سیر روحانی (۱ )تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)

حصہ 8

۸۵
سستی کی یا دوسروں کے حق ادا کرنے میں کوتاہی کی تو اس کا نقصان مجھے ہی پہنچے گا اور جب میں
بظاہر دوسرے پر ظلم کر رہا ہوں گا تو درحقیقت میں اپنی ہی جان پر ظلم کر رہا ہونگا اور جب میں کسی کا
حق کسی اور کو دے رہا ہوں گا تو درحقیقت اپنے ہی حق کو ضائع کر رہا ہونگا۔چوتھی بات یہ بتائی ہے کہ نظام عالم انسان کے تمدن میں ترقی کے لئے ایک بہت بڑی
ہدایت ہے اگر انسان نظام عالم کو اپنا رہنما بنا کر اس کے مطابق نظام انسانی کو ڈھال لے تو وہ ہر
قسم کی تکالیف سے بچ سکتا ہے اور نقصانوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔اس نظام میں ہر فرد اپنے
مفوضہ کام کو بجالا رہا ہے اور دوسرے کے دائرہ میں دخل نہیں دیتا نہ ظلم کے ساتھ نہ تفسیر کے
ساتھ یعنی نہ اس سے زیادہ کام لیتا ہے نہ اس کا حق کم کرتا ہے اور نہ دوسرے کے کام میں دخل
دیتا ہے۔یہی اطاعت ذمہ داری کی ادائیگی کا احساس اور دوسرے کے امور میں دخل اندازی
سے اجتناب ہی ایسے قوانین ہیں جن کو نظر انداز کر کے بنی نوع انسان اپنے تمدن کو تباہ اور برباد
کر رہے ہیں۔نظام عالم کی کامیابی کے تین اصل اس جگہ نظام عالم کے کامل ہونے کے تین اصل
بیان فرمائے ہیں۔(۱)۔کوئی فرد اپنے مفوضہ کام سے زیادہ نہیں کر رہا۔(۲)۔ہر فرد اپنے مفوضہ کام کو پوری طرح ادا کر رہا ہے۔(۳)۔کوئی فرد دوسرے فرد کو اس کے فرض کی ادائیگی سے روک نہیں رہا ، یا اس کے ادا کرنے کی
قابلیت سے اسے محروم نہیں کر رہا۔غور کر کے دیکھ لو نظامِ عالم کی کامیابی کا انحصار ا نہی تین باتوں پر ہے اور انسانی نظام کی
خرابی یا بے ثباتی کا سبب بھی ان تینوں یا ان میں سے کسی کا فقدان ہوتا ہے اور انہیں سے محفوظ
رہنے کے لئے قرآن کریم نے نظام عالم کو دیکھنے اور اس سے سبق لینے کے لئے اس جگہ اشارہ
فرمایا ہے۔یہ آیات سورۃ الرحمن کے شروع میں ہیں جہاں کہ قرآن کریم کی آمد کی غرض بیان کی کی
گئی ہے۔ظاہر ہے کہ خالی ترازو کے تول اور بنوں کے درست رکھنے کا مضمون نہ تو قرآن کریم
کے نزول کے اغراض سے خاص تعلق رکھتا ہے اور نہ نظام عالم سے۔پس ظاہر ہے کہ اس جگہ
گیہوں اور چاولوں کے ماپ اور تول کا ذکر نہیں بلکہ انسانی اعمال کے ماپ اور تول کا ذکر ہے اور
بتایا گیا ہے کہ انسان کو اپنی سوسائٹی کے بنیادی اصول نظام عالم کے مطابق رکھنے چاہئیں اور جو

۸۶
قیوداور حد بندیاں اس پر الہی قانون نے لگائی ہیں ان کو توڑنا نہیں چاہئے اور نہ تو یہ کرنا چاہئے کہ
کام کا اس قدر جوش ہو کہ دوسروں کے مفوضہ کاموں میں دخل دینے لگ جائے اور نہ یہ غفلت
کرے کہ اپنے فرض کو بھی ادا نہ کرے اور نہ یہ ظلم کرے کہ دوسروں کو بھی ان کے کام سے روکے
خواہ بالواسطہ یا بلا واسطہ۔قومی تباہی کے اسباب اب
دیکھ لو کہ نظام انسانی کی تباہی ان تین امور سے ہی وابستہ ہے
جب کوئی قوم ہلاک یا تباہ ہوتی ہے تو اس کا یا تو یہ سبب ہوتا ہے کہ
ا
بعض ذہین اور طباع لوگ اپنے جوش عمل سے گمراہ ہو کر دوسروں کی ذمہ داریاں اپنے اوپر لینی
شروع کر دیتے ہیں یا تو غیر قوموں کی حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں
اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ دنیا پر احسان کر رہے ہیں یا خود اپنے ملکی یا قومی نظام میں اس قدر کام
اپنے ذمہ لے لیتے ہیں کہ ان کا پورا کرنا ان سے ناممکن ہوتا ہے اور اس طرح ملکی یا ملتی کام تباہ ہو
جاتے ہیں اور قوم یا ملک بجائے ترقی کرنے کے تنزل کی طرف چلا جاتا ہے۔بڑے بڑے فاتحین
جو شہاب کی طرح چمکے شہاب کی طرح ہی غائب ہو گئے ایسے ہی لوگوں میں سے تھے۔انہوں نے
خود تو کچھ شہرت اور عزت حاصل کر لی لیکن قومی نظام کو ایک دھکا لگا گئے اور نظامِ ارضی کی مشین
میں ان کی قوم کے پرزہ کی جو جگہ تھی اس سے ہلا کر دوسری جگہ کر گئے جس سے قوم کو بھی صدمہ
پہنچا اور دنیا کو بھی۔اسی طرح وہ جو شیلے قومی کارکن جو ہر مجلس پر چھا جانا چاہتے ہیں اور جوش عمل
