سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )
حصہ 7
۱۷۳
اور حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام میں اڑھائی سو سال سے چار سو سال کا فاصلہ
ہے۔اگر عمالقہ کی سو ڈیڑھ سو سال کی حکومت بھی فرض کر لی جائے تو بھی اُن کا اسے دوبارہ
تعمیر کرنا کئی سو سال پہلے کے عرصہ پر دلالت کرتا ہے اور اس وقت بھی اس کی تعمیر ثابت نہیں
ہوتی بلکہ اس کی مرمت ثابت ہوتی ہے۔اب میں نے سوچا کہ اس قدر قدیم قلعہ جس کی سارا ملک عرب عزت کرتا تھا اگر اس کی
طرح تمام معلومہ اصول کے خلاف تیار ہو ا تھا تو اسے یقیناً تباہ ہو جانا چاہئے تھا اور اگر وہ تباہ
نہیں ہوا تو پھر یقینا وہ ایسی عجیب قسم کا قلعہ ہے کہ دنیا میں اس کی نظیر نہیں ملتی کہ بغیر ظاہری
سامانوں کے وہ قائم ہے اور اپنا کام کر رہا ہے۔قدیم اقوام کے متواتر حملوں میں اس روحانی قلعہ کی سلامتی تب میں نے غور کیا
کہ کیا ان علاقوں
کی طرف جہاں یہ قلعہ تھا قدیم زبردست اقوام نے حملے کئے تھے؟ اور میں نے دیکھا کہ سب سے پہلے
نینوا والوں نے ایشیائے کو چک سے نکل کر ادھر حملہ کیا اور شام اور فلسطین کو پامال کرتے ہوئے مصر کی
طرف نکل گئے۔وہ نینوا سے چلتے ہیں اور جنوب مغرب کی طرف آتے ہیں مگر جس وقت اس قلعہ کی
سرحد پر پہنچتے ہیں تو آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے اُس وقت میں نے سمجھا کہ اس قلعہ کے لئے ضرور
کوئی ایسے مخفی سامانِ حفاظت تھے کہ جن کی وجہ سے وہ ادھر رُخ نہ کر سکے اور وہ مرعوب ہو گئے۔بابلیوں کی چڑھائی تب میں نے سوچا کہ کیا اس کے بعد بھی کوئی دشمن اُٹھا ہے یا نہیں اور
میں نے دیکھا کہ ان کے بعد بابلیوں نے انہی علاقوں پر چڑھائی کی۔وہ عراق کی طرف سے بڑھے اور انہوں نے شام فتح کیا ، مصر فتح کیا، مگر وہ بھی اسی راہ پر نکل گئے
اور اس قلعہ کی طرف انہوں نے رُخ نہ کیا۔کیانیوں کی فتوحات پھر میں نے دیکھا کہ کیا نیوں نے ایران سے نکل کر عراق فتح کیا ،
ایشیائے کو چک فتح کیا ، شام فتح کیا، فلسطین ،مصر، یونان ، رومانیہ
اور اوکرین کو مغرب کی طرف فتح کیا اور بلخ ، بخارا، سمرقند، افغانستان، بلوچستان اور پنجاب کو
مشرق میں فتح کیا ،لیکن اس قلعہ کو درمیان سے وہ بھی چھوڑ گئے۔سکندر رومی کی یلغار پھر میں نے سکندر رومی کو بڑھتے ہوئے دیکھا وہ بجلی کی طرح کوندا
اور یورپ سے نکل کر ایشیائے کو چک وغیرہ کے علاقوں کو فتح کرتے
۱۷۴
ہوئے ہندوستان تک بڑھ آیا ، لیکن اس قلعہ کو وہ بھی درمیان میں چھوڑ گیا۔پھر میں نے رومی حکومت کو مشرق کی طرف آتے
رومی حکومت کا مشرق پر اقتدار ہوئے دیکھا اُس نے مصر فتح کیا ، طرابلس فتح کیا ،
ایسے سینیا جو مکہ کے مقابل پر ہے اسے فتح کیا، شام اور فلسطین کو فتح کیا ، شمالی عرب سے بعض
علاقوں کو فتح کیا اور آخر عراق تک فتح کرتے ہوئے نکل گئے ، لیکن درمیان میں اس قلعہ کی
طرف انہوں نے بھی رُخ نہ کیا۔ابر ہہ کا بیت اللہ پر حملہ جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے کہا یہ قلعہ واقع میں زمانہ کے
عجائبات میں سے ہے کہ مشرق سے آندھی اُٹھتی ہے تو وہ اسے
چھوڑ جاتی ہے اور مغرب سے طوفان اٹھتا ہے تو اسے چھوڑ جاتا ہے مگر میں نے کہا کہ ابھی ایک
سوال حل طلب ہے اور وہ یہ کہ ممکن ہے اس قلعہ کے جائے وقوع کے لحاظ سے فاتحین کو خیال
بھی نہ آیا ہو کہ وہ اسے فتح کریں کیونکہ وہ اس میں کوئی فائدہ نہ دیکھتے تھے۔اس خیال کے
آنے پر میں نے تاریخ پر نگاہ ڈالی اور میں نے دیکھا کہ چھٹی صدی مسیحی میں ایسے سینیا کی
