سیر روحانی (۸) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء بر موقع جلسہ سالانہ منعقده ربوه

حصہ 5

۶۷۳
اگر واقع میں کسی
یہودیت اور عیسائیت کو بہائی کیوں منسوخ قرار نہیں دیتے ؟ غیر قوم کے اندر
آجانے سے کوئی پیشگوئی غلط ہو جاتی ہے اور عارضی قبضہ بھی مستقل قبضہ کہلاتا ہے تو تم نے سو سال
پیچھے ایک دفعہ قبضہ دیکھا ہے۔تین سو سال دوسری دفعہ کا فروں کا قبضہ دیکھا ہے ، اُس وقت کی
یہودیت کو تم منسوخ نہیں کہتے اُس وقت کی عیسائیت کو تم منسوخ نہیں کہتے لیکن اسلام کے ساتھ
تمہاری عداوت اتنی ہے کہ پانچ سال کے بعد ہی تم اس کو اسلام کی منسوخی کی علامت قرار دیتے
ہو۔جب اتنا قبضہ ہو جائے جتنا کہ عیسائیت کے زمانہ میں یہ اُن کے ہاتھ سے نکلی رہی تھی اور
فلسطین غیر عیسائیوں کے قبضہ میں رہا تھا یا غیر یہودیوں کے قبضہ میں رہا تھا تب تو کسی کا حق بھی
ہوسکتا ہے کہ کہے لوجی! اسلام کے ہاتھ سے یہ جا گیر نکل گئی لیکن جب تک اتنا قبضہ چھوڑ اس کا
سواں حصہ بھی قبضہ نہیں ہوا، ساٹھواں حصہ بھی قبضہ نہیں ہوا، پچاسواں حصہ بھی قبضہ نہیں ہوا تو اس
پر یہ اعتراض کرنا محض عداوت نہیں تو اور کیا ظاہر کرتا ہے۔بہائیوں کی اپنی لا مرکزیت پھر عجیب بات یہ ہے کہ اعتراض کرنے والے بہائی ہیں
جن کا اپنا وہی حال ہے جیسے ہمارے ہاں مثل مشہور ہے
کہ نہ آگا نہ پیچھا۔وہ اسلام پر اعتراض کرتے ہیں حالانکہ مکہ اس کے پاس ہے مدینہ اس کے
پاس ہے۔ہم ان سے کہتے ہیں ، چھاج بولے تو بولے چھلنی کیا بولے جس میں سو سوراخ “۔تمہارا کیا حق ہے کہ تم اسلام پر اعتراض کرو۔تمہارے پاس تو ایک چپہ زمین بھی نہیں جس کو تم اپنا
مرکز قرار دے سکو اسلام کا تو مکہ بھی موجود ہے اور مدینہ بھی موجود ہے۔وہ تو ایک زائد جا گیر تھی ،
وہ جاگیر اگر عارضی طور پر چلی گئی تو پھر کیا ہوا۔اس کے مقابلہ میں ۱۸۷۰ء سے بہائیت کا آغاز
ہوا اور اب ۱۹۵۴ء ہو گیا ہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ اُن کے مذہب کو قائم ہوئے چوراسی سال
ہو گئے اور چوراسی سال میں ایک گاؤں بھی تو انہوں نے مقدس نہیں بنایا۔وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں
حکومت حاصل نہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ ہمارے پاس بھی تو حکومت نہیں ، ہم نے تو چند سال میں
بوہ بنالیا۔پہلے قادیان بنا ہو ا تھا اب ربوہ بنا ہوا ہے۔یہاں ہم آتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں
اکٹھے رہتے ہیں، یہ بھی تو بتا ئیں کہ دنیا میں ان کا کوئی مرکز ہے۔یا دنیا میں کسی جگہ پر وہ اکٹھے
ہوتے ہیں؟ لیکن اسلام پر صرف پانچ سال کے قبضہ کی وجہ سے اُن کے بغض نکلتے ہیں اور کہتے
ہیں اسلام ختم ہو گیا اور اپنی یہ حالت ہے کہ ملکہ کو مرکز قرار دیا ہوا ہے اور کہتے ہیں کہ حدیثوں

۶۷۴
میں بھی پیشگوئیاں تھیں کہ عکہ اُن کے پاس ہوگا اور تورات میں بھی پیشگوئیاں تھیں مگر اب عکہ
میں بہائیوں کا نام ونشان بھی نہیں ہے ، پھر اعتراض کرتے چلے جاتے ہیں۔اور کئی بیوقوف ہیں
جو ان کے اعتراضوں سے مرعوب ہو جاتے ہیں مگر اس کا موقع کسی دوسرے لیکچر میں آئیگا ، آج
میں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔غرض بابلیوں
فلسطین پر یہود کا عارضی قبضہ اسلام کی صداقت کا ثبوت ہے کے آنے اور
رومیوں کے عارضی طور پر وہاں آ جانے سے جس کا عرصہ ایک دفعہ ایک سو سال اور دوسری دفعہ
قریباً تین سو سال کا تھا اگر اس کو موسیٰ اور داؤد کے پیغام کے منسوخ ہونے کی علامت قرار
نہیں دیا گیا تو اس وقت یہود کا عارضی طور پر قبضہ جس پر صرف پانچ سال گزرے ہیں اسلام
کے منسوخ ہونے کی علامت کس طرح قرار دیا جا سکتا ہے بلکہ یہ تو اس کے صادق ہونے کی
علامت ہے۔کیونکہ جب اس نے خود یہ پیشگوئی کی ہوئی تھی کہ ایک دفعہ مسلمانوں کو نکالا جائے
گا اور یہودی واپس آئیں گے تو یہودیوں کا واپس آنا اسلام کے منسوخ ہونے کی علامت نہیں
اسلام کے سچا ہونے کی علامت ہے۔کیونکہ جو کچھ قرآن نے کہا تھا وہ پورا ہو گیا۔باقی رہا یہ کہ
پھر عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ کے ہاتھ میں کس طرح رہا؟
یہود فلسطین سے نکالے جائیں گے سواس کا جواب یہ ہے کہ عارضی طور پر قبضہ پہلے
بھی دو دفعہ نکل چکا ہے اور عارضی طور پر اب بھی
نکلا ہے۔اور جب ہم کہتے ہیں عارضی طور پر تو لازماً اسکے معنے یہ ہیں کہ پھر مسلمان فلسطین میں
جائیں گے اور بادشاہ ہونگے۔لازماً اس کے یہ معنے ہیں کہ پھر یہودی وہاں سے نکالے جائیں
گے اور لازماً اس کے یہ معنے ہیں کہ یہ سارا نظام جس کو یو۔این۔او کی مدد سے اور امریکہ کی مدد
سے قائم کیا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو توفیق دے گا کہ وہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں
اور پھر اس جگہ پر لا کر مسلمانوں کو بسائیں۔احادیث میں یہود کی تباہی کی پیشگوئی
دیکھو حدیثوں میں بھی یہ پیشگوئی آتی ہے،
حدیثوں میں یہ ذکر ہے کہ فلسطین کے علاقہ
میں اسلامی لشکر آئیگا اور یہودی اس سے بھاگ کر پتھروں کے پیچھے چھپ جائیں گے۔اور جب
ایک مسلمان سپاہی پتھر کے پاس سے گزرے گا تو وہ پتھر کہے گا اے مسلمان خدا کے سپاہی!

۶۷۵
میرے پیچھے ایک یہودی کا فر چھپا ہوا ہے اس کو مار کے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بات فرمائی تھی اُس وقت کسی یہودی کا فلسطین میں نام ونشان بھی نہیں تھا۔پس اس حدیث سے
صاف پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیشگوئی فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ میں یہودی
اس ملک پر قابض ہو نگے مگر پھر خدا مسلمانوں کو غلبہ دیگا اور اسلامی لشکر اس ملک میں داخل
ہونگے اور یہودیوں کو چن چن کر چٹانوں کے پیچھے ماریں گے۔فلسطین مستقل طور پر خدا تعالیٰ کے پی عارضی میں اس لئے کہتا ہوں کہ آئی الأرض
پس
يَرثُهَا عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ کا حکم موجود ہے۔مستقل طور پر تو فلسطین عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ کے ہاتھ
صالح بندوں کے ہاتھ میں رہے گا میں رہنی ہے۔سو خدا تعالیٰ کے عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لوگ لازماً اس ملک میں جائیں گے نہ امریکہ کے ایٹم بم
کچھ کر سکتے ہیں ، نہ ایچ ہم کچھ کر سکتے ہیں، نہ روس کی مدد کچھ کر سکتی ہے۔یہ خدا کی تقدیر ہے یہ تو
ہو کر رہنی ہے چاہے دنیا کتنا زور لگا لے۔اس جگہ پر ایک اعتراض کیا
وَعْدُ الآخِرَةِ کے متعلق ایک اعتراض کا جواب جا سکتا ہے اور وہ اعتراض
یہ ہے کہ یہاں وَعْدُ الْآخِرَةِ فرمایا ہے اور تم یہ کہتے ہو کہ وَعْدُ الْآخِرَة سے مراد آخری زمانہ ہے
مگر سورۃ بنی اسرائیل کی وہ پہلی آیتیں جو تم نے پڑھی تھیں وہاں بھی تو ایک وَعُدُ الآخِرَةِ کا ذکر
ہے جس میں رومیوں کے حملہ کا ذکر ہے تو کیوں نہ یہ سمجھا جائے کہ یہ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا رومیوں
کے حملہ کے متعلق ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ وہ وَعُدُ الآخِرَةِ نہیں ہو سکتا اس لئے کہ اس
صورت میں وَعْدُ الْآخِرَةِ کو عذاب کا قائم مقام قرار دیا ہے اور اس صورت میں وَعْدُ الْآخِرَةِ کو
انعام کا قائم مقام قرار دیا ہے یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ عذاب کی پیشگوئی کو انعام سمجھ لیا
جائے۔اُس جگہ تو فرمایا ہے کہ جب آخرت کا وہ وعدہ آئیگا تو تم کو تباہ کر دیا جائے گا اور اس
آیت میں یہ ذکر ہے کہ جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو پھر تم کو اس ملک میں لا کر بسا دیا جائے
گا۔اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ وَعُدُ الآخِرَةِ اور ہے اور وہ وَعُدُ الآخِرَةِ اور ہے۔وہاں
وَعْدُ الآخِرَةِ سے مراد ہے موسوی سلسلہ کی پیشگوئی کی آخری کڑی اور یہاں وَعُدُ الآخِرَةِ سے
مراد ہے آخری زمانہ یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی پیشگوئی۔پس یہ الفاظ گو

ملتے ہیں لیکن دونوں کی عبارت صاف بتا رہی ہے کہ یہ اور وعدہ ہے اور وہ اور وعدہ ہے۔وہ وعدہ
عذاب کا ہے اور یہ وعدہ انعام کا ہے اور انعام کا قائم مقام عذاب کا وعدہ نہیں ہو سکتا۔اس کی ایسی
ہی مثال ہے جیسے کوئی شخص کہے کہ تمہاری موت آئیگی اور دوسری دفعہ کہے ” تمہارے ہاں بیٹا
پیدا ہوگا تو اب کوئی شخص یہ کہے کہ تمہاری موت آئیگی کے یہی معنے ہیں کہ بیٹا پیدا ہو گا تو یہ
حماقت کی بات ہوگی کیونکہ اس میں انعام کا وعدہ کیا ہے اور وہاں عذاب کا وعدہ ہے۔الانفطار : ۱۱ تا ۱۳ کنسوئیاں چھپ کر کسی کی باتیں سننا۔اردو لغت تاریخی اصول پر
جلد ۵ صفحه ۲۵۵ مطبوعہ کراچی جون ۱۹۹۳ء
الانعام: ۲۴،۲۳
حم السجدة : ٢١
کچا چٹھا بھی صحیح حال۔فیروز اللغات اردوصفحہ ۹۹۵ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء
النور : ۲۵
ك بخاری کتاب الرقاق باب مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ اَوْ بِسَيِّئَةٍ حدیث نمبر ۶۴۹۱ صفحه ۴ ۱۱۲۵
مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
الاعلى : ٨ و هود : ۶
المجادلة :
الكهف : ۵۰
الحاقة : ۲۶ تا ۲۸ ۱۳ الحاقة : ۲۱،۲۰ حم السجدة :۲۲ ۱۵ التغابن :۱۰
المفردات فی غریب القرآن امام راغب اصفہانی صفحه ۴ ۴۵ مطبوعہ بیروت ۲۰۰۲ء
كل الفرقان :اے
مسلم کتاب الایمان باب ادنى اهل الجنة منزلةً فِيها حديث نمبر ۴۶۷ صفحه ۹۹
مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء
۱۹ ۲۰ تذکرۃ الاولیاء صفحه ۳۴۳ تا ۳۴۵- از فرید الدین عطار۔مطبوعہ ۱۹۹۰ء لاہور
ال حم السجدة : ٩ ۲۲ ال عمران : ۹۸،۹۷
۲۳ سیرت ابن هشام جلد اصفحه ۸۱ مطبوعه مصر ۱۲۹۵ء
٢٤ الفيل :٣٢
بنی اسراءیل : ۹۰۸
۲۵ الانبياء : ١٠٦
بنی اسراءیل : ۷،۶
۲۸ تاریخ ابن خلدون الجزء الثاني صفحه ۲۲۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۹ء
۲۹ بنی اسراءیل : ۱۰۵
۳۰ مسلم کتاب الفتن باب لا تقوم السَّاعَةُ حَتَّى يمر الرجل بِقَبُرِ الرَّجل (الخ)
حدیث نمبر ۷۳۳۹ صفحه ۱۲۶۴ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية اپریل ۲۰۰۰ء

آج 10 میں سے 10 باقی