سیر روحانی (۴)تقریر فرموده مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور

حصہ 5

۳۲۵
مرضی سے بنایا ہے اور اس امر کا اقرار کیا ہے کہ آئندہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے
دین کی حفاظت کا ہم ذمہ لیتے ہیں۔مینار کی چوٹی بھی اپنا وعدہ یاد دلاتی رہتی ہے اور اس کی روشنی
بھی ہمیں بیدار رہنے کی تعلیم دیتی ہے پس جو کچھ انصار نے کیا ہمیں ان سے بڑھ کر نمونہ دکھانے
کی کوشش کرنی چاہئے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سراج منیر ہیں (۲) پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو جو مینارہ بیضاء کہا گیا ہے اس کی
مناسبت سے ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں آپ کو سِرَاجًا مُنِيرًا بھی کہا گیا ہے ان الفاظ
میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ دوسرے لوگ مینار بناتے ہیں تو اول مینار خود تاریک
ہوتا ہے۔دوم انہیں محنت کر کے اس پر روشنی کرنی پڑتی ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سراج
کی طرح تھے یعنی ان کی روشنی ذاتی تھی اور پھر وہ روشنی مستقل اور دائی تھی۔چاند کی روشنی سورج
سے حاصل کر دہ ہوتی ہے لیکن سورج میں ذاتی روشنی ہوتی ہے پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہے۔وہ مینار نہیں جس پر کوئی اور روشنی رکھے تو وہ روشن ہو۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات میں
ایک چمکنے والے مینار ہیں لوگوں کو دُنیوی میناروں کے لئے بہت کچھ محنت اور تگ و دو کرنی پڑتی
ہے۔ان کے لئے بجلی کے قمقموں یا تیل بنتی اور دیا سلائی وغیرہ کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔پھر
دوسرے مینار دن کے وقت کام نہیں آتے صرف رات کے وقت ان کی روشنی سے استفادہ کیا جاتا
ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اللہ تعالیٰ نے سِرَاجًا مُّبِيرًا رکھا ہے جس میں اس کی
طرف اشارہ فرمایا ہے کہ یہ وہ روشن چراغ ہے جو دن کو بھی روشنی دیتا ہے اور رات کو بھی روشنی
دیتا ہے۔پھر اس کے لئے نہ تیل کی ضرورت ہے نہ بتی کی ضرورت ہے اور نہ کسی جلانے والے کی
ضرورت ہے آپ ہی آپ سورج کی طرح ہر وقت روشن اور ضیا پاش رہتا ہے۔محمد رسول اللہ کی غلامی میں الہی انوار و برکات کا نزول پھر جیسا کہ میں نے
بتایا ہے جولوگ مینار
بناتے تھے وہ اس لئے بناتے تھے کہ ان کے ذریعہ وہ خدا تعالیٰ تک پہنچ جائیں مگر وہ ہمیشہ اس
سے محروم رہتے تھے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ بھی خدا سے ملے اور جنہوں نے
آپ کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کو ملنا چاہا وہ بھی خدا سے ملے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
اسی حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي

يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ٣٩
یعنی اے لوگو! اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہو اور اس سے ملنے کے خواہشمند ہو تو
اس کا ذریعہ یہ ہے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل پڑو وہ تمہیں مل جائے گا۔غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے مینار ہیں جن کے ذریعہ انسان خدا تعالیٰ
تک پہنچ جاتا ہے ہزاروں ہزار مثالیں اُمتِ محمدیہ میں ایسی پائی جاتی ہیں کہ لوگوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور آپ کی متابعت میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا اور اس کے
سے مشرف ہوئے اور اس کے نشانات ان کے لئے ظاہر ہوئے بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر دوسری
تمام قوموں کے فاسقوں اور فاجروں کو نکال دیا جائے اور صرف ان کے نیک اور پاک بندوں کا
شمار کیا جائے تب بھی ان میں خدا رسیدہ لوگوں کی اتنی مثالیں نہیں مل سکتیں جتنی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ماننے والوں میں ہر زمانہ میں نظر آتی ہیں۔ہزاروں ہزار لوگ ہر زمانہ میں سے ایسے
نظر آتے ہیں جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کیا
اور ان کی برکات سے دوسرے لوگ بھی متمتع ہوئے۔حضرت عمرؓ سے قیصر کی درخواست حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک دفعہ
قیصر کے سر میں شدید درد ہوا اور باوجود ہر قسم
کے علاجوں کے اُسے آرام نہ آیا۔کسی نے اسے کہا کہ حضرت عمر کو اپنے حالات لکھ کر بھجوا دو اور
ان سے تبرک کے طور پر کوئی چیز منگواؤ وہ تمہارے لئے دُعا بھی کریں گے اور تبرک بھی
بھجوا دیں گے ان کی دعا سے تمہیں ضرور شفا حاصل ہو جائے گی۔اُس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے پاس اپنا سفیر بھیجا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سمجھا کہ یہ متکبر لوگ ہیں میرے پاس اس نے
کہاں آنا تھا اب یہ دُکھ میں مبتلاء ہوا ہے تو اس نے اپنا سفیر میرے پاس بھیج دیا ہے اگر میں
نے اسے کوئی اور تبرک بھیجا تو ممکن ہے وہ اسے حقیر سمجھ کر استعمال نہ کرے اس لئے مجھے کوئی
ایسی چیز بھجوانی چاہئے جو تبرک کا بھی کام دے اور اس کے تکبر کو بھی توڑ دے۔چنانچہ انہوں کی
نے اپنی ایک پرانی ٹوپی جس پر جگہ جگہ داغ لگے ہوئے تھے اور جو میل کی وجہ سے کالی ہو چکی تھی
اُسے تبرک کے طور پر بھجوا دی۔اُس نے جب یہ ٹوپی دیکھی تو اُسے بہت بُرا لگا تو اُس نے ٹوپی
نہ پہنی مگر خدا تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ تمہیں برکت اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
ہی حاصل ہو سکتی ہے۔اسے اتنا شدید دردِ سر ہؤا کہ اس نے اپنے نوکروں سے کہا وہی ٹوپی لاؤ

۳۲۷
جو عمر نے بھجوائی تھی تا کہ میں اُسے اپنے سر پر رکھوں چنانچہ اُس نے ٹوپی پہنی اور اُس کا درد
جاتا رہا۔چونکہ اُس کو ہر آٹھویں دسویں دن سر درد ہو جایا کرتا تھا، اس لئے پھر تو اس کا یہی
معمول ہو گیا کہ وہ دربار میں بیٹھتا تو وہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی میلی کچیلی ٹوپی اس نے اپنے کی
سر پر رکھی ہوئی ہوتی۔ایک صحابی کی قیصر کے مظالم سے نجات یہ نشان جو خدا تعالیٰ نے اسے دکھایا اس
میں ایک اور بات بھی مخفی تھی۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی قیصر کے پاس قید تھے اور اُس نے حکم دے دیا تھا کہ انہیں سور کا
گوشت کھلایا جائے وہ فاقے برداشت کرتے تھے مگر سور کے قریب نہیں جاتے تھے اور گوا سلام
نے یہ کہا ہے کہ اضطرار کی حالت میں سور کا گوشت کھا لینا جائز ہے مگر وہ کہتے تھے کہ میں صحابی
ہوں میں ایسا نہیں کر سکتا۔جب کئی کئی دن کے فاقوں کے بعد وہ مرنے لگتے تو قیصر انہیں روٹی کی
دے دیتا جب پھر انہیں کچھ طاقت آ جاتی تو وہ پھر کہتا کہ انہیں سو ر کھلایا جائے اس طرح نہ وہ
انہیں مرنے دیتا نہ جینے۔کسی نے اُسے کہا کہ تجھے یہ سر درد اس لئے ہے کہ تو نے اس مسلمان کو
قید رکھا ہوا ہے اور اب اس کا علاج یہی ہے کہ تم عمر سے اپنے لئے دُعا کر اؤ اور ان سے کوئی
تبرک منگوا ؤ۔جب حضرت عمر رضی اللہ نے اُسے ٹوپی بھیجی اور اُس کے درد میں افاقہ ہو گیا تو
وہ اس سے اتنا متاثر ہو ا کہ اُس نے اِس صحابی کو بھی چھوڑ دیا۔اب دیکھو کہاں قیصر ایک صحابی کو
تکلیف دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی سزا کے طور اس کے سر میں درد پیدا کر دیتا ہے۔کوئی اور
شخص اسے مشورہ دیتا ہے کہ عمرؓ سے تبرک منگواؤ اور ان سے دُعا کراؤ وہ تبرک بھیجتے ہیں اور
قیصر کا درد جاتا رہتا ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ اس صحابی کی نجات کے بھی سامان پیدا کر دیتا
ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اس پر ظاہر کر دیتا ہے۔علوم غیبیہ کا دروازہ کھل گیا (۳) مینار بنانے کی تیسری غرض اجرام فلکی سے علوم غیبیہ کا
معلوم کرنا ہوتی ہے لیکن یہ غرض بھی ان میناروں سے کبھی
پوری نہیں ہوئی۔لوگ مینار بناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ارواحِ سماویہ سے غیبی علوم ان کو
حاصل ہو جائیں مگر کسی مینار سے بھی ان کو غیب کا علم حاصل نہیں ہوتا ، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو اتنے علوم غیبیہ عطا ہوئے کہ جن کی مثال دنیا کے کسی نبی میں نظر نہیں آ سکتی بلکہ آپ
تو الگ رہے آپ کے اتباع میں بھی ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے

۳۲۸
غیب کی خبریں دی ہیں اور ان پر اپنے آسمانی اسرار کھولے ہیں۔میں نے خود اللہ تعالیٰ کے
فضل سے محض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کے فیوض کی وجہ سے علوم غیبیہ سے
جو حصہ پایا ہے اس کی مثال موجودہ زمانہ میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔سینکڑوں غیب کی خبریں جو
اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر فرما ئیں اور ان میں سے کئی ایسی ہیں جو دنیا میں ایک تہلکہ مچانے کا
موجب ہوئیں۔لیبر پارٹی کی کامیابی کے متعلق رویا مثلا لیبر پارٹی کی کامیابی کے متعلق جومیں نے رویا
دیکھا وہ خدا تعالیٰ کے علم غیب کا ایک زبر دست ثبوت
ہے۔مسٹر ایٹلی (ATTLEE) جو لیبر پارٹی کے لیڈر اور برطانیہ کے وزیر اعظم تھے خود
انہیں اس امر کی کوئی امید نہیں تھی کہ وہ انتخابات میں اکثریت بھی حاصل کر لیں گے یا نہیں۔پچیس جولائی ۱۹۴۵ء کی شام تک انگلستان کے اخبارات یہی لکھتے رہے کہ کنزرویٹو پارٹی
میدان جیت جائے گی۔مسٹر چرچل اپنی کامیابی کے متعلق انتہائی پر امید تھے وہ سمجھتے تھے کہ
لوگوں کے دلوں پر میری جنگی خدمات کا اثر ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آ سکے
مگر چند ہی گھنٹوں کے بعد جو نتائج برآمد ہوئے انہوں نے تمام اخبارات اور کنزرویٹو پارٹی
کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور دُنیا دیکھ کر حیران رہ گئی کہ لیبر پارٹی کامیاب ہو گئی ہے۔میں
نے قبل از وقت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو یہ رویا سنا دیا تھا اور انہوں نے انگلستان جا کر
تمام بڑے بڑے لیڈروں کو یہ بات بتا دی تھی اور آخر وہی ہوا جو اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا۔لیبیا کے محاذ پر انگریزی اور اطالوی فوجوں کی جنگ اسی طرح جنگ عظیم کے
متعلق بہت سے واقعات
ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی اور جو اپنے وقت پر حیرت انگیز رنگ میں پورے
ہوئے۔دنیا کا کوئی شخص ان واقعات کا جو مجھے بتائے گئے قبل از وقت قیاس بھی نہیں کر سکتا
تھا۔مثلاً ۱۹۴۰ء میں مجھے بتایا گیا کہ لیبیا کے محاذ پر دشمن کی فوجوں اور انگریزی فوجوں کے
درمیان شدید جنگ ہو گی مگر پھر وہ آگے بڑھیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔اس کے بعد پھر
انگریزوں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا اور دشمن کا دباؤ بڑھ جائے گا لیکن دوبارہ پھر انگریز انہیں دھکیل کر
پیچھے لے جائیں گے غرض اسی طرح دو تین بار ہو گا مگر آخر انگریزی فوج اپنے دشمن کو دباتی ہوئی
سے شکست دے دیگی۔جن دنوں میں نے یہ رویا دیکھا میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے
اسے

۳۲۹
مکان پر شملہ میں ٹھہرا ہو ا تھا میں نے چوہدری صاحب سے اس خواب کا ذکر کیا۔وہ اُس وقت
وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے جب واپس آئے تو
انہوں نے کہا کہ میں نے اس رؤیا کا اور لوگوں کے علاوہ ہز ایکسی لینسی وائسرائے کے
پرائیوٹ سیکرٹری سرلیتھویٹ سے بھی ذکر کیا تھا اور انہوں نے اس رویا کو بہت تعجب سے سنا۔دوسرے دن وہ چوہدری صاحب کے ہاں چائے پر آئے تو انہوں نے مجھ سے خواہش کی کہ
میں خود آپ کی زبان سے یہ رویا سننا چاہتا ہوں۔چنانچہ میں نے انہیں دوبارہ رؤیا سُنا یا۔اس
رؤیا کے بعد بعینہ اسی طرح واقعات رونما ہوئے جس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے دکھائے تھے۔۱۹۴۰ء میں اطالوی فوجیں آگے بڑھیں اور انہوں نے انگریزی فوجوں کو پیچھے ہٹا دیا۔۱۹۴۰ء
کے آخر میں پھر انگریزی فوجیں آگے بڑھیں اور اطالوی فوجیں شکست کھا کر پیچھے ہٹ گئیں۔۱۹۴۱ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوجوں کو دھکیلتا ہوا مصر کی سرحد پر لے آیا۔۱۹۴۱ء کے آخر میں انگریز پھر آگے بڑھے اور دشمن کی فوجوں کو شکست دیتے ہوئے اسے کئی سو
میل تک لے گئے۔جون ۱۹۴۲ء میں پھر دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی
سرحد پر لے آئیں اور ۱۹۴۲ء کے آخر میں پھر انگریزوں نے بڑھنا شروع کر دیا اس طرح
اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رؤیا مجھے دکھایا گیا تھا وہ متواتر پورا ہوا اور لفظاً لفظاً پورا ہوا۔۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے جانے کے متعلق رؤیا اسی طرح جن دنوں فرانس، جرمنی
کے مقابلہ میں شکست کھا چکا تھا اور
انگریز سخت خطرہ میں گھرے ہوئے تھے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان گیا ہوں اور
انگریزوں نے انگلستان کی حفاظت کا کام میرے سُپر د کیا ہے۔میں نے کہا میں پہلے فوجی مقامات
کو دیکھنا چاہتا ہوں تا کہ یہ اندازہ لگاؤں کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی تو نہیں اور اگر ہے تو
اسے کس طرح پورا کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ میں نے تمام فوجی ہیڈ کوارٹرز اور سرکاری دفاتر دیکھے
اور میں نے وزارت کو رپورٹ کی کہ انگلستان کے پاس صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے اگر
مجھے ہوائی جہاز مل جائیں ، تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام بخوبی کر سکتا ہوں۔اتنے میں رویا
میں ہی ایک شخص میرے پاس آیا اور اُس نے مجھے ایک تار دی جس کے الفاظ یہ تھے کہ :-
The British Representative from America
Wires, that the American Government has delivered

2800 Aeroplanes to the British Government۔یعنی برطانوی نمائندہ امریکہ سے تار دیتا ہے کہ دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز امریکن گورنمنٹ
نے برطانوی گورنمنٹ کو دیئے ہیں۔میں نے تار پڑھ کر کہا کہ اب کام ہو گیا ہے اب ہمارے
پاس کسی چیز کی کمی نہیں رہی۔میں نے یہ رویا انہی دنوں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو سُنا دیا
اور انہوں نے کئی برطانوی نمائندوں اور گورنمنٹ کے دوسرے ہندوستانی معزز افسروں
میں اس کا ذکر کر دیا۔یہ رویا جون ۱۹۴۰ء میں میں نے دیکھا تھا۔جولائی کے مہینہ میں میں ایک دن مسجد مبارک
میں بیٹھا ہو ا تھا کہ ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا کہ آپ کے نام ایک ضروری فون
آیا ہے۔میں گیا تو مجھے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی آواز آئی مگر میں نے محسوس کیا کہ ان
کی آواز کانپ رہی ہے۔وہ اچھے حوصلے والے آدمی ہیں مگر اس وقت ان کی آواز میں
ارتعاش تھا انہوں نے کہا کہ آپ نے آج کی تازہ خبریں پڑھ لی ہیں؟ میں نے کہا پڑھ تو لی
ہیں مگر مجھے تو ان میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا مبارک ہو آپ کی خواب
پوری ہو گئی ابھی تار آئی ہے جس میں لکھا ہے :-
The British Representative from America
Wires, that the American Government has delivered
2800 Aeroplanes to the British Government۔گویا وہی الفاظ جو رویا میں مجھے دکھائے گئے تھے ایک مہینہ کے اندر اندر پورے ہو گئے
اور برطانوی نمائندے نے امریکہ سے حکومت انگلستان کو اطلاع دی ہے کہ امریکی گورنمنٹ،
گورنمنٹ برطانیہ کو ۲۸۰۰ ہوائی جہاز دے رہی ہے۔رکلوبر اتمام حجت پھر انہوں نے کہا جن لوگوں کو میں نے یہ خبر سنائی تھی ان میں سے
ایک سرکلو بھی تھے ( جو اُس وقت ریلوے بورڈ کے ممبر تھے اور بعد میں
آسام کے گورنر مقرر ہوئے ) چونکہ خدا تعالیٰ نے اس رویا کی صداقت کو ان پر ظاہر کرنا تھا اس
لئے انہوں نے تارایسی طرز پر پڑھی کہ ان کا خیال اس طرف چلا گیا کہ جو بات رؤیا میں بتائی
گئی تھی وہ صحیح طور پر پوری نہیں ہوئی۔چنانچہ چوہدری صاحب نے بتایا کہ میں نے سرکلو کو فون کیا
کہ سر کو تم کو یاد ہے میں نے تمہیں امام جماعت احمدیہ کی ایک رؤیا سنائی تھی جس میں یہ بتایا گیا

۳۳۱
تھا کہ امریکن گورنمنٹ برطانوی گورنمنٹ کو ۲۸۰۰ ہوائی جہاز دے گی اور آج یہ رویا پوری ہوگئی
ہے کیونکہ ابھی تار آئی ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ۲۸۰۰ ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو دے
دیئے ہیں انہوں نے کہا بات تو ٹھیک ہے کہ آپ نے مجھے امام جماعت احمدیہ کی خواب سنائی تھی کی
مگر وہ ساری پوری نہیں ہوئی آپ نے تو مجھے ۲۸۰۰ ہوائی جہاز بتائے تھے اور تار میں یہ لکھا
ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ۲۵۰۰ ( پچیس سو ) ہوائی جہاز دیئے ہیں۔میں نے کہا سرکو تارکو
دوبارہ پڑھو۔اُس نے دوبارہ پڑھا تو کہنے لگا اوہو! یہ تو وہی الفاظ نکل آئے جو آپ نے مجھے
بتائے تھے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس خبر کو ایسے رنگ میں پورا کیا کہ سرکلو پر بھی حُجت تمام
ہوگئی اور انہوں نے اقرار کیا کہ واقع میں جو بات بتائی گئی تھی وہ پوری ہوگئی ہے۔قادیان سے ہجرت کی خبر اس طرح ۱۹۴۱ء میں مجھے قادیان سے نکلنے کی خبر دی گئی اور
مجھے دکھایا گیا کہ لڑائی ہو رہی ہے گولیاں چل رہی ہیں اور ہم
ایک نئے مرکز کی تلاش میں کسی دوسری جگہ گئے ہیں حالانکہ ۱۹۴۱ء میں کسی کے وہم میں بھی یہ
بات نہیں آ سکتی تھی کہ ہمیں قادیان سے ہجرت کرنی پڑے گی اور ایک نیا مرکز ہمیں بنانا پڑے گا۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہزار ہا غیبی خبریں ملیں
اور پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق پیدا کر کے خود مسلمانوں کے لئے بھی علوم غیبیہ کا
منبع کُھل گیا۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے متعلق ایک رؤیا ! ابھی مجھے ایک تازہ رویا
ہوا ہے۔میں گزشتہ دنوں
ناصر آبادسندھ میں تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اپنے مکان کے برآمدہ میں ایک پیڑھی
پر بیٹھا ہوں کہ اتنے میں اخبار آیا اور میں نے اُسے کھولا تو اُس میں یہ خبر درج تھی کہ رات
نیو یارک ریڈیو سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب شہید کر دیئے گئے
ہیں۔اس خواب کے اچھے معنے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ شہادت ایک بڑا رتبہ ہے پس اس سے یہ
مراد بھی ہو سکتی ہے کہ انہیں کوئی بڑی کامیابی حاصل ہو گی لیکن ظاہری تعبیر کو مد نظر رکھتے ہوئے
یہ خواب منذ ر بھی ہو سکتی ہے اور اس کے یہ معنے بھی کئے جا سکتے ہیں کہ ان کے کام میں مشکلات
پیدا ہو جائیں گی اور دشمن انہیں نا کام کرنے کی کوشش کریگا۔چنانچہ اس رویا کے بعد جب
میں کراچی پہنچا تو تیرہ مارچ (۱۹۴۸ء) کو میں نے انہیں تار دیا کہ میں نے ایسا رویا دیکھا ہے

۳۳۲
اور میں نے لکھا کہ گو خواب میں قتل سے مراد کوئی بڑی کامیابی بھی ہو سکتی ہے لیکن ظاہری تعبیر کے
لحاظ سے چونکہ یہ رویا منذر ہے اس لئے انہیں احتیاط رکھنی چاہئے۔اس کے جواب میں مجھے ان
کی طرف سے تار بھی ملا اور پھر تفصیلی خط بھی آ گیا جس میں ذکر تھا کہ بعض حکومتیں اپنی ذاتی
اغراض کے لئے مخالفت کر رہی ہیں اور کام میں مشکلات پیدا ہوتی جا رہی ہیں۔چوہدری صاحب
کی بیوی مجھ سے ملنے کے لئے آئیں تو میں نے ان سے بھی اس رؤیا کا ذکر کر دیا۔انہوں نے
بتایا کہ میں نے بھی چوہدری صاحب کے متعلق ایک منذر رویا دیکھا ہے جس میں کسی حملہ کی
طرف اشارہ ہے اور آپ کی خواب بھی یہی بتا رہی ہے۔میں نے کہا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ واقع
میں کوئی دشمن غصہ میں آکر ان پر حملہ کر دے مگر اصل تعبیر یہی معلوم ہوتی ہے کہ جو کام وہ کر
رہے ہیں اس میں دشمن انہیں نا کام کرنے کی کوشش کرے گا۔محمدی مینار تا ابد آپ کے نام کو قائم رکھنے والا ہے (۴) پھر مینار بنانے کی۔چوتھی غرض یہ ہوتی ہے کہ
لوگ چاہتے ہیں کہ ان میناروں کے ذریعہ ان کا نام دنیا میں قائم رہے اور لوگ انہیں عزت کے
ساتھ یاد کریں مگر ہمیں دکھائی یہ دیتا ہے کہ خود بنانے والوں کے ناموں میں ہی اختلاف پیدا ہو
جاتا ہے۔ایک کہتا ہے یہ قطب الدین ایبک کی لاٹ ہے اور دوسرا کہتا ہے یہ فلاں راجہ کی لاٹ
ہے ایک کہتا ہے یہ فلاں بادشاہ کا مینار ہے اور دوسرا کہتا ہے یہ فلاں راجہ کا مینار ہے لیکن
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مینار تا ابد آپ کے نام کو قائم کرنے والا ہے اور پھر اس کے
بنانے والے کے متعلق کسی کو شبہ نہیں۔ہر شخص دوست اور دشمن مانتا ہے کہ یہ منارہ محمد کی ہے
دنیا میں اس کا کبھی کوئی اور مدعی ہو ہی نہیں سکتا اور یہ جامعہ کسی اور کے بدن پر زیب ہی نہیں
دے سکتا۔پھر دنیوی میناروں اور اس
محمدی مینار دنیا کے ہر مقام پر کھڑا کیا جا سکتا ہے مینار میں ایک اور فرق یہ ہے
کہ ان میناروں کو خواہ کتنی ضرورت ہو اپنی جگہ سے ہلایا نہیں جا سکتا۔دتی سے مسلمان چلے گئے
مگر فیروز شاہ کی لاٹ وہیں کھڑی رہی۔دلی سے مسلمان چلے گئے مگر قطب الدین کی لاٹ وہ
اپنے ساتھ نہیں لے گئے لیکن دنیا کے کسی خطہ میں تم چلے جاؤ اور جہاں بھی چاہور ہو تم اس مقام
پر محمدی مینار کھڑا کر سکتے ہو یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی تبلیغ اور اشاعت کر

۳۳۳
سکتے ہو۔ہندوستان کے مسلمانوں کو آجکل یہ نکتہ یاد رکھنا چاہئے اب ہندوستان میں محمدی مینار
کھڑا کرنا ان کے ذمہ ہے خصوصاً احمدی جماعت کے ، ان کو تو ایک منٹ کے لئے بھی یہ بات
نہیں بھولنی چاہئے اور ہندوؤں اور سکھوں میں تبلیغ جاری رکھنی چاہئے مایوس ہونے والی بات
نہیں جس خدا نے اسلام کو دنیا میں اتنا پھیلایا ہے وہ پھر بھی اُن کی زبانوں میں تاثیر پیدا کر سکتا
ہے اور لوگوں کے دلوں کو صاف کر سکتا ہے۔بہر حال یہ محمدی مینار اپنے اندر یہ خصوصیت رکھتا ہے کہ تم جہاں چاہو اس کو کھڑا کر سکتے ہو
اور جس جگہ بھی تم اس مینار کو کھڑا کرو گے وہیں خدا تعالیٰ کے انوار اترنے لگ جائیں گے اور ہر جگہ
تم اس مینار سے روشنی حاصل کر سکو گے۔قطب الدین کی لاٹ پر اگر بڑے سے بڑا روشن چراغ
بھی جلاؤ تو وہ زیادہ سے زیادہ پندرہ میں میل تک روشنی پہنچا سکتا ہے۔سمندر کی تاریکیوں میں
جب کہ بڑی بڑی چٹانوں سے جہاز ٹکرا کر پاش پاش ہو رہے ہوتے ہیں ان میناروں کی روشنی
سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا اور ہزار دو ہزار میل تک تو دنیا کا کوئی مینار بھی روشنی نہیں پہنچا سکتا
لیکن اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت ہو تو خواہ انسان طوفانوں میں گھر جائے ،
حوادث اور مصائب کے بادل اس پر امڈ آئیں ، اگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے
کر خدا تعالیٰ سے دعا کریگا تو وہیں مینارِ محمدی کھڑا ہو جائے گا اس کے لئے کوئی جگہ مخصوص نہیں،
اس کے لئے کوئی وقت معین نہیں ، سمندروں پر یہ مینار کھڑا کیا جا سکتا ہے، پہاڑوں پر یہ مینار کھڑا
کیا جا سکتا ہے، غاروں میں یہ مینار لے جایا سکتا ہے ، غرض ہر مقام اور ہر جگہ پر اس سے استفادہ
کیا جا سکتا ہے اور یہ وہ خوبی ہے جو دنیا کے کسی اور مینار میں نہیں پائی جاتی۔پھر اس مینار میں
محمدی مینار ہر انسان کو اس کے درجہ کے مطابق روشنی دیتا ہے ایک اور خوبی یہ
ہے کہ اس سے ہر شخص اپنے درجہ کے مطابق روشنی حاصل کر سکتا ہے۔اگر قطب الدین کی لاٹ
پر دس ہزار وولٹ کی روشنی ہے اور تمہیں اس سے کم روشنی کی ضرورت ہے تو وہ اتنی ہی روشنی
دے گا یا زیادہ روشنی کی ضرورت ہو تب بھی وہ دس ہزار وولٹ سے زیادہ روشنی نہیں دے گا
اور اگر اس پر پندرہ ہزار وولٹ کی روشنی ہے تو وہ پندرہ ہزار وولٹ کی روشنی ہی ہر شخص کو دے
گا لیکن مینارہ محمد کی میں یہ خوبی ہے کہ انسان خواہ کتنی ترقی کر جائے یہ مینار اس کے درجہ کے
مطابق اسے روشنی دیتا چلا جاتا ہے۔اگر تمہیں دس ہزار وولٹ کی روشنی چاہئے تو وہ تمہیں دس

۳۳۴
ہزار وولٹ روشنی مہیا کرے گا ، اگر تمہیں پچاس ہزار وولٹ کی ضرورت ہے تو وہ تمہیں پچاس
ہزار وولٹ روشنی دے گا ، اگر تمہیں ایک لاکھ وولٹ کی ضرورت ہے تو وہ تمہیں ایک لاکھ
وولٹ روشنی مہیا کرے گا۔غرض روحانی ارتقاء کے راستہ میں کوئی مقام ایسا نہیں آ سکتا جہاں یہ کی
کہا جا سکے کہ اب مینارہ محمدی سے روشنی حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے قرب کے وراء الورای
مقامات پر بھی اگر انسان پہنچ جائے تب بھی وہ محمد سی مینار کی روشنی کا محتاج ہے۔یہی وہ نکتہ تھا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ میں بیان فرمایا کہ: -
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے
تھوڑے ہی دن ہوئے،
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کی عظمت ایک مسلمان اخبار میں میں
نے پڑھا کہ مرزا صاحب نے حضرت مسیح ناصری کی کتنی بڑی ہتک کی ہے کہ وہ کہتے ہیں :-
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
حالانکہ واقع یہ ہے کہ جب تک وہ لوگ جو اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج روحانیہ کے حامل
ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے بلند ترین مقامات کو طے کر چکے ہیں یہ نہ کہیں کہ ہم نے جو
کچھ حاصل کیا ہے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں حاصل کیا ہے اور یہ کہ اس قدر
ترقی کرنے کے باوجود ہم اب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور آپ کے
خاک پا ہیں اس وقت تک مقام محمدی کی فضیلت کسی طرح ثابت نہیں ہو سکتی اور نہ ختم نبوت
کی حقیقت روشن ہو سکتی ہے۔کوئی عیسی کا مرید اگر اس پر بُرا مناتا ہے تو بیشک بُرا منائے
ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا ایک سچا غلام بڑے سے بڑا مقام حاصل کر سکتا ہے اور جتنا بھی وہ بڑھتا
چلا جائے گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار سے ہی استفادہ کریگا اور ہمیشہ آپ
کے غلاموں اور چاکروں میں ہی اس کا شمار ہوگا۔ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اس
دعوی کے نتیجہ میں ہم مارے جائیں یا قتل کئے جائیں یا اپنے وطنوں سے نکال دیئے
جائیں ہم فخر سمجھیں گے کہ ہم نے ماریں کھا کر اور گالیاں سن کر اور وطنوں سے بے وطن
ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بلند کیا اور آپ کی عظمت کو دنیا میں روشن کیا۔

۳۳۵
وو
نسخہ کیمیا
پھر اس مینار کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ ایک طرف تو یہ ہر شخص کو اس کی
استعداد روحانیہ کے مطابق روشنی دیتا ہے اور دوسری طرف اس پُرانی مثل
کے مطابق جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جب کوئی شخص سم سم گھل جا کہتا تھا تو خزانے
کا دروازہ خود بخود کھل جاتا تھا یہاں بھی ایک ایسا ہی سم سم کا نسخہ موجود ہے جس کو
استعمال کرنے سے منارہ محمدی کی روشنی فوراً زیادہ ہو جاتی ہے گو اس وقت اس کا
ساتھی کم روشنی حاصل کر رہا ہو یہ روشنی بڑھانے والا نسخہ یہ ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى
إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
یہ ایک کنجی ہے جو اس مینار سے روشنی حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے تمہارے
سپرد کی ہے تم خدا تعالیٰ سے یہ کہتے ہو کہ اے خدا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور بڑھا
جس طرح تو نے حضرت ابراہیم اور آل ابرہیم کا نور بڑھا یا جب کوئی بندہ اس نسخہ کو استعمال
کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کہتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور بڑھانے کا وعدہ تو میں نے کیا
ہو ا ہی ہے اس بندہ نے جو مجھے وعدہ یاد دلایا ہے تو میں اس کے بدلہ میں اس بندے کا بھی نور
بڑھاؤں گا اور اسے بھی ایک چھوٹا محمد بناؤں گا۔پس اس نسخہ کو استعمال کر کے اس مینار
محمدی کی نقل میں اور بھی کئی چھوٹے چھوٹے مینار
تیار ہونے لگ جاتے ہیں۔یہ مینار ہمیشہ تیار ہوتے رہے اور ہوتے چلے جائیں گے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی اُمت میں ایسے لوگ پیدا نہیں ہو سکتے جو
خدا کے مقرب ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں خدا تعالیٰ سے ہم
کلام ہونے کا شرف رکھتے ہوں وہ جھوٹا ہے۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہتک کرتا ہے وہ آپ کے فیضان کو بند کرتا ہے ہم جانتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اُس وقت بھی زندہ تھے جب آپ جید عصری کے ساتھ اس دنیا میں موجود تھے
اور اس وقت بھی زندہ ہیں جب آپ دنیا سے جاچکے ہیں۔دنیا پیدا ہو گی اور فنا ہوگی
لوگ آئیں گے اور مریں گے انسانی نسل دنیا میں پیدا ہوگی اور مٹے گی مگر میرا رسول

۳۳۶
ہمیشہ کے لئے زندہ ہے جو شخص اس کے خلاف کہتا ہے وہ جھوٹا ہے اور اگر اس پر کوئی
مجھے پھانسی بھی دینا چاہے تو میں پھانسی کے تختہ پر بھی چڑھنے کے لئے تیار ہوں۔مینارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے مینار پھر اس منارہ محمدی کی نقل
میں بعض اور چھوٹے چھوٹے
الله
منارے بھی تیار ہوئے ہیں جس طرح کہ ایک بڑا مینارہ تیار ہوا ہے جس کے متعلق خود
الْمَنَارَة الْبَيْضَاء نے خبر دی تھی اور قرآن کریم نے بھی کہا تھا کہ وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَھی اور ان مناروں کی خبر قرآن کریم میں یوں دی گئی ہے ، اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ
الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَ
رَكَةٍ
زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى
يَهْدِى اللّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ
وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَّ لَا بَيْعٌ عَنْ ذِكرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ
وَإِيتَاءِ الزَّكُوةِ يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْاَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ
اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ "
یعنی اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ اس
کے نور کی کیفیت یہ ہے کہ جیسے ایک طاقچہ ہو اور اُس طاقچہ میں ایک چراغ ہو۔اَلْمِصْبَاحُ فِی
زُجَاجَةٍ اُس طاقچے کے پیچھے ایک REFLECTOR لگا ہوا ہو الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ
دُرِّيٌّ اور وہ REFLECTOR اتنا صاف اور عمدہ ہو جیسے ایک چمکتا ہوا ستارہ ہوتا ہے
يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور وہ چراغ ایک مبارک درخت سے جو زیتون کی قسم
میں سے ہے جلایا جاتا ہو لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرُبِيَّةِ نہ وہ شرقی ہے نہ غربی يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ
وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ قریب ہے کہ اس کا تیل آپ ہی آپ جل اُٹھے خواہ اسے آگ نہ
دکھائی جائے مگر چونکہ اسے آگ بھی دکھائی گئی ہے اس لئے نُورٌ عَلى نُورِ نور پر نور نازل ہونا
شروع ہو گیا ہے يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ اِس نور کے لئے جس کو چاہتا ہے وہ ہدایت
دیتا ہے وَيَضْرِبُ اللهُ الأمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلّ شَيْءٍ عَلِيمٌ اور اللہ تعالیٰ لوگوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی