سیر روحانی (۸) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء بر موقع جلسہ سالانہ منعقده ربوه
۶۲۵
بِسمِ
اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۸)
تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء بر موقع جلسه سالانه منعقده ربوه)
عالم روحانی کے دفاتر
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا : -
۱۹۳۸ء کے سفر حیدر آباد اور دہلی میں میں نے جو تاریخی مقامات دیکھے اُن میں
مسلمان بادشاہوں کے دفاتر بھی شامل تھے مجھے بعض عمارتیں دکھائی گئیں اور کہا گیا کہ یہ قلعہ
کے شاہی دفاتر ہیں۔ان دفاتر پر ایک سیکرٹری اور
دنیوی دفاتر کا نظام اور اُس کی غرض وغایت وزیر مقرر ہوتا تھا۔باہر کے تمام
صو بیدار اور ان کے ماتحت افسر اور قاضی وغیرہ بادشاہ کے پاس اپنی رپورٹیں بھجواتے تھے اور
اس دفتر میں اُن کا ریکارڈ رکھا جاتا تھا۔چنانچہ بادشاہ کو جب ضرورت پیش آتی تھی وہ ریکارڈ
اُس کے سامنے پیش کیا جاتا تھا اور وہ اُن سے فائدہ اُٹھا کر اپنے احکام جاری کرتا تھا۔مثلاً
جس قدر بڑے بڑے چور، ڈاکو اور فریبی تھے اُن کے متعلق ڈائریاں جاتی تھیں کہ فلاں شخص
مشہور چور ہے، فلاں شخص مشہور ڈاکو ہے، فلاں شخص مشہور مفسد ہے، فلاں شخص بڑا خائن ہے،
فلاں شخص بڑا جعلساز ہے، اور جب اُن کو پکڑا جاتا تھا تو اُن ڈائریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
بادشاہ اُن کے متعلق کوئی فیصلہ کرتا تھا اور وہ ڈائریاں وہاں ریکارڈ کے طور پر رکھی جاتی تھیں۔اسی طرح جب وہاں سے نیچے احکام جاری ہوتے تھے کہ مثلا فلاں ڈاکو کی مزید نگرانی کرو
اور اُس کے متعلق مزید ثبوت بہم پہنچاؤ یا اُس کو فلاں سزا دے دو یا کسی کے اچھے کام کی ڈائری آئی
تو حکم گیا کہ اس کی حوصلہ افزائی کرو یا اس کو فلاں انعام دے دو تو یہ ریکارڈ بھی وہاں رکھے جاتے
۶۲۶
تھے اور ان میں یہ درج کیا جا تا تھا کہ فلاں فلاں کے نام یہ حکم نافذ کیا گیا ہے۔غرض ان دفاتر میں لوگوں
رعایا کی سزاؤں اور ترقیات کے احکام کا اندراج کے اعمالنامے ہوتے تھے
ان اعمالناموں پر بادشاہ جو کارروائی کرتا تھا وہ ریکارڈ ہوتی تھی، جو سزائیں دیتا تھا اُن کے
احکام درج ہوتے تھے۔اسی طرح جو سزاؤں کی تجویز نچلے افسر کرتے تھے وہ درج ہوتی تھی اور
جو انعامات کی سفارشیں نیچے سے آتی تھیں وہ ریکارڈ ہوتی تھیں۔پھر اُن سفارشات کے مطابق
بادشاہ کے جو احکام جاری ہوتے تھے کہ مثلاً اس کو میں ایکٹر زمین دے دو، اس کو ایک گاؤں
دے دو، اس کو دس گاؤں دے دو، یہ سارے احکام اس میں درج ہوتے تھے۔اسی طرح جو ترقیات کے احکام جاتے تھے یا خطابوں کے احکام جاتے تھے کہ اس کو
فلاں خطاب دیا جاتا ہے ، اُس کو فلاں خطاب دیا جاتا ہے وہ ان دفاتر میں لکھے جاتے تھے۔غرض مجرموں کی ڈائریاں اور مخلصوں کے کارنامے یہ سارے کے سارے وہاں جمع
ہوتے تھے اور جب کسی شخص کو سزا دینے کا سوال پیدا ہوتا تھا تو اس کے پچھلے اعمالنامے دیکھ لئے
جاتے تھے کہ یہ کس سزا کا مستحق ہے۔بعض دفعہ فعل ایک ہی ہوتا ہے لیکن ایک شخص اس کام کا
عادی ہوتا ہے اور دوسرے شخص سے اتفاقی طور پر وہ فعل سرزد ہو جاتا ہے جس سے اتفاقی حادثہ ہو
جاتا ہے اس کو تو تھوڑی سزا دی جاتی ہے اور جو عادی مجرم ہوتا ہے اُس کو اس کے پچھلے جرائم کو
مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سزا دی جاتی ہے۔مگر میں نے دیکھا
دنیوی حکومتوں میں مجرموں کے لئے گریز کی متعدد راہیں کہ یہ دفاتر جو
بادشاہوں نے بنائے تھے اِن میں گریز کی بھی بڑی بڑی راہیں تھیں۔اوّل تو یہ لوگ چوری چھپے
کام کرتے تھے مثلاً ایک شخص قتل کرتا تھا یا چوری کرتا تھا اور ظاہر میں وہ بڑا شریف آدمی نظر آتا
تھا۔اب جو ڈائری نولیس تھا اُس کو اِس کے حالات معلوم ہونے بڑے مشکل تھے پس اخفاء سے
کام لینے کی وجہ سے وہ اپنے جرائم پر پردہ ڈال دیتا تھا۔اسی طرح میں نے دیکھا کچھ لوگ ایسے
بھی تھے کہ بات تو اُن کی ظاہر ہو گئی لیکن مبالغہ کے ساتھ ظاہر ہوئی۔انہوں نے مکھی ماری اور
بن گیا کہ ہاتھی مارا ہے اور پھر وہی رپورٹ او پر چلی گئی کہ فلاں شخص سے یہ یہ جرائم ہوئے ہیں
اور بعض لوگوں کو میں نے دیکھا کہ وہ رشوتیں دے کر اچھے اچھے کام لکھوا دیتے تھے کہ ہم نے
۶۲۷
فلاں کام کیا ہے، فلاں کام کیا ہے لیکن اُن کے اِن کاموں کی کوئی خاص قدر نہیں ہوتی تھی۔سوائے اِس کے کہ بادشاہ کے دربار میں بڑی شہرت ہوتی تھی کہ اس نے فلاں کام کیا ہے۔عالم روحانی کے ڈائری نولیس اور ان کا اعلیٰ درجہ کا نظام اس کے مقابل پر
میں نے قرآنی دفتر
دیکھا تو اس میں میں نے یہ پایا کہ تھا تو وہ بھی اسی شکل میں منظم لیکن وہ ایسی صورت میں تھا
کہ اُس میں کسی قسم کی بناوٹ یا کسی قسم کی غلط فہمی یا کسی قسم کا دھوکا یا کسی قسم کی سازش نہیں ہو
سکتی تھی۔چنانچہ قرآنی دفتر میں بھی میں نے دیکھا کہ وہاں ڈائریوں کا انتظام ہے۔مگر ساتھ
ہی یہ بھی تھا کہ وہاں جھوٹ کی آلائش بالکل نہیں تھی۔چنانچہ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم
میں لکھا ہو ا تھا وَ إِنَّ عَلَيْكُمْ لَحْفِظِينَ كِرَامًا كَاتِبِينَ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ یعنی
تم پر ہماری طرف سے ڈائری نویس مقرر ہیں لیکن وہ ڈائری نویس حافظ ہیں۔یعنی ان کا یہی
کام نہیں کہ تمہارے جرائم لکھیں بلکہ یہ کام بھی سپرد کیا گیا ہے کہ تمہیں جرائم کرنے سے
روکیں۔اُن کا یہی کام نہیں کہ تمہارے اچھے کاموں کا ریکارڈ کریں بلکہ یہ بھی کام ہے کہ
تمہیں اچھے کاموں میں زیادہ کامیاب ہونے میں مدد دیں۔كِرَامًا اور پھر یہ ڈائری نویس
جو ہم نے مقرر کئے ہیں بڑے اعلیٰ درجہ کے اور اعلیٰ پایہ کے لوگ ہیں جو ہر قسم کی رشوت خوری
سے بالا ہیں، سازش سے بالا ہیں ، جھوٹ سے بالا ہیں ، كَاتِبِينَ اور بڑے محتاط ہیں۔وہ یہ
نہیں کرتے کہ اپنے حافظہ میں بات رکھیں بلکہ جیسے آجکل سٹینو ہوتا ہے وہ سٹینو کی طرح ساتھ
ساتھ لکھتے چلے جاتے ہیں اور اس لکھنے کی وجہ سے اُن کی بات میں غلطی کا امکان نہیں ہوتا۔يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ۔اور جو کچھ تم کرتے ہو اس کو وہ جانتے بھی ہیں۔غرض قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہمارے
دنیوی اور روحانی ڈائری نویسوں میں امتیاز سلسلۂ روحانیہ میں بھی ڈائری نولیس ہیں
لیکن وہ عام ڈائری نویسوں کی طرح جیسا کہ دنیوی حکومتوں میں ہوتا ہے غریب نہیں ہوتے ،
چھوٹی تنخواہوں والے نہیں ہوتے کہ اُن کو رشوت خوری کی ضرورت ہو بلکہ اعلیٰ پایہ کے لوگ
ہوتے ہیں وہ اعلیٰ اخلاق کے مالک ہوتے ہیں۔ان کو نہ کوئی خوشامد سے منا سکتا ہے، نہ رشوت
دے سکتا ہے، نہ کسی کی کوئی دشمنی اس بات کی موجب ہو سکتی ہے کہ وہ غلط رپورٹ کریں بلکہ اُن کی
ہر ایک رپورٹ اور ہر ایک کام سچ کے ساتھ ہوتا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ بڑے دیانتدار
۶۲۸
ہیں ، بڑے نیچے ہیں ، بڑے راستباز ہیں، وہ اتنے محتاط ہیں کہ صرف اپنے حافظہ پر بات نہیں
رکھتے جو بڑا مکمل حافظہ ہے بلکہ وہ ساتھ ساتھ لکھتے بھی چلے جاتے ہیں گویا اس احتیاط کو وہ
دوگنی کر لیتے ہیں۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ دُنیوی ڈائری نویس کئی قسم
دنیا میں ڈائریاں لکھنے کا غلط طریق کی غلطیاں کر جاتے ہیں کیونکہ وہ ہر وقت ساتھ نہیں
رہتے۔مثلا تمام گورنمنٹیں پولیس مقرر کرتی ہیں مگر جتنی بڑی سے بڑی منظم گورنمنٹیں ہیں وہ اتنے
ڈائری نویس مقرر نہیں کر سکتیں کہ ہر آدمی کے ساتھ ساتھ ڈائری نویس پھرے۔اگر ملک کے
سپاہیوں کی تعداد دیکھی جائے اور ادھر آدمیوں کی تعداد دیکھی جائے تو ہمیں نظر آئے گا کہ اگر
ایک کروڑ آدمی ہے تو شاید پولیس تین چار ہزار ہو اور وہ تین چار ہزار بھی سارے ڈائری نویس
ہی نہیں ہونگے بلکہ اُن میں سے اکثر وہ ہونگے جن کا کوئی اور کام مقرر ہوگا۔مثلاً یہ کہ رستوں کی
حفاظت کرنی ہے یا انہیں کسی جگہ پر ریزرور کھا ہوا ہو گا کوئی جھگڑا یا فساد ہوا تو وہ وہاں پہنچ جاتے
ہیں۔سٹینو اور ڈائریاں لکھنے والے میرے خیال میں سارے صوبہ میں جس کی دو تین کروڑ آبادی
ہو دو تین سو ہی نکلیں گے۔اب اگر دو تین کروڑ آبادی میں ایک کروڑ پر سو آدمی ہے یا فرض کر لو
ایک کروڑ پر ہزار بھی آدمی ہے تب بھی دس ہزار آدمیوں پر ایک ہوا اور دس ہزار آدمی پر جو ایک
شخص مقرر ہے وہ ہر ایک کا نامہ اعمال نہیں لکھ سکتا نہ وہ ہر ایک آدمی کے عمل کی تحقیقات کر سکتا
ہے۔لازمی بات ہے کہ کچھ لوگ تو یونہی ان کی نظروں سے چُھپ جائیں گے اور جو لوگ اُن کی
نظروں کے نیچے آ ئیں گے اُن سب کے متعلق بھی وہ صحیح تحقیقات نہیں کر سکتے۔کچھ کے متعلق تو
وہ صحیح تحقیقات کریں گے اور کچھ کے متعلق وہ سنی سنائی باتوں پر ہی کفایت کر لیں گے۔اعتبار
ہوگا کہ فلاں آدمی بڑا سچا ہے ، اُس نے کہا ہے تو ٹھیک ہی بات ہوگی اس لئے وہ مجبور ہوتے ہیں
کہ جو بات اُن تک پہنچے اُس پر اعتبار کر لیں۔مختلف حکومتوں کا طریق کار
دنیا کی تمام گورنمنٹوں میں امریکہ میں بھی ، انگلینڈ میں بھی ،
یورپ میں بھی، ایشیا میں بھی غرض سارے ملکوں میں دیکھا
جاتا ہے اُن کی کتابوں کو ہم پڑھتے ہیں تو اُن سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ اُن کا عام قاعدہ یہ ہوتا
ہے کہ کسی گاؤں میں گئے اور پوچھا کہ یہاں کون کون آدمی رہتے ہیں؟ کوئی نمبر دار مل گیا تو
اُس سے پوچھا کہ یہاں کونسا اچھا آدمی ہے کونسا بُرا ہے اور اُس کی کیا شہرت ہے۔اب ممکن کی
۶۲۹
ہے وہ شخص چند آدمیوں کا دشمن ہو اور ممکن ہے کہ چند آدمیوں کا دوست ہو۔ہم نے دیکھا ہے
ایک آدمی سے پوچھو تو وہ کچھ آدمیوں کی تعریف کر دیتا ہے اور دوسرے آدمیوں سے پوچھو تو وہ
اُن کی مذمت کر دیتے ہیں۔غرض اس طرح کی باتیں سُن کر لازماً وہ مجبور ہوتا ہے کہ اُن باتوں
کو لے اور دوسروں کو پہنچا دے۔اسی طرح ہم نے دیکھا ہے بعض دفعہ عورتوں سے پوچھ لیتے
ہیں۔ملازموں سے پوچھ لیتے ہیں، ہمسایوں سے پوچھ لیتے ہیں اور اس طرح اپنی ڈائری مکمل کر
لیتے ہیں۔اس میں بہت سی باتیں بچی بھی ہوتی ہیں اور بہت سی باتیں غلط بھی ہوتی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ
روحانی ڈائری نویس يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ کا مصداق ہوتے ہیں! فرماتا ہے يَعْلَمُونَ
مَا تَفْعَلُونَ ہم نے جو یہ ڈائری نویس مقرر کئے ہیں یہ کسی سے پوچھ کر نہیں لکھتے بلکہ يَعْلَمُونَ مَا
تَفْعَلُونَ جو کچھ تم کرتے ہو وہاں تک اُن کو اپروچ (APPROACH) حاصل ہے اُن کو پہنچ
حاصل ہے اور تم جو بھی کام کرتے ہو اُن کی نظر کے نیچے ہوتا ہے پس وہ اپنی دیکھی ہوئی بات
لکھتے ہیں کسی سے پوچھ کر نہیں لکھتے اس لئے نہ تو لالچ کی وجہ سے کوئی نوکر جُھوٹ بول سکتا ہے، نہ
بیوقوفی کی وجہ سے کوئی بچہ غلط خبر دے سکتا ہے نہ دشمنی کی وجہ سے کوئی ہمسایہ فریب کر سکتا ہے
اُن کی اپنی دیکھی ہوئی بات ہوتی ہے جو صحیح ہوتی ہے۔ایک عرائض نویس کا لطیفہ ہم نے دیکھا ہے دنیوی ڈائریوں میں بعض دفعہ ایسی ایسی غلطی
ہو جاتی ہے کہ لطیفے بن جاتے ہیں۔مجھے یاد ہے گورداسپور میں
ایک صاحب عرائض نویس ہوا کرتے تھے میں بھی اُن سے ملا ہوں۔اُن کے اندر یہ عادت تھی
کہ جب کوئی شخص اُن سے ملتا اور اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہہ کر مصافحہ کرتا تو وہ اُس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور
بجائے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہنے کے ایڑی پر کھڑے ہو کر اللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ کہنا
شروع کر دیتے ، یوں آدمی نمازی اور دیندار تھے۔ان کے متعلق یہ لطیفہ مشہور ہوا کہ ایک دفعہ
اتفاقا ڈ پٹی کمشنر کے دفتر سے کچھ مسلیں غائب ہو گئیں۔کوئی صاحب غرض ہوگا یا کوئی شرارتی ہوگا
یا کسی نے افسر کو دُکھ پہنچانا ہوگا اب تحقیقات کے لئے پولیس کو مقرر کیا گیا کہ پتہ لو مسلیں کہاں
گئیں؟ انہوں نے تحقیقات کر کے خبر دی کہ ہم نے پتہ لے لیا ہے اگر گورنمنٹ اجازت دے تو
ہم اس پر کارروائی کریں۔چنانچہ ڈپٹی کمشنر نے یا جو بھی مجسٹریٹ مقرر تھا اُس نے اجازت دے
دی اور وہی شخص جو مصافحہ کرتے ہوئے اللهُ اَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ کہا کرتا تھا پولیس نے اُس کے
۶۳۰
"
-
گھر پر چھاپا مارا اور بہت سے کاغذات اُٹھا کر لے گئی اور سمجھا کہ مسلیں پکڑی گئیں۔چنانچہ
انہوں نے فوراً وہ مسلیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پہنچا دیں کیونکہ انہیں فوری کام کرنے کا حکم تھا اُن
کو دیکھنے کا بھی موقع نہیں ملا کہ ان کا غذات میں ہے کیا، سیدھے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے۔اب
جو اُس نے مسلیں اٹھا ئیں تو ایک کے اوپر لکھا تھا ”نمک کی مسل“ ایک کے اوپر لکھا ہوا تھا
مرچ کی مسل“ ایک پر لکھا ہو ا تھا ہلدی کی مسل“۔ایک پر لکھا ہوا تھا آٹے کی مسل“۔ایک
پر لکھا ہو ا تھا ” شکر کی مسل“۔اب سب حیران کہ شکر اور آٹے کی مسلوں سے کیا مطلب ہے؟
آخر کھول کر دیکھا تو پتہ لگا کہ وہ بیچارہ خبطی تو تھا ہی، روز جب عدالت میں کام کرتا تھا تو دیکھتا تھا
کہ مجسٹریٹ بیٹھا ہوا ہے اور کہتا ہے :۔اہلمند ! مسل پیش کرے اور پھر ایک مسل آجاتی۔اس کو
بھی شوق آتا مگر وہ حیثیت تو تھی نہیں ، دل میں خواہش ہوتی کہ کاش! میں ڈپٹی کمشنر ہوتا اور
میرے سامنے مسلیں پیش ہوتیں۔یا میں ای۔اے سی ہوتا تو میرے سامنے مسلیں پیش ہوتیں۔آخر انہوں نے گھر جا کر اپنی بیوی کو حکم دیا کہ آئندہ میں گھر کا خرچ نہیں دونگا جب تک ہر ایک
چیز کی مسل نہ بناؤ اور پھر وہ مسل میرے سامنے پیش کیا کرو۔اب نمک خرچ ہو چکا ہے، بیوی کہتی
ہے کہ نمک چاہئے اور وہ کہتے ہیں؟ نہیں، پہلے مسل پیش کرو اس کے لئے رات کا وقت مقرر تھا۔چنانچہ نو بجے تک جب انہوں نے سمجھنا کہ ہمسائے سو گئے ہیں تو انہوں نے بیٹھ جانا اور بیوی کو کہنا
کہ اچھا اہلمد ہ! نمک کی مسل پیش کرو۔اب اس نے نمک کی مسل پیش کرنی اور انہوں نے اس
میں لکھنا کہ دو آنے کا نمک آیا تھا جو فلاں تاریخ سے فلاں تاریخ تک چلا ہے۔اس کے بعد
حضور والا مدار! اور منظوری دیں۔اور پھر اُس نے لکھنا کہ نمک کے لئے دو آنے کی اور
منظوری دی جاتی ہے۔غرض وہ سارے کا سارا اُس بیچارے کے گھر کا بہی کھا نہ تھا جو درحقیقت
اُس کا ایک تمسخر تھا۔اب بات کیا ہوئی ؟ بات یہ ہوئی کہ پولیس آخر انسان ہے اس کو غیب کا علم
تو ہے نہیں وہ یہی کرتے ہیں کہ ادھر اُدھر سے کنسوئیاں سے لیتے ہیں کہ کسی طرح بات کا پتہ چلے۔وہ سارے شہر میں جو پھرے تو ہمسایوں نے کہا کہ اس کے گھر سے رات کو مسل مسل کی آواز آیا
کرتی ہے۔چنانچہ انہوں نے اُس کو پکڑ لیا۔پہلے ایک ہمسایہ نے گواہی دی، پھر دوسرے نے
دی ، پھر تیسرے نے دی۔غرض کئی گواہ مل گئے جنہوں نے تصدیق کی کہ روزانہ آدھی رات
ہوتی ہے یا دس گیارہ بجتے ہیں تو یہاں سے آواز آنی شروع ہوتی ہے کہ مسل مسل ، پس مسلیں
اسی کے گھر میں ہیں۔چنانچہ چھاپہ مارا گیا اور اندر سے نمک اور مرچ اور ہلدی کی مسلیں نکل
66
۶۳۱
آئیں تو اس طرح غلطیاں لگ سکتی ہیں۔بہر حال انہوں نے تدبیر اور کوشش سے بات دریافت
کرنی ہوتی ہے ان کو غیب کا علم نہیں ہوتا لیکن قرآن کریم کے جو ڈائری نویس ہیں اُن کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ وہ اِرد گرد کنسوئیاں لے کر پتہ نہیں لگاتے بلکہ ہر
واقعہ کے اوپر کھڑے ہوتے ہیں اور ان کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ بات یوں ہوئی ہے۔اسی طرح میرے ساتھ
ایک سابق گورنر پنجاب کا وائسرائے کے نام خط ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔جب میں ۱۹۲۴ء میں انگلستان گیا تو وہاں سے واپسی پر بمبئی گورنمنٹ کے ایک افسر نے ایک چٹھی
کی نقل مجھے بھیجی۔وہ چٹھی گورنر پنجاب کی تھی اور تھی وائسرائے کے نام اُس کو مختلف صوبوں
میں سرکلیٹ کیا گیا تھا کیونکہ بڑے بڑے اہم معاملات کو سرکلیٹ کیا جاتا ہے۔وہ چٹھی اُس
نے میرے پاس بھیجی کہ یہ آپ کی دلچسپی کا موجب ہوگی اسے آپ بھی پڑھ لیں۔اُس چٹھی کو
میں نے پڑھا تو حیران رہ گیا۔اُس چٹھی میں گورنر پنجاب سر میلکم ہیلی ( جو بعد میں لارڈ بن
گئے ) وائسرائے کو لکھ رہے تھے کہ مجھے آپ کی طرف سے چٹھی پہنچی ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ
امام جماعت احمدیہ جو انگلینڈ گئے تھے تو وہاں اُن کے تعلقات سوویٹ یونین کے بڑے بڑے
افسروں سے تھے اور وہ اُن سے مل کر مشورے کرتے تھے اس لئے اُن کی نگرانی کی جائے اور
دیکھا جائے کہ اُن کو سوویٹ یونین کے لوگوں سے کیا دلچسپی ہے اور سوویٹ یونین کا اُن کے
ساتھ کیا تعلق ہے؟ اگر میں امام جماعت احمدیہ کا ذاتی واقف نہ ہوتا تو انگلستان کی سی آئی ڈی کی
رپورٹ پر میں یقیناً اعتبار کرتا اور میں اس کو بڑی اہمیت دیتا لیکن میں ان کا ذاتی طور پر واقف
ہوں وہ ایک مذہبی آدمی ہیں اور امن پسند آدمی ہیں۔وہ سوویٹ یونین یا اس کے منصوبوں کے
ساتھ دُور کا بھی تعلق نہیں رکھتے اس لئے اپنے ذاتی علم کی بناء پر میں آپ کو لکھتا ہوں کہ اس میں
کسی کارروائی کی ضرورت نہیں یہ غلط رپورٹ ہے اور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔آگے انہوں نے خود
لکھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اُن کو بغیر علم کے بعض سوویٹ یونین کے بڑے بڑے آدمی ملے
ہیں۔ہمارے آدمیوں کو چونکہ پتہ تھا کہ وہ سوویٹ یونین کے آدمی ہیں اس لئے انہوں نے سمجھا
کہ اس میں کوئی بات ہوگی اور ان کو پتہ نہیں تھا۔ان کو ملنے والے آکر ملے تو انہوں نے ملاقات
کر لی اور اس لئے کہ باقی لوگ بھی غلطی میں مبتلاء نہ رہیں وائسرائے نے وہ پٹھی گورنر بمبئی کو
بھیجی۔شاید اوروں کو بھی بھیجی ہوگی بہر حال ان کے ایک افسر نے مجھے اس کی نقل بھجوائی کہ
۶۳۲
چونکہ اس سے آپ کی بریت ہوتی ہے میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں۔سفر انگلستان سے واپسی پر جہاز کے چیف انجینئر سے ملاقات اب میں نے سوچا
کہ کیا واقعہ ہے تو
مجھے یاد آیا کہ جب ہم جہاز سے واپس آ رہے تھے تو جہاز کا جو چیف انجینئر تھا اُس کی طرف سے
مجھے پیغام ملا کہ میں آپ کو جہاز کا انجن وغیرہ دکھانا چاہتا ہوں اور یہ کہ جہاز کس طرح چلائے
جاتے ہیں؟ ( بڑے بڑے جہازوں کے جو انجینئر ہوتے ہیں وہ بڑے رینک کے ہوتے ہیں
بلکہ اُن کے کپتان بھی کرنیل رینک کے ہوتے ہیں۔یہ پیغام جو مجھے ملا جہاز کے چیف انجینئر کی
طرف سے تھا) میں نے اُس کو کہلا بھیجا کہ میں تو ایک مذہبی آدمی ہوں ، میرا ان باتوں سے کیا
واسطہ ہے؟ میں نے سمجھا کہ شاید یہ مجھے کوئی راجہ مہاراجہ سمجھتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ یہ کبھی
میرے کام آئیں گے تو خواہ مخواہ جو یہ تکلیف اُٹھائیگا تو اس کا کیا فائدہ ہوگا بعد میں اس کو مایوسی
ہوگی پس میں کیوں اس کو مایوس کروں۔چنانچہ میں نے کہا میں تو ایک فقیر آدمی ہوں، مذہبی امام
ہوں مجھے ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے آپ کیوں تکلیف اُٹھاتے ہیں؟ اُس نے پھر یہی کہا
کہ ٹھیک ہے آپ مذہبی آدمی ہیں لیکن میری یہ خواہش ہے آپ مجھے ممنون کریں اور ضرور جہاز
دیکھیں۔چنانچہ میں گیا اُس نے بڑا انتظام کیا ہو ا تھا اور سارے انجینئر جو اُس کے ماتحت تھے
اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے ایک ایک پرزہ اُس نے دکھایا اور بتایا کہ یوں جہاز چلتا ہے۔اس اس طرح پاور پیدا ہوتی ہے اور اس طرح وہ اُسے آگے کھینچتی ہے غرض سارا جہاز اُس نے
دکھایا۔خیر ہم نے جہاز دیکھ لیا۔میرے ساتھ بعض اور ساتھی بھی تھے جب ہم باہر نکلے تو میرے
ساتھیوں میں سے ایک دوست نے مجھے کہا کہ انجینئر صاحب نے الگ ہو کر مجھے کہا ہے کہ میں
یہ چاہتا ہوں کہ آپ پرائیویٹ طور پر میرے کمرہ میں چل کر ذرا دو پیالی چائے میرے ساتھ
پی لیں۔میں نے پھر انکار کیا اور کہا ان کا میرے ساتھ کیا تعلق ہے خواہ مخواہ کیوں ان کی مہمانی
قبول کروں؟ مگر انہوں نے کہا بہت اصرار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھ پر بڑا احسان ہوگا آپ
چائے پی لیں خیر وہ اکیلا ہی مجھے لے گیا اور باقی ساتھیوں کو ہم نے باہر چھوڑ دیا ہم کمرہ میں
بیٹھے اور اُس نے چائے پلائی۔چیف انجینئر کی غلط فہمی چائے پلانے کے بعد کہنے لگا میری ایک عرض بھی ہے۔میں
نے کہا فرمائیے۔میں سمجھ گیا کہ اس کو کوئی کام ہی تھا۔کہنے لگا
۶۳۳
میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ انگلینڈ کیوں گئے تھے؟ میں نے
کہا میں انگلینڈ یہ دیکھنے کے لئے گیا تھا کہ اسلام کی ترقی کے لئے وہاں کیا کیا مواقع ہیں اور
ہمارا مشن تبلیغ میں کس حد تک کامیاب اور کن اسباب کے ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے؟ ہنس کر کہنے
لگا یہ تو ہوئیں لوگوں سے کر نیوالی باتیں اصل وجہ مجھے بتائیے۔میں نے کہا لوگوں سے اور
تمہارے ساتھ باتیں کرنے میں کیا فرق ہے۔تم بھی لوگ ہو اور لوگ بھی لوگ ہیں اس میں
میرے لئے فرق کرنے کی کیا وجہ ہے۔کہنے لگا نہیں نہیں۔آپ مجھ پر اعتبار کریں میں کسی کو نہیں
بتا تا۔میں نے کہا میری بات ہی ایسی کوئی نہیں جو کسی کو بتانے والی نہ ہو تم نے بتا نا کیا ہے؟ اس
پر اُس نے پھر اصرار کیا کہ سچی بات مجھے بتا دیں۔اس کے مقابل پر جب پھر میں نے اصرار کیا
اور کہا کہ سوائے اس بات کے اور کچھ بھی نہیں کہ میں تبلیغی میدان کے لئے راستہ کھولنے کے لئے
گیا تھا اور یہ دیکھنے کے لئے گیا تھا کہ اسلام کی تبلیغ ان ملکوں میں کس طرح ہو سکتی ہے تو پھر اُس
نے بڑے افسوس سے کہا کہ میں کس طرح آپ کو یقین دلاؤں کہ میں کون آدمی ہوں۔پھر کہنے لگا ، آپ نے میکسیمیلین سے اپنے رشتہ داری تعلقات کا اظہار میکسیمیلین (MAXIMILLION)
کا نام سنا ہوا ہے؟ میں نے کہا ہاں میں نے سنا ہوا ہے وہ آسٹریلیا کا ایک شہزادہ تھا۔میکسیکو
میں فساد ہونے پر یورپ کی حکومتوں نے تجویز کی کہ اس ملک میں اگر ہم کسی کو بادشاہ مقرر کر
دیں تو اس ملک کے فسادات دُور ہو جائیں گے۔چنانچہ انہوں نے میکسیمیلین کے متعلق جو
آسٹریلیا کے شاہی خاندان کا ایک شہزادہ تھا اور بڑا سمجھدار اور عقلمند سمجھا جاتا تھا تجویز کیا کہ اس
کو میکسیکو کا بادشاہ بنا دیا جائے۔یہ جا کر انتظام کر لے گا۔اُس وقت میکسیکو میں کوئی بادشاہ نہیں
ہوتا تھا۔اُس نے جاتے وقت اپنے اُن درباریوں میں سے جو شاہی درباری تھے ایک بڑا ہی
قابلِ اعتبار آدمی ساتھ لے جانے کے لئے چُنا اور کہا کہ یہ میرا نا ئب ہوگا اور میری مدد کرے
گا۔غرض وہ میکسیکو میں گیا اور امریکہ، انگلینڈ اور فرانس وغیرہ کے دباؤ ڈالنے سے وہاں اس کی
کی بادشاہت قائم کر دی گئی اور اُس نے کام شروع کر دیا لیکن امریکہ کے لوگ بادشاہوں کے
عادی نہیں تھے۔تھوڑے ہی دنوں میں وہاں بغاوت شروع ہوگئی اور بڑوں اور چھوٹوں سب
نے مل کر کہا کہ ہم تو اس بادشاہ کو ماننے کے لئے تیار نہیں اور وہ سارے کے سارے مقابل پر
اُٹھ کھڑے ہوئے آخر اُس کو ملک سے بھاگنا پڑا۔جب وہ وہاں سے بھاگا تو سارے اُس کا
۶۳۴
ساتھ چھوڑ گئے۔سوائے اُس درباری کے جس کو اُس نے اپنے ساتھ رکھا تھا۔تاریخ گواہی دیتی