کی وجہ سے سب عہدے اپنے ہی ہاتھوں میں رکھنا چاہتے ہیں قوم کی تباہی کا موجب ہو جاتے
ہیں ، کیونکہ ایک تو وہ سب کام اچھی طرح کر ہی نہیں سکتے اور دوسرے اس وجہ سے قوم میں اچھے
دماغ پیدا ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے کیونکہ باقی دماغ سکھتے رہ کر کمزور ہو جاتے ہیں۔حال ہی
میں ایک وسیع ہندوستانی ادارہ کے بارہ میں ایک معزز ہندوستانی نے مجھ سے کہا کہ میں بارہا اس
ادارہ کے کرتا دھرتا کو کہہ چکا ہوں کہ تم اس ادارہ کو منظم کرو، سیکرٹریٹ بناؤ ، انسپکٹر مقرر کرو، تاکہ
کام وسیع ہو اور کام کرنے والوں کی جماعت تیار ہو مگر وہ سنتا ہی نہیں۔یہ شکایت ان کی بجا تھی
اور میں نے دیکھا ہے کہ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس ادارہ میں کام کرنے والی کوئی نئی پود تیار
نہیں ہو رہی۔ڈکٹیٹروں پر ڈیما کریسیز کو اسی وجہ سے فوقیت حاصل ہوتی ہے کہ اس میں کام
کرنے والے پیدا ہوتے رہتے ہیں اور ان کے آگے بڑھنے کے لئے راستہ کھلا رہتا ہے پس جو
قوم یا ملک اچھا نظام اور پائیدار نظام قائم کرنا چاہے اسے نظامِ عالم سے یہ سبق سیکھ لینا چاہئے کہ

AL
ہر فردا اپنا کام ہی کرے دوسروں کے کام سمیٹنے کی کوشش نہ کرے ، ورنہ وہ سب کام نہ کر سکے گا اور
دوسروں کے دماغ معطل ہو جائینگے۔قومی زندگی پائیدار بنانے کے لئے متواتر لائق افراد
کا پیدا ہونا ضروری ہے اور لائق افراد بغیر تجربہ اور عملی کام کے پیدا نہیں ہو سکتے۔پس زیادہ کی
ذہین اور قابل اشخاص کا فرض ہے کہ وہ کام کو اچھا بنانے کے شوق میں دوسروں کے لئے راستہ
بند نہ کریں بلکہ دوسروں کو جو خواہ ان سے کم لائق ہوں کام کرنے کا موقع دیں، تا کہ وہ بھی تجربہ
حاصل کر کے اس خلاء کو پُر کرنے کے قابل ہوں جو بڑوں کے مرنے کے بعد ضرور ہو کر رہیگا۔دوسری خرابی جو نظام ملکی یا سیاسی کو تباہ کرنے کا موجب ہوتی ہے یہ ہے کہ ہر فرد اپنے
فرض کو پوری طرح ادا نہیں کر رہا ہوتا جس طرح زیادہ کام اپنے ہاتھ میں لے لینا نقصان
کا موجب ہوتا ہے اسی طرح اپنے مفوضہ کام کو پورا نہ کرنا بھی تباہی کا موجب ہوتا ہے۔پس
سوسائٹی یا ملک یا قوم اُسی وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب کہ اس کے تمام افراد میں ذمہ داری کا
علم اور اُس کی ادائیگی کا احساس پیدا ہو۔اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اول تمام قوم کے اندر علم
پیدا کیا جائے اور پھر اس علم کو عمل کی صورت میں بدلنے کی کوشش کی جائے تا کہ قوم کا ہر فرد اپنی
ذمہ داری کو ادا کرے جس طرح کہ نظام عالم کا ہر فر دا پنے فرض کو ادا کر رہا ہے۔تیسری خرابی قومی نظام کو تباہ کرنے والی یہ ہے کہ بعض لوگ دوسروں کو پا لواسطہ یا بلا واسطہ
کام سے روکنے لگتے ہیں یعنی یا تو ظلماً ایک فرقہ قوم کو کام سے الگ کر دیتے ہیں اور صرف ایک
حصہ قوم کو کام کے قابل قرار دیتے ہیں جیسے آرین نسلیں ہیں کہ قومی برتری کے خیال سے وہ
صرف اپنی ہی نسل کے لوگوں کو ملک وقوم کا بوجھ اُٹھانے والا قرار دیکر دوسری نسلوں اور قوموں
کے لوگوں کو کام سے بے دخل کر دیتی ہیں اور اس طرح قومی تنزل کے سامان پیدا کر دیتی ہیں۔اور یہ نہیں سمجھتیں کہ ادنی اقوام کی خرابی بھی اُلٹ کر اعلیٰ قوم پر اثر انداز ہو جاتی ہے اور اسے
خراب کر دیتی ہے۔اور یہ عقیدہ کہ صرف اعلی ادنی پر اثر انداز ہوتا ہے غلط ہے ، چنانچہ نظام عالم میں
سورج جو بڑا ہے وہ بھی زمین پر اثر انداز ہو رہا ہے اور چاند جو چھوٹا ہے وہ بھی زمین پر اثر انداز ہو
رہا ہے۔پس چھوٹوں کو نظر انداز کرنا بالکل خلاف عقل ہے اور جو افراد یا اقوام بعض افراد یا اقوام کو
چھوٹا اور ادنیٰ قرار دے کر نظر انداز کر دیتی ہیں اور قومی مشین کے پرزوں سے ان کو خارج کر دیتی
ہیں وہ آخر تباہ ہو جاتی ہیں اور ادنیٰ افراد یا اقوام ان
کو بھی قعر مذلت میں گرا دیتے ہیں۔اسی طرح پا لواسطہ طور پر کسی کے حق میں کمی کرنا بھی قوم کے حق میں نقصان دہ ہوتا ہے

۸۸
