سیر روحانی (۸) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء بر موقع جلسہ سالانہ منعقده ربوه

حصہ 4

۶۶۱
خاطر اسے گندہ اور ناپاک کرتا ہوں۔مجھے قیامت کے دن خدا کیا کہے گا کہ کمبخت! تو نے یہ
خلعت کیوں گندہ کیا تھا۔پس میں نہ روؤں تو اور کون روئے ؟ وہ اُسی وقت اُٹھے استعفے پیش کیا
اور چلے گئے 19
پھر انہوں نے علماء کی مجلس میں جانا شروع کیا اور
بیعت کے لئے حضرت جنید کی شرط کہا کہ میرے لئے دُعا کریں کہ مجھے تو بہ نصیب ہو۔اُن کے ظلم بڑے مشہور تھے اور بڑی غارت اور تباہی انہوں نے مچائی ہوئی تھی جس عالم کے
پاس بھی جائیں وہ کہے میاں ! تمہاری توبہ قبول نہیں ہو سکتی۔تمہاری تو بہ بھلا خدا کب قبول کر سکتا
ہے تم نے تو اتنے ظلم کئے ہیں کہ جنگی کوئی حد ہی نہیں۔وہ مایوس ہوتے ہوئے بیسیوں علماء کے
پاس گئے مگر ہر ایک نے یہی جواب دیا۔آخر کسی نے کہا کہ جنید بغدادی بڑے صوفی ہیں اور
بڑے خدا پرست اور بڑے رحمدل ہیں اُن کے پاس جاؤ تو شاید وہ تمہاری توبہ قبول کر لیں۔چنا نچہ وہ اُن کے پاس گئے اور جا کر کہا کہ میں شبلی ہوں۔میں اس طرح علماء کے پاس گیا تھا مگر
سب نے انکار کیا۔اب میں آپ کے پاس آیا ہوں آپ میرے لئے دُعا کریں اور توبہ قبول
کریں۔حضرت جنید نے کہا کہ ہاں خدا تعالیٰ سب کے گناہوں کو معاف کرتا ہے پر کچھ تمہیں بھی
اپنی تو بہ کے آثار دکھانے چاہئیں۔انہوں نے کہا میں دکھانے کے لئے تیار ہوں۔آپ جو حکم
دینا چاہیں دیں۔فرمایا جاؤ اُس صوبہ میں جہاں تم گورنر مقرر تھے اور پھر جس شہر میں تم مقرر تھے
اور جہاں روز تم سزائیں دیا کرتے تھے ، کوڑے لگوایا کرتے تھے ، نالشیں کیا کرتے تھے ، گھروں
پر قبضہ کیا کرتے تھے ، مردوں کو قید کیا کرتے تھے ، عورتوں کو بے عزت کیا کرتے تھے ، اُس شہر
میں جاؤ اور ہر گھر پر دستک دو اور ہر گھر کے آدمیوں کو باہر بلا کے کہو کہ میں مجرم کی حیثیت میں
تمہارے سامنے پیش ہوں جو چاہو مجھے سزا دے دو مگر خدا کے لئے مجھے معاف کر دو۔ایک ایک
گھر میں جاؤ اور معافی لو جب تم سارا شہر پھر لو گے تو پھر میرے پاس آنا میں تمہاری بیعت لے
لونگا۔شبلی نے کہا مجھے منظور ہے۔شبلی کا گھر گھر جا کر لوگوں سے معافی حاصل
کرنا چنانچہ وہ وہاں گئے اور ایک
سرے سے لے کر دستک دینی
شروع کی۔لوگوں نے پوچھا کون ہے؟ انہوں نے کہا میں شبلی ہوں۔پہلے تو وہ سمجھیں کہ کوئی فقیر
ہوگا یونہی بات کرتا ہے مگر باہر نکل کے دیکھنا تو انہیں معلوم ہونا کہ گورنر صاحب کھڑے ہیں۔

۶۶۲
انہوں نے فوراً کہنا کہ حضور ! کس طرح تشریف لائے ہیں؟ وہ کہتے حضور حضور کچھ نہیں میں
معافی مانگنے آیا ہوں۔میں نے تم لوگوں پر بڑے ظلم کئے ہیں مجھے خدا کے لئے معاف کر دو۔پہلے تو لوگوں نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ مذاق ہو رہا ہے۔چنانچہ انہوں نے کہنا نہیں صاحب!
آپ تو ہمارے بڑے آدمی ہیں۔وہ کہتے بڑے کوئی نہیں میں نے استعفیٰ دے دیا ہے اب میں
معافی مانگنے آیا ہوں کیونکہ میری نجات تمہاری معافی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔بڑے اصرار کے بعد
آخر لوگوں کو یقین آ جانا کہ یہ بات ٹھیک ہے اور انہوں نے کہہ دینا اچھا ہم نے معاف کر دیا۔لیکن انسانی دل کو خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ جب اس کو یہ پتہ لگ جاتا ہے کہ اب نیکی آچکی
ہے تو پھر وہ برداشت نہیں کر سکتا۔ابھی پانچ سات گھر ہی شبلی گزرے تھے کہ شہر میں خبر مشہور ہوگئی
کہ گورنر آج اس طرح پھر رہا ہے۔اب بجائے اس کے کہ شبلی جا کے دستک دیتے ادھر وہ گھر پر
پہنچتے اور اُدھر گھر والے روتے ہوئے باہر آجاتے اور کہتے ہمیں آپ شرمندہ نہ کریں ہم نے
معاف کیا اور ہم نے اپنے دل سے بات بالکل نکال دی۔شام تک سارے شہر میں معافیاں ہو
گئیں اور بجائے اس کے کہ وہ مجرم کے طور پر جاتے اُن کا اعزاز ہونا شروع ہو گیا۔اس کے
بعد واپس گئے حضرت جنید نے اُن کی بیعت لی اُن کی توبہ قبول کی اور پھر وہ خود بھی ایک بڑے
بزرگ بن گئے۔"
تو دیکھو خلعت ہوتے ہیں لیکن
دنیوی خلعتوں اور جاگیروں کی نا پائیداری
دنیوی بادشاہوں کے خلعت کبھی
آپ ہی چھن جاتے ہیں اور کبھی یہ ہوتا ہے کہ اولادوں سے چھن جاتے ہیں۔مثلاً پٹھانوں کے
وقت کی جاگیریں مغلوں نے چھین لیں۔مغلوں کے وقت کی جاگیریں جن کے پاس تھیں اُس
وقت وہ بڑے اکڑ اکڑ کر پھرتے تھے مگر انگریز آئے تو انگریزوں نے چھین لیں۔پھر انگریزوں
نے جاگیریں دیں تو اب پاکستان اور ہندوستان والے چھین رہے ہیں۔تو کچھ مدت کے لئے وہ
انعام رہتے ہیں اور اس کے بعد وہ جاگیر چھن جاتی ہے۔مگر یہ وہ حکومت تھی اور یہ وہ دفتر تھے کہ
میں نے دیکھا کہ اس میں جو جاگیریں ملتی تھیں اُن کے ساتھ بتا دیا جاتا تھا کہ یہ کتنے عرصہ کے
لئے جاگیر ہے، کسی کو کہا جاتا تھا کہ یہ ہمیشہ کے لئے ہے پر یہ یہ وقفے پڑ جائیں گے، کسی کو کہا جاتا
تھا کہ عارضی ہے جب تک ٹھیک رہو گے ملے گی۔گویا یہ خدمت کی جاگیر ہے جب تک خدمت
کرو گے ملے گی جب خدمت نہ کرو گے چھین لی جائے گی۔

۶۶۳
روحانی جاگیرداروں کے متعلق عالم روحانی کا قانون چنانچہ میں نے
دیکھا کہ اس میں
ل
جاگیرداروں کے متعلق یہ قانون تھا کہ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ
ممنون ہم جو جا گیر دینگے اگر تو وہ شخص جس کو جاگیر دی گئی ہو گی اپنی زندگی بھر وفاداری کو
قائم رکھے گا تو وہ جا گیر ابد الآباد تک اُس کے نام لکھی جائیگی اور اُس سے چھینی نہیں جائیگی۔مسلمانوں کو خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ایک مقدس جاگیر یہ تو اُخروی انعام ہے۔اس دنیا کے انعام میں
بھی میں نے یہی قانون دیکھا۔اُخروی انعام کے متعلق تو مجھے غیر مسلم لوگ کہیں گے کہ میاں !
یہ تو منہ کی باتیں ہیں اگلا جہاں کس نے دیکھا ہے۔تم یہ بتاؤ اور اس بات کا ثبوت دو کہ یہاں
بھی مل جاتی ہے؟ تم اپنے دربار کی یہاں کوئی ایسی جائداد بتاؤ جو مستقل طور پر مل گئی ہو اور پھر
کسی نے چھینی نہ ہو تو میں نے دیکھا کہ اس بارہ میں قرآن کریم سے یہ ثبوت نکلا کہ إِنَّ أَوَّلَ
بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكاً وَّ هُدًى لِلْعَلَمِينَ ، فِيهِ ايتٌ بَيِّنَتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَ
مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَ مَنْ كَفَرَ فَإِنَّ
اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ "
فرماتا ہے ایک جاگیر
اس جاگیر کے ساتھ تعلق رکھنے والی سات اور جاگیریں ہم نے دنیا کے کچھ
لوگوں کو بخشی اور ہم نے کہا ہمارے نام پر ایک گھر بناؤ اس کے ساتھ ہم تم کو جا گیر دینگے۔تو سب
سے پہلے جو گھر خدا تعالیٰ کے نام پر لوگوں کے فائدہ کے لئے بنایا گیا وہ مکہ میں بنا۔مُبَارَكًا ہم
نے کہا اس گھر کو ہمیشہ برکت دی جائے گی وَ هُدًى لِلْعَلَمِینَ اور یہ گھر ہمیشہ ہی دنیا کے لئے
دین اور تقویٰ اور طہارت میں راہنمائی کا موجب رہیگا۔یہ دو جاگیریں ہو گئیں فِيهِ ایتُ بَيِّنت
تیسری جاگیر یہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے نشانات الہیہ ظاہر ہوتے رہیں گے۔مَقَامُ اِبرَاهِيمَ
چوتھی جاگیر یہ ہے کہ جو لوگ اس جگہ آئیں گے وہ ابراہیمی در جے پاتے رہیں گے۔وَ مَنْ
دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا اور پانچویں جا گیر یہ ہوگی کہ اس کے اندر امن لکھ دیا جائے گا یعنی جو شخص اس
جاگیر میں آئے گا اُس کو امن مل جائیگا۔وَ لِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ چھٹی جاگیر یہ ہوگی کہ
لوگوں کے دلوں میں ہم تحریک کرتے رہیں گے کہ وہ اس کا ادب کریں اور آکر اس کی

۶۶۴
زیارت کرتے رہیں۔وَ مَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِینَ اور ساتویں جا گیر یہ ہوگی کہ جو
شخص اس سے منہ موڑے گا ہم اس سے تعلق نہیں رکھیں گے۔دیکھو! یہ سات جاگیریں ملتی ہیں کہ
(۱) اُس مقام کو ہمیشہ کے لئے برکت والا بنایا جاتا ہے۔(۲) یہ مقام دین اور تقویٰ میں لوگوں کی راہنمائی کا موجب ہوگا۔(۳) اس مقام سے نشانات الہیہ ظاہر ہوتے رہیں گے۔(۴) جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے وہ ابراہیمی در جے حاصل کریں گے۔(۵) جو شخص اس کے اندر داخل ہو گا اُسے امن حاصل ہو جائے گا۔(۶) اور پھر یہ کہ اس کی طرف لوگوں کو ڈور ڈور سے کھینچ کر لایا جائے گا تا کہ وہ اس کی زیارت کریں۔(۷) اور جو اس سے منہ موڑے گا خدا تعالیٰ اُس سے منہ موڑ لے گا۔یعنی اس کے مخالف بھی
ہمیشہ رہیں گے لیکن اُن کا تعلق اللہ تعالیٰ سے نہیں ہوگا۔ہر زمانہ میں یہ مقدس جاگیر دشمن کے حملہ سے محفوظ رہی اب دیکھو کس طرح ہر
زمانہ میں یہ نشان پورا
ہوتا رہا۔دنیا کی جاگیروں کے لینے والے تو بڑے بڑے جتھے رکھتے تھے مگر پھر بھی وہ ناکام
رہے اور ان کی جاگیریں ضبط ہو گئیں لیکن یہاں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں تھا معمولی حیثیت تھی
کوئی طاقت نہیں ، کوئی قوت نہیں ، کوئی سامان نہیں صرف یہ اعلان ہے کہ یہ شاہی جاگیر ہے لیکن
پھر بھی وہ جا گیر محفوظ رہی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ آج سے چودہ سو سال پہلے
یمن کے گورنر کا بیت اللہ پر حملہ یمن میں ایک گورنر تھا۔اُس نے ایک گر جا بنایا
اور کہا کہ میں اس کو عرب کے سارے لوگوں کے لئے عزت کی جگہ بناؤں گا مگر وہ آباد نہ ہوا۔آخر اُس نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ گر جا آباد کیوں نہیں ہوتا ؟ انہوں نے کہا اصل بات یہ
ہے کہ عرب میں ایک پرانا مکان ہے بیت اللہ یا خانہ کعبہ اُس کو کہتے ہیں اُس کی سارے عرب
عزت کرتے ہیں جب تک وہ نہیں ٹوٹے گا لوگوں نے اس کی طرف توجہ نہیں کرنی پہلے اُس کو
تو ڑ لو پھر کوئی تجویز ہو گی۔اُس نے کہا بہت اچھا۔چنانچہ اُس نے لشکر لیا اور چل پڑا۔چلتے چلتے
طائف کے مقام پر پہنچے۔وہاں کے لوگوں کی مکہ والوں سے مخالفت تھی کیونکہ وہ مکہ کے مقابلہ

میں طائف کا جو بڑا بت تھا اُس کے متعلق سمجھتے تھے کہ اس کو زیادہ عزت دینی چاہئے۔اُس نے
اُن کو رشوت وغیرہ دی اور اس طرح اُن کے دلوں میں جو اپنی قوم کا ڈر تھا وہ اُتارا اور انہیں کہا
کہ ہم کو مکہ پہنچاؤ وہ تیار ہو گئے جب لشکر مکہ کے قریب پہنچا تو جیسا کہ پرانے زمانہ میں قاعدہ تھا
ایک منزل پر پہنچ کر وہاں سے انہوں نے مکہ والوں کو نوٹس دیا کہ ہتھیار پھینک دو ورنہ تم پر حملہ کر
دیا جائے گا۔اُس وقت جو مہذب حکومتیں تھیں وہ اسی طرح کیا کرتی تھیں۔چنانچہ اسلام میں بھی
یہی طریق رائج ہے۔جب یہ حکم پہنچا تو مکہ کے لوگ گھبرا گئے۔انہوں نے کہا اتنا بڑا لشکر آیا
ہے جو دس یا میں یا پچاس ہزار کا ہے اور مکہ میں سپاہی پانچ سات سو ہیں ان کا ہم کہاں مقابلہ
کر سکتے ہیں۔پھر ان کے ساتھ ہاتھی اور دوسری قسم کے سامان تھے ، اسی طرح منجنیقیں
وغیرہ تھیں۔انہوں نے بہت منتیں سماجتیں کیں۔بادشاہ کے آگے ہاتھ جوڑے مگر اُس نے کہا
میں نہیں مانتا تم اپنا کوئی وفد بھیجو۔میں یہ تو فیصلہ کر چکا ہوں کہ اس گھر کو گرا دونگا لیکن تمہارے
لئے کوئی گزارہ مقرر کر دونگا کیونکہ تمہیں اس کے چڑھاووں سے آمدن ہوتی تھی یا اس کی
زیارت کرنے کے لئے جو لوگ آتے تھے اُن سے آمدن ہوتی تھی۔پس میں تمہارے لئے کوئی
جائداد مقرر کر دونگا اور تمہارا اس پر گزارہ ہو جائے گا مگر میں یہ نہیں مان سکتا کہ اس گھر کو نہ
گراؤں یہ گھر تو میں نے گرا کر رہنا ہے۔چنانچہ وہ واپس گئے اور انہوں نے جاکے کہا کہ
بادشاہ تو اس بات پر مُصر ہے کہ اس گھر کو میں ضرور گراؤں گا اب کوئی وفد بھیجا جائے۔چنانچہ
انہوں نے ایک وفد بھیجا جس کا سردار حضرت عبدالمطلب کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا
تھے چنا گیا۔لوگوں نے اُن سے کہا کہ آپ جائیے اور کوشش کیجیئے کہ کسی طرح یہ گھر بچ جائے۔حضرت عبدالمطلب اور ابرہہ کی ملاقات یہ وہاں پہنچے تو بادشاہ نے ان کو بلایا اور
ان سے پہلے اِدھر اُدھر کی باتیں کیں۔ملک کی سیاست کے متعلق باتیں کیں ، ملک کی اقتصادی حالت کے متعلق باتیں کیں ، قومیت
کے متعلق باتیں کیں۔حضرت عبدالمطلب بڑے سمجھدار اور دانا تھے انہوں نے جو جواب دیئے
بادشاہ اُن سے بہت متاثر ہوا اور اُس نے کہا یہ تو بڑا سمجھدار آدمی ہے۔خوش ہو کے اُس نے
کہا کہ میں تو آپ سے مل کر بہت ہی خوش ہو ا ہوں مجھے توقع نہیں تھی کہ مکہ میں ایسے عقلمند بھی
موجود ہیں آپ کوئی انعام مجھ سے مانگیں میں دینے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا میرے
دوسو اونٹ آپ کے سپاہی پکڑ لائے ہیں وہ مجھے واپس کر دیں۔بادشاہ کو غصہ چڑھ گیا اور اُس

۶۶۶
نے کہا دوسو اونٹ کی حیثیت کیا ہے میں تمہارا مذہبی مکان گرانے کے لئے آیا ہوں میں مانتا یا
نہ مانتا تمہاری عقل سے میں یہ امید کرتا تھا کہ تم کہو گے یہ میرا مذ ہبی مقدس مقام ہے اس کو چھوڑ
دو مگر بجائے اس کے کہ تم مکہ کی سفارش کرتے ، خانہ کعبہ کی سفارش کرتے کہ اس کو چھوڑ دو تم
نے اپنے دوسو اونٹوں کو یا د رکھا، میرے دل میں سے تو تمہاری ساری عزت جاتی رہی ہے۔حضرت عبدالمطلب نے جواب دیا کہ بادشاہ تم جو چاہو نتیجہ نکال لو۔باقی میں تو سمجھتا ہوں اور
یہی میں نے آپ کو بتایا ہے کہ دوسو اونٹ میرے ہیں بھلا کیا حیثیت ہے دوسو اونٹ کی مگر
مجھے ان کی فکر ہے کہ کسی طرح مجھے مل جائیں اور میں اُن کی حفاظت چاہتا ہوں۔تو اگر یہ اللہ کا
گھر ہے تو کیا اللہ تعالیٰ کو اس کی اتنی فکر نہیں ہوگی جتنی مجھے دوسو اونٹ کی ہے؟ اس جواب سے
وہ ایسا متاثر ہو ا کہ اُس نے اُن کے اونٹوں کی واپسی کا حکم دے دیا مگر بیت اللہ پر حملہ کرنے کا
ارادہ اُس نے ترک نہ کیا۔خیر وہ واپس آگئے اور انہوں نے ساری قوم کو کہدیا کہ پہاڑ پر
چڑھ جاؤ اور مکہ کو خالی کر دو۔لوگوں نے کہا۔مکہ ہمارا مقدس مقام ہے۔کیا اس مقدس مقام کو
ہم خالی کر دیں ؟ انہوں نے کہا میاں ! تمہارا مکان نہیں خدا کا مکان ہے۔تمہیں اس کا درد ہے
تو خدا کو اس کا درد کیوں نہیں ہوگا جس کا یہ گھر ہے وہ آپ اس کی حفاظت کریگا۔تم چھوڑو اس
کو اور باہر چلواللہ تعالیٰ اس کی آپ حفاظت کریگا۔اگر ہماری طاقت ہوتی تو ہم لڑتے لیکن ہم
میں طاقت نہیں ہے۔اب یہ خدا کی ہی طاقت ہے کہ وہ اس حملہ کو روکے چنانچہ انہوں نے
سب کو شہر سے نکالا اور پہاڑ پر چڑھ گئے۔۲۳
ابر ہہ کے لشکر کی تباہی مگر وہاں ایک دن انتظار کیا، دو دن انتظار کیا ، تین دن انتظار
کیا جو اُس نے نوٹس دیا تھا کہ تین دن کے اندر میں حملہ کرونگا
وہ تین دن گزر گئے اور کوئی بھی نہ آیا۔پھر چوتھا دن گزرا، پانچواں دن گزرا حیران ہو گئے کہ
کیا بات ہے۔آیا اُس نے معاف کر دیا ہے یا کوئی اور بات ہوئی ہے آخر آدمی بھیجے گئے
وہاں جو گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ میدانوں میں لاشیں ہی لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور کوئی لشکر نظر
نہیں آتا۔پتہ لیا تو طائف والوں نے بتایا کہ اُن میں بے تحاشا چیچک پھیلی۔وہ حبشی فوجیں تھیں
اور حبشیوں میں چیچک پھیلتی ہے تو بالکل سیلاب کی طرح آتی ہے۔خصوصاً اُس زمانہ میں تو
بیماریوں کے علاج ہی کوئی نہیں ہوتے تھے۔دیکھا کہ تمام میدان لاشوں سے اٹا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ کو بھی چیچک ہوئی اور لوگ اس کو ڈولی میں ڈال کر یمن کی طرف لے

۶۶۷
گئے غرض اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کی حفاظت کی اور وہ جائداد پھر محفوظ کی محفوظ رہ گئی۔اس مقدس جاگیر کو چھینے کی کوئی شخص طاقت نہیں رکھتا یہ وہ جائداد ہے جسکے
مقابلہ میں دنیا کی کوئی
اور جائداد پیش نہیں کی جا سکتی۔وہ حکومتیں بدل گئیں جن کے سپر د جائداد کی گئی تھی ، ابراہیم
چلا گیا ، اسمعیل چلا گیا ، وہ جن کو یہ جائداد دی گئی تھی ختم ہو گئے نئی حکومتیں اور نئی بادشاہتیں
آگئیں۔یمن کا عیسائی بادشاہ اس ملک پر قابض ہو کے آ گیا لیکن اس جائداد کے متعلق اُس
نے فرمایا کہ خبردار! اگر اس کو چھیڑا تو ہم فوراً سیدھا کر دیں گے اور جب وہ باز نہ آیا تو اُس کو
سیدھا کر دیا۔چنانچہ اسی کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ
رَبُّكَ بِأَصْحِبِ الْفِيلِ۔اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَ هُمْ فِي تَضْلِيلٍ "
پتہ ہے اُن لوگوں کے ساتھ ہم نے کیا کیا ؟ اُن کے بڑے بڑے بُرے ارادے تھے
پر میں نے اُن کے ارادوں کو کچل کر رکھ دیا اور اپنی جاگیر کو محفوظ رکھا کیونکہ ہم نے کہا میں خدا
اس جاگیر کا دینے والا ہوں کوئی انسان اس کو چھین نہیں سکتا۔گزشتہ جنگ عظیم میں اٹلی کا ناپاک ارادہ اور اُس کی ناکامی پھر اس کے بعد
اسلام کی حکومت
رہی۔خانہ کعبہ کی حفاظت کرنے والے لوگ موجود رہے لیکن جب پچھلی جنگ آئی تو پھر ایسی
حکومتیں پیدا ہوئیں جنہوں نے یہ بدارادہ کیا کہ ترکوں کو اُس وقت تک شکست نہیں دی جاسکتی
جب تک کہ مکہ کو نہ لیا جائے۔چنانچہ اٹلی نے یہ ارادہ ظاہر کیا مگر انگریزوں اور دوسری قوموں
نے اُس کو کہا کہ اس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دینگے کیونکہ اگر تم نے ایسا کیا تو ساری اسلامی دنیا
ہمارے خلاف ہو جائیگی اور یہ جنگ جیتنی ہمارے لئے مشکل ہو جائیگی چنانچہ خدا تعالیٰ نے پھر
ایسے سامان کر دیئے کہ مکہ محفوظ کا محفوظ رہا۔یہ جاگیر
بیت اللہ کی تقدیس اور اُس کی عظمت کا زمانہ قدیم سے اعتراف آنتی براتی
ہے کہ یونان کے مؤرخ حضرت مسیح کی پیدائش سے پہلے لکھتے ہیں کہ تاریخ کا جب سے پتہ لگتا
ہے یہ مقام عرب میں مقدس چلا آ رہا ہے اور لوگ اس کی زیارت کو جاتے ہیں۔تاریخ کہیں
نہیں بتاتی کہ یہ کب سے بنا ہے؟ اتنی پرانی جاگیر تو دنیا میں الگ رہی اس کا سواں حصہ بھی

۶۶۸
پرانی جاگیر دنیا میں کوئی نہیں جو محفوظ ہو۔ساری کی ساری جائدادیں ضبط کر لی گئیں ، تباہ ہو گئیں
مگر یہ جا گیر اُسی طرح کھڑی ہے۔پھر اسی دفتر سے
ایک اور روحانی جاگیر جو خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو دی گئی
ایک جاگیر جاری
ہوئی۔فرماتا ہے وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا
عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ ۲۵
ہم نے زبور میں اپنا کلام اور اپنی حکمتیں اور اپنی نصائح لکھنے کے بعد یہ لکھا کہ فلسطین کی زمین
کے ہمیشہ میرے نیک بندے وارث ہوتے رہیں گے۔یہ کتنا شاندار وعدہ تھا اور کس شان سے
پورا ہو ا۔اس وعدے کی تفصیل یہ ہے۔سورہ بنی اسرائیل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ
وَعْدُ أُولهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِى بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِللَ الدِّيَارِ
وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًاه ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَ أَمْدَدْنَكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِينَ
وَ جَعَلْنَكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا - ٢٦
پھر تھوڑی دیر کے بعد فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءًا ا وُجُوهَكُمْ وَ
لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبّرُوا مَا عَلَوُا تَثْبِيرًا عَسَى
۲۶
رَبِّكُمُ أَنْ يُرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًاo ٢٦
ارض مقدس کے متعلق بعض شرائط اور قیود کا ذکر فرمایا ہم نے ایک اور بھی
جا گیر دی تھی اور اُس کے
ساتھ کچھ شرطیں لگائی تھیں اور وہ یہ کہ فلسطین خدا کے نیک بندوں کو ملے گا۔چونکہ پہلے یہود کو
اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، اس لئے ان کو یہ جاگیر ملے گی لیکن یہ شرطیں ہیں کہ : -
ا۔کچھ عرصہ کے بعد ہم یہ جا گیر تم سے چھین لیں گے۔فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُوْلَهُمَا بَعَثْنَا
عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَنَا أُولِى بَأْسٍ شَدِيدٍ ہم اپنے حکم کے ساتھ ایک قوم کو مقرر کریں گے جو بڑی فوجی
طاقت رکھتی ہوگی فَجَاسُوا خِللَ الدِّيَارِ وہ فلسطین کے تمام شہروں میں گھس جائیگی اور تمہاری حکومت
توڑ دیگی۔گویا یہ جاگیر تمہارے پاس سے کچھ دنوں کے لئے ہم چھین لیں گے پس یہ شرطی بات ہے۔ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمُ مگر کچھ مدت کے بعد ہم پھر یہ جا گیر تم کو واپس دے دینگے اور تمہاری
طاقت اور قوت قائم کر دینگے وَ اَمْدَدْنَكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِينَ وَ جَعَلْنَكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا اور ہم تم کو

۶۶۹
مال دینگے اور بیٹے دینگے اور تمہیں بہت زیادہ تعداد میں بڑھا دینگے اور طاقتور بنا دینگے اور پھر
یہ جائداد تمہارے پاس واپس آ جائے گی۔فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءُ ا وُجُوهَكُمْ وَ
لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَ لِيُتَبّرُوا مَا عَلَوْا تَتْبِیرًا لیکن پھر ایک وقت کے
بعد ہم دوبارہ یہ جاگیر تم سے چھین لیں گے۔جب وہ دوسرا وعدہ آئے گا یعنی و عدالآخرۃ آئے گا
لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ تا کہ وہ لوگ جن کو عارضی طور پر ہم یہ جاگیر دینے والے ہیں وہ تمہارے
منہ خوب کالے کریں وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ پہلی دفعہ بھی جب ہم نے
جا گیر تم سے چھینی تھی تو اُس وقت بھی تمہاری عبادت گاہ کو اور تمہارے خانہ کعبہ کو دشمن نے برباد
کیا تھا اس دفعہ بھی یہ دشمن گھسے گا اور تمہارے خانہ کعبہ کو برباد کریگا۔وَ لِيَتَبِرُوا مَا عَلَوْا تَتْبِيرًا
اور جس جس علاقہ میں جائے گا اُسے تباہ کرتا چلا جائے گا گویا دوبارہ ہم پھر یہ جا گیر لے لیں
گے۔عَسَى رَبِّكُمُ اَنْ يَّرُ حَمَكُم مگر پھر ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ یہ جاگیر واپس آئے۔یہاں یہ
نہیں فرمایا کہ تمہاری طرف آئے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے گا یعنی اس بد نامی کو دور
کر دیگا ، یہ نہیں کہ پھر وہ یہودیوں کے ہاتھ میں آجائے۔وَإِنْ عُذْتُمْ عُدْنَا اور اگر تم اپنی
شرارتوں سے باز نہ آئے تو پھر ہم یہ جائداد تم سے چھین لینگے اور یہ پھر ایک اور قوم کے پاس
جائے گی وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًا اور جہنم کو ہم تمہارے لئے قید خانہ بنا دیں گے یعنی
پھر تم اس ملک میں واپس نہیں آؤ گے۔اب دیکھو اس جگہ اتنے وعدے کئے گئے ہیں۔بابلیوں کا فلسطین پر قبضہ اول میرم
اوّل یہ جاگیر کچھ عرصہ تمہارے پاس رہے گی مگر اس کے بعد
بابلیوں کی معرفت یہ جاگیر چھینی جائے گی۔چنانچہ بابلی فوجیں
آئیں اور انہوں نے عبادت گاہیں بھی تباہ کیں، شہر بھی تباہ کئے اور ملک پر قبضہ کیا اور قریباً
ایک سو سال حکومت کی۔اس کے بعد وہ حکومت بدل گئی اور پھر یہودی اپنے ملک پر قابض ہو گئے۔پھر مسیح کے بعد رومی لوگوں نے پھر اس ملک پر حملہ کیا اور
رومیوں کا فلسطین پر قبضہ اس کو تاہ اور برباد کیا۔اسی طرح مسجد کوتباہ کیا اور اس کے
اندر سور کی قربانی کی اور اس پر ان کا قبضہ رہا لیکن آخر رومی بادشاہ عیسائی ہو گیا اس لئے یہاں یہ
نہیں فرمایا کہ یہودیوں کو یہ جاگیر واپس کی جائیگی پہلی جگہ تو فرمایا ہے کہ واپس کی جائیگی یعنی
وہاں سے واپس ہو کر یہودیوں کو ملے گی مگر دوسری جگہ یہ نہیں فرمایا کہ واپس کی جائیگی بلکہ یہ فرمایا
ہے کہ پھر ہم تم پر رحم کریں گے یعنی تمہاری وہ بے عزتی دُور ہو جائے گی۔چنانچہ جب رومی بادشاہ

۶۷۰
عیسائی ہو گیا تو پھر وہ موسیٰ" کو بھی ماننے لگ گیا، داؤد کو بھی ماننے لگ گیا ، اسی طرح باقی انبیاء کی
جس قدر تھے اُن کو بھی ماننے لگ گیا۔تھا وہ عیسی کو ماننے والا۔لیکن حضرت عیسی علیہ السلام بھی
چونکہ موسوی سلسلہ میں سے تھے ، عیسائی بادشاہت یہودی نبیوں کا بھی ادب کرتی تھی تو رات کا
بھی ادب کرتی تھی بلکہ تو رات کو اپنی مقدس کتاب سمجھتی تھی گویا خدا کا رحم ہو گیا گو یہودیوں کے
ہاتھ میں حکومت نہیں آئی بلکہ عیسائیوں کے ہاتھ میں چلی گئی۔مسلمانوں کے فلسطین پر قبضہ کی پیشگوئی مگر فرماتا ہے کہ اس کے بعد اِنُ عَدْتُم
عُدْنَا اگر تم لوگ پھر بگڑے تو ہم تمہارے
ہاتھ سے یہ بادشاہت نکال لیں گے۔اب تم میں عیسائی بھی شامل ہو گئے کیونکہ وہ بھی یہودیوں
کا ایک گروہ تھے اور بتایا کہ اگر تم نے پھر کوئی شرارت کی تو پھر ہم تمہارے ہاتھ سے یہ
بادشاہت نکال لیں گے۔پھر مسلمان آجائیں گے اور اُن کے قبضہ میں یہ جاگیر چلی جائیگی اور
وه عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ بنیں گے اور تمہارے لئے پھر جہنم بن جائے گا یعنی تم ہمیشہ گڑھتے ہی
رہنا غرض اس جاگیر کے ساتھ یہ شرطیں لگائی گئیں کہ :-
(۱)۔یہ جاگیر چھین کر ایک اور قوم کو دے دی جائینگی
(۲)۔کچھ عرصہ کے بعد پھر یہ جا گیر تم کو واپس مل جائیگی۔(۳)۔کچھ عرصہ کے بعد پھر تم سے چھین لی جائیگی۔(۴)۔پھر یہ جاگیر تمہاری قوم کے پاس واپس آ جائیگی مگر تمہارے اپنے ہاتھ میں نہیں آئے
گی۔موسوی سلسلہ کے ماننے والوں یعنی عیسائیوں کے ہاتھ میں آجائیگی۔(۵)۔مگر تم پھر شرارت کرو گے تو پھر اُن سے بھی چھین لی جائیگی اور ایک اور قوم کو دے دی
جائے گی یعنی مسلمانوں کو۔مگر اس جگہ یہ نہیں فرمایا کہ وہ مسجد میں
مسلمانوں کی نگاہ میں عبادت گاہوں کا احترام داخل ہو کر اُس کی ہتک کریں گے۔دیکھو! پہلے دو مقامات پر فرمایا کہ وہ مسجد میں جا کر اُس کی ہتک کریں گے مگر یہ تیسری دفعہ جو
عذاب آنا ہے اور جس میں اُن کے ہاتھ سے یہ جاگیر لی جانی ہے اس کے متعلق یہ نہیں فرماتا کہ
وہ مسجد کی ہتک کریں گے اس لئے کہ مسلمانوں کے نزدیک بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام اور اُن
کے تمام ماتحت انبیاء مقدس تھے ان کی جگہیں بھی مقدس تھیں اس لئے مسلمان اُن کی مسجدوں میں

۶۷۱
بھی وہ خرابی نہیں کر سکتے تھے جو بابلیوں اور رومیوں نے کی۔یہ عجیب لطیفہ اور قوموں کی ناشکری کی
یوروپین مؤرخین کی تعصب آلود ذہنیت مثال ہے کہ بابلیوں نے یہودیوں کے
ملک کو تباہ کیا اور ان کی مسجد کو ذلیل کیا۔یوروپین مصنف کتابیں لکھتے ہیں تو بابلیوں کو کوئی گالی نہیں
دیتا، کوئی ان کو بُر انہیں کہتا، کوئی ان پر الزام نہیں لگاتا۔رومیوں نے اس ملک کو لیا اور اس مسجد
میں خنزیر کی قربانیاں کیں۔عیسائی رومی تاریخ پر کتابیں لکھتے ہیں۔مثلاً گہن نے ”دی ڈیکلائن
اینڈ فال آف دی رومن ایمپائر (The Decline and Fall of the Roman Empire)
لکھی ہے مگر جتنی کتابوں کو دیکھ لو وہ کہتے ہیں رومن ایمپائر جیسی اچھی ایمپائر کوئی نہیں حالانکہ انہوں
نے اُن کی مسجد کو گندہ کیا مگر وہ قوم جس نے اُن کی مسجد کو گندہ نہیں کیا اُس کو گالیاں دی جاتی ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ
حضرت عمررؓ کے روادارانہ سلوک کا ایک ایمان افروز نمونہ
کے زمانہ میں فلسطین فتح
ہوا اور جس وقت آپ یروشلم گئے تو یروشلم کے پادریوں نے باہر نکل کر شہر کی کنجیاں آپ کے
حوالے کیں اور کہا کہ آپ اب ہمارے بادشاہ ہیں آپ مسجد میں آ کے دو نفل پڑھ لیں تا کہ آپ
کو تسلی ہو جائے کہ آپ نے ہماری مقدس جگہ میں جو آپ کی بھی مقدس جگہ ہے نماز پڑھ لی
ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا میں تمہاری مسجد میں داخل ہو کر اس لئے نماز نہیں پڑھتا کہ
میں ان کا خلیفہ ہوں گل کو یہ مسلمان اس مسجد کو چھین لیں گے اور کہیں گے یہ ہماری مقدس جگہ
ہے۔اس لئے میں باہر ہی نماز پڑھوں گا تاکہ تمہاری مسجد نہ چھینی جائے ۲۸ پس ایک تو وہ تھے
جنہوں نے وہاں خنزیر کی قربانی کی اور یورپ کا منہ ان کی تعریفیں کرتے ہوئے خشک ہوتا ہے
اور ایک وہ تھا جس نے مسجد میں دو نفل پڑھنے سے بھی انکار کیا کہ کہیں مسلمان کسی وقت یہ مسجد نہ
چھین لیں اور اس کو رات دن گالیاں دی جاتی ہیں۔کتنی ناشکر گزار اور بے حیا قوم ہے۔اب مسلمانوں کے پاس
یہودیوں کی بجائے مسلمانوں کو فلسطین کیوں دیا گیا؟ فلسطین آجانے کے بعد
سوال ہوسکتا ہے کہ وہ یہودیوں کے پاس تو نہ رہا، موسوی سلسلہ کے پاس بھی نہ رہا، یہ کیا معمہ ہے؟
لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ اعتراض اصل میں نہیں پڑتا اس لئے کہ بعض دفعہ جھگڑا ہوتا ہے وارث
آ جاتے ہیں تو بچے وارث کہتے ہیں ہم ان کے وارث ہیں۔یہی صورت اس جگہ واقع ہوئی کی

۶۷۲
ہے۔اصل بات یہ ہے کہ خدا جا گیر دینے والا تھا۔خدا تعالیٰ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا کہ موسیٰ
اور داؤد کے وارث یہ مسلمان ہیں یا موسیٰ اور داؤد کے وارث یہودی اور عیسائی ہیں؟ تو
کورٹ نے ڈگری دی کہ اب موسیٰ اور داؤد کے وارث مسلمان ہیں چنانچہ ڈگری سے ان کو
ورثہ مل گیا۔جا گیر قائم ہے مگر جو اس کے وارث قرار دیئے گئے تھے ان کو مل گئی۔پھر آگے چل کر فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ
یہود کی فلسطین میں دوبارہ واپسی کی پیشگوئی وَعْدُ الآخِرَةِ جِتْنَا بِكُمْ لَفِيفًا ه
پھر اس کے بعد ایک اور وقت آئیگا کہ یہودیوں کو دنیا سے اکٹھا کر کے فلسطین میں لا کر بسا دیا
جائیگا ، وہ اب وقت آیا ہے جبکہ یہودی اس جگہ پر آئے ہوئے ہیں۔لوگ ڈرتے ہیں اور
مسلمان بھی اعتراض کرتے ہیں، چنانچہ کراچی اور لاہور میں مختلف جگہوں پر مجھ پر مسلمانوں نے
اعتراض کیا کہ یہ تو وعدہ تھا کہ یہ سرزمین مسلمانوں کے ہاتھ میں رہے گی۔میں نے کہا کہاں
وعدہ تھا ؟ قرآن میں تو لکھا ہے کہ پھر یہودی بسائے جائیں گے۔کہنے لگے اچھا جی! یہ تو ہم نے
کبھی نہیں سنا۔میں نے کہا تمہیں قرآن پڑھانے والا کوئی ہے ہی نہیں تم نے سنا کہاں سے
ہے۔میری تفسیر پڑھو اُس میں لکھا ہوا موجود ہے۔تو یہ جو وعدہ تھا کہ پھر یہودی آجائیں گے
قرآن میں لکھا ہوا موجود ہے۔سورۃ بنی اسرائیل میں یہ موجود ہے کہ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ
جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا۔جب آخری زمانہ کا وعدہ آئیگا تو پھر ہم تم کو اکٹھا کر کے اس جگہ پر لے آئیں گے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہود کے آنے کی وجہ سے اسلام منسوخ ہو
بہائیوں کا لغو اعتراض گیا۔گویا اُن کے نزدیک اسلام کے منسوخ ہونے کی یہ علامت
ہے کیونکہ عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ نے اس پر قبضہ کرنا تھا۔جب مسلمان وہاں سے نکال دیئے گئے تو
معلوم ہو ا کہ مسلمان عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ نہیں رہے۔یہ اعتراض زیادہ تر بہائی قوم کرتی ہے لیکن
عجیب بات یہ ہے کہ یہی پیشگوئی تو رات میں موجود ہے، یہی پیشگوئی قرآن میں موجود ہے اور
اسی پیشگوئی کے ہوتے ہوئے اس جاگیر کو بابلیوں نے سو سال رکھا تو اس وقت یہودی مذہب
بہائیوں کے نزدیک منسوخ نہیں ہوا۔ٹائیٹس کے زمانہ سے لیکرسو دوسو سال تک بلکہ تین سو سال
تک فلسطین روم کے مشرکوں کے ماتحت رہا۔وہ عیسائیوں کے قبضہ میں نہیں تھا ، یہودیوں کے
قبضہ میں نہیں تھا، مسجد میں سور کی قربانی کی جاتی تھی تب بھی وہ پیشگوئی غلط نہیں ہوئی لیکن یہودیوں
کے آنے پر پانچ سال کے اندر اسلام منسوخ ہو گیا کیسی پاگل پن والی اور دشمنی کی بات ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی