سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان

حصہ 8

۲۶۹
کی خواہش اندر سے پیدا ہوتی ہے۔تو ان دونوں تقاضوں میں فرق ہے۔میں نے سوچا کہ اگر
میرے طبعی تقاضے پورے نہ ہوئے تب بھی میں کمزور ہو کر مر جاؤں گا اور اگر میری علمی زیادتی نہ
ہوئی اور مجھے اپنی ذہنی اور عقلی پیاس کو بجھانے کا موقع نہ ملا تو اس صورت میں بھی میرا دماغ کمزور
ہو جائے گا۔پس طبعی تقاضوں کا پورا ہونا بھی ضروری ہے تا کہ میرا جسم مکمل ہوا اور عقلی تقاضوں کا
پورا ہونا بھی ضروری ہے تا کہ میرا دماغ مکمل ہو۔قرآنی بشارت میں اسی ادھیڑ بن میں تھا کہ معا میرے کان میں آواز آئی وَفِيهَا
مَا تَشْتَهِيهِ إِلَّا نُفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ وَأَنْتُمْ فِيهَا خَلِدُونَ ۵۲
کہ جو جو چیزیں ہم پہلے بتا چکے ہیں وہ بھی جنت میں ملیں گی اور اُن کے علاوہ جو طبعی تقاضے ہیں
، اشتہاء کہ وہ اندر سے پیدا ہوتی ہے اور آنکھوں کی یہ حس کہ اس کے سامنے ایسی چیزیں
آئیں جنہیں دیکھ کر وہ لذت اُٹھائے ہم ان تمام تقاضوں کو پورا کریں گے۔گویا قرآن کریم
نے ان خواہشات کو تسلیم کیا ہے جو اندرونی ضرورتوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں اور فرماتا ہے
کہ ان خواہشات کو ہم ضرور پورا کریں گے۔یہ خواہشات ہر شخص کے اندر پائی جاتی ہیں اور
اگر ہم تجزیہ کریں تو بعض دفعہ ایک ایک چیز کی خواہش ہی نہیں ہوتی بلکہ اس چیز کے ایک ایک
حصہ کی خواہش انسانی قلب میں پائی جاتی ہے۔حاملہ عورتوں میں مٹی کھانے کی خواہش عورتوں کے پیٹ میں جب بچہ ہوتا ہے تو
اُن کی جس اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ بچے کو
جس غذاء کی ضرورت ہوتی ہے ، ماں کے دل میں اُسی غذا کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے۔غذاء
کے بعض اجزاء مٹی میں سے نکلتے ہیں جس کی وجہ سے ایام حمل میں عورتوں کو مٹی کھانے کی
عادت ہو جاتی ہے۔درحقیقت انسان کو خدا تعالیٰ نے مٹی سے ہی ترقی دیکر بنایا ہے، اس لئے
جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو ماں کے دل میں مٹی کھانے کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے
اور وہ چاہتی ہے کہ ایسی مٹی ہو جس میں کچھ پانی ملا ہوا ہو، یا چکنی مٹی ہو اور سو میں سے پچاس
ایسی عورتیں ہوتی ہیں جو مٹی کھاتی ہیں۔وہ یہ نہیں کہتیں کہ ہمیں بھوک لگتی ہے اس لئے ہم مٹی
کھاتی ہیں ، بلکہ وہ کہتی ہیں ہمارے دل میں مٹی کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح
بعض دفعہ حاملہ عورتوں کو سیب کھانے کی شدید طور پر خواہش پیدا ہوتی ہے اور یہ خواہش اتنی ہے
سخت ہوتی ہے کہ بعض دفعہ اگر سیب نہیں ملتا تو عورتوں کا حمل گر جاتا ہے۔اب دنیا کی کوئی

۲۷۰
طب ایسی نہیں جو یہ بتا سکے کہ سیب کے کون سے ایسے اجزاء ہیں جو نہ ملیں تو حمل ضائع ہو جاتا ہے
ہے یا مٹی میں کون سے ایسے اجزاء ہیں جن کا حاملہ عورتوں کو دیا جانا ضروری ہوتا ہے مگر واقع
یہی ہوتا ہے اور طبیب بھی مانتے ہیں کہ بعض دفعہ ان چیزوں کے نہ ملنے کی وجہ سے حمل گر جاتا
ہے۔اسی طرح بعض دفعہ اُن کے اندر دُودھ پینے کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے۔مجھے ایک عجیب
مرض ہے، میں دُودھ پی لوں تو مجھے سر درد کا دورہ ہو جاتا ہے مگر کسی کسی دن مجھے اتنا شدید شوق
پیدا ہوتا ہے کہ میں برداشت نہیں کر سکتا اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ مجھے سر درد ہو جائے گی پھر
بھی دُودھ پی لیتا ہوں اور اس کے بعد دورہ ہو جاتا ہے۔تو کئی قسم کی باریک خواہشات انسان کے اندر پائی جاتی ہیں اور وہ ایسی شدید ہوتی ہیں
کہ پوری نہ ہوں تو زندگی بے مزہ معلوم ہونے لگتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَفِيهَا۔مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ دنیا میں تو بعض دفعہ انسان کا جی چاہتا ہے کہ اُسے سیب کھانے کو ملے مگر
اُسے سیب نہیں ملتا۔عورت چاہتی ہے کہ مٹی کھائے مگر دوسرے لوگ اُسے کھانے نہیں دیتے ، مگر
فرمایا وہاں جو بھی طبعی خواہش پیدا ہوگی اس کو پورا کر دیا جائے گا۔دماغی خواہشات کی تکمیل پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے کچھ دماغی خواہشیں بھی ہوتی
ہیں اور انسان چاہتا ہے کہ ان خواہشوں کے پورا ہونے کا
بھی سامان ہو۔پس میں نے سوچا کہ اگر کبھی عقلی ضرورت محسوس ہوگی ، گو اس کے ساتھ طبعی
خواہش نہ ہوئی تو کیا یہ ضرورت بھی پوری ہو گی یا نہیں؟ اس پر میں نے دیکھا تو اس کا بھی
انتظام تھا۔چنانچہ لکھا تھا لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ۵۳ وہاں جنتی جو کچھ چاہیں گے انہیں مل
جائے گا۔اور یہ امر ظاہر ہے کہ مشیت دل کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ، مگر اشتہا ء نفسانی خواہشات
کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔پس وہاں انسان کی اشتہاء بھی پوری ہو گی اور انسان کی مشیت بھی
پوری ہو گی۔گویا جن کے اندر طبعی خواہشات پیدا ہوں گی جو اُن کے روحانی جسموں کے
مطابق ہوں گی ان کے لئے ان کی طبعی خواہشوں کے پورا کرنے کے سامان کئے جائیں گے
اور جنہیں عقلی ضرورت محسوس ہو گی ان کی اس ضرورت کو بھی وہاں پورا کر دیا جائے گا۔ہمارے خدا کا عجیب و غریب مینا بازار میں نے جب یہ نظارہ دیکھا تو کہا
سُبْحَانَ اللهِ وہ مینا بازار اور مارکیٹیں تو
ایسی ہوتی ہیں کہ ان کی چیزیں یا تو میری طاقت سے باہر ہوتی ہیں اور اگر طاقت کے اندر ہوتی

۲۷۱
ہیں تو ضروری نہیں ہوتا کہ میری اشتہاء یا میری مشیت کو پورا کرنے والی ہوں۔اور اگر میری
اشتہاء یا میری مشیت کو پورا کرنے والی ہوں تو ضروری نہیں ہوتا کہ میں اُن سے فائدہ اٹھاتی
سکوں۔مثلاً اگر پینے کے لئے دُودھ مل جاتا ہے لیکن میں بیمار ہو جاتا ہوں تو اس دودھ کا مجھے
کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔اور اگر میں اُن سے فائدہ اُٹھا بھی لوں ، تو ایک دن یا وہ فنا ہو جائیں گی
یا میں فنا ہو جاؤں گا۔مگر یہ عجیب مینا بازار ہے ہمارے خدا کا کہ اس میں مجھ سے جان اور مال
طلب کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے بدلہ میں سارے مینا بازار کی چیزیں اور خود
مینا بازار کی عمارت تمہارے سپرد کی جاتی ہے۔جب اس سے کہا جاتا ہے کہ لاؤ اپنا مال اور لاؤ
اپنی جان کہ میں مینا بازار کی سب چیزیں اور خود مینا بازار کی عمارت تمہارے سپرد کر دوں تو
بندہ ادھر اُدھر حیران ہو کر دیکھتا ہے کہ میرے پاس تو نہ مال ہے نہ جان میں کہاں سے یہ
دونوں چیزیں لاؤں۔اتنے میں چُپ چاپ اللہ تعالیٰ خود ہی ایک جان اور کچھ مال اُس کے
لئے مہیا کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ لومیں یہ تمہیں جان اور مال دے رہا ہوں تم یہ مال اور جان
میرے پاس فروخت کر دو۔غالب تھا تو شرابی مگر اس کا یہ شعر کروڑوں روپیہ سے بھی زیادہ قیمتی ہے کہ :-
جان دی دی ہوئی اُسی کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
اللہ تعالیٰ مؤمنوں سے ایسا ہی معاملہ کرتا ہے وہ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اَنْفُسَهُمْ وَاَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ
خدا نے مؤمنوں سے اُن کی جانیں اور مال خرید لئے اور ان کے بدلہ میں انہیں جنت
دے دی حالانکہ کون ہے جو یہ کہہ سکے کہ جان اس کی ہے یا کون ہے جو کہہ سکے کہ مال اس کا ہے
باوجود اس کے کہ نہ مال اس کے پاس ہوتا ہے نہ جان اس کے پاس ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس
سے سودا کر نے آتا ہے اور کہتا ہے مجھ سے جان لو اور پھر مجھے یہ جان واپس دے کر مجھ سے سودا
کر لو۔مجھ سے مال لو اور پھر یہ مال مجھے واپس دے کر مجھ سے سودا کر لو۔پس عجیب مینا بازار ہے
کہ خود ہی ایک جان اور کچھ مال مہیا کیا جاتا ہے اور پھر کہا جاتا ہے لو اسے ہمارے پاس فروخت
کر دو۔اور جب میں اس جان اور مال کو اس کے ہاتھ فروخت کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ بے شک
مجھے اپنا غلام بنا لو تو یکدم وہ مجھے آزاد کر دیتا ہے اور میرے سارے طوق ، ساری زنجیریں،

۲۷۲
ساری بیٹریاں اور ساری جہتھکڑیاں کاٹ ڈالتا ہے۔اور پھر مجھے مینا بازار کی چیزیں ہی نہیں دیتا ہے
بلکہ سارا مینا بازار میرے حوالے کر دیا جاتا ہے اور اس کی تمام چیزوں کا مجھے مالک بنا دیا جاتا
ہے اور پھر انہی چیزوں کا ہی نہیں بلکہ ساتھ ہی یہ بھی انتظام کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی نئی طبعی خواہش
پیدا ہوگی تو وہ بھی پوری کی جائے گی۔اور اگر کوئی نئی علمی خواہش پیدا ہو گی تو اُس کو پورا کرنے
کے بھی ہم ذمہ دار ہوں گے۔اور پھر مجھے کہا جاتا ہے کہ ان چیزوں کے متعلق تسلی رکھنا ، نہ یہ
چیزیں ختم ہوں گی اور نہ تم ختم ہو گے گویا ان سب چیزوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے مجھ پر سے
بھی اور ان چیزوں پر سے بھی فنا کا اثر مٹا دیا جائے گا۔جب میں نے یہ نظارہ دیکھا اور روحانی طور پر مجھے ان الہی اسرار کا علم ہوا تو میں اپنے
ناقص علم پر جو مجھے آزادی اور غلامی کے متعلق تھا ، سخت شرمندہ ہوا۔اور میں حیران ہو گیا کہ
میں کس چیز کو آزادی سمجھتا تھا اور کس چیز کو غلامی قرار دیتا تھا۔جس چیز کو میں آزادی سمجھتا تھا وہ
ایک خطر ناک غلامی تھی اور جس چیز کو میں غلامی سمجھتا تھا وہ حقیقی آزادی اور حریت تھی۔میں
شرمندہ ہوا اپنے علم پر، میں حیران ہوا اس عظیم الشان حقیقت پر اور فی الواقع اُس وقت سر سے
لے کر پاؤں تک میرا تمام جسم کانپ اُٹھا اور میری روح ننگی اور عریاں ہو کر خدا کے سامنے کھڑی
ہو گئی اور بے اختیار میں نے کہا اے میرے آقا ! یہ غلامی جو تو پیش کر رہا ہے، اس پر ہزاروں
آزادیاں قربان ہیں۔اے آقا! مجھے جلد سے جلد اپنا غلام بنالے، مجھے بھی اور میرے سب
عزیزوں اور دوستوں کو بھی۔بلکہ اے خدا! تو ساری دنیا کو ہی اپنا غلام بنالے تا کہ ہم سب اس
غلامی کے ذریعہ حقیقی آزادی کا مزہ چکھیں اور حقیقی غلامی سے نجات پائیں۔پس کان منتظر ہیں
اُس دن کے جب یہ آواز ہمارے کان سنیں گے کہ یاَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
فِى إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً - فَادْ خُلِى فِي عِبَادِي - وَادْخُلِي
جَنَّتِی۔اے اپنے رب کے تعلق پر مطمئن ہونے والی جان! آ آ اپنے رب کی طرف آ۔تو
اُس سے خوش ہے اور وہ تجھ سے خوش ہے۔آ اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور آمیری
جنت میں داخل ہو جا۔اپنی جانیں اور اپنے اموال خدا تعالیٰ کے حضور جلد تر پیش کرو! یہ وہ عظیم الشان نعمت۔ہے جو تمہارا خدا تمہیں
دینے کے لئے تیار ہے۔اب تمہارا فرض ہے کہ تم آگے بڑھو اور اس نعمت کو حاصل کرنے کی

۲۷۳
کوشش کرو۔وہ اس زمانہ میں پھر تمہارے پاس ایک گاہک کی صورت میں آیا ہے اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اُس کی یہ آواز بلند ہوئی ہے کہ اپنی جانیں اور مال
مجھے دو اور جنت مجھ سے لے لو۔وہ تم سے سودا کرنا چاہتا ہے مگر سودا کرنے کے لئے اُس نے کی
خود اپنے پاس سے تم کو جان اور مال دیا ہے۔پس جان بھی اُسی کی ہے اور مال بھی اُسی کا۔مگر
وہ یہ فرض کر کے کہ یہ چیزیں اُس کی نہیں بلکہ تمہاری ہیں تمہارے پاس ایک گاہک کی صورت
میں چل کر آیا ہے اور وہ تم سے تمہاری جانوں اور مالوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔تمہاری خوش قسمتی
ہوگی اگر تم اس آواز کو سنتے ہی کھڑے ہو جاؤ اور کہو کہ اے ہمارے آقا ! آپ ہم سے اپنی ہی
چیز مانگ کر ہمیں کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، ہم اپنی جانیں آپ کے قدموں پر شار کرنے کے
لئے تیار ہیں اور اپنے اموال آپ کی راہ میں لگانے کے لئے حاضر ہیں۔جب تم اس طرح
اپنی جانوں اور اپنے اموال کی قربانی کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ گے تو تم دیکھو گے کہ تمہاری
جان بھی تمہارے پاس ہی رہتی ہے اور تمہارا مال بھی تم سے چھینا نہیں جاتا۔مگر اس ارادہ نیک
اور عملی پیشکش کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارا آقا تم سے ہمیشہ کے لئے خوش ہو جائے گا اور وہ تمہیں اُس کی
ابدی جنت میں داخل کرے گا جس کی نعمتیں لازوال ہیں اور جس کے مقابلہ میں دُنیوی مینا بازار
اتنی بھی حقیقت نہیں رکھتے جتنی ایک سورج کے مقابلہ میں ایک ٹمٹماتی ہوئی شمع کی حقیقت ہوتی
ہے۔وہ اس اقرار کے نتیجہ میں ہی تمہاری غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر پرے پھینک دے گا۔وہ
تمہارے سلاسل اور آہنی طوق تمہاری گردنوں سے دُور کر دے گا۔تم پھر دنیا میں سر بلند ہو گے، پھر
اپنی گردن فخر سے اونچی کر سکو گے۔پھر ایک عزت اور وقار کی زندگی بسر کر سکو گے۔لیکن حقیقت تو
یہ ہے کہ اتنا چھوٹا سا کام بھی اس کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا، پس آؤ ہم اُس کے حضور جھکیں اور
اُسی سے یہ التجا کریں کہ اے ہمارے آقا! تو ہمیں اپنی محبت سے حصہ دے، تو اپنے عشق کی آگ
ہمارے دلوں میں سلگا ، تو اپنے نور کی چادر میں ہم کو لپیٹ لے اور ہر قسم کی شیطانی راہوں سے بچا
کر ہمیں اپنے قرب اور اپنی محبت کے راستوں پر چلا، کیونکہ حقیقی حریت وہی ہے جو تیری غلامی
میں حاصل ہوتی ہے اور بدترین غلامی وہی ہے جو تجھ سے دُوری کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔پس
آؤ اس جُھوٹی خریت کے خیالات کو جو دنیا میں بدترین غلامی پیدا کرنے کا موجب ہیں اپنے
دلوں سے دُور کرو اور جلد سے جلد اُس خدائی آواز پر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ بلند ہوئی ہے اپنی جانیں اور اپنے اموال اُس کے حضور پیش کر دو تا کہ تمہیں حقیقی آزادی

۲۷۴
میٹر ہو اور تمہاری وساطت سے پھر باقی دنیا کو بھی شیطان کی غلامی سے ہمیشہ کے لئے نجات
حاصل ہو جائے۔“
عبس: ۲۰ تا ۲۲
الحج : ۸،۷
بخاری کتاب احادیث الانبياء باب ماذكر عن بنی اسراءیل حدیث نمبر ۳۴۵۲ صفحه
۵۸۱ مطبوع الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
البقرة : ٩
ک هود : ۱۱۲
ه التوبة : ١٠٠
النباء : ٣٧
الكهف : ۵۰
المؤمن : ۴۱
آل عمران : ١)
الصفت
: ۱۳۰ تا ۱۳۲ ۱۵ الانبياء : ۹۲
ا بنی اسراءیل : ۶۴ - المعارج: ۳۶
الصفت
: ۷۹ تا ۸۱ ۱۴
١٦ العنكبوت: ۲۸ كا الانعام : ۸۴ تا ۹۱ ۱۸ الاحزاب : ۵۷
19 الحشر : ١١
٢٠ اقرب الموارد الجزء الثانى صفحہ ۸۷۹ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
ال الرعد : ۲۵،۲۴
۲۲ طمنچے : طمنچہ کی جمع۔پستول۔چھوٹی بندوق۔( فیروز اللغات اردوصفحه ۸۸۰ مطبوعہ
فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
٢٣ التوبة : ١١١
بخارى كتاب الزكوة باب اتَّقُوا النَّارَ وَ لَوْ بِشِقِّ تَمُرَةٍ حدیث نمبر ۱۴۱۷ صفحه ۲۲۹ مطبوعہ
الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۲۵ بخاری کتاب الصوم باب المجامع فى رمضان حدیث نمبر ۱۹۳۷ صفحه ۳۱۱
مطبوع الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٢٦ البقرة: ۴
الاعراف: ۱۵۸ ۲۸ الاعراف: ۱۹۷
۲۹ بخارى كتاب الادب باب إكرام الضيف (الخ) حدیث نمبر ۶۱۳۵ صفحه ۱۰۶۹
مطبوع الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٣٠ الحج : ۴۸
الفجر : ۲۸ تا ۳۱ ٣٢ حم السجدة : ٣٢
٣٣ الدهر : ۲۰
٣٤ البقرة : ٦
٣٦ الدهر : ۱۲
الدهر : ۱۸
۳۵ الدهر : ۶
۳۸ الدهر : ۲۳
۳۹
٣٩ الصفت : ۴۶
محمد : ١٦
البقرة : ٢٦

۴۲ محمد : ١٦
۲۷۵
٢٣ البقرة : ٢٢٠
۴۴ محمد : ۱۶
۲۵ المطففين : ۲۷،۲۶
تلچھٹ : وہ چیز جو نیچے بیٹھ جائے۔(فیروز اللغات اردو صفحه ۳۷۲ مطبوعہ فیروز سنز
لاہور ۲۰۱۰ء)
درد : تلچھٹ ( فیروز اللغات اردو صفحہ ۶۲۱ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
الصفت : ۴۸
اقرب الموارد الجزء الثاني صفحه ۱۲۹۱ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
۵۰ اقرب الموارد الجزء الثاني صفحه ۸۹۳ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
اه الطور : ۲۴
۵۲ الدهر : ۲۲
۵۴ المطفّفين : ٢٩ ۵۵ الدهر : ۱۹
الطور : ۲۳ ۵۸ الدهر : ۱۵
۲۰ محمد : ۱۶ ال الحج : ۲۴، ۲۵
۵۳ المطفّفين : ۲۸
۵۶ الواقعة : ۲۱، ۲۲
۵۹ الواقعة : ۳۳، ۳۴
الاعراف: ۲۷
۱۳ محمد : ۱۸
۱۴ ال عمران : ۱۰۷
ال عمران : ۱۰۸
۱۶ النحل : ۵۹
القيامة : ٢٣
١٨ لسان العرب المجلد الرابع صفحه ۱۷۸ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۹۸۸ء
۱۹ عبس : ۴۰،۳۹
ك الغاشية : ٩
اك اقرب الموارد الجزء الثاني صفحه ۱۳۲۱۔مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
ك الواقعة : ۹۰،۸۹
٤٣ لسان العرب المجلد الخامس صفحه ۳۵۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء
الزمر : ۷۴
٤٥ الدهر : ١٦
الواقعة : ١٦، ١٧ ك الغاشية : ۱۴ تا ۱۷ ٤٨ الانعام: ۱۲۸
وى الحج : ۳۹ تا ۴۱ ۸۰ الفرقان : ۵۱ تا ۵۴ ۵۱ الرحمن : ۲۱،۲۰
٢ الزخرف : ۷۲ ٨٣ النحل :٣٢

آج 10 میں سے 10 باقی