سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )

1+1
بِسْمِ
الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيم (۲)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسه سالانه بمقام قادیان)
شہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
(۴) مساجد
میں نے اس سفر میں جو چیزیں دیکھی تھیں ان میں سے کچھ مساجد بھی تھیں جو بڑی
خوبصورت اور مختلف امتیازات والی تھیں کسی میں کالے پتھر لگے ہوئے تھے ، کسی میں سفید اور
کسی میں سُرخ اور بعض میں اگر سادگی تھی تو وہ سادگی اپنی ذات میں اتنی خوبصورت تھی کہ دل کو
لبھا لیتی تھی۔اسی طرح بعض مساجد اتنی وسیع تھیں کہ ایک ایک لاکھ آدمی ان میں بیک وقت
عبادت کر سکتا تھا اور بعض اتنی بلند تھیں کہ انسان اگر اُن کی چھت کو دیکھنے لگے تو اس کی ٹوپی رگر
جائے غرض اپنے اپنے رنگ میں ہم میں سے ہر ایک نے اُن مساجد کو دیکھ کر لطف اُٹھایا اور
جہاں موقع مل سکا وہاں ہم نے نفل بھی پڑھے۔مساجد کی تعمیر میں نیوں کا تفاوت میں نے جب ان مساجد کو دیکھا تو اپنے دل
میں کہا کہ ان خدا کے بندوں نے کیسی کیسی
عظیم الشان مساجد بنا کر خدا تعالیٰ کے ذکر اور اس کی عبادت کو دنیا میں قائم کرنے کا اہتمام کیا کی
تھا مگر ساتھ ہی میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ یہ مساجد گو بڑی شاندار ہیں اور ان کے بنانے
والوں نے ان کے بنانے پر بہت سا وقت اور روپیہ خرچ کیا ہے اور بہت بڑی قربانی سے کام
لیا ہے تا ہم نہ معلوم انہوں نے ان مسجدوں کو کس کس نیت سے بنایا۔کسی نے ان کو اچھی نیت
سے بنایا ہوگا اور کسی نے بُری نیت سے کسی نے تو اس خیال سے مسجد تعمیر کی ہوگی کہ لوگ کہیں
گے یہ مسجد فلاں بادشاہ نے بنائی تھی۔اس ریا کاری کی وجہ سے ممکن ہے وہ اس وقت جہنم میں

۱۰۲
جل رہا ہو اور لوگ مسجد دیکھ کر کہہ رہے ہوں کہ واہ واہ ! فلاں مسلمان نے کتنی بڑی نیکی کا کام
کیا حالانکہ اُس نے چونکہ ریاء کی وجہ سے مسجد بنائی تھی اس لئے وہ جہنم میں اپنے اس فعل کی سزا
پا رہا ہو گا۔پھر کسی نے ایسی نیک نیتی سے مسجد تیار کی ہوگی کہ گو وہ مر گیا اور اُس کی بنائی ہوئی
مسجد بھی ویران ہو گئی مگر اُس کو خدا تعالیٰ کے فرشتے ہر روز جنت میں آکر سلام دیتے ہونگے
اور کہتے ہونگے کہ تو نے دنیا میں چونکہ خدا کا گھر بنایا تھا اس لئے اب آخرت میں ہم تجھ پر
سلامتی بھیجتے ہیں۔بیشک اُس کی مسجد میں اب لوگ نہیں آتے اور نہ وہاں آکر سلام کہتے ہیں مگر
جنت میں اُسے فرشتے روزانہ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہوں گے۔غرض جب میں اس قلعہ کی
چھت پر کھڑا تھا تو اُس وقت میرے خیالات یہ تھے کہ یہ دنیوی چیزیں تھیں جن کو میں نے دیکھا
اور جن سے اپنی معلومات میں اضافہ کیا ، مگر ان دنیوی چیزوں کے مقابلہ میں بعض روحانی
چیزیں بھی اسی قسم کی ہیں لیکن دنیا ان کی طرف توجہ نہیں کرتی۔وہ اپنی شان میں ان دُنیوی
چیزوں سے کہیں بڑھ کر ہیں ، وہ اپنی بلندی میں ان سے کہیں اونچی ہیں اور وہ اپنی خوبیوں میں
ان سے کہیں اعلیٰ ہیں ، غرض وہ ایسی نادر روزگار چیزیں ہیں کہ دنیا کو اگر سینکڑوں نہیں ہزاروں
صدیوں کا سفر کر کے بھی ان کی تلاش میں جانا پڑے تب بھی وہ سفر برکا رنہیں کہلا سکتا ، مگر با وجود
اس کے لوگ ان کو دیکھنے کا شوق نہیں رکھتے اور نہ ان کے بنانے والوں کی کوئی قدر کرتے
ہیں، لیکن ان دُنیوی چیزوں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔یہ خیالات تھے جو اُس وقت میرے دل
اور دماغ پر مسلط تھے۔عالم روحانی کی شاندار مساجد میں بتا چکا ہوں کہ میں نے اس سفر میں بعض پرانی اور
شاندار مساجد دیکھیں ، ایسی وسیع اور شاندار مساجد جن
میں ہزاروں آدمی نماز پڑھ سکتے ہیں۔تب میں نے غور کیا کہ یہ تو دنیوی مساجد ہیں ، کیا ان سے
بھی بڑھ کر روحانی دنیا میں کوئی مسجد میں ہیں یا نہیں؟ اور اگر ہیں تو دنیا ان سے کیا سلوک کر رہی
