سیر روحانی (۸) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء بر موقع جلسہ سالانہ منعقده ربوه

حصہ 2

۶۳۷
ان میں سے تین بڑی عمر کے تھے اور وہ تینوں ہی بیرسٹری کر رہے تھے۔ان میں سے ایک ہندو
تھا جو اب ہندوستان چلا گیا ہے دو مسلمان تھے جن میں سے ایک فوت ہو چکا ہے اور ایک ملتان
میں بیرسٹری کر رہا ہے۔یہ تینوں روزانہ میرے ساتھ مذہبی اور سیاسی گفتگو کرتے تھے اور کہتے
تھے کہ کانگرس کے ساتھ ملنا چاہئے مسلمانوں کی بہتری اور بھلائی اسی میں ہے۔غرض خوب بخشیں
ہوتی رہتی تھیں۔جب ہمارا جہاز عدن پہنچا تو ہم اُتر کے عدن کی سیر کیلئے چلے گئے۔میں بھی تھا اور
وہ تینوں بیرسٹر بھی تھے اور وہ دولڑ کے بھی تھے جن میں سے ایک اِس وقت ایجوکیشن کا ڈائریکٹر
ہے اُس وقت وہ بچہ تھا۔بہر حال ہم سارے وہاں گئے جس وقت ہم شہر میں داخل ہونے لگے تو
ایک آدمی بالکل سادہ لباس میں ہمارے پاس آیا۔اُس وقت ہم پنجابی میں باتیں کر رہے تھے
اُس نے دیکھ لیا کہ پنجابی ہیں۔چنانچہ آتے ہی کہنے لگا آ گئے ساڈے لالہ لاجپت رائے جی
دے وطن دے خوش قسمت لوگ آگئے ، اُس نے اتنا فقرہ ہی کہا تھا کہ انہوں نے اُس کو نہایت
غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں۔مجھے بڑی بد تہذیبی معلوم ہوئی کہ اس بیچارے نے کہا ہے کہ تم
وہاں سے آئے ہو اور انہوں نے گالیاں دینی شروع کر دی ہیں۔خیر اُس وقت تو میں چُپ رہا جب
ہم واپس آئے تو میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے کوئی اچھے اخلاق نہیں دکھائے۔کوئی مسافر آدمی
تھا، پنجابی دیکھ کر اُسے شوق آیا کہ وہ بھی پنجابی میں باتیں کرے اور اُس نے آپ کو کہہ دیا کہ
لالہ لاجپت رائے کے وطن کے لوگ آئے ہیں تو اس میں حرج کیا ہوا؟ وہ کہنے لگے آپ نہیں
جانتے یہ پولیس میں تھا اور اُس کی غرض یہ تھی کہ ہم لالہ لاجپت رائے کی کچھ تعریف کریں اور یہ
ہمارے خلاف ڈائری دے۔اب پتہ نہیں یہ سچ تھا یا جھوٹ یا ان کے دل پر ایک وہم سوار تھا
اور اس کی وجہ سے انہوں نے یہ کہا۔بہر حال دنیا میں یہ کارروائیاں ہوتی ہیں۔پھر میں نے
دیانتدار ڈائری نویسوں کو اپنی ڈائری کی تصدیق میں مشکلات یہ بھی سوچا کہ
ان بادشاہوں کے دربار میں کچی ڈائریاں بھی جاتی تھیں۔آخر سارے پولیس مین تو جھوٹے
نہیں ہوتے۔بیچ میں جھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بچے بھی ہوتے ہیں۔بلکہ دنیا کی ہر قوم میں
جھوٹے اور بچے ہوتے ہیں تو بعض بیچارے بڑی دیانت داری سے ڈائری لکھتے تھے لیکن ان کی
تصدیق مشکل ہو جاتی تھی۔مثلاً وہ کہتا تھا کہ میں نے فلاں جگہ پر کان رکھ کے سنا تو اندر سے
فلاں فلاں آدمی یہ باتیں کر رہے تھے۔یا میں ریل کے ڈبہ میں بیٹھا تھا تو فلاں فلاں یہ باتیں

۶۳۸
کر رہے تھے۔اب ہم کس طرح یقین لائیں کہ اس نے سچ لکھا ہے۔چاہے ایک ایک لفظ اُس
نے سچ لکھا ہو۔عام طور پر ڈائری نولیس کو یہ رعایت ہوتی ہے کہ کہتے ہیں یہ آفیشل ورشن ہے۔آفیشل ورشن غلط نہیں ہو سکتا۔مگر یہ دھینگا مشتی ہے پبلک ہر آفیشل ورشن کو غلط کہتی ہے۔جب
تنقید بڑھ جاتی ہے اور حکومت کے خلاف اعتراضات ملک میں زیادہ ہو جاتے ہیں تو پھر حکومت
قرآن ہاتھ میں لے کر بھی کوئی بات کرے تو ملک والے کہتے ہیں ہم نہیں مانیں گے یہ غلط اور
جھوٹ ہے۔بیچارہ پولیس والا وضو کر کے اور نماز پڑھ کے ڈائری لکھے اور خدا کی قسم کھائے کہ
ایک لفظ بھی میں جھوٹ نہیں بولوں گا تو پھر بھی جب لوگ اس ڈائری کو پڑھیں گے تو کہیں گے
جھوٹ ہے اور ملک میں اس کے خلاف زبردست پرو پیگنڈا شروع ہو جاتا ہے اور پھر
جمہوری حکومتوں میں چونکہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں پولیس بیچاری یہ بھی ڈرتی ہے کہ گل کو یہی
آگے آگئے تو ہمارے لئے مصیبت ہو جائے گی۔مگر فرماتا ہے کہ یہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
ڈائری نولیس مقرر ہوتے ہیں ان کے لئے یہ خطرہ نہیں ہوتا۔مجرموں کے انکار پر پولیس کا جھوٹے گواہ تیار کرنا سیدھی بات ہے کہ ڈائری
عام طور پر مُجرموں کی لکھی
جاتی ہے اور مجرم جو مجرم کرتا ہے وہ لوگوں کو دکھا کر تو کرتا نہیں ، چوری چھپے کرتا ہے اور چوری
میں اتفاقاً ہی کوئی شخص دیکھ سکتا ہے، یہ تو نہیں کہ سارا ملک دیکھے گا یا سارا گاؤں دیکھے گا۔اب
فرض کرو اتفاقاً کوئی پولیس مین وہاں آ گیا اور اُس نے وہ بات دیکھ لی اور اُس نے رپورٹ کی
کہ ایسا واقعہ ہوا ہے تو اب لازماً جب وہ شخص پکڑا جائے گا تو کہے گا بالکل جھوٹ ہے اس کو تو
میرے ساتھ فلاں دشمنی تھی اس لئے میرے ساتھ اس نے یہ سلوک کیا ہے میں نے تو یہ کام کیا
ہی نہیں۔اب اس کے لئے سوائے اس کے کہ کوئی اور ایسے گواہ پیش کر دیے جائیں یا بنالئے
جائیں جن سے یہ واقعہ ثابت ہو اور کوئی صورت ہی نہیں۔چنانچہ دنیا میں یہی ہوتا ہے واقعہ سچا
ہوتا ہے اور اس کے لئے گواہ جھوٹے بنائے جاتے ہیں تا کہ اس واقعہ کو ثابت کیا جائے۔اتفاقاً
ایسے بھی واقعات ہوتے ہیں جن میں گواہ بھی بچے مل جاتے ہیں اور واقعات بھی سچے مل جاتے
ہیں اور ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں کہ واقعہ بھی جھوٹا ہوتا ہے اور گواہ بھی جھوٹے ہوتے ہیں
بہر حال دونوں قسم کے کیس ہوتے رہتے ہیں۔کبھی گواہ بھی جھوٹے اور واقعہ بھی جھوٹا، کبھی واقعہ
سچا اور گواہ جھوٹے ، کبھی واقعہ بھی سچا اور گواہ بھی ہے مگر الہی سلسلہ کے متعلق فرماتا ہے کہ ہمارے

۶۳۹
جو ڈائری نویس ہیں ان میں یہ بات بالکل نہیں پائی جاتی۔عالم روحانی میں مجرم کیلئے انکار کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی یہ درست ہے کہ
جس وقت اس کے
سامنے گواہ پیش کئے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ انہوں نے تمہارا واقعہ لکھا ہے تو مُجرم لازماًیہ
کہے گا کہ صاحب ! یہ غلط ہے۔جیسے اس دنیا میں مجسٹریٹ کے سامنے جب پولیس ایک کیس پیش
کرتی ہے تو مجرم کہتا ہے حضور یہ بالکل غلط ہے، پولیس والے میرے دشمن ہیں اور انہوں نے
خواہ مخواہ مجھ پر کیس چلا دیا ہے میں نے تو کوئی فعل کیا ہی نہیں۔اس کے نتیجہ میں حج بھی شبہ میں
پڑ جاتا ہے اور وہ بھی یہ دیکھتا ہے کہ آیا پولیس بچی ہے یا یہ سچا ہے اور ادھر پبلک بھی شبہ میں پڑ
جاتی ہے بلکہ پبلک کو عام ہمدردی لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے، پولیس کے ساتھ نہیں ہوتی۔چنانچہ
پبلک بھی اور اخبار والے بھی طنز شروع کر دیتے ہیں کہ یونہی آدمی کو دھر گھسیٹا ہے ، نہ اس نے
مجرم کیا نہ کچھ کیا یونہی اس کو دھر لیا گیا ہے۔فرماتا ہے یہ امکان ہمارے ڈائری نویسوں کے
خلاف بھی ہے۔چنانچہ فرماتا ہے يَوْمَ نَحْشُرُ هُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ اشْرَكُوا
اَيْنَ شُرَكَاؤُ كُمُ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ ، ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا وَ اللَّهِ
رَبَّنَا مَا كُنَّا مُشْرِکین جب قیامت کے دن ہمارے سامنے وہ لوگ پیش ہونگے تو ہم مشرکوں
سے کہیں گے کہ وہ کہاں ہیں جن کو تم میرا شریک قرار دیا کرتے تھے۔تو فرماتا ہے وہ ایک ہی
جواب دیں گے، جیسے ہمیشہ مجرم جواب دیتے آئے ہیں کہ وَ اللهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِيْنَ
اے ہمارے رب! تیرے سامنے ہم نے جھوٹ بولنا ہے؟ تو ہمارا خدا ہم تیرے بندے، تیرے
سامنے تو ہم جھوٹ نہیں بول سکتے۔مجرم ہمیشہ ایسا ہی کیا کرتے ہیں کہ حضور کے سامنے جھوٹ بولنا
ہے؟ آپ کے سامنے تو ہم نے جھوٹ نہیں بولنا۔سچی بات یہ ہے کہ ہم کبھی شرک کے قریب بھی نہیں
گئے ہم نے کبھی شرک کیا ہی نہیں، یہ سب جھوٹ ہے اور یہ ڈائریاں یونہی جھوٹی لکھتے رہے ہیں۔اب یہ سمجھ لو کہ جس طرح یہاں پولیس کچی ڈائری دے اور مجسٹریٹ کے سامنے یہ سوال آجائے کہ
پولیس جھوٹی ہے تو وہ بیچارے گھبرا جاتے ہیں کہ اب ہم کس طرح ثابت کریں۔اسی طرح وہ
ڈائری نویس بھی لازماً گھبرائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے تو اتنی محنت کر کے بچے بچے واقعات لکھے
تھے اب انہوں نے اللہ میاں کے سامنے آکر کہہ دیا کہ صاحب! ہم نے آپ کے سامنے تو جھوٹ
نہیں بولنا واقعہ یہ ہے کہ ہم نے کوئی شرک نہیں کیا اور ملزم یہ سمجھ لے گا کہ بس میرے اس حربہ کے

۶۴۰
ساتھ شکار ہو گیا۔یا تو اللہ تعالیٰ اِس عذر کو قبول کر لے گا اور اگر سزا دیگا تو باقی سارے لوگ یہی
کہیں گے کہ اس بے چارے کو یونہی جھوٹی سزا صرف ڈائری نویسوں کے کہنے پر مل گئی ہے ورنہ یہ
مجرم کوئی نہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمارے ہاں کیا انتظام ہے۔مجرموں کے خلاف ان کے کانوں، آنکھوں اور جلد کی شہادت ہمارے ہاں یہ
انتظام ہے کہ
حَتَّى إِذَا مَا جَاءُ وُهَا شَهِدَ عَلَيْهِمُ سَمُعُهُمْ وَ اَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ "
دنیا میں آج سے پہلے ڈائری نویس کی حفاظت کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ڈائری نویس ڈائری لکھتا
تھا اور مجرم جا کر کہہ دیتے تھے کہ جھوٹی ہے۔اب اس زمانہ میں ہزاروں سال یا جیالوجی
موجودہ زمانہ میں ریکارڈر کی ایجاد
(GEOLOGY) والوں کے بیان کے مطابق
کروڑوں اربوں سال کے بعد وہ آلہ ایجاد ہوا ہے جس کو ریکارڈر کہتے ہیں۔طریق یہ ہے کہ اس
کو کمرے میں چُھپا کر کہیں رکھ دیا جاتا ہے اور پولیس کا کوئی نمائندہ یا پولیس کا افسر بھیس بدلے
ہوئے اُس مُجرم سے باتیں شروع کر دیتا ہے اور وہ اس ریکارڈر میں سب
لکھی جاتی ہیں۔مثلاً
اُس گفتگو میں وہ اُس کا ساتھی بن جاتا ہے اور کہتا ہے ارے میاں! تم چوری کرتے ہو تو مجھے بھی
کچھ دو۔میں بھی غریب آدمی ہوں میرا بھی کوئی حصہ رکھو اور مجھے بھی کچھ دلاؤ۔اس پر وہ فخر کرنا
شروع کرتا ہے کہ ہاں ہاں میں نے فلاں جگہ چوری کی اور اس میں یہ مال لیا۔فلاں جگہ چوری کی
اور اس میں یہ مال لیا۔آؤ تم ہماری پارٹی میں شامل ہو جاؤ بڑی دولت آتی ہے اور خوب آسانی
سے مال کمائے جاتے ہیں۔اب ہمارا ارادہ فلاں جگہ ڈا کہ مارنے کا ہے وہاں سے ہمیں اُمید
ہے کہ دس لاکھ پونڈ ملے گا، تمہیں بھی دو چار سو پونڈ حصہ مل جائے گا۔اب یہ ساری باتیں وہاں
ریکارڈ ہو جاتی ہیں اس کے بعد انہوں نے جا کر رپورٹ کی اور وہ پکڑے گئے۔جب عدالت میں
پہنچے تو اُس نے حسب عادت یہ کہہ دیا کہ صاحب ! یہ جھوٹ ہے اس کے ساتھ میری دشمنی ہے۔یہ
مجھ سے دس پونڈ رشوت مانگ رہا تھا میں نے نہیں دی اس لئے اس نے میرے خلاف یہ جھوٹی رپورٹ
کر دی۔مجسٹریٹ نے کہا لاؤ ثبوت۔اُس نے کہا یہ ریکارڈر ہے۔چنانچہ ریکارڈر پیش کیا گیا اس
میں مجرم کی آواز بند ہے، اُس کا لہجہ پہچانا جاتا ہے، اُس کی آواز پہچانی جاتی ہے، اُس میں یہ سارا
ذکر آتا ہے کہ میں نے فلاں جگہ چوری کی، میں نے فلاں جگہ چوری کی ، اب فلاں جگہ چوری

۶۴۱
کرونگا۔غرض جو اس نے ڈائری لکھی تھی وہ ساری کی ساری اس میں ریکارڈ ہوتی ہے۔ریکارڈر کے استعمال میں کئی قسم کی دقتیں لیکن یہ ریکارڈر بہت شاذ استعمال ہوتا
ہے کیونکہ ایک تو اس کے لئے جگہ تلاش
کرنی پڑتی ہے اور اسے دوسروں سے چُھپانا پڑتا ہے۔پھر اس جگہ پر جانے کے لئے ملزم کو
راضی کرنا پڑتا ہے۔جو چور واقف کار ہوتے ہیں وہ جانے سے انکار کر دیتے ہیں۔کہتے
ہیں کہ ہم تو ہوٹل کے کمرہ میں جا کر نہیں بیٹھتے جو بات کرنی ہے میدان میں کرو اور میدان
میں ریکارڈر رکھا نہیں جا سکتا۔پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ جو زیادہ واقف ہوتے ہیں وہ ایسی
مفلڈ وائس (MUFFLED VOICE) سے یعنی آواز کو اس طرح دبا کر بولتے ہیں کہ ریکارڈ
ہی نہ ہو۔وہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ شخص کمرہ میں ریکارڈر لایا ہے اس لئے وہ آہستگی سے اس طرح
باتیں کریں گے کہ ریکارڈ نہ ہوں اور پھر جیسا کہ ان کی تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ کبھی وہ ایسا
کرتے ہیں کہ جس کمرہ میں وہ ملاقات مقرر کرتے ہیں اس میں وہ پہلے اپنا ساتھی بھیج دیتے ہیں
کہ ذرا تلاشی لے آنا اس میں کہیں ریکارڈر تو نہیں رکھا ہوا۔اگر ریکارڈر ہوتا ہے تو عین موقع پر
وہ بہانہ بنا کر کھسک جاتے ہیں کہہ دیا کہ اوہو! مجھے ضروری کام پیش آ گیا ہے پھر بات کریں
گے اور ان کی ساری محنت برباد ہو جاتی ہے۔خدائی ڈکٹوفون
پس اول تو ہر جگہ ریکارڈر رکھا نہیں جا سکتا پھر ریکارڈر رکھا بھی جائے
تو اس سے بچنے کی صورت ہو جاتی ہے مگر یہاں فرماتا ہے کہ تمہارا
ڈکٹوفون (DICTAPHONE) تو دنیا میں کئی لاکھ سال کے بعد کہیں ایجاد ہوگا اور ہمارا
شروع سے ہی ڈکٹو فون موجود ہے۔چنانچہ جس وقت فرشتے ڈائری پیش کریں گے اللہ تعالیٰ
مجرم سے کہے گا دیکھو! تم نے یہ یہ گناہ کیا ہے وہ کہے گا۔حضور! بالکل جھوٹ۔یہ ڈائری نویس
تو بڑے کذاب ہوتے ہیں انہوں نے سارا جھوٹ لکھا ہے۔نہ میں نے کبھی چوری کی نہ میں
نے کبھی جھوٹ بولا ، حضور ساری عمر سچ بولتے گزر گئی، ساری عمر لوگوں کا مال ان کو پہنچاتے
ہوئے گزر گئی ، شرک کے قریب نہیں گئے ، میں تو لعنت ڈالتا ہوں سارے بتوں پر، میں نے
کب شرک کیا یہ تو جھوٹ بولتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کہے گا اچھا لاؤ ریکارڈر۔ہم نے اپنے پاس ریکارڈر بھی
کفار پر اتمام حجت رکھا ہوا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے حَتَّى إِذَا مَا جَاءُ وُهَا شَهِدَ۔

۶۴۲
عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ۔فرمائے گا، ٹھہرو! دوزخ میں داخل کرنے سے پہلے ہم اتمام حجت کر دیں۔اے کا نو! بتاؤ تم کیا گواہی دیتے ہو؟ اس پر فرشتوں نے الزام لگایا ہے کہ اس نے غیبت سنی
تھی ، تم کیا کہتے ہو۔کانوں کی گواہی
اس پر یکدم وہ الہی روحانی سُوئی کان کے پردوں پر رکھی گئی اور کان میں
سے آواز آنی شروع ہوئی کہ فلاں دن فلاں شخص کی اس نے غیبت کی تھی
اور کہا تھا کہ وہ بڑا بے ایمان ہے، بدمعاش ہے، جھوٹا ہے ، فریبی ہے۔فلاں وقت فلاں گھڑی ،
فلاں دن اور فلاں سال اس کے سامنے فلاں شخص نے آ کر یہ کہا تھا کہ خدا ایک نہیں ہے خدا کے
شریک بھی ہیں اور اس نے کہا تھا کہ آپ ٹھیک فرماتے ہیں اور یہ بات ہم نے سنی۔اسی طرح یہ
ساری باتیں کہ فلاں کو گالیاں دی گئیں اور اس نے سنہیں ، فلاں کی چغلی کی گئی اور اس نے سنی،
فلاں پر جھوٹا اتہام لگایا گیا اور اس نے سنا، فلاں شرک کیا گیا اور اس نے سنا۔نبیوں کو گالی دی گئی
اور اس نے سنی۔غرض جتنا ریکارڈ روزانہ کا تھا وہ سارے کا سارا اس کے کان سنا دیں گے۔آنکھوں کی گواہی پھر فرمایا ، وَاَبْصَارُهُمْ۔پھر ہم اُن کی آنکھوں پر ریکارڈ کی سوئی رکھ
دیں گے اور کہیں گے۔بولو۔وہ کہیں گی حضور! فلاں دن فلاں عورت
جا رہی تھی اس نے اُس کو تا کا، فلاں دن فلاں شخص کو اس نے بڑے غصے سے دیکھا اور کہا میں
اس کو مار کے چھوڑوں گا۔فلاں دن فلاں کام اِس نے کیا۔غرض تمام کا تمام آنکھوں کا ریکارڈ
پیش ہونا شروع ہو جائے گا۔جلد کی گواہی پھر فرمایا اچھا بعض اور بھی لذت کے ذرائع ہیں۔وَجُلُودُهُمُ ذرا اس کے
چھڑے سے گواہی مانگو۔چنانچہ چمڑے پر ریکارڈر رکھا گیا۔اب چمڑا بولا کہ
فلاں دن فلاں اچھی اور خوبصورت چیز تھی یا ملائم جسم والی عورت تھی اس نے اُس کو چُھوا۔فلاں دن فلاں کا ایک بڑا نرم کوٹ تھا اس نے اُسے چھوا اور کہا میں یہ چراؤ نگا۔غرض چھونے
کے ساتھ جتنے جرائم وابستہ تھے وہ سارے کے سارے اُس نے گنانے شروع کر دیئے اور بتایا
کہ اس اس طرح اس نے کیا ہے۔غرض وہ سارے نظارے جو نا جائز تھے تصویروں کی
عمر بر کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا صورت میں سامنے آنے لگ گئے۔وہ ساری باتیں
جو نا جائز تھیں بیان کر دی گئیں کہ اس نے سنی تھیں اور وہ لذت لمس جس کا حاصل کرنا اس کے

۶۴۳
لئے ناجائز تھا وہ بھی اس کے سامنے بیان کر دیا گیا۔غرض عمر بھر کا کچا چٹھا سامنے آ گیا۔اسی طرح فرماتا ہے يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمُ الْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا
كَانُوا يَعْمَلُونَ اُس دن ہم کچھ اور بھی گواہیاں لیں گے۔زبانوں کی گواہی يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمُ الْسِنَتُهُمُ۔اُس دن ان کی زبانیں بھی گواہی
دیں گی زبان پر ریکارڈ کی سوئی رکھ دی جائیگی اور زبان بولنا شروع
کرے گی کہ فلاں دن اس نے خدا کو گالی دی، فلاں دن نبیوں کو گالی دی، فلاں دن اپنے ہمسائے
کو گالی دی۔فلاں دن بیوی کو گالی دی ، فلاں دن بیٹے کو گالی دی، فلاں دن فلاں کو گالی دی۔فلاں دن حرام کا مال چکھا اور فلاں دن اس نے فلاں کام کیا یہ سارے کا سارا ریکارڈ زبان بیان
کرنا شروع کر دیگی۔ہاتھوں کی گواہی وَاَيْدِيهِم۔پھر ہاتھوں پر سوئی رکھی جائیگی اور ہاتھ بولنا شروع کریں
گے کہ فلاں دن فلاں کو مارا، فلاں دن فلاں کو مارا۔فلاں دن اُن کا یوں
مال اُٹھایا غرض یہ سارے کام ہاتھ بیان کریں گے۔یاؤں کی گواہی وَاَرْجُلُهُمْ۔پھر پیر بیان کرنے شروع کر دیں گے کہ فلاں دن رات
کے وقت فلاں کے گھر سیندھ لگانے کے لئے یا فلاں مال اُٹھانے کے لئے
یا اُس کو قتل کرنے کے لئے یا اور کوئی نقصان پہنچانے کے لئے گیا۔غرض کا نوں آنکھوں اور چڑوں کے علاوہ زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں بھی اپنے اپنے
حصہ کے ریکارڈ سنائیں گے۔ظاہر ہے کہ اس کے بعد کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کہتے ہیں ” گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے جب اپنے ہاتھ گواہی
دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ یہ کچھ کیا تھا، اپنے پیر گواہی
دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ یہ کچھ کیا تھا، اپنی آنکھیں گواہی دے رہی ہیں کہ ہم نے یہ کچھ کیا
تھا، اپنے کان گواہی دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ کچھ سنا تھا، اپنی زبان گواہی دے رہی ہے کہ ہم
نے یہ کچھ کہا تھا اور یہ کچھ چکھا تھا تو اب وہ بیچارے پولیس مین کو کس طرح کہیں گے کہ یہ جھوٹ
بول رہا ہے۔جو کچھ پولیس مین نے کہا تھا جب آنکھوں نے بھی اُس کے ساتھ گواہی دی، جب
کانوں اور ہاتھوں وغیرہ نے بھی اس کے ساتھ گواہی دی تو ڈائری نولیس کی جان میں جان آگئی
اور اُس نے کہا کہ کروڑوں آدمیوں کے سامنے مجھے جھوٹا بنایا گیا تھا اب میری براءت ہو گئی کہ

۶۴۴
اپنے ہاتھوں اور اپنے کانوں اور اپنی آنکھوں نے بھی اس کی گواہی دے دی اور میں شرمندہ اور
ذلیل ہونے سے بچ گیا۔دیکھو یہ ڈائری کتنی مکمل ڈائری ہے اس کے مقابل میں دنیا کی ڈائری کے جو
انتظامات ہیں وہ کتنے ناقص ہیں۔قرآن کی ڈائری سُبْحَانَ اللهِ ! ایسی ڈائری پر تو کوئی
شبہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔گواہی میں دماغ کو کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ یہاں کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ دماغ کو
کیوں شامل نہیں کیا گیا حالانکہ بہت
سے گناہ تو دماغ سے ہوتے ہیں، ہاتھ پاؤں وغیرہ ثانوی حیثیت رکھتے ہیں اور پھر بسا اوقات
دماغی گناہ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے کرنے کا ہاتھ پاؤں کو موقع نہیں ملتا۔تو اس کے متعلق یہ
امر یا د رکھنا چاہئے کہ اسلامی حکومت میں یہ قانون ہے کہ جو چیز دماغ میں آتی ہے لیکن اس پر
عمل نہیں کیا جاتا وہ بدی نہیں گئی جاتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی
شخص کسی بدی کا خیال کرتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا تو اس کے نامہ اعمال میں وہ ایک نیکی
کی صورت میں لکھی جاتی ہے کے پس دماغ کو اس لئے شامل نہیں کیا کہ اگر تو ہاتھ دماغ کے
مطابق عمل کر چکے ہیں تو ہاتھ کی بات بیان ہو چکی ، اگر زبان دماغ کے مطابق عمل کر چکی ہے تو
زبان کی بات بیان ہو چکی ، اگر دماغ نے یہ کہا تھا کہ بدی کی بات سنو تو کان بیان کر چکے کہ
اس نے فلاں بات سنی تھی ، اگر دماغ نے کہا تھا کہ چوری کرو تو پیروں نے بتا دیا کہ وہ فلاں
کے گھر میں چوری کے لئے گئے تھے لیکن اگر دماغ میں ایک بات آئی اور ہاتھ پاؤں سے اُس
نے عمل نہیں کروایا تو پھر اسلامی اصول کے ماتحت اس کے نام ایک نیکی لکھی جائے گی کہ اس
کے دل میں بُرا خیال بھی آیا لیکن پھر بھی اس نے اُس پر عمل نہیں کیا تو چونکہ وہ ایک نیکی لکھی گئی
اس لئے اس کو اس کی شرمندگی والی باتوں میں بیان نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایک طرف خدا کا
اس کو نیکی قرار دینا اور دوسری طرف اس کو باعث فضیحت بنانا یہ خدا کے انصاف کے خلاف
ہے۔اگر تو وہ اس کو بدی قرار دیتا تو پھر بیشک اس کو فضیحت کی جگہ پر استعمال کر سکتا تھا لیکن اس
نے تو خود فیصلہ کر دیا کہ دماغ کے خیال کو نیکی تصور کیا جائے گا اور جب نیکی تصور ہوگی تو اب
اُس کو فضیحت کا ذریعہ نہیں بنایا جا سکتا تھا۔پس معلوم ہوا کہ ہماری روحانی ڈائری میں بڑے
سے بڑے مجرم کو بھی کچھ پردہ پوشی کا حق دے کر اُس کی عزت کی حفاظت کی جائیگی۔

۶۴۵
ریکارڈ کی غرض محض مُجرموں پر اتمام حجت کیہ دفتر کتنا عمل اور کتنا شاندار
مکمل
کی غرض پر اتمام ہے مگر اسی پر بس نہیں۔اس طرح
تمام قسم کی حجت پوری کرنے کے
ہوگی ورنہ عالم الغیب خدا سب کچھ جانتا ہے بعد فرمایا کہ دیکھو میاں یہ خیال نہ
کر لینا کہ ڈائری نویس کی ڈائری کے مطابق تمہیں مجرم بنا دیا جاتا ہے، یہ نہ سمجھ لینا کہ اس
ریکارڈ کے مطابق تمہیں مجرم قرار دیا جاتا ہے، ہم تو تمہیں مذہب کے ذریعہ یہ کہا کرتے تھے کہ
ہم عَالِمُ الغیب ہیں پھر ہم کو عَالِمُ الغیب ہونے کے لحاظ سے اس ڈائری کی کیا ضرورت تھی اور
اس ریکارڈ کی کیا حاجت تھی ہم تو سب کچھ جانتے تھے۔اس کی ضرورت محض اس لئے تھی کہ تم
پر حجت ہو جائے ورنہ ہمیں فرشتوں کو ڈائری لکھنے پر مقرر کر نیکی ضرورت نہیں تھی ، ہمیں کسی
ریکارڈ کی ضرورت نہیں
تھی۔ہمیں یہ ضرورت تھی کہ یہ تمہارے سامنے پیش ہوں اور تمہیں پتہ لگ
جائے کہ ہم بلا وجہ سزا نہیں دیتے بلکہ پوری طرح حجت قائم کر کے دیتے ہیں چنانچہ فرماتا ہے۔إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا يَخْفى الله تعالیٰ تمام باتیں جو ظا ہر ہیں اور مخفی ہیں ان کو جانتا ہے اس
کو نہ کسی فرشتہ کے ریکارڈ کی ضرورت ہے نہ كِرَامًا كَاتِبِینَ کی ضرورت ہے نہ ہاتھ پاؤں
کی گواہی کی ضرورت ہے اس کے علم میں ساری باتیں ہیں۔스
پھر فرماتا ہے الا إِنَّهُمْ يَقْنُونَ صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا مِنْهُ وَ لَا حِيْنَ يَسْتَغْشُونَ
ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ اے لوگو! سُن لو کہ مشرک اور اللہ تعالیٰ کے
مخالف لوگ اپنے سینوں کو مروڑتے ہیں تاکہ اُس سے مخفی ہو جائیں۔یہاں محاورہ کے طور پر
سینہ مروڑ نا استعمال ہوا ہے۔کیونکہ جب کسی چیز کو چکر دیتے ہیں تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ
اس کے پیچھے کچھ چُھپ جائے۔لیکن جو دل کی بات ہو اس کے لئے ظاہری سینہ نہیں مروڑا
جاتا۔پس اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسے طریق اختیار کرتے ہیں جن کے نتیجہ میں اُن کے
دلوں کے راز ظاہر نہ ہو جائیں۔اَلَا حِيْنَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ
سنو! جب یہ اپنے اوپر کپڑا اوڑھتے ہیں (عربی زبان میں اِسْتَغْشَى ثَوْبَهُ يَا اسْتَغْشَى بِثَوْبِهِ
دونوں استعمال ہوتے ہیں۔اور اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ایسی طرز پر کپڑا لیا جس سے
آواز دب جائے۔یہ لفظ عام کپڑا اوڑھنے کے لئے نہیں بولا جاتا بلکہ آواز کے دبانے کے
لئے بولا جاتا ہے۔پس يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمُ کے معنے یہ ہیں کہ جس وقت وہ اپنے کپڑے اس۔

۶۴۶
طرح اوڑھتے ہیں کہ آواز دب کے باہر نہ نکلے ) تو وہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس کو جانتا ہے۔اس محاورہ کی وجہ سے مفسرین کو غلطی لگی ہے اور انہوں نے اس
مفتروں کی ایک غلط فہمی آیت کے ماتحت بعض ایسی روایتیں درج کر دی ہیں جنہیں
پڑھ کر ہنسی آ جاتی ہے۔بیشک منافق بڑا گندہ ہوتا ہے اور منافق بے وقوف بھی ہوتا ہے لیکن وہ
حرکت جو مفسرین ان کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ تو بہت ہی چھوٹے بچوں والی ہے۔کہتے ہیں
منافق لوگ اللہ تعالیٰ سے چُھپانے کے لئے لحاف اوڑھ کر اس کے اندر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلاف باتیں کیا کرتے تھے۔حالانکہ اگر اس کے یہ معنے کئے جائیں تو یہ بچوں کا کھیل بن جاتا
ہے۔درحقیقت یہ محاورہ ہے اور کپڑے اوڑھتے ہیں“ کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسی تدبیریں
کرتے ہیں کہ کسی طرح ان کے دل کی بے ایمانی لوگوں پر ظاہر نہ ہو جائے۔مجرم اپنے اعمال بُھول جائیں گے مگر بہر حال فرماتا ہے کہ نہیں کسی ڈائری نویس کی
ضرورت نہیں ، کسی ریکارڈ کی ضرورت نہیں ہم تو
خدا تعالیٰ کے علم میں سب کچھ ہوگا آپ سب کچھ جانتے ہیں۔چنانچہ قیامت کے
دن اللہ تعالیٰ اس دلیل کو بھی لے گا۔فرماتا ہے
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا اَحْضَهُ اللَّهُ وَ نَسُوهُ وَاللَّهُ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ جب قیامت کے دن ان سب کو اکٹھا کیا جائے گا تو اللہ تعالٰی علاوہ ان
ڈائریوں کے اور علاوہ اس ریکارڈ کے يُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا فرمائے گا ہمیں آپ بھی پتہ تھا ، لو
اب سُن لو ہم تمہیں سناتے ہیں۔چنانچہ وہ اُن کے سارے اعمالنا مے انہیں سنانے شروع کر
دیگا۔اَحْصهُ اللهُ وَ نَسُوهُ اور جب وہ بیان کرے گا تو پتہ لگے گا کہ اُن کے اعمال خدا کو تو یاد
تھے مگر وہ آپ بُھول گئے تھے کہ ہمارے یہ یہ اعمال ہیں۔گویا سب کچھ کرنے کے باوجود اُن کو
پتہ نہیں تھا کہ ہم نے کیا کام کئے ہیں۔جب خدا نے سُنائے تو انہیں پتہ لگ گیا کہ تفصیل کیا
ہے۔وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ اور اللہ تعالیٰ تو ہر چیز کا نگران اور گواہ ہے۔فرشتوں کی
اس کو ضرورت نہیں صرف لوگوں پر حجت قائم کرنے کے لئے اُن کی ضرورت ہے۔اس جگہ اس سوال کا جواب بھی آ گیا
ملائکہ کی ضرورت کے متعلق ایک لطیف نکتہ جو بعض لوگ کیا کرتے ہیں کہ جب

۶۴۷
خدا عَالِمُ الْغَیب ہے تو فرشتوں کی کیا ضرورت ہے؟ فرماتا ہے فرشتوں کی تمہارے لئے
ضرورت ہے اس کے لئے ضرورت نہیں۔چنانچہ جب وہ قاضی القضاۃ ان مجرموں کو کچا چٹھا
سنانا شروع کرے گا تو ان پر یہ راز کھلے گا کہ وہ اپنے ہزاروں اعمال بُھول گئے تھے اب اس
ا
بیان سے بُھولی ہوئی باتیں انہیں پھر یاد آنی شروع ہونگی۔اس کے بعد فرماتا ہے کہ اُن ڈائریوں کے علاوہ
خدا تعالیٰ کے علم از لی کی شہادت جو فرشتوں نے لکھ رکھی ہیں اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ
ہم نے جو کچھ تم کو بتایا ہے اس کے علاوہ بھی ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ ہمارا کیسا علم ہے۔اب
تک تو ہم نے یہ بتایا ہے کہ تم نے جب کام کئے تھے تو ہم دیکھ رہے تھے اور ہم کو سب کچھ پتہ تھا
فرشتوں کی ہمیں ضرورت نہیں تھی۔مگر اب ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ جب تم نے یہ کام کئے بھی
نہیں تھے تب بھی ہم نے ازل سے ہی تمہارے یہ کام لکھے ہوئے تھے اس لئے ہمیں تمہارے فعل
کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ہمارا علم از لی بتا رہا تھا کہ تم نے گل کو یہ فعل کرنا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے
وَ وُضِعَ الْكِتَبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَ يَقُولُونَ يَوَيْلَتَنَا مَالِ
هذَا الْكِتَبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَّ لَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَهَا ۚ وَ وَجَدُوا مَا عَمِلُوا
حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا
اور جس دن خدا کے ازلی علم کی کتاب پیش کی جائیگی اور کہا جائے گا کہ دیکھو! تم تو اب
پیدا ہوئے اور تم سے اب عمل سرزد ہوئے اور خدا کے علم میں آئے لیکن خدا کو از لی طور پر بھی
ہمیشہ سے اس کا علم تھا۔اور اس نے پہلے سے تمہارا یہ حساب لکھا ہو ا تھا کہ فلاں پیدا ہوگا ، فلاں
چوری کرے گا اور فلاں نیک ہوگا۔یہ علم ازلی خدا ان کے سامنے رکھے گا اور اُن سے کہے
گا کہ دیکھ لو یہ ہمارا آج کا علم نہیں بلکہ ہمیں ہمیشہ سے یہ علم تھا پس ہمیں کسی فرشتہ کی ضرورت
نہیں۔فرشتے نے تو اُس دن معلوم کیا جس دن تم نے وہ فعل کیا اور ہمارے حاضر علم میں یہ
اُس دن بات آئی جس دن تم نے وہ فعل کیا مگر ہمارے ازلی علم میں بیدار بوں ارب سال پہلے
سے موجود تھی اور ہمیں پتہ تھا کہ تم نے یہ کام کرنا ہے۔اُس وقت مجرم اُس کو دیکھ کر ڈر رہے
ہونگے اور وہ کہیں گے يُوَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتَبِ۔ارے ! ہم تو مر گئے۔يَوَيْلَتَنَا ایسا ہی ہے
جیسے کہتے ہیں۔میری ماں مرے۔ہماری زبان کے اس محاورہ کے مقابلہ میں عربی زبان کا
محاورہ ہے يويلتنا۔ارے ہلاکت میرے اوپر آ کر پڑ گئی مَالِ هَذَا الْكِتَبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً و

۶۴۸
لَا كَبِيرَةً إِلَّا أَخطهَا۔یہ قسمت اور اعمالنامہ کی کیسی کتاب ہے کہ نہ کوئی چھوٹی بات چھوڑتی
ہے نہ بڑی چھوڑتی ہے۔ساری کی ساری اس میں موجود ہیں۔وَ وَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا۔اور جس طرح وہ قدیم سے موجود تھا اسی طرح وہ حال میں بھی اُسے دیکھیں گے۔وہ خدا کے
سامنے لاکھوں سال کے بعد یا سینکڑوں اور ہزاروں سال کے بعد پیش ہونگے مگر وہ دیکھیں
گے کہ اُس میں سب کچھ پہلے سے لکھا ہوا موجود ہے۔وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا اور خدا تعالیٰ
اپنے پاس سے کوئی سزا نہیں دیگا بلکہ اُن کے مُجرموں کے مطابق انہیں سزا دیگا۔عالم روحانی میں ہر مجرم کے لئے دس گواہ پیش کئے جائیں گے گویا اس دفتر میں
چار گواہیاں ہوگئیں۔ایک تو فرشتوں کی ڈائری پیش کی گئی۔ایک ہاتھ ، پاؤں ، آنکھ ، کان ، زبان اور جلد کا ریکارڈ
پیش ہوا۔تیسرے خدا نے کہا میں خود بھی دیکھ رہا تھا مجھے فرشتوں کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔چوتھے پرانا ازل کا چٹھا پیش ہوا اور انہیں کہا گیا کہ یہ تو ہمیشہ سے علم الہی میں موجود تھا چنانچہ
دیکھ لو یہ لکھا ہوا ہے۔ہماری شریعت نے اس دنیا میں بڑے سے بڑے گناہ کی چار گواہیاں مقرر کی ہیں مثلاً زنا
ہے اس کے لئے لکھا ہے کہ چار گواہ ہوں۔باقی گواہیوں میں سے بعض دو دو سے ہو جاتی ہیں اور
بعض جگہ ایک گواہ سے بھی گواہی ہو جاتی ہے۔مگر خدا کے سامنے اتنا انصاف کیا جائے گا کہ وہ
چار گواہ ایسے پیش کئے جائیں گے جو نہایت معتبر ہونگے۔اوّل فرشتوں کی گواہی جو ایک نہیں بلکہ
دو ہو نگے گویا اس ایک گواہی میں دو گواہیاں آگئیں، پھر ریکار ڈ آ گیا اس ریکارڈ میں بھی چھ گواہ
ہیں آنکھ ، کان ، زبان، جلد، ہاتھ اور پاؤں یہ چھ گواہ ہو نگے جن کی گواہی ہوگی۔گویا آٹھ گواہ ہو
گئے۔پھر خدا نواں گواہ اور دسواں علیم از لی۔غرض دس گواہوں کے ساتھ وہاں چھوٹے سے
چھوٹے جُرم کی سزا دی جائیگی حالانکہ اس دنیا میں دو دو گواہ اور وہ بھی جو آٹھ آٹھ آنے لے کر
قرآن اُٹھا لیتے ہیں، اُن کی گواہیوں پر فیصلہ ہو جاتا ہے۔ہمارے بڑے بھائی مرزا
دُنیا میں آٹھ آنہ کے گواہوں پر مقدمات کا فیصلہ سلطان احمد صاحب جو بعد
میں احمدی ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو اُن کا نوکری کرنا پسند نہیں تھا لیکن ان
کو نوکری کا شوق تھا۔چنانچہ وہ نوکر ہوئے اور آخر ڈپٹی کمشنر ہو کر ریٹائر ہوئے۔اُن دِنوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی