سیر روحانی (۱۱) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ

۷۳۱
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (11)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ )
عالم روحانی کے لنگر خانے
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: -
دنیوی لنگر خانوں کے نقائص پندرھویں چیز جو ۱۹۳۸ء کے سفر دکن میں میں نے دیکھی
اور جس نے میرے دل کو متاثر کیا وہ شاہی لنگر خانے تھے
جو غرباء کیلئے جاری کئے گئے تھے۔میں نے دیکھا کہ بادشاہوں کے محلات کے ساتھ ہی غریبوں
کے لئے لنگر بنائے گئے تھے تا کہ وہ بھو کے نہ رہیں اور صبح وشام وہاں سے کھانا حاصل کر کے اپنا
اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔میرے لئے یہ بات بڑی خوشی کا موجب ہوئی اور مجھے
اُن کے انتظام کی تعریف کرنی پڑی لیکن جب میں نے سوچا اور غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ
بادشاہوں نے یہ لنگر تو جاری کر دیئے تھے لیکن غریب اُن سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے تھے۔اکثر
امراء یا اوسط درجہ کے لوگ اُن کو دھکے دیکر پیچھے ہٹا دیتے تھے اور خوراک خود استعمال کر لیتے
تھے۔دوسرے میں نے دیکھا کہ ان لنگر خانوں میں جو لانگری مقرر ہوتے تھے بعض دفعہ وہ جنس
خود اُڑا لیتے تھے اور بادشاہ کی لنگر جاری کرنے کی خواہش خاک میں مل جاتی تھی۔لیکن اس کے مقابلہ
قرآنی لنگر کی خوبی اور اُس میں انواع واقسام کے کھانے میں میں نے دیکھا کہ
قرآنی لنگر ان تمام نقائص سے پاک تھا اور پھر قرآنی لنگر میں اتنی انواع کے کھانے تھے کہ

۷۳۲
شاہی لنگر اُس کے مقابلہ میں بالکل بیچ نظر آتے تھے مگر ظاہر ہے کہ قرآنی لنگر میں روٹیاں نہیں
ملتیں بلکہ قرآن کے ذریعہ رُوحانی تعلیم دنیا کو بانٹی جاتی ہے۔پس قرآن کریم کے رُوحانی لنگر کے
اندر انواع واقسام کے کھانوں کی موجودگی کے صرف اتنے ہی معنے ہیں کہ قرآن کریم نے ایسی
کامل تعلیم پیش کی ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کا کوئی رُوحانی لنگر پیش نہیں کیا جا سکتا اور یہ دعوئی ایسا
ہے جو خود قرآن کریم نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم کے رُوحانی لنگر کے اندر
انواع واقسام کے کھانوں کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَهُ تَفْصِيلًا -
یعنی ہم نے قرآن کریم میں ہر روحانی امر کو جس کی دنیا کو ضرورت تھی اچھی طرح کھول کر بیان
کر دیا ہے گویا قرآن کے روحانی لنگر میں انواع واقسام کے کھانے بٹ رہے ہیں جن کی
مثال بادشاہوں کے لنگر خانوں میں تو کیا پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی نہیں پائی جاتی۔اسی طرح قرآن میں مختلف انواع و اقسام کی روحانی تعلیم کے پائے جانے کا ذکر
دوسری جگہ اس طرح کیا گیا ہے کہ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمُ يَعْلَمُ ہے یعنی اس قرآن کے ذریعہ
سے انسان کو وہ کچھ سکھایا گیا ہے جو پہلی کتب سماویہ میں نہیں سکھایا گیا تھا۔گویا قرآن شریف کو
نہ صرف دنیوی لنگروں پر فضیلت ہے بلکہ سب آسمانی لنگروں پر بھی فضیلت ہے چنانچہ اس کی
مثال کے طور پر میں فرعون کے واقعہ کو پیش کرتا ہوں۔فرعون موسی کے متعلق قرآنی انکشاف قرآن
قرآن کریم جو موسی اور فرعون کے قریب
بائیس سو سال بعد آیا ہے اُس میں یہ
لکھا ہے کہ فرعون کا جسم فرعونیوں کے سمندر میں غرق ہونے کے وقت بچالیا گیا تھا صرف اُس کی
روح لے لی گئی تھی تا کہ وہ آئندہ عذاب اُٹھائے مگر بائبل جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اُس
زمانہ میں اُتری تھی جس زمانہ میں فرعون ڈوبا تھا اُس میں یہ سچائی کہیں بیان نہیں کی گئی۔اب غور
کرو کہ بائیس سو سال کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو ایک اُمی اور ان پڑھ تھے وہ تو
اِس مضمون کو بیان کرتے ہیں کہ آج سے بائیس سو سال پہلے جب موٹی مصر سے بھاگے تھے اور
فرعون نے اُن کا تعاقب کیا تھا تو خدا نے فرعون کو سمندر میں تو غرق کر دیا تھا لیکن اُس کی لاش کو
محفوظ رکھا گیا تھا تا کہ وہ آئندہ آنے والے لوگوں کے لئے عبرت اور نصیحت کا موجب بنے مگر
بائبل اس بات کو بیان نہیں کرتی حالانکہ وہ اسی زمانہ کی کتاب ہے جس زمانہ میں فرعون غرق
ہوا۔اب تاریخ کو دیکھو تو وہ اسی بات کی تائید کرتی ہے جو قرآن کریم نے بیان کی ہے۔چنانچہ

۷۳۳
وہ
جو پرانی ممیاں نکلی ہیں اُن میں فرعونِ موسی کی میں بھی نکلی ہے۔مصریوں
کو ایسی دوائیں معلوم تھیں
کہ جب وہ میت کے اندر وہ دوائیں ٹیکہ کے ذریعہ پہنچا دیتے تو لاشیں کئی کئی سو سال تک محفوظ
رہتی تھیں۔اب انگریزوں نے بھی ایسی دوائیں نکال لی ہیں لیکن تجربہ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ
یورپ نے جو دوائیں ایجاد کی ہیں اُن کی وجہ سے لاشیں صرف تمیں چالیس سال تک محفوظ رہتی
ہیں اس کے بعد خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں مگر مصریوں کی کئی کئی ہزار سال کی ممیاں مل گئی
ہیں۔اُن کو کئی ایسے نسخے معلوم تھے کہ جن کی وجہ سے کئی کئی ہزار سال تک لاشیں محفوظ رہتی تھیں۔فرعون موسی کی ممی پر ہی ۳۵ سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ ممیاں جو فرعونِ موسی سے بھی کئی
کئی ہزار سال پہلے کی ملی ہیں ان کو لے لیا جائے تو پھر پانچ چھ ہزار سال سے وہ لاشیں محفوظ
چلی آ رہی ہیں مگر یورپین لوگوں نے ابھی تک صرف تیں چالیس سال تک کے لئے لاش کو محفوظ
رکھنے کا علاج نکالا ہے اس سے زیادہ نہیں۔بہر حال ہمیں تو صرف اُس فرعون کی ممی سے غرض
ہے جو فرعون موسی کہلاتا ہے اور اُس کے متعلق موسی کے بائیس سو سال بعد قرآن نے یہ فرمایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی لاش کو محفوظ رکھنے کا وعدہ فرمایا تھا۔اصل بات یہ ہے کہ جب و
ڈوبنے لگا تو اُس کو خیال آیا کہ معلوم ہوتا ہے موسی سچا ہی تھا اور میں اس کی مخالفت کر کے غلطی
کرتا رہا۔چنانچہ اُس نے ڈوبتے وقت کہا کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ سوائے اُس خدا کے جس پر
بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور کوئی خدا نہیں۔اُسوقت اللہ تعالیٰ نے فرعون سے کہا کہ اب
ایمان لاتے ہو جب کہ تم مرنے لگے ہو۔اب تو صرف یہی ہے کہ نُنَجِيكَ بِبَدَ نِكَ سہم
تیرے جسم کو نجات دیں گے تا کہ تو آنے والے لوگوں کے لئے نشان ہو۔چنانچہ اُس کی لاش
محفوظ رہی مگر وہ لاش تو اس زمانہ میں ملی ہے جبکہ قرآن کے نزول پر بھی چودہ سو سال کا عرصہ
گزر چکا ہے لیکن قرآن کریم نے آج سے چودہ سو سال پہلے خبر دے دی تھی کہ فرعونِ موسی کی
لاش محفوظ ہے اور اگر اس میں بائیس سو سال کا پہلا عرصہ بھی شامل کر لیا جائے تو ۳۵ سو سال
سے یہ پیشگوئی پوری ہوتی چلی آ رہی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس تھی کے نام کے متعلق اختلاف ہے لیکن یہ اختلاف صرف
اتنا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس فرعون کے زمانہ میں حضرت موسی علیہ السلام پیدا ہوئے
اُس کا نام رعمسیس تھا اور جس فرعون کے زمانہ میں حضرت موسی علیہ السلام بنی اسرائیل کو مصر
سے نکال کر لائے اُس کا نام منفتاح تھا مگر لاشیں دونوں کی مل گئی ہیں۔ایک کے متعلق کہتے

۷۳۴
ہیں کہ یہ رمسیس کی لاش ہے اور ایک کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ منفتاح کی لاش ہے۔اب خواہ
رعمسیں کی لاش کو فرعونِ موسی کی لاش سمجھ لو یا منفتاح کی لاش کو زمانہ ء موسی کے فرعون کی لاش
کہو بات تو وہی رہی جو قرآن نے کہی تھی اور پتہ لگ گیا کہ جو کچھ قرآن نے کہا تھا وہ سچ تھا۔فرعون موسٹی کی لاش محفوظ رہی اور وہ اب تک محفوظ چلی آ رہی ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام پر بائیبل کے الزامات دوسری مثال کے طور پر میں
حضرت سلیمان علیہ السلام کا
واقعہ پیش کرتا ہوں۔حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانہ کے کا فر بھی اُن کو کافر کہتے تھے۔جیسا
کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَ لكِنَّ الشَّيطِينَ كَفَرُوا على
یعنی سلیمان نے ہر گز کفر نہیں کیا بلکہ اس کے دشمن جو خدا سے دُور تھے وہ سلیمان کو کافر کہہ کے
خود کا فر ہو گئے تھے۔اس آیت میں تمہارے لئے بھی ایک بڑا بھاری نکتہ ہے اور وہ یہ کہ بعض
لوگ کہتے ہیں کہ صرف شریعت والے نبی کا انکار کفر ہوتا ہے دوسرے نبیوں کا انکار کفر نہیں ہوتا
حضرت سلیمان کو نہ یہودی صاحب شریعت مانتے ہیں اور نہ مسلمان صاحب شریعت مانتے
کہتے ہیں کہ وہ غیر شرعی نبی تھے مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ وَلَكِنَّ الشَّيطِينَ كَفَرُوا
جو لوگ اُس کے دشمن تھے اور کہتے تھے کہ اس نے کفر کیا ہے وہ خود کافر تھے۔اس سے معلوم
ہوا کہ غیر شرعی انبیاء کا انکار بھی کفر ہی ہوتا ہے پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
منکرین بھی اگر کہیں کہ مرزا صاحب تو شریعت لانے والے نبی نہیں تھے پھر اُن کے منکر کا فرکس
طرح ہو گئے تو وہ اس بہانہ سے بچ نہیں سکتے۔مولوی محمد علی صاحب ہمیشہ زور دیا کرتے تھے کہ
شریعت والے نبی کا انکار ہی کفر ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ اس آیت میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ
وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَ لكِنَّ الشَّيطِيْنَ كَفَرُوا سلیمان نے کفر نہیں کیا تھا بلکہ اس کے
دشمنوں نے اُس کو کا فرکہہ کے خود کفر کیا۔پس جو شخص کسی بچے فرستادہ یا اُس کے ماننے والوں
کو کا فرکہتا ہے وہ قرآن کریم کی رُو سے خود کا فر ہو جاتا ہے بلکہ اگر اِن الفاظ پر زیادہ وسیع نظر
سے غور کیا جائے تو درحقیقت اس کے یہ معنے بنتے ہیں کہ کوئی کافر کہے یا نہ کہے پھر بھی صرف
انکار سے وہ کافر ہو جاتا ہے۔اب میں بتاتا ہوں کہ قرآن کریم نے تو یہ کہا ہے کہ سلیمان نبی تھا کا فرنہیں تھا مگر بائبل جو
سلیمان کے وقت کی لکھی ہوئی ہے وہ کیا کہتی ہے؟ بائبل کی کتاب ” سلاطین میں لکھا ہے :-

۷۳۵
وو
” جب سلیمان بڑھا ہو گیا تو اُس کی بیویوں نے اُس کے دل کو غیر معبودوں کی
،،
طرف مائل کر لیا اور اُس کا دل خداوند اپنے خدا کے ساتھ کامل نہ رہا۔گویا قرآن کریم تو بائیس سو سال بعد میں آنے کے باوجود کہتا ہے کہ سلیمان نے کوئی کفر نہیں
کیا لیکن بائبل اُس زمانہ کی کتاب ہو کر کہتی ہے کہ سلیمان بڑھا ہو گیا تو اس کی بیویوں نے اُس
کے دل کو غیر معبودوں کی طرف مائل کر لیا اور اُس کا اپنے خدا سے کامل تعلق نہ رہا۔اس سے
اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم کا رُوحانی کھانا کتنا مزیدار ہے اور بائبل کا کھانا کتنا
خراب اور بدمزہ ہے۔وہ اپنے زمانہ کے متعلق لوگوں کو ایک خبر دیتی ہے اور جیسا کہ میں آگے
چل کر ثابت کرونگا حضرت سلیمان پر یہ جھوٹا اتہام لگاتی ہے کہ اُس کی مشرک بیویوں نے اس
کا دل خدا تعالیٰ کی طرف سے پھیر دیا اور وہ غیر معبودوں کی عبادت کرنے لگا۔پھر لکھا ہے :-
” خداوند سلیمان سے ناراض ہوا۔گویا سلیمان نے صرف کفر ہی نہیں کیا بلکہ اس حد تک کفر کیا کہ اللہ تعالیٰ اس کا مخالف
ہو گیا اور وہ سلیمان سے ناراض ہوا۔کیونکہ اُس کا دل خداوند اسرائیل کے خدا سے پھر گیا تھا کے،،
اور باوجود اس عظیم الشان نشان کے پھر گیا تھا کہ اُس نے
دوبارہ دکھائی دے کر اس کو اسبات کا حکم کیا تھا کہ وہ غیر معبودوں کی
پیروی نہ کرے پر اُس نے وہ بات نہ مانی جس کا حکم خداوند نے دیا تھا ہے،،
قرآن تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے۔عام مسلمان جس پر قرآن
نازل نہیں ہوا وہ بھی اگر قرآن کی تعمیل نہ کرے تو کا فر ہو جاتا ہے۔مگر سلیمان نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذالک اتنا لج راہ اور اتنا خطرناک کافر تھا کہ دو دفعہ خدا اس پر ظاہر ہوا اور دو دفعہ خدا
