سیر روحانی (۷) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۳ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

حصہ 8

۶۰۷
وہ کہتے ہیں میری اُنگلی ابھی نیچے نہیں ہوئی تھی کہ وہ لڑ کے باز کی طرح گودے اور صفوں کو
چیرتے ہوئے اُس تک جا پہنچے۔جاتے ہی ایک پر ابو جہل کے بیٹے عکرمہ نے وار کیا اور اُس کا
ہاتھ کاٹ دیا لیکن اُس کا دوسرا ساتھی پہنچ گیا۔جس کا ہاتھ کا نا گیا تھا اُس نے جلدی سے اپنے
کٹے ہوئے ہاتھ پر پاؤں رکھا اور زور سے جھٹک کر اُسے جسم سے الگ کر دیا اور پھر دوسرے
کے ساتھ شریک ہو کر ابو جہل پر حملہ کر دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے ابو جہل کو زخمی کر کے
گرا دیا۔غرض لڑائی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ انہوں نے ابو جہل کو جا کر ختم کر دیا۔یہ تھا
مسلمانوں کا جوش کہ چھوٹے بچے بھی جانتے تھے اور وہ اپنے سے تین گنا لشکر کی صفوں میں گھس
جاتے تھے اور اپنی جانوں کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے تھے اور منٹوں میں لڑائی ختم ہو جاتی
تھی۔یہ عجیب بات ہے کہ صحابہ نے جتنی جنگیں کی ہیں وہ صرف چند گھنٹوں میں ہی ختم ہو گئیں۔بدر چند گھنٹوں میں ختم ہو گئی ، اُحد چند گھنٹوں میں ختم ہو گئی اور حسنین چند گھنٹوں میں ختم ہو گئی ، مکہ
کی لڑائی چند گھنٹوں میں ختم ہو گئی۔غرض ایک دو گھنٹہ کے اندر دشمن بھاگ جا تا تھا۔سوائے تین
لڑائیوں کے اور وہ تینوں قلعہ بند لڑائیاں تھیں۔مثلاً احزاب کی لڑائی تھی اس میں صرف دفاع
کا حکم تھا اور بیچ میں خندق بنائی ہوئی تھی اس میں دیر لگی یا بنوقریظہ کا محاصرہ ہوا تو قلعہ میں
تھے اور قلعہ توڑنے میں دیر لگی یا خیبر پر جب حملہ ہوا تو اُس میں دیر لگی۔کیونکہ خیبر میں بھی وہ
قلعہ میں تھے لیکن ان کے علاوہ جب بھی کوئی لڑائی ہوئی چند گھنٹوں کے اندر ختم ہو گئی اور چند
گھنٹوں میں دشمن تباہ ہو گیا۔غرض ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ دُنیا میں جوش دلانے کے لئے جو تدابیر اختیار کی
جاتی ہیں کبھی شراب پلائی جاتی ہے، کبھی لوٹ مار کی اجازت دی جاتی ہے، کبھی شبخون مارنے کا
مشورہ دیا جاتا ہے ان سب کو منع کرنے کے باوجود اسلامی جنگ کے لئے جب نوبت بجے گی تو
اسلام کے سپاہی دیوانہ وار آگے بڑھیں گے اور گھنٹوں میں دشمن کی صفوں کو توڑ دیں گے اور
قطعی طور پر اُن کو موت کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔دنیوی نوبت خانوں کی تیسری غرض تیرتی غرض نوبت خانہ کی یہ ہوا کرتی ہے کہ
خوشی کی تقریبات کے موقع پر مثلاً بادشاہ دربار
کرے یا اُس کا جلوس نکلے تو نوبتیں بجا کرتی تھیں اور اسی طرح بادشاہ کی آمد یا کسی بڑی تقریب
کی خبر لوگوں کو دی جاتی اور بادشاہی اعلان سے لوگوں کو واقف کیا جاتا تھا۔

۶۰۸
اسلامی نوبت خانہ رات دن میں پانچ دفعہ بجتا ہے میں نے دیکھا کہ اسلام نے
یہ بھی نوبت خانہ پیش کیا ہے
اور اس کیلئے بھی ایک اسلامی نوبت مقرر کی ہے مگر اسلامی نوبت خانہ اور دنیوی نوبت خانوں میں
ایک عظیم الشان فرق ہے۔دوسری حکومتیں اور بادشاہ جہاں نو بتیں بجاتے تھے اُن کی نوبت کبھی
ساتویں دن بجتی تھی اور بادشاہ کا دیدار ہوتا تھا، کسی کی مہینہ میں بجتی تھی اور بادشاہ کا دیدار ہوتا تھا،
کوئی اپنی تخت نشینی کے دنوں میں دو تین دن دربار لگایا کرتا تھا اور پھر جب اُن کی نوبت بجھتی تھی تو
لوگوں کو اپنے گھروں سے نکل کر بادشاہی قلعوں میں جانا پڑتا تھا یا بہت دُور دُور سینکڑوں میل سے
چل کر وہاں جانا پڑتا تھا۔لیکن اسلامی نوبت خانہ جو ہمارے بادشاہ کا دیدار کرانے کے لئے بجتا ہے
وہ ہر شہر اور ہر گاؤں میں دن رات میں پانچ وقت بجتا ہے۔پانچ دفعہ کو بت بجتی ہے کہ آؤ اور اپنے
بادشاہ کی زیارت کر لو ، آؤ اور خدا کا دیدار کرو۔ابھی ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی ہوئی ہے پاکستان تک
سے لوگ وہاں دیکھنے کے لئے گئے حالانکہ ملکہ الزبتھ کیا، انگلستان آج ایک سیکنڈ گریڈ پاور بنا ہوا
ނ
ہے۔لیکن ملکہ الزبتھ کے دیکھنے کے لئے ہندوستان سے آدمی گئے ، امریکہ سے گئے ، جرمنی۔گئے ، انڈونیشیا سے گئے ، چین سے گئے اور ہمارے بادشاہ کی زیارت کے لئے کہ جس کے سامنے
آنکھ اُٹھانے کی بھی ملکہ الزبتھ کو طاقت نہیں روزانہ پانچ وقت بلایا جاتا ہے کہ آؤ کرلو زیارت مگر
لوگ ہیں کہ نہیں آتے۔دو گھر کا گاؤں ہو تو وہاں بھی وہ بادشاہ پانچ وقت آتا ہے، پانچ گھر کا گاؤں
ہو تو وہاں بھی بادشاہ لوگوں کو اپنی زیارت کرانے کے لئے پانچ وقت آتا ہے، اگر سو گھر کا گاؤں ہو
تو وہاں بھی وہ زیارت کرانے کے لئے آتا ہے، اگر لاکھ گھر کا شہر ہو تو ہر محلہ میں وہ آ جاتا ہے کہ آؤ
اور زیارت کر لو اور اگر دس لاکھ گھر کا شہر ہو تو اُس میں وہ دس ہزار جگہوں میں آجاتا ہے اور پانچ وقت
آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ اور میری زیارت کر لو۔یہ کتنا عظیم الشان فرق ہے دُنیوی نوبت خانوں
اور اسلامی نوبت خانہ میں کہ پانچ وقت زیارت ہوتی ہے اور جہاں بیٹھیں وہیں ہو جاتی ہے اور
بادشاہ آپ ہمارے گھروں میں آجاتا ہے۔اب ذرا اس نو بت خانہ کا اعلان بھی سُن لو۔اسلامی نوبت خانہ کا پُر ہیبت اعلان وہاں تو یہ ہوتا ہے کہ دھم وھم وھم وھم ہو رہا ت
ہے یا پیں پیں ہو رہا ہے اور جب پوچھا جاتا ہے کہ یہ دھم وھم وھم اور ہیں ہیں ہیں کیا ہے؟
تو کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بادشاہ آرہا ہے حالانکہ وھم دھم وھم اور ہیں ہیں ہیں سے

۶۰۹
بادشاہ کا کیا تعلق ہے۔تم بندر کا تماشہ کرو تو اُس کے لئے بھی ہیں ہیں کر سکتے ہو۔کتے کا کھیل کھیلو
تو اُس کے لئے بھی ہیں ہیں کر سکتے ہو ، بادشاہ اور دھم وھم اور ہیں ہیں کا کیا جوڑ ہے۔مگر
یہاں جو نوبت خانہ بجتا ہے اُس میں بادشاہ کے دیدار کی بشارت دیتے ہوئے اُس کی حیثیت
بھی پیش کی جاتی ہے اور ایک عجیب شاندار پیغام دنیا کو پہنچایا جاتا ہے۔مؤمنوں کو الگ اور
منکروں کو الگ۔پھر اس نو بت خانہ کی چوٹ مُردہ چمڑہ پر نہیں پڑتی زندہ گوشت کے پردوں پر
پڑتی ہے۔اور پانچ وقت اِس نوبت خانہ میں نوبت بجتی ہے کہ آجاؤ اپنے بادشاہ یعنی خدا کی
زیارت کے لئے اور اعلان کرنے والا کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے۔اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ۔اے لوگو! اپنے بادشاہ کی زیارت کے لئے آجاؤ۔ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ دُنیا میں لوگ
اپنے بادشاہوں اور حاکموں کی زیارت کے لئے جاتے ہیں مگر اُن میں سے کوئی پچاس گاؤں کا
مالک ہوتا ہے، کوئی سو گاؤں کا مالک ہوتا ہے، کوئی ہزار گاؤں کا مالک ہوتا ہے، کوئی ایک صوبہ
کا مالک ہوتا ہے، کوئی ایک ملک کا مالک ہوتا ہے، کوئی پانچ ملک کا مالک ہوتا ہے، کوئی دس ملک
کا مالک ہوتا ہے، پھر اُن میں سے کوئی ایسا ہوتا ہے کہ بڑے ملک کا مالک ہوتا ہے لیکن چھوٹے
ملک کے بادشاہ اُس پر فاتح ہو جاتے ہیں۔جیسے سکندر یونان کا مالک تھا مگر کسری کو آ کے اُس
نے شکست دیدی۔نادر شاہ ایک معمولی قبیلے کا بادشاہ تھا مگر اُس نے ہندوستان کی بادشاہت کو
شکست دیدی۔تو اول تو اُس کی حکومتیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور پھر حکومتوں کے مطابق اس کی
طاقت بھی نہیں ہوتی۔اُن کی زیارت عمر میں کبھی ایک دفعہ نصیب ہوتی ہے مثلاً تاجپوشی ہوتی ہے
اور وہ باہر نکلتے ہیں تو لوگ اُن کی زیارت کرتے ہیں۔مگر ہم تمہیں جس بادشاہ کی زیارت کے
لئے بلاتے ہیں وہ سب سے بڑا ہے اور بڑے سے بڑا بادشاہ بھی اُس کے مقابل میں بالکل بیچ
ہو جاتا ہے کسی کی طاقت نہیں کہ اُس کے آگے بول سکے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس زمانہ میں مبعوث ہوئے
ہیں اُس زمانہ میں دنیا کی حکومت دوحصوں میں تقسیم تھی
گرفتاری کیلئے کسری کا ظالمانہ حکم آدھی حکومت قیصر کے پاس تھی اور آدھی حکومت
کسری کے پاس تھی۔مغرب پر قیصر حاکم تھا اور
مشرق پر کسرای حاکم تھا۔یہودیوں نے ایک دفعہ کسری کے پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

۶۱۰
کی شکایت کی کہ عرب میں ایک نبی پیدا ہوا ہے اور وہ طاقت پکڑ رہا ہے کسی وقت وہ تمہارے
خلاف جنگ کرے گا۔وہ کچھ پاگل سا تھا۔یمن اُس وقت کسری کے ماتحت تھا اُس نے یمن
کے گورنر کو حکم بھیجا کہ اس طرح عرب میں ایک مدعی پیدا ہوا ہے تم اُسے گرفتار کر کے میرے
پاس بھجوا دو۔چونکہ یمن کا گورنر عرب کے لوگوں سے واقف تھا اُس نے خیال کیا کہ ان لوگوں
نے کیا بغاوت کرنی ہے بادشاہ کو دھوکا لگا ہے۔اُس نے بادشاہ کے دوسفیروں کو بھیجا اور ساتھ
وصیت کی کہ تم کوئی سختی نہ کرنا۔بادشاہ کو کوئی دھوکا لگا ہے ورنہ عربوں میں کیا طاقت ہے کہ
انہوں نے کسری کا مقابلہ کرنا ہے۔تم جانا اور سمجھانا اور میری طرف سے پیغام دینا کہ آپ
مقابلہ نہ کریں آجائیں۔میں سفارش کرونگا تو کسری انہیں کچھ نہیں کہے گا۔چنانچہ یہ لوگ
مدینہ پہنچے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے فرما یا کس
طرح آنا ہوا ؟ انہوں نے کہا ہمیں بادشاہ نے بھجوایا ہے۔اُس کے پاس کچھ شکائیتیں آئی ہیں
جن کی بناء پر اُس نے کہا ہے کہ آپ کو اُس کے سامنے پیش کیا جائے اور ہم یمن کی طرف سے
آئے ہیں کیونکہ وہ یہاں کے حالات کا واقف ہے۔اُس نے ہم کو نصیحت کی تھی کہ ہم آپ کو
تسلی دلائیں کہ کسی نے بادشاہ کے پاس غلط رپورٹ کی ہے ورنہ ہمیں تسلی ہے کہ آپ نے کوئی
شرارت نہیں کی۔میں بادشاہ کی طرف ساتھ چٹھی لکھدونگا کہ یہ غلط رپورٹ ہے اس کو کچھ نہ کہا
جائے اور واپس کر دیا جائے اِس لئے آپ ہمارے ساتھ چلیں وہاں سے آپ کو گورنر یمن کی
سفارش مل جائیگی اور اُمید ہے کہ وہ درگزر سے کام لے گا۔آپ نے فرمایا اچھا دو تین دن
ٹھہرو پھر میں جواب دونگا۔انہوں نے کہا یہ ٹھیک نہیں ہے۔گورنر نے کہا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ
غلط فہمی میں رہیں اور جواب نہ دیں جس سے بادشاہ چڑ جائے اگر ایسا ہوا تو عرب کی خیر نہیں ،
وہ اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا آپ چلے چلیئے۔آپ نے فرمایا کوئی بات نہیں تم
دو تین دن ٹھہر و۔پھر وہ دوسرے دن آئے۔تیسرے دن آئے۔لیکن آپ یہی کہتے رہے کہ
ابھی ٹھہرو۔ابھی ٹھہر و۔تیسرے دن انہوں نے کہا کہ اب ہماری میعاد ختم ہو رہی ہے، بادشاہ ہم
سے بھی خفا ہو گا آپ ہمارے ساتھ چلیں۔آپ نے فرمایا سُنو! آج رات میرے خدا نے
تمہارے خدا کو مار ڈالا ہے جاؤ یہاں سے چلے جاؤ اور گورنر کو اطلاع دے دو۔اُن کو تو خدائی
کلام کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا۔انہوں نے سمجھا کہ شاید یہ گپ ماری ہے۔انہوں نے سمجھا نا شروع کیا
کہ یہ نہ کریں۔دیکھیں آپ گورنر کی سفارش سے چُھوٹ کر آجائیں گے ورنہ عرب تباہ ہو جائے گا

۶۱۱
آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا۔میں نے تمہیں بتا دیا ہے جاؤ اور اسکو جواب دیدو۔خیر وہ یمن میں آئے اور انہوں نے گورنر سے کہا کہ انہوں نے تو ہمیں ایسا جواب دیا ہے۔یمن کا گورنر سمجھدار تھا۔اُس نے کہا اگر اس شخص نے ایران کے بادشاہ کو یہ جواب دیا ہے تو
کوئی بات ہو گی۔اسلئے تم انتظار کرو چنانچہ وہ انتظار کرتے رہے۔کسرای قتل کر دیا گیا دس بارہ دن گزرے تھے کہ ایک جہاز وہاں پہنچا۔اُس نے آدمی
مقرر کئے ہوئے تھے کہ اگر کوئی خبر آئے تو جلدی اطلاع دو۔انہوں
نے اطلاع دی کہ ایک جہاز آیا ہے اور اُس پر جو جھنڈا ہے وہ نئے بادشاہ کا ہے۔اُس نے کہا
جلدی اُن سفیروں کو لے کر آؤ۔جب وہ گورنر کے پاس پہنچے تو انہوں نے کہا ہمیں بادشاہ نے
ایک خط آپ کو پہنچانے کے لئے دیا ہے۔اُس نے خط دیکھا تو اس پر مہر ایک اور بادشاہ کی تھی۔اُس نے اپنے دستور کے مطابق خط کو سر پر رکھا، آنکھوں پر رکھا اور اُسے چوما اور پھر اُسکو کھولا تو وہ
بادشاہ کی پیٹھی تھی جس میں لکھا تھا کہ پہلے بادشاہ کے ظلم اور سختیوں کو دیکھ کر ہم نے سمجھا کہ ملک تباہ
ہو رہا ہے اس لئے فلاں رات ہم نے اُس کو قتل کر دیا ہے اور ہم اُس کی جگہ تخت پر بیٹھ گئے
ہیں۔اور یہ وہی رات تھی جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آج میرے خدا نے
تمہارے خدا کو مار دیا ہے۔اس کے بعد اس نے لکھا کہ تم ہماری اطاعت کا سب سے وعدہ
لو۔اور یہ بھی یا د رکھو کہ اُس نے عرب کے ایک آدمی کو پکڑنے کیلئے جو حکم بھیجا تھا تم اُس کو
منسوخ کر دو۔۶۵ یہ وہ چیز تھی کہ جس کو دیکھ کر یمن کا گورنر اُس دن سے دل سے مسلمان ہو گیا
اور بعد میں دوسرے لوگ بھی اسلام میں داخل ہو گئے۔غرض اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ میں اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ تم
کس کے پیچھے چل رہے ہو۔جن کو تم بڑے سے بڑا سمجھتے ہو حکومت امریکہ کو سمجھ لو، حکومت روس کو سمجھ لو
خدا کے مقابلہ میں اُن کی کیا حیثیت ہے۔جو خدا کا بندہ ہوتا ہے وہ کہتا ہے کہ تم میرا کچھ بگاڑ نہیں
سکتے ، کچھ کرلو خدا میرا محافظ ہے تم کیا کر لو گے۔حکومتیں کچھ نہیں کر سکتیں ، بادشاہتیں کچھ نہیں کر سکتیں،
وہ اپنے رعب جتائیں ، ڈرائیں جو کچھ مرضی ہے کر لیں ، وہ خدا ہی کا بندہ ہے اور وہی جیتے گا۔آخر جو
سب سے بڑا بادشاہ ہے اُس کے ساتھ جو لگے گا اُس کو بڑائی ہی ملے گی چھوٹائی نہیں ملے گی۔خدا کے شیر پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک
دفعہ شرارتاً مقدمہ کر دیا گیا۔مقدمہ کے

۶۱۲
دوران میں خواجہ کمال الدین صاحب کو اطلاع ملی کہ آریوں نے مجسٹریٹ پر زور دیا ہے کہ انکو
ضرور سزا دے دو۔گو مہینہ قید کر ومگر ایک دفعہ ذلیل کر دو تا کہ انہیں پتہ لگ جائے۔مجسٹریٹ نے
بھی اُن سے وعدہ کر لیا۔خواجہ صاحب کو پتہ لگا تو گھبرائے ہوئے آئے مولوی محمد علی صاحب کو ساتھ
لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لیے ہوئے تھے۔کہنے لگے حضور ! بڑی بڑی خبر لائے
ہیں۔اِس اِس طرح مجھے یقینی طور پر پتہ لگا ہے کہ آریہ سماج کا اجلاس ہوا ہے اور چونکہ وہ
مجسٹریٹ آریہ ہے اُس سے انہوں نے وعدہ لیا ہے کہ وہ تھوڑی بہت سزا ضرور دے دے، پیچھے
دیکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ اول تو چھوٹی بڑی سزا پر کوئی پکڑتا کیا ہے اور پھر ا گر گرفت
ہو گی بھی تو کیا ہے تم نے قوم کی خاطر یہ کام کرنا ہے اسلئے کوئی تدبیر اسکی ہونی چاہئے اور پھر کہا
کہ آپ کسی طرح قادیان چلے جائیں اور ایسی تجویز کی جائے کہ مجسٹریٹ کا تبادلہ ہو جائے۔حضرت صاحب لیٹے ہوئے تھے آپ یہ سنتے ہی اُٹھے اور فرمایا خواجہ صاحب! آپ کیا باتیں
کرتے ہیں۔کیا خدا کے شیر پر بھی کوئی ہاتھ ڈال سکتا ہے تو اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ۔اللهُ أَكْبَرُ۔کہنا بڑا بھاری دعوی ہے۔آج امریکہ کی کتنی بڑی طاقت ہے پھر بھی روس سے ڈر
رہی ہے۔روس کتنا طاقتور ہے پھر بھی امریکہ سے ڈر رہا ہے۔یہ کتنی بڑی طاقت ہے کہ اس
نوبت خانہ میں پانچ وقت ہر گاؤں ، ہر شہر، ہر قصبہ، ہر پہاڑی اور ہر میدان سے یہ اعلان کیا جاتا
ہے کہ ہما را با دشاہ سب سے بڑا ہے۔گویا اس پیغام میں کافروں کو بھی اور مومنوں کو بھی مخاص
کیا گیا ہے۔کفار کو کہا گیا ہے کہ تمہارے سرداروں ، تمہارے بادشا ہوں اور تمہارے افسروں
کی کیا حیثیت ہے سب سے بڑھ کر اسلام کے خدا کا وجود ہے۔تم اپنے غرور اور اپنے جتھے کے
فخر میں یہ سمجھتے ہو کہ ہم حق کی آواز کو دبا دیں گے مگر ایسا نہیں ہو گا۔ہمارے نام لیوا غریب اور
بے کس ہیں مگر ہم اُن کے ساتھ ہیں اور ہم سب سے بڑے ہیں۔پھر وہ مسلمانوں سے مخاطب ہوتا ہے اور فرماتا ہے اے مومنو! انتظام کے لئے ہم نے
تمہارے لئے بادشاہ مقرر کئے ہیں۔حاکم مقرر کئے ہیں مگر تمہا را اصل بادشاہ اللہ ہے۔تم نے
کسی انسان کے آگے گردن نہیں جُھکانی۔تمہارے دلوں پر رُعب اور حکومت صرف خدا کی
ہونی چاہئے۔"
اسلامی نوبت خانہ کی دوسری آواز پھر اس نوبت خانہ سے دوسری آواز اُٹھتی ہے
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا الله۔

میں منادی کرنے والا اعلان کرتا ہوں اور کسی سے چھپاتا نہیں کہ میں صرف اللہ کی عبادت کرتا
ہوں اور اُس کے سوا کسی کے آگے سر جُھکانے کے لئے تیار نہیں خواہ وہ دُنیا کا بادشاہ ہو یا دُنیا کا
بڑا حاکم ہو، خواہ دنیا کا بڑا پیر ہو خواہ دنیا کا کوئی بڑا عالم ہو میرے لئے وہ سارے کے سارے
خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں بیچ ہیں اور اُن کی کوئی ہستی میرے نزدیک نہیں ہے۔میں تو صرف ایک ہی
ہے جس کے آگے سر جھکانا جائز سمجھتا ہوں اور وہ خدا کی ذات ہے۔پھر کہتا ہے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی زبان ہیں وَسُوْلُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
رَّسُولُ اللهِ۔اور سعو! کہ میں یہ بھی عَلَی الاعلان کہتا ہوں کہ محمد کے سوا آج خدا تعالیٰ کے
احکام دُنیا کو کوئی نہیں سنا سکتا۔وہ خدا کی زبان ہے، وہ خدا کی نفیری ہے۔میں اُس کی
زبان پر کان دھرتا ہوں۔میں اُس کی نفیری کی آواز پر رقص کرتا ہوں۔تم خواہ کسی کے
پیچھے چلو میں اللہ کے سوا کسی کے پیچھے نہیں چل سکتا اور اُس کے پیچھے چلنے کا رستہ صرف اور
صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی بتا سکتے ہیں۔پھر کہتا ہے حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ آوَ ! آ وَ !
خدائی دیدار کی دعوت عام خدا کے سامنے جھکنے میں میرے شریک بنو۔آؤ ہم سب میل
کر خدائے واحد کی عبادت کریں اور اپنے جسم کے ہر ذرہ کو اس کی اطاعت میں لگا دیں۔دُنیا کے لوگ نوبت خانے بجاتے ہیں اور بجا کے کہتے ہیں آؤ اور بادشاہ کی زیارت کر
کے چلے جاؤ۔جو انعام پانے والے ہوتے ہیں وہ تو چند ہی ہوتے ہیں۔باقی تو صرف مٹی اور
خبار کھا کے چلے جاتے ہیں۔یہاں جو بادشاہ کی تاجپوشی ہوئی تھی یا لنڈن میں تاجپوشی کی رسم
ہوئی ہے تو بادشاہ کے پاس جانیوالے یا اُس سے کوئی بات کرنے والے زیادہ سے زیادہ پانچ سو
یا ہزار ہونگے۔حالانکہ یہ بھی کوئی خاص انعام نہیں ہے مگر جمع وہاں تمہیں لاکھ ہوئے تھے۔باقی
تیں لاکھ صرف گرد ہی کھا کے آگئے اور کیا ہوا۔پھر کچھ ایسے تھے جن کو سواری بھی نظر نہیں آئی
اور کچھ ایسے تھے جنہوں نے دُور سے سواری دیکھی اور شکل نہیں پہچانی اور کچھ ایسے تھے جنہوں
نے دُور سے تیز گاڑی کو چلتے ہوئے دیکھا۔مگر یہاں یہ کہا جاتا ہے کہ حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔دَوڑ کے آؤ۔دیکھو خدا کے سامنے تمہاری حاضری کرائی جائے گی۔یہ
در بار وہ نہیں کہ جہاں سے دُور دُور سے جھانک کر جانا پڑے گا۔یہ دربار وہ نہیں جہاں تم آؤ

۶۱۴
گے تو بعض دفعہ تم کو قریب بھی پھٹکنے نہیں دیا جائے گا۔یہاں تم کو سپاہی دھتکاریں گے نہیں۔یہاں تم مسجد کے قریب آؤ گے تو فرشتے تم کو پکڑ کے خدا کے سامنے پیش کریں گے اور خدا کو تم
زندہ دیکھ لو گے۔اس سے زیادہ اچھا موقع تمہیں اور کہاں مل سکتا ہے۔فلاح اور کامیابی کی بشارت پھر فرماتا ہے حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ آو! آو!
کامیابی کی طرف آؤ! دوڑ کر کامیابی کی طرف آؤ کہ کامیابی
تمہیں ملنے کے لئے تیار بیٹھی ہے۔دیر نہ کرو وہ تڑپ رہی ہے تمہاری جیبوں میں پڑنے کے لئے۔دنیا کے بادشاہوں کے حضور میں لوگ نذرانے گزار نے جاتے ہیں اور اعلان ہوتا ہے
سو اشرفیاں پیش کی گئی ہیں۔بیشک پُرانے زمانہ میں بادشاہ کہہ دیتے تھے کہ ان کو بھی دو لیکن
بادشاہ کو بہر حال دینا پڑتا تھا۔نظام حیدر آباد تو اس کو لے کے جیب میں ڈال لیتے تھے۔انگلستان وغیرہ کے بادشاہوں کے سامنے بھی نذرانے پیش کئے جاتے ہیں اور جن کے ہاں
نذرانوں کا رواج نہیں اُن کے ہاں دعوتیں اُڑائی جاتی ہیں مثلاً پریذیڈنٹ کہیں جائے گا تو
بڑی دعوت کی جائے گی بڑے بڑے آدمیوں کو بلا یا جائے گا اور لاکھوں روپیہ خرچ کیا جائے
گا۔مگر یہاں وہ یہ اعلان کرتا ہے کہ اے لوگو! تمہیں صرف زیارت ہی نہیں ہو گی بلکہ تم میں
سے ہر فرد واحد امیر ہو یا غریب، کنگال ہو یا حیثیت والا سب کے سب کی گودیاں بھر دی
جائیں گی اور یہاں سے تمہیں انعام دے کر واپس کیا جائے گا۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ
غرض اس دربار میں جانے والا چاہے وہ کتنا ذلیل اور کنگال ہو کہ اُس کی شکل دیکھ
کر لوگوں کو گھن آتی ہو جب اُس دربار میں چلا جاتا ہے تو وہاں وہ ایسا مقبول ہو جاتا ہے
کہ بڑے سے بڑا بادشاہ بھی اُس کے آگے سر جھکانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تھے بہت
بدصورت، نہایت کر یہہ اور جسم پر بڑے بڑے بال جیسے
بکری کے ہوتے ہیں اور آنکھیں بھی خراب۔غرض اُن
ایک کر یہ المنظر صحابی سے پیار سے جسم کی حالت ایسی تھی جسے دیکھ کر بھن تی تھی اور لوگ
انہیں مزدوری پر لگانے سے بھی گھن کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بازار
میں سے گزرے اور اُسکو دیکھا۔کسی نے اُن کو گندم کے ڈھیر کے پاس کھڑا کر دیا تھا کہ تم ذرا

۶۱۵
حساب کرو۔اسے بیچنا ہے اور وہ کھڑے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ کسی نے گندم لینی ہو تو
لے لے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انکو دیکھا۔اُسوقت اُن کی حالت ایسی تھی کہ پسینہ آنا
کو آ رہا تھا ، دھوپ میں کھڑے تھے ، مزدوری بھی شاید اُن کو بہت تھوڑی ملنی تھی ، غرض تکلیف کی
بہت سی علامات تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں دیکھ کر احساس ہوا کہ دیکھو ان کو
سخت تکلیف ہو رہی ہے۔آپ پیچھے پیچھے آہستہ قدم چلتے گئے اور اُن کی آنکھوں پر جیسے بچے کھیلتے
ہیں ہاتھ رکھ دیئے۔اُس نے اِدھر اُدھر ہاتھ مار کر دیکھا اور خیال کیا کہ میرے جیسے آدمی سے
پیار کون کر سکتا ہے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، گھن کھاتے ہیں لیکن یہ کون میرا دوست اور
خیر خواہ آ گیا جو مجھے پیار کرنے لگا ہے۔اِدھر اُدھر ہاتھ مارنے شروع کئے ، آخر اُن کے ہاتھ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کلائی پر پڑے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم میں یہ خوبی
تھی کہ آپ کے بال بہت کم تھے اور مشہور تھا کہ آپ کا جسم بہت ملائم ہے۔اُس نے ہاتھ ملے تو
سمجھ گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے پیار کر رہے ہیں تو میں بھی نخرے کروں۔اُس
کے جسم پر مٹی لگی ہوئی تھی ، پسینہ آیا ہوا تھا اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوب میل ملنی
شروع کر دی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ گئے کہ پہچان گیا ہے۔آپ نے فرمایا لوگو! میں
ایک غلام بیچتا ہوں کسی نے خریدنا ہے؟ جب آپ نے یہ فرمایا تو اس کو اپنی حالت پھر یا د آ گئی
اور اُس نے بڑی ہی افسردگی سے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میرا خریدار دنیا میں کون ہو سکتا ہے؟
آپ نے فرمایا ایسا نہ کہو تمہارا خریدار تو خود خدا ہے۔14
تو دیکھو! وہ شخص جس کو دیکھ کر اُس کے دوست اور رشتہ دار بھی گھن کھاتے تھے۔اُس کے
متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ یہ خدا کا پیارا ہے۔یہی بات حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ
میں بیان کی گئی ہے کہ دنیا کی ساری کامیابی تمہیں یہاں آنے سے ہی حاصل ہوگی۔تم سب جگہ
دھتکارے جا سکتے ہو، تم سب جگہ حقیر سمجھے جا سکتے ہو مگر میرے رب کی عبادت اور غلامی ہر مقصد و مدعا
میں انسان کو کامیاب بنا دیتی ہے۔جو اُس کے ہو جاتے ہیں اُن پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔جو اُس کے غلاموں پر ہاتھ ڈالے خواہ ساری دُنیا کا بادشاہ کیوں نہ ہو اُس کے ہاتھ شل
کر دیئے جاتے ہیں، اُس کی رگِ جان کاٹ دی جاتی ہے، اُسے ذلیل اور رُسوا کر دیا جاتا
ہے کیونکہ خدا کے غلام دنیا کے بادشاہوں سے زیادہ معزز ہیں اور اُن کے محافظ فرشتے
ہوتے ہیں جو دنیوی سپاہیوں سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ہے
ا

۶۱۶
اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور اُسکی وحدانیت کا ایک بار پھر اقرار یہاں بھی کروہ اوقی
ایک بار پھر کہتا ہے
اللهُ اَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ یعنی اب تک جو کچھ میں نے کہا تھا وہ صرف میرے عقیدہ کا اظہار تھا مگر
اب جب کہ میری گودی بھر گئی ہے اور مجھے وہ چیزیں ملی ہیں جو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہوں
کے پاس بھی نہیں ہیں اور میرا خیال حقیقت اور میرا عقیدہ واقعہ بن چکا ہے میں دوبارہ اس امر
کا اظہار کرتا ہوں کہ اللہ واقع میں سب سے بڑا ہے کیونکہ میں نے بیکس اور بے بس ہونے کے
با وجود فلاح پالی ، میرا عقیدہ ٹھیک نکلا اور میرا ایمان حقیقت بن گیا اس لئے اب میں یقین اور
تجربہ کی بناء پر کہتا ہوں کہ اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے۔پھر وہ آخر میں کہتا ہے
کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہ خدا کی بڑائی کے اظہار سے تو صرف یہ ثابت ہوتا تھا کہ کئی طاقتوں میں
سے خدا کی طاقت سب سے بڑی ہے مگر اُسکے نشان دیکھ کر اب تو میں یہ کہتا ہوں کہ دنیا میں خدا
کی حکومت کے سوا کسی کی حکومت ہی باقی نہیں رہے گی صرف وہی پو جا جائے گا اور اس کا حکم
دنیا میں چلے گا۔!
مسجد نبوی میں بیٹھ کر تمام دنیا کو فتح کرنے کے عزائم دیکھو امسلمانوں نے
سچے دل سے یہ نوبت
بجائی تھی پھر کس طرح وہ مدینہ سے نکل کر ساری دنیا میں پھیل گئے۔دُنیا میں اُس وقت دو ہی
حقیقی حکومتیں تھیں ایک قیصر کی حکومت تھی جو مغرب پر حاکم تھی اور ایک کسری کی حکومت تھی جو
مشرق کی مالک تھی۔مگر اس نوبت خانہ میں جو بظاہر اتنا حقیر تھا کہ کھجور کی ٹہنیوں سے اُس کی
چھت بنائی گئی تھی ، پانی برستا تھا تو زمین گیلی ہو جاتی تھی اور اُس کے نوبت بجانے والے جب
اُس میں جا کر اپنے آقا کے سامنے جھکتے تھے تو اُن کے گھٹے کیچڑ سے بھر جاتے تھے اور اُن کے
ماتھے مٹی سے بھر جاتے تھے۔یہ لوگ تھے جو قیصر اور کسریٰ کی حکومت کو تباہ کرنے کے لئے آئے
تھے۔یورپ کا ایک مصنف اپنے انصاف اور قلبی عدل کی وجہ سے لکھتا ہے کہ میں اسلام کو نہیں
مانتا، ہمیں عیسائی پادریوں کی باتوں سے سمجھتا ہوں کہ جس طرح وہ کہتے ہیں اسلام جھوٹا ہی ہوگا
لیکن میں جب تاریخ پڑھتا ہوں تو تیرہ سو سال کا زمانہ میری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ایک کچا مکان ہے، اُس کے اوپر کھجور کی ٹہنیوں کی چھت پڑی ہوئی ہے،
بارش ہوتی ہے تو اُس میں پانی آجاتا ہے ( حدیثوں میں یہ واقعات آئے ہیں کہ بارش ہوتی تو

۶۱۷
پانی ٹپکنے لگ جاتا ) اور جب وہ نمازوں کے لئے کھڑے ہوتے تو گھٹنوں تک کیچڑ لگا ہوتا تھا
اور کوئی خشک جگہ اُن کو بیٹھنے کے لئے نہیں ملتی ، جب عبادت کر کے پھر وہ اکٹھے ہو کر باتیں کر
رہے ہوتے ہیں تو میں عالم خیال میں قریب سے اُن کی باتیں سنتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ
اُن کے پھٹے ہوئے کپڑے ہیں، کسی کے پاس گر تہ ہے تو تہہ بند نہیں ہے، کسی کے پاس تہہ بند
ہے تو گر تہ نہیں ہے ، کسی کے سر پر ٹوپی ہے تو جوتی نہیں ہے، کسی کے پاس پھٹی ہوئی جوتی ہے تو
ٹوپی نہیں اور وہ سر گوشیاں کر رہے ہیں اور میں قریب ہو کر اُن کی باتیں سُنتا ہوں کہ وہ کیا کہہ
رہے تھے۔جب میں قریب پہنچتا ہوں تو وہ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں دنیا کی
کی بادشاہت عطا کر دی ہے۔ہم مشرق پر بھی قابض ہو جائیں گے اور ہم مغرب پر بھی قابض
ہو جائیں گے، ہم شمال پر بھی قابض ہو جائیں گے اور ہم جنوب پر بھی قابض ہو جائیں گے۔اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ ایسا ہی ہو جاتا ہے۔اب بتاؤ کہ میں اسلام کو کسی
طرح جھوٹا کہوں؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ایسی تھی کہ بعض غریب گاؤں کے لوگ جب میرے
پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے مسجد بنانی ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسی ہی بنالو۔وہ کہتے ہیں
نہیں جی ! کچھ تو اچھی ہو۔تو کسی گاؤں کے پانچ آدمی بھی اس مسجد کی طرح مسجد بنانے کو تیار نہیں
ہوتے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی لیکن ان مسجدوں میں جو نماز پڑھنے والے ہوتے ہیں
وہ اپنے ہمسائیوں سے ڈر رہے ہوتے ہیں مگر اُس کھجور کی ٹہنیوں کی چھت والی مسجد جس میں
پانی ٹپکتا رہتا تھا نماز پڑھنے والے یوں بیٹھے ہوتے تھے کہ گویا انہوں نے دُنیا کو فتح کرنا
ہے اور وہ واقع میں دنیا کو فتح کر لیتے ہیں۔ایک ایک گوشہ اُن کے قدموں کے نیچے آتا ہے
اور اُن کے گھوڑوں کی ٹاپوں کے نیچے بڑے بڑے بادشاہوں کی کھوپڑیاں تڑپتی جاتی ہیں۔اسلام کے ذریعہ دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب رونما ہو گیا غرض اس لو بت خانہ
میں اس اعلان کی دیر
تھی کہ لَا إِلهَ إِلَّا الله دنیا میں آب خدا کی بادشاہت کے سوا ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے کہ ایک
بہت بڑا انقلاب رونما ہو گیا۔خدا کی بادشاہت آسمان سے زمین پر آگئی اور ظلم اور جور کی دُنیا
عدل اور انصاف سے بھر گئی۔اس سے چھ سو سال پہلے ایک اور شخص جو برگزیدہ تھا، ایک اور
شخص جس کو خدا کا بیٹا کہا جاتا ہے، ایک اور شخص جس کی اطاعت کا آج دُنیا کی اکثریت اقرار

۶۱۸
کر رہی ہے ، ایک اور شخص جس کی حکومت میں انگلستان کی حکومت، فرانس کی حکومت ، سپین کی
حکومت ، جرمنی کی حکومت، پولینڈ کی حکومت، فلپائن کی حکومت ، امریکہ کی ساری حکومتیں اور
ریاستیں اُس کی خدائی کی اقراری ہیں اور اُس کے آگے سر جُھکاتی ہیں۔وہ بھی کہتا ہے کہ :-
”اے خدا ! جس طرح آسمان پر تیری بادشاہت ہے اُسی طرح
زمین پر بھی ہو۔‘۶۸۰
مگر آج اُنیس سو سال گزر گئے اُس کے ذریعہ سے خدا کی بادشاہت جو آسمان پر ہے
زمین پر قائم نہیں ہوئی لیکن یہ شخص جو ایک ایسے کچے مکان میں رہ کے اور اس نوبت خانہ
میں آکے خدا تعالیٰ کا پیغام سُنا تا ہے ، وہ ابھی مرنے نہیں پاتا کہ خدا کی بادشاہت دنیا میں قائم
ہو جاتی ہے۔اور اُس کی وفات کے نو سال کے اندر اندر سارے عرب پر بادشاہت قائم
ہو جاتی ہے۔وہ کھڑا ہوتا ہے اور ایسے وقت میں جب دشمن کی فوجیں اُسے چاروں طرف سے
گھیرے ہوئے کھڑی ہیں ، مدینہ سے باہر نکل کر پا خانہ کوئی پھر نہیں سکتا ، خندق کھودی جاتی ہے
تا دشمن کے حملہ سے بچائے۔ایک پتھر نہیں ٹو تھا۔صحابہ کہتے ہیں يَا رَسُولَ اللهِ! پتھر نہیں ٹوٹتا۔فرماتے ہیں لاؤ ہتھوڑا مجھے دو میں تو ڑتا ہوں۔آخرہ تھر پر ہتھوڑا مارتے ہیں۔وہ پتھر بڑا سخت
ہے۔اُس پر ہتھوڑا مارتے ہیں تو اُس میں سے شعلہ نکلتا ہے۔پھر مارتے ہیں پھر شعلہ نکلتا
ہے۔آپ ہر دفعہ کہتے ہیں اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ اَكْبَرُ۔پھر تیسری دفعہ مارتے ہیں۔جب شعلہ
نکلتا ہے پھر اللهُ اَكْبَرُ کہتے ہیں۔صحابہ بھی اللہ اکبر کہتے ہیں۔آپ نے فرمایا تم نے کیوں
اللهُ أَكْبَرُ کہا ؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ نے کیوں کہا ؟ آپ نے فرمایا۔میں نے
پہلی دفعہ پتھر پر ہتھوڑا مارا تو اُس میں سے فعلہ نکلا اور اُس فعلہ میں سے خدا تعالیٰ نے مجھے دکھایا
کہ قیصر کی حکومت توڑ دی گئی۔اور میں نے کہا اللهُ اَكْبَرُ۔جب میں نے دوسرا ہتھوڑا مارا تو پھر
اُس میں سے دوسرا شعلہ نکلا اور مجھے یہ نظارہ دیکھایا گیا کہ کسری کی حکومت توڑ دی گئی پھر میں
نے اللهُ أَكْبَرُ کہا۔جب میں نے تیسرا ہتھوڑا مارا ، مجھے دکھایا گیا کہ حمیر کی حکومت توڑ دی گئی۔اس پر پھر میں نے اللهُ اَكْبَرُ کا نعرہ مارا۔صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ہمارے بھی نعرے اِسی
طرح سمجھ لیجیئے۔19
قیصر وکسرای کی حکومتوں کی جگہ خدائے واحد کی حکومت قائم کر دی گئی پھر آپ
کردی
نے فرمایا

·

آج 10 میں سے 10 باقی