یعنی کمزور اور غریب اور مزدور اقوام کی تعلیم یا تربیت سے غفلت یا اولاد کی تربیت سے اعراض یہ
سب بالواسطه اخْسَار فِی الْمِیزَان ہے۔یعنی کو عقیدہ انہیں ادنی نہیں سمجھا جاتا ، لیکن عملاً ان
سے سلوک وہی ہوتا ہے جو غیر ضروری حصہ سے ہو سکتا ہے، لیکن چونکہ وہ افراد بھی قانونِ قدرت
کے مطابق قوم کا ضروری حصہ ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری مشین خراب ہو جاتی ہے اور نظام ملکی یا تو
قومی درہم برہم ہو جاتا ہے۔دیکھو کس خوبی سے اوّل نظام عالم کی حقیقت بیان کی ہے اور پھر نظام انسانی کو اس پر
چسپاں کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے بابلیوں نے اور ان کے
بعد یونانیوں نے نظام شمسی پر نظام تمدن کو ڈھالنے کی کوشش کی ہے مگر جس خوبی ، جس اختصار
اور جس ہمہ گیری کے ساتھ قرآن کریم نے چند مختصر الفاظ میں ان دونوں نظاموں کی حقیقت اور
مماثلت کو بیان کیا ہے اس کی نظیر ان اقوامِ عالم کے فلاسفروں کے کلام میں نہیں پائی جاتی۔اور مسائل بھی علم ہیئت کے قرآن کریم میں بیان ہوئے ہیں مگر اجمالاً انہیں امور پر
کفایت کی جاتی ہے۔(۳) ایک وسیع اور عظیم الشان سمندر
تیسری چیز جو میں نے دیکھی تھی سمند ر تھا، میں نے اس وقت اپنے دل میں کہا کہ ایک اور
سمندر قرآن نے پیش کیا ہے مگر افسوس کہ لوگ اسے بھول گئے ہیں وہ اس کی طرف سے ہنس
کر گزر جاتے بلکہ اُسے حقیر بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ سمندر خود ہماری کتاب قرآن کریم
ہے۔سمند ر کیا ہوتا ہے؟ سمندر کے معنے ایک ایسی وسیع چیز کے ہیں جس کا کنارہ نظر نہیں آتا اور
جس میں موتی ہونگا اور اسی قسم کی اور بیسیوں قیمتی چیزیں ہوتی ہیں۔میں نے دیکھا کہ اس قسم کی
ایک چیز ہمارے پاس بھی ہے مگر افسوس کہ ہم اس کی قدر نہیں کرتے۔ہم موتی نکالنے والوں کی
قدر کرتے ہیں ، ہم مونگا نکالنے والوں کی قدر کرتے ہیں، ہم مچھلیاں نکالنے والوں کی قدر کرتے
ہیں، ہم مچھلیوں کا تیل نکالنے والوں کی قدر کرتے ہیں، ہم سیپیاں نکالنے والوں کی قدر کرتے
ہیں ، ہم کوڑیاں نکالنے والوں کی قدر کرتے ہیں، مگر ہم نہیں قدر کرتے تو اُس شخص کی جو قرآن کریم
کے سمندر میں سے قیمتی موتی نکال کر ہمارے سامنے پیش کرے، حالانکہ یہ وہ سمندر ہے کہ جس

۸۹
کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَاناً لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى
وَرَحْمَةً وَّ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ - ٤٥
یعنی اے رسول ! ہم نے تجھ پر وہ کتاب نازل کی ہے جو تِبْيَاناً لِكُلِّ شَيْءٍ ہے جس
میں ہر چیز کا بیان موجود ہے اور جس کا کوئی کنارہ ہی نہیں۔اس میں موتی بھی ہیں، اس میں
مو نگے بھی ہیں ، اس میں ہمیرے بھی ہیں ، اس میں جواہرات بھی ہیں ، غرض خشکی اور تری کی تمام
نعمتیں اس میں جمع ہیں جب بھی تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تم اس سمندر میں غوطہ لگاؤ وہ
چیز تمہارے ہاتھ میں آجائے گی۔پھر سمندر میں تو یہ خطرہ ہوتا ہے کہ انسان غرق ہو جائے بعض
دفعہ سمندروں میں طوفان آتے اور بڑے بڑے جہاز تباہ ہو جاتے ہیں مگر فر مایا یہ وہ سمندر ہے
که هُدًى وَرَحْمَةً اس سمندر میں جو غوطہ لگائے وہ کبھی تباہ نہیں ہو سکتا اور سمندروں میں بڑے
بڑے کپتان بھی بعض دفعہ راستہ بھول جاتے ہیں مگر یہ وہ سمندر ہے کہ جہاں کوئی انسان رستہ
بُھولنے لگتا ہے وہ کہتا ہے کہ غلط راستے پر نہ جاؤ۔صحیح راستہ یہ ہے ادھر آؤ۔پھر یہ صرف هُدًى
نہیں بلکہ رَحْمَہ بھی ہے۔ان سمندروں میں تو لوگ ڈوبتے اور عذاب میں مبتلاء ہوتے ہیں مگر
یہ وہ سمندر ہے جو انسان کو زندگی بخشا اور اُسے ہر قسم کی تباہی سے محفوظ رکھتا ہے۔پھر اسی حد تک
بس نہیں بلکہ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِینَ۔اس سمندر میں تیر نے والا ہمیشہ خوشی محسوس کرتا ہے اور کبھی
کسی خطرہ سے اسے دو چار ہونا نہیں پڑتا۔اس کے آگے بھی رحمتیں ہوتی ہیں اس کے پیچھے بھی
رحمتیں ہوتی ہیں۔جب ایک نعمت اسے مل جاتی ہے تو اُسے کہا جاتا ہے کہ اسی نعمت پر بس نہیں آؤ
تمہیں دوسری نعمت بھی دیں۔اور جب دوسری نعمت مل جاتی ہے تو تیسری نعمت اس کے سامنے
پیش کر دی جاتی ہے وہ ایک مقام پر اپنا قدم روکتا ہے تو اُسے آواز آتی ہے کہ صاحب ٹھہرتے
کیوں ہیں ، اگلی منزل پر اس سے بھی زیادہ اچھی نعمتیں ہیں اور جب وہ دوسری منزل پر پہنچتا ہے تو
آواز آتی ہے کہ صاحب آگے بڑھیئے ہماری نعمتیں تو ابھی آپ نے دیکھی ہی نہیں سمندر میں تو
جب انسان دو چار سو میل آگے جاتا ہے تو جہا ز خطرے میں گھر جاتا ہے مگر یہاں ہر قدم پر یہ آواز
آتی ہے کہ گھبرایئے نہیں ، آپ تو امن اور سلامتی کی طرف بڑھتے چلے آ رہے ہیں۔قرآنی سمندر کی وسعت پھر سورۃ لقمان رکوع ۳ میں اس سمندر کی وسعت بتائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَوْاَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ
والْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ *

یعنی زمین میں جس قدر درخت ہیں اگر اُن تمام کو کاٹ کاٹ کر قلمیں بنا دی جائیں اور
جنگلوں اور باغات کا ایک درخت بھی نہ رہنے دیا جائے سب کی قلمیں تیار کر لی جائیں
وَالْبَحْرُ يَمُدُّه اور سمندر سیاہی بن جائے اور پھر اور سات سمندروں کا پانی بھی سیاہی بنا دیا
جائے اور ان قلموں اور اس سیاہی سے کلام اللہ کے معنے لکھے جائیں تو مَانَفِدَتْ كَلِمْتُ اللَّهِ
قلمیں ٹوٹ جائینگی ، سات سمندروں کی سیاہی خشک ہو جائے گی ، مگر قرآن کا سمندر پھر بھی بھرا
ہوا ہو گا اور اس کے معارف ختم ہونے میں نہیں آئیں گے۔إِنَّ اللَّهَ عَزَيْزٌ حَكِيمٌ کیونکہ اللہ
غالب حکمت والا ہے۔غالب ہونے کی وجہ سے اس نے وہ وسعت قرآنی معارف کو بخشی ہے کہ
اگر تمام درخت قلمیں بن جائیں اور تمام سمندر سیاہی بن جائیں اور ان سے اس کے معارف
لکھے جائیں ، پھر بھی وہ ختم ہونے میں نہ آئیں۔مگر وسعت بعض دفعہ لغو بھی ہو جاتی ہے،
بڑے بڑے شاعر جس قدر گزرے ہیں ان کے اشعار میں کسی نہ کسی حد تک لغویت ضرور آ گئی
ہے۔اسی طرح جتنے بڑے نشار گزرے ہیں ان تمام کی نثر کے بعض حصوں میں فضولیات پائی
جاتی ہیں۔مگر فرمایا یہاں ایسا نہیں، باوجود قرآنی مطالب اس قدر وسیع ہونے کے اس میں کوئی
بات لغو اور بے فائدہ نہیں کیونکہ ایک حکیم ہستی کا یہ نازل کردہ کلام ہے اور جو حکیم خدا کی طرف
سے نازل شدہ کلام ہو اس میں لغو بات کس طرح ہو سکتی ہے۔پس ایک طرف تو قرآنی معارف
میں اس قدر وسعت ہے کہ سات سمندروں کی سیاہی ختم ہو جائے مگر اس کے معارف ختم نہ ہوں
اور دوسری طرف اس میں ایک بات بھی خلافِ حکمت نہیں بلکہ ایک ایک بات کو دیکھ کر انسان
قربان ہو جاتا ہے۔پھر سورہ دخان رکوع ایک میں فرماتا ہے۔خم۔وَالْكِتَبِ الْمُبِينِ إِنَّا أَنزَلْنَهُ فِى
لَيْلَةٍ مُّرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا
مُرْسِلِينَ
-
کہ حمید مجید خدا کی طرف سے ایک کتاب آئی ہے جو کھول کھول کر تمام سچائیوں کو بیان
کرنے والی ہے اور میں اسی کتاب کو اس بات کی شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں کہ تمہارا خدا
بڑا بزرگی والا خدا ہے ہم نے یہ قرآن ایک ایسے تاریک زمانہ میں اُتارا ہے جو رات سے
مشابہت رکھتا تھا اور جس میں قسم قسم کی تباہیاں اور قسم قسم کے گندا اور فساد تھے مگر با وجود ان فسادوں
کے وہ زمانہ ایک لحاظ سے مبارک بھی تھا کیونکہ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ۔اس میں خدا کی طرف سے یہ

۹۱
آواز بلند ہوئی تھی کہ ہوشیار ہو جاؤ۔گو تمہارے گھر ڈاکوؤں کا شکار ہو رہے ہیں مگر اب خدا خود
تمہاری حفاظت کے لئے آ رہا ہے۔پس ہم نے خود اس کتاب کے ذریعہ اپنے بندوں کو ہوشیار اور
بیدار کیا۔منذر کے عام طور پر نہایت غلط معنے کئے جاتے ہیں ، یعنی اُردو میں اس کا ترجمہ یہ کیا جاتا
ہے کہ ہم ڈرانے والے ہیں ، حالانکہ عربی زبان میں انذار کے معنے ڈرانا نہیں بلکہ ہوشیار اور
بیدار کرنا ہیں۔تو فرمایا گو یہ رات تھی اور تاریک رات تھی ، چاروں طرف ڈا کے پڑ رہے تھے اور
