سیر روحانی (۹) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۵ء بر موقع جلسه سالانه ربوه

حصہ 3

2 +1
عمر کا واقعہ دیکھو۔کیسی سنگلاخ زمین تھی مگر پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیر سے
اُس میں سے کیسی نہر چلی بلکہ اُس سے پہلے ابوبکری نہر چلی ، پھر عمر کی نہر چلی ، پھر عثمانی نہر چلی،
پھر علوی نہر چلی۔پھر اُس سے آگے قادری ، چشتی ، نقشبندی اور سہروردی نہریں جاری ہو ئیں۔سیّد عبدالقادر صاحب جیلانی ، مولانا روم ، ابراہیم ادھم ، امام غزالی، حضرت معین الدین
صاحب چشتی ، حضرت داتا گنج بخش ، حضرت بختیار کا کئی، حضرت فرید الدین صاحب شکر گنج "
حضرت نظام الدین صاحب اولیاء ، حضرت خواجہ سلیم چشتی ، حضرت سید احمد صاحب سر ہندیؒ،
حضرت ولی اللہ شاہ صاحب ، حضرت خواجہ میر درد صاحب ، حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور
آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نہر بھی اسی نہر میں سے نکلی ہوئی نہریں تھیں۔بتاؤ وہ اور کونسی نہر ہے جو اتنے زمانہ تک اور اتنے ملکوں میں پھیلی ہو۔کوئی نہر دوسو میل چلتی
ہے، کوئی چار سو ، کوئی سو سال چلتی ہے، کوئی ڈیڑھ سو سال مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی
نہر عرب سے نکلی اور شمال میں بڑھتے ہوئے قسطنطنیہ سے ہوتے ہوئے پولینڈ تک چلی گئی۔دوسری
طرف یورپ میں سے ہوتے ہوئے سستی تک جا پہنچی۔مغرب میں مصر سے ہوتے ہوئے
ٹیونس، مراکش، الجیریا اور سپین تک چلی گئی۔پھر سیرالیون ، گولڈ کوسٹ اور نائیجیر یا تک چلی گئی۔مشرق میں ایران ، بخارا، چین، ہندوستان اور برما تک چلی گئی۔جنوب میں انڈونیشیا اور
فلپائن تک چلی گئی۔دوسری نہریں خشکی تک چلتی ہیں اور آگے بند ہو جاتی ہیں سمندر آیا اور نہر
ختم۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہر سمندر بھی پار کر گئی اور پھر انگلی خشکی میں جاری ہوگئی۔یہ نہر عرب سے آئی مگر عرب پر ختم نہیں ہو گئی بلکہ بحیرہ عرب کو بھی گود کر گزرگئی اور ہندوستان میں
آگئی ، ہندوستان سے چلی اور ہمالیہ پہاڑ پر جا کر ختم نہیں ہو گئی جیسا کہ دُنیوی نہریں پہاڑ سے کی
سے نکلتی
ہیں اور خشکی میں جا کر ختم ہو جاتی ہیں۔مگر یہ نہر آئی اور ہمالیہ پہاڑ کو بھی پھاند کر پرے چلی گئی
اور اوپر جا کر سنکیا نگ وغیرہ کے علاقوں تک میں اسلام کو پھیلا دیا۔ایک سوال کا جواب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مسیحیت نہیں پھیلی ؟ اسکا جواب یہ
ہے کہ نہیں ، کیونکہ نہر سے سبزی پیدا ہوتی ہے اور مسیحیت سے سبزی
پیدا نہیں ہوئی بلکہ اُجاڑ پیدا ہوا اور مسیحیت نے سارے ملکوں کو تباہ کر دیا۔مادی اور روحانی نہروں میں بعض اور فرق پھر مادی نہروں میں کشتیاں ڈوبتی ہیں
مگر یہ نہر کشتیاں تیراتی ہے۔مادی نہریں

۷۰۲
۵۲
سڑنے والی مچھلیاں کھلاتی ہیں مگر یہ نہر کبد حوت کے جنتی کباب کھلاتی ہے۔چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ اَوَّلُ طَعَام يَا كُلُهُ اَهْلُ الْجَنَّةِ زِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ
یعنی پہلا کھانا جو جنتیوں کو ملے گا وہ مچھلی کے جگر کا زائد حصہ ہوگا جو نہایت اعلیٰ حصہ ہوتا ہے۔روحانی نہریں
کبھی کا فوری اور کبھی زنجبیلی پھر دوسری نہریں اس دنیا میں ختم ہو جاتی
ہیں مگر یہ نہر سمندر پار ہی نہیں جاتی بلکہ
کبھی دودھ اور کبھی شہد کی شکل میں موت پار بھی جاتی ہے اور کبھی کا فوری شکل
میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَا جُهَا كَا فُورًا ۵۳
خدا تعالیٰ کے نیک بندے ایسے پیالے پئیں گے جن میں کا فور کی ملونی ہوگی۔اور کبھی
زنجبیلی شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ فرمایا وَيُسْقَوْنَ فِيْهَا كَا سَا كَانَ مِزَاجُهَا
زَنُجَبِيلاً ۵۴
مؤمنوں کو جنتوں میں ایسے گلاسوں سے پانی پلایا جائے گا جن میں زنجبیل ملی ہوئی ہوگی۔پھر
کبھی دودھ کی شکل میں یہ نہر چل پڑتی ہے جیسا کہ فرماتا ہے مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ
فِيهَا أَنْهَرٌ مِنْ مَّا غَيْرِ اسِنٍ وَ اَنْهَرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ، ۵۵
یعنی یہ جو قرآنی تعلیم کی نہر ہے یہ ایک دن جنت میں نہروں کی شکل میں ظاہر ہو گی۔مگر
وہاں کئی نہریں ہونگی کسی میں پانی ہو گا مگر وہ پانی سڑنے والا نہیں ہوگا اور کچھ نہروں میں دودھ ہو
گا مگر دودھ کا مزہ تو بگڑ جاتا ہے اُن کا مزہ کبھی خراب نہیں ہوگا۔پھر کبھی یہ نہر شہد کی شکل میں چل
پڑتی ہے۔جیسے فرمایا۔وَاَنْهَرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُصَفًّى - ۵۶ یعنی وہاں خالص اور مصفی شہد کی بھی
نہریں ہونگی۔محمدی نہر کوثر کی شکل میں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کبھی محمد کی نہر قیامت میں کوثر کی شکل
میں ظاہر ہو جاتی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔اِنَّا أَعْطَيْنَكَ
الْكَوْثَرَه فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُهِ إِنَّ شَانِشَكَ هُوَ الْاَ بْتَرُ
اے محمد رسول اللہ ! یقیناً ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے سو تو اس کے شکریہ میں اپنے رب کی
کثرت کے ساتھ عبادت کر اور اُسی کی خاطر قربانیاں کر اور یقین رکھ کہ تیرا مخالف ہی نرینہ اولاد
سے محروم ثابت ہو گا۔

۷۰۳
حدیث میں بھی آتا ہے۔سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَوْثَرِ
فَقَالَ هُوَ نَهِرٌ أَعْطَانِيهِ اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ - ۵۸
یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوثر کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا۔وہ
ایک نہر ہے جو خدا نے مجھے جنت میں بخشی ہے۔غرض دیکھو یہ نہر کیا کیا شکلیں بدلتی چلی جاتی ہے۔کبھی یہ کا فوری نہر کہلاتی ہے ، کبھی
زنجبیلی نہر کہلاتی ہے، کبھی دودھ کی نہر ہوتی ہے، کبھی شہد کی نہر ہوتی ہے، کبھی کوثر کی نہر ہوتی
ہے، پھر کبھی وہ اس دنیا میں چلتی ہے ، کبھی اگلے جہان میں چلتی ہے، کبھی عرب میں چلتی ہے ،
کبھی سمندر گود کے ہندوستان میں آجاتی ہے، پھر ہندوستان کے پہاڑ کودتی ہے اور چین وغیرہ ملکوں
میں چلی جاتی ہے اسی طرح پہاڑی علاقوں میں چلی جاتی ہے۔غرض دنیا کی ہر خشکی اور ہر تری
پر سے گودتی پھاندتی چلی جاتی ہے اس دنیا کو گودتی ہے موت کو گودتی ہے ، کہیں ختم ہونے کا نام
ہی نہیں لیتی۔اب بتاؤ! اس نہر اور دنیا کی نہروں کا کیا مقابلہ ہے۔پس کہاں دُنیوی بادشا ہوں
کی بنائی ہوئی نہریں اور کہاں قرآن کی نہر۔اسلام اور کفر کی نہریں متوازی چلتی چلی جائینگی یہ نہریں جوش میں آکر ایک دوسرے
کو کاٹ دیتی ہیں اور اگر ایک کا پانی
۵۹
گندہ ہو تو وہ دوسرے کے پانی کو بھی گندہ کر دیتی ہے۔مگر قرآنی نہر کا یہ حال ہے کہ اس پر
ایک زمانہ تو وہ آتا ہے کہ دوسری نہریں خواہ کتنا زور لگا ئیں اُس کے ساتھ نہیں مل سکتیں۔جیسا
کہ فرماتا ہے۔بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِينِ - -
ہم نے دوسری نہروں اور اس نہر کے درمیان ایک روک بنا دی ہے۔وہ اس کے اندر
داخل ہو کر اس کے پانی کو گندہ نہیں کر سکتی۔یعنی دوسرے مذاہب کوشش کرینگے کہ اسلام کو خراب
کریں مگر آخر اسلام ہی جیتے گا۔اور اللہ تعالیٰ ایسے مجد دمبعوث فرمائے گا جو اسلام کی تعلیم کو پاک
کر کے پھر اسلام کے پانی کو صاف کر دینگے۔اور باقی دنیا کے مذاہب سارا زور لگانے کے باوجود
اسلام کو خراب نہیں کر سکیں گے۔کفر اور ایمان کی آخری عمر میں آخر اسلام ہی دنیا پر غالب آئیگا غرض اِدھر اسلام
کی نہر ہوگی اور اُدھر
کفر کی نہر اور دونوں ایک وقت تک متوازی چلتی چلی جائیں گی۔اور ایک دوسرے میں داخل

۷۰۴
نہیں ہونگی مگر آخر ایک وقت آئے گا کہ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ۔ہ دونوں سمندر یعنی اسلامی سمند را اور کفر کا سمندر آپس میں مل جائیں گے یعنی یہ دونوں
آپس میں گتھم گتھا ہو جائیں گے اور اسلام اور کفر کی آخری ٹکر ہو جائیگی۔لیکن اس آخری ٹکر
میں بھی کفر کی نہر اسلام کی نہر کو گندہ نہ کر سکے گی بلکہ آخر یہ نتیجہ نکلے گا کہ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا
تكذبن - ال یعنی آخر اسلام کی نہر ہی جیتے گی۔پس اے مسلمانو! بتاؤ یہ ہما را کتنا بڑا احسان
ہے کہ آخری فتح تمہاری ہو گی۔آخری فتح عیسائیت کی نہیں ہوگی بلکہ آخری فتح اسلام کی ہو
گی۔پس اے کا لی اور گوری نسلوں کے لوگو! اسلام کی نہر آخر غالب آجائے گی اور کفر کی نہر
اُس میں مدغم ہو کر اپنا نام کھو بیٹھے گی۔اب بولو کہ تم خدا تعالیٰ کی کس کس نعمت کا انکا ر کرو
گے۔فَسُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ وَ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم -
البقره : ۷۵
الانبياء : ٣١
یونس : ۲۵
هود : ۸
ه بخارى كتاب العلم باب فَضْل مَنْ عَلِمَ وَ عَلَّمَ حديث نمبر ۷۹ صفحه ۱۹ مطبوعہ
الرياض الطبعة الثانية ما رچ ١٩٩٩ء
1 کرنتھیوں باب ۱۰ آیت ۳ ۴۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
ک ال عمران: ۱۹۱
النحل : ١٣
ما العنكبوت : ٣٩ ال القصص : ۵۹
الحجر : ۷۶ تا ۷۸
العرب قبل الاسلام مؤلفه جرجی زیدان صفحہ نمبر ۷ ۱ مطبوعہ دار الهلال
الشورى: ۳۴،۳۳ ها النحل : ۷۰
ابراهيم:۳۳
يونس : ٦
كا الرحمن: ٧،٦ ١٨ النحل : ١٠٤
۲۳ بنی اسرائیل : ۱۳
١٩ تا ٢١ البقره: ۲۴ ٢٢ النحل : ٩٠
۲۴ الشعراء: ۱۱۴ ٢۵ البقره : ۲۶۲
النساء : ۱۱۴
۳۰ الذريت: ۵۰
بنی اسرائیل: ۵۰ تا ۵۲
٢٨ البقره: ۱۷۱
۲۹ آل عمران : ۶۶
مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال ماقاله شرعا حدیث نمبر ۶۱۲۸ صفحه ۱۰۳۹
مطبوعه الرياض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء

۷۰۵
۳۲ ٹین (TIN) ایک سفید نرم دھات فیروز اللغات ارد و صفحه ۴۳۵ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء
٣٣ الحجر : ٢٠
۳۴ الجاثیه : ۵
۳۵ الانعام: ۳۹
اور بلاؤ : پانی کا ایک جانور جو مچھلیاں کھاتا ہے (علمی اردو لغت صفحہ ۱۴۷ مطبوعہ علمی کتب
خانہ ، لاہور ) یہ نیولے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔سوائے آسٹریلیا کے تمام
براعظموں میں پایا جاتا ہے۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحه ۱۵۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء)
۳۷ یاس : ۷۲ تا ۷۴
پتے : مفرد بیا: چڑیا کی طرح کا ایک پرندہ۔اس کا گھر بنانا بڑا مشہور ہے۔فیروز اللغات اردو
صفحه ۲۵۰ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء
٣٩ البقرة : ١٩٩
٢٠ الجمعة:
ا بنی اسرائیل: ۳۰
٢٢ البقرة : ٢٢٠
۴۳ بخاری کتاب الفرائض باب ميراث البنات حديث نمبر ۶۷۳۳ صفحه ۱۱۶۳،۱۱۶۲
مطبوع الرياض الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۴۴ سبا : ۱۹
۲۵ هود : ۱۰۱
٤٦ العنكبوت : ٢١
الانبياء: ٣١
۴۸ ترجمه قرآن مولوی نذیر احمد صفحه ۳۹۱ مطبوعہ کراچی ۱۹۶۱ء
الطارق : ۱۲ تا ۱۵ ۵۰ الكهف : ۴۷
ا۵ متی باب ۶ آیت ۱۹ ،۲۰ پاکستان بائبل سوسائٹی مطبوعہ ۱۹۹۴ ء لا ہور۔۵۲ بخاری کتاب الرقاق باب صفة الجنّة و النار صفحه ۱۱۳۳ مطبوعه الرياض
الطبعة الثانية مارچ ١٩٩٩ء
۵۳ الدهر : ۶
۵۴ الدهر : ۱۸
۵۶،۵۵ محمد: ۱۶
۵۷ الكوثر : ۲ تا ۴
۵۸ ترمذی کتاب تفسیر القرآن باب وَ مِنْ سُوْرَة الكوثر حدیث نمبر ۳۳۵۹
صفحہ ۷۶۷ الطبعة الاولى ابريل ١٩٩٩ء
۵۹ الرحمن: ۲۱
٢٠ الرحمن : ٢٠
ال الرحمن : ٢٢

آج 10 میں سے 10 باقی