سیر روحانی (۹) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۵ء بر موقع جلسه سالانه ربوه

۶۷۷
اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۹)
تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۵ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ )
عالم روحانی کی نہریں
تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
آج میں دوستوں کے سامنے اُسی مضمون کی ایک کڑی بیان کرنا چاہتا ہوں جو
۱۹۳۸ء سے جاری ہے اور جس کا تعلق میرے حیدر آباد اور دہلی کے سفر کے ساتھ ہے۔میں بتا
چکا ہوں کہ اس سفر میں میں نے سولہ چیزیں دیکھی تھیں جن کا میری طبیعت پر گہرا اثر ہوا۔آج
میں انہی میں سے ایک اور چیز کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔میں نے اس سفر میں جو نظارے دیکھے اور جن عجائبات نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا اُن
میں بڑے بڑے بادشاہوں کے تیار کردہ قلعوں اور مسجدوں اور میناروں وغیرہ کے علا وہ کچھ
نہریں بھی تھیں جو ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں پانی پہنچاتی تھیں اور جو پیاسی
فصلوں
اور درختوں کے لئے ایک نئی زندگی کا موجب ہوتی تھیں۔بیاسی دنیا کی سیرابی کا انتظام میں نے ان نہروں کو دیکھا اور غور کیا کہ کیا ان دُنیوی نہروں
کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے عالم روحانی میں بھی پیاسی دنیا
کی سیرابی کے لئے کوئی نہریں بنائی ہیں یا نہیں اور اگر بنائی ہیں تو وہ دنیا کو کس طرح سیراب
کر رہی ہیں۔دنیوی نہروں کے فوائد اس نقطہ نگاہ کے مطابق جب میں نے سوچا تو میرے دل میں
سوال پیدا ہوا کہ نہروں کا کیا کام ہوتا ہے؟ اور پھر میرے دل
نے خود ہی اس سوال کا یہ جواب دیا کہ نہروں کا کام لوگوں کے لئے پانی مہیا کرنا ہوتا ہے جس

۶۷۸
سے کھیتوں کو بھی پانی ملتا ہے پینے کے لئے بھی پانی مہیا ہوتا ہے اور پھر پانی کا ذخیرہ بھی جمع رہتا
ہے اور یہی فوائد روحانی دنیا میں دینی علوم اور معارف سے حاصل ہو تے ہیں اسی وجہ سے
قرآن کریم میں دینی علوم اور معارف کا نام بھی نہریں رکھا گیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ
میں فرماتا ہے ثُمَّ قَسَتْ قُلُو بُكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً
وَإِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهرُ
یعنی مخالفین اسلام کے دل پتھر بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت ہو گئے ہیں کیونکہ پتھروں
میں سے تو بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اُن کے نیچے سے پانی بھی نکل آتا ہے لیکن ان کے
دلوں میں سے کوئی ایمان کا قطرہ نہیں نکلتا۔اس آیت کے یہ معنے نہیں کہ پانی ان پتھروں میں
سے نکلتا ہے بلکہ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اُن کے پیچھے پانی ہوتا ہے جو اُن پتھروں کو پھاڑ دیتا
ہے اور پھر اُن میں سے نہر بہنے لگ جاتی ہے مگر یہ کفارا ایسے سخت دل ہیں کہ ان کے دلوں کے
پیچھے جو روحانی پانی ہے وہ اُن میں سے بہنے کا کوئی راستہ نہیں پاتا۔جسمانی اور روحانی علوم بھی نہروں سے مشابہت رکھتے ہیں اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ
دلوں کے پیچھے بھی پانی ہوتا ہے اور سخت دل انسان بھی بعض دفعہ اُس کا مقابلہ نہ کر کے اُس
کے آگے جھک جاتے ہیں اور اُن میں سے پانی نکلنے لگ جاتا ہے۔پس پانی کے معنے گویا
روحانی اور جسمانی علوم کے ہیں۔ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ اسی حقیقت کا اِن الفاظ میں ذکر
فرماتا ہے کہ إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيوةِ الدُّنْيَا كَمَاءٍ اَنْزَلْنَهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ
نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالانْعَامُ، حَتَّى إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ
زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَ ظَنَّ اَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَدِرُونَ عَلَيْهَا أَتْهَا أَمُرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا
فَجَعَلْنَهَا حَصِيدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ
يَتَفَكَّرُونَ
یعنی دنیا کی زندگی کی مثال ایک پانی کی طرح ہے کہ ہم آسمان سے اُتارتے ہیں پھر
اُس سے زمین کا سبزہ مل جاتا ہے جس کو لوگ بھی کھاتے ہیں اور جانور بھی کھاتے ہیں اور
زمین بڑی سرسبز ہو جاتی ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اب وہ اُس کھیتی پر قبضہ کر لیں گے مگر اچانک
دن کو یا رات کو خدا تعالیٰ کا کوئی عذاب نازل ہو جاتا ہے اور وہ اِس طرح تباہ ہو جاتی ہے کہ
ط

۶۷۹
گویا گل یہاں کچھ تھا ہی نہیں اور جو لوگ غور و فکر سے کام لیتے ہیں اُن کے لئے ہم اسی طرح
اپنی آیات کھول کر بیان کرتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ دینی یا دنیوی علوم تو پانی کی طرح صاف ہوتے ہیں لیکن لوگوں کے
وہ بد خیالات جو زمین کی نباتات کی طرح ہوتے ہیں اور جو ان کے دماغوں میں اُٹھتے رہتے ہیں جو
دین یا دنیا کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہ علوم بجائے فائدہ بخش ہونے کے لوگوں کے لئے حسرت کا
موجب ہو جاتے ہیں۔اِسی طرح فرماتا ہے هُوَ الَّذِى خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي
سِتَّةِ أَيَّامٍ وَّ كَانَ عَرُ شُهُ عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً۔وہ خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ اوقات میں پیدا کیا ہے اور خدا تعالیٰ کا
عرش یعنی اُس کی حکومت اس سے پہلے پانی پر تھی۔اگر اس آیت کے دُنیوی معنے لوتو اس کے معنے
وہی ہیں جو وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيّ " میں بیان کئے گئے ہیں۔یعنی اللہ تعالیٰ نے
اپنی صفت خالقیت پانی کے ذریعہ سے ظاہر کی ہے اور اگر دینی معنے لوتو ماء کے معنے وحی الہی
کے ہیں اور اس آیت کا یہ مفہوم ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان پر حکومت اپنی وحی کے ذریعہ سے
ظاہر کی ہے لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلاً تا کہ وہ تمہاری آزمائش کرے اور یہ ظاہر کر
دے کہ تم میں سے کون زیادہ اچھے کام کرتا ہے۔پس پانی سے مراد علوم ہوتے ہیں دینی اور
دنیوی بھی۔رسول کریم صلی اللہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زبردست بارش سے مشابہت علیہ وسلم بھی اپنے
متعلق فرماتے ہیں کہ مَثَلُ مَا بَعَثَنِيَ اللهُ بهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ كَمَثَلِ الْغَيْثِ الْكَثِيرِ
أَصَابَ أَرْضاً فَكَانَ مِنْهَا نَقِيَّةً قَبِلَتِ الْمَاءَ فَا نُبَتَتِ الْكَلَا وَالْعُشْبَ الْكَثِيرِ وَ
كَانَتْ مِنْهَا أَجَادِبَ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ فَشَرِ بُوا وَسَقَوا۔یعنی اللہ تعالیٰ نے جو مجھے ہدایت اور علم دیکر بھیجا ہے اُس کی مثال ایک بادل کی طرح
ہے جس سے بڑی بارش ہوتی ہے مگر جب وہ کسی زمین پر پڑتی ہے تو کچھ تو اچھی زمین ہوتی
ہے وہ پانی کو قبول کر لیتی ہے اور بڑا سبزہ نکالتی ہے اور کچھ ایسی زمینیں ہوتی ہیں کہ وہ پانی تو
لے لیتی ہیں لیکن ان کا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ وہ اس پانی کو جمع رکھتی ہیں۔چنانچہ لوگ اس
ذخیرہ سے پانی پیتے اور آگے کھیتوں کو بھی پانی دیتے ہیں۔

۶۸۰
انجیل میں روحانی خوراک اور روحانی پانی کے محاورہ کا استعمال پھر یہ محاورہ صرف
قرآن کریم میں ہی
نہیں بلکہ انجیل میں بھی بیان ہوا ہے۔انجیل میں لکھا ہے کہ :
66
دوسھوں نے ایک ہی روحانی خوراک کھائی اور سکھوں نے ایک
ہی روحانی پانی پیا کیونکہ انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو اُن کے
ساتھ چلی پانی پیا اور وہ چٹان مسیح تھی۔1
ان آیات قرآنیہ اور رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور انجیل کے حوالہ سے
بات ثابت ہے کہ روحانی کتابوں میں پانی سے مراد علم روحانی ہوتا ہے اور اس کی مشابہت
میں کبھی دنیوی علوم بھی مراد ہوتے ہیں۔مگر دیکھو کہ قرآن کریم کے علم اور مسیح کے حواریوں
کے علم میں کتنا عظیم الشان فرق ہے۔قرآن تو کہتا ہے کہ چٹان کے پیچھے پانی ہوتا ہے جو چٹان
کو پھاڑ کر نکل آتا ہے اور مسیح کے حواری کہتے ہیں کہ : -
دد سبھوں نے ایک ہی روحانی پانی پیا کیونکہ انہوں نے اُس
روحانی چٹان میں سے جو اُن کے ساتھ چلی پانی پیا۔“
یہ ایک خیالی مثال ہے جس کی کوئی تصدیق نہیں ملتی لیکن چٹانوں کے پیچھے سے پانی کے
چشمے نکلنے کی تو ہر پہاڑ پر مثالیں موجود ہیں پس یہ ایک کچی اور طبعی مثال ہے مگر انجیل کی مثال
نہایت مضحکہ خیز ہے۔انجیل کہتی ہے کہ
انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو ان کے ساتھ چلی پانی پیا۔“
اب بتاؤ وہ کونسی چٹان ہے جو ساتھ ساتھ چلتی ہے اور لوگ اُس سے پانی پیتے ہیں
کوئی بھی نہیں لیکن جن چٹانوں کا قرآن کریم ذکر کرتا ہے ایسی ہزاروں چٹانیں موجود ہیں اور
ہر شخص جانتا ہے کہ وہ چٹا نہیں پھٹتی ہیں تو اُن کے پیچھے سے پانی نکل پڑتا ہے۔"
پھر مسیحیوں نے بڑا زور مارا تو کہا کہ وہ چٹان مسیح تھی۔“ جو اُن کے ساتھ ساتھ چلی اور
جس کے پیچھے سے انہوں نے پانی پیا۔مگر قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر مؤمن خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا
ایک چٹان ہوتا ہے جس کے پیچھے پانی ہوتا ہے اور جس سے لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔گویا
قرآن کریم اس پانی کو ہر انسان کے دل تک پہنچاتا ہے اور انجیل والے اس کو صرف مسیح پر پہنچ کر
ختم کر دیتے ہیں۔

۶۸۱
قرآن کریم کے ذریعہ ہزارہا علمی نہروں کا اجراء عمر جیسا کہ میں نے بتایا پہ
نہریں کبھی خالص روحانی ہوتی
ہیں اور کبھی دُنیوی علوم پر مشتمل ہوتی ہیں۔چنانچہ جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں
معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ دینی علوم بخشنے کے قرآن کریم نے سابق علوم کو بھی زندہ رکھنے کا سامان
کیا ہے اور وہ علمی نہریں چلا دی ہیں جو پہلے کسی زمانہ میں چلتی تھیں یا کبھی بھی نہیں چلتی تھیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ ہم
نے تجھے وہ کچھ سکھایا ہے جو پہلوں کو نہیں ملا تھا۔پس قرآن کریم کے ذریعہ جو عظیم الشان
نہریں جاری ہوئی ہیں اُن کی مثال سابق مذاہب میں بھی نہیں دکھائی دیتی۔علم کائنات کی شہر چنا نچہ پہلی دنیوی نہر جو اس نے چلائی وہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے
قانونِ قدرت کی طرف توجہ دلائی اور اس سے ایک علم کی نہر بہہ نکلی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَا فِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ
لايتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ۔یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں
کے لئے بہت بڑے نشان ہیں۔یعنی اگر وہ پیدائش سماوی اور ارضی پر غور کریں تو انہیں اس کو
سے ایک بہت بڑا علم میسر آ سکتا ہے۔وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ اسی طرح رات دن کے
با قاعدہ آگے پیچھے آنے میں بھی انہیں کئی نشان ملیں گے کیونکہ اگر کوئی قانون نہیں تو کیا وجہ ہے
کہ روزانہ سورج ایک وقت میں چڑھتا ہے اور ایک وقت میں ڈوبتا ہے اور ہر موسم کے مطابق
اُسکے طلوع و غروب کا وقت بدلتا چلا جاتا ہے یہ چیز بتاتی ہے کہ کوئی قانونِ قدرت موجود ہے
جس کے ماتحت یہ سلسلہ جاری ہے۔پھر فرماتا ہے وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَا وَ وَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنَّجُومُ و
مُسَخَّرَاتٌ يَا مُرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ۔یعنی اللہ تعالیٰ نے رات اور دن کو تمہارے فائدے کے لئے لگایا ہوا ہے اور سورج اور چاند
کو بھی اُس نے تمہاری خدمت پر مقرر کیا ہوا ہے۔اگر تم ان امور پر غور کرو تو تم اس سے
بڑا علم حاصل کر سکتے ہو۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ دُنیوی علوم بھی پھیلائے ہیں۔یعنی

۶۸۲
بنی نوع انسان کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ فلاں فلاں علم ہے اس کو حاصل کرنے کی
کوشش کرو۔مثلاً پہلے تو اُس نے قانونِ قدرت کی طرف توجہ دلائی۔اس ایک علم کی طرف
توجہ دلانے سے ہی اُس نے تمام جادؤوں اور ٹونے ٹوٹکوں کو باطل کر کے رکھ دیا کیونکہ اگر ان
فِي خَلْقِ السَّمواتِ وَ الْاَرْضِ والی آیت ٹھیک ہے تو جتنے جادو ٹونے اور ٹوٹکے ہیں تو
یہ سب باطل ہو جاتے ہیں۔کیونکہ جادو اور ٹونے ٹوٹکے کے معنے یہ ہیں کہ قانون کوئی نہیں
چھومنتر کیا اور بات ہوگئی حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک قانون ہے تم اس کی تلاش کرو اور
اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔جغرافیہ کی نہر اسی طرح قرآن کریم نے جن علوم کی طرف توجہ دلائی ہے۔اُن
میں سے ایک علم جغرافیہ بھی ہے۔اللہ تعالیٰ قوم لوط کی ہلاکت کا ذکر
کرتے ہوئے فرماتا ہے۔اِنَّ فِی ذَلِكَ لَآيَتٍ لِلْمُتَوَ سَمِيْنَ وَ إِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ
کہ ان بستیوں میں سمجھداروں اور عظمندوں کیلئے بڑے نشانات ہیں۔پھر فرماتا ہے کہ یہ
بستیاں جن کا ہم ذکر کر رہے ہیں عرب میں سے گزرنے والے ایک ایسے راستہ پر ہیں جو ہمیشہ
جاری رہتا ہے۔چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ اگر انطاکیہ کی طرف قافلے جائیں تو قوم لوط کی
بستیاں اُن کے راستہ پر آتی ہیں اور پھر وہ راستہ ایسا ہے جو ہمیشہ آباد رہتا ہے۔بعض رستے
ایسے ہوتے ہیں جو کچھ وقتوں میں متروک ہو جاتے ہیں لیکن وہ ایک ایسا راستہ ہے جو ہمیشہ آباد
رہتا ہے۔گویا اس آیت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے جغرافیہ کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ تمام
شہروں اور وادیوں پر نشان لگاؤ اور پتہ لگاؤ کہ وہ کہاں کہاں واقع ہیں۔اسی طرح فرماتا ہے
وَ عَادًا وَّ ثَمُودَاً وَقَدْ تَّبَيَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسْكِيهِمْ - ا
یعنی عاد اور ثمود میں بھی بڑے بھاری نشانات ہیں۔انہوں نے جو شہر بسائے تھے ان کا
تمہیں علم ہے لیکن ایک دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَرُ يَةٍ بَطِرَتْ
مَعِيشَتَهَاءَ فَتِلْكَ مَسْكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَنُ مِنْ بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلاً وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ "
یعنی کتنی ہی بستیاں ہیں جو اپنی معیشت پر اترا رہی تھیں مگر ہم نے انکو ہلاک کر دیا سو یہ
اُن کے ویران مکانات پڑے ہیں جو اُن کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے اور اُن کے بعد ہم ہی اُن
کے وارث ہوئے۔

۶۸۳
گویا دونوں قسم کے نشانات موجود ہیں۔کچھ بستیاں اور قلعے ایسے ہیں جو شہری آبادیوں
کے درمیان ہیں تم ان کو تلاش کرو لیکن کچھ ایسی بھی بستیاں نکلیں گی جو بالکل ویران جگہوں پر ہیں۔عاد اور ثمود کے متعلق قرآنی معلومات کا ایک عیسائی محقق کو اعتراف یہ عجیب
بات ہے
کہ عاد اور ثمود کے متعلق قرآن کریم میں جو ذکر آتا ہے اُس کے متعلق بعض متعصب عیسائی تک
تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ ہمیں اُنکی کوئی حقیقت معلوم نہیں۔چنانچہ جرجی زیدان جیسے سخت
متعصب عیسائی نے جغرافیہ عرب پر ایک کتاب لکھی ہے اُس میں وہ لکھتا ہے کہ عاد اور ثمود
کے متعلق یونانیوں نے بھی کتابیں لکھی ہیں اور رومیوں نے بھی ان کا بعض جگہ پر ذکر کیا ہے
اسی طرح جغرافیہ کے دوسرے ماہرین کا کچھ لڑ پچر بھی موجود ہے مگر سارے لٹریچر پڑھنے کے
بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ عاد اور ثمود کے متعلق جو کچھ قرآن کریم میں لکھا ہے اُس سے ایک لفظ
بھی زیادہ ہمیں معلوم نہیں باقی جو کچھ لکھا گیا ہے سب جھوٹ ہے۔عاد اور ثمود کی صحیح تاریخ
صرف قرآن کریم سے ملتی ہے۔ان آیات میں صراحتاً جغرافیہ کا ذکر ہے اور اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ عاد کی بستیاں بعض
ایسی جگہوں پر پائی جاتی ہیں جو ویران ہو چکی ہیں اور بعض ایسی جگہوں پر پائی جاتی ہیں جہاں
ابھی ویرانی نہیں آئی۔علیم جہاز رانی کی نہر پھر عالم جہاز رانی کی طرف بھی قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے اللہ تعالی
فرماتا ہے۔سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِى فِي الْبَحْرِ بِا مُرِهِ
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهرَ۔یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے کشتیاں مسخر کی ہیں تاکہ وہ خدا کے حکم سے سمندروں
میں چلیں اسی طرح اُس نے نہریں مسخر کی ہیں یعنی یہ بھی ایک علم ہے جو تمہارے لئے فائدہ بخش
ہے۔تم نہروں کے متعلق دیکھو کہ وہ کس طرح چکر کھاتے ہوئے گزرتی ہیں اور پھر کوئی نہر کسی
ایسے سمندر میں جا کر گرتی ہے جہاں سے منزل مقصود بہت دُور ہو جاتی ہے اور کوئی ایسی جگہ سے
گزرتی ہے جو منزل کے قریب ہوتی ہے۔مثلاً یورپ میں بعض نہریں ایسی ہیں جو بحیرہ روم میں
آکر گر جاتی ہیں اور بعض بحر شمالی میں جاگرتی ہیں۔اگر کوئی بے وقوفی کرے تو اُس نے جہاں جانا
ہے اُس سے ہزاروں میل پرے چلا جائیگا۔پس فرماتا ہے اُس کی رفتار اور رخ وغیرہ کو یاد رکھنا

۶۸۴
چاہئے اور دیکھتے رہنا چاہئے کہ نہر جاتی کدھر ہے کیونکہ بالکل ممکن ہے کہ وہ نہر تمہیں کہیں کا
کہیں پہنچا دے۔اسی طرح سمندروں کو دیکھو کہ سمندر تمہارے کام آنے والی چیز ہیں لیکن اُن پر
بھی ایک قانون حاوی ہے اور خاص ہوائیں چلتی رہتی ہیں۔اگر ان ہواؤں کو مہِ نظر نہ رکھو گے
تو وہی سمند ر تمہارے لئے تباہی کا موجب ہو جائیں گے یا مثلاً اس کے اندر چٹانیں بھی ہیں اگر کو
ان چٹانوں کو مد نظر نہ رکھو گے تو تمہارے جہاز تباہ ہو جائیں گے چنانچہ فرماتا ہے۔وَ مِنْ
ايَتِهِ الْجَوَارِ فِى الْبَحْرِ كَا لَا غَلَامِ۔اِنْ يَّشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَكُنَ رَوَاكِدَ عَلَى ظَهْرِهِ
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ "
یعنی سمندر میں ہم ہوائیں چلاتے ہیں اگر وہ چلتی رہیں تو جہاز چلتے رہیں گے لیکن اگر
ہوائیں ٹھہر جائیں تو پھر جہا نہیں چل سکتے۔تم کو یا د رکھنا چاہئے کہ اگر تم نے سمندروں میں
کامیاب ہونا ہے تو تمہیں ہمیشہ یہ معلومات حاصل کرتے رہنا چاہئے کہ ہوائیں کس کس وقت
چلتی ہیں اور کس کس رُخ چلتی ہیں۔اگر تم یہ علم ایجاد کر لو گے تو تمہارے جہاز ٹھیک چلیں گے
اور اگر اس علم سے واقفیت پیدا نہیں کرو گے تو تمہارے جہا ز یا تو تم کو منزل مقصود تک نہیں
پہنچائیں گے یا دیر سے پہنچائیں گے۔طب کی نہر چوتھا علم طب ہے جس کی طرف قرآن کریم میں توجہ دلائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَا نُهُ فِيهِ
علم
۱۵
شِفَآءٌ لِلنَّاسِ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ها
یعنی شہد کی مکھیوں کے پیٹ میں سے مختلف قسم کے شہر نکلتے ہیں اور اُن کے کئی رنگ
ہوتے ہیں اور ہر قسم کا شہر کسی خاص بیماری کے لئے مفید ہوتا ہے۔مگر فر ما یا اِنَّ فِي ذَلِكَ
لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ یہ نہیں فرمایا کہ جو ہماری اس بات کو مان کر کسی کو شہد پلا دے اُس کو
فائدہ پہنچ جاتا ہے بلکہ فرمایا کہ ہم نے صرف ایک اشارہ کیا ہے آگے تمہیں خود غور کرنا پڑے
گا۔چنانچہ اب اس کی تحقیقات ہوئی ہے اور پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی جس قسم کے درختوں سے
شہد لیتی ہے اسی قسم کا فائدہ اس شہد سے پہنچتا ہے۔مثلاً بعض جگہ شہد کی مکھی ایسے درختوں سے
شہد لیتی ہے جن میں جلاب کا مادہ ہوتا ہے وہ شہد کھاؤ تو جلاب لگ جاتے ہیں۔بعض ایسی
بوٹیوں سے لیتی ہیں جو ملیریا کو دُور کرنے والی ہوتی ہیں وہ شہد کھاؤ تو ملیریا کو فائدہ پہنچتا ہے۔غرض مختلف قسم کے شہد مختلف قسم کی بیماریوں کا علاج ہیں۔اسی لئے قرآن کریم نے یہ نہیں فرمایا

۶۸۵
کہ شہد میں فائدہ ہے بلکہ فرمایا ہے اِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُون ہم نے تو اشارہ
کر دیا ہے اب یہ تمہارا کام ہے کہ تم تحقیقات میں لگو۔اگر تم غور کرو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ
مختلف رنگ کے شہد مختلف امراض کا علاج ہیں۔چنانچہ جب میں علاج کے سلسلہ میں لنڈن گیا
تو ایک بڑے خاندان کی ایک اُستانی تھیں لارڈارون جو ہندوستان کے وائسرائے رہ چکے
ہیں اُن کی ماں سے اُس کی ماں کی بڑی دوستی تھی۔کہتی تھی کہ اُس کے کئی خط میرے پاس اب
تک پڑے ہیں۔ایک دن وہ شہد لے کر آئی جو خاص بوٹیوں میں سے نکلا ہوا تھا اور کہنے لگی یہ
شہد آپ استعمال کریں یہ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔میں نے کہا۔مجھے تو شہد موافق نہیں۔کہنے لگی آسٹریلین شہر تو معلوم نہیں کس کس چیز کا ہوتا ہے مگر یہ تو ہمارے ہاں بعض لوگ خاص
طور پر اُن بُوٹیوں سے بناتے ہیں جو امراض کے علاج میں خاص طور پر مفید ہیں۔اسی طرح ہمارے پرانے اطباء لکھتے ہیں کہ آم اور پھر خاص قسم کے آموں کا شہد لیا
جائے تو وہ دل کی تقویت کا موجب ہوتا ہے اسی طرح بعض اور امراض میں بھی مفید ہوتا ہے۔تو شہد بے شک مفید ہے لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ شہد کے فوائد کا صرف اُسی کو پتہ لگے گا جو
تفکر کر نیوالا ہے۔مطلب یہ ہے کہ مختلف شہر مختلف بیماریوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔یہ علم طب کا
کتنا عظیم الشان باب ہے جو قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی آیت کے ذریعہ کھول دیا گیا ہے۔علم ہندسہ کی نہر پھر علم ہندسہ کو بھی قرآن کریم نے بیان کیا ہے چنا نچہ فرماتا ہے
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَّالْقَمَرَ نُوراً وَّ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ
لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ۔یعنی خدا تعالیٰ نے سورج کو ذاتی روشنی والا اور قمر کو نو ر والا بنایا ہے اور اُن کی کئی
منازل مقرر کی ہیں۔وہ اپنے اپنے منازل میں چلتے ہیں تا کہ تم کو سالوں اور حساب کا علم ہو۔گویا اس ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے علم حساب کی طرف بھی توجہ دلائی ہے پھر فرماتا
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَان وَ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ يَسْجُدَن۔كل
یعنی سورج اور چاند ایک مقررہ قاعدہ اور قانون اور حساب کے ماتحت چل رہے ہیں
اور جڑی بوٹیاں اور درخت بھی خدا تعالیٰ کے آگے سرنگوں ہیں۔علیم ادب کی نہر اسی طرح علم ادب کی طرف بھی قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے۔فرماتا
ہے
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمُ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي
ط

۶۸۶
يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَ هَذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ
یعنی ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ کفار کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا انسان ہے جسے کسی اور شخص
نے سکھایا ہے قرآن اس کا اپنا نہیں۔فرماتا ہے جس شخص کی طرف وہ یہ بات منسوب کرتے ہیں
وہ تو عجمی ہے وَ هذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِین اور یہ کلام عربی زبان میں ہے اور اس میں جو بات
بھی کہی گئی ہے اس کی دلیل دی گئی ہے۔اگر یہ جھوٹ ہے تو جھوٹ کی تائید میں تو دلیل نہیں ہوا
کرتی۔اور اگر کہو کہ عجمی نے سکھایا ہے تو محمد رسول اللہ تو عربی کے سوا کچھ جانتا نہیں۔اور اگر
کہو کہ عربی نے سکھایا ہے تو قرآن کریم کی صرف عربی معجزہ نہیں بلکہ قرآن کا عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ
ہونے میں معجزہ ہے یعنی اس کی زبان ایسی ہے کہ اس کے اندر دلائل بھی بیان کئے گئے ہیں اور
بتایا گیا ہے کہ ہم کیوں حکم دیتے ہیں ، خدا کو کیوں منواتے ہیں ، فرشتوں کو کیوں منواتے ہیں،
رسولوں کو کیوں منواتے ہیں ، جھوٹ سے کیوں منع کرتے ہیں ، سچ کی کیوں تائید کرتے ہیں، ظلم
سے کیوں روکتے ہیں، انصاف کی کیوں تائید کرتے ہیں، غرض یہ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ میں ہے اور
اپنے احکام کی دلیلیں بھی دیتا ہے جھوٹا آدمی دلیلیں کہاں سے لے آئے گا۔پس تمہاری دونوں
باتیں غلط ہیں۔تم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اسے کسی عجمی نے سکھایا ہے کیونکہ محمد رسول اللہ تو عجمی
نہیں یہ تو عربی ہے اس کو تو کسی اور زبان کا پتہ ہی نہیں اور تم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اسے کسی
عربی نے سکھایا ہو کیونکہ اگر کسی عربی نے سکھایا ہو تو بہر حال قرآن جھوٹ تو ہوا اور اگر قرآن
جھوٹا ہو گا تو اس میں دلیلیں کہاں سے آجائیں گی حالانکہ تم جانتے ہو کہ یہ کلام مین ہے۔مُبِينٌ
کے معنے ہوتے ہیں ظاہر کرنے والی یعنی جو بات بھی کہتی ہے اُسکو کھول کر رکھ دیتی ہے اور اُس
کی معقولیت کے دلائل دیتی ہے۔معانی کی نہر پھر عظیم معانی کی طرف بھی اُس نے توجہ دلائی ہے۔معانی کے معنے
ہوتے ہیں موقع کے مطابق کلام بیان کرنا۔جو کتاب موقع کے مطابق
ہر بات بیان کرے اور کسی مرحلہ پر بھی کسی بے موقع بات کا اُس میں ذکر نہ ہو اُس کے متعلق کہا
جاتا ہے کہ وہ علم معانی کے مطابق ہے۔قرآن کریم بھی کہتا ہے کہ اس کتاب میں علم معانی
موجود ہے چنانچہ فرماتا ہے کہ وَ اِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّ لَنَا عَلَى عَبْدِنَا اگر تم کو
ہماری اس تعلیم پر جو ہم نے قرآن میں نازل کی ہے کچھ شبہ ہے تو فَأْتُوا بَسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ " تم
اس قسم کی کوئی اور سورۃ پیش کرو۔وَادْعُوا شُهَدَاءَ كُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ۔

YAZ
اور اپنے غیر اللہ مددگاروں کو بھی اپنی مدد کے لئے بُلا لو اگر تم سچے ہو۔مگر وہ ایسا کبھی
نہیں کر سکتے اسلئے کہ وہ جو بات بھی کریں گے چونکہ جھوٹ کی تائید میں ہوگی اس لئے کبھی موقع
کے مطابق نہیں ہو گی محض اوٹ پٹانگ بات کریں گے مگر قرآن جو بات بھی کرے گا موقع کے
مطابق ہوگی۔علم بیان کی نہر اسی طرح قرآن نے علیم بیان کا بھی ذکر کیا ہے فرماتا ہے۔وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ
الْكِتَبَ تِبْيَاناً لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَّ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ -
یعنی ہم نے تجھ پر ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمام ضروری مطالب اور
مضامین بیان کر دیئے گئے ہیں۔بیان کے معنے ہوتے ہیں ایک مطلب کو مختلف رنگوں میں بیان
کرنا اور قرآن کریم یہی فرماتا ہے کہ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَهُ تَفْصِيلا
یعنی ہم نے اس کتاب میں تمام باتوں کو اس طرح کھول کھول کر اور مختلف پیرایوں
میں بیان کیا ہے کہ ہر بات دل میں گڑ جاتی ہے اور انسان سمجھتا ہے کہ جو دلیل چاہئے تھی وہ
ٹھیک طور پر بیان کر دی گئی ہے۔علم النفس کی نہر پھر قرآن کریم میں علم النفس کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔اِنُ حِسَابُهُمُ إِلَّا عَلَى رَبِّي لَوْ تَشْعُرُونَ - ۲۴ کہ اگر تم
اپنے دلی جذبات کو سمجھو تو تمہیں معلوم ہو کہ ان کا حساب لینا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے علم النفس
کے معنے ہوتے ہیں دلی جذبات کو سمجھنا اور شعور بھی اسی جذبہ کو کہتے ہیں جو اندر سے پیدا
ہوتا ہے۔گویا قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ اگر انسان اپنے دلی جذبات کو سمجھے تو پھر اُسے قرآن
کا علم سمجھ میں آتا ہے اور اس طرح بنی نوع انسان کو نصیحت کی ہے کہ اگر تم نے قرآنی باتوں کو
سمجھنا ہو تو تمہیں اپنے دل کے جذبات پر غور کرنا چاہئے تمہیں سمجھ آ جائے گی کہ قرآن کریم کی
تمام باتیں سچی ہیں۔ورنہ اگر تم اپنے نفس پر غور نہیں کرو گے تو قرآن بھی سمجھ نہیں آئے گا۔پھر قرآن کریم میں علم کیمیا کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے فرماتا ہے
مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَا لَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ وَ نُبَتَتْ سَبْعَ
سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مَا نَةُ حَبَّةٍ، وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَّشَاءُ ، وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ۲۵
یعنی جو لوگ اپنے مالوں کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کرتے ہیں اُن کی مثال ایسی ہی
ہے جیسے ایک دانہ ہو جس میں سے سات بالیں نکلیں اور ہر بالی میں سو سو دانہ ہو اور خدا چاہے تو
علم کیمیا کی نہر

۶۸۸
وہ اس سے بھی بڑھا دے۔اس آیت میں اُن کیمیا وی تغییرات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے
جو دانے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔زمیندار تو اتنا ہی سمجھتا ہے کہ میں نے دانہ بویا تھا جو اُگ آیا مگر
سائنس دان سمجھتا ہے کہ خالی دانہ نہیں اُگا بلکہ دانہ کے اُگانے کے لئے اگر وہ کیمیاوی اجزاء
زمین میں موجود ہیں جن سے دانہ اُگتا ہے تب تو وہ اُگے گا ورنہ نہیں۔آخر وجہ کیا ہے کہ کسی زمین
میں تیل اُگتا ہے اور کسی میں نہیں اُگتا، کسی میں گنا اُگتا ہے اور کسی میں نہیں اُگتا، کسی میں کپاس
اچھی اُگتی ہے اور کسی میں نہیں اُگتی ، کسی میں گندم اچھی اُگتی ہے اور کسی میں نہیں اُگتی ، اس کی
وجہ یہی ہے کہ گندم بعض خاص کیمیاوی چیزوں سے بنتی ہے اگر وہ کیمیاوی چیزیں زمین میں موجود
ہوں تب تو گندم اُگے گی ورنہ نہیں۔اسی طرح کپاس بعض خاص چیزوں سے بنتی ہے اگر وہ
کیمیاوی اجزاء زمین میں موجود ہو نگے تب تو اچھی کپاس نکلے گی ورنہ نہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ ایک دانہ سے سات سو دانہ تک پیدا ہوسکتا۔ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے ملاقات پنجاب یو نیورسٹی کا ایک پروفیسر
تھا جس کا نام مسٹر پوری تھا
وہ
ایک دفعہ قادیان آیا۔وہ گورنمنٹ کی طرف سے اسی تحقیقات پر مقرر کیا گیا تھا کہ اپنے ملک
کے زمینی اجزاء دیکھ کر معلوم کرے کہ اُن میں کیمیاوی اجزاء کتنے ہیں اور وہ کس حد تک گندم
یا دوسری چیزیں پیدا کر سکتے ہیں۔وہ مجھے ملا اور کہنے لگا کہ میر اعلم اسبارہ میں بڑا وسیع ہے اور
آپ کو مجھ جیسا کوئی اور آدمی نہیں ملا ہو گا۔مجھے گورنمنٹ نے خاص طور پر اس کام کے لئے
مقرر کیا ہے اور میری تحقیقات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں اڑھائی سو من تک فی ایکڑ گندم پیدا
ہو سکتی ہے اور مجھے اپنی اس تحقیق پر بڑا ناز ہے۔اُس نے لاہور کے پاس ایک بہت بڑی
ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنائی تھی وہی جگہ بعد میں ہمیں بھی الاٹ ہوئی تھی اور کچھ عرصہ تک ہماری
ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی وہیں رہی۔جب اُس نے یہ بات کہی تو میں نے کہا اڑھائی سومن؟
قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ سات سو من تک پیداوار ہوسکتی ہے وہ یہ سُن کر بالکل گھبرا گیا اور
کہنے لگا قرآن کریم میں یہ لکھا ہے ؟ میں نے کہا ہاں ! قرآن میں ذکر ہے۔کہنے لگا پھر مجھے وہ
آیت لکھوا دیں۔چنانچہ میں نے اپنے سیکرٹری کو بلا کر کہا کہ یہ آیت اسے لکھ کر دیدیں۔وہ
کہنے لگا مجھے اس کا بالکل علم نہیں تھا یہ تو بالکل نیا علم ہے اور ابھی ہندوستان میں شروع بھی نہیں
ہوا میں پہلا آدمی ہوں جس نے اس کی تحقیقات شروع کی ہے اور یورپ کی سٹڈی (STUDY)

10 von 10 heute frei