سیر روحانی (۵) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۰ء بر موقع جلسہ سالانہ

حصہ 5

۳۹۱
شریک ہو سکتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی رضا آپ کو حاصل ہو سکتی ہے۔میں نے اس موضوع پر ان
کے سامنے پندرہ بیس منٹ تقریر کی اور میں نے دیکھا کہ ان سندھیوں کا لیڈر جو چانڈیہ قوم کے
ساتھ تعلق رکھتا تھا سر ہلاتا چلا جاتا تھا جس سے میں نے یہ سمجھا کہ اس پر خوب اثر ہو رہا ہے مگر
پندرہ نہیں منٹ کے بعد جب میں تقریر ختم کر چکا تو ان سندھیوں کا سردار کہنے لگا سائیں! جے
ڈھور ڈنگر نے کھیتی نہیں کھانی تے پھر بنی پوکھنی ہی کیوں ہے؟ یعنی اگر جانوروں نے فصل نہیں
کھانی تو پھر ہمیں فصل بونے کی ضرورت ہی کیا ہے۔تو اللہ تعالیٰ اگر ان کی روزی انسان پر
چھوڑ دیتا تو انہوں نے تو مر جانا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کا رزق اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔اس نے دیکھا کہ جانور کی محنت زیادہ ہے اور تمہاری کم ہے، ان کا پیٹ بڑا ہے اور تمہارا پیٹ
چھوٹا ہے اس لئے اس نے تمہارے لئے تو دانے بنائے اور ان کے لئے بھوسہ بنا دیا۔دانے
اس نے کم بنائے اور بھوسہ اس نے زیادہ بنایا کیونکہ عَلَی اللَّهِ رِزْقُهَا ان جانوروں کا رزق
اللہ تعالیٰ کے ذمہ تھا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر قسم کے رزق کی فراوانی پھر بنی نوع انسان کے
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
اللهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَاءَ بِنَاءً وَّ صَوَّرَ كُمْ فَاحْسَنَ صُوَرَكُمْ
وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبَتِ ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ فَتَبَرَكَ اللهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ ٣٣
یعنی تمہارا خدا وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو تمہارے
لئے چھت کے طور پر بنایا ہے پھر اس نے تم کو کام کرنے کی قابلیت عطا فرمائی ہے فَاحْسَنَ
صُوَرَ كُمُ اور قابلیت بھی بہت اعلیٰ درجہ کی پیدا کی ہے۔اس جگہ صورت کے معنی ناک، کان ، منہ
اور آنکھیں وغیرہ نہیں کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے انسان کو بنایا، تو تمام اعضاء اُس نے اُسی وقت بنا
دیئے تھے۔اس جگہ صورت سے مراد وہ قوتیں اور قابلیتیں ہیں جو بنی نوع انسان میں رکھی گئیں
اور جن سے وہ دنیا میں بہت بڑی ترقیات حاصل کرتا ہے۔وَ رَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَتِ پھر اُس نے
نہایت اعلیٰ درجہ کی چیزیں جو تمہارے جسم کے مناسب حال ہیں تمہارے لئے پیدا کیں۔مثلاً زبان
خواہش رکھتی ہے کہ وہ میٹھا کھائے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے میٹھا پیدا کر دیا یا زبان چاہتی ہے
کہ اسے نمک مرچ اور کباب ملیں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے نمک مرچ اور کباب پیدا کر
دیئے۔یا مثلاً زبان چاہتی ہے کہ اسے کھانے کے لئے چاول ملیں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے

۳۹۲
چاول پیدا کر دیئے۔غرض جو بھی خواہشیں اور قوتیں انسان کے اندر پیدا کی گئی ہیں ویسی ہی چیزیں
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں پیدا کر دی ہیں اور یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ اس دنیا کو اللہ تعالیٰ نے
پیدا کیا ہے کیونکہ انسان میں جو طاقتیں رکھی گئی ہیں ویسی ہی چیزیں دنیا میں بنا دی گئی ہیں۔ان
چیزوں کی پیدائش کو ہم اتفاقی نہیں کہہ سکتے یہ اتفاقی معاملہ تب ہوتا جب بنی نوع انسان کی کوئی
ایسی طاقت ہوتی جس کا جواب قانونِ قدرت میں نہ ہوتا مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ ہر طاقت اور ہر
قابلیت کا جواب خدا تعالیٰ کے قانون میں موجود ہے۔اگر تمہارا منہ نرم نرم اور پہلی سی چیز کو چاہتا
ہے تو اللہ تعالیٰ نے چاول بنا دیئے ہیں۔اگر تمہارے دانت سخت چیز کے چبانے کی طاقت رکھتے
ہیں تو اس نے ہڈیاں اور دانے وغیرہ بنا دیئے ہیں۔اگر تمہارا معدہ لذیذ اور شیریں چیزوں کا
محتاج ہے تو اس نے تمہارے لئے شکر پیدا کر دی ہے۔بچپن میں دانت نہیں ہوتے تو ماں کی
چھاتیوں میں دودھ پیدا کر دیتا ہے غرض تمام چیزیں جن کی عمر بھر کسی وقت بھی ضرورت محسوس
ہوتی ہے ان سب کا کائناتِ عالم میں موجود ہونا دلالت کرتا ہے کہ ایک ایسی ہستی موجود ہے جس
نے پالا رادہ اور حکمت کے ماتحت اس دنیا کو پیدا کیا ہے۔بنی نوع انسان پر عظیم الشان احسان پر فرماتا ہے هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ
لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا
فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ٣٢
فرماتا ہے وہ خدا ہی ہے جو (۱) پیدا کرتا ہے (۲) پھر وہ تراشتا ہے یعنی نقائص کو دور کرتا
ہے (۳) پھر وہ تصویر دیتا ہے یعنی کام کے مناسب حال قو تیں بخشتا ہے (۴) لَهُ الْأَسْمَاءُ
الْحُسُنی اِس کے علاوہ وہ اور بھی بہت سے نیک تغیرات پیدا کرتا ہے۔مثلاً طاقتوں کے مطابق
با ہر سامان پیدا کرتا ہے جس کی طرف اس کی صفتِ رحمن اشارہ کرتی ہے اور پھر کام کرنے پر
اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج پیدا کرنے کے سامان مہیا کرتا ہے جس کی طرف اس کی صفتِ رحیم اشارہ
کرتی ہے۔مثلاً ہر کام دنیا میں ایک اچھا یا بُرا اثر چھوڑتا ہے وہ وہیں ختم نہیں ہو جاتا۔تم ہاتھ
ہلاتے ہو تو ہاتھ ہلانے سے تمہارا کام ختم نہیں ہو جاتا بلکہ اس سے دوسری دفعہ تمہارے اندر ہاتھ
ہلانے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے یا مثلاً بچہ کو دیکھ لو وہ اپنے ہاتھ پاؤں ہلا تا ہے اور آخر کچھ عرصہ
کے بعد اُس کے پاؤں میں کھڑا ہونے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔اُس کا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا
کسی ایک حرکت کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اس کی پہلی تمام حرکتوں کا ایک مجموعی نتیجہ ہوتا ہے۔ا

۳۹۳
انسانی دماغ کی حیرت انگیز وسعت یہی حال حافظہ کی قوت کا ہے ہم ایک بچہ کو
بتاتے ہیں کہ یہ چیز جو تم کھا رہے ہوا سے روٹی
کہتے ہیں۔اب اگر دس سال کے بعد بھی اس سے پوچھو کہ اس چیز کا کیا نام ہے تو وہ فوراً کہہ
دیگا کہ روٹی۔یہ چیز اس کے دماغ میں کس نے محفوظ رکھی ہے صرف اللہ تعالیٰ نے اور پھر یہ
دماغ کے اندر کتنی بڑی لائبریری ہے جس میں لاکھوں لاکھ الفاظ سالہا سال سے محفوظ چلے
آتے ہیں اور جب بھی کسی لفظ کی ہمیں ضرورت محسوس ہوتی ہے ، ہمارے دماغ کا لائبریرین
فوراً اس لفظ کو نکال کر ہمارے سامنے رکھ دیتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ برٹش میوزیم
(BRITISH MUSEUM ) میں تین لاکھ کتابیں محفوظ ہیں اور وہ اس میوزیم کی تعریف
کرتے نہیں تھکتے لیکن اللہ تعالیٰ کے انعامات کی طرف دیکھو کہ ایک ادنیٰ سے ادنی اور
جاہل سے جاہل انسان کے دماغ میں بھی اُس نے پچاس لاکھ سوراخ بنا رکھے ہیں جن میں ہر
فقرہ اور ہر لفظ اور ہر زبر اور ہر زیر کو محفوظ رکھنے کی الگ الگ الماری ہے اور جب بھی کسی
چیز کی ضرورت محسوس ہوتی ہے فوراً بلا کسی توقف اور تاخیر کے وہ چیز ہمارے سامنے لا کر
پیش کر دیتا ہے۔دنیا کی لائبریریوں میں تو ایک ایک الماری میں سینکڑوں کتا بہیں ہوتی ہیں
مگر یہاں ایک ایک لفظ اور ایک ایک فقرہ کے لئے ایک ایک سیل موجود ہے۔وہ جب بھی
کوئی لفظ سیکھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے فوراً اُٹھا کر دماغ کی کوٹھڑی میں محفوظ کر دیتا ہے۔پھر باہر
تو لائبریریوں میں جو کام کرنے والے رکھے جاتے ہیں ان کو بڑی بڑی تنخواہیں دی جاتی
ہیں مگر یہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کئے ہوئے نوکر موجود ہیں جو تم سے کوئی تنخواہ طلب
نہیں کرتے۔تمہارے سامنے روٹی آتی ہے تو جھٹ لائبریرین تمہارے دماغ کے سوراخ
میں سے روٹی کا لفظ نکال کر تمہارے سامنے رکھ دیتا ہے۔پانی آتا ہے تو پانی کا لفظ تمہارے
سامنے آ جاتا ہے اسی طرح ایک ایک فقرہ اور ایک ایک لفظ جو تمہاری زبان پر جاری ہوتا
ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فرشتے رات اور دن مسلسل کام کر رہے ہیں۔گویا
ساری حکومت امریکہ کا اتنا انتظام نہیں جتنا ایک جاہل سے جاہل آدمی کے دماغ میں
خدا تعالیٰ نے انتظام قائم کیا ہوا ہے۔دنیوی حکومتوں کی احسان فراموشی پھر دنیوی حکومتیں وقت پر خدمت لے لیتی ہیں لیکن
بعد میں بھول جاتی ہیں اور انہیں خیال بھی نہیں

۳۹۴
رہتا کہ فلاں شخص نے مصیبت اور تکلیف میں ہماری خدمت سرانجام دی تھی۔ہمارے ایک
دوست ہیں مجھے ہمیشہ ان پر جنسی آیا کرتی ہے لیکن ان کے استقلال کو دیکھ کر تعجب بھی آتا ہے۔انہوں نے گزشتہ جنگ میں کچھ رنگروٹ دیئے تھے افسروں نے انہیں خوب شاباش دی اور انہیں
یہ امید پیدا ہوگئی کہ جنگ کے خاتمہ پر میری اس خدمت کے بدلہ مجھے انعام کے طور پر کوئی زمین
دیدی جائے گی جب جنگ ختم ہو گئی اور وہ کسی افسر سے ملنے کے لئے جاتے تو بعض دفعہ پیغام
آجاتا کہ ہمیں ملنے کی فرصت نہیں اور بعض دفعہ یہ کہدیا جاتا کہ صاحب بہادر اندر نہیں ہیں۔مگر
آدمی ہمت والے تھے انہوں نے چٹھیاں لکھتے لکھتے وائسرائے تک معاملہ پہنچا دیا۔وائسرائے
نے اُن کی درخواست پر لکھا ڈیفنس سیکرٹری فوراً کارروائی کرے۔ڈیفنس سیکرٹری نے وہ
درخواست گورنر کو بھجوا دی۔گورنر نے کمشنر کے پاس بھیجوا دی کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے پاس پہنچا
دی۔ڈپٹی کمشنر نے ریوینیو آفیسر کے پاس پہنچا دی اور معاملہ پھر وہیں کا وہیں رہا۔انہوں نے
پھر اپنی درخواستیں نیچے سے اوپر پہنچانی شروع کیں اور افسروں نے پھر اسی طرح ان کی
درخواستیں اوپر سے نیچے بھجوائی شروع کر دیں۔غرض اسی تگ و دو میں ان کے کئی سال گزر گئے
مگر انہیں مربع آج تک نہیں ملا بلکہ سیب کا مرتبہ بھی نہیں ملا۔مگر اس گورنمنٹ کو دیکھو کہ یہ بھولتی
نہیں بچپن میں ایک لفظ سیکھا جاتا ہے اور بڑے ہو کر برابر وہ سیکھا ہو ایا د رہتا ہے یہ
کبھی نہیں ہوا
کہ کوئی چیز سیکھی ہوئی ہو اور پھر وہ دماغ کے کسی گوشے میں محفوظ نہ رہے بلکہ اس حفاظت کا یہ
حال ہے کہ فرانس میں ایک دفعہ ایک لڑکی کو دورے پڑنے شروع ہوئے جب اُسے دورہ پڑتا تو
وہ جرمن زبان میں بعض مذہبی دعائیں پڑھنا شروع کر دیتی۔وہ فرانسیسی لڑکی تھی اور جرمن
زبان کا ایک حرف بھی نہیں جانتی تھی۔جب دورے میں اس نے جرمن زبان میں باتیں شروع
کیں تو ڈاکٹروں نے شور مچا دیا کہ اب تو جن ثابت ہو گئے۔یہ لڑکی تو جرمن زبان نہیں جانتی یہ
جو جرمن زبان بول رہی ہے تو ضرور اس کے سر پر جن سوار ہے۔آخر ایک ڈاکٹر نے اس کے
متعلق تحقیقات شروع کی وہ حافظہ کا بہت بڑا ماہر تھا۔جب اُس نے تحقیق کی تو اسے معلوم ہوا
کہ جب یہ لڑ کی دو اڑھائی سال کی تھی تو اُس وقت اس کی ماں ایک جرمن پادری کے پاس
ملازم تھی۔جب وہ پادری جرمن زبان میں سرمن پڑھتا تھا تو یہ لڑ کی اُس وقت پنگھوڑے میں
پڑی ہوتی تھی۔جب اُسے یہ بات معلوم ہوئی تو وہ اس جرمن پادری کی تلاش میں نکلا اسے
معلوم ہوا کہ وہ جرمن پادری اس وقت پین میں ہے۔پین پہنچنے پر اسے معلوم ہوا کہ وہ پادری

۳۹۵
ریٹائر ہوکر جرمن چلا گیا ہے اس کی تلاش میں جرمن پہنچا، وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ وہ پادری مر
گیا ہے۔مگر اس نے اپنی کوشش نہ چھوڑی اور اس نے گھر والوں سے کہا کہ اگر اس پادری کے
کوئی پُرانے کاغذات ہوں تو وہ مجھے دکھائے جائیں۔گھر والوں نے تلاش کر کے اسے بعض
کاغذات دیئے اور جب اس نے ان کا غذات کو دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ دعائیں جو بیہوشی
کی حالت میں وہ لڑکی پڑھا کرتی تھی وہ وہی اس پادری کی سرمن تھی۔اب دیکھو! دو اڑھائی
سال کی عمر میں ایک پادری نے اس کے سامنے بعض باتیں کیں جو اس کے دماغ میں اللہ تعالیٰ
نے محفوظ کر دیں۔کے کان میں اذان اور اقامت کہنے کی حکمت یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
بچہ علایم کے
علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی
مسلمان کے گھر میں بچہ پیدا ہو تو فوراً اُس کے ایک کان میں اذان اور دوسرے کان میں
اقامت کہو۔یورپ کے مدبرین نے تو آج یہ معلوم کیا ہے کہ انسانی دماغ میں سالہا سال کی
پرانی چیزیں محفوظ رہتی ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال پہلے اس
نکتہ کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ بچہ کے پیدا ہوتے ہی تم اس کے کان میں اذان کہو کیونکہ
اب وہ دنیا میں آ گیا ہے اور اس کا دماغ اس قابل ہے کہ وہ تمہاری باتوں کو محفوظ رکھے۔دنیا کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ کی تسبیح کر رہا
ہے پھر فرماتا ہے يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ
وَ الْأَرْضِ دنیا کا ذرہ ذرہ گواہی دیتا ہے
کہ وہ جو کچھ کرتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔بے شک بادی النظر میں بعض چیزیں
قابلِ اعتراض نظر آئیں گی لیکن جب بھی غور کیا جائے گا انسان کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ
کا ہر کام بے عیب اور پر حکمت ہے۔لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی ملا دماغ کا آدمی ایک دفعہ باغ میں گیا اور اس نے دیکھا کہ آم
کے درخت پر تو چھوٹے چھوٹے پھل لگے ہوئے ہیں اور ایک معمولی سی بیل کے ساتھ بڑا سا
حلوہ کڈ و لگا ہوا ہے۔وہ دیکھ کر یہ کہنے لگا کہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بڑا حکیم ہے مگر مجھے تو
اس میں کوئی حکمت نظر نہیں آتی کہ اتنے بڑے درخت کے ساتھ تو چھوٹے چھوٹے پھل لگے
ہوئے ہوں اور اتنی نازک سی بیل کے ساتھ اتنا بڑا حلوہ کڈ و لگا ہوا ہو۔اس کے بعد وہ آرام
کرنے کے لئے اسی آم کے درخت کے نیچے سو گیا۔سویا ہوا تھا کہ اچانک ایک آم ٹوٹا اور زور

۳۹۶
سے اُس کے سر پر آلگا۔وہ گھبرا کر اُٹھ بیٹھا اور کہنے لگا خدایا! مجھے معاف فرما اب تیری حکمت
میری سمجھ میں آگئی ہے اگر اتنی دور سے حلوہ کدو میرے سر پر پڑتا تو میں تو مر ہی جاتا۔غرض
اس عالم کا ذرہ ذرہ گواہی دے رہا ہے کہ اس نے جو کچھ کیا ہے ٹھیک کیا ہے۔دنیا میں ہزاروں
نہیں لاکھوں قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کیڑوں کو
بلا وجہ پیدا کر دیا ہے مگر سائنس کی ترقی پر ثابت ہوا ہے کہ دنیا کا ہر کیٹر ا کسی اور کیڑے کے زہر کو
مارنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور کوئی کیڑا بھی ایسا نہیں جو مفید کام نہ کر رہا ہو۔کئی لاکھ کیڑوں
کے متعلق یہ تحقیق کی جاچکی ہے اور علم حیوانات والوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہر کیڑا کوئی نہ
کوئی مفید کام کر رہا ہے اور کسی نہ کسی زہریلے مادے کو تباہ کر نے میں اس کا دخل ہے۔پھر فرماتا ہے وَهُوَا لَعَزِيزُ الْحَكِيمُ وہ خدا غالب ہے اس کے فیصلہ کو کوئی رد نہیں کر
سکتا۔دنیوی بادشاہتیں بدل جاتی ہیں تو ساتھ ہی ان کے فیصلے بھی بدل جاتے ہیں اور لوگوں کی
گزشتہ خدمات پر پانی پھر جاتا ہے۔انگریزوں نے اپنی حکومت کے دوران میں لوگوں کو
مربعے دیئے تھے مگر اب ایجیٹیشن (AGITATION ) شروع ہے کہ بڑی بڑی زمینیں اور
جاگیریں واپس لے لینی چاہئیں۔اُس وقت لوگ سمجھتے تھے کہ شاید قیامت تک یہ سلسلہ اسی
طرح قائم رہے گا مگر حکومت بدلی تو ساتھ ہی اس کے فیصلے بھی بدل گئے وہاں جَفَّ الْقَلَمُ
بِمَا هُوَ كَائِنٌ ۳۵ کا قانون ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے کہہ دیا سو کہہ دیا وہ قیامت تک بدل
نہیں سکتا۔پھر وہ حکیم ہے اور اُس کے ہر حکم میں کوئی نہ کوئی حکمت کام کر رہی ہے کوئی امر چٹی
کا موجب نہیں جیسا کہ دُنیوی حکومتوں میں ہوتا ہے۔پھر فرماتا ہے وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ آسمانی علوم تقویٰ کے ساتھ وابستہ ہیں وَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ٣٦
دنیا میں تو کہا جاتا ہے کہ نوکری ملنے کے لئے بی۔اے ہونا ضروری ہے یا بی۔ایس سی ہونا
ضروری ہے یا ایم۔اے ہو تب ہم اسے ملازم رکھ سکتے ہیں، یا ایم۔ایس سی کی ڈگری ضروری
ہے مگر یہاں یہ بات نہیں، فرماتا ہے تم تقویٰ اختیار کرو ہم اُسی وقت تمہیں اپنے پاس سے علوم
سکھانے شروع کر دیں گے۔دنیا کے ملازموں کو تو علم سیکھ کر نوکری ملتی ہے بی۔ایس سی کی
ڈگری حاصل کرنا پہلے ضروری ہے اور اس کے بعد ملازمت ملتی ہے وہ بھی اپنے اندر محدود ترقی
رکھتی ہے مگر یہ الہی گورنمنٹ ساتھ ہی ساتھ ہر ترقی پر مزید علم بخشتی ہے اور جب بھی کوئی شخص

۳۹۷
تقویٰ میں آگے قدم بڑھاتا ہے اللہ تعالیٰ کے انعامات بھی اُس پر پہلے سے زیادہ زور کے
ساتھ نازل ہونے شروع ہو جاتے ہیں گویا اس علم کے لئے بی۔ایس سی ہونا ضروری نہیں
صرف تقویٰ میں ترقی کرنا ضروری ہے۔جوں جوں کو ئی شخص تقوی میں ترقی کرتا جاتا ہے اُس کا
علم بڑھتا چلا جاتا ہے اور اُسے پہلے سے زیادہ ڈگریاں ملنی شروع ہو جاتی ہیں۔الم روحانی میں سب سے بڑی ڈگری چنانچہ دیکھ لو اس عالم روحانی میں سب سے
ނ
بڑی ڈگری اس شخص کو ملی جس کے متعلق خود
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی خدا تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ وہ
امی اور ان پڑھ ہے۔۳۷ دنیوی حکومتوں
میں ایک امی کا کوئی مقام نہیں مگر خدا تعالیٰ کا دربار دیکھو کہ اُس نے دنیا کی ہدایت اور راہنمائی
کے لئے ایک اُمی کا ہی انتخاب کیا اور فرمایا کہ ہم اس کو وہ علم سکھائیں گے کہ دنیا کے بڑے
بڑے آدمی بھی اس کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوں گے۔دیدار عام کی دعوت دیوانِ عام کی دوسری غرض لوگوں کو بادشاہ کا دیدار عام دینا ہوتی
ہے۔بادشاہ دربار میں آکر بیٹھتے ہیں اور لوگ ان کے دیدار سے
لطف اندوز ہوتے ہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ ان کو بادشاہ کے دیکھنے سے کیا مل جاتا ہے؟ کچھ بھی
حاصل نہیں ہوتا وہ دیکھتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں۔مگر اس دربار عام میں جو دیدار عام
کرایا جاتا ہے اس میں یہ خوبی ہے کہ ادھر انسان کو دیدار حاصل ہوا اور ادھر اس پر چودہ طبق گھل
گئے اور پھر یہ دیدار وہ ہے جس سے ہر شخص حصہ لے سکتا ہے اللہ تعالیٰ اسی حقیقت کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے۔لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَ
هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ ٣٨
فرماتا ہے ہم یہ جانتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں ہمارے دیدار کی ایک نہ مٹنے والی
خواہش پائی جاتی ہے مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تم میں یہ طاقت نہیں کہ اپنی کوشش اور جدو جہد
سے ہمارے دیدار سے فیضیاب ہو سکو اس لئے ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے
خودتم پر جلوہ گر ہوتے ہیں تاکہ تم میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہ رہے جو ہمارا دیدار نہ کر سکے۔دنیوی درباروں کے ناقص انتظامات دنیا میں تو جب دیوانِ عام منعقد کیا جاتا ہے
تو اول تو سب لوگوں کو اس دربار میں بیٹھنے

