سیر روحانی (۴)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور
حصہ 6
۳۳۷
کے لئے اپنے دین کی تفاصیل بیان کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر بات کو جاننے والا ہے اس کے
بعد اللہ تعالیٰ اس مضمون کو بیان فرماتا ہے کہ خدا کا یہ نور کس مینار پر رکھا جاتا ہے فرماتا ہے
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ اَن تُرْفَعَ یہ نور ان گھروں میں رکھا جائے گا جن کے متعلق خدا تعالیٰ کی
نے حکم دیا ہے کہ وہ دنیا میں میناروں کی طرح بلند کئے جائیں۔وَيُذْكَرَفِيْهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ
لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ
وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَايْتَاءِ الزَّكَوةِ اور جن میں رات اور دن خدا کا ذکر کیا جاتا ہے اور صبح وشام
اس کی تسبیح کی جاتی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کو تجارت اور خرید وفروخت خدا کے ذکر اور نمازوں
کے قیام کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتی۔يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالاَ بُصَارُ
اور وہ اُس دن سے ڈرتے ہیں جس دن انسانوں کے دل دھڑ کنے لگ جائیں گے اور ان کی
آنکھیں جھک جائیں گی۔لِيَجْزِ يَهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ تا که
اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کے اعلیٰ حصے کا اُن کو بدلہ دے اور اپنے فضل سے ان کے انعامات میں
اور بھی زیادتی کرے۔وَاللَّهُ يَرُزِقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے
بے حساب رزق عطا کرتا ہے۔روحانی عظمت اور بلندی کے مستحق افراد کی تعیین ! ان آیات میں بتایا گیا ہے
کہ اللہ تعالیٰ روحانی طور پر
بعض گھروں کو اونچا کر دیتا ہے یعنی دنیا میں انہیں ایک مینار کی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے مگر
فرماتا ہے کہ یہ کون سے گھر ہیں یہ وہی گھر ہیں يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالَّا صَالِ -
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكُوةِ ي
وہ گھر ہیں جن کے اندر صبح و شام خدا تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہے اور صرف منہ سے ہی نام نہیں لیا
جا تا بلکہ عملاً بھی وہ اس کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں وہ تجارتیں بھی کرتے ہیں وہ سو دا بھی کی
بیچتے ہیں وہ روپیہ بھی کماتے ہیں لیکن باجود اس کے ان کا روپیہ انہیں خدا تعالیٰ سے غافل نہیں کر
دیتا۔ان کی تجارت انہیں حقوق اللہ سے اور حقوق العباد کی ادائیگی سے روک نہیں دیتی وہ بندوں
کا حق ادا کرتے ہیں ، وہ غریبوں کی بھی ہمدردی کرتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کو بھی نہیں بھلاتے۔جماعت احمد یہ ہمیشہ اس نکتہ کو یا د رکھے کیونکہ اسی میں اس کی فلاح ہے۔ایک قابل غور نکتہ دین کے لئے روپیہ کمانا بھی اس کا فرض ہے لیکن روپیہ کماتے وقت دین
۳۳۸
کی محبت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اپنے دل میں رکھنا بھی اس کا فرض ہے بلکہ
میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی اور شخص بھی اس نکتہ پر عمل کرے گا تو خواہ وہ کسی فرقہ کا ہو وہ یقیناً
ہدایت پائے گا اور خدا تعالیٰ کی نصرت حاصل کرے گا کیونکہ جو شخص نیکی کی طرف ایک قدم
اُٹھاتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور قدم اُٹھانے کی بھی توفیق مل جاتی ہے۔اپنے دائرہ میں ہر مسلمان کو ایک بہر حال یہ آیات بتاتی ہیں کہ حمد رسو اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اتباع میں آپ کی اُمت کے ہر فرد کے
چھوٹا سا محمد بنے کی کوشش کرنی چاہئے لئے دنیا کا روحانی مینا ربننے کا سامان مہیا کیا گیا
ہے۔وہ صرف دنیا کما کر کبھی اونچے نہیں ہو سکتے
انہیں اصل اونچائی اُس وقت حاصل ہوگی جب وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جزو بن
جائیں گے، جب وہ خدا تعالیٰ کا ذکر دنیا میں قائم کریں گئے، جب وہ نمازوں پر التزام رکھیں
گے، جب وہ زکوۃ کے ادا کرنے والے ہوں گے اور کسی قسم کے ظلم اور فتنہ میں حصہ نہیں لیں
گے، یہ وہ نسخہ ہے جس کو استعمال کر کے دنیا کا ہر مسلمان روحانی دنیا کا ایک چھوٹا مینار بن سکتا
ہے مگر افسوس ہے کہ آج مسلمان اس نسخہ کو بُھول چکے ہیں وہ دنیا کی تمام بلندیوں کو حاصل کرنا
چاہتے ہیں وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ ترقی کرتے کرتے ایک چھوٹے شیکسپیئر بن جائیں ، وہ یہ تو
چاہتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹے ہیگل بن جائیں، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹے فلسفی بن
جائیں، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ اگر سائیکالوجی کا کوئی بہت بڑا ماہر گزرا ہے تو وہ اس کی نقل
میں ایک چھوٹے سائیکالوجسٹ بن جائیں، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ ایک چھوٹے جیمز یا ایک
چھوٹے فرائڈ بن جائیں مگر آج مشرق سے لے کر مغرب تک کسی مسلمان کے دل میں یہ
خواہش نہیں پائی جاتی کہ وہ ایک چھوٹا محمد بن جائے حالانکہ ہمارے دل میں سوائے اس کے
اور کوئی خواہش نہیں ہونی چاہئے کہ خواہ کچھ بھی ہو اور خواہ ہمیں اِس کے لئے کوئی بھی قربانی
کرنی پڑے ہم ایک چھوٹے محمد بن جائیں۔اپنے روحانی باپ
کی نقل کرو بچوں کودیکھ لو دنیامیں ہر بچہ اپنے ماں باپ کی محبت کی وجہ
سے ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جن کی مائیں
اپنے بچوں سے تو تلی زبان میں باتیں کرنے کی عادی ہوتی ہیں ان کے بچے بھی اسی رنگ میں
بات کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں اور جن کے باپ باتیں کرتے وقت ہکلاتے ہیں اُن کے بچے کی
۳۳۹
بھی رُک رُک کر باتیں کرتے ہیں بلکہ میں نے تو دیکھا ہے کہ اگر باپ کی آنکھ یا ناک یا ہاتھ
میں بات کرتے وقت کوئی معمولی سی حرکت بھی ہوتی ہے تو ویسی ہی حرکت بچے کی آنکھ یا ناک یا
ہاتھ میں بھی پائی جاتی ہے یا اگر ماں اپنی آنکھ کو ذرا جھپک کر بات کرنے کی عادت ہو تو اس کی
بیٹی میں بھی آنکھ کی ویسی ہی جھپک آ جاتی ہے۔غرض بچے اپنے اخلاق اور اپنی عادات اور اپنی
زبان اور اپنے لب ولہجہ میں اپنے ماں باپ کی نقل کرتے ہیں اور یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو ماں
باپ سے بچوں میں آجاتی ہیں مگر یہ کتنے بڑے افسوس کا مقام ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا کامل باپ موجود ہے مگر مسلمان اس کی نقل کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے باپ کو
چھوڑ کر دوسرے باپوں کے پیچھے بھاگے پھرتے ہیں۔کوئی بچہ نادان سے نادان اور پاگل سے
پاگل بھی ایسا نہیں ہو سکتا جو اپنے باپ اور اپنی ماں کو چھوڑ کر دوسروں کے پیچھے بھا گا پھرے۔انسان کے بچہ کو جانے دو گتے بھی ایسا نہیں کرتے۔ایک گتے کو بھی اگر چند دن روٹی کھلاؤ تو وہ
اپنے مالک کے گھر کا دروازہ نہیں چھوڑتا لیکن آج مسلمانوں کے دلوں میں اپنے عظیم الشان
روحانی باپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل کرنے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی وہ منہ سے تو
کہتے ہیں کہ اسلامی حکومت قائم ہونی چاہئے مگر یہ حکومت وہ دوسروں سے منوانا چاہتے ہیں خود
اس حکومت کا جوا اُٹھانے کے لئے تیار نہیں حالانکہ ہزاروں ہزار احکام محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ایسے ہیں کہ نہ ان کے لئے کسی قانون کی ضرورت ہے نہ آئین کی ضرورت ہے نہ
جتھے کی ضرورت ہے۔اللہ اکبر کہا اور نماز شروع کر دی۔کیا اس کے لئے کسی قانون کی
ضرورت ہے یا رمضان آیا اور روزے رکھنے شروع کر دیئے کیا اس کے لئے کسی آئین کی
ضرورت ہے؟ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا کے چپہ چپہ پر بغیر کسی قانون اور
آئین کے قائم کی جاسکتی ہے مگر مسلمان اس کے لئے تیار نہیں۔وہ نعرے لگانا جانتے ہیں وہ تو
منہ کی پھونکوں سے گفر مٹانا چاہتے ہیں لیکن عملی رنگ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین و
کے لئے کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔افراد جماعت کو نصیحت میں اپنی جماعت سے
کہتا ہوں میں نے پہلے بھی کئی دفعہ نصیحت
کی ہے اور اب پھر کہتا ہوں کہ تمہارا سب سے بڑا مقصد یہ
ہونا چاہئے کہ خواہ کتنا ہی چھوٹا سہی مگر بہر حال تم اپنے دائرہ میں چھوٹے محمد بن جاؤ۔جس دن تم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو ایک چھوٹا محمد بنانے کی کوشش کرے گا ، جس
۳۴۰
دن تم اُٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر بن جاؤ گے اور
جس دن تمہاری زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال کی جھلک پیدا ہو
جائے گی دنیا سمجھ لے گی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور تمہارے اعمال
اور اخلاق اور کردار کو دیکھ کر اس کے دل میں تمہاری محبت بڑھتی چلی جائے گی۔تم ایک
زندہ اور مجسم نمونہ ہو گے تم چلتی پھرتی تبلیغ ہو گے، تم دنیا کے راہنما اور راہبر ہو گے تم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آستانہ کی طرف دنیا کو کھینچ کر لانے والے ہو گے اور
وہ لوگ بھی آخر تمہارے نمونہ کو دیکھ کر بے تاب ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ جب تک
ہم سب سے بڑے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھ لیں ہم صبر نہیں کر سکتے تب
دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو جائے گی اور تمام بنی نوع انسانی
آپ کی غلامی میں شامل ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی
اور آپ لوگوں کو بھی اور ہمارے بیوی بچوں کو بھی اور ہمارے دوستوں
کو بھی اور ہمارے ملنے والوں کو بھی اور ہمارے ہم قوموں کو بھی اور ہمارے ہم مذہبوں کو بھی
اور ہمارے ساتھ نام میں اشتراک رکھنے والے مسلمانوں کو بھی بلکہ ہمارے ساتھ انسانیت
میں اشتراک رکھنے والے تمام غیر مسلموں کو بھی میرے آقا کی محبت بخش دے اور ساری دنیا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں شامل ہو جائے۔پس آؤ ! ہم خدا تعالیٰ سے التجا
کریں کہ اے خدا! ہم کمزور ہیں ، ہم نحیف اور ناتواں ہیں ، ہمارے دل تاریک ہیں ، ہماری
زبانیں زنگ آلود ہیں تو اپنے بندوں پر رحم فرما اور ہماری زاری کو قبول کرتے ہوئے پھر
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر قرآن کی حکومت دنیا میں قائم کر
دے، پھر تیرا نور دنیا کو روشنی دینے والا بنے ، پھر دنیا کی ساری ظلمتیں اور تاریکیاں مٹ جائیں
66
اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی نور باقی رہے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ (مِینَ۔“
المؤمن : ۳۸،۳۷
مسلم كتاب الفتن باب ذکر الدجال - حدیث نمبر ۷۳۷۳ صفحه ۱۲۸۱ مطبوعہ الریاض
الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء
۳۴۱
عبد اللہ بن سبا: یہ صنعا کا یہودی اور سبائی تحریک کا بانی تھا۔بعض روایات کے مطابق شیعہ
مسلک کا بانی تھا۔اس نے حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمانوں میں نفاق پھیلایا۔بقول
اس کے حضرت علیؓ حضور کے وصی ہیں نیز خدا کے اوتار تھے۔حضرت علیؓ نے اسے سزائے موت
دی۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۷۳۔مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء)
المنجد عربی اُردو صفحہ ۱۰۵۸۔مطبوعہ کراچی ۱۹۹۴ء۔مسلم کتاب الايمان باب بيان كفر مَنْ قَال مطرنا بالنوء۔حدیث نمبر ۲۳۱ صفحه ۴۹
مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية اپریل ۲۰۰۰ء
ارڈ پوپو : نجومی۔ضدی۔احمق ( یہ پنجابی لفظ ہے ) ( تنویر اللغات صفحہ ۶ ۵ مطبوعہ لاہور )
ك يونس : ۹۱
النجم : ۲ تا ۱۹
كنز العمال جلد ۱۱ صفحه ۱۸۱ مطبوعہ حلب ۱۹۷۴ء۔بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله و اخرينَ مِنْهُم (الخ)
حدیث نمبر ۴۸۹۷۷ صفحہ ۸۶۹ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
ال الحجر : ۱۷ تا ۱۹
١٢ ابوداؤد كتاب الملاحم باب مَايُذكَرُ فى قرن المائة - حدیث نمبر ۴۲۹۱ صفحه ۶۰۲
مطبوعه الرياض الطبعة الاولیٰ اپریل ۱۹۹۹ء
الجن : ١٠
الصفت : ۷ تا ۱۱
الشعراء : ۲۱۳
ها الطور :٣٩
لى تعطير الانام صفحه ۱۰۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء۔منتخب الكلام فى تفسير الاحلام مؤلفه ابن سیرین بر حاشیه تعطير الانام الجزء الاول
صفحه ۱۵۶ مطبوعہ مصر ۱۳۲۰ھ
19 مشكوة باب مناقب الصحابة صفحه ۵۵۴ مطبوعه قدیمی کتب خانہ کراچی ۱۳۶۸ھ
۲۰ بخاری کتاب الادب باب المقة مِنَ الله تعالى حدیث نمبر ۶۰۴۰ صفحه ۱۰۵۵ مطبوعه
الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
ال بخارى كتاب الانبياء باب نزول عيسى ابن مريم عَلَيْهِمَا السَّلام - حدیث نمبر
۳۴۴۸ صفحه ۵۸۱ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ
١٩٩٩ء
۳۴۲
۲۲ الطلاق : ۱۲،۱۱
۲۳ الطارق : ۲ تا ۴
۲۴ تذکرہ صفحہ ۱۳۷۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۲۵ مشوش: پریشان۔مضطرب۔حیران۔(فیروز اللغات اردو صفحه ۱۲۵۳ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
۲۲ پیدائش باب ۶ آیت ۵ تا ۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۴۳ء
الدهر : ٣١
۲۸ الانفال : ١٨
۲۹ بخاری کتاب الديات باب مَنْ اَحْيَاهَا - حدیث نمبر ۶۸۷۲ صفحه ۱۱۸۴ مطبوعہ الریاض
الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٣٠ بخارى كتاب المغازی باب بعث النبي صلى الله عليه وسلم خالد بن وليد الى
بني جذيمة۔حديث نمبر ۴۳۳۹ صفحه ۷۳۴ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
٣١ التكوير : ۲۴
٣٣،٣٢ مسلم كتاب الفتن باب ذكر الدجال - حدیث نمبر ۷۳۷۳ صفحه ۱۲۸۱
مطبوعه الرياض الطبعة الثانية اپریل ۲۰۰۰ء
۳۴ مشكوة كتاب الفتن باب نُزُول عِيسَى عَلَيْهِ الصلوة والسلام - صفحه ۴۸۰
مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱۳۶۸ھ
۳۵ بنی اسراءیل : ۲
۳۶ تذکرہ صفحه ۴۰۴۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۳۷ سیرت ابن هشام الجزء الثانی صفحه ۱۲، ۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۳۸ الاحزاب : ۴۷
۱۳۹ل عمران :۳۲: ٤٠ النور : ۳۶ تا ۳۹