دین وایمان کہیں نظر نہیں آتا تھا مگر پھر بھی یہ مبارک رات تھی کیونکہ اس میں خدا خود چوکیدار بن
کر آیا اور اس نے خود پہرہ دیا اور آوازیں دیں کہ میرے بندو! ہوشیار ہو جاؤ ، بھلا اس سے
زیادہ مبارک رات اور کونسی ہو سکتی ہے۔فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ یہ مبارک رات کیوں
نہ ہو، راتوں کے وقت چوروں کی طرف سے مال اٹھایا جاتا ہے مگر اس رات میں لوگوں کو خود
ہماری طرف سے مالا مال کیا جا رہا ہے اور انہیں بلا بلا کر کہا جا رہا ہے کہ آؤ اور اپنے گھروں کو
برکتوں سے بھر لو۔امرا مِنْ عِندِنَا یہ سب کچھ ہمارے حکم کے ماتحت ہو رہا ہے کیونکہ آج ہم اس
بات پر تلے ہوئے ہیں کہ لوگوں کو نعماء سے مالا مال کر دیں۔پس اس سے زیادہ مبارک رات اور
کون سی ہو سکتی ہے کہ بغیر مانگے اور سوال کئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانی ضرورتیں پوری کی جاتی
رہی ہیں۔اَمْرٍ حَکیم سے مراد وہی معارف اور علوم ہیں جو بغیر کسی انسانی کوششوں کے اللہ تعالیٰ
اپنے بندوں پر کھولتا ہے۔اگر کوئی شخص روٹی کھا رہا ہو اور کوئی دوسرا آ کر اُسے کہے کہ تو روٹی کھا
رہا ہے تو وہ حکیم نہیں کہلا سکتا ، حکیم وہی کہلائے گا جو ایسی بات بتائے جس کا دوسرے کو علم نہ ہو۔پس قرآن صرف کلام ہی نہیں بلکہ اَمْرٍ حَکیم ایسے حقائق اور معارف کا حامل ہے کہ بندے
لاکھ سر پٹکتے رہتے وہ ان علوم اور معارف کو اپنی ذاتی جد وجہد سے کبھی حاصل نہ کر سکتے۔اسی طرح سورہ یوسف میں اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق فرماتا ہے۔مَا كَانَ حَدِيثًا
يُفْتَرَى وَلَكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ
يُؤْمِنُونَ
کہ یہ بات جھوٹی نہیں۔یہ پہلی کتابوں کی پیشگوئیوں کو پورا کر رہی ہے اور ہر چیز اس میں
بیان کر دی گئی ہے اور یہ مؤمنوں کی ہدایت اور رحمت کا موجب ہے۔(۵) سوره عنکبوت میں فرماتا ہے۔اَوَلَمْ يَكْفِهِمُ اَنَّا اَنْزَ لَنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ

۹۲
يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ارے! اب بھی ان کو کسی اور جگہ جانے کی ضرورت ہے جب کہ ہم نے انہیں اتنی بڑی تو
چیز دیدی ہے جس کی اور کہیں مثال ہی نہیں ملتی۔یعنی ہم نے ایک کتاب اُتار دی ہے اور وہ ایسی
کتاب ہے کہ يُتلى عَلَيْهِمْ سمندر کے پاس تو لوگ جاتے ہیں مگر یہ سمندر ایسا ہے کہ آپ
تمہارے پاس چل کر آ گیا ہے۔پھر دنیا میں تو لوگ استادوں کے پاس جاتے اور ان سے
درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے فلاں بات کس طرح ہے مگر یہاں وہ استاد بھیجا گیا کہ
جسے خدا کی طرف سے یہ حکم ہے کہ بَلِّغْ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ ٥٠ تم خود لوگوں کے
پاس جاؤ اور انہیں یہ تمام باتیں پہنچاؤ اور یاد رکھو کہ اگر تم نے ان میں سے ایک بات بھی نہ
پہنچائی تو ہم کہیں گے کہ تم نے کچھ بھی نہیں پہنچایا گویا ہمارا اُستاد اور ہمارا آقا خود ہمارے گھروں
پر چل کر آ گیا ہے، اِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً اگر تم سوچو تو تمہیں معلوم ہو کہ ہم نے اپنے رسول کو
جو یہ حکم دیا ہے یہ تم پر ہمارا اتنا عظیم الشان انعام ہے جس کی کوئی حد نہیں گویا پنجابی کی وہی مثال
یہاں صادق آ رہی ہے کہ چوپڑیاں تے دو دو یعنی روٹیاں چپڑی ہوئی بھی ہوں اور پھر ملیں
بھی دو دو تو اور کیا چاہئے۔اللہ تعالیٰ بھی کہتا ہے کہ ہم تمہیں ایک تو چپڑی ہوئی روٹیاں دے رہے
ہیں اور پھر دودو دے رہے ہیں ایک تو ہم نے وہ کتاب دی جو ہر طرح کامل و مکمل ہے اور جس کی
نظیر کسی اور الہامی کتاب میں نہیں مل سکتی اور پھر اپنے رسول
کو یہ حکم دیدیا ہے کہ جاؤ اور ہماری یہ
,,
66
کتاب خود لوگوں کے گھر پہنچ کر انہیں سناؤ اور اس کی تعلیموں سے انہیں آگاہ کرو۔وَ ذِکری۔ایک نعمت تو یہ تھی کہ اتنی عظیم الشان نعمت گھر بیٹھے مل گئی اور دوسری نعمت ہے
ہے کہ جو اس کتاب کو مان لیں گے ، دنیا میں ان کی عزت قائم کر دی جائے گی ، بعض لوگ اس
کے یہ معنے کرتے ہیں کہ قرآن کریم میں نصیحت کی باتیں ہیں۔یہ معنے بھی درست ہیں مگر اس کے
یہ معنے بھی ہیں کہ جو لوگ اس کتاب پر سچے دل سے ایمان لائیں گے ، ان کا ذکر نیک دنیا میں
جاری رہے گا اور کہا جائے گا کہ فلاں نے یہ خدمت کی اور فلاں نے وہ خدمت کی گویا یہ کتاب نہ
صرف ذاتی کمالات کے لحاظ سے ایک شرف اور عظمت رکھتی ہے بلکہ جو لوگ اس پر صدق دل
سے ایمان لائیں گے وہ بھی دنیا میں معزز اور مکرم ہو جائیں گے۔پھر فرمایا۔وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِى هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَا بَي
اَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا ل

۹۳
کہ ہم نے قرآن میں ہر قسم کی باتیں بیان کر دی ہیں ، مگر افسوس انسان پر کہ وہ ہر بات کو
سنکر کہتا ہے کہ ابھی اور چاہئے اور جو بات اس کے سامنے پیش کی جاتی ہے اس کا انکار کر دیتا ہے،
اگر اس کے اندر ایک ذرہ بھی شرافت کا مادہ ہوتا تو یہ ان باتوں کو قبول کرتا جو اس کے سامنے پیش
کی گئی تھیں اور اگر دل میں اُن کے بعد بھی پیاس رہتی تو کسی اور چیز کی طلب کرتا ، مگر یہ عمل تو کرتا
نہیں اور اور چیزیں مانگے جاتا ہے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس کو ہدایت سے کوئی غرض
نہیں محض ایک پاگل اور احمق انسان کی طرح ہاتھ پھیلائے کہے جاتا ہے کہ اور دو، اور دو۔اور یہ
نہیں دیکھتا کہ جو اسے دیا گیا ہے اسے اس نے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک رکھا ہے اسی طرح فرمایا۔وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِى هَذَا الْقُرآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ
شَيْءٍ جَدَلًا ۵۲
ہم نے قرآن میں انسان کے نفع کے لئے ہر چیز رکھدی ہے مگر افسوس کہ وہ پھر بھی اس پاک
کتاب کا انکار کئے جاتا ہے۔یہی مضمون سورہ روم ع 4 اور سورہ زمرع ۳ میں بھی بیان ہوا ہے۔قرآنی سمندر کی گہرائیوں
کا پتہ لگانا کسی انسانی معقل کا کام نہیں یہ وہ سمندر ہے
جو میں نے دیکھا
اور یہ وہ بحر ذخار ہے جس کا میں نے مشاہدہ کیا، اس سمندر کا کوئی کنارہ نہیں، اس سمندر کی کوئی
انتہا نہیں۔اس سمندر کی گہرائیوں کا پتہ لگا نا کسی انسانی عقل کا کام نہیں اور اس کی وسعتِ بے پایاں
کو کوئی انسانی دماغ نہیں سمجھ سکتا۔مجھے حیرت ہوتی ہے، مجھے تعجب آتا ہے، مجھے رونا آتا ہے کہ
معمولی معمولی خلیجوں کے کنارے ہمارا ایک سیاح یا شاعر کھڑا ہوتا اور فرطِ مسرت میں جھومتے
ہوئے کہتا ہے کہ اس کا کوئی کنارہ نہیں یہ بے کنار خلیج یا بے کنار دریا ہے حالانکہ ایک دن کی منزل
یا دو دن کی منزل پر اس کا کنارہ موجود ہوتا ہے۔بڑے بڑے سمندروں کا بھی دس پندرہ دن کے
سفر کے بعد کنارہ آ جاتا ہے ، مگر وہ اس کنارے والے سمندر کے متعلق کہتا ہے کہ وہ بے کنار ہے
پس مجھے حیرت ہوئی اور میرا دل اس غم سے خون ہو گیا کہ وہ عظیم الشان سمندر جسے خدا نے بے کنار
کہا، جس کی وسعت کو اس نے خود غیر محدود قرار دیا اور جس کے کنارہ کو کوئی انسانی عقل تلاش
نہیں کر سکتی اس کے متعلق مولویوں کو یہ کہتے ہوئے ذرا شرم نہیں آتی کہ اس کی آیات کی طبری کی
اور بیضاوی نے جو تفسیر لکھ دی ہے اب اس کے بعد کچھ اور کہنا تفسیر بالرائے ہے۔یقیناً وہ جھوٹے
ہیں ، کیونکہ خدا کہتا ہے کہ اگر ساری دُنیا کے درختوں کی قلمیں بنائی جائیں اور سات سمندروں کی

۹۴
سیاہی بنالی جائے اور ان قلموں اور سیاہیوں سے خدا تعالیٰ کی اس پاک کتاب کے معارف لکھے
جائیں تب بھی قلمیں ٹوٹ جائیں گی ، سیاہیاں خشک ہو جائینگی ، مگر اس کتاب کے معارف ختم نہیں
ہوں گے لیکن یہ دو چار سو صفحوں کی چند جلدیں لکھنے کے بعد کہہ دیتے ہیں کہ اب ان باتوں سے
زیادہ کوئی اور بات بیان کرنی حرام ہے۔میں کہتا ہوں اور میں کیا خدا کا کلام کہ رہا ہے کہ جس
دن تم سارے درختوں کی قلمیں بنا کر اور سارے سمندروں کی سیاہی بنا کر ان سے قرآن کے