نے ظاہر ہو کر اُسے کہا کہ غیر معبودوں کی پرستش نہ کرنا مگر پھر بھی وہ اپنی بیویوں کے حُسن اور
اُن کی زیبائش کو دیکھ کر خدا تعالیٰ سے اتنا پھرا کہ غیر معبودوں کے لئے اُس نے مسجدیں
بنائیں اور اُن کے آگے سجدہ کرنے لگ گیا۔مگر تاریخی شہادتوں سے پتہ لگتا ہے کہ
تاریخی شہادت سے قرآنی بیان کی تصدیق ہو قرآن نے بات
بھی تھی وہی ٹھیک ہے
اور جو بائبل نے کہی تھی وہ غلط ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ خود عیسائی محققین نے اس بات

تسلیم کر لیا ہے کہ بائبل میں حضرت سلیمان پر جھوٹا الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے غیر معبودوں
کی پرستش کی اور خدائے واحد کو چھوڑ دیا۔چنانچہ انسائیکلو پیڈیا بلی کا جو بڑے بڑے پادریوں
اور یہودی علماء نے لکھی ہے اور جس میں نہ صرف پرانی تاریخی کتب کا نچوڑ آ گیا ہے بلکہ نئی
علمی تحقیقات بھی اُس میں شامل ہیں اُس میں لکھا ہے کہ :-
یہ بات تو صحیح ہے کہ حضرت سلیمان کی بہت سی بیویاں تھیں کچھ
اسرائیلی اور کچھ غیر اسرائیلی لیکن نہ تو انہوں نے اُن سب کے لئے قربان گاہیں
بنائی تھیں اور نہ انہوں نے اپنی بیویوں کے دیوتاؤں کی عبادت کو کبھی
خدا تعالیٰ کی عبادت کے ساتھ ملایا تھا۔آپ خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے
انکار کا کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔گویا تاریخ نے خود تسلیم کر لیا کہ بیشک حضرت سلیمان کی کئی بیویاں تھیں کچھ یہودی اور
کچھ غیر یہودی مگر یہ غلط ہے کہ انہوں نے سب کے لئے بُت خانے بنائے اور پھر یہ بھی جھوٹ
ہے کہ انہوں نے کبھی کسی بُت کو سجدہ کیا ہو۔اب دیکھو بائبل تو یہ کہتی ہے کہ انہوں نے بتوں کو
سجدے کئے اور قرآن کہتا ہے کہ نہیں کئے۔اور آج کا محقق یہودی اور آج کا محقق عیسائی کہتا
ہے کہ بائبل جھوٹ کہتی ہے۔ہمارے ملک کی ایک مثل ہے۔کہتے ہیں۔’ جادو وہ جو سر چڑھ
کر بولے۔اگر صرف قرآن یہ بات کہتا ہے تو عیسائی اور یہودی کہتے کہ ہم کو جھٹلانے کے
لئے ایسا کہا گیا ہے مگر خدا نے خود عیسائی اور یہودی علماء کی زبان سے یہ بات کہلوا دی۔پس
اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ محقق تو تمہارے اپنے بزرگ ہیں۔اگر ان بزرگوں نے اپنے
بزرگوں کو جھوٹا قرار دیا ہے تو تم اس کے ذمہ دار ہو ہم ذمہ دار نہیں۔نہ ان یہودی پادریوں کو
ہم نے پڑھایا تھا اور نہ عیسائی پادریوں کو ہم نے پڑھایا ، تمہارے اپنے باپ دادوں نے اِن کو
پڑھایا تھا۔پس اگر جھوٹے ہیں تو تمہارے اپنے باپ دادا جھوٹے ہیں، تمہاری کلیسیا جھوٹی
ہے یا یہودیوں کی مذہبی انجمن جھوٹی ہے۔ہمارا قرآن تمہارے علماء کے اقرار کے ساتھ سچا
ثابت ہو گیا اور ظاہر ہو گیا کہ سلیمان نے کبھی غیر معبودوں کی پرستش نہیں کی تھی۔پھر اُسی ” سلاطین میں جس میں حضرت سلیمان پر کفر کا الزام لگا یا گیا ہے لکھا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے حضرت سلیمان کو الہاماً کہا کہ
میں نے ایک عاقل اور سمجھنے والا دل تجھ کو بخشا۔

۷۳۷
اب کیا عاقل اور سمجھنے والا دل شرک کیا کرتا ہے؟ پھر لکھا ہے کہ : -
ایسا کہ تیری مانند نہ تو کوئی تجھ سے پہلے ہوا اور نہ کوئی تیرے بعد
تجھ سا بر پا ہو گا۔گویا بائبل حضرت سلیمان کو اتنی عظمت دیتی اور اُسے ایسا بے نظیر آدمی قرار دیتی ہے کہ
نہ تو ہزاروں سال پہلے اس جیسا کوئی آدمی ہوا اور نہ ہزاروں سال بعد اُس جیسا کوئی اور پیدا
ہوگا۔لیکن ساتھ ہی اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ کا فر تھا۔کیا ایسی کتاب کو ہم مذہبی کتاب
کہہ سکتے ہیں ؟ اس کتاب کے مصنفوں کو تو پاگل خانہ میں داخل کرنا چاہئے تھا جنہوں نے ایسی
متضاد باتیں لکھ دیں۔اسی طرح لکھا ہے :-
چلتا تھا۔“ ۱۲
سلیمان خداوند سے محبت رکھتا اور اپنے باپ داؤد کے آئین پر
اگر سلیمان خدا تعالیٰ سے محبت رکھتا تھا اور اپنے باپ داؤد کے طریق پر چلتا تھا تو پھر
اُس کو مُشرک کہنا اور بتوں کی فرمانبرداری کرنے والا قرار دینا کونسی معقول بات ہے۔کتاب
وہی ہے اور اُس میں یہ باتیں لکھی ہیں۔ان حوالجات سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ بائبل کا
الزام جھوٹا ہے اور بیچ وہی ہے جو قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور جس کی رو سے حضرت سلیمان
شروع سے لیکر آخر تک نہایت اعلیٰ درجہ کے مؤمن اور نبی قرار پاتے ہیں۔غرض قرآن کریم نے ایسی باتیں بیان کی ہیں جن سے پہلی کتب گلیہ خالی ہیں اور یہ
ثبوت ہے اس بات کا کہ قرآن کریم ایسی سچائیوں سے پُر ہے جن میں کوئی الہامی کتاب اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتی اور قرآن کریم کے ذریعہ جو انواع و اقسام کی رُوحانی غذا ئیں دی گئی ہیں وہ
اتنی اعلیٰ ہیں کہ اُن کی نظیر دنیا کی کسی الہامی کتاب سے پیش نہیں کی جاسکتی۔روحانی کھانوں کے مقابلہ میں دنیوی کھانے ایک بے حقیقت چیز ہیں
حقیقت
یہ ہے کہ
ڈ نیوی کھانے خواہ وہ کتنے ہی اعلیٰ درجہ کے ہوں اور دنیوی نعماء خواہ وہ کتنی ہی بلند پایہ ہوں
رُوحانی کھانوں اور روحانی نعمتوں کے مقابلہ میں ایک بالکل ادنی اور بے حقیقت چیز ہوتی ہیں
اور دنیا کے سمجھدار اور نیک فطرت لوگوں نے بھی اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ جسمانی کھانا ایک

۷۳۸
ادنی چیز ہے اصل چیز روحانی کھانا ہی ہے یعنی دین کی باتیں سننا اور اُس پر عمل پیرا ہونا۔میں اس کی مثال کے طور پر ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔۱۹۰۸ء میں جبکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام لاہور میں ٹھہرے ہوئے تھے لاہور کے بڑے بڑے احمدیوں نے وہاں کے
با اثر لوگوں کی ایک دعوت کی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی شامل ہوئے
اور آپ نے اُن معززین کے سامنے ایک تقریر فرمائی لیکن اتفاقاً تقریر کچھ لمبی ہوگئی۔خلیفہ
رجب دین صاحب مرحوم جو خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم کے خُسر تھے اور دعوتوں کا انتظام
کرنے میں بڑی مشق رکھتے تھے انہوں نے پیچھے سے آکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہنا
شروع کیا کہ حضور بڑی دیر ہوگئی ہے کھانا ٹھنڈا ہورہا ہے اور بڑے بڑے معززین آئے ہوئے
ہیں۔اس پر میاں فضل حسین صاحب مرحوم کہ وہ بھی مدعوئین میں سے تھے کھڑے ہوگئے اور
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کر کے کہا کہ حضور ! دنیا وی کھانے تو ہم
روز ہی کھاتے ہیں ہم تو یہاں آپ کے ہاتھ سے رُوحانی کھانا کھانے آئے ہیں سو آپ تقریر
جاری رکھیں اور ہمیں اس سے محروم نہ کریں۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
تقریر جاری رکھی اور تمام غیر احمدی احباب بیٹھے سنتے رہے۔میاں فضل حسین صاحب بڑے عقلمند اور سمجھدار آدمی تھے مسلمانوں کے لیڈر تھے اور
ابھی اُن کی جوانی کا وقت تھا جس میں بُھوک زیادہ لگتی ہے مگر مجھے یاد ہے وہ کھڑے ہو گئے
اور انہوں نے بڑے جوش سے کہا کہ آپ تقریر جاری رکھیں یہ روحانی کھانا ہمیں کب نصیب
ہوتا ہے۔جسمانی کھانا تو ہم اپنے گھروں میں کھا ہی لیتے ہیں ہم جو آپ کے پاس آئے تھے تو
روحانی کھانا کھانے آئے تھے اس سے معلوم ہوا کہ دین کی باتیں نظمندوں کے نزدیک رُوحانی
کھانا ہوتی ہیں۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے ساتھ دل کو ایمانی تقویت حاصل ہوتی ہے۔حضرت مسیح ناصری بھی فرماتے ہیں کہ :-
انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ خدا کے کلام سے جیتا ہے۔‘۱۳
پس یہ بات کہ رُوحانی غذاء ہی اصل غذا ہوتی ہے اور جسمانی غذاء اس کے مقابلہ میں
کوئی حقیقت نہیں رکھتی اس کی حضرت مسیح کے کلام سے بھی تصدیق ہوگئی اور میاں فضل حسین
صاحب کے واقعہ سے بھی تصدیق ہو گئی۔میاں فضل حسین ایک دُنیوی لیڈر تھے اور حضرت مسیح
دینی لیڈر تھے دونوں نے بتا دیا کہ رُوحانی کھا نا ہی اصل کھانا ہوتا ہے۔

۷۳۹
قرآنی لنگر کی کوئی چیز چرائی نہیں جاسکتی اس نقطۂ نگاہ سے جب میں نے قرآنی لنگر
کا بادشاہی لنگروں سے مقابلہ کیا تو
۱۴
میں نے دیکھا کہ قرآنی لنگر کا کھانا نہ تو لوگ ناجائز استعمال کر سکتے تھے اور نہ لانگری اُس کو اپنی
مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا تھا۔جبکہ بادشاہی لنگروں کی یہ کیفیت تھی کہ وہ جاری تو غرباء
کے لئے کئے جاتے تھے مگر کھانا آسودہ حال لوگ آ کے کھا جاتے تھے اور کچھ لانگری کھا جاتا تھا
اور غریب بھو کے مرتے تھے۔چنانچہ مجھے نظر آیا کہ قرآنی لنگر کی حفاظت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے
ایک خاص ارشاد فرمایا ہے جس میں کھلے طور پر یہ بتا دیا گیا ہے کہ قرآنی لنگر میں کوئی چوری نہیں
ہو سکتی۔اور اگر کوئی چوری کرنے کی کوشش کرے تو وہ فوراً پکڑا جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے۔يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْاعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ۔یعنی وہ آنکھ کے اشارے کو بھی سمجھتا ہے اور دلوں کے مخفی خیالات کو بھی سمجھتا ہے۔پس
جو لوگ قرآنی لنگر سے چوری کرنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوتے بلکہ پکڑے جاتے ہیں۔عام طور پر قاعدہ ہے کہ چور یہ دیکھ کر کہ کوئی دیکھتا نہیں ایک دوسرے کو آنکھ مارتے ہیں کہ چیز
اُٹھا لو، کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن قرآن فرماتا ہے کہ ہمارے لنگر میں اگر کوئی کسی کو آنکھ
مارے تو اُسے وہیں پکڑ لیتے ہیں اور اُسے وہ چیز اُٹھانے نہیں دیتے بلکہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دل
کی مخفی باتوں کو بھی جانتا ہے۔یعنی اگر کوئی شخص اپنے دل میں یہ خیال مخفی رکھ کر آئے کہ میں
قرآنی لنگر سے کوئی چیز چراؤ نگا تو وہ بھی پکڑا جائیگا کیونکہ اللہ تعالیٰ اُس کے دل کی حالت کو جانتا
ہے اور مالک اپنے خزانہ کو کبھی چور کے ہاتھ میں نہیں جانے دیتا۔خدا تعالیٰ نے اپنے لنگر خانہ کو
جن لوگوں کے لئے مخصوص کیا ہے وہی اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں دوسرا قریب بھی نہیں
جاسکتا۔پس جیسے بادشا ہی لنگر کو لانگری کھا جاتے ہیں ویسا قرآنی لنگر میں نہیں ہوسکتا۔جب کوئی
قرآنی لنگر میں چوری کرنے لگے تو فوراً خدا تعالیٰ کے فرشتے اُس کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے
ہیں اور اُسے پکڑ لیتے ہیں۔قرآن کریم میں اسی مضمون کے متعلق ایک اور آیت بھی ہے جس
میں عجیب پیرا یہ میں اس مضمون کو بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَسْمَعُونَ إِلَى
الْمَلَا الْأَعْلَى وَيُقْدَ فُوْنَ مِنْ كُلِ جَانِبِ دُحُورًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ لا إِلَّا
مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ها
یعنی قرآنی لنگر جوڑ و حانی باتوں پر مشتمل ہے اُس کے متعلق بعض دفعہ دشمنانِ اسلام

۷۴۰
چاہتے ہیں کہ اُس کی کچھ باتیں پہلے سے سُن لیں اور پھر اُن کو بگاڑ کر مسلمانوں کو شرمندہ کریں
مگر فرماتا ہے لَا يَسْمَعُونَ إِلَى الْمَلا الا على ایسے شیطان جو دشمنانِ اسلام ہیں اور وہ
چاہتے ہیں کہ کوئی بات اُن کو معلوم ہو جائے چاہے نجوم کے ذریعہ سے یا قرآن کریم پر غور
کر کے وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے بلکہ جب بھی وہ ایسا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَيُقْدَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ فوراً خدائی فرشتے آ جاتے ہیں اور چاروں طرف سے
انکو مار پڑتی ہے۔دُحُورًا اور پھر مار بھی ایسی پڑتی ہے کہ وہ مار کھا کر وہاں کھڑے نہیں رہ سکتے
بلکہ دُور چلے جاتے ہیں گویا مار اُن کو دُور لے جانے کے لئے پڑتی ہے اور اسلئے پڑتی ہے کہ
انہیں بھگا کر زمین کے کناروں تک لے جایا جائے کیونکہ اگر وہ پاس ہوں تو پھر بھی امکان ہوتا
ہے کہ شاید کچھ بھنبھناہٹ سُن لیں اور یہ پھر لوگوں کو جا کر دھوکا دیں۔وَلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ
اور پھر اُن کو پرے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ طرح طرح کے عذاب اُن پر نازل کئے جاتے ہیں جو
ہمیشہ اُن کے ساتھ لگے رہتے ہیں۔یعنی اتنے خطرناک عذاب نازل ہوتے ہیں کہ دشمن سے دشمن
بھی اور اُن کا گہرا دوست بھی مان لیتا ہے کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہو رہا ہے۔اِلَّا مَنْ
خَطِفَ الْخَطْفَةَ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص بندر کی طرح جھپٹا مار کر کوئی حقیر سی غذا اُٹھا
کر لے جائے۔پس اگر بندر کی طرح وہ ایک آدھ لقمہ اُٹھا کر لے جائے تو یہ ہوسکتا ہے مگر خدا تعالیٰ
اُس کا بھی ازالہ کر دیتا ہے اور اُس سے اُسے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا کیونکہ ایک چھوٹا سا لقمہ جس سے
پیٹ بھی نہ بھرتا ہو اُس سے کسی قوم نے کیا فائدہ اُٹھانا ہے۔پس اگر وہ قرآنی تعلیم میں سے کوئی
بات اُڑا بھی لیں تو وہ بہت ہی حقیر ہو گی ایسی حقیر کہ قرآن کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گی اور
بہر حال قرآن ہی اس پر غالب آئے گا۔جسمانی اور رُوحانی لنگر کا مقابلہ
قرآنی لنگر کے ہمیشہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے میں نے یہ بھی دیکھا
کہ جسمانی لنگر تو کب کے خاموش ہو چکے ہیں لیکن قرآنی لنگر کے ہمیشہ زندہ رہنے کی پیشگوئی
قرآن کریم میں مذکور ہے۔چنانچہ اُس نے فرمایا اِنَّا اَعْطَيُنكَ الْكَوْثَرَهِ فَصَلِّ لِرَبِّكَ
وَانْحَرُه إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُه
اے محمد رسول اللہ ! ہم تجھے ایک ایسے روحانی بیٹے کی بشارت دیتے ہیں جو بڑا ہی سخی ہوگا۔پس چاہئے کہ تو اُس کے پیدا ہونے کی خوشی میں اپنے رب کے فضل کی وجہ سے اُس آنے والے

۷۴۱
روحانی بچہ کے لئے بہت دُعائیں کرتا رہ اور کثرت سے اُس کی پیدائش کی خوشی میں قربانیاں کر
تا کہ ایک وسیع لنگر جاری ہو جائے اور لاکھوں کروڑوں آدمی اُس سے فائدہ اُٹھائیں اور یقین
رکھ کہ تیرا دشمن ہمیشہ نرینہ اولاد سے محروم رہے گا۔عربوں میں رواج تھا کہ وہ بچہ کی پیدائش پر بہت قربانیاں کرتے تھے۔لڑکی کو تو وہ
زندہ دفن کر دیتے تھے اُس پر قربانیاں کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا ، صرف نرینہ اولاد
پر وہ قربانیاں کیا کرتے تھے۔پس فرمایا کہ تیرے ہاں ایک زمانہ میں ایک ایسا بیٹا پیدا ہو گا جو
امتی نبی ہوگا اور نر ہو گا کیونکہ عورت نبی نہیں ہوتی۔اس کی خوشی میں تو قربانیاں کر یعنی دنیوی لنگر
بھی جاری کر اور اُسکی تسبیح وتحمید بھی کر۔یعنی روحانی لنگر بھی جاری کر اور یقین رکھ کہ تیرا دشمن
ہمیشہ اس دنیا میں بے اولا د ر ہے گا۔حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت پر مرد کو یہ فضیلت ہے
کہ مردوں میں سے تو کامل مومن ہو سکتے ہیں جو دوسروں پر حکومت کرنے کے اہل ہوں لیکن
عورتوں میں سے کوئی ایسی عورت نہیں ہو سکتی جو تمام مردوں پر حکومت کرنے کی قابلیت رکھتی ہو۔آجکل مساوات پر بڑا زور دیا جاتا ہے لیکن یہ دعویٰ کبھی کسی عیسائی پادری نے نہیں کیا کہ عورت
تمام مردوں پر حکومت کر سکتی ہے۔مثلاً ملکہ کو ہی لے لو، اُس کو گھر میں خاوند کے ماتحت چلنا
پڑتا ہے اور چاہے اُسے تخت پر ہی لا کر بٹھا ئیں گھر میں وہ خاوند کے ماتحت ہوتی ہے۔بے شک
بعض عورتیں ایسی بھی ہوئی ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی لیکن شادی نہ کرنے سے اُن کی فضیلت
ثابت نہیں ہوتی۔اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ڈرتی تھیں کہ مرد آ گیا تو ہم پر حکومت کریگا
مثلاً رضیہ سلطانہ نے جو غلام خاندان میں سے تھی ابتداء میں شادی نہیں کی مگر آخر وہ بے شادی
کے نہ رہ سکی۔اسی طرح یورپ میں بعض حکومتیں ہیں جن کی شہزادیوں نے شادی نہیں کی مگر اُن
کا شادی نہ کرنا صاف بتاتا ہے کہ وہ ڈرتی تھیں کہ اگر شادی کی تو مرد کے تابع رہنا پڑیگا۔ملکہ وکٹوریہ کی شادی البرٹ وکٹر سے ہوئی تھی۔اور میں نے ملکہ کی ہسٹری میں پڑھا کہ وہ روٹھ
جاتا تھا تو وہ دروازے بند کر لیتا تھا اور ملکہ معظمہ ساری دنیا کی بادشاہ ہو کر اسکی منتیں کیا کرتی
تھی کہ دروازہ کھول دو تم جو کچھ کہومیں وہی کرونگی۔إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْابْتَر کی پیشگوئی کا ظہور فرض یہ جو پیشگوئی تھی کہ
محمد رسول اللہ کا دشمن ہمیشہ ابتر
یعنی بے اولا در ہے گا اس کے پورا ہونے کا ثبوت اس سے ملتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

۷۴۲
کا سب سے بڑا دشمن ابو جہل تھا اور ابو جہل کا بیٹا مکر مہ تھا۔ابوجہل کمبخت وہ تھا کہ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی نبوت کیا تو ایک دفعہ آپ صفا پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اُس نے زور سے
آپ کے منہ پر تھپڑ مارا۔امیر حمزہ جو آپ کے چا تھے اُس وقت باہر شکار کے لئے گئے ہوئے
تھے جب وہ شکار سے واپس آئے تو اُن کے گھر کی ایک لونڈی جس نے پردہ کے پیچھے سے یہ
تمام نظارہ دیکھا تھا بڑے غصہ سے اُن کو دیکھ کر کہنے لگی ، تجھ کو شرم نہیں آتی کہ تو تیر کمان لٹکائے
فوجی بنا پھرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ بڑا بہادر ہے ، میں نے دیکھا کہ آج تیرے بھتیجا کے
منہ پر ابو جہل نے بڑے زور سے تھپڑ مارا اور وہ سر ڈالے بیٹھا تھا۔خدا کی قسم ! اُس نے ابو جہل
کو کوئی لفظ نہیں کہا تھا اور اُس کا کوئی قصور نہیں تھا وہ سر جھکائے چُپ کر کے بیٹھا تھا اور اپنے
خیالات میں مگن تھا کہ وہ آیا اور اُس نے تھپڑ مارا اور پھر بعد میں بھی محمد نے کچھ نہیں کہا۔وہ
دایہ تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جانتی تھی اُس نے کہا کہ محمد نے پھر بھی کوئی جواب نہ دیا
اور خاموشی سے چلا گیا اگر تم میں غیرت اور شرم ہے تو جاؤ اور جا کر بدلہ لو۔حضرت حمزہ یہ سنتے
ہی سیدھے خانہ کعبہ میں گئے کیونکہ اُن لوگوں میں رواج تھا کہ شام کے وقت سارے رؤساء
وہاں اکٹھے ہو جاتے تھے انہوں نے دیکھا کہ ابو جہل جو سردارانِ مکہ میں سے سمجھا جا تا تھا وہ
پر بیٹھا ہوا ہے اور اُس کے ارد گرد مکہ کے تمام رؤساء بیٹھے ہوئے ہیں۔حضرت حمزہ جب
وہاں پہنچے تو انہوں نے کمان اُٹھا کر زور سے اُس کے منہ پر ماری اور کہا کہ مجھے پتہ لگا ہے کہ تو
نے آج محمد کے منہ پر تھپڑ مارا ہے اور اُس نے نہ پہلے کچھ کہا تھا اور نہ بعد میں کچھ کہا اب اگر تم
میں کچھ ہمت ہے اور کوئی بہادری تم میں پائی جاتی ہے تو آ اور میرے ساتھ لڑ کر دکھا پھر تجھے
پتہ لگے گا۔محمد جو کسی پر ہاتھ نہیں اُٹھاتا تیری ساری بہادری اُسی پر چلتی ہے جو مقابلہ کرنے
والے اور سپاہی لوگ ہیں اُن سے تو لڑ کے دکھا پھر ہم مانیں گے کہ تو بہادر ہے۔اس پر
سارے رؤساء کھڑے ہو گئے اور انہوں نے حضرت حمزہ کو پکڑ لیا اور مارنے لگے کہ اُس نے
ہمارے لیڈر کو مارا ہے مگر اُس وقت خدا تعالیٰ نے ابو جہل کے دل پر ایسا رعب ڈالا کہ وہ اُن
سے کہنے لگا۔نہیں نہیں ! اسے کچھ نہ کہو اصل میں آج مجھ سے ہی کچھ زیادتی ہو گئی تھی اور غلطی
میری ہی تھی۔میں نے محمد پر بلا وجہ ظلم کر دیا، اُس نے مجھے کچھ نہیں کہا تھا نہ پہلے نہ بعد میں اس
لئے حمزہ اپنے بھتیجے کی تائید میں جو کچھ کہتا ہے سچ کہتا ہے اسے مت مارو۔کلا چنانچہ وہ لوگ
رُک گئے۔تو ابو جہل اپنی قوم کا سردار تھا اور ہمیشہ لوگوں سے کہتا رہتا تھا کہ محمد رسول اللہ اگر

10 von 10 heute frei