سیر روحانی (۱۰) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ
حصہ 2
واء
گے اور اُن باغبانوں کو یعنی یہودیوں کو وہاں سے نکال دینگے اور اپنی اُمت کو
دے دینگے ) ۲۲
اس جگہ خود مسیح نے محمد رسول اللہ کے رُوحانی بادشاہ ہونے کا اعلان کیا ہے اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا مظہر اور موسی کو محض ایک کارندہ ثابت کیا ہے۔اس پیشگوئی سے ظاہر ہے
کہ آخر اللہ تعالیٰ فلسطین اور امتِ موسویہ کا باغ محمد رسول اللہ کے حوالے کر دے گا اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو دو باغ مل جائیں گے۔دو مادی اور دو روحانی۔مادی فلسطین اور کشمیر اور
روحانی مسیح موسوی کی اُمت اور مسیح محمدی کے متبع۔اب دونوں مادی باغوں
کشمیر اور فلسطین میں جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کو دیکھ لو۔کشمیر میں بھی
خدا کے فضل سے جو لوگ اس عزم کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں کہ ہم نے سارا ملک ہی مسلمان بنانا
ہے وہ احمدی ہیں اور فلسطین میں بھی ایک ہی جماعت بیٹھی ہے اور وہ احمدی ہیں۔یہ چیز بتاتی ہے
ہے کہ یہ پیشگوئی جو محمد رسول اللہ کے ہاتھ میں فلسطین اور کشمیر لانے والی ہے احمدیوں کے ہاتھ
سے ہی پوری ہوگی۔پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے متعلق فرمایا تھا کہ اگر
میرے زمانہ میں دس یہودی بھی مسلمان ہو جا ئیں تو سارے یہودی مسلمان ہو جائیں گے۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صرف ایک یہودی عالم مسلمان ہوا دو بھی نہیں
ہوئے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی مبلغ جو یہودی فلسطین کو اسلامی فلسطین بنانے کے لئے
وہاں موجود ہیں ان کے ذریعہ سے اسوقت تک تین یہودی مسلمان ہو چکے ہیں۔اُن میں سے
ایک بڑا مستشرق پروفیسر ہے، ایک ڈاکٹر ہے اور ایک تاجر پیشہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ یہودی قوم کو پھر
مسلمان بنائے گا اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوش ہو جائیں گے اور بجائے اس
کے کہ مسلمانوں کو تو ہیں اور بندوقیں لیکر فلسطین پر حملہ کرنا پڑے یہودی آگے بڑھ کر اپنے
دروازے کھولیں گے اور کہیں گے کہ اے مسلمانو! ہم بھی تمہارے مسلمان بھائی ہیں آجاؤ۔غرض اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے کام لے کر تم لوگ جو کہ نہایت غریب سمجھے جاتے ہو
اور جن کے کپڑوں کو دیکھ کر بعض شہری امراء تو حقارت کی نگاہ سے اپنے منہ پرے پھیر لیتے
ہیں تمہارے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مقدر ہے کہ مسیح موعود کے ذریعہ سے تم موسوی باغ
۷۲۰
پر قبضہ کرو اور اُسے محمد رسول اللہ کے حوالے کرو۔محمد رسول اللہ کا مادی باغ کشمیر اسوقت
ہندوؤں کے قبضہ میں ہے اور فلسطین یہودیوں کے قبضہ میں ہے مگر خدا تعالیٰ احمدیوں کے ذریعہ
سے یہ دونوں باغ پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس دلائے گا۔اسی طرح دونوں روحانی باغ
بھی محمد رسول
اللہ کومل جائیں گے یعنی مسیح موسوی کی اُمت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے پیروؤں کے ذریعہ سے دوبارہ فتح کی جائے گی اور اسلام لائے گی اور پھر محمد رسول اللہ کا
باغ بن جائے گی اور مسیح محمدی کے متبع جو ہیں وہ تو ہیں ہی شروع سے محمد رسول اللہ کے۔کہتے
ہیں۔۔کس دی گولی تے رکس دے گہنے ، ہم تو ہیں ہی محمد رسول
اللہ کے غلام اور آپ کے باغ کے
بُوٹے۔ہم تو ہر وقت آپ ہی کی ملکیت ہیں۔کبھی آپ کے حلقہء اطاعت سے باہر گئے ہی نہیں۔موسوی سلسلہ کے لوگ یعنی یہودی وغیرہ بے شک نکلے اور باہر گئے مگر انکو بھی ہم محمد رسول اللہ کے
دروازہ پر لائیں گے اور ہم تو ہیں ہی آپ کے دروازہ پر بیٹھے ہوئے۔اس دروازہ کو ہم نے کبھی نہیں
چھوڑا نہ چھوڑیں گے اِن شاء الله تعالی بلکہ مسیح ناصری کی اُمت جو عیسائی ہے اور حضرت موسیٰ
کی براہِ راست اُمت جو یہودی ہے ان دونوں کے باغوں میں سے بھی روحانی پودے نکال نکال
کر ہم محمد رسول اللہ کے باغ میں لگاتے رہیں گے یہاں تک کہ محمد رسول اللہ کا باغ آباد ہو جائے
گا اور موسی کا باغ بھی محمد رسول اللہ کے باغ میں شامل ہو جائے گا۔محاورہ زبان میں بھی
محمد رسول اللہ کا باغ دُنیا کے چپہ چپہ پر پھیل جائے گا جسمانی یا روحانی اولاد
یا
درخت کہلاتی ہے۔چنانچہ پنجابی والے تو خوب جانتے ہیں کہ جب کسی عورت کا بچہ مر جاتا ہے
اور وہ ٹین ڈالتی ہے تو کہتی ہے "ہائے میرا باغ اُجڑ گیا ، ہائے میرا بوٹا کس نے پٹ لیا۔‘ تو
ہمارے ملک میں بچے اور اولاد کو بھی بُوٹا اور باغ ہی کہتے ہیں۔مگر لطیفہ یہ ہے کہ لوگ باغ لگاتے
رہے اور باغ محمد رسول اللہ کو مل گئے۔موسی علیہ السلام نے کوشش کر کے یہودی بنائے اور اُن کو
فلسطین میں قائم کیا۔خدا نے محمد رسول اللہ کو بنا بنایا فلسطین دے دیا۔موسی کی قوم ہجرت کر کے
کشمیر آئی اور کشمیر بنا بنایا خدا نے محمد رسول اللہ کو دے دیا اور اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
لگایا ہوا باغ بھی محمد رسول اللہ کو ہی مل گیا۔دنیا کے کناروں تک احمدی مبلغ تبلیغ کرتے ہیں اور
لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھوا کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں یعنی جو درخت
بھی اُن کو ملتا ہے وہ لا کر محمد رسول اللہ کے چمن میں لگا دیتے ہیں۔موٹی کے باغ میں تو صرف
۷۲۱
ایک بڑا درخت پیدا ہوا تھا جس کا نام داؤد تھا۔مگر محمد رسول اللہ کے چمن کا ایک درخت یعنی
مسیح موعود دعوی کرتا ہے کہ میں ہی محمد رسول اللہ کے چمن کا داؤد نامی درخت نہیں بلکہ مجھ سے اور
بیج بھی نکلنے والے ہیں جن سے بہت سے داؤد پیدا ہونگے اور محمد رسول اللہ کے چمن میں ہزاروں
داؤدی شجر پیدا ہو جائیں گے چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔66
اک شجر ہوں جس کو داؤ دی صفت کے پھل لگے۔“
یعنی میں محمد رسول اللہ کے باغ کا ایک درخت ہوں جو خود ہی داؤد نہیں بلکہ میرے
اندر جو پھل لگ رہے ہیں وہ بھی داؤد ہیں۔یعنی میں ہی داؤد نہیں بلکہ میرے ماننے والے
مریدوں میں سے بھی ہزاروں داؤد پیدا ہو نگے اور پھر فرماتے ہیں :-
میں کبھی آدم کبھی موسی کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار ۲۳
اگر موسی اور عیسی کو بنی اسرائیل کی تعداد پر فخر ہے تو میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے شمار نسلیں دے گا۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ
دنیا میں چپہ چپہ پر پھیل جائے گا۔زمین کا کوئی گوشہ نہیں ہوگا جس میں محمد رسول اللہ کا باغ نہ لگا
ہوا ہو اور دنیا کا کوئی انسان نہیں ہو گا جس کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی
گلی نہ کھلی ہوئی ہو۔ابوجہل کے باغ کا درخت عکرمہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی
یہی نمونہ اللہ تعالیٰ نے دکھایا اور لوگوں کے لگائے
محمد رسول اللہ کے باغ میں لگایا گیا ہوئے درخت آپ کے چمن میں لا کر لگا دیئے۔چنانچہ ابو جہل کے باغ کا انگور کا درخت عکرمہ
وہاں سے اُکھیڑ کر آپ کے باغ میں لا کر لگا دیا گیا۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی
خیال کا اظہار فرماتے ہیں۔آپ نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ جنت سے
انگور کا ایک خوشہ لایا۔جب میں نے اُس سے پوچھا کہ یہ خوشہ کس کے لئے ہے؟ تو اس نے کہا
ابو جہل کے لئے۔اِس پر میں گھبرا گیا کہ کیا خدا کا رسول اور اُسکا دشمن دونوں جنت میں ہونگے ؟
عکرمہ ابو جہل کا بیٹا مسلمان ہوا تو میں نے سمجھا کہ یہ اس خواب کی تعبیر ہے ؟ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ جنت کے انگور کا خوشہ تو ابو جہل کے گھر میں آنا تھا مگر اُسوقت آنا تھا جب اُس کے
۷۲۲
باغ میں سے عکرمہ کے انگور کا درخت اُکھیڑ کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگایا جانا تھا۔خالد بھی ولید کے چمن سے اُکھیڑ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے مشہور دشمن
ولید اور عاص بن وائل تھے۔ولید کا بیٹا خالد
تھا۔وہ ولید کے چمن سے اُکھیڑ کر محمد رسول اللہ
محمد رسول اللہ کے چمن میں لگایا گیا کی
کے چمن میں لگا دیا گیا اور آج عالم اسلام
خالد بن ولید جیسے بہادر جرنیل کے کارناموں پر فخر کرتا ہے۔وہ بوٹا تھا محمد رسول اللہ کے ایک
شدید دشمن کا لیکن اُس نے پھل تب دینے شروع کئے جب اُسے محمد رسول اللہ کے باغ میں
آکر لگایا گیا اس سے پہلے وہ مکہ کے ایک نمبر دار کا بیٹا تھا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے باغ میں لگنے کے بعد روم اور کسری کے بادشاہ اُس کے سائے میں بیٹھنے لگ گئے۔اسی
طرح اور بھی بہت سی مثالیں اُس زمانہ کے لوگوں کی ملتی ہیں۔وہ درخت جو براہ راست محمد رسول اللہ نے لگائے اس کے علاوہ آپ کے باغ
کے کچھ درخت وہ تھے جو
براہ راست آپ نے لگائے تھے جیسے ابو بکر عمر عثمان اور علی۔ابوبکر کے خاندان کی ایسی
اونی حالت تھی کہ اُن کے خلیفہ ہونے پر کوئی شخص دوڑا دوڑا گیا اور جا کر اُس نے آپ کے
باپ کو اطلاع دی۔ابو قحافہ اُن کا نام تھا ، وہ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے۔اُن کو کہنے لگا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں لوگ بڑے گھبرائے اور انہوں نے کہا اب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد کیا بنے گا ؟ وہ کہنے لگا اُن کے بعد ایک خلیفہ مقرر ہو گیا ہے۔لوگوں نے کہا
کون خلیفہ ہوا ہے؟ اُس نے کہا ابوبکر ! ابو بکر کا باپ اپنے آپکو اتنا ادنی سمجھتا تھا کہ ابو قحافہ کہنے
ا
لگا کون ابو بکر ! اُس نے کہا۔ابو بکر تمہارا بیٹا۔وہ کہنے لگا ہیں ! میرے بیٹے کو عربوں نے سردار
مان لیا ہے؟ کیا مکہ کے قریش اور بنو ہاشم اور بنو عبد شمس نے میرے بیٹے کی بیعت کر لی ہے یہ
کس طرح ہو سکتا ہے؟ ابھی تک اُس کا ایمان کمزور تھا۔اُس نے کہا سب نے کر لی ہے۔ہراک
نے آگے آگے بڑھ کر بیعت کی۔عمر خطاب نے بھی کی ، عثمان نے بھی کی اور باقی صحابہ نے بھی کی
اور مہاجرین نے بھی کی اور انصار نے بھی کی۔جب اُس نے یہ سُنا تو اُس پر اتنا اثر ہوا کہ اُس کے
دل کی جو کمزوری ایمان تھی وہ دُور ہوگئی۔اور کہنے لگا۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللَّهِ۔اگر
محمد رسول اللہ کے بعد لوگوں نے میرے بیٹے کی بیعت کر لی ہے اور محمد رسول اللہ کا اتنا اثر ہے
۷۲۳
اور اتنی برکت ہے تو پھر اُن کے خدا کا رسول ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔۲۵
لیکن ادھر تو یہ حالت تھی کہ باپ اس بات کو
حضرت ابوبکر کا قیصر وکسریٰ پر رعب ماننے کے لئے تیار نہیں تھا کہ میرا بیٹا خلیفہ
ہو سکتا ہے اور اُدھر یہ حالت تھی کہ ابو بکر آرام سے ایک کچی کوٹھڑی میں مدینہ میں بیٹھے ہوئے
تھے لیکن قیصر اپنے محل میں اُن کے نام سے کانپ رہا تھا اور کسری اپنے محل میں ایران میں بیٹھا ہوا
ہزار میل پر کانپ رہا تھا۔ابو بکرا بو قحافہ کا بیٹا جس کو مکہ میں بھی کوئی عظمت حاصل نہیں تھی وہ
مدینہ کی کچی کوٹھڑی میں بیٹھا تھا لیکن قیصر قسطنطنیہ میں ایک بڑے پکے محل میں بیٹھا ہوا تھا اور
کسری ایران میں ایک بڑے پکے محل میں بیٹھا ہوا تھا لیکن ابو بکر کا نام آتا تھا تو کانپ جاتے
تھے۔یہی حال عمر کا تھا ، یہی حال عثمان رضی اللہ عنہ کا تھا ، یہی حال حضرت علی رضی اللہ عنہ کا تھا۔شاہ روم کا حضرت عمرؓ سے تبرک منگوانا حضرت عمر کا سایہ تو اتنا بڑھا کہ لکھا
ہے ایک دفعہ روم کے بادشاہ کے سر
میں سخت درد ہوئی کسی علاج سے فائدہ نہ ہوتا تھا۔رومی بادشاہ کو کسی نے کہا کہ آپ نے علاج
تو بہت کر دیکھے اب ذرا عمر سے کچھ تبرک منگوائیے۔سُنا ہے اُس کی چیزوں میں بڑی برکت
ہے۔شاید اس تبرک کی برکت سے آپ کی درد ہٹ جائے۔وہ تھا تو مخالف اور اُس کی
فوجیں عمر کی فوجوں کے ساتھ لڑ رہی تھیں مگر مرتا کیا نہ کرتا۔سر درد کی برداشت نہ ہوئی آخر
حضرت عمرؓ کے پاس سفیر بھیجا کہ اپنا کوئی تبرک بھیجیں۔حضرت عمرؓ نے بھی سمجھا کہ میرا کیا
تبرک ہے یہ تو محمد رسول اللہ کا تبرک ہے اور خدا اس کو محمد رسول اللہ کی قوم سے لڑنے کی
وجہ سے ذلیل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے اپنی پُرانی ٹوپی جس پر دو دو انگل میل چڑھی ہوئی تھی
وہ دے دی کہ جاؤ اور یہ ٹوپی اُس کو دے دو۔جو تبرک لینے آیا تھا وہ سفیر اسکو لے گیا۔با دشاہ کو بڑی بُری لگی اور اُس نے اُسے حقیر سمجھا۔وہ ریشمی ٹوپیاں اور سونے کے تاج پہنے والا
بادشاہ بھلا حضرت عمر کی دود و انگل میل والی چکنی چپٹی ٹوپی سر پر رکھنے سے کتنا گھبراتا ہوگا۔اُس
نے کہا پھینکو اس کو میں نہیں پہن سکتا۔مگر تھوڑی دیر بعد جو درد کا دورہ ہوا تو کہنے لگا لے آنا
ٹوپی۔وہ ٹوپی رکھی تو سر کا درد دور ہو گیا اور خدا نے فضل کر دیا۔جب درد کو ایک دن آرام رہا
تو پھر دل میں کچھ خیال آیا کہ میرے جیسا بادشاہ ایسی غلیظ ٹوپی پہنے۔کہنے لگا پھینکو پرے اس
کمبخت کو۔انہوں نے پھر پھینک دی مگر پھر درد ہو گئی۔پھر اپنے درباریوں سے مشیں کرنے لگا
۷۲۴
کہ خدا کے واسطے وہ ٹوپی لانا میں مرا جا رہا ہوں۔پھر سر پر ٹوپی رکھی تو آرام آ گیا۔بہر حال کی
وہ ٹوپی لینے پر مجبور ہوا اور اس کو سر پر رکھتا رہا۔۲۶
اب دیکھو حضرت عمرؓ کا درخت جو محمد رسول اللہ نے لگایا تھا اُس کا کیسا لمبا سا یہ تھا۔عمر
مدینہ میں بیٹھا ہوا تھا اور رُوم کے بادشاہ پر اُس کا سایہ تھا۔چنانچہ بادشاہ روم کو بھی اُسکے نیچے
بیٹھنے سے آرام آیا۔عمر کیا تھے ! محمد رسول اللہ کے باغ کا ایک درخت ہی تھے۔اور روم کا بادشاہ
کیا تھا ؟ مسیح اور موٹی کے باغ کا ایک درخت تھا۔عام درختوں کے اندر تو یہ بات پائی جاتی ہے
کہ بڑے درختوں کے نیچے اگر اُن کو لگا یا جائے تو وہ سُوکھنے لگ جاتے ہیں مگر محمد رسول اللہ کے
باغ کا درخت عمر ایسا با برکت تھا کہ مسیح اور موسی کے باغ کا درخت جب اس کے نیچے لگا یا گیا
یعنی روم کے بادشاہ کے سر پر اُس کی ٹوپی رکھی گئی تو بجائے سُوکھنے کے سرسبز و شاداب ہونے
لگ گیا۔وہ برکتوں والا زمانہ تو گزر گیا مگر پھر بھی محمد کی باغ میں ایسے ایسے درخت لگے کہ دنیا
کی آنکھیں خیر ہ ہو گئیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے باغ
معاویہ بن یزید کا ایک ایمان افروز واقعہ میں ایک گندہ پودہ پیدا ہوا جس کا
نام یزید ہے۔یزید یزید ہی تھا مگر محمد رسول اللہ کے باغ کا پودہ کہلاتا تھا۔اُس کے گھر میں ایک
بیٹا پیدا ہوا تو اُس نے اُس کا نام بھی اپنے باپ کے نام پر معاویہ رکھا۔مگر ایسے گندے باپ کا
بیٹا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کی وجہ سے اور اُن کی طرف منسوب ہونے کی وجہ
سے ایسا پھلا پھولا کہ اس کے واقعہ کو پڑھ کر لطف محسوس ہوتا ہے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ یزید کی موت کا وقت آیا تو اُس نے اپنے بیٹے معاویہ کو خلیفہ مقرر
کیا۔لوگوں سے بیعت لینے کے بعد اپنے گھر چلا گیا اور چالیس دن تک باہر نہیں نکلا۔پھر ایک
دن وہ باہر آیا اور منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں سے کہنے لگا کہ میں نے تم سے بیعت تو لے لی ہے مگر
اس لئے نہیں کہ میں اپنے آپ کو تم سے بیعت کا زیادہ اہل سمجھتا ہوں بلکہ اس لئے کہ میں چاہتا تھا
کہ تم میں تفرقہ پیدا نہ ہو اور اُس وقت سے لیکر اب تک میں گھر میں یہی سوچتا رہا کہ اگر تم میں کوئی
شخص لوگوں سے بیعت لینے کا اہل ہو تو میں یہ امارت اُس کے سپر د کر دوں اور خود بری الذمہ ہو
جاؤں۔مگر باوجود بہت غور کرنے کے مجھے تم میں کوئی ایسا آدمی نظر نہیں آیا اس لئے اے لوگو! یہ
اچھی طرح سُن لو کہ میں اس منصب کے اہل نہیں ہوں اور یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا باپ
۷۲۵
اور میرا دادا بھی اس منصب کے قابل نہیں تھے۔میرا باپ یزید حسین سے درجہ میں بہت کم تھا اور
کم
اُس کا باپ یعنی معاویہ حسن حسین کے باپ یعنی حضرت علیؓ سے کم درجے والا تھا اور اس کے
بعد بہ نسبت میرے دادا اور باپ کے حسن اور حسین خلافت کے زیادہ حقدار تھے اس لئے میں
اس امارت سے سبکدوش ہوتا ہوں۔اب یہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے کہ جس کی چاہو بیعت
کرلو۔اُس کی ماں اُسوقت پردہ کے پیچھے اُس کی تقریر سُن رہی تھی۔جب اُس نے بیٹے کے یہ
الفاظ سنے تو کہا کمبخت! تو نے اپنے خاندان کی ناک کاٹ دی ہے اور اُس کی تمام عزت خاک
میں ملا دی ہے۔وہ سنکر کہنے لگا کہ جو سچی بات تھی وہ میں نے کہہ دی ہے۔اب آپ کی جو
مرضی ہو مجھے کہیں۔چنانچہ اس کے بعد وہ اپنے گھر میں بیٹھ گیا اور تھوڑے دن گزرنے کے بعد
وفات پا گیا۔تعجب ہے کہ یہ تاریخ شیعوں کی لکھی ہوئی ہے مگر باوجود اس کے افسوس ہے کہ شیعہ اصحاب
نے اُس مُر دار جھاڑی یعنی یزید کو تو یا د رکھا جو یزید بن معاویہ کہلاتی ہے مگر محمد رسول اللہ کے اُس
خوشنما پودے کو یا د نہ رکھا جو معاویہ ابن یزید کہلاتا ہے۔حالانکہ لوگ اپنے باپ کے باغ کی
تعریفیں کیا کرتے ہیں مگر اس میں جو اتفاقاً ایک بُرا پودا یزید کا نکل آیا تھا اُس کو تو شیعہ یاد رکھتے
ہیں مگر یزید کے گھر میں جو بیٹا معاویہ پیدا ہوا اور جس نے اتنے فخر سے اور عَلَی الْإِغلان کہا کہ
حسن و حسین میرے باپ سے اچھے تھے اور میرے دادا سے بھی اچھے تھے اور علی میرے دادا سے
اچھے تھے اور وہ خلافت کے زیادہ مستحق تھے اُس بیچارے کا نام بھی کوئی نہیں لیتا۔حالانکہ چاہتے
تھا کہ محرم کے موقع پر بجائے یزید کے معاویہ کا ذکر کیا جاتا کیونکہ یزید کے ذریعہ سے
تو صرف اتنا ہی پتہ لگتا ہے کہ ایک گندی جھاڑی محمد رسول اللہ کے باغ میں تھی مگر معاویہ
بن یزید کے ذریعہ سے یہ پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ کے باغ میں ایک گندی جھاڑی نکلی
تھی مگر اس کے بیجوں سے پھر خدا نے ایک شاندار درخت پیدا کر دیا۔محمدی باغات کے نمونے بے شک ایسی مثالیں شاذ و نادر ہوتی ہیں مگر پھر بھی
محمد رسول اللہ کے باغ میں ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ کے بعد عمر بن عبدالعزیز بھی ایک ایسا ہی پودا آپ کے باغ میں پیدا ہوا اور پھر
مادی باغوں سے علیحدہ ہو کر رُوحانی باغوں نے اپنی نشو ونما شروع کر دی۔محمدی باغوں میں
ایک پودا حسن بصری کا لگا، ایک جنید بغدادی کا لگا، ایک سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا
لگا، ایک خیلی رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک محی الدین صاحب
ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ
کا لگا، ایک شہاب الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک بہاؤ الدین صاحب نقشبندی
رحمۃ اللہ علیہ کا لگا، ایک معین الدین صاحب چشتی رحمتہ اللہ کا لگا ، ایک سلیم چشتی رحمتہ اللہ علیہ
کا لگا، ایک قطب الدین صاحب بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک فرید الدین صاحب
شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ کا لگا، ایک نظام الدین صاحب اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کا لگا، ایک حضرت
باقی باللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا لگا، ایک داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کا لگا ، ایک مجدد صاحب
سرہندی رحمتہ اللہ علیہ کا لگا، ایک شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کا لگا، ایک خواجہ میر ناصر رحمتہ اللہ علیہ
کا لگا، ایک خواجہ میر درد رحمۃ اللہ علیہ کا لگا، ایک سید احمد صاحب بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا
لگا اور سب سے آخر میں باغ محمد مکی کی حفاظت کرنے والے درخت مسیح موعود کا پودا لگا جس
کو خود مسلمانوں نے بدقسمتی سے کاٹ کر چاہا کہ محمد کی باغ میں لوگ گھس جائیں، بکریاں اور
بھیڑیں گھس جائیں اور محمد کی باغ کو تباہ کر دیں۔مگر وہ پودا اس شان
کا تھا کہ اُس نے کہا:-
اے آنکہ سوئے من بدویدی بصد تبر
از باغبان بترس که من شارخ مشمرم
و شخص ! جو کہ سو کلہاڑے لیکر میرے کاٹنے کے لئے دوڑا آ رہا ہے میرے باغبان
خدا سے یا محمد رسول اللہ سے ڈر کہ میں وہ شاخ ہوں جس کو پھل لگے ہوئے ہیں اگر تو مجھے
کالے گا تو محمد رسول اللہ کا پھل کٹ جائے گا اور نتیجہ یہ ہوگا کہ محمد رسول اللہ کا باغ ہے شمر
رہ جائے گا۔پس تو مجھے نہیں کاٹ رہا تو محمد رسول اللہ کے باغ کو اُجاڑ رہا ہے اور خدا بھی
برداشت نہیں کرے گا کہ محمد رسول اللہ کا باغ اُجڑے وہ ضرور اُس کی حفاظت کرے گا۔چنانچہ آسمان
محمد رسول اللہ کے باغ کی حفاظت کے لئے خدا تعالیٰ کی تجلیات سے اللہ تعالیٰ
مسیح موعود کی حفاظت کے لئے اُترا اور با وجود مولوی عبدالجبار ، مولوی عبدالحق، مولوی احمد بن
عبداللہ غزنوی، مولوی عبد الواحد بن عبد اللہ غزنوی، مولوی محمد حسین بٹالوی ، مولوی ثناء اللہ
امرتسری اور اور سینکڑوں ہزاروں مولویوں اور مولوی نذیر حسین دہلوی کے فتووں اور دیو بندیوں
کے جوش کے اور جمعیتہ العلماء کی تمام طاقتوں کے اور ۱۹۵۳ء کا فساد پیدا کرنے والے علماء کی
۷۲۷
کوششوں کے، باوجود اس کے کہ سب نے اکٹھا ہو کر حملہ کیا اللہ تعالی سینہ سپر ہو کر کھڑا ہو گیا
کہ میں محمد رسول اللہ کے باغ کو نہیں اُجڑ نے دونگا۔یہ تو باڑ ہے محمد رسول اللہ کے باغ کی۔مسیح موعود کو تم ایک انسان سمجھتے ہو مگر فرمایا میں جانتا ہوں کہ یہ محمد رسول اللہ کے باغ کی باڑ
ہے اس کے کٹنے سے محمد رسول اللہ کا باغ اُجڑتا ہے اور محمد رسول اللہ میرا محبوب ہے۔میں اپنے
محبوب کی وفات کے بعد اُس کے باغ کو دشمنوں کو اُجاڑ نے نہیں دونگا۔تم مولوی ہو یا عالم ہو
یا لیڈر ہو میں تمہاری کیا پرواہ کرتا ہوں۔میں محمد رسول اللہ کی جوتیوں کے برابر بھی تم کو نہیں
سمجھتا۔محمد رسول اللہ کے باغ یعنی اُس کی امت کی حفاظت کے لئے میں اسکو زندہ رکھونگا اور
یہ ایک اور جماعت کھڑی کرے گا جس طرح کیلے کے ساتھ اور کیلے پیدا ہو جاتے ہیں اسی
طرح تم تو کہتے ہو کہ اس کے جو مرید ہیں وہ شیطان ہیں اور ابلیس کے فرزند ہیں مگر میں
بتاؤں گا کہ یہ ملائکہ ہیں جو محمد رسول اللہ کے باغ کی حفاظت کے لئے آئے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی تدبیر سے مسیح موعود اور پھر اُن کی جماعت کے
ذریعہ سے محمد رسول اللہ کے باغ کی باڑ کاٹے جانے سے بچ گئی اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ اس اُمت کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے اول میں
ہوں اور آخر میں مسیح موعود - ۲۸ یعنی میرے باغ کے ایک طرف باڑ میں ہوں اور ایک
طرف مسیح موعود۔نہ خدا مجھے کٹنے دے گا کہ میرا باغ اُجڑے ، نہ خدا مسیح موعود کو کٹنے
دے گا کہ میرا باغ اُجڑے۔ہم دونوں کے کاٹے جانے سے باغ محمد کی اُجڑتا ہے اور
یہ باغ خدا کا لگایا ہوا ہے خدا اپنے لگائے ہوئے باغ کو اُجڑنے نہیں دے گا۔میں بھی
باڑ ہوں اس باغ محمدی کی اور مسیح موعود بھی باڑ ہے اس باغ محمدی کی نہ وہ مجھے کٹنے
دے گا اور نہ وہ مسیح موعود کو کتنے دے گا وہ باغ محمدی کو آباد رکھنے کے لئے اُس کی باڑ کو
سلامت رکھے گا اور قیامت تک وہ باغ چلے گا اور اس کو کوئی نہیں کاٹ سکے گا۔آب دیکھو
باغ محمدی کے مقابلہ میں دنیوی بادشاہوں کے بے حقیقت باغات ایک طرف
ڈ نیوی بادشاہوں کے باغ ہیں، وہ کتنے چھوٹے ہیں اور کتنی کم عمر کے ہیں دوسری طرف قرآنی
محمدی باغ ہیں۔پھر ایک باغ دو باغ ہیں اور ان کی عمر اتنی لمبی ہے کہ محمد رسول اللہ سے لے کر
قیامت تک ممتد ہے۔پس کجا وہ دنیوی بادشاہوں کے باغ جو میں نے ۱۹۳۸ء میں دیکھے
۷۲۸
تھے اور کجا یہ محمد رسول اللہ کا باغ جس کا ذکر میں آج ۱۹۵۶ء میں کر رہا ہوں۔ان دونوں
کا مقابلہ کر کے بے اختیار مُنہ سے نکلتا ہے۔اَللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔بڑی برکت والا ہے ہمارا خدا جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان بھیجا جس
نے قیامت تک کے لئے دنیا کی ہدایت کا بیڑا اُٹھا لیا۔پھر بڑی برکت والا ہے وہ خدا جس
نے مسیح موعود جیسا غلام محمد رسول اللہ کو دیا جس نے محمد رسول
اللہ کا باغ جب اُجڑ کے کھیتی بنے لگا تھا
پھر اس کو باغ کی شکل میں تبدیل کر دیا۔اور اُس کے پودوں کو دنیا کے کناروں تک پھیلا دیا تا کہ
وہ ہر ملک میں جائیں ، ہر قوم میں جائیں، ہر جگہ پر جا کے وہاں کے عیسی کے باغ کے پودوں کو
نکال نکال کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگائیں اور موسی کے باغ کے پودوں کو اُکھیڑ اکھیڑ کر
محمد رسول اللہ کے باغ میں لگائیں، یہاں تک کہ دنیا کے چپے چپے میں محمد رسول اللہ کا باغ لگ
جائے اور نہ عیسی کا باغ رہے نہ موسٰی کا باغ رہے ، وہ ساری اُجاڑ بستیاں بن جائیں۔آباد بستی
اور ہرا باغ صرف محمد رسول اللہ کا ہو جو قیامت تک چلتا چلا جائے۔الذاريات :۵۰
الاخلاص : ۴
سے پتکوں : - پتک - کتاب - صحیفہ - فیروز اللغات اردوصفحه ۶۹۶ مطبوعہ فیروز سنز
لا ہور ۲۰۱۰ء
مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال مَا قَالَهُ شرعًا حدیث نمبر ۶۱۲۶ صفحه
١٠٣٩ مطبوع الرياض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء
ٹین (TIN) ایک سفید نرم دھات۔فیروز اللغات اردوصفحه ۴۳۵ مطبوعہ فیروز سنز
لا ہور ۲۰۱۰ء
الرحمن : ۴۷
ك البقرة :٢٠٢
الم نشرح : ٧،٦ الانعام :٢
١٠ البقرة :٨٣،٨٢
لل الرعد :
١٢ التوبة :٧٢
الحج :٢٠
يونس : ١٠
ها الكهف : ١٠٨
الرحمن : ۵۵
كل سبا :١٧
الكهف :۳۴،۳۳ 19 الانبياء :٧٩
۷۲۹
٢٠ المزمل : ١٦
ال النساء :٧٠
۲۲ مرقس باب ۱۲۔آیت ۱ تا ۹۔نارتھ انڈیا بائیبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
۲۳ در مشین اُردو صفحه ۱۲۳۔شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
۲۴ السيرة الحلبيه جلد ۳ صفحه ۱۰۶ ، ۱۰۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۲۵ اسد الغابة الجزء الثالث صفحه ۱۲۶ مطبوعہ بیروت ۲۰۰۶ء
۲۶ فتوح الشام ذکر فتح اعزاز جلد اصفحه ۳۰۱ مطبوعہ ۱۹۹۷ء
تاريخ الخميس جلد ۳ صفحه ۳۶۲ مطبوعہ بیروت الطبعة الاولى ٢٠٠٠٩ء
۲۸ کنز العمال جلد ۴ صفحہ ۲۶۹۔مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء