سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

۴۰۷
بِسْمِ اللهِ الرَّحْم
الرَّحْمَنِ الرَّ۔نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۶)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ)
عالم روحانی کا دیوانِ خاص
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : -
میں نے گزشتہ سال اسلام کے دیوانِ عام کے متعلق تقریر کی تھی اور بتایا تھا کہ دتی
کی سیر میں ہم نے دیوانِ عام دیکھے جو آج اُجڑے ہوئے نظر آتے تھے۔جہاں انگریزوں
کے چپڑاسی تو بڑی شان سے پھرتے تھے اور مغلوں کی نسلیں چھپتی پھرتی اور نظریں بچاتی
پھر تی تھیں اور میں نے بیان کیا تھا کہ قرآن کریم میں ایک دیوان عام کا ذکر آتا ہے جو کبھی
غیر آباد نہیں ہوتا ، جو کبھی دشمن کے قبضہ میں نہیں جاتا اور جس کو دیکھ کر مؤمنوں کے دلوں میں
کبھی بھی حسرت پیدا نہیں ہوتی۔آج میں اس مضمون کے تسلسل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام
نے دیوان عام ہی نہیں بلکہ ایک دیوان خاص بھی پیش کیا ہے اور اسلام کے دیوان خاص کے
مقابلہ میں ان بادشاہوں کے بنائے ہوئے دیوان خاص اتنی بھی حیثیت نہیں رکھتے جتنی ایک
زندہ ہاتھی کے مقابلہ میں اُن مٹی کے بنے ہوئے ہاتھیوں کی حیثیت ہوتی ہے جنہیں کھلونوں کے
طور پر خانہ بدوش عورتیں بیچتی پھرتی ہیں۔دیوان خاص کی اغراض دیوان خاص کیا چیز تھی؟ دیوان خاص شاہی قلعوں
میں ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی عمارت یا وسیع ہال ہو اکرتا تھا
جو گویا خاص ملاقات کا کمرہ ہوتا تھا اس میں بادشاہ بیٹھتے تھے ، شہزادے بیٹھتے تھے اور وہ وزراء،
امراء جن سے امور مملکت کے متعلق مشورے لئے جاتے تھے بیٹھتے تھے عام لوگوں کو وہاں آنے
کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔اسی طرح بادشاہ اگر کسی کو گورنر مقرر کرتے یا کمانڈر انچیف مقرر
کرتے یا اور کسی بڑے عہدہ پر مقرر کرتے تو ان کو وہاں بلوایا جاتا تھا اور بادشاہ کی طرف سے

۴۰۸
وزراء اور امراء کے سامنے اعلان کیا جاتا تھا کہ ہم فلاں شخص کو گورنر مقرر کرتے ہیں یا کمانڈر انچیف
مقرر کرتے ہیں یا جرنیل مقرر کرتے ہیں یا فلاں بڑے عہدہ پر مقرر کرتے ہیں۔یا اگر
کوئی خادمِ قوم یا خادم ملک کوئی بڑی بھاری خدمت بجالا تا تو اس کو بلایا جا تا اور ان سب
وزراء اور امراء کے سامنے اس کا اعزاز واکرام کیا جاتا اور کہا جاتا کہ اس کو یہ خلعت دی
جاتی ہے یا اس کی عزت افزائی میں اسے یہ انعام دیا جاتا ہے۔یا اہم ملکی مسائل پیش ہوتے
اور بادشاہ ضروری سمجھتا کہ وزراء سے مشورہ لینا چاہئے تو اس مجلس میں جو لوگ مقررہ اوقات
پر جمع ہوتے تھے اُن کے سامنے ان امور کو پیش کیا جاتا اور درباری اپنی اپنی رائے اور مشورہ
دیتے یا جس جس سے پوچھا جاتا وہ رائے دیتا اور اس کے بعد بادشاہ کی طرف سے ایک
فیصلہ صادر ہو جاتا۔گویا’ دیوان خاص کے قیام کی چاراہم اغراض ہو ا کرتی تھیں۔اول بادشاہ کا اپنے وزراء کو اپنے قُرب میں جگہ دینا اور ان کا اعزاز کرنا یا مختلف مناصب پر
اُن کا تقرر کرنا یا انہیں برطرف کرنا۔دوم بادشاہ کا ان سے خاص امور کے بارہ میں مشورہ لینا اور خاص امور کے بارہ میں مشورہ
دینا جن سے وہ اپنے فرائض کو عمدگی سے ادا کر سکیں۔سوم اپنی مشکلات میں ان سے مدد لینا اور اُن کی مشکلات میں اُن کو مدد دینے کے وعدے کرنا۔چہارم ان کے اچھے کاموں پر انعام واکرام دینا اور بُرے کاموں پر سرزنش کرنا۔یہ وہ چار
اغراض ہیں جن کے ماتحت ”دیوان خاص‘ قائم کئے جاتے ہیں۔ڈ نیوی بادشاہوں میں حقیقی محبت کا فقدان مگر میں نے دیکھا کہ بادشاہ جب اپنے
درباریوں کو کوئی اعزاز دیتے تھے تو ان کا
اعزاز محض قانونی ہوتا تھا۔چنانچہ پہلی بات تو یہی ہے کہ بادشاہ اپنی محبت کا اور اپنے تعلقات کا
اور اپنے اخلاص کا تو اظہار کرتا تھا لیکن بادشاہ کو ان لوگوں سے حقیقی محبت نہیں ہوتی تھی اس کی
اصل محبت اپنے بیوی بچوں سے ہوتی تھی۔یہ کبھی بھی نہیں ہوتا تھا کہ کسی شخص نے بڑی قربانی کی
ہو اور اس نے اپنا تخت اُس کے سپرد کر دیا ہو یا اپنے اختیارات جو نیابت کے ہیں اُس کے سپرد
کر دیئے ہوں۔اس کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی تھی کہ میں اپنی اولاد کی طاقت کو مضبوط کروں اور
اُن کے لئے راستہ صاف کروں گویا یہ خدمت کرنے والے لوگ ایک قسم کے اجیر ہوتے تھے۔

۴۰۹
مائشی انعامات اور خطابات (۲) پھر بسا اوقات جو انعام ملتے تھے محض نمائشی
ہوتے تھے اور خدمت کے مقابلہ میں ان کی کوئی
حیثیت نہیں ہوتی تھی۔مثلاً اپنے زمانہ کو ہی لے لو۔ابھی انگریزوں کی یاد تازہ ہے وہ کہتے تھے
ہے
کہ فلاں کو خطاب دیا جاتا ہے اب وہ خان صاحب ہو گئے ہیں اور فلاں ” خان بہادر ہو
گئے ہیں اور حقیقت یہ ہوتی تھی کہ بسا اوقات خان بہادر صاحب کی چار پائی کے نیچے چوہا بھی
ہلے تو اُن کی جان نکل جاتی تھی لیکن وہ خان بھی تھے اور بہادر بھی تھے۔گویا بادشاہ ان کو ” خان بہادر
تو بنا دیتا تھا لیکن حقیقتا نہ وہ خان بنتے تھے اور نہ بہادر ہوتے تھے۔یا مثلاً آجکل پٹھان بھی
خان کہلاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے زمانہ حکومت میں انہوں نے بڑے بڑے کام کئے
تھے جن سے دنیا میں اُن کا شہرہ ہوا اور اُنہیں خطاب عزت کے طور پر خان صاحب کا نام
دے دیا گیا۔چنانچہ اُس زمانہ میں جو بادشاہ ہوتے تھے یا نواب اور امراء ہوتے تھے اُن کی
عظمت کی وجہ سے انہیں خان ہی کہا جاتا تھا۔مغل بھی اپنے ابتدائی زمانہ میں خان کہلاتے تھے
بلکہ بچپن میں جب میں اپنے شجرہ نسب کو سُنتا تو میں حیران ہوتا تھا کہ پہلے کہا جاتا
فلاں خان ، فلاں خان ، فلاں خان اور پھر شروع ہو جاتا ہے فلاں بیگ ، فلاں بیگ ، فلاں
بیگ۔میں حیران ہوتا تھا کہ یہ خان کہاں سے آ گیا۔بعد میں معلوم ہو ا کہ خان ایک اعزاز کا
لفظ تھا مگر آہستہ آہستہ اتنی کثرت سے قوم میں بڑے لوگ پیدا ہوئے کہ اُن کی کثرت کی وجہ
سے ساری قوم ہی خان کہلانے لگ گئی اور اب تک کہلاتی ہے۔ہر پٹھان جب تمہیں نظر آئے گا
تم کہو گے خان صاحب بیٹھئے ، خان صاحب تشریف لائیے ، خان صاحب آپ کس طرح
تشریف لائے ہیں ؟ غرض وہ خان کہلاتا ہے مگر وہ تو محض ایک تسلسل کے طور پر خان بن گیا ہے
در حقیقت خود اُس نے کوئی بڑا کام نہیں کیا ، نہ اُس نے ذاتی طور پر کوئی ایسی قابلیت حاصل کی
ہے جس کی وجہ سے اُسے کوئی خاص مقام عزت حاصل ہوتا لیکن انگریز کا بنایا ہو ا خان صاحب“
بسا اوقات کسی جولا ہے کی بیٹی مانگتا تو وہ کہتا تھا نہیں ، ہم کذاتوں کو نہیں دے سکتے۔انگریز
اُسے خان صاحب کہتا تھا اور ہمارے ملک کا جو لاہا اسے کذات کہتا تھا۔یا اگر کوئی خان صاحب
سید یا مغل یا پٹھان ہوتے تو وہ خان صاحب یا خان بہادر سمجھ کر اسے عزت نہیں دیتا تھا بلکہ سید یا
مغل یا پٹھان ہونے کی وجہ سے عزت دیتا تھا۔گو یا لوگ اس نسل کی وجہ سے یا اس رشتہ داری کی
وجہ سے تو عزت کرتے تھے جو اسے اپنے باپ دادا کی وجہ سے حاصل ہوتی تھی لیکن اس عزت کی

۴۱۰
وجہ سے جو اسے گورنر جنرل کی طرف سے ملتی تھی اسے اپنے خاندان کا حصہ بنانے کے لئے تیار نہیں تھے۔انگریزی
ریزی خطابات حاصل کرنے والوں کی کیفیت پھر بعض کو اُس زمانہ میں
”سر“ کا خطاب دیا جاتا تھا
اب ”س“ کے معنے جناب کے ہیں لیکن حقیقتا بعض ”سٹر ایسے ذلیل ہوتے تھے اور ایسی پاجیانہ حرکتیں
کرتے تھے کہ لوگ انہیں گالیاں دیتے تھے۔پھر انگریز کے زمانہ میں خطاب ہوتے تھے سٹار آف انڈیا
(Star of India) یا گرینڈ کر اس آف انڈین ایمپائر (Grand Cross of Indian Empire)
یعنی بڑی صلیب دیدی گئی لیکن بڑی صلیب لینے والے جو لوگ تھے ان میں سے کئی صلیب کے شدید
دشمن ہوتے تھے۔کئی مسلمان جن کے دلوں میں غیرت ہوتی تھی اُن کا جی چاہتا تھا کہ موقع ملے تو
صلیب کو توڑ ڈالیں۔کہلاتے تھے وہ بڑی صلیب کے حامل لیکن ان کے دل میں یہ ہوتا تھا کہ ہم چھوٹی
صلیب کے بھی حامل نہیں۔یہ خطاب کیا ہوا کہ جس کو خطاب دیا جاتا ہے وہ اس کو ذلیل سمجھتا ہے، وہ
اس کو حقیر سمجھتا ہے ، وہ اس کو نا قابلِ اعتناء سمجھتا ہے، وہ اس کو قابل ہلاکت سمجھتا ہے۔مغلوں کے زمانہ
میں اعتماد الدولہ اور نظام الملک کے خطاب ملتے تھے لیکن وہی اعتماد الدولہ اور نظام الملک دوسرے دن
فوج لے کر بادشاہ کے خلاف لڑنے کے لئے آ جاتے تھے نہ دولت کا ان پر کوئی اعتماد ہوتا تھا، نہ ملک
کے نظام کے ساتھ ان کی کوئی وابستگی ہوتی تھی۔دیکھ لو نظام حیدر آباد کو نظام الملک کا خطاب حاصل تھا
لیکن اور نگ زیب کے بعد اس نے ملک کی آزادی کا اعلان کر دیا اور بعد میں انگریزوں کے ساتھ مل
گیا۔اب بھی موجودہ نظام نے شروع میں ہندوؤں سے لڑنے کے لئے اپنی قوم کو اُبھارا اور اُکسایا
جب قوم لڑنے کے لئے کھڑی ہوگئی تو اُس نے حکومت کو چٹھی لکھ دی کہ بندہ تو حضور کا غلام ہے یہ لوگ
باغی ہو کر لڑائی کر رہے ہیں جس طرح ارشاد ہو کیا جائے گا۔شہزادوں کی غداری اسی طرح ان بادشاہوں کی اولاد بسا اوقات خود اپنے باپ کی
وفات کی متمنی ہوتی تھی۔باپ صاحب بیٹھے ہوئے اپنے وزیروں
سے کہتے تھے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہمارے خاندان کے وفادار ثابت ہوں گے
اور ہماری اور ہماری نسل کی بہی خواہی کریں گے۔اور بیٹا پاس بیٹھا ہوا اس امید میں ہوتا تھا
کہ رات کو موقع ملے تو کسی کی معرفت یا خود اسے قتل کر کے تخت پر بیٹھ جائے۔درباریوں کی سازشیں پھر ای دربار میں جہاں بادشاہ کی طرف سے اعزاز مل رہا ہوتا
تھا بسا اوقات جس کو اعزاز مل رہا ہوتا تھا وہ کسی بیگم یا شہزادہ یا

۴۱۱
شہزادی سے مل کر بادشاہ کے خلاف منصوبہ کر رہا ہوتا تھا۔ادھر اعزا ز مل رہا ہوتا تھا اور اُدھر
ساز باز جاری ہوتی تھی کہ اس کو مٹا دیا جائے۔ایک ہند و اخبار تھا اُس کا یہ طریق تھا کہ وہ بڑے بڑے لوگوں کے راز معلوم کر کے پھر
کہانی کے طور پر ان کو شائع کیا کرتا تھا اور اس سلسلہ کا نام اس نے چوں چوں کا مربہ رکھا
ہو ا تھا۔یہ سلسلہ مضامین اخبار عام میں بھی چھپتا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
پاس یہ اخبار آیا کرتا تھا۔اس میں ایک ریاست کا واقعہ لکھا تھا اُس وقت تو مجھے معلوم نہیں تھا
بعد میں پتہ چلا کہ یہ کپورتھلہ کی ریاست کا واقعہ تھا۔کپورتھلہ کا راجہ جو پارٹیشن کے وقت تک
زندہ تھا اب سُنا ہے فوت ہو چکا ہے کہا جاتا ہے کہ وہ راجہ کی اولاد میں سے نہیں تھا بلکہ اُس کا
باپ ایک حج تھا جس کو میں نے بھی دیکھا ہے ( اصل راز کو اللہ بہتر جانتا ہے )۔میں ایک دفعہ کپورتھلہ گیا تو دوستوں نے مجھے دکھایا تھا وہ اُس وقت کسی کام کیلئے پیلیس
میں آیا ہو ا تھا دوستوں نے بتایا کہ یہ شخص جو پھر رہا ہے راجہ کا باپ ہے۔میں نے پوچھا کہ
باپ جب دربار میں آتا ہے تو راجہ کی کیا حالت ہوتی ہے؟ کہنے لگے وہ ہمیشہ کتراتا ہے اور
جب بھی کوئی ایسا موقع آئے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لیتا ہے اور ملنے میں شرم اور ذلت محسوس
کرتا ہے۔بہر حال اس اخبار میں یہ واقعہ لکھا تھا کہ پہلے زمانہ میں کپورتھلہ کے راجہ کی دورانیاں
تھیں اور دونوں کے اولاد نہیں تھی۔وہ دونوں ایک دوسری سے رقابت رکھتی تھیں کچھ درباری
ایک طرف تھے اور کچھ دوسری طرف۔جس نے ایک کی غیبت کرنی ہو وہ دوسری کے پاس چلا
جاتا اور جس نے دوسری کی غیبت کرنی ہو وہ اس کے پاس آ جاتا۔یہ جھگڑے بڑھ گئے تو آخر
ایک پارٹی کے لوگوں نے سوچا کہ کب تک راجہ اور کب تک را نیاں ، یہ مرا تو خبر نہیں انگریز کس
کو لا کر بٹھا دیں، اس لئے کوئی ایسی تدبیر کرنی چاہئے کہ مستقل طور پر ہمارا دبدبہ قائم رہے۔یہ
سوچ کر انہوں نے ایک رانی کو اپنے ساتھ ملایا اور اُسے سکھایا کہ وہ مشہور کر دے کہ مجھے حمل
ہے۔چنانچہ وہ اس بات پر راضی ہو گئی اور تجویز یہ ہوئی کہ نویں مہینہ مشہور کر دیا جائے گا کہ بچہ
پیدا ہو گیا ہے ادھر دو تین جگہ سے جن کے ہاں انہی دنوں میں بچے پیدا ہونے والے تھے
وعدے لے لئے گئے کہ جس کے ہاں لڑکا پیدا ہو ا وہ اپنا لڑکا دے دیگا۔انہوں نے انتظام یہ
کیا ہو ا تھا کہ جس دن بچہ پیدا ہو رانی فوراً بیمار بن کر بیٹھ جائے گی اور اس کی گود میں بچہ ڈال

۴۱۲
کر سب کو دکھا دیا جائے گا کہ رانی کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے۔اتفاقاً اُس شخص کا جو اُس وقت
سرشتہ دار تھا اور بعد میں ہائی کورٹ کا حج بن گیا بچہ پیدا ہو ا جو راجہ کا بیٹا قرار دیدیا گیا۔انہوں نے یہ منصوبہ کر کے تمام شہر میں مشہور کر دیا کہ رانی حاملہ ہے راجہ محسوس کرتا تھا کہ یہ
بات غلط ہے اس کی بڑی عمر ہو چکی تھی اور وہ سمجھتا تھا کہ میرے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی۔اس کے
دل میں محبہ پیدا ہوا اور اُس نے ناراضگی کا اظہار شروع کر دیا کہ یہ بڑی غیر معقول بات ہے
یہ دھوکا اور فریب ہے جو مجھ سے کیا جا رہا ہے۔اس سے دوسری رانی کو موقع مل گیا اور اس نے
کہا یہ دھو کا فلاں فلاں وزیر کر رہا ہے۔راجہ نے ان کے خلاف باتیں کرنی شروع کر دیں اور
ادھر گورنمنٹ کو لکھ دیا کہ کہا جاتا ہے کہ رانی حاملہ ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے ، رانی ہرگز
حاملہ نہیں۔مگر جہاں حکومت کا ایک بڑا حصہ سازش میں شریک ہو وہاں کسی لیڈی ڈاکٹر کا
خرید لینا کونسی مشکل بات تھی۔چنانچہ معائنہ کرایا گیا اور لیڈی ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ رانی حاملہ
ہے۔جب یہ جھگڑا بڑھا تو گورنمنٹ کے پاس رپورٹ کی گئی۔اُس وقت راجے وائسرائے
کے ماتحت نہیں ہوتے تھے بلکہ پنجاب کے، پنجاب کے گورنر کے ماتحت اور یو، پی کے یو، پی
کے گورنر کے ماتحت ہوتے تھے اور پھر آگے ان کا براہِ راست تعلق کمشنر کے ساتھ ہوتا تھا۔جب رپورٹ کی گئی تو پنجاب کے لیفٹینٹ گورنر نے کمشنر کو لکھا کہ تحقیقات کر کے فیصلہ کرو جھگڑا
لمبا ہو رہا ہے۔ادھر سے اُس پارٹی کے افراد نے رپورٹ کرنی شروع کر دی کہ راجہ پاگل ہو
گیا ہے تا کہ راجہ کی باتوں کا ازالہ ہو آخر دونوں طرف کی رپورٹوں پر کمشنر ایک دن سول سرجن
کو ساتھ لے کر چلا۔چونکہ دوسرے فریق نے خود اس بات کو مشہور کیا تھا اس لئے اسے
بھی خیال تھا کہ کمشنر آ جائے گا۔انہوں نے پہلے سے ایسا انتظام کیا ہوا تھا کہ دفتر سے پتہ لگ
جائے کہ کمشنر کب چلا ہے۔چنانچہ انہیں پتہ لگ گیا کہ کمشنر فلاں دن آ رہا ہے انہوں نے آدمی
مقرر کر دیئے کہ جب اس کی سواری قریب پہنچے تو اشارہ کر دیا جائے کہ کمشنر آ رہا ہے اور پھر
اندر بھی انہوں نے انتظام کیا ہوا تھا۔راجہ تخت پر بیٹھا ہوا اپنے دبدبہ اور شان کا اظہار کر رہا
تھا کہ میں تم لوگوں کو سیدھا کروں گا اور تمیں یوں سزا دوں گا۔اور اُدھر انہوں نے اُس چپڑاسی
کو جو چوری لے جھل رہا تھا اپنے ساتھ ملایا ہو ا تھا اور اس کو سکھایا ہوا تھا کہ جونہی ہم اشارہ
کریں تو کان میں جھک کر راجہ کو ایک بڑی گندی گالی دے دینا۔بس ادھر انہوں نے اشارہ
کیا کہ کمشنر صاحب آ رہے ہیں اور ادھر اُس چوری بردار نے جھک کر ایک بڑی گندی گالی

۴۱۳
راجہ کے کان میں دے دی۔تم سمجھ لو کہ ایک چپڑاسی چوری بردار ایسی حرکت کرے تو راجہ کی کیا
حالت ہوگی وہ واقع میں پاگل ہو جائے گا چنانچہ وہ بے تحاشا اُٹھا اور اُس نے ہاتھ اور پاؤں
سے اُسے مارنا شروع کر دیا۔دوسرے لوگ تو چاہتے تھے کہ اس نظارہ کو وسیع کریں چنانچہ
دوسری پارٹی میں جو لوگ شامل تھے وہ آگے بڑھے اور انہوں نے کہا حضور ! اس کا کوئی قصور
نہیں ، حضور! اس پر ایسی سختی نہیں کرنی چاہئے۔اسے اور غصہ آیا اور اُس نے اُن کو بھی مارنا
شروع کر دیا۔اتنے میں کمشنر اور سول سرجن اندر داخل ہوئے اور سارے درباری ہاتھ
باندھ کر کھڑے ہو گئے کہ حضور ! روز ہمارے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے، چنانچہ رپورٹ ہو گئی کہ
راجہ پاگل ہو گیا ہے اور اس کا بیٹا قبول کر لیا گیا جو بڑا ہو کر ریاست کا حکمران بنا غرض یہ یہ
کارروائیاں دربارِ خاص میں ہوتی تھیں۔بیگمات کے جوڑ توڑ پھر دنیوی بادشاہوں کے دربارِ خاص میں جوڑ توڑ کے جو نتائج پیدا
ہوتے تھے وہ زیادہ تر شہزادوں اور بیگمات کی وجہ سے پیدا ہوتے۔تھے کیونکہ اُس زمانہ کے لحاظ سے شہزادے اور بیگمات حکومت کے حق دار سمجھے جاتے تھے بلکہ
سے ملکوں میں تو بیگمات کو اب بھی حکومت میں حصہ دار سمجھا جاتا ہے۔آج تک انگلستان
میں ملکہ تخت نشینی کے وقت بادشاہ کے ساتھ بیٹھتی ہے اور اُس کو ملک کا حصہ دار سمجھا جاتا ہے اور
شہزادوں میں سے ہر شہزادہ خود بادشاہت حاصل کرنے کا خواہشمند ہوتا تھا۔ایک کہتا تھا کہ میرا
بڑا بھائی جو اتفاقاً مجھ سے بارہ مہینے پہلے پیدا ہوا ہے بادشاہ بن جائے گا۔اگر بارہ مہینے پہلے
میں پیدا ہوتا تو میں بادشاہ بن جاتا ، چنانچہ وہ کہتا ہے اس کو مارو میں بادشاہ ہو جاتا ہوں۔اگلا
کہتا ہے اس کو مارو میں ہو جاتا ہوں۔شاہجہان کے زمانہ میں اس کی زندگی میں ہی بیٹوں نے
کہا کہ یہ تو نہ معلوم کب مرے پہلے اپنے لئے میدان تیار کرو۔چنانچہ دارا اور مراد اور شجاع
اور اورنگ زیب نے لڑ لڑا کر اپنے باپ کی حکومت کو ختم کر دیا بادشاہ کی تخت نشینی کی جو ساری
مدت بتائی جاتی ہے اس میں سے پچاس فی صدی زمانہ ایسا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ
بادشاہ سلامت اتنا عرصہ قید رہے۔قرآنی دربارِ خاص کی نرالی شان ان دنیوی بادشاہوں کے دربارِ خاص کے مقابلہ
میں میں نے قرآنی دربارِ خاص کو دیکھا تو مجھے
اس کی شان ہی اور نظر آئی۔میں نے دیکھا کہ یہ بادشاہ جو قرآنی در بار خاص کا مالک تھا اولاد

۴۱۴
اور بیویوں سے بالکل آزاد تھا اس لئے یہاں اس قسم کے جوڑ توڑ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا تھا۔نہ اس بات کا کوئی سوال تھا کہ درباریوں کی محبت اور درباریوں کے اخلاص کو بانٹنے
والے لوگ دنیا میں موجود ہیں اور نہ اس بات کا کوئی سوال تھا کہ وہ بیٹھا ہو ا مخاطب ہم سے
ہے اور غرض یہ ہے کہ ہم سے کام لے کر اپنے بیٹے کی عزت بڑھائے۔اس دربار میں وہ جو
بھی عزت دیتا تھا وہ ہمارے لئے ہی ہوتی تھی کوئی اور اس کو نہیں چھین سکتا تھا، چنانچہ
قرآن کریم اسی مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی لَم
يَتَّخِذُوَلَدًا وَّلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَكَبِّرُهُ
تَكْبِيرًا ل
خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور حمد کا گہرا تعلق دیکھو شرک ایک بڑی اہم چیز ہے اور
تمام اسلام کی بنیاد اس کے رڈ پر ہے،۔تمام مذاہب کی بنیاد اس کے رڈ پر ہے مگر سوال تو یہ ہے کہ شرک کی تردید کے ساتھ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کا
کیا تعلق ہے؟ الْحَمدُ لِلهِ تو انسان اسی صورت میں کہہ سکتا ہے جب اس کا نتیجہ ہمارے ساتھ
تعلق رکھتا ہو۔اگر ایک خدا ہونے سے ہمیں کوئی خاص فائدہ پہنچتا ہے تو پھر بے شک ہم کہیں
گے الْحَمْدُ لِلهِ خدا ایک ہے ورنہ جہاں تک خدا کے ایک ہونے کا سوال ہے یہ ایک صداقت
ہے جسے ماننا پڑتا ہے مثلاً سورج ایک ہے کہنا پڑتا ہے کہ ایک ہے۔سامنے پہاڑ ہو ماننا پڑے گا
کہ پہاڑ ہے مگر یہ تو نہیں کہیں گے کہ الْحَمْدُ لِلہ یہ پہاڑ ہے کیونکہ ہمارے ساتھ اس کا کوئی
تعلق نہیں لیکن اگر ہمیں گرمی لگ رہی ہو اور اُس وقت ٹھنڈی ہوا چل پڑے تو ہم کہیں گے
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ ہم خالی ہوا کے چلنے پر اَلْحَمْدُ لِلهِ کہہ رہے ہیں بلکہ
ہم ہوا کے اُس اثر پر اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہتے ہیں جو ہم پر پڑتا ہے اسی طرح یہاں فرماتا ہے۔وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ
شکر ہے خدا کا جس کا نہ کوئی بیٹا ہے نہ بیوی نہیں تو ہمارے دربارِ خاص کا بھی وہی
حال ہوتا جو ڈ نیوی درباروں کا ہوتا ہے کہ قربانیاں ہم کرتے اور بادشاہ کہتا کہ بیٹے صاحب کو
تخت دے دیا جائے یا بیوی صاحبہ کی خوشامد کرنی پڑتی جیسے کسی شاعر نے کہا ہے۔تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
مرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا

۴۱۵
بادشاہوں کے لئے اپنی جانیں در بایوں کو ہر وقت یہی مصیبت رہتی تھی کہ ادھر
بیویوں کو خوش کرو اور اُدھر شہزادوں کو خوش کرو
قربان کر نیوالوں کا حسرتناک انجام گویا قربانیاں کرنے والے اور، مرنے والے
اور ، جہاد کرنے والے اور، اپنے مال اور
ہے
جائدادیں لگانے والے اور ، اور بادشاہت کرنے والے شہزادے اور بیگمات۔تو فرماتا۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى لَمْ يَتَّخِذُوَلَدًا وَّلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِی الْمُلْكِ دنیا میں قاعدہ
یہ ہے کہ جو بادشاہ ہوتے ہیں ان کی اولادیں اور ان کی بیویاں سارا حق لے جاتی ہیں اور
قربانیاں کرنے والے ہمیشہ وفادار غلام کہلاتے ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ تو کہہ دے میں اس بادشاہ کا غلام ہوں کہ لَمْ يَتَّخِذُوَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ
شَرِیک فِی الْمُلک جس کی نہ کوئی بیوی ہے اور نہ اس کا کوئی بیٹا ہے؟ اس لئے نہ تو اس
کی محبت مجھ میں اور ان میں تقسیم ہے، نہ مجھے دو مالکوں کے خوش کرنے کی ضرورت ہے ایک
ہی خدا ہے جس سے میرا واسطہ ہے اور اس کی محبت کسی اور کے ساتھ بٹی ہوئی نہیں خالص
میرے لئے ہے۔وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِ پھر درباریوں میں سے بعض لوگ بڑی بڑی
عزتیں پا جاتے ہیں اور وہ دربار میں خاص عزت پا جانے کی وجہ سے بادشاہ پر ایسے حاوی ہو
جاتے ہیں کہ بادشاہ سمجھتا ہے کہ بغیر ان کی مدد کے میرا کام نہیں چل سکتا لیکن ہمارا بادشاہ اس
قسم کا نہیں اس کے دربار میں کوئی شخص ایسا نہیں کہ ہمارا خدا اس بات کی احتیاج رکھتا ہو کہ وہ
اس کی مدد کرے اسی لئے فرماتا ہے وَكَبَرُهُ تَكْبِيرًا اب تو نڈر ہو کر خدائے واحد کی تکبیر کر
کیونکہ اور کوئی شریک نہیں جو تجھ سے مطالبہ کرے کہ تھوڑی سی تکبیر میری بھی کر لیا کر۔اس کا نہ
کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی اور نہ کوئی شریک ہے۔وہاں تو ڈرتے ہیں کہ بادشاہ کی تعریف کی تو ولیعہد
ناراض ہو جائے گا ولیعہد کی تعریف کی تو چھوٹا شہزادہ ناراض ہو جائے گا یہ ایک ہی دربار ہے
جوان سارے جھگڑوں سے آزاد ہے۔خوشامد، جھوٹ اور مداہنت کے اڈے حقیقت یہ ہے کہ دنیوی بادشاہوں کے
دیوانِ خاص میں یہ تین لہریں ہی پس پردہ
چلتی ہیں ، بیٹے اپنا رسوخ چاہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ بلا استحقاق حکومت ان کی ہو
اور قربانی دوسروں کی ، بیویاں علاوہ اپنے نفوذ کے اپنی اپنی اولاد کی تائید میں امراء کو کرنا

۴۱۶
چاہتی ہیں۔ایک کہتی ہے امراء میرے بیٹے کی طرف ہو جائیں اور دوسری کہتی ہے کہ
میرے بیٹے کی طرف ہو جائیں۔غدر کا سارا جھگڑا اسی وجہ سے ہوا کہ بعض بیگمات کہتی تھیں
ہمارا بیٹا تخت نشین ہو جائے اور دوسری کہتی تھیں ہمارا ہو جائے۔ظاہر میں بادشاہ کی خدمت
کا دعویٰ ہوتا تھا لیکن باطن میں کسی خاص شہزادہ یا ملکہ کی امداد کا دم بھر رہے ہوتے تھے اور
پھر ایک دوسرے کے خلاف بادشاہ کے کان بھرتے تھے۔قربانی اور اخلاص کی قدر نہیں
ہوتی تھی خوشامد اور جھوٹ کی قدر ہوتی تھی یا بعض دفعہ کوئی جابر امیر بادشاہ پر حاوی ہو جاتا
تھا اور درباریوں کو اسے خوش کرنے کی فکر رہتی لیکن قرآن کے دربار خاص میں یہ باتیں
نہیں وہاں نہ کوئی بیٹا ہے نہ بیوی ، نہ کوئی جابر حاکم ہے بلکہ خالص خدا ہے جس کی نہ چُغلی کی
جاسکتی ہے نہ غیبت کی جاسکتی ہے نہ کسی اور کو خوش کرنے کے لئے اس سے مداہنت کرنے کی
ضرورت ہوتی ہے۔ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والا بادشاہ پھر دنیوی بادشاہوں کی اولاد ان کی موت کی متمنی
ہوتی تھی اور چاہتی تھی کہ یہ مریں تو ہم بادشاہ ہو
جائیں اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا کہ بادشاہ ایک شخص کو کوئی عہدہ دیتا تھا لیکن دوسرے دن بادشاہ
فوت ہو جاتا۔اس کے بعد اس کا بیٹا تخت نشین ہوتا اور وہ اسے ذلیل کر دیتا لیکن ہمارے در بار
خاص میں بیٹھنے والا بادشاہ فرماتا ہے۔الله لا إله إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ٣
تمہارا بادشاہ وہ ہے جو زندہ ہے کبھی مرنے والا نہیں اس لئے تم کو ڈرنا نہیں چاہئے اس
کی طرف سے جوڑ تبہ تمہیں ملے گا اُسے کوئی چھینے گا نہیں۔دنیوی خطابات کا انجام
دیکھو انگریزوں نے لوگوں کو خطابات دیئے تھے مگر اب
ہندوستان اور پاکستان میں روزانہ اعلان ہوتے ہیں کہ ہم
ان خطابات کو چھوڑتے ہیں۔صرف چند ڈھیٹ ابھی تک ہندوستان میں بھی اور پاکستان میں بھی
ایسے ہیں جو ان خطابوں سے چھٹے بیٹھے ہیں ورنہ باقی سب اپنی اپنی قوم کو خوش کرنے کے لئے
کہہ رہے ہیں کہ میں نے ” خان بہادر کا خطاب چھوڑا، میں نے فلاں خطاب چھوڑا، میں نے
جی سی۔آئی۔ای“ کا خطاب چھوڑا میں نے فلاں خطاب چھوڑا یہ سب لعنتی
ہیں۔پہلے انہی خطابوں کے لئے خوشامدیں کرتے پھرتے تھے اور اب لعنتی چیزیں بن گئیں کیونکہ
بادشاہت بدل گئی یا بادشاہ کی جگہ اس کا بیٹا آ گیا تو پھر بیٹے کی پارٹی برسر اقتدار آ جاتی ہے اور
چیزیں

۴۱۷
باپ کی پارٹی رہ جاتی ہے۔لیکن اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ کہنے والا فرماتا ہے تمہیں
گھبراہٹ کیوں ہو ، تمہیں خطرہ کیوں گزرے، تمہارا دل کیوں دھڑ کے، تمہارا جس بادشاہ سے
تعلق ہے وہ جو خطاب بھی تمہیں دے گا وہ چلتا چلا جائے گا اس کو کوئی دوسرا بادشاہ بدلنے والا
نہیں کیونکہ کوئی نئی حکومت نہیں آئے گی۔پھر درباروں میں سازشوں کی وجہ
بادشاہوں کے خلاف دربارِ خاص میں منصوبے سے یہ بھی ہوتا تھا کہ لوگ چوری چھپے
باتیں کرتے رہتے تھے یعنی بادشاہ کے سامنے تو قصیدے پڑھے جا رہے ہوتے تھے اور
گھروں میں یا مجلسوں میں یہ کہا جاتا تھا کہ دیکھو! بادشاہ نے فلاں بات کی ہے اور ہمارے
حقوق اس نے تلف کر دیتے ہیں اب اس اس طرح ہم کو فریب کرنا چاہئے ، یہ یہ چالاکیاں
کرنی چاہئیں یہ دُنیوی بادشاہوں کے دربارِ خاص کے نقائص ہو ا کرتے تھے اس در بارِ خاص کو
میں نے دیکھا تو اس کے متعلق لکھا تھا لَا يَعُزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَواتِ وَلَا
فِي الَا رُضِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذَلِكَ وَلَا اكْبَرُ الَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ !
فرماتا ہے اس قرآنی در بارِ خاص کا بادشاہ عالم الغیب ہے اس کا دیا ہوا انعام راستہ
میں کہیں غائب نہیں ہوسکتا۔یہاں تو یہ تھا کہ بادشاہ نے خلعت پہنایا اور گھر پہنچنے سے پہلے
پہلے راستہ میں کسی نے خنجر مار دیا گویا انعام تو ملا مگر انعام سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکا مگر یہ وہ
بادشاہ ہے کہ چونکہ یہ عالم الغیب ہے اس لئے جس شخص کو یہ انعام دیتا ہے اس کی نگرانی بھی
کرتا ہے کہ انعام اس کو پہنچ جائے اور خواہ کوئی کتنا زور لگالے، کتنی ہی طاقت خرچ کر لے وہ
اس خطاب سے محروم نہیں ہو سکتا وہ خدا کی دی ہوئی چیز ہے اس کو کون لے سکتا ہے مگر
ڈ نیوی بادشاہوں کی دی ہوئی چیز تو بسا اوقات ضائع ہو جاتی ہے بلکہ بعض دفعہ وہ آپ بھی
چھوٹی چھوٹی باتوں پر دوسروں کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ایک مشہور تاریخی واقعہ ایک مشہور تاریخی واقعہ ہے
شبلی ایک بہت بڑے بزرگ گزرے
ہیں یہ امیر گھرانے کے تھے اور بغداد کے بادشاہ کے گورنر تھے۔وہ کسی کام کے متعلق بادشاہ سے مشورہ کرنے کے لئے اپنے صوبہ سے دار الحکومت میں آئے۔اُنہی دنوں ایک کمانڈر انچیف ایران کی طرف سے ایک ایسے دشمن کے مقابلہ میں بھیجا گیا تھا
جس سے کئی فوجیں پہلے شکست کھا چکی تھیں اُس نے دشمن کو شکست دی اور ملک کو دوبارہ مملکت

۴۱۸
میں شامل کیا۔جب وہ واپس آیا تو بغداد میں اس کا بڑا بھاری استقبال کیا گیا اور بادشاہ نے بھی
ایک دربارِ خاص منعقد کیا تا کہ اُسے انعام دیا جائے اور اُس کے لئے ایک خلعت تجویز کیا جو
اُس کے کارناموں کے بدلہ میں اسے دیا جانا تھا مگر بدقسمتی سے سفر سے آتے ہوئے اُسے نزلہ ہو
گیا دوسری بد قسمتی یہ ہوئی کہ گھر سے آتے ہوئے وہ رومال لا نا بھول گیا۔جب اُس کو خلعت
دیا گیا تو دستور کے مطابق اس کے بعد اُس نے تقریر کرنی تھی کہ میں آپ کا بڑا ممنون ہوں
آپ نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے اور میری تو اولاد در اولاد اس چار گز کپڑے کے بدلے
میں آپ کی غلام رہے گی۔مگر جب وہ تقریر کے لئے آمادہ ہو رہا تھا تو یکدم اُسے چھینک
آئی اور ناک سے بلغم ٹپک پڑا۔بلغم کے ساتھ اگر وہ تقریر کرتا تو شاید قتل ہی کر دیا جاتا اُس
نے گھبراہٹ میں ادھر اُدھر ہاتھ مارا جب دیکھا کہ رومال نہیں ملا تو نظر بچا کر اسی جبہ سے اُس
نے ناک پونچھ لی۔بادشاہ نے اسے دیکھ لیا وہ کہنے لگا اُتار لو اس خبیث کا خلعت۔یہ ہماری
خلعت کی ہتک کرتا ہے اور ہمارے دیئے ہوئے تحفہ سے ناک پونچھتا ہے۔اس نے یہ کہا اور شبلی
نے اپنی کرسی پر چیخ ماری اور رونا شروع کر دیا چونکہ دل میں نیکی تھی اور تقویٰ تھا، خدا نے اُن کی
ہدایت کے لئے ایک موقع رکھا ہوا تھا انہوں نے چیخ ماری تو بادشاہ نے کہا خفا ہم اس پر ہوئے
ہیں تم کیوں روتے ہو۔وہ کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا بادشاہ میں اپنا استعفاء پیش کرتا ہوں۔بادشاہ نے کہا یہ کیا بے وقت کی راگنی ہے کیا ہو ا تم کو اور کیوں تم استعفاء پیش کرتے ہو؟ انہوں
نے کہا بادشاہ میں یہ کام نہیں کر سکتا اس نے کہا آخر ہوا کیا ؟ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ یہ
شخص آج سے دو سال پہلے اس جگہ سے نکلا تھا اور ایک ایسی مہم پر بھیجا گیا تھا جس میں ملک کے
بڑے بڑے بہادر جرنیل شکست کھا کر آئے تھے اور ایک ایسے علاقہ کی طرف بھیجا گیا تھا جس کا
دوبارہ فتح کرنا بالکل ناممکن سمجھا جاتا تھا یہ دو سال باہر رہا یہ جنگلوں میں گیا ، یہ پہاڑوں میں گیا
اور اس نے دشمن سے متواتر لڑائیاں کیں، یہ ہر روز مرتا تھا، ہر صبح مرتا تھا، اور ہر شام مرتا تھا ہر
شام اس کی بیوی سوچتی تھی کہ صبح میں بیوہ ہو کر اُٹھوں گی اور ہر صبح جب وہ اُٹھتی تھی تو خیال کرتی
تھی کہ شام مجھ پر بیوگی کی حالت میں آئے گی ، ہر شام اس کے بچے سوتے تھے تو سمجھتے تھے کہ صبح
ہم یتیم ہوں گے اور ہر صبح اس کے بچے اُٹھتے تھے تو وہ خیال کرتے تھے کہ شام کو ہم یتیم ہوں
گے، ایک متواتر قربانی کے بعد اس نے اتنا بڑا ملک فتح کیا اور آپ کی مملکت میں لا کر شامل کیا
اس کے بدلہ میں آپ نے اس کو چند گز کپڑا دیا جس کی حیثیت ہی کیا تھی مگر محض اس لئے کہ اس۔

10 von 10 heute frei