حکومت بہت طاقتور ہو گئی تھی اور اُس نے عرب کے بعض علاقوں کو فتح کر لیا تھا اُس کی طرف کی
سے ابرہہ نامی ایک شخص یمن میں گورنر مقرر ہوا اور اس نے عرب میں مسیحیت کی اشاعت کے
لئے کوشش شروع کی اور یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اس نے ایک بہت بڑا گر جا بنایا اور کی
خوف اور لالچ سے لوگوں کو اس گرجا کی طرف مائل کرنا شروع کر دیا، مگر جب کچھ عرصہ کی
کوششوں کے بعد اُس نے اپنے ارادہ میں ناکامی دیکھی اور اسے محسوس ہوا کہ عرب اس کی
بات ماننے کے لئے تیار نہیں تو اس نے اپنے درباریوں کو بلایا اور ان سے مشورہ کیا کہ کیوں
میری کوششیں کامیاب نہیں ہوتیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ مکہ میں ایک گھر ہے، عرب کے
لوگ اسے چھوڑ نہیں سکتے۔جب تک وہ گھر موجود ہے صنعاء کا گر جا آباد نہیں ہو گا۔پس اگر
صنعاء کو آباد کرنا چاہتے ہو تو اُسے جا کر گرا دو۔چنانچہ ابر ہہ نے ۵۶۹ ء میں ایک بہت بڑی
فوج اور ہاتھی ساتھ لے کر مکہ کا رُخ کیا عرب قبائل نے مقابلہ کیا مگر ایک کے بعد دوسرا
شکست کھاتا چلا گیا اور وہ مکہ سے تین دن کے فاصلہ پر مشرق کی طرف طائف تک جا پہنچا اور کی
طائف کے لوگوں سے کہا کہ مکہ تک پہنچنے میں میری مدد کرو۔طائف والے جو مکہ پر اس لئے
حسد کرتے تھے کہ ان کے بُت کی خانہ کعبہ کے آگے کچھ نہ چلتی تھی انہوں نے انعامات کے
۱۷۵
لالچ اور مکہ والوں کے بغض کی وجہ سے ایک راہنما دیا مگر وہ رستہ میں ہی مر گیا۔آخر ا بر ہ کا لشکر
مکہ سے چند میل کے فاصلہ پر جا ٹھہرا اور ابرہہ نے ایک وفد بھجوایا اور مکہ والوں کو کہلا بھیجا کہ ہم
عیسائی ہیں اور فطر تا رحمدل ہیں اس لئے میں تمہیں ہلاک کرنا نہیں چاہتا اور نہ تم سے مجھے کوئی گلہ
ہے۔میں صرف کعبہ کے پتھر گرا کر واپس چلا جاؤں گا یا خود ہی کعبہ کو گرا دو تو میں آگے نہیں بڑھوں
گا اور واپس چلا جاؤنگا۔مکہ اور حجاز کے لوگوں نے اس سے انکار کیا اور کہا کہ ہم تمہاری حکومت
ماننے کے لئے تیار ہیں ہم اس بات کو ماننے کے لئے تیار ہیں کہ تمہیں اپنی آمد کا ایک ٹکٹ ہر
سال دیتے رہیں مگر خدا کے لئے کعبہ کو نہ گراؤ۔لیکن وہ نہ مانا۔آخر سفیروں نے اہل مکہ کو اس
بات پر آمادہ کیا کہ وہ ابرہہ کے پاس وفد لے کر جائیں اور اُسے اپنے خیالات سے آگاہ
کریں۔چنانچہ عبد المطلب اور بعض دوسرے عمائدینِ مکہ ابرہہ کے پاس گئے۔ابرہہ،
عبدالمطلب کی وجاہت سے بہت متاثر ہوا اور خوش ہو کر کہنے لگا کہ مجھ سے آپ جو بھی خواہش
کریں میں اسے ماننے کے لئے تیار ہوں۔اس سے پہلے ابرہہ کے سپاہیوں نے چھاپہ مار کر
عبدالمطلب کے دوسو اونٹ پکڑ لئے تھے۔جب ابرہہ نے کچھ مانگنے کو کہا تو انہوں نے اپنے دوسو
اونٹ جو اس کے سپاہیوں نے پکڑ لئے تھے طلب کئے اور کہا کہ وہ مجھے واپس کر دیئے جائیں۔اس
پر ابرہہ نے کہا کہ میں تو آپ کو بڑا عقلمند سمجھتا تھا مگر آپ کے اس جواب نے میرے دل پر سے
ان اثرات کو بالکل دھو دیا ہے اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ نے کس خیال سے ایسا معمولی مطالبہ
کیا۔اس وقت حالت یہ ہے کہ کعبہ خطرے میں ہے اور آپ مجھ سے بجائے یہ خواہش کرنے کے
کہ میں کعبہ پر حملہ کا ارادہ ترک کر دوں یہ کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کے دوسو اونٹ آپ کو واپس
دلوا دوں۔اس سے ظاہر ہے کہ آپ کو اونٹوں کی تو فکر ہے مگر کعبہ کی کوئی فکر نہیں۔عبد المطلب کہنے
لگے، بات یہ ہے کہ وہ اونٹ میرے ہیں اس لئے مجھے ان کی فکر ہے، لیکن کعبہ خدا کا گھر ہے اس
لئے اس کی فکر خدا کو ہوگی مجھے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے اور یہ کہہ کر واپس آگئے۔ابرہہ نے