ہے جب میں نے اس امر پر غور کیا تو میں نے دیکھا کہ ان مساجد سے بہت زیادہ شاندار مساجد
روحانی دنیا میں موجود ہیں۔مٹی کی اینٹوں کی بنی ہوئی نہیں، چونے اور پتھروں سے بنی ہوئی نہیں
بلکہ وہ مسجدیں ایمان کی اینٹوں سے تیار ہوئی ہیں اور ان کی شان کو کوئی اور مسجد کبھی نہیں پہنچ سکتی۔مساجد کیوں بنائی جاتی ہیں یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ دو چیزوں میں مشابہت کسی نہ کسی
وجہ سے ہوتی ہے کبھی مشابہت شکل میں ہوتی ہے اور

۱۰۳
کبھی کام میں مثلاً ایک انسان کی تھوتھنی باہر نکلی ہوئی ہوتی ہے تو لوگ کہتے ہیں یہ گنتا ہے، کوئی
گردن اکڑا کر رکھتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ سو رہے، ایک انسان بڑا بہادر اور دلیر ہوتا ہے تو
لوگ کہتے ہیں یہ شیر ہے۔اب کسی کو شیر یا کتا یا سو ر اس وجہ سے نہیں کہا جاتا کہ اُس کے بھی شیر کی کی
طرح پنجے ہوتے ہیں، یا وہ بھی گئے اور سور کی طرح ہوتا ہے بلکہ کبھی روحانی اور اخلاقی مشابہتوں
کی وجہ سے ایک کو دوسرے کا نام دیدیا جاتا ہے اور کبھی ظاہری مشابہت کی بناء پر ایک کو
دوسرے کا نام دیا جاتا ہے۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ مسجد کے مشابہ
دنیا میں کونسی چیز ہے؟ میں نے اس کے لئے سب سے پہلے اس امر پر غور کیا کہ مسجد کا کام کیا
ہوتا ہے اور وہ کس غرض کے لئے بنائی جاتی ہے؟ اس سوال کو حل کرنے کے لئے جب میں نے
قرآن کریم پر غور کیا تو مجھے آل عمران رکوع 10 میں یہ آیت نظر آئی کہ اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ
لِلنَّاسِ لَلَّذِى بَبَكَّةَ مُبْرَكاً وَّ هُدًى لِلْعَلَمِينَ یہ آیت بیت اللہ کے متعلق ہے جو
در حقیقت اول المساجد ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب سے پہلی مسجد اور سب سے اول اور
مقدم مسجد وہ ہے جو مکہ میں بنی اور جس کی نقل میں دوسری مساجد تیار ہوتی ہیں۔یہاں بیت
سے مراد در حقیقت بیت اللہ ہے یعنی اللہ کا گھر اور مسجدیں بھی اللہ کا گھر ہی کہلاتی ہیں، آگے
بیان فرماتا ہے کہ اس بیت اللہ کا کام کیا ہے اور اسے دوسرے مقامات پر کیا فوقیت حاصل ہے
فرماتا ہے بیت اللہ کے بنانے میں ہماری تین اغراض ہیں۔بیت اللہ کی تین اہم اغراض اول وضعَ لِلنَّاسِ۔یہ مسجد تمام بنی نوع انسان کے
لئے بنائی گئی ہے کسی خاص فرد کے لئے نہیں۔وہ زید
کے لئے نہیں، بکر کے لئے نہیں ، خالد کے لئے نہیں بلکہ وُضِعَ لِلنَّاسِ وہ تمام بنی نوع انسان کے
لئے بنائی گئی ہے۔پھر مُبَارَکاً وہ برکت والی ہے۔تیسرے هُدًى لِلْعَلَمِینَ سب انسانوں کے
لئے ہدایت کا موجب ہے۔پس دنیا میں سب سے پہلی مسجد جو بنائی گئی اس کی تین اغراض تھیں۔(۱) مساوات کا قیام اول وہ تمام بنی نوع انسان کے لئے بنائی گئی تھی ، مطلب یہ کہ مسجد
ایسا گھر ہوتا ہے کہ مساوات پیدا کرتا ہے اس میں غریب اور امیر
،
اور مشرقی اور مغربی کا امتیاز بالکل مٹا دیا جاتا ہے۔مسجد کے دروازہ کے باہر بیشک ایک بادشاہ بادشاہ
ہے اور غلام غلام ، ایک شخص حاکم ہے اور دوسرا محکوم ، ایک افسر ہے اور دوسرا ما تحت مگر ادھر
ما
مسجد میں قدم رکھا اور اُدھر امیر اور غریب ، حاکم اور محکوم سب برابر ہو گئے۔کوئی بادشاہ ایسا کی

۱۰۴
نہیں جو مسجد میں ایک غلام سے بھی یہ کہہ سکے کہ یہاں مت کھڑے ہو تم وہاں جا کر کھڑے ہو
بلکہ اسلام میں یہ مساوات اس حد تک تسلیم کی جا چکی ہے کہ بنوامیہ کے زمانہ میں جب
بادشاہوں نے ظلم کرنے شروع کر دیئے تو پہلے تو مسجد میں جب بادشاہ آتا تو تعظیم کے طور پر
لوگ اس کے لئے جگہ چھوڑ دیتے مگر بعد میں وہ اپنی جگہ پر ہی بیٹھے رہتے اور جب نوکر کہتے کہ
جگہ چھوڑ دو تو وہ کہتے کہ تم ہمیں مسجد سے اُٹھانے والے کون ہو مسجد خدا کا گھر ہے اور یہاں
امیر اور غریب کا کوئی امتیاز نہیں۔آجکل کا زمانہ ہوتا تو بادشاہ نوکروں سے لوگوں کو پٹوانا
شروع کر دیتے مگر اُس وقت اسلام کا اس قدر رُعب تھا کہ بنوامیہ نے مسجد کے باہر مُجرے
بنائے اور وہاں نماز پڑھنا شروع کر دی مگر یہ جرات نہ ہوئی کہ مسجد میں آ کر لوگوں کو اُٹھا سکیں۔تو
مسجد وُضِعَ لِلنَّاسِ ہوتی ہے اور اس کے دروازے تمام بنی نوع انسان کے لئے کھلے ہوتے
ہیں۔کالے اور گورے کی اس میں کوئی تمیز نہیں ہوتی ، چھوٹے اور بڑے کا اس میں کوئی فرق نہیں
ہوتا ، بلکہ ہر ایک کا مسجد میں مساوی حق تسلیم کیا جاتا ہے۔غرض مسجد کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ
بنی نوع انسان میں مساوات پیدا کرتی ہے۔(۲) تقدس اور ذکر الہی کا مرکز دوسری غرض مسجد کی اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی
ہے مُبَارَكاً وہ مقامِ مبارک ہوتا ہے۔میں مسجد
کے مقامِ مبارک ہونے کی اور مثالیں دیدیتا ہوں۔(الف) مسجد اس لئے مقامِ مبارک ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے ذکر کے لئے مخصوص ہوتی
ہیں، باقی گھروں میں تو اور کئی قسم کے دنیوی کام بھی کر لئے جاتے ہیں مگر وہاں دُنیوی کاموں کی
اجازت نہیں ہوتی۔یا اگر کئے بھی جائیں تو وہ اتنے قلیل ہوتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں
ہوتی۔جیسے مسجد میں اگر کوئی غریب شخص رہتا ہو تو اُسے اجازت ہے کہ مسجد میں بیٹھ کر کھانا کھالے
مگر بہر حال زیادہ تر کام مساجد میں یہی ہوتا ہے کہ وہاں ذکر الہی کیا جاتا ہے۔اور درود پڑھا جاتا
ہے اور دعائیں کی جاتی ہیں اور اس طرح اس مقام پر اللہ تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوتی ہیں۔(ب) پھر مساجد اس لحاظ سے بھی مقامِ مبارک ہوتی ہیں کہ وہ پاکیزگی کا مقام ہوتی ہیں
اور یہ اجازت نہیں ہوتی کہ وہاں گند پھینکا جائے ، مثلاً پاخانہ پیشاب کرنے ، تھوکنے یا بلغم پھینکنے
کی اجازت نہیں ہوتی۔اسی طرح حکم ہے کہ گندگی اور بد بو دار چیزیں کھا کر مسجد میں مت آؤ۔نجنبی کا مسجد میں آنا بھی منع ہے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ یہ ہدایت دیا کرتے تھے

۱۰۵
کہ مساجد کو صاف ستھرارکھو اور اس میں خوشبوئیں جلاتے رہوتے مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے
اس ہدایت کو بالکل نظر انداز کر رکھا ہے اور ان کی مسجد میں اتنی گندی ہوتی ہیں کہ وہاں نماز پڑھنے
تک کو جی نہیں چاہتا۔(۳) بنی نوع انسان کی ہدایت کا ذریعہ تیسری غرض اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی
ہے کہ هُدًى لِلْعَلَمِینَ یعنی مسجدیں
لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب ہوتی ہیں۔وہ اس طرح کہ وہاں دین کی تعلیم اور تبلیغ کا انتظام
مثلاً خطبہ ہوتا ہے جس میں وعظ و نصیحت کی جاتی ہے، دینی اور اخلاقی باتیں بتائی جاتی ہیں اور
لوگوں کو قربانیوں پر آمادہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح تذکیر و تحمید سے کام لیا جاتا ہے، دینی ودنیوی
اصلاحات کے متعلق مشورے ہوتے ہیں اور مسلمانوں کی بہتری اور ان کی ترقی کی باتیں بیان کی
جاتی ہیں۔اسی طرح مسجدوں میں قرآن کا درس ہوتا ہے ، حدیث کا درس ہوتا ہے، پھر نمازوں
میں سے تین نمازیں بالخصوص ایسی ہیں جن میں تلاوت پالنجبر کی جاتی ہے اور تلاوت پالجبر ایک قسم
کا وعظ ہوتا ہے، کیونکہ قرآن کریم کی ہر آیت وعظ ہے اور جب بلند آواز سے اُس کی آیتیں
پڑھی جاتی ہیں تو لوگوں کے قلوب صاف ہوتے ہیں اور ان میں اللہ تعالیٰ کی خشیت اور محبت
پیدا ہوتی ہے۔غرض مسجدیں هُدًى لِلْعَلَمِینَ کا کام دیتی ہیں وہاں لوگوں کی دینی تربیت
ہوتی ہے، انہیں اعلیٰ روحانی باتیں بتائی جاتی ہیں اور اسلامی احکام دوسروں تک پہنچائے جاتے
ہیں پس مسجد کی یہ تین اغراض اس آیت سے مستنبط ہوتی ہیں۔مساجد کی بعض اور اغراض اس کے بعد میں نے اور غور کیا تو مجھے قرآن کریم میں
ایک اور آیت بھی نظر آئی جس میں مساجد کے بعض اور
مقاصد بیان کئے گئے ہیں اور وہ آیت یہ ہے۔وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَ اَمْنًا
وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْراهِمَ مُصَلَّى وَ عَهِدْنَا إِلَى إبراهمَ وَإِسْمَعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ
لِلطَّائِفِينَ وَ الْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ "
فرماتا ہے اُس وقت کو یاد کرو جب ہم نے اس گھر یعنی خانہ کعبہ کو لوگوں کے لئے مَشَابَہ بنایا، یعنی
تمام دنیا کے لئے نسل اور قومیت کے امتیاز کے بغیر اور ملک اور زبان کے امتیاز کے بغیر ہر ایک
انسان کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں مَشَابَةَ کے لغت میں یہ معنے لکھے ہیں کہ
مُجَتَمَعُ النَّاسِ وَ مَاحَوْلَ الْبِثْرِ مِنَ الْحِجَارَةِ يعنى مَثَابَة کے معنے ہیں جمع ہونے کی جگہی

1+7
اسی طرح مَثَابَة اُس منڈیر کو کہتے ہیں جو کنویں کے ارد گرد بنائی جاتی ہے اور جس سے غرض یہ ہوتی
ہے کہ جب زور کی ہوا چلے تو کوڑا کرکٹ اور گوبر اُڑ کر اندر نہ چلا جائے ، یا کوئی اور گندی چیز کنویں
کے پانی کو خراب نہ کر دے ، اسی طرح منڈیر سے یہ غرض بھی ہوتی ہے کہ کوئی شخص غلطی سے کنویں
میں نہ گر جائے ، غرض منڈیر کا مقصد کنویں کو بُری چیزوں اور لوگوں کو گرنے سے بچانا ہوتا ہے۔منڈیر کا کو ہوتا
مساجد دینی تربیت کا مرکز ، بُرائیوں سے محفوظ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے اس
مسجد کو ایک تو اس غرض کے لئے بنایا
رکھنے کا ذریعہ اور قیام امن کا موجب ہوتی ہیں ہے کہ دنیا کے چاروں طرف سے
لوگ اس جگہ آئیں اور یہاں آکر
دینی تربیت اور اعلی اخلاق حاصل کریں۔دوسرے ہم نے مسجد کو اس لئے بنایا ہے تا کہ وہ دنیا کے لئے
منڈیر کا کام دے اور ہر قسم کی بُرائیوں اور شر سے لوگوں کو محفوظ رکھے۔تیسری غرض یہ بیان فرمائی کہ
مسجد امن کے قیام کا ذریعہ ہوتی ہے اس کے بعد فرماتا ہے وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّى ہم
نے اس مسجد کو اس لئے بھی قائم کیا ہے تاکہ لوگ مقام ابراہیم پر بیٹھیں اور اسے مصلی بنا ئیں۔اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو بڑے زور سے یہ نصیحت کی تھی اَنْ طَهِّرَا بَيْتِی کہ تم میرے
اس گھر کو پاک رکھو ( ان الفاظ میں بعض اور اغراض بھی بیان کر دی گئی ہیں ) لِلطَّائِفِينَ
مسافروں کے لئے وَالْعَكِفِينَ اور مقیموں کے لئے وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ اور اُن لوگوں کے
لئے جو اپنے کاروبار کو چھوڑ کر اس مسجد میں ذکر الہی کرنے کے لئے آ بیٹھے ہیں۔اس آیت سے مسجد کی یہ مزید اغراض معلوم ہوتی ہیں۔(۴) مساجد لوگوں کو جمع کرنے کے
لئے بنائی جاتی ہیں۔(۵) مساجد شر سے روکنے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔(۶) مساجد امن کے قیام
کے لئے بنائی جاتی ہیں۔(۷) امامت کو ان کے ذریعہ زندہ رکھا جاتا ہے۔مسئلہ امامت کا دائمی احیاء چنانچہ دیکھ لورسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مد ینہ میں ہوتے
تھے مگر مسلمان جہاں کہیں ہوتے ایک شخص کو امام بنا کر اُس کی
اقتداء میں نمازیں ادا کر نے لگ جاتے اور اب بھی ہر مسجد میں ایک امام ہوتا ہے جس کی اقتداء
میں لوگ نمازیں ادا کرتے ہیں۔امام در حقیقت قائمقام ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا اور مقتدی قائمقام ہوتے ہیں صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے۔جس طرح
صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نمازیں ادا کرتے تھے اسی طرح آج ہر مسجد

میں مسلمان ایک امام کی اقتداء میں نمازیں ادا کرتے ہیں۔گویا سابق نیکی کے لیڈروں کو زندہ
رکھا جاتا اور مساجد کے ذریعہ امامت کو ہر وقت قوم کی آنکھوں کے سامنے رکھا جاتا ہے اور
مساجد لوگوں کو یہ مسئلہ یاد دلاتی رہتی ہیں کہ تم میں ایک امام ہونا چاہئے اور اس امام کی اقتداء
میں تمہیں ہر کام کرنا چاہئے۔(۸) مساجد مسافروں کے مسافر اور مقیم کے فوائد مساجد سے ہی وابستہ ہیں فائدہ کے لئے بنائی جاتی ہیں۔مثلاً مسافر وہاں ٹھہر سکتا ہے اور چند روزہ قیام کے بعد اپنی منزلِ مقصود کو جاسکتا ہے۔(1) الْعَكِفِينَ مساجد شہر میں بسنے والوں کے فائدہ کے لئے بنائی جاتی ہیں۔مثلاً
(الف) گھروں میں تو شور وشغب ہوتا ہے اور انسان سکون کے ساتھ ذکر الہی نہیں کر سکتا
مگر وہاں ہر قسم کے شور و شر سے محفوظ ہو کر آرام سے لوگ ذکر الہی کر سکتے ہیں۔(ب) وہ وہاں اجتماعی عبادت کا فائدہ اُٹھاتے ہیں اگر مساجد نہ ہوں تو ایک نظام کے
ماتحت عبادت نہ ہو سکے۔مثلاً جب جمعہ کا دن آتا ہے تو سب مسلمان اپنے اپنے محلوں کی مساجد
کی بجائے جامع مسجد میں اکٹھے ہو جاتے اور اجتماعی عبادت بجا لاتے ہیں ، اس طرح مساجد
انہیں اجتماعی حیثیت سے کام کرنے کی عادت ڈالتی ہیں۔(١٠) وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ اُن میں وہ لوگ رہتے ہیں جو خالص اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے
آپ کو وقف کر دیتے ہیں۔واقفین زندگی اور مساجد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جو لوگ اپنے
آپ کو خدمت دین کے لئے وقف کر دیا کرتے تھے وہ مسجد
میں ہی رہتے تھے اور انہیں اَصْحَابُ الصُّفّہ کہا جاتا تھا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مسجد میں تشریف لاتے تو وہ آپ کی باتیں سُنا کرتے اور بعد میں لوگوں تک پہنچا دیتے۔غرض
مسجد میں واقفین زندگی کو جمع کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔گاؤں والے بعض دفعہ اتنے غریب
ہوتے ہیں کہ وہ الگ کسی جگہ مدرسہ نہیں کھول سکتے ایسی حالت میں وہ مسجد سے مدرسہ کا کام بھی
لے سکتے ہیں ، کیونکہ ہمارا مدرسہ بھی مسجد ہے اور واقفین زندگی کی جگہ بھی مسجد میں ہے۔مساجد کے مشابہ صرف انبیاء کی جماعتیں ہیں اب میں بتاتا ہوں کہ
اغراض اور مقاصد آیا کسی اور

۱۰۸
چیز کے بھی ہیں یا نہیں اور مسجد کے مشابہ عالم روحانی میں بھی کوئی چیز دکھائی دیتی ہے یا نہیں ؟ اس
کے لئے پہلے میں علم تعبیر الرؤیا کو لیتا ہوں کیونکہ رویا میں تمثیلی زبان استعمال کی جاتی ہے اور
خوابوں کی تعبیر سے انسان معلوم کر سکتا ہے کہ ظاہری چیزوں کی مشابہت کن روحانی چیزوں سے
ہوتی ہے۔اس مقصد کے لئے جب ہم علم تعبیر الرؤیا کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مسجد
انبیاء کی جماعت کو کہتے ہیں۔پس مساجد کے مشابہ عالم روحانی میں اگر کوئی چیزیں ہیں تو انبیاء کی
جماعتیں ہیں۔اب دیکھنا یہ چاہئے کہ کیا انبیاء کی جماعتوں میں وہ باتیں پائی جاتی ہیں جو مساجد کی
اغراض ہیں۔اگر پائی جاتی ہیں تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ واقع میں روحانی دنیا میں بھی مساجد
ہیں اور وہ ظاہری مساجد سے بہت زیادہ شاندار ہیں۔آج تک دنیا میں خدا تعالیٰ کے بہت سے
انبیاء ہوئے ہیں ، حضرت آدم علیہ السلام ہوئے ہیں، حضرت نوح علیہ السلام ہوئے ہیں، حضرت
ابراہیم علیہ السلام ہوئے ہیں، حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوئے ہیں۔اسی طرح حضرت داؤد ،
حضرت سلیمان ، حضرت بیچی اور حضرت عیسی علیہم السلام ہوئے ہیں اور ہر نبی نے کوئی نہ کوئی
جماعت قائم کی ہے۔پس اگر ہم غور کریں تو ہر نبی کی جماعت میں ہمیں یہ مشابہتیں نظر آ جائیں گی
اور ہمیں معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان امور کے پورا کرنے کے لئے مختلف روحانی
مساجد بنائی گئی تھیں مگر میں تفصیلاً ان کے حالات اس جگہ بیان نہیں کر سکتا کیونکہ (۱) ایک تو
مضمون لمبا ہو جاتا ہے (۲) دوسرے سب مساجد کے تفصیلی حالات محفوظ نہیں۔اس لئے میں
صرف آخری مسجد کو لے لیتا ہوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں تیار ہوئی اور
جس کی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مَسْجِدِ آخِرُ الْمَسَاجِدِ
صحابہ کے متعلق ایک اصولی نکتہ اب میں ایک آ
اب میں ایک ایک کر کے مساجد کی اغراض کی نسبت
ثابت کرتا ہوں کہ وہ تمام کی تمام اس روحانی مسجد
سے پوری ہوئی ہیں۔مگر ایک بات میں کہہ دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ بعض واقعات اس قسم کے
ہوتے ہیں کہ اگر ان کے متعلق تاریخی طور پر بحث کی جائے تو وہ بہت لمبی ہو جاتی ہے اس لئے
اصولی طور پر ایک نکتہ یاد رکھنا چاہئے اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرانُ " آپ کے اخلاق و عادات اگر ی
معلوم کرنا چاہو تو قرآن پڑھ لو جو کچھ اس میں لکھا ہے وہی کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا
جاتا تھا۔حضرت عائشہ نے یہ بات جس موقع پر بیان فرمائی ، اس کی تفصیل یہ ہے کہ آپ کی خدمت

1+9
میں بعض لوگ حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ حالات
سُنائے جائیں۔آپ نے فرمایا كَانَ خُلُقَهُ الْقُرْآنُ مجھ سے حالات کیا پوچھتے ہو ، قرآن پڑھ کر
دیکھ لو جتنی نیک اور پاک باتیں اس میں لکھی ہیں وہ سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود
میں پائی جاتی تھیں، مجھے بھی کئی دفعہ خیال آیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات
کے متعلق ایک ایسی کتاب لکھی جائے جس میں تاریخ یا حدیث سے مدد نہ کی جائے بلکہ صرف
قرآن کریم سے استنباط کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے ( کاش!
کوئی شخص اسی اصل کے مطابق ایک مدلل کتاب لکھ کر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرے)
غرض جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت عائشہ نے یہ فرمایا تھا کہ
كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ آپ کے اخلاق عالیہ کا پتہ لگانے کے لئے تاریخی کتب کی ورق گردانی
اور زید بکر سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔قرآن اُٹھاؤ اور اسے پڑھ لو ، جتنی اچھی باتیں ہیں
وہ سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں۔اسی طرح صحابہ کے متعلق بھی ہمیں
ایک اصولی نکتہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ
وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ كَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَ الْعِصْيَانَ ك
فرماتا ہے اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی جماعت ! تم وہ ہو کہ تمہارے دلوں میں
خدا نے ایمان کی محبت ڈال دی ہے اور تمہاری حالت یہ ہوتی ہے کہ قرآن جو کچھ کہتا ہے تم
اس پر فوری طور پر عمل کرنے لگ جاتے ہو اور اس نے ایمان کو تمہاری نظروں میں اتنا
خوبصورت بنا دیا ہے کہ تمہیں اس کے بغیر چین ہی نہیں آتا جس طرح خوبصورت چیز کی طرف
مُجھکتے ہو اور اُسے ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ
وَالْفُسُوقَ وَ الْعِصْيَانَ اور اُس نے کفر، فستق اور نا فرمانی سے تمہیں اتنا متنفر کر دیا ہے کہ تم اس کی
کی طرف رغبت ہی نہیں کرتے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام اور صحابہ دو مترادف الفاظ
ہیں اگر اسلام میں کوئی حکم پایا جاتا ہے تو صحابہ نے اس پر یقینا عمل کیا ہے اور اگر صحابہ نے کسی
بات پر عمل کیا ہے تو اسلام میں وہ ضرور پائی جاتی ہے جس طرح حضرت عائشہ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا تھا کہ كَانَ خُلُقَهُ الْقُرانُ اسی طرح صحابہ جس بات پر عمل
کریں اُس کے متعلق سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اسلام میں پائی جاتی ہے اور اسلام نے جس قدر احکام
دیئے ہیں اُن کے متعلق سمجھ لینا چاہئے کہ ان پر صحابہ نے ضرور عمل کیا ہے۔اس تمہید کے بعد اب کی
۱

11۔میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ مسجد کی اغراض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ نے کس طرح پوری کیں۔صحابہ کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق کی حفاظت اوّل۔غرض مسجد کی یہ
ہے کہ للناس ہوتی ہے
یعنی اس کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے اور سب انسانوں کو فائدہ
پہنچایا جاتا ہے۔اس بارہ میں قرآن کریم میں آتا ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تَأمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ
یعنی اے مسلمانو! تم سب اُمتوں سے بہتر ہو۔اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تم کسی ایک قوم کے فائدہ
کے لئے کھڑے نہیں ہوئے بلکہ تم کالوں کے لئے بھی ہو اور گوروں کے لئے بھی ہو ، مشرقیوں
کے لئے بھی ہو اور مغربیوں کے لئے بھی ہو، تمہارا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے اور تمہارا فرض
ہے کہ تم سب کو آواز دو اور کہو کہ آ جاؤ مشرق والو، آ جاؤ مغرب والو، آ جاؤ شمال والو، آ جاؤ
جنوب والو ، آ جاؤ غریبو، آ جاؤ امیرو، آ جاؤ طاقتورو، آ جاؤ کمزور و۔غرض تم سب کو آواز
دو کیونکہ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تم وہ قوم ہو جو ساری دنیا کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہو۔جس کی
طرح وہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ وہ پہلا گھر ہے جو لِلنَّاسِ}
بنا، اسی طرح انبیاء کی جماعتیں بھی جب کھڑی کی جاتی ہیں تو لِلنَّاسِ کھڑی کی جاتی ہیں۔موسیٰ کے زمانہ میں اُمتِ موسوی کا دروازہ گو صرف بنی اسرائیل کے لئے کھلا تھا مگر
دائرہ میں وہاں بھی کامل مساوات تھی لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اس دائرہ کو ایسا
وسیع کر دیا گیا کہ ساری دنیا کو اس کے اندر شامل کر لیا گیا۔پس فرماتا ہے اے مسلمانو! تم }
لوگوں کے فائدہ کے لئے بنائے گئے ہو۔اس کے بعد اس کا ذکر فرماتا ہے کہ مسلمانوں سے
لوگوں کو فائدہ کس طرح پہنچے گا فرماتا ہے تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ تم لوگوں
کو نیکی کی تعلیم دیتے
ہو تمام بنی نوع انسان کو تبلیغ کرتے ہو، انہیں نیک اخلاق سکھاتے ہو، کہتے ہو کہ فلاں فلاں
بات پر عمل کرو تا کہ تمہیں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور تم بدیوں
سے لوگوں کو روکتے ہو، وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ اور تم نڈر ہو کر یہ کام کرتے ہو۔یہاں ایمان سے
صرف مان لینا مراد نہیں ، کیونکہ آمُر بِالْمَعْرُوفِ اور نَهِی عَنِ الْمُنكَرِ خدا تعالیٰ پر ایمان
لائے بغیر نہیں ہوسکتا اور جب ایمان پہلے ہی حاصل تھا تو آخر میں تُؤْمِنُونَ بِاللهِ کہنے کی کیا

III
ضرورت تھی۔اگر اس ایمان سے مراد محض خدا پر ایمان لانا ہوتا تو آیت یوں ہوتی کہ
تُؤْمِنُونَ وَتَامُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ مگر آیت اس کے الٹ ہے جس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایمان کے معنے صرف مان لینے کے نہیں بلکہ کچھ اور ہیں۔اور وہ
معنے جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں یہ ہیں کہ تم لوگوں سے نہیں ڈرتے بلکہ خدا سے ہی ڈرتے ہو
اور ان کاموں میں کسی نقصان کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ نڈر ہو کر کام کرتے ہو جیسے فرماتا ہے۔فَسَوْفَ يَأْتِى اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةَ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ
عَلَى الْكَفِرِيْنَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ
أمر بالمعروف اور نہی عن المنکر غرض اس آیت میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ جس طرح
مادی مسجد تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے
ہوتی ہے ، اسی طرح یہ روحانی مسجد تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے ہے اور وہ اس پر عمل
مندرجہ ذیل طریق سے کرتی ہے۔(الف) تَأمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ سب انسانوں کو حسنِ سلوک کی تعلیم دیتی اور اس طرح
لوگوں کے حقوق کو محفوظ کرتی ہے۔تَأمُرُونَ کے الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے نظام کی طرف بھی
اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ مسلمان صرف وعظ ہی نہیں کرتے بلکہ لوگوں سے نیک باتیں منواتے
ہیں۔اگر صرف تَعِظُونَ النَّاسَ ہوتا تو اس کے معنے یہ ہوتے کہ وہ لوگوں کو وعظ ونصیحت کرتے
ہیں مگر خدا نے تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ کے الفاظ استعمال کئے ہیں جس میں یہ بتایا ہے کہ وہ لوگوں
کو صرف وعظ ونصیحت کی بات کہہ دینا کافی نہیں سمجھتے بلکہ لوگوں سے عمل بھی کراتے ہیں۔اگر
تعلیم سے عمل ہو تو تعلیم دیتے ہیں، تربیت سے عمل ہو تو تربیت کرتے ہیں، منت سماجت سے
کوئی عمل کرنے کے لئے تیار ہو تو اس کی منت سماجت کرتے ہیں اور اگر کوئی نگرانی کا محتاج ہو
جیسے نابالغ بچے ہیں تو اسے حکم دیتے ہیں ( یعنی ان امور میں اور ان لوگوں کو جن میں اور جن کو
حکم دینے کی اجازت ہے حکم دیتے ہیں ورنہ بالغ اور عاقل سے جبراً کوئی امر منوانا جو اس کے
عقیدہ کے خلاف ہو اسلام میں جائز نہیں ) غرض وہ صرف اپنی زبان سے بات نکال کر خوش
نہیں ہو جاتے بلکہ جس طرح بھی بن پڑتا ہے لوگوں سے عمل کرانے کی جد وجہد کرتے ہیں اور
جب تک لوگوں کی عملی حالت درست نہ ہو جائے خوش نہیں ہوتے۔(ب) تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ تمام بنی نوع انسان کو ظلم اور تعدی اور شرارت سے روکتے

١١٢
ہیں۔یہاں بھی نہی کا لفظ استعمال فرمایا ہے وعظ کا نہیں۔تو کل علی الله (ج) وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ اِس جگہ تُؤْمِنُونَ کو آخر میں رکھنا صاف بتا رہا ہے
کہ یہاں عام ایمان مراد نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ ان کاموں میں کسی نقصان
سے نہیں ڈرتے اور نڈر ہو کر کام کرتے ہیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس مسجد نے اس غرض کو کس طرح پورا کیا اور کس طرح تمام
بنی نوع انسان میں اُس نے مساوات کو قائم کیا۔مساوات کے قیام کے لئے غلامی کو مٹا دیا گیا! مساوات کے قیام کے لئے اس
جماعت نے سب سے پہلے غلامی کو
مٹایا اور جس طرح مسجد میں کوئی آقا اور کوئی غلام نہیں رہتا اسی طرح مسلمان ہو کر کوئی آقا اور
کوئی غلام نہیں رہتا۔غلامی کے متعلق اسلام نے ایک مفصل تعلیم دی ہے میں صرف یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے سارا زور اس امر پر صرف کر دیا
کہ دنیا سے غلامی کو مٹا دیا جائے۔چنانچہ اس مسئلہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ایک اصل بیان کیا ہے اور میں اپنی جماعت کے لیکچراروں
کو ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ وہ اسے بیان کیا
کریں۔وہ اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے فَإِمَّا مَنَّا بَعْدُوَ إِمَّا فِدَآءَ کہ
جب کوئی غلام پکڑا جائے تو اس کے متعلق شریعت میں صرف دو ہی حکم ہیں یا تو احسان کر کے
چھوڑ دو یا مجرم کا جرمانہ وصول کر کے چھوڑ دو، قید کا حکم کہیں نہیں۔پس دو ہی حکم ہیں یا تو یہ کہ
غلام پر احسان کرو اور اُسے آزاد کرو اور یا یہ حکم ہے کہ کچھ ٹیکس اور جُرمانہ وصول کرو اور اُسے
چھوڑ دو۔پھر اس مُجرمانہ کے متعلق بھی یہ شرط ہے کہ اگر غلام مکا تبت چاہے تو مکا تبت بھی کر سکتا
ہے اور یہ مکاتبت کی شرط اس لئے رکھی گئی ہے کہ فرض کرو ایک شخص کے پاس روپیہ تو نہیں مگر
وہ آزاد ہونا چاہتا ہے تو وہ کرے تو کیا کرے۔اگر نقد روپیہ دیکر غلام آزاد ہوسکتا تو جس کے
پاس روپیہ نہ ہوتا وہ اعتراض کر سکتا تھا کہ میری رہائی کی کوئی صورت اسلام نے نہیں رکھی۔مگر
اسلام چونکہ کامل مذہب ہے اس لئے اس نے اس روک کو بھی دُور کر دیا اور یہ اصول مقرر کر دیا
کہ اگر غلام مکاتبت کا مطالبہ کرے تو اُسے مکاتبت دے دینی چاہئے۔مکاتبت کا مطلب یہ ہے
کہ غلام کہہ دے میں آزاد ہونا چاہتا ہوں تم میرا جرمانہ مقرر کر دو۔میں محنت اور مزدوری
کر کے اپنی کمائی میں سے ماہوار قسط تمہیں دیتا چلا جاؤں گا۔جب کوئی غلام یہ مطالبہ کرے تو ی

10 von 10 heute frei