سیر روحانی (۵) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ
حصہ 2
۳۵۵
اندازہ لگا سکیں کہ ہمارے سامنے جو دعویٰ پیش کیا جا رہا ہے اس میں سچائی پائی جاتی ہے اور یہ ہمیشہ
کے لئے ہے۔فرماتا ہے قُلْ لَّكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَاً خِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَّلَا تَسْتَقْدِمُونَ
فرمایا اس کا پتہ تم کو ایک ہزار سال میں لگے گا۔بڑی سے بڑی نبوت جو آج تک چلی ہے وہ ہزار سال
سے زیادہ عرصہ تک قائم نہیں رہی۔آدم علیہ السلام کا زمانہ لے لو، نوح علیہ السلام کا زمانہ لے لو،
موسیٰ علیہ السلام کا زمانہ لے لو، کوئی زمانہ بھی ہزار سال سے زیادہ لمبا نہیں رہا۔موسیٰ علیہ السلام
کا زمانہ بظاہر دو ہزار سال کا نظر آتا ہے لیکن وہاں تیرہ سو سال کے بعد جو نبی آیا اُس نے آتے
ہی یہ کہہ دیا کہ اب موسیٰ علیہ السلام کی نبوت ختم ہونے والی ہے اور وہ نبی دنیا میں ظاہر ہونے والا ہے
جس کے متعلق تمام انبیاء اپنے اپنے زمانہ میں پیشگوئیاں کرتے چلے آئے ہیں۔گویا مسیح علیہ السلام
نے آمد کے ساتھ سلسلہ موسویہ کے امتداد کی خبر نہیں دی بلکہ ایک نئے دور کے آغاز کی خبر دیدی
اور بتایا کہ پہلا سلسلہ ختم ہونے والا ہے۔مسلمانوں کے ہزار سالہ دور تنزل کی قرآن کریم میں خبر فرض ہزار سال وہ میعاد
ہوتی ہے جس میں کسی
قوم کو یہ پتہ لگ جاتا ہے کہ اب پرانی نبوت ختم ہو گئی ہے اور نئی نبوت کا دور شروع ہونے والا ہے
اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اشارہ فرمایا ہے۔یہاں دن سے مراد ہزار سالہ زمانہ
ہے چنانچہ قرآن کریم خود اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک دوسرے مقام پر فرماتا
ہے - يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةٌ
اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ !
فرمایا ہم اس دنیا میں ایک نیا نظام قائم کرینگے اور آسمان سے زمین پر اپنے انوار کی بارش برسائیں
گے مگر پھر آہستہ آہستہ وہ نظام کمزور ہوتا چلا جائے گا اور دنیا یہ سمجھے گی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی طاقت اب ختم ہوگئی ہے۔دنیا یہ سمجھے گی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت اب ختم ہوگئی
ہے اور یہ دور تنزل تمہاری گنتی کے لحاظ سے ایک ہزار سال تک چلتا چلا جائے گا۔بہائیوں کا ایک غلط استدلال بہائی لوگ قرآن کریم کی اس آیت سے ناجائز فائدہ اُٹھا
کر کہتے ہیں کہ گویا ہزار سال کے بعد نَعُوذُ بِاللهِ
شریعت اسلام منسوخ ہو جائے گی حالانکہ شریعتِ اسلام تو تب منسوخ ہو سکتی تھی جب کہ یکدم
قرآن خراب ہو جاتا اور وہ دنیا کے لئے ناقابل عمل ہو جاتا ، لیکن اس آیت میں یہ نہیں بتایا گیا
۳۵۶
کہ یکدم قرآن خراب ہو جائے گا بلکہ اس میں یہ بتایا گیا کہ آہستہ آہستہ ایک ہزار سال میں ایمان
اوپر چڑھ جائے گا۔پس اس کے معنے سوائے اس کے اور کوئی نہیں ہو سکتے کہ اسلام اور قرآن
کا اثر آہستہ آہستہ لوگوں کے دلوں سے کم ہونا شروع ہوگا اور اس پر ایک ہزار سال کا عرصہ
صرف ہوگا۔اگر کتاب نے منسوخ ہونا ہوتا تو کتاب کی منسوخی تو یکدم ہوتی ہے ہزار سال میں
آہستہ آہستہ نہیں ہوتی۔پس ہزار سال میں آہستہ آہستہ اسلام کے اُٹھ جانے کے یہی معنی تھے
کہ اُس کا اثر لوگوں پر سے کم ہو جائے گا اور جب اثر کم ہو جائے تو اُس وقت کتاب منسوخ
نہیں بلکہ ایک نیا معلم بھیجا جاتا ہے جو اُس کتاب کی تعلیم کو دنیا میں پھر قائم کر دیتا ہے۔پس
بہائیت اس آیت سے بالکل ناجائز فائدہ اُٹھاتی اور لوگوں کو دھوکا میں مبتلاء کرتی ہے۔بہر حال اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار سال میں ایمان دنیا سے اُٹھ جائے گا
اور چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کے تین سو سال کو مبارک زمانہ قرار دیا ہے
جس میں اسلام کے متعلق یہ مقدر تھا کہ وہ دنیا میں ترقی کرتا جائے گا اور دور تنزل قرآن کریم
نے ہزار سال بتایا ہے اس لئے ہزار سال میں پہلے تین سو سال جمع کئے جائیں تو یہ تیرہ سو سال
کا عرصہ بن جاتا ہے پس قُلْ لَّكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْ خِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا
تَسْتَقْدِمُونَ کے یہ معنے ہوئے کہ تم اسلام کے دور تنزل کو دیکھ کر اس واہمہ میں مبتلاء ہو سکتے
ہو کہ شاید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت ختم ہوگئی ،لیکن تیرہ سو سال کے بعد تمہیں پتہ
لگ جائے گا کہ اس کی حکومت ختم نہیں ہوئی بلکہ قیامت تک کے لئے ہے۔احیائے اسلام کے لئے مسیح موعود کی بعثت چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ عین تیرہ سو سال کے
ختم ہونے پر امت محمدیہ میں سے ایک شخص
نے کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا کہ میں مسیح موعود ہوں اور مجھے خدا تعالیٰ نے ان پیشگوئیوں کو
پورا کرنے کے لئے بھیجا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے تیرہ سو سال پہلے
فرمائی تھیں۔میں اس لئے نہیں آیا کہ کوئی نیا مذہب قائم کروں ، میں اس لئے نہیں آیا کہ
موسوی مذہب کو قائم کروں، میں اس لئے نہیں آیا کہ عیسوی مذہب کو قائم کروں بلکہ میں اس
لئے آیا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کو دوبارہ دنیا میں قائم کروں۔گویا
تیرہ سو سال کے بعد جو تغیر ہو ا وہ یہی تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قیامت تک
ہے اور اس میں کوئی وقفہ نہیں دُنیا کی تمام تاریخیں بتاتی ہیں کہ تیرہ سو سال کے بعد کوئی نبوت
۳۵۷
نہیں چلی موسیٰ علیہ السلام کے تیرہ سو سال بعد حضرت عیسی علیہ السلام آئے مگر انہوں نے
نہیں کہا کہ اب موسوی سلسلہ ہی قیامت تک قائم رہے گا بلکہ انہوں نے کہا تو یہ کہ : -
”دیکھو تمہارا گھر تمہارے لئے ویران چھوڑا جاتا ہے کیونکہ میں تم
سے کہتا ہوں کہ اب سے تم مجھے پھر ہرگز نہ دیکھو گے جب تک نہ کہو گے کہ
مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔۵۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ سو سال کے بعد جو شخص آیا اُس نے کہا میں اس
لئے آیا ہوں تا قیامت تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گورنر جنرل ہونے کا اعلان کروں۔دنیاوی حکومتوں کی ناپائیداری دنیا میں بادشاہ اپنی حکومت کا اعلان کرتے ہیں تو خیال
کرتے ہیں کہ ان کی حکومت ایک لمبے عرصہ تک قائم
رہے گی لیکن چند سال کے بعد ہی ایک نیا انقلاب پیدا ہو جاتا ہے اور اُن کی جگہ کوئی اور
حکومت ملک پر قابض ہو جاتی ہے۔دیکھو ۱۹۱۱ ء میں جارج پنجم نے دلّی میں ایک بہت بڑا
دربار منعقد کیا اور اس بات پر بڑی خوشی کا اظہار کیا گیا کہ اب انگریزی حکومت ہندوستان
میں مستحکم ہو گئی ہے لیکن اس اعلان پر ابھی چھتیں سال گزرے تھے کہ ۱۹۴۷ ء میں انگریز
اپنا بوریا بستر باندھ کر یہاں سے چلے گئے۔یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو چند سال میں ہی
رونما ہو گیا۔لیکن یہاں تیرہ سو سال پہلے اعلان ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حکومت قیامت تک قائم رہے گی اور تیرہ سو سال کے بعد کوئی سید نہیں ، قریش نہیں بلکہ اُس
قوم کا ایک فرد جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کافر تھی جو اسلام کو جانتی تک نہ
تھی اور اُس نے بعد میں اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کے لئے خون کی ندیاں تک بہا دیں
اُٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہے کہ میں اسلام کو دنیا
کے تمام دوسرے ادیان پر غالب کروں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کا جھنڈا
دنیا میں گاڑ دوں۔خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آنے والے موعود کی خبر دیتے
ہوئے سلمان فارسی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا تھا کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو اس کی قوم
میں سے ایک فارسی الاصل شخص اُٹھے گا جو ایمان کو پھر لوگوں کے قلوب میں زندہ کر دیگا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کس شان سے پوری ہوئی جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم
۳۵۸
نے اسلام کے دوبارہ عروج کی یہ بشارت دی اُس وقت وہ قوم جس میں سے اس عظیم الشان
انسان نے کھڑا ہونا تھا کا فرتھی، وہ بے دین اور لامذہب تھی وہ جانتی تک نہ تھی کہ اسلام کس
چیز کا نام ہے مگر صدیوں بعد چین اور تبت اور ترکستان کے پہاڑوں سے یہ قوم اُٹھتی ہے اور
دیوانہ وار تمام پہاڑوں اور دریاؤں اور صحراؤں کو عبور کرتے ہوئے اسلامی حکومت کو تباہ
کر دیتی ہے۔بغداد جو اسلام کا ایک عظیم الشان مرکز تھا اسپر یہ قوم حملہ آور ہوتی ہے اور
اٹھارہ لاکھ مسلمانوں کو نہایت بیدردی کے ساتھ قتل کر دیتی ہے۔مگر ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرتا
کہ وہی ہلا کو جس نے بغداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اس کی نسل میں سے ایک مغل شہزادہ
مسلمان ہو جاتا ہے اور وہی قوم جس کی تلوار نے مسلمانوں کو مٹایا تھا خود اسلام کی تلوار کا شکار
بن کر رہ جاتی ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے عین مطابق تیرہ سو سال بعد ایک مغل اُٹھتا
ہے اور کہتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اسلام کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے اور میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر کے رہونگا۔یہ کتنا عظیم الشان نشان
ہے اور کتنے عظیم الشان طریق پر اللہ تعالیٰ نے اپنے اس وعدے کا ایفاء کیا جو اُس نے اپنے
دربار میں کیا تھا کیا دنیا کا کوئی دیوانِ عام اس کی مثال پیش کر سکتا ہے۔دربار عام کا ایک اور مقصد دربار عام کا ایک مقصد جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے بادشاہ
کے خاص قوانین کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔دلی میں شاہی دربار
منعقد ہوا تو اس کی غرض یہ تھی کہ بادشاہ بنگال کی تقسیم کی منسوخی کا اعلان کرے مگر یہ غرض کتنی چھوٹی
اور کتنی حقیر تھی اور پھر کتنی عجیب بات ہے کہ وہی تقسیم جو 191 ء میں منسوخ کی گئی تھی چھتیں سال کے
بعد دوبارہ ظہور میں آگئی۔اگر اُس وقت جارج پنجم کو یہ پتہ لگ جاتا کہ چھتیس سال کے بعد
بنگال کی پھر تقسیم ہو جائے گی اور اس وقت دو صوبے ہی نہیں بلکہ دو الگ الگ حکومتیں بن جائیں
گی تو شاید اُسے یہ اعلان کرتے ہوئے ہنسی آ جاتی اور وہ سوچتا کہ میں کیا حماقت کر رہا ہوں۔قرآنی آئین کا اعلان اور اس کی اہم خصوصیات یہاں بھی ایک قانون کا
اعلان ہوتا ہے مگر وہ قانون
کس قسم کا ہے فرماتا ہے اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ
مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
ذَلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَالَهُ مِنْ هَادٍ
ك
۳۵۹
فرماتا ہے ہم ایک نیا آئین جاری کرتے ہیں (جیسے انگریز آئے تو انہوں نے تعزیرات ہند کا
نفاذ کیا ) ہم ایک نیا گورنر جنرل قیامت تک کے لئے مقرر کرتے ہیں اور اس کے ساتھ دنیا کی
ہدایت اور اس کی راہنمائی کے لئے ایک قانون بھی نازل کرتے ہیں مگر تمہارے قانونوں اور
اس قانون میں بہت بڑا فرق ہے۔تمہارے قانون کی فرمانبرداری لوگ ڈر سے کرتے ہیں وہ
اس لئے کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے بغاوت کی تو پولیس انہیں گرفتار کر لے گی ورنہ ان قوانین
کی تائید کرنے والے بھی بعض دفعہ اپنے دلوں میں سمجھتے ہیں کہ یہ قوانین غلط ہیں اور جب انہیں
اختیار ملتا ہے تو وہ ان کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمارا قانون اپنی ذات میں ایسی خوبیاں
رکھتا ہے کہ جس سے کوئی سوچنے والا انسان انکار نہیں کرسکتا۔احسن الحديث نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ ہم ایک قانون جاری کر رہے ہیں مگر وہ کوئی
جبری قانون نہیں وہ محض اپنی بادشاہت منوانے کے لئے نہیں بلکہ بہتر سے
بہتر بات جو کہی جاسکتی ہے خواہ دینی رنگ میں یا دنیوی رنگ میں ، خواہ عقل سے خواہ نقل سے،
خواہ روایت سے خواہ درایت سے ، خواہ چھوٹوں کے لئے خواہ بڑوں کے لئے ، خواہ مردوں کے
لئے ، خواہ عورتوں کے لئے ، ان تمام بہترین باتوں کو اِس قانون میں جمع کر دیا گیا ہے اور اب
قیامت تک یہ قانون منسوخ نہیں ہو سکتا۔دُنیوی حکومتیں بعض دفعہ بڑی سوچ بچار کے بعد
قانون بناتی ہیں مگر تھوڑے عرصہ کے بعد ہی انہیں اپنا قانون اپنے ہاتھوں سے منسوخ کرنا پڑتا
ہے۔امریکہ نے بڑا زور لگایا کہ وہ کسی طرح شراب کے استعمال کو روک دے اور اُس نے اِس
پر قانونی پابندیاں بھی لگائیں مگر تھوڑے عرصہ کے بعد ہی امریکہ کو پھر شراب نوشی کی اجازت
دینی پڑی اور شراب کی ممانعت کا قانون اسے منسوخ کرنا پڑا۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم جس قانون کے نفاذ کا اعلان کر رہے ہیں وہ اَحْسَنَ الْحَدِيث
پر مشتمل ہے ہر بہتر سے بہتر بات اس میں موجود ہے اور وہ انتہائی طور پر پاک اور بے لوث قانون
ہے جس میں بنی نوع انسان کی تمام ضرورتوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔وہ ایسا قانون نہیں جو آج سے
سو یا ہزار سال کے بعد منسوخ ہو سکے یا جس میں رد و بدل کی گنجائش نکل سکے۔ایک مکمل قانون اس کے بعد وہ اور زیادہ تشریح کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ قانون کیا ہے؟
فرماتا ہے کتابا وہ قانون ایک مکمل کتاب ہے۔جب بادشاہ نے دتی میں
اعلان کے لئے دربار منعقد کیا تو اس نے تعزیرات ہند کا اعلان نہیں کیا ، اس نے اپنے تمام قوانین
کو پیش نہیں کیا ، بلکہ صرف تقسیم بنگال کے منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔مگر قرآن کریم کے متعلق
اللہ تعالیٰ یہ اعلان فرماتا ہے کہ ہم تمہارے سامنے ایک ٹکڑا پیش نہیں کرتے بلکہ کامل شریعت پیش
کرتے ہیں۔ایک ٹکڑا بعض دفعہ انسان بھی اچھے سے اچھا بنا سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ
ہزار یا دو ہزار سال تک قائم رہے۔سوال سارے قانون کا ہے کہ وہ شروع سے لیکر آخر تک مکمل
ہو اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہو سکتی ہو۔یہ کمال کسی اور کلام کو حاصل نہیں۔پس فرماتا ہے کہ
ہم جس قانون کو پیش کرتے ہیں :-
اوّل وہ اَحْسَنَ الْحَدِيث ہے یعنی اس میں بہتر سے بہتر اور پختہ سے پختہ باتیں بیان کی
گئی ہیں اور وہ ایک خوبصورت اور بے عیب قانون ہے۔دوم وہ کوئی ایک ٹکڑ انہیں بلکہ تمام قسم کے قانونوں پر حاوی ہے۔انگلستان میں چند بہائی عورتوں سے گفتگو میں جب
انگلستان گیا تو وہاں ایک دن کچھ
بہائی عورتیں مجھ سے ملنے کے لئے آئیں۔بہائی لوگ بہاء اللہ کو خدا سمجھتے ہیں اور قرآن کریم کو منسوخ قرار دیتے ہیں مگر مسلمانوں کی یہ
حالت ہے کہ وہ ہماری دشمنی کی وجہ سے بہائیوں کو تو اچھا سمجھتے ہیں اور ہمارے سلسلہ کے خلاف
شور مچاتے رہتے ہیں۔کراچی کے بعض اخبارات میں صفحوں کے صفحے بہاء اللہ کی تعریف میں شائع
کئے جاتے ہیں حالانکہ وہ خدائی کا دعویدار تھا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس کا یہ
عقیدہ تھا کہ آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے اور اب نئی شریعت کی دنیا کو ضرورت ہے۔بہر حال وہ
عورتیں مجھ سے ملنے کے لئے آئیں ان عورتوں میں سے ایک تو شنگھائی بنک کے مینیجنگ ڈائر یکٹر
کی بیوی تھی دوسری امریکہ کی رہنے والی تھی اور تیسری ایک احمدی بیرسٹر کی بیوی تھی جو ایرانی اور
بہائی تھی۔ان کے ساتھ عبداللہ کو کم تھے جو انگلستان کے سب سے پہلے نو مسلم تھے اور جنہیں لڑکی
نے شیخ الاسلام کا خطاب دیا تھا۔ان عورتوں نے آتے ہی مجھ سے سوال کیا کہ آپ بہاء اللہ کو
کیوں نہیں مانتے ؟ میں نے کہا اس لئے نہیں مانتا کہ میں قرآن کریم کو مانتا ہوں۔وہ کہنے لگیں
آپ قرآن کو کیوں مانتے ہیں کیا یہ کتاب منسوخ نہیں ہو سکتی ؟ میں نے کہا یہ تو بحث ہی نہیں کہ ایسا
ہو سکتا ہے یا نہیں کئی چیزیں ہو سکتی ہیں مگر ہوتی نہیں۔میں نے کہا تم مرسکتی ہو یا نہیں ؟ اگر مر سکتی ہو
تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ تم مر چکی ہو تم نے یقیناً ایک دن مرنا ہے مگر اس وقت یہ نہیں کہا جاسکتا کہ تم
