سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )

حصہ 2

۱۱۳
اسلامی شریعت کے ماتحت قاضی کے پاس مقدمہ جائیگا اور وہ اس کی لیاقت اور قابلیت کو دیکھ کر اور
یہ اندازہ لگا کر کہ وہ ماہوار کتنا کما سکتا ہے اس کے ذمہ ایک رقم مقرر کر دیگا اور پھر اس کے
ماہوار گزارے کو منہا کر کے مطالبہ کرے گا کہ اتنی رقم ماہوار تم تاوان کے طور پر ادا کرتے چلے
جاؤ۔اس طرح وہ اقساط کے ذریعہ تاوان ادا کرتا رہے گا مگر مجزوی آزاد وہ اسی دن سے ہو
جائے گا جس دن وہ قاضی کے سامنے یہ اقرار کریگا۔اگر ادائیگی رقم سے پہلے وہ شخص فوت ہو
جائے تو اس کا بقیہ مال اور ترکہ آقا کومل جائے گا اور اگر وہ زندہ رہے گا تو اس فیصلہ کے ماتحت وہ
اپنی رقم ادا کرنے پر مجبور ہوگا۔غرض اسلامی جنگوں کے ماتحت جب بھی غلام گرفتار ہو کر آئیں گے
انہیں یا تو ہمیں خود چھوڑ دینا ہوگا یا ہمیں حکم ہوگا کہ ہم تاوان وصول کریں۔اگر اس کے بھائی بند
اور رشتہ دار اس وقت آزادی کی قیمت ادا کریں تو وہ اس وقت آزاد ہو جائے گا اور اگر اس کے
رشتہ دار غریب ہوں یا وہ فدیہ ادا کرنا پسند نہ کریں تو وہ مکاتبت کا مطالبہ کرنے کا حق دار ہوگا اور
مسلمان قاضی کا فرض ہوگا کہ وہ اُس کی حیثیت کے مطابق اس پر فدیہ عائد کرے اور پھر اس کا
گزارہ مقرر کر کے مناسب رقم ماہوار بطور فدیہ آزادی ادا کرنے کا اُسے حکم دے۔جب یہ
عہد و پیمان تحریری طور پر ہو جائے گا تو اس دن سے ہی وہ اپنے اعمال کے لحاظ سے آزاد ہو جائے گا۔اب دیکھو اس تعلیم کے ہوتے ہوئے کیا کوئی شخص بھی اپنی مرضی کے خلاف غلام رہ سکتا
ہے؟ جب بھی کوئی غلام آئے گا ہم اس بات کے پابند ہونگے کہ یا تو اُسے خود آزاد کر دیں یا وہ
فدیہ ادا کر کے آزاد ہو جائے اور اگر اس کی طاقت میں یہ بات نہ ہو تو اس کے بیوی بچے اور
رشتہ دار فدیہ ادا کر دیں اور اگر وہ بھی ادا نہ کر سکتے ہوں تو قاضی کے پاس جا کر فدیہ ادا
کرنے کا اقرار کرے اور قاضی ادائیگی کی جو صورت تجویز کرے اُس پر عمل کرے، ان تمام
صورتوں میں وہ آزاد ہو جائے گا۔اور اگر کوئی شخص ان شرائط میں سے کسی شرط سے بھی فائدہ
نہیں اُٹھاتا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ اپنے آپ کو غلام نہیں سمجھتا بلکہ گھر کا ایک فرد سمجھتا ہے
اور عرفِ عام کی رو سے آزاد ہونے کو پسند ہی نہیں کرتا۔ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ یہ کیسے ہو سکتا
حضرت زید کا اپنی آزادی پر محمد رسول اللہ ہے کہ کوئی شخص دوسرے کے گھر کو اپنے
صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو ترجیح دینا گھر سے بہتر قرار دے اور کسی شرط پر
بھی آزاد ہونا پسند نہ کرے سو اس کے

۱۱۴
لئے میں ایک مثال دید یتا ہوں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے
ہیں کہ کوئی شخص غلامی کو اپنے گھر کی آزادی پر ترجیح دینے کے لئے تیار ہو جائے وہ مثال یہ ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جس قدر غلام تھے اُن تمام کو حضرت خدیجہ سے شادی
ہوتے ہی آپ نے آزاد کر دیا تھا۔اس کے بعد تاریخ سے ثابت نہیں کہ آپ نے اپنے پاس
کوئی غلام رکھا ہو ہاں غلام کو آزاد کر کے اسے خادم کے طور پر رکھا ہو تو یہ اور بات ہے۔لیکن کی
ایک غلام جن کا نام زید تھا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی رہے اور انہوں نے
آزاد ہونا پسند نہ کیا۔یہ ایک مالدار خاندان میں سے تھے۔کسی جنگ میں انہیں یونانی لوگ
پکڑ کر لے گئے تھے ، پھر فروخت ہوتے ہوتے یہ مکہ پہنچے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے
انہیں خرید لیا۔جب حضرت خدیجہ کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شادی ہوئی تو و
انہوں نے اپنا تمام مال اور غلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہبہ کر دیا اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس ہبہ کے بعد میں پہلا کام یہ کرتا ہوں کہ ان تمام غلاموں
کو آزاد کر دیتا ہوں۔چنانچہ آپ نے سب کو آزاد کر دیا۔ادھر حضرت زیڈ کے باپ اور چچا،
زید کو تلاش کرتے ہوئے اور ڈھونڈتے ہوئے مکہ آ نکلے۔وہاں انہیں معلوم ہوا کہ زید رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے۔وہ سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کہ ہمارا ایک بچہ آپ کے پاس غلام ہے آپ ہم سے روپیہ لے
لیں اور اسے آزاد کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو اسے آزاد کر چکا
ہوں۔انہیں خیال آیا کہ شاید یہ بات انہوں نے یونہی ہمیں خوش کرنے کے لئے کہہ دی ہے
ور نہ کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے بغیر روپیہ لئے اسے آزاد کر دیا ہو۔چنانچہ وہ پھر منت سماجت کی
کرنے لگے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید کو آواز دی اور جب وہ آئے تو آپ
نے فرمایا یہ تمہارے باپ اور چچا ہیں اور تمہیں لینے کے لئے آئے ہیں ، میرے ساتھ مسجد میں
چلو تا کہ میں اعلان کر دوں کہ تم غلام نہیں بلکہ آزاد ہو چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں
مسجد میں لے گئے اور اعلان کر دیا کہ زید غلام نہیں وہ آزاد ہے اور جہاں جانا چاہے جاسکتا
ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کر دیا تو ان کے باپ اور چچا دونوں
بہت خوش ہوئے اور زید سے کہا کہ اب ہمارے ساتھ چلو، مگر حضرت زید اُسی وقت مسجد میں
کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا اے لوگو! تم اس بات کے گواہ رہو کہ گومحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے

۱۱۵
مجھے آزاد کر دیا ہے مگر میں اُن سے آزاد نہیں ہونا چاہتا اور انہی کے پاس رہنا چاہتا ہوں۔باپ اور چچا نے شور مچا دیا کہ تم عجیب بے وقوف ہو کہ اپنے گھر اور اپنے والدین پر اس شخص کی
رفاقت کو ترجیح دیتے ہو۔انہوں نے کہا مجھے باپ سے بھی محبت ہے اور ماں سے بھی ، اسی طرح کی
باقی سب رشتہ داروں سے مجھے اُلفت ہے مگر بخدا! یہ شخص مجھے سب سے زیادہ پیارا ہے اور
میں اس سے جُدا ہونا پسند نہیں کرسکتا۔یہی وہ موقع ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اعلان کیا کہ زید اب میرا بیٹا ہے۔" گویا پہلے تو آپ نے زید کو آزاد کیا اور پھر اسے اپنا بیٹا بنا
لیا۔اب دیکھو زید ایک غلام تھا جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کیا مگر اس نے اپنے
گھر کی آزادی اور دولت کو پسند نہ کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنا اُسے زیادہ
پیارا معلوم ہو ا۔جنگوں میں گرفتار ہونے والوں کے متعلق اسلامی احکام اسی طرح جب بھی
اسلامی جنگوں کے نتیجہ
میں غلام گرفتار ہو کر آئیں اُن کے متعلق شریعت کا یہی حکم ہے کہ مسلمان یا تو احسان کر کے
انہیں چھوڑ دیں یا فدیہ وصول کر کے چھوڑ دیں یا مکاتبت کے ذریعہ سے چھوڑ دیں اور اگر اس
کے باوجود کوئی شخص آزاد نہیں ہوتا تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہے۔اگر اس کے پاس روپیہ نہیں تو
وہ مجسٹریٹ کے پاس جا کر درخواست دے سکتا ہے کہ میرے پاس روپیہ نہیں میری حیثیت کے
مطابق مجھ پر جرمانہ لگا دیا جائے ، میں روپیہ کما کر ماہوار اتنی رقم ادا کرتا چلا جاؤں گا۔لیکن اگر
اس کے باوجود وہ آزادی کے لئے کوشش نہیں کرتا تو اس کے معنے پہ ہونگے کہ مسلمان کا گھر
اُسے ایسا اچھا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کُفر کی آزادی کو پائے استحقار سے ٹھکرانے کے لئے تیار ہو
جاتا ہے۔پس جس طرح مسجد مساوات کو قائم کرتی ہے اسی طرح اسلام نے غلامی کو مٹا کر دُنیا
میں مساوات قائم کی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نمونہ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے عملی نمونہ
یہ دکھایا کہ اپنی پھوپھی زاد بہن کو اسی زید
سے جو آزاد شدہ غلام تھا بیاہ دیا ، حالانکہ عرب لوگ اسے بہت بُرا سمجھتے تھے۔اسی طرح اسامہ
جو زیڈ کے بیٹے تھے انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ایسے لشکر کا سردار مقرر کر دیا
جس میں دس ہزار مسلمان تھے اور جس میں ابو بکر اور حضرت عمر تک شامل تھے حالانکہ عربوں

117
میں غلاموں کے بیٹے بھی غلام ہی سمجھے جاتے تھے۔اب بتاؤ دنیا کی اور کونسی قوم ہے جس نے
لوگوں کو اس قسم کی آزادی عطا کی اور مساوات کا یہ حیرت انگیز ثبوت پیش کیا ہو کہ آزاد شده
غلام کے بیٹے کو ایک لشکر جرار کا اس نے سردار مقرر کیا اور اس لشکر میں بڑے بڑے جلیل القدر کی
صحابہ بھی شامل ہوں۔پھر یہ نہیں کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ نے اسامہ کے ماتحت جنگ
کرنے میں کوئی ہتک محسوس کی ہو بلکہ وہ بڑی بشاشت اور خوشی کے ساتھ ان کی ماتحتی میں جنگ
پر جانے کے لئے تیار ہو گئے ، بلکہ اس لشکر کو تو تاریخ اسلام میں ایسی عظمت حاصل ہوئی کہ اور
کسی لشکر کو ایسی عظمت حاصل ہی نہیں اور وہ اس طرح کہ یہ لشکر ابھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے روانہ نہیں فرمایا تھا کہ آپ وفات پا گئے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ منتخب ہو گئے۔آپ مجبوراً خلافت کی وجہ سے جنگ پر نہیں جا سکتے تھے ، مگر آپ از خود اس لشکر سے علیحدہ نہیں
ہوئے بلکہ اسامہ کو لکھا کہ چونکہ مسلمانوں نے مجھے خلیفہ مقرر کیا ہے اس لئے مجھے اجازت دی کی
جائے کہ میں مدینہ میں ہی رہوں چنانچہ انہوں نے اجازت دے دی۔پھر حضرت ابوبکر نے
لکھ بھیجا کہ حضرت عمرؓ کا بعض ضروری معاملات میں مشورہ دینے کے لئے مدینہ میں رہنا
ضروری ہے اس لئے اجازت دیجئے کہ عمر بھی یہیں رہیں چنانچہ انہوں نے حضرت عمرؓ کو بھی
مدینہ میں رہنے کی اجازت دے دی۔۱۲ پس حضرت ابو بکر نے اپنی خلافت کے ایام میں ایک کی
غلام بچہ کو اتنی عظمت دی کہ اس کی سیادت اور حکومت کا حق اپنی خلافت کے وقت میں بھی تسلیم
کیا اور ایک آدمی بھی بغیر اجازت لشکر سے پیچھے نہیں رہا۔مساوات کے قیام کے لئے
مساوات کے قیام کے لئے اسلام کا دوسرا اہم حکم اسلام کا دوسرا عم جس پر تام
حکم
صحابہ اور تمام مسلمان بھی شدت سے عمل کرتے رہے ہیں یہ ہے کہ اسلام نے مجرم کی سزا میں
چھوٹے بڑے کا کوئی فرق نہیں رکھا۔اسلام کے نزدیک مجرم خواہ بڑا ہو یا چھوٹا بہر حال وہ تعزیر کا
مستحق ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کے امتیاز کوروانہیں رکھا جاتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں ایک دفعہ ایک عورت نے جو کسی بڑے خاندان سے تعلق رکھتی تھی چوری کی اور معاملہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا، ساتھ ہی بعض لوگوں نے سفارش کر دی اور کہا کہ یہ
بڑے خاندان کی عورت ہے اس کا ہاتھ نہ کاٹا جائے بلکہ معمولی تنبیہ کر دی جائے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ سُنا تو آپ کے چہرہ پر غضب کے آثار ظاہر ہوئے اور آپ نے کی

فرمایا خدا کی قسم ! اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرے تو میں اُس کا بھی ہاتھ کاٹ ڈالوں۔پھر
آپ نے فرمایا ، دیکھو پہلی تو میں یعنی یہود اور نصاری اس لئے تباہ ہوئیں کہ جب اُن میں سے
کوئی بڑا آدمی مجرم کرتا تو اُسے سزا نہ دیتے ، جب کوئی چھوٹا آدمی جرم کرتا تو اسے سزا دیتے۔مگر اسلام میں اس قسم کا کوئی امتیاز نہیں اور ہر شخص جو مجرم کرے گا اسے سزا دی جائیگی خواہ وہ
بڑا ہو یا چھوٹا۔تمدنی معاملات میں مساوات کی اہمیت پھر اسلام نے مساوات کوتد نی پہلو میں اتنی عظمت
دی ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کوئی شخص آپ کے پاس دودھ بطور تحفہ لایا۔آپ نے کچھ دودھ پیا
اور پھر خیال آیا کہ کچھ دودھ حضرت ابو بکر کو دیدوں کیونکہ وہ بھی اُس وقت مجلس میں موجود تھے کی
اور پھر آپ کے رشتہ دار بھی تھے۔مگر آپ نے دیکھا کہ وہ دائیں طرف نہیں بیٹھے بلکہ بائیں
طرف بیٹھے ہیں اور دائیں طرف ایک نو جوان بیٹھا ہے۔اسلام نے چونکہ دائیں طرف والے
کا حق مقدم رکھا ہے اس لئے آپ نے اُس لڑکے سے کہا کہ اگر تم اجازت دو تو میں یہ دودھ
ابو بکر کو دیدوں اس لڑکے نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ میرا حق ہے یا آپ یونہی مجھ سے پوچھ رہے
ہیں ؟ آپ نے فرمایا۔بات یہ ہے کہ دائیں طرف بیٹھنے کی وجہ سے اس دودھ پر تمہارا حق ہی
ہے مگر میں تم سے اجازت چاہتا ہوں کہ اگر کہو تو ابو بکر کو دودھ دے دوں۔اس نے کہا
يَارَسُوْلَ اللہ ! جب یہ میرا حق ہے تو پھر آپ کے تبرک کو کوئی کس طرح چھوڑ سکتا ہے اور یہ
کہہ کر اس نے دودھ کا پیالہ آپ سے لیکر پینا شروع کر دیا۔۱۳
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
مرض الموت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ایک واقعہ بتاتا ہے کہ کس طرح
اسلام میں مساوات کا خیال رکھا جاتا ہے۔جب آپ کی وفات کا وقت قریب آیا تو صحابہ کو
آپ نے بار بار خدا تعالیٰ کی وحی سے خبر دی اور بتایا کہ اب میرا زمانہ وفات نزدیک ہے۔اُس کی
وقت ان پر ایک عجیب رقت طاری تھی اور دلوں میں سوز وگداز پیدا تھا۔ایک دن آپ مسجد میں
بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے صحابہ کو نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا۔اے لوگو! اسلامی قانون کے لحاظ
سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ، اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو مجھ سے بدلہ لے لو۔اور
فرمایا کہ اس معاملہ میں اگر دنیا میں مجھے سزا مل جائے تو میں اسے زیادہ پسند کروں گا بہ نسبت اس کی

۱۱۸
کے کہ اس غلطی کے بارہ میں خدا تعالیٰ مجھ سے جواب طلبی کرے۔جب آپ نے یہ فرمایا تو ایک
صحابی اُٹھے اور انہوں نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میرا ایک حق آپ کے ذمہ ہے آپ نے فرمایا کیا؟
اس نے کہا فلاں موقع پر جبکہ آپ لڑائی میں مسلمانوں کی صفیں درست کر رہے تھے، اگلی صف
میں کچھ خرابی تھی آپ صف میں راستہ بنا کر آگے گزرے تو آپ کی گہنی مجھے لگ گئی۔آپ نے
فرمایا کہاں لگی تھی ؟ اُس نے پیٹھ پر ایک جگہ دکھائی اور کہا اس جگہ لگی تھی ، آپ اُس وقت بیٹھ گئے
اور فرمایا میرے بھی اسی جگہ کہنی مارلو۔اس صحابی نے کہا یا رَسُولَ
اللهِ! اُس وقت میرے تن پر
گر تا نہیں تھا، نگا جسم تھا اور ننگے جسم پر آپ کی کہنی لگی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
بہت اچھا اور یہ کہ کر آپ نے پیٹھ پر سے کپڑا اٹھایا اور فرمایا اب تم کہنی مارلو۔صحابہ کی حالت
کا تم اُس وقت اندازہ لگا سکتے ہو، ایک طرف ان کے دلوں میں یہ جذبات موجزن تھے کہ
خدا کا رسول عنقریب ہم سے جُدا ہونے والا ہے اور اس وجہ سے اُن کے دل سوز وگداز سے
بھرے ہوئے تھے اور دوسری طرف اس صحابی کا یہ مطالبہ ان کے سامنے تھا۔اگر ان کا بس چلتا تو
وہ یقیناً اس صحابی کی تکہ بوٹی کر دیتے مگر اسلامی شریعت انہیں روک رہی تھی اس لئے وہ
خون کے گھونٹ پی پی کر صبر کر گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گرتا اُٹھایا اور فرمایا تم نے
ٹھیک کیا کہ مجھ سے اب بدلہ لینے لگے ہو اور قیامت پر اُٹھا نہیں رکھا۔تو وہ صحابی جنھوں نے
مطالبہ کیا تھا پر نم آنکھوں کے ساتھ آپ پر جھکے اور آپ کی پیٹھ پر بوسہ دیتے ہوئے کہا
يَا رَسُولَ اللهِ! بیشک مجھے آپ کی گہنی لگی تھی مگر میں نے یہ سارا بہانہ اس وقت صرف اس لئے بنایا
تھا تاکہ میں اس وقت کہ آپ اپنی جُدائی کا ذکر کر رہے ہیں آخری دفعہ آپ کے جسم کو بوسہ
دے لوں کا یہ کس قدر زبر دست مساوات ہے جو اسلام نے قائم کی۔کیا دنیا اس مساوات کی
کوئی بھی نظیر پیش کر سکتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جس طرح مسجد میں امیر اور غریب کا امتیاز اُٹھ
جاتا ہے، بادشاہ اور رعایا کا فرق جاتا رہتا ہے، اسی طرح اسلام میں داخل ہونے کے بعد تمامی
مساوات کے دائرہ میں آجاتے ہیں اور کسی کو کسی دوسرے پر فضیلت نہیں رہتی۔حضرت عمرؓ کے عہد خلافت کا ایک زرین واقعہ پھر یہ عمل آپ تک ہی ختم نہیں
ہو گیا بلکہ آپ کی وفات کے بعد
بھی برابر جاری رہا، حضرت عمرؓ کا ایک مشہور واقعہ ہے جس کے نتیجہ میں گو آپ کو تکلیف بھی کی
اُٹھانی پڑی مگر آپ نے اس تکلیف کی کوئی پرواہ نہ کی اور وہ مساوات قائم کی جو اسلام دنیا میں

119
قائم کرنا چاہتا ہے۔وہ واقعہ یہ ہے کہ جبلتہ ابن اسم ایک بہت بڑے عیسائی قبیلے کا سردار تھا
