سیر روحانی (۵) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ

حصہ 6

۴۰۳
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے قائل نہیں ، ساری طرف سے انہیں یہی آوازیں آتی ہیں کہ
نَعُوذُ بِالله قرآن جھوٹا ہے ، اسلام جھوٹا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جھوٹے ہیں
پس ذہنی لحاظ سے جو اطمینان کی کیفیت آپ لوگوں کو میٹر ہے وہ ان مبلغوں کو میتر نہیں۔پس
اُن کا حق ہے کہ آپ لوگ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں میں ان کی غفلتوں کا انکار نہیں کرتا،
لیکن اُن کی قربانیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بعض دفعہ ان کے جانے کے بعد اُن کے
گھروں میں بچے پیدا ہوئے ہیں اور وہ بڑے ہو کر اپنی ماؤں سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے ابا کی
شکل کیسی ہے؟ اتنی بڑی قربانی کے بعد آپ لوگ خود ہی غور کریں کہ اُنکا ہم پر کتنا بڑا حق ہے
پس چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں کہ وہ ہر جگہ اسلام کی اشاعت کے راستے کھولے اور
اپنے مقصد میں کامیاب فرمائے۔اس طرح ہماری جماعت کے باقی افراد کے قلوب کو
بھی اس کام کی اہمیت سمجھنے کیلئے کھول دے اور تبلیغ کے متعلق اُن کے اندر ایک نئی زندگی اور
بیداری پیدا فرمائے۔اب دنیا پر ایسا وقت آچکا ہے کہ ہماری جماعت کے ایک ایک فرد کو
بیدار ہو جانا چاہئے اور ایسی کوشش کرنی چاہئے کہ لاکھوں لاکھ لوگ اسلام میں داخل ہونے
شروع ہو جائیں اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے دوستوں کو
تبلیغ کا ایسا جوش عطا فرمائے جو کبھی میٹنے والا نہ ہو اور ایسا جنون بخشے جو کبھی دینے والا نہ ہو اور
انہیں
جس کے نتیجہ میں فوج در فوج لوگ اسلام اور احمدیت میں داخل ہونے شروع ہو جائیں۔دُعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنا قرب نصیب کرے اسی طرح ہمیں دعائیں
کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے ہمیں اپنا قرب نصیب فرمائے کیونکہ یہی ایک غرض ہے جس کے لئے ہم جد و جہد کر
رہے ہیں اگر ہمیں ذاتی طور پر خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں تو ہمیں اس سے کیا کہ اس زمانہ میں
اُس نے اپنے قُرب کے دروازے کھول دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے خواہ کتنا بڑا مسیح اور مہدی
ہمارے لئے بھیج دیا ہو، خواہ کتنے بڑے مدارج کے دروازے اُس نے ہمارے لئے کھول دیئے
ہوں اگر ہم خود ان دروازوں کے اندر داخل نہیں ہوئے تو ہماری کیا زندگی ہے۔اگر واقع میں
اُس نے اپنے قرب کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اپنی برکتیں نازل کر دی ہیں تو ہماری اِس
سے زیادہ اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ دروازے تو گھلے ہوں مگر ہم اس کے قرب سے محروم رہیں۔پس دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کا عشق ہمارے دلوں میں اتنا پیدا ہو کہ

۴۰۴
دنیا کی کوئی چیز اسکو چھپا نہ سکے۔ہم خدا کے ہو جائیں اور خدا ہما را ہو جائے۔ہم خدا میں ہو
جائیں اور خدا ہم میں ہو جائے۔ہم خدا کو دیکھیں اور دنیا ہم میں خدا کو دیکھے۔یہی چیزیں ہیں
جو نبیوں کی جماعتوں کو حاصل ہوا کرتی ہیں اگر یہ چیز نہیں تو پھر ہماری زندگی زندگی نہیں بلکہ ہم
وَمَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى " کے مصداق ہیں پس آؤان
باتوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں ، اپنی کمزوریوں کے دُور ہونے کے لئے
اسلام کے غلبہ اور اس کے احیاء کے لئے اور دشمنوں کی ہدایت اور ان کی راہنمائی کے لئے
اور یہ کہ اگر ہمارا اس کی راہ میں مرنا ہی ضروری ہے تو وہ اپنے فضل سے ہمارے دلوں کو وہ
طاقت بخشے کہ دنیا کی ساری مصیبتیں اور تکلیفیں خدا تعالیٰ کے راستہ میں ہمیں ایسی ہی خوبصورت
نظر آئیں جیسے گلاب کا پھول، ہماری زندگیاں بدل جائیں ہم میں جوشِ عمل پیدا ہو جائے
اور ہمارا رسمی ایمان حقیقی ایمان کی شکل اختیار کر لے۔خدا تعالیٰ ہمارے ایمان کو مضبوط کرے
اور ہمیں وہ قوت عمل عطا کرے جس سے دنیا کا نقشہ بدل جائے۔وہ آپ آسمان سے اُتر
آئے اور ہمیں اپنی گود میں اٹھا لے اور ہمیں اپنی رحمت اور شفقت کے دامن میں چھپالے اور
ہمیں اپنی رضا کا وارث کرے۔دُعائیں کرو کہ تثلیث کا بُت ہمارے اسی طرح قادیان اور ہندوستان کے
احمدیوں کے لئے بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ
ہاتھوں سے پاش پاش ہو جائے ان کی ہمتوں کو بلند کرے اور ہما را خدا اُن کا
آپ حافظ و ناصر ہو اور اُن کو ایسی ترقی
عطا فرمائے کہ وہ لاکھوں لاکھ اور کروڑوں کروڑ ہو جائیں۔گویا ادھر ہم ترقی کر رہے ہوں اور
اُدھر وہ ترقی کر رہے ہوں اور جیسے نوح کے زمانہ میں ہوا کہ آسمان سے بھی پانی برسا اور زمین
سے بھی چشمے پھوٹ پڑے اور پھر دونوں پانی آپس میں مل گئے اور کفر و شیطنت کی دنیا ان
پانیوں سے تباہ ہو گئی اس طرح خدا ادھر ہمیں ترقی عطا فرمائے اور اُدھر اُن کو ترقی دیتا چلا
جائے اور پھر یہ ترقیات ساری دنیا پر اس طرح چھا جائیں کہ اسلام اور احمدیت کو غلبہ میتر
آ جائے۔عیسائیت نے بہت لمبی عمر پائی ہے اب ہمیں خدا سے دُعا کرنی چاہئے کہ وہ اس
ضلالت کو ہمارے ہاتھوں سے تباہ کرے اور یہ بت ہمارے ہاتھوں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے
جس طرح سومنات کا بت محمود غزنوی کے ہاتھ سے توڑا گیا تھا اسی طرح خدا اب تثلیث کا بُت

۴۰۵
میرے ہاتھوں سے پاش پاش کرے اور وہ دنیا میں دوبارہ کبھی غلبہ اور عروج حاصل نہ کرے۔اللهُمَّ آمِينَ۔“
ل المزمل : ۱۶ تا ۱۹
السجدة :
الاعراف :۱۵۹ ۳ سبا : ۲۹ تا ۳۱
لوقا باب ۱۳ آیت ۳۵ صفحه ۱۰۰۵ مطبوعہ پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور
بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وَ اخَرِينَ
حدیث نمبر ۴۸۹۷ صفحه ۸۶۹ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
ك الزمر : ٢٤
الواقعة : ٧٩
اقرب الموارد الجزء الاول صفحہ ۹۶ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
الخ
مثاني : الوادى مُعَاطِفُهُ لسان العرب جلد اصفحہ ۷۰۸ مطبوعہ قاہرہ ۲۰۱۳ء)
المثاني الشيء : قَوَاهُ وَ طَاقَاتُهُ اقرب الموراد جلد اصفحه ۱۳ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء)
الحجر :٣ المائده : ۴
بخاری کتاب التفسير تفسير سورة المائده باب قولِه اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ۔حدیث نمبر ۴۶۰۶ صفحہ ۷۸۷ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
١٥ لسان العرب جلد ا صفحه ۷۱۴ مطبوعہ قاہر ۲۰۱۳۵ء
١٦ آل عمران :٣٢ کا بنی اسرائیل: ۲۱
19 ال عمران : ۱۹۸،۱۹۷
القلم : ۵
۲۰ فاطر : ۴۴،۴۳
ا بخارى كتاب الجهاد والسير باب مَنْ يَّنْكُبُ اَوْيُطْعَنُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حدیث نمبر ۲۸۰۱
صفحه ۴۶۴ مطبوعه الرياض الطبعة الثانية مارچ ۱۹۹۹ ء سيرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲۷
مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
۲۲ بنی اسرائیل : ۸۲
۲۳ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۷ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۲۴ الانفال : ۴۳ ۲۵ الزمر :۵۵،۵۴
۲۶ مسلم كتاب الايمان باب ادنى اهلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةٌ فِيْهَا حديث نمبر ۴۶۷

۴۰۶
صفحہ ۹۹ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء
الانعام: ۶۵،۶۴
۲۸ الصفت : ۷ تا ۱۱
۲۹ مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة صفحه ۵۵۴ مطبوعه قدیمی کتب خانہ
کراچی ۱۳۶۸ھ
٣٠ العنكبوت :٧٠ ا البلد : اا
۳۳ المؤمن : ۶۵
۳۲ هود : ۷
۳۴ الحشر : ۲۵
۳۵ المعجم الكبير جلدا اصفحه ۲۲۳ مطبوعہ بغداد ۱۹۸۰ء
٣٦ البقره : ۲۸۳
۳۷ الاعراف: ۱۵۸ ۳۸ الانعام: ۱۰۴
۳۹ اقرب الموارد جلد ۲ صفحه ۱۱۴۴ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
٤٠ بخاری کتاب الایمان باب سُؤال جبريل النبي صلى الله عليه وسلم حدیث نمبر
۳۰ صفحه ۱۲ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ۱۹۹۹ء
ام الكهف : 111 ٢٢ النمل : ٦٣
بنی اسرائیل : ۷۳
الرحمن : ٣١،٣٠

آج 10 میں سے 10 باقی