۳۹۸
کے لئے جگہ ہی نہیں ملتی صرف چند سو آدمی اندر بیٹھ سکتے ہیں مثلاً دہلی میں دربار عام منعقد ہوا تو
دہلی کے رہنے والے لاکھوں کی تعداد میں تھے مگر دربار کے اندر بیٹھنے والے چار پانچ سو
زیادہ نہ تھے۔ނ
دوسرا طریق بادشاہوں نے یہ مقرر کیا ہوا ہوتا ہے کہ وہ جھروکے میں بیٹھ جاتے ہیں
اور لوگ ارد گرد کے میدانوں میں جمع ہو کر ان کا دیدار کرتے ہیں مگر اس طرح بھی زیادہ سے
زیادہ چالیس پچاس ہزار آدمی دیدار کر سکتے ہیں اور چالیس پچاس ہزار آدمی جو ان کو دیکھنے
کے لئے جمع ہوتا تھا وہ بھی ایسا ہوتا تھا جو اچھا تندرست اور مضبوط ہو ورنہ اس دیدار عام کے باوجود
بیمار وہاں نہیں جا سکتا تھا۔لولا لنگڑ اوہاں نہیں پہنچ سکتا تھا پولیس والا جو کسی چوراہے پر آن ڈیوٹی ہوتا
تھا وہ وہاں نہیں جا سکتا تھا اور پھر اگر شہر والے وہاں چلے بھی جاتے تو دو دو چار چار سو میل کے علاقہ
میں رہنے والے لوگ وہاں نہیں پہنچ سکتے تھے۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے تمہاری اس خواہش کو
دیکھا اور ہم نے یہ فیصلہ کر لیا کہ ہم تمہاری اس خواہش کو ضرور پورا کریں گے چنانچہ گوتمہاری
آنکھیں خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتیں مگر خدا خود چل کر تمہاری آنکھوں کے سامنے آئے گا اور وہ
کیوں ایسا کرے گا اس لئے کہ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ لطیف کے ایک معنی باریک اور پوشیدہ
ہونے کے اور الْبَرُّ بِعِبَادِهِ الْمُحْسِنُ إِلى فُلْقِهِ ۳۹ کے بھی ہیں یعنی اپنے بندوں سے بہت نیکی
کرنے والا اور ان کی ضرورتوں کے مطابق سامان مہیا کرنے والا۔فرماتا ہے ہم کیوں تمہارے
پاس چل کر آئیں گے؟ اس لئے آئیں گے کہ ہم بادشاہ ہیں اور ہم اپنے بندوں کے ساتھ نیکی
کرنے والے ہیں اور اس لئے ہماری صفت یہ ہے کہ ہم اپنے بندوں کے ساتھ حسن سلوک
کرتے ہیں اور ان پر اپنے احسانات کی بارش نازل کرتے ہیں اور پھر اس لئے ہم خود چل کر
تمہارے پاس آئیں گے کہ ہم خَبِيرٌ ہیں یعنی ہم اس بات سے واقف ہیں کہ تم خود اس مقام
کو حاصل نہیں کر سکتے۔یہ وہ دیدار ہے، جس کے مقابلہ میں دُنیوی بادشاہوں کے دیدار کوئی
حقیقت ہی نہیں رکھتے۔صفات الہیہ پر بحث پھر عملا صفات الہیہ کو جس طرح قرآن کریم نے ظاہر کیا ہے دنیا کی
کسی اور کتاب نے ظاہر نہیں کیا، اس نے صفات الہیہ پر ایسی تفصیل
کے ساتھ روشنی ڈالی ہے کہ گویا اللہ تعالیٰ کو اس نے انسان کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا ہے۔مسئلہ تو حید کو ہی لے لو اس سبق کو اس نے اس طرح ننگا کر کے رکھ دیا ہے کہ آج ساری دنیا اس

۳۹۹
بات پر مجبور ہے کہ خواہ وہ عملاً شرک ہی کا ارتکاب کر رہی ہو پھر بھی زبان سے وہ یہی کہے کہ
خدا ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔خدا اور اُس کے بندے کے درمیان کوئی واسطہ نہیں دیوان عام کی تیسری غرض
یہ ہوتی ہے کہ لوگ اپنی فریاد
بادشاہ تک براہِ راست پہنچا سکیں۔اس نقطۂ نگاہ سے بھی جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم
ہوتا ہے کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے دیوانِ عام کی اس غرض کو پورا کیا۔تمام مذاہب
کہتے ہیں کہ خدا اور اس کے بندے میں کوئی نہ کوئی واسطہ ہونا چاہئے مگر اسلام کہتا ہے کہ خدا اور
اس کے بندے کے درمیان کوئی واسطہ نہیں۔نبی کتنی بڑی شان رکھنے والا وجود ہوتا ہے مگر خواہ
کوئی بڑے سے بڑا نبی ہو پھر بھی وہ خدا اور بندوں کے درمیان واسطہ نہیں بن سکتا۔احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے دریافت کیا کہ
يَارَسُولَ اللہ ! احسان کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا ہے احسان یہ ہے تو نماز اس یقین اور وثوق
کے ساتھ پڑھے کہ گویا تو خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے اور اگر یہ مقام تمہیں حاصل نہیں تو تمہیں کم سے کم
یہ یقین رکھنا چاہئے کہ خدا تم کو دیکھ رہا ہے ؟ اور جب کسی بندے کو خدا دیکھ رہا ہو تو اس کی
فریاد کے پہنچنے میں کوئی روک ہی کیا ہو سکتی ہے۔غرض تمام مذاہب ایک واسطہ کے قائل ہیں مگر
اسلام اس چیز کا قائل نہیں۔چنانچہ دیکھ لو وہ ایک طرف تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اِس
قدر تعریف کرتا ہے کہ فرماتا ہے یہ قیامت تک کے لئے گورنر جنرل مقرر کئے گئے ہیں مگر دوسری
طرف جہاں واسطے کا سوال آتا ہے وہاں فرماتا ہے قُلْ إِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم
یعنی تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تو تمہاری طرح ایک انسان ہوں۔بشر ہونے کے
لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔پس اسلام کے نزدیک کسی کو خدا اور بندہ کے
درمیان کھڑے ہونے کا حق حاصل نہیں۔الہی دربار میں مظلوموں کی فریاد سننے کا طریق اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس نے
فریاد سننے کا طریق کیا مقرر کیا
ہوا ہے وہ فرماتا ہے اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
یعنی ان سے پوچھو کہ کیا کوئی ہمارے جیسا در بار منعقد کرنے والا دنیا میں کوئی بادشاہ
ہے؟ حکومتیں دربار عام منعقد کرتی ہیں تو بادشاہ اعلان کرتے ہیں کہ جس شخص پر کوئی ظلم ہوا ہو

۴۰۰
وہ آئے اور ہمارے دربار میں فریاد کرے مگر دنیا میں لوگ اگر فریاد کرنا بھی چاہیں تو نہیں کر
سکتے افسران سے کہتے ہیں کہ اگر تم نے ہمارے خلاف شکایت کی تو ہم تمہاری زبان گُڈی سے
کھینچ لینگے۔وہ ڈرتا ہے کہ اگر میں نے فریاد کی تو بعد میں وہی افسر مجھے اور رنگ میں مصیبتوں
میں مبتلاء کر دیں گے۔مگر یہاں یہ حالت ہے کہ رات کی تاریکی سایہ ڈالے ہوئے ہے،
مصیبت زدہ بندہ اپنے لحاف میں پڑا آہیں بھر رہا ہے، دنیا کا کوئی فرد نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا
ہے یا کیا کہہ رہا ہے۔کوئی افسر اسے دھمکا نہیں سکتا، کوئی افسر ا سے فریاد سے روک نہیں سکتا وہ
لحاف میں لیٹے لیٹے خدا تعالیٰ کے دربار میں اپنی آواز بلند کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اے خدا!
فلاں نے مجھ پر ظلم کیا ہے تو میری طرف سے آپ اس کا بدلہ لے۔ظالم نہیں جانتا کہ اس کے
خلاف با دشاہ تک شکایت پہنچ چکی ہے، وہ نہ سنتا ہے، نہ دیکھتا نہ اس کے دل پر کوئی خیال گزرتا
ہے مگر مظلوم کی فریاد خدا تعالیٰ کے عرش کو ہلا دیتی ہے۔وہ فرماتا ہے اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ
إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ جب وہ اکیلے خدا تعالیٰ کے حضور مضطر ہو کر فریاد کرتا ہے۔جب کوئی اس کے پاس نہیں ہوتا ، اس وقت کون اس کی مدد کے لئے آتا ہے۔دنیا غافل
ہوتی ہے مگر خدا اپنے بندے کی مدد سے غافل نہیں ہوتا وہ خود آتا ہے اور کہتا ہے اے
میرے بندے! میں تیری مدد کو آ گیا ہوں اور پھر اس سے ایسی محبت اور پیار کا سلوک کرتا
ہے کہ اُس کا ہر دکھ دُور ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی عطاء کا بیمثال نمونہ دیوانِ عام کی چوتھی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ بادشاہ کے
سامنے اپنے مطالبات پیش کریں مگر ظاہر ہے کہ ہر شخص نہ
دربار عام میں پہنچ سکتا ہے اور نہ بادشاہ اتنا وقت دے سکتا ہے۔دس بیس کروڑ رعایا ہو تو
بادشاہ کے پاس اتنا وقت کہاں ہو سکتا ہے کہ وہ ہر ایک کے مطالبہ کو سُنے اور اس کے بارہ میں
ضروری کارروائی کرے۔پھر اگر مطالبات پیش کرنے کا موقع بھی ملے تو جو کچھ دل میں
ہوتا ہے وہ سب کچھ انسان مانگ نہیں سکتا۔اول تو وہ اس بات سے ڈرتا ہے کہ کہیں افسر خفا نہ
ہو جائے اور پھر انہیں یہ بھی ڈر ہوتا ہے کہ اگر ہم نے اپنے دل کی بات کہہ دی تو نہ معلوم
بادشاہ اس کو مانے یا نہ مانے مگر اس الہی دربار کی عجیب شان ہے اس دربار عام کے بارہ میں
فرماتا ہے يَسْئَلُهُ مَنْ فِى السَّمَوَاتِ وَ الْأَرْضِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ فَبِأَيِّ آلَاءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۲۳

۴۰۱
فرماتا ہے آسمان کا رہنے والا ہو یا زمین کا رہنے والا، ہر ایک اپنی ضرورت خدا تعالیٰ سے مانگتا
ہے۔یہاں سوال پیدا ہوسکتا تھا کہ کیا آدمی کی ہر ضرورت پوری ہو جاتی ہے ؟ اس کے متعلق فرماتا
ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنِ نہ صرف ہر مانگنے والے کی ضرورت کو پورا کرتا ہے بلکہ ہر روز وہ نئی
ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ایک نئی شان میں جلوہ گر ہوتا ہے۔پہلے بندہ کہتا ہے خدایا مجھے
فلاں چیز چاہئے اور خدا تعالیٰ اسے وہ چیز دے دیتا ہے۔پھر وہ اور چیز مانگتا ہے اور خدا تعالیٰ اسے
وہ چیز بھی دے دیتا ہے اس طرح وہ مانگتا چلا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اسے دیتا چلا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی ہر روز ایک نئی شان سے جلوہ گری آخر مانگتے مانگتے اسے خیال آتا
ہے کہ اب میں کیا مانگوں؟ میں نے
تو اس سے بہت کچھ مانگ لیا ہے اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھتا ہے اور فرماتا ہے آج تو ہم
ایک نئی شان میں تمہارے سامنے جلوہ گر ہوئے ہیں پچھلی ضرورتوں کا خیال جانے دواب ہم
سے اور مانگو ہم تمہیں دینے کے لئے تیار ہیں۔پہلے تم نے اس شان کو دیکھا تھا جو گزر چکی اب
تم ہماری اس نئی شان کا مشاہدہ کرو اور جو کچھ مانگنا چاہتے ہو مجھ سے مانگو۔غرض یہ دربار عام
وہ ہے جس میں سب مانگتے ہیں ہر روز ما نگتے ہیں اور ہر روز انہیں نئے انعام ملتے ہیں دُنیوی
اور اُخروی ترقیات کا ایک تسلسل جاری ہے جو ختم ہونے میں نہیں آتا۔علوم قرآنیہ کے انکشاف کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوسکتا کتنی عجیب بات ہے کہ
قرآن کریم تو یہ کہتا ہے
کہ خدا تعالیٰ ہر روز ایک نئی شان میں دنیا کے سامنے آتا ہے اور ہر روز وہ نیا احسان دنیا
پر کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے مگر آج وہی مسلمان جن کی کتاب میں یہ تعلیم موجود تھی جو دنیا
کی کسی اور کتاب میں موجود نہیں اِس قرآن کو ماننے والا مولوی یہ کہتا ہے کہ رازگی کے بعد
اب کوئی نئی تفسیر نہیں ہو سکتی ، ابن حیان جو مضمون بیان کر چکا اس پر اب اور کوئی مضمون
بڑھایا نہیں جا سکتا ، جس کے معنی یہ ہیں کہ ان بزرگوں کی وفات کے بعد اب نَعُوذُ بِالله
خدا تعالیٰ کا خزانہ خالی ہو چکا ہے جو معارف اور علوم وہ دے چکا سو دے چکا اب معرفت کی
کوئی نئی بات بنی نوع انسان پر نہیں کھل سکتی ، روحانیت کا کوئی نیا راز بنی نوع انسان پر
منکشف نہیں ہو سکتا۔گویا وہ دروازہ جسے خدا تعالیٰ نے گھلا قرار دیا تھا اُسے اِن مولویوں
نے بند سمجھ لیا اور وہ روحانی انعامات جن کے متواتر نزول کی اُس نے بشارت دی تھی ان

۴۰۲
کے متعلق انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ ختم ہو چکے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا تھا
کہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ہم تو ہر روز ایک نئے روپ میں آتے ہیں اور نئی شان کے ساتھ
نئے انعامات بنی نوع پر نازل کرتے ہیں۔یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ جس قرآن میں یہ دعویٰ کیا
گیا ہے اسی قرآن کے ماننے والے یہ کہتے ہیں کہ جو شخص قرآن کریم کی کوئی نئی تفسیر کرتا
ہے وہ کفر اور الحاد کا ارتکاب کرتا ہے حالانکہ یہ کفر نہیں بلکہ یہ خدا تعالیٰ کی کتاب کو ایک
زندہ کتاب ثابت کرنے والی خوبی ہے، یہ اس دعویٰ کا ایک عملی ثبوت ہے جو قرآن کریم
نے پیش کیا کہ ہم ہر روز ایک نئی شان میں دنیا پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔قرآن ایک زندہ کتاب ہے حقیقت یہ ہے کہ اس وقت جبکہ دنیوی انعامات بہت
بڑھ چکے ہیں ضرورت تھی کہ اسی طرح روحانی انعامات
کی بھی بارش ہوتی تاکہ دنیا کی طرف راغب لوگ دین داروں کو شرمندہ نہ کر سکتے اور ہم یقین
رکھتے ہیں کہ انہی وعدوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں پھر ہمارے اس سلسلہ کو قائم کیا
ہے اور ہم دنیا میں یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے۔ہماری کتاب ایک زندہ
کتاب ہے اور وہ اب بھی اپنے روحانی انعامات جس کو چاہے دے سکتا ہے ضرورت اس بات
کی ہے کہ لوگ اُس سے مانگیں۔دینے والا نہیں تھکا تو مانگنے والے اس سے کیوں مایوس ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی
بارگاہ رب العزت میں پکار
اپنی ذمہ داریوں کے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ
وہ نور جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم نے پایا ہے وہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ
پھیلے اور ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھ کر اس بات پر فخر کر سکیں کہ ہم نے
شیطان کی حکومت مٹا کر دنیا میں خدا اور اُس کے رسول کی حکومت قائم کر دی ہے۔اسی مقصد کو
پورا کرنے کے لئے ہماری جماعت کے بیسیوں مبلغین اس وقت غیر ممالک میں کام کر رہے
ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ اُن کی کامیابی کے لئے دُعائیں کی جائیں۔نہ صرف اس
لئے کہ وہ اسلام کی اشاعت کا فرض ادا کر رہے ہیں بلکہ اس لئے بھی کہ ہم ایک ایسے ملک میں
رہتے ہیں جو اسلامی ملک کہلاتا ہے۔ہم سے لوگ خواہ کتنے بھی اختلاف رکھتے ہوں وہ منہ سے
یہی کہتے ہیں کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اور منہ سے یہی کہتے ہیں کہ اسلامی
احکام پر ہی عمل کرنا چاہئے۔لیکن ان مبلغین کے ارد گر د وہ لوگ بستے ہیں جو لا إِلهَ إِلَّا اللهُ

·

آج 10 میں سے 10 باقی