جب شام کی طرف مسلمانوں نے حملے شروع کئے تو یہ اپنے قبیلہ سمیت مسلمان ہو گیا اور حج کے
لئے چل پڑا۔حج میں ایک جگہ بہت بڑا ہجوم تھا ، اتفاقاً کسی مسلمان کا پاؤں اس کے پاؤں پر
پڑ گیا۔بعض روایتوں میں ہے کہ اُس کا پاؤں اُس کے جُبہ کے دامن پر پڑ گیا۔چونکہ وہ اپنے
آپ کو ایک بادشاہ سمجھتا تھا اور خیال کرتا تھا کہ میری قوم کے ساٹھ ہزار آدمی میرے تابع فرمان
ہیں، بلکہ بعض تاریخوں سے پتہ چلتا ہے کہ ساٹھ ہزار محض اس کے سپاہیوں کی تعداد تھی۔بہر حال جب ایک ننگ دھڑنگ مسلمان کا پیر اس کے پیر پر آپڑا تو اس نے غصہ میں آکر زور
سے اسے تھپڑ مار دیا اور کہا تو میری ہتک کرتا ہے تو جانتا نہیں کہ میں کون ہوں ، تجھے ادب سے
پیچھے ہٹنا چاہئے تھا تو نے گستاخانہ طور پر میرے پاؤں پر اپنا پاؤں رکھدیا۔وہ مسلمان تو تھپڑ کھا کر
خاموش ہو رہا مگر ایک اور مسلمان بول پڑا کہ تجھے پتہ ہے کہ جس مذہب میں تو داخل ہوا ہے وہ
اسلام ہے اور اسلام میں چھوٹے بڑے کا کوئی امتیاز نہیں۔بالخصوص اس گھر میں امیر اور غریب
میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا۔اُس نے کہا میں اس کی پروا نہیں کرتا۔اس مسلمان نے کہا کہ عمر
کے پاس تمہاری شکایت ہو گئی تو وہ اس مسلمان کا بدلہ تم سے لیں گے۔جبلہ ابن اسہم نے جب
سنا تو آگ بگولا ہو کر کہنے لگا کیا کوئی شخص ہے جو جبلتہ ابن ایم کے منہ پر تھپڑ مارے۔اس نے
کہا کسی اور کا تو مجھے پتہ نہیں مگر عمر تو ایسے ہی ہیں یہ سنکر اُس نے جلدی سے طواف کیا اور سیدھا
حضرت عمرؓ کی مجلس میں پہنچا اور پوچھا کہ اگر کوئی بڑا آدمی کسی چھوٹے آدمی کو تھپڑ مار دے تو ی
آپ کیا کیا کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا یہی کرتے ہیں کہ اس کے منہ پر اس چھوٹے شخص
سے تھپڑ مرواتے ہیں۔وہ کہنے لگا آپ میرا مطلب سمجھے نہیں میرا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی بہت
بڑا آدمی تھپڑ مار دے تو پھر آپ کیا کیا کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اسلام میں چھوٹے بڑے کا
کوئی امتیاز نہیں۔پھر آپ نے کہا جبلتہ ! کہیں تم ہی تو یہ غلطی نہیں کر بیٹھے ؟ اس پر اُس نے کی
جھوٹ بول دیا اور کہا کہ میں نے تو کسی کو تھپڑ نہیں مارا، میں نے تو صرف ایک بات پوچھی
ہے۔مگر وہ اُسی وقت مجلس سے اُٹھا اور اپنے ساتھیوں کو لے کر اپنے ملک کی طرف بھاگ گیا کی
اور اپنی قوم سمیت مرتد ہو گیا اور مسلمانوں کے خلاف رومی جنگ میں شامل ہوا۔لیکن حضرت
عمر نے اس کی پرواہ نہ کی۔یہ ہے وہ مساوات جس کی مثال کسی اور قوم میں نہیں ملتی اور یہ ویسی ہی مساوات ہے

۱۲۰
جیسے مسجد مساوات قائم کیا کرتی ہے۔جس طرح وہاں امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں ہوتا
اسی طرح اسلام میں چھوٹے بڑے میں کوئی فرق نہیں۔مساوات کے قیام کے لئے اسلام میں زکوۃ کا حکم پھر مساوات قائم کرنے کا
ایک اور ذریعہ اسلام نے
اختیار کیا اور جس پر صحابہ بڑی شدت سے عمل کرتے تھے زکوۃ کا مسئلہ ہے۔اسلام نے زکوۃ
اسی لئے مقرر کی ہے تاکہ لوگوں میں مساوات قائم رہے یہ نہ ہو کہ بعض لوگ بہت امیر ہو جائیں
اور بعض لوگ غریب ہو جائیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زکوۃ کے بارہ میں فرماتے
ہیں۔تُؤْخَذُ مِنْ اَغْنِيَاءِ هِمْ وَ تُرَدُّ عَلى فُقَرَاءِ هِمُ کے کہ وہ امیروں سے لی جائے گی
کلا
اور غریبوں کو دی جائے گی ، کیونکہ ان کے اموال میں اس قدر حصہ دراصل غرباء کا ہے اور اُن
کا حق ہے کہ اُن کا حصہ ان کو واپس دیا جائے۔یہ زکوۃ سرمایہ پر اڑھائی فیصدی کے حساب
سے وصول کی جاتی ہے اگر سرمایہ پر چھ فیصدی نفع کا اندازہ لگایا جائے تو اڑھائی فیصدی زکوۃ
کے معنی یہ بنتے ہیں کہ منافع کا چالیس فیصدی اللہ تعالیٰ غرباء کو دینے کا ارشاد فرماتا ہے گویا
شریعت نے ایک بڑا بھاری ٹیکس مسلمانوں پر لگا دیا ہے تا کہ اس روپیہ کو غرباء کی ضروریات
پر خرچ کیا جائے اور ان کی ترقی کے سامان مہیا کئے جائیں۔فتوحات میں حاصل ہونے والے اسی طرح فی یعنی وہ اموال جو فتوحات میں