نوٹس دیدیا کہ فلاں دن حملہ ہوگا۔انہوں نے واپس آکر مکہ والوں کو اطلاع دیدی۔انہوں نے
فیصلہ کیا کہ مقابلہ فضول ہے۔اس قدیم قلعہ کو خالی کر کے پہاڑوں پر چڑھ جاؤ پاس ہی جبلِ حراء
اور جبل ثور ہے، انہوں نے مکہ کو خالی کر دیا اور تمام لوگ پہاڑوں پر چلے گئے۔حضرت عبدالمطلب کی عاجزانہ دُعا جب وہ اس قدیم قلعہ کو چھوڑ رہے تھے تو اُس
وقت عبدالمطلب نے اُس حکم کو یاد کیا کہ جو
فَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی میں دیا گیا ہے کہ جب کبھی مصیبت کا وقت آئے تم
اس توپ خانہ یعنی کعبہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور زاری
سے دعائیں کرو۔چنانچہ وہ بیت اللہ کے دروازہ پر آئے اور اُس کی زنجیر کو پکڑ کر کہا اے خدا!
ہم میں طاقت نہیں کہ دشمن کا مقابلہ کر سکیں یہ تیرا گھر ہے تو اپنے اس گھر کی آپ حفاظت کر اور
صلیب کو کعبہ پر فتح نہ پانے دے۔یہ کہا اور سب لوگوں سمیت مکہ کو چھوڑ کر پہاڑوں کو چل دیئے۔انسانی آنکھوں سے دکھائی نہ دینے والے سیاہیوں کی گولہ باری اب یہ قلعہ خالی
تھا اور اس کی
بظا ہر کمزور دیوار میں ابر ہ کو چیلنج کر رہی تھیں کہ دیکھو میں اب انسانوں سے خالی ہوں آ اور
مقابلہ کر۔پھر کہا کہ سُن تو تو یہاں آ کر حملہ کرے گا میں یہیں سے مجھ پر گولہ باری کرتا ہوں۔مانچہ کعبہ کی دیواروں سے نہ نظر آنے والے سپاہیوں نے گولہ باری شروع کر دی ابرہہ کے
ہاتھی چھد گئے ، اس کے اونٹ چھد گئے ، اُس کے گھوڑے چھد گئے اس کے سپاہی ان گولیوں کی
بے پناہ بوچھاڑ سے زخمی ہو کر گرنے لگ گئے ، لشکر کا نظام ٹوٹ گیا اور اُس میں بھا گڑ پڑ گئی اور ی
سر پر پاؤں رکھ کر لشکر واپس لوٹا۔ابرہہ بھی یمن پہنچنے سے پہلے پہلے ان گولیوں سے مارا گیا اور
سب لشکر تباہ و برباد ہو گیا اور مسیحی حکومت یمن میں ایسی کمزور ہوگئی کہ اس علاقہ پر ایرانی حکومت کی
نے قبضہ کر لیا۔یہ کعبہ سے چلنے والی گولیاں جب وہاں تک پہنچتی تھیں تو چیچک کی صورت میں اُس
کے لشکر کو چمٹ جائیں جس سے دانوں کو کھلا کھجلا کر سپاہی مر جاتے اور پرندے اُن کی بوٹیاں
چ نوچ کر اُن کو پتھروں پر مار مار کر کھاتے۔اور جس طرح وہ کعبہ کے پتھر توڑنے آیا تھا اسی
طرح کعبہ کے گرد کے پتھروں نے ان کی بوٹیوں کو توڑا۔یہ سپاہی جو گولیاں چلا رہے تھے
خدا تعالیٰ کے فرشتے تھے اور وہ جو ان گولیوں کے نشانہ بنے وہ ابر ہہ اور اُس کے ساتھی تھے
چنانچہ قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر آتا ہے وہ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَكَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ
بِاَصْحبِ الْفِيلِ اَلَمْ يَجْعَلُ كَيْدَ هُمُ فِى تَضْلِيلٍ - وَّ اَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْراً اَبَابِيلَ
ة تَرْمِيهِمُ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجّيلٍ له فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاكُول۔فرماتا ہے دیکھو ایک شخص تھا جو مکہ پر حملہ کرنے کے لئے آیا اور کہنے لگا کہ میں کعبہ کے پتھروں کو
توڑ دونگا۔ہم نے اس کی سزا کے لئے پرندوں کو بھیجا اور وہ جو کعبہ کے پتھر توڑنے کے لئے
آئے تھے انہی کی بوٹیاں اُن پتھروں پر مار مار کر توڑیں یہ بتانے کے لئے کہ کیا تم نے کعبہ کے کی
122
پتھروں کو تو ڑ لیا؟ عربی زبان میں ب کے معنے علی کے بھی ہوتے ہیں اور کبھی قلب نسبت بھی
ہو جاتی ہے جیسے کہتے ہیں پرنالہ چلتا ہے تو تَرْمِيهِمُ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيلٍ کے معنے یہی