معارف لکھ لو گے تو اس کے بعد تم بیشک میرے پاس آجانا اور کہنا کہ اب قرآن کی اور تفسیر متن
کر ولیکن دنیا نے ابھی تو قرآن کی تفسیر لکھنے میں ایک جنگل کی لکڑی بھی ختم نہیں کی اور سمندر
چھوڑ ایک کنویں کے پانی جتنی سیاہی بھی اس پر خرچ نہیں کی۔پس ابھی ہمیں اس حق سے کوئی
روک نہیں سکتا اور یہ حق ہمارا اُس وقت تک چلتا چلا جائے گا جب تک سمندروں میں پانی کا ایک
قطرہ بھی موجود ہے۔یا درخت کی ایک شاخ بھی دنیا میں پائی جاتی ہے ہاں تمہارا بے شک یہ حق
ہے کہ تم ثابت کرو کہ ہم قرآن کریم کی جو تفسیر کرتے ہیں وہ اسلام کے خلاف ہے، اس بات سے
تمہیں کوئی نہیں روکتا مگر جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ تم قرآن کے نئے معانی کیوں کرتے ہو میں ان
سے کہتا ہوں کہ اے نالائقو ! اور اے احمقو! تم تو خشکی میں تڑپ رہے ہوا ور ہم خدا تعالیٰ کے ایک
وسیع سمندر میں غوطے لگا رہے ہیں۔تم ریت کے تودوں پر کو ٹتے ہو اور طعنے ان لوگوں کو دے
رہے ہو جو سمندر کی تہہ سے موتی نکالنے والے ہیں۔پس خدا سے ڈرو اور خدا تعالیٰ کے پیدا کئے
ہوئے بحر ز خار کو پتوں کی کشتیوں میں پار کرنے کی کوشش نہ کرو اور کو دکر اس کو پھلانگ جانے کے
دعووں سے اپنی نادانی ظاہر نہ کرو۔میں نے جب ان باتوں کو دیکھا تو میری حیرت کی کوئی انتہاء نہ رہی اور میں نے کہا،
افسوس خزانے موجود ہیں، قلعے موجود ہیں ، رصد گاہیں موجود ہیں، سمندر موجود ہے مگر ان کو
دیکھنے والا کوئی نہیں ، آثار قدیمہ کی جن لوگوں کے ہاتھوں میں خدا نے کنجیاں دی تھیں اُنہوں نے کی
اُن آثار قدیمہ کو خراب کر دیا ، تباہ کر دیا اور اس قدر ان کی حالت کو مشتبہ کر دیا کہ ان پر کوئی شخص
اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا تھا تب اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ
قرآن کریم کو نازل کیا۔یہ آپ کے دل کا خون ہی تھا جو آسمان سے قرآن کو کھینچ لایا۔اس
قرآن کے آثار قدیمہ کے مختلف کمروں میں آدم اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور ہارون اور
دیگر تمام انبیاء کی چیزیں ایک قرینہ سے پڑی ہوئی ہیں میل وکچیل سے مبرا داغوں اور دھبوں سے۔

۹۵
صاف چھینٹوں اور غلاظت سے پاک ہر چیز اصل اور حقیقی رنگ میں ہمارے پاس ہے۔پرانے سے
پُرانے آثار اس میں پائے جاتے ہیں اور صحیح سے صحیح حالات اس میں موجود ہیں مگر افسوس ہزار افسوس
کہ لوگ اس عظیم الشان خزانہ کی تو قدر نہیں کرتے مگر چند پھٹے ہوئے کاغذ، چند ٹوٹی ہوئی چھریاں،
چند پرانے اور بوسیدہ کپڑے اور چند شکستہ برتن جب کوئی زمین سے نکالتا ہے تو اس کی تعریف کے شور
سے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں اور کہتے ہیں۔واہ واہ! اس نے کس قدر عظیم الشان کارنامہ سرانجام
دیا۔وہ خزانہ جو خدا نے اُن کو دیا تھا اس کو وہ بھول گئے ، وہ سمندر جو خدا نے ان کو عطا کیا تھا اس
سے انہوں نے منہ موڑ لیا، وہ تمام رصد گا ہیں جو قرآن میں موجود تھیں اُن سے وہ غافل اور
لا پرواہ ہو گئے تب خدا نے میرے دل پر اس عظیم الشان راز کا انکشاف کیا اور میرے دل نے
کہا ”میں نے پالیا، میں نے پالیا اور جب میں نے کہا۔”میں نے پالیا ، میں نے پالیا تو اس کی
کے معنے یہ تھے کہ اب یہ نعمتیں دنیا سے زیادہ دیر تک مخفی نہیں رہ سکتیں۔میں دنیا کے سامنے ان
تمام نعمتوں کو ایک ایک کر کے رکھونگا اور اُسے مجبور کروں گا کہ وہ اس کی طرف توجہ کرے۔پس اے دوستو ! میں اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان
قرآن کریم کا بلند ترین مقام خزانہ سے تمہیں مطلع کرتا ہوں۔دنیا کے علوم اس کے
مقابلہ میں بیچ ہیں۔دنیا کی تمام تحقیقا تیں اس کے مقابلہ میں بیچ ہیں اور دنیا کی تمام سائنس اس
کے مقابلہ میں اتنی حقیقت بھی نہیں رکھتی جتنی سورج کے مقابلہ میں ایک کرم شب تاب حقیقت رکھتا
ہے۔دنیا کے علوم قرآن کے مقابلہ میں کوئی چیز نہیں ، قرآن ایک زندہ خدا کا زندہ کلام ہے اور
وہ غیر محدود معارف و حقائق کا حامل ہے۔یہ قرآن جیسے پہلے لوگوں کے لئے کھلا تھا اسی طرح آج
ہمارے لئے کھلا ہے ، یہ ابو بکر کے لئے بھی کھلا تھا، یہ عمر کے لئے بھی کھلا تھا، یہ عثمان کے لئے بھی کھلا
تھا ، یہ علی کے لئے بھی کھلا تھا یہ بعد میں آنے والے ہزار ہا اولیاء وصلحاء کے لئے بھی کھلا تھا اور آج
جب کہ دنیا کے علوم میں ترقی ہو رہی ہے یہ پھر بھی کھلا ہے بلکہ جس طرح دُنیوی علوم میں آجکل
زیادتی ہو رہی ہے اسی طرح قرآنی معارف بھی آجکل نئے سے نئے نکل رہے ہیں۔یہ بالکل
ایسی ہی بات ہے جیسے اچھا تاجر پہلے اپنا مال مخفی رکھتا ہے ، مگر جب مقابلہ آ پڑتا ہے تو پہلے ایک
تھان نکالتا ہے پھر دوسرا تھان نکالتا ہے پھر تیسرا تھان نکالتا ہے اور یکے بعد دیگرے نکالتا ہی جاتا کی
ہے یہاں تک کہ تھانوں کا انبار لگ جاتا ہے۔اسی طرح جب بھی دنیا ظاہری علوم میں ترقی کر
جانے کے گھمنڈ میں قرآن کا مقابلہ کرنا چاہے گی، قرآن اپنے ماننے والوں سے کہے گا میاں !

۹۶
ذرا میرے فلاں کمرہ کو تو کھولنا۔اسے کھولا جائے گا تو دنیا کے تمام علوم اس کے مقابلہ میں بیچ ہو
کر رہ جائیں گے۔پھر ضرورت پر وہ دوسرا کمرہ کھولے گا اور پھر تیسرا اور اس طرح ہمیشہ ہی دنیا
کو اس کے مقابل پر زک پہنچے گی اور ہمیشہ ہی قرآن نئے سے نئے علوم پیش کرتا رہے گا۔یہی وہ
چیز ہے جس کو پیش کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث
فرمایا اور یہی وہ چیز ہے جس کو پیش کرنا ہماری جماعت کا اولین فرض ہے اور ہم حتی المقدور اپنے
اس فرض کو ادا بھی کر رہے ہیں۔دنیا ہماری اسی لئے مخالف ہے کہ وہ کہتی ہے کہ تم قرآن کی
خوبیاں لوگوں کے سامنے کیوں پیش کرتے ہو، مگر ہم کہتے ہیں ، اسی وجہ سے تو خدا کی غیرت بھڑ کی
اور جب اس نے دیکھا کہ تم اس کی کتاب کو صندوقوں اور غلافوں میں بند کر کے بیٹھ گئے ہو تو اس
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور آپ کو حکم دیا کہ جاؤ اور قرآن کے معارف
اور علوم سے دنیا کو روشناس کرو۔یہی وہ خزائن ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
تقسیم کئے اور یہی وہ خزائن ہیں جو آج ہم تقسیم کر رہے ہیں۔دنیا اگر حملہ کرتی ہے تو پرواہ نہیں ، وہ
دشمنی کرتی ہے تو سو بار کرے، وہ عداوت اور عناد کا مظاہرہ کرتی ہے تو لاکھ بار کرے ہم اپنے فرض کی
ادائیگی سے غافل ہونے والے نہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ تم بے شک ہمارے سینوں میں خنجر مارے جاؤ
اگر ہم مر گئے تو یہ کہتے ہوئے مریں گے کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا بلند کرتے ہوئے
مارے گئے ہیں اور اگر جیت گئے تو یہ کہتے ہوئے جیتیں گے کہ ہم نے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا
دنیا میں بلند کر دیا۔دوستوں کو نصیحت آخر میں میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے سُپر دایک عظیم الشان کام ہے ہم
نے اسلام کی عظمت اور اس کی برتری دنیا کے تمام مذاہب پر ثابت کرنی
ہے پس دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ان سے ہو سکے وہ اسلام کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی
کوشش کریں۔دشمن کے اعتراضات کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے وہ تو عداوت اور دشمنی کے جوش
میں بیہودہ اعتراضات کرتا ہی رہے گا ، ہاں اپنے نفس کی اصلاح سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہئے ،
اگر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہم اس کے دین کے حقیقی خدمت گزار ہوں تو بشریت کی وجہ سے جو
غلطیاں ہم سے سرزد ہونگی اللہ تعالیٰ انہیں یقیناً معاف کر دیگا کیونکہ وہ اپنے بندوں کو دنیا کی نگاہ
میں کبھی ذلیل نہیں کر سکتا۔بشری کمیاں انبیاء میں بھی ہوتی ہیں۔پس اگر ایسی غلطیاں خدمت دین
کے ساتھ ہوں تو خدا ان پر گرفت نہیں کرتا ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک حبشی کو اپنا وہ بچہ کس قدر ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی