سیر روحانی (۵) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ

۳۴۳
بِسْمِ
الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۵)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسه سالانه )
عالم روحانی کا دیوان عام
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : - کے مضمون کا محرک ”جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے ۱۹۳۸ء میں میں
اپنے بعض کاموں کے سلسلہ میں سندھ گیا اور پھر وہاں
سے کراچی چلا گیا میرا گلا ان دنوں بہت خراب تھا اور ڈاکٹر بتاتے تھے کہ گلے کی خرابی کے لئے
سمندر کی ہوا بہت مفید ہوتی ہے اور تجربہ بھی اس کی تصدیق کرتا ہے چنانچہ جب سمندر کی سیر کا
موقع ملا تو اس کے بعد ایک لمبے عرصہ تک مجھے گلے کی تکلیف نہیں ہوئی اسی نقطہ نگاہ کے ماتحت
میں کراچی گیا اور ارادہ کیا کہ ہم جہاز میں سوار ہو کر بمبئی جائیں اور پھر حیدر آباد دکن کی جماعت
سے بھی مل آئیں کیونکہ حیدر آباد کی جماعت دیر سے یہ اصرار کرتی چلی آرہی تھی کہ کبھی موقع ملے
تو میں وہاں ضرور آؤں۔چنانچہ میں کراچی سے بمبئی اور بمبئی سے حیدر آباد گیا۔اس سفر میں میں نے بہت سی
چیزیں دیکھیں۔مغلیہ زمانہ کی بھی اور اس سے پہلے پٹھانوں کے زمانہ کی بھی۔اسی طرح گولکنڈہ
کا قلعہ دیکھا، پھر آگرہ میں آئے تو ہم نے آگرہ کا تاج محل اور فتح پور سیکری وغیرہ دیکھا۔اس
کے بعد دتی آئے اور وہاں کے تاریخی مقامات دیکھے۔اسی تسلسل میں جب ہم دتی پہنچے اور ہم
نے وہاں غیاث الدین تغلق کا قلعہ دیکھا تو ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو میرے اس مضمون کا محرک
ہوا۔میں نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی پہلی تقریر میں بیان کیا ہے میں اُس جگہ پر پہنچ کر

۳۴۴
کھڑا ہو گیا اور پہلے تو اس عبرت ناک نظارہ پر غور کرتا رہا کہ یہ بلند ترین عمارت جو دہلی پر بطور
پہرہ دار کھڑی ہے اس کے بنانے والے کہاں چلے گئے۔وہ کس قدر اولوالعزم، کس قدر با ہمت
اور کس قدر طاقت وقوت رکھنے والے بادشاہ تھے جنہوں نے ایسی یادگاریں قائم کیں۔وہ کس
شان کے ساتھ ہندوستان میں آئے اور کس شان کے ساتھ مرے مگر آج ان کی اولادوں کا کیا
حال ہے۔کوئی ان میں سے بڑھتی ہے، کوئی لوہار ہے، کوئی معمار ہے کوئی موچی ہے اور کوئی
میراثی ہے۔میں انہی خیالات میں تھا کہ میرے خیالات میرے قابو سے باہر نکل گئے اور میں
کہیں کا کہیں جا پہنچا۔سب عجائبات سفر جو سفر میں میں نے دیکھے تھے میری آنکھوں کے سامنے
سے گزر گئے۔دہلی کا یہ وسیع نظارہ جو میری آنکھوں کے سامنے تھا میری آنکھوں کے سامنے
سے غائب ہو گیا اور آگرہ اور حیدر آباد اور سمندر کے نظارے ایک ایک کر کے سامنے سے
گزرنے لگے آخر وہ سب ایک اور نظارہ کی طرف اشارہ کر کے خود غائب ہو گئے۔میں اسی
محویت کے عالم میں کھڑا رہا اور کھڑا رہا اور میرے ساتھی حیران تھے کہ اس کو کیا ہو گیا یہاں تک
کہ مجھے اپنے پیچھے سے اپنی لڑکی کی آواز آئی کہ ابا جان دیر ہو گئی ہے۔میں اس آواز کو سنکر پھر
واپس اسی مادی دنیا میں آ گیا مگر میرا دل اُس وقت رقت انگیز جذبات سے پر تھا۔نہیں وہ خون
ہو رہا تھا اور خون کے قطرے اس سے ٹپک رہے تھے مگر اس زخم میں ایک لذت بھی تھی اور وہ غم
سرور سے ملا ہو ا تھا۔میں نے افسوس سے اس دنیا کو دیکھا اور کہا کہ ”میں نے پالیا میں نے
پا لیا۔جب میں نے کہا ” میں نے پالیا میں نے پالیا تو اُس وقت میری وہی کیفیت تھی جس
طرح آج سے دو ہزار سال پہلے گیا کے پاس ایک بانس کے درخت کے نیچے گوتم بدھ کی تھی جبکہ
وہ خدا تعالیٰ کا قرب اور اس کا وصال حاصل کرنے کے لئے بیٹھا اور بیٹھا رہا اور بیٹھا رہا یہاں
تک کہ بدھ مذہب کی روایات میں لکھا ہے کہ بانس کا درخت اس کے نیچے سے نکلا اور اُس کے
سر کے پار ہو گیا مگر محویت کی وجہ سے اس کو کچھ پتہ نہ چلا۔یہ تو ایک قصہ ہے جو بعد میں لوگوں
نے بنالیا اصل بات یہ ہے کہ بدھ ایک بانس کے درخت کے نیچے بیٹھا اور وہ دنیا کے راز کو
سوچنے لگا یہاں تک کہ خدا تعالیٰ نے یہ راز اُس پر کھول دیا تب گوتم بدھ نے یکدم اپنی آنکھیں
کھولیں اور کہا ” میں نے پالیا میں نے پالیا۔میری کیفیت بھی اُس وقت یہی تھی جب میں
اس مادی دنیا کی طرف واپس لوٹا تو بے اختیار میں نے کہا ” میں نے پالیا میں نے پالیا۔اُس
وقت میرے پیچھے میری لڑکی امتہ القیوم بیگم کھڑی تھی اُس نے کہا ابا جان ! آپ نے کیا پالیا میں

۳۴۵
نے کہا میں نے بہت کچھ پا لیا مگر میں اس وقت تم کو نہیں بتا سکتا اگر اللہ نے چاہا تو میں جلسہ سالانہ
پر بتاؤں گا کہ میں نے کیا پایا اس وقت تم بھی سن لینا۔سولہ عجائبات سفر میں نے جو چیز میں وہاں دیکھیں اور جو اپنے لیکچر میں میں نے گنی بھی
ہیں وہ سولہ بڑی بڑی چیزیں تھیں۔اول قلع، دوم بادشاہوں کے مقابر ، سوم مساجد، چوتھے ایک وسیع اور بلند تر مینار،
پانچویں نوبت خانے ، چھٹے باغات، ساتویں دیوانِ عام ، آٹھویں دیوانِ خاص ، نویں نہریں،
دسویں لنگر خانے ، گیارہویں دفاتر ، بارہویں کتب خانے، تیرھویں مینا بازار، چودھویں
جنتر منتر ، پندرھویں سمندر، سولہویں آثار قدیمہ۔عبرت کا مقام یہ سولہ چیزیں تھیں جن کا میری طبیعت پر خاص اثر ہوا میں نے جب ان
کے متعلق غور کیا تو میں نے دیکھا کہ سمندر کے علاوہ کہ وہ خدا تعالیٰ کی
پیدا کردہ چیز ہے اور سب کی سب تباہ و برباد ہو گئیں۔نہریں سوکھ گئیں ، مینار ٹوٹ پھوٹ گئے
اور مسجدیں بہت سی بر باد اور بہت سی غیر آباد ہو گئیں ، کتب خانوں کی خبر گیری کرنے والے کوئی
نہ رہے، جنتر منتر تماشا بن کر رہ گئے غرض تمام یادگاریں جو اپنے زمانہ میں دنیا کو محو حیرت بنا
دیتی تھیں آج ویران ہو چکی تھیں، برباد ہو چکی تھیں ، تباہ وخستہ حال ہو چکی تھیں اور اپنے بنانے
والوں کے انجام پر رورہی تھیں۔جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے اپنے دل میں کہا یہ دنیا کیسی
عبرت کی جگہ ہے کہ انسان جتنا اونچا ہوتا ہے اتنا ہی گرتا ہے۔ایک چوڑھے کا بچہ آج سے
ہزار سال پہلے بھی چوڑھا تھا اور اب بھی وہ چوڑھا ہے آج اُس کا چوڑھا ہونا اُس پر گراں نہیں
گزرتا کیونکہ وہ جیسا پہلے تھا ویسا ہی آج بھی ہے۔مگر یہاں یہ کیفیت ہے کہ آج سے پانچ یا چھ
پشت پہلے ایک شخص ہندوستان کا بادشاہ ہے اور آج وہ پانی بھرتا یا سڑکوں کی صفائی کرتا ہے۔اگر وہ نسلاً بعد نسل سے کا کام کر رہا ہوتا تو اس پر کوئی گراں نہ گزرتا مگر وہ ایک ایک قدم پر
آہیں بھرتا ہے ، وہ ایک ایک سانس پر حسرت اور اندوہ کے جذبات میں بہہ جاتا ہے، وہ حیران
ہوتا ہے اپنے ماضی پر اور افسوس کرتا ہے اپنے حال پر۔میں نے خود اپنی آنکھ سے دلی میں بعض
شاہی گھرانوں کے شہزادوں کو مشکیں اُٹھائے لوگوں کو پانی پلاتے دیکھا ہے۔میں چھوٹا تھا کہ
ا یکدفعہ میں دتی گیا میرا ایک عزیز مجھے کہنے لگا چلو تم کو ایک تماشا دکھاؤں۔وہ مجھے جامع مسجد
کے پاس لے گیا وہاں سے مشکیں اُٹھائے آنے جانے والوں کو پانی پلا رہے تھے۔وہ مجھے ایک

۳۴۶
ستے کے پاس لے گیا جو کٹورا ہاتھ میں لئے اسی طرح پانی تقسیم کر رہا تھا۔میرے ساتھی نے اُس
سے کہا کہ ہمیں پانی پلاؤ اُس نے کٹورا بھر کر دیا اور جب ہم پانی پی چکے تو وہ خاموشی کے ساتھ
سیدھا کھڑا ہو گیا اور تھوڑے توقف کے بعد چلا گیا۔میں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ یہ کیا تماشا
ہوا ؟ اُس نے کہا ، باقی سقوں کو دیکھو سے پانی پلانے کے بعد اپنا ہاتھ بڑھا دیتے ہیں کہ لاؤ
ہمیں کچھ معاوضہ دو اور پانی پینے والے انہیں پیسہ دو پیسے یا دھیلہ دے دیتے ہیں اور یہ کچھ نہیں
کرتا، پانی پلاتا ہے اور پھر اکڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور کچھ دیر توقف کے بعد منہ پھیر کر چلا جاتا
ہے مانگتا کچھ نہیں کیونکہ یہ شہزادہ ہے اور گو یہ اب لوگوں کو پانی پلاتا ہے مگر اس کی آن اب بھی
قائم ہے اگر کوئی دیدے تو لے لیتا ہے اور نہ دے تو چُپ کر کے واپس چلا جاتا ہے۔چنانچہ
بعد میں ہم نے اسے کچھ دیا بھی مگر یہ نظارہ بتاتا ہے کہ ان شہزادوں کی کیا سے کیا حالت ہو چکی
ہے۔یہ ساری کیفیت میری آنکھوں کے سامنے آگئی۔مسلمانوں کے شاندار عہدِ ماضی کی یاد آخر سات سو سال تک مسلمانوں نے حکومت
کی۔راس کماری سے ہمالیہ کی چوٹیوں تک
اور پشاور سے لیکر مشرقی پاکستان کے کناروں تک مسلمان حاکم تھا۔مسلمان قوتِ فعال تھا،
مسلمان ہی کے پاس فوج تھی ، مسلمان کے پاس تجارت تھی ، مسلمان ہی کے پاس زراعت تھی ،
مسلمان ہی کے پاس علم تھا، مسلمان ہی کے پاس یونیورسٹیاں تھیں، مسلمان ہی کے پاس ہسپتال
اور شفا خانے تھے اور مسلمان ہی کے پاس حکومت تھی مگر جس وقت میں تغلق کے قلعہ کی چوٹی پر
کھڑا یہ نظارہ دیکھ رہا تھا میں نے دیکھا کہ اب انگریز حاکم تھا، ہند و تمام محکموں پر قابض،
تجارت پارسیوں اور میواڑیوں کے ہاتھ میں تھی ، یونیورسٹیاں ہندوؤں اور انگریزوں کے ہاتھ
میں تھیں اور مسلمان ہر جگہ دستر خوان کے گرے ہوئے ٹکڑوں کا محتاج تھا۔اگر کسی نے کچھ ڈال
دیا تو ڈال دیا ورنہ اُس کا کسی چیز میں حق نہیں تھا۔گھروں میں بیٹھے ہوئے بھی یہ گزشتہ تاریخ
انسان کے دل کو کپکپا دیتی ہے مگر تغلق کے قلعہ پر جو ایسی جگہ بنا ہوا تھا جہاں ساری دتی پر نگاہ
دوڑائی جا سکتی تھی ، یہ تاریخ تجسم کا رنگ اختیار کر کے میری آنکھوں کے سامنے آ گئی۔میں
نے سوچا اور غور کیا کہ جہاں قدم قدم پر اسلام کی شان بلند ہوتی تھی ، جہاں قدم قدم پر
نعرہ ہائے تکبیر بلند کئے جاتے تھے ، جہاں قدم قدم پر مسلمانوں کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے
زمین روندی جاتی تھی اور بڑی بڑی طاقتیں ان سے ٹکر کھانے سے گھبراتی تھیں آج

۳۴۷
مسلمان کس ذلت میں ہے، کس مصیبت اور کسمپرسی کی حالت میں ہے؟ یہ زخم تھا جو تغلق کے قلعہ
پر مجھے لگا اور میں نے سوچا کہ کیا کوئی مرہم ایسا بھی ہے جو میں اپنے دل پر لگا سکوں اور جس
سے یہ دردناک تکلیف دور ہو سکے چنانچہ میں اس چیز میں کھویا گیا اور کھویا گیا اور کھویا گیا کہ
ہماری کیا حالت تھی اور اب ہم کسی حالت کو پہنچ گئے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا تب معامیری توجہ اس بات کی طرف
پھری کہ اے بندہ خدا اللہ تعالیٰ نے
اصل مقصد مسلمانوں نے فراموش کر دیا مسلمانوں کو جس عظیم الشان نعمت
سرفراز کر کے بھیجا تھا اُس کو وہ بھول گئے
اور یہ چیزیں جو اُن کی شوکت کا محض عارضی نشان تھیں ان کی طرف متوجہ ہو گئے۔محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے نہیں آئے تھے کہ بڑے بڑے قلعے بناتے۔اگر وہ اس لئے آتے تو
مدینہ منورہ میں کوئی بڑا قلعہ بھی ہوتا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے نہیں آئے تھے کہ نہریں
بنا ئیں اگر وہ اس لئے آتے تو مدینہ منورہ میں نہریں بھی ہوتیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس
لئے نہیں آئے تھے کہ بڑے بڑے مقبرے بنا ئیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو پکی قبر
بنانے سے بھی منع فرمایا، اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بھول بھلیاں بنانے کے لئے
آئے تھے نہ مینا بازار بنانے کیلئے آئے تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو یہ پیغام لے کر آئے
تھے کہ آؤ میں تمہیں خدا تعالیٰ سے ملا دوں۔بیشک باقی چیزیں بھی مسلمانوں
کو ملیں مگر وہ تابع تھیں
اصل مقصود اور مطلوب نہیں تھیں۔بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی ذات میں مقصود ہوتی ہیں
اور بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو توابع کے طور پر ملتی ہیں اور تابع چیزوں کو اپنے مدنظر رکھنا اور
اُن کو اپنا مقصود قرار دے لینا نہایت شرمناک ہوتا ہے۔ہم اپنے دوست کے گھر جاتے ہیں تو
ہماری اصل خواہش یہی ہوتی ہے کہ ہم اپنے دوست سے ملیں مگر ہمارا دوست ہمارے لئے پلاؤ
بھی پکاتا ہے، مرغ بھی پکاتا ہے، کوفتے بھی پکاتا ہے، چائے بھی رکھتا ہے اگر ہم اپنے دوست
سے اس لئے ملنے جائیں کہ وہاں ہمیں پلاؤ ملے گا ، چائے ملے گی یا کوفتے ملیں گے تو ہم کتنے
کمینے ہوں گے۔اگر آپ لوگ اپنی ماں سے اس لئے ملنے جائیں کہ وہ آپ کی خاطر تواضع
کرے گی تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ بڑے کمینے ہیں۔اگر آپ اپنے باپ سے اس لئے
ملنے جائیں کہ وہ آپ کو اچھے اچھے کھانے کھلائے گا تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ بڑے کمینے

۳۴۸
ہیں۔اگر آپ اپنے دوست سے اس لئے ملنے جاتے ہیں کہ وہ آپ کو پلا ؤ کھلائے گا یا مرغ
آپ کے لئے ذبح کریگا تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ بڑے کمینے ہیں لیکن اگر آپ اپنی
ماں سے ملنے کے لئے جائیں گے تو وہ آپ کے لئے چائے ضرور پکائے گی ، آپ کے لئے
پراٹھے ضرور تیار کرے گی۔اگر آپ اپنے باپ کو ملنے جائیں گے تو وہ کچھ نہ کچھ کھانا ضرور
پکائے گا۔اگر آپ اپنے دوست کو ملنے جائیں گے تو وہ آپ کی کچھ نہ کچھ تواضع ضرور کریگا۔تو
دیکھو بات وہی بن جاتی ہے لیکن طریق مختلف ہو جاتا ہے۔ایک صورت میں پلاؤ بھی ملے گا اور
کمینے بھی بن جاؤ گے۔لیکن اگر تم اپنے دوست کے پاس محض اس سے ملنے کے لئے جاؤ تو پلاؤ
پھر بھی ملے گا مگر تم نہایت شریف الطبع اور با اخلاق انسان کہلاؤ گے۔تو اسلام وہ طریق
بتاتا ہے جس پر چلنے سے دُنیوی حکومتیں اور اُس کی نعمتیں خود بخو د آ جاتی ہیں۔اسلام کہتا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو تو یہ چیزیں تمہیں خود بخو دمل جائیں گی مگر وہ ان
چیزوں کو مقصود قرار نہیں دیتا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے
والوں کو وہ نعمتیں ملیں کہ دنیا حیران رہ گئی۔شہنشاہ ایران کا رومال حضرت ابوہریرہ کے قبضہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
کو ہی دیکھ لو وہ آخری زمانہ
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے صرف تین سال پہلے ایمان لائے تھے۔انہوں
نے جب دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اب بڑی عمر ہو چکی ہے اور آپ کی زندگی کے
دن اب بظا ہر تھوڑے رہ گئے ہیں تو انہوں نے قسم کھائی کہ اب میں آپ سے جدا نہیں ہوں گا
چنانچہ اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ باوجود اس کے کہ انہیں صرف تین سال ملے سب سے زیادہ حدیثیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہیں۔چونکہ یہ غریب آدمی تھے اور سارا دن مسجد میں
بیٹھے رہتے تھے اس لئے بعض دفعہ سات سات وقت کا انہیں فاقہ ہو جاتا تھا اور شدت بھوک
کی وجہ سے وہ بیہوش ہو کر گر پڑتے تھے۔جب اسلام کی فتوحات کا دور آیا اور قیصر و کسری
کے خزانے اسلامی تصرف میں آئے تو کسری شہنشاہ ایران کا ایک خاص ریشمی رومال جو تخت پر
بیٹھنے کے وقت وہ اپنے ہاتھ میں رکھا کرتا تھا مال غنیمت میں تقسیم ہو کر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
کے ہاتھ آیا۔ایک دفعہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو نزلہ کی شکایت تھی کہ بیٹھے بیٹھے انہیں
کھانسی آ گئی اور انہوں نے شہنشاہ ایران کے اس رومال میں تھوک دیا اور پھر کہا بیچ بیچ

۳۴۹
ابو ہریرہ یعنی واہ واہ ! تیری بھی کیا شان ہے کبھی تو سر میں جوتیاں پڑا کرتی تھیں اور آج یہ
حالت ہے کہ تو کسری شہنشاہ ایران کے رومال میں تھوکتا ہے۔لوگوں نے ان سے پوچھا کہ
آپ نے ایسا کیوں کہا؟ اس پر انہوں نے یہ واقعہ سنایا کہ میں آخری زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لایا اور میں نے قسم کھالی کہ اب میں رات اور دن آپ کے پاس رہوں گا
اور آپ کی باتیں سنوں گا اور چونکہ میں ہر وقت وہیں بیٹھا رہتا تھا، اسلئے بعض دفعہ سات سات
وقت کا فاقہ ہو جاتا تھا اور میں بیہوش ہو کر گر جاتا تھا۔لوگ سمجھتے تھے کہ مجھے مرگی ہو گئی ہے
اور عربوں میں رواج تھا کہ جب کسی کو مرگی کا دورہ ہوتا تو اس کے سر پر جوتیاں مارا کرتے
تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ مرگی کا علاج ہے۔انہوں نے کہا ادھر میں فاقہ سے مر رہا ہوتا تھا اور
اُدھر میرے سر پر جوتیاں پڑنے لگ جاتیں حالانکہ اُس وقت مجھے اندر سے ہوش ہوتا تھا مگر
میری زبان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی تھی کہ میں انہیں منع کر سکوں پس یا تو میرا وہ حال تھا اور یا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کا یہ نتیجہ ہے کہ اب میں اُس رومال میں جسے بادشاہ
اپنی شان دکھانے کے لئے تخت پر بیٹھتے وقت اپنے ہاتھ میں رکھا کرتا تھا تھوک رہا ہوں۔تو یہ
چیزیں ملتی ہیں اور اسلام بھی ہمیں وہ چیزیں دیتا ہے جو دنیا کے پیچھے چلنے سے حاصل ہوتی ہیں مگر
اسلام زیادہ شاندار طور پر یہ چیزیں دیتا ہے اور وہ لوگ ذلّت کے طور پر ان چیزوں کو حاصل
کرتے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ تم اپنے باپ کے پاس جاؤ مگر اس لئے کہ تمہیں حلوہ کھانے کو مل
جائے ، ماں کے پاس جاؤ مگر اس لئے کہ تمہیں پر اٹھے کھانے کو ملیں۔جب ہم اس نیت اور اس
ارادہ سے جاتے ہیں تو گو یہ چیزیں ہمیں مل جاتی ہیں مگر ہم ذلیل اور کمینے بھی قرار پاتے ہیں۔اسلام کہتا ہے تم ماں کے پاس جاؤ مگر ماں کے پیار کے لئے ، دوست کے پاس جاؤ مگر دوست کی
محبت کے لئے حلوہ تمہیں پھر بھی ملے گا ، پر اٹھے تمہیں پھر بھی ملیں گے ، پلاؤ پھر بھی تمہیں ملے گا مگر
تم شریف اور با اخلاق کہلاؤ گے۔یہ فرق ہے جو اسلامی تعلیم پر عمل کرنے اور دنیوی طریقوں کو
اختیار کرنے میں ہے اور اسی کی طرف میرا آج کا مضمون اشارہ کرتا ہے۔اسلامی نظام حکومت کا ایک اجمالی نقشہ میرا یہ مضمون در حقیقت اسلامی طریق
حکومت کی ایک تصویر ہے یا اسلام دنیا میں
جو اصلاح پیدا کرنا چاہتا ہے اُس کا ایک اجمالی نقشہ اس مضمون میں کھینچا گیا ہے۔آجکل
پاکستان میں اس بات پر بڑا زور دیا جاتا ہے کہ اسلامی نظام حکومت قائم ہونا چاہئے مگر عملی طور

۳۵۰
پر وہ اس کو قائم کرنا نہیں چاہتے کیونکہ اسلام جو کچھ بتا تا ہے اُس پر عمل کرنے کے لئے وہ لوگ
تیار نہیں ہوتے۔میں آج کے مضمون کے ذریعہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہے وہ اسلامی حکومت
جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں قائم کی اور یہ ہے وہ نظام جس کے متعلق قرآن کریم
ہماری راہنمائی فرماتا ہے۔اسلام نے نہریں بھی بنائی ہیں ، قلعے بھی بنائے ہیں ، مساجد بھی بنائی
ہیں ، مینار بھی بنائے ہیں ، باغات بھی بنائے ہیں، بازار بھی بنائے ہیں۔دیوانِ عام بھی بنائے
ہیں اور دیوان خاص بھی بنائے ہیں مگر ان کے طریق اور رکھے ہیں۔آج میں انہی میں سے
ایک چیز کو اس موقع پر بیان کرنا چاہتا ہوں۔دیوانِ عام کے قیام کی اغراض میں نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے سفر میں دیوانِ عام
بھی دیکھے جن میں بادشاہ اپنا در بار لگا یا کرتے تھے
اور عوام الناس آتے اور اپنی شکایات وغیرہ پیش کرتے۔میں نے سوچا کہ یہ دیوانِ عام کیوں
بنایا گیا تھا اور اس کی اغراض اور مقاصد کیا تھیں؟ جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ :-
ا۔دیوان عام کے قیام کی پہلی غرض یہ ہوا کرتی تھی کہ اس دیوان میں بادشاہ کے
خاص قوانین کا اعلان کیا جائے جب بادشاہوں نے اپنی رعایا کے سامنے بڑے بڑے اعلان
کرنے ہوتے تھے تو ہمیشہ دیوانِ عام میں ہی کیا کرتے تھے پس دیوانِ عام کی پہلی غرض بادشاہ
کے خاص قوانین کا اعلان کرنا ہوتی تھی۔۲۔اس کی دوسری غرض یہ ہوا کرتی تھی کہ بادشاہ لوگوں کے سامنے آئے اور انہیں اپنا
دیدار کرنے کا موقع دے اور ان کے متعلق انعام واکرام کا اعلان کرے۔دیوانِ عام کی تیسری غرض یہ ہو ا کرتی تھی کہ عوام کو فریاد پیش کرنے کا موقع دیا
جائے اور ان کے مظالم کا انسداد کیا جائے۔۴۔دیوان عام کی چوتھی غرض یہ ہوا کرتی تھی کہ عوام کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا
موقع دیا جائے اور بادشاہ ان کی ضرورتیں پوری کرے۔طریق یہ ہوتا تھا کہ بادشاہ دربار عام
میں بیٹھتا تھا اور وزیر اعظم اُس کے اعلان سناتا تھا۔د نینوی دیوانِ عام اغیار کے قبضہ میں میں نے دیکھا کہ وہ دیوانِ عام جو بادشا ہوں
کا بنایا ہو ا تھا وہ اب ویران اور برباد ہے اس کی
عمارت موجود تھی مگر انگریزوں کے قبضہ میں تھی۔خود ان بادشاہوں کی اولا د موجود تھی مگر اسے ٹکٹ

۳۵۱
حاصل کئے بغیر دیوان عام کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ تھی وہ مارے مارے پھر رہے تھے
اور کوئی انہیں پوچھتا تک نہیں تھا۔اب بھی بعض شہزادے ایسے ہیں جو نہایت تکلیف کے ساتھ اپنی
زندگی کے دن بسر کر رہے ہیں حکومت موجود ہے مگر وہ ان کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتی۔قرآنی دیوانِ عام کی خصوصیت پس میں نے سوچا کہ آیا اس کے مقابلہ میں قرآن کریم
نے بھی کوئی دیوان عام پیش کیا ہے یا نہیں اور
اگر کیا ہے تو وہ کیا ہے؟ جب اس نقطہ نگاہ سے میں نے قرآن کریم پر غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ
ہمارے خدا نے بھی ایک دیوانِ عام بنایا ہے جس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ کوئی دشمن
اس پر قبضہ نہیں کر سکتا وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ہے اور اسی کے قبضہ اور تصرف میں ہے۔پہلے
بادشاہوں کے دیوانِ عام ان کے ہاتھوں سے چھینے گئے ، غیر قومیں آئیں اور ان پر قابض ہو
گئیں پہلے یہ دیوان عام انگریزوں کے پاس گئے اور اب ہند و حکومت قائم ہوئی تو اس کے
پاس چلے گئے۔گویا جن مزدوروں نے یہ دیوانِ عام بنایا تھا وہ اب حاکم ہیں اور حاکم مزدور۔لیکن قرآن کریم جس دیوان عام کو پیش کرتا ہے اس میں نہ کوئی تبدیلی کر سکتا ہے اور نہ اس پر
کوئی مخالفانہ قبضہ کر سکتا ہے۔محمد رسول اللہ کے تقرر پر قرآنی دیوان عام سے اعلان پھر میں نے دیکھا کہ
مغل بادشاہ اور پٹھان بادشاہ
اور دوسرے بادشاہ جب دیوانِ عام میں بیٹھتے تو وہ مثلاً یہ اعلان کرتے کہ ہم فلاں کو وزیر
مقر ر کرتے ہیں، فلاں کو گورنر مقرر کرتے ہیں، فلاں کو اپنا نائب مقرر کرتے ہیں اور پھر ساتھ
ہی یہ کہتے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ وفاداری سے حکومت کی خدمت بجالائے گا اور ہماری
حکومت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے اپنا تمام زور صرف کر دیگا لیکن میں نے دیکھا کہ
قرآن کریم جس دیوان عام کو پیش کرتا ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب کسی گورنر یا
خلیفہ اللہ کے تقرر کا اعلان ہوتا ہے تو بجائے یہ کہنے کے کہ ہم امید کرتے ہیں تم ہماری حکومت
کو مستحکم کرو گے اور ہماری طاقت بڑھانے میں حصہ لو گے بادشاہ یہ کہتا ہے کہ ہم تمہیں طاقت
دیں گے، ہم تمہیں مستحکم کریں گے ، ہم تمہارے رعب کو قائم کریں گے۔چنانچہ میں نے دیکھا
کہ پُرانے زمانہ کے بادشاہوں کے مقابلہ میں قرآن کریم میں بھی ایک دیوانِ عام لگایا گیا
اور تمام پبلک کو مخاطب کر کے کہا گیا إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا

۳۵۲
اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًاo فَعَصَى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَاخَذْنَهُ اَخُذًا وَّ بِيلًا ه
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمُ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا نِ السَّمَاءُ مُنْفَطِرٌ بِه
كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا LO
اعلان ہوتا ہے کہ ہم اس دنیا میں ایک خلیفہ مقرر کر رہے ہیں اور اعلان ان الفاظ میں ہوتا ہے
که اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا ہم تمہاری طرف ایک رسول بنا کر بھیج رہے ہیں شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ جو تم پر نگران رہے گا اور دیکھے گا کہ تم ہماری مرضی کے مطابق چلتے ہو یا نہیں كَمَا
اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا اور یاد رکھو کہ ہمارا اس کو گورنر بنا کر بھیجنا کوئی نئی چیز نہیں بلکہ
پہلے بھی ہم اپنے گورنر بھیجتے رہے ہیں اور لوگ غلطی سے ان کا انکار کرتے رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ
تم بھی وہی غلطی کرو اور اُس انجام کو دیکھو جو پہلے لوگوں نے دیکھا فَعَصَى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ
اُس وقت کے حاکم اور بادشاہ فرعون نے تکبر کیا اور موسی کے ماننے سے اُس نے انکار کیا۔فَاخَذْنَهُ أَخُذَا وَّ بِلا اِس پر ہم نے اُس کو پکڑ کر تباہ و برباد کر دیا پس جس طرح ہم نے
فرعون کو تباہ کیا ہے اگر تم ہمارے گورنر جنرل کی مخالفت کرو گے اور اس کے مقابلہ پر فرعون والا
طریق اختیار کرو گے تو تم بھی تباہ کر دیئے جاؤ گے۔فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ
يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَانِ السَّمَاءُ مُنْفَطِرٌ بِه اگر تم نے بھی انکار کیا جس طرح فرعون
نے موسیٰ کا انکار کیا تھا تو تم کس طرح یہ خیال کر سکتے ہو کہ تم ہمارے عذاب سے بچ جاؤ گے تم
اُس دن سے ڈرو جو جوانوں کو بوڑھا کر دے گا۔وہ دُنیوی بادشاہوں کی طرح یہ نہیں کہتا کہ ہم
اپنے گورنر سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری بادشاہت کو مضبوط کرے گا بلکہ فرماتا ہے کہ ہم
اس کی بادشاہت کو خود قائم کریں گے اگر تم اس کی مخالفت کرو گے تو ہم تم پر عذاب نازل کریں
گے کہ جس سے آسمان بھی پھٹنا شروع ہو جائے گا۔كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا دُنیوی بادشاہ
ڈرتے ہیں کہ اگر ہماری مخالفت ہوئی تو ہم کیا کریں گے مگر یہاں فرماتا ہے کہ یہ وہ وعدہ ہے جو
پورا ہو کر رہے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔زمین و آسمان کا فرق کتنا زمین و آسمان کا فرق اُس دیوان عام اور اس دیوان عام میں
ہے وہاں بادشاہ یہ کہتے ہیں کہ ہم فلاں کو اپنا نائب مقرر کرتے
ہیں اس لئے کہ وہ ہماری حکومت کو مستحکم کرے، اس لئے کہ وہ ہماری طاقت کو مضبوط کرے،
اس لئے کہ وہ ہماری جڑیں لگائے مگر یہاں دیوانِ عام میں یہ اعلان ہوتا ہے کہ اے لوگو سنو!

۳۵۳
ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا گورنر مقرر کر کے بھجواتے ہیں اگر تم اس کی فرمانبرداری
نہیں کرو گے تو ہم خود اس کو طاقت بخشیں گے اور خود اس کو قوت بخشیں گے اور اگر اس کا مقابلہ
کرو گے تو ہم تمہیں ایسی سزا دیں گے کہ زمین تو زمین آسمان کا کلیجہ بھی شق ہو جائے گا
( السَّمَاءُ مُنْفَطِرٌ بِه) اور کوئی طاقت نہیں جو ہمارا مقابلہ کر سکے۔قرآنی گورنر جنرل کا دائرہ حکومت اس کے ساتھ ہی یہ اعلان ہوتا ہے کہ یہ گورنر ہے
کس جگہ کے لئے ؟ دنیوی گورنر مقرر ہوتے ہیں
تو ایک آدھ ملک کے لئے مگر فرماتا ہے کہ یہ گورنر سب دنیا کے لئے ہے گویا یہ گورنر
نہیں بلکہ گورنر جزلوں کے بھی اوپر گورنر جنرل ہے۔چنانچہ دربار عام میں اعلان ہوتا ہے
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا !
اے یہودی مذہب کے مانے والو سنو! یہ شخص جس کو ہم نے بھجوایا ہے موسیٰ کی طرح
صرف مصر کے لوگوں کے لئے نہیں۔اے اسرائیلی انبیاء کے ماننے والو! یہ شخص صرف بنی
اسرائیل کے انبیاء کی طرح کسی ایک قوم کی طرف نہیں۔اے مسیح کے ماننے والو سنو! مسیح کی
طرح فلسطین کی طرف نہیں۔اے کرشن اور رامچندر کے ماننے والو! یہ اس طرح نہیں آیا جس
طرح رامچندر اور کرشن ہندوستان کی طرف آئے تھے۔اے زرتشت کے ماننے والوسنو! یہ
اس طرح نہیں آیا جس طرح زرتشت ایران کی طرف آیا تھا۔اے تمام دوسری اقوام اور
مملکتوں اور بر اعظموں میں رہنے والو سنو! یہ اس طرح نہیں بھیجا گیا جس طرح انبیاء ایک ایک
قوم اور ایک ایک بستی کی طرف بھیجے جاتے تھے بلکہ يايُّهَا النَّاسُ اے تمام انسانو! خواہ تم
روئے زمین کے کسی علاقہ میں رہتے ہو، اے برطانیہ کے رہنے والو! اے فرانس کے رہنے
والو! اے جرمنی کے رہنے والو! اے امریکہ کے رہنے والو! اے یورپ کے رہنے والو! اے
جزائر کے رہنے والو! اے افریقہ کے رہنے والو! اے دنیا کے کسی گوشے اور خطہ میں رہنے والو!
اسے تم پر افسر بنا کر بھیجا گیا ہے یہ ہمارا گورنر جنرل ہے جس کی حکومت سے کوئی شخص باہر نہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی حکومت کا اعلان (۲) پھر یہ تو اپنے زمانہ کی گورنری کے
متعلق اعلانِ عام تھا اور گو اس میں سارے ملکوں کو شامل کر لیا گیا تھا مگر یہ مشبہ باقی رہتا تھا کہ
ہے یہ سب دنیا کے لئے تو ہو لیکن سب زمانوں کے لئے نہ ہو۔دنیا میں گورنر اور و
ممکن

۳۵۴
وائسرائے مقرر ہو کر آتے ہیں تو پانچ سال کے بعد بدل جاتے ہیں اور پھر وہ انہی گلیوں میں
عام لوگوں کی طرح پھرتے نظر آتے ہیں جن گلیوں میں شاہانہ شوکت کے ساتھ پھرا کرتے
تھے۔پس چونکہ یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا اس لئے پہلے اعلان کے ساتھ ہی خدائی دربار عام میں یہ
اعلان بھی کر دیا گیا کہ یہ گورنر جنرل قیامت تک کے لئے ہے۔یہ پانچ سال کے لئے یا دس
سال کے لئے یا سو سال کے لئے یا دو سو سال کے لئے یا ہزار سال کے لئے نہیں بلکہ قیامت
تک کے لئے ہے جب تک انسان تباہ نہیں ہو جاتا ، جب تک ایک انسان بھی اس دنیا میں زندہ
ہے اُس وقت تک یہی گورنر جنرل رہے گا فرماتا ہے وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ
بَشِيرًا وَّ نَذِيرًا وَّ لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ اِنْ
كُنتُمْ صَدِقِينَ - قُلْ لَكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَاْ خِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُونَ
فرماتا ہے اے بنی نوع انسان ! سن رکھو اس رسول کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ وہ صرف اس زمانہ کے
لئے نہیں بلکہ انسان کی تعریف کے نیچے جتنے انسان آتے ہیں ان سب کو یہ جمع کر نیوالا ہے خواہ وہ
اس صدی کے ہوں یا اگلی صدیوں کے، قیامت تک اس کا راج قائم ہے اور کوئی شخص اس کی
حکومت سے باہر نہیں نکل سکتا بَشِيرًا وَّ نَذِيرًا دنیا میں اصول یہ ہے کہ جب بادشاہت بدلتی ہے
تو آنے والی حکومت کسی کو گرا دیتی ہے اور کسی کو اونچا کر دیتی ہے بَشِيرًا وَّ نَذِيرًا کا بھی یہی
مفہوم ہے کہ جو لوگ اس کے قانون کی پابندی کرنے والے ہوں گے اُن کو یہ بلند کریگا اور جو لوگ
اس کے قانون کی نافرمانی کرنے والے ہوں گے اُن کو یہ گرا دے گا۔گویا فرمایا کہ اے ہمارے
رسول ! دونوں طاقتیں تجھ کو دی جاتی ہیں، تیرے ہی ذریعہ سے لوگوں کو بلند کیا جائے گا اور تیرے
ہی ذریعہ سے لوگوں کو گرایا جائے گا، تیرے ہی ذریعہ سے ملزم سزا پائیں گے اور تیرے ہی ذریعہ
سے متبعین انعام حاصل کریں گے۔وَ لَكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ لیکن اس زمانہ کے اکثر
لوگوں کی سمجھ میں یہ نہیں آتا۔کیونکہ اس سے پہلے جس قدر انبیاء گزرے ہیں ان میں سے کسی نبی
کی نبوت سو سال کے بعد ختم ہو گئی تھی اور کسی کی دو سو سال کے بعد۔ان کے لئے یہ سمجھنا بڑا مشکل
ہے کہ کوئی ایسا نبی بھی آسکتا ہے جس کی نبوت قیامت تک چلتی چلی جائے اور کبھی ختم ہونے میں نہ
ئے چنانچہ فرمایا وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ تم جو یہ
کہتے ہو کہ یہ ہمیشہ ہمیش کے لئے نبی ہے اس کا ثبوت کیا ہے اس طرح تو ایک جھوٹا نبی بھی کہہ سکتا
ہے کہ میری نبوت کبھی ختم نہیں ہوگی بہر حال کوئی نہ کوئی ایسی دلیل ہونی چاہئے جس سے ہم یہ

10 von 10 heute frei