سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان
۱۸۵
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۳)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
(4) جسمانی مقبرے اور روحانی مقبرے
چھٹی بات جو میں نے مذکورہ بالا سفر میں دیکھی تھی شاندار مقبرے تھے جو بادشاہوں
کے بھی تھے اور وزیروں کے بھی تھے، امیروں کے بھی تھے اور فقیروں کے بھی تھے، اولیاء اللہ
کے بھی تھے اور غیر اولیاء اللہ کے بھی تھے، حتی کے کتوں کے بھی مقبرے تھے مگر ان مقبروں میں
کوئی پہلوفن کے لحاظ سے صحیح معلوم نہیں ہوتا تھا۔یوں عمارتیں بڑی شاندار تھیں اور وقتی طور پر
اُن کو دیکھ کر دل پر بڑا اثر ہوتا تھا چنانچہ آگرہ کا تاج محل بڑا پسند یدہ نظر آتا ہے ، ہمایوں کا
مقبرہ بڑا دل پسند ہے، اسی طرح منصور اور عماد الدولہ کے مقبرے وہیں ہیں اور جہانگیر کا مقبرہ
شاہدرہ لاہور میں سب اچھے معلوم ہوتے ہیں مگر جب ان مقابر کو ہم مجموعی حیثیت سے دیکھتے
ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں نے ان کی تعمیر میں فن کو مد نظر نہیں رکھا۔جسمانی مقابر میں تاریخی حقائق اور باہمی توازن کا فقدان چنانچہ دیکھ لو مقبرہ کی
غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ
اُس شخص کی زندگی کا ایک نشان ہو جس کا وہ مقبرہ ہے اور اُس کی تاریخ کو وہ دنیا میں محفوظ رکھے،
مگر ہمیں ان بادشاہوں، وزیروں، امیروں اور فقیروں وغیرہ کی زندگی کا نشان ان مقبروں
میں کچھ بھی نظر نہیں آتا اور نہ ان مقبروں میں کوئی باہمی توازن دکھائی دیتا ہے۔مثلاً بعض ادنی درجہ
کے لوگ نہایت اعلیٰ مقبروں میں تھے اور بعض اعلیٰ درجے کے لوگ نہایت ادنیٰ مقبروں
میں تھے۔اسی طرح جو دُنیوی لوگ ہیں اور جو روحانی لحاظ سے ادنی سمجھے جاتے ہیں ، مجھے نظر آیا
۱۸۶
کہ ان دنیوی لوگوں کے مقبرے تو بڑے اعلیٰ ہیں مگر وہ روحانی لوگ جو سردار تھے بادشا ہوں
کے اور سردار تھے وزیروں کے، ان کے مقبرے نہایت ادنی ہیں پھر مجھے حیرت ہوئی کہ نہ صرف
ان کے مقبرے دوسروں کے مقابل میں نہایت ادنی ہیں بلکہ جس صورت میں بھی ہیں وہ اس کی
شخص کے مذہب اور عقیدہ کے خلاف ہیں جس کی غلامی اختیار کر کے انہوں نے دنیا میں عزت
حاصل کی۔چنانچہ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء اور بعض دوسرے بزرگوں کی قبروں پر فرش
ہے اور بعض کے ارد گرد سنگ مرمر کے کٹہرے ہیں اور یہ چیزیں ہماری شریعت میں جائز
نہیں۔پس مجھے حیرت ہوئی کہ اوّل تو ظاہری لحاظ سے مقبروں میں کوئی نسبت ہی قائم نہیں بعض
ادنی لوگوں کے اعلیٰ مقبرے ہیں اور بعض اعلیٰ کے ادنی۔اور پھر روحانی لوگوں کے جو مقبرے
ہیں اول تو وہ جسمانی بادشاہوں کے مقابر سے ادنی ہیں حالانکہ وہ ان بادشاہوں کے بھی سردار
تھے پھر جو کچھ بھی ظاہر میں ہے وہ ان کے اپنے اصول اور دین کے خلاف ہے۔گویا ان کے
مقبرے ایک طرف اپنے غلاموں سے بھی ادنیٰ تھے اور دوسری طرف ان کے اپنے آقا کے حکم
کے خلاف تھے اور اس طرح ان میں کوئی بھی جوڑا اور مناسبت دکھائی نہیں دیتی تھی۔پس میں نے
اپنے دل میں کہا کہ کوئی انصاف کی تقسیم نہیں۔ہمایوں جو مغلیہ خاندان کا ایک مشہور بادشاہ
ہندوستان کا فاتح اور اکبر کا باپ تھا اُس کے مقبرہ کا اگر شاہجہان کے مقبرہ سے مقابلہ کیا جائے تو
ان دونوں میں کوئی بھی نسبت دکھائی نہیں دیتی۔وہ شخص جس نے مغلیہ سلطنت کی بنیادوں
کو مضبوط کیا ، جس نے ہندوستان کو فتح کیا اور جس کا بیٹا آگے اکبر جیسا ہوا اُس کا مقبرہ تو بہت
ادنی ہے مگر شاہجہان جو اُس کا پڑپوتا ہے اُس کا مقبرہ بہت اعلیٰ ہے۔پھر شاہجہان کے مقبرہ کے
مقابلہ میں جہانگیر کے مقبرہ کی کوئی حیثیت نہیں اور اور نگ زیب جو ظاہری حکومت کے لحاظ سے
بڑا تھا اُس کا مقبرہ ان دونوں کے مقابلہ میں کچھ نہیں۔پھر ان کے مقابلہ میں خواجہ قطب الدین
صاحب بختیار کا کی اور خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء کے مقبروں کی کوئی حیثیت نہ تھی اور ان
دونوں کے مقابلہ میں خواجہ باقی باللہ ، خواجہ میر درد ، شاہ ولی اللہ اور مرزا مظہر جان جاناں کی
قبروں کو کوئی نسبت نہ تھی بلکہ کسی نے ان کا مقبرہ بنانے کی کوشش بھی نہیں کی مگر جیسا کہ میں نے
کہا ہے جو کچھ تھا اور جن بزرگوں کا مقبرہ بنا ہوا تھا وہ بھی ہماری شریعت کے خلاف تھا۔پس مجھے حیرت ہوئی کہ یہ نظارے دنیا میں نظر آتے ہیں کہ اول تو
ظاہری لحاظ سے ادنیٰ و اعلیٰ میں کوئی نسبت ہی نہیں اور اگر ہے تو وہ
کتوں کے مقبرے
۱۸۷
دین اور دنیا کے سراسر خلاف ہے۔پھر جب میں نے بعض جگہ کتوں کے مقبرے بھی دیکھے تو
میں اور زیادہ حیران ہوا کیونکہ کتوں کے مقبرے ہندوستان کے اکثر بزرگوں کے مقبروں سے
بھی بہت اعلیٰ تھے۔میں نے سوچا کہ یہ مقبرے بیشک عبرت کا کام تو دیتے ہیں مگر انصاف اور
حقیقت ان سے ظاہر نہیں ہوتی اور انسان ان شخصیتوں کا غلط اندازہ لگانے پر مجبور ہوتا ہے
حالانکہ مقبرہ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ مرنے والے کے حقیقی مقام کی حفاظت کی جائے اور مقبرہ
کے ذریعہ اس کے اعمال کے نشان کو قائم رکھا جائے ، اس سے زیادہ مقبرہ کی کوئی غرض نہیں
ہوتی۔مگر یہ غرض ان مقبروں سے ظاہر نہیں ہوتی اور بجائے اس کے کہ انصاف اور حقیقت ان
سے ظاہر ہو وہ انسانی شخصیتوں کا غلط اندازہ پیش کرتے ہیں اور بجائے علم دینے کے دوسروں کو
جہالت میں مبتلا ء کرتے ہیں۔پس میں نے سمجھا کہ یہ مقبرے زیادہ سے
مقبروں کی عمارات سے صرف چارا مور کا علم زیادہ ان باتوں پر دلالت کر سکتے ہیں :-
اول : اس وقت عمارت کا فن کیسا ہے یعنی مرنے والوں کو ان مقبروں کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا
صرف یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ اُس وقت عمارتیں کیسی بنتی تھیں۔دوم: مرنے والے یا اس کے رشتہ دار کے پاس کس قدر مال تھا۔یہ معلوم نہیں ہوتا کہ بادشاہ
اچھا تھا یا برا، عالم تھا یا جاہل، البتہ یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ اس کے یا اس کے رشتہ داروں
کے پاس کس قدر روپیہ تھا۔سوم : مرنے والے یا اس کے پس ماندگان کا تعمیر مقبرہ کے متعلق کیا عقیدہ یا رجحان تھا یعنی ان
مقبروں سے صرف اتنا معلوم ہو سکتا ہے کہ مرنیوالے یا اس کے پسماندگان کا عقیدہ کیا
تھا آیا اُن کے نزدیک اس
قسم کا مقبرہ بنانا جائز تھا یا نہیں۔چہارم : ان مقبروں سے ہمیں یہ بھی پتہ لگ سکتا ہے کہ بعد میں آنے والے لوگوں کو ان کے
ٹوٹنے سے کس قدر دلچسپی تھی یا یوں کہو کہ ان کے لئے اس میں دلچسپی کی کوئی وجہ نہیں تھی
کہ اسے باقی رہنے دیا جائے۔چنانچہ کئی مقبرے ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں اور معلوم ہوتا
ہے کہ سنگ مرمر بعد میں لوگ ٹوٹ کر لے گئے اور بعض اب تک بڑے شاندار نظر آتے
ہیں۔پس چوتھی بات ان مقبروں سے یہ معلوم ہو سکتی ہے کہ اس بادشاہ کے مرنے کے بعد
کوئی تنزل کا زمانہ آیا ہے یا نہیں۔غرض ان مقابر کو اگر دیکھا جائے تو یہی چار باتیں ان
۱۸۸
سے ظاہر ہوتی ہیں۔پس میں نے افسوس کیا کہ مقبرہ کی اصل غرض تو یہ ہوتی ہے کہ
مرنیوالے کی حقیقی عظمت کا پتہ چلے اور اس کا نشان قائم رہے مگر ان مقبروں سے تو یہ
معلوم نہیں ہوتا۔ان سے تو شاہجہان اکبر اور اور نگ زیب سے بڑا شمس الدین تغلق،
شیر شاہ سوری سے بڑا، اور وزیر منصور اور عماد الدولہ تمام خلجی تغلقوں اور لودھیوں وغیرہ
سے بڑے نظر آتے ہیں ، اور پھر یہ سب کے سب روحانی بادشاہوں سے بڑے دکھائی
دیتے ہیں۔آثار قدیمہ سے مرتب کردہ مضحکہ خیز تاریخ میں نے سوچا کہ اگر دنیا سے تاریخ مٹ
جائے اور آثارِ قدیمہ سے تاریخ مرتب
کی جائے تو تاریخ لکھنے والے یوں لکھیں گے کہ ہندوستان کا سب سے بڑا بادشاہ شاہجہان تھا اس
سے اُتر کر جہانگیر پھر اس سے اُتر کر اکبر بادشاہ تھا۔اکبر بادشاہ سے اتر کر عمادالدولہ ( جو محض
ایک نواب تھا ) پھر ہمایوں بادشاہ ہوا ان کے بعد منصور بادشاہ ہوئے پھر شمس الدین بادشاہ بنے
اس کے بعد بعض گتے ہندوستان کے بادشاہ ہوئے۔ان کے علاوہ ہندوستان کے اندر بعض ادنی درجہ
کے اُمراء کا بھی پتہ لگتا ہے۔جیسے خواجہ قطب الدین صاحب اور خواجہ نظام الدین صاحب۔پھر
کچھ غلاموں اور امیر نوکروں کے بھی نشان ملتے ہیں جیسے خواجہ باقی باللہ صاحب، شاہ ولی اللہ
صاحب ، مرزا مظہر جان جاناں صاحب اور خواجہ میر درد صاحب۔اگر کوئی شخص ایسی تاریخ لکھے
اور ہندوستان کی اصل تاریخ دنیا سے مٹ جائے تو اس پر بڑے بڑے ریویو لکھے جائیں گے
اور کہا جائے گا کہ اس شخص نے تحقیق میں کمال کر دیا ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ مقبروں کے
لحاظ سے وہ نہایت سچی تاریخ ہو گی مگر واقعات کے لحاظ سے وہ اوّل درجہ کی جھوٹی اور
مفتر یات سے پُر کتاب ہو گی۔وہ الف لیلہ کا قصہ تو کہلا سکتی ہے مگر کوئی عقلمند انسان اسے تاریخ
کی کتاب نہیں کہہ سکتا، لیکن اگر مقبرے کسی کی شان اور کام کو بتانے کے لئے ہوتے ہیں اور اُن
سے غرض یہ ہوتی ہے کہ مرنے والے کی حقیقی عظمت کا پتہ چلے اور اس کا نشان دنیا میں قائم رہے
تو پھر ہندوستان میں سب سے زیادہ شاندار مقبرے حضرت خواجہ معین الدین صاحب چشتی
حضرت خواجہ قطب الدین صاحب بختیار کاکی ، حضرت خواجہ فرید الدین صاحب شکر گنج :
رح
21
"
حضرت شاہ محمد غوث صاحب، حضرت سید علی ہجویری صاحب، حضرت خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء،
حضرت شاہ ولی اللہ صاحب ، حضرت خواجہ باقی باللہ صاحب ، حضرت مرزا مظہر جان جاناں صاحہ
۱۸۹
حضرت خواجہ میر درد صاحب اور حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے ہوتے اور ان سے اُتر کر
چھوٹے چھوٹے مقبرے اکبر ، ہمایوں، شاہجہان ، جہانگیر اور دوسرے غلاموں ، خلجیوں،
تغلقوں، لودھیوں ، مغلوں اور سُوریوں کے ہوتے اور کتوں کی ہڈیاں بجائے مقبروں
میں ہونے کے میلے کے ڈھیروں پر پڑی ہوئی ہوتیں۔ہم لکھنؤ تو نہیں گئے مگر میں نے سُنا ہے
کہ لکھنؤ میں بٹیروں کے بھی مقبرے ہیں۔کسی نواب کا بٹیرہ مر جاتا تو لوگ کہنا شروع کر دیتے
کہ سُبْحَانَ اللهِ اس بٹیرے کا کیا کہنا ہے وہ تو ہر وقت ذکر الہی میں مشغول رہتا تھا اور
نواب صاحب بھی کہتے کہ تم سچ کہتے ہو ولی اللہ جو تھا، آخر اُس کا مقبرہ بنا دیا جاتا۔اُن لوگوں
کا تصور جن کی قبریں اکھیڑ دی گئیں پھر میں نے سوچا یہ تو مقبرہ والوں سے
بے انصافی ہو رہی تھی وہ ہزاروں ہزار
یا جنہیں قبریں بھی نصیب نہیں ہوئیں ! لوگ جن کے مقبرے بنے ہی نہیں ان کا
حال ہمیں کس طرح معلوم ہو سکتا ہے، آخر
ان کا کوئی نشان بھی تو دنیا میں ہونا چاہئے مگر ہمیں دنیا میں ان کا کوئی نشان نظر نہیں آتا۔پھر
جب میں نے دتی میں پرانی آبادیوں کو گھرتے ہوئے دیکھا اور قبرستانوں میں عمارتوں کو بنتے
دیکھا تو میں نے خیال کیا کہ افسوس ان جگہوں کے مکینوں کے لئے مقبرے تو الگ رہے قبریں
تک بھی نہیں رہیں۔ان کی ہڈیاں نکال کر پھینک دی گئی ہیں اور ان کی قبریں کھود کر وہاں ہے
سیمنٹ کی بلند اور عالیشان عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔پس میں نے کہا ایک تو وہ ہیں جن کے
مقبرے بنے مگر غلط اصول کے مطابق اور ایک یہ ہیں کہ ان کی صرف قبریں بنیں مگر لوگوں نے
ان کی قبروں کا رہنا بھی پسند نہ کیا اور انہیں کھود کر ہڈیوں کو پرے پھینک دیا۔پھر میں نے خیال
کیا کہ گو ان کی قبریں آج اُکھیڑ دی گئی ہیں مگر چلو دو چار سو سال تو انہیں قبروں میں سونے کی
کا موقع مل گیا ، لیکن وہ لاکھوں اور کروڑوں ہندو جو مذہبی تعلیم کے ماتحت جلا دیئے جاتے ہیں
اُن کو تو یہ قبریں بھی نصیب نہ ہوئیں۔پھر مجھے پارسیوں کا خیال آیا کہ وہ لاش پر دہی لگا کر
چیلوں کے آگے رکھ دیتے ہیں اور وہ نوچ نوچ کر اُسے کھا جاتی ہیں یا کتوں کے آگے اُسے
ڈال دیتے ہیں اور وہ کھا جاتے ہیں۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ افسوس ! انہیں تو قبر بھی
نصیب نہ ہوئی۔پھر مجھے ان لوگوں کا خیال آیا جو جل کر مر جاتے ہیں اور جن کی راکھ عمارت کی
مٹی سے مل جاتی ہے۔مجھے ان لوگوں کا خیال آیا جو ڈوب کر مر جاتے ہیں اور جنہیں مچھلیاں کھا
190
جاتی ہیں۔چنانچہ کئی جہاز ڈوب جاتے ہیں اور وہ بڑے بڑے امیر آدمی جنہیں مخمل کے فرش پر
بھی نیند نہیں آیا کرتی ، مچھلیوں کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں۔پھر مجھے ان لوگوں کا خیال آیا جو
کھڈوں میں گر جاتے اور پرندے یا گیدڑ وغیرہ کھا جاتے ہیں۔دنیا میں عجیب اندھیر پھر میری توجہ ان لوگوں کی طرف پھری جن کو جنگوں میں شیر اور
بھیڑیئے کھا جاتے ہیں اور میں نے کہا کہ دنیا میں عجیب اندھیر ہے کہ :-
اول: مقبرے بے انصافی سے بنے۔:
دوم قبروں کی آرام گاہوں کو عمارتوں میں تبدیل کر دیا گیا۔سوم بعض کو خود ان کی قوم نے جلا کر راکھ کر دیا یا پرندوں کو کھلا دیا اور بعض کو حوادث نے
خاک میں ، پانی میں ، درندوں کے پیٹوں میں پہنچا دیا۔پس میں نے کہا اگر مقبرے کی غرض یہ ہوتی
ہے کہ اس کے ذریعہ مرنے والے کا نشان قائم رکھا جائے تو یہ غرض سب کو حاصل ہونی چاہئے تھی
نہ یہ کہ جس کے رشتہ دار امیر ہوتے وہ تو مقبرہ بنا لیتے اور باقی لوگوں کے مقبرے نہ بنتے۔پھر جن
کے مقبرے بنے تھے یا جو قبروں میں مدفون ہوئے تھے اُن کے مقبرے اور ان کی قبریں محفوظ رہنی
چاہئے تھیں مگر نہ تو سب کے مقبرے بنے اور نہ سب کی قبریں محفوظ رہیں۔پس میں نے کہا یہ
تجویز تو بڑی اچھی ہے اور مقبرہ بنانے کا خیال جس شخص کے دل میں پہلی مرتبہ آیا اسے واقع
میں نہایت اچھا خیال کو جھا مگر انسانی عقل دنیا کے مقبروں کو دیکھ کر تسلی نہیں پاتی اس لئے کیا
کوئی ایسا مقبرہ بھی ہے جس سے وہ غرض پوری ہوتی ہو جو مقبرہ کا موجب بنی ہے اور جس میں
کوئی بے انصافی نہ ہوتی ہو، بلکہ ہر ایک کا نشان اس کے حق کے مطابق قائم رکھا جاتا ہو۔ایک اور مقبرہ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک اور مقبرہ بھی ہے
اور اس میں وہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں جو مقبرہ میں ہونی چاہئیں، چنانچہ
اس میں لکھا تھا خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
فرماتا ہے ہم نے انسان کو پیدا کیا فَقَدَّرَهُ پھر ہم نے انسان کے اندر اس کی پیدائش
کے وقت ہی جس حد تک اس کا نشو و نما ممکن تھا اس کے مطابق تمام طاقتیں اور قو تیں پیدا کر
دیں، اسے دماغ دیا ، دماغ کے اندر سیلز بنائے اور ہر سیل کے اندر بات کو محفوظ رکھنے کی طاقت
پیدا کی۔اسی طرح ہم نے اسے ذہانت دی اور اس ذہانت کے لئے اس کے دماغ کے کچھ
حصے مخصوص کئے۔کچھ فہم کے لئے مخصوص کئے، کچھ جرات اور دلیری کے لئے مخصوص کئے ، پھر
۱۹۱
ہاتھوں اور پیروں کو طاقت دی تا کہ وہ اپنا اپنا کام کر سکیں۔معدہ کو طاقت دی کہ وہ غذا ہضم کر
کے تمام اعضاء کو قوت پہنچائے۔ہڈیوں کو طاقت دی ، قوی کو طاقت دی غرض اللہ تعالیٰ نے
انسان کو پیدا کرنے کے بعد اس کے قوی کا اندازہ مقرر کیا اور ہر عضو کو اس کے مناسب حال
طاقت دی تا کہ وہ خاص اندازہ کے مطابق ترقی کر سکے۔عام قاعدہ یہ ہے کہ جو چیز بنائی
جائے وہ اسی معین حلقہ میں کام کرتی ہے جس معتین حلقہ میں کام کرنے کے لئے اُسے بنایا جاتا
ہے مگر فرمایا ہم نے انسان کو ایسا نہیں بنایا جیسے پتھر وغیرہ ہیں کہ وہ اپنی شکل نہ بدل سکے بلکہ
آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی قابلیت اس میں رکھی ہے۔ثُمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهُ جب ہم نے اس
میں طاقتیں اور قو تیں رکھیں تو ہم نے محسوس کیا کہ اب ان طاقتوں اور قوتوں سے کام بھی لیا
جانا چاہئے اور ایسا رستہ ہونا چاہئے جس پر چل کر انسان ان طاقتوں سے کام لے کر چل
سکے۔آخر جب خدا نے ہر انسان میں سوچنے کی طاقت رکھی ہے تو لازماً ایسی باتیں ہونی چاہئیں
جن پر انسان غور کرے اور اس طرح اپنی اس طاقت سے فائدہ اُٹھائے یا جب خدا نے ہر
انسان کے اندر یہ طاقت پیدا کی ہے کہ وہ خدا کے قرب میں بڑھ سکتا ہے تو کوئی ایسا رستہ بھی
ہونا چاہئے جس پر چل کر اُسے قُرب حاصل ہو سکے۔پھر جب خدا نے انسان کو اندازہ لگانے
کی طاقت دیدی ہے تو اس کے نتیجہ میں لازماً وہ بعض کو اچھا قرار دیگا اور بعض کو بُرا۔چنانچہ
دیکھ لو کچھ کھانے اچھے ہوتے ہیں کچھ بُرے ہوتے ہیں۔پھر کام بھی کچھ اچھے ہوتے ہیں اور
کچھ بُرے ہوتے ہیں۔پھر آپس کے مقابلوں میں سے بھی کچھ مقابلے مشکل ہوتے ہیں اور کچھ
آسان ہوتے ہیں اور انسان اپنی ذہانت اور ان طاقتوں سے کام لے کر جو خدا نے ہر انسان
کے اندر ودیعت کی ہوئی ہیں فیصلہ کرتا ہے کہ کونسی بات اچھی ہے اور کونسی بُری۔اسلام کی مطابق فطرت تعلیم
تعلیم پس چونکہ ہر انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے کئی قسم کی طاقتیں پیدا
کی تھیں اس لئے کوئی راستہ بھی ہونا چاہئے تھا چنانچہ یہ راستہ
اللہ تعالیٰ نے خود ہی تجویز کر دیا مگر یہ راستہ مشکل نہیں بلکہ فرماتا ہے ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ خدا
نے اس راستہ کو آسان بنایا ہے یعنی اسے (۱) الہام اور (۲) مطابق فطرت تعلیم دی ہے۔ایسا
راستہ نہیں بنایا کہ جس پر انسان چل ہی نہ سکے جیسے انجیل نے کہہ دیا کہ اگر کوئی شخص تیرے ایک گال
پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے۔اب یہ تعلیم بظاہر بڑی خوش کن
معلوم ہوتی ہے مگر کوئی شخص اس پر عمل نہیں کر سکتا۔
۱۹۲
مصر کا ایک لطیفہ مشہور ہے وہاں چند سال ہوئے ایک عیسائی مبلغ نے تقریریں شروع کر
دیں اور لوگوں پر ان کا اثر ہونا شروع ہو گیا۔ایک پُرانی طرز کا مسلمان وہاں سے جب بھی
گزرتا دیکھتا کہ پادری وعظ کر رہا ہے اور مسلمان خاموشی سے سُن رہے ہیں اس نے سمجھا کہ
شاید کوئی مسلمان مولوی اس کی باتوں کا جواب دے گا۔مگر وہ اس طرف متوجہ نہ ہوئے اور خود
اس کی علمی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ اُس کے اعتراضوں کا جواب دے سکتا اس لئے وہ اندر ہی
اندر کڑھتا رہتا۔ایک روز خدا تعالیٰ نے اُس کے دل میں جوش پیدا کر دیا اور جب پادری وعظ
کرنے لگا تو اُس نے زور سے اُس کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔پادری نے سمجھا کہ اگر میں نے
اس کا مقابلہ نہ کیا تو یہ اور زیادہ دلیر ہو جائے گا چنانچہ اس نے مارنے کے لئے اپنا ہاتھ اُٹھایا۔مصری کہنے لگا میں نے تو اپنے مذہب پر عمل کیا ہے تم اپنے مذہب پر عمل کر کے دکھا دو۔تمہاری
تعلیم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایک گال پر تھپڑ مارے تو اُس کی طرف تمہیں اپنا دوسرا گال بھی پھیر
دینا چاہئے۔میں تو اس امید میں تھا کہ تم اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق اپنا دوسرا گال بھی
میری طرف پھیر دو گے مگر تم تو مقابلہ کے لئے تیار ہو گئے ہو، اگر تمہاری تعلیم قابل عمل ہی نہیں
تو تم وعظ کیا کرتے ہو۔پادری اس وقت جوش کی حالت میں تھا اس نے زور سے اُسے گھونسا مار
کر کہا اس وقت تو میں تمہارے قرآن پر ہی عمل کروں گا۔انجیل پر عمل کروں گا تو تم مجھے اور
مارا کرو گے۔تو ہماری شریعت میں کوئی بات ایسی نہیں جو ناممکن العمل ہو۔وہ کہتا ہے کہ اگر تم
سے کوئی شخص بدی کے ساتھ پیش آتا ہے تو تم عفو سے کام لو بشرطیکہ تم سمجھو کہ عفو سے اس کی
اصلاح ہو جائے گی لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ عفو سے اس کے اندر نیکی اور تقویٰ پیدا نہیں ہوگا بلکہ وہ
اور زیادہ بدی پر دلیر ہو جائے گا تو تم اس سے انتقام بھی لے سکتے ہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے
اسلامی شریعت کو ایسا بنایا ہے کہ ہر شخص ہر حالت میں اس پر عمل کر سکتا ہے اور کوئی بات ایسی نہیں
ہے جس کے متعلق کہا جا سکے کہ انسان کے لئے اس پر عمل کرنا ناممکن ہے، لیکن دوسری شریعتوں
کا یہ حال نہیں۔انجیل نے ہی تعلیم تو یہ دے دی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک گال پر تھپڑ مارے تو ی
دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دو، لیکن عملی رنگ میں انگریز اس کے خلاف کرتے ہیں حالانکہ وہ
عیسائی ہیں ، جرمن اس کے خلاف کرتے ہیں حالانکہ وہ عیسائی ہیں، فرانسیسی اس کے خلاف کی
کرتے ہیں حالانکہ وہ عیسائی ہیں، اور وہ سب آپس میں لڑتے رہتے ہیں اور ان میں سے کوئی
بھی اس تعلیم پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔
۱۹۳
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَاقْبَرَهُ۔پھر ہماری غرض چونکہ اس تعلیم کے بھیجنے سے یہ تھی کہ انسان اس پر
عمل کریں اور ہمارے انعامات کے مستحق ٹھہریں اس لئے جب کوئی شخص عمل ختم کر لیتا اور امتحان
کا پرچہ ہمیں دے دیتا ہے اور امتحان کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو ہم اسے
قبر میں ڈال دیتے ہیں۔ہر انسان کو خدا تعالیٰ خود قبر میں ڈالتا ہے اس آیا
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر
انسان کو خدا تعالیٰ خود قبر میں ڈالتا ہے۔یہ مٹی کی قبر جس میں ہم انسان کو دفن کر کے آجاتے ہیں یہ اصل میں مادی جسم کا ایک نشان ہوتا
ہے ورنہ اصل قبر وہی ہے جو خدا بناتا ہے۔اس مادی قبر میں مُردے کو دفن کرنے ، گڑھا کھودنے ،
میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا تمام کام ہمارے ذمہ ہوتا ہے مگر اصلی قبر میں ڈالنے کا کام
اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔اس مقبرہ کے متعلق مجھے کم سے کم یہ معلوم ہوا کہ اس میں سب انسانوں سے یکساں سلوک
ہوتا ہے یعنی سب کا مقبرہ تیار کیا جاتا ہے۔یہ نہیں کہ اکبر کا مقبرہ ہو اور ابوالفضل کا نہ ہو بلکہ
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کا اللہ تعالیٰ نے مقبرہ بنایا ہے اکبر کا بھی اور اکبر کی دایہ
کا بھی ، اکبر کے بچہ کی کھلائی کا بھی ، اکبر کے درزی ، اکبر کے دھوبی اور اکبر کے چوہڑے کا بھی
کیونکہ انہوں نے بھی کوئی نہ کوئی کام اپنے درجہ اور لیاقت کے مطابق کئے تھے اور اُن کی حفاظت
بھی ضروری تھی۔پس یہ قبرستان ایسا ہے جس میں کسی سے بے انصافی نہیں کی گئی بلکہ ہر ایک کا مقبرہ
موجود ہے۔نیز میں نے دیکھا کہ جن کو لوگ جلا دیتے ہیں ان کے مقبرے بھی یہاں موجود
تھے ، جن کو شیر کھا جاتے ہیں ان کے مقبرے بھی یہاں موجود تھے، جو سمندر میں ڈوب جاتے
ہیں ان کے مقبرے بھی یہاں موجود تھے ، جو مکانوں میں جل جاتے ہیں ان کے مقبرے بھی
یہاں موجود تھے ، جن کی قبروں کو لوگوں نے اکھیڑ دیا ان کے مقبرے بھی یہاں موجود تھے ، وہ
اس دنیا کی قبروں کو اُکھاڑ کر پھینک سکے مگر اس مقبرہ کو تو چھو بھی نہیں سکے۔غرض کوئی انسان
ایسا نہ تھا جس کا مقبرہ یہاں نہ ہو خواہ اُسے جلا دیا گیا ہو ، مٹا دیا گیا ہو، مشینوں سے راکھ کر دیا
گیا ہو، چیلوں اور کتوں نے اسے کھا لیا ہو، مچھلیوں کے پیٹ میں چلا گیا ہو، شیروں اور
بھیڑیوں نے اُسے لقمہ بنالیا ہو ، کھڈوں میں گر کر مرا ہو اور گیدڑ اور دوسرے جنگلی جانور اُسے
کھا گئے ہوں ، ہر شخص کا مقبرہ یہاں موجود تھا ، غرض چھوٹے بڑے، امیر غریب، عالم جاہل
سب کو مقبرہ حاصل تھا۔میں نے جب اس مقبرہ کو دیکھا تو کہا دنیا نے بہتیری کوشش کی کہ لوگوں
۱۹۴
کی قبروں کو مٹا ڈالے اور حوادث زمانہ نے بھی نشانوں کو محو کرنے میں کوئی کمی نہ کی مگر پھر بھی
ایک نہ ایک مقام تو ایسا ہے جس میں تمام انسانوں کے مقبرے موجود ہیں۔ثواب عذاب ظاہری قبر میں نہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس آیت میں قبر کا لفظ
جو آتا ہے اس سے مراد وہ مقام ہے جس میں
بلکہ عالم برزخ کی قبر میں ملتا ہے مرنے کے بعد ا رواح رکھی جاتی ہیں خواہ مؤمن
کی رُوح ہو یا کافر کی۔سب کی روحیں اس مقام
پر رکھی جاتی ہیں اور در حقیقت یہی قبر ہے جس میں ثواب یا عذاب ملتا ہے۔وہ جو حدیثوں میں
آتا ہے کہ مرنے کے بعد کافروں کو قبر کا عذاب دیا جاتا ہے اس سے مراد یہی قبر ہے ظاہری قبر
مراد نہیں۔کئی بیوقوفوں کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے بعض منافقین کی قبریں کھولیں یہ دیکھنے کے
لئے کہ آیا قبر میں اُن کے لئے دوزخ کی کھڑکی گھلی ہے یا نہیں ؟ مگر جب انہوں نے قبر کو کھولا تو ہے
انہیں کوئی آثار دکھائی نہ دیئے۔در حقیقت یہ ان کی غلطی تھی، اگر اسی قبر میں ثواب و عذاب ہو تو وہ ہے
پارسی جو اپنے مُردے چیلوں کو کھلا دیتے ہیں، وہ ہندو جو اپنے مُردوں کو جلا دیتے ہیں اور وہ
لوگ جو ڈوب یا جل کر مر جاتے ہیں ان کو تو قبر کا عذاب یا ثواب ملے ہی نہ۔کیونکہ ان کی تو
قبریں ہی نہیں بنیں صرف مسلمان اسلام پر عمل کر کے گھاٹے میں رہے۔مگر یہ بات غلط ہے اور
پر
حدیث میں تو ظاہری قبر مراد نہیں ، ظاہری قبر میں تو بعض دفعہ یکے بعد دیگرے ہیں ہیں مُردوں کو
دفن کر دیا جاتا ہے اور ہر شہر میں یہ نظارہ نظر آتا ہے۔ایک قبر بنائی جاتی ہے۔مگر پندرہ بیس سال
کے بعد اس کا نشان مٹ جاتا ہے اور اس جگہ اور قبر بن جاتی ہے۔لاہور کا قبرستان پانچ سو سال
سے چلا آ رہا ہے، اس میں ایک ایک قبر میں پندرہ پندرہ بیس ہیں آدمی دفن ہو چکے ہونگے۔ایسی حالت میں ان میں سے کوئی تو شدید دوزخی ہوگا اور کوئی ادنیٰ قسم کا دوزخی ہوگا۔کوئی اعلیٰ جنتی
ہوگا اور کوئی ادنی جنتی ہو گا۔اگر دوزخ اور جنت کی کھڑ کی اسی قبر میں کھلتی ہو تو بالکل ممکن ہے
کہ پہلے ایک دوزخی اس میں دفن ہو اور پھر کوئی جنتی اس میں دفن ہو جائے۔ایسی صورت
میں لازماً دوزخ کی آگ جنتی کو لگے گی اور جنت کی ہوا دوزخی کو پہنچے گی اور ثواب و عذاب
بالکل مضحکہ خیز صورت اختیار کر لیں گے۔پس یہ غلط ہے کہ وہ قبر جس میں ثواب یا عذاب ملتا ہے
یہ ظاہری قبر ہی ہے۔وہ قبر وہ ہے جس میں خدا تعالیٰ خود انسان کو ڈالتا ہے چنانچہ اس کا مزید
ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ذلِک بِاَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ
۱۹۵
يُحْيِ الْمَوْتَى وَأَنَّهُ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَّاَنَّ السَّاعَةَ اتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا
وَاَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ
فرماتا ہے ہم نے جو بات کہی ہے کہ اللہ ہی اصل چیز ہے اور وہی مُردوں کو زندہ کرتا
ہے اور وہ ہر بات پر قادر ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ قیامت آنے والی ہے جس میں کسی قسم
کا شک وشبہ نہیں وَانَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِى الْقُبُورِ۔اور یہ کہ قیامت کے دن جو لوگ قبروں
میں ہونگے اللہ تعالیٰ اُن کو زندہ کر دیگا۔اب اگر قبر سے مراد یہی ظاہری قبر ہو تو اس کے معنے
ہونگے کہ قیامت کے دن صرف مسلمان زندہ کئے جائیں گے۔ہند و جو اپنے مُردے کو
جلا دیتے ہیں ، پارسی جو اپنے مُردے چیلوں کو کھلا دیتے ہیں اور عیسائی کہ وہ بھی اب زیادہ تر
مردوں کو جلاتے ہیں زندہ نہیں کئے جائیں گے۔عیسائی پہلے تو مُردوں کو دفن کیا کرتے تھے مگر
اب بجلی سے جلا کر راکھ کر دیتے ہیں۔پس اگر یہی مفہوم ہو تو لازم آئے گا کہ قیامت کے دن
مسلمانوں کے سوا اور کوئی زندہ نہ ہو کیونکہ مَنْ فِی الْقُبُورِ کی حالت اب دنیا کے اکثر حصہ
میں نہیں پائی جاتی۔اس صورت میں مسلمان اور یہودی تو اپنے اعمال کا جواب دینے کے لئے
کھڑے ہو جائیں گے مگر باقی سب چھوٹ جائیں گے۔پس یہ معنے درست نہیں بلکہ اس آیت کے
معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان قبروں میں سے جو اس کی بنائی ہوئی ہیں سب مردوں کو زندہ کرے
گا اور ان خدائی قبروں میں وہ بھی دفن ہوتے ہیں جو مادی قبروں میں دفن ہیں اور وہ بھی جو
جلائے جاتے ہیں اور وہ بھی جن کو درندے یا کیڑے مکوڑے کھا جاتے ہیں۔پس اَنَّ اللهَ
يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ اس سے مراد وہی قبر ہے جس میں خدا رکھتا ہے
ہے، وہ قبر نہیں جس میں انسان رکھتا ہے۔اور سب مُردوں کو خواہ وہ دریا میں ڈوب جائیں خواہ
انہیں پرندے کھا جائیں خواہ وہ جلائے جائیں قبر والا قرار دیا گیا ہے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
قبراصل میں وہ مقام ہے جس میں اللہ تعالیٰ ہر روح کو رکھتا ہے خواہ وہ مٹی کی قبر میں جائے خواہ
ڈوب کر مرے اور خواہ جلایا جائے۔ایک اعتراض اور اُس کا جواب اس مقام پر کوئی شخص اعتراض کر سکتا ہے کہ تم بیشک
مانتے ہو کہ قرآن خدا کا کلام ہے مگر ہم تو اسے
درست نہیں سمجھتے ہمارے نزدیک قرآن کے مصنف نَعُوذُ بِاللهِ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تھے اور انہوں نے اَنَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِى الْقُبُورِ کے الفاظ اس لئے استعمال کئے ہیں کہ انہیں
۱۹۶
اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ بعض لوگ اپنے مُردوں کو جلا بھی دیتے ہیں وہ یہی سمجھتے تھے کہ سب
لوگ مُردوں کو دفن کرتے ہیں اس لئے انہوں نے اَنَّ اللهَ يَبْعَثُ مَنْ فِى الْقُبُورِ کے الفاظ
استعمال کر دیئے پس آیت کا یہ حصہ ان کی ناواقفی پر دلالت کرتا ہے۔اس سے یہ کس طرح
ثابت ہو گیا کہ سمندر میں ڈوبنے والا بھی کسی قبر میں جاتا ہے اور درندوں کے پیٹ میں جانے
والا بھی کسی قبر میں جاتا ہے اور جسے راکھ بنا کر اُڑا دیا گیا ہو وہ بھی کسی قبر میں جاتا ہے اور پھر
ان سب کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُٹھائے گا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اگر آپ کو جلانے والوں
کا علم نہیں تھا تو آیا ڈوبنے والوں کا علم تھا یا نہیں ، مکہ سے سمندر چالیس میل کے فاصلہ پر ہے اور
کشتیاں اُس زمانہ میں بھی چلا کرتی تھیں اور ڈوبنے والے ڈوبتے تھے۔پس اگر مان بھی لیا
جائے کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ کچھ لوگ اپنے مُردے جلاتے ہیں تو کم از کم آپ کو یہ تو
معلوم تھا کہ بعض لوگ ڈوب جاتے ہیں اور وہ قبر میں دفن نہیں ہو سکتے۔پھر اس کو بھی جانے دو
کیا مکہ میں کبھی کسی گھر میں آگ لگتی تھی یا نہیں اور کیا آپ نہیں جانتے تھے کہ بعض لوگ جل کر راکھ
ہو جاتے ہیں؟ پھر کیا ملکہ کے ارد گرد جو کچھ فاصلہ پر جنگلات ہیں وہاں کے شیر اور بھیڑیئے مشہور
نہیں تھے؟ اور کیا آپ کے زمانہ میں یہ جانور کبھی کسی آدمی کو پھاڑ کر کھاتے تھے؟ یا نہیں
اور آپ کو علم تھا یا نہیں کہ قبر میں دفن ہونے کے علاوہ ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں شیر اور
بھیڑیئے کھا جائیں ؟ جو آگ میں جل کر مر جائیں اور جوسمندر میں ڈوب مریں ؟ پھر اس کو بھی
جانے دو عرب کے ساحل کے ساتھ مجوسی لوگ تھے اور وہ اپنے مُردوں کو دفن نہیں کرتے تھے
بلکہ چیلوں اور کتوں کو کھلا دیا کرتے تھے۔یہ لوگ بوجہ عرب کے قُرب کے آپ کو ملتے تھے
بلکہ ان لوگوں میں سے بعض مسلمان بھی ہوئے آپ ان کے حالات کو خوب جانتے تھے اور یہ
کہنا بالکل غلط ہے کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ بعض قو میں اپنے مُردے جلا دیا کرتی
ہیں۔پھر کیا عجیب بات نہیں کہ جب یہ لوگ قرآن کریم کی جامع و مانع تعلیم پر اعتراض کرتے
ہیں تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجوسیوں اور یہودیوں کی تعلیم سے واقف تھے،
آپ نے ان کی اچھی باتیں اپنی کتاب میں درج کر لیں حتی کہ بعض لوگ یہ بھی کہہ دیتے ہیں
کہ آپ نے فلاں فلاں بات ویدوں سے لی ہے مگر دوسری طرف یہ کہہ دیتے ہیں کہ آپ کو یہ
علم تک نہیں تھا کہ بعض لوگ مُردے دفن کرنے کی بجائے جلایا کرتے ہیں حالانکہ جو شخص
مجوسیوں اور یہودیوں کی تعلیم سے واقف ہو سکتا ہے جو بقول معترضین کے ژند اوستا ، تو راة ،