حاصل ہوں ان کے متعلق شریعت کا حکم ہے
اموال
کی تقسیم کے متعلق قرآنی ہدایات کہ انہیں علاوہ اور قومی ضرورتوں پر خرچ
کرنے کے غرباء میں بھی تقسیم کیا جائے تاکہ
امیر اور غریب کا فرق مٹ جائے، اللہ تعالیٰ اس کے متعلق قرآن کریم میں ہدایت دیتے
ہوئے فرماتا ہے۔مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ اَهْلِ الْقُرى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَ لِذِي الْقُرْبَى
وَ الْيَتمَى وَ الْمَسْكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ كَى لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ ١٨
کہ وہ اموال جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تم کو بغیر کسی محنت کے مل جایا کریں ، ان کے متعلق
ہماری یہ ہدایت ہے کہ وہ اموال اللہ تعالیٰ کا حق ہیں شریعت کو جب ہم اس نقطہ نگاہ سے دیکھتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حق سے کیا مراد ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حق سے مراد یہ ہے
کہ وہ مال غرباء اور ضروریات دین اور ضروریاتِ قومی پر خرچ کیا جائے۔ضروریات دینی و

۱۲۱
ضروریاتِ قومی تو ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری ہونے کی وجہ سے اللہ کے لفظ میں شامل
ہیں ، غرباء کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کے لفظ میں کس طرح شامل ہیں؟ سو اس کا جواب
یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَامِنُ دَآبَّةٍ فِى الْاَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا
یعنی ہر چلنے والی چیز جو زمین پر رینگتی یا چلتی ہے اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ اسے رزق پہنچائے۔پس
جب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہر جاندار کا رزق ہے تو جاندار ایسے ہیں کہ ان کے لئے رزق کمانے کا
طریق خدا تعالیٰ نے جاری کیا ہے اگر وہ رزق نہ کما سکیں تو اللہ تعالیٰ کے خزانہ سے انہیں رزق دینا
ہوگا اور سب سے مقدم خزانہ اللہ تعالیٰ کا وہی مال ہے جسے خدا کا مال شریعت نے قرار دیا ہو۔حدیث میں بھی اس آیت کی تشریح دوسرے الفاظ میں آتی ہے لکھا ہے کہ جب قیامت
کے دن لوگ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونگے تو اللہ تعالیٰ ان میں سے بعض کو فرمائے گا کہ تم کی
جنت میں جاؤ کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا، میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا ، میں کی
نگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔تب مؤمن حیران ہو کر کہیں گے کہ اے خدا! تو ہم سے ہنسی کرتا
ہے، آپ ننگے کب ہو سکتے تھے ، آپ بھو کے اور پیاسے کب ہو سکتے تھے کہ ہم آپ کو کپڑے
پہناتے ، ہم آپ کو کھانا کھلاتے اور ہم آپ کو پانی پلاتے۔تب خدا تعالیٰ فرمائیگا کہ تم میری
بات کو نہیں سمجھے ، جب دُنیا میں کوئی غریب بندہ بھوکا ہوتا تھا اور تم اسے کھانا کھلاتے تھے تو تم
اسے کھانا نہیں کھلاتے تھے بلکہ مجھے کھانا کھلاتے تھے اور جب دُنیا میں کوئی غریب آدمی پیاسا
ہوتا تھا اور تم اسے پانی پلاتے تھے تو تم اسے پانی نہیں پلاتے تھے بلکہ مجھے پانی پلاتے تھے
اور جب دنیا میں کوئی غریب آدمی نگا ہوتا تھا اور تم اسے کپڑے پہناتے تھے تو تم اسے کپڑے
نہیں پہناتے تھے بلکہ مجھے کپڑے پہناتے تھے۔۲۰
اس حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ غریبوں کو دینا اللہ تعالیٰ کو دینا ہے کیونکہ ان کا
رزق اللہ تعالیٰ کی ذمہ داریوں میں سے ہے پھر فرماتا ہے۔وَلِلرَّسُولِ ان اموال میں
ہمارے رسول کا بھی حصہ ہے اور رسول کے حصہ سے مراد بھی غرباء میں اموال تقسیم کرنا ہے
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہے کہ آپ اس قسم کے اموال اپنے پاس
نہیں رکھا کرتے تھے بلکہ غرباء میں تقسیم کر دیا کرتے تھے اور حقیقت یہ ہے کہ جو ذمہ داریاں
خدا تعالیٰ کی ہیں وہی خلقی طور پر رسول کی ہیں اس لئے ان ذمہ داریوں کی ادائیگی پر جو رقم
خرچ ہوگی وہ رسول کو دینا ہی قرار دی جائیگی۔پھر فرماتا ہے وَلِذِي الْقُرْبَى۔ذِى القربي

۱۲۲
کا بھی اس میں حق ہے شیعہ لوگ اسکے عام طور پر یہ معنے کرتے ہیں کہ اموال فئے میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کا بھی حق ہے حالانکہ اس قسم کے اموال میں ان کا کبھی بھی حصہ
نہیں سمجھا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ ذِی الْقُرُبی سے مراد وہی لوگ ہیں جن کا وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ
کہہ کر ایک آیت میں ذکر کیا گیا ہے یعنی تقرب الہی حاصل کرنے والے لوگ اور وہ درویش
جو اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کر دیتے ہیں اور ان کے گزارہ کی کوئی معین صورت
نہیں ہوتی۔گواسی جماعت میں شامل ہو کر اہلِ بیت ان اموال کے اوّل حقدار قرار دئیے جا
سکتے ہیں۔پھر فرماتا ہے وَالْيَتمى ان اموال میں یتامیٰ کا بھی حق ہے اور یتامی بھی غریب ہی
ہوتے ہیں وَالْمَسَاكِينِ اسی طرح مسکینوں کا حق ہے وَابْنِ السَّبِيلِ اور مسافروں کا بھی حق
ہے اور مسافر بعض حالات میں عارضی طور پر ناداروں کی طرح ہو جاتا ہے۔آگے فرماتا ہے ہم
نے یہ تقسیم اس لئے کی ہے گئ لَا يَكُونَ دُولَةٌ بَيْنَ الْاَغْنِيَاءِ مِنْكُمُ تا کہ مال امیروں
کے ہاتھوں میں ہی چکر نہ لگاتا رہے بلکہ غریبوں کے پاس بھی جائے اور وہ بھی اس سے فائدہ
اُٹھائیں پس ہم حکم دیتے ہیں کہ یہ اموال غرباء میں تقسیم کئے جائیں تا کہ امراء کے ہاتھوں
میں مال چکر نہ کاٹتا رہے۔ایک زمیندار دوست کا واقعہ زمیندار بعض دفعہ بات کرتے ہیں تو بڑے پتہ کی
کرتے ہیں۔ایک زمیندار دوست نے سنایا کہ میں
ایک دفعہ گورنر صاحب سے ملا اور میں نے اُن سے کہا کہ حضور ایک بات سمجھ میں نہیں آتی اور وہ
یہ کہ سرکار بعض دفعہ رعایا پر خوش ہوتی ہے اور سرکار ڈپٹی کمشنر کو لکھتی ہے کہ ڈیڑھ دو سو مربع
غرباء میں تقسیم کر دیا جائے۔آپ کے ڈپٹی کمشنر غرباء کو تلاش کرتے ہیں تو انہیں کوئی غریب دکھائی
ہی نہیں دیتا ، جس گاؤں کو دیکھتے ہیں انہیں امیر ہی امیر نظر آتے ہیں۔آخر بڑی مشکل سے
وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں ملک صاحب کو اتنے مربعے دیدئیے جائیں اور فلاں چوہدری صاحب
کو اتنے مربعے دیئے جائیں کیونکہ وہ بھوکے مر رہے ہیں۔ملک صاحب کے پاس تو صرف کی
تمیں ہزار ایکڑ زمین ہے اور چوہدری صاحب کے پاس ہیں ہزار ایکڑ ، اسی طرح کسی کے
پاس ۱۵ ہزار ایکڑ زمین ہے اور کسی کے پاس دس ہزار، اگر ان کو مربعے نہ دیئے گئے تو بیچارے
بھو کے مر جائیں گے، چنانچہ سب زمینیں ان میں تقسیم کر دی جاتی ہیں۔اس کے کچھ عرصہ بعد
جب اعلیٰ سرکاری خدمات سرانجام دینے کے بدلے گورنمنٹ کچھ انعامات تقسیم کرنا چاہتی۔

۱۲۳۔وہ کہتی ہے کہ اب یہ انعامات اعلیٰ خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں ، اس پر پھر ڈپٹی کمشنر صاحب کی
جب اعلیٰ خاندانوں کی تلاش میں نکلتے ہیں تو وہی لوگ جو پہلی دفعہ انہیں غریب دکھائی دیئے
تھے اب انہیں امیر نظر آنے لگ جاتے ہیں اور انہی میں پھر انعامات تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔سرکار یہ دیکھ کر ہمیں تو کچھ پتہ نہیں لگتا کہ ہم بڑے ہیں کہ چھوٹے ہیں۔پس آجکل اموال کی تقسیم کا طریق یہ ہے کہ بڑے بڑے امراء اور متمول لوگوں کو چُن کر
ان میں اموال تقسیم کر دیئے جاتے ہیں، مگر اسلام یہ نہیں کہتا بلکہ وہ کہتا ہے کہ تم غرباء میں اموال
تقسیم کرو۔گی لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْاَغْنِيَاءِ مِنْكُمُ تا کہ مالداروں کے ہاتھوں میں ہی کی
روپیہ جمع نہ رہے بلکہ غرباء کے ہاتھوں میں بھی آتا رہے۔اسی لئے اسلام نے کہیں وراثت کا
مسئلہ رکھ کر ، کہیں زکوۃ کی تعلیم دے کر اور کہیں سُود سے روک کر امراء کی دولت کو توڑ کر رکھ دیا تو
ہے اور اس طرح امراء اور غرباء میں مساوات قائم کرنے کا راستہ کھول دیا ہے۔قیام مساوات کے لئے دنیا کے تمام پھر ایک مساوات یہ ہوتی ہے کہ مختلف مذاہب
کے درمیان انصاف قائم کیا جائے ، اسلام کی