ہے کہ اُس نے ایسے ایسے مصائب چھیلے اور ایسی ایسی مصیبتیں اُٹھا ئیں کہ پڑھ کر رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں لیکن بڑی بڑی سخت تکلیفوں اور جان جوکھوں میں بھی اُس نے اُس کا ساتھ نہ
چھوڑا۔کہنے لگا آپ نے اُس کا حال پڑھا ہے؟ میں نے کہا میں نام تو نہیں جانتا پر یہ میں نے
پڑھا ہے کہ اُس کا ایک ساتھی اُس کے ساتھ گیا تھا اور وہ بڑا وفادار تھا۔کہنے لگا میں اُس کا پوتا
ہوں۔اب آپ سمجھ لیجئے کہ آپ مجھ پر کتنا اعتبار کر سکتے ہیں۔میں نے کہا اعتبار تو جتنا چاہوکرالو
پر بات ہی کوئی نہیں میں کیا کروں۔چیف انجینئر کی مضحکہ خیز پیشکش کہنے لگا خیر پھر آپ نہیں کرتے تو میں تو کم از کم
اپنی طرف سے پیشکش کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے
کہ آپ گئے تو تھے انگریزوں کے خلاف منصو بہ کرنے کے لئے لیکن مشکل آپ کو یہ پیش آئینگی
کہ آپ اپنے مبلغوں کو ہدایات کس طرح بھیجیں کیونکہ خط تو سنسر ہو جاتے ہیں اور اگر وہ پکڑے
جائیں تو آپ کی ساری سکیم فیل ہو جاتی ہے اس لئے میں آپ
کو یہ تجویز بتا تا ہوں کہ جب آپ
نے ہدایتیں لکھ کر اپنے مبلغ کو بھیجنی ہوں تو میرا جہاز ہمیشہ فرانس جاتا رہتا ہے۔میرے ذریعہ
آپ اُسے ہدایت بھیجیں اُدھر اپنے مبلغ کو لکھ دیں کہ جہاز پر آ کر مجھ سے وہ لفافہ لے جائے اسی
طرح اُس نے آپ کو جو مخفی پیغام بھیجنا ہو وہ مجھے دے دے میں آپ کو پہنچا دیا کروں گا۔پھر
کہنے لگا آپ کو یہ خیال پیدا ہو گا کہ وہ مجھ تک کس طرح پہنچے اور میں اُس کو کس طرح دوں اس
پر کس طرح اعتبار کیا جا سکتا ہے؟ اس کے لئے میں آپ کو ایک تجویز بتا تا ہوں۔چنانچہ اُس نے
اپنا ایک کارڈ نکالا۔یہ وزٹنگ کارڈ کہلاتے ہیں جو یوروپین لوگ ملتے وقت ایک دوسرے کو
دکھاتے ہیں۔اس پر اُس شخص کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے اور اُس کا عہدہ وغیرہ درج ہوتا ہے جب
کسی کو ملنا ہوتا ہے تو وہ کارڈ اندر بھجوا دیتے ہیں کہ فلاں افسر ملنے آیا ہے۔غرض اُس نے اپنا
وزٹنگ کارڈ نکالا اور اُس کو بیچ میں سے پکڑ کر دو ٹکڑے کر دیا۔جب کارڈ کو دو ٹکڑے کیا جائے تو
ہر کا رڈ الگ شکل اختیار کر لیتا ہے کوئی ! انچ ادھر سے پھٹتا ہے کوئی انچ اُدھر سے
پھٹتا ہے۔کوئی ذرا ادھر سے نیچا ہو جاتا ہے کوئی اُدھر سے نیچا ہو جاتا ہے اس طرح تھوڑا بہت
فرق ضرور ہو جاتا ہے اور دونوں حصوں کو ملانے سے فوراً پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ کارڈ اسی کا حصہ
ہے کسی دوسرے کارڈ کے ساتھ وہ نہیں لگ سکتا۔غرض اس کا رڈ کو پھاڑ کر وہ کہنے لگا۔میں آپ
۶۳۵
کو اطلاع دونگا کہ میں فلاں تاریخ کو بمبئی پہنچ جاؤں گا آپ کا آدمی آئیگا اور وہ میرا نام لے
کر کہے گا کہ فلاں چیف انجینئر صاحب ہیں؟ میں کہوں گا ہاں میں ہوں۔پھر وہ میرے پاس
آئے گا اور آ کر مجھے کہے گا۔آپ کو امام جماعت احمدیہ نے خط بھیجا ہے۔میں کہوں گا۔میں
امام جماعت احمدیہ کو جانتا ہی نہیں وہ کون ہیں میں تو بالکل اُن کا واقف نہیں۔وہ کہے گا نہیں
آپ اُن کے واقف ہیں۔چنانچہ ایک کارڈ جو آپ نے براہ راست میرے پاس بھیجا ہوگا اس
کا دوسرا ٹکڑا وہ اپنی جیب سے نکال کر کہے گا۔یہ لیجئے میں اپنی جیب میں سے کارڈ نکال کر
ملا ؤ نگا جب وہ مل جائیں گے تو میں کہوں گا۔ہاں ہاں میں جانتا ہوں کیا لائے ہو میرے لئے ؟
پھر وہ لفافہ مجھے دے دیگا۔ادھر آپ ایک دوسرا کارڈ کاٹ کر میرے پاس بھیجد یں گے اور
ایک اپنے انگلستان کے مبلغ کو بھیجدیں گے۔جب میں فرانس یا اٹلی پہنچوں گا تو اس کو خبر دونگا
کہ ہمارا جہاز پہنچ گیا ہے یا فلاں تاریخ کو پہنچ جائے گا۔اور اُس کو آپ کی طرف سے ہدایت ہوگی
کہ فلاں جہاز پر پہنچ جانا۔وہ وہاں آئیگا اور آ کر کہے گا کہ اس جہاز کا جو چیف انجینئر ہے وہ ہے؟
لوگ بتائیں گے کہ ہے۔اس کے بعد میں جاؤنگا اور پوچھوں گا کون صاحب ہیں۔وہ کہیں گے
میں جماعت احمدیہ کا مبلغ ہوں اور انگلینڈ سے آیا ہوں۔میں کہوں گا۔میں جماعت احمدیہ کو جانتا
ہی نہیں نہ کسی مبلغ کو جانتا ہوں۔تم میرے پاس کیوں آئے ہو۔وہ کہے گا مجھے امام جماعت احمد یہ
نے بھیجا ہے میں کہوں گا۔میں امام جماعت احمدیہ کو جانتا ہی نہیں۔اس کے بعد وہ اپنی جیب
میں سے کارڈ نکالے گا اور کہے گا کہ یہ کارڈ لیں۔میں اپنی جیب سے کارڈ نکالوں گا اور دونوں
کو ملاؤ نگا۔اگر وہ مل گئے تو میں کہوں گا۔ہاں ہاں یہ لفافہ تمہارے لئے ہے۔اس طرح آپ کی
خط و کتابت بڑی آسانی سے ہو جائے گی۔میں نے کہا میں آپ کی اس پیشکش کا شکریہ ادا کرتا
ہوں اور آپ کی اس خیر خواہی کا ممنون ہوں۔مگر افسوس ہے کہ میں یہ کام ہی نہیں کرتا تو اس
سے کس طرح فائدہ اُٹھاؤں۔کہنے لگا پھر سوچ لیجیئے۔جب آپ کو ضرورت ہو میں حاضر ہوں۔اس واقعہ سے مجھے خیال آیا کہ شاید وہی سوویٹ یونین
پولیس والوں کی قیاسی رپورٹیں کا نمائندہ ہو اور انہوں نے سمجھا ہو کہ شاید یہ جماعت
بھی اس قسم کے کام کرتی ہے ہم اسے اپنے ساتھ ملا لیں۔بہر حال یہ ایک چٹھی تھی جو آئی۔اس
سے پتہ لگ جاتا ہے کہ ڈائری نویں اپنی ڈائریاں کس طرح مرتب کیا کرتے ہیں۔یہ لکھنے
والے بددیانت نہیں تھے جھوٹے نہیں تھے ہمارے ساتھ ان کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔بھلا انگلستان
۶۳۶
کے لوگوں کو یا فرانس کے لوگوں کو ہمارے ساتھ کیا دشمنی ہو سکتی ہے۔انہوں نے محض قیاس کیا
اور ایک شخص جس کے متعلق وہ جانتے تھے کہ وہ سوویٹ یونین کا بڑا آدمی ہے لیکن ہمیں پتہ نہیں
تھا وہ ہمیں ملنے آیا ہم نے سمجھا کہ ایک عام آدمی ہم سے مل رہا ہے اور انہوں نے فوراً نوٹ کیا
کہ سوویٹ یونین کا کوئی نمائندہ ان سے ملا ہے اور اس کے اوپر انہوں نے قیاس کر لیا کہ اُن
کے ساتھ ان کے تعلقات قائم ہیں۔اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ ڈائریوں میں کس طرح غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں۔لیکن
قرآنی دفتر کے ڈائری نویس کسی سے سن کر ڈائری نہیں لکھتے بلکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے اُس
کی حقیقت سے آپ واقف ہو کر لکھتے ہیں۔پھر ڈائری نویسوں میں سے بعض ایجنٹ پروو کیٹیئر ڈائری نویسوں کی دھوکا دہی (AGENT PROVOCATEUR) ہوتے ہیں یعنی
اُن کو خدمت کا اور اپنی حکومت میں مشہور ہونے کا اور صلہ پانے کا شوق ہوتا ہے اور وہ جان بوجھ کر
ایسی باتیں کرتے ہیں تا کہ اگلے کے منہ سے کچھ نکل جائے اور وہ اسے بالا افسروں تک پہنچا سکیں۔مثلاً
مجلس لگی ہوئی ہے اور لوگ بالکل نا تجربہ کار اور سیدھے سادے بیٹھے ہیں۔ایک آدمی نے درمیان میں
جان بوجھ کر بات شروع کر دی کہ گورنمنٹ بڑے ظلم کر رہی ہے۔اب ایک نا واقف شخص نے بھی کسی پر
سختی کا ذکر سُنا ہو ا تھا تو اُس نے بھی کہہ دیا کہ ہاں جی میں نے بھی فلاں واقعہ سنا ہے۔اُس نے جھٹ
ڈائری لکھ لی کہ فلاں شخص کہ رہا تھا کہ گورنمنٹ بڑا ظلم کر رہی ہے حالانکہ اس کا محرک وہ آپ بنا تھا۔ایسے لوگوں کو انگریزی میں ایجنٹ پروو کیٹیئر (AGENT PROVOCATEUR) کہتے
ہیں۔یعنی دوسروں کو اکسا کر وہ ان کے منہ سے ایسی باتیں نکلوا دیتے ہیں جو قابل گرفت ہوتی
ہیں۔جب میر ٹھ کیس ہو ا جس میں وائسرائے کے مارنے کی تجویز کی گئی تھی تو اس میں ایک
پولیس افسر نے سارا کیس بنایا کہ فلاں کانگرسی کی سازش تھی ، فلاں کا نگرسی کی سازش تھی لیکن
اتفاقاً جب ساری مسل بالکل تیار ہوگئی تو کسی اور جُرم میں ایک آدمی پکڑا گیا اور اُس نے اقرار
کر لیا۔اُس وقت پتہ لگا کہ وہ سارے ہی اور لوگ تھے اور یہ سب کی سب جھوٹی کہانی بنائی گئی
تھی۔تب جا کر یہ حقیقت کھلی اور پھر اُس شخص کو سزا بھی ملی۔میں جب ۱۹۱۲ ء میں حج کے لئے گیا تو وہاں بھی ہمارے ساتھ سفر حج کا ایک واقعہ ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔میرے ساتھ پانچ آدمی اور بھی ہم سفر تھے۔