سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

حصہ 2

۵۳۵
نبی ہم میں سے آنا تھا جو آ گیا اس لئے بہتر ہے کہ ہم پہلے اس کو قبول کر لیں۔وہ ڈرے کہ ایسا
نہ ہو یہودی پہلے اس کو قبول کر لیں۔یہ تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہودی اس کی مخالفت کریں
گے۔چنانچہ انہوں نے ایک بڑا وفد بنایا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور رات کو آپ سے ملے اور آپ کی باتیں سنیں
اور کہا ہم اسلام قبول کرتے ہیں۔پھر انہوں نے کہا
سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ تشریف لانے کی دعوت پھر انہوں
يَارَسُولَ اللهِ ! ہم
تو یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ہجرت کر کے ہمارے پاس آجائیں کیونکہ آپ کے شہر کے لوگ آپ
سے اچھا سلوک نہیں کرتے۔حضرت عباس آپ کے ساتھ تھے، انہوں نے یہ باتیں سنیں تو اُن
سے ایک عہد لیا۔انہوں نے کہا اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے پاس آجائیں تو
تمہارے لئے کچھ شرطیں ہوں گی۔اُن میں سے ایک شرط یہ بھی ہو گی کہ اگر مدینہ پر دشمن حملہ
کرے تو تم لوگ اپنی جان اور مال کو قربان کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت
کرو گے ہاں اگر مدینہ سے باہر جا کر لڑائی کرنی پڑے تو پھر مدینہ والوں کی ذمہ واری نہیں ہوگی سے
چنانچہ یہ عہد ہو گیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد حکم بھی ہو گیا کہ ہجرت کر جاؤ اس پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے۔مدینہ پہنچتے ہی کوئی ایسی رو چلی کہ وہاں عرب
کے جو قبائل تھے وہ سب کے سب مسلمان ہو گئے اور وہاں یہودیوں کے ساتھ معاہدہ کر کے
اسلامی حکومت قائم ہوگئی۔قبائل عرب کی برافروختگی جب یہ خبرمشہور ہوئی تو عربوں نے یہ دیکھ کر کہ اب تو ان کے
پاؤں جمنے لگے ہیں اُن قبائل پر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے معاہدہ کرنا چاہتے تھے اور دوستی رکھنا چاہتے تھے مکہ سے حملے کرنے شروع کر دیئے۔اور وہ
مسلمان جو اِکا دُکا سفر کر رہے ہوتے تھے اُن کو لوٹنا اور مارنا شروع کر دیا۔اس کے بعد پھر بدر
کے موقع پر ایک باقاعدہ حملہ کر دیا اور مسلمانوں کے ساتھ جنگ شروع کر دی مگر اس واقعہ کی
ہجرت سے چار سال قبل آپ کو خبر دی جا رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ تمہیں حکومت ملے گی ،
تمہارے شہر میں لشکر داخل ہو گا اور سارے عرب کی فوجیں اکٹھی ہو کر آئیں گی مگر با وجود اس
کے کہ وہ اکٹھے ہو نگے تمہارا مقابلہ اُن سے ہو گا اور وہ شکست کھا ئیں گے۔اب دیکھو احزاب

۵۳۶
کی جنگ تو کہیں تو دس سال بعد ہوئی مگر ٹو دس سال پہلے بلکہ حکومت بننے سے بھی چار سال پہلے
خبر دی گئی کہ اسطرح دشمن داخل ہو گا۔آب گجا یہ نوبت خانہ اور گجا وہ نوبت خانه که دشمن اندر
داخل ہو جائے تو بادشاہ کو خبر ہوتی تھی اور اتنی دیر میں وہ سو دو سو میل تک ملک پر قابض بھی ہو
جاتا تھا۔کتنا بڑا زمین و آسمان کا فرق ہے جو ان دونوں نوبت خانوں میں پایا جاتا ہے۔چنانچہ
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ احزاب کے موقع پر جب سارا عرب اکٹھا ہو گیا اور اُس نے مدینہ پر
حملہ کیا تو بجائے اس کے کہ مسلمانوں کے دلوں میں تکلیف اور گھبراہٹ پیدا ہوتی یا ڈر پیدا
ہوتا اُن کے ایمان بڑھنے شروع ہوئے کہ خدا تعالیٰ نے تو یہ خبر پہلے سے دی ہوئی تھی۔جب خدا
نے پہلے سے خبر دی ہوئی ہے تو ان کے داخل ہونے سے ہمیں کیا ڈر ہے۔خدا نے کہا تھا کہ
لوگ اکٹھے ہو کر حملہ کے لئے آئیں گے اور ہمیں اُمید بھی تھی کہ آئیں گے اور جب وہ بات
پوری ہو گئی تو اگلی کیوں نہ پوری ہوگی یہ ایک بڑا بھاری نشان ہوتا ہے۔یہ ایسی ہی بات ہے
جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانہ میں مسلمانوں کی تباہی اور اُن کی خرابیوں کے
متعلق خبریں دیں اور پھر بتایا کہ اس کے بعد خدا تعالیٰ ایک ایسا زمانہ پیدا کرے گا کہ
مسلمانوں کی تباہی دُور ہو جائے گی اور مسلمان پھر ترقی کرنا شروع کر دیں گے۔چنانچہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سُنایا ہے
ایک دوست کی بیعت کا دلچسپ واقعہ کہ میں دتی میں تھا ، اس سفر میں نہیں بلکہ
اس سے پہلے ایک سفر میں ہم قلعہ میں گئے تو وہاں جو شاہی مسجد ہے اُس کو دیکھنے کے لئے چلے گئے
میرے ساتھ سارہ بیگم مرحومہ اور میری لڑکی ناصرہ بیگم تھیں۔میں نے کہا اس مسجد میں کوئی نماز
نہیں پڑھتا چلونماز پڑھ چلیں کبھی نہ کبھی کوئی نماز پڑھنے والا یہاں بھی آجانا چاہئے۔چنانچہ میں
نے اُنکو ساتھ لیا اور وہاں نماز پڑھنی شروع کی۔چنانچہ ہماری نماز اور غیر احمدیوں کی نماز میں فرق
ہوتا ہے وہ تو جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے جس طرح مُرغا دانے چنتا ہے اسی
طرح وہ کرتے ہیں اور ہمیں یہ حکم ہے کہ خشوع اور خضوع کے ساتھ نماز پڑھو۔غرض ہم جو نماز
پڑھنے لگے تو ہم نے نصف یا پون گھنٹہ نمازوں میں لگا دیا۔میں ابھی نماز سے فارغ نہیں ہوا
تھا کہ میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی جلدی جلدی جاتا ہے اس طرح میری بیوی اور میری
دونوں جلدی جلدی مجھے چھوڑ کے پیچھے ہٹ گئیں۔میں نے نماز سے سلام پھیرا اور باہر آیا تو
سارہ بیگم مرحومہ سے میں نے کہا کہ تم کیوں آگئی تھیں ؟ انہوں نے کہا یہاں کوئی اور مسافر عورتیں

۵۳۷
آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے ہمیں اشارہ کر کے بلایا تھا جس پر ہم چلی گئیں۔پھر انہوں نے بتایا کہ
ایک انجینئر ہیں ، وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو لے کر ولایت جا رہے ہیں اور یہ جو بیٹی ہے یہ ایک احمدی
سے بیاہی جانے والی ہے۔منگنی اِس کی ہو چکی ہے اور لڑکا احمدی ہے ماں نے کہا کہ میری یہ بیٹی
احمدیوں میں بیا ہی جانے والی ہے اور ان کے امام یہاں آئے ہوئے ہیں اگر ان سے میرا خاوند
مل لے تو ذرا تعلق پیدا ہو جائے گا کیونکہ آئندہ احمدیوں کے گھروں میں ہم نے جانا ہے اس
لئے انہوں نے بلا یا تھا کہ اگر آپ اجازت دیں تو وہ آپ سے بات کر لیں۔میں نے کہا
آجائیں اس کے بعد ہم ذرا آگے کوئی جگہ دیکھنے کے لئے چل پڑے تو پھر چلتے چلتے یکدم میں
نے دیکھا کہ میری بیوی اور بیٹی دونوں غائب ہیں۔میں نے مُڑ کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ پھر وہ
عورتیں انہیں اشارہ کر کے لے گئی ہیں اور دو مرد کچھ قدم آگے آگئے۔میں نے سمجھا کہ یہ وہی
ہیں جنہوں نے ملنا ہے۔پاس پہنچے تو انہوں نے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہا میں نے
وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ کہا۔اور پوچھا کہ فرمائیے کیا بات ہے؟ اُن میں سے ایک نے کہا کہ اس
اس طرح میری بیوی کو پتہ لگا تو اُس نے ہمیں اطلاع دی۔میری لڑکی میرے بھائی کے بیٹے سے
بیا ہی جانے والی ہے اور میرا بھائی احمدی ہے تو چونکہ لڑکی احمد یوں میں جانی ہے اور میرا بھائی بھی
احمدی ہے اس لئے میں نے خواہش کی کہ میں آپ سے مل لوں۔میں نے کہا بڑی اچھی
بات ہے۔پھر میں نے کہا آپ کا کونسا بھائی احمدی ہے۔انہوں نے نام بتایا میں نے کہا وہ تو
ہماری جماعت کے وہاں امیر ہیں۔کہنے لگا جی ہاں۔ایک میرا وہ بھائی ہے وہ تو بیچارے بعد
میں فوت ہو گئے لیکن دوسرے بھائی موجود ہیں غلام سرور اُن کا نام ہے اور چار سدہ کے رہنے
والے ہیں تو کہنے لگے غلام سرور جو میرا بھائی ہے وہ احمدی ہے اور میں اور میرا یہ بھائی دونوں
غیر احمدی ہیں۔میں نے کہا آپ کیوں نہیں احمدی ہوئے کیا آپ نے ہما را لٹریچر نہیں
پڑھا؟ کہنے لگے نہیں میں نے نہیں پڑھا پھر کہنے لگے دیکھیئے ہم نے تو انصاف کر دیا ہے آپ کا
اور ان کا جھگڑا ہے۔ہم نے دو بھائی آپ کو دے دیئے ہیں اور دو بھائی ان کو دے دیئے ہیں
اس طرح ان
کو تقسیم کر دیا ہے گویا اٹھتی آپ کو دے دی ہے اور اٹھنی اُن کو دے دی ہے۔انہوں
نے مذاق کے رنگ میں یہ بات کہی۔میں نے بھی آگے مذاق کے رنگ میں کہا کہ آپ کو ہما را
پتہ نہیں ہم اس معاملہ میں بڑے حریص ہیں اور ہم سارا روپیہ لے کر راضی ہوا کرتے ہیں اٹھتی
لے کر راضی نہیں ہوا کرتے۔کہنے لگے لے لیجیے۔میں نے کہا دیکھیں گے۔پھر میں نے کہا آ۔

۵۳۸
نے کبھی لٹریچر نہیں پڑھا۔کہنے لگے میں نے کبھی نہیں پڑھا اور نہ مجھے فرصت ہے۔اب جو میں
ولایت جانے کے لئے چلنے لگا تو میرے بھائی نے جن سے مجھے بہت محبت ہے اور وہ مجھ سے
بڑے بھی ہیں جب میں کپڑے وغیرہ بھر رہا تھا تو میری بیوی کو مجبور کر کے کچھ کتابیں لا کے
ٹرنک میں ڈال دیں اور کہنے لگے یہ پڑھنا۔میں نے کہا بھائی ! پڑھنے کی کس کو فرصت
ہے۔کہنے لگے۔جہاز پر اُن کو فرصت کے موقع پر پڑھتے رہنا۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے آپ
کا لحاظ ہے اس لئے رکھ دیں ورنہ میں نے کہاں پڑھنی ہیں۔تو بس اتنی بات ہے ورنہ میں نے
پڑھا پڑھایا کچھ نہیں۔میں نے کہا اچھا اٹھنی پر تو ہم راضی نہیں ہوا کرتے ہم تو پورا روپیہ ہی
لیا کرتے ہیں۔اس کے بعد وہ چلے گئے۔تین چار مہینے ہوئے مجھے لنڈن سے ایک خط مل۔اس خط کا مضمون ان الفاظ سے شروع ہوتا تھا کہ میں وہ شخص ہوں جو دہلی کے قلعہ میں آپ
سے ملا تھا اور میں نے آپ سے مذاقاً کہا تھا کہ ہم نے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں پورا
انصاف کر دیا ہے۔ٹھنی ہم نے آپ کو دیدی ہے اور اٹھنی ہم نے انکو دے دی ہے اور آپ
نے اُس وقت یہ کہا تھا کہ ہم تو اٹھنی پر راضی نہیں ہوا کرتے ہم تو پورا روپیہ لے کر راضی ہوا
کرتے ہیں۔آپ حیران ہو نگے کہ میں لنڈن سے ایک چونی آپ کو بھیج رہا ہوں ،ایک
چونی باقی رہ گئی ہے اور میری بیعت کا یہ خط ہے۔آگے انہوں نے تفصیل لکھی اور اُس میں
انہوں نے لکھا کہ میں جس وقت یہاں آیا تو آپ جانتے ہیں ہم پٹھان لوگ ہیں اور ہمیشہ
نعروں پر ہماری زندگی ہوتی ہے۔کہ انگریز ہم کو یوں قتل کریں گے انگریز ہم کو یوں ماریں گے،
یہ ہوتے کون ہیں ہم پستول یا رائفل سے ڈر کریں گے اور وہ بھاگ نکلیں گے۔یہ تو کبھی سوچا
نہیں تھا کہ ہمارے پاس کیا سامان ہیں اور ان کے پاس کیا سامان ہیں۔صرف اتنا ہم جانتے
تھے کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے اور اِن کو مار ڈالیں گے۔یہی خیالات میرے بھی تھے
اور میرا خیال تھا کہ ان کی دُنیوی ترقی اور کالج وغیرہ دیکھونگا۔مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کے
سامانِ جنگ ایسے ہیں کہ ہم اِن
کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔جب میں یورپ میں آیا تو میں اٹلی میں گیا ،
فرانس میں گیا ، جرمنی میں گیا ، انگلینڈ میں آیا اور میں نے ان کی فوجیں دیکھیں۔توپ خانے
دیکھے ، ہوائی جہاز دیکھے ، ان کے گولہ بارود کے کارخانے دیکھے تو میں نے کہا یہ تو ایسی بات
ہے جیسے چڑیا کہے کہ میں باز کو مارلونگی ہمارے اندر اس کے لئے کوئی طاقت ہی نہیں اور اس کو
دیکھ کر میں بالکل مایوس ہو گیا۔پہلے تو ہم خیال کرتے تھے کہ ہم اتفاقا انگریز کے ماتحت آگئے

۵۳۹
ہیں جس دن پٹھان نے رائفل سنبھالی سارے یورپ کو ختم کر دے گا مگر اب تو یہاں آکر معلوم
ہوا کہ یوروپین لوگوں کو ختم کر نیکا کوئی سوال ہی نہیں یہ تو قیامت تک باقی رہیں گے ہم انہیں دُنیا
شی
ہے۔سے نہیں مٹا سکتے۔پھر میرے دل میں اسلام کے متعلق شبہات پیدا ہونے شروع ہو گئے کہ جب کو
اسلام کا یہ انجام ہونا تھا اور عیسائیت نے اسے چل کر رکھ دینا تھا تو پھر عیسائیت ٹھیک
درمیان میں بے شک اسلام آیا اور اُس کو کچھ غلبہ ملا مگر اب پھر عیسائیت غالب آگئی ہے۔غرض
اسقدر میرے دل میں مایوسی اور شبہات پیدا ہونے شروع ہوئے کہ آج شام کو میں نے کہا
میرے بھائی نے ٹرنک میں کچھ کتابیں رکھی تھیں انہیں میں سے کوئی کتاب لاؤ تاکہ میں اُسے
پڑھوں۔شاید اُس میں کوئی بات بتائی گئی ہو۔کہنے لگے میں نے آپ کی کتاب ”دَعْوَةُ الْآمِيُر“
نکالی اُس کتاب میں یہی مضمون ہے کہ اسلام کی تباہی کی رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے یہ خبریں
دی ہیں اور بتایا ہے کہ مسلمان اس طرح ذلیل ہو جائیں گے ، تجارتیں جاتی رہیں گی اور سب قسم
کی ترقیاں مٹ جائیں گی۔بھلا آج سے تیرہ سو سال پہلے کون کہ سکتا تھا کہ مسلمان کی یہ حالت
ہو گی اُس وقت تو یہ حالت تھی کہ سات سو مسلمان ہو گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا
مردم شماری کرو۔مسلمانوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! آپ نے مردم شماری کرائی ہے اب تو ہم
سات سو ہو گئے ہیں۔کیا آپ ڈرتے ہیں کہ اب ہم تباہ ہو جائیں گے؟ اب ہمیں کون مارسکتا
ہے۔اب یا تو اُن کی یہ شان تھی اور یا یہ کہ چالیس کروڑ یا ساٹھ کروڑ مسلمان ہیں اور اُن کی
با نہیں لرز رہی ہیں۔تو یہ حالت آج سے تیرہ سو سال پہلے کون شخص بتا سکتا تھا نا ممکن تھا کہ کوئی
شخص کہے کہ مسلمان ایسا کمزور ہو جائے گا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بتایا تھا وہ
بات پوری ہو گئی۔پس اے مسلمانو ! جب تم نے یہ دیکھ لیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ
ناممکن خبر پوری ہو گئی ہے تو تم کیوں یہ یقین نہیں کرتے کہ وہ دوسری خبر جواب میں بتا تا ہوں وہ
پوری ہو گی۔پھر میں نے وہ پیشگوئیاں لکھی ہیں جو اسلام کی ترقی کے متعلق تھیں۔اور میں نے کہا
ان کو دیکھ لو اور سمجھ لو کہ اسلام پھر ترقی کرے گا۔کہنے لگے۔جب میں نے یہ پڑھا تو میرے دل
کو تسلی ہو گئی کہ واقع میں میں نے جو کچھ دیکھا تھا وہ وہی تھا جو آپ نے بتایا تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پہلے سے خبر دی ہوئی ہے اور جب یہ بات پوری ہوگئی جس کا خیال
بھی نہیں آ سکتا تھا کہ یہ پوری ہوگی تو آپ کی یہ دوسری بات بھی ضرور پوری ہوگی اور میں نے
سمجھا کہ جس شخص نے دنیا میں آکر ہماری یہ راہنمائی کی ہے اُس سے علیحدہ رہنا بالکل غلط ہے

۵۴۰
چنانچہ انہوں نے بیعت کی اور احمدیت میں داخل ہو گئے۔مسلمانوں کی کمزوری پر منافقین کی طعنہ زنی غرض جب یہ باتیں پوری ہو ئیں تو
منافقوں کیلئے یہ بڑی تباہ کن چیز تھی۔انہوں نے خیال کیا اب تو مارے گئے۔ادھر سے یہودی چلے آرہے ہیں اُدھر سے عرب قبائل
چلے آ رہے ہیں ، ادھر مکہ کے لشکر چلے آ رہے ہیں۔غرض دس بارہ ہزار کا لشکر آرہا ہے اور
مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ اُن کے مقابلہ میں اتنا سپاہی تو کجا ، ان کے پاس اس سے نصف
بھی سپاہی نہیں۔وہ مقابلہ کہاں کریں گے اور یہ حالت پہنچ گئی کہ وَاِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ
يَاهُلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوات
منافق جو ڈر کے مارے مسلمانوں کی ہاں میں ہاں ملایا کرتے تھے کہ ہم بھی مسلمان ہیں
اُن کو بھی اتنی دلیری پیدا ہو گئی کہ انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ ارے میاں ! اب بھی یہ بات کی
تمہاری سمجھ میں نہیں آئی اب تو سارا عرب اکٹھا ہو کر تمہارے خلاف جمع ہو گیا ہے اسلئے اب
چھوڑ ومحمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کو یہ آپ بھکتا پھرے گا اور جاؤ اپنے گھروں میں اب اس
لڑائی میں مقابلہ کا کوئی فائدہ نہیں۔مخالف لشکروں کو دیکھ کر صحابہ کے ایمان اور بھی بڑھ گئے لیکن مسلمانوں نے
اُسوقت وہی دیکھا
جو خان فقیر محمد صاحب چارسدہ والوں نے دیکھا تھا کہ خدا کی یہ بات پوری ہوگئی ہے اور وہ
بات بھی پوری ہو گی۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے وَلَمَّا
رَأَ الْمُؤْمِنُونَ الْاَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ |
وَمَا زَادَهُمُ إِلَّا إِيْمَانًا وَّتَسْلِيما
یعنی جب مؤمنوں نے دیکھا کہ اُدھر سے شمالی عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں ادھر سے
جنوبی عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں ، اُدھر سے مشرقی عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں ادھر سے
مغربی عرب کے لشکر چلے آرہے ہیں، اُدھر سے مکہ کا لشکر چلا آرہا ہے ادھر سے یہودی قبائل
ارد گرد سے جمع ہو کر چلے آرہے ہیں ، ادھر سے اندر کے یہودی مقابلہ کے لئے کھڑے ہو گئے
ہیں اور ادھر منافقوں کی بات بھی سنی کہ اب تو تمہارا کچھ نہیں بن سکتا چھوڑ و اس دین کو ، تو
مسلمانوں نے کہا تم تو کہتے ہو ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیں۔ارے مکہ میں

۵۴۱
کون کہہ سکتا تھا کہ یہ لشکر جمع ہونگے ،محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی کیا طاقت تھی کہ اس کیلئے
دس آدمی بھی جمع ہوتے۔ایک ابو جہل کافی تھا جو کہتا تھا میں اسے مار دونگا یہ اتنے بڑے لشکر
اکٹھے ہو کر اس لئے آگئے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان اب اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ سارا عرب
ان کو مل کر ہی مار سکتا ہے اور یہ خبر جو دس سال پہلے دی گئی تھی کہ مسلمان اتنے طاقتور ہو جائیں
گے کہ سارا عرب جمع ہو کر اُن کے مقابلہ کے لئے آئے گا یہ بڑا بھاری نشان ہے یا نہیں؟ تو
هذَا مَا وَعَدَنَا الله۔دیکھو یہ وعدہ قرآن میں پہلے سے موجود تھا کہ عرب اکٹھے ہو کر آئیں
گے۔ہمارے تو ایمان تازہ ہو گئے کہ جس وقت یہ خبر دی گئی تھی کہ عرب اکٹھے ہو کر آئیں گے کی
اُس وقت کوئی امکان ہی نہیں تھا ، خیال بھی نہیں آسکتا تھا، وہم بھی نہیں ہوسکتا تھا مگر آج آگئے تو
سُبْحَانَ الله ! یہ تو وہی بات ہوئی جو خدا تعالیٰ نے کہی تھی اور خدا اور اس کا رسول بیچے ثابت
ہو گئے۔پس ہمیں کیا ڈر ہے اب تو ہم ان کے ساتھ چمٹیں گے۔وَمَا زَادَهُمُ إِلَّا إِيْمَاناً وَّ
تَسْلِيماً۔اور اس آواز کے آنے سے اُن کے ایمان اور بھی بڑھ گئے اور انہوں نے کہا کہ کتنی
بڑی پیشگوئی تھی جو پوری ہو گئی۔انہوں نے تو کہا تھا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دو
وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَاناً وَّ تَسْلِيماً۔مگر مسلمانوں نے کہا کہ اب تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اطاعت میں ہی ہمیں اپنی نجات نظر آتی ہے۔جس شخص کی یہ خبر سچی ہوگئی ہے اُس کے ساتھ
مل کر ہم نے کام نہیں کرنا تو اور کس کے ساتھ کرنا ہے۔پس وہ اپنے عمل اور قربانی میں
اور بھی زیادہ ترقی کر گئے۔غرض یہ وہ جنگ تھی جو کہ پانچویں سال ہجرت میں ہوئی لیکن چار سال کے قریب
ہجرت سے بھی پہلے مکہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بتا دیا تھا کہ اس طرح تمام لشکر اکٹھے ہو کر
آئیں گے اور حملہ کریں گے تم اُن کا مقابلہ کرو گے اور اُن کو شکست ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ
تمہاری مدد کیلئے آئے گا۔قرآنی نوبت خانہ کی ایک اور خبر جو بڑی شان سے پوری ہوئی اس طرح
دوسری خبر
جو اس نوبت خانہ سے دی گئی وہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ
آپ مکہ گئے ہیں اور وہاں عمرہ کر رہے ہیں۔آپ نے صحابہ کو دیکھا کہ کسی نے سر منڈایا ہوا
ہے اور کسی نے بال تراشے ہوئے ہیں اور عمرہ ہو رہا ہے۔آپ نے صحابہ سے کہا کہ چونکہ

۵۴۲
خواب آئی ہے ، چلو ہم عمرہ کر آئیں۔جب آپ حدیبیہ مقام پر پہنچے تو مکہ والوں کو پتہ لگ گیا
وہ لشکر لے کر آگئے اور انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ تم کو یہاں آنے کی رکس نے اجازت
دی ہے؟ انہوں نے کہا ہم لڑنے کیلئے تو نہیں آئے صرف اس لئے آئے ہیں کہ عمرہ کر لیں یہ
مقام تمہارے نزدیک بھی برکت والا ہے اور ہمارے نزدیک بھی۔ہم اس کی زیارت کے لئے
آئے ہیں لڑائی کے لئے نہیں آئے۔انہوں نے کہا طواف کا سوال نہیں۔ہماری تمہاری لڑائی
ہے اگر تم مکہ آئے اور طواف کر گئے تو تمام عرب میں ہماری ناک کٹ جائے گی کہ تمہارا دشمن
آکر تمہارے گھر میں طواف کر گیا ہے۔ہم ساری دُنیائے عرب کو اجازت دے سکتے ہیں مگر تم
کو نہیں دے سکتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفد بھیجے ، روسائے عرب کی طرف توجہ
کی ، اُن کو سمجھایا مگر وہ سارے متفق ہو گئے کہ ہم عمرہ کی اجازت نہیں دے سکتے آخر یہ فیصلہ ہوا
کہ صلح نامہ لکھا جائے۔اس معاہدہ میں انہوں نے کہا کہ اب کے تم واپس چلے
صلح نامہ حدیبیہ کی بعض شرائط جاؤ تا سارے عرب کو پتہ لگ جائے کہ تم پوچھے بغیر
آئے تھے اس لئے ہم نے تم کو طواف نہیں کرنے دیا۔پھر اگلے سال آجانا تو ہم تمہیں تین دن
کے لئے طواف کرنے کی اجازت دے دیں گے۔معاہدہ کرتے وقت جو بڑے بڑے سردار ان
لڑائیوں کو نا پسند کرتے تھے وہ کہنے لگے کہ پھر آپس میں کچھ صلح کی شرطیں بھی ہو جائیں۔تا کہ
لڑائیاں ختم ہو جائیں آپ نے منظور فرما لیا۔چنانچہ شرطیں یہ طے ہوئیں کہ اگلے سال مسلمان آکر
طواف کر جائیں اور یہ معاہدہ ہو جائے کہ آئندہ دس سال کے لئے لڑائی بند کر دی جائے اِس
عرصہ میں اللہ تعالیٰ کوئی نشان ظاہر کر دے تو وہ جس کی تائید کرے گا اُس کو فائدہ پہنچ جائے گا
ور نہ ملک میں امن پیدا ہو جائے گا۔پھر ایک شرط یہ بھی کی گئی کہ عرب قبائل میں سے جو چاہے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کر لے اور جو چاہے مکہ والوں سے معاہدہ کرلے۔اردگرد کے جو قبائل تھے اُن کو یہ آفر (OFFER) کیا گیا کہ تم جس سے چاہو معاہدہ کر لو چنانچہ
بنو خزاعہ نے کہا ہم تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کریں گے اُن کی مکہ والوں سے
لڑائیاں تھیں اور بنو بکر جو ایک بڑا قبیلہ تھا اور مکہ والوں کا دوست تھا اُس نے کہا کہ ہم مکہ والوں
سے معاہدہ کریں گے۔غرض قبائل عرب بھی تقسیم ہو گئے۔اُن میں سے بنوخزاعہ مسلمانوں کے حق
میں ہو گئے اور بنو بکر مکہ والوں کے حق میں ہو گئے اور فیصلہ یہ ہوا کہ آپس میں لڑنا نہیں سوائے

۵۴۳
اس کے کہ کوئی معاہدہ توڑے۔اگر کوئی معاہدہ تو ڑ کر اپنے مد مقابل سے یا اُس کے حلیف سے
مقابلہ کرے تو پھر اُس سے لڑائی کی اجازت ہو گی اسی طرح کچھ اور شرطیں طے ہوئیں۔اے
دشمن کی معاہدہ شکنی کی خبر جب یہ شرطیں طے ہو گئیں تو اب گو یا آئندہ دس سال کیلئے
جنگ بند ہوگئی۔اب جنگ کی صرف ایک ہی صورت باقی تھی
اور وہ یہ کہ مکہ والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے حلیفوں پر حملہ کر دیں کیونکہ
مسلمان کو تو حکم ہے کہ بہر حال تم نے اپنا عہد پورا کرنا ہے۔اس معاہدہ کے بعد نا ممکن تھا کہ
مسلمان لڑائی کر سکیں۔صرف ایک ہی صورت باقی تھی کہ مکہ والے محمد رسول اللہ پر حملہ کر دیں
یا آپ کے حلیفوں پر حملہ کر دیں اسکے بغیر لڑائی نہیں ہو سکتی تھی۔گویا اب لڑائی کا اختیار دشمن
کے ہاتھ میں چلا گیا مؤمنوں کے ہاتھ میں نہ رہا۔ایسی صورت میں جب لڑائی کا اختیار دشمن
کے ہاتھ میں تھا جب یہ پتہ لگنے کی کوئی صورت ہی نہیں تھی کہ دشمن کی فوجیں اسلامی نظام کے
دائرہ میں داخل ہو جائیں گی کیونکہ فیصلہ تو اُس نے کرنا تھا مسلمانوں نے نہیں کرنا تھا اُس
وقت جب صلح حدیبیہ کر کے رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم واپس آ رہے تھے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے آپ کو خبر دی گئی کہ دشمن معاہدہ توڑے گا اور ہم تم کو اُن پر قبضہ دیں گے۔گویا پھر قریباً
ڈیڑھ سال پہلے خبر مل گئی کہ دشمن کی فوجیں تمہارے ملک میں داخل ہو جا ئینگی چنا نچہ آپ کو
الہام ہوا ! إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيناً - لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَ نُبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ
وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا وَّ يَنْصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا "
یعنی اے محمد رسول اللہ! ہم تجھ کو ایک عظیم الشان فتح کی خبر دے رہے ہیں۔وہ ایک ایسی
فتح ہوگی جو اپنی ذات میں اس بات کی گواہ ہو گی کہ تو سچا ہے اور پھر وہ فتح مبین ہو گی۔بعض
نشانات تو ہوتے ہیں مگر اُن سے نتیجہ نکالنا اور استنباط کرنا پڑتا ہے لیکن وہ فتح ایسی ہوگی کہ استنباط
کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ وہ خود اپنی ذات میں تیری صداقت کا ایک زندہ ثبوت ہوگی۔لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ اور یہ فتح ہم تجھے اس لئے دیں گے تاکہ
تیری جنگ جوعربوں سے چلی آرہی ہے اُس میں بعض باتیں کرنے والی تھیں جو تو نے نہیں کیں
اور بعض غلطیاں تم سے ایسی ہو ئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں اور تم نے کر لیں۔مثلاً بعض جگہ عفو نہیں
کرنا چاہئے تھا مگر عفو کر دیا۔بعض جگہ معاف کرنا چاہئے تھا مگر صحابہ کو خیال نہیں آیا اور انہوں نے
معاف نہیں کیا مثلاً محرم الحرام میں جا کر مسلمان لڑپڑے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خفا ہوئے

۵۴۴
کہ اس مہینہ میں تو لڑنا جائز ہی نہیں۔وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِ يَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا
اور وہ تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے اور تجھے وہ راستہ دکھائے جس کے ذریعہ سے تجھے کامیابی نصیب
ہو جائے۔وَيَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا اور اللہ تعالیٰ تیری مدد کرے گا اور مدد بھی معمولی
نہیں بلکہ بڑی غالب مدد۔اس میں اِس طرف اشارہ کیا گیا کہ چونکہ مسلمان حملہ نہیں کر سکتے اس
لئے تیرے ہاتھ سے تو لڑائی نکل گئی اب ہم ایسا طریق اختیار کریں گے جس سے لڑائی جائز ہو جائے
اور وہ طریق یہی ہو سکتا تھا کہ کفا رحملہ کر دیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم خود ایسے سامان
کریں گے کہ کفار تجھ پر حملہ کر دیں گے اور پھر اس کے نتیجہ میں وہ تباہ ہو جائیں گے۔يُتِمَّ نِعْمَتَهُ
سے بھی یہی مراد ہے کہ عرب شکست کھا جائیں گے اور اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی۔کیونکہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ مُّلُوكًا "
یعنی موسی نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! تم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ
اس نے تم میں اپنے انبیاء مبعوث فرمائے اور اُس نے تمہیں دنیوی بادشاہت کی نعمت سے بھی
نوازا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے نعمت کی تعریف بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ نعمت الہی اور اس
کا اتمام الہی جماعتوں سے دو طرح ہوتا ہے۔اگر ان کا سیاسی مقابلہ ہو تو حصول ملوکیت سے اور
اگر خالص مذہبی ہو تو تکمیل نبوت سے۔یعنی دنیا میں جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نبی آتا ہے
تو اگر اس سے صرف سیاسی لڑائی ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے بادشاہ بنا دیتا ہے اور اگر مذہبی لڑائی ہو تو
اس کے دین کو غالب کر دیتا ہے اور اگر سیاسی اور مذہبی دونوں قسم کا مقابلہ ہو تو دونوں قسم کے
انعام عطا کئے جاتے ہیں۔یعنی نبوت بھی قائم کی جاتی ہے اور بادشاہت بھی عطا کی جاتی ہے
پس یہاں ہم يُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْکَ سے یہی مراد لیں گے کہ اس حملہ کا نتیجہ یہ ہو گا کہ عرب کی
حکومت ٹوٹ جائے گی اور مسلمانوں کی حکومت قائم کر دی جائے گی اور يَهْدِيَكَ صِرَاطًا
مُسْتَقِيماً میں بتایا کہ تم کو غداری نہیں کرنی پڑے گی۔اللہ تعالیٰ خود ایسا راستہ نکالے گا جس
کے نتیجہ میں لڑائی کرنا تمہارے لئے جائز ہو جائے گا اور ہر شخص تمہارے حملہ کو جائز اور معقول
قرار دے گا۔اس آیت کے متعلق مفسرین
فَتْحًا مُّبِينًا سے مُراد صلح حدیبیہ نہیں بلکہ فتح مکہ ہے میں اختلاف پایا جاتا ہے

۵۴۵
بعض کہتے ہیں کہ فتح سے مراد صلح حدیبیہ ہے لیکن کچھ اور مفسرین اور صحابہؓ کہتے ہیں کہ اس سے
مراد فتح مکہ ہے اور اُن کے اِس خیال کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ ابن مردویہ نے حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے کہ وہ فرماتی ہیں میں نے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا
کہ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيناً میں جس فتح کا ذکر ہے اُس سے مراد فتح مکہ ہے۔گویا
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فیصلہ ہے کہ اس جگہ فتح سے مراد فتح مکہ ہے لیکن اگر صلح حدیبیہ
لو تب بھی فتح مکہ صلح حدیبیہ کے نتیجہ میں ہی ہوئی اگر صلح حدیبیہ نہ ہوتی تو فتح مکہ بھی نہ ہوتی۔۱۳
خدائی نوبت خانہ کی ایک اور خبر اب یہ جواطلاع ملی تھی کہ یمن آئے گا اورحملہ کرے گا
اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوگی اس کے واقعات کو ہم
دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح ہوئے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ پہلے تو قریباً ڈیڑھ سال پہلے نوبت خانہ
نے اطلاع دی کہ دشمن آئے گا، اس کے بعد جب یہ وقت قریب آ گیا تو خدائی نوبت خانہ نے پھر
دشمن کے حملہ کی خبر دی۔چنانچہ جب دشمن کے آنے کا وقت قریب آ گیا تو حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں کہ ایک رات میری باری میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں سو رہے تھے۔جب آپ تہجد کے لئے اٹھے تو آپ وضو فرماتے ہوئے بولے اور مجھے آواز آئی کہ آپ فرما رہے
09۔ہیں۔لبیک لبیک لبیک۔اس کے بعد آپ نے فرمایا۔نُصِرْتَ۔نُصِرُتَ۔نُصِرْتَ۔کہتی ہیں۔جب آپ باہر تشریف لائے تو میں نے کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! کیا کوئی آدمی آیا تھا
اور آپ اس سے باتیں کر رہے تھے ؟ آپ نے فرمایا۔ہاں ! میرے سامنے کشفی طور پر خزاعہ کا
ایک وفد پیش ہوا اور وہ شور مچاتے چلے آرہے تھے کہ ہم محمد کو اس کے خدا کی قسم دے کر کہتے
ہیں کہ تیرے ساتھ اور تیرے باپ دادوں کے ساتھ ہم نے معاہدے کئے تھے اور ہم تیری مدد
کرتے چلے آئے ہیں مگر قریش نے ہمارے ساتھ بد عہدی کی اور رات کے وقت ہم پر حملہ کر
کے جبکہ ہم میں سے کوئی سجدہ میں تھا اور کوئی رکوع میں ہم کو قتل کر دیا اب ہم تیری مدد حاصل
کرنے کیلئے آئے ہیں۔غرض میں نے دیکھا کہ خزاعہ کا آدمی کھڑا ہے۔جب مستشفی طور پر وہ
آدمی مجھے نظر آیا تو میں نے کہا۔لَبَّیک لَبَّيْكَ۔لَبَّیک میں تمہاری مدد کے لئے حاضر
ہوں میں تمہاری مدد کے لئے حاضر ہوں، میں تمہاری مدد کیلئے حاضر ہوں، پھر میں نے کہا۔نُصِرْتَ۔نُصِرْتَ نُصرت " تجھے مدد دی جائے گی ، تجھے مدد دی جائے گی ، تجھے مدددی
جائے گی۔پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اُسی دن صبح کے وقت رسول کریم

۵۴۶
صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور آپ نے فرمایا۔خزاعہ کے ساتھ ایک خطرناک
واقعہ پیش آیا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سمجھ لیا کہ خزاعہ کے ساتھ
خطرناک واقعہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ مکہ کی سرحد پر ہیں اور مکہ والے جن کا خزاعہ کے ساتھ
معاہدہ ہے وہ خزاعہ پر حملہ کر دیں۔میں نے کہا۔يَارَسُولَ اللهِ ! کیا یہ ممکن ہے کہ اتنی قسموں
کے بعد قریش معاہدہ توڑ دیں اور وہ خزاعہ پر حملہ کر دیں؟ آپ نے فرمایا ہاں اللہ تعالیٰ کی ایک
حکمت کے ماتحت وہ اس معاہدہ کو توڑ رہے ہیں اور وہ حکمت یہی تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو حملہ کی اجازت نہیں تھی۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے کہا يَارَسُولَ اللَّهِ ! کیا
اس کا نتیجہ اچھا نکلے گا ؟ آپ نے فرمایا ہاں ! نتیجہ اچھا ہی نکلے گا۔ھا غرض اُس دن پھر نوبت خانہ
بجتا ہے۔اور اُدھر وہ واقعہ ہوتا ہے جو میں ابھی بیان کرونگا اور ادھر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی اطلاع مل جاتی ہے۔بنوخزاعہ اور بنو بکر کی لڑائی اب واقعہ یوں ہوا کہ خزاعہ اور بنو بکر میں آپس میں لڑائی تھی اور
بنو بکر ہمیشہ مکہ والوں کی مدد کرتے تھے۔خزاعہ نے عملی طور
پر مسلمانوں کی کبھی مدد نہیں کی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادوں پڑدادوں سے اُن کے
معاہدے تھے ، اُن کی مدد کیا کرتے تھے۔یوں مسلمانوں کو یہ ہمدردی تھی کہ اُن کے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے دادوں پڑدادوں سے تعلقات تھے۔جب یہ معاہدہ ہوا تو یوں تو وہ لڑائی
کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے لیکن معاہدہ کے بعد بنو بکر نے سمجھا کہ اب تو یہ غافل رہیں گے
اب موقع ہے ان کو مارنے کا۔چنانچہ وہ مکہ کے لوگوں کے پاس گئے اور اُن سے کہا کہ یہ بڑا
اچھا موقع ہے معاہدہ ہو گیا ہے، ان کو تو خیال بھی نہیں ہوسکتا کہ ہم ان کو ماریں گے اگر اس
وقت آپ ہماری مدد کریں تو ہم ان کو تباہ کر سکتے ہیں۔مکہ والوں نے کہا بڑی اچھی بات ہے
تم ہمیشہ ہماری مدد کرتے رہے ہو ہم تمہاری مدد کریں گے چنانچہ باہمی مشورہ کے بعد ایک
اندھیری رات انہوں نے تجویز کی اور فیصلہ کیا کہ رات کے وقت حملہ کریں گے۔مکہ کے لشکر
ہمارے ساتھ آجائیں کسی نے کیا پہچانتا ہے کہ مکہ والے بیچ میں موجود ہیں یہی کہیں گے کہ بنوبکر
کے لوگ ہیں اور پھر چوری چوری اُن کو مار کر آجائیں گے اُن کو وہم بھی نہیں ہوگا۔چنانچہ رات
جو مقررتھی اس رات وقتِ مقررہ پر بنو بکر کا لشکر اور قریش کا لشکر مل کر وہاں گیا اور انہوں نے
خزاعہ پر حملہ کر دیا۔اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہم سجدے کر رہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی