سیر روحانی (۱۰) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (۱۰)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۶ء بر موقع جلسه سالانه ربوہ )
قرآنی باغات
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
پیشتر اس کے کہ میں اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کروں اور اُن باغات
کے مقابلہ میں جو میں نے اپنے سفر حیدر آباد میں دیکھے تھے اُن روحانی باغات کا ذکر کروں جو
قرآن کریم نے پیش کئے ہیں میں تمہیدی طور پر بعض امور کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جن کا میرے
اس مضمون کے ساتھ تعلق ہے۔یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کی بنیا د توحید خالص پر
اسلام کی توحید خالص پر بنیاد ہے اور سورۃ اخلاص اس تو حید کا معیار ہے۔قرآن کریم
اس بات پر زور دیتا ہے کہ سوائے خدا تعالیٰ کے سب چیزیں جوڑا جوڑا ہیں جو اس بات کا ثبوت
ہیں کہ خدا تعالی خالق ہے اور باقی چیزیں مخلوق ہیں کیونکہ احد وہی ہوسکتا ہے جو جوڑا نہ ہو۔جو
جوڑا ہو اس کا مخلوق ہونا ضروری ہے۔چنانچہ سورہ ذاریات میں آتا ہے۔وَ مِنْ كُلِّ شَيْ :
خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
یعنی جتنی چیزیں ہم نے پیدا کی ہیں ان سب کو جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے تا کہ تم اس سے
نصیحت حاصل کرو۔یعنی دُنیوی چیزوں کو جوڑا جوڑا پیدا کرنے سے یہ غرض ہے کہ تم سوچو کہ
جب ہر چیز جوڑا ہے تو معلوم ہوا کہ ہر چیز مخلوق ہے اور اس کا کوئی خالق ہے۔اور جب خدا
جوڑا نہیں تو معلوم ہوا کہ اللہ احمد ہے، اللہ صمد ہے۔وہ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ ہے۔جو
شخص کسی کا بیٹا ہوتا ہے وہ جوڑا ہوتا ہے اور اس کا ایک باپ اور ایک ماں ہوتی ہے۔اور جس

۷۰۸
کے ہاں کوئی بیٹا ہو اُس کی ایک بیوی بھی ہوتی ہے غرض جو بیٹا جنے یا کسی کا بیٹا ہو وہ احد نہیں
ہو سکتا۔عیسائیت جو حضرت مسیح کے ابن اللہ ہونے پر ناز کرتی ہے درحقیقت وہ دوسرے لفظوں
میں مسیح کو ابن اللہ ہونے سے جواب دیتی ہے۔کیونکہ اگر وہ ابن اللہ ہے تو وہ جوڑا ہے خالق
نہیں۔وہ منفرد نہیں ، وہ محتاج ہے ایک باپ کا جو اس کو وجود میں لایا ہے۔وہ محتاج ہے ایک ماں
کا جو اس کو وجود میں لائی ہے۔اور جب وہ مخلوق ہوا تو وہ محتاج ہے بیوی کا بھی تا کہ وہ اولاد
پیدا کرے اور اگر وہ بیوی کا محتاج نہیں تو مخنث ہے جو ذلیل ہوا کرتا ہے۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ہر چیز کو جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے تا کہ تم اس سے نصیحت
حاصل کرو۔ایک نصیحت تو یہ حاصل کرو کہ جب ساری مخلوق کو دیکھو کہ وہ جوڑا جوڑا ہے تو سمجھ
جاؤ کہ وہ مخلوق ہے اور خدا نے پیدا کی ہے۔دوسرے تم سمجھ لو کہ جو جوڑا نہیں وہ خالق ہے اور
وہ ایک ہی ہے اور وہی سچا احمد ہے اور کوئی احمد نہیں ہو سکتا اس لئے وہ مخلوق بھی نہیں ہو سکتا
اور اس طرح توحید کامل پر قائم ہو جاؤ۔مخلوق کے بارے
ہر چیز کے جوڑا ہونے کے بارہ میں قرآن کریم کا بے مثال علمی نکتہ میں جو اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ ہم نے سب کو جوڑا جوڑا بنایا ہے۔یہ علم بھی قرآن کریم سے پہلے کسی کو معلوم نہیں
تھا۔سارا وید پڑھ جاؤ، ساری بائبل پڑھ جاؤ، ساری انجیل پڑھ جاؤ ، ساری ژند اوستا پڑھ
جاؤ ، یونان کے فلاسفروں کی کتابیں پڑھ جاؤ ، ہندوستان کے فلاسفروں کی کتابیں پڑھ جاؤ، چین
کے کنفیوشس نبی کی کتابیں پڑھ جاؤ ، شنٹو ازم جو جاپان کا مذہب ہے اُس کی کتا میں پڑھ جاؤ
غرض بدھوں کی کتابیں پڑھو، یہودیوں کی پڑھو، عیسائیوں کی پڑھو، ہندوؤں کی پڑھو، یونانیوں
کی پڑھو، کسی مذہب کی کتاب پڑھو، یہ نکتہ تمہیں کہیں نظر نہیں آئے گا کہ ہر چیز کا جوڑا ہے۔صرف
قرآن کریم ایک کتاب ہے جو کہتی ہے کہ ہم نے ہر چیز کو جوڑا پیدا کیا ہے۔اور یہ جوڑے اس کی
لئے پیدا کئے ہیں تا کہ ان کی حکمت سے تمہیں خدا کی توحید کی طرف توجہ ہو۔یہ علم جو قرآن کریم
سے پہلے کسی کو نہیں تھا حتی کہ الہامی کتابوں میں بھی نہیں تھا۔نہ ویدوں میں تھا، نہ بدھ کی پستکوں سے
میں تھا، نہ یونانیوں کی کتابوں میں تھا، نہ ایرانیوں کی کتابوں میں تھا، نہ یہودیوں کی کتابوں میں
تھا، نہ عیسائیوں کی کتابوں میں تھا۔اسبارہ میں بہت ہی محدود علم عربوں کو حاصل تھا۔مگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ محدود علم بھی حاصل نہیں تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قرآن کریم خدا کی

2۔9
کتاب ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر چیز کا جوڑا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی
معلوم نہیں تھا کہ بعض درختوں کے بھی جوڑے ہیں۔اگر قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لکھا
ہوا ہوتا تو اس میں تو جوڑے کا ذکر ہی نہیں ہونا چاہئے تھا۔اور اگر ہوتا تو یہ ہوتا کہ یہ سب فضول
باتیں ہیں کوئی چیز جوڑا جوڑا نہیں۔مگر قرآن میں لکھا ہوا ہے کہ ہر چیز کو خدا تعالیٰ نے جوڑے کی
شکل میں پیدا کیا ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسا کہ میں آگے ثابت کرونگا اس کا کوئی
علم نہیں تھا۔اب اگر یہ ثابت ہو جائے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم نہیں تھا کہ ہر چیز کا
جوڑا جوڑا ہے تو پھر آیت رکس نے لکھ دی۔صاف ثابت ہے کہ یہ عالم الغیب خدا نے لکھی ہے
جس سے محمد رسول اللہ بھی سیکھتے تھے اور ہم بھی سیکھتے ہیں۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
لکھی ہوئی ہوتی تو اُنکو بھی علم ہوتا۔اور اگر اُنکو علم ہوتا تو وہ بات نہ ہوتی جو میں آگے بیان
کرنے لگا ہوں۔حدیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز علیہ وسلم مدینہ میں ایک کھجوروں کے باغ کے پاس
سے گزرے۔آپ نے دیکھا کہ باغ والے کر کھجور
کے جوڑا ہو نیکا کوئی علم نہیں تھا۔سے کچھ چیز لے کر مادہ کھجور سے ملا رہے ہیں۔آپ
نے فرمایا ایسا کیوں کرتے ہو۔انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! اس کے بغیر پھل اچھا نہیں آتا۔یعنی کھجور میں بھی نر اور مادہ ہے اور اگر ان کو آپس میں نہ ملایا جائے تو جیسے کر مادہ سے نہ ملے تو
بچہ پیدا نہیں ہوتا اسی طرح اگر نر کھجور کو مادہ کھجور سے نہ ملایا جائے تو اس کا پھل بھی پیدا نہیں
ہوتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی بات سنکر یہ نہیں فرمایا کہ ٹھیک ہے قرآن میں بھی
یہی آتا ہے بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھل تو خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے اُس نے
جو پیدا کرنا ہے وہ تو کرے گا ہی جو نہیں پیدا کرے گا وہ کس طرح ہو جائے گا۔چونکہ وہ
بڑے اطاعت گزار لوگ تھے انہوں نے آپ کی بات سنکر یہ کام کرنا چھوڑ دیا۔جب پھل کا
موسم آیا تو کھجوروں کو پھل نہ لگا یا بہت کم لگا اُن لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں آکر عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! آپ کی نصیحت پر عمل کر کے ہم تو مارے گئے۔آپ
نے تلقیح سے یعنی نر درخت کو مادہ درخت سے ملانے سے منع کیا تھا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارا پھل بہت
ہی کم آیا۔آپ نے فرمایا کہ اس فن کے تم ماہر ہو میں ماہر نہیں ہوں، مجھے اس حقیقت کا کیا علم

تھا، تم کو چاہئے تھا کہ میری بات نہ مانتے ہے
اس حدیث سے معلوم ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو جو قرآن کریم
میں قاعدہ کے طور پر بیان کی گئی تھی اپنے کسی علم کے ذریعہ سے نہیں جانتے تھے یہ محض الہامی علم
تھا۔پس اس واقعہ سے ہر عقلمند خواہ کسی ملک کا رہنے والا ہو، کسی مذہب کا ماننے والا ہو سمجھ سکتا
ہے کہ قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنایا ہوا انہیں تھا۔ورنہ وہ بات جو وہ جانتے
نہیں تھے اس میں لکھتے کس طرح؟ قرآن کریم عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَة خدا كا اُتارا ہوا
تھا اس لئے اُس میں علاوہ روحانی علوم کے مادی علوم بھی ایسے بیان کئے گئے جن کو محمد رسول اللہ
تو بالکل نہیں جانتے تھے مگر دنیا بھی نہایت محدود رنگ میں اُن سے واقف تھی۔جیسے عربوں میں
یہ علم تھا کہ کھجور میں نر و مادہ ہوتا ہے مگر باوجود اس کے گزشتہ تیرہ سو سال میں مسلمانوں نے
ڈ نیوی علوم میں بڑی ترقی کی ہے اور باوجود اس کے کہ قرآن کریم میں یہ آیت موجود تھی
انہوں نے اس مسئلہ میں کوئی ترقی نہیں کی کیونکہ خدا تعالیٰ یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ تیرہ سو سال
بعد سائنس نے جو دریافت کی ہے وہ قرآن کریم میں پہلے موجود تھی۔موجودہ سائنسدانوں کی تحقیق اب سائنس دان کہتے ہیں کہ صرف کھجور میں ہی نر و مادہ
نہیں بلکہ اور درختوں میں بھی ہیں۔مثلاً پیتا میں بھی ہیں۔پپیتا کے درخت میں بھی ایک نر پیتا ہوتا ہے اور ایک مادہ پپیتا۔میرے سندھ کے باغ میں
بہت سے پپیتے لگے ہوئے ہیں۔کیونکہ وہاں پہنتے بہت ہوتے ہیں اور ہم بھی لگواتے ہیں۔ایک دفعہ میں نے دیکھا تو درختوں پر پھل نہیں تھا۔میں نے کہا پھل کیوں نہیں؟ وہ کہنے لگے
غلطی سے سب مادہ درخت لگ گئے ہیں نر کوئی نہیں لگا اس لئے ہوا نر درخت میں سے نطفہ لا کر
مادہ پر نہیں گراتی اور اسوجہ سے پھل نہیں لگتا۔اب ہم نے درخت لگا ئیں گے تو پھر پھل لگے گا۔غرض آب سائنٹیفک تحقیق سے بھی ثابت ہو گیا ہے کہ پیپتا میں بھی نرومادہ ہے بلکہ بہت سی
سبزیوں اور ترکاریوں میں بھی وہ نر و مادہ کے قائل ہو گئے ہیں بلکہ بعض سائنسدان تو تحقیق میں
اتنے بڑھ گئے ہیں کہ وہ دھاتوں میں بھی نر و مادہ کے قائل ہو گئے ہیں۔ایک سائنسدان کی
کتاب میں نے پڑھی ، اُس میں لکھا تھا کہ ٹین سے بھی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک ٹین کر ہوتا ہے
،
اور ایک مادہ ہوتا ہے اور یہ بھی ایک دوسرے پر اثر کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے اثر کو
قبول کر کے ایک نئی شکل بدل لیتے ہیں۔مگر سائنسدان تو یہ کہتے ہیں کہ نباتات میں نر و مادہ ہوتا

ہے اور دھاتوں میں بھی نرومادہ ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ اس سے بھی اوپر جاتا ہے اور وہ کہتا ہے
کہ ہم نے ہر چیز میں جوڑا بنایا ہے اور ہر چیز کے لفظ کے نیچے سب نباتات بھی آجاتی ہے،
جمادات بھی آجاتی ہے، حیوانات بھی آجاتے ہیں۔بلکہ اس سے بڑھ کر ذرات عالم اور
مجموعہء ذرات عالم بھی آجاتے ہیں۔دنیا کی زندگی بھی ایک جوڑا ہے چنانچہ دیکھ لو جہاں بہت سے مذاہب اور فلسفیوں
نے صرف اس دنیا کی زندگی کو ایک حقیقت قرار دیا
ہے اسلام نے مذکورہ بالا اصل کے مطابق دو جہان قرار دیئے ہیں یعنی جہانوں میں بھی جوڑا
بتایا ہے۔ایک یہ دنیا ہے اور ایک اگلا جہان ہے، یہ بھی جوڑا ہے۔ساری بائبل پڑھ کے دیکھ جاؤ
صرف
کہیں کہیں اشارے نظر آئیں گے کہ مرنے کے بعد دوسری زندگی ہے لیکن واضح طور پر
حيات بَعْدَ الْمَوت کا بائبل میں کوئی ذکر نہیں۔حضرت مسیح نے بھی ایک مُردہ سا اشارہ بائبل کی۔سے نکالا کہ اس میں مرنے کے بعد کی زندگی کا ذکر ہے۔مگر قرآن کو پڑھ جاؤ ہر جگہ اگلے جہان
کا ذکر نظر آئے گا۔میں نے کئی یورپین لوگوں کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ قرآن پڑھ کر تسلی
ہونے لگ جاتی ہے، ہر جگہ اگلے جہان کا ہی ذکر ہے۔حالانکہ اگلے جہان کا ذکر قرآن اس
لئے کرتا ہے کہ قرآن دعویدار ہے کہ ہم نے ہر چیز کو جوڑا پیدا کیا ہے۔اگر قرآن اگلے جہان
پر زور نہ دیتا تو لوگ کہتے یہ جہان تو ایک ہو گیا۔آپ جو کہتے ہیں کہ ہر چیز کا جوڑا ہے تو پھر اس
کا جوڑا کونسا ہے؟ قرآن نے پیش کر دیا کہ اس کا جوڑا اگلا جہان ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں
صاف طور پر آتا ہے کہ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ !
جو شخص اپنے رب کی شان سے ڈرتا ہے اُس کو دو جنتیں ملیں گی۔ایک اس دنیا میں ایک
اگلے جہان میں۔سو دو زندگیوں کا اس آیت میں بھی ذکر آ گیا۔یوں دونوں زندگیوں کا الگ
بھی ذکر آتا ہے مگر اس آیت سے بھی نکلتا ہے کہ دو زندگیاں ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو دُعا سکھائی ہے کہ
جنت اور دوزخ بھی جوڑا ہیں
وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
اے خدا! ہم ہر چیز کے جوڑے کے قائل ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ایک یہ دنیا ہے اور
ایک اگلا جہان ہے۔تو ہم کو اس دنیا میں بھی آرام بخشیو اور سکھ دیجیو اور اگلے جہان میں بھی

۷۱۲
سکھ دیجیو۔اور اگلے جہان میں ہم کو پتہ ہے کہ پھر جوڑا ہے، ایک دوزخ ہے اور ایک جنت
ہے۔گو یا جوڑا وہاں بھی ختم نہیں ہوتا تو ہم کو اس جوڑے میں سے جو دوزخ والا حصہ ہے اُس
سے بچائیو اور اس جوڑے میں سے جو جنت والا حصہ ہے وہ عطا کیجیو۔بلکہ پھر آگے چل کر اس
دنیا کو بھی جوڑا بتایا ہے اور اگلے جہان کو بھی جوڑا بتایا ہے۔اس دُنیا کے متعلق فرماتا ہے کہ
ایک عسر کی دُنیا ہے اور ایک ٹیسر کی دُنیا ہے۔ایک ٹور کی دنیا ہے ایک ظلمت کی دُنیا ہے۔یعنی
ایک زندگی اس دُنیا میں ایسی ہے جو تکلیف اور دُکھ کی زندگی ہے اور ایک زندگی راحت کی
زندگی ہے۔اسی طرح ایک زندگی نور کی ہے اور ایک تاریکی کی۔یہ دونوں اس دنیا کی زندگی
کے جوڑے ہیں چنانچہ فرماتا ہے۔فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا A
یعنی یا درکھتنگی کے ساتھ ایک بڑی کامیابی مقدر ہے۔ہاں یقینا اس تنگی کے ساتھ ایک
بڑی کامیابی مقدر ہے۔اسی طرح فرماتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوَاتِ
وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَتِ وَالنُّورَث
یعنی سب تعریف اللہ کی ہے جس نے ایک ظلماتی دنیا پیدا کی ہے اور ایک نوری دُنیا پیدا
کی ہے۔خکلماتی دنیا ظاہری لحاظ سے رات ہوتی ہے کیونکہ رات کا کام بھی نرالا ہے اور دن کا
کام بھی نرالا ہے۔اور نورانی دنیا دن ہوتا ہے اور رُوحانی طور پر ظلماتی دنیا کفر کی دنیا ہوتی
ہے اور نورانی دنیا ایمان اور اسلام کی دنیا ہوتی ہے۔پھر اگلے جہان کے متعلق بھی ایک نار اور ایک جنت کی زندگی بتا تا ہے۔فرماتا ہے۔مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَّاَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ
هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ۔وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ :
هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ "
یعنی وہ لوگ جو برائیوں میں ملوث ہوں گے اور اُن کے گنا ہ اُن کا چاروں طرف
سے احاطہ کر لیں گے وہ دوزخ میں جائیں گے اور وہ اس میں رہتے چلے جائیں گے۔لیکن جو
لوگ ایمان لائے اور انہوں نے مناسب حال اعمال کئے وہ جنت میں جائیں گے اور وہ اُس
میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔غرض قرآن کریم نے خدائی مخلوق میں ہر جگہ جوڑا جوڑ استسلیم
پھلوں میں بھی جوڑے ہیں کیا ہے بلکہ قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ صرف درختوں میں

۷۱۳
ہی جوڑا نہیں بلکہ پھلوں میں بھی جوڑا ہوتا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ
وَ جَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَانْهَرَاء وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيْهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ
يُغْشِي الَّيْلَ النَّهَارَ
یعنی خدا ہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا ہے اور اُس میں پہاڑ بنائے ہیں اور نہریں بنائی
ہیں اور ہر قسم کے میوے لگائے ہیں مگر وہ تمام قسم کے میوے بھی جوڑا جوڑا ہیں۔گویا صرف کھجور
کا درخت ہی جوڑا نہیں بلکہ کھجور کو جو پھل لگتا ہے وہ بھی جوڑا جوڑا ہے اور اس میں بھی نر اور مادہ
ہوتا ہے۔آجکل کے سائنس دانوں کے مقابلہ میں یہ زراعت کا کتنا وسیع علم ہے جو قرآن کریم
میں بیان کیا گیا ہے آج کے سائنس دان اس کے ہزارویں حصہ کو بھی نہیں پہنچے۔پھر فرماتا ہے: يُغْشِى الَّيْلَ النَّهَارَ دیکھو ہم نے دن اور رات کا بھی جوڑا بنایا ہے
رات دن پر اور دن رات پر سوار ہوتا چلا جاتا ہے۔زمین اور آسمان کا جوڑا یہ بھی یا د رکھنا چاہیئے اس آیت میں زمین کا تو ذکر کیا گیا ہے
مگر آسمان کا نہیں۔یہ تو کہا ہے کہ ہم نے زمین کو پھیلایا ہے
مگر آسمان جو زمین کا جوڑا ہے اُس کا ذکر چھوڑ دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عربی زبان کا قاعدہ
ہے کہ دو متقابل چیزوں میں سے ایک کا ذکر کر دیا جائے تو دوسری کو چھوڑ دیا جاتا ہے کیونکہ ہر
عقل اس کا آپ ہی قیاس کر لیتی ہے۔عرب کہتے ہیں کہ اگر دو متقابل چیزیں ہوں اور ایک چیز
کا ذکر کر کے دوسری کو چھوڑ دیا جائے تو عقل انسانی اُسکو آپ ہی نکال لیتی ہے۔یہ قاعدہ میں
اپنے پاس سے بیان نہیں کر رہا بلکہ لغت کے امام ثعالبی نے اپنی کتاب فقه اللغۃ میں اسے بیان
کیا ہے۔ثعالبی وہ شخص ہیں جو ابنِ جتنی کے شاگرد تھے اور ابن جنّتی اِمَامُ اللغة سمجھے جاتے تھے۔وہ زبان کے بہت بڑے ماہر تھے۔اُن کی کتاب ایسی بے نظیر ہے کہ جس کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔اس کتاب میں انہوں نے اشتقاق وغیرہ پر بحث کی ہے جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
مدن الرحمن لکھی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ عربی زبان اُم الالسنہ ہے۔گو انہوں نے اس کا اپنی کتاب
میں ایک ناقص نقشہ کھینچا ہے مگر بہر حال کچھ نہ کچھ نقشہ تو کھینچا ہے۔پس اس جگہ پر زمین و آسمان
کو جوڑا بتایا گیا ہے اور پھلوں کو بھی جوڑا جوڑا بتایا گیا ہے۔پھلوں کے جوڑے میں صرف
دنیا وی جوڑوں کی طرف اشارہ نہیں بلکہ اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ روحانی سلسلوں
میں جو پھل پیدا ہوتے ہیں یعنی نبی کی روحانی اولا د چلتی ہے وہ بھی جوڑا جوڑا ہوتی ہے۔

۷۱۴
اب میں اپنے اصل مضمون یعنی باغات کو لیتا
قرآنی باغات بھی سب جوڑا جوڑا ہیں ہوں۔جتنے باغات میں نے اپنے سفر حیدر آباد
میں دیکھے تھے وہ سب ایک ایک تھے مگر قرآن کریم نے جن باغات کو پیش کیا ہے وہ جوڑا ہیں۔چنانچہ
قرآن کریم میں جنت کا ایک نام نہیں بلکہ چار نام آئے ہیں۔جنتِ عَدْنَ ، جنتِ مأوى
جنَّتِ نَعِیم اور جنتِ فِردَوس۔گویا جنتوں کو صرف جوڑا ہی نہیں بتایا بلکہ دو جوڑے (یعنی
چار ) بتایا ہے۔اور اس طرح اُس چیز کو جس کو غیر فانی قرار دیا گیا تھا تو حید کے راستہ سے ہٹا کر
توحید کی دلیل بنا دیا ہے۔کیونکہ جنت کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ عدن ہے اور خُلد ہے یعنی دائمی
طور پر رہنے والی ہے۔اور چونکہ غیر فانی چیز میں خدائی پائی جاتی ہے اس لئے شبہ ہوسکتا تھا کہ
شاید جنت میں بھی خدائی پائی جاتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بتایا کہ نہیں وہ بھی جوڑا ہے اور
چونکہ وہ جوڑا ہے اس لئے اُسے بھی خدا تعالیٰ کے مقابل میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا اور اس کے
اندر کوئی خدائی نہیں پائی جاتی۔اسی طرح وہ چیز جو خدا تعالیٰ کی احدیت میں شبہ پیدا کر سکتی تھی
اُس کو بھی جوڑا بنا کر خدا تعالیٰ کی احدیت کو پھر قائم کر دیا اور وہی چیز جو توحید میں شبہ ڈال سکتی
تھی اُس کو تو حید کی دلیل بنا دیا ہے۔پھر اگلی دنیا میں جن جنتوں کا ذکر کیا ہے اُن میں سے ہر
ایک جنت کو پھر جوڑا قرار دیا گیا ہے گویا اس طرح چار جنتوں کو آٹھ جنتیں بنا دیا ہے۔چنانچہ
سورۃ رحمن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَجَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَان۔یعنی اگلے جہان کی ہر جنت
جنتِ نَعِیم ہو یا جنتِ مأوى ، جنتِ فِردَوس ہو یا جنتِ عَدْنٍ اس کے بھی دو دو حصے ہونگے
اور اس کے ہر حصہ کا پھل جھکا ہوا ہو گا۔اول تو جت نعیم اکیلی نہیں۔جنتِ نَعِیم کے ساتھ
جنتِ عَدْنٍ بھی ہے۔اور پھر جنت ماوی بھی ہے او ر جنت فردوس بھی ہے گویا چار جنتیں
ہیں۔مگر وہ چاروں جنتیں آگے پھر دو دو جنتیں ہیں اور ان کے ہر حصہ کا پھل جھکا ہوا ہوگا اور
مؤمن کو آسانی سے مل جائے گا۔پھر اس دنیا کی جنتوں کا جہاں ذکر فرماتا ہے وہاں بھی
قوم عاد کے دو باغات کا ذکر اُس کو جوڑا کی شکل میں ظاہر کرتا ہے چنانچہ قرآن کریم
میں جہاں ایک قوم کے باغوں کا ذکر آتا ہے وہاں بھی اُسکو دو باغ قرار دیا ہے فرماتا ہے
وَبَدَّلْنَهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَى أَكُل خَمْطٍ وَّ اَثْلٍ وَشَيْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِيل
كا
یعنی عاد کی قوم کے پاس بھی دو جنتیں تھیں۔ہم نے ان جنتوں کو تباہ کر دیا اور اُس کی جگہ نہایت

۷۱۵
بُرے پھل والے درخت لگا دیئے جو بد مزہ تھے، کڑوے تھے اور کھٹے تھے۔خمط کے معنے
ایسی چیز کے ہوتے ہیں جو کھٹی اور کڑوی ہو۔یعنی وہ ایسے پھل دینے لگے جو کڑوے بھی تھے
اور کھٹے بھی۔یہاں بھی درحقیقت روحانی پھل مراد ہیں کیونکہ عاد اور ثمود کی تباہی کے بعد جن
کے پھل سخت کڑوے اور بدمزہ ہو چکے تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے تھے۔اسی کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اِن لوگوں کی جنتوں کو تباہ کر دیا اور اس کی
جگہ نہایت بُرے پھل والے دو باغ ان کو دیئے یعنی اچھے پھل والے باغ ابرا ہیم کو مل گئے
اور بُرے پھل والے باغ عاد کو مل گئے۔سورہ کہف میں اللہ تعالی موسوی قوم کے متعلق بھی
موسوی قوم کے دو باغات کا ذکر
فرماتا ہے۔وَاضْرِبُ لَهُم مَّثَلاً رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا
لَا حَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنَهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرُعاً۔كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ أَتَتْ أكُلَهَا وَلَمْ تَظْلِمُ مِّنْهُ شَيْئًا وَّ فَجَّرُنَا خِلَا لَهُمَا نَهَرًا
یعنی تو اُنکے سامنے اُن دو شخصوں کی حالت بیان کر جن میں سے ایک کو ہم نے انگوروں
کے دو باغ دیئے تھے اور انہیں ہم نے کھجور کے درختوں سے ہر طرف سے گھیر رکھا تھا اور ہم نے
ان دونوں کے درمیان کچھ کھیتی بھی پیدا کی تھی۔ان دونوں باغوں نے اپنا اپنا پھل خوب دیا اور
اس میں سے کچھ بھی کم نہ کیا اور اُن کے درمیان ہم نے ایک نہر بھی جاری کی ہوئی تھی۔اس
آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دو جنتیں عطا فرما ئیں اور ان
دونوں جنتوں میں فاصلہ رکھا اور چونکہ یہ باغ کنارہ کی طرف جاتے جاتے کمزور پڑ گئے۔اس لئے
ایک باغ اور دوسرے باغ کے درمیان کھیتیاں بنا دی گئیں۔چنانچہ موسوی باغ اور عیسوی باغ
کے درمیان داؤد کے اتباع کا زمانہ آیا۔اسی کی طرف اس میں اشارہ ہے کہ موسٹی کا باغ چلے گا اور
جاتے جاتے داوڑ کے زمانہ کے بعد اس میں تنزل شروع ہو جائے گا اور وہ کھیتیاں بن جائے
گا۔چنانچہ فرماتا ہے وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرُعًا۔ہم نے ان دونوں باغوں کے درمیان کچھ کھیتی
بھی پیدا کی تھی۔یعنی ایک طرف عیسوی باغ تھا اور ایک طرف موسوی باغ اور ان کے درمیان
ہم نے کھیتی پیدا کر دی۔یعنی داؤد کی نسل پر وہ زمانہ آیا جب کہ بخت نصر نے یہودیوں کو تباہ
کر دیا۔اُن کے معبد گرا دیئے اور انہیں قید کر کے لے گیا۔پس اُن اتباع کا جو زمانہ تھا یا
حزقی ایل اور دانی ایل کا زمانہ تھا وہ کھیتیوں کا زمانہ تھا یعنی اُنکی مثال ایک کھیتی کی سی تھی نہ

کہ باغ کی جو کہ غَسَمُ الْقَوْم کے چر جانے کے خطرہ میں ہوتی ہے۔یعنی جب قوم کمزور پڑ
جاتی ہے تو دشمن قو میں اس کو لوٹ سکتی ہیں۔اسی کو قرآن کریم میں دوسری جگہ بیان کیا گیا ہے
که نَفَشَتُ فِيْهِ غَنَمُ الْقَوْمِ و
پاس کی ہمسایہ قوموں کے جو جانور تھے اور بھیڑیں وغیرہ تھیں وہ اس
کھیتی میں چر گئیں۔یعنی ارد گرد جو بخت نصر کا علاقہ یا رومی علاقہ تھا انہوں نے آکر موسوی کھیتی کو اپنے آگے رکھ لیا۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ درمیان میں نہر ہو گی۔یعنی آخری زمانہ اور موسوی زمانہ
کے درمیان حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا کیا جائے گا۔چنانچہ موسوی قوم کی دو ترقیوں کے
درمیان حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے اور انہوں نے موسوی باغ کے لئے نہر کا کام دیا۔یہی سلسلہ دُہرانے کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی وعدہ فرمایا گیا ہے چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم
میں فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا بھی دو باغ عطا کئے جانے کا وعدہ عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا۔٢٠
اے مکہ والو! ہم نے تمہاری طرف بھی ایک رسول تمہارا نگران بنا کر بھیجا ہے جس طرح فرعون کی
طرف موسی کو رسول بنا کر بھیجا تھا۔یعنی محمد رسول اللہ مثیل موسی ہیں اور موسی“ کی قوم کے حالات
ایک رنگ میں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی پیش آئیں گے۔یعنی ان کو بھی دو باغ ملیں گے
اور موسی کی طرح اُنکے زمانہ نبوت میں بھی ایک باغ تو وہ ہوگا جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت بغیر کسی اور مامور کی مدد کے چلے گی۔لیکن آخر میں اسلام کے تنزل کا دور آجائے گا اور
وہ کھیتیوں کی طرح رہ جائے گا۔تب اللہ تعالیٰ موسوی سلسلہ کی طرح ایک مسیح محمدمی بھیجے گا جس کی
اُمت دوسرے باغ کی حیثیت رکھے گی لیکن ہوگی وہ بھی محمد رسول اللہ کی اُمت اور اس کا باغ بھی
محمد رسول اللہ کا باغ ہی کہلائے گا لیکن اس فرق سے کہ چونکہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موسی
سے افضل ہیں موسوی سلسلہ کے دوسرے حصہ کی بنیاد جس مسیح سے پڑی تھی وہ مستقل نبی تھا مگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے باغ کی بنیاد جس مسیح سے پڑے گی وہ امتی نبی ہوگا۔یعنی وہ خود بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں ہوگا اور اُس کے ماننے والے بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہی ہونگے۔پس اس کی کوئی جدا امت نہیں ہوگی بلکہ اس کے ماننے
والے اُس کے مرید کہلائیں گے۔جیسا کہ جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی

212
مرید کہلاتی ہے لیکن امت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کہلاتی ہے۔چنا نچہ اس کا ثبوت کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں
امت محمدیہ کا بلند مقام سے امتی نبی آتے رہیں گے سورۃ نساء رکوع ۹ آیت ۷۰ سے ملتا
ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللهُ
عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِيقِيْنِ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا
یعنی اے لوگو! یا د رکھو ہمارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا درجہ ہے کہ جو کوئی اللہ کی
اطاعت کرے وَالرَّسُول اور اس رسول یعنی محمد رسول اللہ کی اطاعت کرے ، فَأُولَئِكَ مَعَ
الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمُ وہ اُن لوگوں میں شامل ہو جائے گا جن پر خدا تعالیٰ نے انعام
کیا۔وہ کون لوگ ہیں۔النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَ الصَّلِحِينَ وہ نبی اور صدیق
اور شہداء اور صالحین ہیں۔یعنی آپ کی اُمت میں داخل ہونے والے آپ کے فیض سے
مستفیض ہو کر اور آپ کے نور سے منور ہو کر اور آپ کی روشنی کو حاصل کر کے اور آپ کے درس
سے سبق سیکھ کر نبیوں اور صدیقوں اور شہداء اور صالحین کے مقام کو پہنچیں گے۔لیکن فرماتا ہے
یہ در جے صرف محمد رسول اللہ کی اُمت میں مل سکتے ہیں کسی غیر کو حاصل نہیں ہو سکتے کیونکہ
الرَّسُولَ كى اطاعت یعنی محمد رسول اللہ کی اطاعت سے ہی نبی اور صدیق وغیرہ بن سکتے
ہیں۔قرآن کریم کی دوسری آیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دوسرے نبیوں کی اطاعت کر کے
انسان صدیق۔شہید اور صالح بن سکتا ہے مگر نبی نہیں بن سکتا۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اطاعت کر کے نبی۔صدیق۔شہید اور صالح سب در جے حاصل کر سکتا ہے۔فلسطین اور کشمیر کے متعلق خدائی وعدہ پس محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو دو باغ
مل گئے۔ایک باغ مسیح موعود کے ظہور سے
پہلے زمانہ میں اور ایک باغ مسیح موعود کے ظہور کے بعد کے زمانہ میں۔چنانچہ پہلے زمانہ میں
ڈ نیوی لحاظ سے وہی باغ آپ کو ملا جو موسی کی اُمت کو دنیوی لحاظ سے ملا تھا یعنی فلسطین اور کشمیر
کا علاقہ۔فلسطین میں بھی بڑے باغات ہیں۔میں نے ۱۹۲۴ء میں جب سفر کیا تو فلسطین بھی گیا
تھا۔میں ریل میں دمشق سے بیروت آیا جب بیروت کے قریب پہنچے تو میں نے دیکھا کہ ریل شہر
کے اندر داخل ہو رہی ہے اور ہر گھر میں باغیچے لگے ہوئے ہیں۔اور دمشق میں میں نے دیکھا کہ
گھر گھر میں نہریں جاری تھیں اور ہر گھر میں باغ لگا ہوا تھا۔اسی طرح کشمیر کا حال ہے کہ وہاں

ZIA
چنتے چنتے پر باغ ہے کچھ خود رو اور کچھ مغل بادشاہوں کے لگائے ہوئے۔پس قرآن کہتا ہے کہ
دنیوی لحاظ سے محمد رسول اللہ کو وہی باغ ملے گا جو موسی کی اُمت کو ملا۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کا اپنے نیک بندوں کو وارث بنائے گا یعنی مسلمانوں کو۔پھر اللہ تعالیٰ
یہودیوں کو فلسطین سے نکال کر کشمیر میں لایا اور اُس نے کشمیر کے لوگوں کو مسلمان بنا یا چنانچہ شیخ ہمدان
ایران سے آئے اور اُن کے ذریعہ سے سارا کشمیر مسلمان ہو گیا۔محمد رسول اللہ کو موسوی باغ ملنے کی انجیل میں پیشگوئی یہ خبر کہ رسول للہصلی اللہ
علیہ وسلم کو موسوی باغ مل
جائے گا اس کا ذکر انجیل میں حضرت مسیح نے بھی کیا ہے۔انجیل میں آتا ہے:۔پھر وہ انہی تمثیلوں میں کہنے لگا کہ ایک شخص نے انگور کا باغ لگایا۔اور اُس کی چاروں طرف کھیرا اور کولھو کی جگہ کھودی اور ایک بُرج بنایا اور
اسے باغبانوں کو سپرد کر کے پردیس گیا۔پھر موسم میں اُس نے ایک نوکر کو
باغبانوں کے پاس بھیجا تا کہ وہ باغبانوں سے انگور کے باغ کے پھل میں سے
کچھ لے۔انہوں نے اُسے پکڑ کے مارا اور خالی ہاتھ بھیجا ( چونکہ یہ مثال ایک
روحانی سلسلہ کی ہے اس لئے باغ کے مالک سے مراد خدا تعالیٰ ہے ) اُس
نے دوبارہ ایک اور نوکر کو اُن کے پاس بھیجا۔انہوں نے اُس پر پتھر پھینکے
اُس کا سر پھوڑا اور بے حُرمت کر کے پھیر بھیجا۔پھر اُس نے ایک اور کو بھیجا۔انہوں نے اُسے قتل کیا۔پھر اور بہتیروں کو۔اُن میں سے بعض کو پیٹا اور بعض کو
مار ڈالا۔اب اُس کا ایک ہی بیٹا تھا (یعنی خود مسیح) جو اُس کا پیارا تھا آخر کو
اُس نے اُسے بھی اُن کے پاس یہ کہہ کر بھیجا کہ وے میرے بیٹے سے دیں گے۔لیکن ان باغبانوں نے آپس میں کہا۔یہ وارث ہے آؤ ہم اسے مار ڈالیں تو
میراث ہماری ہو جائے گی۔اور انہوں نے اسے پکڑ کے قتل کیا (اس میں مسیح
کے صلیب پر لٹکائے جانے کی پیشگوئی تھی ) اور انگور کے باغ کے پرے
پھینک دیا ( یعنی فلسطین سے نکالا اور نصیبین بھیج دیا جہاں سے وہ کشمیر چلا گیا )
پس باغ کا مالک کیا کہے گا۔وہ آوے گا اور اُن باغبانوں کو ہلاک کر کے
انگوروں کا باغ اوروں کو دے گا (یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئیں

10 von 10 heute frei