سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

حصہ 9

۶۱۹
إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرى بَعْدَهُ وَ إِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ۔خدا قیصر کو میرے سپاہیوں کے مقابلہ میں شکست دے گا اور ایسی شکست دے گا کہ اس کے بعد
دنیا میں کوئی قیصر نہیں ہو گا اور خدا تعالیٰ میرے آدمیوں کے ذریعہ سے کسری کو شکست دے گا اور
ایسی شکست دے گا کہ دنیا میں اس کے بعد کوئی کسرای نہیں کہلائے گا۔جس وقت اِس نوبت خانہ سے نوبت بجی اُس وقت کہا گیا کہ دُنیا میں خدا کی حکومت قائم
کی جائے گی۔دیکھ لینا کہ إِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلا قَيْصَرَ بَعْدَهُ - دنیا میں ایک طرف مغرب
میں قیصر حاکم ہے لیکن قیصر ہلاک کیا جائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہیں کھڑا ہوگا بس خدا کی
حکومت وہاں ہو گی۔دوسری طرف مشرق میں کسرای کی حکومت ہے کسرای کو تباہ کیا جائے گا
اور اُس کے بعد کوئی کسری نہیں کھڑا ہوگا اُس کی جگہ بھی خُدا کی بادشاہت قائم ہوگی۔اور
مشرق ومغرب میں میرے ماننے والوں ، میرے مریدوں اور میرے شاگردوں کے ذریعہ
سے آسمانی بادشاہت زمین پر آکر قائم ہوگی۔غرض اس نوبت خانہ سے جو یہ نوبت بجی ، یہ کیا شاندار نوبت ہے۔پھر کیسی معقول
نوبت ہے۔وہاں ایک طرف بینڈ بج رہے ہیں۔ٹوں، ٹوں، ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں۔اور یہ کہتا ہے اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ۔اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
رَّسُولُ اللهِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الْفَلاح۔کیا معقول باتیں ہیں۔کیسی
سمجھدار آدمیوں کی باتیں ہیں۔بچہ بھی سنے تو وجد کرنے لگ جائے اور ان کے متعلق کوئی
بڑا آدمی سوچے تو شرمانے لگ جائے بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ ٹوں ٹوں ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں۔مگر افسوس ! کہ اس نوبت خانہ کو آخر مسلمانوں نے خاموش کر دیا۔یہ نوبت خانہ حکومت کی
آواز کی جگہ چند مرثیہ خوانوں کی آواز بن کر رہ گیا اور اس نوبت کے بجنے پر جو سپاہی جمع
ہوا کرتے تھے وہ کروڑوں سے دسیوں پر آگئے اور اُن میں سے بھی ننانوے فیصدی صرف
رسماً اُٹھک بیٹھک کر کے چلے جاتے ہیں۔تب اس نوبت خانہ کی آواز کا رعب جاتا رہا،
اسلام کا سایہ کھنچنے لگ گیا، خدا کی حکومت پھر آسمان پر چلی گئی اور دُنیا پھر شیطان کے قبضہ
میں آگئی۔اب خدا کی نوبت جوش میں آئی ہے اور تم کو ! ہاں تم کو ! ہاں تم کو! خدا تعالیٰ نے
پھر اس نوبت خانہ کی ضرب سپرد کی ہے۔اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے

۶۲۰
آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! ایک دفعہ پھر اس
نوبت کو اس زور سے بجاؤ کہ دُنیا کے کان پھٹ جائیں۔ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون
اس قرنا میں بھر دو۔ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو کہ عرش کے پائے
بھی لرز جائیں اور فرشتے بھی کانپ اُٹھیں تاکہ تمہاری درد ناک آوازوں اور تمہارے
نعر ہائے تکبیر اور نعرہائے شہادتِ توحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ زمین پر آجائے اور پھر خدا تعالیٰ
کی بادشاہت اس زمین پر قائم ہو جائے۔اسی غرض کیلئے میں نے تحریک جدید کو جاری کیا
ہے اور اسی غرض کیلئے میں تمہیں وقف کی تعلیم دیتا ہوں۔سید ھے آؤ اور خدا کے سپاہیوں
میں داخل ہو جاؤ۔محمد رسول اللہ کا تخت آج مسیح نے چھینا ہوا ہے۔تم نے مسیح سے چھین
کر پھر وہ تخت محمد رسول اللہ کو دینا ہے اور محمد رسول اللہ نے وہ تحت خدا کے آگے پیش کرنا
ہے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہوئی ہے۔پس میری سنو اور میری بات کے
پیچھے چلو کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ خدا کہہ رہا ہے۔میری آواز نہیں ہے، میں خدا کی
آواز تم کو پہنچا رہا ہوں۔تم میری مانو! خدا تمہارے ساتھ ہو، خدا تمہارے ساتھ ہو، خدا
تمہارے ساتھ ہو اور تم دُنیا میں بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ۔اللہ تعالیٰ سے دُعا کہ دنیا میں خدا اور
اس کے بعد میں جلسہ کو دُعا کے بعد ختم کرتا ہوں
اور پھر آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ مبلغین کی جو باہر
اُس کے رسول کی بادشاہت قائم ہو سے تاریں آئی ہیں اُن کیلئے بھی دُعا کرو، اپنے
لئے بھی دُعا کرو، اپنے گھر والوں کیلئے بھی دُعا کرو
جو احمدی پیچھے رہ گئے ہیں اُن کے لئے بھی اللہ سے دُعا کرو اور سب سے زیادہ تو یہ دُعا مانگو کہ ہم
میں سے ہر ایک کو خدا تعالیٰ سچا عبد اور اپنے دین کی خدمت کرنے والا بنائے اور ہم سے کوئی
ایسی کمزوری ظاہر نہ ہو جس کی وجہ سے اسلام کو ، قرآن کو ، رسول اللہ کے دین کو نقصان پہنچے
بلکہ اللہ تعالٰی ہم کو دین کی خدمت کی ایسی توفیق دے کہ ہمارے ذریعہ سے اسلام پھر
طاقت پکڑے اور قوت پکڑے اور ہم اپنی آنکھوں سے خدا اور اُس کے رسول کی
بادشاہت اس دُنیا میں دیکھ لیں۔اور جس طرح ہماری پیدائشیں ایک افسردہ دنیا میں ہوتی
ہیں ہماری موتیں خوش دنیا میں ہوں۔اور ہم اپنے پیچھے اُس دنیا کو چھوڑ کر جائیں جس پر
ہمارے خدائے واحد کا قبضہ ہو اور شیطان اُس میں سے نکال دیا گیا ہو۔

۶۲۱
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے مجھے بولنے کی توفیق دے دی ورنہ جس قسم کی
بیماریوں میں سے میں گزرا تھا اور اب تک بھی میں کمزوری محسوس کرتا تھا اُس کو دیکھتے
ہوئے اب کی دفعہ مجھے پہلی دفعہ یہ احساس ہوا تھا کہ شاید آپ لوگوں میں یہ میرا آخری
جلسہ ہو گا۔کیونکہ اب میرا جسم میری طاقت کو زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتا۔مجھے اُمید بھی
نہیں تھی کہ خدا تعالیٰ مجھے اتنی دیر بولنے کی توفیق دے دے گا مگر اُس نے توفیق دے دی ہے۔خدا تعالیٰ میں بڑی طاقتیں ہیں۔جہاں اُس نے مجھے بولنے کی توفیق دی ہے وہاں وہ ہم سب
کو عمل کرنے کی بھی توفیق دے دے اور ہمیں اسلام کو اُس کی اصلی شان وشوکت میں لانے کی
توفیق بخشے۔اللَّهُمَّ آمِينَ۔اللَّهُمَّ مِينَ۔اللَّهُمَّ مِينَ۔“
الفاتحة : ٢
مُضعف : کمزور کرنے والا۔( فیروز اللغات اردو صفحہ ۱۲۵۷
مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
لام بندی : لام باندھنا۔چاروں طرف سے لشکر جمع کرنا۔( فیروز اللغات اردو صفحہ ۱۱۴۴
مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
چھینکے : وہ جالی یا لٹکن جو کھانا وغیرہ رکھنے کیلئے چھت میں لٹکا دیتے ہیں۔( فیروز اللغات اردو
صفحه ۵۵۷ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
القمر : ۴۲ تا ۴۷
سیرت ابن ہشام جلد ۱ صفحه ۱۴۷ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
کے سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۱۵۵ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
الاحزاب : ۱۴
2 الاحزاب : ۲۳
۱۰ سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۱۸۰ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
الفتح : ۲ تا ۴
المائدة : ٢١
تفسیر در منثور للسيوطى جلد ۶ صفحه ۶۹ مطبوعہ بیروت ۱۳۱۴ھ
السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۸۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ها السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۸۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۸۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۶۲۲
كل السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۸۴ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء
۱۸ فراش : بچھونا۔( فیروز اللغات اردو صفحہ ۹۲۶ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
19 سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۲۱۱ تا ۲۱۲ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
٢٠ السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۷۳ - ۷۴ مطبوعہ بیروت ۱۳۲۰ھ
٢١ السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۴ ۷ مطبوعہ بیروت ۱۳۲۰ھ
۲۲ سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۲۱۲ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
۲۳ ۲۴ سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۲۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
۲۶،۲۵ السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۳ ۹۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
الفتح:۱۷
٢٨ الفتح : ٢٢
۲۹ نفیریاں : شہنائیاں۔( فیروز اللغات اردو صفحہ ۱۳۶۹ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
۳۰ الحج : ۴۰ تا ۴۲
المجادلة : ٢٣ ۳۳ المائدة : ۵۷ ۳۴ البقرة : ۲۵۰
۳۵ الانفال : ۶۶ ۳۶ ال عمران : ۱۷۴
۳۸ ال عمران : ۱۲۷
٣٩ فتوح البلدان صفحه ۱۴۲ مطبوعه مصر ۱۳۱۹ھ
۴۰ تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۷۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ا تاریخ طبری جلد ۳ صفحه ۲ ۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ال عمران : ۱۲۶،۱۲۵
۲۲ مسلم كتاب الفضائل باب من فَضَائِل مُوسى حدیث نمبر ۶۱۵۳ صفحه ۱۰۴۴
مطبوعه الرياض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء
الانعام : ١٠٩
المائدة : ٩
۴۵ تا ۵۰ ابوداؤد کتاب الجهاد باب في دُعَاءِ الْمُشْرِكِيْن حدیث نمبر ۲۶۱۳ صفحه ۳۷۷ مطبوعہ
الرياض الطبعة الاولى اپریل ۱۹۹۹ء - السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۷۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
اه السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۷۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء (مفہوما )
۵۲ السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۷۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۵۷ مطبوعہ بیروت ۲۰۱۲ء

۶۲۳
۵۴ مؤطا امام مالک كتاب الجهاد باب النَّهى عن قَتْلِ النِّسَاءِ
وَالْوِلْدَانِ فِي الغَزُرِ میں اس سے مشابہ الفاظ حضرت ابوبکر کی طرف منسوب ہیں۔صفحه ۲۸۵، ۲۸۶ مطبوعہ بیروت لبنان الطبعة الاولى ١٩٩٧ء
۵۵ مؤطا امام مالک کتاب الجهاد باب النهي عن قَتْلِ النِّسَاءِ
وَالْوِلْدَانِ فِی الغَزُوِ میں اس سے مشابہ الفاظ حضرت ابو بکر کی طرف منسوب ہیں۔صفحه ۵ ۲۸۶،۲۸ مطبوعہ بیروت لبنان الطبعة الاولى ١٩٩٧ء
۵۶ مؤطا امام مالک کتاب الجهاد باب النَّهَى عَن قَتْلِ النِّسَاءِ
وَالْوِلْدَانِ فِي الغَزُو میں اس سے مشابہ الفاظ حضرت ابو بکر کی طرف منسوب ہیں
صفحه ۲۸۵، ۲۸۶ مطبوعہ بیروت لبنان الطبعة الأولى ١٩٩٧ء
۵۷ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۰۷
۵۸ ابو داؤد کتاب الجهاد باب مَا يُؤمر مِنْ انضمام الْعَسْكَر وَسَعَتِه حدیث نمبر ۲۶۲۹
صفحہ ۳۷۹ مطبوعہ الریاض الطبعۃ الا ولی اپریل ۱۹۹۹ء
۵۹ الاحزاب : ۲۴
۶۰ سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۸۵ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ھ
ال العديت : ۲ تا ۶
ڈگ بھرنا: لمبے قدم اُٹھانا۔تیز چلنا۔فیروز اللغات اردوصفحه ۶۸۰ مطبوعہ فیروز سنز لاہور۲۰۱۰ء)
١٣ التوبة : ۵۲
۶۴ بخاری کتاب الجهاد والسير باب مَنْ يَنْكُبُ أَوْ يُطْعن فِي سَبِيلِ الله -
حدیث نمبر ۱ ۲۸۰ صفحه ۴۶۴ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۱۵ تاریخ طبری الجزء الثالث صفحه ۲۴۷ تا ۲۴۹ بیروت ۱۹۸۷ء
۱۶ الانعام : ۵۸۰۵۷
شمائل الترمذى باب ماجاء في صفة مزاح رسول الله صلى الله عليه وسلم۔صفحه ۲۰،۱۹ مطبوعہ قرآن محل ، محمد سعید اینڈ سنز کراچی
۲۸ متی باب ۶ آیت ۹ ، ۱۰ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء (مفہوماً)
١٩ السيرة الحلبية الجزء الثاني صفحه ۳۳۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
بخارى كتاب المناقب باب علامات النّبوَّة في الاسلام حدیث نمبر ۳۶۱۸
صفحہ ۶۰۷ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء

آج 10 میں سے 10 باقی