سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
اللهِ الرَّحْمَنِ
۵۲۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۷)
تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ)
عالم روحانی کا نوبت خانہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : -
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ ایسے الفاظ میں اُتاری ہے کہ محسر ہو یا یسر ہو مؤمن کے لئے
یہ سورۃ ہمیشہ ہی ایک مستقل صداقت ، ایک نہ مٹنے والی حقیقت اور ایک محبت کا گہرا راز بنی رہتی
ہے۔انسانوں پر تو کل کرنے والے اور ظاہری طاقت وشان کو دیکھنے والے لوگ کبھی کبھی
با وجود بڑی بڑی تیاریوں کے ، باوجود بڑے بڑے ارادوں کے ، باوجود بڑی بڑی امدادوں
کے ، با وجود بڑے بڑے سامانوں کے ناکامی اور نامرادی کا منہ دیکھ لیتے ہیں۔ہٹکر اپنی تمام
شان کے باوجود مشرقی جرمنی کی جنگ میں ہار جاتا ہے۔نپولین اپنے عظیم الشان تجربہ اور عزم
کے باوجود واٹر لو میں شکست کھا جاتا ہے۔لیکن خدا کے بندے اور خدا کے پرستار اور خدا کے
موعود صبح بھی اور شام بھی اور رات بھی اور دن بھی سچے دل سے بغیر منافقت کے، بغیر جھوٹ
کے خدا کے حضور یہ کہتے ہیں الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ۔اُن کی ناکامیاں عارضی ہوتی ہیں ، اُن کی تکلیفیں محض چند لمحات
کی اور اُن کی مشکلات بالکل بے حقیقت ہوتی ہیں جن کے ساتھ خدا کھڑا ہوتا ہے اُن کو کسی
دوسری چیز کا ڈر ہی کیا ہوسکتا ہے۔میں نے ذکر کیا تھا کہ کل انشاء اللہ تعالیٰ میں حسب طریق سابق ایک
چند تمہیدی امور
مضمون کے متعلق کچھ خیالات ظاہر کرونگا۔اس دفعہ میں نے اس
مضمون کے لئے پھر ” کو چنا ہے ”“ کی تقریر ۱۹۳۸ء سے شروع ہوئی
۵۲۴
تھی اور اب ۱۹۵۳ء آ گیا ہے اور ابھی تک وہ سارا مضمون ختم نہیں ہوا۔سولہ چیزیں تھیں جو
میں نے منتخب کی تھیں اور جن کے متعلق میں متشابہ قرآنی دعوے اور قرآنی تعلیم پیش کرنا چاہتا
تھا ان میں سے اس وقت تک دس کے متعلق تقریریں ہو چکی ہیں۔۱۹۳۸ء میں جنتر منتر ، وسیع
سمندر اور آثار قدیمہ کے متعلق تقریر ہوئی تھی۔۱۹۴۰ء میں مساجد اور قلعوں کے متعلق تقریر
ہوئی تھی۔۱۹۴۱ء میں مُردہ بادشاہوں کے مقابر اور مینا بازار کے متعلق تقریر ہوئی تھی۔پھر اس تی
کے بعد ۱۹۴۲ء ،۱۹۴۳ء ،۱۹۴۴ء، ۱۹۴۵ء ، ۱۹۴۶ء اور ۱۹۴۷ء میں اس موضوع پر کوئی تقریر
نہیں ہوئی۔۱۹۴۸ء میں ایک وسیع اور بلند مینار کے متعلق تقریر ہوئی تھی۔پھر ۱۹۵۰ء کے جلسہ
میں دیوانِ عام کے متعلق تقریر ہوئی تھی اور ۱۹۵۱ء کے جلسہ میں دیوانِ خاص کے متعلق تقریر
ہوئی۔اس طرح گویا دس مضامین اِن میں سے ہو گئے چونکہ اس مضمون کے بیان ہونے میں
لمبا فاصلہ ہو گیا ہے اس لئے میر انشاء تھا کہ میں مختصر کر کے باقی چھ مضامین اکٹھے بیان کر دوں
اور کتاب مکمل ہو جائے لیکن جیسا کہ میں گل بتا چکا ہوں چند مہینوں سے جو مجھے گلے کی تکلیف
شروع ہوئی تو اس کی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ میں لمبا مضمون بیان نہیں کر سکوں گا اور چھ
مضامین بیان کرنے کے لئے غالباً پانچ چھ گھنٹے لگ جائیں گے اس لئے اور کچھ اس وجہ سے بھی
کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں رات کے وقت لیمپ سے کام نہیں کر سکتا اور بجلی ابھی یہاں
آئی نہیں محکمہ دو سال سے ہم سے وعدے کر رہا ہے مگر اب تک اُسے ایفائے عہد کی توفیق
نصیب نہیں ہوئی۔جب وہ آ جائے تو مجھے امید ہے کہ بیماری میں بھی کچھ نہ کچھ کام میں رات کو
کر سکوں گا لیکن روشنی اگر کافی نہ ہو تو اب میری نظر رات کو زیادہ کام نہیں کر سکتی۔دوسرے
تیل کی بُو کی وجہ سے مجھے نزلہ بھی جلدی ہو جاتا ہے اور تیل کے لیمپ سے کام کرنا میرے لئے
مشکل ہو جاتا ہے اس لئے میں زیادہ وقت نوٹ لکھنے پر بھی نہیں لگا سکتا تھا اور کچھ میری بیماری
کی وجہ سے لاہور کے ڈاکٹروں نے جو شخے تجویز کئے وہ ایسے مضعف تھے کہ در حقیقت یہ پچھلا
سارا مہینہ ایسا گزرا ہے کہ اکثر حصہ مجھے چار پائی پر لیٹ کر گزارنا پڑتا تھا اور بیٹھنا بھی میرے
لئے مشکل ہوتا تھا اور دوائی بھی ایسی تھی جو کہ خواب آور تھی اسلئے اکثر وقت مجھے اونگھ ہی آتی
رہتی تھی اور میں کام نہیں کر سکتا تھا۔پس ان مجبوریوں کی وجہ سے میں نے صرف ایک مضمون پر
ہی اکتفاء کیا اور آج اُسی مضمون کے متعلق میں کچھ باتیں کہوں گا۔بعض دفعہ الہی تصرف ایسا
ہوتا ہے کہ چھوٹی سی باتوں کو اللہ تعالیٰ لمبا کر دیتا ہے۔اور بعض دفعہ طبیعت پر ایسا بوجھ پڑتا ہے
۵۲۵
کہ لمبی لمبی باتیں بھی مختصر ہو جاتی ہیں اس لئے میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ نوٹ جو درحقیقت
ایک ہی مضمون کے متعلق ہیں اور اپنے خیال میں میں نے انہیں مختصر کیا ہے آیا تقریر کے وقت
بھی وہ لمبے ہو جاتے ہیں یا چھوٹے ہو جاتے ہیں۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کے فعل پر منحصر ہے مجھے
بھی نہیں معلوم اور آپ کو بھی نہیں معلوم۔نئے لوگوں کی واقفیت کیلئے بعض پرانی باتیں جی لوک
بعض لوگ جو نئے آئے ہیں اُن کی
اطلاع کے لئے میں یہ بتاتا ہوں
کہ ۱۹۳۸ء میں میں نے ایک سفر کیا تھا۔اُس سفر میں مختلف جگہوں پر جب میں نے مختلف چیزیں
پُرانے آثار کی یا نیچر کی دیکھیں تو اُن کا میری طبیعت پر ایک گہرا اثر پڑا۔انسانی مصنوعات اور
انسانی شان و شوکت کو دیکھ کر اور اسلام کے نشانوں کو مٹا ہوا دیکھ کر اور اُس کی جگہ کفر اور ضلالت
کو غالب دیکھ کر میری طبیعت سخت غمزدہ ہوئی اور مجھے بہت رنج پہنچا۔اس سفر میں ہم پہلے بمبئی گئے تھے ، بمبئی سے حیدر آباد گئے ، حیدرآباد سے پھر آگرہ آئے ،
آگرے سے دتی آئے اور دتی میں ایک دن سیر کرتے ہوئے ہم غیاث الدین تغلق کے قلعہ پر
چڑھے وہاں سے ہمیں دتی کے تمام مناظر نظر آ رہے تھے۔دتی کا پرانا شہر بھی نظر آتا تھا، نیا شہر
بھی نظر آتا تھا، قطب صاحب کی لاٹ بھی نظر آتی تھی ، نظام الدین صاحب اولیاء کا مقبرہ بھی نظر
آتا تھا ، لو ہے کی لاٹ بھی نظر آتی تھی اور لودھیوں کے قلعے بھی نظر آتے تھے ،سوریوں کے قلعے
بھی نظر آ رہے تھے ، مغلوں کے قلعے بھی نظر آتے تھے ، باغات بھی نظر آتے تھے ، غرض عجیب قسم کا
وہ نظارہ تھا جو نظر آرہا تھا۔ایک طرف وہ شان و شوکت ایک ایک کر کے سامنے آرہی تھی کہ رکس
طرح مسلمان یہاں آئے ، کس طرح اُنکو غلبہ حاصل ہوا ، کتنی کتنی بڑی انہوں نے عمارتیں بنائیں
اور اس کے بعد وہ خاندان تباہ ہوا، پھر دوسرا آیا تو وہ تباہ ہوا، پھر تیسرا آیا اور وہ تباہ ہوا اور اب
آخر میں یہ نشانات انگریزوں کی سیر گاہیں بنی ہوئی ہیں۔اس نظارہ کو دیکھ کر میری طبیعت پر
ایک غیر معمولی اثر پیدا ہوا اور میں نے کہا۔کیا ہے یہ دنیا جس میں اتنی شاندار ترقی کے بعد بھی
انسان اتنا گر جاتا اور تباہ ہو جاتا ہے۔میرے ساتھ میری بڑی ہمشیرہ بھی تھیں یعنی ہمشیروں میں
سے بڑی ورنہ یوں وہ مجھ سے چھوٹی ہیں۔اسی طرح میری لڑکی امتہ القیوم بیگم بھی تھی اور
میری بیوی اُمِ متین بھی تھیں ، میں وہاں کھڑا ہو گیا اور میں اس نظارہ میں محو ہو گیا۔ایک ایک چیز
کو میں دیکھتا تھا اور میرے دل میں خنجر چھتا تھا کہ کسی وقت اسلام کی یہ شان تھی مگر آج مسلمانان
۵۲۶
انگریز کا ٹکٹ لئے بغیر ان عمارتوں کے اندر جا بھی نہیں سکتے۔یہ عمارتیں جو مسلمانوں نے بنائی
تھیں آج یہاں سرکاری دفتر بنے ہوئے ہیں اور اس کو سیر گاہ بنا دیا گیا ہے۔جن خاندانوں
کے یہ مکان تھے اُن کی نسلیں چپڑاسی بنی ہوئی ہیں ، کلرک بنی ہوئی ہیں ، ادنی ادنی کام کر رہی ہیں
اور یوروپین لوگوں کے ٹھڈے کھا رہی ہیں۔غرض میں اس بات سے اتنا متاثر ہوا کہ میں
کھڑے ہوئے انہی خیالات میں محو ہو گیا اور انہوں نے مجھے آوازیں دینی شروع کر دیں کہ
بہت دیر ہو گئی ہے۔مگر میں چوٹی پر کھڑا اس کو سوچ رہا تھا اور دنیا وَمَافِیھا سے غافل تھا۔سوچتے سوچتے یکدم اللہ تعالیٰ نے میرے دل پر القاء کیا کہ ہم نے جو اسلام کو قائم کیا تھا تو
قرآن کریم کے لئے قائم کیا تھا ان عمارتوں کے لئے قائم نہیں کیا تھا۔ہم نے جو تم سے وعدے
کئے تھے وہ قرآن کریم میں بیان ہیں، وہ یہ وعدے نہیں تھے جو تُغلقوں اور سُوریوں نے سمجھے تھے
بلکہ وہ وعدے وہ ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے گئے تھے اور یہ چیزیں جو تم دیکھ
رہے ہو اُن کی مثالیں بھی قرآن کریم میں موجود ہیں اور ان سے بہت زیادہ اعلیٰ اور شاندار ہیں
اور قیامت تک موجود رہیں گی تم ان کو دیکھ کر کیا غم کرتے ہو جبکہ ان سے زیادہ شاندار چیزیں
تمہارے پاس موجود ہیں۔جس وقت تم چاہو قرآن اُٹھا ؤ اُس میں سے تمہیں یہ ساری چیزیں نظر
آجائیں گی۔غرض بجلی کی طرح یہ مضمون میرے نفس میں گو ندا اور میں نے وہاں سے حرکت کی اور
نیچے کی طرف اُترنا شروع کیا اور میں نے کہا۔میں نے پالیا۔میں نے پالیا
جس طرح بدھ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ خدا کے متعلق غور کر رہا تھا کہ سالہا سال غور کرنے
کے بعد یہ انکشاف اُس پر ہوا اور بے اختیار ہو کر اُس نے اپنی آنکھیں کھو لیں اور کہا :
میں نے پالیا۔میں نے پالیا
اِس طرح اُس وقت بے اختیار میری زبان پر بھی یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ :
میں نے پالیا۔میں نے پالیا
میری بیٹی امتہ القیوم بیگم نے مجھ سے کہا۔" ابا جان! آپ نے کیا پا لیا؟ میں اُس
وقت اس دنیا میں واپس آچکا تھا۔میں نے اُسے کہا۔بیٹی ! میں نے پا تو لیا ہے لیکن اب میں
وہ تم کو نہیں بتا سکتا بلکہ ساری جماعت کو اکٹھا بتاؤں گا۔چنانچہ اس پر میں نے تقریر شروع کی جو
۵۲۷
ابھی تک جاری ہے اور جس کا ایک حصہ میں آج بیان کرنے والا ہوں۔نوبت خانوں کی پہلی غرض جو چیزیں میں نے وہاں دیکھی تھیں اور جنہوں نے
میرے قلب پر خاص اثر کیا تھا اُن میں سے ایک چیز یہ
تھی کہ میں نے وہاں نوبت خانے دیکھے۔یعنی ایسی عمارتیں دیکھیں جن میں وہ جگہیں بنی ہوئی
تھیں جن میں بڑی بڑی نوبتیں رکھی جاتی تھیں اور وہ خاص خاص مواقع پر بجائی جاتی تھیں۔میں نے تحقیقات کی کہ یہ نوبت خانے کیوں بنوائے گئے تھے اور ان کی کیا غرض تھی ؟ اس پر مجھے
معلوم ہوا کہ کچھ نو بتیں تو اس طرح رکھی گئی تھیں کہ وہ سرحدوں سے چلتی تھیں اور دتی تک آتی
تھیں۔مثلاً جنوبی ہندوستان میں چند حکومتیں ایسی تھیں جو شروع زمانہ میں مغلوں کے ماتحت نہیں کی
آئیں وہ ہمیشہ مغل بادشاہوں سے لڑتی رہتی تھیں اور جب بھی موقع پاتیں مغلیہ چھاؤنیوں پر
حملہ کر دیتی تھیں۔اس غرض کے لئے انہوں نے تین تین چار چار میل پر جہاں سے وہ سمجھتے تھے
کہ اُن کی آواز جا سکتی ہے نوبت خانے بنائے ہوئے تھے جو چلتے ہوئے دلی تک آتے تھے۔جس وقت سرحدات پر حملہ ہوتا تھا تو نوبت خانہ پر جو افسر مقرر ہوتے تھے وہ زور سے نوبت بجاتے
تھے اُن کی آواز سُن کر اگلا نوبت خانہ نوبت بجانا شروع کر دیتا تھا، اُس کی آواز تیسرے نوبت خانہ
تک پہنچتی تو وہ نوبت بجانا شروع کر دیتا اس طرح دکن سے دتی تک چند گھنٹوں میں خبر پہنچ
جاتی تھی۔گویا یہ ایک تار کا طریق نکالا گیا تھا اور اس سے معلوم ہو جاتا تھا کہ ملک پر حملہ ہو گیا
ہے تو جس جہت سے نوبت خانوں کی آواز آتی تھی اُس جہت کا بھی پتہ لگ جاتا تھا۔بادشاہ
فور الام بندی کے کا حکم دے دیتا تھا اور کسی جرنیل کو مقابلہ کے لئے مقرر کر دیتا تھا اور گھوڑ سوار
فورا چلے جاتے تھے جو جا کر خبر دیتے تھے کہ تم مقابلہ کرو۔اگر بھاگنا پڑے تو فلاں جگہ تک
آجاؤ پھر ہماری اور فوج آجائے گی۔چنانچہ پھر فوج پہنچ جاتی تھی اور دشمن کا مقابلہ شروع ہو
جا تا تھا۔یہ نوبت خانے ادھر بنگال سے چلتے تھے اور دتی تک جاتے تھے اور اُدھر پشاور سے
چلتے تھے اور دتی تک آتے تھے۔جب کوئی حملہ آور ایران کی طرف سے آتا تھا تو پشاور کے
پاس سے نوبت خانے بجنے شروع ہو جاتے تھے اور چند گھنٹوں میں دتی میں خبر پہنچ جاتی تھی کہ
ا دھر سے حملہ ہو گیا ہے۔اُن دنوں ملتان میں بڑی چھاؤنی تھی ، پھر لاہور میں بڑی چھاؤنی تھی
اور دتی تو خود مرکز حکومت تھا۔ان بڑی بڑی فوجی چھاؤنیوں کو حکم پہنچ جاتا تھا کہ اپنی فوجیں
پشاور کی طرف بڑھانی شروع کر دو اور پھر دتی سے دوسرے جرنیل بھی پہنچ جاتے تھے۔
۵۲۸
غرض نوبت خانوں کی غرض ایک تو یہ ہوا کرتی تھی کہ مرکز میں یہ خبر پہنچ جائے کہ دشمن حملہ آور
ہوا ہے۔یہ ظاہر ہے کہ جس زمانہ میں ابھی تار نہیں نکلی تھی یہ طریق بڑا مفید تھا جو حکومت کی
ہوشیاری اور اپنے فرض کے ادا کرنے پر تیار ہونے کی ایک علامت تھی۔گجا حیدر آباد دکن کا علاقہ
جو ہزار میل یا اُس سے بھی زیادہ فاصلہ پر ہے اور کجا یہ کہ چند گھنٹوں میں خبریں پہنچ جاتی تھیں۔اسی طرح پشاور سے دتی تک خبریں پہنچ جاتی تھیں اور بنگال سے دتی تک خبریں پہنچ جاتیں۔نوبت خانوں کی دوسری غرض یہ ہوا کرتی تھی کہ
نوبت خانوں کی دوسری غرض
جب بادشاہ کسی علاقہ پر حملہ کرنے کیلئے اپنے لشکر کو
لیکر مرکز سے روانہ ہو تو اُس جہت میں رہنے والی تمام رعایا کو علم ہو جائے کہ شاہی لشکر آ رہا ہے
اور وہ بھی دشمن کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جائے۔چنانچہ جب بادشاہ کسی طرف حملہ کرتا تھا تو
اُس طرف اُلٹی نوبت بجنی شروع ہو جاتی تھی۔مثلاً دتی سے بادشاہی لشکر نے روانہ ہونا ہے اور
فرض کرو کہ حملہ اتنی وسیع جگہ پر ہو گیا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ بادشاہی فوجوں کا وہاں فوری طور پر
پہنچنا ضروری ہے تو دلی میں نوبت پڑتی تھی اور پھر جس طرف آگے جانا ہوتا تھا اُس طرف کے
نوبت خانے بجنے شروع ہو جاتے تھے۔غرض جس لائن پر نوبت خانے بجتے چلے جاتے تھے
لوگوں کو معلوم ہو جاتا تھا کہ اِس لائن پر لشکر نے جانا ہے۔اگر حیدر آباد کی طرف بادشاہ کا لشکر
جا رہا ہے تو پہلے ایک پڑاؤ پر نوبت بجے گی ، پھر دوسرے پر بجے گی ، پھر تیسرے پر بجے گی اور
پھر بجھتی چلی جائے گی اور جہاں تک نوبت بجے گی لوگوں کو پتہ لگ جائے گا کہ بادشاہ نے کہاں
تک آنا ہے۔اگر بنگال کی طرف شاہی لشکر نے جانا ہے تو پہلے مرکز میں نوبت پڑے گی اور پھر
آگے نوبت پڑے گی اور پھر آگے نوبت پڑے گی ، پھر پڑتے پڑتے بنگال والوں کو اطلاع ہو
جائے گی کہ وتی سے بادشاہ کا لشکر چل پڑا ہے۔پشاور کی طرف حملہ ہوا ہو تو اُدھر خبر پہنچ جائے
گی کہ دتی سے بادشاہ فوج لے کر چل پڑا ہے۔یہ ظاہر ہے کہ جیسے تاریں آجاتی ہیں کہ ہوائی جہازوں پر ایک دستہ آرہا ہے اتنی فوج
چل پڑی ہے اور فلاں جرنیل مقرر کیا گیا ہے تو اس سے فوج کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں اور اگر
ایک فوج اپنے آپ کو کمزور بھی سمجھتی ہے اور وہ خیال کرتی ہے کہ وہ دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتی
تو جب اُسے یہ خبر پہنچ جائے کہ دو تین دن تک ہماری تازہ دم فوج اُس کی مدد کے لئے پہنچ جائے
گی تو اُس کے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں اور وہ لڑ کر مرنے کیلئے تیار ہو جاتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ہم
۵۲۹
نے یہاں سے ہلنا نہیں۔دو تین دن میں ہماری اور فوج آپہنچے گی ڈرنے کی کوئی بات نہیں لیکن
اگر یہ پتہ نہ ہو کہ ہماری فوجیں کب آئیں گی تو وہ کہتی ہیں یونبی جان کیوں ضائع کرنی ہے چلو
لوٹ جائیں اس طرح ان نوبت خانوں کی وجہ سے فوج بڑی مضبوط رہتی ہے۔تیسری غرض نوبت خانوں کی یہ ہوا کرتی تھی کہ
وبت خانوں کی تیسری غرض بادشاہ کبھی کبھی لوگوں کو اپنا چہرہ دکھانے کے لئے اور
اپنی باتیں سُنانے کے لئے جھروکوں میں بیٹھتے تھے اور اعلان کر دیا جاتا تھا کہ بادشاہ سلامت
تشریف لے آئے ہیں جس نے آنا ہے آجائے یہ دربار عام ہوتا تھا۔اُس وقت بھی نوبت بجائی
جاتی تھی اور نوبت کے بجنے سے لوگ سمجھ جاتے تھے کہ آج بادشاہ نے باہر آنا ہے۔جو قریب
ہوتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ ہمیں بات کرنے کا موقع مل جائے گا ، جو اُن سے بعید ہوتے تھے وہ
سمجھتے تھے کہ ہمیں دیکھنے کا موقع مل جائے گا، جو اُن سے بھی بعید ہوتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ
ہمیں ایک جھلک دیکھنے کا موقع مل جائے گا اور جو اور بھی بعید ہوتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ ہم
کوشش تو کریں گے نظر آ گیا تو آ گیا ور نہ ہجوم ہی دیکھ لیں گے اس طرح ہزاروں لوگ جمع ہو
جاتے تھے۔دتی کے بادشاہوں نے اپنے عہد حکومت میں ایسا طریق رکھا ہوا تھا کہ علاوہ
جھروکوں کے وہ بعض دفعہ ایسی جگہ بیٹھتے تھے کہ دریا پار کے لوگ بھی جمع ہو جاتے تھے۔بیچ میں
جمنا آتی تھی اور جمنا کے کنارے پر لوگ آکر جمع ہو جاتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اتنی دُور سے بھی
اگر ہم نے بادشاہ کو دیکھ لیا تو یہ بھی ہماری عزت افزائی ہے۔1911ء میں جب جارج پنجم دتی میں آئے اور دربار لگا تو میلوں میل تک لوگ کھڑے
ہوتے تھے اور سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ آخر وہ کھڑے کیوں ہیں۔بعض دفعہ آدھ آدھ میل پر
بادشاہ کی سواری گزرتی تھی مگر لوگ کھڑے ہوتے تھے صرف اتنا دیکھنے کے لئے کہ تالیاں پٹی
ہیں اور بادشاہ وہاں سے گزرا ہے۔بس اتنی اطلاع آئی تو خوش خوش وہاں سے آگئے کہ ہم
بادشاہ کا جلوس دیکھنے کیلئے گئے تھے۔غرض یہ تین اغراض ان نوبت خانوں کی ہوا کرتی تھیں۔اول سرحدات کی طرف سے مرکز کو اطلاع دینا کہ دشمن حملہ آور ہے۔دوم مرکز کی طرف سے علاقہ کو اطلاع پہنچانا کہ بادشاہ یا اس کا ولیعہد بہ نفس نفیس اپنی فوج
کے ساتھ کناروں کی فوجوں کی مدد کے لئے چل پڑا ہے۔تیسرے یہ اطلاع دینا کہ بادشاہ سلامت آج دربار عام منعقد کر رہے ہیں اور عام اجازت
۵۳۰
ہے کہ لوگ آئیں اور بادشاہ کی زیارت کر لیں اور اگر قریب پہنچ جائیں تو اپنی عرضیاں
بھی پیش کر لیں بلکہ بعض جگہوں پر انہوں نے بکس لگائے ہوئے تھے جن میں لوگ
عرضیاں ڈال دیتے تھے اور بعض جگہ چھینکے لٹکا دیتے تھے جن میں لوگ عرضیاں ڈال
دیتے تھے اور پھر بادشاہ انہیں پڑھ لیتا تھا۔گویا یہ تین باتیں تھیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے نوبت خانے بنائے جاتے تھے۔اور واقع
میں اس نظارہ کا خیال کر کے خصوصاً انگریزوں کی کا رونیشن (CORONATION) دیکھ کر
دیکھنے والوں کو خیال آتا تھا کہ کس طرح ہمارے مسلمان بادشاہ نکلتے ہونگے اور جس طرح
ہمارے ہندوستانی دُور دُور دھکے کھاتے پھرتے ہیں اسی طرح اُس وقت انگریز سیاح آتے
ہونگے تو دو دو میل پر بادشاہ کو دیکھنے کے لئے کھڑے ہوتے ہونگے اور کہتے ہونگے ہم نے بھی
بادشاہ کو دیکھنا ہے۔مگر آج یہ حالت ہے کہ انگریز تخت پر بیٹھتا ہے اور اُن پٹھان یا مغل بادشاہوں
کی اولادیں دُور دُور تک دھکے کھاتی پھرتی ہیں بلکہ ہم نے دہلی میں دیکھا ہے کہ شہزادے پانی
پلاتے پھرتے تھے اس طرح دل کو ایک شدید صدمہ ہو تا تھا۔قرآنی نوبت خانہ کا کمال لیکن جب خدا تعالیٰ نے مجھے توجہ دلائی کہ ان چیزوں کو تم
کیا دیکھ رہے ہو ہم تم کو اس سے بھی ایک بڑا نوبت خانہ
دکھاتے ہیں جو قرآن کریم میں موجود ہے اور وہ اِس سے زیادہ شاندار ہے۔تب میں نے سوچا
کہ یہ جو نو بت خانہ بجا کرتا تھا اور جس سے وہ کناروں کو اطلاع دیا کرتے تھے کہ دشمن داخل ہو
گیا ہے اس کے مقابلہ میں قرآن کا نوبت خانہ کیا کہتا ہے۔اس پر میں نے ان کو بت خانوں
کے متعلق تو یہ دیکھا کہ جب دشمن کی فوجیں ملکی سرحدوں میں گھس آتی تھیں یا کم سے کم سرحدات
تک آپہنچتی تھیں تو اُس وقت نو بتیوں کو پتہ لگتا تھا کہ اب دشمن آ رہا ہے اور وہ نو بتیں بجانی
شروع کر دیتے تھے۔مگر اس کا نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ دشمن احتیاط سے اور اپنی فوجوں کو چھپا کر لاتا تو
بعض دفعہ وہ سو سو میل اندر گھس آتا تھا پھر کہیں پتہ لگتا تھا کہ حملہ آور دشمن اندر گھس آیا ہے اور
پھر اطلاع ہونی شروع ہوتی تھی۔اس طرح عام طور پر حملہ آور کچھ نہ کچھ حصے پر قابض ہو جاتا تھا
اور پتہ نہیں لگتا تھا کہ وہ کس وقت آیا ہے۔داخل ہونے کے بعد معلوم ہوتا تھا کہ دشمن اندر گھس
آیا ہے مگر اس نوبت خانہ کو میں نے دیکھا کہ اسلامی حکومت کا ایک نا ئب اور خدا کا خلیفہ مکّہ
مکرمہ میں پھر رہا ہے معمولی سادہ لباس ہے ، اُس کے ساتھی نہایت غریب اور بے کس لوگ ہیں ،
۵۳۱
حکومت کا کوئی واہمہ بھی اُن کے ذہن میں نہیں ہے، ماریں کھاتے ہیں ، پیٹتے ہیں، بائیکاٹ ہوتا
ہے، فاقے رہتے ہیں جائیدادیں اور مکان چھینے جا رہے ہیں ، غلاموں کو پکڑ کر زمین پر لٹایا جاتا
ہے اور اُن کے سینوں پر لوگ چڑھتے ہیں ، کیلوں والے بُوٹ پہن کر اُن کی چھاتی پر گو دتے ہیں
اور نہ مکہ والوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ یہ
کبھی بادشاہ ہو جائیں گے ، نہ اُن کے ذہن میں
کبھی خیال آتا ہے کہ ہم کبھی بادشاہ ہو جائیں گے۔غرض ابھی بادشاہت کے قیام کا کوئی واہمہ
بھی نہیں لیکن بادشاہت کے بننے سے بھی پہلے دشمن کے آنے کی خبر دی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے
تمہارے ملک پر حملہ ہونے والا ہے۔فرماتا ہے وَلَقَدْ جَاءَ الَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ۔كَذَّبُوا
بِايْتِنَا كُلَّهَا فَاخَذْنَهُمْ أَخْذَعَزِيزِ مُقْتَدِرٍ۔اَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولئِكُمْ أَمْ لَكُمْ
بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ۔أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنتَصِرٌ سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ۔بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُ هُمُ وَالسَّاعَةُ اَدْ هَى وَاَمَرُّ
ہم نے موسی کے ذریعہ سے فرعون
کو جو کہ مصر کا بادشاہ تھا اور بنی اسرائیل پر ظلم کیا کرتا
تھا ڈرایا کہ دیکھو تم ہمارے بندے کے رُوحانی لشکر سے مقابلہ مت کرو ورنہ تمہیں نقصان پہنچے گا
لیکن اُس نے رسول کی پرواہ نہ کی۔نتیجہ یہ ہوا کہ اُس کی بے اعتنائی اور اُسکے انکار اور تکذیب
کی وجہ سے ہم نے اُس کو پکڑ لیا اور معمولی طور پر نہیں پکڑا بلکہ ایک غالب اور قادر کی حیثیت
سے اُسکو پکڑا یعنی بعض گرفتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان بہانے بنا کر اُس سے نکل جاتا ہے مگر
ہماری گرفت ایسی تھی کہ ایک تو اُس گرفت سے کوئی نکل نہیں سکتا تھا دوسرے سزا ایسی تھی کہ اُس
سے وہ بچ نہیں سکتا تھا۔گورنمنٹیں بھی سزائیں دیتی ہیں لیکن بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ پھانسی
کی سزائیں دیتی ہیں تو لوگ جیل والوں سے مل جاتے ہیں ادھر رشتہ داروں کے ساتھ سمجھوتہ
کر لیتے ہیں اور وقت سے پہلے پہلے وہ زہر کھا کر مر جاتے ہیں اور گورنمنٹ کے ججوں نے جو
پھانسی کا حکم دیا ہوتا ہے وہ یونہی رہ جاتا ہے۔گزشتہ جنگ عظیم میں جو جرمن لیڈر پکڑے گئے
تھے اُن میں سے گوئرنگ کے لئے امریکنوں نے بڑی تیاریاں کیں کہ اُس کو پھانسی پر لٹکا ئیں
گے جس کا لوگوں پر بڑا اثر ہوگا کہ دیکھو گوئرنگ جیسے آدمیوں کو امریکنوں نے سزا دی ہے اور
جرمن بڑے ذلیل ہوتے ہیں لیکن جس وقت پھانسی دینے کیلئے وہ اُس کے کمرہ میں گئے تو دیکھا
کہ وہ مرا پڑا تھا۔معلوم ہوا کہ کسی نہ کسی طرح جرمنوں نے اندر زہر پہنچا دیا اور وہ کھا کر
مر گیا۔اب انہوں نے پکڑا تو سہی لیکن جو سزا دینے کا ارادہ تھا اس میں وہ کامیاب نہ
۵۳۲
ہوئے۔گویا اَخَذَ عَزِيزِ تو تھا مگر اَخَذَ عَزِيزِ مُقْتَدِرِ نہیں تھا یعنی پکڑ تو لیا وہ نکلا نہیں مگر جو
چاہتے تھے کہ سزا دیں اُس میں وہ کامیاب نہ ہوئے۔پھر بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مجرم ان کی سزا سے بھی پہلے نکل جاتا ہے جیسے کئی مجرم
جیل خانوں سے بھاگ جاتے ہیں کئی مقدموں سے پہلے بھاگ جاتے ہیں ،کئی پولیس کی
ہتھکڑیوں سے نکل جاتے ہیں، بعض دفعہ اطلاع ملنے سے پہلے ہی بھاگ جاتے ہیں اور پھر
ساری عمر نہیں پکڑے جاتے ہیں، بعض دفعہ پولیس اُن کے پیچھے تمیں تمہیں سال تک ماری ماری پھرتی
ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دُنیوی حکومتوں میں تو یہ دو باتیں ہوا کرتی ہیں یعنی کبھی ایسا ہوتا
ہے کہ مجرم بھاگ جاتا ہے لیکن ہم ایسا پکڑیں گے کہ وہ بھاگ نہیں سکے گا۔پھر کبھی کبھی ایسا بھی
ہوتا ہے کہ حکومت پکڑ تو لیتی ہے مگر جو سزا اُس کے لئے تجویز کرتی ہے وہ اُس کو نہیں دے سکتی۔پھانسی دینا چاہتی ہے تو اتفاقیہ طور پر مجرم مر جاتا ہے ، ہارٹ فیل ہو کر مر جاتا ہے ، زہر کھا کر مر
جاتا ہے، کسی نہ کسی طرح اُن کے قبضہ سے نکل جاتا ہے مگر ہم اَخَذَ عَزِيزِ مُقْتَدِرِ کی طرح
انہیں پکڑیں گے ہم اس طرح پکڑیں گے کہ وہ بھاگ بھی نہیں سکیں گے اور پھر جو سزا تجویز
کریں گے وہی اُن کو ملے گی۔پھر فرماتا ہے اَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ
اے مکہ والو! تم بتاؤ تو سہی کہ وہ جو موسی کے منکر تھے کیا تم اُن سے بہتر ہو۔اگر موسی
کے منکروں کو یہ سزائیں ملی تھیں تو تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو۔آیا یہ کہ تمہیں وہ سزا ئیں نہیں مل
سکتیں یا نہیں دی جا سکتیں جو مونٹی کی قوم کو دی گئیں یا خدا تعالیٰ کی کتابوں میں تمہارے لئے
کوئی ضمانت آئی ہوئی ہے کہ ہم نے مکہ والوں کو کچھ نہیں کہنا۔مکہ والے کہتے تھے کہ خانہ کعبہ
ہماری حفاظت کا سامان ہے۔فرماتا ہے وہ تو خانہ کعبہ کی حفاظت کا وعدہ تھا تمھارے لئے تو کوئی
وعدہ نہ تھا۔خدا نے یہ تو وعدہ کیا کہ وہ خانہ کعبہ کی حفاظت کرے گا مگر یہ تو وعدہ نہیں کہ تم کو بھی
سزا نہیں دے گا۔اَمُ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنتَصِرٌ - کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑا جتھہ
رکھتے ہیں اور ہم ان مسلمانوں سے سخت بدلہ لینے والے ہیں ہم انکو تباہ کر کے چھوڑیں گے۔سَيْهُزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ- فرمایا ٹھیک ہے یہ حملے کریں گے اور قوموں کی قومیں
اکٹھی ہو جائیں گی ، سارا ملک جمع ہو جائے گا اور جمع ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ملک پر حملہ کریں گے لیکن سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ - اُن کے لشکر جو ا کٹھے ہونگے
۵۳۳
اُنکو شکست دے دی جائے گی اور وہ پیٹھ دکھاتے ہوئے بھاگ جائیں گے۔گویا ابھی کوئی حملہ نہیں ہوا ، کوئی حکومت نہیں
دشمن کے حملہ کی بارہ سال پہلے خبر بنی ، کوئی فوج نہیں آئی اور بارہ سال پہلے۔خبر دے دی جاتی ہے کہ یہ لوگ حملہ کے لئے آئیں گے لیکن جب اِدھر سے یہ جمع ہو رہے
ہونگے اُدھر سے خدا اپنے گورنر کی مدد کے لئے دوڑا چلا آ رہا ہو گا اور اُسے دیکھ کر دشمن کی فوج
حواس باختہ ہو جائے گی اور اُسے بھاگنا پڑے گا۔یہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے ضرورت اس
بات کی ہوتی ہے کہ انسان خدا کا بن جائے۔جب وہ خدا کا بن جاتا ہے تو کبھی ایسا نہیں ہوا
کہ وہ کسی جگہ پر ہو اور خدا وہاں نہ ہو۔جب بھی دنیا میں لوگ ایسے شخص کے پاس پہنچیں گے
اُسے اکیلا نہیں پائیں گے بلکہ خدا کو اُس کے پاس کھڑا پائیں گے اور انسان کا لوگ مقابلہ کر
سکتے ہیں خدا کا نہیں کر سکتے۔بَلِ السَّاعَةُ اَدھی وَاَمرُّ۔فرماتا ہے وہ جو گھڑی ہوگی وہ
فرعون کی گھڑی سے بھی زیادہ خطر ناک ہو گی۔بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ فرعون کی گھڑی زیادہ
سخت تھی اس لئے کہ وہ ڈوب کر مر گیا اور اُس کی فوج تباہ ہوگئی لیکن واقع میں دیکھیں تو کفار کو
جو سزا ملی وہ فرعون کی سزا سے زیادہ سخت تھی۔فرعون کا لشکر تباہ ہو الیکن موسیٰ کو مصر کا قبضہ نہیں
ملا۔موسی آگے چلے گئے اور کنعان پر جا کر قابض ہوئے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقابل میں جو دشمن آیا اُس کو صرف شکست ہی نہیں ہوئی بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
اُس کے ملک پر بھی قبضہ ہو گیا۔یہ بَلِ السَّاعَةُ آدھی وَاَمَر ہی تھا کہ موسی کے دشمن فرعون
کو جو سزا ملی اُس سے ان کی سزا زیادہ سخت تھی کیونکہ یہ قومی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ماتحت آگئے۔مدینہ منورہ میں اسلام کی اشاعت آب جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ خبر ایسے وقت
میں دی گئی تھی جبکہ اسلامی حکومت ابھی بنی بھی
نہیں تھی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ
سے نکلنا پڑا۔پہلے تو یہ ہوا کہ مدینہ کے کچھ لوگ مسلمان ہونے شروع ہو گئے۔کسی کو کیا خبر ہو
سکتی تھی کہ مدینہ کے لوگوں میں اسلام پھیل جائے گا۔وہ تین چار سو میل کے فاصلہ پر ایک جگہ تھی
جن کے مکہ والوں کے ساتھ کوئی ایسے تعلقات بھی نہیں تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
والدہ چونکہ مدینہ والوں کی نواسی تھیں اس لئے صرف اتنا تعلق تھا اس سے زیادہ نہیں تھا لیکن حج
۵۳۴
کے موقع پر مدینہ سے کچھ لوگ آئے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لئے بھی
آگئے۔آپ نے فرمایا۔اگر آپ لوگ مجھے اجازت دیں تو میں آپ لوگوں
کو کچھ نصیحت کرنا چاہتا
ہوں۔مکہ کے لوگ آگے سے مارنے پیٹنے اور گالیاں دینے لگ جاتے تھے اس لئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ پیچھے نہیں پڑتے تھے بلکہ پہلے آپ ان لوگوں سے اجازت مانگتے
تھے اسی طریق کے مطابق آپ نے فرمایا کہ اگر اجازت ہو تو میں تمہیں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔چونکہ مدینہ کے لوگوں کو معلوم تھا کہ آپ ہمارے نواسے ہیں اس لئے انہوں نے کہا تم تو ہمارے
نوا سے ہو جو کچھ کہنا چاہتے ہو کہو مگر تمہاری قوم کے لوگ تو کہتے ہیں کہ تم پاگل ہو گئے ہو۔آپ
نے فرمایا تم میری باتیں سُن لو اور پھر بیٹھ کر انہیں اسلام کی تعلیم دی۔انہوں نے کہا یہ باتیں تو
بڑی معقول ہیں مگر تمہاری قوم کے لوگ تو یہی کہتے تھے کہ تم پاگل ہو لیکن بات یہ ہے کہ ہماری
قوم میں بڑی جتھہ بندی ہوتی ہے اس لئے اگر آپ اجازت دیں تو ہم اس وقت کوئی فیصلہ نہ
کریں ہم واپس جا کر اپنی قوم کے لوگوں کو یہ باتیں سُنائیں گے اگر قوم کو توجہ پیدا ہوئی تو ہم
پھر دوبارہ آئیں گے چنانچہ وہ واپس گئے او رانہوں نے مدینہ میں اسلام کی تعلیم پھیلانی
شروع کی۔لوگوں نے سُنا تو اُن میں سے درجنوں آدمی آپ کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو
گئے اور انہوں نے کہا یہ باتیں سچی ہیں۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک بڑا ذریعہ ان کے لئے یہ بن گیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی سے
پہلے یہودی لوگ اپنے بزرگوں کی پیشگوئیاں
اسرائیلی انبیاء واولیاء کی پیشگوئیاں سُنا یا کرتے تھے کہ ہماری کتابوں میں لکھا ہوا
ہے کہ عرب میں ایک نبی پیدا ہو گا اور ہمیں یقین ہے کہ چونکہ نبی ہم میں سے ہی ہوسکتا ہے اس
لئے وہ ہماری قوم میں سے ہو گا بلکہ مدینہ کے جو یہودی تھے وہ اسی لئے ہجرت کر کے وہاں آبسے
تھے کہ کسی نے کتابوں میں سے اُن کو یہ پیشگوئیاں سُنا ئیں تو انہوں نے کہا وہ نبی ہم میں سے
آ جائے اس لئے ہم عرب میں چلے جاتے ہیں۔غرض اُن میں یہ پیشگوئیاں تھیں کہ آنے والا نبی
عرب میں ظاہر ہو گا اس لئے انہوں نے خیال کیا کہ وہ نبی ان یہودیوں میں سے ہو گا جو مدینہ
جا کر رہیں گے اسی وجہ سے وہ ہجرت کر کے مدینہ آگئے۔انہوں نے جب یہ بات سنی تو انہوں
نے آپس میں کہا کہ وہ جو یہودی کہا کرتے تھے کہ نبی ہم میں سے آئے گا وہ تو جھوٹی بات ہے۔