مذاہب کے متعلق ایک پر حکمت اصول اس مساوات کا بھی حکم دیتا ہے، چنانچہ
فرماتا ہے۔وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسِ
بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتٌ وَّ مَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ
كَثِيراً ل
کہ اگر دنیا میں ہم مسلمانوں کو کھڑا نہ کرتے اور اس طرح اسلام کے ذریعہ تمام اقوام کے
حقوق کی حفاظت نہ کی جاتی تو یہودیوں کی عبادت گاہیں ، عیسائیوں کے گرجے ، ہندوؤں کے
مندر اور مسلمانوں کی مسجد میں امن کا ذریعہ نہ ہوتیں بلکہ فتنہ و فساد اور لڑائی جھگڑوں کی آماجگاہ کی
ہوتیں۔یہ امر ظا ہر ہے کہ مسلمانوں کا مذہب ایسا ہے جس نے اپنی مساجد میں ہر قوم کو عبادت
کا حق دیا ہے اور وہ یہی چاہتا ہے کہ ہر قوم کو عبادت کا مساوی حق حاصل ہو۔چنانچہ رسول کریمی
صلی اللہ علیہ وسلم نے جس آزادی سے عیسائیوں کو اپنی مسجد میں عبادت کرنے کی اجازت دی کی
اس کی مثال کوئی اور قوم پیش نہیں کر سکتی۔پس اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بیان فرمایا ہے کہ
اگر ہم مسلمانوں کو اس کام کے لئے کھڑا نہ کرتے اور مسلمان اپنا خون بہا کر اس حق کو قائم نہ
کرتے تو دنیا میں ہمیشہ فتنہ وفسا در ہتا اور کبھی بھی صحیح معنوں میں امن قائم نہ ہوسکتا۔

۱۲۴
مساجد کی دوسری غرض کا صحابہ کرام کے ذریعہ ظہور (۲) مسجد کی دوسری غرض
ایک مقامِ مبارک کا قیام ہے
اور وہ دو طرح ہوتا ہے (الف) اس طرح کہ وہ ذکرِ الہی کے لئے مخصوص ہوتی ہے۔اس
جماعت کے حق میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ذکر الہی کے لئے مخصوص ہے چنانچہ فرماتا
ہے۔فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَفِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ
وَالْأَصَالِ۔رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَ
إِيتَاءِ الرَّكُوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَ الْاَبْصَارُ ۲۲
یعنی خدا کی رحمتیں اور برکتیں اُن گھروں پر نازل ہونگی اذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ جن کے متعلق خدا
نے یہ حکم دے دیا ہے کہ انہیں اونچا کیا جائے وَيُذْكَرَفِيْهَا اسْمُهُ اور اُن میں خدا کا نام
لیا جائے گویا وہ ذکر الہی کے لحاظ سے بالکل مسجدوں کی طرح ہو جائیں گے اور اس کا موجب
ان گھروں میں رہنے والے ہونگے يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ۔رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ
تِجَارَةٌ وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ صبح شام ان میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح ایسے لوگ کرتے رہتے
ہیں جن کو ہر قسم کی تجارت ملکی ہو یا درآمد برآمد سے تعلق رکھنے والی ہو اسی طرح زمیندارہ،
صنعت و حرفت کے کارخانے ذکر الہی سے غافل نہیں کرتے (اس آیت میں دو لفظ ہیں تجارت
اور بیچ اور کوئی تجارت بغیر بیج کے نہیں ہو سکتی۔پس مراد یہ ہے کہ بعض کا موں میں دونوں جہت
یعنی خرید و فروخت سے انسان نفع کماتا ہے وہ تجارت ہے اور بعض کام ایسے ہوتے ہیں کہ کام
کرنے والا خرید تا نہیں صرف فروخت کرتا ہے جیسے زمیندار یا صناع ہے کہ جو چیز وہ فروخت کی
کرتا ہے وہ اس کی پیداوار ہے پس اس کا کام در حقیقت فروخت کا ہے خرید کا نہیں اسے
تجارت سے الگ بیان کر کے تجارتی کاروبار کی سب قسمیں بیان کر دی ہیں ) گویا کوئی بات کی
بھی انہیں نہ تو نمازوں کی ادائیگی سے غافل کرتی ہے اور نہ زکوۃ کی ادائیگی سے ان کی توجہ
پھراتی ہے۔يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْاَبْصَارُ وہ فقط اس دن سے ڈرتے
ہیں جس دن اُن کے دل اور اُن کی آنکھیں پھری ہوئی ہونگی اور وہ گھبرائے ہوئے اِدھر اُدھر
دوڑ رہے ہونگے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جوشخص اس جماعت میں شامل ہوتا ہے وہ ذکر الہی کے
لئے مخصوص ہو جاتا ہے اور یہی مسجد کا خاص کام ہے پس وہ ایک چلتی پھرتی مسجد بن جاتا ہے۔۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی