سیر روحانی (۶) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

حصہ 2

۴۱۹
نے مجبوراً اس خلعت سے ناک پونچھ لیا آپ اس پر اتنا خفا ہوئے۔پھر میں کیا جواب دوں گا
اُس خدا کے سامنے جس نے مجھے یہ جسم ایسا دیا ہے جس کو کوئی بادشاہ بھی نہیں بنا سکتا ، جس نے
مجھے یہ خلعت دی ہے اور میں اس کو تیری خاطر گندہ کر رہا ہوں میں اس کے متعلق اپنے خدا کو کیا
جواب دونگا ؟ یہ کہہ کر وہ دربار سے نکل گئے مگر وہ اتنے ظالم اور جابر تھے کہ جب مسجد میں گئے
اور انہوں نے کہا کہ میں تو بہ کرنا چاہتا ہوں تو ہر ایک نے یہی کہا کہ کم بخت ! کیا شیطانوں کی
تو یہ بھی کہیں قبول ہو سکتی ہے نکل جا یہاں سے۔توبہ کی قبولیت انہوں نے ہر جگہ پھرنا شروع کیا مگرکسی کو یہ جرأت نہیں ہوتی تھی کہ ان کی
تو به قبول کرے۔آخر وہ جنید بغدادی کے پاس پہنچے کہ اس اِس طرح مجھے
سے قصور ہوئے ہیں اور اب میں تو بہ کرنا چاہتا ہوں کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے؟ انہوں نے
کہا ہاں قبول ہو سکتی ہے مگر ایک شرط پر۔پہلے اسے مانو۔شبلی نے کہا مجھے وہ شرط بتا ئیں میں ہر
شرط ماننے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا اُس شہر میں جاؤ جہاں تم گورنر رہے ہو اور ہر گھر
پر دستک دے کر کہو کہ میں تم سے معافی مانگتا ہوں اور جو جو ظلم تم نے کئے تھے ان کی لوگوں سے
معافی لو۔انہوں نے کہا منظور ہے چنانچہ وہ گئے اور انہوں نے ہر دروازہ پر دستک دینی شروع
کر دی جب لوگ نکلتے وہ کہتے کہ میں شبلی ہوں جو یہاں کا گورنر تھا میں قصور کرتا رہا ہوں،
خطائیں کرتا رہا ہوں اور تم لوگوں پر ظلم کرتا رہا ہوں اب میں اس کی معافی طلب کرتا ہوں۔لوگ کہہ دیتے کہ اچھا ہم نے معاف کر دیا لیکن نیکی کا بیج ہمیشہ بڑھتا اور رنگ لاتا ہے دس ہیں
گھروں سے گزرے تو سارے شہر میں آگ کی طرح یہ بات پھیل گئی کہ وہ گورنر جو کل تک اتنا ہی
ظالم مشہور تھا وہ آج ہر دروازہ پر جا جا کر معافیاں مانگ رہا ہے اور لوگوں کے دلوں میں
روحانیت کا چشمہ پھوٹا اور انہوں نے کہا ہمارا خدا کتنا زبردست ہے کہ ایسے ایسے ظالموں کو بھی
نیکی اور توبہ کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔چنانچہ پھر تو یہ ہوا کہ شبلی جنیڈ کے کہنے کے ماتحت ننگے پاؤں
ہر دروازہ پر جا کر دستک دیتے تھے لیکن بجائے اس کے کہ دروازہ کھل کر شکوہ اور شکایت کا
دروازہ گھلتا اندر سے روتے ہوئے لوگ نکلتے اور کہتے تھے کہ آپ ہمیں شرمندہ نہ کریں
آپ تو ہمارے لئے قابل قدر وجود ہیں اور ہمارے روحانی بزرگ ہیں آپ ہمیں اس
طرح شرمندہ نہ کریں۔غرض سارے شہر سے انہوں نے معافی لی اور پھر وہ جنید کے پاس
آئے اور انہوں نے تو بہ قبول کی اور انہیں اپنے شاگردوں میں شامل کیا اور اب وہ

۴۲۰
مسلمانوں کے بڑے بڑے اولیاء میں سے مجھے جاتے ہیں۔خدا تعالی کے عطیہ کی بے حُرمتی تو دیکھو! شبلی کو کس بات سے ہدایت ملی؟ اس بات
سے کہ خدا نے ہم کو کیا کچھ دیا ہے جس کو ہم گندہ اور
نا پاک کر رہے ہیں مگر بادشاہ اس دربارِ خاص میں چند گز ریشم کا ٹکڑا چند سنہری تاگے لگے ہوئے
یا چند موتی اور ہیرے جڑے ہوئے دیتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ اگر وہ لوگ خود چاہیں
تو اس سے بہتر خلعت بنا سکتے ہیں مگر اس لئے کہ ان کی ہتک ہو گئی وہ انہیں ذلیل کر دیتا ہے۔غرض ان خدمات کے بدلہ میں جو کچھ ملتا تھا وہ اتنا حقیر ہوتا تھا کہ اس کا خیال کر کے بھی انسانی
حیران ہو جاتا ہے کہ کیا انسان اتنا بھی ذلیل ہو جاتا ہے کہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کے پیچھے
دوڑتا پھرے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انعامات ملتے ہیں ان میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ
کبھی واپس نہیں ہو سکتے اور جس کو انعام ملتا ہے اس کی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ اس کی ہتک
کرے بلکہ وہ ہمیشہ اس کی عزت کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے غیر متبدل انعامات دنیا میں کوئی ایک لاکھ بیس ہزار نبی جیسا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے گزرا ہے ہے اور معلوم
نہیں
کتنی دنیا ئیں ہیں اور کتنے اور نبی ہوں گے۔درجنوں پیغمبروں کے حالات تو ہمیں بھی
معلوم ہیں مگر کیا تم نے کبھی سُنا کہ فلاں وقت میں فلاں پیغمبر صاحب کے مستعفی ہونے کا وقت آ
گیا اور انہیں کہا گیا کہ آپ اب استعفاء دیدیں یا کبھی تم نے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے کسی پر خفا ہو کر
کہا کہ اُتار لو اس کا خلعت پیغمبری اور اُس نے اسے چھوڑ دیا ہو۔اس دربار میں سے جس کو ملتا
ہے ہمیشہ کے لئے ملتا ہے اور جس کو ملتا ہے اس کے دل میں اپنے اس عہدہ کی اتنی عظمت ہوتی
ہے اور اتنی قدر ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس کی قدر کرنے میں اس کی اس طرح مدد کرتا ہے کہ
وہ اس عہدہ کو کبھی نہیں چھوڑتا اور نہ اس کی ہتک کرتا ہے۔الہی دربار میں کسی چھوٹے سے چھوٹے پھر میں نے دیکھا کہ دنیوی
بادشاہوں کے دیوان خاص میں جو
درباری کی ہتک بھی برداشت نہیں کی جاسکتی امراء ہوتے ہیں ان میں باہم
رقابتیں اور بغض اور کینے پائے
جاتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو گرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس الہی دربار میں اگر کوئی

۴۲۱
بڑا ہے تو بڑے نے چھوٹے پر کیا حسد کرنا ہے وہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ کسی چھوٹے کی
ہتک ہو جائے یا اس کی کسی رنگ میں تنقیص کی جائے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا
انسان جن کے مقابلہ میں موسیٰ کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے تھے ، جن کے مقابلہ میں ابراہیم کوئی
حیثیت ہی نہیں رکھتے تھے، جن کے مقابلہ میں نوح کوئی حیثیت نہیں رکھتے تھے ، ان موسی" اور
ابراہیم اور نوح سے کم درجہ رکھنے والوں اور موسیٰ کے ماتحت نبیوں میں سے ایک یونس نبی ہیں
کوئی یہودی کسی جھگڑے میں کہہ دیتا ہے کہ یونس بڑا آدمی تھا مسلمان آگے سے کہہ دیتا ہے
محمد رسول اللہ کے مقابلہ میں یونس کی کیا حقیقت ہے۔اب بجائے اس کے کہ دربارِ خاص کا
آدمی خوش ہو کہ میری عزت کی گئی ہے جب اس کو خبر پہنچتی ہے تو اس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے
اور وہ کہتا ہے۔لَا تُفَضِّلُونِي عَلَى يُونُسَ ابْنِ مَتَى !
یونس ابن منشی پر مجھے فضیلت نہ دیا کرو حالانکہ فضیلت ہے لیکن کسی در باری کی وہ ہتک
برداشت نہیں کرتا وہ کہتا ہے چاہے وہ چھوٹا ہی سہی پر تم نے کیوں اس کو چھوٹا کہا ؟ تمہارا کام
یہی ہے کہ اس کی عزت کرو کیونکہ وہ خدا کے درباریوں میں سے ہے۔ابوالبشر آدم کی پیدائش پر دربار خاص کا انعقاد اب میں ایک در بار خاص کا ذکر
کرتا ہوں جو قرآن کریم نے
بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَعَلَّمَ ادَمَ الْاَسْمَاءَ كُلَّهَاثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَئِكَةِ فَقَالَ
اَنْبِتُونِي بِأَسْمَاءِ هَؤُلَاءِ إِنْ كُنتُم صّدِقِيْنَ۔قَالُوا سُبُحْنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ط
اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ۔قَالَ يَادَمُ اَنْبِتُهُمُ بِأَسْمَائِهِمْ ، فَلَمَّا أَنْبَا هُمْ بِا سُمَائِهِمْ قَالَ
اَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ إِنِّى أَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُون۔فرمایا در بارشاہی لگا اور ملائکہ جمع ہوئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقام ایک شخص کو عطا
کیا تھا جس کی توثیق کی جانی تھی اور جس کے متعلق اس دربار میں آخری اعلان کرنا تھا۔وہ مقام
ابوالبشر آدم کے لئے تجویز کیا گیا تھا جسے عالم انسانی میں جلوہ الہی کی ایک نئی تجلی کے ظاہر کرنے
کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ملائکہ نے اس بات کی ابتدائی خبر سن کر کہا کہ ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں
آئی کہ اس انسان کی ضرورت کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم تمہیں اس کی ضرورت
عملی طور پر
دکھا دینگے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے وہ تمام تجلیات جن کو وہ نئی شکل میں دکھانا چاہتا تھا آدم کے اندر
ودیعت کر دیں اور پھر آدم کو ان کے سامنے بلایا اور وہ تجلیات اس میں سے ظاہر ہوئیں جس طرح

۴۲۲
فلم چلتی اور اس میں سے تصویر میں نکلتی ہیں اسی طرح آدم کے وجود سے ان تجلیات کا ظہور شروع
ہوا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے ملائکہ سے فرمایا کہ اگر تمہارا دعویٰ صحیح تھا تو تم مجھے بتاؤ کہ کیا تم ان تجلیات
کی پوری کیفیت بیان کر سکتے ہو؟ انہوں نے کہا اے خدا! تو پاک ہے ہمیں تو اتنا ہی آتا ہے جتنا تو
نے ہمارے اندر رکھا ہے تو سب کچھ جانتا ہے اور تیرے سارے کام حکمت پر مبنی ہیں جس کے سپر د تو
کوئی کام کرتا ہے اُس کی طاقتیں بھی اس کے اندر ودیعت کر دیتا ہے۔پھر فرمایا اے آدم! ہم نے
جو علم تیرے اندر رکھے ہیں اور جو تجلیات تم سے ظاہر ہونے والی ہیں اُن کو ظاہر کرو۔چنانچہ آدم نے
ان تجلیات مخفیہ کو اور ان صفات انسانیہ کو جو اس کے لئے مخصوص تھیں ظاہر کیا پھر فرمایا الم
اَقُل لَّكُمْ اِنّى اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ۔میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ مجھے زمین و آسمان کی وہ باریک باتیں معلوم ہیں جو تم
معلوم نہیں کر سکتے اور ایک ایسے نئے وجود کی ضرورت ہے جو میرے ان علوم کو ظاہر کر سکے جو تم
پر ظاہر نہیں ہو سکتے۔آدم کی اہلیت کا اعلان یہ ایک دربار ہے جو اللہ تعالیٰ نے لگایا اس دربار کی غرض آدم کو
مقام انسانیت پر فائز کرنا یعنی اسے ابوالبشر بنانا تھا گویا یہ نہایت
ہی اعلیٰ درباروں میں سے ایک دربار ہے گورنر کا تقرر ہو رہا ہے، بادشاہ بیٹھا ہے اور بتایا جارہا
ہے کہ اس پر یہ یہ ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں اور پھر بتایا جا رہا ہے کہ یہ ان ذمہ داریوں کے ادا
کرنے کے قابل ہے۔دنیا کے درباروں میں تو جب کوئی کمانڈ رمقرر کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ
ہمیں تمہاری وفاداری سے امید ہے کہ تم ہماری خواہشوں کو پورا کرو گے لیکن یہاں کہا جاتا ہے ہم
ا
نے اس کو مقرر کیا ہے اور ہم نے اس کا انتخاب غلط نہیں کیا جو کام ہم نے اس کے سپرد کیا ہے اس
کا یہ اہل ہے اور یہ اسے کر کے دکھا دیگا۔ظرف صحیح کے انتخاب کی اہمیت گویا خلاصہ اس در بار کا یہ ھا کہ ایک نیا گورنر مقر
ہو رہا تھا دوسرے درباری اس انتخاب کی وجہ
سمجھنا چاہتے تھے اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سب علم ہماری طرف سے آتا ہے مگر اسے
حاصل ہر شخص اپنے ظرف کے مطابق کرتا ہے اور اگر ایک چوکونہ برتن ہوگا تو اس کے اندر جو
پانی ہوگا وہ چو کو نہ ہوگا ، اگر ایک گول برتن ہوگا تو اس کے اندر پڑا ہوا پانی بھی گول ہو جائے
گا ، اگر ہم پانی کو چوکونہ شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں تو گول شکلوں والے کتنے بھی برتن ہمارے

۴۲۳
پاس لائے جائیں ہم کہیں گے یہ اس قابل نہیں کیونکہ ہم نے اس کو چوکونہ شکل دینی ہے۔یا اگر
فرض کرو کسی ایسی شکل میں ہم اس کو دیکھنا چاہتے ہیں جیسے تکون ہوتی ہے تو بے شک چار گوشیہ
برتن لائے جائیں اور کہا جائے کہ ان میں پانی پڑ سکتا ہے ہم کہیں گے پڑ سکتا ہے مگر ہم نے اس
کو دیکھنا سہ گوشہ ہے۔یا اگر ہماری غرض یہ ہے کہ جیسے ایک سینگ ہوتا ہے اسی طرح سینگ کی
شکل میں پانی کو دیکھیں تو اس غرض کے لئے ہم اسی قسم کے برتن کو پسند کریں گے جو سینگ کی
شکل کا ہوگا یا اگر تکلفی جمانی ہو تو اب قلفی کی شکل چاہے قلفی کی ہو چاہے جوتی کی ، مزہ ایک جیسا
ہی رہے گا مگر ہمارے ملک میں قلفی کی شکل کا رواج ہے اب اگر قلفی بنانی ہوا اور کوئی کہے کہ
ٹفن کیرئیر میں قلفی جما لو تو دوسرا شخص کبھی نہیں بنائے گا وہ کہے گا قلفی لاؤ۔میں اس بحث
میں نہیں پڑتا کہ اس کی کیا حکمت ہے؟ بہر حال جس نے کام کرنا ہو وہ جس شکل کو پسند کرتا ہے
اس قسم کا ظرف لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ یہاں سوال ظرف کا ہے ہم جن صفات کو
دُنیا میں ظاہر کرنا چاہتے ہیں وہ ظرف فرشتوں کا نہیں بلکہ آدم کا ہے۔پھر انسان چیز بھی اپنے ظرف کے مطابق حاصل کرتا ہے اگر دوسیر والا ظرف ہوگا تو دو
سیر چیز آئے گی ، اگر چھ چھٹانک والا ظرف ہوگا تو چھ چھٹانک آئے گی ، اگر ایک تولہ والا