مرچکی ہو۔پس یہ سوال جانے دو کہ کوئی کتاب منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں سوال یہ ہے کہ کیا اس
۳۶۱
وقت قرآن کریم منسوخ ہے یا نہیں؟ تم مجھے کوئی ایک بات بتادو جو قابلِ عمل ہو مگر قرآن کریم میں
نہ ہو یا بہاء اللہ کی کوئی ایک بات ہی مجھے بتا دو جو سب سے اچھی ہو اور وہ قرآن کریم میں بیان نہ
ہوئی ہو۔وہ کہنے لگی کہ بہاء اللہ نے علم سیکھنے کا حکم دیا ہے یہ کتنی اچھی بات ہے۔میں نے کہا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس حکم پر اتنا زور دیا ہے کہ آپ فرماتے ہیں جس شخص کی دولڑکیاں ہوں اور وہ
ان کو اچھی تعلیم دلائے اور نیک تربیت کرے تو اُس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔اس پر وہ کہنے
لگی بہاء اللہ نے ایک سے زیادہ شادیاں کرنا حرام قرار دیا ہے لیکن قرآن اس
کی تعلیم دیتا ہے۔امریکہ اور انگلستان اور یورپ اسلام کی اس تعلیم کو نہیں مان سکتا اور دنیا اس ظلم کو کبھی برداشت نہیں
کر سکتی۔میں نے کہا میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ دنیا اس ظلم کو برداشت کر سکتی ہے یا نہیں تم پہلے
مجھے یقینی طور پر بتا دو کہ بہاء اللہ نے ایک سے زیادہ شادیاں منع کی ہیں ؟ اُس نے کہا ہاں بالکل
منع ہے وہ ایرانی عورت جو ان کے ساتھ تھی وہ عبد البہاء کے پاس چھ ماہ رہ کر آئی تھی اور اُس نے
ان سے خاص تعلیم پائی تھی۔میں نے کہا اس سے پوچھو کہ آیا بہاء اللہ کی اپنی دو بیویاں تھیں یا نہیں
کہتی ہو کہ ایک سے زیادہ شادیاں منع ہیں اور بہاء اللہ نے آپ دوشادیاں کی ہیں۔کہنے لگی
آپ بالکل الزام لگا رہے ہیں بہاء اللہ نے ہر گز دو شادیاں نہیں کیں۔میں نے کہا اس ایرانی
عورت سے پوچھو۔اُس سے پوچھا تو وہ کہنے لگی اجی مجھے اس جھگڑے میں کیوں گھسیٹتے ہیں آپ
آپس میں بات کیجئے اور مجھے رہنے دیجئے۔میں نے کہا اس میں گواہی کا سوال ہے آپ کچی گواہی
کیوں چھپاتی ہیں جو واقعہ ہو وہ آپ بتا دیں۔کہنے لگی کہ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ دوشادیاں
دعوی سے پہلے کی تھیں۔اس پر پہلی عورت نے شور مچا دیا کہ بس جواب ہو گیا یہ دعویٰ سے پہلے کی
شادیاں تھیں۔میں نے کہا تمہارا عقیدہ یہ ہے کہ امام اپنی پیدائش کے وقت سے علم غیب رکھتا ہے
جب اسے پتہ تھا کہ ایک سے زیادہ شادیاں رڈ کی جائیں گی تو پھر اُس نے خود کیوں ایک۔زیادہ شادیاں کیں۔یا تو یہ کہو کہ وہ علم غیب نہیں رکھتا تھا اور یا یہ کہو کہ اس نے خدا تعالیٰ کے حکم
کے خلاف فعل کیا اور اگر وہ علم غیب نہیں رکھتا تھا تب بھی اس کی خدائی باطل ہے اور اگر خدا تعالیٰ
کے حکم کے خلاف اس نے فعل کیا تب بھی وہ قابلِ اعتراض ٹھہرتا ہے اور پھر سوال یہ ہے کہ اگر یہ
حکم بعد میں نازل ہوا تھا تو اس نے دوسری بیوی رکھی کیوں؟ اسے اس نے طلاق کیوں نہ دیدی۔اس پر وہ کہنے لگی کہ ایک کو اس نے اپنی بہن قرار دیدیا تھا۔میں نے کہا کہ اس پر اول تو پھر وہی
اعتراض ہے کہ جب وہ عالم الغیب تھا اور جانتا تھا کہ مجھے اسے بہن قرار دینا پڑے گا تو اس نے
۳۶۲
پہلے اسے بیوی کیوں بنایا؟ لیکن اس کو بھی جانے دو سوال یہ ہے کہ آیا بہن سے شادی تمہارے
نزدیک جائز ہے؟ وہ کہنے لگی آپ تو گالیاں دیتے ہیں۔میں نے کہا اسی ایرانی بہن سے پوچھو
اس نے پہلے تو بڑا زور لگایا کہ کسی طرح وہ اس بحث میں نہ پڑے اور بار بار کہے کہ میرا اس سے
کیا تعلق ہے میں تو یونہی آگئی تھی لیکن آخر میرے اصرار پر اسے ماننا ہی پڑا کہ واقع میں بہاء اللہ
کے ہاں اس سے اولا د بھی ہوئی ہے۔قیامت تک قائم رہنے والا لائحہ عمل غرض کہنے کو تو لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہم کس طرح
مانیں کہ قرآن کریم منسوخ نہیں ہو سکتا جب
کہ پہلی کتا بیں ہمیشہ سے منسوخ ہوتی چلی آئی ہیں لیکن وہ کوئی ایسی بات بھی نہیں بتا سکتے جو دنیا
کے لئے قابل عمل ہو اور قرآن کریم میں موجود نہ ہو یا قرآن کریم نے کوئی حکم دیا ہو اور اس
پر عمل نہ ہو سکتا ہو۔تیرہ سو سال ہو چکے دُنیا اس کے کسی حکم کو قابل تبدیل قرار نہیں دے سکی اور
آئندہ کے متعلق بھی ہم اسی پر قیاس کر کے کہہ سکتے ہیں کہ وہ قیامت تک کے لئے ایک زندہ
اور قائم رہنے والا لائحہ عمل ہے کیونکہ تیرہ سو سال کے گزرنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو
ماً مور آیا اُس نے دنیا میں پھر یہ اعلان کر دیا کہ یہ کتاب قیامت تک قائم رہنے والی ہے اور
اس کا قانون ایک اہل صداقت ہے دنیا ہزاروں تغیرات میں سے گزرتی چلی جائے اس کا کوئی
قانون بدل نہیں سکتا ، اس کی کو ئی تعلیم تبدیل نہیں کی جاسکتی۔فطرت انسانی سے مطابقت رکھنے والی تعلیم پھر فرماتا ہے مُتَشَابِهَا اِس کامل کتاب
کی ایک یہ بھی خوبی ہے کہ یہ متشابہ
ہے۔متشابہ کے دو معنے ہیں جن میں سے ایک معنی یہ ہیں کہ یہ فطرت کے متشابہ ہے۔قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن کریم جو تمہارے ہاتھوں میں ہے یہ فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ
ایک کتاب مکنون میں ہے یعنی اس کا ایک ورق تو یہ لکھی ہوئی کتاب ہے اور اس کا دوسرا ورق
ہر انسان کی فطرت پر لکھا ہوا ہے۔گویا دو قرآن ہیں ایک قرآن فطرت انسانی میں ہے اور
ایک قرآن اس کتاب میں ہے۔کوئی شخص ایسی چیز نہیں پیش کر سکتا جو قرآن کریم میں تو ہو مگر
اس کا فطرتِ صحیحہ انکار کرتی ہو اور کوئی بات فطرت صحیحہ میں ایسی نہیں ہو سکتی جو قرآن کریم میں
موجود نہ ہو۔یہ دلیل ہے اس بات کی کہ قرآن کریم قیامت تک قائم رہنے والی کتاب ہے
کیونکہ جب یہ فطرت کے مطابق ہے تو جس طرح فطرت نہیں بدل سکتی اسی طرح قرآن کریم
۳۶۳
بھی بدل نہیں سکتا۔وہ لوگ جو قرآن کریم کے منسوخ ہونے کے قائل ہیں ہمارا ان سے یہ
سوال ہے کہ کیا انسانی فطرت کبھی بدل سکتی ہے؟ اگر بدل نہیں سکتی تو پھر قرآن کریم بھی بدل
نہیں سکتا۔گویا صرف یہی نہیں کہ یہ کتاب اب تک نہیں بدلی بلکہ متشابہ کہہ کر اس بات پر زور
دیا گیا ہے کہ یہ کتاب کبھی بدل ہی نہیں سکتی کیونکہ یہ فطرت کے مطابق ہے اور فطرت اس کے
مطابق۔جب تک انسان کی فطرت صحیحہ قائم رہے گی یہ قرآن بھی قائم رہے گا۔سابق الہامی کتب کی تمام اعلیٰ دوسرے معنے اس کے یہ ہیں کہ پہلی الہامی کتابوں
کی اعلیٰ تعلیم کو پیش کرتا ہے گویا یہ متشابہ ہے موسیٰ
حلیمیں قرآن کریم میں جمع ہیں کی کتاب سے اور یہ متشابہ ہے زرتشت کی کتاب
سے اور یہ متشابہ ہے رام اور کرشن کی کتاب سے۔اَحْسَنَ الْحَدِیث میں تو یہ بتایا گیا تھا کہ قرآن کریم میں اچھی سے اچھی اور بہتر سے بہتر
باتیں بیان کی گئی ہیں اور متشابہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ قرآن کریم سے پہلے جو الہامی کتب
نازل ہو چکی ہیں ان تمام کتابوں کی اچھی سے اچھی اور بہتر سے بہتر باتیں اس میں موجود ہیں،
تو رات کی اچھی باتیں اس میں موجود ہیں۔وید کی اچھی باتیں اس میں موجود ہیں ، ژند اوستا کی
اچھی باتیں اس میں موجود ہیں۔جب ساری اچھی باتیں اس میں موجود ہیں تو ہمیں اس بات کی
کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی کہ ہم دوسری کتابوں کی طرف رجوع کریں۔عیسائیوں کا ایک اعتراض عیسائی اعتراض کیا کرتے ہیں اور انہوں نے ینابیع الاسلام
وغیرہ بعض کتابیں بھی اس موضوع پر لکھی ہیں کہ قرآن کریم
نے فلاں بات فلاں جگہ سے نقل کی ہے اور فلاں فلاں جگہ سے حالانکہ قرآن کریم تو آپ کہتا ہے کہ
میں نے ان باتوں کو نقل کیا ہے مگر قرآن کریم یہ بھی کہتا ہے کہ میں نے ان کی رڈی باتیں چھوڑ دی
ہیں۔اگر اس میں ساری اچھی باتیں نہیں آئیں تو پھر جو قرآن کریم نے اچھی باتیں چھوڑ دی ہیں
تم ان کی نقل کر دو اور کہو کہ یہ باتیں قرآن کریم سے رہ گئی ہیں لیکن اگر باقی صرف پھوگ ہی رہ گیا
ہے تو ہم نے اس پھوگ کو کیا کرنا ہے۔گائے بھینس چارہ کھاتی ہے اور دودھ دیتی ہے تو اس دودھ
کو دیکھ کر کہہ سکتے ہو کہ یہ وہی چارہ ہے جو ہم نے کھلایا تھا مگر پیتے دودھ ہی ہو چارہ نہیں کھاتے۔قرآن کریم نے بھی بعض باتوں کی نقل ہی کی ہے مگر انہیں نقل کر کے اس نے دودھ بنا دیا ہے جسے ہم
پی رہے ہیں۔بائبل صرف ایک گھاس کے مشابہ ہے ، زرتشتی کتابیں صرف ایک گھاس کے مشابہ
۳۶۴
ہیں، وید صرف گھاس کے مشابہ ہے لیکن قرآن کریم انہی باتوں کو نقل کر کے جس طرح گائے اور
بھینس گھاس کھا کر دودھ دیتی ہیں ان کو گھاس سے دودھ کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔پس بیشک قرآن کریم میں بعض باتیں ایسی ہیں جو انجیل کے مطابق ہیں بعض باتیں ایسی
ہیں جو تو رات کے مطابق ہیں اور بعض باتیں ایسی ہیں جو دوسری کتب کے مطابق ہیں ، مگر اس
نے ان تعلیموں کو نہایت ادنیٰ حالت سے لیکر اعلیٰ حالت تک پہنچا دیا ہے۔ہمارے مخالفوں کو
گھاس کھانا ہی اچھا لگتا ہے تو وہ بے شک گھاس کھا ئیں ہم تو دودھ ہی پئیں گے۔قرآن کریم کی افضلیت پھر فرماتا ہے کہ یہ قرآن مَثَانِی ہے۔مَشَانِی کے متعلق ہم
عربی لغت میں دیکھتے ہیں کہ اس کے کیا معنی ہیں۔وہاں
مَشَانِی کے کئی معنے لکھے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ مَا بَعْدَ الْاَوَّلِ مِنْ اَوْتَارًا لعُودِث
یعنی مزامیر اور سرنگی کی تاروں میں سے پہلی تار کے بعد جو دوسری تاریں آتی ہیں ان کو مَشَانِی
کہتے ہیں۔پس قرآن کریم کو مَشَانِی قرار دینے کے یہ معنے ہوئے کہ یہ پہلی تاروں کے بعد
دوسری تار ہے۔قرآن کریم یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میں دنیا میں پہلی الہامی کتاب ہوں جیسے
ویدوں کا دعوی ہے بلکہ وہ یہ کہتا ہے کہ میں ان کتابوں کے پیچھے آیا ہوں اور پھر اوپر کی چوٹی پر
ہوں تا کہ کوئی اعتراض نہ کرے کہ قرآن کریم پہلی کتابوں سے اُتر کر دوسرے درجہ کی کتاب
ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ میں ہوں تو دوسری کتاب مگر پہلی کتابوں سے زیادہ شاندار ہوں۔اگر ایک ڈاکٹر اپنے فن میں بڑا مشہور ہو اور اس کے بعد کوئی دوسرا ڈاکٹر آ کر اپنے آپ کو اس
سے بڑھا کر دکھاوے تو وہ چھوٹا سمجھا جاتا ہے یا بڑا سمجھا جاتا ہے۔اگر ایک بیرسٹر بڑی کامیاب
پریکٹس کرتا ہو اور اس کے بعد ایک دوسرا بیرسٹر آ جائے جو اپنے کام میں اتنا شہر ہ حاصل کر لے کہ
تمام لوگ پہلے بیرسٹر کو چھوڑ دیں اور اُس کے پاس آجائیں تو کیا کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ دوسرا
بیرسٹر ہے اس کو پہلے بیرسٹر پر کیا فضیلت حاصل ہے؟ پہلے کی موجودگی میں اپنے درجہ کو قائم کر لینا
اور اپنی دھاک بٹھا لینا ایک فخر کی بات ہوتی ہے ورنہ جہاں عالم نہیں ہوتے وہاں بعض دفعہ جاہل
بھی آکر عالم بن جاتے ہیں اور وہ جو کچھ اوٹ پٹانگ کہہ دیں، لوگ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ
کہنے لگ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ بڑے عالم ہیں۔لطیفہ
اسی قسم کے مسخرے کا ایک لطیفہ ہے۔لوگ اس سے مسئلے پوچھنے آتے تو کبھی وہ
عقل کی بات کہہ دیتا اور کبھی بے وقوفی کی۔ایک دفعہ عیسائی آئے اور انہوں
۳۶۵
نے کہا بتا ؤ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر گئے تھے تو رکس سیڑھی سے گئے تھے؟ اس نے
کہا حضرت عیسی علیہ السلام جب آسمان پر گئے تھے تو لوگ سیڑھی اُٹھانی بُھول گئے تھے اس پر
چڑھ کر چلے گئے تھے۔یہ تو معقول بات کہہ دی چاہے مذاق کی تھی ، مگر اس کے بعد ایک دوسرا
شخص آیا اور اس نے کہا کہ جب چاند نکلتا ہے تو پہلے وہ نہایت باریک ہوتا ہے اور پھر ذرا موٹا
ہوتا ہے پھر اور بڑا ہوتا ہے یہاں تک کہ ہوتے ہوتے پورا چاند بن جاتا ہے اور پھر تھوڑے
دنوں کے بعد ہی غائب ہو جاتا ہے وہ چاند جاتا کہاں ہے؟ کہنے لگا اس کو کاٹ کر ستارے بنا
لئے جاتے ہیں چونکہ قوم میں کوئی اور عالم نہیں تھا اس لئے لوگ اُسی کو بڑا عالم سمجھتے تھے۔قرآن کریم کا کمال تو پہلے پہل اگر کوئی شخص آ جائے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی
دوسرا ڈاکٹر یا مقتن یا انجینئر نہ ہو تو ایک معمولی آدمی بھی لوگوں پر
اپنی حکومت جما لیتا ہے لیکن پہلوں کے مقابل پر آکر کامیاب ہونا بہت بڑی ہمت چاہتا ہے۔قرآن کریم اسی مضمون کی طرف لوگوں کو توجہ دلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ ہم پہلوں کی موجودگی
میں آکر کامیاب ہوئے ہیں۔تم اپنی طرح یہ نہ سمجھ لو کہ ملک میں کوئی حکومت نہ تھی ، کوئی قانون
نہ تھا کہ موسیٰ علیہ السلام نے آکر ایک تعلیم دی اور لوگوں نے اسے مان لیا ، ایران میں کوئی
قانون نہ تھا زرتشت آئے اور انہوں نے اپنا اقتدار قائم کر لیا، اکیلے اکیلے میدان مار لینا اور
بات ہے اور مقابلہ میں آکر میدان جیتنا اور بات ہے۔ہم بعد میں آئے اور پھر ان کی
چھاتیوں پر مونگ دل رہے ہیں، عیسائیوں کی کتابیں موجود ہیں ، یہودیوں کی کتابیں موجود
ہیں، زرتشتیوں کی کتابیں موجود ہیں، ہندوؤں کی کتابیں موجود ہیں مگر پھر ہم ان سب کے
سامنے آ کر میدان مار رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے والی کتاب مَثَانِی کے دوسرے معنے مَعْطِفُ الْوَادِیا
کے ہیں چلتے چلتے جب وادی ایک طرف
مڑتی ہے تو اُس کے موڑ کو بھی مَشَانِی کہتے ہیں۔پس قرآن کریم کی دوسری خوبی اللہ تعالیٰ یہ
بیان فرماتا ہے کہ یہ بنی نوع انسان کو موڑ کر ان کا رُخ ایک دوسری طرف پھیرنے والی کتاب
ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بنی نوع انسان جب علوم میں ترقی کرتے ہیں تو ان کا نقطہ نگاہ صرف دنیا
کا حصول ہوتا ہے وہ جغرافیہ میں یا سائنس یا تاریخ میں جب دسترس پیدا کرتے ہیں تو ان کا
نقطۂ نظر صرف مادی ہوتا ہے اور وہ اُسی مادی راستے پر چلتے چلے جاتے ہیں۔قرآن کریم نے
۳۶۶
ان راستوں سے بنی نوع انسان کو روکا نہیں۔وہ حساب کی بھی تصدیق کرتا ہے جغرافیہ کی بھی
تصدیق کرتا ہے ، وہ سائنس کی بھی تصدیق کرتا ہے، وہ تاریخ کی بھی تصدیق کرتا ہے مگر ساتھ
ہی وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ایک اور طرف بھی ہے جس طرف تمہیں توجہ پھیرنے کی ضرورت ہے اور
وہ موڑ وہ ہے جس کے پیچھے خدا تعالیٰ بیٹھا ہے۔بے شک سائنس بھی اپنی ذات میں ایک مفید
چیز ہے، جغرافیہ، حساب اور تاریخ بھی اپنی ذات میں مفید علوم ہیں مگر ان علوم کی وادی چلتے چلتے
ایک طرف خم کھاتی ہے اور اس کے موڑ کے پیچھے خدا تعالیٰ کا وجود رونما ہوتا ہے۔تم بے شک ان
علوم میں ترقی کرو مگر یہ بھی دیکھو کہ اس مادی دنیا کے علاوہ خدا تعالیٰ کی بھی ایک ذات ہے جس کا
حصول تمہارا سب سے بڑا مقصد ہونا چاہئے پس قرآن کریم انسانی عقلوں کو موڑ کر انہیں
خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے والی کتاب ہے اور یہی بات مثانی میں بیان کی گئی ہے۔قرآنی تعلیم کے ذریعہ غیر معمولی طاقت کا حصول مثانی کے تیسرے معنے
قُوَّةُ الشَّيْء وَ طَاقَتُه لے کے
ہوتے ہیں یعنی کسی چیز کی قوت اور اس کی طاقت۔فرماتا ہے قرآن کریم کی آیتیں اور قرآن کریم
کی تعلیم تمہاری قوت اور طاقت کا موجب ہیں یعنی قرآن کریم پر عمل کرنے والے ہمیشہ دُنیا پر
غالب رہیں گے اور کسی جگہ نیچا نہیں دیکھیں گے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ سچ بولو۔دنیا میں کبھی
سچ بولنے والے ذلیل نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ علم سیکھو دنیا میں کبھی علم سیکھنے والا
ذلیل نہیں ہو سکتا۔قرآن کریم کہتا ہے کہ دھو کا مت دو۔دھوکا اور فریب سے بچنے والا دنیا میں
کبھی ذلیل نہیں ہوسکتا۔قرآن کریم کہتا ہے کہ تم علوم طبیعیات پر غور کرو اور قدرت کے
رازوں کی جستجو کرو۔علوم طبیعیات پر غور کرنے والا اور قدرت کے رازوں کی جستجو کرنے والا
دنیا میں کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا۔غرض جو کچھ قرآن کریم کہتا ہے وہ انسان کی طاقت کا موجب
ہوتا ہے اُس کی کمزوری کا موجب نہیں ہوتا۔یہی وہ چیز ہے جس کا قرآن کریم ایک اور جگہ
ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ !
کہ کا فر بھی بعض دفعہ کہہ اُٹھتا ہے کہ کاش ! مجھے اسلام کا نام نہ ملتا تو اس کی تعلیم ہی مل جاتی۔یہود کا اعتراف عجز ایک دفعہ بعض یہودی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں
نے کہا آپ کے قرآن میں ایک ایسی آیت موجود ہے کہ اگر وہ
ہماری کتاب میں ہوتی تو ہم اس آیت کے نازل ہونے والے دن کو عید مناتے۔آپ نے