سیر روحانی (۴)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور
حصہ 2
نتیجہ ہے جو اس پر نازل ہوئی ہے۔۲۸۹
کلام چار طریق پر سُنا جاتا ہے
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان چار طرح
کلام سن سکتا ہے۔اوّل اس کے افکار پراگندہ ہو جائیں۔دوم اس کا دل پراگندہ ہو کر شیطان سے اُس کا تعلق قائم ہو جائے۔اس کی ہوا وحرص تیز ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں اُس کے دل کے خیالات غالب آجائیں۔چهارم کلام الہی نازل ہو۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے کہ یہ جو کچھ کہہ رہا
ہے یہ نہ تو ضلالت کا نتیجہ ہے نہ غوائت کا نتیجہ ہے اور نہ ہوا و ہوس کا نتیجہ ہے بلکہ اس وحی کا
نتیجہ ہے جو اس پر نازل ہو گئی ہے اور جسے وہ بنی نوع انسان کے سامنے پیش کر رہا ہے۔یہ نجم کیا ہے جسے خدا تعالیٰ اس بات کے ثبوت کے طور پر پیش کرتا
ہے
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضلالت میں مبتلاء نہیں ہوئے ،
نجم سے کیا مراد ہے
افکار کی غلطی میں مبتلاء نہیں ہوئے ، کسی فلسفیانہ غلطی میں مبتلا نہیں ہوئے وَمَا غَوی اور نہ کسی
شیطان کے قبضہ میں آئے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى اور نہ ہوا و ہوس اور لالچ کی وجہ سے ان کے
اندر ایسے خیالات پیدا ہوئے کہ وہ ایسی تعلیم پیش کرتے جو دنیا کے لئے گمراہی کا موجب ہوتی۔ان دعوؤں کا ثبوت کیا ہے؟ فرماتا ہے ہمارے ان دعووں کا ثبوت ایک ستارہ ہے جو اوپر سے
نیچے گرا، یہ اوپر سے نیچے گرنے والا ستارہ کیا ہے؟ اور ستارہ بھی ایسا جو تین زاویوں سے نیچے
جُھکا اور اس نے تین خیالات
کا قلع قمع کیا۔دنیا میں بعض فلسفی لوگ تھے جو یہ خیال کرتے تھے کہ
فلسفیانہ باتیں پڑھ پڑھ کر اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے، بعض لوگ یہ فقرہ چست کر کے تسلی پالیتے
تھے کہ کیسا بُرا آدمی ہے شیطان نے اس پر قبضہ کر لیا ہے اور اب یہ شیطانی با تیں لوگوں کو سناتا
چلا جاتا ہے، کچھ اور لوگ تھے جو یہ کہ کر مطمئن ہو جاتے تھے کہ اس کے نفس میں ہوا و ہوس پیدا
ہو گئی اور اس نے چاہا کہ میں بھی بڑا آدمی بن جاؤں اس لئے یہ ایسی باتیں کہہ رہا ہے۔ان کی
تین خیالات کا ایک ہی رڈ ان آیات میں کیا گیا ہے فرماتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ضلالت پر نہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آیا، محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے غوائت پر نہ ہو نیکا ثبوت یہ ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آیا ، محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ہوا و ہوس میں مبتلاء نہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آیا۔وہ
۲۹۰
کون سا ستارہ ہے جو اوپر سے نیچے آیا، اور وہ کونسا ستارہ ہے جس کے نیچے آنے کی وجہ سے ہم
یہ کہہ سکتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضال نہیں ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غاوی
نہیں ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نَاطِقِ عَنِ الْهَوَىی نہیں جب تک ہم وہ ستارہ پیش نہ
کریں ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کم از کم اس اعتراض سے جو اس آیت میں بیان کیا
گیا ہے بچا نہیں سکتے۔احادیث نبویہ میں آخری زمانہ کی خرابیوں کا ذکر اس نقطہ نگاہ کو مدنظر رکھتے ہوئے
ہم احادیث کو دیکھتے ہیں تو ہمیں
وہاں سے اس امر کے متعلق بعض معلومات میسر آتی ہیں چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ میری اُمت پر ایسا آنے والا ہے جب اسلام مٹ جائے گا اور اس کی
ایسی حالت ہو جائیگی کہ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُہ اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا
وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسُمُهُ اور قرآن کریم کی صرف تحریر باقی رہ جائیگی۔اس کا مضمون لوگوں کے دلوں سے محو ہو جائے گا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی تو صحابہ کرام گھبرائے اور انہوں نے کہا
یا رسول اللہ ! اس کا علاج کیا ہے اُس وقت سلمان فارسی آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے آپ نے
ان پر ہاتھ رکھا اور فرمایا لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ القُرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجُلٌ
مِنْ هَؤُلَاءِ
که اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تب بھی ان فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک شخص ایسا پیدا
ہو گا جو پھر آسمان سے ایمان اور قرآن کو واپس لے آئے گا۔آسمان روحانی کے ایک ستارہ کی خبر اس پیشگوئی میں آسمان روحانی کے ایک ستارہ کی
طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا
ہے اور بتایا ہے کہ اس سے مراد وہ انسان ہے جو ثریا سے ایمان کو واپس لائے گا۔قرآن کریم نے
تو صرف اتنا بتا یا تھا کہ آسمان سے ستارہ آئے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا
کہ جب دنیا ظلمت اور تاریکی میں مبتلاء ہو جائے گی تو اللہ تعالیٰ ایک ایسے انسان کو مبعوث فرمائے
گا جو ثریا سے ایمان کو واپس لے آئے گا، گویا ان معنوں کی رو سے إِذَا هَوای تقلیب نسبت
کا رنگ رکھے گا جیسے ہماری زبان میں عام طور پر یہ کہتے ہیں کہ پر نالہ چلتا ہے، لیکن کیا کبھی
۲۹۱
پر نالہ چلتے کسی نے دیکھا ہے، پر نالہ نہیں چلتا پانی چلتا ہے۔یا لوگ کہتے ہیں ناک بہتا۔آنکھیں بہتی ہیں؟ کان بہتا ہے تو کیا واقع میں کان بہا کرتا ہے یا ناک بہتا ہے یا آنکھیں بہتی
ہیں ، آنکھوں میں سے پانی بہتا ہے، ناک میں سے پانی بہتا ہے، کان میں سے پانی بہتا ہے مگر
کہا یہ جاتا ہے کہ آنکھ بہتی ہے یا ناک بہتا ہے یا کان بہتا ہے۔یہ تقلیب نسبت ہوتی ہے یعنی
ایک چیز کی جگہ بعض دفعہ دوسری چیز کا نام لے لیتے ہیں یا کہتے ہیں یہ چیز خدا نے میرے قریب
کر دی اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں اُس چیز کے قریب ہو گیا۔اس نقطہ نگاہ سے ہم کہہ سکتے ہیں
کہ جس انسان کا ذکر کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا کہ لَوْ كَانَ
الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجُلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ
کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو وہ شخص اسے واپس لے آئے گا ، قرآن کریم نے
تقلیب نسبت کے طو پر اُس کا ان الفاظ میں ذکر کر دیا ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آئے گا
جیسے کان میں سوزش ہوتی ہے اور اُس کی وجہ سے رطوبت بہتی ہے تو ہم کہتے ہیں ہمارے کان
بہتے ہیں حالانکہ کان نہیں بہہ رہے ہوتے ، کانوں سے رطوبت بہہ رہی ہوتی ہے اسی طرح
قرآن کریم نے تو یہ فرمایا کہ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوای آسمان سے ایک ستارہ آئے گا اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی یہ تشریح فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرستادہ آئے گا جو
ایمان کو ثریا سے واپس لے آئے گا اور پھر قلوب کو نو را ایمان سے بھر دیگا۔ایک شبہ کا ازالہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہم قرآن کریم کے لفظوں کو کیوں نہ ترجیح دیں اور
کیوں نہ یہ سمجھیں کہ کوئی ستارہ ہی آسمان سے گرے گا کسی خاص آدمی
کی تخصیص کیوں کی جاتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جب احادیث میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک تشریح کر دی تو ہمارا فرض ہے کہ ہم قرآن کریم کے ان الفاظ کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ روشنی میں دیکھیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
ایک ایسا انسان آئے گا جو ثریا سے ایمان واپس لائے گا اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ وَالنَّجْمِ
اذاهوای پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معین رنگ میں ایک تشریح فرما دی تو اب
ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم اس تشریح کو نظر انداز کر دیں ، ایسا کرنا ہمارے لئے کسی طرح جائز نہیں ہو
سکتا۔مگر اس حدیث کے ایک اور معنے بھی ہو سکتے ہیں اور وہ یہ کہ قرآن کریم تو نجم کی نسبت
ھوی کا لفظ استعمال فرماتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں کہ مسیح ثریا کو زمین
۲۹۲
یر کھینچ لائے گا جو دشمنوں کے لئے ہلاکت اور دوستوں کے لئے ایمان لانے کا موجب
ہوگا۔شیاطین پر ہمیشہ شہاب مبین گرا کرتا ہے قرآن کریم میں یہ مضمون مختلف مقامات پر
تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔سورۃ حجر
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَّزَيَّتْهَا لِلنَّظِرِينَ وَحَفِظْنَهَا
مِنْ كُلِّ شَيْطنٍ رَّحِيمٍ إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ
یعنی ہم نے اس دنیا میں ایک دینی نظام بھی قائم کیا ہوا ہے جس طرح مادی آسمان
میں تمہیں مختلف ستارے دکھائی دیتے ہیں اسی طرح اس دینی نظام میں بھی ہم نے ستارے بنائے
ہیں اور اسے ہر قسم کے شیطانوں کی دست برد سے بچایا ہے إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ
شِهَابٌ مُّبِينٌ مگر جب کبھی بے دین کی کوئی روح غالب آنے لگے تو آسمان سے ایک حقیقت
ظاہر کرنے والا روشن ستارہ گرتا ہے جو جھوٹ کا پول کھول دیتا ہے اِسْتَرَقَ السَّمْعَ کے معنے
عام طور پر یہ کئے جاتے ہیں کہ جو آسمان کی باتیں سنتا ہے حالانکہ آسمان کی باتیں سننے کا تو حکم ہے
اور پھر وہ ہوتی ہی سنانے کے لئے ہیں، اس لئے اس کے یہ معنے نہیں ہو سکتے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کبھی دنیا میں خدا تعالیٰ کی باتوں کو بگاڑ کر پیش کیا
جاتا ہے اور دنیا میں فساد واقع ہو جاتا ہے اُس وقت آسمان سے ایک ستارہ گر ا کرتا ہے جو پھر
صداقت کو دنیا میں قائم کر دیتا ہے اور بگڑی ہوئی مخلوق کو درست کر دیتا ہے۔مجددین کی بعثت کی خبر اب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کونسا ستارہ ہے جو اس موقع پر گرا کرتا
ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کیا تشریح کی ہے؟
اس غرض کے لئے جب ہم احادیث کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اُن میں یہ ارشاد نظر آتا ہے کہ اِنَّ اللهَ
يَبْعَثُ لِهذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأسِ كُلّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا "
یعنی میری امت کے لئے اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک ایسا شخص مبعوث فرما یا کرے
گا جو امت کی خرابیوں کو دور کرے گا اور دین کا از سر نو احیاء کرے گا گویا جس چیز کو قرآن کریم
نے شہاب مبین قرار دیا ہے ، اُس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روحانی انسان قرار
دیا ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جب کبھی دنیا میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کو
بگاڑ کر پیش کیا جاتا ہے اُس وقت آسمان سے ایک ستارہ گرا کرتا ہے جو مبین ہوتا ہے، یعنی
۲۹۳
چاروں طرف اس کے ظہور سے روشنی ہو جاتی ہے اور لوگوں پر دین کی حقیقت واضح ہو جاتی کی
ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ ایک ایسا آدمی
میری امت میں مبعوث کیا کرے گا جو يُجَدِّدُلَهَا دِينَهَا دین کی خرابیوں کو دُور کرے گا اور
اسلام کی تجدید کرے گا گویا وہی چیز جس کا نام قرآن کریم نے شہاب مبین رکھا تھا۔محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کا نام مجد درکھا۔ہر نبی ایک شہاب ہے مگر محمد رسول اللہ اس تشریح کے ماتحت ہم کہہ سکتے ہیں کہ نشہاب
مبین سے مراد ہمیشہ وقت کا نبی اور مجد د ہوتا ہے جو
صلی اللہ علیہ وسلم شہاب مبین ہیں شیطان کی ہلاکت کا موجب ہوتا ہے اور دین کو ہر
قسم کی رخنہ اندازیوں سے پاک کر دیتا ہے، لیکن
اس نقطہ نگاہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کا ہر نبی ایک شہاب ہے مگر یہ نہیں کہہ
سکتے کہ وہ شہاب مبین بھی ہے کیونکہ وہ لوگ جو دین میں رخنہ اندازی کرتے ہیں ان کی ہلاکت
اور بربادی کا وہ اس وقت موجب نہیں ہیں، یہ کام صرف وقت کا نبی یا مجد د کر سکتا ہے اور یا پھر
وہ نبی کر سکتا ہے جس کی نبوت قیامت تک زندہ ہو اور جس کی شریعت ہر زمانہ میں قابل عمل ہو۔اس لحاظ سے گو ہر مجد د اور ہر نبی ایک شہاب ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہاب مبین
ہیں، کیونکہ آپ صرف نبی ہی نہیں بلکہ خاتم النبین بھی ہیں اور آپ کی نبوت قیامت تک زندہ
ہے۔اب جو شخص بھی دین کے احیاء کے لئے مبعوث ہو گا وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
غلام ہو گا ، آپ سے الگ ہو کر اور آپ کی غلامی سے انکار کرتے ہوئے کوئی شخص اس منصب
پر فائز نہیں ہوسکتا۔آسمانی باتیں سننے کے معنے اس جگہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے تو یہ
فرمایا ہے کہ جب کوئی میری باتیں سنتا ہے یا آسمان کی
باتیں سنتا ہے تو اس پر ایک شہاب گرتا ہے جو اُسے تباہ کر دیتا ہے، حالانکہ قرآن کریم نے ہی
آسمانی باتوں کے سننے کا ہم کو حکم دیا ہے پھر یہ کہنا کہ جو آسمانی باتیں سنتا ہے اس پر ستارہ گرتا
ہے ایک بے معنی سی بات ہو جاتی ہے۔اس سوال کے متعلق یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ یہاں خالی
آسمان کی باتیں سننے کا ذکر نہیں بلکہ اِسْتَرَقَ السَّمعَ کا ذکر ہے اِسْتَرَقَ ، سَرَق سے نکلا ہے
جس کے معنے چوری کے ہوتے ہیں اور اِسْتَرَق السَّمْعَ کے معنے چوری چھپے سننے کے ہیں۔
۲۹۴
پس اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ وہ شخص جو الہی جماعت میں داخل ہو کر اس کے کلام کو کھلے بندوں
سنتا ہے ، جماعت حقہ میں اپنے آپ کو شامل کر لیتا ہے اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ دین
کی اشاعت کرے اور بھولے بھٹکوں کو راہِ راست پر لائے وہ اللہ تعالیٰ کی تائید سے حصہ لیتا ہے
لیکن وہ لوگ جن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی باتوں کو سننے کے بعد انہیں بگاڑ کر پیش
کریں اور لوگوں کو دھوکا اور فریب میں مبتلاء کریں یا وہ منافق جو اس لئے کسی سلسلہ میں داخل
ہوتے ہیں کہ اُس مشن کو نقصان پہنچا ئیں اور آسمانی کلام کے اُلٹ پلٹ معنے کر کے لوگوں میں
بے ایمانی پیدا کریں، ان کے لئے آسمان سے ہمیشہ ایک شہاب گرا کرتا ہے، ایسے لوگ ج
بھی کسی فتنہ کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور ان کا فتنہ ایسا رنگ اختیار کر لیتا ہے جو دین کے لئے
ضعف کا موجب ہو تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کسی مامور یا مصلح یا مجد دوقت کو ان کی بیخ کنی کے لئے
کھڑا کر دیتا ہے جو شہاب بن کر ان پر گرتا ہے اور منافقت کفر وارتداد کے خیالات کا قلع قمع
کر دیتا ہے۔شرارتوں
کا قلع قمع کرنے کے لئے آسمانی تدبیر اس حقیقت کو اللہ تعالٰی نے
سورۃ جن میں بھی بیان فرمایا
ہے وہ فرماتا ہے۔وَاَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدُلَهُ
شِهَابًا رَّصَدًا ١٣
یعنی اس سے پہلے تو ہم آسمان سے سننے کی جگہوں پر بیٹھا کرتے تھے مگر اب تو جو شخص
بھی آسمان کی باتیں سننے کے لئے جاتا ہے اس پر آسمان سے ایک ستارہ گرتا ہے۔یہاں بھی وہی مضمون بیان کیا گیا ہے جو اس سے پہلی آیات میں بیان کیا جا چکا ہے یعنی
جب شرارت کرنے والے دین کی باتیں بگاڑ کر پیش کرتے ہیں اور لوگوں کو غلط فہمیوں میں
مبتلاء کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی شرارتوں کے انسداد کے لئے آسمان سے
ایک نور نازل کرتا ہے مسلمانوں نے غلطی سے ان آیات کا یہ مفہوم سمجھ لیا ہے کہ شیطان آسمان
پر جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی باتیں سُن لیتا ہے، حالانکہ قرآن کریم نے متعدد مقامات میں اس
حقیقت پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ شیطان آسمان کی باتیں سُن نہیں سکتا اس نے یہاں تک
کہا ہے کہ اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْرُولُونَ "
شیطان آسمانی کلام کے سننے کی طاقت ہی نہیں رکھتے کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہیں ان
۲۹۵
باتوں کے سننے سے محروم کیا ہوا ہے، اسی طرح قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَمُ لَهُمْ
سُلَّمْ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ فَلْيَاتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ ها
کیا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ سے وہ آسمان پر جا کر خدا تعالیٰ
کی باتیں سُن سکتے ہیں ، اگر ان میں کوئی اس امر کا مدعی ہے کہ وہ آسمان پر گیا اور اس نے
خدا تعالیٰ کی باتیں سنیں تو وہ اپنے دعوی کا ثبوت پیش کرے۔کفار اور منافقین کی عادت ان آیات سے ظاہر ہے کہ آسمان پر جا کر باتیں سننا تو
الگ رہا وہاں تک کسی کے جانے کی اہلیت بھی قرآن کریم
نے تسلیم نہیں کی۔پس در حقیقت اس جگہ آسمانی باتیں سننے کے معنے یہ ہیں کہ کفار اور منافقین کی
عادت یہ ہے کہ وہ سچے دین کی باتوں کو اس نقطہ نگاہ سے سنتے ہیں اور اس لئے ان کو سیکھتے ہیں کہ
وہ ان سے نئے نئے اعتراض پیدا کریں گے اور ان میں اپنی طرف سے جھوٹ ملا کر لوگوں کو
برانگیختہ کریں گے۔یہ معنے نہیں کہ وہ عرش پر جا کر اللہ تعالیٰ کی باتوں کو سُن لیتے ہیں ، خدا تو خدا کی
ہے اس دنیا کے معمولی معمولی بادشاہوں کے پاس پھٹکنے کی بھی لوگوں میں طاقت نہیں ہوتی اور وہ کی
ان کے قرب میں جانے سے گھبراتے اور لرزتے ہیں، مگر عجیب بات یہ ہے کہ مسلمان یہ عقیدہ
رکھتے ہیں کہ شیطان آسمان پر جاتا ہے اور وہ ملا اعلیٰ اور جبرائیل اور عرش کی باتوں کو سُن کر
زمین پر آ جاتا ہے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ - شیطان کی طاقت ہی کہاں ہے کہ وہ آسمان کی
کوئی بات سُن سکے ، ہاں وہ لوگ جو شیطان کے مثیل ہوتے ہیں جنہوں نے ابلیسی جامہ زیب تن
کیا ہو ا ہوتا ہے وہ بے شک آسمان کی باتیں سنتے ہیں اور انہیں ایسے رنگ میں بگاڑ کر پیش کرتے
ہیں کہ دنیا میں ایک فتنہ برپا ہو جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو اس زمانہ کا پادری و ہیری قرآن کریم
پڑھتا ہے وہ ایک مولوی کو ملازم رکھتا ہے، اس سے قرآنی تعلیم حاصل کرتا ہے اور پھر لدھیانہ
میں ہیں سال تک کام کرتا ہے اور اس عرصہ میں قرآن کریم کی ایک تفسیر شائع کرتا ہے ، وہ اس کا
نام تفسیر قرآن رکھتا ہے مگر اُسے پڑھا جائے تو وہ اسلام کے خلاف ہر قسم کے اعتراضات سے
بھری ہوئی ہے۔قرآن کریم ایک آسمانی کتاب ہے زمینی نہیں ، قرآن کریم سننے کے لئے انسان
کو آسمان کی طرف کان رکھنا پڑتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اس لئے آسمان کی طرف
کان رکھتے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو سنیں اور اُس پر عمل کریں۔اور شیطان اس لئے کان
رکھتے ہیں کہ آسمانی باتوں کو سنیں اور ان پر اعتراض کریں۔فرماتا ہے جب بھی ایسے لوگ دنیا
۲۹۶
میں پیدا ہو جائیں گے جو دین پر اعتراض کرنے والے ہوں اور ان کی وجہ سے مذہب میں کئی
خرابیاں واقع ہو جائیں اور دلوں میں گندے خیالات ڈیرا جمالیں تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ آسمان سے
ایک ستارہ بھیجے گا جو ظلمت کو دور کر دے گا اور پھر لوگوں کے دلوں میں ایمان اور اخلاص پیدا
کرے گا۔عالم روحانی کے کواکب اسی طرح سورہ الصفت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّازَيَّنَّا السَّمَاءَ
الدُّنْيَا بِزِينَةِ بِالْكَوَاكِبِ وَحِفْظاً مِّنْ كُلِّ شَيْطَنٍ مَّارِدٍ
لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلِدِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلّ جَانِبِ - دُحُورًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
فرماتا ہے ہم نے دنیوی آسمان کو ستاروں سے مزین کیا ہے تا کہ ہر شیطان جس کو اللہ تعالیٰ
روکنا چاہتا ہے ، اس کے حملہ سے محفوظ رکھے وہ ملاء اعلیٰ کی بات نہیں سن سکتے ، ان پر ہر طرف
سے پتھراؤ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم رہنے والا عذاب ملے گا۔اس کے بعد فرماتا ہے وہ آسمان کی کوئی بات سُن تو نہیں سکتے لیکن اگر کوئی بات اُچک کر لے
جائیں تو ان کے پیچھے ایک چمکتا ہو اشہاب جاتا ہے اور انہیں تباہ کر دیتا ہے۔یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ اس جگہ کو ا کب سے
مادی اور روحانی نظام میں شدید مشابہت ظاہری ستارے اور سورج وغیرہ مراد
نہیں بلکہ عالم رُوحانی کے کواکب مراد ہیں جن سے دینی نظام کو مزین کیا گیا ہے۔قرآن کریم
کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا میں دو نظام پائے جاتے ہیں ایک روحانی نظام ہے
اور ایک مادی۔اور ان دونوں نظاموں میں ایک شدید مشابہت پائی جاتی ہے جس طرح زمین
کے رہنے والوں کو اپنے سروں پر ایک آسمان نظر آتا ہے اور اس میں ستاروں کا ایک نظام موجود
ہے جو اپنے اپنے دائرہ میں کام کر رہے ہیں اور اس نظام کو بدلنے کی کوئی شخص طاقت نہیں رکھتا
اسی طرح روحانی نظام بھی اللہ تعالیٰ نے نہایت مضبوط بنیادوں پر قائم کیا ہوا ہے اور جسمانی نظام
کی طرح وہ بھی کئی طبقوں میں منقسم ہے اوپر کے طبقے تو محفوظ ہی ہیں السَّمَاءَ الدُّنْیا جس میں
شرارت کا امکان ہوسکتا تھا، اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسے بھی ہم نے ستاروں سے
مزین کیا ہے اور اس کے ذریعہ اس آسمان کی حفاظت کی ہے۔ستارے اور چاند جو اس مادی دنیا
میں ہمیں دکھائی دیتے ہیں یہ نہ تو گرتے ہیں اور نہ ان کے ذریعہ ایسی کوئی تباہی آتی ہے جو شیاطین
۲۹۷
کے لئے ہلاکت کا موجب ہوتی ہو۔اس جگہ جن ستاروں کا ذکر کیا گیا ہے ان سے خدا تعالیٰ کے
نبی مجد داور نیک بندے مراد ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جن سے روحانی آسمان کی زینت ہے۔یہ
لوگ اس لئے کھڑے کئے جاتے ہیں کہ جب شیاطین اس روحانی نظام میں رخنہ ڈالیں تو وہ
ان کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جائیں اور انہیں اپنی کوششوں میں نا کام کر دیں۔آدم سے
لے کر اب تک کبھی بھی ظلمت کا کوئی دور ایسا نہیں آیا جس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے رُشد اور
ہدایت کے لئے کوئی مأمور نہ آیا ہو۔ایک معزز وکیل سے گفتگو ابھی گزشتہ دنوں میں سندھ میں تھا کہ وہاں ایک وکیل مجھ
سے ملنے کے لئے آئے ، وہ پُرانے شاہی خاندان میں سے
تھے۔باتوں باتوں میں میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ میں نوے فیصدی خاکسار ہوں۔میں نے کہا نوے فیصدی کس طرح ؟ انہوں
نے کہا اس لئے کہ خاکساروں کی باتیں تو میں ٹھیک سمجھتا ہوں لیکن لیڈر پر مجھے بدظنی ہے اس لئے
دس فیصدی کی گنجائش میں نے رکھ لی ہے۔پھر میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ
آدم سے لے کر اب تک دنیا میں جب کبھی خرابی پیدا ہوتی رہی ہے کیا اس کا ازالہ کبھی کسی
دنیوی لیڈر نے کیا ہے؟ میں نے کہا آج ہر جگہ مسلمانوں کی حالت خراب ہے آپ ایک مثال
ہی مجھے بتا دیں کہ دنیا میں کبھی ایسی خرابی پیدا ہوئی ہو اور اس کے دُور کرنے کے لئے کوئی
انجمن قائم کی گئی ہو اور وہ کامیاب رہی ہو یا کسی خود ساختہ لیڈر نے اس کو دور کر دیا ہو۔آخر
ہزاروں سال کی تاریخ ہمارے سامنے ہے، آپ بتائیں کہ مثلاً نوح کے زمانہ میں خرابی پیدا
ہوئی اور اُس وقت فلاں مجلس کی طرف سے فلاں لیڈر کھڑا کیا گیا اور اس نے اس خرابی کو دور کر
دیا ، موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے فلاں فلاں دنیوی لیڈر نے مٹا دیا۔قرآن کریم جہاں بھی مثال دیتا ہے مامور کی دیتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے
ایک مامور بھیجا اور اُس نے دنیا کی اصلاح کی۔اگر اس کے خلاف کوئی مثال ہو تو آپ پیش
کریں۔کہنے لگے مثال تو کوئی نہیں ، میں نے کہا لوگ خواہ کتنی ٹکریں ماریں جب بھی عالمگیر خرابی
پیدا ہوگی اس کا مداوا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہوگا۔دنیا کی تدبیروں سے دنیا ٹھیک ہو سکتی
ہے، حکومتیں بن سکتی ہیں، تعلیمی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن مذہب کی طرف منسوب کئے
ہوئے غلط خیالات تبھی دُور ہو سکتے ہیں جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ما مور مبعوث ہو۔
۲۹۸
ہے، وہ
علماء یہ کام نہیں کر سکتے وہ لوگوں کے مقابلہ سے ڈرتے ہیں ان میں یہ جرات ہی نہیں ہوتی کہ وہ
کسی ایک مسئلہ ہی کو منوا سکیں، کُجا یہ کہ سر سے لے کر پیر تک خرابی واقع ہو چکی اور پھر یہ خیال کیا
جائے کہ کوئی عالم یا صوفی یا گدی نشین اس خرابی کو دور کر دے گا۔اب تک خدا تعالیٰ کا یہی طریق
نظر آتا ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنی طرف سے کسی کو مبعوث کیا اور وہ دنیا کی راہنمائی اور ہدایت کا
موجب بنا۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ایسی عالمگیر خرابی کے زمانہ میں خدا ہر شخص کے کان میں آ کر کہے کہ
تیرے اندر یہ یہ شخص پایا جاتا ہے۔اس کا طریق یہی ہے کہ وہ ایک مامور مبعوث فرماتا۔ينقص :
اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچاتا ہے۔کچھ لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور پھر ان کی تبلیغ
کے ذریعہ سے آہستہ آہستہ اور آدمی اس سلسلہ میں داخل ہوتے چلے جاتے ہیں۔عمارت کا کوئی
ایک حصہ خراب ہو تو اس کی مرمت کی جا سکتی ہے، لیکن جب چھت میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے
دیواروں میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے ، فرش میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے ، الماریوں میں بھی
نقص پیدا کر دیا جائے ، دروازوں میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے تو اُس وقت اس کی اصلاح کسی
ایسے شخص کے ذریعہ ہی کی جاسکتی ہے جو پورا انجینئر ہو۔عالمگیر خرابی واقع ہونے پر خدائی سنت غرض قرآن کریم بار بار اس مضمون کو
بیان فرماتا ہے کہ جب کبھی دنیا میں خرابی
واقع ہوتی ہے آسمان سے ایک ستارہ گرتا ہے فرماتا ہے وَالنَّجْمِ إِذَاهَوى مَاضَلَّ
صَاحِبُكُمْ وَمَاغَوى
ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے ثبوت میں ایک ستارہ کو پیش کرتے ہیں جب
وہ ستارہ گرے گا دنیا پر ثابت ہو جائے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ضالّ ہیں نہ عَماوِی
اور نہ نَاطِقُ عَنِ الْهَوای ہیں بلکہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہہ رہے ہیں۔پیشگوئیوں میں استعارات کا استعمال قرآن کریم ایک الہامی کتاب ہے اور
الہامی زبان میں نازل ہوئی ہے مگر مسلمانوں
کو یہ ایک عجیب غلطی لگی ہوئی ہے کہ وہ الہامی باتوں کا ترجمہ اپنی زبانوں میں کرتے ہیں
حالانکہ وہ باتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں یا موسیٰ علیہ السلام کہیں یا عیسی علیہ السلام
کہیں بہر حال جب بھی وہ آئندہ کے متعلق کوئی بات کہیں گے پیشگوئی ہی ہو گی اور پیشگوئی
تمثیلی رنگ میں ہوا کرتی ہے دکھایا اور شکل میں جاتا ہے اور ظاہر اور شکل میں ہوتا ہے۔
۲۹۹
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رویا میں انگوروں کا ایک خوشہ دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ
ابو جہل کے لئے ہے۔آپ نے یہ رویا دیکھی تو گھبرا کر آپ کی آنکھ کھل گئی کہ ابو جہل کے لئے
جنت سے انگوروں کا خوشہ آنے کے کیا معنے ہیں؟ مگر بعد میں جب اس کا بیٹا عکرمہ مسلمان ہو
گیا تب اس خواب کی حقیقت آپ پر ظاہر ہوئی اور آپ نے فرمایا ابوجہل کے لئے جنت کے
انگوروں کا خوشہ بھجوانے کی تعبیر یہ تھی کہ اس کا بیٹا مسلمان ہو جائے گا۔آپ کو دکھایا گیا کہ
آپ ایک مقام کی طرف ہجرت کریں گے جہاں کثرت سے کھجوروں کے درخت ہوں گے
آپ کا ذہن نخلہ مقام کی طرف گیا کہ غالباً وہاں ہجرت مقدر ہے اسی لئے آپ طائف بھی
تشریف لے گئے تھے مگر وہاں کے لوگوں نے آپ کی شدید مخالفت کی پتھروں سے آپ زخمی
ہوئے اور کوئی شخص آپ کے دعوئی پر غور کرنے کے لئے تیار نہ ہوا۔یا مثلاً ایک صحابی کے ہاتھ
میں آپ نے کسری شاہ ایران کے کنگن دیکھے جس کی تعبیر یہ تھی کہ کسریٰ کی حکومت مسلمانوں
کے ہاتھوں فتح ہونے والی ہے مگر دکھا یا یہ گیا کہ کسری کے کنگن ایک شخص نے پہنے ہوئے ہیں۔اسی طرح آپ نے دیکھا کہ آپ کے ہاتھ میں خزائن الأرض کی چابیاں دی گئی
ہیں ، مگر یہ چابیاں آپ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں آئیں۔پھر آپ کو بتایا گیا کہ آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیویوں میں سے سب سے پہلے
لمبے ہاتھوں والی بیوی فوت ہوگی۔آپ کی بیویوں نے یہ بات سنی تو انہوں نے فوراً اپنے ہاتھ
ناپنے شروع کر دیئے کہ دیکھیں سب سے لمبے ہاتھ کس کے ہیں ؟ انہیں معلوم ہو ا کہ سب سے
لمبے ہاتھ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے ہیں مگر جب وفات ہوئی تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا
کی ہوئی تب معلوم ہوا کہ لمبے ہاتھوں سے مراد ظاہری ہاتھوں کی لمبائی نہیں تھی بلکہ یہ سخاوت کی
طرف اشارہ تھا۔عربی محاورہ کے مطابق جب کسی کو لمبے ہاتھ والا کہا جائے تو اس سے مراد یہ
ہوتی ہے کہ وہ بہت بڑا سخی ہے۔حضرت زینب رضی اللہ عنہا چونکہ تمام بیویوں میں سے سب
سے زیادہ سخی تھیں اس لئے پیشگوئی کے مطابق سب سے پہلے انہی کا انتقال ہوا۔علم تعبیر الرؤیا کے رو سے ثریا کا مفہوم اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِندَ الثَّرَيَّا
لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ
تو ایمان کسی تفصیلی کا نام نہیں تھا جو ثریا سے لٹکی ہوئی ہو یا ثریا کوئی بنگ کی والٹ (VAULT)
نہیں تھا جس میں ایمان کو محفوظ رکھا جانا تھا۔بہر حال یہ ایک تمثیلی کلام تھا اور اس لفظ کا استعمال
استعارہ کے رنگ میں ہو ا تھا پس ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ اگر خواب میں کوئی ثریا دیکھے تو اس کی کیا
تعبیر ہوا کرتی ہے۔اس غرض کے لئے جب ہم تعطیر الا نام کو دیکھتے ہیں جو الشیخ عبد الغنی النابلسی
رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ہے اور علم تعبیر الرؤیا کی نہایت معتبر اسلامی کتاب ہے تو اس میں ہمیں یہ
لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ هِيَ فِي الْمَنَامِ رَجُلٌ حَازِمٌ فِي الْأُمُورِ یعنی ثریا سے مراد ایسا
آدمی ہوتا ہے جو اپنے تمام کام نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے والا
ہو۔اسی طرح ابن سیرین جو مشہور تابعی گزرے ہیں اپنی کتاب منتخب الکلام فی تفسیر الاحلام
میں لکھتے ہیں کہ هُوَرَجُلٌ حَازِمُ الرَّأْيِ يَرَى الْأُمُورَ فِي الْمُسْتَقْبِلِ ^
یعنی ثریا سے مراد ایسا انسان ہوتا ہے جو نہایت پختہ اور صحیح رائے رکھنے والا ہو، اور
آئندہ زمانہ میں رونما ہونے والے واقعات کو بھی اپنی روحانی بصیرت سے دیکھ لیتا ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی ان معنوں کے
لحاظ سے ثریا سے مراد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے اُن تمام
افاضہ کے نتیجہ میں مسیح موعود کا ظہور فرائض کو جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے
سپر د کئے گئے تھے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ
سرانجام دیا اور ہمیشہ کامیابیوں اور کامرانیوں نے آپ کے قدم چومے۔لیکن چونکہ آپ نے ہمیشہ
زندہ نہیں رہنا تھا اور زمانہ نبوت سے بُعد کی وجہ سے لوگوں نے کئی قسم کی خرابیوں میں مبتلاء ہو جانا تھا
جن کو دُور کرنے کے لئے کسی آسمانی راہنما کی ضرورت تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ پیشگوئی فرمائی کہ اگر کسی وقت ایمان سمٹ کر ثریا تک بھی چلا گیا یعنی دنیا میں گمراہی پھیل گئی اور
ایمان صرف آپ کی ذات تک محدود رہ گیا تو اُس وقت پھر اللہ تعالیٰ آپ کے روحانی افاضہ کے
نتیجہ میں ایک ایسا انسان مبعوث فرمائے گا جو آپ سے فیض اور برکت پا کر ایمان دنیا میں قائم کر
دے گا اور کفر کی تاریکیوں کو پھاڑ دے گا یہی وجہ ہے کہ مسیح موعود کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
کامل شاگرد ہونے کی وجہ سے ثریا قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس نے بھی ظلمت کو دور کرنا تھا اور اسلام
کا نور دنیا میں پھیلانا تھا چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کو النجم کہا ہے جس کے
معنے ثریا کے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرماتے ہیں کہ اصحابی کالنجوم و
میرے سب صحابہ نجوم کی مانند ہیں، پس اس حدیث نے اس طرف اشارہ کر دیا کہ مسیح موعود بھی