ظرف ہوگا تو ایک تولہ آئے گی۔اس نقطہ نگاہ سے بھی فرمایا کہ جس علم اور قانون کی اس وقت
ضرورت ہے اس کا ظرف صحیح یہی آدم ہے چنانچہ دیکھو! اس شخص کو ہم نے سکھایا اور سیکھ گیا یہی
ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ شخص قابل تھا اور فرشتے اس جواب کو سن کر فوراً سرتسلیم خم کر دیتے
ہیں اور سب کی تسلی ہو جاتی ہے۔پھر انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ اب گورنر کے احکامات کو رائج
کرو چنانچہ فَسَجَدُوا کے سارے کے سارے عمیل حکم میں لگ گئے اور سب نے اس حکم پر
لبیک کہا اور فرمانبرداری اور امداد شروع کر دی۔ایک اعتراض کا جواب بعض لوگ فرشتوں کے ہمدرد بن کر اس آیت پر یہ اعتراض
کیا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے آدم کو سکھایا تو وہ سیکھ گیا
فرشتوں کو نہ سکھایا وہ نہ سیکھے اس میں فرشتوں کا قصور کیا ہوا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اصل سوال
یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کی مختلف تجلیات کے لئے مختلف آئینوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک تجلی کا آئینہ
آدم ہے۔فرشتے معلوم کرنا چاہتے تھے کہ وہ نئی تجلی کیا ہوگی جو کہ آدم کے ذریعہ ہی ظاہر ہوسکتی
ہے؟ خدا تعالیٰ نے وہ تجلی آدم پر ڈالی اور اس نے اسے صحیح طور پر اخذ کر لیا اور پھر اس کو اپنے

۴۲۴
جسم سے ظاہر کر دیا فرشتے خاموش ہو گئے اور کہا کہ ہم سمجھ گئے۔اصل مضمون نہیں بلکہ یہ سمجھ گئے
ہیں کہ اس تجلی کا حامل آدم ہی ہوسکتا تھا ہم نہیں ہو سکتے تھے۔آدم کا کام اور ہے اور فرشتوں کا کام اور اصل حقیقت تو وہ اب بھی نہیں سمجھے جس
دن اصل حقیقت سمجھنے لگ جائیں گے
اس دن وہ آدمی بن جائینگے آج بھی فرشتہ اصل حقیقت کو نہیں سمجھا مگر فرشتہ اتنا سمجھ گیا ہے کہ
آدم کا کام اور ہے اور میرا کام اور۔اگر فرشتے اسے نئی تجلی نہ سمجھتے تھے اور اگر وہ یہی سمجھتے تھے
کہ آدم کو سکھایا تو وہ سیکھ گیا تو میں ان داناؤں سے جو فرشتوں کے وکیل بنتے ہیں پوچھتا ہوں
کہ ان کی عقل کیوں ماری گئی۔اگر سوال یہی تھا کہ اس کو سکھایا وہ سیکھ گیا تو فرشتے کیوں نہ
بولے وہ چُپ کیوں ہو گئے ؟ ان کو کہنا چاہئے تھا کہ اس کو سکھایا یہ سیکھ گیا ہمیں سکھاتے تو ہم سیکھ
جاتے مگر ان کی تو تسلی ہو گئی اور اس معترض کی ابھی تک تسلی نہیں ہوئی اور پچاس ساٹھ ہزار
سال سے جو اسے شبہ پیدا ہوا ہے وہ ابھی دُور نہیں ہوا۔آدم سے مختلف تجلیات کا ظہور اصل سوال کرنے والوں کا بیان ہے کہ ان کے لئے
یہ سوال حل ہو گیا کیونکہ وہ آگے سے نہیں بولے
اور اسی لئے نہیں بولے کہ در حقیقت وہ احمق ہے جو سمجھتا ہے کہ یہاں انسانیت کے سمجھنے کا سوال
تھا۔انسانیت کے سمجھنے کا سوال نہیں تھا بلکہ فرشتوں کا سوال یہ تھا کہ وہ تحتی جو آپ ظاہر کرنا
چاہتے ہیں آیا ہم اس کے حامل نہیں ہو سکتے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرما یا نہیں ہم تمہیں عملا تجلی کر کے
دکھا دیتے ہیں اس تجلّی کے بعد تم خود فیصلہ کر لینا کہ تم اسے ظاہر کر سکتے ہو یا نہیں۔چنانچہ آدم
سے مختلف تجلیات کا ظہور ہوا مثلاً ایک تجلی تو یہی ظاہر ہوئی کہ انسان دوزخ میں ڈالا گیا فرشتہ
دوزخ میں جا ہی نہیں سکتا۔آخر ابو جہل وغیرہ دوزخ میں گئے ہیں یا نہیں فرشتہ اس تجلی کو
برداشت ہی نہیں کر سکتا یہ قہری تجلتی تھی جس کو برداشت کرنے کی صرف آدم میں طاقت رکھی گئی
فرشتہ اس تجلی کا حامل ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ملائکہ سے تعلق رکھنے والی تجلیات اور رنگ کی ہیں ان
تجلیات کو ہم نہیں اُٹھا سکتے وہ فرشتوں کے لئے مخصوص ہیں اور ہمارے لئے انسان کی تجلیات
مخصوص ہیں۔پس فرشتوں کا یہ سوال ہی نہیں تھا کہ وہ کونسی تحجتی ہے جس کے اظہار کے لئے آدم پیدا کیا
گیا ہے بلکہ ان کا سوال یہ تھا کہ ایسی کونسی تحجتی ہے جو آدم ہی اُٹھا سکتا ہے ہم نہیں اُٹھا سکتے ؟ جب

۴۲۵
آدم نے مختلف قسم کے افعال کا ارتکاب شروع کیا کسی نے خدا کو گالیاں دینی شروع کیں، کسی نے
اس سے کھیل اور تمسخر شروع کیا، کسی نے نماز کا انکار کیا، کسی نے روزہ کا انکار کیا، کسی نے حج کا
انکار کیا، کسی نے زکوۃ کا انکار کیا، کسی نے چوری کی کسی نے ڈاکہ ڈالا تو فرشتوں نے کانوں
پر ہاتھ رکھے اور کہا کہ اس کے لئے یہ آدم ہی موزوں ہے ہم اس کے اہل نہیں اسی لئے قرآن
کریم میں انسان کے متعلق ہی ظَلُومًا جَهُولًا کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں، فرشتوں نے کہا
ہم ظَلُومًا جَهُولًا نہیں بن سکتے یہ آدمی ہی کی ہمت ہے وہ بیشک ظَلُومًا جَهُولًا بنتا پھرے۔پس سوال یہ نہیں تھا کہ وہ نئی تجلی کیا ہے جس کا آدم کے ساتھ تعلق ہے بلکہ سوال یہ تھا کہ
آیا انسان ہی اس تجلی کا حامل ہو سکتا ہے؟ فرشتے نہیں ہو سکتے ؟ خدا تعالیٰ نے عملا تحتمی ظاہر کر کے
دکھا دی اور فرشتوں نے مان لیا کہ ہم میں اس کی اہلیت نہیں لیکن آج ہزاروں سال کے بعد ایک
انسان اُٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ فرشتے بیوقوف تھے اُن بیوقوفوں کو سوال کرنا آیا تھا جو اب سمجھنا نہیں
آیا حالانکہ فرشتوں کا چُپ ہو جانا بتاتا ہے کہ فرشتوں کا یہ سوال تھا ہی نہیں کہ آپ ہمیں سکھاتے تو ی
ہم بھی سیکھ جاتے بلکہ فرشتوں کا سوال یہ تھا کہ وہ کونسی تجلتی ہے جس کا حامل انسان ہو سکتا تھا ہم نہیں
ہو سکتے تھے۔خدا کے بتانے یا نہ بتانے کا ذکر نہیں تھا بلکہ اس تجلی کے قابل وجود کا ذکر تھا۔روحانی در بارِ خاص کی بعض مخصوص کیفیات اب میں اس دربار کی بعض
مخصوص کیفیات کا ذکر کرتا ہوں۔اوّل اس دربار میں بھی بادشاہ کے گر د کچھ درباری یعنی ملائکہ نظر آتے ہیں۔دوم وہ درباری گلی طور پر بادشاہ کے کمال علم کے قائل ہیں دُنیوی دربارِ خاص میں تو بسا اوقات
کمانڈر سمجھتا ہے کہ بادشاہ اگر چھوٹی سے چھوٹی لڑائی کے لئے بھی جائے گا تو ہار جائیگا مگر
اس دربار میں ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ بادشاہ جانتا ہے وہ میں نہیں جانتا۔سوم وہ اس سے زیادتی علم کے لئے بھی سوال کرتے رہتے ہیں گویا وہ صرف یہی نہیں جانتے
کہ یہ ہر بات جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے بلکہ ان کے دل میں تڑپ ہوتی ہے کہ وہ کی
زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرتے جائیں اور اپنے اپنے ظرف کے مطابق اپنے آپ کو
مقام تکمیل تک پہنچا ئیں۔فرشتہ اپنی ملکیت کے لحاظ سے کامل ہونا چاہتا ہے اور انسان
اپنی انسانیت کے لحاظ سے کامل ہونا چاہتا ہے مگر ترقی بہر حال موجود ہے کیونکہ استاد
موجود ہے جب تک استاد موجود رہے گا شاگرد اس سے نئی نئی چیزیں سیکھتا رہے گا۔

۴۲۶
چہارم بادشاہ ڈنڈے سے ان کو سیدھا نہیں کرتا جیسے دنیا میں کیا جاتا ہے بلکہ ان پر حقیقت کو
واضح کرتا ہے اور ان کے سینوں کو روشنی بخشتا ہے۔جب کسی نئے کام پر کسی کو مقرر کیا جاتا ہے تو تمام سامان اسے مہیا کر کے دیئے جاتے ہیں۔دنیا
میں تو یہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بادشاہ کی طرف سے کسی کو مقرر کیا جاتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ
اب فوج بھرتی کر دیا لڑائی کے لئے سامان مہیا کرو مگر وہاں ساری چیزیں وہ خود مہیا کر کے دیتا
ہے۔ششم اس دربار کے درباری ایسے ہیں کہ بجائے رقابت میں مبتلاء ہونے کے وہ افسر مقررہ کی
پوری طرح اعانت کرتے ہیں اور اس سے مخلصانہ تعاون کرتے ہیں چنانچہ فرشتوں کے
متعلق فرماتا ہے کہ فَسَجَدُوا جب انہیں تعاون کے لئے کہا گیا تو انہوں نے تعاون
کرنا شروع کر دیا اور جس نے تعاون نہ کیا اُس کو خود بادشاہ نے سزا دی اور اُس کی
شرارت کو بے ضرر کر دیا۔قرآن کریم میں ایک اور در بارِ خاص کا ذکر اب میں ایک اور روحانی
دربارِ خاص کا ذکرکرتا ہوں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے: قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنذِرٌ وَمَا مِنُ إِله إِلَّا اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ
وَمَابَينَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ - قُلْ هُوَ نَبَوْاعَظِيمَ - أَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ - مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ
بالْمَلا الأعْلَى اِذْيَخْتَصِمُونَ - إِنْ يُوحَى إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ - اِذْقَالَ رَبُّكَ
لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِيْنِ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُّوحِي فَقَعُوالَهُ
سجِدِينَ - فَسَجَدَ الْمَلَئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ اِسْتَكْبَرَوَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ - قَالَ
يَابْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ اَسْتَكْبَرُتَ اَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ - قَالَ
أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِى مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ - قَالَ فَاخْرُجُ مِنْهَا فَانَّكَ رَجِيْمٌ - وَإِنَّ
عَلَيْكَ لَعْنَتِى إِلَى يَوْمِ الدِّينِ قَالَ رَبِّ فَانْظِرْنِى إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ
الْمُنْظَرِينَ إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ - إِلَّا عِبَادَكَ
مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ - قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ - لَا مُلَتَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ
مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ - قُلْ مَا اسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ - اِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ
لِلْعَلَمِينَ - وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاهُ بَعْدَ حِينٍ - ا

۴۲۷
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس جگہ پھر ایک آدم کی پیدائش کا ذکر کیا گیا
ہے مگر جیسا کہ سیاق وسباق سے ظاہر ہے یہ
بعثت عظمی کا دربارِ خاص میں اعلان آیات قطعی طور پر ثابت کرتی ہیں کہ یہاں وہ
آدم مراد نہیں جس سے نسل بشر کا آغاز ہوا بلکہ
اس جگہ آدم سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے چنانچہ دیکھو ان آیات کی ابتدا
ان الفاظ سے ہوتی ہے کہ قَلْ إِنَّمَا أَنَا مُندِ رُوَّمَا مِنْ إِلَهِ إِلَّا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
تو ان سے کہہ دے کہ میں خدا کی طرف سے ایک تنبیہہ کرنے والے کی حیثیت سے آیا ہوں
اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ واحد اور قہار ہے۔اس کے بعد فرماتا ہے وہ آسمان اور زمین کا
رب ہے اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان کا بھی رب ہے اور وہ بڑا غالب اور بخشنے والا ہے۔تو
کہہ دے کہ یہ ایک عظیم الشان چیز ہے جس سے تم اعراض کر رہے ہو اور مجھے کیا خبر ہے کہ فرشتے
آسمان پر کس کے تقرر کے بارہ میں بخشیں کر رہے تھے۔مجھے آسمان سے وحی آ گئی اور پتہ لگ گیا
کہ میں خدا کی طرف سے نذیر ہوں۔دیکھو! جب خدا نے فرشتوں کو بلا یا اور ان سے کہا کہ میں
ایک بہت بڑے انسان کو مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں جب میں اس کو پیدا کرلوں اور وہ اپنی جوانی
کی عمر کو پہنچ جائے اور کلام الہی اس پر نازل ہو جائے تو تم فوراً اس کی مدد کرنے لگ جاؤ۔اب دیکھو یہاں کسی پہلے آدم کا یا پیدائش عام کا ذکر نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا اور ان کی بعثت کا ذکر ہے اور پھر جہاں یہ ذکر ختم ہوتا ہے وہاں بھی ان باتوں کو بیان
کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ قُلْ مَا اسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَّمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ
یعنی خدا نے کہا اور میں مقرر ہو گیا۔میں تم سے کسی اجر کا طالب نہیں۔اگر ابو البشر آدم کا
یہاں ذکر ہوتا تو آدم کو کہنا چاہئے تھا کہ خدا نے مجھے خلیفہ بنایا ہے مگر بنایا آدم کو اور کہہ رہے
ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ان دونوں کا آپس میں جوڑ کیا
ہوا اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہاں آدم سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔در حقیقت قرآن کریم میں آدم کا جو لفظ استعمال ہوا
ہے وہ خالی ایک نام نہیں بلکہ آدم ایک عہدہ ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے تفویض کیا جاتا ہے۔اس عہدہ کے لحاظ سے جو آدمی بھی اس پر مقرر ہو جائے وہ
آدم کہلاتا ہے اور قرآن کریم کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عہدہ اس شخص کو دیا جاتا ہے جس سے
قرآنی اصطلاح میں آدم سے مراد

۴۲۸
کسی چیز کی ابتداء ہو۔جب کوئی ایسا سلسلہ قائم کیا جائے کہ جس نے قیامت تک جاری رہنا ہو اور اس
سے متواتر تنوع پیدا ہونا ہو اور نئی نسلیں پیدا ہونی ہوں تو اُس کا نام آدم رکھا جاتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آدم اول دور بشری کا آدم تھا جس سے نسل انسانی
چلی اور کروڑوں کروڑ آدمی اس دنیا میں پھیل گئے۔بھی ایک عظیم الشان آدم ہیں اس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک
آدم تھے جن سے ایک روحانی نسل کا آغاز ہوا۔جس طرح آدم کے پیدا ہونے کے بعد جن اور کھوت وغیرہ سب غائب ہو گئے اور انسانی
نسل چل پڑی اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہونے کے بعد پہلے سارے
نبیوں کی نسلیں ختم ہو گئیں اور وہ بے اولاد ہو گئے گویا بعینہ اسی طرح ہو ا جس طرح وہاں ہؤا
تھا۔جس طرح وہاں صرف آدم کی نسل چلی اسی طرح یہاں صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی روحانی نسل چلی اور باقی نسلیں منقطع ہو گئیں۔ممکن ہے کوئی کہے کہ یہ کس طرح
درست ہو سکتا ہے آدمی تو دنیا میں کروڑوں کروڑ پھرتے ہیں ، ان کی نسلیں منقطع کس طرح
ہوئیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ آدمی وہ ہوتے ہیں جو زندہ ہوں جن کے اندر روحانیت
نہیں ، جن کے اندر خدا کا خوف نہیں ، جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں ، جن کو خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل نہیں حالانکہ یہی باتیں انسان کی پیدائش کا مقصد ہیں وہ آدمی کہاں ہیں؟ اب آدمی
وہ ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہے کیونکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اولاد میں سے ہے ، باقی صرف جانوروں کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ خدا سے دُور ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی جو آدم کا نام
حضرت مسیح موعود علیہ السلام دیا گیا ہے وہ بھی اسی لئے ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ کی
کو آدم قرار دینے میں حکمت طرف سے خائم الخلفاء قرار دیا گیا ہے جس کے معنے
یہ ہیں کہ اب جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک
پہنچنا چاہے اس کے لئے آپ کی غلامی اختیار کرنا ضروری ہے۔جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد کوئی شخص خدا تک پہنچنا چاہے تو وہ نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لائے کیونکہ اب وہی نسل سمجھی جاتی ہے باقیوں کے متعلق سمجھا جاتا
ہے کہ وہ ہیں ہی نہیں اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد وہی محمد رسول اللہ

۴۲۹
کے بچے متبع سمجھے جائیں گے جو مسیح موعود کو مانتے ہیں اسی لئے آپ کا نام بھی آدم رکھا گیا۔بہر حال ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں اور میرے ساتھ بہت
بڑے واقعات وابستہ ہیں۔میں عالم روحانی کی مکمل سکیم کے ماتحت پیدا کیا گیا ہوں اور جب
دربارِ خاص میں فرشتے بحث کر رہے تھے تو میں اُس وقت موجود نہ تھا۔اس دربار میں مجھے چنا
گیا اور آسمانی بادشاہت کے دشمنوں کے خلاف مجھے نذیر یعنی کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا۔ملا اعلی کے فرائض ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ سعید روحوں کے اثرات آسمان پر جمع
ہونے شروع ہوتے ہیں اور الہی احکام کے نازل ہونے سے پہلے
ملائکہ بھی فطرتا ایک معتین وجود کی طرف مائل ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے دعا
کرنے لگ جاتے ہیں کہ ہمارے ہدایت کے کام کو آسان کرنے کے لئے اس وجود کو مقرر
فرما۔گویا ملائکہ کے جہاں اور کام ہیں وہاں جیسے فون میں تم نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی کو فون
کیا جاتا ہے تو درمیان میں کنٹیکٹ (CONTACT) کرنے والے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ
کنکشن کو فون کرنے والے کے ریسیور (RECEIVER) سے ملا دیتے ہیں جس سے دونوں کا
آپس میں تعلق قائم ہو جاتا ہے اسی طرح قرآن کریم کی ان آیتوں سے پتہ لگتا ہے کہ آسمان
اور زمین کے درمیان ایک واسطہ ہے اور اس کنکشن بورڈ (CONNECTION BOARD)
کا نام ملا اعلیٰ ہے۔خدا تعالیٰ جب کوئی بات بندوں تک پہنچانا چاہتا ہے تو بخاری میں آتا ہے
کہ خدا تعالیٰ پہلے وہ بات جبرائیل کو بتاتا ہے پھر وہ نچلے فرشتوں کو بتاتا ہے ، پھر وہ اس سے نچلے
فرشتوں کو بتاتے ہیں یہاں تک کہ وہ زمین تک پہنچ جاتی ہے گویا خدا جب کوئی بات دنیا میں پھیلانا
چاہتا ہے تو پہلے وہ ملا اعلیٰ کو بتاتا ہے۔اسی طرح زمین سے آسمان پر جب کوئی بات جاتی ہے تو
پہلے وہ ملا اعلیٰ میں جاتی ہے اور پھر وہ خدا کے سامنے پیش ہو کر آخری فیصلہ ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا انتخاب ہمیشہ اسی نکتہ سے ہم کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ جو لوگ خیال
کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یونہی اندھا دھند نبی بنا دیتا ہے یہ
قابلیت کی بناء پر ہوتا ہے بات غلط ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر نَعُوذُ بِاللهِ خدا عاشق ہو گیا تھا۔پنجابی شعر پڑھو
تو ان میں یہی مضمون ہوتا ہے کہ او کملی والیا تیرے تے رب عاشق ہو گیا۔حالانکہ قرآن
یہ بتاتا ہے کہ دنیا میں جب خرابی پیدا ہوتی ہے تو فرشتے انسانی روحوں کے ساتھ چھونا شروع

۴۳۰
کرتے ہیں اور چُھو کر محسوس کرتے ہیں کہ کس روح میں کیا قابلیت ہے؟ پھر وہ مختلف اثرات
لے کر ریکارڈ روم میں جمع ہوتے ہیں اور اس میں ان کی توجہ ایک روح کی طرف مرکوز ہوتی
چلی جاتی ہے اور آخر تمام روحوں میں سے جو مکمل روح انہیں نظر آتی ہے اس کے بچنے جانے کی
طرف مائل ہو جاتے ہیں اور ایک وجود پر ان کا اتحاد ہو جاتا ہے کہ یہ روح ہے جس سے
ہماری روحیں ملتی جلتی ہیں۔جب وہ یہ فیصلہ کر لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خدمت کے لئے
مقرر کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو عالم الغیب ہے اسے ضرورت نہیں کہ وہ ایسا کرے لیکن چونکہ اُس
نے فرشتوں سے خدمت لینی ہوتی ہے اس لئے ان کے اندر بشاشت پیدا کرنے اور محبت پیدا
کرنے اور ہمدردی پیدا کرنے کے لئے اُس نے یہ طریق رکھا ہے کہ وہ پہلے فرشتوں کو غور
کرنے کا موقع دیتا ہے تا کہ وہ سمجھیں کہ ان کا بھی انتخاب میں حصہ ہے اس کے بعد حکم نازل
ہوتا ہے اور وہ چونکہ ان کے منشاء کے ماتحت ہوتا ہے اس لئے ان کی تسلی ہو جاتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقُبُولُ فِي الْأَرْضِ !!
پھر ایسے انسان کی قبولیت دنیا میں پھیلا دی جاتی ہے اور لوگ اس کو ماننے لگ جاتے ہیں۔اس سے پتہ لگ گیا کہ درحقیقت وہ قابلیت کی بناء پر ہی نبی ہوتا ہے اگر قابلیت کی بناء پر
نہ ہوتا تو ملا اعلیٰ کے دنیا سے معلومات حاصل کرنے کے کیا معنے ؟ پھر تو خدا آسمان پر بیٹھا ہوا کہہ
دیتا فلاں نبی بن جائے اور وہ بن جاتا۔بہر حال ان آیات سے ظاہر ہے کہ یہ واقعہ پیدائش انسانی کے بعد کا تھا اور سلسلہ نبوت کے
جاری ہونے کے بعد کا تھا کیونکہ اس آیت میں فرشتوں کا جو سوال تھا اس کا ذکر ہی نہیں کیا گیا۔جہاں
آدم اول کی پیدائش کا ذکر ہے وہاں اس سوال کا بھی ذکر ہے کہ آپ کیوں پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر
یہاں یہ وہ سوال نہیں کرتے کیونکہ وہ سوال ایک دفعہ ہو چکا اور حل ہو چکا اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی بعثت کے موقع پر کوئی وجہ نہیں تھی کہ پھر دوبارہ وہی سوال کیا جاتا کیونکہ ملائکہ کا رُجحان خود
وجودمحمدمی کی طرف آپ کی بعثت سے پہلے ہو چکا تھا۔اب خدا نے بتا دیا کہ ہم اس شخص کو نبی بنانے
لگے ہیں جب ہم نبی بنا ئیں اور یہ اُس عمر کو پہنچ جائے کہ خدا کی وحی اس پر نازل ہونے لگے تو فوراً اس
کے کام میں مدد دینے کے لئے کھڑے ہو جانا اور وہ کہتے ہیں امَنَّا وَصَدَّقْنَا۔یہاں یہ سوال رہ جاتا ہے کہ فرشتوں کے متعلق
ملائکہ کا شیطانی عصر سے اختصام
يَخْتَصِمُونَ کا لفظ کیوں آتا ہے۔کوئی کہہ سکتا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی