سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان

حصہ 2

۱۹۷
انجیل اور دیدوں سے واقف ہو سکتا تھا کیا وہ اس امر سے نا واقف ہو سکتا تھا کہ بعض لوگ
مُر دے دفن نہیں کرتے بلکہ جلا دیتے ہیں یا جانوروں کو کھلا دیتے ہیں۔الہی مغفرت کا ایک ایمان افروز واقعہ پھر علاوہ ان دلائل کے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ایک حدیث سے بھی معلوم ہوتا
ہے کہ آپ
کو علم تھا کہ بعض لوگ جلائے جاتے ہیں اور گو اس میں صرف ایک شخص کا ذکر آتا ہے
مگر مسئلہ ایک کے ذکر سے بھی ثابت ہو جاتا ہے وہ حدیث یہ ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں انَّ رَجُلا حَضَرَهُ الْمَوْتُ فَلَمَّا يَئِسَ مِنَ الْحَيَوةِ أَوْصَى أَهْلَهُ إِذَا
اَنَامِتُ فَاجْمَعُوالِى حَطَبًا كَثِيرًا وَاَوْقِدُوا فِيهِ نَارًا حَتَّى إِذَا أَكَلَتْ لَحْمِنُ
وَخَلَصَتْ إِلَى عِظَامِي فَامْتَحَشَتْ فَخُذُوهَا فَاطْحَنُوهَا ثُمَّ انْظُرُوا يَوْمًا
احًا فَاذْرُوهُ فِي الْيَمِّ فَفَعَلُوا فَجَمَعَهُ اللهُ فَقَالَ لَهُ لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ قَالَ
مِنْ خَشْيَتِكَ فَغَفَرَ اللهُ لَهُ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں
ایک شخص تھا جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے رشتہ داروں کو جمع کیا اور کہا کہ
جب میں مر جاؤں تو لکڑیاں جمع کر کے اُن کو آگ لگانا اور پھر اس آگ میں مجھے ڈال دینا یہاں
تک کہ میرا سارا گوشت کھایا جائے اور ہڈیاں گل جائیں پھر جو جلی ہوئی ہڈیاں باقی رہ جائیں ان
کو خوب پینا اور جب کسی دن تیز آندھی آئے تو میری ان پسی ہوئی ہڈیوں کو دریا میں بہا دینا۔انہوں نے ایسا ہی کیا مگر اللہ تعالیٰ نے اُس کو پھر زندہ کر دیا اور اس سے پوچھا کہ تو نے ایسا کیوں
کیا تھا؟ اس نے جواب دیا کہ خدایا! میں سخت گنہگار تھا اور میں ڈرتا تھا کہ اگر میری روح تیرے
قابو آئی تو تو مجھے ضرور سزا دے گا۔اللہ تعالیٰ نے کہا جب تو مجھ سے اس قدر ڈرتا تھا تو جا
میں نے تجھے معاف کر دیا۔اب دیکھو اس حدیث سے صاف ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا
علم تھا کہ بعض لوگ جلائے جاتے ہیں کم سے کم ایک شخص کے متعلق آپ
کو یقینی طور پر معلوم تھا کہ
اُسے دفن نہیں کیا گیا بلکہ آگ میں جلایا گیا مگر پھر بھی وہ خدا کے قابو چڑھ گیا اور اسے زندہ کر کے
اس نے اپنے سامنے کھڑا کر دیا۔پس در حقیقت وہ مَنْ فِی الْقُبُورِ میں ہی شامل تھا اور گو
ر
وہ جلا کر ہوا میں اُڑا دیا گیا مگر پھر بھی قرآنی اصطلاح میں اسے قبر والا ہی قرار دیا گیا ہے۔غرض اوّل تو قرآن کریم خدا کا کلام ہے جسے سب کچھ علم ہے، لیکن اگر نَعُوذُ بِاللهِ

۱۹۸
مِنْ ذَالِکَ اسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہی سمجھ لیا جائے تب بھی آپ پر یہ
اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ آپ جانتے تھے کہ بعض لوگ دفن نہیں ہوتے بلکہ جلائے جاتے ہیں۔پس با وجودلوگوں کے ڈوبنے ، جلنے اور درندوں اور پرندوں کے پیٹ میں جانے کے پھر بھی قبر
کے لفظ کا استعمال بتاتا ہے کہ قبر سے مراد وہی مقام ہے جس میں سب ارواح رکھی جاتی ہیں
نہ کہ مادی قبر جو ہر ایک کو نصیب نہیں۔غرض قرآن کریم نے وہ مقبرہ پیش کیا ہے کہ رشتہ دارمیت سے خواہ کچھ سلوک کریں وہ
اُسے جلا دیں وہ اُس کی ہڈیاں پیس دیں وہ اُسے چیلوں اور کتوں کے آگے ڈال دیں اور اس
سے کیسی ہی بے انصافی کریں اللہ تعالیٰ خود اس کے لئے مقبرہ بناتا ہے اور اسے زندگی بخش کر
اپنے پاس جگہ دیتا ہے اور اس میں کافر اور مؤمن کا کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔مرنے والے کے لواحقین
