سیر روحانی (۲)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام قادیان )

حصہ 6

۔حضرت عمرؓ بھی چلے گئے تو میں سخت حیران ہوا کہ اب کیا کروں؟ اتنے میں میرے کانوں میں
ایک نہایت ہی شیریں آواز آئی کہ ابو ہریرہ کیا بھوک لگی ہے؟ میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے، پھر آپ نے فرمایا ، ادھر آؤ ہمیں بھی آج فاقہ تھا مگر ابھی ایک
مسلمان نے دودھ کا پیالہ تحفہ بھیجا ہے پھر آپ نے فرمایا مسجد میں نظر ڈالو، اگر کوئی اور شخص بھی کی
بھو کا بیٹھا ہو تو اسے بھی اپنے ساتھ لے آؤ۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں میں مسجد میں گیا تو ایک نہ دو
بلکہ اکٹھے چھ آدمی میرے ساتھ نکل آئے۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ آج شامت آئی۔ودھ کا پیالہ تو مجھ اکیلے کیلئے بھی بمشکل کفایت کرتا مگر اب تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔بھلا جہاں
سات آدمی دودھ پینے والے ہوں وہاں کیا بچ سکتا ہے مگر خیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم
تھا میں ان کو اپنے ہمراہ لیکر کھڑکی کے پاس پہنچا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ کا
پیالہ بجائے مجھے دینے کے اُن میں سے ایک کے ہاتھ میں دیدیا۔میں نے کہا بس اب خیر نہیں ،
اس نے دودھ چھوڑ نا نہیں اور میں بھوکا رہ جاؤں گا۔خیر اس نے کچھ دودھ پیا اور پھر چھوڑ دیا
میں نے اپنے دل میں کہا کہ شکر ہے کچھ تو دودھ بچا ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
مجھے دودھ دینے کی بجائے ایک دوسرے شخص کو پیالہ دیا کہ اب تم پیو۔جب وہ بھی سیر ہو کر پی چکا
تو میں نے کہا اب تو میری باری آئے گی اور میں اس بات کا منتظر تھا کہ اب پیالہ مجھے دیا
جائیگا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پیالہ لے کر ایک اور شخص کو دیدیا اور میں
نے سمجھا کہ بس اب خیر نہیں ، اب تو دودھ کا بچنا بہت ہی مشکل ہے مگر اس کے پینے کے بعد بھی
دودھ بیچ رہا۔اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور کو پیالہ دیدیا پھر اس کے
بعد ایک اور کو دیدیا۔اسی طرح چھ آدمی جو میرے ساتھ آئے تھے سب کو باری باری دیا اور
آخر میں مجھے دیا اور فرمایا ابوہریرہ اب تم دودھ پیو۔میں ضمناً یہ ذکر کر دینا بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ اس قسم کے معجزات کوئی خیالی باتیں
نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء وصلحاء کو ایسے نشانات بھی دیتا ہے تا کہ ماننے والے اپنے یقین
اور ایمان میں ترقی کریں مگر یہ نشانات صرف مؤمنوں کے سامنے ظاہر ہوتے ہیں تا کہ ایمان
میں غیب کا پہلو قائم رہے ) غرض حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں میں نے پیالہ لیا اور دودھ پینا
شروع کر دیا اور اس قدر پیا اس قدر پیا کہ میری طبیعت بالکل سیر ہو گئی اور میں نے پیالہ
رکھدیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو ہریرہ ! اور پیو۔میں نے پھر کچھ دودھ پیا اور

۱۶۲
اك
پیالہ رکھدیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو ہریرہ ! اور پیو۔میں نے اس پر پھر دودھ
پینا شروع کر دیا یہاں تک کہ مجھے یوں محسوس ہوا کہ دودھ کی تراوت میرے ناخنوں تک پہنچ گئی
ہے، آخر میں نے کہا یا رَسُولَ الله ! اب تو بالکل نہیں پیا جا تا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس
پڑے اور آپ نے پیالہ لے کر بقیہ دودھ خود پی لیا۔اسکے
غرض صحابہ کی قربانی کا یہ حال تھا کہ وہ بعض دفعہ فاقوں پر فاقے کرتے مگر مسجد میں
بیٹھے رہتے تا کہ ایسا نہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بات فرما ئیں اور وہ اسے سننے اور
لوگوں تک پہنچانے سے محروم رہ جائیں۔اس کے یہ معنی نہیں کہ انہیں ہمیشہ فاقے آتے تھے
کیونکہ مسلمان انہیں کھلاتے بھی رہتے تھے اور بعض صحابہ کے گھروں سے تو انہیں باری باری کھانا
آتا تھا البتہ کبھی کبھی انہیں فاقہ بھی برداشت کرنا پڑتا تھا۔ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ ایک
عورت ہر جمعرات یا جمعہ کو انہیں چقندر پکا کر بھیجتی تھی اس طرح کسی دن کو ئی صحابی کھانا بھجوا دیتا
اور کسی دن کوئی۔جب وہ عورت فوت ہو گئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم نہ ہوا۔چند دن کے بعد آپ نے دریافت فرمایا کہ فلاں عورت کئی دنوں سے دیکھی نہیں۔صحابہ نے
عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللہ ! وہ تو فوت ہو گئی ہے۔آپ نے فرمایا تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ وہ
تو اصحاب الصفہ کو چقند ر کھلایا کرتی تھی اگر تم مجھے بتاتے تو میں خود اس کا جنازہ پڑھاتا۔۷۲
غرض صحابہ نے وہ سب کام کر کے دکھائے جو مسجد سے مقصود ہوتے ہیں وہ عبادت کے
محافظ تھے ، وہ عابدوں کے جمع کرنے والے تھے ، وہ شر سے بچانے والے تھے ، وہ امن کو قائم
کرنے والے تھے ، وہ امامت کو زندہ رکھنے والے تھے وہ مسافروں کے لئے ملجاء، وہ متوطنوں
کے لئے مالی ، وہ واقفین زندگی کے لئے جائے پناہ تھے۔ان کے مقابل پر یہ شاہی مسجد اور
مکہ مسجد اور جامع مسجد اور موتی مسجد بھلا کیا حقیقت رکھتی ہیں۔اس روحانی مسجد نے ایک گھنٹہ میں
جو ذکر الہی کا نمونہ دکھا یا وہ ان مساجد میں صدیوں میں بھی ظاہر نہ ہوا۔مگر افسوس کہ لوگ ان
پتھر اور اینٹ کی مسجدوں کو دیکھتے اور ان کے بنانے والوں کی ہمت پر واہ واہ کرتے ہیں ، لیکن
قرآن، حدیث اور تاریخ کے صفحات پر سے اُس عظیم الشان مسجد کو نہیں دیکھتے جس کا بنانے والا
دنیا کا سب سے بڑا انجینئر محمد نامی تھا ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور جس مسجد کی بناء سرخ و سفید پتھروں
سے نہیں بلکہ مقدس سینوں میں لٹکے ہوئے پاکیزہ موتیوں سے تھی۔یہی وہ مسجد ہے جس کو دیکھ کر
ہر عقلمند اور شریف انسان جس کے اندر جذبات شکر اور احسان مندی پائے جاتے ہوں بے اختیار

۱۶۳
کہہ اُٹھتا ہے اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ
مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
(۵) مادی قلعے کے مقابلہ میں قرآنی قلعہ
ایک بات میں نے یہ بیان کی تھی کہ میں نے اس سفر میں کئی قلعے دیکھے چنانچہ گولکنڈہ کا
قلعہ دیکھا ، فتح پور سیکری کا قلعہ دیکھا، اسی طرح دہلی کے کئی قلعے دیکھے اور میں نے اپنے دل
میں کہا کہ :-
(۱) ان قلعوں کے ذریعہ سے کیسے کیسے حفاظت کے سامان پیدا کئے گئے ہیں۔(۲) اور پھر ساتھ ہی میں نے اپنے دل میں کہا کہ کس طرح یہ حفاظت کے سامان خودمٹ
گئے ہیں اور ان کو بنانے والا اب کوئی نہیں کیونکہ ان حکومتوں کا نام لیوا کوئی نہیں رہا، بلکہ اب تو
بہت سے قلعوں میں جانور آزادانہ پھرتے ہیں اور گوبر سے ان کے صحن آٹے ہوئے ہیں۔بہت سے قلعوں میں گوجروں نے گھر بنارکھے ہیں کیونکہ انہیں شہر کے باہر مکان چاہئیں اور یہ
قلعے ان کے کام خوب آتے ہیں۔کئی قلعے جو کسی حد تک محفوظ ہیں اب ان حکومتوں کے دشمنوں
کے ہاتھوں میں ہیں جنھوں نے وہ قلعے بنائے تھے۔ان بادشاہوں کی اولاد کو تو ان قلعوں میں
جانے کی اجازت نہیں ، لیکن ان کے دشمن ان میں اکڑتے پھرتے ہیں اور اپنی حکومت کے
گھمنڈ میں ان کی گردنیں لقا کبوتروں کی طرح امیٹھی ہوئی ہیں۔دتی کا قلعہ جس میں داخل
ہوتے ہوئے ہندو راجے بھی سات سات دفعہ جھک کر سلام کرتے تھے اب بقالوں اور بنیوں
کے قبضہ میں ہے اس سے پہلے سمندر پار کے انگریزوں کے قبضہ میں تھا اور اس کے بنانے
والے مغل بادشاہوں کے کئی شہزادے اس کے سامنے مشکیزوں سے پانی پلا کر پیسے کماتے ہیں
اور بے چھنے آٹے کی روٹی سے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ان میں اکٹر کر چلنے والے
بادشاہوں کی روحیں آج اپنی اولادوں کی اس بیکسی کو دیکھ کر کس طرح بے تاب ہو رہی ہونگی۔ان قلعوں کو بنانے والوں نے تو یہ قلعے اس لئے بنائے تھے کہ یہ ہماری حفاظت کریں
گے مگر یہ قلعے بھی مٹ گئے اور ان کو بنانے والے بھی کوئی نہ رہے پس میں نے سوچا کہ ان کی
قلعوں کو ان بادشاہوں نے کیوں بنا یا تھا؟ اور پھر خود ہی میرے دل نے اس سوال کا یہ جواب

دیا کہ اس لئے کہ دشمن اُن کے ملک پر حملہ نہ کر سکے اور ان کی رعایا دشمنوں کے حملوں سے محفوظ
رہے مگر میں نے دیکھا کہ باوجود ان قلعوں کے دشمن غالب آتا رہا اور ان قلعوں کی دیواروں کو
توڑ کر اندر داخل ہوتا رہا۔گولکنڈہ کا قلعہ بڑی اعلی جگہ پر ہے آخر اورنگ زیب نے اسے فتح کر
ہی لیا۔اسی طرح دہلی اور آگرہ کے قلعے مغلوں نے بنائے اور انگریزوں نے ان کو توڑ دیا اور
اب وہ ہندوؤں کے ہاتھ میں ہیں۔پس میں نے سوچا کہ کیا کوئی ایسا قلعہ بھی ہے جسے عالم روحانی
میں قلعہ کا مقام دیا گیا ہو اور جو ان شاندار قلعوں سے زیادہ مضبوط اور پائدار ہونے کا مدعی ہو۔قلعہ کیوں بنائے جاتے ہیں؟ مگر میں نے اس تلاش سے پہلے یہ غور کرنا ضروری
پر پہنچا کہ تین باتوں کے لئے۔سمجھا کہ قلعے کیوں بنائے جاتے ہیں اور میں اس نتیجہ
اوّل۔قلعے اس لئے بنائے جاتے ہیں تا کہ ملک کے لئے وہ نقطہ مرکزی ہو جائیں اور فوج
وہاں جمع ہو کر اپنے نظام کو مضبوط کر سکے اور اطمینان سے ملکی ضرورتوں کے متعلق غور کر سکے۔دوم۔قلعے اس لئے بنائے جاتے ہیں تا کہ غیر پسندیدہ عناصر اندر نہ آسکیں اور جس کو روکنا
چاہیں اس قلعہ کی فصیلیں روک دیں اور اندر امن رہے۔سوم۔قلعے اس لئے بنائے جاتے ہیں تا کہ اردگرد کے علاقہ کی حفاظت کر کے امن قائم
رکھیں چنانچہ قلعوں پر تو ہیں لگا دی جاتی ہیں یا پُرانے زمانہ میں منجنیقیں لگا دی جاتی تھیں اور
ان سے صرف قلعہ ہی کی نہیں بلکہ اردگرد کے علاقہ کی بھی حفاظت ہوتی تھی مگر یہ سب تدبیریں یا
تو ناقص ثابت ہوتیں یا پھر ایک وقت تک کام دیتی تھیں۔اس کے بعد یہ قلعے صرف اپنے بنانے
والوں کی یاد تازہ کر کے زائرین کے لئے لاچار آنسو بہانے کا موجب ہوتے تھے۔ان قلعوں
کو دیکھ کر کہ آیا ان عبرت پیدا کرنے والے قلعوں کے مقابلہ میں کوئی خدائی قلعہ بھی ہے جو ان
اغراض کو بھی پورا کرتا ہو جن کے لئے یہ قلعے بنائے جاتے تھے اور پھر امتدادِ زمانہ سے پیدا
ہونے والی بلاؤں سے بھی محفوظ ہو؟ غور کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ ایک روحانی قلعہ کا ذکر کی
قرآن میں ہے جسے خدا تعالیٰ نے انہی اغراض کے لئے بنایا جن کے لئے قلعے بنائے جاتے تھے
اور اسے ایسا مضبوط بنایا کہ کوئی نیم اسے فتح نہیں کر سکتا اور جو سب دوسرے قلعوں پر غالب
آجاتا ہے اور قیامت تک اسی طرح کھڑا رہے گا جس طرح کہ وہ ابتداء میں تھا اور کبھی بھی کسی کی
دشمن کے ہاتھ میں اس طرح نہیں آئے گا کہ اپنے بنانے والے کی غرض کو پورا نہ کر سکے۔

۱۶۵
بیت اللہ کی اہم اغراض قرآن کریم میں اس قلعہ کا ذکر ان الفاظ میں آتا ہے وَاذْ
جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَأَمْناً وَ اتَّخِذُوا
مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى وَ عَهِدْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ
لِلطَّائِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ۔وَإِذْقَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلُ
هذَا بَلَدًا آمِنًا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ
وَمَنْ كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلاً ثُمَّ اَضْطَرُّةٌ إِلى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ٥
اُس وقت کو یاد کرو جب ہم نے بیت اللہ کو مَثَابَہ بنایا۔مَثَابَہ کے معنے ہیں مجتمع الناس
یعنی لوگوں کے لئے جمع ہونے کا مقام۔اسی طرح مَشَابَہ کے ایک معنی لغت میں کنویں کی منڈیر
کے بھی آتے ہیں۔۷۵ گویا جس طرح قلعہ اس لئے بنایا جاتا ہے تا کہ فوج وہاں جمع ہو کر اپنے
نظام کو مضبوط کر سکے اسی طرح خدا نے بیت اللہ کو لوگوں کے جمع ہونے کا مقام بنایا۔اور جس
طرح قلعہ کی یہ غرض ہوتی ہے کہ ناپسندیدہ عناصر اندر نہ آسکیں اسی طرح بیت اللہ کو خدا نے
منڈیر بنایا تا کہ غیر پسندیدہ عناصر اس سے دُور رہیں۔پھر قلعہ کی تیسری غرض اردگرد کے علاقہ کی
حفاظت کر کے امن قائم رکھنا ہوتی ہے یہ غرض بھی بیت اللہ میں پائی جاتی ہے چنانچہ خدا تعالیٰ نے کی
امنا کہہ کر اس امر کی طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ اسے قیامِ امن کے لئے بنایا گیا ہے گویا بیت اللہ کی
نظام کے قیام کا مرکز بھی ہے غیر پسندیدہ عناصر کے دُور رکھنے کا ذریعہ بھی ہے اور دنیا کے امن
کے قیام کا سبب بھی ہے۔پھر میں نے اور غور کیا تو مجھے قرآن کریم میں ایک یہ آیت نظر آئی کہ جَعَلَ اللهُ
الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَامًا لِلنَّاسِ
کہ ہم نے کعبہ کو جو خدا تعالیٰ کا بنایا ہو ا محفوظ گھر ہے قِيَامًا لِلنَّاسِ بنایا ہے۔قیام کے معنی
نظام یا ستون کے ہوتے ہیں کے اور ان تمام چیزوں کے لئے یہ لفظ بولا جاتا ہے جن کے
ذریعہ سے کوئی چیز اپنی اصل حالت پر رہے اور قیام کے معنے خبر گیر اور نگران اور انتظام کرنے
کے بھی ہوتے ہیں کے پس قِيَامًا لِلنَّاسِ کے معنے ہوئے کہ کعبہ انسانوں کے نظام کو درست
رکھنے کے لئے اور ان کی محبت کو قائم رکھنے کے لئے اور ان کی حالت کو درست اور ٹھیک رکھنے
کے لئے اور ان کی خبر گیری اور نگرانی کے لئے بنایا گیا ہے۔جب میں نے یہ آیت پڑھی تو میں کی
نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو قلعہ کے مشابہ ہے کیونکہ اس کی غرض یہ بتائی گئی ہے کہ :-

۱۶۶
(1) لوگ اس میں جمع ہوں اور تمدنِ انسانی ترقی کرے۔(۲) وہ بنی نوع انسان کو بیرونی ناجائز دخل اندازی سے محفوظ رکھے۔(۳) دنیا کے امن کا ذریعہ ہو اور اس کی توپوں سے ارد گرد کے علاقوں کی بھی حفاظت کی جائے۔(۴) اس کے ذریعہ سے انسانی تمدن کی چھت کو گرنے سے بچایا جائے۔(۵) اس کے ذریعہ سے انسانی صحیح نظام کو درست رکھا جائے۔(1) اس کے ذریعہ سے انسان کی خبر گیری کی جائے اور مصیبتوں سے اسے بچایا جائے۔اعلیٰ درجہ کے قلعوں کی گیارہ خصوصیات پیشتر اس کے کہ میں یہ دیکھتا کہ آیا یہ
کام اس قلعہ کے پورے ہوئے ہیں یا نہیں
میں نے کہا آؤ میں مقابلہ کروں کہ لوگ قلعے رکن جگہوں پر بناتے ہیں اور کن امور کو اُن کے کی
بنانے میں مد نظر رکھتے ہیں تا کہ میں فیصلہ کر سکوں کہ آیا یہ قلعہ ان امور کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا کی
ہے اور ظاہری سامانوں کے لحاظ سے قلعہ کی اغراض کو پورا کرنے کی قابلیت رکھتا ہے یا نہیں؟
جب میں نے سوچا اور دنیا کے مشہور قلعوں کی تاریخ پر غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اچھے قلعوں کی
تعمیر میں مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھا جاتا ہے۔(1) قلعے ایسی جگہ بنائے جاتے ہیں جہاں پانی کا با فراغت انتظام ہو تا کہ اگر کبھی محاصرہ ہو
جائے تو لوگ پیاسے نہ مر جائیں۔(۲) دوسری بات میں نے یہ دیکھی کہ جہاں نہر ، دریا یا سمندر ہو وہیں قلعے بنائے جاتے ہیں
چنانچہ فتح پور سیکری کا قلعہ موسی ندی کے پاس ہے۔اسی طرح دتی کا قلعہ جمنا کے کنارے
واقعہ ہے پس قلعے بالعموم یا تو سمندر کے کنارے بنائے جاتے ہیں یا دریاؤں اور نہروں
کے پاس بنائے جاتے ہیں۔اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک تو نہانے دھونے کی ضرورت
بآسانی پوری ہوسکتی ہے۔دوسرے جانوروں کے لئے بھی با فراغت پانی میسر آسکتا ہے۔تیرا
فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایسی صورت میں محاصرہ مکمل نہیں ہو سکتا کیونکہ کشتیوں کے ذریعہ انسان
باہر نکل سکتا ہے اسی طرح رسد وغیرہ قلعہ والوں کو دریا کے رستے پہنچ سکتی ہے۔پھر اس کی
ذریعہ سے آگ بجھائی جاسکتی ہے۔خندقیں پُر کی جاسکتی ہیں اور ذرائع رسل و رسائل کھلے
رہ سکتے ہیں۔(۳) تیسری بات میں نے یہ دیکھی کہ لوگ قلعہ بناتے وقت اس امر کا خیال رکھتے ہیں کہ

۱۶۷
علاقہ ایسا ہو کہ اُس میں خوراک کے ذخائر کافی ہوں اور کافی مقدار میں غلہ پیدا ہو سکے
تا محصور ہونے کی صورت میں فوج خوراک کے ذخائر جمع کر سکے۔(۴) چوتھے قلعہ بالعموم ایسی جگہ بنایا جاتا ہے جس کے ارد گر دیا جس کے پاس جنگل ہوں
جہاں سے ایندھن کافی جمع ہو سکے اور دشمن پر حملہ کرنے میں سہولت ہو چنانچہ گوریلا وار یا کی
جنگ چپاول جنگلوں میں بڑی آسانی سے کی جاسکتی ہے اسی لئے عام طور پر قلعے جنگلوں
کے قریب بنائے جاتے ہیں تا کہ تھوڑی فوج بھی بڑے غلیموں کو دِق کر سکے۔(۵) پانچویں اگر پہاڑی علاقہ ہو تو قلعہ ہمیشہ اونچی جگہ پر بنایا جاتا ہے تا کہ سب طرف نگاہ
پڑ سکے اور دشمن تو حملہ نہ کر سکے مگر خود آسانی سے حملہ کیا جاسکے۔-
(1) چھٹے قلعہ کی تعمیر نہایت اعلیٰ درجہ کے چونہ اور پتھروں سے کی جاتی ہے تا کہ اگر دشمن اس
پر گولے برسائے یا کسی اور طرح حملہ کرے تو اس کی دیواروں کو شعف نہ پہنچے۔(۷) ساتویں قلعہ کی تعمیر اس طرح کی جاتی ہے کہ وہ شہر کی حفاظت کر سکے اور اس کی فصیلیں
شہر کے گر د پھیلتی جائیں۔(۸) آٹھویں اس کی طرف آنے والے راستے ایسے رکھے جاتے ہیں جن کو ضرورت پر کی
آسانی سے بند کیا جاسکتا ہو مثلاً تنگ وادیوں میں سے راستے گزریں تا کہ چند آدمی ہی
دشمن کو قلعہ سے دُور رکھ سکیں۔(۹) نویں قلعوں میں یہ احتیاط کی جاتی ہے کہ اس کے گر دار گر دکو خوب مضبوط کیا جائے اور
جنگی چوکیوں کے ذریعہ سے اس کی حفاظت کی جائے۔(۱۰) دسویں قلعہ کے اندر رہنے والوں کو بہادر اور جنگجو بنایا جاتا ہے تا کہ وہ دشمن سے خوب لڑسکیں۔(۱۱) گیارھویں اس میں حملہ کرنے ، تو پوں سے بم پھینکنے یا منجنیقوں سے پتھراؤ کرنے کے
لئے باہر کی طرف سوراخ ہوتے ہیں اور اس میں باہر کی طرف تو ہیں یا منجنیقیں رکھی
ہوئی ہوتی ہیں۔یہ وہ گیارہ خصوصیتیں ہیں جو عام طور پر قلعوں کی تعمیر میں بڑے بڑے انجینئر مدنظر رکھا
کرتے ہیں۔یہ روحانی قلعہ ایسی جگہ پر بنایا گیا جہاں پانی کم یاب تھا اب میں نے کہا آؤا یہ
قلعہ جو قرآن نے پیش کیا

۱۶۸
ہے اس پر غور کر کے دیکھیں کہ یہ باتیں اس میں پائی جاتی ہیں یا نہیں؟ اور میں نے ایک ایک
کر کے ان امور کی اس روحانی اصول پر تیار محدہ قلعہ کے متعلق پڑتال کی اور میری حیرت کی
کوئی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ :-
(۱) اس قلعہ کے لئے پانی کا کوئی انتظام نہ تھا صرف ایک چشمہ اس کے قریب تھا اور وہ بھی کی
کھاری اور پھر اس کا پانی بھی اتنا کم تھا کہ لوگوں کی ضروریات کے لئے کسی صورت میں کافی
نہیں تھا۔ملکہ زبیدہ نے بعد میں وہاں ایک نہر بنوا دی تھی جسے نہر زبیدہ کہتے ہیں مگر وہ نہر ایسی
ہی ہے جیسے کوئی نالا ہوتا ہے۔غرباء عام طور پر زمزم کا پانی استعمال کرتے ہیں اور باقی لوگ
بارش ہوتی ہے تو تالابوں میں پانی جمع کر لیتے ہیں اور اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔غرض
وہاں پانی کی اتنی کمی ہے کہ دنیا کا کوئی سمجھ دار انجینئر وہاں قلعہ نہیں بنا سکتا تھا۔یہ روحانی قلعہ دریا اور سمندر سے دُور بنایا گیا (۲) دوسری بات میں نے یہ دیکھی
کہ آیا وہ کسی نہر یا دریا یا سمندر کے
کنارے واقع ہے تو مجھے معلوم ہوا کہ نہ وہاں کوئی دریا ہے نہ سمندر ، گویا اس بارہ میں بھی خانہ
خالی تھا اور نہر یا دریا کا نام و نشان منزلوں تک نہ تھا۔وہ جسے لوگ نہر زبیدہ کہتے ہیں وہ صرف
نالی ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔رہی بندرگاہ سو وہ سو ڈیڑھ سو میل دور تھی اور
اب نئی بندرگاہ جدہ بھی پچاس میل کے قریب دُور ہے گویا سمندر بھی دُور ہے اور اندر بھی کوئی نہر
نہیں کہ لوگ کثرت سے فوجی ضروریات کے لئے اونٹ اور گھوڑے وغیرہ رکھ سکیں بندرگاہ
بے شک موجود تھی مگر اول تو وہ اتنی دور تھی کہ اس سے کوئی فائدہ اُٹھایا نہیں جاسکتا تھا۔دوسرے
اگر ممکن بھی ہوتا تو وہاں کے باشندوں کی یہ حالت تھی کہ ان کا سمندر کے نام سے دم نکلتا تھا۔(۳) تیسری بات یہ دیکھی جاتی ہے کہ
یہ
یہ روحانی قلعہ ایک بنجر علاقہ میں بنایا گیا (۳) تیسری بات ہے علاقہ زرخیز ہوتا کہ خور و نوش کا سامان
وك
پیدا کیا جا سکے اور بوقت ضرورت جمع کیا جا سکے۔مگر میں نے دیکھا کہ اس قلعہ کو جو بنانے والا
ہے وہ خود کہتا ہے کہ بوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ یہ وادی غَيْرِ ذِي زَرْعٍ ہے اور اس میں
ایک دانہ تک پیدا نہیں ہوتا نہ گیہوں، نہ باجرا، نہ گندم، نہ چنا۔بلکہ ایک شخص نے وہاں باغی
لگا نا چاہا تو اس کے لئے وہ دوسرے ملکوں سے مٹی منگواتا رہا اور آخر بڑی مشکل سے اس نے
چند درخت لگائے اور وہی چند درخت اب باغ کہلاتے ہیں۔میں نے خود اس قلعہ کو جا کر

179
دیکھا ہے قریب سے قریب سبزی طائف میں ہے اور طائف وہاں سے تین منزل کے فاصلہ پر
ہے۔باقی چاروں طرف بے آب و گیاہ جنگل کے سوا کچھ نہیں ، نہ غلہ پیدا کیا جاسکتا ہے اور نہ
اسے جمع کرنے کے کوئی سامان ہیں۔اس قلعہ کے ارد گرد کوئی جنگل نہیں تھا (۴) چوتھے یہ امر مدنظر رکھا جاتا ہے کہ
گر دو پیش جنگل ہوتا کہ ایندھن مل سکے اور دشمن
پر حملہ میں آسانی ہو مگر میں نے اس قلعہ کو دیکھا کہ میلوں میل تک اس کے پاس جنگل چھوڑ
درخت تک بھی کوئی نہیں۔یہ روحانی قلعہ اونچے مقام کی بجائے نشیب مقام میں بنایا گیا (۵) پانچویں اگر
پہاڑی پاس ہو تو
قلعہ اونچی جگہ پر بنایا جاتا ہے مگر یہ قلعہ ایسا ہے کہ اس کے پاس حراء اور قور دو پہاڑیاں
ہیں، لیکن یہ قلعہ نشیب میں بنایا گیا ہے اور اس طرح دشمن پہاڑوں پر قبضہ کر کے اسے شدید
نقصان پہنچا سکتا ہے۔اس قلعہ کی تعمیر میں معمولی گارا اور پتھر استعمال کئے گئے (۲) چھٹے یہ امر مدنظر رکھا
جاتا ہے کہ قلعہ کی تعمیر
عمدہ مصالحہ سے ہو مگر اس قلعہ کی تعمیر نہایت معمولی مصالحہ اور گارے وغیرہ سے ہے۔اس قلعہ کے اردگرد کوئی فصیل نہیں (۷) ساتویں یہ امر مد نظر رکھا جاتا ہے کہ قلعہ
کی تعمیر اس طرح ہو کہ شہر کی حفاظت ہو سکے اور
فصیلیں دُور تک پھیلی ہوئی ہوں مگر یہ عجیب قلعہ ہے کہ شہر ارد گرد ہے اور قلعہ شہر کے بیچوں بیچ
ہے اور فصیل کا نام ونشان نہیں جس کی وجہ سے شہر کی حفاظت میں وہ کوئی مددنہیں دے سکتا۔(۸) آٹھویں بات یہ اس قلعہ کے چاروں طرف کھلے راستے پائے جاتے ہیں مدنظر رکھی جاتی ہے کہ
اس کی طرف آنیوالے راستے ایسے ہوں کہ حسب ضرورت بند کئے جاسکیں مثلاً تنگ وادیوں
میں سے گزریں مگر اس قلعہ کے راستے نہایت کھلے اور بے روک ہیں۔قرآن کریم خود
فرماتا ہے عَلى كُلِّ ضَامِرٍ يَّأْتِيْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ١٠
کہ اس قلعہ کی طرف لوگ دوڑے چلے آتے ہیں اور انہیں آنے میں کسی قسم کی روک نہیں۔

۱۷۰
کھلے راستے اور وہ بھی نا ہموار اس کے چاروں طرف موجود ہیں۔اس قلعہ کے گر دکوئی جنگی چوکیاں نہیں (9) نویں بات یہ ہے کہ قلعہ کے گردا گرد
کو جنگی چوکیوں سے محفوظ کیا جاتا ہے
تا کہ قلعہ سے دور دشمن کے حملہ کو روکا جا سکے مگر یہ قلعہ عجیب ہے کہ اس کے گر دکئی کئی میل کے
دائرہ میں اسلحہ لیکر پھرنے سے روکدیا گیا ہے اور حکم دیدیا گیا ہے کہ کوئی شخص اس کے ارد گرد
چار چار پانچ پانچ میل تک کوئی ہتھیار لیکر نہ چلے۔اس قلعہ میں رہنے والوں کو شکار تک کی ممانعت (۱۰) دسویں قلعہ کے اندر رہنے
والوں کو جنگجو بنایا جاتا ہے مگر اس
کے اندر رہنے والوں کو حکم ہے کہ کوئی شکار نہ ماریں سوائے سانپ ، بچھو، چیل اور چوہے کے
جن کا مارنا ضرور تا ہوتا ہے نہ کہ جنگجوئی پیدا کرنے کے لئے۔دشمن کے حملہ کو روکنے کیلئے تو پوں اور منجنیقوں کی (1) گیارھویں بات میں نے
یہ بتائی تھی کہ قلعہ کے اندر حملہ
کو روکنے کے لئے باہر کی
بجائے نمازوں اور دعاؤں سے کام لینے کا ارشاد طرف منہ کر کے منجنیقیں
یا تو پہیں رکھی ہوتی ہیں مگر اس قلعہ میں مَشَابَہ اور امن کا ذریعہ یہ بتایا ہے کہ فَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ
إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی یعنی جب دشمن حملہ کرے تو مَثَابَہ اور امن کے قیام کے لئے دشمن کی طرف
پیٹھ کر کے اور کعبہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاؤ۔غرض قلعوں کو مضبوط بنانے یا دیر تک محاصروں
کی برداشت کر سکنے کے لئے جس قدر سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے نہ صرف یہ کہ اس میں پائے
نہیں جاتے بلکہ اکثر امور میں ان کے برعکس حالات پائے جاتے ہیں جو قلعوں کو اُجاڑنے کا
موجب ہوتے ہیں مثلاً بے پانی ، بے غذا، نہروں سے دُور ، جنگلوں سے پرے، فصیلوں اور چوکیوں
کے بغیر کوئی قلعہ قلعہ نہیں کہلا سکتا مگر یہ قلعہ ایسا تھا کہ اس میں مجھے ان سامانوں میں سے کوئی سامان کی
بھی دکھائی نہ دیا۔حتی کہ اس قلعہ کے ارد گر د اسلحہ لے کر پھرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔یہ قلعہ کب بنایا گیا؟ اب میں نے سوچا کہ یہ قلعہ ہے کب کا ؟ تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے کا ہے کیونکہ خود حضرت کو کی
الہام ہوا کہ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ اس پرانے گھر کا لوگ آ کر طواف کیا کریں

جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ قلعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے کا ہے اسی طرح آتا ہے
اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِى بِبَكَّةَ مُبَارَكاً وَهُدًى لِلْعَلَمِينَ
فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَتْ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ۵۲
سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے فائدہ اور ان کی حفاظت کے لئے بنایا گیا تھا وہ ہے جو مکہ میں
ہے اس میں ہرقسم کی برکتیں جمع کر دی گئی ہیں اور تمام جہانوں کے لوگوں کے لئے اس میں
ہدایت کے سامان اکٹھے کر دیئے گئے ہیں اس کے ساتھ بڑے بڑے اور روزِ روشن کی طرح
واضح نشان وابستہ کر دیئے گئے ہیں وہ آخری دور میں ابراہیم کا مقام بنایا گیا اور فیصلہ کیا گیا
کہ جو اس میں داخل ہوا سے امن دیا جائے گا۔حدیث میں آتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام ہاجرہ اور اسماعیل کو مکہ کے مقام پر
چھوڑ کر واپس کو ٹے تو حضرت ہاجرہ کو شک گزرا کہ ہمیں چھوڑ چلے ہیں اور وہ ان کے پیچھے پیچھے
چلیں اور اس بارہ میں ان سے سوالات کرنے شروع کر دیئے۔مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
خاموش رہے اور رقت کے غلبہ کی وجہ سے اُن کے منہ سے کوئی بات نہ نکل سکی۔آخر حضرت
ہاجرہ نے کہا يَا إِبْرَاهِيمُ اَيْنَ تَذْهَبُ وَ تَتَرُكُنَا فِى هَذَا الْوَادِي الَّذِي لَيْسَ
فِيْهِ أَنِيسٌ وَلَا شَيِّ۔اے ابراہیم ! آپ کہاں جا رہے ہیں اور ہم کو ایک ایسی وادی میں کی
چھوڑ رہے ہیں جس میں نہ آدمی ہے اور نہ کھانے کی کوئی چیز۔فَقَالَتْ لَهُ ذَلِكَ مِرَارًا
و جَعَلَ لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهَا حضرت ہاجرہ نے یہ بات بار بارڈ ہرائی مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
صدمہ کی وجہ سے اس کا جواب نہیں دیتے تھے۔جب حضرت ہاجرہ نے دیکھا کہ یہ کسی طرح بولتے
ہی نہیں تو انہوں نے کہا اللهُ اَمَرَكَ بِهَذَا ؟ اچھا اتنا تو بتا دو کہ کیا خدا نے آپ کو اس بات کا
حکم دیا ہے؟ قَالَ نَعَمُ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا کہ ہاں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ جواب حضرت ہاجرہ نے سُنا تو با وجود اس
بات کے جاننے کے کہ یہاں پانی نہیں، یہاں کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں اور یہاں کوئی آدمی
نہیں جو ضرورت کے وقت مدد دے سکے، انہوں نے نہایت دلیری سے کہا إِذًا لَّا يُضَيعُنَا اگر
یہ بات ہے تو پھر خدا ہمیں ضائع نہیں کرے گا آپ بے شک جائے ثُمَّ رَجَعَتْ اس کے بعد
حضرت ہاجرہ واپس لوٹ آئیں فَانْطَلَقَ إِبْرَاهِيمُ اور حضرت ابراہیم واپس چلے گئے حشی
إِذَا كَانَ عِندَ الشَّنِيَّةِ حَيْثُ لَا يَرَوْنَهُ اِسْتَقْبَلَ بِوَجْهِ الْبَيْتِ یہاں تک کہ جب موڑ پر

۱۷۲
پہنچے جہاں سے ان کی بیوی اور بچہ انہیں دیکھ نہ سکتے تھے تو ان کے جذبات قابو سے باہر ہو
گئے۔انہوں نے اپنا منہ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا اور ہاتھ اُٹھا کر یہ دُعا کی : رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ
مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ ۳ اے میرے رب ! میں اپنی
اولا د کو تیرے مقدس گھر کے قریب اس وادی میں چھوڑ کر جا رہا ہوں جس میں کوئی کھیتی نہیں
جس میں کوئی چشمہ نہیں، محض اس لئے کہ وہ تیری عبادت کریں۔پس تو ہی ان کی حفاظت فرما
اور ان کو شرور اور مفاسد سے محفوظ رکھ اس سے معلوم ہوا کہ یہ قلعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
بعثت سے بھی پہلے تعمیر ہو چکا تھا۔سرولیم میور کی شہادت تاریخ بھی اس کے نہایت قدیم ہونے کی شہادت دیتی ہے
چنانچہ سرولیم میور لائف آف محمد میں لکھتے ہیں کہ مکہ کے مذہب
کے بڑے اصولوں کو ایک نہایت ہی قدیم زمانہ کی طرف منسوب کرنا پڑتا ہے گو ہیروڈوٹس ۸۴
نے نام لیکر کعبہ کا ذکر نہیں کیا مگر وہ عربوں کے بڑے دیوتاؤں میں سے ایک دیوتا الالات کا
ذکر کرتا ہے اور یہ اس کا ثبوت ہے کہ مکہ کا یہ بڑا بت اس قدیم زمانہ میں بھی پوجا جاتا تھا یہ کی
ہیروڈوٹس ایک یونانی مؤرخ تھا جو ۴ ۴۸ قبل مسیح سے ۴۲۵ قبل مسیح تک ہؤا، گویا حضرت مسیح کے
صلیب کے واقعہ سے مدتوں پہلے لات کی شہرت وغیرہ دُور تک پھیلی ہوئی تھی پھر لکھا ہے کہ
ڈایوڈورس سکولس مؤرخ جو مسیحی سنہ سے پچاس سال پہلے گزرا ہے وہ بھی لکھتا ہے کہ عرب کا وہ
حصہ جو بحرہ احمر کے کنارے پر ہے اس میں ایک معبد ہے جس کی عرب بڑی عزت کرتے
ہیں ۵۶ پھر لکھتا ہے قدیم تاریخوں سے پتہ نہیں چلتا کہ یہ بنا کب ہے یعنی ایسے قدیم زمانہ کا ہے
کہ اس کے وجود کا تو ذکر آتا ہے مگر اس کی بناء کا پتہ نہیں چلتا۔پھر لکھتا ہے کہ بعض تاریخوں سے پتہ چلتا ہے کہ عمالقہ نے اسے دوبارہ بنایا تھا اور کچھ
عرصہ تک ان کے پاس رہا اور تورات سے پتہ چلتا ہے کہ عمالقہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
زمانہ میں تباہ ہوئے گویا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ سے بھی پہلے عمالقہ اس پر قابض رہ
چکے ہیں اور وہ اس کے بانی نہ تھے یہ گھر ان سے بھی پہلے کا ہے انہوں نے اس کے تقدس پر
ایمان لاتے ہوئے اسے دوبارہ تعمیر کیا تھا خروج باب ۱۲ آیت ۱۶،۸ اور گفتی باب ۲۴ آیت ۲۰
سے پتہ چلتا ہے کہ عمالقہ کو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تباہ کیا تھا۔پس ان سب باتوں سے پتہ
لگتا ہے کہ کعبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پہلے کا ہے کیونکہ عمالقہ نے اس کو دوبارہ تعمیر کیا تھا
-

·

آج 10 میں سے 10 باقی