہ ۶۲۲ ہجری کب تھا اور اُس وقت شمسی کے لحاظ سے
کونسا سال تھا تو وہ فوراً معلوم نہیں کر سکتا اور محض ۶۲۲ ہجری کہنے سے اس کی تسلی نہیں ہوتی کیونکہ
سال کے لحاظ سے انسانی دماغ سورج ہی سے تسلی پاتا ہے ، اسی وجہ سے لوگ ہجری قمری سالوں
کے عیسوی سن معلوم کرتے ہیں اور اس طرح خواہ مخواہ مسلمان بھی عیسوی سن کو اپنے اندر رائج کئے
ہوئے ہیں۔میرے نزدیک ضروری تھا کہ جس طرح ہجری قمری بنائی گئی تھی اسی طرح ہجری شمسی بھی
بنائی جاتی اور ان دونوں سے فائدہ اُٹھایا جاتا ، مگر مجھے یہ بات جنتر منتر کو دیکھ کر سوجھی اور میں نے
اسی وقت سے تہیہ کر لیا کہ اس بارہ میں کامل تحقیق کر کے عیسوی شمسی سن کی بجائے ہجری شمسی سن
جاری کر دیا جائے گا۔جب میں واپس آیا تو اتفاق کی بات ہے کہ مجھے اس بارہ میں اپنی
لائبریری سے ایک کتاب بھی مل گئی۔میرے ساتھ خدا تعالیٰ کی یہ عجیب سنت ہے کہ مجھے جب بھی
کسی چیز کی شدید ضرورت ہو وہ آپ ہی آپ میرے سامنے آ جاتی ہے بعض دفعہ مجھے قرآن کریم
کی آیتوں کے حوالوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اُس وقت کوئی حافظ پاس ہوتا نہیں تو میں نے
اکثر دیکھا ہے کہ ایسے وقت میں بسا اوقات جب قرآن کھولتا ہوں تو وہی آیت سامنے آ جاتی ہے
جس کی مجھے ضرورت ہوتی ہے۔گزشتہ سال میں نے جلسہ سالانہ پر جو تقریر کی ، اُس کے نوٹ لکھنے کی مجھے فرصت نہیں
ملتی تھی۔ایک دن میں نے اس کا چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سے ذکر کیا تو وہ ہنس کر کہنے
لگے کہ میں نے تو دیکھا ہے جب بھی آپ کو فرصت نہ ملے اُس وقت خدا تعالیٰ کی خاص تائید
ہوتی ہے چنانچہ واقع میں ایسا ہی ہو ا جب میں نوٹ لکھنے کے لئے بیٹھا جس کے لئے بہت سے
حوالوں کی ضرورت تھی تو وہ حیرت انگیز طور پر جلد جلد نکلتے گئے حتی کہ ایک عجیب بات یہ ہوئی
کہ بعض حوالجات کی مجھے ضرورت پیش آئی مگر میرا ذہن اُس طرف نہ جاتا تھا کہ وہ حوالہ جات کی
کس کتاب میں سے ملیں گے۔ارادہ تھا کہ بعض اور دوستوں کو بلا کر اُن کے سپر د حوالہ جات
نکالنے کا کام کر دوں کہ اتفاقاً کسی اور کتاب کی تلاش کے لئے میں نے کتابوں کی الماری جوی
کھولی تو میں نے دیکھا کہ اس میں چند کتا ہیں بے ترتیب طور پر گری ہوئی ہیں میں نے انہیں
ΔΙ
ٹھیک کرنے کے لئے اُٹھایا تو ان میں سے مجھے ایک کتاب مل گئی جس کے لائبریری میں ہونے
کا مجھے علم نہیں تھا، میں نے اُسے کھولا تو اس میں اکثر وہ حوالے موجود تھے جن کی مجھے اُس
وقت ضرورت تھی۔اسی طرح میں بعض اور کتابوں کی تلاش کر رہا تھا کہ اتفاقاً ایک کتاب نکل آئی جس کا نام کی
ہے تَقْوِيْمُنَا الشَّمُسِی‘ اس میں مصنف نے بحث کرتے ہوئے تاریخی طور پر اس بات کو
ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں میں دیر سے یہ خیال چلا آ رہا ہے کہ ہجری قمری کی طرح ہجری شمسی بھی
ہونی چاہئے وہ کہتا ہے کہ خلفاء عباسیہ نے بھی ہجری شمسی تقویم بنانے کی کوشش کی مگر اس میں
فلاں فلاں روک پیدا ہو گئی اسی طرح وہ لکھتا ہے کہ بعد میں دولت عثمانیہ نے بھی ہجری شمسی بنائی
مگر رائج نہ ہوسکی ، غرض اس نے تاریخی طور پر اس کتاب میں یہ بحث کی ہے کہ مسلمانوں میں یہ
خیال کب پیدا ہوا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے کیا کیا کوششیں ہوئیں اور کیا کیا نقائص
رتے رہے۔بہر حال یہ خیال مسلمانوں میں دیر سے پایا جاتا ہے بلکہ اس حد تک یہ خیال مضبوطی
سے گڑا ہو ا معلوم ہوتا ہے کہ اس کتاب کا مصنف کتاب کا نام محض تقویم شمسی نہیں رکھتا بلکہ
تَقْوِيْمُنَا الشَّمْسِی “ رکھتا ہے یعنی ہماری اپنی شمسی ہجری تقویم۔میرا رادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آئندہ عیسوی شمسی سن کی بجائے ہجری شمسی سن
جاری کیا جائے اور عیسوی سن کے استعمال کو ترک کر دیا جائے میرا ارادہ ہے کہ ایک دو مہینہ تک
اس بارہ میں پوری تحقیق کر کے ہجری شمسی سن جاری کر دیا جائے اور آئندہ کے لئے عیسوی سن کا
استعمال چھوڑ دیا جائے ، خواہ مخواہ عیسائیت کا ایک طوق ہماری گردنوں میں کیوں پڑا رہے
ی تحقیق میری مقررہ کردہ ایک کمیٹی نے مکمل کر کے تقویم شمسی ہجری تیار کر دی ہے اور دو سال
سے اس کا کیلنڈ رشائع ہورہا ہے )
نظام شمسی کا تمدنی ترقی سے تعلق (۱) قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ نظام مسی ایک
خاص قانون کے ماتحت ہے اور اس کا قانون
،،
انسانی کاموں کے لئے بطور ایک نمونہ کے مقرر کیا گیا ہے اور اس سے انسان کی تمدنی ترقی
کے لئے ایک ہدایت اور رہنمائی حاصل ہوتی ہے فرماتا ہے۔اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
بِحُسْبَانِ والنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسجُدَانِ وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِيزَانَ
اَلَّا تَطْغَوْا فِى الْمِيزَانِ۔وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ۔٤٣
۸۲
سورج اور چاند دونوں ایک حساب کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔یعنی ان کی حرکات
قانون سے آزاد نہیں ہیں بلکہ ایک معین اور مقررہ قانون کے مطابق ہیں اور اسی مقررہ قانون کا
نتیجہ یہ ہے کہ زمین کی روئیدگی اور سبزہ اس قانون کے ماتحت چلتا ہے اور اس سے متاثر ہوتا ہے،
سجدہ کے معنے فرمانبرداری کے بھی ہوتے ہیں اور يَسْجُدَان کے اس جگہ یہی معنے ہیں اور نجم
کے معنے جڑی بوٹی کے بھی ہوتے ہیں اور وہی معنے اس جگہ مراد ہیں کیونکہ شجر کے ساتھ جس کے
معنے درخت کے ہیں اس کا عطف ہے اور آیت کا مطلب یہ ہے کہ بغیر تنے والی سبزیاں ہوں یا
تنے والے درخت ہوں سب اپنے اُگنے، نشو و نما پانے اور پھل لانے میں سورج اور چاند کے
پیچھے چلتے ہیں اور ان سے متاثر ہوتے ہیں۔چنانچہ دیکھ لو دنیا کے حصہ شمالی اور حصہ جنوبی میں موسم
کا فرق ہوتا ہے جب شمال میں سردی ہوتی ہے جنوب میں گرمی ہوتی ہے اور جب شمالی حصہ میں
گرمی ہوتی ہے جنوبی حصہ میں سردی ہوتی ہے اور اس تغیر کی وجہ سے دونوں حصوں کی فصلوں
کے موسموں میں بھی فرق پڑ جاتا ہے اور اسی کی طرف وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسُجُدَان میں اشارہ
فرمایا ہے کہ سورج اور چاند جس قانون کے تابع ہیں اسی کے تابع سبزیاں، ترکاریاں ، جڑی بوٹیاں اور
بڑے درخت ہیں اور وہ ان سے متاثر ہوتے ہیں۔پس اس آیت سے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ
زمین کے اندر جو تغیرات ہوتے ہیں وہ نظام شمسی کا ایک حصہ ہیں اور ان سے متاثر ہوتے ہیں
آزاد نہیں ہیں۔پھر فرماتا ہے وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِیزَانَ یعنی اس سورج چاند کے
نظام کے اوپر ایک اور نظام ہے یعنی نظام شمسی نظامِ عالم کے ماتحت ہے جس طرح کہ نظام ارضی
نظام شمسی کے ماتحت ہے اور نظام عالم بھی ایک معین اور مقررہ قانون کے تابع ہے اور اس کے
اجزاء ایک دوسرے سے آزاد نہیں ہیں۔اس آیت میں کیسی زبر دست سچائی بیان کی گئی ہے جو
قرآن کریم کے وقت میں
کسی کو معلوم نہ تھی، بلکہ صرف حال ہی کے زمانہ میں اس کا علم لوگوں کو ہوا ہے
اور وہ یہ ہے کہ نظامِ شمسی ہی ایک نظام نہیں بلکہ وہ نظام ایک اور بالا اور وسیع تر نظام کا حصہ ہے جو
سَمَاء یعنی عالم محتوی کہلاتا ہے اور رَفَعَهَا کہ کر اس طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ نظام ماقبل کے بیان
کردہ نظاموں سے یعنی نظام ارضی اور نظامِ شمسی سے بلند مرتبہ اور وسیع تر ہے اور وَضَعَ الْمِيزَانَ
کہہ کر یہ بتایا ہے کہ وہ بالا اور بلند نظام بھی میزان کے تابع رکھا گیا ہے اور ایک قانون کا پابند کر دیا
گیا ہے آزاد نہیں ہے۔اس مضمون میں مندرجہ ذیل علوم کی طرف اشارہ کیا گیا ہے :-
۸۳
(۱) نظام ارضی نظام شمسی کے تابع ہے نہ کہ اس پر حاکم یہ وہ نکتہ ہے جسے مشہور مہندس گلیلیو
(GALILEO) نے جب دریافت کیا اور اس امر کا اعلان کیا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے
نہ کہ سورج زمین کے گرد، جیسا کہ اُس وقت عام خیال تھا تو اُس پر عیسائی دنیا نے کفر کا فتوی تو
لگا دیا اور کہا کہ اگر اس امر کو تسلیم کر لیا جائے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو پھر سورج کو زمین
سے افضل ماننا پڑیگا اور اس کے نتیجہ میں انسان کی افضلیت مشتبہ ہو جائے گی اور مذہب باطل ہو
جائے گا اور اس دلیل کی بناء پر گلیلیو پر سخت ظلم کئے گئے اُسے قید کیا گیا، پیٹا گیا یہاں تک کہ
سالہا سال کے ظلموں کو برداشت نہ کر کے اس غریب کو یہ کہہ کر تو بہ کرنی پڑی کہ جو عیسائیت کہتی
ہے وہ ٹھیک ہے شیطان نے مجھے دھوکا دیکر یہ دکھا دیا کہ زمین سورج کے گرد چکر لگاتی ہے تب جا
کر اُس کی تکلیف کسی قدر دُور ہوئی لیکن قرآن کریم کو دیکھو وہ کس طرح شروع سے ہی فرما رہا
ہے کہ وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ ہم نے سورج اور چاند کو خاص قانون کے ماتحت بنایا
ہے اور وہ اس قانون کی پابندی کر رہے ہیں اور زمین کی روئید گیاں آگے ان کے قانون کے
تابع چل رہی ہیں۔اگر کوئی کہے کہ سورج کے گر دتو زمین چل رہی ہے لیکن چاند تو زمین کے گرد چکر لگا رہا
ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہی تو قرآن کریم کا منشاء ہے کہ ایک گرہ جس کے تابع زمین ہے اس
کو لے لیا گیا ہے اور ایک وہ جو زمین کے تابع ہے اُسے لے لیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ زمین
دونوں سے متاثر ہو رہی ہے۔اس سے بھی جس کے گرد وہ گھومتی ہے اور اس سے بھی جو اس کے
رگر دگھومتا ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ادنیٰ بھی اعلیٰ پر اثر انداز ہوتا ہے اور ماتحت بھی حاکم
پر اپنا اثر چھوڑتا ہے اس لئے طاقتور کو غرور سے کام نہیں لینا چاہئے اور کمزور سے آنکھیں نہیں بند
کر لینی چاہئیں کیونکہ یہ اس سے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور ضرور ہے کہ اس کے اثر کو بھی
قبول کرے پس اگر اس کی اصلاح نہ کرے گا تو خود بھی تباہ ہو گا اور اگر اسے نہ اُٹھائے گا تو خود
بھی گرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہی یہ ہے کہ ہر شے اپنے سے اعلیٰ اور اپنے سے ادنیٰ
دونوں سے اثر قبول کرتی ہے اور حاکم اور محکوم دونوں اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ اوپر کی آیات میں یہ قانون کی
نظام ارضی نظام شمسی کا ایک حصہ ہے
د
بیان کیا گیا ہے کہ نظامِ ارضی ایک وسیع نظام
یعنی نظام شمسی کا ایک حصہ ہے اور یہ نہیں کہ سورج اس زمین کے گرد چکر کھاتا ہے اور اس کے
۸۴
تابع ہے جیسا کہ کچھ عرصہ قبل تک دنیا کا عام خیال تھا۔دوسری بات یہ بتائی ہے کہ نظامِ شمسی ایک
اور نظام کے تابع ہے جو اس سے بالا اور وسیع تر ہے۔یہ وہ نکتہ ہے جو قرآن کریم کے زمانہ تک
دنیا کے کسی فلسفی یا مذ ہبی شخص نے بیان نہیں کیا تھا بلکہ وہ سب کے سب نظامِ شمسی ہی کو اہم ترین
اور آخری نظام سمجھتے تھے مگر قرآن کریم نے آج سے تیرہ سو سال پہلے بتادیا تھا کہ نظامِ شمسی ایک
اور نظام کے تابع ہے جو اس سے بالا اور وسیع تر ہے۔فلک کی تشریح اگر کہا جائے کہ پہلے فلاسفروں نے بھی افلاک کے وجود کو تسلیم کیا ہے تو اس کا کی
جواب یہ ہے کہ قرآن کریم نے بھی فلک کا وجود تسلیم کیا ہے مگر وہ شے سماء
سے جدا ہے فلک در حقیقت نظام شمسی کے پھیلاؤ کا نام ہے اور ان وسعتوں کو کہتے ہیں جن میں
شمسی کے افراد چکر لگاتے ہیں۔چنانچہ سورہ انبیاء میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِى
نظام
خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ "
یہی مضمون سوره مینس رکوع ۳ میں بھی آیا ہے۔پس فلک یا افلاک کو تسلیم کر کے
یونانی فلاسفر اس نظام سماوی کے قائل نہیں کہلا سکتے جس کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہے۔وہ افلاک
کے علاوہ اور شے ہے اور نظامِ شمسی کے اوپر کے نظاموں پر دلالت کرتا ہے اور صرف ایک محیط
پر دلالت نہیں کرتا جس میں نظامِ شمسی کے افراد چکر لگاتے ہیں۔تیسری بات اس آیت میں یہ بتائی گئی ہے کہ یہ نظام ہم نے اس لئے بنایا ہے کہ۔اَلَّا تَطْغَوا
فِي الْمِيزَانِ وَاقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ -
تم میزان میں تعدی سے کام نہ لو اور انصاف کے ساتھ وزن کو قائم رکھو اور وزن میں
کوئی کمی نہ کرو۔یا یہ کہ ہم نے تم کو بیان العلوم اس لئے سکھایا ہے کہ تا میزان میں تعدی سے کام
نہ لو وغیرہ وغیرہ۔اس میں یہ نکتہ بتایا ہے کہ انسان اُسی وقت ظلم اور زیادتی سے کام لے سکتا ہے جب
کہ وہ اپنے آپ کو قانونِ عالم سے آزاد سمجھتا ہو لیکن اگر وہ اپنے آپ کو عالم کی مشین کا ایک پرزہ
سمجھتا ہو تو کبھی اپنے مقام کو نہیں بھول سکتا۔کیونکہ مشین کا جو پُرزہ اپنی جگہ سے ہل جائے تو وہ تو
ٹوٹنے اور کمزور ہو جانے کے خطرہ میں پڑ جاتا ہے یا خود اُس مشین کو توڑ ڈالتا ہے جس کا وہ پرزہ
ہوتا ہے۔پس فرماتا ہے کہ نظامِ شمسی انسانی ہدایت کا موجب ہے اور اس کی تأثیرات کو دیکھ کر
انسان معلوم کر سکتا ہے کہ میں آزاد نہیں بلکہ ایک نظام کا فرد یا ایک مشین کا پُرزہ ہوں۔پس اگر
میں نے دوسرے کل پرزوں کے کام میں دخل دیا اور اُن کے حق کو چھینا چاہایا اپنے کام میں