اپنے مذہب کے غلط عقائد کے ماتحت اُسے کتوں کے آگے ڈال دیتے ہیں، وہ اپنے مذہب کے
غلط عقائد کے ماتحت اسے چیلوں اور گدھوں کو کھلا دیتے ہیں، مگر خدا کا فر اور مؤمن سب کی
ارواح کو قبر میں جگہ دیتا ہے۔ہر
شخص کا روحانی مقبرہ اس کے اعمال کے مطابق ہو گا اب یہ سوال پیدا ہوتا
ہے کہ کیا ہر ایک کا
مقبرہ اس کے اعمال کے مطابق ہو سکتا ہے اور یہ کیونکر ممکن ہے کہ ہر شخص کا مقبرہ اس کے عمل
کے مطابق ہو۔دنیا میں بڑے بڑے فریبی اور دغا باز ہوتے ہیں جن کی عمریں فریب اور دعا
میں ہی گزر جاتی ہیں مگر ظاہر میں وہ بڑے متقی اور پر ہیز گار دکھائی دیتے ہیں اور ان کے دل
میں تو کچھ ہوتا ہے مگر ظاہر کچھ کرتے ہیں۔حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب سنایا کرتے تھے کہ ایک انگریز سرحد میں جا کر دس سال
تک لوگوں کو نمازیں پڑھاتا رہا اور کسی کو یہ احساس تک نہ ہو ا کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ انگریز ہے۔اسی طرح برٹن ایک عیسائی تھا جو نام بدل کر حج کے لئے چلا گیا۔اب فرض کرو وہ شخص اسی جگہ
مرجاتا تو لوگ اس کا مقبرہ بنا دیتے اور اُس پر لکھ دیتے کہ یہ فلاں حاجی صاحب تھے جو حج کرنے
کے لئے آئے اور مکہ میں ہی فوت ہو گئے حالانکہ وہ منافق تھا۔اسی طرح ہزاروں ایسے آدمی ہوتے
ہیں جو دوسرے مذہب میں شامل ہو جاتے ہیں مگر در حقیقت وہ شامل نہیں ہوتے۔قرآن کریم میں
ہی منافقوں کا ذکر آتا ہے اور منافق وہی ہوتا ہے جو چُھپ کر رہے۔اوپر سے تو ظاہر کرے مگر دل

۱۹۹
میں اس کے کچھ اور ہو۔اللہ تعالیٰ نے ان منافقوں کا بیشک یہ کہہ کر رڈ کیا ہے کہ وَمَا هُمُ
بِمُؤْمِنِينَ۔وہ مؤمن نہیں ہیں مگر ان کا نام تو ظاہر نہیں کیا کہ پتہ لگ جاتا فلاں مؤمن نہیں بلکہ
منافق ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان منافقوں کا علم دیا گیا تھا اور بعض کے نام آپ نے
ظاہر بھی فرمائے مگر کئی ایسے منافق تھے جن پر پردہ پڑا رہا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عام
لوگوں کو نہیں بتایا کہ وہ منافق ہیں۔حضرت حذیفہ ایک صحابی تھے انہیں اس بات کا بڑا شوق تھا کہ وہ
یہ معلوم کریں کہ ہم میں منافق کون کون ہیں چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پڑے
رہتے تھے کہ يَارَسُولَ الله ! مجھے ان کے نام بتا دیجئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
ان کے اصرار کو دیکھ کر آخر بتا دیئے۔رفتہ رفتہ لوگوں کو پتہ لگ گیا کہ حذیفہ کو منافقین کا علم
ہے چنانچہ جس کے جنازہ پر حذیفہ نہیں جاتے تھے اس کے جنازہ پر باقی صحابہ بھی نہیں جاتے
تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ منافق ہی ہو گا تبھی حذیفہ اس کے جنازہ میں شامل نہیں ہوئے۔اب دیکھو وہ منافق تو تھے مگر خدا تعالیٰ نے ان پر پردہ ڈال دیا اور لوگوں کے لئے یہ
معلوم کرنا مشکل ہو گیا کہ کون کون منافق ہیں۔ایسی حالت میں کسی منافق کا بھی مقبرہ بنا دیا
جائے اور اس پر اس کی بڑی تعریف لکھ دی جائے تو دنیوی لحاظ سے یہ بالکل صحیح ہو گا مگر
واقعات کے لحاظ سے اس سے بڑا جھوٹ اور کوئی نہیں ہو گا۔عبداللہ بن ابی بن سلول جو
منافقین کا سردار تھا اسے تو خدا تعالیٰ نے ظاہر کر دیا مگر اس امر سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ
اور بھی کئی منافق تھے جو ظاہر نہیں ہوئے قرآن کریم اس پر شاہد ہے ایسی صورت میں یہ ممکن
ہے کہ ہم لوگ صحابہ میں ان کا نام دیکھ کر ان کی تعریفیں کرتے ہوں مگر وہ خدا تعالیٰ کی
ناراضگی کے مورد ہوں۔آخر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں بتایا کہ کون کون
منافق ہے تو ہوسکتا ہے کہ بعض لوگ مخفی رہے ہوں۔بڑے لوگوں میں سے نہیں بلکہ ادنیٰ درجہ
کے صحابی جن میں سے بعض کے نام بھی اسلامی کارناموں میں نہیں آتے ممکن ہے کہ ان
میں سے بعض منافق ہوں۔اب بالکل ممکن ہے کہ ایسے لوگوں کے مقابر پر کوئی شخص لکھدے
که رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ مقربانِ بارگاه صمدی ، مگر واقع یہ ہو کہ وہ راندہ درگاہ ہوں نہ کہ خدا
کے مقرب اور اس کی رضا حاصل کرنے والے۔اس جگہ کوئی شیعہ صاحب اگر یہ اعتراض کر
دیں کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ صحابہ میں بعض منافق تھے اور وہ پوشیدہ رہتے تھے پھر اگر ہم
صحابہ کو منافق کہتے ہیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں منافقوں کو

۲۰۰
منافق کہنے پر اعتراض نہیں بلکہ مؤمنوں مخلصوں اَلسَّابِقُونَ الاَوَّلُونَ کو منافق کہنے پر اعتراض لا
ہے قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ عبداللہ بن ابی بن سلول کے کچھ ساتھی منافق تھے، لیکن وہ صحابہ کی بڑی ہے
جماعت کو مخلص اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اَلسَّابِقُونَ
الْأَوَّلُونَ ابتدائی زمانہ اسلام میں تلہ تھے یعنی ایک بڑی جماعت تھے اور عام مؤمن اور مخلص بھی
بڑی جماعت تھے ہمیں صرف یہ اعتراض ہے کہ شیعہ صاحبان بڑی جماعت کو منافق اور صرف چند
اصحاب کو مؤمن کہہ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نا کام اور نامراد قرار دیتے ہیں۔نَعُوذُ بِاللَّهِ
مِنْ ذَالِکَ۔حالانکہ قرآن کریم آپ کی قوتِ قدسیہ کو کامیاب و بامراد فرماتا ہے اور تاریخ اور
واقعات بھی اس پر شاہد ہیں اور دشمن بھی اقراری ہیں۔وَالْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْاَعْدَاءُ
کاموں کی اہمیت کا صحیح اندازہ لگانے میں مشکلات دوسری مشکل ہمیں یہ پیش
آتی ہے کہ علاوہ منافقت
کے کاموں کی اہمیت کا بھی صحیح اندازہ دنیا میں نہیں لگایا جا سکتا۔بعض کام بہت چھوٹے دکھائی دیتے
ہیں مگر بعد میں ان سے بڑے بڑے اہم نتائج پیدا ہوتے ہیں۔بعض فقرات چھوٹے چھوٹے
ہوتے ہیں مگر ان کے اثرات بڑے وسیع ہوتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں کئی باتیں وقتی طور پر بڑی
دکھائی دیتی ہیں مگر نتائج کے اعتبار سے بالکل بے حقیقت ہوتی ہیں پھر کئی کام ایسے ہوتے ہیں
جنہیں دیکھنے والا کوئی نہیں ہوتا حالانکہ اُن سے بھی انسان کے اخلاق و عادات پر نہایت گہری روشنی
پڑتی ہے پس میں نے سوچا کہ جب تک یہ مشکل حل نہیں ہو گی اُس وقت تک کام نہیں بنے گا۔بیشک
قرآن سے ایک مقبرے کا تو پتہ لگ گیا مگر جب تک مقبرہ ہر شخص کے اعمال کے مطابق نہ ہو
اُس وقت تک مقبرہ کی غرض پوری نہیں ہو سکتی۔جب میں نے اس کے متعلق قرآن کریم پر غور کیا
روحانی مقبرہ میں انسان کے ہر تو مجھے دکھائی دیا کہ قرآن کریم نے اس مشکل
چھوٹے بڑے
عمل کو محفوظ رکھا جاتا ہے کا حل کیا ہوا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ اس مقبرہ کے
متعلق ہمارا قاعدہ یہ ہے کہ اس میں ہر شخص کا
چھوٹا بڑا عمل لکھ کر رکھ دیا جاتا ہے اور اس طرح مقبرہ کی اصل غرض پوری ہو جاتی ہے چنانچہ
فرماتا ہے وَوُضِعَ الْكِتَبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّافِيهِ وَيَقُولُونَ
يوَيْلَتَنَا مَالِ هذَا الْكِتَبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا احُصْهَا وَوَجَدُوا

۲۰۱
مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًال
یہاں چونکہ دوزخیوں کا ذکر ہے اس لئے فرماتا ہے وَوُضِعَ الكتب اور ان کے
اعمال نامے ان کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے اور جب انہیں معلوم ہوگا کہ ان کے سارے
اعمال اس میں آگئے ہیں تو تو مجرموں کو دیکھے گا کہ وہ کانپنے لگ جائیں گے اور کہیں گے او ہو !
جو اعمال ہم نے چھپائے تھے وہ تو آج سب ظاہر ہو گئے اور کہیں گے ارے موت ! تو کیسی
میٹھی چیز ہے تو کیسی اچھی چیز ہے تو آتا کہ ہم مر جائیں اور اس ذلت اور رسوائی کو نہ دیکھیں
مگر وہاں موت کہاں۔پھر وہ کہیں گے یہ کیسی کتاب اور کیسا اعمال نامہ ہے کہ کوئی چھوٹا یا بڑاعمل
نہیں چھوڑتی خواہ گھر میں کیا جائے خواہ باہر کیا جائے ، خواہ بیوی بچوں کی موجودگی میں کیا
جائے اور خواہ ان سے چُھپ کر کیا جائے ، خواہ دوستوں میں کیا جائے خواہ دوستوں کی
عدم موجودگی میں کیا جائے ، پھر چاہے وہ عمل کسی غار میں کیا جائے اور چاہے میدان میں اور
جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا ، سینما کی تصویروں کی طرح ان کے سامنے آ جائے گا اور ان کی
کے ہر عمل کی فلم ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزرنے لگ جائے گی گویا ان کے خلاف
ڈبل شہادت ہو گی۔ایک طرف تو ان کے اعمال کی فہرست ان کے سامنے پیش ہو گی
اور دوسری طرف انہوں نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں سے جو کیا ہو گا اس عمل کی فلم بنا کر ان
کے سامنے لائی جائے گی ، اسی مفہوم کو ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے اس رنگ میں بیان
فرمایا ہے کہ ان کے ہاتھ اور پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے یعنی انسان نے اپنے تھے
ہاتھوں اور پاؤں وغیرہ سے جو جو اعمال کئے ہونگے ان کو ظاہر کرنے کے لئے اعمال کے
ریکارڈ پر گراموفون کی سوئی لگا دی جائے گی جس سے ان کے اپنے گزشتہ اعمال کی تمام تفصیل
ان کے سامنے آ جائے گی وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا اور تیرا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا وہ یہ نہیں کر
سکتا تھا کہ بغیر حجت کے انہیں سزا دے اسی لئے وہ ایک طرف تو فرشتوں کو بطور گواہ پیش
کرے گا جو اعمالنا مہ اس کے سامنے رکھ دیں گے اور دوسری طرف اس کے اعمال کی فلم اس
کی آنکھوں کے سامنے لائی جائے گی۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص کے عمل چھوٹے ہوں یا بڑے ، اس مقبرہ میں محفوظ
رکھے جاتے ہیں تا کہ مقبرہ کی جو اصل غرض ہے کہ انسان کی گزشتہ زندگی کا نشان قائم رہے
وہ پورا ہو۔

۲۰۲
ہر
شخص کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
اس کے مطابق سلوک بھی ہوتا
ہے یا نہیں؟ یہ تو معلوم ہو گیا کہ ہر شخص کے عمل محفوظ رکھے جاتے ہیں مگر کیا اس کے مطابق ہر
شخص کا مقبرہ بھی بنایا جاتا ہے یا نہیں اس کے متعلق جب ہم غور کرتے ہیں تو قرآن کریم سے
ہی ہمیں اس کا یہ جواب ملتا ہے وَإِنَّ كُلَّا لَمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَالَهُمْ إِنَّهُ
بِمَا
يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
کسی شخص کو بھی اس کے اعمال کا اب تک پورا بدلہ نہیں ملا لیکن ایک دن ایسا آئے گا کہ
ہر ایک شخص کو اس کے اعمال کا اللہ تعالیٰ پورا پورا بدلہ دیگا کیونکہ وہ تمہارے اعمال کو اچھی طرح
جانتا ہے۔بعض دفعہ لوگ کسی معمولی ابتلاء پر ہی کہہ دیتے ہیں کہ یہ شامت اعمال کا نتیجہ ہے اور
اس طرح وہ اس بات پر خوش ہو جاتے ہیں کہ جو سزا انہیں ملنی تھی وہ مل گئی ہے اسی طرح ہے
مؤمنوں کو دنیا میں جو ترقی حاصل ہوتی ہے اس کو دیکھ کر بھی خیال کیا جا سکتا ہے کہ شاید مؤمنوں
کو جو انعامات ملنے تھے وہ مل گئے ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَمَّا ہر گز نہیں۔ابھی تک نہ
مؤمنوں کو انعامات ملے ہیں نہ کافروں کو سزا ملی ہے۔کما کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اب تک
یہ فعل نہیں ہوا۔اس آیت میں لَما کا فعل حذف ہے جو يُوَفِّوا اَعْمَالَهُمُ ہے اور مطلب یہ
ہے کہ ابھی تک انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ نہیں ملا مگر ایک دن ضرور تیرا رب انہیں
ان کے اعمال کا بدلہ دے گا۔پس وہ تمام کام جو تم راتوں کو کرتے ہو، لوگوں سے چُھپ کر
کرتے ہو اور چاہتے ہو کہ لوگوں پر ظاہر نہ ہوں، اسی طرح وہ تمام کام جو تم لوگوں کے سامنے
کرتے ہو، ان تمام اعمال کو اگر تو بہ قبول نہ ہوئی تو خدا تعالیٰ اُس دن ظاہر کر دے گا اور جس
رنگ کے اعمال ہوں گے اُسی کے مطابق مقبرہ دیا جائے گا۔اسی طرح سورۃ نبائیں فرماتا ہے کہ جَزَاءً مِنْ رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا قیامت
کے دن جو بدلہ ملے گا وہ تیرے رب کی طرف سے حساب کے مطابق ہوگا یعنی جس طرح بنیا پیسہ
لیتا ہے اور سودا دے دیتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی عطاء بھی اُس دن حسابی ہوگی ان آیات سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہاں اعمال کے مطابق بدلہ ہو گا اور جو شخص جس درجہ کا ہوگا اسی درجہ میں رہے گا
یہ نہیں کہ اول کو دوم اور دوم کو اوّل کر دیا جائے گا۔

۲۰۳
عَطَاءَ حِسَاباً اور يُرْزَقُونَ فِيْهَا اس جگہ یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم
میں اس بارہ میں دو قسم کی آیات آتی ہیں
بِغَيْرِ حِسَابِ میں کوئی اختلاف نہیں ایک قسم کی تو وہ آیات میں جواد پر بیان ہوئی
ایک قم
ہیں مگر ایک قسم کی وہ آیات ہیں جن میں یہ
مضمون بیان ہوا ہے کہ مؤمنوں کو بغیر حساب رزق دیا جائے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ
وہ لوگ جنت میں داخل کئے جائیں گے اور انہیں بغیر حساب کے رزق دیا جائے گا۔اب پہلی آیت میں تو یہ بتایا گیا تھا کہ وہاں عَطَاءً حِسَابًا پیسے پیسے کا حساب ہوگا مگر
یہاں یہ فرمایا کہ انہیں بغیر حساب کے رزق دیا جائے گا۔اسی طرح دوزخیوں کے متعلق فرماتا
ہے فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُوْرًات
کافروں کو مَوْفُور یعنی کثرت والا عذاب ملے گا۔اب بظاہر یہ اختلاف نظر آتا ہے
کیونکہ پہلی آیات میں مؤمنوں کے متعلق بتایا گیا تھا کہ انہیں حساب کے مطابق جزاء ملے گی اور
دوسری آیات میں یہ بتایا کہ انہیں بغیر حساب کے رزق ملے گا۔اسی طرح دوزخیوں کے متعلق
پہلے تو یہ بتایا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان پر ظلم نہیں کرے گا بلکہ ان کے چھوٹے بڑے اعمال کو مد نظر
رکھ کر سزا دے گا مگر اس آیت میں یہ بتایا کہ انہیں کثرت سے سزا دی جائے گی جس کے معنے
بظاہر یہ معلوم ہوتے ہیں کہ وہ عذاب ان کے حق سے زائد ہو گا ، مگر در حقیقت ان دونوں میں
کوئی اختلاف نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ مَوْفُور کا منشاء صرف یہ ہے کہ عذاب جو بھی ہو وہ زیادہ ہی معلوم
ہوا کرتا ہے خواہ وہ استحقاق سے تھوڑا ہی کیوں نہ ملے پس جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَوْفُوْرًا کے یہ
معنے نہیں کہ تمہیں تمہارے حق سے زیادہ عذاب دیا جائے گا بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ تم جو بھی
گناہ کرتے ہو اس کا بدلہ تمہاری برداشت سے باہر ہو گا پس زیادتی سے مراد عمل سے زیادہ سزا کی
نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ گناہ تو انسان دلیری سے کر لیتا ہے مگر اس کی سزا برداشت نہیں کر سکتا
بلکہ پوری سزا کا تو کیا ذکر ہے آدھی سزا بھی برداشت نہیں کر سکتا۔دوسرے مَوفُور کے معنے
پورے کے بھی ہوتے ہیں اس لحاظ سے اس آیت پر کوئی اعتراض ہی نہیں ہو سکتا۔یہ تو مَوْفُور کی تشریح ہے باقی رہا جنتیوں کا سوال سو وہ بھی پہلے اصل کے خلاف نہیں

۲۰۴
کیونکہ بغیر حساب کسی ایک شخص کے بارہ میں نہیں بلکہ تمام جنتیوں کے بارہ میں ہے پس اگر
الف کو بغیر حساب کے ملے گا تو ب کو بھی بغیر حساب کے ملے گا اور ج کو بھی بغیر حساب کے
ملے گا اور ظاہر ہے کہ جب سب کو بغیر حساب کے انعام ملے تو یہ کسی کے حق کو زائل نہیں کرتا بلکہ
سب کا درجہ بڑھاتا ہے۔لیکن جب خدا تعالیٰ نے کہا کہ انعام حساب سے ملے گا تو اس کے یہ معنی
ہیں کہ کسی کا درجہ کم نہ ہوگا بلکہ اسی حساب سے ہر ایک کو زیادہ ملے گا پس اس کے یہ معنے ہوئے کہ
جنتیوں کو ان کے اعمال کے مقابلہ میں بغیر حساب زیادہ ملے گا۔اور ان کے محدود اعمال کو مد نظر
نہیں رکھا جائے گا، لیکن یہ بغیر حساب ایک حساب کے ماتحت بھی ہوگا اور اس امر کا لحاظ رکھا جائے
گا کہ نمبر ۲ نمبر اول سے نہ بڑھ جائے اور جب ہر ایک کو بغیر حساب یعنی استحقاق سے بہت زیادہ
ملنا ہے تو ظاہر ہے کہ نمبر۲ نمبر ایک سے بڑھ ہی نہیں سکتا کیونکہ اسے بھی بغیر حساب ملے گا۔خلاصہ یہ کہ جب اللہ تعالیٰ نے بغیر حساب کہا تو اس کے معنی ہیں اپنے عمل کے مقابل پر۔اور جب حساب سے کہا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اپنے سے اوپر والے نمبر کے مقابل پر۔یعنی ہر
ایک کے درجہ کو قائم رکھا جائے گا اور نمبر اؤل والا دوم نہیں ہوگا اور دوم اول نہیں ہوگا اور ایک کا
درجہ دوسرا نہیں لے سکے گا، اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے ایک شخص کے پاس ایک کروڑ روپیہ
ہو دوسرے شخص کے پاس دو کروڑ روپیہ ہو اور تیسرے کے پاس تین کروڑ روپیہ ہو۔اب اگر
کوئی دوسرا شخص یہ فیصلہ کرے کہ سب کو ایک ایک کروڑ اور روپیہ دید یا جائے تو لازماً سب کا مال
بڑھ جائے گا اور جو درجہ ان کا قائم ہو چکا تھا اس میں بھی کوئی نقص واقع نہیں ہوگا درجہ اول والا
پھر بھی درجہ اول میں ہی شمار ہوگا اور درجہ دوم اور سوم والے پھر بھی دوم اور سوم درجوں میں
ہی شمار ہوں گے۔پس جہاں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ مؤمنوں کو حسابی عطا ملے گی وہاں یہ
مطلب ہے کہ جنتیوں کے درجے نہیں توڑے جائیں گے اور جہاں یہ فرمایا کہ بغیر حساب کے رزق
دیا جائے گا تو وہاں یہ مفہوم ہے کہ عمل کی نسبت جزا ئیں بہت زیادہ ہونگی۔پس ہر ایک کا مقام قائم
رہے گا اور کسی کا بھی ریکارڈ خراب نہیں ہوگا۔یہ نہیں ہوگا کہ مثلاً اگر اکبر کا مقبرہ پہلے درجہ پر ہے
اور شاہجہان کا مقبرہ دوسرے درجہ پر ، تو شاہجہان کا مقبرہ اکبر سے بڑھ جائے بلکہ اللہ تعالیٰ
اگر شاہجہان
کو کبھی زیادہ انعام دے گا تو ساتھ ہی اکبر کو بھی اور دے گا اور فرمائے گا اس کے
مقبرہ کو اور اونچا کرو تا کہ تفاوت مراتب قائم رہے۔غرض بغیر حساب کے الفاظ بتاتے ہیں کہ عمل کے مقابلہ میں جزاء زیادہ ہوگی اور

۲۰۵
عَطَاءِ حِسَابًا کے الفاظ بتاتے ہیں کہ نمبر تو ڑ کر نچلے درجہ والے کو او پر نہیں لے جایا جائے گا۔مرنیوالوں کا صحیح مقام روحانی مقبرہ سے ہی ظاہر ہوتا ہے خلاصہ یہ کہ اس انتظام
ہے
میں ہر ایک کا مقبرہ
ہے اور ہر ایک کا مقبرہ اس کے درجہ کے مطابق ہے اور یہی انتظام مقبروں کی غرض کو پورا کرنے
والا ہے اس میں صرف نام یا شہرت ظاہری کے مطابق مقبرہ نہیں بنتا بلکہ خالص عمل اور حقیقی درجہ
کے مطابق مقبرہ بنتا ہے اور یہ مقبرے گویا مرنے والوں کے صحیح مقام کو ظاہر کرتے ہیں۔دنیا میں بعض دفعہ ایک شخص بڑا نیک ہوتا ہے مگر اس کے گھر کھانے کے لئے سُوکھی روٹی
بھی نہیں ہوتی اور دوسرا شخص خدا تعالیٰ کو گالیاں دیتا ہے مگر اس کے گھر میں پلاؤ زردہ پکتا ہے۔ایک کی ڈیوڑھی پر دربان بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں اور کسی کو اندر گھنے نہیں دیتے اور دوسرے کے
پاس اپنا سر چھپانے کے لئے جھونپڑی بھی نہیں ہوتی حالانکہ وہ بہت نیک اور خدا رسیدہ ہوتا ہے۔اگر عمارتیں نیکی اور تقویٰ کی بناء پر بنائی جائیں اور جو زیادہ نیک ہو اس کی عمارت زیادہ شاندار ہو
جو اس سے کم نیک ہو اس کی عمارت اس سے کم شاندار ہو تو شہر میں داخل ہوتے ہی پتہ لگ
جائے گا کہ یہاں کے لوگوں کے اعمال کیسے ہیں۔مگر دنیا میں ایسا نہیں اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ہم نے ایسے مقبرے بنائے ہیں کہ جن میں داخل ہوتے ہی ساری دنیا کی تاریخ کھل جائے
گی اور ساری ہسٹری (HISTORY) آنکھوں کے سامنے آ جائے گی کیونکہ وہ ہسٹری ان کے
مکانوں اور ثوابوں اور عذابوں کی صورت میں
لکھی ہوئی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے پاک لوگوں پھر جو دنیا کے مقبرے ہیں ان میں اکثر یہ دیکھا
جاتا ہے کہ مقابر پر کتے پاخانہ پھر جاتے ہیں اور
کے مقبروں کی حفاظت کا انتظام کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہوتا۔انگریزوں نے
آثار قدیمہ کا ایک محکمہ بنا کر پرانے آثار کو کسی قدر
محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے مگر پھر بھی وہ مقبروں کی پوری حفاظت نہیں کر سکے اور حال یہ ہوتا
ہے کہ مقبرے پر تو پچاس ساٹھ لاکھ روپیہ صرف ہو چکا ہوتا ہے مگر وہاں جا کر دیکھا جائے تو ہے
معلوم ہوتا ہے کہ گتے آتے اور پاخانہ کر کے چلے جاتے ہیں۔مگر وہ مقبرے جو اللہ تعالیٰ بناتا
ہے ان کی یہ حالت نہیں ہوتی بلکہ وہاں ہر شخص قابل عزت ہوتا ہے اس کے مقبرہ کی حفاظت کی
جاتی ہے اور صرف گندے لوگوں کے مقبروں کی حالت ہی خراب ہوتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ

۲۰۶
فرماتا ہے أُولئِكَ فِى جَنْتِ مُكْرَمُونَ " جو نیک لوگ ہونگے انہیں جنت میں جگہ دی ہے
جائے گی اور ان کے اعزاز کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گا ، کوئی ان پر الزام نہیں لگا سکے گا۔کوئی ان
کی بے عزتی نہیں کر سکے گا اور کوئی ان کے درجہ کو گرا نہیں سکے گا۔نا پاک لوگ اس مقبرہ میں کوئی بہتر مقام حاصل نہیں کر سکیں گے اس کے مقابلہ
مِّنَ
میں جو کافر ہیں
ان کے متعلق فرماتا ہے اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَلَا اَوْلَادُهُمُ
اللَّهِ شَيْئًا وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ " جو کافر ہیں ان کے اموال خدا تعالیٰ
کے مقابل پر ان کے کام نہ آئینگے نہ اولاد کام آئے گی اور وہ ضرور آگ کا ایندھن بنیں گے۔دنیا کے مقبرے بنانے والے کون ہوتے ہیں وہی ہوتے ہیں جن کے پاس مال ہوتا ہے۔ایک انسان گندہ ہوتا ہے فریبی اور مکار ہوتا ہے مگر اُس کے پاس دس لاکھ روپے ہوتے ہیں جب
وہ مرتا ہے تو وہی دس لاکھ روپے اُس کی اولاد کے قبضہ میں چلے جاتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ
ہما را باپ خبیث تھا اس نے اپنی زندگی میں ہمیشہ جھوٹ اور فریب سے کام لیا اور کئی قسم کے ظلموں
سے لوگوں کے مالوں کو لوٹا مگر محض اس وجہ سے کہ رو پیدان کے پاس بافراط ہوتا ہے وہ اس کا
شاندار مقبرہ بنا دیتے ہیں اور اس طرح لوگوں کے سامنے وہ بات پیش کرتے ہیں جو واقعات کے
لحاظ سے بالکل غلط ہوتی ہے۔چنانچہ کئی بادشاہوں کے مقبرے بھی موجود ہیں۔ان کے زمانہ کے
لوگ کہا کرتے تھے کہ یا اللہ ! ان کا بیڑا غرق کر مگر جب مر گئے تو ان کے وارثوں نے اُن کے
مقبرے بنا دیئے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمارے نظام میں یہ خرابی نہیں۔دنیا میں تو غیر مستحق
لوگوں کی اولا د یا مالی وسعت ان کے مقبروں کو شاندار بنائے رکھتی ہے اور اس طرح لوگوں کو دھوکا
لگتا ہے مگر فرماتا ہے تم ہمارے مقبرہ میں ایسا نہ دیکھو گے إِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوالَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ
اَمْوَالُهُمُ جو لوگ کافر ہیں اگر وہ شاہجہان سے بھی زیادہ مال اپنے پاس رکھتے ہیں تو وہ ہمارے
مقبرے میں اس روپیہ سے اپنے لئے کوئی بہتر جگہ حاصل نہیں کر سکتے۔پھر فرماتا ہے کہ ممکن ہے
کہ ان کا یہ خیال ہو کہ ہماری اولاد ہمارا مقبرہ بنا دیگی جیسے جہانگیر مر گیا تو اس کے عزیزوں نے
اس کا مقبرہ بنا دیا، مگر فرمایا یہ خیال بھی غلط ہے ان کی اولاد بھی ان کے کام نہیں آ سکتی
وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ ان کا مقبرہ تو آگ ہی ہے جس میں وہ ڈالے جائیں گے
اور اپنے اعمال کی سزا پائیں گے۔

۲۰۷
نوح کا مقبرہ پھر میں نے سوچا کہ کیا ان مقابر کا کوئی نشان اس دنیا میں بھی ہے اور کیا
اس کی کوئی علامت یہاں پائی جاتی ہے تا اسے دیکھ کر ہم ان غیر مرئی مقابر کا
اندازہ لگا سکیں۔یہ ساری باتیں تو اگلے جہان سے تعلق رکھتی ہیں اور بیشک ہم ان باتوں
پر ایمان رکھتے ہیں مگر لوگوں کو کس طرح دکھائیں کہ یہ باتیں سچی ہیں اس کی کوئی علامت یہاں
بھی ہونی چاہئے جسے دیکھ کر اگلے جہان کے مقابر کا اندازہ لگایا جا سکے۔جب میں نے غور کیا تو
مجھے معلوم ہوا کہ دنیا میں بھی ان مقابر کے نشان قائم کئے گئے ہیں چنانچہ میں نے قرآن کو دیکھا
تو مجھے اس میں ایک مقبرہ نوح کا نظر آیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْأَ خِرِينَ -
سَلَامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَلَمِيْنَ - إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ا
فرماتا ہے ہم نے نوح کا دنیا میں روحانی مقبرہ قائم کیا ہے وہ بڑا اچھا آدمی تھا اور
اگلے جہان میں ہم نے اسے بڑی عزت سے رکھا ہوا ہے۔اور چونکہ جنت کے مقبرے
میں سلامتی ہی سلامتی ہوتی ہے اس لئے تم بھی جب نوح کا ذکر آئے تو کہا کرونوح عَلَيْهِ السَّلَامُ
اور اس کے مقام کو یا درکھو وہ خدا کی سلامتی کے نیچے ہے اور جب بھی اس کا نام لو اس کے
ساتھ عَلَيْهَ السَّلَامُ" کا اضافہ کر لیا کرو۔فرماتا ہے اس مقبرہ کے ہم ذمہ دار ہیں اور ہم
اعلان کئے دیتے ہیں کہ اس مقبرہ کو کوئی تو ڑ نہیں سکے گا۔لوگوں کے مقبرے بنائے اور توڑے
جاتے ہیں مگر نوح کا مقبرہ ہم نے ایسا بنایا ہے جسے کوئی شخص تو ڑ نہیں سکتا چنا نچہ دیکھ لو آج اس
مقبرہ کا محافظ خدا نے ہمیں مقرر فرمایا ہے یہود ان کو بھول چکے ہیں ، عیسائی ان کو بھول چکے ہیں،
مگر آج بھی جب نوح کا ذکر آتا ہے تو سب مسلمان بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں عَلَيْهَ السَّلَامُ۔الیاس کا مقبرہ اسی طرح حضرت الیاس کے متعلق فرماتا ہے وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِيْنَ
سَلَامٌ عَلَى إِلْيَاسِينَ - إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ "
حضرت الیاس بھی ہمارے مقرب بندوں میں سے تھا اور ہم نے مناسب سمجھا کہ اگلے جہان میں
اس کا بھی مقبرہ بنے اور اِس جہان میں بھی۔تاکہ لوگوں کے لئے ایک نشان ہو اور ان کے دلوں
میں بھی یہ تحریص پیدا ہو کہ ہم بھی ایسے ہی بنیں۔پھر فرماتا ہے سَلَامٌ عَلَى الْيَاسِینَ ہم نے
فیصلہ کر دیا ہے کہ تینوں الیاسوں پر سلام ہو ا کرے چنانچہ آج بھی جب کوئی حضرت الیاس کا نام
لیتا ہے تو کہتا ہے الیاس عَلَيْهِ السَّلَامُ۔اس جگہ اِلْيَاسِینَ کے بارے میں لوگوں کو تر ڈر ہوا ہے،
لیکن یہ تردد نہیں بلکہ ایک زبر دست پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ الیاسین کا ظہور دُنیا میں تین دفعہ

۲۰۸
مقدر تھا۔پہلا خو د الیاس کے وجود میں دوسرا بیٹی کے ذریعہ سے اور تیسرا پھر ایک دفعہ
تا الیاس سے الیاسین بولا جا سکے۔اس لفظ نے ثابت کر دیا ہے کہ مسیح کا دوبارہ نزول تمثیلی رنگ
میں ہوگا کیونکہ اگر پہلے ہی مسیح نے دوبارہ آنا ہوتا تو اس کا الیاس تو یحیی کے رنگ میں ظاہر ہو چکا تھا
پھر آسمان پر سے آنے والے کے لئے کسی راستہ صاف کرنے والے کی ضرورت ہی کیا تھی۔پس تیسری دفعہ الیاس کے آنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ دوسرا مسیح پہلے مسیح سے علیحدہ وجود
ہو گا اور اسی دنیا سے پیدا ہو گا تبھی اس کے لئے ایک اور الیاس پیدا کیا جائے گا۔تا کہ اس
کے راستہ کو صاف کرے۔اس تیسرے الیاس کا سلام گوابھی دنیا میں قائم نہیں ہو امگر خدا تعالیٰ
کا فیصلہ یہی ہے کہ اس کا سلام بھی قائم ہوگا اور یہ سلام غیر نبی کے لئے جائز ہوتا ہے پس یہ نہیں
کہا جا سکتا کہ تیسرا الیاس جب نبی نہیں تو اس کے لئے سلام کا لفظ کس طرح استعمال کیا جا سکتا
ہے۔غیر نبی کے لئے بھی سلام کا لفظ استعمال ہو جاتا ہے۔چنانچہ حضرت علی کے نام کے ساتھ
عَلَيْهِ السَّلَامُ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔پس غیر نبی کے نام کے ساتھ بھی عَلَيْهِ السَّلَامُ کہا جا
سکتا ہے اور تیسرے الیاس کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ کا یہی فیصلہ ہے کہ پہلے دو الیاسوں کی طرح
اس کے متعلق بھی عَلَيْهِ السَّلَامُ کہا جائے گا۔مریم اور مسیح کا مقبرہ پھر فرماتا ہے ہم نے ایک اور مقبرہ بھی بنایا ہے چنانچہ فرمایا التی
أَحْصَنَتْ فَرُجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُّوحِنَا وَجَعَلْنَهَا
وَابْنَهَا ايَةً لِلْعَلَمِيْنَ ۱۵ اُس عورت کو یاد کرو جس نے اپنے تمام قومی کو خدا کے لئے وقف کر دیا
ہم نے اس میں اپنی رُوح پھونکی اور اُسے اور اس کے بیٹے کو ہمیشہ کے لئے یادگار بنا دیا۔یہ بھی ایک
مقبرہ ہے جو خدا تعالیٰ نے بنایا چنانچہ آج بھی حضرت عیسیٰ عَلَيْهِ السَّلَام اور حضرت مریم صدیقہ
عَلَيْهَا السَّلَامُ ہی کہا جاتا ہے۔اسی طرح حضرت ابراہیم عَلَيْهَ السَّلَام کے متعلق فرماتا ہے
حضرت ابرا ہیم کا مقبرہ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَبَ وَآتَيْنَهُ أَجْرَهُ
في
الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ )
ابراہیم بھی ہمارے مخصوص لوگوں میں سے تھا جس کے لئے ہم نے رُوحانی مقبرہ بنایا اور
یہ مقبرہ دو طرح ظاہر ہوا۔ایک اس طرح کہ جب بھی ابراہیم کا نام لیا جائے گا لوگ عَلَيْهِ السَّلَامُ
کہیں گے اور دوسرے اس طرح کہ آئندہ ہم نے نبوت کا اس کی اولاد کے لئے وعدہ کیا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی