سیر روحانی (۴)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور

۲۷۷
الله
بِسْمِ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۴)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور )
عالم روحانی کا بلند ترین مینار
یا
مقام محمدیت
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
66
میری آج کی تقریر کا موضوع ” ہے یہ میری اِس مضمون کی تقریروں کا
چوتھا نمبر ہے۔ان تقریروں کا محرک میرا ایک سفر ہوا تھا جو میں نے ۱۹۳۸ء میں کیا میں اس
سال پہلے سندھ گیا وہاں سے کراچی، کراچی سے بمبئی اور بمبئی سے حیدر آباد کا سفر کیا۔ہر جگہ
کے دوستوں نے مجھے وہاں کی اہم اور قابل دید جگہیں دکھانے پر اصرار کیا اور چونکہ میری ایک
بیوی، بیٹی اور ہمشیرہ بھی ساتھ تھیں، اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ یہ قدیم آثار خود بھی
دیکھوں اور ان کو بھی دکھاؤں ، خصوصاً حیدر آباد ، آگرہ اور دتی کے پرانے آثار دیکھنے کا ہمیں
موقع ملا۔جب ہم دتی پہنچے تو ہم غیاث الدین تغلق کا قلعہ دیکھنے کے لئے گئے یہ قلعہ ایک اونچی
جگہ پر واقع ہے اور ٹوٹا ہوا ہے ، لیکن سیڑھیاں قائم ہیں میری ایک بیوی اور لڑکی اس قلعہ کے
اوپر چڑھ گئیں۔میں اُس وقت نیچے ہی تھا اوپر چڑھ کر انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں بڑا اچھا نظارہ
ہے، ساری دتی اس قلعہ پر سے نظر آ رہی ہے آپ بھی آئیں اور اس نظارہ سے لطف اندوز
ہوں۔میرا سر چونکہ اونچائی پر چڑھنے سے چکرانے لگتا ہے اس لئے پہلے تو میں نے انکار کیا، لیکن
پھر ان کے اصرار پر میں بھی اوپر چڑھ گیا اور میں نے دیکھا کہ واقع میں وہ ایک عجیب نظارہ تھا۔ساری دتی نظر آ رہی تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ایک فلم آنکھوں کے سامنے پھر رہی ہو، نہ

۲۷۸
صرف نئی اور پرانی دتی بلکہ اس کے قلعے، مزار ، لائیں اور مسجد میں سب آنکھوں کے سامنے تھیں
اور ایک ہی وقت دتی کے یہ پرانے آثار تاریخی شواہد کو میرے سامنے پیش کر رہے تھے۔میں نے ان آثار کو دیکھا اور اپنے دل میں کہا کہ ان میں سے ہر چیز ایسی ہے جس کی کسی
نہ کسی خاندان سے یا کسی نہ کسی قوم یا مذ ہب سے نسبت ہے۔یہ آثار ان قوموں کے لئے فخر کا
موجب تھے، لیکن آج وہ قو میں مٹ چکی ہیں اور ان آثار کو بنانے والوں کا نام ونشان بھی نہیں پایا
جاتا ، بلکہ بعض جگہوں پر تو اُن کا دشمن قابض ہے اور وہ قومیں جنہوں نے یہ یادگاریں قائم کی تھیں
محکومیت اور ذلت کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔یہ ایک عبرت کی بات تھی جو میرے دل میں پیدا ہوئی
اور میں سوچتے سوچتے انہبی خیالات کی رو میں کھویا گیا اور میری توجہ ان یادگاروں پر مرکوز ہو گئی۔تھوڑی دیر کے بعد مجھے پیچھے سے آواز آئی کہ اب آجائیں بہت دیر ہو گئی ہے، لیکن میرے
خیالات کی رو میرے قابو سے باہر تھی۔میں نے اُس وقت سوچا اور غور کیا کہ یہ مادی آثار جو دنیا
میں اپنی یادگاریں قائم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں، کیا ان کے مقابلہ میں ہمارے خدا نے بھی
کچھ آثار بنائے ہیں؟ اور اگر بنائے ہیں تو ان خدائی آثار اور یادگاروں کی کیا کیفیت ہے اور یہ
مادی آثار ان کے سامنے کیا حقیقت رکھتے ہیں؟ میں نے سوچنا شروع کیا کہ جن لوگوں نے یہ
قلعے بنائے اور دنیا کے سامنے اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کیا ، کیا اس کے مقابلہ میں ہمارے خدا
نے بھی کوئی قلعہ بنایا ہے۔یا جن لوگوں نے دنیا میں بڑے بڑے مینار بنائے ہیں کیا ان کے
مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے بھی کوئی مینا ر قائم کیا ہے۔اسی طرح دنیوی مینا بازاروں کے مقابلہ میں کیا
خدا تعالیٰ نے بھی کوئی مینا بازار بنایا ہے یا دنیوی دیوان عام اور دُنیوی دیوان خاص جو بادشا ہوں
نے بنائے ، کیا ان کے مقابلہ میں روحانی عالم میں بھی کوئی دیوان عام اور دیوان خاص پائے
جاتے ہیں۔اسی طرح یہ دریا اور سمندر جو قدرتی طور پر دنیا میں بہہ رہے ہیں ، کیا ان کے مقابلہ
میں اسلام میں بھی کوئی ایسی یادگاریں پائی جاتی ہیں ؟ آخر سوچنے اور غور کرنے کے نتیجہ میں
میرے دل میں قرآن کریم کی کئی آیات آتی چلی گئیں اور مجھے معلوم ہوا کہ یہ دنیا کی یادگاریں
انہی یادگاروں کا صرف ایک ظاہری نشان ہیں اور یہ آثار ان روحانی آثار کی طرف توجہ دلانے
کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔ورنہ اصل یادگاریں وہی ہیں جو خدا تعالیٰ نے بنائی ہیں اور جو دنیا کی
دست برد سے پاک ہیں۔جب میں یہاں تک پہنچا تو بے اختیار میرے منہ سے یہ فقرہ نکلا ،
میں نے پالیا۔میں نے پالیا میری لڑکی امتہ القیوم بیگم جو میرے پیچھے ہی کھڑی تھی ، اس

۲۷۹
نے کہا ابا جان آپ نے کیا پا لیا؟ میں نے کہا میں نے بہت کچھ پالیا ہے لیکن میں اب تمہیں نہیں بتا
سکتا ، میں جلسہ سالانہ پر تقریر کرونگا تو تم بھی سُن لینا کہ میں نے کیا پایا ہے۔پر پہلی تقریر چنانچہ میں نے پہلی تقریر ۱۹۳۸ء میں کی جس میں میں نے تین مضامین
بیان کئے تھے۔وہ آثار قدیمہ جو قرآن کریم نے پیش کئے ہیں۔قرآن کریم ایک وسیع سمند ر کو پیش کرتا ہے۔قرآن کریم ایک وسیع جنتر منتر کو پیش کرتا ہے۔دوسری تقریر ۱۹۴۰ء میں میں نے دوسری تقریر کی جس میں میں نے یہ ذکر کیا کہ قرآن کریم
بھی ایک قلعہ پیش کرتا ہے جس کے مقابلہ میں دنیوی قلعے کوئی حقیقت نہیں
رکھتے اور قرآن کریم بھی ایک وسیع مسجد پیش کرتا ہے ایسی مسجد جس کے مقابلہ میں مٹی اور اینٹوں
کی بنائی ہوئی مسجد میں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں۔تیسری تقریر ۱۹۴۱ء میں میں نے یہ بیان کیا کہ دنیا کے مقابر کے مقابلہ میں اسلام نے
کونسے مقابر پیش کئے ہیں اور دنیوی مینا بازاروں کے مقابلہ میں اسلام نے
کونسا مینا بازار پیش کیا ہے۔نو (۹) مضمون ابھی باقی ہیں جن میں میں نے اپنے خیالات کا ابھی
تک اظہار نہیں کیا۔میں چاہتا ہوں کہ ان نو (۹) مضامین میں سے آج صرف ایک مضمون کو
بیان کر دوں۔فضائل القرآن پر لیکچر ۱۹۴۱ء کے بعد اس وقت تک مجھے اس مضمون پر بولنے کا موقع نہیں
ملا ، کیونکہ درمیان میں بعض اور ضروری مضامین آ گئے تھے جن
کے متعلق تقریر کرنا ضروری تھا، اسی طرح ایک اور مضمون بھی نامکمل چلا آ رہا ہے جو فضائل القرآن
کا مضمون ہے۔پانچ لیکچر میں اس مضمون پر دے چکا ہوں، لیکن ابھی بہت سے لیکچر باقی ہیں۔درمیانی عرصہ
میں مختلف حالات کی وجہ سے جو مضامین آ جاتے رہے ہیں ان کی وجہ سے یہ دونوں مضمون ابھی
نامکمل ہیں، لیکن بہر حال میں آج کے ایک پہلو کو بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔مادی میناروں کے مقابلہ میں اسلام کا پیش کردہ مینار میں نے بیان کیا تھا کہ
میں نے اپنے سفر میں

۲۸۰
بڑے بڑے بلند مینار دیکھے، ایسے مینار جو آسمان سے باتیں کر رہے تھے ، جیسے قطب صاحب کی
لاٹ ہے یا تغلق شاہ کی لاٹ ہے۔میں نے ان بلند و بالا میناروں کے دیکھنے کے بعد غور کیا کہ
کیا قرآن کریم میں بھی کسی بلند تر روحانی مینار کا ذکر پایا جاتا ہے اور یہ کہ اس مینار کے مقابلہ
میں دنیوی مینار کیا حقیقت رکھتے ہیں۔مینار کیوں بنائے جاتے ہیں؟ جب میں نے یہ سوچا تو پہلا سوال میرے دل میں یہ
پیدا ہوا کہ مینار کیوں بنائے جاتے ہیں؟ اور کیا وہی
اغراض قرآن کریم کی کسی پیش کردہ چیز سے پوری ہوتی ہیں یا نہیں؟
عالم بالا کے اسرار معلوم کرنے کی جستجو اس نقطہ نگاہ سے جب میں نے میناروں کی
تاریخ پر غور کیا ، تو مجھے معلوم ہوا کہ مینار
بنانے کا پہلا موجب یہ تھا کہ لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ آسمان کسی محدود فاصلہ پر واقع ہے اور
وہ کسی اونچی جگہ پر جا کریا تو آسمان پر چڑھ جائیں گے اور یا اس قابل ہو جائیں گے کہ
فرشتوں اور ارواح کے ساتھ باتیں کر سکیں اور آسمانی نظاروں کو دیکھ سکیں۔گویا میناروں کی تعمیر
کا ایک محرک بنی نوع انسان کا یہ عقیدہ تھا کہ وہ اوپر چڑھ کر آسمان کے قریب ہو جائیں گے اور
عالم بالا کے اسرار کو آسمانی ارواح سے معلوم کر سکیں گے۔قرآن کریم اسی کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے فرماتا ہے وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَهَامُنُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِى اَبْلُغَ الأَسْبَابَ۔أَسْبَابَ السَّمَوَاتِ فَاطَّلِعَ إِلى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا وَكَذَلِكَ
زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّعَنِ السَّبِيلِ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابٍ۔یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب فرعون کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کیا تو فرعون نے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بات سن کر کہا کہ اس کا تو دماغ خراب ہو گیا ہے، یہ کہتا ہے کہ مجھ سے
خدا اور اس کے فرشتے باتیں کرتے ہیں ، یہ جھوٹ بولتا ہے، میں اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار
نہیں۔اے ہامان! تم میرے لئے ایک اونچا سامینار تیار کرو، میں بھی اس پر چڑھ کر دیکھوں کہ
آسمان پر کیا ہوتا ہے اور آسمانی اسباب اور ذرائع سے پتہ لوں کہ کیا موسیٰ سچ کہہ رہا ہے یا جھوٹ۔پُرانے زمانے میں سب سے اونچے مینار مصر میں ہی بنا کرتے تھے اور یہ اونچے مینار
اسی خیال کے تحت بنائے جاتے تھے کہ مصری سمجھتے تھے کہ ارواح سماویہ آسمان سے اُترتی ہیں تو
بلندی پر رہنے کی وجہ سے وہ بلند جگہوں کو پسند کرتی ہیں اسی لئے وہ اپنے بزرگوں اور

۲۸۱
بادشاہوں کی قبریں بلند میناروں کی شکل میں بنایا کرتے تھے مگر چونکہ اُس وقت تک حساب کا علمی
ابھی مکمل نہیں ہو ا تھا اس لئے وہ سیدھا اور گول مینار بنانے کی بجائے اس شکل کی عمارات بنایا
کرتے تھے A یعنی ان کی چوٹی تو صرف چند مربع گز کی ہوتی تھی ، لیکن بنیاد ہزاروں مربع گز
میں ہوتی تھی ، بعد میں جب حساب مکمل ہوا اور بنیادوں اور سدھائی کا علم ہوا تو سیدھے
گول میناروں کا رواج ہو گیا۔میں جب مصر میں گیا تھا تو میں نے بھی ان میناروں کو دیکھا تھا
یہ اتنے بلند مینار ہیں کہ اچھا قوی اور مضبوط آدمی بھی ان پر چڑھتے چڑھتے تھک جاتا ہے۔آج بھی انجینئر جب ان میناروں کو دیکھتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں کہ اُس زمانہ میں ناقص
انجینئر نگ کے باوجود انہوں نے
کتنی بلند و بالا عمارتیں کھڑی کر دیں۔در حقیقت یہ مینار نہیں بلکہ قبریں ہیں جو بادشاہوں کے لئے بنائی جاتی تھیں کیونکہ ان کا
خیال تھا کہ ان میناروں کے ذریعہ سے آسمانی ارواح ان کے بزرگوں کے نزدیک ہو جاتی
ہیں۔حضرت مسیح کے مینار پر اترنے کا عرض مصری لوگ یہ مینار آسمانی روحوں کے ساتھ
ملنے کے لئے بنایا کرتے تھے، مسلمانوں میں
عقیدہ مسلمانوں میں کس طرح آیا حضرت مسیح کے مینار پر سے اترنے کا عقیدہ بھی
اسی بناء پر پیدا ہوا ہے۔احادیث میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسیح عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہو گا۔یعنی وہ سفید مینار
کے قریب اُترے گا۔اس حدیث کو نہ سمجھنے کی وجہ سے مسلمان اس عقیدہ میں مبتلا ہو گئے کہ مسیح مینار پر اُترے گا
حالانکہ حدیثوں میں عَلَى الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے الفاظ نہیں بلکہ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے
الفاظ ہیں جو ان کے اس خیال کی تردید کر رہے ہیں کہ مسیح مینار پر اُترے گا بہر حال مسلمانوں
میں اس خیال کا پیدا ہو جانا کہ مسیح مینار پر اُترے گا بتاتا ہے کہ انہوں نے پرانی روایات اور
احادیث کو محفوظ کر دیا۔انہوں نے یہ نہ سمجھا کہ حدیث میں عِندَ کا لفظ ہے علی کا لفظ نہیں اس
کی وجہ در حقیقت یہی تھی کہ جب اسلام مصر میں پھیلا تو کئی مصری عقائد مسلمانوں میں بھی آگئے
جن میں سے ایک یہ بھی عقیدہ تھا کہ ارواح مینار پر اُترتی ہیں۔پہلے انہوں نے سمجھا کہ مسیح
آسمان سے اُترے گا پھر انہوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ جب روحیں مینار پر اترا کرتی ہیں تو یہاں عِندَ

۲۸۲
کے معنے در حقیقت علی کے ہیں۔اسی قسم کے بعض اور بھی عقائد ہیں جو مصریوں سے مسلمانوں
نے لئے۔مثلاً مصری لوگ تناسخ کے قائل تھے اور یہ عقیدہ بھی مصریوں سے مسلمانوں میں آیا۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے قریبا نو (۹) سال بعد ہی مصر میں ایک شخص
عبد اللہ بن سبات نامی پیدا ہو گیا تھا اور اُس نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی رُوح دوبارہ دنیا میں آئے گی اور وہ قرآن کریم کی کئی آیتوں سے بھی استدلال کیا
کرتا تھا۔یہ وہی شخص تھا جس نے پہلے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی اور بعد
میں اس نے اور اس کے ساتھیوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی۔دراصل
یہ مصری فلسفہ سے متاثر تھا اور مصری فلسفہ یہ تھا کہ روحیں مینار پر اُترتی ہیں۔شاید ان کے دلوں
میں یہ خیال ہو کہ بزرگوں کی روحوں کے متعلق اگر یہ عقیدہ نہ رکھا گیا تو اس سے ان کی ہتک ہو
گی اس لئے انہوں نے چاہا کہ کچھ ہم اپنے آپ کو اونچا کریں اور کچھ وہ نیچے اُتریں تا کہ اُن
کا زمین پر نزول ان کے لئے ہتک کا موجب نہ ہو۔بہر حال کسی نہ کسی خیال کے ماتحت
مصریوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ ارواح بلند جگہوں پر اُترا کرتی ہیں اور اسی غرض کے لئے
وہ مینار تعمیر کیا کرتے تھے۔روشنی کا انتظام (۲) پھر مینار اس لئے بھی بنائے جاتے تھے کہ ان پر روشنی کی جائے اور
دُور دُور سے لوگوں کو اس سے راہنمائی حاصل ہو چنانچہ چھاؤنیوں میں
عموماً مینار بنائے جاتے ہیں اور ان میں روشنی کا باقاعدہ انتظام رکھا جاتا ہے اس روشنی کو دیکھ کر
ڈور سے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ فلاں جگہ ہے یا فلاں جہت پر سفر کرنا زیادہ مفید ہے۔چونکہ
پُرانے زمانے میں رات کو قافلے چلا کرتے تھے اس لئے میناروں کی روشنی سے انہیں بہت کچھ
سہولت حاصل ہو جاتی تھی۔مینار کے معنوں میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے چنانچہ عربی زبان
میں مینار کے معنے مقامِ نور کے ہیں ہے یعنی جہاں نور کا سامان موجود ہو۔پس مینار اس لئے
بنائے جاتے ہیں کہ ان پر روشنی کی جاسکے اور اسی وجہ سے ان کا نام مینار ہؤا۔ستاروں کی گردشیں معلوم کرنے کی خواہش (۳) تیرے مینار اس لئے بنائے
جاتے تھے کہ اُن کے ذریعہ سے
آسمانی گردشوں کا پوری طرح علم ہو اور غیب کی خبریں معلوم کی جاسکیں۔واقع یہ ہے کہ زمین
پر ہیئت کے سامان اتنی صفائی کے ساتھ ان گردشوں کو نہیں دیکھ سکتے جتنی صفائی کے ساتھ

۲۸۳
اونچی جگہ سے دیکھ سکتے ہیں اسی لئے دُور بینیں ہمیشہ اونچی جگہ پر لگائی جاتی ہیں۔پس مینار بنانے
کی تیسری وجہ یہ ہو ا کرتی تھی کہ لوگ ان پر آلات ہیئت رکھ کر ستاروں کی گردشوں کا علم حاصل
کرتے تھے تا کہ انہیں غیب کی خبر میں معلوم ہوسکیں اور آئندہ کے اسرار اُن پر گھلیں۔ابھی پچھلے دنوں لاہور میں ایک رات ہزاروں ہزار لوگ کمروں سے نکل کر باہر
میدانوں اور صحنوں میں سوئے کیونکہ کسی منجم نے یہ خبر اُڑا دی کہ اس رات ایک شدید زلزلہ
آئے گا۔لوگ ڈر گئے اور وہ اپنے مکان چھوڑ کر باہر میدانوں اور باغوں میں نکل گئے حالانکہ
یہ سب باتیں اسلامی تعلیم کے خلاف ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ قَالَ
رُنَا بِنَوْءٍ كَذَا وَ كَذَا فَذَلِكَ فَهُوَ كَافِرٌ بِي وَ مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ
جو شخص یہ کہے کہ فلاں ستارہ کی وجہ سے بارش ہوئی ہے یا فلاں ستارہ کا یہ اثر ہے ، وہ
اسلام سے خارج ہے۔دنیا میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، سب کچھ اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کے
قانون کے ماتحت ہوتا ہے۔یہ خیال کہ ستاروں کی گردش سے انسان آئندہ کے حالات معلوم
کر سکتا ہے، قطعی طور پر غلط ہے اور لاہور والوں نے اس کا اندازہ بھی لگالیا ،مگر مشکل یہ ہے کہ
وہ لوگ جو دین سے پوری واقفیت نہیں رکھتے اس قسم کی غلط فہمیوں میں عموماً مبتلاء رہتے ہیں اور
منجم بھی بڑی آسانی سے کہہ دیتا ہے کہ مینار کے نہ ہونے کی وجہ سے مجھے ستاروں کی گردش
معلوم کرنے میں غلطی لگ گئی ہے۔یہی حال رمالوں ، جوتشیوں اور پامسٹوں کا ہوتا ہے۔ایک احمدی نجومی کا واقعہ میرے پاس ایک دفعہ ایک احمدی نجومی آیا اور اس نے کہا، میں
آپ کو کچھ کرتب دکھانا چاہتا ہوں۔میں نے کہا، میں اس کو سمجھتا
تو لغو ہی ہوں ، مگر تمہاری خواہش ہے تو دکھا دو۔اس نے کہا میں نے یہ بات آپ سے اس لئے
کہی ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مجھے یہ فخر حاصل ہو جائے کہ میں نے آپ کے سامنے بھی اپنے
فن کا مظاہرہ کیا ہے۔اس کے بعد اس نے کہا، آپ اپنے دل میں کوئی فارسی شعر رکھیں۔میں
نے فارسی نہیں پڑھی کیونکہ ہمارے اُستاد یہ سمجھتے تھے کہ فارسی کی تعلیم سے عربی کو نقصان پہنچتا
ہے۔گومثنوی رومی وغیرہ تو میں نے پڑھی ہیں مگر فارسی کی باقاعدہ تعلیم میں نے حاصل نہیں کی
اور ایسے آدمی کو عموماً معروف شعر ہی یاد ہوتے ہیں ، بہر حال میں نے اپنے دل میں سوچا کہ : -
بخشائے برحال ما
کریما
کہ ہستم اسیر کمند ہوا

۲۸۴
اُس نے ایک کاغذ میرے سامنے رکھ دیا جس پر یہی شعر لکھا ہو ا تھا ، اس کے بعد اس
نے کہا کہ آپ ایک سے دس تک کوئی ہندسہ اپنے دل میں سوچیں ، میں نے سات کا ہندسہ سوچا
اور اس نے ایک کا غذ اٹھا کر مجھے دکھایا جس پر لکھا تھا کہ آپ سات کا ہندسہ سوچیں گے۔پھر
کہنے لگا کہ آپ اپنی پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا ئیں آپ کے دائیں طرف ایک منہ ہے میں نے گرتا
اُٹھایا تو وہاں منہ بھی موجود تھا۔میں نے کہا تمہاری پہلی دو چالاکیاں تو مجھے معلوم ہو گئیں ، تم یہ
بتاؤ کہ تم نے یہ کس طرح پتہ لگا لیا کہ میرے جسم کے دائیں طرف ایک منہ ہے۔اس نے کہا
ہماری راول قوم اس فن میں بہت مشہور ہے اور اُس نے بڑی کثرت سے انسانی جسموں کو
دیکھا ہوا ہے۔ایک لمبے مشاہدہ کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ اسی فی صدی لوگوں کی کمر
کے دائیں طرف کوئی نہ کوئی منہ ضرور ہوتا ہے، اگر تین چار آدمیوں کو یہ بات بتائی جائے اور
تین آدمیوں کے متے نکل آئیں اور چوتھے کے نہ نکلیں تو عام طور پر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ
ہم سے کوئی حسابی غلطی ہو گئی ہو گی ، وہ ہمارے علم پر شبہ نہیں کرتے۔ان دنوں قادیان میں ایک اہلِ حدیث لیڈر آئے ہوئے تھے وہ مجھے ملنے کے لئے
آئے تو اتفاقاً ان سے بھی اس بات کا ذکر آ گیا۔کہنے لگے ان لوگوں کو کوئی علم نہیں آتا۔محض
ارڈ پوپوٹ ہوتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس شخص کو دیکھوں ، وہ اب کی دفعہ آئے تو اسے
میرے پاس ضرور بھیجوا دیں۔وہ قادیان کے قریب ہی ایک گاؤں کا رہنے والا تھا، اتفاق
سے دوسرے تیسرے دن پھر آ گیا اور میں نے اسے انہی اہلِ حدیث مولوی صاحب کے
پاس بھجوا دیا۔گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد وہ میرے پاس دوڑتے ہوئے آئے اور کہنے لگے یہ تو
معجزہ ہے معجزہ۔اُس نے جتنی باتیں بتائیں وہ ساری کی ساری صحیح تھیں۔معلوم ہوتا ہے اسے
غیب کا علم آتا ہے آپ اسے کہیں کہ کسی طرح یہ علم مجھے بھی سکھا دے۔میں نے ہنس کر کہا تم تو
اہلِ حدیث ہو اور جانتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے سوا کسی کو علم غیب نہیں ، پھر یہ کیسی باتیں کرتے ہو۔پھر میں نے انہیں کہا کہ ایک دفعہ تو اس نے باتیں دریافت کر لیں ، اب اسے کہو کہ وہ مجھ سے
پھر وہ دو باتیں دریافت کر کے دیکھے میں نے خود بھی اسے کہا، مگر وہ اس کے لئے تیار نہ ہوا۔جس چیز کا مجھ پر اثر تھا وہ صرف یہ تھی کہ اسے منے کا کس طرح پتہ لگ گیا ؟ اس کے متعلق اس
نے بتایا کہ ہماری قوم کے لوگ ساری جگہ پھرتے رہتے ہیں اور وہ انڈونیشیا اور جاپان تک بھی
جاتے ہیں ، انہوں نے انسانی جسموں کو کثرت کے ساتھ دیکھنے کے بعد بعض نتائج قائم کئے

۲۸۵
ہوئے ہیں جو عمو ماستر ، اسی فی صدی صحیح نکلتے ہیں۔جیسے انشورنس والوں نے اندازے لگائے
ہوئے ہیں کہ اتنے آدمی بیمہ کرائیں تو ان میں سے اتنے مرتے ہیں اور اتنے زندہ رہتے
ہیں۔چونکہ ستر فی صدی لوگوں کا منہ نکل آتا ہے اس لئے تمیں فی صدی لوگ یہ سمجھنے لگ جاتے
ہیں کہ یہ جانتے تو سب کچھ ہیں معلوم ہوتا ہے کہ حساب میں ان سے کوئی غلطی ہو گئی ہے۔میناروں کے ذریعہ اپنے نام کو زندہ رکھنے کی خواہش (۴) مینار بنانے والوں کی
ایک غرض یہ بھی ہوا کرتی
تھی کہ ان میناروں کے ذریعہ سے بنانے والوں کا نام روشن رہے۔بنانے والے بنا جاتے
ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ فلاں شخص کا تعمیر کر دہ مینار ہے۔حصولِ مقاصد میں ناکامی مگر میں نے دیکھا کہ ان میناروں سے یہ چاروں اغراض
پوری طرح حاصل نہیں ہوئیں۔اول تو آسمانی روحوں کے
اترنے کا کوئی ثبوت نہیں ، مصریوں نے مینار بنا دیئے ، کروڑوں کروڑ روپیہ خرچ کر دیا ، مُردوں
کے ساتھ زیورات اور سامان بھی دفن کر دیئے مگر اب یورپین قومیں وہی سامان اٹھا کر اپنے
ملکوں کو لے گئیں۔اور وہ کر دے جو انہوں نے وہاں دفن کئے تھے اُن کو بھی انہوں نے اپنے
عجائب گھروں میں رکھا ہوا ہے۔کوئی لاش امریکہ کے عجائب گھر میں پڑی ہے اور کوئی فرانس
کے عجائب گھر میں، گویا قیمتی سامان بھی ضائع ہوا اور مردوں کی بھی ہتک ہوئی۔کسی فرعون کی لاش
امریکہ کو دیدی گئی، کسی کی فرانس کو دے دی گئی اور کسی کی برطانیہ کو دے دی گئی اور اس طرح ان
مُردوں کی مٹی خراب ہو رہی ہے۔دوم قرآن کریم کی ابھی میں نے ایک آیت پڑھی ہے جس میں
فرعون نے ہامان سے یہ کہا کہ تم ایک اونچا اور بلند مینار بناؤ تا کہ میں دیکھوں کہ موسیٰ کا خدا کہاں
ہے؟ تورات سے پتہ لگتا ہے کہ رمسیس وہ فرعون تھا جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پالا اور
منفتاح وہ فرعون تھا جو حضرت موسیٰ کے زمانہ میں تھا اور جو آپ کے مقابلہ میں آ کر تباہ ہو ا۔وہ
بنی اسرائیل سے اینٹیں پچھوایا کرتا تھا اور اسی طرح ان پر اور بھی بہت سے مظالم کیا کرتا تھا۔قرآن کریم بتا تا ہے کہ جب اس نے ہامان سے یہ کہا کہ میرے لئے ایک اونچا سا مینار بناؤ تاکہ
میں یہ دیکھوں کہ موسیٰ کا خدا کہاں ہے تو خدا تعالیٰ نے اس کی اس خواہش کو رائیگاں نہیں جانے
دیا، اس نے اپنا وجود تو اسے دکھا دیا مگر مینار کی چوٹی پر نہیں بلکہ سمندر کی تہہ میں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر مصر چھوڑ

۲۸۶
کر بھاگے اور فرعون نے ان کا تعاقب کیا اور آخر وہ سمندر کی موجوں میں گھر گیا تو جب وہ غرق
ہونے لگا اُس وقت اس نے یہ الفاظ کہے کہ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ
بَنُوا إِسْرَاءِ يُلَ وَآنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ =
به
گویا اُسے خدا تو نظر آ گیا مگر وہ فرعون جس نے آسمان پر خدا کو دیکھنا چاہا تھا اسے خدا
پاتال میں نظر آیا۔پس مینار پر چڑھ کر خدا دیکھنے کا ایک غلط خیال اس کے دل میں موجود تھا جو
پورا نہ ہو سکا۔روشنی کا فقدان باقی رہا یہ امرکہ مینار روشنی دیتے ہیں یہ بھی ہمیں ان میناروں سے پورا
ہوتا نظر نہیں آتا ، دنیا میں سینکڑوں مینار کھڑے ہیں مگر ان پر روشنی کا کوئی
سامان نہیں ، در حقیقت مینار بنانا اور بات ہے اور اس پر روشنی کرنا اور بات۔جن لوگوں نے وہ
مینار بنائے تھے جب ان کی اپنی نسلیں باقی نہ رہیں تو روشنی کون کرتا ؟ یوں کہلانے کو سب ہی مینار
کہلاتے ہیں، لیکن روشنی کہیں بھی نہیں ہوتی یا کچھ عرصہ کے بعد مٹ جاتی ہے۔قطب صاحب
کے مینار کو ہی لے لو آج اس پر کہاں روشنی ہوتی ہے بیشک وہ کچھ عرصہ تک روشنی دیتے رہے مگر
پھر تاریک ہو گئے اور اب نہ وہ دن میں کام آتے ہیں اور نہ رات کو کام آتے ہیں ، بنانے
والوں کی نسلیں تک باقی نہ رہیں تو روشنی کرنے والے کہاں سے آتے ؟
مینار بنانے والے خود زمانہ کی گردش کا شکار ہو گئے تیسری غرض یہ کبھی جاتی
ہے کہ میناروں کے ذریعہ
غیبی علوم حاصل ہو ا کرتے ہیں، لیکن یہ غرض بھی ہمیں کہیں پوری نظر نہیں آتی بلکہ مینار بنانے
والوں نے آسمانی گردشوں سے غیب کیا معلوم کرنا تھا وہ خود اپنے آپ کو گردشوں سے نہ بچا
سکے اور ختم ہو گئے۔انبیاء ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اس جگہ کوئی کہ سکتا ہے کہ آپ لوگ جن کو روحانی سمینار
کے طور پر پیش کرتے ہیں وہ بھی تو ختم ہو گئے۔اگر
اشو کا ختم ہوا تو آدم بھی ختم ہو گیا۔اگر دارا ختم ہوا تو نوح بھی ختم ہو گیا۔پھر ان میں اور اُن
میں کیا فرق ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک جہاں تک ظاہر میں ختم ہونے کا سوال ہے
ہمیں دونوں ہی ختم دکھائی دیتے ہیں لیکن جہاں تک سلسلہ مذھبیہ کا سوال ہے وہ ختم نہیں
ہوئے اور کبھی ختم نہیں ہو سکتے چنانچہ دیکھ لو اشوکا کا نام لیوا آج دنیا میں کوئی باقی نہیں۔دنیا کے

۲۸۷
مختلف ملکوں اور گوشوں میں پھر کر دیکھ لو، دارا اور اشوکا کو کوئی اگر گالیاں بھی دے تو دنیا کی
کوئی قوم اسے مطعون نہیں کر سکتی۔کوئی مذہبی یا سیاسی اقتدار ان لوگوں کو حاصل نہیں مگر آج بھی
آدم اور موسی" پر ایمان لانے والے یہودی اور عیسائی دنیا میں موجود ہیں۔بے شک جہاں
تک قابل عمل شریعت کا سوال ہے ان انبیاء کی تعلیم ختم ہو چکی ہے ،لیکن جہاں تک اُن کی عزت
اور ان کے مقام کا سوال ہے وہ اب بھی قائم ہے اور اب بھی ان کا نام دنیا میں روشن
ہے۔اب بھی ہر شخص مجبور ہے کہ ان کا نام عزت اور احترام کے ساتھ لے ، پس وہ ختم نہیں
ہوئے بلکہ قیامت تک بھی ختم نہیں ہو سکتے۔مینار بنانے والوں کے نام تک محفوظ نہیں پھر میناروں کے ذریعہ نام روشن ہونے کی
غرض بھی پوری نہ ہوئی بلکہ کسی کا نام روشن
ہونا تو الگ رہا ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ مینار بنائے کس نے تھے؟ ہر مینار کے متعلق یہ بحث کی
ہے کہ اسے کس نے بنایا تھا۔قطب صاحب کی لاٹ بھی زیر بحث ہے اور تغلق کی لوہے کی لاٹ بھی
زیر بحث ہے اور لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ ہے اصل میں کس کی؟ اشو کا کی کہ تغلق کی؟ کسی ہندو بادشاہ
کی یا ایبک کی؟ قطب صاحب کی لاٹ کے متعلق ہی مسلمان کہتے ہیں کہ قطب الدین ایبک نے
اسے بنایا تھا اور ہندو کہتا ہے کہ یہ فلاں راجہ کی بنائی ہوئی ہے۔فیروز تغلق کی لاٹ کے پاس
کھڑے ہو کر ایک مسلمان کہتا ہے یہ فیروز تغلق کی لاٹ ہے اور ایک ہندو کہتا ہے کہ یہ اشوکا کی
لاٹ ہے مگر جن روحانی میناروں کا ہم ذکر کرتے ہیں اُن کے ناموں کے متعلق کسی قسم کا اشتباہ
نہیں پایا جاتا۔غرض دنیوی مینار جن اغراض کے لئے تعمیر کئے جاتے ہیں وہ اغراض ان کے ذریعہ کبھی
پوری نہیں ہوئیں۔اس طرح جو فوائد ان کے بتائے جاتے ہیں وہ بھی بنی نوع انسان کو بھی
حاصل نہیں ہوئے۔قرآن کریم سے ایک عظیم الشان روحانی مینار کی خبر لیکن اس کے مقابل پر
قرآن کریم نے ایک
ایسے مینار کی خبر دی ہے جو روحانی طور پر تعمیر ہوا ، جس پر چڑھ کر آسمان کی سب سے بڑی ہستی
کا بھی پتہ چلا اور وہ زمین پر بھی اتری۔مصریوں کا تو محض خیال تھا کہ روحیں مینار کے ذریعہ نیچے اترتی ہیں اس کا کوئی عملی ثبوت کے

۲۸۸
ہمیں نہیں ملتا لیکن جس مینار کا میں ذکر کرنے والا ہوں اُس پر آسمان کی سب سے بڑی ہستی
کے اُترنے کا زندہ ثبوت نظر آتا ہے۔پھر اس مینار پر روشنی بھی ہوتی تھی اور ہوتی ہے اور ہوتی
رہے گی۔اس پر چڑھ کر آسمانی گردشوں کا بھی علم ہوا اور غیب کی خبر میں معلوم ہوئیں ، اس کے
بنانے والے کا نام اس سے اب تک روشن ہے اور ہمیشہ روشن رہے گا اس کے بنانے کا کوئی
اور مدعی کبھی پیدا نہیں ہوا اور نہ اس کے بنانے والے کے متعلق کبھی شک ہوا کہ شاید اس کو کسی
اور نے بنایا ہو۔مقام محمدیت
غرض قرآن کریم ایک ایسے مینار کی خبر دیتا ہے جس پر انسان چڑھا جس پر چڑھ کر
اُسے آسمان کی سب سے بڑی ہستی کا پتہ چلا اور وہ عظیم الشان ہستی زمین پر بھی اُتری ، جس
مینار سے دنیا میں روشنی پھیلی اور پھیلتی چلی جائے گی، جس مینار سے غیب کی خبریں ملیں اور ملتی
چلی جائیں گی وہ مینار کیا ہے؟ وہ مینار مقام محمدیت ہے سورۃ نجم میں اللہ تعالیٰ اس مینار کا ذکر
کرتے ہوئے فرماتا ہے وَالنَّجْمِ إِذَاهَوى مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَواى
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوى- اِنْ هُوَإِلَّا وَحْيٌ يُوحَى عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوى
ذُوْمِرَّةٍ فَاسْتَوَى وَهُوَ بِالأُفُقِ الْأَعْلَى ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ
سَيْنِ اَوْأَدْنَى فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَارَاي
اَفَتُمْرُونَهُ عَلَى مَايَرَى وَلَقَدرَاهُ نَزْلَةً أُخْرى - عِندَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهى۔عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاوَى اِذْيَغْشَى السّدْرَةَ مَا يَغْشَى مَازَاغَ الْبَصَرُوَمَا طَغَى
لَقَدْرَاى مِنْ آيَتِ رَبِّهِ الْكُبُری ۵
فرماتا ہے ہم شہادت کے طور پر ایک ستارہ کو پیش کرتے ہیں خصوصاً ثریا کو ادا ھوای جب
وہ نیچے اُتر ا۔کس بات کے ثبوت کے طور پر اُسے پیش کرتے ہیں اس بات کے ثبوت کے طور پر کہ
مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَاغَوى تمہارا ساتھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ
غلطی میں پڑا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوای اور نہ وہ ہوا و ہوس میں مبتلاء ہو کر اپنی نفسانی خواہشات کو
دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى بلکہ وہ جو کچھ پیش کر رہا ہے اس وحی کا

آج 10 میں سے 10 باقی