سیر روحانی (۳) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان

حصہ 7

۲۵۷
خریدا جا سکتا ہے۔مگر مسلمان اس ذلیل پیشکش کو کب قبول کر سکتے تھے انہوں نے نفرت اور حقارت
کے ساتھ اُسے ٹھکرا دیا۔تب کسری کو غصہ آ گیا اور اس نے اپنے مصاحبوں کو اشارہ کیا کہ مٹی
کا ایک بورا بھر کر لاؤ۔تھوڑی دیر میں مٹی کا بورا آ گیا، بادشاہ نے اپنے نوکروں سے کہا کہ
مسلمانوں کا جو شخص نمائندہ ہے یہ بورا اُس کے سر پر رکھ دیا جائے۔نوکر نے ایسا ہی کیا۔جب
بورا اس صحابی کے سر پر رکھا گیا تو بادشاہ نے کہا چونکہ تم نے ہماری بات نہیں مانی تھی اس لئے
جاؤ اس مٹی کے بورے کے سوا اب تمہیں کچھ نہیں مل سکتا۔اللہ تعالیٰ جن کو بڑا بناتا ہے اُن کی
عقل بھی تیز کر دیتا ہے، وہ صحابی فوراً تاڑ گئے کہ یہ ایک مشرک قوم ہے اور مشرک قوم بہت
وہمی ہوتی ہے۔انہوں نے اس بورے کو اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر رکھا اور اسے ایڑ لگا کر یہ کہتے
ہوئے وہاں سے نکل آئے کہ کسری نے اپنا ملک خود ہمارے حوالے کر دیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے
مسلمانوں پر ایسا فضل کیا تھا کہ اُن میں سے ہر شخص بادشاہ بن گیا تھا۔یہ بھی اُن کی بادشاہی کی علامت ہے کہ
ایک مسلمان غلام کا کفار سے معاہدہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک دفعہ
مسلمانوں کی عیسائیوں سے جنگ ہو گئی۔رفتہ رفتہ عیسائی ایک قلعہ میں محصور ہو گئے اور مسلمانوں
نے چاروں طرف سے اُسے گھیر لیا اور کئی دن تک اُس کا محاصرہ کئے رکھا۔ایک دن کیا دیکھتے
ہیں کہ قلعہ کا دروازہ کھلا ہے اور سب عیسائی اطمینان سے اِدھر اُدھر پھر رہے ہیں مسلمان آگے
بڑھے تو انہوں نے کہا ہماری تو تم سے صلح ہو چکی ہے۔مسلمانوں نے کہا ہمیں تو اس صلح کا کوئی علم
نہیں۔انہوں نے کہا علم ہو یا نہ ہو، فلاں آدمی جو تمہارا حبشی غلام ہے اُس کے دستخط اس صلح نامہ
پر موجود ہیں۔کمانڈر انچیف کو بڑا غصہ آیا کہ ایک غلام کو پھسلا کر دستخط کروالئے گئے ہیں اور
اس کا نام صلح نامہ رکھ لیا گیا ہے۔غلام سے پوچھا گیا کہ کیا بات ہوئی تھی ؟ اس نے کہا، میں
پانی لینے آیا تھا کہ یہ لوگ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اگر تم لوگ یہ یہ شرطیں مان لو تو اس
میں کیا حرج ہے؟ میں نے کہا کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا تو پھر لگاؤ انگوٹھا (یا جو بھی اُس
زمانہ میں دستخط کا طریق تھا) اور اس طرح انہوں نے میری تصدیق کرالی آخر اسلامی کمانڈر
انچیف نے کہا میں حضرت عمرؓ سے اس بارہ میں دریافت کروں گا اور وہاں سے جو جواب آئے گا
اُس کے مطابق عمل کیا جائے گا چنانچہ حضرت عمرؓ کو یہ تمام واقعہ لکھا گیا آپ نے جواب میں تحریر
فرمایا کہ گو معاہدے کے لحاظ سے یہ طریق بالکل غلط ہے مگر میں نہیں چاہتا کہ لوگ یہ کہیں کہ دنیا

۲۵۸
میں کوئی ایسا مسلمان بھی ہے جس کی بات رڈ کر دی جاتی ہے اسلئے اس دفعہ بات مان لو آئندہ کے
لئے اعلان کر دو کہ صلح نامہ صرف جنرل یا اس کے مقرر کردہ نمائندہ کا مصدقہ تسلیم ہو گا۔اب گو وہ
ایک غلام تھا مگر اس وقت اس کی حیثیت ویسی ہی تسلیم کی گئی جیسے ایک بادشاہ کی ہوتی ہے۔سامان جنگ گیارہویں بات میں نے یہ دیکھی تھی کہ مینا بازار میں سامان جنگ ملتا ہے
تلواریں ہوتی ہیں ، نیزے ہوتے ہیں ، ڈھالیں ہوتی ہیں اسی طرح کا
اور سامانِ جنگ ہوتا ہے پس میں نے کہا میں دیکھوں۔آیا یہ چیزیں بھی ہمارے مینا بازار
میں ملتی ہیں یا نہیں ؟
روحانی ڈھال جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس مینا بازار میں ڈھالیں بھی ملتی
ہیں۔چنانچہ لکھا ہے لَهُمْ دَارُ السَّلامِ عِنْدَرَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُمْ
بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ٤٨
جنت میں ایسا انتظام کر دیا جائے گا کہ کسی جنتی پر کوئی حملہ نہیں ہو سکے گا۔جس طرح
ڈھال تمام حملوں کو روک دیتی ہے اسی طرح جب کسی شخص کو جنت ملتی ہے تو اس پر کوئی شخص حملہ
نہیں کر سکتا۔اسی طرح فرماتا ہے وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ
سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
کہ ملائکہ اُن کے پاس ہر دروازہ سے آئیں گے اور کہیں گے اے مومنو! تم نے اپنے
رب کے لئے بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھا ئیں۔اب تم کسی مصیبت میں نہیں ڈالے جاؤ گے، کیونکہ
خدا نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم پر کوئی خوف اور کوئی مصیبت نہیں آئے گی۔دیکھو! یہ انجام والا گھر
کتنا اچھا اور کیسا آرام دہ ہے۔خدائی حفاظت کا ایک شاندار نمونہ دنیا میں بھی اس بات
کی مثالیں ملی ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کے پاک بندے خدا تعالیٰ کی حفاظت میں رہتے ہیں
اور دشمن اُن کو لاکھ نقصان پہنچانے کا ارادہ کرے وہ ناکام و نا مرا درہتا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی جنگ سے واپس تشریف لا رہے تھے کہ دو پہر کے وقت آرام کرنے کے
لئے ایک درخت کے نیچے سو گئے۔باقی لشکر بھی اِدھر اُدھر متفرق ہو گیا۔اتنے میں ایک شخص جس
کے بعض رشتہ دار مسلمانوں کے ہاتھوں لڑائی میں مارے گئے تھے بلکہ اس کا ایک بھائی بھی مر چکا تھا
اور اُس نے
قسم کھائی تھی کہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو اس کے بدلہ میں ضرور قتل کرونگا۔

۲۵۹
وہ وہاں آپہنچا۔درخت سے آپ کی تلوار لٹک رہی تھی۔اُس نے تلوار کو اُتار لیا اور
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جگا کر کہا بولو! اب تمہیں میرے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے؟
سب صحابہ اُس وقت اِدھر اُدھر بکھرے ہوئے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
پاس اُس وقت کوئی شخص نہیں تھا، مگر ایسی حالت میں بھی آپ کے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہ
ہوئی۔بلکہ آپ کو یقین تھا کہ جس خدا نے میری حفاظت کا وعدہ کیا ہوا ہے وہ آپ میری
حفاظت کا سامان فرمائے گا چنانچہ جب اُس نے کہا کہ بولو! بتاؤ! اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُٹھنے کی کوشش نہیں کی اور نہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی کسی حرکت سے کوئی اضطراب ظاہر ہوا۔آپ نے لیٹے لیٹے نہایت اطمینان سے فرمایا اللہ
میری حفاظت کریگا۔یہ سُنا تھا کہ اس کے ہاتھ شل ہو گئے اور تلوار اُس کے ہاتھ سے گر گئی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فوراً تلوار اُٹھالی اور فرمایا بتاؤ! اب تمہیں کون بچا سکتا
ہے؟ وہ ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا آپ بڑے شریف آدمی ہیں آپ ہی مجھ پر رحم کریں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا کم بخت! تم مجھ سے سُن کر ہی کہہ دیتے کہ اللہ حفاظت کریگا۔تو اللہ تعالیٰ کی حفاظت کا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔P
ایک رؤیا مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جب پادری مارٹن کلارک نے
مقدمہ کیا تو میں نے گھبرا کر دعا کی۔رات کو رویا میں دیکھا کہ میں سکول سے آ رہا
ہوں اور اس گلی میں سے جو مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے مکانات کے نیچے ہے اپنے مکان
میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔وہاں مجھے بہت سی باور دی پولیس دکھائی دیتی ہے پہلے تو اُن
میں سے کسی نے مجھے اندر داخل ہونے سے روکا، مگر پھر کسی نے کہا یہ گھر کا ہی آدمی ہے اسے اندر
جانے دینا چاہئے۔جب ڈیوڑھی میں داخل ہو کر اندر جانے لگا تو وہاں ایک تہہ خانہ ہو ا کرتا تھا جو
ہمارے دادا صاحب مرحوم نے بنایا تھا۔ڈیوڑھی کے ساتھ سیڑھیاں تھیں جو اس تہہ خانہ میں اُترقی
تھیں۔بعد میں یہاں صرف ایندھن اور پیپے پڑے رہتے تھے۔جب میں گھر میں داخل ہونے
لگا تو میں نے دیکھا کہ پولیس والوں نے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا
ہوا ہے اور آپ کے آگے بھی اور پیچھے بھی اوپلوں کا انبار لگا یا ہوا ہے۔صرف آپ کی گردن
مجھے نظر آ رہی ہے اور میں نے دیکھا کہ وہ سپاہی ان اوپلوں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کی
کوشش کر رہے ہیں۔جب میں نے انہیں آگ لگاتے دیکھا تو میں نے آگے بڑھ کر آگ

۲۶۰
بجھانے کی کوشش کی۔اتنے میں دو چار سپاہیوں نے مجھے پکڑ لیا۔کسی نے کمر سے اور کسی نے قمیص
سے اور میں سخت گھبرایا کہ ایسا نہ ہو یہ لوگ اوپلوں کو آگ لگا دیں اسی دوران میں اچانک میری
نظر او پر اُٹھی اور میں نے دیکھا کہ دروازے کے اوپر نہایت موٹے اور خوبصورت حروف میں
یہ لکھا ہوا ہے کہ : -
” جو خدا کے پیارے بندے ہوتے ہیں اُن کو کون جلا سکتا ہے
"
تو اگلے جہان میں ہی نہیں یہاں بھی مؤمنوں کے لئے سلامتی ہوتی ہے۔ہم نے اپنی
آنکھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ایسے بیسیوں واقعات دیکھے کہ
آپ کے پاس گونہ تلوار تھی نہ کوئی اور سامانِ حفاظت مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت کے
سامان کر دیئے۔امام جماعت احمدیہ کے قتل کی نیت ابھی ایک کیس میں ایک ہندوستانی عیسائی کو
پھانسی کی سزا ہوئی ہے۔اس کا جرم یہ تھا کہ اس
سے آنیوالا ایک ہندوستانی عیسائی نے غصہ میں آ کر اپنی بیوی کوقتل کر دیا۔جب
مقدمہ ہوا تو مجسٹریٹ کے سامنے اُس نے
بیان دیتے ہوئے کہا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کی تقریریں سُن سُن کر میرے دل میں احمدیوں
کے متعلق یہ خیال پیدا ہوا کہ وہ ہر مذہب کے دشمن ہیں۔عیسائیت کے وہ دشمن ہیں ، ہندو مذہب
کے وہ دشمن ہیں ، سکھوں کے وہ دشمن ہیں، مسلمانوں کے وہ دشمن ہیں اور میں نے نیت کر لی کہ
جماعت احمدیہ کے امام کو قتل کر دونگا۔میں اس غرض کے لئے قادیان گیا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ
پھیرو چیچی گئے ہوئے ہیں ، چنانچہ میں وہاں چلا گیا۔پستول میں نے فلاں جگہ سے لے لیا تھا
اور ارادہ تھا کہ وہاں پہنچ کر اُن پر حملہ کر دوں گا ، چنانچہ پھیر و چیچی پہنچ کر میں اُن سے ملنے کے
لئے گیا تو میری نظر ایک شخص پر پڑ گئی جو اُن کے ساتھ تھا اور وہ بندوق صاف کر رہا تھا ( یہ دراصل
بیٹی خاں صاحب مرحوم تھے ) اور میں نے سمجھا کہ اس وقت حملہ کرنا ٹھیک نہیں ، کسی اور وقت
حملہ کرونگا۔پھر میں دوسری جگہ چلا گیا اور وہاں سے خیال آیا کہ گھر ہو آؤں۔جب گھر پہنچا تو
بیوی کے متعلق بعض باتیں سن کر برداشت نہ کر سکا اور اُسے پستول سے ہلاک کر دیا۔پس یہ ایک
اتفاقی حادثہ تھا جو ہو گیا ورنہ میرا ارادہ تو کسی اور کو قتل کرنے کا تھا۔اب دیکھو کس طرح اس شخص کو ایک ایک قدم پر خدا تعالیٰ روکتا اور اس کی تدبیروں کو

۲۶۱
ناکام بناتا رہا۔پہلے وہ قادیان آتا ہے مگر میں قادیان میں نہیں بلکہ پھیر و چیچی ہوں ، وہ
پھیرو چیچی پہنچتا ہے تو وہاں بھی میں اُسے نہیں ملتا اور اگر ملتا ہوں تو ایسی حالت میں کہ میرے
ساتھ ایک اور شخص ہوتا ہے، جس کے ہاتھ میں اتفاقاً بندوق ہے اور اُس کے دل میں خیال پیدا
ہو جاتا ہے کہ اس وقت حملہ کرنا درست نہیں۔پھر وہ وہاں سے چلا جاتا ہے اور ادھر اُدھر پھر کر
گھر پہنچتا ہے اور بیوی کو مار کر پھانسی پر لٹک جاتا ہے۔فتنہ احرار کے ایام میں ایک نوجوان پٹھان
کا ارادہ قتل سے قادیان آنا اسی طرح احرار
کے فتنہ کے ایام
میں ایک دفعہ ایک پٹھان لڑکا قادیان آیا اور میرا نام لے کر کہنے لگا میں نے اُن سے ملنا ہے۔میاں عبدالاحد خاں صاحب افغان اس سے باتیں کرنے لگے۔باتیں کرتے کرتے یک دم اُس
نے ایک خاص طرز پر اپنی ٹانگ ہلائی اور پٹھان اس طرز پر اُسی وقت اپنی ٹانگ ہلاتے ہیں
جب انہوں نے نیچے پھر اچھپایا ہوا ہو۔میاں عبد الاحد خاں بھی چونکہ پٹھان ہیں اور وہ پٹھانوں
کی اس عادت کو اچھی طرح جانتے تھے، اس لئے جو نہی اُس نے خاص طرز پر ٹانگ ہلائی انہوں
نے یکدم ہاتھ ڈالا اور چھری پکڑ لی۔بعد میں اس نے اقرار بھی کرلیا کہ میرا ارادہ یہی تھا کہ
ملاقات کے بہانے اُن پر حملہ کر دونگا۔اب ایک پٹھان کا قادیان آنا اور اس کی باتوں کے وقت
ایک احمدی پٹھان کا ہی موجود ہونا اور اس کا پکڑا جانا محض اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ تھا ورنہ اگر کوئی
و
غیر پٹھان ہوتا تو وہ سمجھ بھی نہ سکتا تھا کہ اُس نے ٹانگ کو اس طرح کیوں حرکت دی ہے۔زہر آلود بالائی کھلانے کی کوشش اسی طرح میں ایک دفعہ جلسہ سالانہ میں سٹیج پر تقریر کر
رہا تھا کہ کسی نے ایک پرچ میں بالائی رکھ کر دی
کہ یہ حضرت صاحب کو پہنچا دی جائے اور دوستوں نے دست بدست اُسے آگے پہنچانا شروع
کر دیا۔رستہ میں کسی دوست کو خیال آیا کہ یہ کوئی زہریلی چیز نہ ہو، چنانچہ اُس نے چکھنے کے لئے
ذراسی بالائی زبان کو لگائی تو اُس کی زبان کٹ گئی ، مگر چونکہ وہ دست بدست پیچھے سے چلی آرہی ہے
تھی اس لئے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کون شخص تھا جس نے زہر کھلانے کی کوشش کی۔تو اس قسم کے
کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی حفاظت کا پتہ چلتا ہے ، مگر پھر بھی جب تک وہ
چاہتا ہے حفاظت کا سامان رہتا ہے اور جب وہ چاہتا ہے ان سامانوں کو ہٹا لیتا ہے بہر حال اس
جہان کی سلامتی محدود ہے، لیکن اگلے جہان کی سلامتی غیر محدود اور ہمیشہ کے لئے ہے۔

۲۶۲
مذہبی جنگوں میں مسلمانوں کی کامیابی کا وعدہ پھر میں نے سوچا کہ اس دنیا میں
تو جنگیں بھی ہوتی ہیں اور جنگوں
میں حفاظت کا سب سے بڑا ذریعہ تلوار اور دوسرے ہتھیار سمجھے جاتے ہیں جو مینا بازار سے
میتر آ سکتے ہیں کیا اس مینا بازار سے بھی ہمیں کوئی ایسی ہی چیز مل سکتی ہے یا نہیں سو اس کے
متعلق میں نے دیکھا تو قرآن میں لکھا تھا اِنَّ اللهَ يُدفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ
لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى
نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ بِالَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ
وَلَوْلَا دَفَعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتٌ وَمَسَاجِدُ
يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَّنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ كَ
فرماتا ہے۔یقیناً اللہ تعالیٰ مؤمنوں کی طرف سے دفاع کرنے والا ہے یعنی ہم تلوار
تمہارے ہاتھ میں نہیں دیں گے بلکہ اپنے ہاتھ میں رکھیں گے۔اگر تمہارے ہاتھ میں تلوار دینگے
تو وہ ایسی ہی ہوگی جیسے بچہ سے اس کی ماں کہتی ہے کہ فلاں چیز اُٹھالا اور پھر خود ہی اُس چیز کو
اُٹھا کر اُس کا صرف ہاتھ لگوا دیتی ہے اور بچہ یہ سمجھتا ہے کہ میں نے چیز اُٹھائی ہے۔پھر فرماتا
ہے ، ہم تمہاری کیوں نہ مدد کریں گے جب کہ تم پر حملہ کرنے والے خائن اور کافر ہیں اور تم وہ
ہو جو صداقتوں کا اقرار کرتے ہو۔یا د رکھو! اس دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ان لوگوں کو
جن سے لوگ جنگ کرتے ہیں اجازت دی گئی ہے کہ وہ بھی حملہ آوروں کا مقابلہ کریں کیونکہ اُن
پر حد سے زیادہ ظلم کیا گیا ہے اور اُن پر نا واجب سختی کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ اُن کی مدد پر یقینا
قادر ہے۔وہ لوگ جو اپنے گھروں سے نکالے گئے بغیر حق کے جن کا صرف اتنا گناہ تھا کہ انہوں
نے یہ کہہ دیا تھا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اگر اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعہ دُور نہ کرے تو دنیا
میں عبادت خانے ، راہبوں کے رہنے کی جگہیں ، عیسائیوں کے گرجے ، یہودیوں کی جگہیں اور
مسلمانوں کی مسجدیں جن میں خدا تعالیٰ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے سب مٹا دی جائیں۔فرماتا ہے ہم نے مذہب کی آزادی کے لئے لڑائی کی اجازت دی ہے مگر چونکہ بچے مخلص
تھوڑے ہوتے ہیں اس لئے اس بات سے نہ گھبرانا کہ تم تھوڑے ہو، اللہ تعالیٰ خود اپنے مخلص بندوں
کی تائید کے لئے تلوار لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ انہیں ہر میدان میں مظفر ومنصور کرتا ہے اور
خدا بڑا ہی قومی اور عزیز ہے۔جس طرف خدا ہو جائے گا اس کی قوت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا

۲۶۳
اور جس کی طرف خدا ہو جائے گا اُس پر کوئی دشمن غلبہ نہیں پاسکے گا۔یہ تو دفاعی جنگ
دشمنوں پر غالب کرنے والا ایک تیز تر اور کامیاب ہتھیار ہے۔میں نے سوچا
کہ اس سامانِ جنگ سے تو میں دشمن کے فتنہ سے بچ سکتا ہوں۔پس یہ ہتھیار ایک ڈھال کی
طرح ہوا اِس میں مجھے دوسرے پر حملہ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے پھر میں دنیا پر غالب کس
طرح آؤں گا؟ کیا اس مینا بازار میں کوئی ایسا ہتھیار بھی ہے جو ڈھال کی طرح نہ ہو بلکہ تلوار کی
طرح ہو اور جس کی مدد سے مجھے غلبہ عطا ہو؟ تو میں نے دیکھا کہ ایسا ہتھیار بھی موجود ہے
چنانچہ فرماتا ہے وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَاَبى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا -
وَلَوْشِتُنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا - فَلا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا
كَبِيرًا وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذَبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ
بَيْنَهُمَا بَرْزَحًا و حِجْرًا مَّحْجُورًا ۸۰
ان آیات میں پہلے پانی کا ذکر ہے جو کلام الہی سے تشبیہہ دینے کے لئے کیا گیا ہے اور
فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی اُتارتا ہے اور مراد یہ ہے کہ قرآن بھی اسی طرز کا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس طرح ہم پانی کو لوگوں میں پھیلا دیتے ہیں تا کہ وہ ہمارے
نشانوں کی قدر کریں، اسی طرح ہم نے قرآن کو اُن کے سامنے پیش کر دیا ہے، مگر اکثر لوگ
کفرانِ نعمت کرتے ہیں۔وہ پانی کی نعمت تو قبول کر لیتے ہیں، مگر کلام الہی کی نعمت جو اس سے
بہت زیادہ بہتر ہے اُسے رڈ کر دیتے ہیں، گویا وہ اشرفیاں تو نہیں لیتے مگر کوڑیوں پر جان دیتے
ہیں، اور یہ بالکل بچوں والی حالت ہے۔میں ایک دفعہ بمبئی گیا وہاں ایک تازہ کیس عدالت
میں چل رہا تھا۔جو اس طرح ہوا کہ کسی جوہری کے ساتھ ہیرے جو کئی ہزار روپیہ کی مالیت کے
تھے کہیں گر گئے ، اس نے پولیس میں رپورٹ کر دی، پولیس نے تحقیق کرتے ہوئے ایک آدمی
کو پکڑ لیا جس سے کچھ ہیرے بھی برآمد ہو گئے۔جب اُس سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ ہیرے
کہاں سے لئے تھے؟ تو اس نے بتایا کہ میں بازار میں سے گزر رہا تھا کہ چندلر کے ان ہیروں کی
سے گولیاں کھیل رہے تھے، میں نے انہیں دو چار روپے دے کر ہیرے لے لئے۔بعد میں معلوم
ہوا کہ اس جو ہری نے کسی موقع پر اپنی جیب سے رومال نکالا تو یہ ہیرے جو ایک پڑ یہ میں تھے
اس کے ساتھ ہی نکل کر زمین پر گر گئے اور بچوں نے یہ سمجھا کہ وہ کھیلنے کی گولیاں ہیں ، حالانکہ وہ

۲۶۴
پچاس ہزار روپے کا مال تھا۔یہی حال لوگوں کا ہے کہ اُس پانی کی قدر کریں گے جو سٹر جاتا اور
تھوڑے ہی عرصہ کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے مگر جو پانی ان کے اور اُن کی آئندہ نسلوں کے کام
آنے والا ہے اور جو نہ صرف اس زندگی میں بلکہ اگلے جہان میں بھی کام آتا اور انسان کی
کا یا پلٹ دیتا ہے اُس کو ر ڈ کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اس کو نہیں لیتے۔تو فرماتا ہے اکثر لوگ
کُفر ہی کرتے ہیں حالانکہ اگر ہم چاہتے تو ساری دنیا میں ہی نذیر بھیجتے۔یعنی اگر ہم لوگوں پر
جلدی حجت تمام کرنا چاہتے تو بجائے اس کے کہ ایک رسول بھیجتے اور اس کی تعلیم آہستہ آہستہ
پھیلتی ، ہر بستی میں ایک ایک نذیر بھیج دیتے، مگر ہم نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اس لئے کہ اگر سب
لوگ ایک دم گفر کرتے تو دنیا کی تمام بستیوں پر یکدم عذاب آ جاتا اور سب لوگ ہلاک ہو جاتے
مگر اب ایسا نہیں ہوتا بلکہ اب پہلے عرب پر اتمام حجت ہوتی ہے اور اس پر عذاب آتا ہے۔پھر
کچھ اور عرصہ گزرتا ہے تو ایران پر اتمام حجت کے بعد عذاب آ جاتا ہے۔اگر ہر بستی اور ہر
گاؤں میں اللہ تعالیٰ کے نبی مبعوث ہوتے ، تو ہر بستی اور ہر گاؤں پر وہ عذاب نازل ہوتا جواب
براہ راست ایک حصہ زمین کے مخالفوں پر نازل ہوتا ہے۔پس تو اُن کافروں کی باتیں مت مان ،
بلکہ قرآن کریم کے ذریعہ سے سب دنیا کے ساتھ وہ جہاد کر جو سب سے بڑا جہاد ہے یعنی تبلیغ کا
جہاد۔جس کے پاس جانے سے بھی آجکل کے مسلمان کا دم گھٹتا ہے ( وہ اس سے تو اس بہانہ
سے بھاگتا ہے کہ اصل جہاد تلوار کا ہے اور تلوار کے جہاد سے اس لئے بھاگتا ہے کہ دشمن طاقتور
ہے۔مولوی فتوی دیتا ہے کہ اے عام مسلمانو ! بڑھو اور لڑو۔اور عام مسلمان کہتے ہیں کہ علماء ! آگے
چلو کہ تم ہمارے لیڈر ہو اور پھر دونوں اپنے گھروں کی طرف بھاگتے ہیں ) پس دنیا کے مینا بازار
میں تو لوہے کی تلوار میں ملا کرتی تھیں جنہیں کچھ عرصہ کے بعد زنگ لگ جاتا تھا اور جو ہمیشہ
لڑائی میں کام نہیں آ سکتی تھیں ، بلکہ بسا اوقات لڑتے لڑتے ٹوٹ جاتی تھیں ، مگر خدا نے ہمیں وہ
تلوار دی ہے جسے کبھی زنگ نہیں لگتا اور جو کسی لڑائی میں بھی نہیں ٹوٹ سکتی ، تیرہ سو سال گزر گئے
اور دنیا کی سخت سے سخت قوموں نے چاہا کہ وہ اس تلوار کو توڑ دیں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں
اور اسے ہمیشہ کے لئے ناکارہ بنا دیں مگر دُنیا جانتی ہے کہ جو قوم اس کو توڑنے کے لئے آگے
بڑھی وہ خود ٹوٹ گئی مگر یہ تلوار اُن سے نہ ٹوٹ سکی۔یہ وہ قرآن ہے جو خدا نے ہم کو دیا ہے اور
جہاد بالقرآن سب سے بڑا جہاد ہے
یہ وہ تلوار ہے جس سے ہم ساری دنیا کو فتح

۲۶۵
کر سکتے ہیں فرماتا ہے جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا تلوار کا جہاد اور دوسرے اور جہاد
چھوٹے ہیں قرآن کا جہاد ہی ہے جو سب سے بڑا اور عظیم الشان جہاد ہے۔یہ وہ تلوار ہے کہ
جو شخص اس پر پڑے گا اُس کا سر کاٹا جائے گا اور جس پر یہ پڑے گی وہ بھی مارا جائے گا یا
مسلمانوں کی غلامی اختیار کرنے پر مجبور ہوگا۔اگر تیرہ سو سال میں بھی ساری دنیا میں اسلام نہیں
پھیلا تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ تلوار کند تھی بلکہ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں نے اس تلوار سے
کام لینا چھوڑ دیا۔آج خدا نے پھر احمدیت کو یہ تلوار دیکر کھڑا کیا ہے اور پھر اپنے دین کو دنیا کے
تمام ادیان پر غالب کرنے کا ارادہ کیا ہے مگر نادان اور احمق مسلمان احمدیت پر حملہ کرتے
ہوئے کہتے ہیں کہ احمدی جہاد کے قائل نہیں۔اُن کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص غلیلے
لے کر قلعہ پر حملہ کر رہا ہو، تو یہ دیکھ کر کہ غلیلوں سے قلعہ کب فتح ہوسکتا ہے کچھ اور لوگ توپ خانہ
لے کر آ جائیں، مگر غلیلے چلانے والا بجائے اُن کا شکر گزار ہونے کے اُن پر اعتراض کرنا شروع
کر دے کہ یہ لوگ غلے کیوں نہیں چلاتے ؟ وہ نادان بھی اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ سے قرآن
کی طاقت کے قائل نہیں ، ہوش سنبھالنے سے لیکر بڑھے ہونے تک وہ نحو اور صرف پڑھتے رہتے
ہیں اور یہی دو علم پڑھ پڑھ کر ان کے دماغ خالی ہو جاتے ہیں۔انہوں نے ساری عمر بھی قرآن
کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھا ہوتا اور نہ اس کے مطالب اور معانی پر غور کیا ہوتا ہے۔اب
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل پھر یہ تلوار ہمارے ہاتھوں میں دی ہے
اور میرا دعویٰ ہے کہ دنیا میں کوئی سچا مسئلہ اور کوئی حقیقی خوبی ایسی نہیں ، نہ زمین میں نہ آسمان میں
جو اس کتاب میں موجود نہ ہو۔اسی طرح کوئی ایسی بات نہیں جس سے دنیا کے دماغ تسلی پا سکتے
ہوں مگر وہ بات قرآن کریم میں نہ پائی جاتی ہو۔پھر فرماتا ہے وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ
هذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وہ خدا ہی ہے جس نے دوسمندر دُنیا میں ملا دیئے ہیں
مرج کے معنے ہوتے ہیں ملا دینے کے پس وَهُوَ الَّذِی مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ کے معنے یہ ہوئے کہ وہ
خدا ہی ہے جس نے دو سمندر دنیا میں ملا دیئے ہیں هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ ایک سمندر اپنی خاصیت
کے لحاظ سے میٹھا ہے اور اس کا پانی انسان کے لئے تسکین بخش ہے۔وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ مگر دوسرا
زخم ڈال دینے والا نمکین ہے۔اور آگ کی طرح گرم وَ جَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرُ زَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُورًا
مگر باجود اس کے کہ دونوں سمندر ملا دیئے گئے ہیں۔اس کے درمیان اور اُس کے درمیان ایک
فاصلہ پایا جاتا ہے۔

۲۶۶
دنیا میں قاعدہ ہے کہ جب میٹھی اور نمکین چیز ملائی جائے تو ایک تیسری چیز پیدا ہو جاتی
ہے جو ان دونوں سے مختلف ہوتی ہے۔جیسے بعض لوگ میٹھی چائے میں نمک ملا لیا کرتے ہیں،
میں ایسی چائے کو منافق چائے“ کہا کرتا ہوں اور مجھے اس سے بڑی نفرت ہے۔تھوڑے ہی ہے
دن ہوئے ایک شادی ہوئی جس میں لڑکی والوں نے دعا کے لئے مجھے بھی بلایا ، ایسے موقع پر جو
چیز بھی سامنے آئے میزبان کی خواہش کے مطابق استعمال کرنی پڑتی ہے، اتفاق ایسا ہوا کہ
انہوں نے جو چائے تیار کرائی اُس میں نمک بھی ملا دیا۔میرے ساتھ ایک دوست بیٹھے ہوئے
تھے وہ آہستہ سے میرے کان میں کہنے لگے ایسی چائے کو کیا کہتے ہیں ،میں نے کہا کہتے تو منافق
ہی ہیں مگر اس وقت پئے ہی جائیں۔وہ دوست کچھ دیر سے واقع ہوئے ہیں ،میں ڈرا کہ کہیں
وہ میزبان کے سامنے ہی نہ کہہ بیٹھیں اور اُن کی دل شکنی نہ ہو، مگر خیر گزری کہ انہوں نے میزبان
کے سامنے کچھ نہ کہا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ پانی منافق نہیں ہوں گے باوجود اس کے کہ وہ دونوں ملے
ہوئے ہوں گے اور بظاہر جب دو چیزیں مل جائیں تو دونوں کا ذائقہ بدل کر کچھ اور ہو جاتا ہے،
مگر ہماری طرف سے یہ اعلان ہو رہا ہوگا کہ حِجْرًا مَّحْجُورًا۔اے ملنے والو! تمہارے ملنے۔کے یہ معنے نہیں ہیں کہ تم ایک دوسرے میں جذب ہو جاؤ بلکہ باوجود ملنے کے الگ الگ رہو۔دیکھ لو یہ وہی پیشگوئی ہے جس کا سورہ رحمن میں بھی ان الفاظ میں ذکر ہے مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ
يَلْتَقِينِ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِينِ ) کہ خدا نے دو سمندر اس زمانہ میں بنائے ہونگے ، ایک
میٹھے پانی کا ہوگا اور ایک کڑوے پانی کا ، وہ دونوں آپس میں مل جائینگے مگر باوجود اس کے کہ
ہ ملے ہوئے ہونگے ان میں ایسی برزخ حائل ہوگی کہ میٹھا پانی کڑوے میں جذب نہیں ہو گا
وہ
اور کڑوا پانی میٹھے میں جذب نہیں ہوگا۔مغربیت کی کبھی نقل نہ کرو یہ پیشگوئی در حقیقت مغربیت اور دجالیت کے متعلق ہے،
چنانچہ دیکھ لو قرآن کریم نے اپنے الفاظ میں ہی اس طرف
اشارہ کر دیا ہے فرماتا ہے هذَا مِلْح أجَاج - اور اُجاج سے یا جوج اور ماجوج دونوں قوموں
کی طرف اشارہ ہے اس کے مقابلہ میں عَذَبٌ فُرَاتٌ رکھا ہے اور حِجْرًا مَّحْجُورًا میں بتا دیا
کہ تمہیں ان قوموں سے مل کر رہنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت تمہیں عیسائی حکومت
کے ماتحت رکھا جائے گا۔ایسی حالت میں تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ تم میٹھے پانی کا سمندر ہو اور وہ

۲۶۷
کڑوے پانی کا سمندر ہیں ، تم مغربیت کی نقل کبھی نہ کرو اور باوجود ان میں ملے ہونے کے ایسے
امور کے متعلق صاف طور پر کہہ دیا کرو کہ تم اور ہو اور ہم اور ہیں گویا ایک برزخ تمہارے اور
اُن کے درمیان ضرور قائم رہنی چاہئے یہی وہ برزخ ہے جس کو قائم کرنے کے لئے میں تحریک
جدید کے ذریعہ جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ مغربی اثرات کو قبول نہ کریں جو احمدی
میٹھے پانی کا ہے وہ ضرور ان سے الگ رہے گا اور یہ ہو نہیں سکتا کہ کڑوا اور میٹھا پانی ایک دوسرے
میں جذب ہو جائے۔اسی طرح جو غیر احمدی ہیں وہ خواہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
نہ مانتے ہوں ، انہیں مغربیت کی نقل نہیں کرنی چاہئے ، کیونکہ یہ مسیح موعود کی تعلیم نہیں یہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ اُن کے بھیجنے والے خدا کی تعلیم ہے۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
مسلمانوں کا ایک طبقہ ایسا ہے جو کھانے پینے ، پہننے اور تمدن ومعاشرت کے دوسرے کئی امور میں
مغربیت کی نقل کرتا اور اس نقل میں خوشی اور فخر محسوس کرتا ہے، ایسے لوگ در حقیقت مِلْحٌ اُجاج
ہیں ، عَذُبٌ فُرَاتٌ سے تعلق نہیں رکھتے۔جماعت احمدیہ کے قیام میں ایک بہت بڑی حکمت ایک دفعہ بعض غیر احمدیوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے سوال کیا کہ شادی بیاہ اور دوسرے معاملات میں آپ اپنی جماعت کے لوگوں کو کیوں
اجازت نہیں دیتے کہ وہ ہمارے ساتھ تعلقات قائم کریں۔آپ نے فرمایا اگر ایک مٹکا دودھ
کا بھرا ہوا ہو اور اس میں کھٹی لسی کے تین چار قطرے بھی ڈال دیئے جائیں تو سارا دُودھ
خراب ہو جاتا ہے۔تو لوگ اس حکمت کو نہیں سمجھتے کہ قوم کی قوت عملیہ کو قائم رکھنے کے لئے
ضروری ہوتا ہے کہ اسے دوسروں سے الگ رکھا جائے اور اُن کے بداثرات سے اُسے بچایا
جائے۔آخر ہم نے دشمنانِ اسلام سے روحانی جنگ لڑنی ہے۔اگر اُن سے مغلوب اور ان کی
نقل کرنے والے غیر احمدیوں سے ہم مل جل گئے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم بھی یورپ کے نقال
ہو جائیں گے اور ہم بھی جہاد قرآنی سے غافل ہو جائیں گے۔پس خود اسلام اور مسلمانوں کے
فائدہ کے لئے حکومتی اور سیاسی اور معاشرتی اتحاد کے آگے ہم کو دوسری جماعتوں سے نہیں ملنا
چاہئے تاکہ ہم غافل ہو کر اپنا فرض جو تبلیغ اسلام کا ہے بُھول نہ جائیں جس طرح دوسرے
مسلمان بھول گئے ہیں۔خدا تعالیٰ اُن کو بھی ہدایت دے اور انہیں بھی یہ فرض ادا کرنے کی
توفیق بخشے۔اسلام میں پہلے ہی سپاہیوں کی کمی ہے اگر تھوڑے بہت سپاہی جو اُسے میسر آئیں

۲۶۸
وہ بھی سست ہو جائیں تو انہوں نے اسلام کی طرف سے مقابلہ کیا کرنا ہے۔پس حق یہی ہے
کہ یہ میٹھا پانی کڑوے پانی سے الگ رہے گا اور ایک برزخ ان دونوں کو جُدا جُدا رکھے گا ،
کاش ! دوسرے مسلمانوں میں بھی یہ جس پیدا ہو۔طبیعی اور علمی تقاضوں کے پورا کرنے کا سامان جب میں نے یہ سب کچھ دیکھا
تو خیال کیا کہ شاید مینا بازار میں
کوئی ایسی چیزیں بھی ہوتی ہوں گی جن کا مجھے اس وقت علم نہیں ، لیکن میرے نفس میں اُن کی
طلب اور خواہش بعد میں کسی وقت پیدا ہو جائے۔پس میں نے کہا مجھے یہ چیزیں تو مل گئیں ،
لیکن ممکن ہے آئندہ کسی چیز کے متعلق میرے دل میں کوئی خواہش پیدا ہو اور وہ ملے یا نہ ملے۔جب میرے دل میں یہ خیال آیا ، تو معاً مجھے معلوم ہوا کہ جو غیر معلوم چیزیں ہوتی ہیں وہ عموماً دو
قسم کی ہوتی ہیں۔(۱) ایک وہ جو طبعی تقاضوں سے تعلق رکھتی ہیں۔(۲) دوسری وہ جو علمی تقاضوں سے تعلق رکھتی ہیں۔پہلی قسم کی چیزوں کی مثال میں ٹھوک کو پیش کیا جا سکتا ہے جو ایک طبعی تقاضا ہے۔انسانی دماغ
سوچے یا نہ سوچے وہ خود بخود بھوک اور پیاس محسوس کرتا ہے۔اسی طرح نفسانی خواہشات غور اور فکر
سے پیدا نہیں ہوتیں بلکہ اگر غور اور فکر سے پیدا ہوں تو وہ جھوٹی خواہشات سمجھی جاتی ہیں۔مثلاً اگر
اچھے کھانے کو دیکھ کر کھانا کھانے کا خیال پیدا ہو تو یہ جھوٹی خواہش ہو گی ، جائز اور صحیح خواہش وہی
ہوتی ہے جو بغیر غور و فکر طبعی طور پر انسان کے اندر پیدا ہو۔اسی طرح بعض چیز میں انکار سے تعلق
رکھتی ہیں۔انسان بعض دفعہ چاہتا ہے کہ اُسے کوئی علمی بات معلوم ہو یا اس کے کسی اعتراض کا
ازالہ ہو۔یہ ایک علمی تقاضا ہے جو پورا ہونا چاہئے۔گویا تقاضے دو قسم کے ہیں ، ایک طبعی اور ایک عقلی۔طبعی تقاضا تو یہی ہے کہ مثلاً بھوک کی خواہش پیدا ہو، اب روٹی کی خواہش انسان کے اندر سے
پیدا ہوتی ہے باہر سے نہیں آتی لیکن نیو یارک دیکھنے کی خواہش طبعی طور پر بھوک پیاس کی طرح
اس کے اندر سے پیدا نہیں ہوتی، بلکہ جب وہ کسی کتاب میں نیو یارک کے حالات پڑھتا یا کسی
شخص سے وہاں کے حالات سنتا ہے تو اس کے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ میں بھی نیو یارک
دیکھوں۔تو نیو یارک دیکھنے کی خواہش اور قسم کی ہے اور روٹی کھانے کی خواہش اور قسم کی۔نیو یارک یا ایسا ہی دنیا کا کوئی اور شہر دیکھنے کی خواہش کبھی اندر سے پیدا نہیں ہوتی لیکن روٹی کھانے

·

آج 10 میں سے 10 باقی