ہیں کہ وہ ان کی بوٹیاں پتھروں پر مار مار کر کھاتے تھے اور یہی چیلوں وغیرہ کا طریق ہے۔وہ
بوٹی کو پتھر پر مارتی اور پھر کھاتی ہیں۔تو وہ جو کعبہ کے پتھر توڑنے چلا تھا اس کی بوٹیاں
جانوروں نے پتھر پر مار مار کر کھا ئیں۔مسیحی اس روحانی قلعہ کی طرف نہ بڑھ سکے جب میں نے یہ نظارہ دیکھا تو میں
نے کہا کون کہہ سکتا ہے کہ اس قلعہ
پر حملہ نہیں ہوا۔حملہ ہوا اور اس میں یہ قلعہ مضبوطی سے قائم رہا۔اس کے بعد اور زمانہ گزرا۔ایک دفعہ مسیحیوں نے فلسطین پر قبضہ کر لیا اور میں نے دیکھا کہ وہ باوجود اس غصہ کے کہ
مسلمانوں نے اُن کے معاہد پر قبضہ کیا ہے اس قلعہ کی طرف نہ بڑھ سکے۔ہلاکو خاں بھی اس قلعہ کو کوئی گزند نہ پہنچا سکا اور ایک دفعہ ہلاکوخاں نے بغداد اور
اسلامی ممالک کو تباہ کیا مگر اس قلعہ کو
وہ بھی کوئی گزند نہ پہنچا سکا۔پھر جنگِ عظیم کا وقت آیا اور شرک جن کے قبضہ میں یہ قلعہ تھا وہ
فاتح اقوام کے خلاف کھڑے ہو گئے۔میں نے کہا اب اس قلعہ کے لئے خطرہ ہے مگر تب بھی یہ
محفوظ رہا اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے خاص سامان پیدا کر دیئے پھر یہ نئی جنگ شروع ہوئی تو کی
میں نے دیکھا کہ اب کے پھر دونوں فریق اس کی حفاظت کا اعلان کر رہے تھے۔غرض ہزاروں سال کی تاریخ میں اس عجیب و غریب قلعہ کو دنیا کا مقابلہ کرتے ہوئے
میں نے دیکھا اور ہمیشہ مجھے یہ محفوظ و مصئون ہی نظر آیا۔یہ نہیں کہ اس کے کبھی مغلوب ہونے
کی خبر ہو۔بعض احادیث میں آتا ہے کہ ایک وقت یہ مغلوب ہوگا اور کعبہ گرایا جائے گا مگر
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ بات قیامت کی علامت ہوگی۔اب اس کے یہ معنی بھی ہو
سکتے ہیں کہ عارضی طور پر دشمن اس پر قبضہ کرے گا مگر اس پر قیامت آجائے گی اور وہ فتنہ
اور خونریزی ہوگی کہ الامان اور یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ حقیقی قیامت کے وقت جب اس کی کی
ضرورت نہ رہے گی ، اس قلعہ کا مالک اسے گرنے دے گا۔اس
عظیم الشان قلعہ کی حفاظت کیلئے ایک اور چھوٹے قلعہ کی تعمیر اب اس زمانہ
میں کہ اس قلعہ
کے گرد یا جوج و ماجوج چکر لگا رہے ہیں جیسا کہ قلعوں کے متعلق قاعدہ ہے کہ جب قلعہ پر حملہ
ہو تو لشکر باہر نکل کر چھوٹے چھوٹے قلعے اور چوکیاں بنا کر مدافعت کرتا ہے تا کہ دشمن وہیں حملہ
کرتا رہے اور قلعہ کی طرف نہ بڑھ سکے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لئے ایک کی
اور قلعہ بنا دیا ہے اور اس کے سپر د اس بڑے قلعہ کی حفاظت کا کام کیا ہے اور چونکہ یہ قلعہ بھی
دین کی اسی طرح حفاظت کر رہا ہے اس لئے اسے بھی ارضِ حرم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے کی
چنانچہ اس قلعہ کی تعمیر میں جس نے حصہ لیا وہ خود کہتا ہے :-
خدا کا ہم پر بس لطف و کرم ہے وہ نعمت کونسی باقی جو کم ہے
زمین قادیاں اب محترم ہے ہجومِ خلق سے ارضِ حرم ہے
ظہور عون و نصرت دمبدم ہے صد سے دشمنوں کی پشت خم ہے
سنو! اب وقت توحید اتم ہے ستم اب مائلِ ملک عدم ہے
خدا نے روک ظلمت کی اُٹھادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْآعَادِي ۱۹
ساکنین ارضِ حرم کے فرائض یہ قلعہ خدا نے خانہ کعبہ کی حفاظت کے لئے قائم کیا
ہے ، یہ قلعہ اس لئے قائم ہوا ہے تا کہ دشمن کے حملوں
کو وہ اپنے اوپر لے اور اُسے خانہ کعبہ کی طرف ایک قدم بھی بڑھنے نہ دے اور چونکہ یہ قلعہ خانہ کعبہ
کی حفاظت کر رہا ہے اس لئے لازماً یہ بھی ارضِ حرم کا جزو ہے اور جو لوگ اس قلعہ کے سپاہیوں کی
میں اپنے آپ کو شامل کر رہے ہیں وہ یقیناً ارضِ حرم کے ساکن ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ دشمن
کی گولیاں اپنے سینوں پر کھائیں اور اسے کعبہ کی طرف بڑھنے نہ دیں۔پس اے قادیان کے
رہنے والو! اور اے دوسرے احمدی مراکز کے رہنے والو! آج خانہ کعبہ کی حفاظت کے لئے
گولیاں کھانا تمہارا فرض ہے تم ان لوگوں میں سے ہو جو بڑے قلعوں کی حفاظت کے لئے باہر کی
طرف بٹھا دئیے جاتے ہیں تا کہ وہ دشمن کی مدافعت کریں اور گولیوں کو اپنے اوپر لیں۔پس تم
بہادری کے ساتھ اپنے سینوں کو آگے کرو اور دشمن کے ہر حملہ کا پوری شدت کے ساتھ مقابلہ کرو۔طاعون کے طوفانی حملہ میں اس قلعہ کی حفاظت میں تمہیں اس قلعہ کی حفاظت کا بھی
ایک واقعہ سنا دیتا ہوں کچھ عرصہ ہوا
دنیا پر ایک غنیم نے حملہ کیا وہ قلعہ پر قلعہ توڑتا چلا آیا۔آبادیوں پر آبادیاں اُس نے ہلاک کر
دیں اور گاؤں کے بعد گاؤں اُس نے ویران کر دیئے۔اُس وقت اس قلعہ کی تعمیر کرنے والا
129
ابھی زندہ تھا اُس نے دنیا کو پکار کر کہہ دیا کہ اس حملہ سے میرا قلعہ محفوظ رہے گا۔گولہ باری سے
تھوڑا صدمہ پہنچے تو پہنچے مگر اس قلعہ کو اس حملہ آور کا حملہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔چنا نچہ ایسا ہی
ہوا یہ حملہ آور بڑھا اور قادیان پر حملہ آور ہو ا کئی سال تک اس نے متواتر حملہ پر حملہ کیا مگر
ناکام رہا یہ قلعہ محفوظ رہا اور دشمن سے دشمن نے بھی اس قلعہ کی حفاظت کا اقرار کیا۔یہ حملہ آور کی
مرض طاعون تھا جس کے حملوں سے حفاظت کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے
سے خبر دیدی۔احمدی نوجوانوں سے خطاب اب میں احمدی نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اس قلعہ عظیمہ
کی حفاظت کا کام ان کے سپر د ہوا ہے انہیں یہ امرا چھی
طرح سمجھ لینا چاہئے کہ وہ محض ایک جماعت کے فرد نہیں بلکہ خانہ کعبہ کی حفاظت کے لئے اس
کے ارد گرد جو قلعے بنائے گئے ہیں اس کے وہ سپاہی ہیں۔پس اے عزیز و! جس طرح قلعہ پر
جب دشمن حملہ آور ہو تو فوج کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس کے حملوں کی مدافعت کرے اور اس کی
گولیاں اپنے سینوں پر کھائے اسی طرح اے احمدی نوجوانو! تم آگے بڑھو اور دجالی سنگینوں کو
اپنے سینوں پر روکتے ہوئے کعبہ کے دشمنوں پر حملہ آور ہو۔یا درکھو! خدائے قہار تمہارا کمانڈر ہے
اور شیطانی فوجیں حملہ آور ہیں۔پس اس قدیم صداقت کے دشمن کو کچلتے اور اپنے پاؤں تلے مسلتے
ہوئے آگے بڑھو اور اس کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دو تا کہ پھر کعبہ کے قلعہ کی طرف کوئی بُری نگاہ
سے نہ دیکھ سکے اور یہ گڑھی جو اس قلعہ کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے اپنے وجود کی
ضرورت کو دنیا سے منوا لے اور لوگ تسلیم کرنے پر مجبور ہوں کہ فی الواقع یہ زمین ارضِ حرم کا
ہی حصہ ہے کیونکہ وہ جس نے حرم کی حفاظت کی وہ حرم ہی کا حصہ ہے وہ جس کی رگوں میں ماں
کا خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہی ماں کی حفاظت کرتا ہے اور جو ماں پر حملہ ہوتے ہوئے خاموش
رہتا ہے وہ ہرگز حلال کا بچہ نہیں ہوتا اور نہ اُس کا لڑکا کہلانے کا مستحق ہوسکتا ہے۔پس دنیا کے
اعتراضوں کی پروا مت کرو۔تمہارے سپر د خدا تعالیٰ نے خانہ کعبہ اور اسلام کی حفاظت کا کام کی
کیا ہے، پس تم دلیری دکھاؤ اور جرات سے کام لو۔خدا تمہارے آگے چل رہا ہے اور اُس کی
فوجیں تمہارے دائیں اور بائیں ہیں جس دن تم ہمت کر کے دشمن کے مقابلہ کے لئے نکل
کھڑے ہو گے اُس دن خدا تمہارے لئے وہی نشان دکھائی گا جو اُس نے ابرہہ کے لشکر کے
لئے دکھایا۔
۱۸۰
خدائے قادر کا ایک عظیم الشان معجزہ لوگ کہتے ہیں کہ معجزہ کیا ہوتا ہے مگر یہ کیا کی
معمولی معجزہ ہے۔تاریخی شہادت موجود ہے کی
کہ ایسے حالات میں جبکہ اس کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں تھا ایک لشکر کعبہ کی طرف حملہ کرنے
کے لئے بڑھا مگر پیشتر اسکے کہ وہ کعبہ تک پہنچتا خدا نے اُس کو تباہ و برباد کر دیا۔غرض جب
ڈ نیوی طور پر کعبہ پر حملہ ہو ا تو اس نے چیچک بھیج دی اور جب دینی طور پر اس پر حملہ ہونے لگا تو
اس کے مقابلہ کیلئے اُس نے مسیح موعود کو بھیج دیا۔پس احمدیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی
غرض خانہ کعبہ کی حفاظت ہے یعنی جن اغراض کے لئے خانہ کعبہ کو قائم کیا گیا ہے وہی اغراض کی
ہماری جماعت کے قیام کی ہیں۔پس ہماری جماعت اس لئے قائم کی گئی ہے تا کہ تمام دنیا میں
امن قائم کیا جائے۔خدائے واحد کی عبادت کو رائج کیا جائے، شرک اور بدعت کو مٹا دیا
جائے۔مسافر اور مقیم دونوں کی ترقی کی تدابیر سوچی جائیں اور نظام کو ایسا مکمل کیا جائے کہ
لوگوں کا ایک حصہ رات دن بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے کاموں میں مصروف رہے جب
تک ہم اس کام کو نہیں کریں گے اُس وقت تک ہم اپنی ذمہ داری کو پوری طرح ادا کرنے
والے قرار نہیں دیئے جا سکتے۔پس صرف چندے دینا کافی نہیں ، صرف جلسہ سالانہ پر مرکز میں
آجانا کافی نہیں ، صرف نمازیں ہی پڑھنا کافی نہیں بلکہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اس دجالی فتنہ
کو روکے جو خانہ کعبہ کے خلاف بر پا ہے۔اس کے لئے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو
ساری دنیا پر چھا جائیں اور اسی لئے واقفین زندگی کی تحریک شروع کی گئی ہے مگر افسوس ہے کہ
جماعت نے اس تحریک کی طرف زیادہ توجہ نہیں کی۔شیطان کو کان سے پکڑ کر اس کی غاروں سے باہر نکال دو یاد رکھو! خدا نے قادیان
کو بھی ایک چھوٹا قلعہ بنایا کی
ہے اور قلعہ اسی لئے بنایا جاتا ہے تا کہ اس میں سے آسانی سے حملہ کیا جا سکے جو جرنیل یہ سمجھتا ہے
کہ اس کے لئے صرف مدافعت کرنا کافی ہے وہ کبھی فتح نہیں پاسکتا۔یاد رکھو! تم مدافعت سے کی
نہیں بلکہ حملہ سے جیتو گے۔اگر تم قادیان میں بیٹھے رہے تو دشمن شکست نہیں کھائے گا بلکہ دشمن
اُس وقت شکست کھائے گا جب تم جاپان میں جا کر دشمن سے لڑو گے، چین میں جا کر دشمن سے
لڑو گے، افریقہ میں جا کر دشمن سے لڑو گے، انگلستان میں جاکر دشمن سے لڑو گے، امریکہ میں
١٨١
جا کر دشمن سے لڑو گے اور شیطان کو اُس کی غاروں سے کان سے پکڑ کر نکال دو گے۔اگر تم
ایسا کرو گے تو تم یقیناً کامیاب ہو گے اور یقیناً تمہارا دشمن نا کامی کی موت مرے گا۔خلاصہ یہ کہ میں نے قرآن کریم کے ذریعہ سے ایک ایسا قلعہ دیکھا جو تمام قلعوں کے
اصول کے خلاف تعمیر ہوا تھا مگر میں نے دیکھا کہ ہزاروں سال کا عرصہ بھی اس قلعہ کو کمزور نہ
کر سکا بلکہ اس کی مضبوطی بڑھتی ہی گئی یہاں تک کہ وہ ساری دنیا کا مرجع ہو گیا اور میں نے کہا
انسان، بے وقوف انسان قطب شاہیوں کے گولکنڈہ کے قلعہ کو دیکھتا ہے اور اس پر تعجب کرتا ہے
اور فتح پور سیکری کے قلعہ کو دیکھتا ہے اور اس پر حیران ہوتا ہے اور دہلی کے تُغلقوں کے قلعہ کو
دیکھتا ہے اور اس پر واہ واہ کہتا ہے حالانکہ یہ قلعے سو دو سو سال بھی نہ گزار سکے اور اب ان کی
مرمت کرنے والا بھی کوئی نہیں اور لوگ موجود ہیں جنھوں نے ان قلعوں کو فتح کیا مگر وہ اس کی
حیرت انگیز قلعہ کے دیکھنے کی تکلیف گوارا نہیں کرتا اور اس کی تعمیر کی داد نہیں دیتا جو انجینئرنگ
کے تمام معلومہ اصول کے خلاف پایا گیا۔فنِ حرب کے تمام اصول کے خلاف اس کے لئے
مقام چنا گیا۔قیادت کے تمام اصولوں کے خلاف اس کی حفاظت کا انتظام کیا گیا ، پھر بھی و
کھڑا رہا ، کھڑا ہے کھڑا رہے گا۔اِنشَاءَ اللهُ تَعَالَى “
ال عمران : ۹۷
ابوداؤد كتاب الصلوة باب اتخاذ المساجد في الدُّوَر حدیث نمبر ۴۵۵ صفحہ ۷۷
مطبوع الرياض الطبعة الاولى اپریل ۱۹۹۹ء
البقرة : ١٢٦
اقرب الموارد الجزء الاول صفحہ ۹۷۔مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مَكَّةَ و المدينة حديث نمبر
۳۳۷۶ صفحه ۵۸۳ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية ابريل ٢٠٠٠ء
مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ مطبوعه ۱۳۱۳ھ مطبع هيمنة مصر
ك الحجرات : ٨
نا محمد : ۵
ال عمران : ااا
المائدة : ۵۵
اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۲ صفحه ۲۲۵۔مطبوعہ بیروت ۱۳۷۷ھ
تاريخ الامم و الملوک لابی جعفر محمد بن جریر الطبری جلد ۴ صفحه ۴۶
دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء
وہ
۱۸۲
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب ذكر أسامة بن زيد
حدیث نمبر ۳۷۳۳ صفحه ۶۲۹ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
بخاری كتاب الاشربة باب الايْمَنُ والأَيْمَنُ فِي الشَّرْبِ حدیث نمبر ۵۶۱۹
صفحه ۹۹۶ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۱۵ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۷ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
14 فتوح البلدان بلاذری صفحہ 142 مطبوعہ مصر 1319ھ
كا بخارى كتاب الزكوة باب وجوب الزكوة - حدیث نمبر ۱۳۹۵ صفحه ۲۲۵ مطبوعه
الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
الحشر : ٨
19 هود:
۲۰ مسلم كتاب البر والصلة والادب باب فضل عيادة المريض حدیث نمبر ۶۵۵۶
صفحہ ۱۱۲۶ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية اپریل ۲۰۰۰ء
الحج :٤١
۲۲ النور : ۳۸،۳۷
۲۳ مسلم کتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلوة حدیث نمبر ۱۳۴۷ صفحه
۲۴۱ مطبوع الرياض الطبعة الثانية اپریل ۲۰۰۰ء
٢٤ الجمعة : ٣
۲۵ التوبة : ١٠٠
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۸۴ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
الاعراف :۱۸۲
٢٦ الاحزاب ۲۴
٢٩ مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة صفحه ۵۵۴ مطبوعه قدیمی کتب خانہ کراچی ۱۳۶۸ھ
۳۰ ۳۱ ۳۲ اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۳ صفحه ۳۸۶،۳۸۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
۳۳ پشتارہ : ڈھیر ، انبار ( فیروز اللغات اردو صفحہ ۲۹۷ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
۳۴ الحشر : ١٠
۳۵ تاریخ طبری اُردو حصہ دوم صفحہ ۳۱ ۳۲ مطبوعہ کراچی جون ۱۹۶۷ء
٣٦ العنكبوت :٤٦
المائدة : ٩٢
۳۸ بخاری کتاب التفسير۔تفسير سورة المائدة باب ليس على الذين آمنوا وعملوا
الصلحت۔۔۔) حدیث نمبر ۲۶۲۰ صفحہ ۷۹۰ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٣٩ البقرة : ٢٢٩
٤٠ الرعد : ۲۵،۲۴
ام بخاری کتاب الایمان باب المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده - حديث نمبر ۱۰
۱۸۳
صفحه ۵ مطبوع الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٤٢ الحجرات: ١٣
تاریخ اہل عرب مصنفہ سائمن او کلے
الحجرات :١٣
٢٥ البقرة : ١٨٩
المطففين : ۲ تا ۴
٦ النساء : ٣٠
۵۰ الحجرات : ١٠
بنی اسراءیل : ۳۸ ۴۹ النساء : ۱۴۹
ا معاہدہ ورسائی: (Treaty of Versailes) جرمنی اور اتحادی قوتوں کے درمیان امن کا
معاہدہ جواا نومبر ۱۹۱۹ء کو ہوا جس کے تحت جنگ عظیم اول کا خاتمہ ہوا۔اس میں جرمنی کے متعلق
بہت سی ظالمانہ شقیں تھیں جس میں ایک یہ بھی تھی کہ جرمنی اور اس کے اتحادی اس جنگ میں
ہونے والے ہر قسم کے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔اس لئے جرمنی مختلف ملکوں کو تاوان جنگ ادا
کرے جو ۱۳۲ بلین مارک تھا۔۵۲ النهاية لابن الاثير جلد ۲ صفحہ ۱۲۰ مطبوعہ مطبع الخیریه مصر ۱۳۰۶ھ
٥٣ المائدة : ١٠٦
۵۶ آل عمران: ۱۳۵
(Wikipedia, the free encyclopedia)
۵۴ النساء : ۳۷
۵۵ البقرة : ۱۴۴
۵۷ بخاری کتاب الادب باب الحذر من الغضب حديث نمبر ۶۱۱۴ صفحہ نمبر ۱۰۶۶ مطبوعه
الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۵۸ النساء : ۵۵
۵۹ النساء : ٣٣
١٠ الحشر : اا
ال بخاری کتاب الایمان باب من الايمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه حديث نمبر
۱۳ صفحه ۵ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
الاعراف : ۲۰۰
۱۵ الاعلى : ۱۸،۱۷
النور :٢٣
الاعلى : ۲۰،۱۹
۱۴، النحل: ۹۱
البقرة : ۱۲۶،۱۲۵
۲۸ بخاری کتاب مناقب الانصار باب قول الله عَزَّ وَ جَلَّ وَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ
حدیث نمبر ۳۷۹۸ صفحه ۶۳۷ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۱۹ بخارى كتاب الادب باب إكرام الضيف وخدمته حدیث نمبر ۶۱۳۷ صفحه ۱۰۶۹
مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
ال عمران : ۱۰۵
اك بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي صلى الله عليه وسلم -
۱۸۴
حدیث نمبر ۶۴۵۲ صفحه ۱۱۲۰ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۲ بخاری کتاب الجنائز باب الصَّلواة عَلَى الْقَبْرِ بَعْدَ مَا يُدْفَنُ ( مفهومًا ) حدیث نمبر
۱۳۳۷ صفحه ۲۱۳ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
البقرة : ١٢٦، ١٢٧
۷۴ ۷۵ اقرب الموارد الجزء الاول صفحه ۹۷ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
ك المائدة : ٩٨
، اقرب الموارد الجزء الثاني صفحه ۱۰۵۴ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
۷۹ ابراهيم :٣٨ ٨٠ الحج : ٢٨
آل عمران: ۹۸،۹۷
الحج : ٣٠
بخاری کتاب احادیث الانبياء باب يزفون ، حدیث نمبر ۳۳۶۴ صفحه ۵۶۱ مطبوعه
الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۱۴ میروڈوٹس (HERODOTUS) یونانی مؤرخ اور نثرنگار۔اس نے عالم شباب میں یونان،
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سفر کئے اور اس دوران مختلف اقوام کی عادات اور مذاہب کا مطالعہ
کیا۔چار سال میں ایتھنز میں رہنے کے بعد ۴۴۳ ق م میں جنوبی اٹلی میں تھوری (THURII) کے
مقام پر رہائش اختیار کی اور پھر وفات تک وہیں مقیم رہا۔اس کی تاریخ یونانی اور اہل فارس کی
جد وجہد کی وضاحت کے لئے کافی مواد پیش کرتی ہے۔اس کے علاوہ بھی اس نے تاریخ کے
موضوع پر کتابیں لکھیں۔وہ تاریخ عالم کا پہلا مؤرخ ہے جس نے تنقیدی احساس کے ساتھ تاریخ
کو قلمبند کیا ہے۔اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
LIFE OF MAHOMET- BY SIR WILLIAM MUIR
LONDON 1877 PAGE XIV
: ۸۶،۸۵
الفيل : ۲ تا آخر
۸۸ بخاری کتاب الحج باب هَدَم الْكَعْبَة حديث نمبر ۱۵۹۶ صفحه ۲۵۹ مطبوعہ الریاض
الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۵۹ در تمین اُردو صفحه ۵۶ ، ۵۷ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