سیر روحانی (۹) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۵ء بر موقع جلسه سالانه ربوه

حصہ 2

۶۸۹
کر کے مجھے اس کام پر مقرر کیا گیا ہے۔میں نے کہا۔سات سو من ہی نہیں قرآن کریم کہتا ہے
کہ وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَّشَاءُ اللہ تعالیٰ چاہے تو سات سو سے بھی بڑھا دے۔کہنے لگا میری
تحقیقات اسوقت تک صرف اتنی ہی ہے کہ ہمارے ملک میں اتنے کیمیا وی اجزاء موجود ہیں کہ
فی ایکڑ اڑ ہائی سو من تک گندم پیدا ہو سکتی ہے مگر جو باہر کی کتابیں میں نے پڑھی ہیں اُن سے
چار سو من تک پتہ چلتا ہے۔میں نے کہا۔پھر ان کتابوں سے بھی بڑھ کر قرآن کریم میں علم
موجود ہے قرآن کہتا ہے کہ فی ایکڑ سات سو من تک گندم ہو سکتی ہے۔اب دیکھو اس میں علم کیمیا کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم زمین کو دیکھیں
کہ وہ اجزاء جن سے گندم پیدا ہوتی ہے یا کپاس پیدا ہوتی ہے زمین میں کسقد رموجود ہیں اور
گندم کا دانہ یا کپاس کا بیج اُن اجزاء سے آگے کتنے زیادہ بیج پیدا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔اسی
طرح فرمایا وَقَالُوا وَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا وَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدَاهِ
قُلْ كُونُوا حِجَارَةً اَوْ حَدِيدًا اَوْ خَلْقاً مِّمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِكُمْ فَسَيَقُولُونَ }
مَنْ يُعِيْدُنَا قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ۔یعنی کفار کہتے ہیں کہ جب ہم ہڈیاں ہو جا ئینگے اور چورا ہو جا ئینگے تو کیا پھر ہم کو ایک
نئی پیدائش میں اُٹھایا جائے گا۔تو اُن کو کہہ دے کہ ہڈیاں اور چورا ہونا تو الگ بات ہے اگر
۲۶
پتھر بھی بن جاؤ یا لوہا بھی بن جاؤ تب بھی خدا تعالیٰ تمہیں پیدا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔مرور زمانہ سے انسانی جسم کا پتھر بن جانا اب بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ
نَعُوذُ بِاللهِ ایک ڈھکوسلا ہے کہ پتھر بن
جاؤ یا لوہا بن جاؤ پھر بھی خدا تعالیٰ تمہیں زندہ کرے گا۔ایک کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ آدمی نے
پتھر کس طرح بننا ہے یونہی قرآن نے ایک ڈھکوسلا مار دیا ہے۔لیکن ابھی کوئی دو ہفتے ہوئے
روس کی ایک خبر اخبارات میں چھپی ہے کہ روس میں آدمیوں کے بعض پرانے ڈھانچے ملے
ہیں جو کہتے ہیں کہ کئی لاکھ سال کے ہیں اور اُن کی ہڈیاں پتھر بن چکی ہیں۔اس سے معلوم ہوا
کہ انسان کے لئے مرورِ زمانہ سے پتھر بنا ممکن تھا۔یوں تو پہلے کہتے تھے کہ پتھر کا کوئلہ بھی
در حقیقت درختوں سے ہی بنا ہے مگر انسانوں کے متعلق اس وقت تک کوئی تحقیق نہیں ہوئی تھی۔اب یہ تازہ علم نکلا ہے کہ انسانوں کے بعض پرانے ڈھانچے ملے ہیں جن کی ہڈیاں پتھر بن چکی
ہیں اور یہ بھی قرآن کہتا ہے کہ ارے میاں! اس میں تعجب کی کیا بات ہے ہڈیاں تو الگ رہیں

۶۹۰
وہ تو اسی انسانی جسم کا حصہ ہیں تم پھر بھی بن جاؤ تب بھی خدا تمہیں پیدا کر سکتا ہے۔پھر علم فلسفہ ہے۔فلسفہ کے معنے ہوتے ہیں کسی چیز کی حکمت بیان کرنا۔علم فلسفہ کی نہر اللہ تعالیٰ علیم فلسفہ کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے اور فرماتا ہے وَاَنْزَلَ اللهُ
عَلَيْكَ الْكِتبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيْماً۔اللہ تعالیٰ نے تجھ پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تجھے وہ کچھ علم سکھایا ہے جو پہلے تو
نہیں جانتا تھا۔اس میں بتایا گیا ہے کہ ہر چیز کی حکمت ہوا کرتی ہے وہ حکمت سیکھنے کی کوشش کرو۔اسی حکمت کو فلسفہ کہتے ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہے۔مثلاً تاریخ تو یہ ہے کہ اورنگ زیب کوئی
بادشاہ تھا، اکبر کوئی بادشاہ تھا اور یہ بحث کہ اکبر ترک تھا یا مغل ؟ وہ ہندوستان میں کیوں آیا اس
کے ملک میں کیا حالات پیدا ہوئے تھے جن کی وجہ سے وہ اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان آیا اور کونسے
حالات پیدا ہوئے کہ جن کی وجہ سے اُس نے تھوڑی سی فوج سے جو صرف چند ہزار سپاہیوں پر
مشتمل تھی چالیس کروڑ کے ملک کو فتح کر لیا ( گو اُسوقت تو چالیس کروڑ نہیں تھے صرف دو کروڑ کی
آبادی تھی) یہ چیز ہے جو فلسفہ کہلاتی ہے۔اسی طرح یہ مواد کہ اُن کے ملک میں اچھی غذا نہیں
ہوتی تھی ، اچھی زمینیں نہیں تھیں اور ادھر ہندوستان میں لڑائیاں تھیں، فساد تھے، جھگڑے تھے
جنکی وجہ سے اُس کی فوج تھوڑی دیر میں ہی غالب آگئی یہ فلسفہ ہے۔غرض فلسفہ تاریخ اور چیز
ہے اور تاریخ اور چیز ہے۔دیباچہ ابن خلدون جو ایک مشہور کتاب ہے اُس میں فلسفہ تاریخ پر
ہی بحث ہے۔ایک انگریز پروفیسر ایک دفعہ مجھے قادیان میں ملنے آیا تو میں نے اُس سے کہا کہ
فلسفہ تاریخ پر اگر کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ کتاب تم کو معلوم ہے تو بتاؤ۔وہ کہنے لگا کہ دیباچہ ابن خلدون
سے بڑھ کر یورپ اور امریکہ میں کوئی کتاب نہیں۔جو کچھ فلسفہ اس نے بیان کیا ہے اس سے
بڑھ کر ہم بیان نہیں کر سکتے وہ سب سے اعلیٰ کتاب ہے۔مگر ابن خلدون نے فلسفہ تاریخ کو کیوں
بیان کیا ؟ اسی لئے کہ قرآن کریم میں اس نے پڑھا تھا کہ ہر چیز کا فلسفہ معلوم کر وجب تم معلوم
کرو گے تو تمہیں اصل راز کا پتہ لگ جائے گا۔اُس نے سوچا کہ اسلامی حکومتیں کیوں تباہ ہوئیں
دوسرے ملک کیوں تباہ ہوئے اور اس نے فلسفئہ سیاست پر غور کیا تو یہ دیباچہ لکھا مگر اُسے اس علم
کا قرآن کریم سے ہی پتہ لگا کیونکہ قرآن کریم نے ہی اس علم کی طرف توجہ دلائی ہے۔علم منطق کی نہر پھر علم منطق
کو لو وہ بھی قرآن کریم بیان کرتا ہے۔فرما تا ہے وَإِذَا قِيلَ
لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا اَنْزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الْفَيْنَا عَلَيْهِ

۶۹۱
ابَا عَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُ هُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَّ لَا يَهْتَدُونَ ^
یعنی جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اُس کی فرماں برداری کرو۔تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہم تو اس کی فرماں برداری کرینگے جس پر ہمارے باپ دادا چلتے تھے۔فرماتا ہے
تمہارے باپ دادا چا ہے بیوقوف ہی ہوں تب بھی اُن کے پیچھے چلو گے؟ یہ تو تم کہہ سکتے ہو کہ ہمارے
باپ داداعظمند تھے اس لئے ہم اُن کی بات مانیں گے مگر یہ کہنا کہ چاہے وہ بیوقوف تھے یا عقلمند ہم نے
چلنا اُن کے پیچھے ہے یہ عقل کے خلاف بات ہے اور منطق اسی کو کہتے ہیں کہ دلیل کے ساتھ ثابت کیا
جائے کہ کونسی بات زیادہ معقول ہے اور کونسی غیر معقول۔یہاں منطقی دلیل سے قرآن کریم نے توجہ دلائی
ہے کہ جو بات معقول ہو اُس کو ماننا چاہئے اور جو غیر معقول بات ہو اس کو نہیں ماننا چاہئے۔موازنہ مذاہب کی نہر اسی طرح علم موازنہ و مذاہب کی طرف بھی قرآن کریم نے
توجہ دلائی ہے۔فرماتا ہے یا هُلَ الْكِتَبِ لِمَ تُحَاجُّونَ
فِي إِبْرَاهِيمَ وَمَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَةُ وَالْإِنْجِيلُ إِلَّا مِنْ بَعْدِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۲۹
یعنی بعض لوگ اپنے آباء کی عزت کرنے کے لئے یہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہوئے کب ہیں
محض جوش میں آکر کہہ دیتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے مذہب پر تھے۔مثلاً کہہ دیتے ہیں کہ ابراہیم
بھی یہودی تھا یا ابراہیم بھی عیسائی تھا۔فرماتا ہے تم اتنا نہیں سوچتے کہ تو رات اور انجیل تو بعد
میں آئی ہیں پھر وہ یہودی یا عیسائی رکس طرح ہو گیا۔ایک عیسائی پادری سے گفتگو میں بچہ تھا کہ ایک دفعہ ایک عیسائی پادری سے میری
بحث ہوئی۔میں نے کہا تم جو کہتے ہو کہ مسیح کے کفارہ پر
ایمان لائے بغیر کسی کی نجات نہیں تو ابراہیم کی نجات کس طرح ہوئی۔کہنے لگا ابراہیم بھی
کفارہ پر ایمان رکھتا تھا۔میں نے کہا مسیحی کفارہ تو اس کے دو ہزار سال بعد ہوا وہ پہلے کس
طرح ایمان لے آیا تھا مگر اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکا۔بس ایک گپ ہانک دی کہ ابراہیم
کفارہ پر ایمان رکھتا تھا۔ایک مخلص نوجوان کا لطیفہ ایک مخلص نو جوان جو سید تھا اور علی گڑھ میں پڑھا کرتا تھا
بچپن میں میرا دوست تھا۔اب تو وہ فوت ہو چکا ہے۔بہت
سیدھا سادہ آدمی تھا۔ایک دفعہ وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا آپ سے ایک بات پوچھنی ہے
ایک شبہ ہے جو میرے دل میں پیدا ہوا ہے۔میں نے کہا کیا؟ کہنے لگا شیعہ سنی کا بڑا جھگڑا ہے یہ تو

۶۹۲
فرمائیے حضرت ابو بکر اور عمر شیعہ تھے کہ سُنی۔میں نے کہا اُن کے شیعہ سنی ہونے کا کیا سوال ہے
شیعیت اور سنیت تو بعد میں پیدا ہوئی ہیں۔اصل بحث تو یہ ہے کہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ
خلیفہ تھے یا نہیں؟ کیونکہ اسی کی وجہ سے شیعیت اور سُنیت پیدا ہوئی ہیں۔کہنے لگا اچھا! مجھے یہ
خیال نہیں آیا تھا تو وہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو بھی جو پہلے گزر چکے تھے شیعہ سنی بنانا چاہتا تھا۔علم نباتات کی نہر پھر علم نباتات کی طرف بھی قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے۔فرماتا ہے
وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ - ٣٠
یعنی زمین میں جسقدر نباتات ہیں اُن میں جوڑا جوڑا ہوتا ہے۔کچھ نر ہوتے ہیں اور
کچھ مادہ ہوتے ہیں۔جب نر اور مادہ کو ٹھیک طرح ملایا جائے تو فصل بڑی اعلیٰ ہوتی ہے اسی
لئے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ باغوں میں شہد کی مکھیاں رکھنی چاہیں وہ نر درخت پر بیٹھ کر
اور اُس نر درخت کا نطفہ لے کر مادہ درخت پر رکھ دیتی ہیں تو پھل زیادہ لگتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک واقعہ عرب لوگ ہمیشہ ز اور مادہ درختوں کو
آپس میں ملایا کرتے تھے۔ایک دفعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گزر رہے تھے کہ آپ نے دیکھا کہ کچھ لوگ کھجوروں کے نروں کو کھجور
کے مادہ سے ملا رہے ہیں۔آپ کو اس کا علم نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام نباتات کو جوڑا جوڑا بنایا
ہے۔یہ بھی قرآن کریم کی سچائی کا ایک ثبوت ہے۔اگر آپ کے علم میں یہ بات ہوتی تو مخالف
کہتے کہ قرآن کریم میں رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے خود یہ بات لکھ دی ہے مگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا کوئی علم نہیں تھا۔جب آپ نے انہیں نر اور مادہ کو آپس میں ملاتے
دیکھا تو فرمایا کیا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا يَارَسُولَ
اللہ ! ہم نر کو مادہ پر ڈالتے ہیں تا کہ فصل
اچھی رہے۔آپ نے فرمایا یہ لغو بات ہے جو پھل پیدا ہونا ہے اُس نے تو پیدا ہونا ہی ہے اس
سے کیا بنتا ہے؟ انہوں نے چھوڑ دیا۔اگلے سال وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے
اور کہنے لگے يَا رَسُولَ
اللہ! ہماری تو فصل ماری گئی ہے اب کے
کھجور اچھی نہیں ہوئی۔آپ نے
فرمایا کیوں ؟ انہوں نے کہا آپ نے جو منع فرمایا تھا کہ نر کا مادہ مادینہ کھجور پر نہ ڈالو۔آپ نے
فرمایا میں تو تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں یہ علم تم جانتے ہو میں نہیں جانتا تمہیں میری بات
نہیں ماننی چاہئے تھی اسے تو دیکھو خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارہ میں کوئی ذاتی علم
نہیں تھا مگر قرآن کریم فرماتا ہے۔وَمِنْ كُلِّ شَيْ ءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُون۔

۶۹۳
یعنی نر مادہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ ہر چیز میں ہیں۔نباتات میں بھی ہیں بلکہ
جمادات میں بھی ہیں۔کچھ مدت ہوئی میں نے پڑھا کہ ٹین سے کے متعلق تحقیقات ہوئی ہے کہ ٹین کی
بعض قسمیں نہ ہیں اور بعض مادہ ہیں۔غرض علم نباتات کی طرف بھی قرآن نے توجہ دلائی ہے۔علم توافق بین المخلوقات کی نہر اس طرح علم توافق بین الخلوقات کی طرف بھی
قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے۔یعنی مختلف مخلوقات کی
مختلف ضرورتیں ہوتی ہیں فرماتا ہے وَالْأَرْضَ مَدَدْ نَهَا وَالْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا
فِيْهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْ زُونٍ ۳۳
یعنی ہم نے زمین کو پھیلایا ہے اور اُس میں پہاڑ بنائے ہیں اور اس میں مختلف چیزیں
اُگائی ہیں جو ضرورت کے مطابق ہیں۔یعنی انسان کی ضرورت بھی اُن سے پوری ہو جاتی ہے
اور جانوروں کی ضرورت بھی اُن سے پوری ہو جاتی ہے۔کئی چیزیں ایسی ہیں جن کے متعلق
لوگ کہا کرتے تھے کہ بے غرض پیدا ہوگئی ہیں۔اگر کوئی خدا ہوتا تو بے ضرورت چیزیں کیوں
پیدا کرتا لیکن اب تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بعض قسم کے کیڑے جو بعض وبائی کیٹروں کو
مارتے ہیں وہ ان غذاؤں کو کھاتے ہیں۔تو كُلَّ شَيْ ءٍ مَّرُزُون میں اللہ تعالیٰ نے اس امر کی
طرف توجہ دلائی ہے کہ اُس نے ہر ایسی چیز پیدا کر دی ہے جس کی کسی انسان یا جانور کو ضرورت
ہے۔اُن میں سے بعض کی ایسے خوردبینی کیٹروں کو ضرورت ہوتی ہے جو آنکھوں سے بھی نظر
نہیں آتے۔اگر وہ چیز نہ ہوتی جس کو ہم لغو سمجھتے ہیں تو وہ کیڑے بھی پیدا نہ ہوتے اور اگر وہ
کپڑے نہ پیدا ہوتے تو وہ وبائیں بھی نہ جاتیں جو ان کیڑوں کی وجہ سے دُور ہوتی ہیں۔علم حیوانات کی نہر پھر عالم حیوانات کی طرف بھی اس نے توجہ دلائی ہے۔فرماتا ہے۔وَفِي خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ ايْتُ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ "
یعنی تمہاری پیدائش میں بھی اور خدا تعالیٰ نے جو اور جانور زمین میں پھیلائے ہیں اُن
میں بھی ایک یقین رکھنے والی قوم کے لئے بڑے نشان ہیں۔پھر فرماتا ہے وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَيْرٍ يَطِيرُ بِجَنَا حَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ
أَمْثَالُكُمْ۔۳۵
یعنی یہ جو زمین میں چلتے پھرتے جانور تمہیں نظر آتے ہیں اور ہواؤں میں اُڑتے ہوئے
پرندے دکھائی دیتے ہیں یہ بھی تمہاری طرح کے گروہ ہیں۔اُمَم سے یہ مراد نہیں کہ نبیوں کی اُمت کو

۶۹۴
ہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ اُن کے اندر بھی کوئی قانون جاری ہے۔چنانچہ ایسے ایسے قانون اُن کے
اندر جاری ہیں کہ حیرت آجاتی ہے۔دیکھو! مگھ اور مرغابی وغیرہ ایک خاص موسم میں ایک خاص
ملک سے جو کئی ہزار میل پر ہے اُڑتی ہے اور یہاں آکر بیٹھ جاتی ہے۔اور پھر ایک خاص وقت
میں جبکہ ابھی موسمیات کے ماہروں کو بھی پتہ نہیں لگتا مرغابی اُڑنے لگ جاتی ہے اور اُس سے
پتہ لگ جاتا ہے کہ اب فلاں قسم کی ہوائیں چلیں گی یا بارشیں ہونگی۔تو فرماتا ہے تمہاری طرح
ان میں بھی کچھ قوانین چل رہے ہیں تم سمجھتے ہو کہ یہ بے عقل پرندے ہیں حالانکہ اگر تم ان
پرندوں پر غور کرو تو اس سے بھی بڑے بڑے علوم نکل آئیں گے اور تم کو پتہ لگے گا کہ خدا تعالیٰ
نے ان کے اندر
کتنی حکمتیں رکھی ہیں۔مثلاً میں نے چیونٹیوں اور مکھیوں کے متعلق
چیونٹیوں اور شہد کی مکھیوں میں نظام کتابیں پڑھی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
شہد کی مکھیوں اور چیونٹیوں میں اتنا نظام ہے کہ اس کی کوئی حد نہیں۔امریکہ کے ایک رسالہ میں
میں نے پڑھا کہ اور بلاؤ کے جو ایک جانور ہے اور پانی میں رہتا ہے اور دریا کے کنارے پر مٹی
کے گھر بناتا ہے، اتفاقاً ایک جگہ پر اس کے کچھ بچے بہہ کر آگئے۔اُن کو چونکہ گھر بنانے کا علم
نہیں تھا اس لئے وہاں سے ایک بچہ بہہ کر اس جگہ گیا جہاں پر انے اور بلا ؤ رہتے تھے اور وہاں
سے اُس نے ایک بڑھے اور بلا ؤ کو بلایا اور اُس اور بلا ؤ نے آکر ان کو مکان بنانے سکھائے
اور پھر وہ واپس چلا گیا۔اسی طرح یہ ثابت ہوا کہ بعض جانو ر ایسے ہیں جن کے گھونسلے پہلے اور شکل کے ہوتے تھے مگر
اب اور شکلیں بنے لگ گئی ہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی طرح وہ بھی ترقی کر رہے ہیں۔ایک عجیب تجربہ میرا اپنا ایک عجیب تجربہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام جس سفر میں
لاہور میں فوت ہوئے ہیں، اس سفر میں میرے پاس ایک ہوائی بندوق تھی۔میں نے اس سے ایک فاختہ ماری جب میں نے اسے ذبح کرنے کے لئے اُٹھایا تو میں نے دیکھا
کہ اس کے پیٹ کے پاس درخت کی ایک شاخ سے گرہ بندھی ہوئی تھی۔میں نے وہ گرہ کھولی تو
معلوم ہوا کہ اُس کو کبھی زخم لگا تھا جسے اُس نے ڈاکٹر کی طرح سیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اُس نے
اپنی چونچ سے یا کسی دوسری فاختہ کی چونچ سے وہ زخم سلوایا۔جب میں نے اس کا شکار کیا تو وہ
زخم بالکل مندمل ہو چکا تھا۔چنانچہ جب میں نے گرہ کھولی تو میں نے دیکھا کہ وہ زخم بالکل ٹھیک

۶۹۵
ہو چکا تھا اور نیچے سے خشک چمڑا نکل آیا تھا۔اسی طرح علم حیوانات کے متعلق فرماتا ہے اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا
عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَاماً فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ وَذَ لَّلُنهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوُ بُهُمْ وَمِنْهَا
يَا كُلُوْنَه وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
۳۷
یعنی کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ہم نے جو چیزیں پیدا کی ہیں وہ کئی قسم کی ہیں۔بعض پر وہ
سواریاں کرتے ہیں ، بعض کو وہ کھاتے ہیں اور بعض سے وہ اور فوائد حاصل کرتے ہیں۔مثلاً ان
کے چمڑے وغیرہ کئی کام آتے ہیں اور بعض جانوروں کے دودھ پیتے ہیں۔کیا وہ ان نعمتوں پر
خدا کا شکر ادا نہیں کرتے ؟ یعنی جانور کو بھی صرف دیکھنا نہیں چاہئے بلکہ غور کرنا چاہئے کہ اس
کے گوشت میں کوئی زہر تو نہیں ہے۔بچپن کا ایک واقعہ مجھے یاد ہے بچپن میں مجھے ہوائی بندوق کے شکار کا شوق ہوا کرتا تھا
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی شکار پسند تھا کیونکہ یہ
طاقت قائم رکھتا ہے۔میں آپ کے لئے فاختائیں مار کر لا یا کرتا تھا۔ایک دفعہ فاختہ نہ ملی تو طوطا
مار کر لے آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دے دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھ تو
لیا مگر تھوڑی دیر کے بعد مجھے آواز دی کہ محمود ! ادھر آؤ۔میں گیا تو آپ نے طوطا اُٹھایا اور فرمایا
دیکھو محمود ! اللہ تعالیٰ نے سارے جانور کھانے کے لئے نہیں بنائے ، کچھ دیکھنے کے لئے بھی بنائے
ہیں۔طوطا ایک خوبصورت جانور ہے یہ خدا نے دیکھنے کے لئے بنایا ہے۔تم نے سمجھا کہ ہر ایک
جانور کھانے کے لئے ہے۔یہی قرآن کریم فرماتا ہے کہ جانوروں پر بھی غور کرو۔اُن کی
خاصیتیں الگ الگ ہیں۔کچھ کھانے کے لئے اچھے ہیں، کچھ دیکھنے کے لئے اچھے ہیں، کچھ
بولنے کے لحاظ سے اچھے ہیں جیسے مینا اور طوطا بولتے ہیں یا پیتے ہیں وہ بھی بولتے ہیں تو
مختلف قسم کے فائدے ہیں جو اُن سے پہنچتے ہیں۔اسی طرح کوئی سواری کے کام آتا ہے، کسی کا
چڑا اچھا ہوتا ہے، کوئی کھانے کے کام آتا ہے، کسی سے پوستینیں ، جوتے اور بُوٹ بنتے ہیں۔علم معیشت کی نہر پھر عالم معیشت کی طرف بھی قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے۔چنانچہ
اللہ تعالیٰ حج کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ
أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّكُمْ۔۳۹
یعنی تمہارے لئے یہ کوئی گناہ کی بات نہیں کہ تم حج کے ایام میں تجارت کے ذریعہ اپنے
۳۸

۶۹۶
رب سے اس کا کوئی اور فضل بھی مانگ لو۔اسی طرح فرماتا ہے۔فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَا نُتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا
مِنْ فَضْلِ اللهِ۔جب جمعہ کی نماز پڑھ لو تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرو۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ نصیحت فرمائی ہے کہ تمہارا سارا وقت حج اور نماز
کے لئے نہیں ہوتا بلکہ تمہیں علم معیشت بھی سیکھنا چاہئے اور اپنے اوقات کو اس طرح تقسیم کرنا
چاہئے کہ کچھ وقت نمازوں میں لگاؤ اور کچھ دنیا کے کاموں میں لگاؤ تاکہ تمہارے خاندان اور
تمہارے ملک کی حالت اچھی ہو جائے۔علم الاقتصاد کی نہر پھر علم الاقتصاد کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے فرماتا ہے وَلَا تَجْعَلُ
يَدَكَ مَغْلُو لَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطُهَا كُلَّ الْبَسْطِ
فَتَقْعُدَ مَلُوْماً مَّحْسُورًا
کہ تو اپنے ہاتھ کو بالکل روک نہ لے اور گردن کے ساتھ نہ باندھ لے اور نہ اتنا پھیلا
کہ سارا مال ضائع ہو جائے۔گویا نہ تو بخل سے کام لے اور نہ اسراف سے کام لے۔کیونکہ
کئی مواقع انسان پر ایسے بھی آتے ہیں جب اس کو پھر مال کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔اگر
کوئی شخص جوانی میں کمائی کرتا اور اُسے عیاشی میں اُڑا دیتا ہے تو بعد میں اگر وہ خود بیمار ہوتا
ہے یا اس کے بیوی بچے بیمار ہوتے ہیں تو اُسے علاج کے لئے کوئی پیسہ نہیں ملتا۔پس فرمایا کہ
اپنے اموال
کو ہمیشہ اس طرح تقسیم کرنا چاہئے کہ کچھ بچاؤ اور کچھ خرچ کرو۔اِسی طرح فرماتا ہے يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ۔۔۔لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ حالانکہ خود حکم دیتا ہے کہ خرچ کرو۔مگر
فرماتا ہے تم وہ خرچ کرو جو ضرورت سے زیادہ ہو۔جس کی تمہیں گل کو ضرورت پیش آنی ہے
اُسے خرچ نہ کرو۔حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے وصیت
کرنی چاہی اور کہا کہ میں اپنا سارا مال غریبوں کو دیتا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ سارا مال غریبوں کو دے دینا اچھا نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ
تیرے بچے تیرے بعد لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں کچھ ان کے لئے بھی رکھو اور کچھ

۶۹۷
اپنے وارثوں کے لئے بھی رکھو تا کہ وہ بھی عزت سے گزارہ کریں۔۴۳
علم شہریت کی شہر پھر علم شہریت کی طرف بھی قرآن کریم میں توجہ دلائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَرَكْنَا فِيهَا قُرّى
ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرُ نَا فِيهَا السَّيْرَ "
یعنی ہم نے قوم سبا کی بستیوں اور بنی اسرائیل کی بستیوں کے درمیان بڑے بڑے شہر
بسائے تھے جس کی وجہ سے لوگ تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر آبادیوں میں چلے جاتے تھے اور انہیں
کھانا پینا مل جاتا تھا۔گویا بتایا کہ مدنیت یعنی شہر بسا نا ملک کی ترقی کا موجب ہوتا ہے کیونکہ اس
سے ملک کے لوگوں کے باہمی تعلقات بڑے آسان ہو جاتے ہیں۔اگر کسی ملک میں صرف گاؤں
ہوں تو ان کے تعلقات وسیع نہیں ہوتے اور انکی تعلیم اور تجارت وغیرہ بھی کمزور ہو جاتی ہے۔علم تاریخ کی نہر پھر عظیم تاریخ کی طرف بھی قرآن کریم توجہ دلاتا ہے۔فرما تا ہے ذلیک
مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرَى نَقُصُّهُ عَلَيْكَ مِنْهَا قَائِمٌ وَ حَصِيدٌ ۲۵
یعنی ہم نے اس قرآن میں تیرے پاس پچھلی قوموں کے جو حالات بیان کئے ہیں اُن
میں سے بعض کے نشانات اب تک موجود ہیں اور بعض کے نشانات بالکل مٹ چکے ہیں۔علمائے تاریخ نے لکھا ہے کہ تاریخیں دو قسم کی ہیں۔ایک تاریخ ہسٹارک (HISTORIC)
کہلاتی ہے اور ایک پری ہسٹارک (PRE-HISTORIC) یعنی زمانہ تاریخ سے قبل کے
حالات۔یہی بات قرآن کریم نے اس آیت میں بیان فرمائی ہے کہ پچھلی قوموں کے جو حالات
بیان کئے گئے ہیں۔اُن میں سے بعض کے نشانات تو اب تک موجود ہیں۔یعنی وہ ہسٹارک ہیں اور
بعض پری ہسٹارک ہیں۔اُن کے نشانات مٹ چکے ہیں اور کوئی تاریخ اُن پر روشنی نہیں ڈالتی۔علیم بدء عالم کی نہر پھر علیم بدء عالم بھی قرآن کریم بیان فرماتا ہے۔جسے اصطلاحاً
ایتھنالوجی (ETHNOLOGY) کہتے ہیں۔یعنی زمین کس طرح بنی
ہے آسمان کس طرح بنے ہیں۔اور پیدائش عالم کس طرح ہوئی ہے فرماتا ہے۔قُلْ سِيرُوا
ى الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَا الْخَلْقَ - " یعنی تم زمین میں ذرا پھر کر تو دیکھو۔پھر
تمہیں پتہ لگے گا کہ پیدائش عالم کس طرح ہوئی تھی۔اسی کو ایتھنا لوجی کہتے ہیں یعنی مختلف
قوموں کے جو آثار ہیں اُن سے نتیجہ نکال کر تاریخ کا پتہ لگانا۔فرماتا ہے اگر تم نے دنیا کی
تاریخ کا پتہ لگانا ہے تو یہ تمہیں کسی ایک ملک سے نہیں لگے گا، مختلف ملکوں میں مختلف تہذیبیں

۶۹۸
مختلف قوموں نے اختیار کی ہیں۔پس اگر تم پچھلی قوموں کی تاریخ معلوم کرنا چاہتے ہو تو
ساری دنیا میں پھر وہ کسی ایک ملک سے تمہیں دنیا کی تاریخ کا پتہ نہیں لگے گا۔بلکہ مختلف ملکوں
میں جا کر تمہیں پتہ لگے گا کہ کسی صدی میں ہندوستان میں تہذیب پھیلی کسی صدی میں ایرانی
میں پھیلی ، کسی صدی میں رُوم میں پھیلی ، کسی صدی میں عرب میں پھیلی ، کسی صدی میں شام میں
پھیلی ، کسی صدی میں مصر میں پھیلی کسی صدی میں کسی اور ملک میں پھیلی۔تو ایتھنا لوجی کے علم
کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کی سیر کرو۔اسی طرح بدء عالم یعنی ساری دنیا کی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے۔اَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ
كَفَرُوا اَنَّ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنهُمَاء وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ
شَيْءٍ حَيْء أَفَلَا يُؤْمِنُونَ۔"
یعنی کیا کا فر یہ نہیں دیکھتے کہ آسمان اور زمین پہلے ایک گچھا سا بنے ہوئے تھے۔پھر ہم
نے ان کو کھولا۔مولوی نذیر احمد صاحب دہلوی نے اس کا یہ ترجمہ کیا ہے کہ : -
کیا جو لوگ منکر ہیں انہوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ آسمان
اور زمین دونوں کا ایک بھنڈ ا سا تھا تو ہم نے ( اُسکو توڑ کر ) زمین و آسمان
کو الگ الگ کیا۔۴۸۰
یعنی جیسے ایک گول سا ڈھیر یا خشک ڈلا ہوتا ہے اسی طرح وہ بنے ہوئے تھے پھر ہم نے
اس کو کھولا۔چنانچہ علم ہیئت سے یہی پتہ لگتا ہے کہ دنیا میں پہلے ذرات پیدا ہوتے ہیں پھر وہ
ذرات سمٹنے شروع ہوتے ہیں اور مرکز میں ذرات کا ایک ہجوم جمع ہو جاتا ہے۔پھر وہ چکر
کھانے لگتا ہے اور اس چکر سے جو ارد گرد کے ذرّات ہوتے ہیں اُن کو دھکا لگتا ہے اور وہ
دُور جا پڑتے ہیں اور ہوا میں دُور جانے کی وجہ سے اُن میں گرمی پیدا ہوتی ہے اور ابخرے پیدا
ہوتے ہیں۔پھر بارش آتی ہے جو اُن کو ٹھنڈا کرتی ہے اور اس طرح ایک کرہ بن جاتا ہے۔و ہی نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے کہ اگر تم نے بدء عالم کا پتہ لگانا ہے تو اس بات پر غور کرو جو
ہم تمہارے سامنے بیان کر رہے ہیں۔علم موسمیات کی نہر پھر علم موسمیاتکو دیکھو تو وہ بھی قرآن کریم نے بیان کیا ہے چنانچہ فرماتا
ہے۔وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُع هُ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ٥
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصَلِّةٌ وَّمَا هُوَ با لُهَزُل ٢٩

۶۹۹
یعنی تم بادل کو دیکھو جو بار بار برستا ہے اور زمین کو دیکھو جو پھٹتی ہے تو اس میں سے پھل
وغیرہ نکلتا ہے اگر تم ان باتوں پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ ہر چیز کے لئے خدا نے ایک موسم
مقرر کیا ہے۔کسی میں پانی اترتا ہے کسی میں کوئی خاص تر کاری اُگتی ہے اگر تم اس طرح غور کرو
گے تو تمہیں اس سے بھی بڑے بڑے علوم حاصل ہو جائیں گے۔غرض قرآن کریم نے ان تمام علوم
کی طرف جو دنیا میں جاری ہیں اشارہ کیا ہے اور اُن کے سیکھنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور اُن کا
منبع بتایا ہے کہ فلاں فلاں جگہ سے تم ان علوم کو نکال سکتے ہو۔پس جس قدر ڈ نیوی علوم ہیں اُن کا
ماخذ قرآن کریم ہے اور ان کی طرف اس نے بار بار توجہ دلائی ہے۔علومِ دینیہ کی نہر مگر اس کے علاوہ اُس نے دینی علوم کی نہریں بھی جاری کی ہیں اور
در حقیقت یہی نہریں روحانی نقطہ نگاہ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ
قرآن کریم کا زیادہ تر دین سے ہی تعلق ہے۔عالم روحانی کے سب سے بڑے سمندر تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر اُن سے
آگے دنیا میں کئی قسم کی روحانی نہریں جاری ہوئیں۔چنانچہ دیکھ لو ایک نہر شریعت کی چلی۔پھر اُسی
نہر میں سے ایک حنفی نہر نکلی ، ایک شافعی نہر نکلی ، ایک مالکی نہر نکلی ، ایک جنبلی نہر نکلی۔یہ مختلف قسم
کی نہریں ہیں جو شریعت کی نہر میں سے جاری ہوئیں۔پھر ایک شیعوں کی نہر جاری ہوئی ،ایک
سنیوں کی نہر جاری ہوئی ، ایک خارجیوں کی نہر جاری ہوئی اور ان کے ذریعہ سے شریعت کے
مختلف پہلو زیر بحث آتے رہے۔پھر ایک تصوّف کی نہر چلی، ایک فلسفہء شریعت کی نہر چلی جس کے
بہت بڑے بانی ہمارے شاہ ولی اللہ صاحب اور امام ابن تیمیہ تھے۔اور آخر میں سب سے زیادہ اہم
کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا۔پھر سیاست کی ایک نہر چلی جو حضرت ابو بکر،
حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ سے شروع ہوئی اور پھر وہ آگے نکلتی چلی گئی۔اور اس
طرح یہ روحانی سلسلہ جو سیاست مذہبی اور فلسفہ، مذہبی اور احکام شریعت کی حکمتوں اور ان کی
ضرورتوں کے ساتھ تعلق رکھتا تھا دُنیا میں وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا۔پھر اخلاق فاضلہ کی
ایک نہر جاری ہوئی جسے امام غزالی نے اور بھی لمبا کیا اور اس سے زمین کو سیراب کیا۔اسی
طرح تصوف میں جنید - شبلی۔حضرت معین الدین صاحب چشتی۔بہاؤ الدین صاحب نقشبندی۔شہاب الدین صاحب سہر وردی وغیرہ جیسے عظیم الشان لوگ گزرے اور پھر یہ ساری نہریں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں آکر مدغم ہو گئیں اور پھر ایک نئی نہر دُنیا میں چل پڑی

اور آپ کے ذریعہ سے پرانی روحانی نہریں بھی جاری رہیں۔پرانے زمانہ کے بادشا ہوں
نے جتنی نہریں بنائی تھیں وہ سب کی سب ختم ہو گئیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہر
اب تک چلی جا رہی ہے۔دنیوی اور روحانی شہروں میں بعض نمایاں فرق اب دیکھو دنیا کی شیریں تو خشک
ہو جاتی ہیں مگر یہ نہریں وہ ہیں جو
خشک نہیں ہوتیں۔دُنیوی نہروں سے جسمانی غلہ پکتا ہے مگر ان سے تقویٰ کا دانہ پکتا ہے۔دنیوی نہروں کا تیار کردہ غلہ ایک وقت کام آتا ہے اور پھر سڑ جاتا ہے مگر یہ وہ نہر ہے جس کا
غلہ ابدالآباد تک کام آتا ہے۔فرماتا ہے اَلْمَالُ وَالْبَنُونَ زِ يُنَةُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
وَالْبَقِيتُ الصَّلِحْتُ خَيْرٌ عِندَرَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَيْرٌ أَمَلًاه ۵۰
یعنی دنیا کی نہروں کے مال اور اس سے پیدا کئے ہوئے غلے اور نسلِ انسانی کے افراد
صرف دنیا میں کام آتے ہیں آخرت میں کام نہیں آتے۔مگر جو قرآنی نہر سے پکا ہو اغلہ ہے وہ
قیامت تک کام آتا چلا جائیگا۔حضرت مسیح ناصری نے بھی کہا ہے کہ اس دنیا کے خزانہ کو کیڑا کھا
جاتا ہے مگر آسمان کا خزانہ محفوظ ہے چنانچہ آپ فرماتے ہیں :-
اپنے واسطے زمین پر مال جمع نہ کرو جہاں کیڑا اور زنگ خراب
کرتا ہے اور جہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں بلکہ اپنے لئے آسمان پر
مال جمع کرو جہاں نہ کیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب
لگاتے اور چراتے ہیں۔۵۱۷
غرض وہ مال جو اس پانی سے پیدا ہوتا ہے اور وہ بیٹے جو اس مال کو کھا کر بڑھتے ہیں
اسی دُنیا میں ختم ہو جاتے ہیں لیکن وہ چیزیں (الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ ) جو قرآنی نہر سے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چلائی ہوئی نہر سے پلتے ہیں وہ قیامت تک زندہ رہتے ہیں
اور ابدی زندگی پاتے ہیں۔کیونکہ مؤمن رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی نہر کا پھل ہے اور
مؤمن کو ابدی زندگی کا وعدہ ہے۔اس لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہر کا پیدا کیا ہوا
پھل قیامت تک چلے گا اور وہ کبھی خراب نہیں ہوگا۔دیکھو ابو جہل کے مال نے جو مادی پانی سے حاصل ہوا تھا جو کچھ پیدا کیا وہ ختم ہو گیا مگر
جو محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کے پانی سے پیدا ہو ا وہ ابدی زندگی پا گیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی